اشتہار مباہلہ بغرض دعوت ان مسلمان مولویوں کے جو اس عاجز کو کافر اور کذاب اور مفتری اور دجال اور جہنمی قرار دیتے ہیں
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
( رساله دعوت قوم )
اشتہار مباہلہ
بغرض دعوت ان مسلمان مولویوں کے جو اس عاجز کو
کافر اور کذاب اور مفتری اور دجال اور جہنمی قرار دیتے ہیں
رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ }
اے ہمارے خدا ہم میں اور ہماری قوم میں سچا فیصلہ کر دے اور تو سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے۔
اسے
زر گیا ہے اور نہ
چونکہ علماء پنجاب اور ہندوستان کی طرف سے فتنہ تکفیر و تکذیب حد سے زیادہ گزر گیا ۔
فقط علماء بلکہ فقرا اور سجادہ نشین بھی اس عاجز کے کافر اور کا ذب ٹھہرانے میں مولویوں کی ہاں میں ہاں ملا
رہے ہیں۔ اور ایسا ہی ان مولویوں کے اغوا سے ہزار ہا ایسے لوگ پائے جاتے ہیں کہ وہ ہمیں نصاری
اور یہود اور ہنود سے بھی اکفر سمجھتے ہیں۔ اگر چہ اس تمام فتنہ تکفیر کا بوجھ نذیر حسین دہلوی کی گردن پر ہے
مگر تا ہم دوسرے مولویوں کا یہ گناہ ہے کہ انہوں نے اس نازک امر تکفیر مسلمانوں میں اپنی عقل اور اپنی
تفتیش سے کام نہیں لیا۔ بلکہ نذیر حسین کے دجالا نہ فتوی کو دیکھ کر جو محمد حسین بٹالوی نے طیار کیا تھا بغیر
ا الاعراف : ۹۰
تحقیق اور تنقیح کے اس پر ایمان لے آئے ۔ ہم کئی مرتبہ لکھ چکے ہیں کہ اس نالائق نذیر حسین اور اس
کے نا سعادت مند شاگرد محمد حسین کا یہ سرا سر افترا ہے کہ ہماری طرف یہ بات منسوب کرتے ہیں کہ گویا
ہمیں معجزات انبیاء علیہم السلام سے انکار ہے یا ہم خود دعوی نبوت کرتے ہیں یا نعوذ باللہ حضرت
سید المرسلین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء نہیں سمجھتے یا ملائک سے انکاری یا حشر و نشر وغیرہ
اصول عقائد اسلام سے منکر ہیں۔ یا صوم وصلوٰۃ وغیرہ ارکان اسلام کو نظر استخفاف سے دیکھتے یا غیر
ضروری سمجھتے ہیں ۔ نہیں۔ بلکہ خدا تعالیٰ گواہ ہے کہ ہم ان سب باتوں کے قائل ہیں اور ان عقائد اور
ان اعمال کے منکر کو ملعون اور خَسِرَ الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ یقین رکھتے ہیں ۔
اگر ہمیں ہمارے دعوئی کے موافق قبول کرنے کے لئے یہی ما بہ النزاع ہے تو ہم بلند آواز سے
بار بار سناتے ہیں کہ ہمارے یہی عقائد ہیں جو ہم بیان کر چکے ہیں۔ ہاں ایک بات ضرور ہے جس کے
لئے یہ اشتہار مباہلہ لکھا گیا ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس عاجز کو شرف مکالمہ اور مخاطبہ سے
مشرف فرما کر اس صدی چہار دہم کا مجد دقرار دیا ہے اور ہر یک مجد د کا بلحاظ حالت موجودہ زمانہ کے
ایک خاص کام ہوتا ہے جس کے لئے وہ مامور کیا جاتا ہے۔ سو اس سنت اللہ کے موافق یہ عاجز صلیبی
شوکت کے توڑنے کے لئے مامور ہے یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے اس خدمت پر مقرر کیا گیا ہے کہ جو
کچھ عیسائی پادریوں نے کفارہ اور تثلیث کے باطل مسائل کو دنیا میں پھیلایا ہے اور خدائے واحد
لاشریک کی کسر شان کی ہے۔ یہ تمام فتنہ سچے دلائل اور روشن براہین اور پاک نشانوں کے ذریعہ سے
فرو کیا جائے ۔ اس بات کی کسی کو خبر نہیں کہ دنیا میں اس زمانہ میں ایک ہی فتنہ ہے جو کمال کو پہنچ گیا ہے
اور الہی تعلیم کا سخت مخالف ہے یعنی کفارہ اور تثلیث کی تعلیم جس کو صلیبی فتنہ کے نام سے موسوم کرنا
چاہیے۔ کیونکہ کفارہ اور تثلیث کے تمام اغراض صلیب کے ساتھ وابستہ ہیں۔ سوخدا تعالیٰ نے آسمان
پر سے دیکھا کہ یہ فتنہ بہت بڑھ گ یہ فتنہ بہت بڑھ گیا ہے اور یہ زمانہ اس فتنہ کے تموّج اور طوفان کا زمانہ ہے۔ ہے۔ پس خدا
نے اپنے وعدہ کے موافق چاہا کہ اس صلیبی فتنہ کو پارہ پارہ کرے اور اس نے ابتدا سے اپنے نبی مقبول
صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے خبر دی تھی کہ جس شخص کی ہمت اور دعا اور قوت بیان اور تاثیر کلام اور
انفاس کافرکش سے یہ فتنہ فر و ہوگا اسی کا نام اس وقت عیسی اور مسیح موعود ہوگا ۔
اگر چہ وہ پیشگوئیاں بہت سے نازک اور لطیف استعارات سے بھری پڑی ہیں مگر ان میں جو
نہایت واضح اور کھلا کھلا اور موٹا نشان مسیح موعود کے بارے میں لکھا گیا ہے وہ کسر صلیب ہے یعنی
صلیب کو توڑنا۔ یہ لفظ ہر یک عقلمند کے لئے بڑی غور کے لائق ہے اور یہ صاف بتلا رہا ہے کہ وہ
مسیح موعود عیسائیت کے موجزن فتنہ کے زمانہ میں ظاہر ہوگا نہ کسی اور زمانہ میں ۔ کیونکہ صلیب پر سارا
مدار نجات کا رکھنا کسی اور دجال کا کام نہیں ہے۔ یہی گروہ ہے جو صلیبی کفارہ پر زور دے رہا ہے اور اس
کو فروغ دینے کے لئے ہر ایک دجل کو کام میں لا رہا ہے۔
دجال بہت گزرے ہیں اور شاید آگے بھی ہوں ۔ مگر وہ دجال اکبر جن کا دجل خدا کے نزدیک
ایسا مکروہ ہے کہ قریب ہے جو اس سے آسمان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں۔ یہی گروہ مشت خاک کو خدا
بنانے والا ہے۔ خدا نے یہودیوں اور مشرکوں اور دوسری قوموں کے طرح طرح کے دجل قرآن شریف
میں بیان فرمائے مگر یہ عظمت کسی کے دجل کو نہیں دی کہ اس دجل سے آسمان ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتے
ہیں۔ پس جس گروہ کو خدا نے اپنے پاک کلام میں دجال اکبر ٹھہرایا ہے ہمیں نہیں چاہیے کہ اس کے سوا
کسی اور کا نام دجال اکبر رکھیں۔ نہایت ظلم ہوگا کہ اس کو چھوڑ کر کوئی اور دجال اکبر تلاش کیا جائے کیا
یہ بات کسی پہلو سے درست نہیں ٹھہر سکتی کہ حال کے پادریوں کے سوا کوئی اور بھی دجال ہے جو
ان سے بڑا ہے کیونکہ جبکہ خدا نے اپنی پاک کلام میں سب سے بڑا یہی دجال بیان فرمایا ہے تو نہایت
بے ایمانی ہوگی کہ خدا کے کلام کی مخالفت کر کے کسی اور کو بڑا دجبال ٹھہرایا جائے ۔ اگر کسی ایسے دجال کا
کسی وقت وجود ہو سکتا تو خدا تعالیٰ جس کا علم ماضی اور حال اور مستقبل پر محیط ہے اسی کا نام دجال اکبر
رکھتا نہ ان کا نام ۔ پھر یہ نشان دجال اکبر کا جو حدیث بخاری کے صریح اس اشارہ سے نکلتا ہے کہ
يَكْسِرُ الصَّلِيبَ صاف بتلا رہا ہے کہ اس دجالِ اکبر کی شان میں سے یہ ہوگا کہ وہ مسیح کو خدا ٹھہرائے
گا اور مدار نجات صلیب پر رکھے گا۔
جلد دوم
یہ بات عارفوں کے لئے نہایت خوشی کا موجب ہے کہ اس جگہ نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کا تظاہر
ہو گیا ہے جس سے تمام حقیقت اس متنازعہ فیہ مسئلہ کی کھل گئی۔ کیونکہ قرآن نے تو اپنے صریح لفظوں
میں دجال اکبر پادریوں کو ٹھہرایا اور ان کے دجل کو ایسا عظیم الشان دجل قرار دیا کہ قریب ہے جو اس
سے زمین و آسمان ٹلر سمان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں ۔ اور حدیث نے مسیح موعود کی حقیقی علامت یہ بتہ یہ بتائی کہ اس
کے ہاتھ پر کسر صلیب ہوگا۔ اور وہ دجال اکبر کو قتل کرے گا۔ ہمارے نادان مولوی نہیں سوچتے کہ جبکہ
مسیح موعود کا خاص کام کسر صلیب اور قتل دجال اکبر ہے اور قرآن نے خبر دی ہے کہ وہ بڑا دجل اور بڑا
فتنہ جس سے قریب ہے کہ نظام اس عالم کا درہم برہم ہو جائے اور خاتمہ اس دنیا کا ہو جائے وہ
پادریوں کا فتنہ ہے تو اس سے صاف طور پر کھل گیا کہ پادریوں کے سوا اور کوئی دجال اکبر نہیں ہے اور
جو شخص اب اس فتنہ کے ظہور کے بعد اور کی انتظار کرے وہ قرآن کا مکذب ہے۔
اور نیز جبکہ لغت کی رو سے بھی دجال ایک گروہ کا نام ہے جو اپنے دجل سے زمین کو پلید کرتا
ہے۔ اور حدیث کی رو سے نشان دجال اکبر کا حمایت صلیب ٹھہرا تو باوجود اس کھلی کھلی تحقیق کے وہ شخص
نہایت درجہ کور باطن ہے کہ جواب بھی حال کے پادریوں کو دجال اکبر نہیں سمجھتا۔ ایک اور بات ہے
جس سے ہمارے نادان مولوی اس حقیقت کو سمجھ سکتے ہیں کہ وہ اس بات کے خود قائل ہیں کہ
دجال معہود کا بجز حرمین کے تمام زمین پر تسلط ہو جائے گا۔ سو اگر دجال سے مراد کوئی اور رکھا جائے تو یہ
حدیث قرآن کی صریح پیشگوئی سے مخالف ہو جائے گی۔ کیونکہ قرآن شریف نے یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ
قیامت تک زمین پر غلبہ اور تسلط دو قوموں میں سے ایک قوم کا ہوتا رہے گا۔ یا اہلِ اسلام کا یا نصاری
کا۔ پس قرآن کے رو سے ایسے دجال کو جو اپنی خدائی کا دعوٹی لے کر آئے گا۔ زمین پر قدم رکھنے کی
جگہ نہیں اور قرآن اس کے وجود کو روکتا ہے۔ ہاں استعارہ کے طور پر نصاری کا دعوئی خدائی ثابت ہے
کیونکہ چاہتے ہیں کہ گلوں کے زور سے تمام زمین و آسمان کو اپنے قابو میں کر لیں یہاں تک کہ مینہ
برسانے کی قدرت بھی حاصل ہو جائے ۔ پس اس طرح پر وہ خدائی کا دعویٰ کرتے ہیں۔
غرض یہ وہ امور ہیں جن کو حال کے مولوی نہیں سمجھتے اور اہل اسلام میں انہوں نے بڑا بھاری
فتنہ اور تفرقہ ڈال رکھا ہے اور نہایت بیہودہ اور رکیک تاویلات سے نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ سے منہ
پھیر رہے ہیں ۔ دعوی کرتے تھے کہ ہم اہل حدیث ہیں مگر اب تو انہوں نے قرآن کو بھی چھوڑا اور
حدیث کو بھی ۔ سو جبکہ میں نے دیکھا کہ قرآن شریف اور حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان کے
دلوں میں عظمت نہیں اور جلیل الشان اکابر ائمہ کی شہادت بھی جیسا کہ امام بخاری اور ابن حزم اور
امام مالک کی شہادت جو حضرت عیسی کے فوت ہو جانے کی نسبت بار بار لکھی گئی ہے ان کے نزدیک کچھ
چیز نہیں سو مجھ کو اس پہلو سے بکلی نومیدی ہوئی کہ وہ منقولی بحث و مباحثہ کے ذریعہ سے ہدایت پاس ، پاسکیں لیے
پس خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا ڈالا کہ میں دوسرا پہلوا را پہلو اختیار کروں جو اصل بنیاد میرے دعوی کی ہے
یعنی اپنے سچے علم ہونے کا ثبوت کیونکہ اس میں کچھ شک نہیں کہ اگر وہ لوگ مجھے خدائے تعالیٰ کی طرف
سے سچا ملہم سمجھتے اور میرے الہامات کو میرا ہی افترا یا شیطانی وساوس خیال نہ کرتے تو اس قد رسب اور
شتم اور ہنسی اور ٹھٹھا اور تکفیر اور بد تہذیب کے ساتھ پیش نہ آتے بلکہ اپنے بہت سے ظنون فاسدہ کا
حسن ظن کے غلبہ سے آپ فیصلہ کر لیتے کیونکہ کسی کی سچائی اور منجانب اللہ ہونے کے یقین کے بعد وہ
مشکلات ہرگز پیش نہیں آتیں کہ جو اس حالت میں پیش آتی ہیں کہ انسان کے دل پر اس کے کا ذب
ہونے کا خیال غالب ہوتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ خدا تعالیٰ نے میری سچائی کے سمجھنے کے لئے بہت سے
قرائن واضح ان کو عطا کئے تھے۔ (۱) میرا دعویٰ صدی کے سر پر تھا۔ (۲) میرے دعوے کے وقت میں
ے حاشیہ ۔ منقولی بحث مباحثہ کی کتابیں جو میری طرف سے چھپی ہیں جن میں ثابت کیا گیا ہے جو درحقیقت
عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں اور دوبارہ آنا ان کا بطور بروز مراد ہے نہ بطور حقیقت وہ یہ ہیں ۔ فتح اسلام ۔
توضیح مرام - ازالہ و ہام - اتمام الحجة - تحفہ بغداد - حمامة البشری - نور الحق دو حصّہ ۔ کرامات الصادقین ۔
سرالخلافہ۔ آئینہ کمالات اسلام ۔
خسوف کسوف ماہ رمضان میں ہوا تھا۔ (۳) میرے دعوئی الہام پر پورے بیس برس گزر گئے اور مفتری
کو اس قدر مہلت نہیں دی جاتی ۔ (۴) میری پیشگوئی کے مطابق خدا نے آتھم کو کچھ مہلت بھی دی اور
پھر مار بھی دیا۔ (۵) مجھ کو خدا نے بہت سے معارف اور حقائق بخشے اور اس قدر میرے کلام کو معرفت
کے پاک اسرار سے بھر دیا کہ جب تک انسان خدا تعالیٰ کی طرف سے پورا تائید یافتہ نہ ہو اس کو یہ نعمت
نہیں دی جاتی لیکن مخالف مولویوں نے ان باتوں میں سے کسی بات پر غور نہیں کی ۔
سواب چونکہ تکذیب اور تکفیر ان کی انتہا تک پہنچ گئی اس لئے وقت آ گیا کہ خدائے قادر اور علیم
اور خبیر کے ہاتھ سے جھوٹے اور سچے میں فرق کیا جائے ۔ ہمارے مخالف مولوی اس بات کو جانتے ہیں
کہ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں ایسے شخص سے کس قدر بیزاری ظاہر کی ہے جو خدا تعالیٰ پر افترا
باندھے یہاں تک کہ اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا ہے کہ اگر وہ بعض قول میرے پر افترا کرتا تو
میں فی الفور پکڑ لیتا اور رگ جان کاٹ دیتا ۔ غرض خدا تعالیٰ پر افترا کرنا اور یہ کہنا کہ فلاں فلاں الہام
مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوا ہے حالانکہ کچھ بھی نہیں ہوا ۔ ایک ایسا سخت گناہ ہے کہ اس کی سزا میں
صرف جہنم کی ہی وعید نہیں بلکہ قرآن شریف کے نصوص قطعیہ سے ثابت ہوتا ہے کہ ایسا مفتری اسی دنیا
میں دست بدست سزا پالیتا ہے اور خدائے قادر و غیور اور خدائے قادر و غیور کبھی اس کو امن میں نہیں چھوڑتا اور اس تا اور اس کی غیرت
اس کو کچل ڈالتی ہے اور جلد ہلاک کرتی ہے۔ اگر ان مولویوں کا دل تقویٰ کے رنگ سے کچھ بھی رنگین
ہوتا اور خدا تعالیٰ کی عادتوں اور سنتوں سے ایک ذرہ بھی واقف ہوتے تو ان کو معلوم ہوتا کہ ایک مفتری
کا اس قدر در از عرصہ تک افترا میں مشغول رہنا بلکہ روز بروز اس میں ترقی کرنا اور خدا تعالیٰ کا اس کے
افترا پر اس کو نہ پکڑنا بلکہ لوگوں میں اس کو عزت دینا دلوں میں اس کی قبولیت ڈالنا اور اس کی زبان کو
چشمہ حقائق و معارف بنانا یہ ایک ایسا امر ہے کہ جب سے خدائے تعالیٰ نے دنیا کی بنیاد ڈالی ہے اس
کی نظیر ہرگز نہیں پائی جاتی ۔ افسوس کہ کیوں یہ منافق مولوی خدا تعالیٰ کے احکام اور مواعید کو عزت کی
نظر سے نہیں دیکھتے۔ کیا ان کے پاس حدیث یا قرآن شریف سے کوئی نظیر موجود ہے کہ ایک ایسے
خبیث طبع مفتری کو خدا تعالیٰ نہ پکڑے جو اس پر افترا پر افترا باندھے اور جھوٹے الہام بنا کر اپنے تئیں
خدا کا نہایت ہی پیارا ظاہر کرے اور محض اپنے دل سے شیطانی با تیں تراش کر اس کو عمد أخدا کی وحی قرار
دیوے اور کہے کہ خدا کا حکم ہے کہ لوگ میری پیروی کریں اور کہے کہ خدا مجھے اپنے الہام میں فرماتا ہے
کہ تو اس زمانہ میں تمام مومنوں کا سردار ہے حالانکہ اس کو کبھی الہام نہ ہوا ہو اور نہ کبھی خدا نے اس کو
مومنوں کا سردار ٹھہرایا ہو اور کہے کہ مجھے خدا مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ تو ہی مسیح موعود ہے جس کو میں
کسر صلیب کے لئے بھیجتا ہوں ۔ حالانکہ خدا نے کوئی ایسا حکم اس کو نہیں دیا اور نہ اس کا نام عیسی رکھا اور
کہے کہ خدائے تعالیٰ مجھے مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ مجھ سے تو ایسا ہے جیسا کہ میری توحید۔ تیرا
مقام قرب مجھ سے وہ ہے جس سے لوگ بے خبر ہیں ۔ حالانکہ خدا اس کو مفتری جانتا ہے۔ اس پر لعنت
بھیجتا ہے اور مردودوں اور مخذولوں کے ساتھ اس کا حصہ قرار دیتا ہے۔ پھر کیا یہی خدائے تعالیٰ کی
عادت ہے کہ ایسے کذاب اور بیباک مفتری کو جلد نہ پکڑے۔ یہاں تک کہ اس افترا پر بین آبرس سے
زیادہ عرصہ گزر جائے ۔
کون اس کو قبول کر سکتا ہے کہ وہ پاک ذات جس کے غضب کی آگ وہ صاعقہ ہے کہ ہمیشہ
جھوٹے مہموں کو بہت جلد کھاتی رہی ۔ رہی ہے اس لمبے عرصہ تک اس جھوٹے کو چھوڑ دے جس کی نظیر دنیا کے
صفحہ میں مل ہی نہیں سکتی ۔ اللہ جَلَّ شَانُهُ فرماتا ہے ۔ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا
یعنی اس سے زیادہ تر ظالم اور کون ہے جو خدا تعالیٰ پر جھوٹ باندھے۔ بیشک مفتری خدا تعالیٰ کی لعنت
کے نیچے ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ پر افترا کرنے والا جلد مارا جاتا ہے۔
سو ایک تقوی شعار آدمی کیلئے یہ کافی تھا کہ خدا نے مجھے مفتریوں کی طرح ہلاک نہیں کیا
بلکہ میرے ظاہر اور باطن اور میرے جسم اور میری روح پر وہ احسان کئے جن کو میں شمار نہیں کر سکتا۔ میں
جوان تھا جب خدا کی وحی اور الہام کا دعوی کیا اور اب میں بوڑھا ہو گیا اور ابتداء دعوئی پر بیس برس
ا الانعام : ۲۲
سے بھی زیادہ عرصہ گزر گیا ۔ بہت سے میرے دوست اور عزیز جو مجھ سے چھوٹے تھے فوت ہو گئے اور
مجھے اس نے عمر در از بخشی اور ہر یک مشکل میں میرا متکفل اور متوتی رہا۔ پس کیا ان لوگوں کے یہی نشان
ہوا کرتے ہیں کہ جو خدا تعالیٰ پر افترا باندھتے ہیں ۔ اب بھی اگر مولوی صاحبان مجھے مفتری سمجھتے ہیں
تو اس سے بڑھ کر ایک اور فیصلہ ہے اور وہ یہ کہ میں ان الہامات کو ہاتھ میں لے کر جن کو میں شائع
کر چکا ہوں مولوی صاحبان سے مباہلہ کروں ۔ اس طرح پر کہ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر بیان
کروں کہ میں در حقیقت اس کے شرف مکالمہ اور مخاطبہ سے مشرف ہوں اور در حقیقت اس نے
مجھے چہار دہم صدی کے سر پر بھیجا ہے کہ تا میں اس فتنہ کو فرو کروں کہ جو اسلام کے مخالف سب سے
زیادہ فتنہ ہے اور اسی نے میرا نام عیسی رکھا ہے۔ اور کسر صلیب کے لئے مجھے مامور کیا ہے لیکن نہ کسی
جسمانی حربہ سے بلکہ آسمانی حربہ سے اور یہ سب اس کا کلام ہے اور وہ خاص الہامات اس کے جو اس
وقت میں مخالف مولویوں کو سناؤں گا ان میں سے بطور نمونہ چند الہامات اس جگہ لکھتا ہوں ان میں سے
بعض الہامات بین برس کے عرصہ سے ہیں۔ جو مختلف ترتیوں اور کمی بیشی کے ساتھ بار بار القاء ہوئے
ہیں۔ اور وہ یہ ہیں :
يَا عِيسَى الَّذِي لَا يُضَاعُ وَقْتُهُ۔ اے وہ عیسیٰ جس کا وقت ضائع نہیں کیا
انْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةٍ لَّا يَعْلَمُهَا الْخَلْقُ ۔ جائے گا۔ تو میری جناب میں وہ مرتبہ رکھتا
انْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ تَوْحِيدِي وَ تَفْرِيدِی ہے جس کا لوگوں کوعلم نہیں تو مجھ سے ایسا ہے جیسا
فَحَانَ أَنْ تُعَانَ وَتُعْرَفَ بَيْنَ النَّاسِ ۔ کہ میری توحید اور تفرید۔ سو وقت آ گیا کہ تو لوگوں
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَ دِيْنِ
میں شناخت کیا جائے اور مدد دیا جائے۔ وہ خدا جس
نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا
الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ ۔ لَا تا اس دین کو سب دینوں پر غالب کرے۔ خدا کی
تَبْدِيلَ لِكَلِمَاتِ اللَّهِ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَ پیشگوئیوں کو کوئی بدل نہیں سکتا کہ میں مامور
أَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ
ہوں اور میں سب سے پہلا مومن ہوں۔ وہ
لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّا انْذِرَ آبَاءُ هُم وَلِتَسْتَبِيْنَ رحمن ہے جس نے قرآن سکھلایا تا کہ تو ان لوگوں
کو ڈراوے جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے
سَبِيلَ الْمُجْرِمِينَ ۔ إِنَّا كَفَيْنَاكَ گئے اور تا کہ مجرموں کی راہ کھل جائے ۔ ہم تیرے
الْمُسْتَهْزِئِينَ ۔ قُلْ عِنْدِى شَهَادَةٌ مِّنَ لئے ٹھٹھا کرنے والوں کے لئے کافی ہیں۔ کہہ
اللَّهِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُّؤْمِنُونَ قُلْ عِنْدِی میرے پاس خدا کی گواہی ہے پس کیا تم ایمان
شَهَادَةٌ مِّنَ اللَّهِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُسْلِمُونَ لاتے ہو۔ کہہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے پس
کیا تم قبول کرتے ہو۔ میرے ساتھ میرا خدا ہے
إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ ۔ قُلْ إِنْ كُنتُمْ وہ عنقریب مجھے کامیابی کی راہ دکھائے گا۔ ان کو
تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله ۔ کہہ کہ اگر تم خدا سے محبت کرتے ہو تو آؤ میرے
هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ تَنَزَّلُ پیچھے ہو لو تا خدا بھی تم سے محبت کرے۔ کیا میں
بتلاؤں کہ کن پر شیطان اترا کرتے ہیں۔ ہر ایک عَلَى كُلِّ أَفَّافٍ أَثِيمٍ يُرِيدُونَ أَنْ يُطْفِئُوا
جھوٹے مفتری پر اترتے ہیں۔ ارادہ کرتے ہیں
نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ کہ خدا کے نور کو اپنے منہ کی پھوکوں سے بجھا دیں
الْكَافِرُونَ سَنُلْقِي فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ إِذَا اور خدا اپنے نور کو کامل کرے گا اگر چہ کا فر کراہت
جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَانْتَهَى أَمُرُ الزَّمَانِ ہی کریں۔ عنقریب ہم ان کے دلوں پر رعب ڈال
دیں گے۔ جب خدا کی مدد اور فتح آئے گی اور
إِلَيْنَا أَلَيْسَ هَذَا بِالْحَقِّ۔ إِنِّي مَعَكَ۔ كُنُ زمانہ کا امر ہماری طرف رجوع کرے گا کہا جائے
مَعِيَ أَيْنَمَا كُنْتَ ۔ كُنْ مَعَ اللَّهِ حَيْثُ گا کہ کیا یہ سچ نہ تھا۔ میں تیرے ساتھ ہوں۔
مَا كُنتَ۔ كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ۔ میرے ساتھ ہو جہاں تو ہووے۔ خدا کے ساتھ ہو
جہاں تو ہووے۔ تم بہتر امت ہو جو لوگوں کے نفع
إِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا يَرْفَعُ اللَّهُ ذِكْرَكَ۔ وَيَتِمُّ
کے لئے نکالے گئے ۔ تو ہماری آنکھوں کے
نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ۔ سامنے ہے۔ خدا تیرے ذکر کو بلند کرے گا اور
يَا أَحْمَدُ يَتِمُّ اِسْمُكَ وَلَا يَتِمُّ اِسْمِي إِنِّی دنیا اور آخرت میں اپنی نعمت تیرے پر پوری
کرے گا۔ اے احمد تیرا نام پورا ہو جائے گا قبل
رَافِعُكَ إِلَى الْقَيْتُ عَلَيْكَ مَحَبَّةً مِنِّي اس کے جو میرا نام پورا ہو۔ میں تجھے اپنی طرف
شَانُكَ عَجِيبٌ وَأَجْرُكَ قَرِيبٌ۔ اٹھانے والا ہوں ۔ میں نے اپنی محبت کو تجھ پر ڈال
الْأَرْضُ وَالسَّمَاءُ مَعَكَ كَمَا هُوَ مَعِي
لے دیا۔ تیری شان عجیب ہے۔ تیرا اجر قریب ہے۔
زمین و آسمان تیرے ساتھ ہے جیسا کہ وہ میرے
أَنْتَ وَجيَّةٌ فِي حَضْرَتِي اِخْتَرْتُكَ ساتھ ہے تو میری جناب میں وجیہ ہے۔ میں
لِنَفْسِي أَنْتَ وَجِيَّةٌ فِي الدُّنْيَا وَحَضْرَتی نے تجھے اپنے لئے چن لیا۔ تو دنیا اور میری جناب
سُبْحَانَ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى زَادَ
میں وجیہ ہے پاک ہے وہ خدا جو بہت برکتوں والا
اور بہت بلند ہے۔ تیری بزرگی کو اس نے زیادہ
مَجْدَكَ ۔ يَنْقَطِعُ آبَاءُكَ وَيُبْدَءُ مِنْكَ۔ کیا ۔ اب سے تیرے باپ دادے کا ذکر منقطع ہو
نُصِرْتَ بِالرُّعْبِ وَأُحْيَيْتَ بِالصِّدْقِ۔ أَيُّهَا جائے گا اور خدا تجھ سے شروع کرے گا۔ تو رعب
کے ساتھ مدد دیا گیا اور صدق کے ساتھ زندہ کیا
