اشتہار مباہلہ بغرض دعوت ان مسلمان مولویوں کے جو اس عاجز کو کافر اور کذاب اور مفتری اور دجال اور جہنمی قرار دیتے ہیں
مجموعہ اشتہارات (جلد 2), حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کے ساتھ ذکر کیا جاؤں گا اور میں ابھی لکھ دیتا ہوں کہ اس صورت میں مجھے کا ذب اور مورد لعنت الہی
یقین کرنا چاہیے اور پھر اس کے بعد میں دجال یا ملعون یا شیطان کہنے سے ناراض نہیں اور اس لائق
ہوں گا کہ ہمیشہ کے لیے لعنت کے ساتھ ذکر کیا جاؤں اور اپنے مولیٰ کے فیصلہ کو فیصلہ ناطق سمجھوں گا
اور میری پیروی کرنے والا یا مجھے اچھا اور صادق سمجھنے والا خدا کے قہر کے نیچے ہوگا۔ پس اس صورت
میں میرا انجام نہایت ہی بد ہو گا جیسا کہ بدذات کا ذبوں کا انجام ہوتا ہے۔
لیکن اگر خدا نے ایک سال تک مجھے موت اور آفات بدنی سے بچالیا اور میرے مخالفوں پر قہر
اور غضب الہی کے آثار ظاہر ہو گئے اور ہر ایک ان میں سے کسی نہ کسی بلا میں مبتلا ہو گیا۔ اور میری بددعا
نہایت چمک کے لے ساتھ ظاہر ہوگئی تو دنیا پر حق ظاہر ہو جائے گا۔ اور یہ روز کا جھگڑا درمیان سے اٹھ
جائے گا۔ میں دوبارہ کہتا ہوں کہ میں نے پہلے اس سے کبھی کلمہ گو کے حق میں بد دعا نہیں کی اور صبر کرتا
رہا۔ مگر اس روز خدا سے فیصلہ چاہوں گا۔ اور اس کی عصمت اور عزت کا دامن پکڑوں گا کہ تاہم میں
سے فریق ظالم اور دروغگو کو تباہ کر کے اس دین متین کو شریروں کے فتنہ سے بچاوے۔
میں یہ بھی شرط کرتا ہوں کہ میری دعا کا اثر صرف اس صورت میں سمجھا جائے کہ جب تمام وہ
لوگ جو مباہلہ کے میدان میں بالمقابل آویں ایک سال تک ان بلاؤں میں سے کسی بلا میں گرفتار
ہو جائیں ۔ اگر ایک بھی باقی رہا تو میں اپنے تئیں کا ذب سمجھوں گا اگر چہ وہ ہزار ہوں یا دو ہزار اور پھر ان
کے ہاتھ پر تو بہ کروں گا۔ اور اگر میں مر گیا تو ایک خبیث کے مرنے سے دنیا میں ٹھنڈ اور آرام ہو جائے
گا۔ میرے مباہلہ میں یہ شرط ہے کہ اشخاص مندرجہ ذیل میں سے کم سے کم دس آدمی حاضر ہوں اس
سے کم نہ ہوں اور جس قدر زیادہ ہوں میری خوشی اور مراد ہے کیونکہ بہتوں پر عذاب الہی کا محیط ہو جانا
ایک ایسا کھلا کھلا نشان ہے جو کسی پر مشتبہ نہیں رہ سکتا۔
گواہ رہ اے زمین اور اے آسمان کہ خدا کی لعنت اس شخص پر کہ اس رسالہ کے پہنچنے کے بعد نہ
مباہلہ میں حاضر ہوا اور نہ تکفیر اور توہین کو چھوڑے اور نہ ٹھٹھا کرنے والوں کی مجلسوں سے الگ ہو۔ اور
اے مومنو! برائے خدا تم سب کہو کہ آمین ۔
مجھے افسوس سے یہ بھی لکھنا پڑا کہ آج تک ان ظالم مولویوں نے اس صاف اور سیدھے فیصلہ کی
