اشتہار واجب الاظہار

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

امید ہے کہ ہمارے معزز حکام اس کو غور سے پڑھیں گے
چونکہ پنجاب اور ہندوستان کے اکثر اضلاع میں میرے مرید ہیں اور ہو رہے ہیں اس لئے حکام کی واقفیت کے لئے یہ اشتہار ہر ایک ضلع میں بھیجا جائے گا
اشتہار واجب الاظہار
جو خاص اس غرض سے شائع کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ عالیہ قیصرہ
ہند توجہ سے اس کو ملاحظہ فرماوے۔ اور نیز اپنے
مریدوں کی آگاہی اور ہدایت کے لئے شائع کیا گیا ہے۔
میں اپنے دوستوں اور عام لوگوں کو اطلاع دیتا ہوں کہ جو میرے پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ
گویا میں نے ایک شخص عبدالحمید نام کو ڈاکٹر کلارک کے قتل کرنے کے لئے بھیجا تھا۔ وہ مقدمہ
خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے بے اصل متصور ہو کر ۲۳ اگست ۱۸۹۷ء کو عدالت کپتان ایم ، ڈبلیو
ڈگلس صاحب ڈپٹی کمشنر بہا در ضلع گورداسپورہ سے خارج کیا گیا۔ چونکہ اللہ تعالیٰ کو اس مقدمہ کی
اصلیت ظاہر کرنی منظور تھی اس لئے اس نے ایک ایسے حاکم بیدار مغز اور محنت کش اور
منصف مزاج حق پسند خدا ترس یعنی جناب کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر ضلع
گورداسپورہ کے ہاتھ میں یہ مقدمہ دیا جس کا پاک کانشنس اس بات پر مطمئن نہ ہو سکا کہ جو

اظہار یعنی پہلا بیان عبدالحمید نے امرتسر کے مجسٹریٹ کے سامنے اور نیز اس عدالت میں دیا تھا وہ
صحیح ہے۔ سو صاحب موصوف نے مزید تفتیش کے لئے جناب کپتان لیمار چنڈ ڈسٹرکٹ
سو پر انٹنڈنٹ پولیس کو حکم دیا کہ بطور خود عبد الحمید سے اصلیت مقدمہ دریافت کریں۔ پھر بعد سوبران
اس کے جس احتیاط اور نیک نیتی اور فراست اور غور اور طریق عدل اور انصاف سے جناب کپتان
لیمار چند صاحب نے اس مقدمہ کی تفتیش میں کام لیا وہ بھی بجز خاص منصف مزاج اور نیک نیت
اور بیدار مغز حکام کے ہر ایک کا کام نہیں۔ سوان حکام کا نیک مزاج اور نیک نیت اور انصاف پسند
ہونا اور قدیم سے عدالت اور انصاف پسندی کا عادی ہونا اور پوری تحقیق اور تفتیش سے کام لینا یہی وہ
اسباب تھے جو خدا نے میری بریت کے لئے پیدا کئے اور صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر اور
صاحب ڈسٹرکٹ سپر انٹنڈنٹ پولس کی نیک نیتی اور انصاف پسندی اور بھی زیادہ کھلتی ہے جبکہ اس
بات پر غور کی جائے کہ یہ مقدمہ در حقیقت ایک عیسائی جماعت کی طرف سے تھا اور گو بظاہر ان میں
سے ایک ہی شخص پیرو کار تھا۔ مگر مشورہ اور امداد میں کئی دیسی کر سچنوں کو دخل تھا۔ در حقیقت پبلک
کے دلوں میں اس عدالت اور انصاف نے صاحبان موصوف کی بہت ہی خوبی اور عدل قابل تعریف
جمادی ہے کہ ایسا مقدمہ جو مذہبی رنگ میں پیش کیا گیا تھا اس میں کچھ بھی اپنی قوم اور مذہب کی
رعایت نہیں کی گئی۔ اور نہایت منصفانہ روش سے وہ طریق اختیار کیا گیا جس کو عدالت چاہتی تھی
میرے خیال میں یہ ایک ایسا عمدہ نمونہ ہے کہ جو صفحہ تاریخ میں ہمیشہ کے لئے یادگار رہے گا۔
صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر کی نیک نیتی اور حق پسندی پر ایک اور بھی بڑی بھاری دلیل ہے
اور وہ یہ ہے کہ باوجود یکہ انہوں نے عبدالحمید مخبر کا پہلا بیان تمام و کمال قلمبند کر لیا تھا اور اس کی
تائید میں پانچ گواہ بھی گزر چکے تھے اور صاحب بہادر ہر طرح پر اختیار رکھتے تھے کہ ان
بیانات پر اعتبار کر لیتے مگر محض انصاف اور عدالت کی کشش نے ان کے دل کو پوری تسلی
سے روک دیا اور ان کا حق پسند کانشنس بول اٹھا کہ ان بیانات میں سچائی کا نور نہیں ہے لہٰذا
انہوں نے کپتان صاحب پولیس کو مزید تحقیقات کے لئے اشارہ فرمایا۔ ایسا ہی جب صاحب

ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ کو پولیس کے افسروں نے خبر دی کہ عبدالحمید مخبر اپنے پہلے بیان پر اصرار کر
رہا ہے اس کو رخصت کیا جائے تو صاحب موصوف کے کانشنس نے یہی تقاضا کیا کہ وہ
بذات خود بھی اُس سے دریافت کریں ۔ اگر حکام کی اس درجہ تک نیک نیتی اور توجہ اور محنت کشی نہ
ہوتی تو ہرگز ممکن نہ تھا کہ اس مقدمہ کی اصلیت کھلتی ۔ ہم تہ دل سے دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ
ایسے حکام کو جو ہر ایک جگہ انصاف اور عدل کو مد نظر رکھتے ہیں اور پوری تحقیق سے کام لیتے ہیں
اور احکام کے صادر کرنے میں جلدی نہیں کرتے ہمیشہ خوش رکھے اور ہر ایک بلا سے ان کو محفوظ
رکھ کر اپنے مقاصد میں کامیاب کرے۔
یہ بات بھی اس جگہ بیان کر دینے کے لائق ہے کہ ڈاکٹر کلارک صاحب نے محض ظلم اور جھوٹ
کی راہ سے اپنے بیان میں کئی جگہ میرے چال چلن پر نہایت شرمناک حملہ کیا تھا۔ اگر ایسے
منصف مزاج مجسٹریٹ کی عدالت میں ان تمام حملوں کے بارے میں میرا جواب لیا جاتا تو ڈاکٹر صاحب
کے منصوبوں کی حقیقت کھل جاتی مگر چونکہ حاکم انصاف پسند کے دل پر اس مقدمہ کی مصنوعی بنیاد کی
تمام حقیقت کھل گئی تھی جس کی تائید میں یہ تمام الزامات پیش کئے گئے تھے لہذا عدالت نے مقدمہ کو
طول دینے کی ضرورت نہیں سمجھی اگر چہ ڈاکٹر صاحب کے اکثر کلمات جو نہایت دل آزار اور سراسر نے کی
جھوٹ اور افترا اور کم سے کم ازالہ حیثیت عرفی کی حد تک پہنچ گئے تھے مجھے یہ حق دیتے تھے کہ ان بے جا
اور باطل الزاموں کا عدالت کے ذریعہ سے تدارک کروں ۔ مگر میں باوجود مظلوم ہونے کے کسی کو
آزار دینا نہیں چاہتا اور ان تمام باتوں کو حوالہ بخدا کرتا ہوں ۔
یہ بھی ذکر کے لائق ہے کہ ڈاکٹر کلارک صاحب نے اپنے بیان میں کہیں اشارہ اور کہیں
صراحتاً میری نسبت بیان کیا ہے کہ گویا میرا وجود گورنمنٹ کے لئے خطرناک ہے۔ مگر میں اس
ظا اشتہار کے ذریعہ سے حکام کو اطلاع دیتا ہوں کہ ایسا خیال میری نسبت ایک ظلم عظیم ہے۔ میں
ایک ایسے خاندان سے ہوں کہ جو اس گورنمنٹ کا پکا خیر خواہ ہے۔ میرا والد میرزاغلام مرتضی
گورنمنٹ کی نظر میں ایک وفادار اور خیر خواہ آدمی تھا جن کو دربار گورنری میں کرسی ملتی

تھی اور جن کا ذکر مسٹر گریفن صاحب کی تاریخ رئیسان پنجاب میں ہے اور ۱۸۵۷ء میں
انہوں نے اپنی طاقت سے بڑھ کر سر کار انگریزی کو مدد دی تھی ۔ یعنی پچاس سوار اور گھوڑے
بہم پہنچا کر عین زمانہ غدر کے وقت سرکار انگریزی کی امداد میں دیئے تھے ۔ ان خدمات کی
وجہ سے جو چٹھیات خوشنودی حکام ان کو ملی تھیں ۔ مجھے افسوس ہے کہ بہت سی ان میں سے گم
ہو گئیں مگر تین چٹھیات جو مدت سے چھپ چکی ہیں ان کی نقلیں حاشیہ میں درج کی گئی
ہیں ہے۔ پھر میرے والد صاحب کی وفات کے بعد میرا بڑا بھائی میرزا غلام قادر خدمات سرکاری
میں مصروف رہا۔ اور جب تیموں کے گذر پر مفسدوں کا سرکار انگریزی کی فوج سے مقابلہ ہوا تو وہ
سرکار انگریزی کی طرف سے لڑائی میں شریک تھا۔ پھر میں اپنے والد اور بھائی کی وفات کے بعد
نقل مراسله
( ولسن صاحب)
نمبر ۳۵۳
تهور پناہ شجاعت دستگاه مرزا غلام مرتضی
رئیس قادیاں حفظہ
Το,
Translation of Certificate of
J۔ M۔ Wilson
Mirza Ghulam Murtaza Khan
Chief of Qadian
I have perused your
application reminding me of
your and your family's past ser
vices and rights I am well aware
that since the introduction of the
British Govt۔ you and your family
have certainly remained
devoted faithful and steady
subjects and that your rights are
really worthy of regard۔ In every
respect you may rest
assured and satisfied that
the British Govt, will
عریضه شما مشعر بر یاد دہانی خدمات و
حقوق خود و خاندان خود بملاحظه حضور
اینجانب در آمد ما خوب میدانیم که بلا شک شما
و خاندان شما از ابتدائے دخل و حکومت سرکار
انگریزی جان نثار وفا کیش ثابت قدم مانده
اید و حقوق شما در اصل قابل قدراند - بهر نهج
تسلی و تشفی دارید - سرکار انگریزی حقوق و

ایک گوشه نشین آدمی تھا۔ تا ہم سترہ برس سے سرکار انگریزی کی امداد اور تائید میں اپنی قلم سے کام
لیتا ہوں ۔ اس سترہ برس کی مدت : سترہ برس کی مدت میں جس قدر میں نے کتابیں تالیف کیں ان سب میں سرکار
انگریزی کی اطاعت اور ہمدردی کے لئے لوگوں کو ترغیب دی اور جہاد کی ممانعت کے بارے میں
نہایت مؤثر تقریریں لکھیں۔ اور پھر میں نے قرین مصلحت سمجھ کر اسی امر ممانعت جہاد کو عام ملکوں
خدمات خاندان شما را هرگز فراموش نه خواهد کرد
بموقعه مناسب بر حقوق و خدمات شما غور و توجه
۔favorable opportunity offers itself | کرده خواهد شد۔ باید کہ ہمیشہ ہوا خواہ و جان
شار سر کار انگریزی بمانند که دریں امر خوشنودی
never forget your family's rights
and services which will receive
due consideration when
a
You must continue to be
faithful and devoted objects as
in it lies the satisfaction of the سرکا رو بهبودی شما متصور است - فقط
نقل مراسله
المرقوم ارجون ۱۸۴۹ء مقام لاہور انار کلی
رابرٹ کسٹ صاحب بہادر کمشنر لاہور )
تهور و شجاعت دستگاه مرزا غلام مریضه اغلام مرتضی رئیس
قادیاں بعافیت باشند
از آنجا که هنگام مفسدہ ہندوستان موقوعہ ۱۸۵۷ء
Govt۔ and your welfare۔
To,
11۔6۔1849 Lahore۔
Translation of
Mr۔ Robert Cast's Certificate
Mirza Ghulam Murtaza Khan,
Chief of Qadian۔
As you rendered great help in
از جانب آپ کے رفاقت و خیر خواہی و مدد دہی enlisting sowars and supplying
horses to Govt۔ in the mutiny of
1857 and maintained loyalty
سر کار دولتمدار انگلشیه در باب نگاهداشت سواران و
since its beginning upto date | بہم رسانی اسپان بخوبی بمنصہ ظہور پہنچی اور شروع
and thereby gained the favour of مفسدہ سے سے آج آج تک تک آپ آ بدل ہوا خواه خواہ ۔ سرکار
رہے اور باعث خوشنودی سرکار ہوا لہذا بجلد وی
Govt۔ a Khilat worth Rs۔ 200/- is
presented to you in recognition
اس خیر خواہی اور خیر سگالی کے خلعت مبلغ
دوصد روپیہ کا سرکار سے آپ کو عطا ہوتا ہے ۔ | reward for your loyalty۔
of good services, and as a

میں پھیلانے کے لئے عربی اور فارسی میں کتابیں تالیف کیں جن کی چھپوائی اور اشاعت پر ہزار ہا
روپیہ خرچ ہوئے اور وہ تمام کتابیں عرب اور بلاد شام اور روم اور مصر اور بغداد اور افغانستان میں
شائع کی گئیں۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ کسی نہ کسی وقت ان کا اثر ہوگا ۔ کیا اس قدر بڑی کارروائی اور
اس قدر دور دراز مدت تک ایسے انسان سے ممکن ہے جو دل میں بغاوت کا ارادہ رکھتا ہو؟ پھر میں
اور حسب منشاء چٹھی صاحب چیف کمشنر
بہادر نمبری ۵۷۶ مورخه ۱۰ / اگست
۱۸۵۸ء پروانہ ہذا باظہار خوشنودی
سرکار و نیکنامی و وفاداری بنام آپ کے
لکھا جاتا ہے۔
مرقومه تاریخ ۲۰ ستمبر ۱۸۵۸ء |
Moreover in accordance with the
wishes of Chief Commissioner
as conveyed in his no۔ 576 dt۔
10th August 58۔ This parwana
is addressed to you as a token
of satisfaction of Govt۔ for your
fidelity and repute۔
نقل مراسله
فنانشل کمشنر پنجاب
مشفق مهربان دوستان مرزا غلام قادر رئیس
قادیاں حفظہ ۔
آپ کا خط ۲ ۔ ماہ حال کا لکھا ہوا ملا حظہ حضور
اینجانب میں گذرا مرزا غلام مرتضی صاحب
آپ کے والد کی وفات سے ہم کو بہت
افسوس ہوا مرزا غلام مرتضی سرکار انگریزی کا
Translation of Sir Robert Egerton
Financial Commr's;
Murasla dt۔ 29 June 1876
My dear friend Ghulam Qadir
I have perused your letter of
the 2nd instant and deeply
regret the death of your father
Mirza Ghulam Murtaza who
was a great well wisher and
اچھا خیر خواہ اور وفادار رئیس تھا۔ faithful Chief of Govt۔

پوچھتا ہوں کہ جو کچھ میں نے سرکار انگریزی کی امداد اور حفظ امن اور جہادی خیالات کے روکنے
کے لئے برابر سترہ سال تک پورے جوش سے پوری استقامت سے کام لیا۔ کیا اس کام کی اور اس
خدمت نمایاں کی اور اس مدت دراز کی دوسرے مسلمانوں میں جو میرے مخالف ہیں کوئی نظیر ہے؟
اگر میں نے یہ اشاعت گورنمنٹ انگریزی کی سچی خیر خواہی سے نہیں کی تو مجھے ایسی کتابیں عرب اور
بلا د شام اور روم وغیرہ بلاد اسلامیہ میں شائع کرنے سے کس انعام کی توقع تھی؟ یہ سلسلہ ایک دو دن
کا نہیں بلکہ برابر سترہ سال کا ہے اور اپنی کتابوں اور رسالوں کے جن مقامات میں میں نے یہ
تحریریں لکھیں ہیں ان کتابوں کے نام معہ ان کے نمبر صفحوں کے یہ ہیں۔ جن میں سرکار انگریزی
کی خیر خواہی اور اطاعت کا ذکر ہے۔
نمبر
نام کتاب
ا براہین احمدیہ حصہ سوم
براہین احمدیہ حصہ چہارم
التماس شامل آریہ دھرم ايضاً
تاریخ طبع
۱۸۸۲ء
١٨٨٢ء
نمبر صفحه
الف سے ب تک ( شروع کتاب)
الف سے دتک
ايضاً
آریہ دھرم ( نوٹس) درباره توسیع دفعه ۲۹۸ ۲۲ ستمبر ۱۸۹۵ء ۵۷ سے ۶۴ تک آخر کتاب
۲۲ ستمبر ۱۸۹۵ء اسے ۴ تک آخر کتاب
درخواست شامل آریہ دھرم ايضاً ۲۲ ستمبر ۱۸۹۵ء ۱۹ سے ۷۲ تک آخر کتاب
۲۱ اکتوبر ۱۸۹۵ء اسی ۸ تک
خط درباره توسیع دفعه ۲۹۸
ہم آپ کی خاندانی لحاظ سے اسی طرح پر
عزت کریں گے جس طرح تمہارے باپ |
In consideration of your family
services I will esteem you with
the same respect as that
bestowed on your loyal father۔
I will keep in mind the restoration
وفادار کی کی جاتی تھی ہم کو کسی اچھے موقعہ کے
نکلنے پر تمہارے خاندان کی بہتری اور پابجائی
کا خیال رہے گا۔
wellfare of your family when a & | المرقوم ۲۹ جون ۱۸۷۶ء الراقم سر رابرٹ
ایجرٹن صاحب بہادر فنانشل کمشنر پنجاب
favourable opportunity occurs۔

آئینہ کمالات اسلام
نور الحق حصہ اول (اعلان)
جلد دوم
فروری ۱۸۹۳ء ۱۷ سے ۲۰ تک اور ۵۱۱ سے ۵۲۸ تک
۱۳۱۱ھ
۲۳ سی ۵۴ تک
و شہادۃ القرآن (گورنمنٹ کی توجہ کے لائق) ۲۲ ستمبر ۱۸۹۳ء الف سے ع تک آخر کتاب
نور الحق حصہ دوم
۱۳۱ھ
۴۹ سے ۵۰ تک
ا سر الخلافه
۱۳۱۲ھ
الے سے ۷۳ تک
۱۲ اتمام الحجه
۱۳۱۱ه
۲۵ سے ۲۷ تک
۱۳ حمامة البشرى
۳۹ سے ۴۲ تک
۱۴ تحفہ قیصریه
۲۵ رمئی ۱۸۹۷ء تمام کتاب
۱۵ ست بچن
نومبر ۱۸۹۵ء ۱۵۳ سے ۱۵۴ تک اور ٹائٹل پیچ
۱۶ انجام آتھم
جنوری ۱۸۹۷ء ۲۸۳ سے ۲۸۴ تک آخر کتاب
۱۷ سراج منیر
مئی ۱۸۹۷ء صفحه ۷۴
۱۸ تکمیل تبلیغ معه شرائط بیعت
۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء صفحہ ۴ حاشیہ اور صفحہ ۶ شرط چهارم
و اشتہار قابل توجہ گورنمنٹ اور عام اطلاع کیلئے ۲۷ فروری ۱۸۹۵ء تمام اشتہار یک طرفه
۲۰ اشتہار درباره سفیر سلطان روم
۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء سے ۳ تک
اشتہار جلسه احباب برجشن جو بلی بمقام قادیان ۲۳ جون ۱۸۹۷ء اسی ۴ تک
۲۲ اشتہار جلسه شکریہ جشن جو بلی حضرت قیصرہ دام ظلہا ۷ رجون ۱۸۹۷ء تمام اشتہار یک ورق
۲۳ اشتہار متعلق بزرگ
۲۵ جون ۱۸۹۷ء صفحه ۱۰
۲۴ اشتہار لائق توجہ گورنمنٹ معہ ترجمہ انگریزی ۱۰ / دسمبر ۱۸۹۴ء تمام اشتہار اسے ے تک
اور حال میں جب حسین کامی سفیر روم قادیان میں میری ملاقات کے لئے آیا اور اس نے
مجھے اپنی گورنمنٹ کے اغراض سے مخالف پا کر ایک سخت مخالفت ظاہر کی وہ تمام حال بھی میں نے

اپنے اشتہار مورخہ ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء میں شائع کر دیا ہے وہی اشتہار تھا جس کی وجہ سے بعض
مسلمان اڈیٹروں نے بڑی مخالفت ظاہر کی اور بڑے جوش میں آ کر مجھ کو گالیاں دیں کہ یہ شخص
سلطنت انگریزی کو سلطان روم پر ترجیح دیتا ہے اور رومی سلطنت کو قصور وار ٹھہراتا ہے۔ اب ظاہر ہے
کہ جس شخص پر خود قوم اس کی ایسے ایسے خیالات رکھتی ہے اور نہ صرف اختلاف اعتقاد کی وجہ سے
بلکہ سرکار انگریزی کی خیر خواہی کے سبب سے بھی ملامتوں کا نشانہ بن رہا ہے کیا اس کی نسبت یہ ظن ہو
سکتا ہے کہ وہ سرکار انگریزی کا بدخواہ ہے؟ یہ بات ایک ایسی واضح تھی کہ ایک بڑے سے بڑے دشمن
کو بھی جو محمد حسین بٹالوی ہے صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر کے حضور میں اسی مقدمہ ڈاکٹر ہنری کلارک
میں اپنی شہادت کے وقت میری نسبت بیان کرنا پڑا کہ یہ سرکار انگریزی کا خیر خواہ اور سلطنت روم
کے مخالف ہے۔ اب اس تمام تقریر سے جس کے ساتھ میں نے اپنی سترہ سالہ مسلسل تقریروں سے
ثبوت پیش کئے ہیں صاف ظاہر ہے کہ میں سرکار انگریزی کا بدل و جان خیر خواہ ہوں۔ اور میں ایک
شخص امن دوست ہوں اور اطاعت گورنمنٹ اور ہمدردی بندگان خدا کی میرا اصول ہے اور یہ وہی
اصول ہے جو میرے مریدوں کی شرائط بیعت میں داخل ہے۔ چنانچہ پرچہ شرائط بیعت جو ہمیشہ
مریدوں میں تقسیم کیا جاتا ہے اس کی دفعہ چہارم میں ان ہی باتوں کی تصریح ہے۔ ہاں یہ سچ ہے کہ
میں نے بعض اشخاص کی موت وغیرہ کی نسبت پیش گوئی کی ہے لیکن نہ اپنی طرف سے بلکہ اس وقت
اور اس حالت میں کہ جب کہ ان لوگوں نے اپنی رضا و رغبت سے ایسی پیشگوئی کے لئے مجھے تحریری
اجازت دی چنانچہ ان کے ہاتھ کی تحریریں اب تک میرے پاس موجود ہیں جن میں سے بعض ڈاکٹر
کلارک کے مقدمہ میں شامل مثل کی گئی ہیں۔ مگر چونکہ باوجود اجازت دینے کے پھر بھی ڈاکٹر
کلارک صاحب نے ان پیشگوئیوں کا ذکر کیا اور اصل واقعات کو چھپایا اس لئے آئندہ
ا بعض ہمارے مخالف جن کو افترا اور جھوٹ بولنے کی عادت ہے لوگوں کے پاس کہتے ہیں کہ صاحب ڈپٹی کمشنر نے
آئندہ پیشگوئیاں کرنے سے منع کر دیا ہے خاص کر ڈرانے والی پیشگوئیوں اور عذاب کی پیشگوئیوں سے سخت ممانعت کی
ہے۔ سو واضح رہے کہ یہ باتیں سراسر جھوٹی ہیں ہم کو کوئی ممانعت نہیں ہوئی اور عذابی پیشگوئیوں میں جس طریق کو ہم
نے اختیار کیا ہے یعنی رضا مندی لینے کے بعد پیشگوئی کرنا اس طریق پر عدالت اور قانون کا کوئی اعتراض نہیں ۔ منہ

میں پسند نہیں کرتا کہ ایسی درخواستوں پر کوئی انذاری پیشگوئی کی جائے بلکہ آئندہ ہماری طرف
سے یہ اصول رہے گا کہ اگر کوئی ایسی انذاری پیشگوئیوں کے لئے درخواست کرے تو اس کی طرف
ہرگز توجہ نہیں کی جائے گی جب تک وہ ایک تحریری حکم اجازت صاحب مجسٹریٹ ضلع کی طرف سے
پیش نہ کرے۔ یہ ایک ایسا طریق ہے جس میں کسی مکر کی گنجائش نہیں رہے گی۔
یہ بات بھی میں تسلیم کرتا ہوں کہ مخالفوں کے مقابل پر تحریری مباحثات میں کسی قدر
میرے الفاظ میں سختی استعمال میں آئی تھی۔ لیکن وہ ابتدائی طور پر سختی نہیں ہے بلکہ وہ تمام تحریریں
نہایت سخت حملوں کے جواب میں لکھی گئی ہیں۔ مخالفوں کے الفاظ ایسے سخت اور دشنام دہی کے
رنگ میں تھے جن کے مقابل پر کسی قدر سختی مصلحت تھی ۔ اس کا ثبوت اس مقابلہ سے ہوتا ہے جو
میں نے اپنی کتابوں اور مخالفوں کی کتابوں کے سخت الفاظ اکٹھے کر کے کتاب مثل مقدمہ مطبوعہ
کے ساتھ شامل کئے ہیں جس کا نام میں نے کتاب البریت رکھا ہے اور با ایں ہمہ میں نے ابھی
بیان کیا ہے کہ میرے سخت الفاظ جوابی طور پر ہیں ابتداختی کی مخالفوں کی طرف سے ہے۔
اور میں مخالفوں کے سخت الفاظ پر بھی صبر کر سکتا تھا لیکن دو مصلحت کے سبب سے
میں نے جواب دینا مناسب سمجھا تھا۔ اول یہ کہ تا مخالف لوگ اپنے سخت الفاظ کا سختی :
میں
جواب پا کر اپنی روش بدلا لیں اور آئندہ تہذیب سے گفتگو کریں ۔ دوم یہ کہ تا مخالفوں کی
نہایت ہتک آمیز اور غصہ دلانے والی تحریروں سے عام مسلمان جوش میں نہ آویں اور سخت
الفاظ کا جواب بھی کسی قدر سخت پا کر اپنی پُر جوش طبیعتوں کو اس طرح سمجھا لیں کہ اگر اس
طرف سے سخت الفاظ استعمال ہوئے تو ہماری طرف سے بھی کسی قد رسختی کے ساتھ ان کو
جواب مل گیا اور اس طرح وہ وحشیانہ انتظاموں سے دستکش رہیں میں خوب جانتا ہوں کہ
ایسی مذہبی تحریروں سے جیسا کہ لیکھرام اور اندرمن اور دیانند اور پادری عماد الدین کی
کتابیں اور پرچہ نورافشاں لودیانہ کے اکثر مضمون ہیں فتنہ اور اشتعال کا سخت احتمال تھا مگر

چونکہ ان کتابوں کے مقابل پر کتابیں تالیف ہوئیں اور سخت باتوں کا جواب کسی قدر سخت باتوں
کے ساتھ ہو گیا اس لئے مسلمانوں کے عوام کا جوش اندر ہی اندر دب گیا۔
یہ بات بالکل سچ ہے کہ اگر سخت الفاظ کے مقابل پر دوسری قوم کی طرف سے کچھ سخت
الفاظ استعمال نہ ہوں تو ممکن ہے کہ اس قوم کے جاہلوں کا غیظ و غضب کوئی اور راہ اختیار کرے۔
مظلوموں کے بخارات نکلنے کے لئے یہ ایک حکمت عملی ہے کہ وہ بھی مباحثات میں سخت حملوں کا
سخت جواب دیں۔ لیکن یہ طرز پھر بھی کچھ بہت قابل تعریف نہیں بلکہ اس سے تحریرات کا روحانی اثر
گھٹ جاتا ہے اور کم سے کم نقصان یہ ہے کہ اس سے ملک میں بداخلاقی پھیلتی ہے۔ یہ گورنمنٹ کا
فرض ہے کہ عام طور پر ایک سخت قانون جاری کر کے ہر ایک مذہبی گروہ کو سخت الفاظ کے استعمال
سے ممانعت کر دے تا کہ کسی قوم کے پیشوا اور کتاب کی توہین نہ ہو۔ اور جب تک کسی قوم کی معتبر اور
مسلم کتابوں سے واقعات صحیحہ معلوم نہ ہوں جن سے اعتراض پیدا ہو سکتا ہو کوئی اعتراض نہ کیا
جائے۔ ایسے قانون سے ملک میں بہت امن پھیل جائے گا اور مفسد طبع فتنہ انگیز لوگوں کے منہ بند ہو
جائیں گے اور تمام مذہبی بحثیں علمی رنگ میں آجائیں گی۔ اسی غرض سے میں نے ایک درخواست
گورنمنٹ میں پیش کرنے کے لئے طیار کی ہے اس کے ساتھ کئی ہزار مسلمانوں کے دستخط بھی ہیں مگر
چونکہ اب تک کافی دستخط نہیں ہوئے اس لئے ابھی تک توقف ہے۔ مگر در حقیقت یہ ایسا کام ہے کہ
ضرور اس طرف گورنمنٹ کی توجہ چاہیے۔ حفظ امن کے لئے اس سے بہتر اور کوئی تدبیر ہیں کہ
ہتک آمیز اور فتنہ انگیز الفاظ سے ہر ایک قوم پر ہیز کرے۔ اور کسی مذہب پر وہ الزام نہ لگائے
جس کو اس مذہب کے حامی قبول نہیں کرتے اور نہ ان کی مسلّم اور معتبر کتابوں میں اس کا
کوئی اصل صحیح پایا جاتا ہے۔ اور نہ ایسا الزام لگائے جو اُس کی مسلم کتابوں یا نبیوں پر بھی
عائد ہوتا ہے ۔ اور جو شخص اس ہدایت کی خلاف ورزی کرے اس کے لئے کوئی سزا مقرر
ہو ۔ بے شک بغیر اس تدبیر کے مذہبی فتنوں کا زہریلا بیج بکلی دور نہیں ہو سکتا۔

میں افسوس سے لکھتا ہوں کہ ڈاکٹر کلارک نے میری بعض مذہبی تحریریں پیش کر کے
عدالت میں یہ خلاف واقعہ بیان کیا ہے کہ یہ سخت لفظ خود بخود ان کی نسبت کہے گئے ہیں۔ میں
حکام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہرگز یہ میری عادت میں داخل نہیں کہ خود بخود کسی کو آزار دوں اور نہ
ایسی عادت کو میں پسند کرتا ہوں ۔ بلکہ جو کچھ سخت الفاظ میں لکھا گیا وہ سخت الفاظ کا جواب
تھا۔ مگر مخالفوں کی سختی سے نہایت کم ۔ تاہم یہ طریق بھی میری طبیعت اور عادت سے مخالف
ہے۔ اور جیسا کہ صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر نے مقدمہ کے فیصلہ پر مجھے یہ ہدایت کی ہے کہ
آئندہ اشتعال کو روکنے کے لئے مباحثات میں نرم اور مناسب الفاظ کو استعمال کیا جائے میں
اسی پر کار بند رہنا چاہتا ہوں اور اس اشتہار کے ذریعہ سے اپنے تمام مریدوں کو جو پنجاب
اور ہندوستان کے مختلف مقامات میں سکونت رکھتے ہوں نہایت تاکید سے سمجھاتا ہوں کہ
وہ بھی اپنے مباحثات میں اس طرز کے کار بند رہیں ۔ اور ہر ایک سخت اور فتنہ انگیز لفظ سے
پر ہیز کریں ۔ اور جیسا کہ میں نے پہلے اس سے شرائط بیعت کی دفعہ چہارم میں سمجھایا ہے
سرکار انگریزی کی سچی خیر خواہی اور بنی نوع کی سچی ہمدردی کریں اور اشتعال دینے والے
طریقوں سے اجتناب رکھیں اور پر ہیز گار اور صالح اور بے شر انسان بن کر پاک زندگی کا
نمونہ دکھلائیں ۔ اور اگر کوئی ان میں سے ان وصیتوں پر کار بند نہ ہو یا بے جا جوش اور وحشیانہ
حرکت اور بد زبانی سے کام لے تو اس کو یا د رکھنا چاہیے کہ وہ ان صورتوں میں ہماری جماعت
کے سلسلہ سے باہر متصور ہوگا اور مجھ سے اس کا کوئی تعلق باقی نہیں رہے گا۔ دیکھو! آج
میں کھلے کھلے لفظوں سے آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ لوگ ہر ایک مفسدہ اور فتنہ کے
طریق سے مجتنب رہیں اور صبر اور برداشت کی عادت کو اور بھی ترقی دیں اور بدی کی تمام را ہوں
سے اپنے تئیں دور رکھیں اور ایسا نمونہ دکھلائیں جس سے آپ لوگوں کی ہر ایک نیک خلق میں
زیادت ثابت ہو۔ اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ لوگ جو اہل علم اور فاضل اور تربیت یافتہ اور
نیک مزاج ہیں ایسا ہی کریں گے ۔ مگر یادر ہے اور خوب یادر ہے کہ جو شخص ان وصیتوں پر کار بند

آج 10 میں سے 10 باقی