الصِّدِّيقُ نُصِرْتَ ۔ وَقَالُوْا لَاتَ حِيْنَ گیا اے صدیق تو اے صدیق تو مدد دیا گیا۔ اور مخالف کہیں گے
مَنَاص آثَرَكَ اللهُ عَلَيْنَا وَلَوْ كُنَّا کہ اب گریز کی جگہ نہیں ۔ خدا نے تجھے ہم پر
كَارِهِينَ۔ رَبَّنَا اغْفِرُ لَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ۔ لَا
اختیار کر لیا اگر چہ ہم کراہت کرتے ہت کرتے تھے۔ اے
ہمارے خدا ہمیں بخش کہ ہم خطا پر تھے۔ آج تم پر
تَشْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ وَهُوَ اے رجوع کرنے والو کچھ سرزنش نہیں خدا تمہیں
أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ۔ وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيَتُرُ كَكَ بخش دے گا اور وہ ارحم الراحمین ہے۔ اور خدا ایسا
نہیں کہ تجھے یونہی چھوڑ دے جب تک پاک اور
حَتَّى يَمِيزَ الْخَبِيثَ مِنَ الطَّيِّبِ ۔ پلید میں فرق کر کے نہ دکھلاوے۔
لے حاشیہ - هُوَ کی ضمیر واحد باعتبار واحد فی الذہن یعنی مخلوق ہے اور ایسا محاورہ قرآن شریف میں
بہت ہے ۔ منہ
وَاللَّهُ غَالِبٌ عَلَى اَمْرِهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ اور خدا اپنے امر پر غالب ہے مگر اکثر آدمی نہیں
لَا يَعْلَمُوْنَ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ جانتے جب خدا کی مدداور فتح آئی اور اس کا کلمہ پورا
ہوا کہا جائے گا کہ یہ وہی ہے جس میں تم جلدی وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ هَذَا الَّذِي كُنتُمْ بِهِ کرتے تھے۔ میں نے ارادہ کیا کہ اپنا خلیفہ بناؤں تو
تَسْتَعْجِلُونَ۔ أَرَدْتُ أَنْ أَسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ میں نے آدم کو پیدا کیا میں نے اس کو برابر کیا اور اپنی
ادَمَ سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيْهِ مِنْ رُوحِی ۔ يُقِيمُ روح اس میں پھونکی۔ شریعت کو قائم کرے گا اور دین
الشَّرِيعَةَ وَيُحْيِي الدِّينَ۔ وَلَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ کو زندہ کرے گا اور اگر ایمان ثریا سے معلق ہوتا تب
مُعَلَّقًا بِالثَّرِيَّا لَنَالَهُ۔ سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بھی اسے پالیتا۔ پاک ہے وہ جس نے اپنے بندہ کو
رات میں سیر کرایا آدم کو پیدا کیا اور اس کو عزت دی
بِعَبْدِهِ لَيْلًا ۔ خَلَقَ آدَمَ فَأَكْرَمَهُ ۔ جَرِيُّ اللَّهِ خدا کا فرستادہ نبیوں کے حلہ میں ۔ وہ لوگ جو کافر
فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا ہو گئے اور خدا کی راہ سے روکنے لگے ایک فارسی النسل
وَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللهِ رَدَّ عَلَيْهِمْ رَجُلٌ مِّنْ آدمی نے ان کے خیالات کورڈ کیا۔ خدا اس کی کوشش
فَارِسَ شَكَرَ اللَّهُ سَعْيَهُ كِتَابُ الْوَلِيِّ کا شکر گزار ہے۔ اس ولی کی کتاب ایسی ہے جیسے علی
کی ذوالفقار۔ اس کا تیل یونہی چمکنے کو ہے اگرچہ
ذُو الْفِقَارُ عَلِيّ۔ يَكَادُ زَيْتُهُ يُضِيءُ وَلَوْلَمُ آگ چھو بھی نہ جائے۔ توحید کو پکڑ و توحید پکڑو ! اے
تَمْسَسْهُ نَارٌ خُذُوا التَّوْحِيدَ التَّوْحِيدَ يَا فارس کے بیٹو۔ ہم نے اس کو قادیان کے قریب اتارا
أَبْنَاءَ الْفَارِسَ ۔ إِنَّا اَنْزَلْنَاهُ قَرِيبًا مِّنَ ہے اور حق کے ساتھ اتارا ہے اور ضرورت حقہ کے
الْقَادِيَانَ وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنَاهُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ ساتھ اترا ہے اور جو خدا نے ٹھہرا رکھا تھا وہ ہونا ہی
وَكَانَ اَمْرُ اللَّهِ مَفْعُولًا ۔ أَمْ يَقُولُونَ نَحْنُ تھا۔ کیا یہ کہتے ہیں کہ ہم ایک جماعت انتقام لینے
والی ہیں۔ سب بھاگ جائیں گے اور پیٹھ دکھلائیں
جَمِيعٌ مُنتَصِرٍ سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ
گے۔ اے میرے بندے مت خوف کر میں دیکھتا
الدُّبُر ۔ يَا عَبْدِي لَا تَخَفْ إِنِّي أَسْمَعُ وَأَرَى۔ ہوں اور سنتا ہوں۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ ہم زمین کو
أَلَمْ تَرَ إِنَّانَاتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا ۔ کم کرتے چلے آتے ہیں اس کی طرفوں سے۔
أَلَمْ تَرَاَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے۔ محمد
صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ سَيِّدِ وُلْدِ آدَمَ پر اور اس کی آل پر درود بھیج وہ بنی آدم کا سردار اور
وَخَاتَمِ النَّبِيِّينَ إِنَّكَ عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ۔
خاتم الانبیاء ہے۔ تو صراط مستقیم پر ہے۔
پس جو کچھ حکم ہوتا ہے کھول کر بیان کر اور جاہلوں سے
فَاصْدَعُ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ کنارہ کر۔ اور کہتے ہیں کہ دو شہروں میں سے ایک
الْجَاهِلِينَ۔ وَقَالُوا لَوْ لَا نُزِّلَ عَلَى رَجُلٍ بڑے آدمی کو خدا نے کیوں مامور نہ کیا۔ اور کہتے ہیں کہ
مِنْ قَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ۔ وَقَالُوا أَنِّي لَكَ لَكَ هذا تجھے کہاں یہ رتبہ یہ تو مکر یہ تو مکر ہے کہ مل جل کر بنایا گیا ہے۔
إِنَّ هَذَا لَمَكْرُ مَكَرُ تُمُوهُ فِي الْمَدِينَةِ۔ اور کئی لوگوں نے اس مکر میں اس شخص کی مدد کی ہے۔
وَأَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ اخَرُونَ ۔ يَنظُرُونَ إِلَيْكَ تجھے دیکھتے ہیں اور تو انہیں نظر نہیں آتا۔ اے لوگو جان لو
وَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِي کہ زمین مرگئی تھی اور خدا پھر اسے نئے سرے زندہ کر
الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَمَنْ كَانَ لِلَّهِ كَانَ اللهُ لَهُ رہا ہے۔ اور جو خدا کا ہو خدا اس کا ہو جاتا ہے۔ خدا ان
کے ساتھ ہے جو پرہیز گاری اختیار کرتے ہیں اور ان
إِنَّ اللَّهُ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ
کے ساتھ ہے جو نیکو کار ہیں۔ کہتے ہیں کہ یہ تمام افتراء
قَالُوا إِنْ هَذَا إِلَّا اخْتِلَاقُ ۔ قُلْ اَنِ افْتَرَيْتُهُ فَعَلَی ہے کہ اگر میں نے افترا کیا ہے تو یہ سخت گناہ میری
إِجْرَامٌ شَدِيدٌ إِنَّكَ الْيَوْمَ لَدَيْنَا مَكِينْ أَمِينٌ۔ گردن پر ہے۔ آج تو ہمارے نزدیک بارتبہ اور امین
وَإِنَّ عَلَيْكَ رَحْمَتِي فِي الدُّنْيَا وَالدِّينِ۔ ہے۔ اور تیرے پر دین اور دنیا میں میری رحمت ہے۔
وَإِنَّكَ مِنَ الْمَنْصُورِينَ ۔ يَحْمَدُكَ اللهُ مِنْ اور تو مدد دیا گیا ہے۔ خدا عرش پر سے تیری تعریف کرتا
عَرْشِهِ۔ يَحْمَدُكَ اللَّهُ وَيَمْشِي إِلَيْكَ۔ اَلا ہے۔ خدا تیری تعریف کرتا ہے۔ اور تیری طرف چلا
آتا ہے۔ خبر دار خدا کی مدد قریب ہے۔ تیرے جیسا
إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ كَمِثْلِكَ دُرِّ لَا يُضَاعُ۔
موتی ضائع نہیں کیا جاتا۔ تجھے خوشخبری ہواے میرے
بُشْرَى لَكَ يَا احْمَدِي۔ أَنْتَ مُرَادِى وَمَعِي۔
احمد تو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔ میں تیرا
إِنِّي نَاصِرُكَ إِنِّي حَافِظُكَ إِنِّي جَاعِلُكَ مددگار ہوں۔ میں تیرا حافظ ہوں میں تجھے لوگوں کا امام
لِلنَّاسِ إِمَامًا ۔ أَ كَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا۔
بناؤں گا۔ کیا لوگوں کو تعجب ہوا۔