انوارالاسلام
حصہ 5
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اے علمائے مکفرین ان آثار اور اخبار کی نسبت کیا کہتے ہو جن کو امام عبد الوہاب شعرانی
اور دوسرے اکابر متقدمین نے اپنی اپنی کتابوں میں مبسوط طور پر نقل کیا ہے۔ جن میں سے کچھ حصہ
مولوی صدیق حسن خان بھوپالوی نے اپنی فارسی کتابوں حج الکرامہ وغیرہ میں بطور اختصار لکھا ہے کہ
مہدی موعود کے چارنشان خاص ہیں جن میں اس کا غیر شریک نہیں ۔
(۱) یہ کہ علماء اس کی تکفیر کریں گے اور اس کا نام کا فر اور دجال اور بے ایمان رکھیں گے اور تمام
مل کر اس کی تکذیب کریں گے اور اس کی تحقیر اور سب وشتم کے لئے کمر باندھیں گے اور اس کی نسبت
نہایت سخت کینہ پیدا کریں گے اور اس کو ملحد اور مرتد خیال کریں گے اور اس کی نسبت مشہور کریں گے کہ یہ
تو اسلام کی بیخ کنی کر رہا ہے یہ مہدی کیسا ہے۔ اور لعنت اور کافر کافر کہنے کو موجب ثواب اور اجر سمجھیں
گے اور اس کو اس زمانہ کے مولوی ہرگز قبول نہیں کریں گے مگر آخری دنوں میں جب اس کی حقیقت
کھل جائے گی محض نفاق سے مان لیں گے دل سے نہیں اور مہدی کو قبول کرنے والے اکثر عوام یا گوشہ
گزیں یا پاک دل فقرا ہوں گے جو اپنے صحیح مکاشفات سے اس کو شناخت کرلیں گے مگر مولویوں کو بجز
اس کے اور کوئی حصہ نہیں ملے گا کہ اس کو بے دین اور کافر اور دجال کہیں گے۔ اور اس وقت کے مولوی
ان سب سے بدتر ہوں گے جو زمین پر رہتے ہیں۔ ان کی زیر کی اور فراست جاتی رہے گی وہ عمیق
باتوں کو سن کر فی الفور انکار کر دیں گے کہ یہ باتیں تو ہمارے قدیم عقائد کے مخالف ہیں ۔
(۲) دوسرا نشان مہدی موعود کا یہ ہے کہ اس کے وقت میں ماہ رمضان میں خسوف
کسوف ہوگا اور پہلے اُس سے جیسا کہ منطوق حدیث صاف بتلا رہا ہے کبھی کسی رسول یا نبی یا
محدث کے وقت میں خسوف کسوف کا اجتماع رمضان میں نہیں ہوا ۔ اور جب سے کہ دنیا پیدا
ہوئی ہے۔ کسی سی مدعی مدعی رسا رسالت یا نبوت یا محدثیت کے وقت میں میں کبھی بھی ا چاند چاند گرہن کہ اور سورج گرہن
اکٹھے نہیں ہوئے ۔ اور اگر کوئی کہے کہ اکٹھے ہوئے ہیں تو بار ثبوت اس کے ذمہ ہے مگر حدیث کا
مفہوم یہ نہیں کہ مہدی کے ظہور سے پہلے چاند گرہن اور سورج گرہن ماہ رمضان میں ہوگا کیونکہ
اس صورت میں تو ممکنات میں سے تھا کہ چاند گرہن اور سورج گرہن کو ماہ رمضان میں دیکھ کر
چلا نوٹ : یہ کہنا بے جا ہو گا کہ یہ احادیث ضعیف ہیں یا بعض روایات مجروح ہیں یا حدیث منقطع اور مرسل ہے۔
۴۷ کیونکہ جس حدیث کی پیشگوئی واقعی طور پر سچی نکلی اس کا درجہ فی الحقیقت صحاح سے بھی بڑھ کر ہے کیونکہ اس کی صداقت
بدیہی طور پر ظاہر ہوگئی۔ غرض جب حدیث کی پیشگوئی بچی نکلی تو پھر بھی اس میں شک کرنا صریح بے ایمانی ہے۔
ہر یک مفتری مہدی موعود ہونے کا دعویٰ کرے اور امر مشتبہ ہو جائے کیونکہ بعد میں مدعی ہونا سہل ہے
اور جب بعد میں کئی مدعی ظاہر ہو گئے تو صاف طور پر کوئی مصداق نہ رہا بلکہ حدیث کا مطلب یہ ہے کہ
مہدی موعود کے دعوی کے بعد بلکہ ایک مدت گزرنے کے بعد یہ نشان تائید دعویٰ کے طور پر ظاہر ہو
جيبا كه إن لمهدينا ايتين اى لتائيد دعوی مهدینا ایتان صاف دلالت کر رہی ہے اور اس
طور سے کسی مفتری کی پیش رفت نہیں جاتی اور کوئی منصوبہ چل نہیں سکتا کیونکہ مہدی کا ظہور بہت پہلے
ہو کر پھر مؤید دعویٰ کے طور پر سورج گرہن بھی ہو گیا نہ یہ کہ ان دونوں کو دیکھ کر مہدی نے سر نکالا ۔ اس
قسم کے تائیدی نشان ہمارے سید نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بھی پہلی کتابوں میں لکھے گئے تھے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے بعد ظہور میں آئے اور دعوی کے مصدق اور مؤید ہوئے ۔ غرض
ایسے نشان قبل از دعوی مہمل اور بے کار ہوتے ہیں کیونکہ ان میں گنجائش افترا بہت ہے ۔ اور اس پر
اور بھی قرینہ ہے اور وہ یہ ہے کہ خسوفی اور کسوٹی اور مہدی کا رمضان کے مہینے میں موجود ہونا
خارق عادت ہے اور صرف اجتماع خسوف کسوف خارق عادت نہیں ۔
(۳) تیسرانشان مهدی موعود کا یہ ہے کہ اس کے وقت میں ایک فتنہ ہوگا۔ اور نصاری اور مہدی
کے لوگوں کا ایک جھگڑا پڑ جائے گا۔ نصاری کے لئے شیطان آواز دے گا کہ الحق في ال عیسی یعنی
حق عیسی کے لوگوں میں ہے اور فتح عیسائیوں کی ہے۔ اور مہدی کے لوگوں کیلئے آسمانی آواز آئے گی یعنی
نشانوں اور تائیدوں کے ساتھ ربانی گواہی یہ ہوگی کہ الحق فى ال محمد یعنی حق مہدی کے لوگوں
میں ہے۔ آخر اس آواز کے بعد شیطانی تاریکی اٹھ جائے گی اور لوگ اپنے امام کو شناخت کرلیں گے۔
(۴) چوتھی مہدی کی یہ نشانی ہے کہ اس کے وقت میں بہت سے مسلمان یہودی طبع دجال سے
مل جائیں گے یعنی وہ لوگ بظاہر مسلمان کہلائیں گے اور دجال کی ہاں کے ساتھ ہاں ملاویں گے یعنی نصاری
کے دعوئی فتح کے مصدق ہوں گے۔ یہ چار نشانیاں ایسی ہیں کہ مہدی کے لئے خاص ہیں اور اگر چہ اس
زمانہ سے پہلے بھی بہت سے اہل اللہ اور بزرگوں کو کافر ٹھہرایا گیا مگر نشانی کا لفظ اس بات پر دلالت کرتا ہے
کہ مہدی موعود کی اس زور و شور سے تکفیر کی جائے گی کہ اُس سے پہلے کبھی مولویوں نے ایسے زور وشور سے
کسی کی تکفیر نہیں کی ہوگی اور نہ کسی کو ایسے زور وشور سے دجال کہا ہوگا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اس عاجز کو نہ
صرف کافر بلکہ اکفر کہا گیا۔ ایسا ہی ممکن ہے کہ پہلے بھی کسی مہینہ میں چاند گرہن اور سورج گرہن اکٹھے
ہو گئے ہوں مگر یہ کبھی نہیں ہوا اور ہرگز نہیں ہوا کہ بجز ہمارے اس زمانہ کے دنیا کی ابتدا سے آج تک
کبھی چاند گرہن اور سورج گرہن رمضان کے مہینہ میں ایسے طور سے اکٹھے ہو گئے ہوں کہ اس وقت کوئی
مدعی رسالت یا نبوت یا محدثیت بھی موجود ہو۔ ایسا ہی اگر چہ پہلے بھی نصاری سے مباحثات مذہبی
ہوتے رہے ہیں لیکن جو نصاری نے اب شوخیاں دکھلائیں اور تمام ملک میں شیطانی آوازیں سنائیں
اور گدھوں پر سوار ہوئے اور بہروپ بنائے ایسا استہزا ان کی طرف سے کبھی ظہور میں نہیں آیا اور نہ اس
استہزا کا بدل جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہونے والا ہے جو ربانی آواز ہے کبھی ایسا ظاہر ہوا جیسا کہ
بعد اس کے ظاہر ہوگا ۔ سننے والے یا د رکھیں ۔ ایسا ہی اگر چہ بعض مسلمان جو منافق طبع ہیں پادریوں کے
ساتھ اس سے پہلے بھی مداہنہ کے ساتھ پیش آتے رہے ہیں مگر جو اب مولویوں اور ان کے ناقص العقل
چیلوں نے ان پادری دجالوں کی ہاں کے ساتھ ہاں ملائی اور ان کو فتح یاب قرار دیا اور ان کی خوشی کے
ساتھ خوشی منائی اور شوخی اور چالاکی سے صد ہا اشتہار لکھے اور اہل حق پر لعنتیں بھیجیں اور ان لعنتوں سے
۴۹ نصاری کو خوش کیا اور نصاری کو غالب قرار دیا اس کی نظیر تیرہ سو برس میں کسی صدی میں نہیں پائی جاتی۔
پس یہ اسی پیشگوئی کا ظہور ہے کہ جو حدیثوں میں آیا ہے کہ ستر ہزار مسلمان کہلانے والے دجال کے
ساتھ مل جائیں گے۔ اب علمائے مکفرین بتلا دیں کہ یہ باتیں پوری ہو گئیں یا نہیں بلکہ یہ دو علامتیں
یعنی مہدی ہونے کے مدعی کو بڑے زور وشور سے کافر اور دجال کہنا اور نصاری کی تائید کرنا اور ان کو
فتح یاب قرار دینا اپنے ہاتھ سے مولویوں نے ایسے طور سے پوری کیں جن کی نظیر پہلے زمانوں میں
نہیں پائی جاتی ۔ نادانی سے پہلے باہم مشورہ کر کے سوچ نہ لیا کہ اس طور سے تو ہم دونشانیوں کا آپ
ہی ثبوت دے دیں گے جس شد ومد سے اس عاجز کی تکفیر کی گئی ہے اگر پہلے بھی کسی مہدی ہونے کے
مدعی کی اس زور و شور سے تکفیر ہوئی ہے اور یہ لعن وطعن کی بارش اور کافر اور دجال کہنا اور دین کا بیخ کن
قرار دینا اور تمام ملک کے علماء کا اس پر اتفاق کرنا اور تمام ممالک میں اس کو شہرت دینا پہلے بھی
وقوع میں آیا ہے تو اس کی نظیر پیش کریں جو طابق النعل بالنعل کا مصداق ہو ورنہ مہدی موعود کی
ایک خاص نشانی انہوں نے اپنے ہاتھ سے قائم کر دی اور اگر پہلے بھی ایسا اتفاق انہوں نے نصاری
سے کیا ہے اور ان کو غالب قرار دیا ہے تو اس کی بھی نظیر بتلا دیں ۔ اور اگر پہلے بھی کسی ایسے شخص کے
وقت میں جو مہدی ہونے کا دعوی کرتا ہو چاند گرہن اور سورج گرہن رمضان میں اکٹھے ہو گئے ہوں تو
اس کی نظیر پیش کریں ۔ اور اگر پہلے بھی کسی مہدی کے لوگوں اور نصاری کا کچھ جھگڑا پڑا ہو اور نصاری
نے اپنی فتح یابی کے لئے ایسی شیطانی آوازیں نکالی ہوں تو اس کی نظیر بھی بتلاویں۔ اور ہم ہر چہار
نظیروں کے پیش کرنے والے کے لئے ہزار روپیہ نقد انعام مقرر کرتے ہیں ۔ ہم اس روپیہ کے دینے
میں کوئی شرط مقرر نہیں کرتے صرف اس قدر ہوگا کہ بعد درخواست یہ ہزار روپیہ مولوی محمد حسن
صاحب لدھیانوی کے پاس تین ہفتہ کے اندر جمع کرا دیا جاوے گا اور مولوی صاحب موصوف ایک
تاریخ پر جو ان کی طرف سے مقرر ہو فریقین کو اپنے مکان پر بلا کر بلند آواز سے تین مرتبہ قسم کھائیں
گے اور کہیں گے کہ میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ واقعات جو پیش کئے گئے بے نظیر نہیں
ہیں اور جو کچھ ان کی نظیریں بتلائی گئی ہیں وہ واقعی طور پر صحیح اور درست اور یقینی اور قطعی ہیں ۔ اور بخدا
ان نشانیوں کے مصداق ہونے کا مدعی در حقیقت کا فر ہے اور میں بصیرت کاملہ سے کہتا ہوں کہ ضرور وہ
کافر ہے اور اگر میں جھوٹ بولتا ہوں تو میرے پر وہ عذاب اور قہر الہی نازل ہو جو جھوٹوں پر ہوا کرتا
ہے۔ اور ہم ہر یک مرتبہ کے ساتھ آمین کہیں گے اور واپسی روپیہ کی کوئی شرط نہیں اور نہ عذاب کے
لئے کوئی میعاد مقرر ہے۔ ہمارے لئے یہ کافی ہوگا کہ یا تو مولوی صاحب خدا تعالیٰ سے ڈریں اور قسم
نہ کھاویں اور یا تمام مکفروں کے سرگروہ بن کرفتم کھالیں اور اس کے ثمرات دیکھیں ۔ اور ہم اس جگہ ﴿۵۰﴾
علمائے وقت کی خدمت میں یہ ادب عرض کرتے ہیں کہ وہ تکفیر اور انکار میں جلدی نہ کریں ۔ کیا ممکن
نہیں کہ جس کو وہ جھوٹا کہتے ہیں اصل میں سچا وہی ہو۔ پس جلدی کر کے ناحق کی روسیا ہی کیوں لیتے
ہیں۔ کیا کسی جھوٹے کے لئے آسمانی نشان ظاہر ہوتے ہیں یا کبھی خدا نے کسی جھوٹے کو ایسی لمبی مہلت
دی کہ وہ بارہ برس سے برابر الہام اور مکالمہ الہیہ کا دعویٰ کر کے دن رات خدا تعالیٰ پر افترا کرتا ہو
اور خدا تعالیٰ اس کو نہ پکڑے بھلا اگر کوئی نظیر ہے تو ایک تو بیان کریں ورنہ اس قادر منتقم سے ڈریں
جس کا غضب انسان کے غضب سے کہیں بڑھ کر ہے۔ اور اس بات پر خوش نہ ہوں کہ بعض مسائل میں
اختلاف ہے اور ذرہ دل میں سوچ لیں کہ اگر مہدی موعود تمام مسائل رطب یا بس میں علمائے وقت سے
اتفاق کرنے والا ہوتا تو کیوں پہلے سے احادیث میں یہ لکھا جاتا کہ علماء اس کی تکفیر کریں گے اور سمجھیں
گے کہ یہ دین کی بیخ کنی کر رہا ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ مہدی کی تکفیر کیلئے علماء اپنے پاس اپنے فہم کے
مطابق کچھ وجوہ رکھتے ہوں گے جن کی بنا پر اس کو کافر اور دجال قرار دیں گے۔ فاتقوا الله یا اولی
الابصار والسلام على من خشى الرحمن واتقى واتبع الحق واهتدى
ہمارا انجام کیا ہوگا
ا
بجز خدا کے انجام کون بتلا سکتا ہے اور بجز اس غیب دان کے آخری دنوں کی کس کو خبر ہے۔
دشمن کہتا ہے کہ بہتر ہو کہ یہ شخص ذلت کے ساتھ ہلاک ہو جائے اور حاسد کی تمنا ہے کہ اس پر کوئی ایسا
عذاب پڑے کہ اس کا کچھ بھی باقی نہ رہے۔ لیکن یہ سب لوگ اندھے ہیں اور عنقریب ہے کہ ان کے
بد خیالات اور بدا را دے انہیں پر پڑیں ۔ اس میں شک نہیں کہ مفتری بہت جلد تباہ ہو جاتا ہے ۔ اور جو
شخص کہے کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوں اور اس کے الہام اور کلام سے مشرف ہوں حالانکہ نہ
وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے نہ اس کے الہام اور کلام سے مشرف ہے وہ بہت بری موت سے
مرتا ہے اور اس کا انجام نہایت ہی بد اور قابل عبرت ہوتا ہے لیکن جو صادق اور اس کی طرف سے ہیں
وہ مر کر بھی زندہ ہو جایا کرتے ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کے فضل کا ہاتھ ان پر ہوتا ہے اور سچائی کی روح
ان کے اندر ہوتی ہے۔ اگر وہ آزمائشوں سے کچلے جائیں اور پیسے جائیں اور خاک کے ساتھ ملائے
جائیں اور چاروں طرفوں سے ان پر لعن و طعن کی بارشیں ہوں اور ان کے تباہ کرنے کے لئے سارا زمانہ
منصوبے کرے تب بھی وہ ہلاک نہیں ہوتے ۔ کیوں نہیں ہوتے؟ اس سچے پیوند کی برکت سے جوان کو
محبوب حقیقی کے ساتھ ہوتا ہے۔ خدا ان پر سب سے زیادہ مصیبتیں نازل کرتا ہے مگر اس لئے نہیں کہ
تباہ ہو جائیں بلکہ اس لئے کہ تا زیادہ سے زیادہ پھل اور پھول میں ترقی کریں ۔ ہر یک جو ہر قابل کے
لئے یہی قانون قدرت ہے کہ اوّل صدمات کا تختہ مشق ہوتا ہے۔ مثلاً اس زمین کو دیکھو جب کسان
کئی مہینہ تک اپنی قلبہ رانی کا تختہ مشق رکھتا ہے اور ہل چلانے سے اس کا جگر پھاڑ تا رہتا ہے یہاں تک
کہ وہ زمین جو پتھر کی طرح سخت اور درشت معلوم ہوتی تھی سرمہ کی طرح پس جاتی ہے اور ہوا اس کو
ادھر ادھر اڑاتی ہے اور پریشان کرتی رہتی ہے اور وہ بہت ہی خستہ شکستہ اور کمزور معلوم ہوتی ہے اور
ایک انجان سمجھتا ہے کہ کسان نے چنگی بھلی زمین کو خراب کر دیا اور بیٹھنے اور لیٹنے کے لائق نہ رہی لیکن
اس دانا کسان کا فعل عبث نہیں ہوتا ۔ وہ خوب جانتا ہے کہ اس زمین کا اعلیٰ جو ہر بجز اس درجہ کی کوفت
کے نمودار نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح کسان اس زمین میں بہت عمدہ قسم کے دانے تخم ریزی کے وقت بکھیر
دیتا ہے اور وہ دانے خاک میں مل کر اپنی شکل اور حالت میں قریب قریب مٹی کے ہو جاتے ہیں اور ان
کا وہ رنگ و روپ سب جاتا رہتا ہے لیکن وہ دانا کسان اس لئے ان کو مٹی میں نہیں پھینکتا کہ وہ اس کی
نظر میں ذلیل ہیں۔ نہیں بلکہ دانے اس کی نظر میں نہایت ہی بیش قیمت ہیں بلکہ وہ اس لئے ان کو مٹی
میں پھینکتا ہے کہ تا ایک ایک دانہ ہزار ہزار دانہ ہو کر نکلے اور وہ بڑھیں اور پھولیں اور ان میں برکت
پیدا ہو اور خدا کے بندوں کو نفع پہنچے۔ پس اسی طرح وہ حقیقی کسان کبھی اپنے خاص بندوں کو مٹی میں
پھینک دیتا ہے اور لوگ ان کے اوپر چلتے ہیں اور پیروں کے نیچے کچلتے ہیں اور ہر یک طرح سے ان کی
ذلت ظاہر ہوتی ہے۔ تب تھوڑے دنوں کے بعد وہ دانے سبزہ کی شکل پر ہو کر نکلتے ہیں اور ایک عجیب
رنگ اور آب کے ساتھ نمودار ہوتے ہیں جو ایک دیکھنے والا تعجب کرتا ہے۔ یہی قدیم سے برگزیدہ
لوگوں کے ساتھ سنت اللہ ہے کہ وہ ورطۂ عظیمہ میں ڈالے جاتے ہیں ۔ لیکن غرق کرنے کے لئے نہیں
بلکہ اس لئے کہ تا ان موتیوں کے وارث ہوں کہ جو دریائے وحدت کے نیچے ہیں ۔ اور وہ آگ میں
ڈالے جاتے ہیں۔ لیکن اس لئے نہیں کہ جلائے جائیں بلکہ اس لئے کہ تا خدا تعالیٰ کی قدرتیں ظاہر
ہوں۔ اور ان سے ٹھٹھا کیا جاتا ہے اور لعنت کی جاتی ہے۔ اور وہ ہر طرح سے ستائے جاتے اور دکھ
دیئے جاتے اور طرح طرح کی بولیاں ان کی نسبت بولی جاتی ہیں ۔ اور بدظنیاں بڑھ جاتی ہیں۔ یہاں
تک کہ بہتوں کے خیال و گمان میں بھی نہیں ہوتا کہ وہ سچے ہیں بلکہ جو شخص ان کو دکھ دیتا اور لعنتیں بھیجتا
ہے وہ اپنے دل میں خیال کرتا ہے کہ بہت ہی ثواب کا کام کر رہا ہے ۔ پس ایک مدت تک ایسا ہی ہوتا
رہتا ہے۔ اور اگر اس برگزیدہ پر بشریت کے تقاضا سے کچھ قبض طاری ہو تو خدا تعالیٰ اس کو ان الفاظ ۵۲
سے تسلی دیتا ہے کہ صبر کر جیسا کہ پہلوں نے صبر کیا اور فرماتا ہے کہ میں تیرے ساتھ ہوں سنتا ہوں اور
دیکھتا ہوں ۔ پس وہ صبر کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ امر مقدر اپنی مدت مقررہ تک پہنچ جاتا ہے۔ تب غیرت
الہی اس غریب کے لئے جوش مارتی ہے اور ایک ہی تجلی میں اعداء کو پاش پاش کر دیتی ہے سواؤل نوبت
دشمنوں کی ہوتی ہے اور اخیر میں اس کی نوبت آتی ہے۔ اسی طرح خداوند کریم نے بارہا مجھے سمجھایا کہ
ہنسی ہوگی اور ٹھٹھا ہوگا اور لعنتیں کریں گے اور بہت ستائیں گے لیکن آخر نصرت الہی تیرے شامل ہوگی
ولد
انوار الاسلام
اور خدا دشمنوں کو مغلوب اور شرمندہ کرے گا۔ چنانچہ براہین احمدیہ میں بھی بہت سا حصہ الہامات کا انہی
پیشگوئیوں کو بتلا رہا ہے اور مکاشفات بھی یہی بتلا رہے ہیں۔ چنانچہ ایک کشف میں میں نے دیکھا کہ
ایک فرشتہ میرے سامنے آیا اور وہ کہتا ہے کہ لوگ پھرتے جاتے ہیں ۔ تب میں نے اس کو کہا کہ تم کہاں
سے آئے تو اس نے عربی زبان میں جواب دیا اور کہا کہ جئت من حضرة الوتر یعنی میں اس کی
طرف سے آیا ہوں جو اکیلا ہے تب میں اس کو ایک طرف خلوت میں لے گیا۔ اور میں نے کہا کہ لوگ
پھرتے جاتے ہیں مگر کیا تم بھی پھر گئے تو اس نے کہا کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں ۔ تب میں اس حالت
سے منتقل ہو گیا۔ لیکن یہ سب امور درمیانی ہیں اور جو خاتمہ امر پر مقدر ہو چکا ہے وہ یہی ہے کہ بار بار کے
الہامات اور مکاشفات سے جو ہزار ہا تک پہنچ گئے ہیں اور آفتاب کی طرح روشن ہیں خدا تعالیٰ نے
میرے پر ظاہر کیا کہ میں آخر کار تجھے فتح دوں گا اور ہر یک الزام سے تیری بریت ظاہر کر دوں گا اور تجھے
غلبہ ہوگا اور تیری جماعت قیامت تک اپنے مخالفوں پر غالب رہے گی اور فرمایا کہ میں زور آور حملوں سے
تیری سچائی ظاہر کروں گا اور یادر ہے کہ یہ الہامات اس واسطے نہیں لکھے گئے کہ ابھی کوئی
ان کو قبول کر لے بلکہ اس واسطے کہ ہر یک چیز کے لئے ایک
موسم اور وقت ہے۔ پس جب ان الہامات کے ظہور کا
وقت آئے گا۔ تو اس وقت یہ تحریر مستعد دلوں
کے لئے زیادہ تر ایمان اور تسلی اور یقین
کا موجب ہوگی۔
والسلام على من اتبع الهدى
ضمیمہ انوار الاسلام
انوار الاسلام
فتح اسلام کے بارے میں مختصر تقریر
امرت سر کے مباحثہ میں جو عیسائیوں کے ساتھ ہوا تھا۔ اس میں جو ہم نے پیشگوئی
کی تھی۔ اس کے دو حصے تھے۔
ا۔ اول یہ کہ فریق مخالف جو حق پر نہیں ۔ ہاویہ میں گرے گا ۔ اور اس کو ذلت
پہنچے گی ۔
۲۔ دوسری یہ کہ اگر حق کی طرف رجوع کرے گا تو ذلت اور ہاویہ سے بچ
جائے گا۔
اب ہم فریق مخالف کی اس جماعت کا پیچھے سے حال بیان کریں گے جنہوں نے
بنفس خود بحث نہیں کی بلکہ معاون یا حامی یا سر گروہ ہونے کی حیثیت سے اس فریق میں داخل
تھے۔ اور پہلے ہم مختصر الفاظ : م مختصر الفاظ میں مسٹر عبد اللہ آتھم کا حال بیان کرتے ہے کرتے ہیں جو فریق مخالف سے
خاص مباحثہ کے لئے اس فریق کی طرف سے تجویز کئے گئے تھے ان کی نسبت الہامی فقرہ
یعنی ہاویہ کے لفظ کی تشریح ہم نے یہ کی تھی کہ اس سے موت مراد ہے بشرطیکہ حق کی
طرف وہ رجوع نہ کریں ۔ اب ہمیں خدا تعالیٰ نے اپنے خاص الہام سے جتلا دیا کہ
انہوں نے عظمت اسلام کا خوف اور ہم اور غم اپنے دل میں ڈال کر کسی قد رحق کی
طرف رجوع کیا جس سے وعدہ موت میں تاخیر ہوئی کیونکہ ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ اپنے
دل میں لحاظ رکھتا اور وہی رحیم اور کریم خدا ہے جس نے اپنی کتاب مقدس میں فرمایا
ہے کہ مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ لے یعنی جو شخص ایک ذرہ بھر بھی نیک
کام کرے وہ بھی ضائع نہیں ہوگا ۔ اور ضرور اس کا اجر پائے گا۔ سو مسٹر عبد اللہ آتھم
نے الہامی شرط کے موافق کسی قدر اسلامی سچائی کی طرف جھکنے سے اپنا اجر پالیا۔ ہاں
جب پھر بے باکی اور سخت گوئی اور گستاخی کی طرف میل کرے گا ۔ تو وہ وعدہ ضرور اپنا
کام کرے گا ۔ اس ہمارے وعدے کا ثبوت اگر مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے اپنی
خوفناک حالت اور وہم اور سراسیمگی اور شہر بشہر بھاگتے پھرنے سے آپ دکھا دیا لیکن
ہم اپنی فتح یا بی کا قطعی فیصلہ کرنے کے لئے اور تمام دنیا کو دکھانے کے لئے کہ کیونکر ہم کو
فتح نمایاں حاصل ہوئی ۔ یہ سہل اور آسان طریق تصفیہ پیش کرتے ہیں کہ اگر مسٹر عبد الله
آتھم صاحب کے نزدیک ہمارا یہ بیان بالکل کذب اور دروغ اور افترا ہے تو وہ
مرد میدان بن کر اس اشتہار کے شائع ہونے سے ایک ہفتہ تک ہماری مفصلہ
نوٹ : ایک ہفتہ کی میعاد تھوڑی نہیں بلکہ بہت ہے کیونکہ امرتسر سے قادیاں میں دوسرے
دن خط پہنچ جاتا ہے اور ہر چند اس قدر میعاد دینا مصلحت کے برخلاف ہے کیونکہ جو فریق
در حقیقت شکست یافتہ ہے وہ انہیں چند روز میں سادہ لوحوں کو دھوکہ دے کر ہزاروں کو ورطہ
ضلالت میں ڈال سکتا ہے مگر اتماماً للحجة یہ وسیع میعاد دی گئی ہے ۔۱۲۔
الزلزال : ٨
ذیل تجویز کو قبول کر کے ہم کو اطلاع دیں۔ اور تجویز یہ ہے کہ اگر اس پندرہ مہینہ کے
عرصہ میں کبھی ان کو سچائی اسلام کے خیال نے دل پر ڈرانے والا اثر نہیں کیا اور نہ عظمت
اور صداقت الہام نے گرداب غم میں ڈالا اور نہ خدا تعالیٰ کے حضور میں اسلامی توحید کو
انہوں نے اختیار کیا اور نہ ان کو اسلامی پیشگوئی سے دل میں ذرہ بھی خوف آیا اور نہ
تثلیث کے اعتقاد سے وہ ایک ذرہ متزلزل ہوئے تو وہ فریقین کی جماعت کے روبرو
تین مرتبہ انہیں باتوں کا انکار کریں کہ میں نے ہرگز ایسا نہیں کیا۔ اور عظمت اسلام نے
ایک لحظہ کے لئے بھی دل کو نہیں پکڑا اور میں مسیح کی ابنیت اور الوہیت کا زور سے قائل
رہا اور قائل ہوں اور دشمن اسلام ہوں ۔ اور اگر میں جھوٹ بولتا ہوں ۔ تو میرے پر ایک
ہی برس کے اندر وہ ذلت کی موت اور تباہی آوے جس سے یہ بات خلق اللہ پر کھل
جائے کہ میں نے حق کو چھپایا ۔ جب مسٹر آتھم صاحب یہ اقرار کریں تو ہر ایک مرتبہ کے
اقرار میں ہماری جماعت آمین کہے گی ۔ تب اسی وقت ایک ہزار روپیہ کا بدرہ با ضابطہ
تمسک لے کر ان کو دیا جائے گا اور وہ تمسک ڈاکٹر مارٹن کلارک اور پادری عمادالدین
کی طرف سے بطور ضمانت کے ہوگا جس کا یہ مضمون ہوگا کہ یہ ہزار روپیہ بطور امانت
مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کے پاس رکھا گیا ۔ اور اگر وہ حسب اقرار اپنے کے ایک سال
کے اندرفوت ہو گئے تو اس روپیہ کو ہم دونوں ضامن بلا توقف واپس دے دیں گے اور
واپس کرنے میں کوئی عذرا اور حیلہ نہ ہوگا ۔
اور اگر وہ انگریزی مہینوں کے رو سے ایک سال کے اندرفوت نہ ہوئے تو
یہ رو پیدان کا ملک ہو جائے گا ۔ اور ان کی فتح یابی کی ایک علامت ہوگی ۔ اور اگر
ہمارا رجسٹری شدہ اشتہار پاکر جو ان کے نام اور ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب
کے نام ہوگا ۔ تاریخ وصول سے ایک ہفتہ تک انہوں نے اس مقابلہ کے لئے
درخواست نہ کی تو سمجھا جائے گا کہ فتح اسلام پر انہوں نے مہر لگا دی ۔ اور
ہمارے الہام کی تصدیق کر لی ۔ یہ فیصلہ ہے جو خدا تعالیٰ اپنے سچے بندوں کی
سچائی ظاہر کرنے کے لئے کرے گا ۔ اور جھوٹ کے منصوبہ کو نابود کر دے گا اور
دروغ کے پتلے کو پاش پاش کر دے گا ۔ اور اس اقرار کے لئے ہم مسٹر عبد الله
آتھم صاحب کو یہ تکلیف نہیں دیتے ہیں کہ وہ امرتسر میں ہمارے مکان پر آویں ۔
بلکہ ہم ان کے بلانے کے بعد معہ ہزار روپیہ کے ان کے مکان پر آویں گے اور
ان کے بلانے کی تاریخ سے ہمیں اختیار ہو گا کہ تین ہفتہ تک کسی تاریخ میں روپیہ
لے کر ان کے پاس معہ اپنی جماعت کے حاضر ہو جائیں اور ان پر واجب ہوگا کہ
ہمارے بلانے کے لئے رجسٹری شدہ خط بھیجیں پھر ہم اطلاع پا کر تین ہفتہ کے
اندر معہ ہزار روپیہ کے حاضر نہ ہوں تو بلا شبہ وعدہ خلاف کرنے والے اور
کا ذب ٹھہریں گے اور ہم خود ان کے مکان پر آئیں گے اور ان کو کسی قدم رنجہ کی
تکلیف نہ دیں گے ہم ان کو اتنی بھی تکلیف نہیں دیں گے کہ اس اقرار کے لئے
کھڑے ہو جائیں یا بیٹھ جائیں بلکہ وہ بخوشی اپنے بستر پر ہی لیٹے رہیں ۔ اور تین
مرتبہ وہ اقرار کر دیں جو لکھ دیا گیا ہے ۔ اور ہم ناظرین کو مکر ریا د دلاتے ہیں کہ
مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کی نسبت ہماری پیشگوئی کے دو پہلو تھے یعنی یا تو ان کی
موت اور یا ان کا حق کی طرف رجوع کرنا اور رجوع کرنا دل کا فعل ہے جس
ج کو خلقت نہیں جانتی اور خدا تعالیٰ جانتا ہے اور خلقت کے جاننے کے لئے یہ فیصلہ
ہے جو ہم نے کر دیا اور خدا تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت نے مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب
کو اس بات کی طرف تحریک نہ دی کہ وہ اس اثناء میں بد زبانی اور سخت گوئی کو کمال
تک پہنچا کر موت کے اسباب اپنے لئے جمع کرتے بلکہ ان کے دل میں عظمت
اسلام کا خوف ڈال دیا تا وہ اس شرط سے فائدہ اٹھا لیں جو رجوع کرنے والوں
کے لئے الہامی الفاظ میں لکھے گئے تھے اور خدا تعالیٰ کو منظور تھا کہ عیسائیوں کو کچھ
عرصہ تک جھوٹی خوشی پہنچاوے اور پھر وہ فیصلہ کرے جس سے درحقیقت اندھے
آنکھیں پائیں گے اور بہروں کے کان کھلیں گے اور مردے زندے ہوں گے اور
بخیل اور حاسد سمجھیں گے کہ انہوں نے کیسی غلطی کی ۔ امرت سر کے عیسائی اپنے
اشتہار میں لکھتے ہیں کہ خدا وند مسیح نے مسٹر عبد اللہ آتھم کو بچا لیا ۔ سو اب اگر وہ اپنے
تیں سچے خیال کرتے ہیں تو ان پر واجب ہے کہ مقابلہ سے ہمت نہ ہاریں کیونکہ
اگر وہ مصنوعی خدا اُن کا در حقیقت بچانے والا ہی ہے تو ضرور اس آخری فیصلہ پر
بچالے گا کیونکہ اگر موت وارد ہو گئی تو سب عیسائیوں کی روسیا ہی ہے چاہیے کہ اپنے
اس مصنوعی خداوند پر تو کل کر کے اپنی پیٹھ نہ دکھلا دیں لیکن یا د رکھیں کہ ہرگز
ان کو فتح نہیں ہوگی جو شخص آپ فوت ہو گیا ہے وہ دوسرے کو فوت ہونے سے کب
روک سکتا ہے ۔ روکنے والا ایک ہے جو حی قیوم ہے جس کے ہم پرستار ہیں ۔
یہ تو ہم نے مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کا حال بیان کیا جو فریق مخالف سے بحث
کے لئے منتخب کئے گئے تھے لیکن اس جگہ سوال یہ ہے کہ اس فریق مخالف میں
سے جو لوگ بطور معاون یا حامی یا سرگر وہ تھے ان کا کیا حال ہوا انہوں نے
بھی کچھ ہاویہ کا مزہ چکھا ہے یا نہیں تو جواب یہ ہے کہ ضرور چکھا اور میعاد
کے اندر ہر ایک نے کامل طور سے چکھا ۔ چنانچہ پادری رائٹ صاحب جو بطور