بحضور نواب لیفٹیننٹ گورنر بہادر دام اقبالہ

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یہ وہ درخواست ہے جس کا ترجمہ انگریزی بحضور نواب لیفٹیننٹ گورنر بہادر
بالقابہ روانہ کیا گیا ہے۔
امید رکھتا ہوں کہ اس درخواست کو جو میرے اور میری جماعت
کے حالات پر مشتمل ہے غور اور توجہ سے پڑھا جائے۔
بحضور نواب لفٹیننٹ گورنر بہادر دَامَ اقْبَالُهُ
چونکہ مسلمانوں کا ایک ایک نیا فرقہ جس کا پیشوا اور امام اور پیر یہ راقم ہے پنجاب اور
ہندوستان کے اکثر شہروں میں زور سے پھیلتا جاتا ہے اور بڑے بڑے تعلیم یافتہ مہذب اور معزز
عہدہ دار اور نیک نام رئیس اور تاجر پنجاب اور ہندوستان کے اس فرقہ میں داخل ہوتے جاتے
ہیں اور عموماً پنجاب کے شریف مسلمانوں کے نو تعلیم یاب جیسے بی اے اور ایم اے اس فرقہ میں داخل
ہیں اور داخل ہو رہے ہیں اور یہ ایک گروہ کثیر ہو گیا ہے جو اس ملک میں روز بروز ترقی کر رہا ہے۔
اس لئے میں نے قرین مصلحت سمجھا کہ اس فرقہ جدیدہ اور نیز اپنے تمام حالات سے جو اس فرقہ کا
پیشوا ہوں حضور لفٹنٹ گورنر بہادر کو آگاہ کروں ۔ اور یہ ضرورت اس لئے بھی پیش آئی کہ یہ ایک
معمولی بات ہے کہ ہر ایک فرقہ جو ایک نئی صورت سے پیدا ہوتا ہے گورنمنٹ کو حاجت پڑتی ہے کہ
اس کے اندرونی حالات دریافت کرے اور بسا اوقات ایسے نئے فرقہ کے دشمن اور خود غرض جن کی

عداوت اور مخالفت ہر ایک نئے فرقہ کے لئے ضروری ہے گورنمنٹ میں خلاف واقعہ خبریں
پہنچاتے ہیں اور مفتر یا نہ مخبریوں سے گورنمنٹ کو پریشانی میں ڈالتے ہیں۔ پس چونکہ گورنمنٹ
عالم الغیب نہیں ہے اس لئے ممکن ہے کہ گورنمنٹ عالیہ ایسی مخبریوں کی کثرت کی وجہ سے کسی قدر
بدظنی پیدا کرے یا بدظنی کی طرف مائل ہو جائے ۔ لہذا گورنمنٹ عالیہ کی اطلاع کے لئے چند ضروری
امور ذیل میں لکھتا ہوں ۔
(1) سب سے پہلے میں یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ میں ایک ایسے خاندان میں سے ہوں
جس کی نسبت گورنمنٹ نے ایک مدت دراز سے قبول کیا ہوا ہے کہ وہ خاندان اول درجہ پر
سرکار دولت مدار انگریزی کا خیر خواہ ہے۔ چنانچہ صاحب چیف کمشنر بہادر پنجاب کی چٹھی نمبری ۵۷۶
مورخہ ۱۰ راگست ۱۸۵۸ء میں یہ مفصل بیان ہے کہ میرے والد مرزا غلام مرتضی رئیس قادیان
کیسے سرکار انگریزی کے سچے وفادار اور نیک نام رئیس تھے۔ اور کس طرح اُن سے ۱۸۵۷ء میں
رفاقت اور خیر خواہی اور مدد دہی سرکار دولت مدار انگلشیہ ظہور میں آئی اور کس طرح وہ ہمیشہ بدل
ہوا خواہ سرکار رہے۔ گورنمنٹ عالیہ اس چھٹی کو اپنے دفتر سے نکال کر ملاحظہ کر سکتی ہے اور
رابرٹ کسٹ صاحب کمشنر لاہور نے بھی اپنے مراسلہ میں جو میرے والد صاحب مرزا غلام مرتضی
کے نام ہے۔ چھٹی مذکورہ بالا کا حوالہ دیا ہے جس کو میں ذیل میں لکھتا ہوں ۔
وو
تهور و شجاعت دستگاه مرزا غلام مرتضی رئیس قادیان بعافیت باشند از انجا که
ہنگام مفسده هندوستان موقوعه ۱۸۵۷ ء از جانب آپ کے رفاقت و خیر خواہی و
مدد دہی سر کار دولت مدا را انگلشیه در باب نگاهداشت سواران و بهمرسانی اسپان
بخوبی بمنصہ ظہور پہنچی اور شروع مفسدہ سے آج تک آپ بدل ہوا خواہ
سرکار رہے اور باعث خوشنودی سرکار ہوا لہٰذا بجلدوی اس خیر خواہی
اور خیر سگالی کے خلعت مبلغ دو صد روپیہ کا سرکار سے آپ پ کو کو عطا عطا ہوتا ہے

اور حسب منشاء چھٹی صاحب چیف کمشنر بہادر نمبری ۵۷۶ مورخہ
۱۰ را گست ۱۸۵۸ء پروانہ ہذا با اظہار خوشنودی سرکار و نیک نامی و وفاداری
بنام آپ کے لکھا جاتا ہے مرقومہ تاریخ ۲۰ رستمبر ۱۸۵۸ء
اور اسی بارے میں ایک مراسلہ سر رابرٹ ایجرٹن صاحب فنانشل کمشنر بہادر کا
میرے حقیقی بھائی مرزا غلام قادر کے نام ہے جو کچھ عرصہ سے فوت ہو گئے ہیں اور وہ یہ ہے:۔
وو
مشفق مهربان دوستان مرزا غلام قادر رئیس قادیان حفظہ ۔ آپ کا خط ۲
ماہ حال کا لکھا ہوا ملاحظہ حضور اینجانب میں گذرا ۔ مرزا غلام مرتضی صاحب
آپ کے والد کی وفات سے ہم کو بہت افسوس ہوا ۔ مرزا غلام مرتضی سرکار
انگریزی کا اچھا خیر خواہ اور وفادار رئیس تھا۔ ہم آپ کی خاندانی لحاظ سے
اسی طرح پر عزت کریں گے جس طرح تمہارے باپ وفادار کی کی جاتی
تھی ۔ ہم کو کسی اچھے موقعہ کے نکلنے پر تمہارے خاندان کی بہتری اور
پابجائی کا خیال رہے گا ۔ المرقوم ۲۹ رجون ۱۸۷۶ء
اسی طرح اور بعض چٹھیات انگریزی اعلیٰ افسروں کی ہیں جن کو کئی مرتبہ شائع کر چکا ہوں
چنانچہ ولسن صاحب کمشنر لاہور کی چٹھی مرقوعہ اارجون ۱۸۴۹ء میں میرے والد صاحب کو یہ لکھا ہے۔
ہم بخوبی جانتے ہیں کہ بلا شک آپ اور آپ کا خاندان ابتداء دخل
حکومت سرکا رانگریزی سے جان نثار اور وفا کیش اور ثابت قدم رہے ہیں
اور آپ کے حقوق واقعی قابلِ قدر ہیں اور آپ بہر نہج تستی رکھیں کہ سرکار
انگریزی آپ کے حقوق اور آپ کی خاندانی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں
کرے گی ۔ اور مناسب موقعوں پر آپ کے حقوق اور خدمات پر غور اور
توجہ کی جائے گی ۔

اور سر لیپل گرفن صاحب نے اپنی کتاب تاریخ رئیسان پنجاب میں
ہمارے خاندان کا ذکر کر کے میرے بھائی مرزا غلام قادر کی خدمات کا
خاص کر کے ذکر کیا ہے جو اُن سے تمو کے پل پر باغیوں کی سرزنش کے
لئے ظہور میں آئیں ۔
ان تمام تحریرات سے ثابت ہے کہ میرے والد صاحب اور میرا خاندان ابتداء سے
سرکار انگریزی کے بدل و جان ہوا خواہ اور وفادار رہے ہیں اور گورنمنٹ عالیہ انگریزی کے
معزز افسروں نے مان لیا ہے کہ یہ خاندان یا ہے کہ یہ خاندان کمال درجہ پر خیر خواہ سرکار انگریز رخواہ سرکار انگریزی ہے ۔ اور اس
بات کے یاد دلانے کی ضرورت نہیں کہ میرے والد صاحب مرزا غلام مرتضی ان کرسی نشین
رئیسوں میں سے تھے کہ جو ہمیشہ گورنری دربار میں عزت کے ساتھ بُلائے جاتے تھے اور تمام
زندگی اُن کو گورنمنٹ عالیہ کی خیر خواہی میں بسر ہوئی ۔
(۲) دوسرا امر قابل گزارش یہ ہے کہ میں ابتدائی عمر سے اس وقت تک جو قریباً
ساٹھ برس کی عمر تک پہنچا ہوں اپنی زبان اور قلم سے اس اہم کام میں مشغول ہوں کہ تا
مسلمانوں کے دلوں کو گورنمنٹ انگلشیہ کی سچی محبت اور خیر خواہی اور ہمدردی کی طرف پھیروں
اور اُن کے بعض کم فہموں کے دلوں سے غلط خیال جہاد وغیرہ کے دُور کروں جو اُن کو
دلی صفائی اور مخلصانہ تعلقات سے روکتے ہیں ۔ اور اس ارادہ اور قصد کی اوّل وجہ یہی ہے کہ
خدا تعالیٰ نے مجھے بصیرت بخشی اور اپنے پاس سے مجھے ہدایت فرمائی کہ تا میں ان وحشیانہ
خیالات کو سخت نفرت اور بیزاری سے دیکھوں جو بعض نادان مسلمانوں کے دلوں میں مخفی تھے
جن کی وجہ سے وہ نہایت بیوقوفی سے اپنی گورنمنٹ محسنہ کے ساتھ ایسے طور سے صاف دل اور سچے
خیر خواہ نہیں ہو سکتے تھے جو صاف دلی اور خیر خواہی کی شرط ہے بلکہ بعض جاہل ملاؤں کے
ورغلانے کی وجہ سے شرائط اطاعت اور وفاداری کا پورا جوش نہیں رکھتے تھے ۔ سو میں نے نہ

کسی بناوٹ اور ریا کاری سے بلکہ محض اس اعتقاد اعتقاد کی تحریک سے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے
میرے دل میں ہے بڑے زور سے بار بار اس بات کو مسلمانوں میں پھیلایا ہے کہ اُن کو
گورنمنٹ برطانیہ کی جو درحقیقت اُن کی محسن ہے سچی اطاعت اختیار کرنی چاہیے اور
وفاداری کے ساتھ اُس کی شکر گزاری کرنی چاہیے ورنہ خدا تعالیٰ کے گنہگار ہوں گے ۔ اور
میں دیکھتا ہوں کہ مسلمانوں کے دل پر میری تحریروں کا بہت ہی اثر ہوا ہے اور لاکھوں
انسانوں میں تبدیلی پیدا ہو گئی ۔
اور میں نے نہ صرف اسی قدر کام کیا کہ برٹش انڈیا کے مسلمانوں کو گورنمنٹ انگلشیہ کی سچی
اطاعت کی طرف جھکایا بلکہ بہت سی کتابیں عربی اور فارسی اور اردو میں تالیف کر کے ممالک اسلامیہ
کے لوگوں کو بھی مطلع کیا کہ ہم لوگ کیونکر امن اور آرام اور آزادی سے گورنمنٹ انگلشیہ کے
سایہ عاطفت میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور ایسی کتابوں کے چھانے اور شائع کرنے میں ہزار ہا
روپیہ خرچ کیا گیا ۔ مگر با ایں ہمہ میری طبیعت نے کبھی نہیں چاہا کہ ان متواتر خدمات کا اپنے حکام
کے پاس ذکر بھی کروں کیونکہ میں نے کسی صلہ اور انعام کی خواہش سے نہیں بلکہ ایک حق بات
کو ظاہر کرنا اپنا فرض سمجھا اور در حقیقت وجود سلطنت انگلشیہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمارے
لئے ایک نعمت تھی جو مدت دراز کی تکلیفات کے بعد ہم کو ملی اس لئے ہمارا فرض تھا کہ اُس
نعمت کا بار بار ا ظہار کریں ۔ ہمارا خاندان سکھوں کے ایام میں ایک سخت عذاب میں تھا اور نہ
صرف یہی تھا کہ انہوں نے ظلم سے ہماری ریاست کو تباہ کیا اور ہمارے صد ہادیہات اپنے
قبضہ میں کئے بلکہ ہماری اور تمام پنجاب کے مسلمانوں کی دینی آزادی کو بھی روک دیا۔ ایک
مسلمان کو بانگ نماز نماز پر بھی مارے جانے کا اندیشہ تھا چہ جائیکہ اور رسوم عبادت آزادی سے بجا
لا سکتے ۔ پس یہ اس گورنمنٹ محسنہ کا ہی احسان تھا کہ ہم نے اس جلتے ہوئے تنور سے خلاصی
پائی اور خدا تعالیٰ نے ایک ابرِ رحمت کی طرح اس گورنمنٹ کو ہمارے آرام کے لئے بھیج دیا

پھر کس قدر بد ذاتی ہو گی کہ ہم اس نعمت کا شکر بجا نہ لاویں ۔ اس نعمت کی عظمت تو ہمار ہمارے - دل
اور جان اور رگ وریشہ میں منقوش ہے اور ہمارے بزرگ ہمیشہ اس راہ میں اپنی جان دینے
کے لئے طیار رہے۔ پھر نعوذ باللہ کیونکر ممکن ہے کہ ہم اپنے دلوں میں مفسدانہ ارادے
رکھیں ۔ ہمارے پاس تو وہ الفاظ نہیں جن کے ذریعہ سے ہم اس آرام اور راحت کا ذکر کر سکیں
جو اس گورنمنٹ سے ہم کو حاصل ہوئی ہماری تو یہی دُعا ہے کہ خدا اس گورنمنٹ محسنہ کو جزاء خیر
دے اور اس سے نیکی کرے جیسا کہ اس نے ہم سے نیکی کی ۔ یہی وجہ ہے کہ میرا باپ اور میرا
بھائی اور خود میں بھی رُوح کے جوش سے اس بات میں مصروف رہے کہ اس گورنمنٹ کے
فوائد اور احسانات کو عام لوگوں پر ظاہر کریں اور اس کی اطاعت کی فرضیت کو دلوں میں جما
دیں ۔ اور یہی وجہ ہے کہ میں اٹھارہ برس سے ایسی کتابوں کی تالیف میں مشغول ہوں کہ جو
مسلمانوں کے دلوں کو گورنمنٹ انگلشیہ کی محبت اور اطاعت کی طرف مائل کر رہے ہیں گو اکثر
جاہل مولوی ہماری اس طرز اور رفتار اور ان خیالات سے سخت ناراض ہیں اور اندر ہی اندر
جلتے اور دانت پیستے ہیں ۔ مگر میں جانتا ہوں کہ وہ اسلام کی اس اخلاقی تعلیم سے بھی بے خبر ہیں پیتے ہیں۔
جس میں یہ لکھا ہے کہ جو شخص انسان کا شکر نہ کرے وہ خدا کا شکر بھی نہیں کرتا یعنی
اپنے محسن کا شکر کرنا ایسا فرض ہے جیسا کہ خدا کا ۔
یہ تو ہمارا عقیدہ ہے مگر افسوس کہ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ اس لمبے سلسلہ اٹھارہ
برس کی تالیفات کو جن میں بہت سی پُر زور تالیفات اطاعت گورنمنٹ کے بارے
میں ہیں کبھی ہماری گورنمنٹ محسنہ نے توجہ سے نہیں دیکھا اور کئی مرتبہ میں نے یاد
دلایا مگر اُس کا اثر محسوس نہیں ہوا ۔ لہذا میں پھر یاد دلاتا ہوں کہ مفصلہ ذیل کتابوں
اور اشتہاروں کو توجہ سے دیکھا جائے اور وہ مقامات پڑھے جائیں جن کے
نمبر صفحات میں نے ذیل میں لکھ دیئے ہیں ۔

نمبر
نام کتاب یا اشتہار تاریخ طبع نمبر صفحات
براہین احمد یہ حصہ سوم
براہین احمدیہ حصہ چہارم
۱۸۸۲ء الف سے ب تک ( شروع کتاب )
ايضاً
۱۸۸۴ء الف سے دتک
نوٹس درباره توسیع دفعه ۲۹۸ در کتاب آریہ دھرم ۲۲ ستمبر ۱۸۹۵ء ۵۷ سے ۶۴ تک آخر کتاب
التماس درباره ايضاً ايضاً
ايضاً تمام اشتہار ہر چهار صفحہ آخر کتاب
درخواست درباره ایضاً ایضاً
خط درباره ايضاً
آئینہ کمالات اسلام
اعلان در کتاب نور الحق
ايضاً
۱۹ سے ۷۲ تک
آخر کتاب
۲۱ اکتوبر ۱۸۹۵ء اسی ۸ تک تمام علیحدہ اشتہار
فروری ۱۸۹۳ء ۱۷ سے ۲۰ تک اور ۵۱۱ سے ۵۲۸ تک
۱۳۱۱ھ
۲۳ سے ۵۴ تک
گورنمنٹ کی توجہ کے لائق در کتاب ۲۲ ستمبر ۱۸۹۳ء | الف سے ع تک آخر کتاب
♡
لد
A
شهادة القرآن
نور الحق حصہ دوم
۱۳۱۱ھ
۴۹ سے ۵۰ تک
سر الخلافه
۱۳۱۲ ھ ا سے ۷۳ تک
۱۲ اتمام الحجه
۱۳۱۱ھ
۲۵ سے ۲۷ تک
۱۳ حمامة البشرى
۱۴ تحفہ قیصریه
ست بچن
انجام آتھم
ایضاً ۳۹ سے ۴۲ تک
۲۵ مئی ۱۸۹۷ء تمام کتاب
نومبر ۱۸۹۵ء ۱۵۳ سے ۱۵۴ تک اور ٹائٹل پیچ
جنوری ۱۸۹۷ء ۲۸۳ سے ۲۸۴ تک آخر کتاب

لده الله
نمبر شمار
نام کتاب یا اشتہار
تاریخ طبع
جلد دوم
نمبر صفات
۱۷ سراج منیر
مئی ۱۸۹۷ء صفحه ۷۴
۱۸ تکمیل تبلیغ معه شرائط بیعت ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء صفحہ ۴ حاشیہ اور صفحہ ۶ شرط چهارم
۱۹ اشتہار قابل توجہ گورنمنٹ اور عام اطلاع کے لئے ۲۷ فروری ۱۸۹۵ء تمام اشتہار یک طرفہ
۲۰ اشتہار درباره سفیر سلطان روم ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء
اسے ۳ تک
اسے تک
۲۱ اشتہار جلسه احباب بر حبشن جو بلی بمقام قادیان ۲۳ جون ۱۸۹۷ء
۲۲ اشتہار جلسه شکریہ بشن جو بلی حضرت قیصره دام ظلها ۱۷ جون ۱۸۹۷ء تمام اشتہار یک ورق
۲۳ اشتہار متعلق بزرگ اخبار چودھویں والہ ۲۵ جون ۱۸۹۷ء صفحه ۱۰
۲۴ اشتہار لائق توجہ گورنمنٹ معہ ترجمہ انگریزی ۱۰ دسمبر ۱۸۹۴ء تمام اشتہارا سے بے تک
ان کتابوں کے دیکھنے کے بعد ہر ایک شخص اس نتیجہ تک پہنچ سکتا ہے کہ جو شخص برابر اٹھارہ برس
سے ایسے جوش سے کہ جس سے زیادہ ممکن نہیں گورنمنٹ انگلشیہ کی تائید میں ایسے پر زور مضمون لکھ رہا
ہے اور ان مضمونوں کو نہ صرف انگریزی عمل داری میں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی شائع کر رہا ہے کیا
اس کے حق میں یہ گمان ہو سکتا ہے کہ وہ اس گورنمنٹ محسنہ کا خیرہ خواہ نہیں؟ گورنمنٹ متوجہ ہو کر سوچے
کہ یہ مسلسل کار روائی جو مسلمانوں کو اطاعت گورنمنٹ برطانیہ پر آمادہ کرنے کے لئے برابر
اٹھارہ برس سے ہو رہی ہے اور غیر ملکوں کے لوگوں کو بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ ہم کیسے امن اور آزادی سے
زیر سایہ گورنمنٹ برطانیہ زندگی بسر کرتے ہیں۔
یہ کارروائی اور کسی غرض سے ہے اور غیر ملک کے لوگوں تک ایسی کتابیں اور ایسے اشتہارات
کے پہنچانے سے کیا مدعا تھا ؟ گورنمنٹ تحقیق کرے کہ کیا یہ سچ نہیں کہ ہزاروں مسلمانوں نے جو مجھے
کا فر قرار دیا اور مجھے اور میری جماعت کو جو ایک گروہ کثیر پنجاب اور ہندوستان میں موجود ہے۔ ہر ایک
طور کی بد گوئی اور بداندیشی سے ایذا دینا اپنا فرض سمجھا۔ اس تکفیر اور ایذا کا ایک مخفی سبب یہ ہے کہ ان

نادان مسلمانوں کو پوشیدہ خیالات کے برخلاف دل و جان سے گورنمنٹ انگلشیہ کی شکر گزاری کے
لئے ہزار ہا اشتہارات شائع کئے گئے اور ایسی کتابیں بلاد عرب و شام وغیرہ تک پہنچائی گئیں؟ یہ باتیں
بے ثبوت نہیں ۔ اگر گورنمنٹ توجہ فرماوے تو نہایت بدیہی ثبوت میرے پاس ہیں۔ میں زور سے کہتا
ہوں اور میں دعوئی سے گورنمنٹ کی خدمت میں اعلان دیتا ہوں کہ باعتبار مذہبی اصول کے مسلمانوں
کے تمام فرقوں میں سے گورنمنٹ کا اول درجہ کا وفادار اور جان شار یہی نیا فرقہ ہے جس کے اصولوں
میں کوئی اصول گورنمنٹ کے لئے خطرناک نہیں ۔ ہاں اس بات کا بھی ذکر کرنا ضروری ہے کہ میں نے
بہت سی مذہبی کتابیں تالیف کر کے عملی طور پر اس بات کو بھی دکھلایا ہے کہ ہم لوگ سکھوں کے عہد میں
کیسے مذہبی امور میں مجبور کئے گئے اور فرائض دعوت دین اور تائید اسلام سے روکے گئے تھے اور پھر اس
گورنمنٹ محسنہ کے وقت میں کسی قدر مذہبی آزادی بھی ہمیں حاصل ہوئی کہ ہم پادریوں کے مقابل پر
بھی جو گورنمنٹ کی قوم میں داخل ہیں پورے زور سے اپنی حقانیت کے دلائل پیش کر سکتے ہیں۔ میں
سچ سچ کہتا ہوں کہ ایسی کتابوں کی تالیف سے جو پادریوں کے مذہب کے رڈ میں لکھی جاتی ہیں
گورنمنٹ کے عادلانہ اصولوں کا اعلیٰ نمونہ لوگوں کو ملتا ہے اور غیر ملکوں کے لوگ خاص کر اسلامی بلاد
کے نیک فطرت جب ایسی کتابوں کو دیکھتے ہیں جو ہمارے ملک سے اُن ملکوں میں جاتی ہیں تو اُن کو
اس گورنمنٹ سے نہایت اُنس پیدا ہو جاتا ہے یہاں تک کہ بعض خیال کرتے ہیں کہ شاید یہ گورنمنٹ
در پردہ مسلمان ہے۔ اور اس طرح پر ہماری قلموں کے ذریعہ سے گورنمنٹ ہزاروں دلوں کو فتح کرتی
جاتی ہے۔
دیسی پادریوں کے نہایت دل آزار حملے اور توہین آمیز کتابیں در حقیقت ایسی تھیں کہ
اگر آزادی کے ساتھ اُن کی مدافعت نہ کی جاتی اور ان کے سخت کلمات کے عوض میں کسی قدر مہذبانہ
سختی استعمال میں آتی تو بعض جاہل جو جلد تر بدگمانی کی طرف جھک جاتے ہیں شاید یہ خیال کرتے کہ
گورنمنٹ کو پادریوں کی خاص رعایت ہے۔ مگر اب ایسا خیال کوئی نہیں کر سکتا اور بالمقابل کتابوں کے
شائع ہونے سے وہ اشتعال جو پادریوں کی سخت تحریروں سے پیدا ہونا ممکن تھا اندر ہی اندر دب گیا اور ا

لوگوں کو معلوم ہو گیا ہے کہ ہماری گورنمنٹ عالیہ نے ہر ایک مذہب کے پیرو کو اپنے مذہب کی تائید میں
عام آزادی دی ہے جس سے ہر ایک فرقہ برابر فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔ پادریوں کی کوئی خصوصیت نہیں ۔
غرض ہماری بالمقابل تحریروں سے گورنمنٹ کے پاک ارادوں اور نیک نیتی کا لوگوں کو تجربہ ہو گیا۔ اور
اب ہزار ہا آدمی انشراح صدر سے اس بات کے قائل ہو گئے ہیں کہ در حقیقت یہ اعلیٰ خوبی اس
گورنمنٹ کو حاصل ہے کہ اُس نے مذہبی تحریرات میں پادریوں کا ذرہ پاس نہیں کیا اور اپنی رعایا کو
حق آزادی برابر طور پر دیا ہے۔
مگر تا ہم نہایت ادب سے گورنمنٹ عالیہ کی خدمت میں عرض ہے کہ اس قدر آزادی کا بعض
دلوں پر اچھا اثر محسوس نہیں ہوتا اور سخت الفاظ کی وجہ سے قوموں میں تفرقہ اور نفاق اور بغض بڑھتا جاتا
ہے۔ اور اخلاقی حالات پر بھی اس کا بڑا اثر ہوتا ہے۔ مثلاً حال میں جو اسی ۱۸۹۷ء میں پادری
صاحبوں کی طرف سے مشن پریس گوجرانوالہ میں اسلام کے رد میں ایک کتاب شائع ہوئی ہے جس کا رڈ
نام یہ رکھا ہے۔ ” اُمہات المومنین یعنی دربار مصطفائی کے اسرار وہ ایک تازہ ازه زخم
وو
دو
مسلمانوں کے دلوں کو پہنچانے والی ہے اور یہ نام ہی کافی ثبوت اس تازہ زخم کا ہے اور اس میں اشتعال دہی
کے طور پر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دی ہیں اور نہایت دلآزار کلے استعمال کئے ہیں۔
مثلاً اس کے صفحہ ۸۰ سطر ۲۱ میں یہ عبارت ہے ہم تو یہی کہتے ہیں کہ محمد صاحب نے خدا پر
بہتان باندھا زنا کیا اور اوس کو حکم خدا بتلایا ۔ ایسے کلمات کسی قدر مسلمانوں کے دلوں کو
دُکھا ئیں گے کہ اُن کے بزرگ اور مقدس نبی کو صاف اور صریح لفظوں میں زانی ٹھہرایا اور پھر دل
دکھانے کے لئے ہزار کا پی اس کتاب کی مسلمانوں کی طرف مفت روانہ کی گئی ہے۔ چنانچہ آج ہی کی
تاریخ جو ۵ ارفروری ۱۸۹۸ ء ہے ایک جلد مجھ کوبھی بھیج دی ہے کیے حالانکہ میں نے طلب نہیں کی اور اس
لے اس کتاب کو پر سوتم داس عیسائی نے گوجرانوالہ شعلہ طور پر لیس سے شائع کیا ہے ۔
کے ہمارے بہت سے معزز دوستوں کے بھی اس بارے میں خطوط پہنچے ہیں کہ اُن کو مفت بلا طلب یہ کتاب
بھیجی گئی ہے۔

کتاب میں یعنی صفحہ ۵ میں لکھ بھی دیا ہے کہ اس کتاب کی ایک ہزار جلدیں مفت بصیغہ ڈاک ڈاک ایک
ہزار مسلمانوں کی نذر کرتے ہیں اب ظاہر ہے کہ جب ایک ہزار مسلمان کو خواہ نخواہ یہ کتاب بھیج کر
اُن کا دل دُکھایا گیا تو کس قدر نقض امن کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔ اور یہ پہلی تحریر ہی نہیں بلکہ اس
سے پہلے بھی پادری صاحبوں نے بار بار بہت ہی فتنہ انگیز تحریریں شائع کی ہیں اور بے خبر مسلمانوں کو
مشتغل کرنے کے لئے وہ کتا میں اکثر مسلمانوں میں تقسیم کی ہیں جن کا ایک ذخیرہ میرے پاس
بھی موجود ہے جن میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بدکار ، زانی، شیطان ، ڈاکو، لٹیرا،
دغا باز ، دجال وغیرہ دلآزار ناموں سے یاد کیا ہے اور گو ہماری گورنمنٹ مُحسنہ اس بات سے روکتی
نہیں کہ مسلمان بالمقابل جواب دیں لیکن اسلام کا مذہب کا مسلمانوں کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ
کسی مقبول القوم نبی کو بُرا کہیں بالخصوص حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت جو پاک اعتقاد عام
مسلمان رکھتے ہیں اور جس قدر محبت اور تعظیم سے اُن کو دیکھتے ہیں وہ ہماری گورنمنٹ پر پوشیدہ نہیں۔
میرے نزدیک ایسی فتنہ انگیز تحریروں کے روکنے کے لئے بہتر طریق یہ ہے کہ گورنمنٹ حالیہ یا تو یہ
تدبیر کرے کہ ہر ایک فریق مخالف کو ہدایت فرماوے کہ وہ اپنے حملہ کے وقت تہذیب اور نرمی سے باہر
نہ جاوے اور صرف اُن کتابوں کی بناء پر اعتراض کرے جو فریق مقابل کی مسلم اور مقبول ہوں اور
اعتراض بھی وہ کرے جو اپنی مسلم کتابوں پر وارد نہ ہو سکے۔ اور اگر گورنمنٹ عالیہ یہ نہیں کر
سکتی تو یہ تدبیر عمل میں لاوے کہ یہ قانون صادر فرمادے کہ ہر ایک فریق صرف اپنے مذہب
کی خوبیاں بیان کیا کرے اور دوسرے فریق پر ہرگز حملہ نہ کرے۔ میں دل سے چاہتا
ہوں کہ ایسا ہو اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ قوموں میں صلح کاری پھیلانے کے لئے اس سے بہتر اور کوئی
تدبیر نہیں کہ کچھ عرصہ کے لئے مخالفانہ حملے روک دیئے جائیں۔ ہر ایک شخص صرف اپنے مذہب کی
خوبیاں بیان کرے اور دوسرے کا ذکر زبان پر نہ لاوے۔ اگر گورنمنٹ عالیہ میری اس درخواست کو
منظور کرے تو میں یقیناً کہتا ہوں کہ چند سال میں تمام قوموں کے کینے دُور ہو جائیں گے اور بجائے
بغض محبت پیدا ہو جائے گی ۔ ورنہ کسی دوسرے قانون سے اگر چہ مجرموں سے تمام جیل خانے بھر جائیں

مگر اس قانون کا اُن کی اخلاقی حالت پر نہایت ہی کم اثر پڑے گا۔
(۳) تیسرا امر جو قابل گذارش ہے یہ ہے کہ میں گورنمنٹ عالیہ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ فرقہ
جدیدہ جو برٹش انڈیا کے اکثر مقامات میں پھیل گیا ہے جس کا میں پیشوا اور امام ہوں گورنمنٹ کے
لئے ہرگز خطر ناک نہیں ہے اور اس کے اصول ایسے پاک اور صاف اور امن بخش اور صلح کاری
کے ہیں کہ تمام اسلام کے موجودہ فرقوں میں اس کی نظیر گورنمنٹ کو نہیں ملے گی۔ جو ہدایتیں اس فرقہ
کے لئے میں نے مرتب کی ہیں جن کو میں نے ہاتھ سے لکھ کر اور چھاپ کر ہر ایک مرید کو دیا ہے کہ ان
کو اپنا دستور العمل رکھے۔ وہ ہدایتیں میرے اُس رسالہ میں مندرج ہیں جو ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء میں
چھپ کر عام مُریدوں میں شائع ہوا ہے جس کا نام تکمیل تبلیغ مع شرائط بیعت لے ہے جس کی ایک
کاپی اسی زمانہ میں گورنمنٹ میں بھی بھیجی گئی تھی۔ ان ہدایتوں کو پڑھ کر اور ایسا ہی دوسری ہدایتوں کو
دیکھ کر جو وقتاً فوقتاً چھپ کر مریدوں میں شائع ہوتی ہیں گورنمنٹ کو معلوم ہوگا کہ کیسے امن بخش
اصولوں کی اس جماعت کو تعلیم دی جاتی ہے اور کس طرح بار بار اُن کو تاکیدیں کی گئی ہیں کہ وہ گورنمنٹ
برطانیہ کے سچے خیر خواہ اور مطیع رہیں اور تمام بنی نوع کے ساتھ بلا امتیاز مذہب وملت کے انصاف اور
رحم اور ہمدردی سے پیش آئیں۔ یہ سچ ہے کہ میں کسی ایسے مہدی ہاشمی قرشی خونی کا قائل نہیں ہوں جو
دوسرے مسلمانوں کے اعتقاد میں بنی فاطمہ میں سے ہوگا اور زمین کو کفار کے خون سے بھر دے گا میں
ایسی حدیثوں کو صحیح نہیں سمجھتا اور محض ذخیرہ موضوعات جانتا ہوں ۔ ہاں میں اپنے نفس کے لئے اس
مسیح موعود کا ادعا کرتا ہوں جو حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح غربت کے ساتھ زندگی بسر کرے گا اور
لے ان شرائط میں سے چند شرطوں کی یہاں نقل کی جاتی ہے۔ شرط دوم یہ کہ جھوٹ اور زنا اور بدنظری اور ہر ایک
فسق و فجور اور ظلم اور خیانت اور فساد اور بغاوت کے طریقوں سے بچتار ۔ رہے گا اور نفسانی جوشوں کے وقت اُن کا
مغلوب نہیں ہوگا۔ اگر چہ کیسا ہی جذبہ پیش آوے۔ شرط چہارم یہ کہ عام خلق اللہ کو عموماً اور مسلمانوں کو خصوصاً
اپنے نفسانی جوشوں سے کسی نوع کی ناجائز تکلیف نہیں دے گا نہ زبان سے نہ ہاتھ سے نہ کسی اور طرح سے۔
شرط نہم یہ کہ عام خلق اللہ کی ہمدردی میں محض اللہ مشغول رہے گا اور جہاں تک بس چل سکتا ہے اپنی خدا داد طاقتوں
اور نعمتوں سے بنی نوع کو فائدہ پہنچائے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی