اشتہار واجب الاظہار
مجموعہ اشتہارات (جلد 2), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نہ ہو وہ ہم میں سے نہیں ہےلیے
جلد دوم
ہماری تمام نصیحتوں کا خلاصہ تین امر ہیں اول یہ کہ خدا تعالیٰ کے حقوق کو یاد کر کے اس
کی عبادت اور اطاعت میں مشغول رہنا۔ اس کی عظمت کو دل میں بٹھانا اور اس سے سب سے
زیادہ محبت رکھنا اور اس سے ڈر کر نفسانی جذبات کو چھوڑنا اور اس کو واحد لاشریک جاننا اور اس
کے لئے پاک زندگی رکھنا اور کسی انسان یا دوسری مخلوق کو اس کا مرتبہ نہ دینا۔ اور در حقیقت اس کو
تمام روحوں اور جسموں کا پیدا کرنے والا اور مالک یقین کرنا ۔ دوم یہ کہ تمام بنی نوع سے ہمدردی
کے ساتھ پیش آنا ۔ اور حتی المقدور ہر ایک سے بھلائی کرنا اور کم سے کم یہ کہ بھلائی کا ارادہ رکھنا۔
سوم یہ کہ جس گورنمنٹ کے زیر سا یہ خدا نے ہم کو کر دیا ہے یعنی گورنمنٹ برطانیہ جو ہماری آبرو
اور جان اور مال کی محافظ ہے اس کی سچی خیر خواہی کرنا اور ایسے مخالف امن امور سے دور رہنا جو
اس کو تشویش میں ڈالیں۔ یہ اصول ثلاثہ ہیں جن کی محافظت ہماری جماعت کو کرنی چاہیے اور
جن میں اعلیٰ سے اعلیٰ نمونے دکھلانے چاہئیں ۔
اور یاد رہے کہ یہ اشتہار مخالفین کے لئے بھی بطور نوٹس ہے۔ چونکہ ہم نے صاحب
ڈپٹی کمشنر بہادر کے سامنے یہ عہد کر لیا ہے کہ آئندہ ہم سخت الفاظ سے کام نہ لیں گے اس لئے یہ لیاہے
حفظ امن کے مقاصد کی تکمیل کے لئے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام مخالف بھی اس عہد کے
کار بند ہوں۔ اور یہی وجہ تھی کہ ہم نے عدالت کے سامنے اس بحث کو طول دینا نہیں چاہا حالانکہ
ہمارے تمام سخت الفاظ جوابی تھے اور نیز ان کے مقابل پر نہایت کم ۔ سو ہم نے جوابی طور کے
سخت الفاظ کو بھی چھوڑنا چاہا۔ کیونکہ ہمارا مدت سے یہ ارادہ تھا کہ تمام تو میں مباحثات میں الفاظ
کی سختی کو استعمال نہ کریں۔ اسی ارادہ کی وجہ سے ہم نے اس درخواست پر دستخط مسلمانوں کے
کرائے ہیں جس کو عنقریب بحضور جناب نواب گورنر جنرل بہادر بھیجنے کا ارادہ ہے۔ سو مخالفین مذہب
لے میری جماعت میں بڑے بڑے معزز اہل اسلام داخل ہیں۔ جن میں بعض تحصیلدار اور بعض اکسٹرا اسسٹنٹ اور
ڈپٹی کلکٹر اور بعض وکلاء اور بعض تاجر اور بعض رئیس اور جاگیردار اور نواب اور بعض بڑے بڑے فاضل اور ڈاکٹر اور
بی اے اور ایم اے اور بعض سجادہ نشین ہیں۔ منہ
کو بذریعہ اس نوٹس کے عام اطلاع دی جاتی ہے کہ اس فیصلہ کے بعد وہ بھی مباحثات میں
اپنی روشیں بدلا لیں ۔ اور آئندہ سخت اور جوش پیدا کرنے والے الفاظ اور ہتک آمیز الفاظ اپنے
اخباروں اور رسالوں میں ہرگز استعمال نہ کریں ۔ اور اگر اب بھی اس نوٹس کے شائع ہونے
کے بعد انہوں نے اپنے سابق طریق کو نہ چھوڑا تو انہیں یادر ہے کہ ہمیں یا ہم میں سے کسی کو حق
حاصل ہوگا کہ بذریعہ عدالت چارہ جوئی کریں ۔ حفظ امن کے لئے ہر ایک قوم کا فرض ہے کہ
فتنه انگیز تحریروں سے اپنے تئیں بچائے پس جو شخص اس نوٹس کے شائع ہونے کے بعد بھی
اپنے تئیں سخت الفاظ اور بد زبانی اور توہین سے روک نہ سکے ایسا شخص در حقیقت گورنمنٹ کے
مقاصد کا دشمن اور فتنہ پسند آدمی ہے۔ اور عدالت کا فرض ہو گا کہ امن کو قائم رکھنے کے لئے اس کی
گوشمالی کرے۔
بحث کرنے والوں کے لئے یہ بہتر طریق ہوگا کہ کسی مذہب پر بے ہودہ طور پر اعتراض نہ
کریں بلکہ ان کی مسلم اور معتبر کتابوں کی رو سے ادب کے ساتھ اپنے شبہات پیش کریں اور
ٹھٹھے اور ہنسی اور توہین سے اپنے تئیں بچاویں اور مباحثات میں حکیمانہ طرز اختیار کریں اور ایسے
اعتراض بھی نہ کریں جو ان کی کتابوں میں پائے جاتے ہیں ۔ مثلا اگر ایک مسلمان عیسائی عقیدہ
پر اعتراض کرے تو اس کو چاہیے کہ اعتراض میں حضرت عیسی علیہ السلام کی شان اور عظمت کا پاس
رکھے اور ان کی وجاہت اور مرتبہ کو نہ بھلاوے۔ ہاں وہ نہایت نرمی اور ادب سے اس طرح
اعتراض کر سکتا ہے کہ خدا نے جو بیٹے کو دنیا میں بھیجا تو کیا یہ کام اس نے اپنی قدیم عادت کے
موافق کیا یا خلاف عادت؟ اگر عادت کے موافق کیا تو پہلے بھی کئی بیٹے اس کے دنیا میں آئے
وں گے اور مصلوب بھی ہوئے ہوں گے یا ایک ہی بیٹا بار بار آیا ہوگا۔ اور اگر یہ کام خلاف
عادت ہے تو خدا کی طرف منسوب نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ خدا اپنی ازلی ابدی عادتوں کو کبھی نہیں
چھوڑتا۔ یا مثلاً یہ اعتراض کر سکتا ہے کہ یہ عقیدہ صحیح نہیں ہے کہ نعوذ باللہ حضرت عیسی علیہ السلام
لوگوں کے گناہوں کے سبب سے خدا کی نظر میں لعنتی ٹھہر گئے تھے کیونکہ لعنت کے معنے لغت کے
رو سے یہ ہیں کہ خدا اس شخص سے جس پر لعنت کی گئی ہے بیزار ہو جائے اور وہ شخص خدا سے بیزار
ہو جائے اور دونوں میں باہم دشمنی واقع ہو جائے ۔ اور شخص ملعون خدا کے قرب سے دور جا ۔
پڑے۔ اور یہ ذلیل حالت ایسے شخص کی کبھی نہیں ہو سکتی جو درحقیقت خدا کا پیارا ہے۔ اور جب
کہ لعنت جائز نہ ہوئی تو کفارہ باطل ہوا۔ غرض ایسے اعتراض جن میں معقول تقریر کے ساتھ کسی
فرقہ کے عقائد کی غلطی کا اظہار ہو، ہر ایک محقق کا حق ہے جو نرمی اور ادب کے ساتھ پیش کرے
اور حتی الوسع یہ کوشش ہو کہ وہ تمام اعتراضات علمی رنگ میں ہوں تا لوگوں کو ان سے فائدہ پہنچ
سکے اور کوئی مفسدہ اور اشتعال پیدا نہ ہو۔
اور یہ خدا تعالیٰ کا شکر کرنے کا مقام ہے کہ ہم لوگ جو مسلمان ہیں ہمارے اصول میں یہ
داخل ہے کہ گذشتہ نبیوں میں سے جن کے فرقے اور قو میں اور اُمتیں بکثرت دنیا میں پھیل گئی
ہیں کسی نبی کی تکذیب نہ کریں کیونکہ ہمارے اسلامی اصول کے موافق خدا تعالیٰ مفتری کو ہرگز
یہ عزت نہیں بخشا کہ وہ ایک سچے نبی کی طرح مقبول خلائق ہو کر ہزار ہا فرقے اور قو میں اس کو
مان لیں اور اس کا دین زمین پر جم جاوے اور عمر پائے لہذا ہمارا یہ فرض ہونا چاہیے کہ ہم تمام
قوموں کے نبیوں کو جنہوں نے خدا کے الہام کا دعویٰ کیا اور مقبول خلائق ہو گئے اور ان کا دین
زمین پر جم گیا خواہ وہ ہندی تھے یا فارسی ۔ چینی تھے یا عبرانی خواہ کسی اور قوم میں سے تھے
در حقیقت سچے رسول مان لیں۔ اور اگر ان کی امتوں میں کوئی خلاف حق باتیں پھیل گئی ہوں تو
ان باتوں کو ایسی غلطیاں قرار دیں جو بعد میں داخل ہو گئیں ۔ یہ اصول ایک ایسا دلکش اور پیارا
ہے جس کی برکت سے انسان ہر ایک قسم کی بد زبانی اور بد تہذیبی سے بچ جاتا ہے اور در حقیقت
واقعی امر یہی ہے کہ جھوٹے نبی کو خدا تعالیٰ اپنے کروڑ ہا بندوں میں ہرگز قبولیت نہیں بخشا اور
اُس کو وہ عزت نہیں دیتا جو سچوں کو دی جاتی ہے اور صدیوں اور زما اور زمانوں میں اس کی
قبولیت ہرگز قائم نہیں رہ سکتی بلکہ بہت جلد اس کی جماعت متفرق ہو جاتی اور اس کا سلسلہ
درہم برہم ہو جاتا ہے۔
سواے دوستو اس اصول کو محکم پکڑو۔ ہر ایک قوم کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ۔ نرمی سے
اے دوستو کو ہر ایک کے نہی مجھے وہیں آؤ۔ نرمی
سے
عقل بڑھتی ہے اور بُردباری سے گہرے خیال پیدا ہوتے ہیں۔ اور جو شخص یہ طرب یہ طریق اختیار نہ
کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ اگر کوئی ہماری جماعت میں سے مخالفوں کی گالیوں اور
سخت گوئی پر صبر نہ کر سکے تو اس کا اختیار ہے کہ عدالت کے رو سے چارہ جوئی کرے۔ مگر یہ
مناسب نہیں ہے کہ سختی کے مقابل پر سختی کر کے کسی مَفْسَدَہ کو پیدا کریں ۔ یہ تو وہ وصیت ہے جو
ہم نے اپنی جماعت کو کر دی ۔ اور ہم ایسے شخص سے بیزار ہیں اور اس کو اپنی جماعت سے خارج
کرتے ہیں جو اس پر عمل نہ کرے۔
مگر ہم اپنی عادل گورنمنٹ سے یہ بھی امید رکھتے ہیں کہ جولوگ آئندہ
مخالفانہ حملے تو ہین اور بد زبانی کے ساتھ ہم پر کریں یا ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر یا
قرآن شریف پر یا اسلام پر تو ان کی بد زبانی کا تدارک بھی واجب طور پر کیا جائے۔ اور ہم لکھ
چکے ہیں اور پھر دوبارہ لکھتے ہیں کہ ہماری یہ جماعت گورنمنٹ انگریزی کی سچی خیر خواہ ہے اور
ہمیشہ خیر خواہ رہے گی۔ اور میری تمام جماعت کے لوگ در حقیقت غریب مزاج اور امن پسند اور
اول درجہ کے خیر خواہ سرکار انگریزی ہیں۔ اور با ایں ہمہ معزز اور شریف ہیں۔
اور بعض نادانوں کا یہ خیال کہ گویا میں نے افترا کے طور پر الہام کا دعویٰ کیا ہے غلط ہے
بلکہ در حقیقت یہ کام اس قادر خدا کا ہے جس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا اور اس جہان کو بنایا
ہے۔ جس زمانہ میں لوگوں کا ایمان خدا پر کم ہو جاتا ہے اس وقت میرے جیسا ایک انسان پیدا
کیا جاتا ہے اور خدا اس سے ہمکلام ہوتا ہے اور اس کے ذریعہ سے اپنے عجائب کام دکھلاتا ہے۔
یہاں تک کہ لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ خدا ہے۔ میں عام اطلاع دیتا ہوں کہ کوئی انسان خواہ
ایشیائی ہو خواہ یوروپین اگر میری صحبت میں رہے تو وہ ضرور کچھ عرصہ کے بعد میری ان باتوں کی
سچائی معلوم کرلے گا۔
یادر ہے کہ یہ باتیں حفظ امن کے مخالف نہیں ۔ ہم دنیا میں فروتنی کے ساتھ زندگی بسر
کرنے آئے ہیں اور بنی نوع کی ہمدردی اور اس گورنمنٹ کی خیر خواہی جس کے ہم ماتحت ہیں
یعنی گورنمنٹ برطانیہ ہمارا اصول ہے ۔ ہم ہرگز کسی مَفْسَدَہ اور نقض امن کو پسند نہیں کرتے
اور اپنی گورنمنٹ انگریزی کی ہر ایک وقت میں مدد کرنے کے لئے طیار ہیں۔
اور خدا تعالیٰ کا شکر کرتے ہیں جس نے ایسی گورنمنٹ کے زیر سایہ ہمیں رکھا
ہے۔ فقط المرقوم ۲۰ ستمبر ۱۸۹۷ء
میرزاغلام احمد از قادیان
A
( یہ اشتہار ۳۸۴ کے ۱۶ صفحات پر ہے )
كتاب البریہ مطبوعہ جنوری ۱۸۹۸ ء صفحه ۱ تا ۱۶ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۱ تا ۱۸)