اشتہار واجب الاظہار
مجموعہ اشتہارات (جلد 2), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کے ساتھ ثبوت نہ ہو لائق قبول نہیں ہو سکتا بلکہ اپنے پاس سے ایسے خیالات تراشنا اور قرآن وحدیث
سے اس کی سند پیش نہ کرنا دیانتداری اور پرہیز گاری سے بہت دور ہے۔ اگر یہی مذہب ان کے دل کو
پسند ہے۔ پس سند لانی چاہیے اور کوئی حدیث پیش کرنی چاہیے کہ جس سے معلوم ہو جائے کہ فلاں قبر
سے مسیح باہر آئیں گے البتہ اس قسم کی حدیث کے ثابت ہونے کے بعد یہ سخت بے ایمانی ہوگی کہ کوئی
اس حدیث کو قبول نہ کرے۔ مگر یہ بد قسمتی ہمارے مخالفین کی ہے کہ ان یاوہ گوئیوں کی تائید میں ان کے
پاس کوئی حدیث اور آیت نہیں ہے۔ نہ تو قرآن کی شہادت مسیح کی حیات پر لا سکتے ہیں اور نہ وہ حدیث
سے ثابت کر سکتے ہیں فلاں قبر پھاڑی جائے گی اور اس سے عیسی باہر آئیں گے۔ اور عقیدہ حیات مسیح
اور جسم عنصری کے ساتھ ان کا آسمان پر چڑھنا ایسی چیز ہے کہ قرآن و حدیث سے اس کا ثبوت لانا
ایک محال امر ہے۔ ہاں ! بعض حدیثوں میں لفظ نُزُول “ موجود ہے۔ لیکن یہ نادان نہیں جانتے ہیں کہ
اس لفظ عیسی سے وہی عیسیٰ مراد ہے جو بنی اسرائیل کے پیغمبر تھے۔ پس نُزُول“ کے بجائے رُجُوع
کا لفظ ہونا چاہیے نہ کہ نزول “۔ اس لئے کہ جو کوئی واپس آتا ہے اسے نازل نہیں کہتے ۔ بلکہ اسے
راجع “ کہتے ہیں۔ عجیب قوم ہے کہ اس نے تعصب کے جوش سے لغت عرب کے محاورات کو بھلادیا ہے۔
اب حاصل کلام یہ ہے کہ سر کا رشیخ نجفی پر لازم ہے کہ مذکورہ بالا دو طریق میں سے کسی طریق کو
اختیار کریں تا کہ وہ راستی کا چہرہ دیکھیں اور اپنے اوپر عشو و تکبر کا خبط روا نہ رکھیں ۔ یعنی یا عیسی کا بجسم
عنصری قرآن و حدیث سے آسمان پر چڑھنا ثابت کریں یا کسی قبر پر انگلی رکھیں کہ اس قبر سے
نوٹ ۔ حضرت شیخ الاسلام نے اپنے خط میں وعدہ فرمایا ہے کہ میں چالیس منٹ میں نشان دکھا سکتا ہوں ۔ یہ تو
بہت اچھی بات ہے۔ اخبار غیبیہ میں سے صرف ایک بذریعہ اشتہار شائع کر دیں اور ہم انہیں ( نشان دکھانے کے
لئے ) چالیس منٹ کی بجائے چالیس گھنٹے کی مہلت دیتے ہیں۔ پس اگر چالیس روز میں ہماری طرف سے نشان
ظاہر نہ ہوا اور ان ( شیخ صاحب) کی طرف سے چالیس منٹ میں نشان ظاہر ہو گیا یا بفرض محال بالمقابل ہمارے ان
کی طرف سے بھی چالیس دن میں نشان ظاہر ہو گیا تب بھی ہم ان کی بزرگی پر ایمان لے آئیں گے اور اپنے دعوی کو
ترک کر دیں گے۔ لیکن اگر اس مدت میں ہماری طرف سے کسی نشان کا ظہور ہوا اور ان ( شیخ صاحب) کی طرف
سے کچھ بھی ظاہر نہ ہوا تو یہی ہمارے لئے دلیل صداقت اور ان کے کذب پر گواہ ہوگی ۔ منہ
عیسی باہر آئیں گے۔
جلد دوم
لیکن جو انہوں نے بیان فرمایا ہے کہ خسوف و کسوف رمضان میں ایک ہی وقت میں ہوگا اور
مہدی موعود کا یہی نشان ہے۔ یہ جو ان دنوں واقع ہوا ہے یہ ایسی عجیب تقریر ہے کہ بہتر تھا کہ وہ اسے
عجائب خانہ میں بھیجوا دیتے تا کہ غمناک لوگوں کے لئے ہنسی کا ذریعہ ہوتا۔ اور اس میں عجیب بات نہیں
ہے کہ کوئی حدیث یا صحیح روایت اس کے ساتھ نہیں ہے۔ اور دوسرا تعجب یہ ہے کہ ہیئت دانی کے دعوے
کے باوجود یہ مذاق کی باتیں اور نادانی ہے اور دوستوں نے ہمیں ملزم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ آپ کو علم
ہیئت سے کچھ تعلق نہیں ہے۔ پس ان کے اس بیان پر کہ ایک ہی وقت خسوف اور کسوف جمع ہوں گے
اس امر پر شاہد ناطق ہے کہ انہیں شیخ الاسلام کے کمالات اور فن ہیئت میں بھی دستگاہ عظیم حاصل ہے۔
اور نہ
اے بندہ خدا ! رحمک اللہ یہ ہیئت جدید آپ کہاں سے لائے ہیں نہ تو سقراط کو اس کی خبر تھی
فیثا غورث کو ۔ بچہ بچہ جانتا ہے کہ کسوف آفتاب کے ایام ۲۷، ۲۸ اور ۲۹ قمری مہینے کے ہیں ۔ اور
خسوف قمر کی راتیں ۱۳ ۱۴۷ اور ۱۵ قمری مہینے کی ہیں اور یہ وقت قانون قدرت میں مقرر ہے۔ پس
علم ہیئت کے لحاظ سے ایک ہی وقت میں ان کا اجتماع کیسے ممکن ہے۔ غرض آپ کے علم ہیئت کا یہ
قاعدہ ایسا عجیب ہے کہ جس پر نہ ہمیں بلکہ کسی دوسرے ہیئت دان کو بھی اطلاع نہیں ہے۔ علم ہیئت کا
دعویٰ کرنا خوب اور پھر اس کے خلاف کہنا بھی خوب ہے۔ دعوی علم اور ہیئت دانی کیا خوب ہے۔
جاننا چاہیے کہ یہ حدیث دار قطنی کی ہے اور اس میں یہ خرافات درج نہیں ہیں جنہیں یہ بیان
کرتے ہیں۔ بلکہ اسی قدر ہے کہ چاند اپنی مقررہ راتوں میں سے پہلی رات کو گہنایا جائے گا اور آفتاب
گرہن کے مقررہ دنوں میں درمیانے دن گہنایا جائے گا اور اس میں دو شرطیں ہوں گی پہلی یہ کہ چاند اور
سورج دونوں کا گرہن رمضان میں ہوگا اور دوسری یہ کہ یہ دونوں کسی مدعی مہدویت کے صدق کے
نشان کے طور پر ہوں۔ یعنی اس وقت یہ دونوں نشان ظہور میں آئیں گے۔ اس لئے کہ مہدی کی
تکذیب ہوگی اور یہ ہیئت کذائی کہ رمضان میں خسوف و کسوف جمع ہو جائے اور ایک مدعی مہدویت
اس وقت موجود ہو۔ یہ ایک ایسا اتفاق ہے کہ حضرت آدم سے لے کر میرے زمانہ تک مجھ سے پہلے کسی
کو میسر نہیں ہوا۔ مضمون حدیث اسی قدر ہے۔ بحمد اللہ کہ اس کا مصداق میں ہوں ۔اس کے علاوہ اس
پر کسی چیز کا بڑھانا خیانت اور دھوکا ہے۔ لے
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشتهر میرزا غلام احمد قادیانی
( یکم فروری ۱۸۹۷ء )
لے حاشیہ۔ راقم صاحب کی خیانتوں میں سے ایک یہ ہے کہ آتھم عیسائی کا ذکر خلاف واقعہ کرتا ہے۔ اگر روایت غلط
پہنچی تھی تو مومنوں کا کام نہیں کہ ہر قسم کی بے اصل خرافات کو مضبوطی سے پکڑ لیں تا وقتیکہ تحقیق نہ کر لیں۔ الغرض ہم
نے لغو باتوں سے پُر اس نامے میں آتھم عیسائی کے واقعے کو افسوس کے ساتھ پڑھا۔ واضح رہے کہ آتھم عیسائی کے
مذکورہ واقعہ کی حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اس کی موت کے بارے میں خدائے عز و جل کے الہام سے یہ پیشگوئی کی تھی
کہ اگر وہ اپنی شوخی اور گستاخی پر قائم رہا اور اس نے رجوع الی الحق نہ کیا تو پندرہ ماہ میں مر جائے گا۔ پس آتھم مذکور
نے اسی جلسہ میں الفاظ رجوع زبان پر چلائے اور جب اسے کہا گیا کہ تو نے تو حضرت سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کا
نام اپنی کتاب میں دجال رکھا تھا، یہ موت کی پیشگوئی تیری اس بدکرداری کی سزا ہے۔ چنانچہ اس نے ڈرتے ہوئے
اور کانپتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھ کانوں پر رکھے اور بہت زیادہ عجز و نیاز ظاہر کیا اور اس کا رنگ فق ہو گیا۔ اور اس
کے دل پر خوف غالب آ گیا اور اس وقت اپنی بے باکی سے رجوع کی علامات اس کے چہرے پر ظاہر اور آشکارا
ہوئیں۔ چنانچہ قریباً ستر افراد معززیں از مسلماناں و نصاری نے اس حالت میں اسے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ اور اس
کی عجز و نیازی کی گفتگو سنی۔ اس کے بعد پیشگوئی کے انجام تک سابقہ گستاخیاں زبان پر نہ لایا اور کسی شخص نے ثابت
نہ کیا کہ کوئی گستاخی کا کلمہ پیشگوئی کی میعاد تک اس کی زبان سے جاری ہوا ہو۔ بلکہ اس نے اپنے خوف کا اقرار با رہا
کیا اور لرزاں وتر سال سال پیشگوئی پیش پیشگوئی کی میعاد کو گزارا۔ یہ اس کا بے باکی سے رجوع تھا کہ اس کی موت میں تاخیر ہوگئی ہیں
☆
حاشیہ در حاشیہ پیشگوئی کی میعاد گزرنے کے بعد ہم نے اسے قسم کھانے پر مجبور کیا تھا کہ اگر اس نے حق کی
طرف رجوع نہیں کیا ہے تو قسم کھائے اور چار ہزار روپے نقد انعام لے لیکن ہمارے شدید اصرار کے باوجود اس نے
قسم نہیں کھائی۔ اور اسی حالت میں وہ مر گیا۔ حالانکہ ہم نے ضرورت کے وقت قسم کا جواز اور وجوب اس پر انجیل سے
ثابت کر دیا تھا۔
بقیہ حاشیہ۔ پس جب وہ میعاد گزرنے کے بعد اپنے شیطانوں سے ملا اور دیکھا کہ ایام پیشگوئی تو گزر گئے تو اس
نے اپنی حالت کو بدل لیا۔ پس اس تغیر کے بعد ہمارے الہام کے مطابق خدا نے اسے پکڑا اور اسے موت اور ہادیہ کا
ذائقہ چکھایا اور اپنی پیشگوئی کو مکمل وجوہ ۔ وئی کو مکمل وجوہ کے ساتھ پورا کیا اور پادریوں اور اس کے ہم سخن با اور پادریوں اور اس کے ہم سخن مولویوں کے چہرے کو سیاہ کر
دیا اور عجیب تر بات یہ ہے کہ یہ پیشگوئی میری کتاب یعنی براہین احمدیہ میں آتھم کے اس واقعہ سے ۱۲ سال قبل سے
سلسلہ الہامات الہیہ کے اندر درج ہے۔ پس یہ کام ہے جو انسان کی طاقت سے برتر ہے اور یہ واقعات حقہ میں سے
ہے اور اخفائے حق مومنوں کا کام نہیں ہے۔ منہ
نوٹ نمبرا ۔ شیخ الاسلام کے اشتہار کی سطر نمبر میں اس راقم کے الہامات کی صداقت سے سخت انکار کیا گیا ہے۔
اس نے کہا ہے کہ کوئی الہام سچا ثابت نہیں ہوا۔ پس ہم جھوٹوں کے منہ بند نہیں کر سکتے ۔ ہاں طریق فیصلہ یہ ہے کہ اگر
ہماری پیشگوئیوں کے سچا ظاہر ہونے اور کثرت تعداد کے مقابلے پر آئمہ مذاہب میں سے کوئی ایک بھی اپنی
پیشگوئیوں کو ) قوی تر اور تعداد میں زیادہ ثابت کر سکے تو ہم اس کے ہاتھ پر توبہ کر لیں گے ورنہ لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى
الْكَاذِبِینَ کا تازیانہ نہ صرف ہماری طرف سے بلکہ آسمان وزمین کے خدا کی طرف سے بھی جھوٹوں پر ہے۔ منہ
نوٹ نمبر ۲ ۔ شیخ الاسلام صاحب اپنے اشتہار میں میری طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ہم دونوں ایک
دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر شاہی مسجد لاہور کے منارے سے اپنے آپ کو نیچے گرادیں ۔ دونوں میں سے جو صادق ہو گا وہ
محفوظ رہے گا۔ یہ عجیب مطالبہ ہے جو کہ دنیا میں صرف دو مرتبہ ہوا ہے۔ حضرت عیسی سے شیخ نجدی نے یہ سوال کیا تھا
اور اب مجھ سے شیخ نجفی نے ۔ کیسی کامل مناسبت ہے۔ پس ہمارا جواب بھی وہی ہے جو حضرت عیسی نے شیخ نجدی کو
دیا تھا۔ انجیل کو دیکھیں اور اپنی تسلی خود ہی کر لیں ۔ منہ