لیکھرام کی موت کے متعلق آریوں کے خیالات

مجموعہ اشتہارات (جلد 2), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جیسے مذہبی جلسہ میں پہلے سے ظاہر کیا گیا کہ یہ مضمون تمام مضامین پر غالب رہے گا اور اس پیشگوئی کے
پورا کرنے میں انسانوں کا ذرہ دخل نہیں ہوگا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ بلکہ مخالفانہ کوشش ہوئیں اور ہریک ہر
چاہتا تھا کہ میرا مضمون غالب رہے۔ آخر رہے۔ آخر پیشگوئی کے مضمون کے موافق ہمارا مضمون غالب ہوا۔ اور
دوسرے اُن الہامات براہین احمدیہ میں یہ وعدہ تھا کہ ہم وہ نشان ظاہر کریں گے جن میں انسانوں
کے افعال کا دخل ہو گا۔ سو اس کے مطابق لیکھرام کی نسبت پیشگوئی ظہور میں آئی کیونکہ یہ نشان بالواسطہ
ظاہر ہوا اور کسی نے لیکھرام کو قتل کر دیا۔ پس ظاہر ہے کہ اس پیشگوئی میں کسی انسان کے دل کو خدا نے
اُبھارا تا اس کو قتل کرے اور ہریک پہلو سے اس کو موقعہ دیا کہ تاوہ اپنا کام انجام تک پہنچاوے لیے پس
خدا تعالیٰ نے جو فتح عظیم کے ذکر کرنے سے پہلے پیشگوئی کے ظاہر کرنے کے لئے دو مختلف فقروں کو
ذکر فرمایا اول یہ کہ يَنْصُرُكَ اللهُ مِنْ عِنْدِهِ ۔ دوم یہ کہ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُّوْحِی إِلَيْهِمُ مِّنَ
السَّمَاءِ ۔ اس تقسیم کی یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے پادریوں کو شرمندہ کرنے کے لئے فرمایا کہ اگر تم
نے ہمارے ایک نشان کو مخفی کرنا چاہا تو کیا حرج ہے ہم اس کے عوض میں دونشان ظاہر کریں گے۔ ایک
وہ نشان جو بلا واسطہ ہمارے ہاتھ سے ہوگا۔ اور دوسرا وہ نشان جو ایسے لوگوں کے ہاتھ سے ظہور میں سراوہ
آجائے گا جن کے دلوں میں ہم ڈال دیں گے کہ تم ایسا کرو تب فتح عظیم ہو گی ۔
اب انصاف سے دیکھو اور ایمان سے نظر کرو کہ یہ دونوں نشان یعنی نشان جلسہ مذاہب اور
نشان موت لیکھرام کے ابرس بعد شائع ہونے براہین احمدیہ کے ظہور میں آئے ہیں ۔ کیا یہ انسان کی
طاقت ہو سکتی ہے؟ یہ بھی ظاہر ہے کہ جلسہ مذاہب سے پہلے جو اشتہار الہامی شائع کئے گئے تھے۔ اُن
میں صاف طور پر لکھا گیا تھا کہ خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ یہ مضمون تمام مضامین پر غالب رہے گا۔
لے پیسہ اخبار اور سفیر گورنمنٹ میں لکھا ہے کہ لیکھرام کا ایک عورت سے ناجائز تعلق تھا یعنی وہ اس عورت کے کسی
وارث کے ہاتھ سے قتل کیا گیا ۔ کیسی ذلت کی موت ہے۔ اور اگر اسی کا نام شہادت ہے تو گویا یوں کہنا چاہیے کہ وہ کسی
عورت کی نگاہ کی چھری سے شہید ہو چکا تھا۔ آخر وہی چھری قہری صورت پر اس کو لگ گئی ۔ اگر قتل کا سبب یہی ہے تو
لیکھرام کی پاک زندگی کا خوب ثبوت ہے۔ منہ

چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ دیکھو اخبار سول ملٹری گزٹ ۔ اخبار آبزرور ۔ مخبر دکن ۔ پیسہ اخبار ۔ سراج الاخبار
مشیر ہند ۔ وزیر ہندسیالکوٹ ۔ صادق الاخبار بہاولپور ۔ پس یہ خدا کا بلا واسطہ فعل تھا۔ کہ ہر ایک دل کی
خواہش کے مخالف ان سے اقرار کرایا کہ وہی مضمون غالب رہا۔ مگر دوسرے نشان میں قاتل کے دل
کی خواہش ڈال کی اور اس طرح پر دونوں نشان بلا واسطہ اور بالواسطہ خلق اللہ کو دکھلا کر پادریوں اور
اسلامی مولویوں اور ہندوؤں کے مکر کو ایک دم میں پاش پاش کر دیا۔ اور ممکن نہ تھا کہ وہ اپنی شرارتوں
سے باز آجاتے جب تک خدا ایسے کھلے کھلے نشان ظاہر نہ کرتا۔
اسی کی طرف وہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۰۶ میں اشارہ فرماتا ہے۔ اور کہتا ہے لَمْ يَكُنِ
الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ مُنْفَكِّيْنَ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ وَكَانَ كَيْدُهُمُ
عظِيمًا ۔ یعنی ممکن نہ تھا کہ نصاری اور مخالف مسلمان اور ہندو اپنے انکاروں سے باز آجاتے جب تک
اُن کو کھلا کھلا نشان نہ ملتا اور اُن کا مکر بہت بڑا تھا ۔ پھر بعد اس کے اسی صفحہ میں فرمایا کہ اگر خدا ایسانہ
کرتا تو دنیا میں اندھیر پڑ جاتا۔ یہ اس بات کی اشارہ ہے کہ پادریوں نے آتھم کی پیشگوئی کو باعث
اپنے اخفاء کے لوگوں پر مشتبہ کر دیا تھا۔ پس اگر لیکھرام کی نسبت جو پیشگوئی تھی جس کی شوخیوں نے
ثابت کر دیا تھا کہ وہ رجوع کرنے والا نہیں ایسی ہی مخفی رہ جاتی تو تمام حق خاک میں مل جاتا اور نادان
لوگوں کے خیالات سخت نا پاک ہو جاتے اور جاہل قریب قریب دہریوں کے بن جاتے۔ سو آسمانوں
اور زمینوں کے مالک نے چاہا کہ لیکھر ام حق کے اظہار کا فدیہ ہو اور سچے دین کی سچائی ظاہر کرنے کے
لئے بطور بلیدان کے ہو جائے۔ سو وہی ہوا جو خدا نے چاہا۔
ایک انسان کے مارے جانے کی ہمددری بجائے خود ہے۔ مگر یہ بات بہت دلوں کو تاریکی
سے نکالنے والی ہے کہ خدا نے جلسہ مذاہب کے نشان کے بعد یہ ایک عظیم الشان نشان دکھلایا۔ چاہیے
کہ ہر یک روح اس ذات کو سجدہ کرے جس نے ایک بندہ کی جان لے کر ہزاروں مردوں کو زندہ
کرنے کی بنیاد ڈالی ۔ اور پھر اسی پیشگوئی کی طرف براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۲۲ میں یہ الہام اشارہ
فرماتا ہے کہ ” بخرام کے وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں بر منار بلند تر محکم افتاد۔

پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کا سردار - رب الافواج اس طرف توجہ کرے گا ۔ اس نشان کا
مدعا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں ۔ پس جس عظیم الشان نشان کا
اس الہام میں وعدہ ہے وہ یہی نشان ہے جس سے مطابق الہام ہذا کے اعلاء کلمہ ء اسلام ہوا۔ اور
صفحہ ۵۵۷ براہین احمدیہ میں اسی نشان کا ذکر ہے۔ جس کا پہلا فقرہ یہ ہے کہ میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا
یعنی ایک جلالی نشان ظاہر کروں گا اور سرمہ چشم آریہ میں ایک کشف ہے جس کو گیارہ برس ہو گئے ۔ جس
کا ماحصل یہ ہے کہ خدا نے ایک خون کا نشان دکھلایا۔ وہ خون کپڑوں پر پڑا جو اب تک موجود ہے۔ یہ
خون کیا تھا۔ وہی لیکھرام کا خون تھا۔ خدا کے آگے جھک جاؤ کہ وہ برتر اور بے نیاز ہے !!!
بعض آر یہ اخبار والوں نے یہ تعجب کیا کہ لیکھرام کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی ہے اور اس کی
مدت بتائی گئی ، دن بتایا گیا ۔ موت کا ذریعہ بتایا گیا ۔ یہ باتیں کب ہو سکتی ہیں جب تک ایک بھاری
سازش اس کی بنیا د نہ ہو۔ چنانچہ پرچہ ضمیمہ سما چار لاہور ۱۳ مارچ ۱۸۹۷ء اور ضمیمہ انیس ہند میرٹھ
۱۳ مارچ ۱۸۹۷ء نے اس بارے میں بہت زہرا گلا ہے۔ ایڈیٹر انیس ہندا اپنے پرچہ - اپنے پرچہ کے ۱۳ صفحہ میں
یہ بھی کہتا ہے کہ ”ہمارا ما تھا تو اسی وقت ٹھنکا تھا جب مرزا غلام احمد قادیانی نے آپ کی وفات کی بابت
پیشگوئی کی تھی ورنہ ان حضرات کو کیا علم غیب تھا ؟“
اب واضح ہو کہ یہ تمام صاحب آپ اس بات کو تنقیح طلب ٹھیراتے ہیں کہ کیا خدا نے اس شخص
کو علم غیب دیا تھا ؟ اور کیا خدا سے ایسا ہونا ممکن ہے؟ سو اس وقت ہم بطور نمونہ بعض اور پیشگوئیوں کو درج
کرتے ہیں تا ان نظائر کو دیکھ کر آریہ صاحبوں کی آنکھیں کھلیں ۔ اور وہ یہ ہیں ۔ اول۔ احمد بیگ ہوشیار
پوری کی موت کی پیشگوئی جس کی نسبت لکھا گیا تھا کہ وہ تین برس کی میعاد میں فوت ہو جائے گا۔ اور
ضرور ہے کہ اپنے مرنے سے پہلے اور مصیبتیں بھی دیکھے۔ چنانچہ اس نے اس اشتہار کے بعد اپنے پسر
کے فوت ہونے کی مصیبت دیکھی اور پھر اس کی ہمشیرہ عزیزہ کی وفات کا ناگہانی واقعہ اس کی نظر کے
سامنے وقوع میں آیا اور بعد اس کے وہ تین سال کی میعاد کے اندر خود بمقام ہوشیار پور فوت ہو گیا۔ اب
ا حاشیہ۔ اس پیشگوئی کے دو حصے تھے۔ ایک احمد بیگ کی نسبت اور ایک اس کے داماد کی نسبت اور پیشگوئی کے بعض
L

بتاؤ کہ اس کی موت میں میری طرف سے کس کے ساتھ سازش ہوئی تھی؟ کیا تپ محرقہ کے ساتھ؟
دوم ۔ دوسری پیشگوئی شیخ مہر علی رئیس ہوشیار پور کی مصیبت کے بارے میں تھی جو اس پر
ناحق کے خون کا الزام لگایا گیا تھا ۔ شیخ مذکور ہوشیار پور میں زندہ موجود ہے ۔ اس کو پوچھو کہ کیا اس
مقدمہ کے آثار ظاہر ہونے سے پہلے میں نے اپنے خدا سے خبر پا کر کوئی اطلاع اس کو دی ہے یا نہیں۔
سوم ۔ تیسری پیشگوئی سردار محمد حیات خان حج کی نسبت اس وقت کی گئی تھی جبکہ سردار
مذکور ایک ناحق کے الزام میں ماخوذ ہو گیا تھا۔ اب پوچھنا چاہیے کہ کیا در حقیقت کوئی ایسی پیشگوئی
نامبردہ کی مخلصی کے بارے میں پیش از وقت کی گئی تھی یا اب بنائی گئی ہے۔ اور مجھے یاد پڑتا ہے کہ اس
پیشگوئی کا براہین میں بھی ذکر ہے۔
چہارم ۔ چوتھی پیشگوئی سید احمد خان کے سی۔ایس۔ آئی کی نسبت خدا تعالیٰ سے الہام پا
کر اشتہار یکم فروری ۱۸۸۶ء میں کی گئی تھی کہ اُن کو کوئی سخت صدمہ پہنچے اب سید احمد خاں صاحب کو
پوچھنا چاہیے کہ اس پیشگوئی کے بعد آپ کو کوئی ایسا سخت صدمہ پہنچا ہے یا نہیں جو معمولی ہم وغم نہ ہو
بلکہ وہ امر ہو جو جان کو زیروزبر کرنے والا ہو۔ ان وزیر وزبر کرنے وا
بقیہ حاشیہ۔ الہامات میں جو پہلے سے شائع ہو چکے تھے۔ یہ شرط تھی کہ تو بہ اور خوف کے وقت موت میں تاخیر ڈال بلے چکےتھے۔ یہ و ہ اور خوف کے میں
دی جائے گی۔ سو افسوس کہ احمد بیگ کو اس شرط سے فائدہ اُٹھانا نصیب نہ ہوا کیونکہ اس وقت اس کی بد قسمتی سے اس
نے اور اس کے تمام عزیزوں نے پیش کے تمام عزیزوں نے پیشگوئی کو انسانی مکر اور کو انسانی مکر اور فریب پر حمل کیا اور ٹھٹھا اور ہنسی شروع کر دی اور وہ ہمیشہ ٹھٹھا
اور ہنسی کرتے تھے کہ پیشگوئی کے وقت نے اپنا منہ دکھلا دیا۔ اور احمد بیگ ایک محرقہ تپ کے ایک دو دن کے حملہ سے
ہی اس جہان سے رخصت ہو گیا ۔ تب تو اُن کی آنکھیں کھل گئیں اور داماد کی بھی فکر پڑی اور خوف اور تو بہ اور نماز روزہ
میں عورتیں لگ گئیں ۔ اور مارے ڈر کے اُن کے کلیجے کانپ اُٹھے۔ پس ضرور تھا کہ اس درجہ کے خوف کے وقت خدا
اپنی شرط کے موافق عمل کرتا ۔ سو وہ لوگ سخت احمق اور کا ذب اور ظالم ہیں جو کہتے ہیں کہ داماد کی نسبت پیشگوئی پوری
نہیں ہوئی بلکہ وہ بدیہی طور پر حالت موجودہ کے موافق پوری ہوگئی اور دوسرے پہلو کی انتظار ہے۔ منہ

پنجم ۔ پانچویں پیشگوئی میں نے اپنے لڑکے محمود کی پیدائش کی نسبت کی تھی کہ وہ اب پیدا
ہوگا۔ اور اس کا نام محمود رکھا جائے گا اور اس پیشگوئی کی اشاعت کے لئے سبز ورق کے اشتہار شائع کئے
گئے تھے جواب تک موجود ہیں اور ہزاروں آدمیوں میں تقسیم ہوئے تھے۔ چنانچہ وہ لڑکا پیشگوئی کی
میعاد میں پیدا ہوا اور اب نویں سال میں ہے۔ لے
ششم ۔ چھٹی پیشگوئی شریف کے بارے میں جو میرا تیرا لڑکا ہے کی گئی تھی اور رسالہ
نور الحق میں پیش از وقت خوب شائع ہو گئی تھی ۔ چنانچہ اس کے موافق لڑکا پیدا ہوا جواب خدا کے فضل
سے چند روز تک دوسرے سال کو ختم کرنے والا ہے۔
ہفتم ۔ ساتویں پیشگوئی اشتہار ۱۸۸۶ء میں دلیپ سنگھ کے بارے میں تھی جو وہ قصد
پنجاب سے ناکام رہے گا۔ اور صدہا ہندو اور مسلمانوں کو عام جلسوں میں یہ پیشگوئی سُنا دی گئی تھی ۔
ہشتم ۔ آٹھویں پیشگوئی جلسہ مذاہب کے نتیجہ میں تھی کہ ا میں میرا مضمون غالب رہے
گا۔ اور یہ اشتہارات لاہور اور دوسرے مقامات میں پیش از وقت ہزاروں ہندو و مسلمانوں میں تقسیم کر
دیئے گئے تھے۔ اب سول ملٹری کو پوچھو۔ آبزرور سے سوال کرو۔ اور مشیر ہند اور وزیر ہند اور پیسہ اخبار
اور صادق الاخبار اور سراج الاخبار اور مخبر دکن کو ذرہ غور سے پڑھوتا معلوم ہو کہ کس زور سے الہام الہی
نے اپنی سچائی ظاہر کی۔
ے حاشیہ۔ بعض جاہل محض جہالت سے یہ شبہ پیش کرتے ہیں کہ جب پہلے لڑکے کا اشتہار دیا تھا اس وقت لڑکی کیوں
پیدا ہوئی ۔ مگر وہ خوب جانتے ہیں کہ اس اعتراض میں وہ سراسر خیانت کر رہے ہیں۔ اگر وہ سچے ہیں تو ہمیں دکھلاویں
کہ پہلے اشتہار میں یہ لکھا تھا کہ پہلے ہی حمل میں بلا واسطہ لڑکا پیدا ہو جائے گا اور اگر پیدا ہونے کے لئے کوئی وقت
اشتہار میں بتلایا نہیں گیا تھا تو کیا خدا کو اختیار نہیں تھا کہ جس وقت چاہتا اپنے وعدہ کو پورا کرتا۔ ہاں سبز اشتہار میں
صریح لفظوں میں بلا توقف لڑکا پیدا ہونے کا وعدہ تھا سو محمود پیدا ہو گیا۔ کس قدر یہ پیشگوئی عظیم الشان ہے۔ اگر خدا کا
خوف ہے تو پاک دل کے ساتھ سوچو۔ منہ

نہم ۔ نویں پیشگوئی قادیان کے ایک ہندو بشمبر اس نام کے ایک فوجداری مقدمہ کے
متعلق تھی۔ یعنی بشمبر داس بقید ایک سال مقید ہو گیا تھا۔ اور اس کے بھائی شرمپت نام نے جو سرگرم
آریہ ہے مجھ سے دعا کی التجا کی تھی اور نیز یہ پوچھا تھا کہ اس کا انجام کیا ہوگا۔ میں نے دعا کی اور کشفی
نظر سے میں نے دیکھا کہ میں اس دفتر میں گیا ہوں جہاں اس کی قید کی مسل تھی۔ میں نے اس مسل کو
کھولا اور برس کا لفظ کاٹ کر اس کی جگہ چھ مہینے لکھ دیا اور پھر مجھے الہام الہی سے بتلایا گیا کہ مسل
چیف کورٹ سے واپس آئے گی اور برس کی جگہ چھ مہینہ رہ جائیگی لیکن بری نہیں ہوگا۔ چنانچہ میں نے
یہ تمام کشفی واقعات شرمیت آریہ کو جواب تک زندہ موجود ہے نہایت صفائی سے بتلا دیئے اور جب اسے میں
نے بتلایا اور بعینہ وہ باتیں ظہور میں آگئیں تو اس نے میری طرف لکھا کہ آپ خدا کے نیک بندہ ہو اس
لئے اس نے آپ پر غیب کی باتیں ظاہر کر دیں۔ پھر میں نے براہین احمدیہ میں یہ تمام الہام اور کشف
شائع کر دیا۔ یہ شخص شرمیت نہایت متعصب آریہ ہے جس کو میرے خیال میں آریہ مذہب کی حمایت
میں خدا کی بھی کچھ پرواہ نہیں ۔ مگر بہر حال خدا نے اس کو میرا گواہ بنا دیا۔ اگر میں نے اس قصہ میں ایک
ذرہ جھوٹ بولا ہے تو وہ قسم کھا کر ایک اشتہار اس مضمون کا شائع کر دے کہ میں پرمیشر کی قسم کھا کر کہتا
ہوں کہ یہ بیان سراسر جھوٹ ہے۔ اور اگر جھوٹ نہیں تو میرے پر ایک برس تک سخت عذاب نازل ہو۔
پس اگر اس پر وہ فوق العادت عذاب نازل نہ ہوا کہ خلقت بول اٹھے کہ یہ خدا کا عذاب ہے۔ تو مجھے
جس موت سے چاہو ہلاک کرو ۔ اس میں میری طرف سے یہ شرط ہے کہ انسان کے ذریعہ سے وہ
عذاب نہ ہو محض بلا واسطہ آسمانی عذاب ہو۔
یہ تو ممکن ہے کہ یہ شخص قوم کی رعایت سے یوں ہی انکار کر دے یا بغیر اس قسم پیش کردہ کے
اشتہار بھی دے دے۔ کیونکہ میں نے اس قوم میں خدا کا خوف نہیں پایا۔ مگر ممکن نہیں کہ وہ قسم کھاوے
اگر چہ دوسرے آریہ اس کو ہلاک کر دیں۔ لیکن اگر قسم کھالے تو خدا کی غیرت ایک بھاری نشان دکھائے
گی ایسا نشان دکھائے گی کہ دنیا میں فیصلہ ہو جائے گا۔ اور زمین آسمانی نور سے بھر جائے گی۔
میرے اور بھی بہت نشان ہیں۔ اگر لکھے جائیں تو ایک کتاب بن جائے گی۔ میں جانتا

ہوں کہ بالفعل اسی قدر کافی ہے۔
المشتهر خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی
(۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء)
جلد دوم
یہ اشتہار ۳۳ کے چار صفحہ پر ہے )
(مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان )
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۴۲ تا ۶۴)
نوٹ از مرتب ہذا ۔ اس اشتہار کے متعلق تین نوٹ بھی ہیں (مرتب) از ہذا۔ اس کے
وٹ نمبر ا ۔ پنڈت لیکھرام کا اس طرز سے مارا جانا آریہ صاحبوں کو ایک سبق دیتا ہے اور وہ یہ کہ
آئندہ کسی نو مسلم کے شدھ کرنے کے لئے کوشش نہ کریں۔ اگر کوئی اسلام میں داخل ہوتا ہے تو اس کو
ہونے دیں۔ آخر شدھ ہونے والے کو دیکھ لیا کہ اس کا نتیجہ کیا ہوا۔ اور دوسرے اس واقعہ سے یہ بھی
سبق ملتا ہے کہ آئندہ یہ خواہش نہ کریں کہ کوئی دوسرا لیکھر ام یعنی بد زبانیوں میں اس کا ثانی تلاش کرنا
چاہیے ۔ لیکن اگر فی الواقعہ وہ بات صحیح ہے جو پیسہ اخبار اور سفیر میں لکھی گئی ہے، یعنی یہ کہ اس کے قتل کا
سبب صرف بدکاری ہے اور یہ کام کسی غیرت مند لڑکی کے باپ یا خاوند کا ہے جیسا کہ بقول پیسہ اخبار
کثرت رائے اسی طرف ہے۔ تو آئندہ نیک چلن واعظ تلاش کرنا چاہیے۔
تعجب کی بات ہے کہ جس حالت میں بموجب بیان پیسہ اخبار کے زیادہ مشہور روایت یہی
ہے کہ واردات قتل کا موجب کوئی ناجائز تعلق ہے تو کیوں اس طرف تحقیقات کے لئے توجہ نہیں کی جاتی
اور کیوں ایسے ہندوؤں کے اظہار نہیں لئے جاتے جن کے مونہہ سے یہ باتیں نکلیں ۔ اور کیا بعید ہے کہ
وہی بات ہو کہ ڈھنڈورا شہر میں لڑکا بغل میں ۔ منہ
نوٹ نمبر ۲۔ بعض صاح بعض صاحب عیسائیوں میں سے اعتراض کرتے ہیں کہ اگر چہ یکھرام کی نسبت پیشگوئی
پوری ہو گئی مگر ہندوؤں نے اس کو مرنے کے بعد ذلت کی نظر سے نہیں دیکھا۔ ایسا عذر ایک عیسائی کے
منہ سے نکلنا نہایت افسوس کی بات ہے۔ بھلا منصف بتلاویں کہ جب ہم نے پیشگوئی کے پورا ہونے

کو اسلام کی سچائی کا ایک معیار ٹھیرایا تھا۔ اور خدا نے لیکھرام کو مار کر مسلمانوں کی ہندوؤں پر ڈگری کر
دی تو اس حالت میں نہ صرف لیکھرام بلکہ بحیثیت مذہبی اس تمام فرقہ کی عزت میں فرق آگیا۔ رہی
لاش کی عزت ۔ تو لاش کا ڈاکٹر کے ہاتھ سے چیرے جانا کیا یہ عزت کی بات ہے۔ اور چال چلن کی ے چہرے جانا کیا یہ عزت کی بات ہے۔ اور چال چین کا
عزت کا یہ حال ہے کہ پیسہ اخبار ۱۳ مارچ ۱۸۹۷ء میں لکھا ہے کہ ”اس شخص کے مارے جانے کی
مشہور روایت یہ ہے کہ یہ شخص کسی عورت سے ناجائز تعلق رکھتا تھا اور یہی عام طور پر کہا جاتا اور یقین کیا
جاتا ہے۔ فقط پس اس سے زیادہ ذلت کا اور کیا نمونہ ہوگا کہ جان بھی گئی ۔ اور اکثر شہر کے لوگ اس کی
وجہ بدکاری ٹھیراتے ہیں ۔ منہ
نوٹ نمبر ۳۔ ایک نشان عقل مندوں کے لئے یہ ہے کہ شیخ نجفی نے چالیس دقیقہ میں نشان دکھلانے
کا وعدہ کیا تھا ۔ اور ہم نے یکم فروری ۱۸۹۷ء سے چالیس روز میں ۔ دیکھو حاشیہ اشتہار یکم فروری
۱۸۷۹ء صفحہ ۳ جس کی عبارت یہ ہے۔ اگر نشا نے از مادر میں مدت یعنی چہل روز بظهور آمد و از یشان
یعنی از شیخ نجفی چیزے بظهور نیامد ہمیں دلیل بر صدق ما و کذب شان خواهد بود۔ سو یکم فروری ۱۸۹۷ء
سے ۳۵ دن تک یعنی چالیس روز کے اندر نشان موت پنڈت لیکھرام وقوع میں آگیا۔ نجفی صاحب یہ تو
بتلاویں کہ یکم فروری ۱۸۹۷ء سے آج تک کتنے دقیقے گزر گئے ہیں افسوس کہ نجفی نے کسی منارہ سے گر
کے بھی نہ دکھلایا۔
گر ہمیں لاف و گزاف و شیخی است شیخ نجد بهتر از صد نجفی است
منه
لے ترجمہ۔ اگر یہ لاف و گزاف اور یہی شیخی ہے تو ایسے سو نجفی شیخوں سے شیخ نجدی ( شیطان ) بہتر ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی