الاشتهار للانصار

مجموعہ اشتہارات (جلد 2), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آسمان پر گئے بلکہ صلیب سے نجات پا کر اور پھر مرہم عیسیٰ سے صلیبی زخموں سے شفا حاصل کر کے
نصیبین کی راہ سے افغانستان میں آئے اور افغانستان سے کوہ نعمان میں گئے اور وہاں اس مقام میں
ایک مدت تک رہے جہاں شہزادہ نبی کا ایک چبوترہ کہلاتا ہے جو اب تک موجود ہے اور پھر وہاں سے
پنجاب میں آئے اور مختلف مقامات کی سیر کرتے ہوئے آخر کشمیر میں گئے اور ایک سو پچیس برس کی عمر
پا کر کشمیر میں ہی فوت ہوئے اور سرینگر خانیار کے محلہ کے قریب دفن کئے گئے اور میں اس تحقیقات
کے متعلق ایک کتاب تالیف کر رہا ہوں جس کا نام ہے مسیح ہندوستان میں ۔ چنانچہ میں نے اس
تحقیق کے لئے مخلصی محبی خلیفہ نوردین صاحب کو جن کا ذکر کر آیا ہوں کشمیر میں بھیجا تھا تو وہ موقعہ
پر حضرت مسیح کی قبر کی پوری تحقیقات کر کے اور موقعہ پر قبر کا ایک نقشہ بنا کر اور پانسو چھپن آدمیوں کی
اس پر تصدیق کرا کر کہ یہی حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر ہے جس کو عام لوگ شہزادہ نبی کی قبر اور بعض
یوز آسف نبی کی قبر اور بعض عیسی صاحب کی قبر کہتے ہیں ۔ ۷ ار ستمبر ۱۸۹۹ء کو واپس میرے پاس پہنچ
گئے ۔ سو کشمیر کا مسئلہ تو خاطر خواہ انفصال پا گیا اور پانسو چھپن شہادت سے ثابت ہو گیا کہ در حقیقت یہ
حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر ہے کہ جو سری نگر محلہ خانیار کے قریب موجود ہے۔
لیکن اب ایک اور خیال باقی رہا ہے کہ اگر پورا ہو جائے تو نُورٌ عَلَى نُورٍ ہوگا اور وہ دو باتیں
ہیں ۔ اول یہ کہ میں نے سُنا ہے کوہ نعمان میں جو شہزادہ نبی کا چپوترہ ہے اس کے نام ریاست کابل
میں کچھ جا گیر مقرر ہے۔ لہذا اس غرض کے لیے بعض احباب کا کوہ نعمان میں جانا اور بعض احباب کا
کابل میں جانا اور جاگیر کے کاغذات کی ریاست کے دفتر سے نقل لینا فائدہ سے خالی معلوم نہیں ہوتا ۔
دوسرے یہ کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ ال ا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السّلام افغانستان افغانستان کی طرف نصیبین کی راہ سے
آئے تھے اور کتاب رَوْضَةُ الصَّفَا سے پایا جاتا ہے کہ اس فتنہ صلیب کے وقت نصیبین کے بادشاہ
لے خلیفہ نوردین صاحب کو خدا تعالیٰ اجر بخشے اس تمام سفر اور رہائش کشمیر میں اُنہوں نے اپنا خرچ اٹھایا اپنی جان کو
تکلیف میں ڈالا اور اپنے مال سے سفر کیا ۔ منہ
ایک ہمارے مخلص کا نام عبدالعزیز ہے جو اوجلہ ضلع گورداسپور میں رہتے ہیں اور اس ضلع کے پٹواری ہیں جن کا نام
پہلے میں لکھ چکا ہوں اپنے جوش اخلاص سے نصیبین کے سفر کے لئے ایک آدمی کے جانے کا آدھا خرچ اپنے پاس سے

میرے نزد
نے حضرت مسیح کو بلایا تھا اور ایک انگریز اس پر گواہی دیتا ہے کہ ضرور حضرت مسیح کو اس کا خط آیا تھا
بلکہ وہ خط بھی اس انگریز نے اپنی کتاب میں لکھا ہے۔ اس صورت میں یہ یقینی امر ہے کہ نصیبین میں
بھی حضرت مسیح علیہ السلام کے اس سفر کی اب تک کچھ یاد گار قائم ہوگی۔ اور کچھ تعجب نہیں کہ وہاں
بعض کتبے بھی پائے جائیں یا آپ کے بعض حواریوں کی وہاں قبریں ہوں جو شہرت پا چکی ہوں لہذا
نزدیک یہ قرین مصلحت قرار پایا ہے کہ تین دانشمند اور الوالعزم آدمی اپنی جماعت میں سے
نصیبین میں بھیجے جائیں ۔ سوان کی آمد ورفت کے اخراجات کا انتظام ضروری ہے۔ ایک اُن میں
سے مرزا خدا بخش صاحب ہیں اور یہ ہمارے ایک نہایت مخلص اور جان نثار مرید ہیں جو اپنے شہر
جھنگ سے ہجرت کر کے قادیان میں آ رہے ہیں اور دن رات خدمت دین میں سرگرم ہیں ۔ اور ایسا
اتفاق ہوا ہے کہ مرزا صاحب موصوف کا تمام سفر خرچ ایک مخلص با ہمت نے اپنے ذمہ لے لیا ہے اور
وہ نہیں چاہتے کہ ان کا نام ظاہر کیا جائے ۔ مگر دو اور آدمی ہیں جو مرزا خدا بخش صاحب کے ہم سفر
ہوں گے۔ اُن کے سفر خرچ کا بندو بست قابل انتظام ہے۔ سوامور متذکرہ بالا میں سے ایک یہ تیسرا
امر ہے کہ ایسے نازک وقت میں جو پہلی دو شاخیں بھی امداد مالی کی سخت محتاج ہیں پیش آ گیا ہے۔ اور
یہ سفر میرے نزدیک ایسا ضروری ہے کہ گویا کسی شاعر کا یہ شعر اسی موقع کے حق میں ہے ۔
گر جاں طلبد مضائقہ نیست زر می طلبد سخن دریل ست
خدا تعالیٰ کے آگے کوئی بات انہونی نہیں۔ ممکن ہے کہ چند آدمی ہی ان تینوں شاخوں کا
بندو بست کر سکیں کے غرض انہی تینوں شاخوں کے لئے نہایت ضروری سمجھ کر یہ اشتہار لکھا گیا ہے۔
اے عقل مندو! خدا کے راضی کرنے یہ وقت ہے کہ پھر نہیں ملے گا۔ میں تاکیدا لکھتا ہوں کہ جو
ہ۔ ۔ بقیہ حاشیہ ۔ دیا ہے عالی ہمتی اس کو کہتے ہیں کہ اس تھوڑی سی دنیوی معاش کے ساتھ اس قدر خدمت دینی کو
شجاعت ایمانی سے بجالائے ہیں اور ایسا ہی میاں خیر الدین کشمیری سیکھواں نے اس سفر کے لئے اپنی حیثیت سے
زیادہ ہمت کر کے دس روپیہ دیتے ہیں ۔
لے اگر محبوب جان مانگے تو کچھ پرواہ نہیں مشکل یہ ہے کہ وہ مال مانگتا ہے۔
کابل اور کوہ نعمان میں بھیجنے کے لئے اسی نواح کے بعض آدمی تجویز کئے گئے ہیں کیونکہ وہ اس ملک اور اُن
پہاڑوں کے خوب واقف ہیں۔

صاحب اہل مقدرت ہوں اور کوئی بڑی رقم بھیجنا چاہیں تو بہتر ہے کہ وہ بذریعہ تار بھیج دیں کہ تینوں
شاخوں کے سوا اور کئی شاخیں مصارف کی بھی ہیں جیسا کہ مدرسہ کی شاخ جس کو محض اس غرض سے کی
قادیان میں قائم کیا گیا ہے کہ تالڑ کے اپنی ابتدائی حالت میں ہی راہ راست سے واقفیت پیدا کر لیں
اور نادان مولویوں یا پادریوں کے پنجہ میں نہ پھنس جاویں۔ اور ایسا ہی وہ دوسری تمام شاخیں ہیں جن
کا ذکر میرے رسالہ فتح اسلام میں ہے۔ لیکن یہ اشتہار بالفعل انہی تینوں شاخوں کے لئے جن کی
سخت ضرورتیں پیش آ گئی ہیں شائع کیا جاتا ہے ۔ اب جو شخص صدق دل سے ہماری تحریر کی اطاعت
کرنا چاہے اس کو چاہیے ہمارے اس اشتہار کی تعمیل میں ایک ذرہ توقف نہ کرے اور موجودہ
مشکلات کے دُور کرنے کے لئے جو کچھ اس سے ہو سکے اور جو کچھ بن پڑے مگر خدا کے علم سے خوف
کر کے بلا توقف اس کو بھیج دے۔ یہ سچ ہے کہ یہ دن ایام قحط ہیں اور ہماری جماعت کے اکثر افراد
ستقیم الحال اور نادار اور عیال دار ہیں مگر خدا کی راہ میں صدق دل سے خدمت کے لئے حاضر ہو جانا
ایک ایسا مبارک امر ہے جو درحقیقت اور تمام مشکلات اور آفات کا علاج ہے۔ پس جس کو یقین ہے
کہ خدا بر حق ہے اور دین و دنیا میں اس کی عنایات کی حاجت ہے اس کو چاہیے کہ اس مبارک موقع کو
ہاتھ سے نہ دے اور بخل کے دق میں مبتلا ہو کر اس ثواب سے محروم نہ رہے۔ اس عالی سلسلہ میں داخل
ہونے کے لئے وہی لائق ہے جو ہمت بھی عالی رکھتا ہو اور نیز آئندہ کے لئے ایک تازہ اور سچا عہد
خدا تعالیٰ سے لے کر حتی الوسع بلا ناغہ ہر ایک مہینہ میں اپنی مالی امداد سے ان دینی مشکلات کے رفع
کرنے کے لئے سعی کرتا رہے گا ۔ یہ منافقانہ کام ہے کہ اگر کوئی مصیبت پیش آوے تب خدا اور اہل
خدا یاد آجائیں۔ اور جب آرام اور امن دیکھیں تو لا پرواہ ہو جائیں ۔ خداغنی بے نیاز ہے اس سے ڈرو
اور اُس کا فضل پانے کے لئے اپنے صدق کو دکھلاؤ۔ خدا تمہارے ساتھ ہو۔ والسلام ۴ اکتوبر ۱۸۹۹ء
راقم مرزاغلام احمد از قادیان
( مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس قادیان )
تبلیغ رسالت جلد ۸ صفحه ۶۱ تا ۷۵)

آج 10 میں سے 10 باقی