الاشتهار للانصار

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الاشتهار للانصار
نحمد الله ونصلى على رسوله الكريم الامين۔ واله الطاهرين الطيبين۔
ہم خدا کی حمد کرتے ہیں اور اس کے رسول پر درود بھیجتے ہیں جو کریم اور امین ہے اور اس کے آل پر درود بھیجتے
واصحابه الكاملين المكملين الذين سعوا في سبل رب العالمين
ہیں جو طیب اور طاہر ہیں اور نیز اس کے اصحاب پر جو کامل مکمل ہیں۔ وہ اصحاب جو خدا تعالیٰ کی راہ میں دوڑے
واعرضوا عن الدنيا وما فيها و اقبلوا على الله مُتبتلين منقطعين ۔ اما بعد
اور دنیا اور مافیھا سے کنارہ کیا اور خدا کی طرف دوسروں سے بکلی توڑ کر جھک گئے۔ بعد اس کے
فـاعـلـمـوا ايها الاحباب رحمكم الله ان داعي الله قدجاء كم في وقته و
اے دوستو! تمہیں معلوم ہو خدا تم پر رحم کرے کہ خدا کی طرف سے ایک بُلانے والا تمہارے پاس اپنے وقت پر
ادر ككم رحم الله على رأس المائة وكنتم من قبل تنتظرون كالعطاشى
آیا ہے اور خدا کے رحم نے صدی کے سر پر تمہاری دستگیری کی اور تم پہلے اس سے اس بُلانے والے کا انتظار پیاسوں کی
او كالجائعين۔ فقد جاء كم فضلا من الله ليندر قومـا مـا انـذر آباء هم ولتستبين
طرح یا بھوکوں کی طرح کر رہے تھے۔ سو وہ خدا کے فضل سے آ گیا تا اُن لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ
سبيل المجرمين۔ و إنّه أمر ليدعوكم الى الصدق والايمان۔ وليهديكم الى
دادے نہیں ڈرائے گئے تھے اور تاکہ مجرموں کی راہ کھل جائے اور اس کو حکم ہے کہ تم کو صدق اور ایمان کی طرف بلاوے

سبيل الـعــرفــان ۔ والــى كـل مـا يـنـفـعـكـم فـي يـوم الـديـن ۔ فعلمكم مالم تكونوا
اور معرفت کی راہوں کی طرف تمہیں ہدایت کرے اور ہر ایک امر جو جزا کے دن تمہیں کام آوے سمجھاوے۔ پس اس نے تمہیں وہ
تعلمون و اتم عليكم حجة الله و جعلكم من المبصرين۔ وانكم رأيتم
حقایق اور مصارف سکھلا دیئے کہ تم خود بخود ان کو نہیں جان سکتے تھے اور خدا تعالیٰ کی حجت تم پر پوریکر دے اور تمہیں بینا بنایا
مالم ير آباء كم الاولون۔ واتاكم مالم يا تهم من نور و يقين ۔ فلا ترد و انعم الله
اور تم نے وہ دیکھا جو تمہارے پہلے باپ دادوں نے نہیں دیکھا تھا اور وہ نور اور یقین تم کو ملا جو انہیں نہیں ملا تھا پس خدا کی نعمتوں کو
و لا تكونوا من الغافلين۔ واني ارى فيكم قوما ما قدروا الله حق قدره و
رڈ مت کرو اور غافل مت ہو۔ اور میں تم میں ایسے لوگ بھی دیکھتا ہوں جنہوں نے اپنے خدا کا ایسا قدر نہیں کیا جو کرنا
قالوا آمنا و ماهـم بـمـؤمـنـيـن أيـمـنـون عـلـى الله والمنة كلها لله ان كانوا عالمين۔
چاہیے تھا۔ اور کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے حالانکہ وہ ایمان نہیں لائے۔ کیا یہ لوگ خدا پر احسان کرتے ہیں اور سب احسان خدا
له العزة والكبرياء ان لـم تـقبـلـوا فـيـصـرف عـنـكـم وجهه ويأت بقوم آخرين
کے ہی ہیں اگر یہ جانتے ہوں ۔ اس کے لئے عزت اور بزرگی ہے۔ اگر تم قبول نہیں کرو گے تو وہ تم سے اپنا منہ پھیر لے گا اور ایک
ولا تـضــرونـــه شـيـئــا والله غنى عن العلمين۔ وان هذه ايام الله و ايام حججه
اور قوم لائے گا اور تم اس کا کچھ بھی حرج نہیں کر سکو گے اور یہ خدا کے دن ہیں اور اس کی حجتوں کے دن۔
فاتقوا الله وايامه ان كنتم متقين۔ وستردّون الى الله وتسـئـلــون و مانراى
پس خدا سے اور اس کے دنوں سے ڈروا گر متقی ہو۔ اور عنقریب تم خدا کی طرف واپس کئے جاؤ گے اور پوچھے جاؤ گے اور ہم نہیں
معكم اموالكم ولا املاككم فتيقظوا ولا تكونوا من الجاهلين۔ وجاهدوا
دیکھتے کہ تمہارے ساتھ تمہارے مال اور املاک جائیں گے پس ہوش میں آجاؤ اور جاہل مت بنو۔ اور اپنے مالوں کے ساتھ
باموالكم و انفسكم وقومو ا الله قانتين۔ أحسبتم ان يرضى عنكم ربكم
اور جانوں کے ساتھ خدا کی راہ میں کوشش کرو اور اطاعت کرتے ہوئے کھڑے ہو۔ کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ خدا تم سے راضی ہو
ولـمـاتـفـعـلـوا فـي سبـلـه ماخلى من سنن الصادقين ۔ لن تنالوا البر حتى تنفقوا
جائے گا حالانکہ ابھی تم نے وہ کام نہیں کئے جو صادقوں کے کام ہیں ۔تم ہرگز نیکی کونہیں پہنچو گے جب تک کہ وہ چیزیں خرچ نہیں کرو

بماتحبون۔ مالكم لا تفهمون۔ أتتركون احياء اابداً غير ميتين۔ إنّي
گے جو تمہیں پیاری ہیں۔ کیا سبب جو تم نہیں سمجھتے۔ کیا تم ہمیشہ زندہ چھوڑے جاؤ گے اور نہیں مرو گے۔ مجھے
أمرت ان انبهكم فاعلموا ان الله ينظر الى اعمالكم وانما انانذير مبين۔
حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہیں متنبہ کروں۔ پس جان لو کہ خدا تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہے اور
والله يدعوكم لتـنـصـروه باموالكم وجهد انفسكم فهل انتم من الطائعين۔
خدا تمہیں بلاتا ہے تا اپنے مالوں اور جانوں کی کوششوں کے ساتھ تم اس کی مدد کرو ۔ پس کیا تم فرمانبرداری اختیار کرو گے
و مـن يـنـصـر الله ينصره ويرد اليه ما ارسل اليه ويزيد و هو خير المحسنين۔
اور جو تم میں سے خدا کی مدد کرے گا خدا اس کی مدد کرے گا۔ اور جو کچھ اس نے خدا کو دیا خدا کچھ زیادہ کے ساتھ اس کو واپس دے دے گا اور وہ
فقوموا ايها الناس وليسبـق بـعـضـكـم بـعـضــا والله يـعـلـم مـن كـان مـن
سب محسنوں سے بہتر محسن ہے۔ من ہے۔ سو اٹھو لو گو اور چاہیے کہ ایک دوسرے پر سبقت لے جائے اور خدا ر خدا جانتا ہے ان کو جو
السابقين۔ والذين أمنوا ورعوا يد البيعة وما عاهدوا وعملوا الصالحات
سبقت لے جائیں گے اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور بیعت کے ہاتھ اور اپنے عہد کی رعایت رکھی اور اچھے کام کئے
ثم جاهدوا فيها ثم استقاموا فلهم مغفرة و رزق کریم و رضوان من الله
پھر ترقیات کرتے رہے پھر استقامت اختیار کی ان کے لئے مغفرت اور رزق بزرگ اور خدا کی رضا ہے
و اولئک هم المؤمنون حقا و اولئك من عباد الله الصالحين -
اور وہی سچے مومن ہیں اور وہی ہیں جو خدا کے نیک بندوں میں سے ہیں۔

مَنْ أَنْصَارِي إِلَى اللَّهِ
اے دوستو ! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کے حالات پر رحم فرمادے اور آپ کے دل میں الہام
کرے کہ ہماری تمام ضرورتوں کے لئے آپ صاحبوں کے دلوں میں سچے جوش پیدا ہوں ۔ حال یہ
ہے کہ بہت سا حصہ عمر کا ہم طے کر چکے ہیں اور جو کچھ باقی ہے وہ معمولی قانون قدرت کے سہارے
پر نہیں بلکہ محض اس کے ان وعدوں پر نظر ہے جن میں سے کسی قدر براہین احمدیہ اور ازالہ اوہام میں
بھی درج ہیں کیونکہ اس نے محض اپنے فضل سے وعدہ دیا ہے کہ وہ مجھے نہیں چھوڑے گا اور نہ مجھ سے
الگ ہو گا جب تک پاک اور خبیث میں فرق کر کے نہ دکھلاوے۔ اور تیس برس کے قریب اس الہام
کو ہو گیا کہ اس نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا تھا کہ میں ان کاموں کے لئے تجھے اسی برس تک یا کچھ
تھوڑا کم یا چند سال اسی برس سے زیادہ عمر دوں گا ۔ اب جب میں خدا تعالیٰ کے اس پاک الہام پر
نظر کرتا ہوں تو بے اختیار ایک زلزلہ میرے دل پر پڑتا ہے اور بسا اوقات میرے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے
ہو جاتے ہیں اور ایک موت کی سی حالت نمودار ہو جاتی ہے کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ بہت سا حصہ اس
میعاد کا گزر گیا اور اب میں بہ نسبت اس دنیا کی ہمسایگی کے قبر سے زیادہ نزدیک ہوں ۔ میرے اکثر
کام ابھی نا تمام ہیں اور میں خدا تعالیٰ کے ان تمام الہامات پر جو مجھے ہو رہے ہیں ایسا ہی ایمان رکھتا
ں جیسا کہ توریت اور انجیل اور قرآن مقدس پر ایمان رکھتا ہوں ۔ اور میں اس خدا تعالیٰ کو جانتا اور
پہچانتا ہوں جس نے مجھے بھیجا ہے۔ اندھا ہے وہ دل جو خدا کو نہیں جانتا اور مردہ ہے وہ جسم جو یقینی
الہام اور وحی سے منور نہیں اور نہ منور ہونے والوں کے ساتھ ہم صحبت اور ہم نشین ہے۔ سومیں اس
پاک وحی سے ایسا ہی کامل حصہ رکھتا ہوں جیسا کہ خدا تعالیٰ کے کامل قرب کی حالت میں انسان رکھ
سکتا ہے۔ جب انسان ایک پُر جوش محبت کی آگ میں ڈالا جاتا ہے جیسا کہ تمام نبی ڈالے گئے تو پھر
ے یہ الہام مدت ہوئی کہ میری کتاب ازالہ اوہام میں بھی درج ہو کر شائع ہو چکا ہے ۔ منہ
ہوں

اس کی وحی کے ساتھ اضغاث احلام نہیں رہتے بلکہ جیسا کہ خشک گھاس تنور میں جل جاتا ہے ویسا ہی
وہ تمام اوہام اور نفسانی خیالات جل جاتے ہیں اور خالص خدا کی وحی رہ جاتی ہے اور یہ وحی صرف
اُنہی کو ملتی ہے جو دنیا میں کمال صفاء محبت اور محویت کی وجہ سے نبیوں کے رنگ میں ہو جاتے ہیں جیسا
کہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۰۴ اٹھارھویں سطر میں یہ الہام میری نسبت ہے۔ جَرِيُّ اللَّهِ فِي حُلَلِ
الانبیاء یعنی خدا کا فرستادہ نبیوں کے حلہ میں ۔ سو میں شکی اور ظنی الہام کے ساتھ نہیں بھیجا گیا بلکہ
یقینی اور قطعی وحی کے ساتھ بھیجا گیا ہوں۔ اور میرے نزدیک سب بدبختوں سے زیادہ تر وہ بد بخت
ہے جو شکی اور ظنی الہامات کے ابتدا میں بلغم کی طرح چھوڑا گیا ہے کیونکہ شک اور ظن علم میں داخل
نہیں اور ممکن ہے کہ ایسا شخص کسی صادق کی تکذیب سے جلد تر جہنم میں گرے کیونکہ شک ہمیشہ جہنم کی
طرف لے جاتا ہے۔ مگر مجھے اس خدا کی قسم ہے کہ جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ مجھے دلائل
قاطعہ سے یہ علم دیا گیا ہے اور ہر ایک وقت میں دیا جاتا ہے کہ جو کچھ مجھے القاء ہوتا ہے اور جو وحی
میرے پر نازل ہوتی ہے وہ خدا کی طرف سے ہے نہ شیطان کی طرف سے۔ میں اس پر ایسا ہی یقین
رکھتا ہوں جیسا کہ آفتاب اور ماہتاب کے وجود پر یا جیسا کہ اس بات پر کہ دو اور دو چار ہوتے ہیں۔
ہاں جب میں اپنی طرف سے کوئی اجتہاد کروں یا اپنی طرف سے کسی الہام کے معنے کروں تو ممکن ہے
کہ کبھی اس معنی میں غلطی بھی کھاؤں ۔ مگر میں اس غلطی پر قائم نہیں رکھا جاتا اور خدا کی رحمت جلد تر مجھے
حقیقی انکشاف کی راہ دکھا دیتی ہے اور میری روح خدا کے فرشتوں کی گود میں پرورش پاتی ہے۔
اب وہ غرض جس کے لئے میں نے یہ اشتہار لکھا ہے یہ ہے کہ میں دیکھتا ہوں کہ عمر کم اور کئی
مقاصد میرے التوا میں پڑے ہوئے ہیں جن کا اہتمام بجز مالی مدد کے غیر متصور ہے سب سے پہلے
میں اس بات کا ذکر کرتا ہوں کہ میرے نزدیک خدا تعالیٰ کے حکم اور امر کے موافق جو متواتر مجھے بتلایا
گیا ہے اس انتظام کا قائم رکھنا ضروری ہے بلکہ سب سے بڑھ کر ضروری ہے کہ مہمانوں کی
آمد و رفت بکثرت جاری رہے اور ہمیشہ ایک جماعت حق کے طالبوں اور انصار کی معارف دینی
میرے منہ سے سننے کے لئے قادیان میں حاضر رہتی ہے چنانچہ اب تک یہ انتظام قائم رہا۔ خدا تعالیٰ

کا احسان ہے کہ باوجود یکہ کوئی احسن انتظام اس لنگر خانہ کے چلانے کے لیے اب تک نہیں تھا۔ مگر
کوئی ابتلا پیش نہ آیا اور باوصیکہ لنگر خانہ کے تمام متعلقات کا خرچ جس کی تفصیل لکھنے کی ضرورت نہیں
اکثر سات سو روپیہ ماہوار تک یا کبھی اس سے بھی بڑھ کر اور کبھی دو ہزار ماہوار تک بھی پہنچ گیا مگر
خدا تعالیٰ کی پوشیدہ مدد کا ہاتھ شامل حال رہا کہ کوئی امتحان پیش نہ آیا۔ اب یہ صورت ہے کہ باعث
الفت
ایام تحط خرچ بہت بڑھ گیا ہے اور میں خیال کرتا ہوں کہ مثلاً ہم جو اس سے پہلے دو سو روپیہ ماہواری یا
اڑھائی سو روپیہ یا اس سے کم کا لنگر خانہ کے لئے آٹا منگوایا کرتے تھے۔ اب شاید پانسو روپیہ تک
نوبت پہنچے اور میں دیکھتا ہوں کہ اس کے لئے ہمارے پاس کچھ بھی سامان نہیں اور اسی خرچ کے
قریب قریب لکڑی اور گوشت اور روغن اور تیل وغیرہ کا خرچ ہے۔ میرے نزدیک یہ انتظام ہمارے
اس تمام سلسلہ کی بنیاد ہے۔ اور دوسری تمام باتیں اس کے بعد ہیں کیونکہ فاقہ اُٹھانے والے معارف
اور حقائق بھی سُن نہیں سکتے ۔ سو سب سے اول اس انتظام کے لئے ہماری جماعت کو متوجہ ہونا
چاہیے۔ اور یہ خیال نہ کریں کہ اس راہ میں روپیہ خرچ کرنے سے ہمارا کچھ نقصان ہے کیونکہ وہ دیکھ
رہا ہے جس کے لئے وہ خرچ کریں گے۔ اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ خسارہ کی حالت میں وہ لوگ ہیں
جو ریا کاری کے موقعوں میں تو صد ہا روپیہ خرچ کریں اور خدا کی راہ میں پیش و پس سوچیں ۔ شرم کی
بات ہے کہ کوئی شخص اس جماعت میں داخل ہو کر پھر اپنی نخست اور بخل کو نہ چھوڑے۔ یہ خدا تعالیٰ کی
سنت ہے کہ ہر ایک اہل اللہ کے گروہ کو اپنی ابتدائی حالت میں چندوں کی ضرورت پڑتی ہے۔
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کئی مرتبہ صحابہ پر چندے لگائے جن میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
سب سے بڑھ کر رہے۔ سو مردانہ ہمت سے امداد کے لئے بلا توقف قدم اٹھانا چاہیے۔ ہر ایک اپنی
مقدرت کے موافق اس لنگر خانہ کے لئے مدد کرے۔ میں چاہتا ہوں کہ اگر ممکن ہو تو ایک ایسا انتظام
ہو کہ ہم لنگر خانہ کے سر درد سے فارغ ہو کر اپنے کام میں بافراغت لگے رہیں اور ہمارے اوقات میں
کچھ حرج نہ ہو جو ہمیں مدد دیتے ہیں ۔ آخر وہ خدا کی مدد دیکھیں گے۔
میں اس بات کے لکھنے سے رہ نہیں سکتا کہ اس نصرت اور جانفشانی میں اول درجہ پر ہمارے

خالص مخلص حبّى فى الله مولوی حکیم نور الدین صاحب کے ہیں جنہوں نے نہ صرف مالی امداد کی
بلکہ دنیا کے تمام تعلقات سے دامن جھاڑ کر اور فقیروں کا جامہ پہن کر اور اپنے وطن سے ہجرت کر کے
قادیان میں موت کے دن تک آ بیٹھے اور ہر وقت حاضر ہیں ۔ اگر میں چاہوں تو مشرق میں بھیج دوں
یا مغرب میں۔ میرے نزدیک یہ وہ لوگ ہیں جن کی نسب براہین احمدیہ میں یہ الہام ہے۔ اَصْحَابُ
الصُّفَّةِ وَمَا أَدْرَاكَ مَا أَصْحَابُ الصُّفَةِ اور حضرت ممدوح سے دوسرے درجہ پر حبّی فی
الله مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی ہیں ۔ اور ان کو تو پہلے ہی خدا تعالیٰ نے دنیا کے مناصب اور
جاہ طلبی کی مناسبت نہیں دی مگر اب وہ بالکل دنیوی خیالات کو بھی استعفاء دے کر اس دروازہ پر بیٹھے
ہیں اور دن رات اپنے دماغ سے فوق الطاقت کام لے کر خدمت دین کر رہے ہیں اور جمعہ کی نماز
میں بہت سے حقائق معارف قرآن شریف بیان کرتے اور مسلمانوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں ۔ اور
مولوی حکیم نورالدین صاحب کے ہم شہر حکیم فضل دین ہیں اور وہ بھی قریباً اسی جگہ رہتے اور خدمات
میں مشغول ہیں ۔ اور ایک مخلص دوست ہمارے ڈاکٹر بوڑے خان صاحب دنیا سے گزر گئے
مگر جائے شکر ہے کہ چار اور مخلص ڈاکٹر یعنی خلیفہ رشید الدین صاحب لاہوری اور ڈاکٹر مرزا
یعقوب بیگ صاحب کلانوری اور ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب اور ڈاکٹر عبد الحکیم خان صاحب ہماری
جماعت میں موجود ہیں ۔ ایسا ہی نہایت با اخلاص بعض وہ مخلص ہیں جنہوں نے اس جگہ بودو باش
اختیار کی ہے۔ منجملہ ان کے مرزا خدا بخش صاحب بھی ہیں ۔ اور نیز صاحبزادہ سراج الحق صاحب
سرساوی اپنے وطن سرساوہ سے ہجرت کر کے قادیان میں آ گئے ہیں ۔ اور کئی اور صاحب ہیں ۔
اور ہم دعا کرتے ہیں کہ ان تمام صاحبوں کے لئے یہ ہجرتیں مبارک ہوں ۔ اور مولوی حکیم نورالدین
صاحب تو ہمارے اس سلسلہ کے ایک شمع روشن ہیں۔ ہر روز قرآن شریف اور حدیث کا درس دیتے ہیں
اور اس قدر معارف حقائق قرآن شریف بیان کرتے ہیں کہ اگر یہ خدا کی مدد نہیں تو اور کیا ہے۔ حضرت
مولوی صاحب اور حبّی فی الله مولوی عبدالکریم دونوں دلی صدق سے چاہتے ہیں کہ قادیان میں
لے سفر نصیبین کے خرچ کے لئے بھی جس کا ذکر تیسری شاخ میں آئے گا۔ اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب
نے ایک آدمی کے جانے کا خرچ اپنے ذمہ لے لیا ہے۔ منہ

ہی ان کا جینا ہو اور قادیان میں ہی مرنا۔ اور مجھے اس سے بہت خوشی ہے کہ ایک اور جوان صالح
خدا تعالیٰ کے فضل کو پا کر ہماری جماعت میں داخل ہوا ہے یعنی حبّی فی اللہ مولوی محمد علی صاحب
ایم ۔ اے پلیڈر۔ میں اُن کے آثار بہت پاتا ہوں ۔ اور وہ ا ۔ اور وہ ایک مدت سے اپنے دنیائی کار ا دنیائی کاروبار کا
حرج کر کے خدمت دین کے لئے قادیان میں مقیم ہیں اور حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب
L
خطا
حقائق معارف قرآن شریف سُن رہے ۔ ریف سن رہے ہیں۔ اور مجھے یقین ہے کہ میری فراست اس بات میں۔
نہیں کرے گی کہ جوان موصوف خدا تعالیٰ کی راہ میں ترقی کرے گا اور یقین ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے
فضل سے تقوی اور محبت دین پر ثابت قدم رہ کر ایسے نمونے دکھائے گا جو ہم جنسوں کے لئے پیروی
کے لائق ہوں گے۔ اے خدا ایسا ہی کر آمین ثم آمین ۔ اور بھی کئی دوست مخلص انگریزی خوان ہیں
جیسے عزیزی مرزا ایوب بیگ صاحب برادر ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب اور خواجہ کمال الدین
صاحب بی ۔ اے اور خواجہ جمال الدین صاحب بی۔ اے اور مولوی شیر علی صاحب بی۔ اے ، ان
سب پر مجھے نیک ظن ہے۔ خدا اس ظن کو بحال رکھے اور یہ لوگ اپنے وقتوں پر خدمات میں مستعد
ہیں ۔ اور میرے خیال میں مولوی شیر علی غریب طبع نیک مزاج اور حلیم اور سلامہ اور حلیم اور سلامت طبع مولوی محمد علی
صاحب سے مشابہ ہیں اور ایسی جگہ قادیان میں رہتے ہیں۔ اور وہ گروہ مخلص جو ہماری جماعت میں
سے کاروبار تجارت میں مشغول ہیں ان میں ایک حِبّی فِی اللہ سیٹھ عبد الرحمن صاحب تاجر مدراس
قابل تعریف ہیں اور انہوں نے بہت سے موقعہ ثواب کے حاصل کئے ہیں۔ وہ اس قدر پر جوش محب
ہیں کہ اتنی دور رہ کر پھر نزدیک ہیں اور ہمارے سلسلہ کے لنگر خانہ کی بہت سی مدد کرتے ہیں اور ان کا
صدق اور ان کی مسلسل خدمات جو محبت اور اعتقاد اور یقین سے بھری ہوئی ہیں تمام جماعت کے
ذی مقدرت لوگوں کے لئے ایک نمونہ ہیں۔ کیونکہ تھوڑے ہیں جو ایسے ہیں ۔ وہ ایک سو روپیہ
ماہواری بلا ناغہ بھیجتے ہیں اور آج تک کئی دفعہ پانسو روپیہ تک یکمشت محض اپنی محبت اور اخلاص کے
لے وہ تمام کتابیں جو انگریزی میں ترجمہ ہو کر ہماری طرف سے نکلتی ہیں ان کا ترجمہ مولوی محمد علی صاحب
ایم ۔اے ہی کرتے ہیں ۔ منہ

جوش سے بھیجتے رہے ہیں ۔ اور جو ایک سو روپیہ ماہواری ہے وہ اس سے علاوہ ہے۔ اسی طرح حبی
في الله شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر لا ہور سیٹھ صاحب مصرع ثانی ہیں۔ میں خوب جانتا ہوں کہ
شیخ صاحب موصوف دل و جان سے ہمارے محب ہیں ۔ انہوں نے فوجداری مقدمات میں جو میرے
پر کئے گئے تھے۔ اپنے بہت سے روپیہ سے میری مدد کی اور جوش محبت سے دیوانہ وار سرگردان ہو کر
میری ہمدردی کرتے رہے۔ اب وہ ہمارے کام کے لئے صدہا روپیہ کا خرچ اُٹھا کر لندن میں بیٹھے
ہیں ۔ خدا تعالیٰ ان کو جلد تر خیر و عافیت سے واپس لائے ۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ حبّي في الله
سردار نواب محمد علی خان صاحب بھی محبت اوراخ اور اخلاص میں بہت ترقی کر گئے ہیں اور فراست صحیحہ شہادت
دیتی ہے کہ وہ بہت جلد قابل رشک اخلاص اور محبت کے منار تک پہنچیں گے اور وہ ہمیشہ حتی الوسع
مالی امداد میں بھی کام آتے رہے ہیں۔ اور امید ہے کہ وہ اس سے بھی زیادہ خدا کی راہ میں اپنے مالوں
کو فدا کریں گے ۔ خدا تعالیٰ ہر ایک کے عملوں کو دیکھتا ہے۔ مجھے کہنے اور لکھنے کی ضرورت نہیں ۔
ان کے سوا اور بھی مخلص ہیں ۔ جنہوں نے حال میں ہی بیعت کی ہے جیسا کہ ان دنوں حبی
فی الله ڈاکٹر رحمت علی صاحب ہاسپٹل اسٹنٹ ممباسہ جو ہزارہا کوس سے اپنا اخلاص ظاہر کر رہے
ہیں اور انہوں نے اور ان کے دوستوں نے ممباسہ ملک افریقہ سے اپنی مالی امداد سے بہت سا ثواب
حاصل کیا ہے لے اور ڈاکٹر صاحب پر امید ہے کہ وہ آئندہ بھی بہت توجہ سے خود اور اپنی جماعت
سے یہ نصرت دین کا کام لیں گے۔ ایسا ہی میری جماعت میں سے شیخ حامد علی تھہ غلام نبی اور
میاں عبدالعزیز پٹواری سکنہ اوجلہ اور میاں جمال الدین اور خیر الدین اور امام الدین کشمیریان
ساکنان سیکھواں اور صاحبزادہ افتخار احمد صاحب لدھیانہ اور حبی فی اللہ منشی چودھری نبی بخش صاحب
رئیس بٹالہ جو بطور ہجرت اسی جگہ قادیان میں آگئے ہیں۔ اور منشی رستم علی صاحب کورٹ انسپکٹر انبالہ شہر اور
میاں عبداللہ صاحب پٹواری ساکن سنور ریاست پٹیالہ اور سید فضل شاہ صاحب اور سید ناصر شاہ
لے افسوس کہ ہم اختصار کی وجہ سے ان تمام مخلصوں کے نام اس اشتہار میں نہیں لکھ سکے جو ممباسہ اور اس کے نواح
میں موجود ہیں ۔ منہ

صاحب سب اور سیر اور میاں محمد علی صاحب ملہم لاہور اور شیخ غلام نبی صاحب تاجر راولپنڈی اور
سید امیر علی شاہ صاحب ملہم اور سید امیر علی شاہ صاحب سارجنٹ اور بابو تاج دین صاحب اکونٹنٹ
لاہور اور حبّی فی الله حکیم سید حسام الدین صاحب سیالکوٹی جو میرے پرانے دوست ہیں۔ اور منشی
زین الدین محمد ابراہیم صاحب انجینئر بمبئی اور مولوی غلام امام صاحب برہما ملک آسام اور مولوی
سید محمد احسن صاحب امر و به ضلع مراد آباد اور سید حامد شاہ صاحب سیالکوٹی اور خلیفہ نور دین صاحب
ہیں جو ابھی محض اللہ ایک خدمت پر مامور ہو کر کشمیر بھیجے گئے تھے۔ اور چند روز ہوئے جو فائز المرام ہو
کر واپس آگئے ہیں اور اسی طرح اور بہت سے مخلص ہیں مگر افسوس کہ اگر میں ان کے نام لکھوں تو یہ
اشتہا راشتہار نہیں رہے گا۔ ان سب کے حق میں دعا کرتا ہوں کہ خدا ان کو دونوں جہان کی خوشی عطا
کرے۔ جو کچھ وہ خدا کے لئے کرتے ہیں یا آئندہ کریں گے وہ سب خدا تعالیٰ کی آنکھ کے نیچے ہے۔
مگر بطور شکر احسان باری تعالیٰ کے اس بات کا ذکر کرنا واجبات سے ہے کہ میرے اہم کام
تحریر تالیفات میں خدا تعالیٰ کے فضل نے مجھے ایک عمدہ اور قابل قدر مخلص دیا ہے یعنی عزیزی میاں
منظور محمد کا پی نویس جو نہایت خوشخط ہے جو نہ دنیا کے لئے بلکہ محض دین کی محبت سے کام کرتا ہے اور
اپنے وطن سے ہجرت کر کے اسی جگہ قادیان میں اقامت اختیار کی ہے۔ اور یہ خدا تعالیٰ کی بڑی
عنایت ہے کہ میری مرضی کے موافق ایسا مخلص سرگرم مجھے میسر آیا ہے کہ میں ہر ایک وقت دن کو یا
رات کو کاپی نویسی کی خدمت اس سے لیتا ہوں ۔ اور وہ پوری جان فشانی سے خدا تعالیٰ کی رضا مندی
کے لئے اس خدمت کو انجام دیتا ہے۔ یہی سبب ہے کہ اس روحانی جنگ کے وقت میں میری طرف
سے دشمنوں کو شکست دینے والے رسالوں کے ذریعہ سے تاڑ تاڑ مخالفوں پر غیر ہو رہے ہیں۔ اور
در حقیقت ایسے موید اسباب میسر کر دینا یہ بھی خدا تعالیٰ کا ایک نشان ہے۔ جس طرف سے دیکھا
جائے تمام نیک اسباب میرے لئے میتر کئے گئے ہیں۔ اور تحریر میں مجھے وہ طاقت دی گئی کہ گویا
میں نہیں بلکہ فرشتے لکھتے جاتے ہیں گو بظاہر میرے ہی ہاتھ ہیں ۔
دوسری شاخ اخراجات کی جس کے لئے ہر وقت میری جان گدازش میں ہے سلسلہ تالیفات

ہے۔ اگر یہ سلسلہ سرمایہ کے نہ ہونے سے بند ہو جائے تو ہزار ہا حقائق اور معارف پوشیدہ رہیں
گے۔ اس کا مجھے کس قدر غم ہے؟ اس سے آسمان بھر سکتا ہے ۔ اسی میں میرا سرور اور اسی میں میرے
دل کی ٹھنڈک ہے کہ جو کچھ علوم اور معارف سے میرے دل میں ڈالا گیا ہے میں خدا کے بندوں کے
دلوں میں ڈالوں ۔ دور رہنے والے کیا جانتے ہیں مگر جو ہمیشہ آتے جاتے ہیں وہ خوب جانتے ہیں
کہ کیونکر میں دن رات تالیفات میں مستغرق ہوں اور کسی قدر میں اپنے وقت اور جان کے آرام کو
اس راہ میں فدا کر رہا ہوں۔ میں ہر دم اس خدمت میں لگا ہوا ہوں۔ لیکن اگر کتابوں کے چھپنے کا
سامان نہ ہو اور عملہ مطبع کے خرچ کا روپیہ موجود نہ ہو تو میں کیا کروں۔ جس طرح ایک عزیز بیٹا کسی کا
مر جاتا ہے اور اس کو سخت غم ہوتا ہے اسی طرح مجھے کسی ایسی اپنی کتاب کے نہ چھپنے سے غم دامنگیر ہوتا
ہے۔ جو وہ کتاب بندگان خدا کو نفع رساں اور اسلام کی سچائی کے لئے ایک چراغ روشن ہو۔
تیسری شاخ اخراجات کی جس کی ضرورت مجھے حال میں پیش آئی ہے جو نہایت ضروری بلکہ
اشد ضروری ہے وہ یہ ہے کہ چونکہ میں تثلیث کی خرابیوں کی اصلاح کے لئے بھیجا گیا ہوں ۔ اس لئے
یہ دردناک نظارہ کہ ایسے لوگ دنیا میں چالیس کروڑ سے بھی کچھ زیادہ پائے جاتے ہیں جنہوں نے
حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا سمجھ رکھا ہے میرے دل پر اس قدر صدمہ پہنچاتا رہا ہے کہ میں گمان نہیں
کر سکتا کہ مجھ پر میری تمام زندگی میں اس سے بڑھ کر کوئی غم گذرا ہو بلکہ اگر ہم و غم سے مرنا میرے
لئے ممکن ہوتا تو یہ غم مجھے ہلاک کر دیتا کہ کیوں یہ لوگ خدائے واحد لاشریک کو چھوڑ کر ایک
عاجز انسان کی پرستش کر رہے ہیں اور کیوں یہ لوگ اس نبی پر ایمان نہیں لاتے جو سچی ہدایت اور
راہ راست لے کر دنیا میں آیا ہے۔ ہر ایک وقت مجھے یہ اندیشہ رہا ہے کہ اس غم کے صدمات سے میں غم
ہلاک نہ ہو جاؤں اور پھر اس کے ساتھ یہ دقت تھی کہ رسمی مباحثات ان لوگوں کے دلوں پر اثر نہیں
کرتے اور پرانے مشرکانہ خیالات اس قدر دل پر غالب آگئے ہیں کہ ہیئت اور فلسفہ اور طبعی پڑھ کر
ڈیو بیٹھے ہیں اور ان کی ایسی ہی مثال ہے کہ جیسے ایک انسٹی برس کا بڑھا ہندو ہر چند دل میں تو خوب

جانتا ہے کہ گنگا صرف ایک پانی ہے جو کسی کو کچھ بھی نفع نہیں پہنچا سکتا اور نہ ضرر کر سکتا ہے۔ تب بھی وہ
اس بات کے کہنے سے باز نہیں آتا کہ گنگا مائی میں بڑی بڑی ست اور طاقتیں ہیں ۔ اور اگر اس پر
دلیل پوچھی جائے تو کوئی بھی دلیل بیان نہیں کر سکتا۔ تاہم منہ سے یہ کہتا ہے کہ اس کی شکتی کی دلیل
میرے دل میں ہے جس کے الفاظ متحمل نہیں ہو سکتے ۔ مگر وہ کیا دلیل ہے۔ صرف پُرانے خیالات
جو دل میں جمے ہوئے ہیں۔ یہی حالات ان لوگوں کے ہیں کہ نہ ان کے پاس کوئی معقول دلیل
حضرت عیسی کی خدائی پر ہے اور نہ کوئی تازہ آسمانی نشان ہے جس کو وہ دکھا سکیں اور نہ توریت کی تعلیم
جس پر انہیں ایمان لانا ضروری ہے اور جس کو یہودی حفظ کرتے چلے آئے ہیں۔ اس مشر کا نہ تعلیم کی
مصدق ہے مگر تا ہم محض تحکم اور دھکے کی راہ سے یہ لوگ اس بات پر ناحق اصرار کر رہے ہیں کہ یسوع
مسیح خدا ہی ہے۔ خدا نے قرآن کریم میں سچ فرمایا ہے کہ قریب ہے کہ اس افترا سے آسمان پھٹ
جائیں کہ ایک عاجز انسان کو خدا بنایا جاتا ہے۔ اور میرا اس درد سے یہ حال ہے کہ اگر دوسرے لوگ
بهشت چاہتے ہیں تو میرا بہشت یہی ۔ میرا بہشت یہی ہے کہ میں اپنی زندگی میں اس شرک سے انسانوں کو رہائی پاتے
اور خدا کا جلال ظاہر ہوتے دیکھ لوں اور میری روح ہر وقت دعا کرتی ہے کہ اے خدا اگر میں تیری
طرف سے ہوں اور اگر تیرے فضل کا سایہ میرے ساتھ ہے تو مجھے یہ دن دکھلا کہ حضرت مسیح علیہ السلام
کے سر سے یہ تہمت اُٹھا دی جائے کہ گویا نعوذ باللہ انہوں نے خدائی کا دعویٰ کیا۔ ایک زمانہ گزر گیا
کہ میرے پنجوقت کی یہی دعائیں ہیں کہ خدا ان لوگوں کو آنکھ بخشے اور وہ اس کی وحدانیت پر ایمان
لاویں اور اس کے رسول کو شناخت کرلیں اور تثلیث کے اعتقاد سے تو بہ کریں۔ چنانچہ ان دعاؤں
کا یہ اثر ہوا ہے کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر فوت نہیں ہوئے اور نہ
افسوس کہ عیسائیوں کے ہاتھ میں صرف صدہا برس کے مشکوک اور مشتبہ قصے ہیں جن کا نام نشان اور معجزات
رکھا ہوا ہے۔ لیکن اگر حقیقت میں ان کے مذہب میں معجزہ نمائی کی طاقت ہے تو میرے مقابل پر کیوں نہیں
دکھلاتے ۔ یقیناً سمجھو کہ کچھ بھی طاقت نہیں کیونکہ خدا ان کے ساتھ نہیں۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی