لیکھرام کی موت کے متعلق آریوں کے خیالات
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
لیکھرام کی موت کے متعلق آریوں کے خیالات
اخبار عام مطبوعه چهارشنبه ۱۰ مارچ ۱۸۹۷ء میں میری نسبت اشارہ کر کے یہ لکھا ہے کہ ایک
عیسائی ڈپٹی صاحب کی نسبت پیشگوئی فوت ہونے کی در عرصہ ایک سال مشتہر کی گئی تھی اور اخباروں
میں اس کی چرچا تھی ۔ اور خدا نخواستہ ان ایام میں اگر ڈپٹی صاحب کے ساتھ ایسا واقعہ ہو جاتا۔ (یعنی
قتل کا واقعہ ) جس کا خمیازہ لیکھرام صاحب کو بھگتنا پڑا ہے ، تب اور صورت تھی ۔ اب ہر ایک سمجھ
سکتا ہے کہ ایڈیٹر صاحب کی اس تقریر کا کیا مطلب ہے۔ بس یہی مطلب ہے کہ اگر ڈ پٹی آتھم صاحب
قتل ہو جاتے تو ایڈیٹر صاحب کے خیال میں گورنمنٹ کو پیشگوئی کرنے والے کی نسبت فی الفور توجہ
پیدا ہوتی اور وہ تفتیش ہوتی جواب نہیں ہے۔ غالباً اس تقریر سے ایڈیٹر صاحب کی کوئی نیت نیک ہوگی
مگر چونکہ وہ ایک سطحی خیال اور خلاف واقعہ سمجھ کا ایک داغ ساتھ رکھتی ہے اس لئے افسوس کی جگہ ہے۔
ایڈیٹر صاحب کی تقریر سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آتھم کی نسبت پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔ لیکن ہم مختصر
طور پر یاد دلاتے ہیں کہ وہ پیشگوئی بڑی صفائی سے پوری ہوئی ۔ آتھم صاحب میرے ایک پرانے
ملاقاتی تھے۔ انہوں نے ایک مرتبہ زبانی اور ایک خاص رقعہ کے ذریعہ سے بھی الحاج کیا تھا کہ اگر میری
نسبت کوئی پیشگوئی ہو۔ اور وہ سچی نکلی تو میں کسی قدر اپنی اصلاح کروں گا سو خدا نے اُن کی نسبت یہ
پیشگوئی ظاہر کی کہ وہ پندرہ مہینہ کے عرصہ میں ہادیہ میں گریں گے مگر اس شرط سے کہ اس عرصہ میں حق
کی طرف انہوں نے رجوع نہ کیا ہو۔ پس چونکہ خدا کی پیشگوئی میں ایک شرط تھی اور آتھم صاحب
خوفناک ہو کر اس شرط کے پابند ہو گئے تھے پس ضرور تھا کہ وہ اس شرط سے فائدہ اٹھاتے ۔ کیونکہ ممکن
نہیں کہ خدا کی شرط پر کوئی عمل کر کے پھر اس سے نفع نہ اٹھاوے۔ لہذا شرط کی تاثیر سے اُن کی موت
میں کسی قدر تاخیر ہو گئی۔ اگر کہو کہ اس کا کیا ثبوت ہے کہ دل میں انہوں نے اسلام کی طرف رجوع کر لیا
تھا یا اُن پر اسلامی پیشگوئی کا خوف غالب آگیا تھا تو جواب اس کا یہ ہے کہ جب خدا نے مجھے اطلاع
دی کہ آتھم نے شرط سے فائدہ اُٹھایا ہے اور اس کی موت میں ہم نے کچھ تاخیر ڈال دی تو میں نے آٹھم
صاحب کو چار ہزار روپیہ کے انعام پر قسم کھانے کے لئے بلایا کہ اگر در پردہ اسلام کی طرف رجوع نہیں کے لئے بلایا اگردر کی
کیا یا اسلامی ہیبت ان کے دل پر طاری نہیں ہوئی تو چاہیے کہ میدان میں آکر قسم کھاویں یا اگر قسم نہیں تو
نالش کر کے اپنے اس خوف کے وجوہ کو جس کا ان کو اقرار ہے بپا یہ اثبات پہنچاویں۔ مگر انہوں نے نہ قسم
کھائی نہ نالش کی ۔ باوجود یکہ اُن کو صاف اقرار تھا کہ میں میعاد پیشگوئی کے اندر ڈرتا رہا مگر اسلامی
ہیبت سے نہیں بلکہ تعلیم یافتہ سانپ اور حملوں وغیرہ سے اور چونکہ وہ خوف کو چھپا نہ سکے اس لئے یہ
بہانے بنائے اور ثبوت کچھ نہ دیا اور اسی وجہ ان کو قسم کی طرف بلایا گیا تھا تا اگر وہ سچے ہیں تو قسم
کھالیں ۔ مگر باوجود چار ہزار روپیہ نقد دینے کے قسم نہ کھائی۔ نہ نالش سے اپنے اُن بہتانوں کو ثابت کیا نہ
یہاں تک کہ قبر میں داخل ہو گئے ۔
میرے الہام میں یہ بھی تھا کہ اگر آتھم سچی گواہی نہیں دے گا اور نہ قسم کھائے گا تب بھی اصرار
کے بعد جلد مرے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ اور آتھم صاحب میرے آخری اشتہار سے سات مہینے کے
اندر مر گئے اور عجیب تریہ کہ اُن کے اس تمام قصہ کے بارہ برس قبل از وقوع براہین احمدیہ کے الہامات
میں خبر موجود ہے دیکھو صفحہ ۲۴۱ براہین احمدیہ۔ پھر ایسی صاف اور روشن پیشگوئی کی نسبت یہ گمان کرنا
کہ وہ پوری نہیں ہوئی کس قدر انصاف کا خون کرنا ہے۔ کیا آتھم صاحب کی اس پیشگوئی میں کوئی شرط
نہیں تھی ؟ اور اگر تھی تو کیا آتھم صاحب نے اپنے اقوال اور افعال سے اس شرط کا پورا ہونا ثابت نہیں
کیا ؟ کیا آتھم صاحب میرے اس الزام کو قبر میں ساتھ نہیں لے گئے کہ انہوں نے خوف کا اقرار کر کے
پھر یہ ثابت کر کے نہ دکھلایا کہ وہ خوف کسی تعلیم یافتہ سانپ وغیرہ حملوں کی وجہ سے تھا نہ اسلامی پیشگوئی
کے رعب کی وجہ سے ۔ وہ ہمیشہ مباحثات کرتے تھے مگر پیشگوئی کے بعد ایسے چپ ہوئے ، چپ
ہونے کی حالت میں ہی گزر گئے ۔ پس پیشگوئی تین طور سے پوری ہوئی ۔
(۱) اول اپنی شرط کی رو سے کہ شرط پر عمل کرنے سے اس کا فائدہ آتھم کو دیا گیا۔
(۲) دوم اخفاء و شہادت کے بعد جو وعدہ موت تھا اس وعدہ کی رُو سے۔
(۳) براہین احمدیہ کے اس الہام کی رو سے جو اس واقعہ سے بارہ برس پہلے ہو چکا تھا ۔
اب سوچو کہ اس سے بڑھ کر اگر کسی پیشگوئی میں صفائی ہو گی تو اور کیا ہو گی۔ اگر کوئی سچائی کو چھوڑ کر
باتیں بناوے تو ہم اُس کا مونہہ بند نہیں کر سکتے ۔ لیکن آتھم کی نسبت جو الہام کے الفاظ ہیں وہ ایسے
صاف ہیں کہ ایک حق کے طالب کو بجز ان کے ماننے کے کچھ بن نہیں پڑتا۔ اور براہین احمدیہ کا الہام جو
آتھم صاحب کی نسبت ہے جو بارہ برس پہلے اس پیشگوئی سے تقریباً تمام اسلامی دنیا میں شائع ہو چکا
ہے اس پر غور کرنے والے تو سجدہ میں گریں گے کہ کیسا عالم الغیب خدا ہے جس نے پہلے سے ان تمام
آئیندہ واقعات اور جھگڑوں کی خبر دے دی ۔ چونکہ اکثر اہل دنیا کو آجکل اس برتر ہستی پر ایمان نہیں ہے
اس لئے اُن کے خیالات بہ نسبت اس کے کہ نیک ظنی کی طرف جائیں بدظنی کی طرف زیادہ جاتے
ہیں ۔ یہ بالکل غلطی ہے کہ گورنمنٹ نے لیکھرام کے مقدمہ میں سستی کی ہے۔ اور آتھم کے مقدمہ
میں اگر وہ قتل ہو جاتا تو سستی نہ کرتی۔ ہم کہتے ہیں کہ بیشک یہ گورنمنٹ کا فرض ہے کہ ہندو اور
مسلمانوں کو دونوں آنکھوں کی طرح برابر دیکھے ۔ کسی کی رعایت نہ کرے۔ جیسا کہ فی الواقعہ یہ عادل
گورنمنٹ ایسا ہی کر رہی ہے۔ لیکن میں پوچھتا ہوں کہ کیا کوئی گورنمنٹ خدا سے بھی لڑ سکتی ہے۔ بیشک
گورنمنٹ کا فرض ہے کہ کسی نابکار خونی کو پکڑے اس کو پھانسی دے اور بدتر سے بدتر سزا کے ساتھ اس
کو تنبیہ کرے تا دوسرے سرے عبرت پکڑیں اور ملک میں امن قائم رہے ۔ اگر آتھم مل قتل ہو ہو جاتا جا تا تو تو بیشک و وہ شخص
پھانسی ملتا جو آتھم کا قاتل ہوتا۔ اسی طرح جب ثابت ہوگا کہ لیکھرام کا فلاں شخص قاتل ہے اور وہ گرفتار کا
ہوگا تو ایسا ہی وہ بھی پھانسی ملے گا۔ گورنمنٹ کا اس میں کیا قصور ہے اور کون سی سستی ؟ کس قاتل کو آریہ
صاحب کسی ثبوت کے ساتھ گرفتار کرانا چاہتے ہیں جس کے پکڑنے میں گورنمنٹ متامل ہے۔ لیکن
گورنمنٹ خدا کی پیشگوئیوں میں دخل نہیں دے سکتی ۔ جس قدر گورنمنٹ اس کی طرف توجہ کرے گی
اسی قدران پیشگوئیوں کو آسمانی اور بے لوث اور پاک پائے گی ۔ آخر یہ گورنمنٹ اہل کتاب ہے اور اس
خدا سے منکر نہیں ہے جو پوشیدہ بھیدوں کو جانتا ہے اور آنے والے زمانہ کی ایسے طور سے خبر دے سکتا
ہے کہ گویا وہ موجود ہے ۔ کیا چھ سال کی میعاد بیان کرنا اور عید کے دوسرے دن کا پتہ دینا اور
صورت موت بیان کر دینا یہ خدا سے ہونا محال ہے؟ اگر خدا سے محال ہے تو ان قیدوں کے ساتھ انسان کی
اپنی پیشگوئی کیونکر ممکن ہے۔ کیا دور دراز عرصہ سے ایسی صحیح خبریں دینا انسان کا کام ہے؟ اگر ہے تو اس کی ا
دنیا میں کوئی نظیر پیش کرو۔ گورنمنٹ کو یہ فخر ہونا چاہیے کہ اس ملک میں اور اس کے زمانہ بادشاہت میں خدا
اپنے بعض بندوں سے وہ تعلق پیدا کر رہا ہے کہ جو قصوں اور کہانیوں کے طور پر کتابوں میں لکھا ہوا ہے۔
اس ملک پر رحمت ہے کہ آسمان زمین سے نزدیک ہو گیا ہے ورنہ دوسرے ملکوں میں اس کی نظیر نہیں۔
یہ بھی ظاہر کر دینا ضروری ہے کہ مختلف مقامات پنجاب سے کئی خط میرے پاس پہنچے ہیں جن
میں بعض آر یہ صاحبوں کے جوشوں اور نامناسب منصوبوں کا تذکرہ ہے میرے پاس وہ خط بحفاظت
موجود ہیں اور اس جگہ کے بعض آریہ کو میں وہ خط دکھلا دیئے ہیں۔ چنانچہ ایک خط گوجرانوالہ سے ایک
معزز اور رئیس کا مجھ کو پہنچا ہے اس کا مضمون یہ ہے کہ اس جگہ دو دن تک جلسہ ماتم لیکھر پھر ام ام: ہوتا رہا اور
قاتل کے گرفتار کنندہ کے لیے ہزار روپیہ انعام قرار پایا ہے اور دوسواس کیلے جو نشاندہی کرے ۔اور
خار جائنا گیا ہے کہ ایک خفیہ انجمن آپ کے قتل کے لئے منعقد ہوئی ہے اور اس انجمن کے ممبر قریب
قریب شہروں کے لوگ ( جیسے لاہور، امرتسر، بٹالہ، اور خاص گوجرنوالہ کے ہیں ۔ ) منتخب ہوئے ہیں۔
اور تجویز یہ ہے یہ بیس ہزار روپیہ چندہ ہو کر کسی شریر طامع کو اس کام کے لئے مامور کریں تا وہ موقعہ پا کر
قتل کر دے لیے چنانچہ دو ہزار روپیہ تک چندہ کا بندو بست ہو بھی گیا ہے ۔ باقی دوسرے شہروں اور
لے یہی خبر اجمالاً پیسہ اخبار میں بھی لکھی ہے۔ منہ
کے براہین احمدیہ کا وہ الہام یعنی یا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ جو سترہ برس سے شائع ہو چکا ہے اس کے اس وقت
خوب معنے کھلے یعنی یہ الہام حضرت عیسیٰ کو اس وقت بطور تسلی بھی ہوا تھا جب یہود اُن کے مصلوب کرنے کے لئے
کوشش کر رہے تھے اور اس جگہ بجائے یہود ، ہنود کوشش کر رہ ہیں ۔ اور الہام کے یہ معنے ہیں کہ یہ معنے ہیں کہ میں تجھے ایسی ذلیل
اور لعنتی موتوں سے بچاؤں گا۔ دیکھو اس واقعہ نے عیسی کا نام اس عاجز پر کیسے چسپاں کر دیا ہے۔ منہ
دیہات سے وصول کیا جائے گا۔ پھر بعد اس کے صاحب راقم لکھتے ہیں کہ اگر چہ آپ حافظ حقیقی کی
حمایت میں ہیں تاہم رعایت اسباب ضروری ہے اور میرے نزدیک ایسے وقت میں شریر مسلمانوں
سے بھی پر ہیز لازم ہے کیونکہ وہ طامع اور بد باطن ہیں۔ کچھ تعجب نہیں کہ وہ بظاہر بیعت میں داخل ہو کر
آریوں کی طمع دہی سے اس کام کے لئے جرات کریں۔ پھر صاحب راقم لکھتے ہیں کہ مجھے یہ بھی معلوم
ہوا ہے کہ اس مشورہ قتل کے سر گروہ اس شہر کے بعض وکیل اور چند عہدہ دار سرکاری اور بعض آر یہ رئیس
و سر کردگان لاہور کے ہیں۔ جس قدر مجھے خبر پہنچی ہے میں نے عرض کر دیا ۔ واللهُ اَعْلَمُ ۔ اور اسی کا
مصدق ایک خط پنڈ دادنخان سے اور کئی اور جگہ سے پہنچے ہیں اور مضمون قریب قریب ہے۔ یہ سب خط
محفوظ ہیں۔ اور جس جوش کو بعض آر یہ صاحبوں کے اخبار نے ظاہر کیا ہے وہ بتلا رہا ہے کہ ایسے جوش
کے وقت یہ خیالات بعید نہیں ہیں۔ چنانچہ ضمیمہ اخبار پنجاب سما چار لا ہور میں میری نسبت یہ چند سطریں
لکھی ہیں ۔ ایک حضرت نے شاید اپنی مصنفہ کتاب موعود مسیحی میں یہ پیشگوئی بھی کی کہ پنڈت لیکھرام
چھ سال کے عرصہ میں عید کے دن نہایت درد ناک حالت میں مرے گا۔ یہ پیشگوئی اب قریب تھی ۔
کیونکہ غالباً ۱۸۹۷ء چھٹا سال تھا اور ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء آخری عید چھٹے سال کی تھی ۔ علانیہ بذریعہ
تحریر و تقریر کہا کرتے تھے کہ پنڈت کو مار ڈالیں گے اور مزید برآں یہ کہ پنڈت اس عرصہ میں اور فلاں
دن میں ایک دردناک حالت میں مرے گا۔ کیا آریہ دھرم کے اس مخالف اور چند ایک کتب کے ایک
خاص مصنف کو ( یعنی اس عاجز کو ) اس سازش سے کوئی تعلق نہیں ہے۔“
جو
۔
قتا وو
اس اخبار والے نے اور ایسا ہی دوسروں نے اس پیشگوئی سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ یہ ایک منصوبہ تھا
پیشگوئی کے طور پر مشہور کیا گیا جیسا کہ وہ اسی اخبار کے دوسرے صفحہ میں لکھتا ہے کہ قبیل ” کئی ایک
اشخاص کی مدت کی سوچی اور سمجھی ہوئی اور پختہ سازش کا نتیجہ ہے۔“ ہم اس بات کو خود مانتے اور قبول
کرتے ہیں کہ پیشگوئی کی تشریح میں بار بار تفہیم الہی سے یہی لکھا گیا تھا کہ وہ ہیبت ناک طور پر ظہور
میں آئے گی اور نیز یہ ک لیکھرام کی موت کسی بیماری سے نہیں ہو گی بلکہ خدا کسی ایسے کو اس پر مسلط کرے
گا جس کی آنکھوں سے خون ٹپکتا ہوگا۔ مگر جو پنجاب سما چار دہم مارچ ۱۸۹۷ء میں الہام کے حوالہ سے
عید کا دن لکھا ہے یہ اس کی غلطی ہے۔ الہام کی عبارت یہ ہے سَتَعْرِفُ يَوْمَ الْعِيدِ وَالْعِيدُ
اقْرَبُ ۔ یعنی تو اس نشان کے دن کو جو عید کے مانند ہے پہچان لے گا اور عید اس نشان کے دن سے
بہت قریب ہو گی ۔ یہ خدا نے خبر دی ہے کہ عید کا دن قتل کے دن کے ساتھ ملا ہوا ہو گا اور ایسا ہی ہوا۔ عید
جمعہ کو ہوئی اور شنبہ کو جو شوال ۱۳۱۴ھ کی دوسری تاریخ تھی لیکھر ام قتل ہو گیا۔ سو اس تمام پیشگوئی کا
ماحصل یہ ہے کہ یہ ایک ہیبت ناک واقعہ ہوگا جو چھ سال کے اندر وقوع میں آئے گا اور وہ دن عید کے
دن سے ملا ہوا ہوگا یعنی دوسری شوال کی ہوگی ۔ اب سوچو کیا یہ انسان کا کام ہے کہ تاریخ بتلائی گئی دن
بتلایا گیا ۔ سبب موت بتلایا گیا اور اس حادثہ کا وقوعہ ہیبت ناک طرز سے ظہور میں آنا بتلایا گیا۔ اس کا
تمام نقشه برکات الدعاء کے مضمون میں کھینچ کر دکھلایا گیا۔ کیا یہ کسی منصوبہ باز کا کام ہو سکتا ہے کہ چھ
برس پہلے ایسے صریح نشانوں کے ساتھ خبر دے دے اور وہ خبر پوری ہو جائے۔ تو ریت گواہی دیتی ہے
کہ جھوٹے نبی کی پیشگوئی کبھی پوری نہیں ہو سکتی خدا اس کے مقابل پر کھڑا ہو جاتا ہے تا دنیا تباہ نہ ہو۔
جیسا کہ لیکھرام نے بھی ایک دنیوی چالاکی سے انہیں دنوں میں میری نسبت یہ اشتہار دیا تھا کہ تم تین
برس کے عرصہ تک مر جاؤ گے۔ پس کیوں وہ کسی قاتل سے شازش نہ کر سکا تا اُس کی بات پوری ہوتی۔
ایک اور بات سوچنے کے لائق ہے کہ یہ بدگمانی کہ ان کے کسی مرید نے مار دیا ہو گا یہ شیطانی
خیال ہے۔ ہر ایک دانا سمجھ سکتا ہے کہ مریدوں کا مرشد کے ساتھ ایک نازک تعلق ہوتا ہے۔ اور اعتقاد
کی بناء تقویٰ اور طہارت اور نیکو کاری پر ہوتی ہے۔ لوگ جو کسی کے مرید ہوتے ہیں وہ اسی نیت سے
مرید ہوتے ہیں کہ وہ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ شخص با خدا ہے۔ اس کے دل میں کوئی فریب اور فساد کی بات
نہیں۔ پس اگر وہ ایک ایسا بد کار اور لعنتی شخص ہے کہ کسی کی موت کی جھوٹی پیش گوئی اپنی طرف سے بد
بناتا ہے اور پھر جب اس کی میعاد ختم ہونے پر ہوتی ہے تو کسی مرید کے آگے ہاتھ جوڑتا ہے کہ اب
میری عزت رکھ لے اور اپنے گلے میں رسہ ڈال اور مجھے سچا کر کے دکھلا ۔ اب میں منصفوں سے پوچھتا اور
ہوں کہ کیا ایسے پلید لعنتی انسان کا یہ چال چلن دیکھ کر اور یہ شیطانی منصوبہ سن کر کوئی مرید اس کا معتقد
ہو سکتا ہے۔ کیا وہ مرشد کو ایک بدکار ملعون اور فاسق فاجر خیال نہیں کرے گا اور کیا وہ اس کو یہ نہیں کہے گا
کہ اصلیت یہی تھی۔ کیا تیرا یہ منشاء ہے کہ جھوٹ تو بولے اور رسہ دوسرے کے گلے میں پڑے اور اس
طرح تیری پیشگوئی پوری ہو۔ جس قدر دنیا میں نبی اور مرسل گزرے ہیں یا آگے مامور اور محدث ہوں
کوئی شخص ان کے مریدوں میں اس حالت میں داخل نہیں ہو سکتا تھا اور نہ ہوگا جبکہ ان کو مکار اور
منصوبہ باز سمجھتا ہو۔ یہ رشتہ پیری مریدی نہایت ہی نازک رشتہ ہے۔ ادنی بدظنی سے اس میں فرق آجاتا
ہے۔ میں نے ایک دفعہ اپنے مریدوں کی جماعت میں دیکھا کہ بعض ان میں سے صرف اس وجہ سے
میری نسبت شبہ میں پڑ گئے کہ میں نے ایک عذر بیماری سے جس کی انہیں اطلاع نہیں تھی نماز کے قعدہ
التحیات میں رہنے پیر کو کھڑا نہیں رکھا تھا۔ اتنی بات میں دو آدمی باتیں بنانے لگے اور شبہات میں پڑ
گئے کہ یہ خلاف سنت ہے۔ ایک مرتبہ چائے کی پیالی بائیں ہاتھ سے میں نے پکڑی کیونکہ میرے
دہنے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹی ہوئی اور کمزور ہے۔ اس پر بعض نے نکتہ چینی کی کہ خلاف سنت ہے اور ہمیشہ ایسا
ہوتا رہتا ہے کہ بعض نو مریداد نی ادنی باتوں پر اپنی نانہی سے ابتلاء میں پڑ جاتے ہیں اور ادنی ادنی خانگی
امور تک نکتہ چینیاں شروع کر دیتے ہیں۔ جیسا کہ حضرت موسیٰ کو بھی اسی طرح تکلیف دیتے تھے
کیونکہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے کہ اس کے پیرو ہر یک انسان کے قول و فعل کو راستبازی اور تقویٰ کے
پیمانہ سے ناپتے ہیں اور اگر اس کے مخالف پاتے ہیں تو پھر فی الفور اس سے الگ ہو جاتے ہیں ۔
سوسوچنا چاہیے کہ یہ کیونکر ممکن ہے کہ ایسے لوگ اس بدمعاش شخص کے ساتھ وفا کر سکیں جس
کا تمام کا روبار مکروں اور منصوبوں سے بھرا ہوا ہے اور لوگوں کو ناحق کے خون کرنے کے لئے مامور کرنا
چاہتا ہے تا اس کا ناک نہ کئے اور پیشگوئی پوری ہو۔ کوئی انسان عمداً اپنے ایمان کو برباد کرنا نہیں چاہتا۔ ہو انسان ان ایمان برباد کرنانہیں
پھر اگر ایسی سازش میں بفرض محال کوئی مرید شریک ہو تو تمام مریدوں میں یہ بات کیونکر پوشیدہ رہ سکتی
ہے۔ اور ظاہر ہے کہ ہماری جماعت میں بڑے بڑے معزز داخل ہیں۔ بی۔ اے اور ایم ۔ اے اور
تحصیلدار اور ڈپٹی کلکٹر اور اکسٹرا اسسٹنٹ اور بڑے بڑے تاجر اور ایک جماعت علماء و فضلاء۔ تو کیا یہ
تمام لچوں اور بد معاشوں کا گروہ ہے۔ ہم بآواز بلند کہتے ہیں کہ ہماری جماعت نہایت نیک چلن اور
مہذب اور پرہیز گار لوگ ہیں ۔ کہاں ہے کوئی ایسا پلید اور لعنتی ہمارا مرید جس کا یہ دعوئی ہو کہ ہم نے اس
کو لیکھرام کے قتل کے لئے مامور کیا تھا۔ ہم ایسے مرشد کو اور ساتھ ہی ایسے مرید کوکتوں سے بدتر اور
نہایت نا پاک زندگی والا خیال کرتے ہیں کہ جو اپنے گھر سے پیشگوئیاں بنا کر پھر اپنے ہاتھ سے اپنے
مکر سے اپنے فریب سے ان کے پوری ہونے کے لئے کوشش کرے اور کرادے۔
پس افسوس کہ اخبار پنجاب سماچار مطبوعہ ۱۰/ مارچ میں سازش کا الزام جو ہم پر لگایا ہے یہ کس
قدر سچائی کا خون ہے۔ میں صاحب اخبار سے پوچھتا ہوں کہ آپ لوگوں میں بھی بڑے بڑے اوتار
گزرے ہیں جیسے راجہ رام چندر صاحب اور راجہ کرشن صاحب کیا آپ لوگ ان کی نسبت یہ گمان
کر سکتے ہیں کہ انہوں نے پیشگوئی کر کے پھر اپنی عزت رکھنے کے لئے ایسا حیلہ کیا ہو کہ کسی اپنے چیلہ
کی منت خوشامد کی ہو کہ اس کو اپنی کوشش سے پوری کر کے میری عزت رکھ لے اور پھر ان کے چیلے ان
کو اچھا آدمی سمجھتے ہوں ۔ ہاں یہ تو ہو سکتا ہے کہ ایک بدمعاش ڈاکو کے ساتھ اور چند بدمعاش جمع ہوں
اور ایسے کام خفیہ طور پر کریں ۔ لیکن اس میرے مریدوں کے سلسلہ میں جس کے ساتھ مہدی موعود اور
مسیح موعود ہونے کا دعوی بھی بڑے زور سے ہے یہ حرام زدگی کے کام میلان نہیں کھا سکتے ۔ ہر یک
مرید اس بلند دعوی کو دیکھ کر نہایت اعلیٰ سے اعلیٰ پر ہیز گاری کا نمونہ دیکھنا چاہتا ہے۔ پس کیونکر ممکن ہے
کہ دعوئی تو یہ ہو کہ میں وقت کا عیسی ہوں اور جھوٹی پیشگوئیوں کو اس طرح پر پورا کرنا چاہے کہ مریدوں
کے آگے ہاتھ جوڑے کہ مجھ سے قصور ہو گیا میری پردہ پوشی کرو ۔ جاؤ آپ مرو اور کسی طرح میری
پیشگوئی سچی کرو۔ کیا ایسا مردار ایک پاک جماعت کا مالک ہو سکتا ہے؟
کہاں ہے تمہارا پاک کا نشنس ، اے مہذب آریو !؟ اور کہاں ہے فطرتی زیر کی اے آریہ کے
دانشمند و !؟ ہمار یہ اصول ہے کہ کل بنی نوع کی ہمدردی کرو۔ اگر ایک شخص ایک ہمسایہ ہندو کو دیکھتا ہے
کہ اس کے گھر میں آگ لگی گئی اور یہ نہیں اٹھتا کہ تا آگ بجھانے میں مدد دے تو میں سچ سچ کہتا ہوں
کہ مجھ سے نہیں ہے۔ اگر ایک شخص ہمارے مریدوں میں سے دیکھتا ہے کہ ایک عیسائی کو کوئی قتل کرتا
ہے اور وہ اس کے چھڑانے کے لئے مدد نہیں کرتا تو میں تمہیں بالکل درست کہتا ہوں کہ وہ ہم سے نہیں
ہے۔ اسلام اس قوم کے بدمعاشوں کا ذمہ دار نہیں ہے۔ بعض ایک ایک روپیہ کے لالچ میں بچوں کا
خون کر دیتے ہیں۔ ایسی وارداتیں اکثر نفسانی اغراض سے ہوا کرتی ہیں۔ اور پھر بالخصوص ہماری
جماعت جو نیکی اور پرہیز گاری سیکھنے کے لئے میرے پاس جمع ہے۔ وہ اس لئے میرے پاس نہیں آتے
کہ ڈاکوؤں کا کام مجھ سے سیکھیں اور اپنے ایمان کو برباد کریں۔ میں حلفاً کہتا ہوں اور سچ کہتا ہوں کہ
مجھے کسی دشمنی نہیں ۔ ہاں جہاں تک ممکن ہے ان کے عقائد کی اصلاح چاہتا ہوں ۔ اور اگر کوئی گالیاں
دے تو ہمارا شکوہ خدا کی جناب میں ہے نہ کسی اور عدالت میں ۔ اور باایں ہمہ نوع انسان کی ہمدردی
ہمارا حق ہے۔ ہم اس وقت کیونکر اور کن الفاظ سے آریہ صاحبوں کے دلوں کو تسلی دیں کہ بدمعاشی کی
چالیں ہمارا طریق نہیں ہیں۔ ایک انسان کی جان جانے سے تو ہم دردمند ہیں اور خدا کی ایک پیشگوئی
پوری ہونے سے ہم خوش بھی ہیں ! کیوں خوش ہیں ؟ صرف قوموں کی بھلائی کے لئے ۔ کاش وہ سوچیں
سمجھیں کہ اس اعلیٰ درجہ کی صفائی کے ساتھ کئی برس پہلے خبر دینا یہ انسان کا کام نہیں ہے ۔ ہمارے دل
کی اس وقت عجیب حالت ہے درد بھی ہے اور خوشی بھی۔ درد اس لئے کہ اگر لیکھرام رجوع کرتا زیادہ نہیں
تو اتناہی کرتا کہ وہ بد زبانیوں سے باز آجاتا تو مجھے اللہ تعالیٰ کی قسم ہے کہ میں اس کے لئے دعا کرتا اور
میں امید رکھتا تھا کہ اگر وہ ٹکڑے ٹکڑے بھی کیا جاتا تب بھی زندہ ہو جاتا ۔ وہ خدا جس کو میں جانتا ہوں
اس سے کوئی بات انہونی نہیں۔ اور خوشی اس بات کی ہے کہ پیشگوئی نہایت صفائی سے پوری ہوئی آٹھم
کی پیشگوئی پر بھی اس نے دوبارہ روشنی ڈال دی ۔ کاش اب لوگ سوچیں اور سمجھیں اور قوموں کے
درمیان سے بغض اور کینے دور ہو جائیں کیونکہ عداوت اور دشمنی کی زندگی مرنے کے قریب قریب ہے۔
اور اگر اب بھی کسی شک کرنے والے کا شک دور نہیں ہو سکتا اور مجھے اس قتل کی سازش میں
شریک سمجھتا ہے جیسا کہ ہندو اخباروں نے ظاہر کیا ہے تو میں ایک نیک صلاح دیتا ہوں کہ جس سے یہ
سارا قصہ فیصلہ ہو جائے اور وہ یہ ہے کہ ایسا شخص میرے سامنے قسم کھاوے جس کے الفاظ یہ ہوں کہ
میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ شخص سازش قتل میں شریک یا اس کے حکم سے واقعہ قتل ہوا ہے ۔ پس اگر یہ صحیح
نہیں ہے تو اے قادر خدا ایک برس کے اندر مجھ پر وہ عذاب نازل کر جو ہیبت ناک عذاب ہو مگر کسی
انسان کے ہاتھوں سے نہ ہو اور انسان کے منصوبوں کا اس میں کچھ دخل متصور ہو سکے ۔ پس اگر یہ شخص
ایک برس تک میری بدعا سے بچ گیا تو میں مجرم ہوں اور اس سزا کے لائق کہ ایک قاتل کے لئے ہونی
چاہیے۔ اب اگر کوئی بہادر کلیجہ والا آریہ ہے جو اس طور سے تمام دنیا کو شبہات سے چھڑا وے تو اس
طریق کو اختیار کرے یہ طریق نہایت سادہ اور راستی کا فیصلہ ہے۔ شاید اس طریق سے ہمارے مخالف
مولویوں کو بھی فائدہ پہنچے۔ میں نے سچے دل سے یہ لکھا ہے۔ مگر یادر ہے کہ ایسی آزمائش کرنے والا
خود قادیان میں آوے۔ اس کا کرایہ میر - دے۔ اس کا کرایہ میرے ذمہ ہوگا۔ جانبین کی تحریرات چھپ جائیں گی ۔ اگر خدا
نے اس کو ایسے عذاب سے ہلاک نہ کیا جس میں انسان کے ہاتھوں کی آمیزش نہ ہو تو میں کا ذب
ٹھیروں گا اور تمام دنیا گواہ رہے کہ اس صورت میں میں اسی سزا کے لائق ٹھہروں گا جو مجرم قتل کو دینی
چاہیے۔ میں اس جگہ سے دوسرے مقام نہیں جاسکتا، مقابلہ کرنے والے کو آپ آنا چاہیے ۔ مگر مقابلہ
کرنے والا ایسا ایسا ایک ایک شخص ہو جو دل کا بہت بہادر اور جوان اور مظبوط مظبوط ہو۔ ہو۔ ا اب بعد اس کے سخت
بے حیائی ہوگی کہ کوئی غائبانہ میرے پر ایسے نا پاک شبہات کرے۔ میں نے طریق فیصلہ آگے رکھ دیا
ہے۔ اگر میں اس کے بعد روگردان ہو جاؤں تو مجھ پر خدا کی لعنت اور اگر کوئی اعتراض کرنے والا
بہتانوں سے باز نہ آوے اور اس طریق فیصلہ سے طالب تحقیق نہ ہو تو اس پر لعنت ۔
اے شتاب کار لوگو! جیسا کہ تمہارا گمان ہے مجھے کسی قوم سے عداوت نہیں۔ ہر یک نوع انسان
سے ہمدردی ہے اور جہاں تک میرے بدن میں طاقت ہے اس ہمدردی کے لئے مشغول ہوں ۔ اور
میں جیسا کہ قوموں کا ہمدرد ہوں ایسا ہی گورنمنٹ انگریزی کا شکر گزار اور سچے دل سے اس کا خیر خواہ
ہوں اور مفسدہ پردازیوں سے بدل بیزار ہوں۔
ایک اور نکتہ یادرکھنے کے لائق ہے کہ پنڈت لیکھرام کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی تھی اس کے وقوع سے
سترہ برس پہلے براہین احمدیہ میں اس پیشگوئی کی خبر دی گئی ہے جیسا کہ براہین احمدیہ کے صفحہ نمبر ۲۴۱ میں یہ الہام۔
لَنْ تَرْضَى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَى ۔ وَخَرَ قُوا لَهُ بَنِينَ وَبَنَاتٍ بِغَيْرِ عِلْمٍ۔ قُلْ
هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ۔ اللهُ الصَّمَدُ۔ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ۔ وَيَمْكُرُونَ
وَيَمُكُرُ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ الْفِتْنَةَ هَهُنَا ۔ فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ۔ قُلْ
ے حاشیہ۔ براہین احمدیہ میں تین فتنوں کا ذکر ہے۔ اول بڑا فتنہ عیسائی پادریوں کا۔ جنہوں نے مکاری سے تمام
جہان میں شور مچادیا کہ آتھم کی پیشگوئی جھوٹی نکلی اور یہودی صفت مولویوں اور ان کے ہم مشروب مسلمانوں کو ساتھ
ملالیا۔ دیکھو صفحہ ۲۴۱
رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ ۔ وَلَا تَيْتَسُ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ أَلَا إِنَّ رَوْحَ اللَّهِ قَرِيبٌ أَلَا إِنَّ
نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ۔ يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ يَنْصُرُكَ اللَّهُ
بقیہ حاشیہ ۔ دوسرا فتنہ جو دوسرے درجہ پر ہے محمد حسین بٹالوی کا فتنہ ہے جس فتنہ کی نسبت براہین کے صفحہ ۵۱۰ میں یہ
لکھا ہے۔ وَاذْيَمُكُرُ بِكَ الَّذِي كَفَرَ أَوْقِدْ لِي يَا هَامَانُ لَعَلَّى اَطَّلِعُ إِلَى إِلَهِ مُوسَى وَإِنِّي لَا ظُنُّهُ
مِنَ الْكَاذِبِينَ ۔ تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَ تَبَّ۔ مَا كَانَ لَهُ أَنْ يَدْخُلَ فِيْهَا إِلَّا خَائِفًا ۔ وَمَا أَصَابَكَ
فَمِنَ اللَّهِ الْفِتْنَةُ هَهُنَا ۔ فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ ۔ أَلَا إِنَّهَا فِتْنَةٌ مِّنَ اللَّهِ لِيُحِبَّ حُبًّا جَمًّا۔
حُبًّا مِّنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْأَكْرَمِ عَطَاءً غَيْرَ مَجْذُودٍ ۔ یعنی وہ زمانہ یا د رکھ کہ جب ایک منکر تجھ سے مکر کرے گا
اور اپنے دوست ہامان کو کہے گا کہ فتنہ کی آگ بھڑکا کہ میں موسیٰ کے خدا پر اطلاع پانا چاہتا ہوں ۔ اور میں گمان کرتا
ہوں کہ وہ جھوٹا ہے۔ ابولہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہو گئے اور وہ آپ بھی ہلاک ہو گیا۔ اس کو نہیں چاہیے تھا کہ تکفیر
اور تکذیب کے امر میں دخل دیتا مگر یہ کہ ڈرتا ہوا ۔ ان باتوں کو پوچھ لیتا کہ جو اس کو سمجھ نہیں آتی تھیں اور تجھے جو کچھ
پہنچے گا وہ خدا کی طرف سے ہے۔ اس جگہ ایک فتنہ ہوگا۔ پس تجھے صبر کرنا چاہیے جیسا کہ اولوالعزم نبی صبر کرتے
رہے۔ یا د رکھ کہ وہ فتنہ خدا کی طرف سے ہوگا تا وہ تجھ سے بہت ہی پیار کرے۔ خدا کا پیار جو اللہ عزیز ا کرم ہے۔ یہ وہ
عطا ہے جو واپس نہیں لی جائے گی ۔ اس وقت مجھے یہ سمجھ آیا ہے کہ الہام میں ہامان سے مرادنذیر حسین محدث دہلوی
ہے کیونکہ پہلے سب سے محمد حسین اس کی طرف التجا لے گیا اور یہ کہا اَوْ قِدْ لِي يَا هَامَانُ ۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ
تکفیر کی بنیاد ڈال دے تا دوسرے اس کی پیروی کریں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نذیر حسین کی عاقبت تباہ ہے اگر
تو بہ کر کے نہ مرے۔ اور ممکن ہے کہ ابولہب سے مراد بھی نذیر حسین ہی ہو اور محمد حسین کا انجام اس آیت پر ہو۔
امَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَاعِيلَ لا کیونکہ بعض رؤیا اس عاجز کی اس تاویل کی
مؤید ہیں۔ پس خدا کے فضل سے کچھ تعجب نہیں کہ یہ متواتر تائیدوں کو دیکھ کر آخر تو بہ کرے اور ہامان مارا جائے۔ تیسرا
فتنہ جو تیسرے درجہ پر ہے لیکھرام کی موت کا فتنہ ہے یعنی آریوں کی بدگمانیاں اور ضرر رسانی کے لئے پوشیدہ کوششیں
جیسا کہ پیسہ اخبار میں بھی ان کے قتل کے ارادوں کا ذکر ہے اور براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۷ میں اس فتنہ اور اس کے
ساتھ کے نشان کی نسبت یہ الہام ہے میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا۔ اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اُٹھاؤں گا۔ دُنیا میں ایک
نذیر آیا۔ پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے
گا ۔ الْفِتْنَةُ هَهُنَا ۔ فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ۔ فَلَمَّا تَجَلَّى رَبَّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكَّا ۔ یعنی اس جگہ ایک فتنہ
ہوگا۔ پس صبر کر اور جب خدا مشکلات کے پہاڑ پر تجلی کرے گا تو انہیں پاش پاش کر دے گا۔ یہ براہین احمدیہ کے الہام
ہیں۔ مگر اس تحریر کے وقت ابھی ایک الہام ہوا۔ اور وہ یہ ہے سلامت بر تو اے مرد سلامت۔ منہ
ا یونس : ۹۱
وو
مِنْ عِنْدِهِ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ۔ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِ اللَّهِ۔ إِنَّا
فَتَحْنَالَكَ فَتْحًا مُّبِينًا ۔
یعنی پادری لوگ اور یہودی لوگ اور یہودی صفت مسلمان تجھ سے راضی نہیں ہوں گے اور
خدا کے بیٹے اور بیٹیاں انہوں نے بنا رکھی ہیں ۔ ان کو کہہ دے کہ خدا وہی ہے جو ایک ہے اور بے نیاز
ہے۔ نہ اس کا کوئی بیٹا اور نہ وہ کسی کا باپ اور نہ کوئی اس کا ہم کفو ۔ اور یہ لوگ مکر کریں گے ( یہ آتھم کے
ظہور پیشگوئی کی طرف اشارہ ہے ) اور خدا بھی مکر کرے گا کہ ان کو ذرہ مہلت دے گا تا اپنے جھوٹے
خیالات سے خوش ہو جائیں۔ اور پھر فرمایا کہ اس وقت پادریوں اور یہود صفت مسلمانوں کی طرف
سے ایک فتنہ برپا ہوگا۔ پس تو صبر کر جیسا کہ اولوالعزم نبیوں نے صبر کیا اور خدا سے اپنے صدق کا ظہور
مانگ یعنی دعا کر کہ پیشگوئی کے چھپانے میں جو جو پادریوں اور یہود صفت مسلمانوں نے لوگوں کو
دھو کے دیئے ہیں وہ دھو کے دور ہو جائیں۔ اور پھر فرمایا کہ خدا کی رحمت سے نومید نہ ہو۔ کیونکہ خدا کی
رحمت اس ابتلاء کے دنوں کے بعد جلد آئے گی ۔ خدا کی نصرت ہر یک راہ سے آئے گی ۔ لوگ دور دور
سے تیرے پاس آئیں گے خدا نشان دکھلانے کے لئے اپنے پاس سے تیری مدد کرے گا یعنی بلا واسطہ
نشان دکھائے گا۔ اور نیز وہ لوگ بھی مدد کریں گے جن کے دلوں پر ہم خود آسمان سے وحی نازل کریں
گے یعنی بعض نشان بالواسطہ بھی ہم ظاہر کریں گے ۔ مطلب یہ کہ بعض پیشگوئیاں براہ راست ظہور میں
آئیں گی اور بعض کے ظہور کے لئے ایسے نشان واسطہ ٹھیر جائیں گے جن کے دلوں میں ہم ڈال دیں
گے خدا کی باتیں کبھی نہیں ملیں گی اور کوئی نہیں جو ان کو روک سکے ۔ ہم پادریوں کے مکر کے بعد ایک کھلی
کھلی فتح تجھ کو دیں گے۔
ان الہامات میں خدا تعالیٰ نے صاف لفظوں میں فرما دیا کہ اول پادری لوگ اور یہود صفت
مسلمان مکر کے رو سے ایک پیشگوئی کی حقیقت کو چھپائیں گے۔ تا تیری سچائی چھپی رہے اور ظاہر نہ ہو
پھر بعد اس کے یوں ہوگا کہ ہم ارادہ فرمائیں گے کہ تیری سچائی ظاہر ہو اور تیری پیشگوئیوں کی حقانیت
کھل جائے ۔ تب ہم دو قسم کے نشان ظاہر کریں گے ۔ ایک وہ جن میں انسانوں کے افعال کا دخل نہیں