مجموعہ آمین

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مجموعه آمین
الهيم
محمود کی آمین
الله الرحمن الرحيم
نحمده و نصلی علی رسوله الكريم
حمد وثنا اُسی کو جو ذات جاودانی ہمسر نہیں ہے اُس کا کوئی نہ کوئی ثانی
باقی وہی ہمیشہ غیر اس کے سب ہیں فانی غیروں سے دل لگانا جھوٹی ہے سب کہانی
سب غیر ہیں وہی ہے اک دل کا یار جانی
دل میں میرے یہی ہے سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
ہے پاک پاک قدرت عظمت ہے اس کی عظمت لرزاں ہیں اہل قربت کروبیوں پر ہیبت
ہے عام اس کی رحمت کیونکر ہو شکر نعمت ہم سب ہیں اس کی صنعت اس سے کرو محبت
غیروں سے کرنا الفت کب چاہے اس کی غیرت
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
جو کچھ ہمیں ہے راحت سب اسکی جو دو منت اس سے ہے دل کی بیعت دل میں ہے اسکی عظمت
بہتر ہے اُس کی طاعت، طاعت میں ہے سعادت
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
سب کا وہی سہارا رحمت ہے آشکارا
ہم کو وہی پیارا دلبر وہی ہمارا
اُس بن نہیں گزارا غیر اُس کے جھوٹ سارا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
یا رب ہے تیرا احساں میں تیرے در پہ قرباں تو نے دیا ہے ایماں تو ہر زماں نگہباں
تیرا کرم ہے ہر آں تو ہے رحیم رحماں
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
﴾۲

مجموعه آمین
کیونکر ہو شکر تیرا تیرا ہے جو ہے میرا تو نے ہر اک کرم سے گھر بھر دیا ہے میرا
جب تیرا نور آیا جاتا رہا اندھیرا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
تو نے یہ دن دکھایا محمود پڑھ کے آیا دل دیکھ کر یہ احساں تیری ثنائیں گایا
صد
شکر ہے خدایا صد
شکر ہے خدایا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
ہو شکر تیرا کیونکر اے میرے بندہ پرور تُو نے مجھے دئے ہیں یہ تین تیرے چاکر
تیرا ہوں میں سراسر تو میرا رب اکبر
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
ہے آج ختم قرآں نکلے ہیں دل کے ارماں تو نے دکھایا یہ دن میں تیرے منہ کے قرباں
اے میرے رب محسن کیونکر ہو شکر احساں
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
تیرا یہ سب کرم ہے تو رحمت اتم ہے کیونکر ہو حمد تیری کب طاقت قلم ہے
تیرا ہوں میں ہمیشہ جب تک کہ دم میں دم ہے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
اے قادر توانا! آفات سے بچانا ہم تیرے در پہ آئے ہم نے ہے تجھ کو مانا
غیروں سے دل غنی ہے جب سے کہ تجھ کو جانا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
احقر کو میرے پیارے اک دم نہ دور کرنا بہتر ہے زندگی سے تیرے حضور مرنا
واللہ خوشی سے بہتر غم
سے تیرے گذرنا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي

مجموعه آمین
سب کام تو بنائے لڑکے بھی تجھ سے پائے سب کچھ تیری عطا ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے
تو نے ہی میرے جانی خوشیوں کے دن دکھائے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
یہ تین جو پسر ہیں تجھ سے ہی یہ ثمر ہیں یہ میرے بار و بر ہیں تیرے غلام در ہیں ﴿۳﴾
تو سچے وعدوں والا منکر کہاں کدھر ہیں
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
کر انکو نیک قسمت دے انکو دین و دولت کر ان کی خود حفاظت ہو ان پر تیری رحمت
دے رشد اور ہدایت اور عمر اور عزت
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
اے میرے بندہ پرور کر ان کو نیک اختر رُتبہ میں ہوں یہ برتر اور بخش تاج و افسر
تو ہے ہمارا رہبر، تیرا نہیں ہے ہمسر
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
شیطاں سے دور رکھیو اپنے حضور رکھیو جاں پُر زِ نور رکھیو دل پُر سرور رکھیو
ان پر میں تیرے قرباں! رحمت ضرور رکھیو
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
میری دعائیں ساری کریو قبول باری میں جاؤں تیرے واری کر تو مدد ہماری
ہم تیرے در پہ آئے لے کر اُمید بھاری
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
لخت جگر ہے میرا محمود بندہ تیرا دے اس کو عمر و دولت کر دور ہر اندھیرا
دن ہوں مرادوں والے پر نور ہو سویرا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي

مجموعه آمین
اس کے ہیں دو برادر، ان کو بھی رکھیو خوش تر تیرا بشیر احمد تیرا شریف اصغر
کر فضل سب پہ یکسر رحمت سے کر معطر
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
یہ تینوں تیرے بندے رکھیو نہ ان کو گندے کر ان سے دور یا رب دنیا کے سارے پھندے
چنگے رہیں ہمیشہ کریو نہ ان کو مندے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
اے میرے دل کے پیارے اے مہرباں ہمارے کر ان کے نام روشن جیسے کہ ہیں ستارے
یہ فضل کر کہ ہوویں نیکو گہر
یہ سارے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
اے میری جاں کے جانی اے شاہِ دو جہانی کر ایسی مہربانی ان کا نہ ہووے ثانی
دے
بخت جاودانی اور فیض آسمانی
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
سن میرے پیارے باری میری دعائیں ساری رحمت سے ان کو رکھنا میں تیرے منہ کے واری
اپنی پنہ میں رکھیو سن کر یہ میری زاری
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
اے واحد و یگانہ اے خالق زمانہ میری دعائیں سن لے اور عرض چاکرانہ
تیرے سپرد تینوں دیں کے قمر بنانا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
فکروں سے دل حزیں ہے جاں درد سے قریں ہے جو صبر کی تھی طاقت اب مجھ میں وہ نہیں ہے
سے دور
رکھنا تو رب
ہے
ہر غم
العالمیں
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي

اقبال کو بڑھانا اب اب فضل لے کے آنا ہر رنج سے بچانا دکھ و
خود میرے کام کرنا یا رب نہ آزمانا!
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
درد سے
مجموعه آمین
ے چھڑانا
یہ تینوں تیرے چاکر ہوویں جہاں کے رہبر یہ ہادی جہاں ہوں یہ ہوویں نور یکسر
یہ مرجع شہاں ہوں یہ ہوویں مہر انور
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
اہل وقار ہوویں فخر دیار ہوویں حق پر شار ہوویں مولی کے یار ہوویں
با برگ و بار ہوویں اِک سے ہزار ہوویں
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
تو ہے جو پالتا ہے، ہر دم سنبھالتا ہے
غم سے نکالتا ہے، دردوں کو ٹالتا ہے
کرتا ہے پاک دل کو حق دل میں ڈالتا ہے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
تو نے سکھایا فرقاں جو ہے مدارِ ایماں جس سے ملے ہے عرفاں اور دور ہو وے شیطاں
یہ سب ہے تیرا احساں تجھ پر شار ہو جاں
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
تیرا نبی جو آیا اُس نے خدا دکھایا دین قویم لایا بدعات کو مٹایا
حق کی طرف بلایا مل کر خدا ملایا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
قرباں ہیں تجھ پہ سارے جو ہیں مرے پیارے احساں ہیں تیرے بھارے گن گن کے ہم تو ہارے
دل خوں ہیں غم کے مارے کشتی لگا کنارے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي

مجموعه آمین
اس دل میں تیرا گھر ہے تیری طرف نظر ہے تجھ سے میں ہوں منور میرا تو تو قمر ہے
تجھ پر میرا توکل در پر ترے یہ سر ہے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
جب تجھ سے دل لگایا سو سو ہے غم اُٹھایا تن خاک میں ملایا جاں پر وبال آیا
پر شکر اے خدایا! جاں کھو کے تجھ کو پایا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
دیکھا ہے تیرا منہ جب چپکا ہے ہم پہ کو کب مقصود مل گیا سب ہے جام اب لبالب
تیرے کرم سے یا رب میرا بڑ آیا مطلب
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
احباب سارے آئے تو نے یہ دن دکھائے تیرے کرم نے پیارے یہ مہرباں بُلائے
یہ دن چڑھا مبارک مقصود جس میں پائے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
مہماں جو کر کے اُلفت آئے بصد محبت دل کو ہوئی ہے فرحت اور جاں کو میری راحت
پر دل کو پہنچے غم جب یاد آئے وقت رخصت
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
دنیا بھی اک سرا ہے بچھڑے گا جو ملا ہے گر سو برس رہا ہے آخر کو پھر جدا ہے
شکوہ کی کچھ نہیں جا یہ گھر ہی بے بقا ہے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
اے دوستو پیارو ! عقبی کو مت بسا رو کچھ زادِ راہ لے لو، کچھ کام میں گزارو
دنیا ہے جائے فانی دل سے اسے اتارو
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي

مجموعه آمین
جی مت لگاؤ اس سے دل کو چھڑاؤ اس سے رغبت ہٹاؤ اس سے بس دور جاؤ اس سے
یارو یہ اژدہا ہے جاں کو بچاؤ اس سے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
قرآن کتاب رحماں سکھلائے راہِ عرفاں جو اس کے پڑھنے والے ان پر خدا کے فیضاں
اُن پر خدا کی رحمت جو اس پہ لائے ایماں
یہ روز ہے مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
ہے چشمہ ہدایت جس کو ہو
یہ عنایت یہ ہیں خدا کی باتیں ان سے ملے ولایت
یہ نور دل کو بخشے دل میں کرے سرایت
یہ روز ہے مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
قرآں کو یاد رکھنا پاک اعتقاد رکھنا فکر معاد رکھنا پاس اپنے زاد رکھنا
اکسیر ہے پیارے صدق
و
سداد رکھنا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
آمین
مطبوعہ ۷ جون ۱۸۹۷ء

بشیر احمد ، شریف احمد ، مبارکہ کی آمین
مجموعه آمین
بسم الله الرحمن الرحيم
نحمده و نصلی علی رسوله الكريم
یہ
خدایا اے میرے پیارے خدایا یہ کیسے ہیں تیرے مجھ پر عطایا
کہ تو نے پھر مجھے یہ دن دکھایا کہ بیٹا دوسرا بھی پڑھ کے آیا
بشیر احمد جسے تو نے پڑھایا
شفا دی آنکھ کو بینا بنایا
شریف احمد کو بھی یہ پھل کھلایا کہ اُس کو تو نے خود فرقاں سکھایا
چھوٹی عمر پر جب آزمایا کلام حق کو ہے فرفر سنایا
برس میں ساتویں جب پیر آیا تو سر پر تاج قرآں کا سجایا
ترے احساں ہیں اے رب البرایا مبارک کو بھی تو نے پھر جلایا
جب اپنے پاس اک لڑکا بلایا تو دے کر چار جلدی سے ہنسایا
غموں کا ایک دن اور چار شادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
اور ان کے ساتھ کی ہے ایک دختر ہے کچھ کم پانچ کی وہ نیک اختر
کلام اللہ کو پڑھتی ہے فرفر
خدا کا فضل اور رحمت سراسر
ہوا اک خواب میں مجھ پر یہ اظہر کہ اس کو بھی ملے گا بخت برتر
مقرر یہی روز ازل
ہے مقدر
عطا کی، پس یہ احساں ہے سراسر
بندہ پرور کروں کس منہ سے شکر اے میرے داور
تو پھر بھی شکر ہے امکاں سے باہر
رحیما ! نیک کر اور پھر معمر
وہ
یہ
دختر
لقب عزت کا پاوے
خدا نے چار لڑکے اور
یہ کیا احساں ترا ہے
اگر ہر بال ہو جائے سخن
کریما ! دور کر ، تو ان سے ہر شر
ور
سے

لدمان
پڑھایا جس نے اُس پر بھی کرم کر
ره
مجموعه آمین
جزا دے دین اور دنیا میں بہتر
☆
تعلیم اک تو نے بتا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
دیئے ہیں تو نے مجھ کو چار فرزند اگر چہ مجھ کو بس تجھ سے ہے پیوند
و
خردمند کرم سے ان پر کر راہ بدی بند
بنا ان کو نکو کار
ہدایت کر انہیں میرے خداوند
تو خود کر پرورش اے میرے اخوند
کہ بے توفیق کام آوے نہ کچھ پند
وہ تیرے ہیں ہماری عمر تا چند
یہ سب تیرا کرم ہے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
میرے مولی میری یہ اک دعا ہے
تری درگاہ میں عجز و بکا ہے 9
وہ دے مجھ کو جو اس دل میں بھرا ہے زباں چلتی نہیں شرم و حیا ہے
میری اولاد جو تیری عطا
ہے
ہر اک کو دیکھ لوں وہ پارسا ہے
تری قدرت کے آگے روک کیا ہے وہ سب دے ان کو جو مجھ کو دیا ہے
عجب محسن ہے تو بحرُ الْآيَادِي
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
نجات ان کو عطا کر گندگی
رہیں خوشحال اور فرخندگی
وہ
سے
سے
برات ان کو عطا کر بندگی
سے
بچانا اے خدا ! بد زندگی
سے
ہوں میری طرح دیں کے منادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
قاعدہ پیسرنا القرآن بچوں کے لئے بے شک بہت مفید ہے اس سے بہتر اور کوئی طریقہ تعلیم خیال میں نہیں آتا ۔ منہ
یہ قاعدہ کمیٹی مدرسہ تعلیم الاسلام قادیان سے مل سکتا ہے )

مجموعه آمین
به
عیاں کر ان کی پیشانی یہ اقبال نہ آوے ان کے گھر تک رعب دجال
بہر حال
نہ ہوں وہ دکھ میں اور رنجوں میں پامال
بچانا ان کو ہر غم
سے
یہی امید ہے دل نے بتا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
دعا کرتا ہوں اے میرے یگانہ نہ آوے ان پر رنجوں کا زمانہ
ہر دم بچانا
نہ چھوڑیں
نه
دیکھیں
وہ
وہ
ترا یہ
آستانه
یہی امید ہے
مرے مولی انہیں
میرے ہادی
اے
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
زمانہ بے کسی کا
یہ ہو میں دیکھ لوں تقویٰ سبھی کا
مصیبت کا ، الم کا ، بے بسی کا
جب آوے وقت میری واپسی کا
بشارت تو نے پہلے سے سنا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
ہمیں اُس یار سے تقویٰ عطا ہے
نہ یہ ہم سے کہ احسان خدا ہے
کرو کوشش اگر صدق
و
صفا ہے
کہ یہ حاصل ہو جو شرط لقا ہے
یہی آئینہ خالق
نما
ہے
یہی اک جوہر سیف دعا ہے
ہر اک نیکی کی جڑ
ارتقا ہے
اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے
مصرع الهامی
یہ
یہی اک فخر شان اولیاء ہے
ڈرو یارو که
وہ
بینا خدا
مجھے تقویٰ
سے
ہے
بجز تقویٰ زیادت ان میں کیا ہے
اگر سوچو یہی دار الجزاء ہے
اُس نے
یہ
جزا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
عجب گوہر ہے جس کا نام تقویٰ مبارک وہ ہے جس کا کام تقویٰ

سنو!
مسلمانو !
ہے
بناؤ
حاصل اسلام تقویٰ
یہ
نام
مجموعه آمین
خدا کا عشق کے اور جام تقوی
تقویٰ کہاں ایماں اگر ہے خام تقویٰ
دولت تو نے مجھ کو اے خدا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
خدایا تیرے فضلوں کو کروں یاد بشارت تو نے دی اور پھر یہ اولاد
کہا ہرگز نہیں ہوں گے
خبر تو نے
یہ
بر باد بڑھیں گے جیسے باغوں میں ہوں شمشاد
یہ
مجھ کو بارہا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
میری اولاد سب تیری عطا ہے
یہ
ہر اک تیری بشارت سے ہوا ہے
پانچوں جو کہ نسل سیّدہ ہے یہی ہیں پنج تن جن پر بنا ہے
یہ
تیرا فضل
ہے اے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
دیئے تو نے مجھے
دکھایا تو نے
یہ مہر و مہتاب یہ سب ہیں میرے پیارے تیرے اسباب
وہ اے رب ارباب کہ کم ایسا دکھا سکتا کوئی خواب
یہ
تیرا فضل ہے اے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
میں کیونکر گن سکوں تیرے یہ انعام کہاں ممکن ترے فضلوں کا ارقام
ہر اک نعمت سے تو نے بھر دیا جام
ہر اک دشمن کیا مردود و ناکام
یہ تیرا فضل
ہے اے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي

مجموعه آمین
بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا
جو ہو گا ایک دن محبوب میرا
کروں گا
دور اُس مہ سے اندھیرا دکھاؤں گا کہ اک عالم کو پھیرا
بشارت کیا ہے اک دل کی غذا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
مری ہر بات کو تو نے جلا دی مری ہر روک بھی تو نے اُٹھا دی
مری ہر پیش گوئی خود بنا دی تری نَسُلًا بَعِيدًا بھی دکھا دی
جو دی ہے مجھ کو وہ کس کو عطا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں لگے ہیں پھول میرے بوستاں میں
ملاحت ہے عجب اس دلستاں میں
ہوئے بدنام ہم اس سے جہاں میں
۱۲ عدو جب بڑھ گیا شور و فغاں میں نہاں ہم ہو گئے یار نہاں میں
ہوا
مجھ
پر
وہ
ظاہر میرا ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
کروں کیونکر ادا میں شکر باری
فدا ہو اُس کی
رہ میں عمر ساری
مرے سر پر ہے منت اس کی بھاری چلی اس ہاتھ سے
مری بگڑی ہوئی اُس نے بنا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
کشتی ہماری
تجھے حمد و ثنا زیبا ہے پیارے کہ تو نے کام سب میرے سنوارے
ترے احساں مرے سر پر ہیں بھارے چمکتے ہیں وہ سب جیسے ستارے
گڑھے میں تو نے سب دشمن اتارے
ہمارے کر دیئے اونچے منارے

آج 10 میں سے 10 باقی