طرف رخ ہی نہیں کیا ۔ تا اگر میں ان کے خیال میں کا ذب تھا تو احکم الحاکمین کے حکم سے اپنی سزا کو پہنچ
جاتا۔ ہاں بعض ان کے اپنی بد گوہری کی وجہ سے گورنمنٹ انگریزی میں جھوٹی شکائتیں میری نسبت
لکھتے رہے اور اپنی عداوت باطنی کو چھپا کر مخبروں کے لباس میں نیش زنی کرتے رہے اور کر رہے ہیں
جیسا کہ شیخ بطالوی عَلَيْهِ مَا يَسْتَحِقُّهُ اگر ایسے لوگ خدا تعالیٰ کی جناب سے رد شدہ نہ ہوتے تو مجھے
دکھ دینے کے لئے مخلوق کی طرف التجا نہ لے جاتے۔ یہ نادان نہیں جانتے کہ کوئی بات زمین پر نہیں
ہو سکتی جب تک کہ آسمان پر نہ ہو جائے اور گورنمنٹ انگریزی میں یہ کوشش کرنا کہ گویا میں مخفی طور پر
گورنمنٹ کا بدخواہ ہوں یہ نہایت سفلہ پن کی عداوت ہے۔ یہ گورنمنٹ خدا کی گناہ گار ہوگی اگر
میرے جیسے خیر خواہ اور سچے وفادار کو بدخواہ اور باغی تصور کرے۔ میں نے اپنی قلم سے گورنمنٹ کی
خیر خواہی میں ابتدا سے آج تک وہ کام کیا ہے جس کی نظیر گورنمنٹ کے ہاتھ میں ایک بھی نہیں ہوگی اور
میں نے ہزار ہا روپیہ کے صرف سے کتابیں تالیف کر کے ان میں جا بجا اس بات پر زور دیا ہے کہ
مسلمانوں کو اس گورنمنٹ کی سچی خیر خواہی چاہیے اور رعایا ہو کر بغاوت کا خیال بھی دل میں لانا نہایت
درجہ کی بدذاتی ہے اور میں نے ایسی کتابوں کو نہ صرف برٹش انڈیا میں پھیلایا ہے بلکہ عرب اور شام اور
مصر اور روم اور افغانستان اور دیگر اسلامی بلاد میں محض للہی نیت سے شائع کیا ہے نہ اس خیال سے کہ
یہ گورنمنٹ میری تعظیم کرے یا مجھے انعام دے کیونکہ یہ میرا مذہب اور میرا عقیدہ ہے جس کا شائع کرنا
میرے پر حق واجب تھا۔
تعجب ہے کہ یہ گورنمنٹ میری کتابوں کو کیوں نہیں دیکھتی اور کیوں ایسی ظالمانہ تحریروں سے
ایسے مفسدوں کو منع نہیں کرتی ۔ ان ظالم مولویوں کو میں کس سے مثال دوں ۔ یہ ان یہودیوں سے مشابہ
ہیں جنہوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کو ناحق دکھ دینا شروع کیا اور جب کچھ پیش نہ گئی تو گورنمنٹ
روم میں
مخبری کی کہ پیشخص باغی ہے۔ سو میں بار بار اس گورنمنٹ عادلہ کو یاد دلاتا ہوں کہ میری مثال مسیح
کی مثال ہے میں اس دنیا کی حکومت اور ریاست کو نہیں چاہتا اور بغاوت کو سخت بدذاتی سمجھتا ہوں میں
کسی خونی مسیح کے آنے کا قائل نہیں اور نہ خونی مہدی کا منتظر صلح کاری سے حق کو پھیلانا میرا مقصد
ہے۔ اور میں تمام ان باتوں سے بیزار ہوں جو فتنہ کی باتیں ہوں یا جوش دلانے والے منصوبے ہوں۔
گورنمنٹ کو چاہیے کہ بیدار طبعی سے میری حالت کو جانچے اور گورنمنٹ روم کی شتاب کاری سے عبرت
پکڑے اور خود غرض مولویوں یا دوسرے لوگوں کی باتوں کو سند نہ سمجھ لیوے کہ میرے اندر کھوٹ نہیں
اور میرے لبوں پر نفاق نہیں ۔
اب میں پھر اپنے کلام کو اصل مقصد کی طرف رجوع دے کر ان مولوی صاحبوں کا نام ذیل میں
درج کرتا ہوں جن کو میں نے مباہلہ کے لیے بلایا ہے اور میں پھر ان سب کو اللہ جل شانہ کی قسم دیتا
ہوں کہ مباہلہ کے لئے تاریخ اور مقام مقرر کر کے جلد میدانِ مباہلہ میں آویں اور اگر نہ آئے اور نہ تکفیر
اور تکذیب سے باز آئے تو خدا کی لعنت کے نیچے مریں گے۔
اب ہم ان مولوی صاحبوں کے نام ذیل میں لکھتے ہیں جن میں سے بعض تو اس عاجز کو کا فربھی
کہتے ہیں اور مفتری بھی۔ اور بعض کافر کہنے سے تو سکوت اختیار کرتے ہیں مگر مفتری اور کذاب اور
دجال نام رکھتے ہیں۔ بہر حال یہ تمام مکفرین اور مکد بین مباہلہ کیلئے بلائے گئے ہیں اور ان کے ساتھ
وہ سجادہ نشین بھی ہیں جو مکفر یا مکتب ہیں اور در حقیقت ہر یک شخص جو باخدا اور صوفی کہلاتا ہے اور
اس عاجز کی طرف رجوع کرنے سے کراہت رکھتا ہے وہ مکذبین میں داخل ہے۔ کیونکہ اگر مکذب
نہ ہوتا تو ایسے شخص کے ظہور کے وقت جس کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکید فرمائی تھی کہ
اس کی مدد کرو اور اس کو میر اسلام پہنچاؤ اور اس کے مخلصین میں داخل ہو جاؤ تو ضرور اس کی جماعت
میں داخل ہو جاتا۔ اور صاف باطن فقراء کیلئے یہ موقعہ ہے کہ خدا تعالیٰ سے ڈر کر اور ہر یک کدورت
سے الگ ہو کر اور کمال تضرع اور انتہال سے اس پاک جناب میں توجہ کر کے اس راز سر بستہ کا اسی کے
کشف اور الہام سے انکشاف چاہیں۔ اور جب خدا کے فضل سے انہیں معلوم کرایا جائے تو پھر جیسا
کہ ان کی انتقاء کی شان کے لائق ہے محبت اور اخلاص اور کامل رجوع سے ثواب آخرت حاصل کریں
اور سچائی کی گواہی کیلئے کھڑے ہو جائیں ۔ مولویان خشک بہت سے حجابوں میں ہیں کیونکہ ان کے اندر
کوئی سماوی روشنی نہیں۔ لیکن جو لوگ حضرت احدیت سے کچھ مناسبت رکھتے ہیں اور تزکیہ نفس سے
انانیت کی تاریکیوں سے الگ ہو گئے ہیں۔ وہ خدا کے فضل سے قریب ہیں۔ اگر چہ بہت تھوڑے ہیں
جو ایسے ہیں مگر یہ امت مرحومہ ان سے خالی نہیں ۔
وہ لوگ جو مباہلہ کیلئے مخاطب کئے گئے ہیں یہ ہیں
مولوی عبد الحق دہلوی مؤلف تفسیر حقانی
مولوی محمد حسن رئیس لدھیانہ
مولوی نذیر حسین دہلوی شیخ محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ مولوی عبدالحمید دہلوی مهتم مطبع انصاری
مولوی رشید احمد گنگوہی
مولوی عبد العزیز لدھیانوی مولوی محمد لدھیانوی
سعد اللہ نو مسلم مدرس لدھیانہ مولوی احمد اللہ امرتسری مولوی ثناء اللہ امرتسری
مولوی غلام رسول عرف رسل با با امرتسری مولوی عبد الجبار غزنوی مولوی عبدالواحد غزنوی
مولوی عبدالحق غزنوی محمد علی بھوپڑی واعظ مولوی غلام دستگیر قصور ضلع لاہور
مولوی عبداللہ ٹونکی مولوی اصغر علی لاہور حافظ عبدالمنان وزیر آباد مولوی محمد بشیر بھوپالی
شیخ حسین عرب یمانی مولوی محمد ابراہیم آره مولوی محمد حسن مؤلف تفسیر امر و به
مولوی احتشام الدین مراد آباد مولوی محمد الحق اجراوری مولوی عین القضاة صاحب لکھنو فرنگی محل
مولوی محمد فاروق کانپور مولوی عبدالوہاب کا نپور مولوی سعید الدین کانپور رامپوری
مولوی حافظ محمد رمضان پیشوری مولوی دلدار علی الور مسجد دائره مولوی محمد رحیم اللہ مدرس مدرسه اکبر آباد
مولوی ابوالا نوار نواب محمد رستم علی خاں چشتی مولوی ابوالموید امر وہی مالک رسالہ مظہر الاسلام اجمیر
مولوی محمد حسین کوئلہ والا دہلی مولوی احمد حسن صاحب شوکت مالک اخبار شحنہ ہند میرٹھ
مولوی عبدالعزیز دینا نگر ضلع گورداسپور
مولوی نذیر حسین ولد امیر علی انبیٹھہ ضلع سہارنپور مولوی احمد علی صاحب سہار پور
قاضی عبدالاحد خان پور ضلع راولپنڈی
مولوی احمد را میپور ضلع سہار نپور محله محل مولوی محمد شفیع رامپور ضلع سہارنپور
مولوی فقیر اللہ مدرس مدرسہ نصرت الاسلام واقع لال مسجد بنگلور مولوی محمد امین صاحب بنگلور
مولوی قاضی حاجی شاہ عبد القدوس صاحب پیش امام جامع مسجد بنگلور
مولوی عبدالغفار صاحب فرزند قاضی شاہ عبد القدوس صاحب بنگلور مولوی محمد ابراہیم صاحب ویلوری حال مقیم بنگلور
مولوی عبد القادر صاحب پیارم بیٹی ساکن پیارم پیت علاقہ بنگلور
مولوی محمد عباس صاحب ساکن دانمباری علاقہ بنگلور مولوی گل حسن شاہ صاحب میرٹھ
مولوی امیر علی شاہ صاحب اجمیر مولوی احمد حسن صاحب کنجپوری حال دہلی خاص جامع مسجد
مولوی محمد عمر صاحب دہلی فراش خانه مولوی مستعان شاہ صاحب سانبھر علاقہ جے پور
مولوی حفیظ الدین صاحب دو جانہ ضلع رہتک مولوی فضل کریم صاحب نیازی غازی پورز مینا
مولوی حاجی عابد حسین صاحب دیو بند
اور سجادہ نشینوں کے نام یہ ہیں
غلام نظام الدین صاحب سجادہ نشین نیاز احمد صاحب بریلی
میاں اللہ بخش صاحب سجادہ نشین سلیمان صاحب تو نسوی سنگبری سجادہ نشین صاحب شیخ نور احمد صاحب مہارا نوالہ
میاں غلام فرید صاحب چشتی چاچڑاں علاقہ بہاولپور التفات احمد شاہ صاحب سجادہ نشین ردولی
مستان شاہ صاحب کا بلی محمد قاسم صاحب سجادہ نشین شاہ معین الدین شاه خاموش حیدر آباد دکن
محمد حسین صاحب گدی نشین شیخ عبدالقدوس صاحب گنگوہی گدی نشین اوچ شاہ جلال الدین صاحب بخاری
ظہور الحسین صاحب گدی نشین بٹالہ ضلع گورداسپور صادق علی شاہ صاحب گدی نشین رتر چهتر ضلع گورداسپور
سید صوفی جان صاحب مراد آبادی صابری چشتی مهر شاه صاحب سجادہ نشین گولڑہ ضلع راولپنڈی
مولوی قاضی سلطان محمود صاحب آی اعوان واله پنجاب حیدرشاہ صاحب جلال پور کنکیاں والہ
تو کل شاہ صاحب انبالہ مولوی عبداللہ صاحب تلونڈی والہ محمد امین صاحب چکوتری علاقہ گجرات پنجاب
مولوی عبدالغنی صاحب جانشین قاضی اسمعیل صاحب مرحوم بنگلور
مولوی ولی النبی شاہ صاحب نقشبند را مپور دار الریاست حاجی وارث علی شاہ صاحب مقام دیو ا ضلع لکھنو
میر امداد علی شاہ صاحب سجادہ نشین شاہ ابو العلا نقشبند سید حسین شاہ صاحب مودودی دہلی
عبد اللطیف شاہ صاحب خلف حاجی نجم الدین شاہ صاحب چشتی جودھپور قطب علی شاہ صاحب دیو گڑھ
علاقہ اودے پور میواڑ میرزا با دل شاہ صاحب بدایونی مولوی عبدالوہاب صاحب
جانشین عبدالرزاق صاحب
لکھنو فرنگی محل
علی حسین صاحب
کچھو چھا ضلع فقیر آباد
شیخ غلام محی الدین صوفی وکیل انجمن حمایت اسلام لاہور حافظ صابر علی صاحب رامپور ضلع سہارنپور
امیر حسن صاحب خلف پیر عبد اللہ صاحب دہلی منور شاہ صاحب فاضل پور ضلع گوڑ گا نوہ قریب دہلی
محمد معصوم شاہ صاحب نبیره شاه ابوسعید صاحب رام پور دار الریاست بدر الدین شاہ صاحب سجادہ نشین پھلواری ضلع پٹنہ
شاہ اشرف صاحب سجادہ نشین پھلواری ضلع پٹنہ مظہر علی شاہ صاحب سجادہ نشین لوادا ضلع پٹنہ
لطافت حسین شاہ صاحب سجادہ نشین لوادا
ثار علی شاہ صاحب الوردار الریاست
وزیر الدین شاہ صاحب سجادہ نشین مخدوم صاحب الور مولوی سلام الدین شاہ صاحب مہم ضلع رہتک
غلام حسین خاں شاہ صاحب ٹھانوی ضلع حصار سید اصغر علی شاہ صاحب نیازی اکبر آباد
واجد علی شاہ صاحب فیروز آبا د ضلع اکبر آباد سید احمد شاہ صاحب ہر دوئی ضلع لکھنو
مقصود علی شاہ صاحب شاہجہان پور
مولوی نظام الدین چشتی صابری جھجر
مولوی محمد کامل شاہ اعظم گڑھ ضلع خاص محمود شاہ صاحب سجادہ نشین بهار ضلع خاص
ان تمام حضرات کی خدمت میں یہ رسالہ پیکٹ کر کے بھیجا جاتا ہے
لیکن اگر اتفاقاً کسی صاحب کو نہ پہنچا ہو تو وہ اطلاع دیں تا کہ دوبارہ
بذریعہ رجسٹری بھیجا جائے ۔
راقم میرزاغلام احمد از قادیان
یہ اشتہار دعوت قوم کے نام سے انجام آتھم کے صفحہ ۴۵ تا ۷۲ پر درج ہے۔
(روحانی خزائن جلدا اصفحه ۴۵ تا ۷۲ )