اشتہار ایک عظیم الشان پیشگوئی کا پورا ہونا

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اشتهار
ایک عظیم الشان پیشگوئی کا پورا ہونا
اور نیز
ان لوگوں کا جواب جنہوں نے نافہمی سے اس پیشگوئی کے
پورا ہونے سے انکار کیا ہے۔
اس بات کی زیادہ تصریح کی ضرورت نہیں کہ میں نے ایک پیشگوئی مولوی محمد حسین بٹالوی اور
اس کے دور فیقوں کی نسبت اپنے اشتہار مجریہ ۲ نومبر ۱۸۹۸ء میں شائع کی تھی جس کا خلاصہ یہی تھا
که مولوی محمد حسین بٹالوی نے جو اپنی قلم سے انواع و اقسام کے بہتانوں سے میری ذلت کی ہے اور
نیز اسی قسم کی ذلت بیجا تحریروں سے جعفر زٹلی اور ابو الحسن تبتی اپنے دوستوں سے کرائی ہے۔ یہ
کارروائی اس کی جناب الہی میں مورد اعتراض ہو کر مجھے الہام ہوا ہے کہ جس قسم کی اس نے میری
ذلت کی اور مذکورہ بالا دو اپنے دوستوں سے کرائی اسی قسم کی ذلت اس کی بھی ہو جائے گی ۔ یہ الہام
ہزاروں انسانوں میں شائع ہوا۔ یہاں تک کہ اسی کی بناء پر ایک مقدمہ میرے پر ہو کر اس بہانہ سے
عدالت تک بھی اس الہام کی شہرت ہو گئی مگر افسوس کہ اب تک بعض کو تہ اندیش اور نادان دوست
محمد حسین کے محض خلاف واقعہ طور پر یہ سمجھ رہے ہیں کہ گویا وہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور جو پیشگوئی

میں ذلت کا وعدہ تھا وہ اب تک ظہور میں نہیں آیا۔ چنانچہ ان میں سے ایک صاحب ثناء اللہ نام
امرت سری نے بھی پرچہ اخبار عام نومبر ۱۸۹۹ء میں اعتراض پیش کیا ہے۔ اور چونکہ ان مولویوں کی
یہ عادت ہے کہ ایک خلاف واقعہ بات پر جم کر پھر ہزاروں انسانوں کو وہی سبق دیتے ہیں اور اس
طرح پر ایک شخص کی غلط فہمی ہزاروں انسانوں کو غلطی میں ڈالتی ہے۔ لہذا میں نے قرین مصلحت سمجھا
کہ وہ پیشگوئی مع تمام اس کے لوازم کے تحریر کر کے پبلک کے سامنے رکھوں تا لوگ خود انصاف کر
لیں کہ آیا وہ پیشگوئی پوری ہو گئی یا کچھ کسر باقی ہے۔ اس لئے ہم ذیل میں مبسوط طور پر اول سے آخر
تک اس کو لکھتے ہیں ۔
سو واضح ہو کہ مولوی محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ نے میرے ذلیل کرنے کی غرض سے
تمام لوگوں میں مشہور کیا تھا کہ یہ شخص مہدی معہود اور مسیح موعود سے منکر ہے اس لئے بے دین اور کافر
اور دجال ہے بلکہ اسی غرض سے ایک استفتاء لکھا تھا اور علماء ہندوستان اور پنجاب کی اس پر مہریں
مثبت کرائیں تھیں تا عوام مسلمان مجھ کو کافر سمجھ لیں ۔ اور پھر اسی پر بس نہ کیا بلکہ گورنمنٹ تک
خلاف واقعہ یہ شکایتیں پہنچائیں کہ یہ شخص گورنمنٹ انگریزی کا بدخواہ اور بغاوت کے خیالات رکھتا ہے
اور عوام کے بیزار کرنے کے لئے یہ بھی جا بجا مشہور کیا کہ یہ شخص جاہل اور علم عربی سے بے بہرہ ہے
اور ان تینوں قسم کے جھوٹ کے استعمال سے اس کی غرض یہ تھی کہ تا عوام مسلمان مجھ پر بدظن ہو کر مجھے
کا فر خیال کریں اور ساتھ ہی یہ بھی یقین کر لیں کہ یہ شخص در حقیقت علم عربی سے بے بہرہ ہے اور نیز
گورنمنٹ بدظن ہو کر مجھے باغی قرار دے یا اپنا بد خواہ تصور کرے ۔ جب محمد حسین کی بداندیشی اس حد
تک پہنچی کہ اپنی زبان سے بھی میری ذلت کی اور لوگوں کو بھی خلاف واقعہ تکفیر سے جوش دلایا اور
گورنمنٹ کو بھی جھوٹی مخبریوں سے دھو کہ دینا چاہا اور یہ ارادہ کیا کہ وجوہ متذکرہ بالا کو عوام اور
گورنمنٹ کے دل میں جما کر میری ذلت کرا دے تب میں نے اس کی نسبت اور اس کے دو دوستوں
کی نسبت جو محمد بخش جعفر زٹلی اور ابوالحسن تبتی ہیں وہ بدعا کی جو اشتہا ر ۲۱ رنومبر ۱۸۹۸ء میں درج
ہے اور جیسا کہ اشتہار مذکور میں میں نے لکھا ہے یہ الہام مجھ کو ہوا ۔ إِنَّ الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَنْ

سَبِيلِ اللَّهِ سَيَنَا لُهُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ ۔ ضَرْبُ اللَّهِ أَشَدُّ مِنْ ضَرْبِ النَّاسِ ۔ إِنَّمَا أَمْرُنَا إِذَا
أَرَدْنَا شَيْئًا أَنْ نَّقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ۔ أَ تَعْجَبُ لَامْرِى إِنِّي مَعَ الْعُشَّاقِ۔ إِنِّي أَنَا الرَّحْمَنُ
ذُو الْمَجْدِ وَالْعُلى وَيَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ۔ وَيُطْرَحُ بَيْنَ يَدَيَّ۔ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَ
تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ۔ مَا لَهُمْ مِّنَ اللَّهِ مِنْ عَاصِمٍ۔ فَاصْبِرُ حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ۔ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ
اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ ۔ ترجمہ اس الہام کا یہ ہے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کی راہ سے روکتے
ہیں ۔ عنقریب خدا تعالیٰ کا غضب ان پر وارد ہو گا ۔ خدا کی مار انسانوں کی مار سے سخت تر ہے۔ ہمارا
حکم تو اتنے میں ہی نافذ ہو جاتا ہے کہ جب ہم ایک چیز کا ارادہ کرتے ہیں تو ہم اس چیز کو کہتے ہیں کہ
ہو جا تو وہ چیز ہو جاتی ہے۔ کیا تو میرے حکم سے تعجب کرتا ہے۔ میں عاشقوں کے ساتھ ہوں۔ میں ہی
وہ رحمان ہوں جو بزرگی اور بلندی رکھتا ہے۔ اور ظالم اپنا ہاتھ کاٹے گا اور میرے آگے ڈال دیا جائے
گا۔ بدی کی جزا اسی قدر بدی ہے اور ان کو ذلت پہنچے گی یعنی اسی قسم کی ذلت اور اسی مقدار کی ذلت
جس کے پہنچانے کا انہوں نے ارادہ کیا ان کو پہنچ جائے گی ۔ خلاصہ منشاء الہام یہ ہے کہ وہ ذلت مثلی
ہوگی کیونکہ بدی کی جزا اسی قدر بدی ہے۔ اور پھر فرمایا کہ خدا تعالیٰ کے ارادہ سے کوئی ان کو بچانے
والا نہیں۔ پس صبر کر جب تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے امر کو ظاہر کرے۔ خدا تعالیٰ اُن کے ساتھ ہے جو
تقوی اختیار کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہے جو نیکی کرنے والے ہیں۔
یہ پیشگوئی ہے جو خدا تعالیٰ نے محمد حسین اور اس کے دور فیقوں کی نسبت کی تھی اور اس میں
ظاہر کیا تھا کہ اسی ذلت کے موافق ان کو ذلت پہنچائی جائے گی جو انہوں نے پہنچائی ۔سو یہ پیشگوئی
اس طرح پر پوری ہوئی کہ محمد حسین نے اس پیشگوئی کے بعد پوشیدہ طور پر اپنے ایک انگریزی کے
لے بعض نادان ہم پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ دھوکہ دے کر مولوی محمد حسین پر فتوی کفر اور الحاد لکھوایا لیکن افسوس کہ یہ
لوگ اپنے قدیم تعصب اور بخل سے باز نہیں آتے۔ یادر ہے کہ اصل جڑھ ذلت کی وہ انگریزی فہرست تھی جو
پوشیدہ طور پر محمد حسین نے چھاپ کر گورنمنٹ کی طرف بھیجی تھی ۔ پس جب یہ ذلت کا مادہ ہمارے ہاتھ میں
آیا تو ہم نے استفتاء طیار کر کے اور اس فہرست میں انگریزی کا مضمون پیش کر کے مولویوں سے

فہرست اپنی ان کارروائیوں کی شائع کی جن میں گورنمنٹ کے مقاصد کی تائید ہے اور اس
فہرست میں یہ جتلانا چاہا کہ منجملہ میری خدمات کے ایک یہ بھی خدمت ہے کہ میں نے اپنے رسالہ
اشاعۃ السنہ میں لکھا ہے کہ مہدی کی حدیثیں صحیح نہیں ہیں اور اس فہرست کو اس نے بڑی احتیاط
سے پوشیدہ طور پر شائع کیا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ قوم کے رو برواس فہرست کے برخلاف اس نے اپنا
عقیدہ ظاہر کیا ہے اور اس دورنگی کے ظاہر ہونے سے وہ ڈرتا تھا کہ اپنی قوم مسلمانوں کے روبرو تو اس
نے یہ ظاہر کیا کہ وہ ایسے مہدی کو بدل و جان مانتا ہے کہ جو دنیا میں آکر لڑائیاں کرے گا اور ہر
ایک قوم کے مقابل پر یہاں تک کہ عیسائیوں کے مقابل پر بھی تلوار اُٹھائے گا اور پھر اس فہرست
انگریزی کے ذریعہ سے گورنمنٹ پر یہ ظاہر کرنا چاہا کہ وہ خونی مہدی کے متعلق تمام حدیثوں کو مجروح
اور نا قابل اعتبار جانتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کی قدرت سے وہ پوشیدہ کارروائی اس کی پکڑی گئی اور نہ
صرف قوم کو اس سے اطلاع ہوئی بلکہ گورنمنٹ تک بھی یہ بات پہنچ گئی کہ اس نے اپنی تحریروں میں
دونوں فریق گورنمنٹ اور رعایا کو دھوکا دیا ہے اور ہر ایک ادنی عقل کا انسان بھی سمجھ سکتا ہے کہ یہ
پردہ دری محمد حسین کی ذلت کا باعث تھی اور وہی انکار مہدی جس کی وجہ سے اس ملک کے نادان
مولوی مجھے دجال اور کافر کہتے تھے۔ محمد حسین کے انگریزی رسالہ سے اس کی نسبت بھی ثابت ہو گیا یعنی
یہ کہ وہ بھی اپنے دل میں ایسی حدیثوں کو موضوع اور بے ہودہ اور لغو جانتا ہے۔ غرض یہ ایک ایسی
بقیہ حاشیہ ۔ اس پر کفر کی مہریں لگوائیں ۔ سو اس میں ہماری طرف سے کوئی اختراع نہ تھا۔ اصل مادہ جو
ہم دکھلانا چاہتے تھے وہ فہرست تھی جو ہمارے ہاتھ آگئی ۔ اگر ہم استفتاء بھی طیار نہ کرتے تا ہم وہ فہرست
محمد حسین کی ذلت کے لئے کافی تھی جس سے ثابت ہوتا تھا کہ محمد حسین کا ایک منہ نہیں ہے بلکہ وہ دومنہ سے
کام لیتا ہے ۔ اپنی قوم کے روبرو جو وہابی ہیں غازی مہدی پر ایمان ظاہر کرتا ہے ۔ پھر گورنمنٹ کے خوش
کرنے کے لئے غازی مہدی کی حدیثوں کو مجروح اور ضعیف قرار دیتا ہے اور یہ طریق اور یہ برتاؤ یک
رنگ انسانوں کا ہرگز نہیں ہوتا سو ذلت تو اس دورنگی میں تھی جو ہم نے ثابت کر دی استفتاء کا اس میں کچھ حقیقی
دخل نہ تھا۔ افسوس یہ لوگ نہیں سوچتے کہ استفتاء میں ہماری طرف سے کونسی خیانت تھی ۔ کیا استفتاء میں کسی کا
نام ظاہر کرنا بھی شرط ہے ۔ منہ

دو
ذلت تھی کہ یک دفعہ محمد حسین کو اپنی ہی تحریروں کی وجہ سے پیش آ گئی اور ابھی ایسی ذلت کا کہاں
خاتمہ ہے بلکہ آئندہ بھی جیسے جیسے گورنمنٹ اور مسلمانوں پر کھلتا جائے گا کہ کیسے اس شخص نے دورنگی کا
طریق اختیار کر رکھا ہے ویسے ویسے اس ذلت کا مزہ زیادہ سے زیادہ محسوس کرتا جائے گا اور اس
ذلت کے ساتھ ایک دوسری ذلت اس کو یہ پیش آئی کہ میرے اشتہا ر ۲۱ رنومبر ۱۸۹۸ء کے صفحہ ۲ کی
اخیر سطر میں جو یہ الہامی عبارت تھی کہ أَتَعْجَبُ لاَمْرِی اس پر مولوی محمد حسین صاحب نے یہ
اعتراض کیا کہ یہ عبارت غلط ہے اس لئے یہ خدا کا الہام نہیں ہو سکتا اور اس میں غلطی یہ ہے کہ فقرہ
أَتَعْجَبُ لِأَمْرِی لکھا ہے یہ مِنْ اَمْرِی چاہیے تھا کیونکہ عَجَب کا صلہ مِنْ آتا ہے نہ کام۔ اس
اعتراض کا جواب میں نے اپنے اس اشتہار میں دیا ہے جس کے عنوان پر موٹی قلم سے یہ عبارت ہے
حاشیہ متعلقہ صفحه اول اشتہار مورخه ۳۰ نومبر ۱۸۹۸ء اس جواب کا ماحصل یہ ہے کہ
معترض کی یہ نادانی اور ناواقفیت اور جہالت ہے کہ وہ ایسا خیال کرتا ہے کہ گویا عجب کا صلہ لام
نہیں آتا۔ اس اعتراض سے اگر کچھ ثابت ہوتا ہے تو بس یہی کہ معترض فن عربی سے بالکل بے بہرہ
اور بے نصیب ہے اور صرف نام کا مولوی ہے کیونکہ ایک بچہ بھی جس کو کچھ تھوڑی سی مہارت عربی
میں ہو سمجھ سکتا ہے کہ عربی میں عجب کا صلہ کام بھی بکثرت آتا ہے اور یہ ایک شائع متعارف امر
ہے اور تمام اہل ادب اور اہل بلاغت کی کلام میں یہ صلہ پایا جاتا ہے۔ چنانچہ اس معروف و مشہور شعر
میں لام ہی صلہ بیان کیا گیا ہے اور وہ شعر یہ ہے۔
عَجِبْتُ لِمَوْلُودٍ لَيْسَ لَهُ أَبٌ وَ مِنْ ذِي وَلَدٍ لَيْسَ لَهُ أَبَوَان
یعنی اس بچہ سے مجھے تعجب ہے جس کا باپ نہیں یعنی حضرت عیسی علیہ السّلام سے اور اس
سے زیادہ تعجب اس بچوں والوں سے ہے جس کے ماں باپ دونوں نہیں ۔ اس شعر میں دونوں صلوں
کا بیان ہے کام کے ساتھ بھی اور مین کے ساتھ بھی اور ایسا ہی دیوان حماسہ میں جو بلاغت
فصاحت میں ایک مسلم اور مقبول دیوان ہے اور سرکاری کالجوں میں داخل ہے۔ پانچ شعر میں

عَجَب کا صلہ کام ہی لکھا ہے چنانچہ منجملہ ان کے ایک شعر یہ ہے کہ جو دیوان مذکور کے صفحہ ۹
میں درج ہے ۔
عِجِبْتِ لِمَسْرَ اهَا وَ أَنَّى تَخَلَّصَتْ إِلَى وَبَابُ السِّجْنِ دُونِيَ مُغْلَقُ
یعنی وہ معشوقہ جو عالم تصور میں میرے پاس چلی آئی مجھے تعجب ہوا کہ وہ ایسے زندان میں جس
کے دروازے بند تھے میرے پاس جو میں قید میں تھا کیونکر چلی آئی ۔ دیکھو اس شعر میں بھی اس بلیغ
فصیح شاعر نے عَجِبْتُ کا صلہ کام ہی بیان کیا ہے جیسا کہ لفظ لِمَسْرَ اھا سے ظاہر ہے اور ایسا ہی وہ
تمام اشعار اس دیوان کے جو صفحہ ۳۹۰ و ۴۱۱ و ۵۷۵ و۵۱۱ میں درج ہیں ان سب میں عجب کا صلہ
لام ہی لکھا ہے۔ جیسا کہ یہ شعر ہے۔
عَجِبْتُ لِسَعْيِ الدَّهْرِ بَيْنِي وَبَيْنَهَا فَلَمَّا انْقَضَىٰ مَا بَيْنَنَا سَكَنَ الدَّهْرُ
یعنی مجھے اس بات سے تعجب آیا کہ زمانہ نے ہم میں جدائی ڈالنے کے لئے کیا کیا کوششیں
کیں مگر جب وہ ہمارا وقت عشقبازی کا گذر گیا تو زمانہ بھی چپ ہو گیا ۔ اب دیکھو کہ اس شعر میں بھی
عَجَبُ کا صلہ کام ہی آیا ہے اور ایسا ہی حماسہ کا یہ شعر ہے۔
عَجِبْتُ لِبَرِّئُ مِنْكَ يَا عِزُّ بَعْدَ مَا عُمِرُتُ زَمَانًا مِنْكَ غَيْرُ صَحِيحٍ
یعنی اے معشوقہ یہ عجیب بات ہے کہ تیرے سبب سے ہی میں اچھا ہوا یعنی تیرے وصال سے
اور تیرے سبب سے ہی ایک مدت دراز تک میں بیمار رہا یعنی تیری جدائی کی وجہ سے علیل رہا۔ شاعر
کا منشا اس شعر سے یہ ہے کہ وہ اپنی معشوقہ کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ میری بیماری کا بھی تو ہی سبب تھی
اور پھر میرے اچھا ہو جانے کا بھی تو ہی سبب ہوئی ۔ اب دیکھو کہ اس شعر میں بھی عجب کا صلہ لام
ہی آیا ہے پھر ایک اور شعر حماسہ میں ہے اور وہ یہ ہے۔
عَجَبًا لَاَحْمَدَ وَالْعَجَائِبُ جُمَّةٌ أَنِّي يَلُومُ عَلَى الزَّمَانِ تَبَدُّلِي
یعنی مجھ کو احمد کی اس حرکت سے تعجب ہے اور عجائب پر عجائب جمع ہو رہے ہیں کیونکہ وہ

مجھے اس بات پر ملامت کرتا ہے کہ میں نے زمانہ کی گردش سے بازی کو کیوں ہار دیا۔ وہ کب
تک مجھے ایسی بیہوہ ملامت کرے گا ۔ کیا وہ نہیں سمجھتا کہ ہمیشہ زمانہ موافق نہیں رہتا اور تقدیر بد
کے آگے تدبیر پیش نہیں جاتی پس میرا اس میں کیا قصور ہے کہ زمانہ کی گردش سے میں ناکام رہا۔
اب دیکھو کہ اس شعر میں بھی عَجَب کا صلہ کام آیا ہے ۔ اور اسی حماسہ میں اسی قسم کا ایک اور
شعر ہے۔
عَجِبْتُ لِعَبْدَانِ هَجَوْنِي سَفَاهَةً أَنِ اصْطَبَحُوا مِنْ شَائِهِمْ وَ تَقَبَّلُوا
یعنی مجھے تعجب آیا کہ کنیرک زادوں نے سراسر حماقت سے میری ہجو کی اور اس ہجو کا سبب ان کی
صبح کی شراب اور دو پہر کی شراب تھی ۔ اب دیکھو اس شعر میں بھی عجب کا صلہ کام آیا ہے اور اگر یہ
کہو کہ یہ تو ان شاعروں کے شعر ہیں جو جاہلیت کے زمانہ میں گذرے ہیں تو وہ کافر ہیں ۔ ہم اُن کے
کلام کو کب مانتے ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ لوگ باعث اپنے کفر کے جاہل تھے نہ بباعث اپنی
زبان کے بلکہ زبان کی رو سے تو وہ امام مانے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ قرآن شریف کے محاورات کی
تائید میں ان کے شعر تفاسیر میں بطور حجت پیش کئے جاتے ہیں اور اس سے انکار کرنا ایسی جہالت
ہے کہ کوئی اہل علم اس کو قبول نہیں کرے گا ۔ ماسوا اس کے یہ محاورہ صرف گذشتہ زمانہ کے اشعار میں
نہیں ہے بلکہ ہمارے سید و مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے بھی اس محارہ کی تائید
ہوتی ہے۔ مثلاً ذرہ مشکوۃ کو کھولو اور کتاب الایمان کے صفحہ ۳ میں اُس حدیث کو پڑھو جو اسلام کے
بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے جس کو متفق علیہ بیان کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے
عَجِبْنَا لَهُ يَسْئَلُهُ وَ يُصَدِّقُهُ یعنی ہم نے اس شخص کی حالت سے تعجب کیا کہ پوچھتا بھی ہے اور پھر
مانتا بھی جاتا ہے۔ اب دیکھو کہ اس حدیث شریف میں بھی عَجِبْنَا کا صلہ لام ہی لکھا ہے اور عَجِبْنَا
مِنْهُ نہیں لکھا بلکہ عَجِبْنَا لَۂ کہا ہے۔
اب کوئی مولوی صاحب انصافاً فرمائیں کہ ایک شخص جو اپنے تئیں مولوی کہلاتا ہے بلکہ
دوسرے مولویوں کا سر گروہ اور ایڈوکیٹ اپنے تئیں قرار دیتا ہے کیا اس کے لئے یہ ذلت نہیں ہے کہ

اب تک اس کو یہ خبری نہیں کہ عجب کا صلہ لام بھی آیا کرتا ہے ۔ کیا اس قدر جہالت کہ مشکوۃ کی
کتاب الایمان کی حدیث کی بھی خبر نہیں کیا یہ عزت کا موجب ہے اور اس سے مولویت کے دامن کو
کوئی ذلت کا دھبہ نہیں لگتا؟ پھر جبکہ یہ امر پبلک پر عام طور پر کھل گیا اور ہزار ہا اہل علم کو معلوم ہو
گیا کہ محمد حسین نہ صرف علم صرف و نحو سے ناواقف ہے بلکہ جو کچھ احادیث کے الفاظ ہیں ان سے بھی
بے خبر ہے تو کیا یہ شہرت اس کی عزت کا موجب ہوئی یا اس کی ذلت کا ؟
پھر تیسرا پہلو ۲۱ رنومبر ۱۸۹۸ء کی پیشگوئی کے پورا ہونے کا یہ ہے کہ مسٹر جے ۔ ایم ڈوئی
صاحب بہادر سابق ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور نے اپنے حکم ۲۴ رفروری ۱۸۹۹ء
میں مولوی محمد حسین سے اس اقرار پر دستخط کرائے کہ وہ آئندہ مجھے دجال اور کافر اور کا ذب نہیں کہے
گا اور قادیان کو چھوٹے کاف سے نہیں لکھے گا اور اس نے عدالت کے سامنے کھڑے ہو کر اقرار کیا
کہ آیندہ وہ مجھے کسی مجلس میں کا فرنہیں کہے گا اور نہ میرا نام دجال رکھے گا اور نہ لوگوں میں مجھے جھوٹا
اور کاذب کر کے مشہور کرے گا۔ اب دیکھو کہ اس اقرار کے بعد وہ استفتاء اس کا کہاں گیا جس کو اس
نے بنارس تک قدم فرسائی کر کے طیار کیا تھا۔ اگر وہ اس فتوی دینے میں راستی پر ہوتا تو اس کو حاکم
کے روبرو یہ جواب دینا چاہیے تھا کہ میرے نزدیک بے شک یہ کافر ہے اس لئے میں اس کو کافر کہتا
ہوں اور دجال بھی ہے اس لئے میں اس کا نام دجال رکھتا ہوں اور یہ شخص واقعی جھوٹا ہے اس لئے
میں اس کو جھوٹا کہتا ہوں بالخصوص جس حالت میں خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے میں اب تک اور
اخیر زندگی تک انہی عقائد پر قائم ہوں جن کو محمد حسین نے کلمات کفر قرار دیا ہے تو پھر یہ کس قسم کی
دیانت ہے کہ اس نے حاکم کے خوف سے اپنے تمام فتووں کو برباد کر لیا اور حکام کے سامنے اقرار کر
دیا کہ میں آئیندہ ان کو کافر نہیں کہوں گا اور نہ اُن کا نام دجال اور کاذب رکھوں گا۔ پس سوچنے کے
لائق ہے کہ اس سے زیادہ اور کیا ذلت ہوگی کہ اس شخص نے اپنی عمارت کو اپنے ہاتھوں سے گرایا۔
اگر اس عمارت کی تقوی پر بنیاد ہوتی تو ممکن نہ تھا کہ محمد حسین اپنی قدیم عادت سے باز آ جاتا۔ ہاں یہ
سچ ہے کہ اس نوٹس پر میں نے بھی دستخط کئے ہیں۔ مگر اس دستخط سے خدا اور منصفوں کے نزدیک

میرے پر کچھ الزام نہیں آتا اور نہ ایسے دستخط میری ذلت کا موجب ٹھہرتے ہیں کیونکہ ابتدا سے میرا
یہی مذہب ہے کہ میرے دعوے کے انکار کی وجہ سے کوئی شخص کا فریا دجال نہیں ہو سکتا ۔ ہاں ضال
اور جادہ صواب سے منحرف ضرور ہو گا اور میں اس کا نام بے ایمان نہیں رکھتا ہاں میں ایسے سب
لوگوں کو خال اور جادہ صدق وصواب سے دور سمجھتا ہوں جو اُن سچائیوں سے انکار کرتے ہیں جو
خدا تعالیٰ نے میرے پر کھولی ہیں ۔ میں بلا شبہ ایسے ہر ایک آدمی کو ضلالت کی آلودگی سے مبتلا سمجھتا
لے حاشیہ۔ یہ نکتہ یاد رکھنے کے لایق ہے کہ اپنے دعوے کے انکار کرنے والے کو کافر کہنا یہ صرف ان نبیوں کی شان
ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے شریعت اور احکام جدیدہ لاتے ہیں لیکن صاحب الشریعت کے ماسوا جس قدر ملہم اور
محدث ہیں گو وہ کیسی ہی جناب الہی میں اعلیٰ شان رکھتے ہوں اور خلعت مکالمہ الہیہ سے سرفراز ہوں ان کے انکار
سے کوئی کا فرنہیں بن جاتا۔ ہاں بد قسمت منکر جو ان مقربان الہی کا انکار کرتا ہے وہ اپنے انکار کی شامت سے دن بدن
سخت دل ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ نور ایمان اس کے اندر سے مفقود ہو جاتا ہے۔ اور یہی احادیث نبویہ سے مستنبط
ہوتا ہے کہ انکار اولیا اور اُن سے دشمنی رکھنا اول انسان کو غفلت اور دنیا پرستی میں ڈالتا ہے اور اعمال حسنہ اور افعال
صدق اور اخلاص کی ان سے توفیق چھین لیتا ہے اور پھر آخر سلپ ایمان کا موجب ہو کر دینداری کی اصل حقیقت اور
مغز سے ان کو بے نصیب اور بے بہرہ کر دیتا ہے اور یہی معنے ہیں اس حدیث کے کہ مَنْ عَادَا وَلِيًّا لِّي فَقَدْ
آذَنْتُهُ لِلْحَرْبِ یعنی جو میرے ولی کا دشمن بنتا ہے تو میں اس کو کہتا ہوں کہ بس اب میری لڑائی کے لئے تیار ہو جا۔
اگر چہ اوائل عداوت میں خداوند کریم و رحیم کے آگے ایسے لوگوں کی طرف سے کسی قدر عدم معرفت کا عذر ہو سکتا ہے لیکن
جب اس ولی اللہ کی تائید میں چاروں طرف سے نشان ظاہر ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور نور قلب اس کو شناخت کر
لیتا ہے اور اس کی قبولیت کی شہادت آسمان اور زمین دونوں کی طرف سے یہ آواز بلند کانوں کو سُنائی دیتی ہے تو
نعوذ باللہ اس حالت میں جو شخص عداوت اور عناد سے باز نہیں آتا اور طریق تقویٰ کو بکلی الوداع کہہ کر دل کو سخت کر
شمر لیتا ۔ بتا ہے اور عناد اور دشمنی سے ہر وقت در پے ایذا رہتا ہے تو اس حالت میں وہ حدیث مذکورہ با ریت مذکورہ بالا کے ماتحت آ جاتا
ہے۔ خدا تعالیٰ بڑا کریم و رحیم ہے وہ انسان کو جلد نہیں پکڑتا لیکن جب انسان نا انصافی اور ظلم کرتا کر تا حد سے گزر جاتا
اور بہر حال اس عمارت کو گرانا چاہتا ہے اور اس باغ کو جلانا چاہتا ہے جس کو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے طیار کیا ہے
تو اس صورت میں قدیم سے اور جب سے کہ سلسلہ نبوت کی بنیاد پڑی ہے عادۃ اللہ یہی ہے کہ وہ ایسے مفسد کا دشمن
ہو جاتا ہے اور سب سے پہلے دولت ایمان اس سے چھین لیتا ہے تب بلعم کی طرح صرف لفاظی اور زبانی قیل و قال

ہوں جو حق اور راستی سے منحرف ہے لیکن میں کسی کلمہ گو کا نام کا فر نہیں رکھتا جب تک وہ میری تکفیر
اور تکذیب کر کے اپنے تئیں خود کا فرنہ بنا لیوے۔ سو اس معاملہ میں ہمیشہ سے سبقت میرے مخالفوں
کی طرف سے ہے کہ انہوں نے مجھ کو کافر کہا۔ میرے لئے فتویٰ طیار کیا۔ میں نے سبقت کر کے ان
کے لئے کوئی فتوی طیار نہیں کیا اور اس بات کا وہ خود اقرار کر سکتے ہیں کہ اگر میں اللہ تعالیٰ کے
نزدیک مسلمان ہوں تو مجھ کو کافر بنانے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فتوئی ان پر یہی ہے کہ وہ
بقیہ حاشیہ۔ اس کے پاس رہ جاتی ہے اور جو نیک بندوں کی خدا تعالیٰ کی طرف نسبت انس اور شوق اور ذوق اور
محبت اور تقتل اور تقویٰ کی ہوتی ہے وہ اس سے کھوئی جاتی ہے اور وہ خود محسوس کرتا ہے کہ ایام موجودہ سے دس سال
پہلے جو کچھ اس کو رقت اور انشراح اور بسط اور خدا کی طرف جھکنے اور دنیا اور اہل دنیا سے بیزاری کی حالت میں دل
میں موجود تھی اور جس طرح سچے زہد کی چمک کبھی کبھی اس کو آگاہ کرتی تھی کہ وہ خدا کے عباد صالحین میں سے ہو سکتا
ہے اب وہ چمک بکلی اس کے اندر سے جاتی رہی ہے۔ اور دنیا طلبی کی ایک آگ اس کے اندر بھڑک اُٹھتی ہے اور
انکار اہل اللہ کی شامت سے اس کو یہ بھی خیال نہیں آتا کہ جس زمانہ میں اس کے خیال نیک اور پاک اور زاہد نہ تھے
اب اس زمانہ کی نسبت اس کی عمر بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ غرض اس کو کچھ سمجھ نہیں آتا کہ مجھ کو کیا ہو گیا اور دنیا طلبی میں گرا
جاتا اور دنیا کا جاہ ڈھونڈتا ہے حالانکہ موت کے قریب ہوتا ہے۔ غرض اسی طرح ایمان کا نور اس کے دل سے چھین
لیتے ہیں اور اولیاء اللہ کی اء اللہ کی عداوت سے دوسرا سبب سلب ایمان کا یہ بھی ہو جاتا ہے کہ وہ اُس ولی اللہ کی ہر حالت میں
مخالفت کرتا رہتا ہے جو سر چشمہ نبوت سے پانی پیتا ہے جس کو سچائی پر قائم کیا جاتا ہے سو چونکہ اس کی عادت ہو جاتی
ہے کہ خواہ مخواہ ہر ایک ایسی سچائی کو رڈ کرتا ہے جو اس ولی کے منہ سے نکلتی ہے۔ اور جس قدر اس کے تائید میں نشان
ظاہر ہوتے ہیں یہ خیال کر لیتا ہے کہ ایسا ہونا جھوٹوں سے ممکن ہے اس لئے رفتہ رفتہ سلسلہ نبوت بھی اس پر مشتبہ
ہو جاتا ہے۔ لہذا انجام کار اس مخالفت کے پردہ میں اس کی ایمانی عمارت کی اینٹیں گرنی شروع ہو جاتی ہیں
یہاں تک کہ کسی دن کسی ایسے عظیم الشان مسئلہ کی مخالفت یا نشان کا انکار کر بیٹھتا ہے جس سے ایمان جاتا رہتا ہے۔
ہاں اگر کسی کا کوئی سابق نیک عمل ہو جو حضرت احدیت میں محفوظ ہو تو ممکن ہے کہ آخر کار عنایت از لی اس کو تھام لے
اور وہ رات کو یا دن کو یک دفعہ اپنی حالت کا مطالعہ کرے یا بعض ایسے امور اس کی آنکھ روشن کرنے کے لئے پیدا ہو
جائیں جن سے یکدفعہ وہ خواب غفلت سے جاگ اُٹھے ۔ وَ ذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ
ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ - منه

خود کافر ہیں ۔ سوئیں ان کو کا فرنہیں کہتا بلکہ وہ مجھ کو کافر کہہ کر خود فتوی نبوی کے نیچے آتے ہیں ۔سو
اگر مسٹر ڈوئی صاحب کے رو بروئیں نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ میں اُن کو کافر نہیں کہوں گا تو
واقعی میرا یہی مذہب ہے کہ میں کسی مسلمان کو کا فرنہیں جانتا ہاں یہ عقیدہ رکھتا ہوں کہ جو شخص مسلمان
ہو کر ایک سچے ولی اللہ کے دشمن بن جاتے ہیں ان سے نیک عملوں کی توفیق چھین لی جاتی اور دن بدن
اُن کے دل کا نور کم ہوتا جاتا یہاں تک کہ ایک دن چراغ سحری کی طرح گل ہو جاتا ہے ۔ سو یہ میرا
عقیدہ اپنی طرف سے نہیں ہے بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہے۔ غرض جس شخص
نے ناحق جوش میں آکر مجھ کو کافر قرار دیا اور میرے لئے فتوئی طیار کیا کہ یہ شخص کا فر دجال کذاب
ہے اس نے خدا تعالیٰ کے حکم سے تو کچھ خوف نہ کیا کہ وہ اہل قبلہ اور کلمہ گو کو کیوں کافر بناتا ہے اور
ہزار ہا بندگان خدا کو جو کتاب اللہ کے تابع اور شعار اسلام ظاہر کرتے ہیں کیوں دائرہ اسلام سے
خارج کرتا ہے لیکن مجسٹریٹ ضلع کی ایک دھمکی سے ہمیشہ کے لئے یہ قبول کر لیا کہ میں آئندہ ان کو
کافر اور دجال اور کذاب نہیں کہوں گا اور آپ ہی فتوی طیار کیا اور آپ ہی حکام کے خوف سے
منسوخ کر دیا اور ساتھ ہی جعفر زٹلی وغیرہ کی قلمیں ٹوٹ گئیں اور باایں ہمہ رسوائی پھر محمد حسین نے
اپنے دوستوں کے پاس یہ ظاہر کیا کہ فیصلہ میری منشاء کے موافق ہوا ہے۔ لیکن سوچ کر دیکھو کہ کیا
محمد حسین کا یہی منشاء تھا کہ آئندہ مجھے کافر نہ کہے اور تکذیب نہ کرے اور ان باتوں سے تو بہ کر کے اپنا
منہ بند کرلے اور کیا جعفر زٹلی یہ چاہتا تھا کہ اپنی گندی تحریروں سے باز آ جائے؟ پس اگر یہ وہی بات
نہیں جو اشتہار ۱۸۹۸ ء کی پیشگوئی پوری ہو گئی اور خدا نے میرے ذلیل کرنے والے کو ذلیل کیا ہے تو
اور کیا ہے ؟ جس شخص نے اپنے رسالوں میں یہ عہد شائع کیا تھا کہ میں اس شخص کو مرتے دم تک
کافر اور دجال کہتا رہوں گا جب تک وہ میرا مذہب قبول نہ کرے تو اس میں اس کی کیا عزت رہی جو
اس عہد کو اُس نے توڑ دیا۔ اور وہ جعفر زٹلی جو گندی گالیوں سے کسی طرح باز نہیں آتا تھا اگر ذلت کی
موت اس پر وارد نہیں ہوئی تو اب کیوں نہیں گالیاں نکالتا اور اب ابو الحسن تبتی کہاں ہے اس کی
زبان کیوں بند ہوگئی۔ کیا اس کے گندے ارادوں پر کوئی انقلاب نہیں آیا۔ پس یہی تو وہ ذلت ہے جو

پیشگوئی کا منشا تھا کہ ان سب کے منہ میں لگام دی گئی اور در حقیقت اس الہام کی تشریح
جو ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کو ہوا اس الہام نے دوبارہ کردی ہے جو بتاریخ ۲۱ رفروری ۱۸۹۹ء رسالہ
حقیقت المہدی میں شائع کیا گیا۔ بلکہ عجیب تر بات یہ ہے کہ ۲۱ رنومبر ۱۸۹۸ء کے اشتہار میں
جو الہام شائع ہوا تھا اس میں ایک یہ فقرہ تھا کہ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ اور پھر یہی فقرہ
۲۱ رفروری ۱۸۹۹ء کے الہام میں بھی جو ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے الہام کے لئے بطور شرح کے آیا ہے
جیسا کہ رسالہ حقیقت المہدی کے صفحہ ۱۲ سے ظاہر ہے۔ پس ان دونوں الہاموں کے مقابلہ سے ظاہر
ہوگا کہ یہ دوسرا الہام جو ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے الہام سے قریباً تین ماہ بعد ہوا ہے اس پہلے الہام کی
تشریح کرتا ہے اور اس بات کو کھول کر بیان کرتا ہے کہ وہ ذلت جس کا وعدہ اشتہا ر ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء
میں تھا وہ کس رنگ میں پوری ہوگی ۔ اسی غرض سے یہ مؤخر الذکر الہام جو ۲۱ فروری ۱۸۹۹ء کو ہوا
پہلے الہام کے ایک فقرہ کا اعادہ کر کے ایک اور فقرہ بطور تشریح اس کے ساتھ بیان کرتا ہے یعنی پہلا
الهام جو اشتہا ر۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء میں درج ہے جو محمد حسین اور جعفر زٹلی اور ابوالحسن تبتی کی ذلت کی
پیشگوئی کرتا ہے اس میں یہ فقرہ تھا کہ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَی يَدَيْهِ یعنی ظالم اپنے ہاتھ کاٹے گا اور
دوسرے الہام میں جو ۲۱ فروری ۱۸۹۹ء میں بذریعہ رسالہ حقیقت المہدی شائع ہوا اس میں یہی
فقرہ ایک زیادہ فقرہ کے ساتھ اس طرح پر لکھا گیا ہے يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ وَ يُؤْثِقُ
اور اس فقرہ کے معنے اسی رسالہ حقیقت المہدی کے صفحہ ۱۲ کی اخیر سطر اور صفحہ ۱۳ کی پہلی سطر میں یہ بیان
کئے گئے ہیں۔ ظالم اپنے ہاتھ کاٹے گا اور اپنی شرارتوں سے روکا جائے گا۔ اب
دیکھو کہ اس تشریح میں صاف بتلایا گیا ہے کہ ذلت کسی قسم کی ہوگی یعنی یہ ذلت ہوگی کہ محمد حسین اور
جعفر زٹلی اور ابوالحسن تبتی اپنی گندی اور بے حیائی کی تحریروں سے روکے جائیں گے اور جو سلسلہ
انہوں نے گالیاں دینے اور بے حیائی کے بے جا حملوں اور ہماری پرائیویٹ زندگی اور خاندانی
تعلقات کی نسبت نہایت درجہ کی کمینہ پن کی شرارت اور بد زبانی اور افترا اور جھوٹ سے شائع کیا تھا
وہ جبراً بند کیا جائے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی