اشتہار ایک عظیم الشان پیشگوئی کا پورا ہونا

مجموعہ اشتہارات (جلد 2), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اب سوچو کہ کیا وہ سلسلہ بند کیا گیا یا نہیں اور کیا وہ شیطانی کارروائیاں جو نا پاک زندگی کا
خاصہ ہوتی ہیں جن کی بے جا غلو سے پاک دامن بیویوں آل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
گندہ زبانی کے حملے کرنے کی نوبت پہنچ گئی تھی کیا یہ پلید اور بے حیائی کے طریق جو محمد حسین اور
اس کے دوست جعفر زٹلی نے اختیار کئے تھے حاکم مجاز کے حکم سے روکے گئے یا نہیں اور کیا یہ
گندہ زبانی کی عادت جس کو کسی طرح یہ لوگ چھوڑ نا نہیں چاہتے تھے چھوڑا ئی گئی یا نہیں ۔ پس
ایک عقل مند انسان کے لئے یہ ذلت کچھ تھوڑی نہیں کہ اس کے خلاف تہذیب اور بے حیائی اور
سفلہ پن کی عادات کے کاغذات عدالت میں پیش کئے جائیں اور پڑھے جائیں اور عام
اجلاس میں سب پر یہ بات کھلے اور ہزار ہا لوگوں میں شہرت پاوے کہ مولوی کہلا کر ان لوگوں کی یہ
تہذیب اور یہ شائستگی ہے۔ اب خود سوچ لو کہ کیا اس حد تک کسی شخص کی گندی کار روائیاں گندی عادات
گندے اخلاق حکام اور پبلک پر ظاہر ہونا کیا یہ عزت ہے یا بے عزتی ؟ اور کیا ایسے نفرتی اور
نا پاک شیوہ پر عدالت کی طرف سے مواخذہ ہونا یہ کچھ سرفرازی کا موجب ہے یا شان مولویت
کو اس سے ذلت کا دھبہ لگتا ہے۔
اگر ہمارے معترضوں میں حقائق شناسی کا کانشنس کچھ باقی رہتا تو ایسا صریح باطل اعتراض
ہرگز پیش نہ کرتے کہ ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے اشتہار کی ذلت کی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی کیونکہ یہ پیشگوئی
تو ایسے زور شور سے پوری ہوگئی کہ عدالت کے کمرہ میں ہی لوگ بول اُٹھے کہ آج خدا کا فرمودہ پورا
ہو گیا۔ صد ہا لوگوں کو یہ بات معلوم ہوگی کہ جب محمد حسین کو یہ فہمائیش کی گئی کہ آئندہ ایسی گندی تحریریں
شائع نہ کرے اور کافر اور دجال اور کا ذب بھی نہ کہے تو مسٹر برون صاحب ہمارا وکیل بھی بے اختیار
بول اُٹھا کہ پیشگوئی پوری ہو گئی ۔ یادر ہے کہ موجودہ کا غذات کے رُو سے جو عدالت کے سامنے تھے
عدالت نے یہ معلوم کر لیا تھا کہ محمد حسین نے مع جعفر زٹلی کے یہ زیادتی کی ہے کہ مجھے نہایت گندی
گالیاں دی ہیں اور میرے پرائیویٹ تعلقات میں سفلہ پن سے گندہ دہانی ظاہر کی ہے یہاں تک
کہ تصویریں چھاپی ہیں لیکن عدالت نے احتیاطاً آئندہ کی روک کے لئے اس نوٹس میں فریقین کو

شامل کر لیا تا اس طریق سے بکلی سد باب کرے ۔ مسٹر جے ۔ ایم ڈوئی صاحب زندہ موجود ہیں جن
کے سامنے یہ کا غذات پیش ہوئے تھے اور اب تک وہ مثل موجود ہے جس میں وہ تمام کا غذات نتھی
کئے گئے ۔ کیا کوئی ثابت کر سکتا ہے کہ عدالت میں محمد حسین کی طرف سے بھی کوئی ایسے کاغذات
پیش ہوئے جن میں میں نے بھی سفلہ پن کی راہ سے گندی تحریریں شایع کی ہوں ۔ عدالت نے
اپنے نوٹس میں قبول کر لیا ہے کہ ان گندی تحریروں کے مقابل پر جو سراسر حیا اور تہذیب کے مخالف
تھیں میری طرف سے صرف یہ کارروائی ہوئی کہ میں نے جناب الہی میں اپیل کیا۔ اب ظاہر ہے کہ
ایک شریف کے لئے یہ حالت موت سے بدتر ہے کہ اس کا یہ رویہ عدالت پر کھل جائے کہ وہ ایسی
گندہ زبانی کی عادت رکھتا ہے بلکہ ایک شریف تو اس خجالت سے جیتا ہی مر جاتا ہے کہ حاکم مجاز
عدالت کی کرسی پر اس کو یہ کہے کہ یہ کیا گندہ طریق ہے جو تو نے اختیار کیا اور ان کارروائیوں کا نتیجہ
ذلت ہونا یہ تو ایک ادنی امر ہے۔ خود پولیس کے افسر جنہوں نے مقدمہ اُٹھایا تھا ان سے پوچھنا چاہیے
کہ اس کارروائی کے دوران میں جبکہ وہ محمد حسین اور جعفر زٹلی کی گندہ زبانی کے کاغذات پیش کر رہے تھے
کیا میری گندہ زبانی کا بھی کوئی کاغذ ان کو ملا جس کو انہوں نے عدالت میں پیش کیا اور چاہو تو محمد حسین
کو حلفاً پوچھ کر دیکھ لو کہ کیا جو واقعات عدالت میں تم پر گزرے اور جبکہ عدالت نے تم سے سوالات
کئے کہ کیا یہ گندی تحریریں تمہاری تحریریں ہیں اور کیا جعفر زٹلی سے تمہارا کچھ تعلق ہے یا نہیں تو ان
سوالات کے وقت تمہارے دل کا کیا حال تھا۔ کیا اُس وقت تمہارا دل حاکم کے ان سوالات کو اپنی
عزت سمجھتا تھا یا ذلت سمجھ کر غرق ہوتا جاتا تھا۔ اگر اتنے واقعات کے جمع ہونے سے جو ہم لکھ چکے
ہیں پھر بھی ذلت نہیں ہوئی اور عزت میں کچھ بھی فرق نہیں آیا تو ہمیں اقرار کرنا پڑے گا کہ آپ
لوگوں کی عزت بڑی پکی ہے۔
پھر ماسوا اس کے ۲۱ رنومبر ۱۸۹۸ء کے اشتہار کی میعاد کے اندر کئی اور ایسے امور بھی
ظاہر ہوئے ہیں جن سے بلا شبہ مولوی محمد حسین صاحب کی عالمانہ عزت میں اس قدر فرق آیا ہے محمد
کہ گویا وہ خاک میں مل گئی ہے۔ از انجملہ ایک یہ ہے کہ مولوی صاحب موصوف نے پرچہ پیسہ اخبار

اور اخبار عام میں کمال حق پوشی کی راہ میں یہ شائع کر دیا تھا کہ وہ مقدمہ جو پولیس کی رپورٹ پر مجھ پر
اور ان پر دائر کیا گیا تھا جو ۲۴ فروری ۱۸۹۹ء میں فیصلہ ہوا اس میں گویا یہ عاجز بری نہیں ہوا بلکہ ڈسچارج
ہوا اور بڑے زور شور سے یہ دعویٰ کیا تھا کہ فیصلہ میں مسٹر ڈوئی صاحب کی طرف سے ڈسچارج کا لفظ
ہے اور ڈسچارج بری کو نہیں کہتے بلکہ جس پر جرم ثابت نہ ہو سکے اس کا نام ڈسچارج ہے اور اس
اعتراض سے محمد حسین کی غرض یہ تھی کہ تا لوگوں پر یہ ظاہر کرے کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی لیکن جیسا
کہ ہم کتاب تریاق القوب کے صفحہ ۸۱ میں تحریر کر چکے ہیں یہ اس کی طرف سے محض افترا تھا اور
دراصل ڈسچارج کا ترجمہ بری ہے اور کچھ نہیں اور اس نے عقل مندوں کے نزدیک بری کے انکار
سے اپنی بڑی پردہ دری کرائی کہ اس بات سے انکار کیا کہ ڈسچارج کا ترجمہ بری نہیں ہے۔ چنانچہ اسی
صفحہ مذکورہ یعنی صفحہ ۸۱ میں یہ تفصیل میں نے لکھ دیا ہے کہ انگریزی زبان میں کسی کو جرم سے بری سمجھنے
یا بری کرنے لئے دو لفظ استعمال ہوتے ہیں (۱) ایک ڈسچارج (۲) دوسرے ایکٹ ۔ ڈسچارج اُس
جگہ بولا جاتا ہے کہ جہاں حاکم مجوز کی نظر میں جرم کا ابتدا سے ہی کچھ ثبوت نہ ہو اور تحقیقات کے تمام
سلسلہ میں کوئی ایسی بات پیدا نہ ہو جو اس کو ایسا مجرم ٹھہرا سکے اور فرد قرارداد جرم قائم کرنے کے لائق کر
سکے۔ غرض اس کے دامن عصمت پر کوئی غبار نہ پڑ سکے اور بوجہ اس کے کہ جرم کے ارتکاب کا کچھ بھی
ثبوت نہیں ملزم کو چھوڑا جائے۔ اور ایکسٹ اُس جگہ بولا جاتا ہے جہاں اوّل مجرم ثابت ہو جائے
اور فرد قرارداد جرم لگائی جائے اور پھر مجرم اپنی صفائی کا ثبوت دے کر اس الزام سے رہائی پائے ۔
غرض ان دونوں لفظوں میں قانونی طور پر فرق یہی ہے کہ ڈسچارج وہ بریت کی قسم ہے کہ جہاں
سرے سے مجرم ثابت ہی نہ ہو سکے اور ایکٹ وہ بریت کی قسم ہے کہ جہاں جرم تو ثابت ہو جائے اور
فرد قرارداد بھی لگ جائے مگر آخر میں ملزم کی صفائی ثابت ہو جائے اور عربی میں بریت کا لفظ ایک
تھوڑے سے تصرف کے ساتھ ان دونوں مفہوموں پر مشتمل ہے یعنی جب ایک ملزم ایسی حالت میں
چھوڑا جائے کہ اس کے دامن عصمت پر کوئی دھبہ جرم کا لگ نہیں سکا اور وہ ابتدا سے کبھی اس نظر سے
دیکھا ہی نہیں گیا کہ وہ مجرم ہے یہاں تک کہ جیسا کہ وہ داغ سے پاک عدالت کے کمرہ میں آیا ویسا

ہی داغ سے پاک عدالت کے کمرہ سے نکل گیا۔ ایسی قسم کے ملزم کو عربی زبان میں بری کہتے ہیں اور
جب ایک ملزم پر مجرم ہونے کا قوی قحبہ گزر گیا اور مجرموں کی طرح سے اُس سے کارروائی کی گئی اور
اس تمام ذلّت کے بعد اُس نے اپنی صفائی کی شہادتوں کے ساتھ اس شبہ کو اپنے سر پر سے دُور کر دیا تو
ایسے ملزم کا نام عربی زبان میں مُبَرَّءٌ ہے۔ پس اس تحقیق سے ثابت ہوا کہ ڈسچارج کا عربی میں ٹھیک
ٹھیک ترجمہ بری ہے اور ایکسٹ کا ترجمہ مُبَرَّءُ ہے۔ عرب کے یہ دو مقولے ہیں کہ اَنَا بَرِيءٌ مِّنْ
ذَالِكَ وَ أَنَا مُبَرَّءٌ مِّنْ ذَالِكَ پہلے قول کے یہ معنے ہیں کہ میرے پر کوئی تہمت ثابت نہیں
کی گئی اور دوسرے قول کے یہ معنے ہیں کہ میری صفائی ثابت کی گئی ہے اور قرآن شریف میں
یہ دونوں محاورے موجود ہیں۔ چنانچہ بَری کا لفظ قرآن شریف اور بعینہ ڈسچارج کے معنوں پر بولا
گیا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَمَنْ يَكْسِبُ خَطِيئَةً أَوْ إِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِيئًا فَقَدِ احْتَمَلَ
بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبينا لي الحجز و نمبر ۵ سورہ نساء - یعنی جو شخص کوئی خطایا کوئی گناہ کرے اور پھر کسی ایسے
شخص پر وہ گناہ لگاوے جس پر وہ گناہ ثابت نہیں تو اُس نے ایک کھلے کھلے بہتان اور گناہ کا بوجھ اپنی
گردن پر لیا اور برے کی مثال قرآن شریف میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أُولَئِكَ مُبَرَّءُونَ
مِمَّا يَقُولُونَ سے یہ اس مقام کی آیت ہے کہ جہاں بے لوث بے گناہ ہونا ایک کا ایک وقت تک
مشتبہ رہا۔ پھر خدا نے اس کی طرف سے ڈیفنس پیش کر کے اس کی بریت کی ۔ اب آیت يَرْمِ بِهِ
بَرِيئًا سے یہ بداہت ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایسے شخص کا نام بری رکھا ہے جس پر کوئی گناہ ثابت
نہیں کیا گیا۔ اور یہی وہ مفہوم ہے جس کو انگریزی میں ڈسچارج کہتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی مکابرہ کی راہ
سے یہ کہے کہ اس جگہ بری کے لفظ سے وہ شخص مراد ہے جو مجرم ثابت ہونے کے بعد اپنے صفائی کے
گواہوں کے ذریعہ سے اپنی بریت ظاہر کرے تو ایسا خیال بدیہی طور پر باطل ہے کیونکہ اگر خدا تعالیٰ
کا بری کے لفظ سے یہی منشاء ہے تو اس سے یہ خرابی پیدا ہو گی کہ اس آیت سے یہ فتوی ملے گا کہ
خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسے شخص پر جس کا گناہ ثابت نہیں کسی گناہ کی تہمت لگانا کوئی جرم نہیں ہوگا گو وہ
اور
ا النساء : ١١٣ النور : ۲۷

مستور الحال شریفوں کی طرح زندگی بسر کرتا ہو اور صرف یہ کسر ہو کہ ابھی اس نے بے قصور
ہونا عدالت میں حاضر ہو کر ثابت نہیں کیا حالانکہ ایسا سمجھنا صریح باطل ہے اور اس سے تمام
تعلیم قرآن شریف کی زیروز بر ہو جاتی ہے کیونکہ اس صورت میں جائز ہوگا کہ جو لوگ مثلاً ایسی
مستور الحال عورتوں پر زنا کی تہمت لگاتے ہیں جنہوں نے عدالت میں حاضر ہو کر اس بات کا ثبوت
نہیں دیا کہ وہ ہر قسم کی بدکاری سے مدت العمر سے محفوظ رہی ہیں وہ کچھ گناہ نہیں کرتے اور اُن کو
روا ہے کہ مستور الحال عورتوں پر ایسی تہمتیں لگایا کریں حالانکہ ایسا خیال کرنا اس مندرجہ ذیل آیت کی
رو سے صریح حرام اور معصیت ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَتِ ثُمَّ
لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَمُنِيْنَ جَلْدَةً لے یعنی جولوگ ایسی عورتوں پر زنا
کی تہمت لگاتے ہیں جن کا زنا کا ر ہونا ثابت نہیں ہے بلکہ مستور الحال ہیں اگر وہ لوگ چار گواہ سے
اپنے اس الزام کو ثابت نہ کریں تو اُن کو اسی درّے مارنے چاہیں ۔ اب دیکھو کہ ان عورتوں کا نام
خدا نے بری رکھا ہے جن کا زانیہ ہونا ثابت نہیں ۔
پس بری کے لفظ کی یہ تشریح بعینہ ڈسچارج کے مفہوم سے مطابق ہے کیونکہ اگر بری کا لفظ جو
قرآن نے آیات يَرْمِ بِهِ بَرِيئًا میں استعمال کیا ہے صرف ایسی صورت پر بولا جاتا ہے کہ جبکہ کسی کو
مجرم ٹھہرا کر اس پر فرد قرارداد مجرم لگائی جائے اور پھر وہ گواہوں کی شہادت سے اپنی صفائی ثابت
کرے اور استغاثہ کا ثبوت ڈیفنس کے ثبوت سے ٹوٹ جائے تو اس صورت میں ہر ایک شریر کو
آزادی ہو گی کہ ایسی تمام عورتوں پر زنا کا الزام لگا وے جنہوں نے متعمد گواہوں کے ذریعہ سے
عدالت میں ثابت نہیں کر دیا کہ وہ زانیہ نہیں ہیں خواہ وہ رسولوں اور نبیوں کی عورتیں ہوں اور خواہ
صحابہ کی اور خو اور خواہ اولیاء اللہ کی اور خواہ اہل بیت کی عورتیں ہوں اور ظاہر ہے کہ آیت يَرم به
بَرِيئًا میں بری کے لفظ کے ایسے معنے کرنے صاف الحاد ہے جو ہرگز خدا تعالیٰ کا منشاء نہیں ہے بلکہ
بدیہی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ اس آیت میں بری کے لفظ سے خدا تعالیٰ کا یہی منشاء ہے کہ جو
رض
ا النور : ۵

مستور الحال لوگ ہیں خواہ مرد ہیں خواہ عورتیں ہیں جن کا کوئی گناہ ثابت نہیں وہ سب بری کے نام
کے مستحق ہیں اور بغیر ثبوت ان پر کوئی تہمت لگا نا فسق ہے جس سے خدا تعالیٰ اس آیت میں منع فرماتا
ہے کہ اگر کسی کو نبیوں اور رسولوں کی کچھ پرواہ نہ ہو اور اپنی ضد سے باز نہ آوے تو پھر ذرہ شرم کر کے
اپنی عورتوں کی نسبت ہی کچھ انصاف کرے کہ کیا اگر ان پر کوئی شخص ان کی عفت کے مخالف کوئی ایسی
نا پاک تہمت لگا وے جس کا کوئی ثبوت نہ ہو تو کیا وہ عورتیں آیت يَرْمِ بِهِ بَرِيئًا کی مصداق ٹھہر کر
بری سمجھی جاسکتی ہیں اور ایسا تہمت لگانے والا سزا کے لائق ٹھہرتا ہے یا وہ محض اس حالت میں بری
سمجھی جائیں گی جبکہ وہ اپنی صفائی اور پاک دامنی کے بارے میں عدالت میں گواہ گذرا نہیں اور جب
تک وہ بذریعہ شہادتوں کے اپنی عفت کا عدالت میں ثبوت نہ دیں تب تک جو شخص چاہے ان کی
عفت پر حملہ کیا کرے اور ان کو غیر بری قرار دے۔ اور ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ نے آیت موصوفہ میں
بار ثبوت تہمت لگانے والے پر رکھا ہے اور جب تک تہمت لگانے والا کسی گناہ کو ثابت نہ کرے
تب تک تمام مردوں اور عورتوں کو بری کہلانے کے مستحق ٹھہرایا ہے۔ پس قرآن اور زبان عرب کے
رو سے بری کے معنے ایسے وسیع ہیں کہ جب تک کسی پر کسی جرم کا ثبوت نہ ہو وہ بری کہلائے گا کیونکہ
انسان کے لئے بری ہونا طبعی حالت ہے اور گناہ ایک عارضہ ہے جو پیچھے سے لاحق ہوتا ہے۔ لہذا
ہر ایک انسان جب تک اس کا کوئی جرم ثابت نہ ہو بری کہلانے کا حقدار ہے کیونکہ طبیعی حالت بغیر کسی
عارضہ لاحقہ کے دور نہیں ہو سکتی ۔
ایک اور امر عظیم الشان ہے جو اشتہا ر ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کی میعاد میں ظہور میں آیا جس سے
اشتہار مذکورہ کی پیشگوئی کا پورا ہونا اور بھی وضاحت سے ثابت ہوتا ہے کیونکہ وہ پیشگوئی جو چوتھا لڑکا
ہونے کے بارے میں ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۵۸ میں کی گئی تھی جس کے ساتھ یہ شرط تھی کہ عبد الحق
غزنوی جو امرت سر میں مولوی عبدالجبار غزنوی کی جماعت میں رہتا ہے نہیں مرے گا جب تک یہ
چوتھا لڑکا پیدا نہ ہوئے۔ وہ پیشگوئی اشتہا ر ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کی میعاد کے اندر پوری ہو گئی اور وہ لڑکا
بفضلہ تعالی ۱۴ رجون ۱۸۹۹ء کو مطابق ۴ صفر ۱۳۱۷ ھ پیدا ہو گیا جس کا نام مبارک احمد رکھا گیا اور

جیسا کہ پیشگوئی میں شرط تھی کہ عبد الحق غزنوی اس وقت تک زندہ ہوگا کہ چوتھا لڑکا پیدا ہو جائے گا۔
ایسا ہی ظہور میں آیا اور اب اس وقت تک کہ ۱۴ دسمبر ۱۸۹۹ ء ہے ہر ایک شخص امرت سر میں جا کر تحقیق
کر لے کہ عبد الحق اب تک زندہ ہے۔ پس اس میں کیا شک ہے کہ یہ صاف صاف اور کھلی کھلی پیشگوئی
محمد حسین اور اس کے گروہ کی عزت کا موجب نہیں ہو سکتی کیونکہ خدا نے ایسے انسان کی دعا کو قبول کر
کے جو محمد حسین اور اس کے گروہ کی نظر میں کافر اور دجال ہے اس کی پیشگوئی کے مطابق عبد الحق
غزنوی کی زندگی میں اس کو پسر چہارم عطا فرمایا یہ ایک تائید الہی ہے جو بجز صادق انسان کے اور کسی
کے لئے ہرگز نہیں ہو سکتی ۔ پس جب کہ اس پیشگوئی کا میعاد کے اندر پورا ہو جانا اور عبد الحق کی زندگی
میں ہی اس کا ظہور میں آنا میری عزت کا موجب ہوا تو بلا شبہ محمد حسین اور اس کے گروہ جعفر زٹلی و رزیلی و غیره
کی ذلت کا موجب ہوا ہوگا ۔ یہ اور بات ہے کہ یہ لوگ ہر ایک بات میں اور ہر ایک موقعہ پر یہ کہتے
رہیں کہ ہماری کچھ بھی ذلت نہیں ہوئی۔ لیکن جو شخص منصف ہو کر ان تمام واقعات کو پڑھے گا اس کو تو
بہر حال ماننا پڑے گا کہ بلاشبہ ذلت ہو چکی ہے۔
اس جگہ ہمیں افسوس سے یہ بھی لکھنا پڑا ہے کہ پرچہ اخبار عام ۲۳ نومبر ۱۸۹۹ء میں ایک شخص
ثناء اللہ نام امرت سری نے یہ مضمون چھپوایا ہے کہ اب تک مولوی محمد حسین کی کچھ بھی ذلت نہیں
ہوئی ۔ ہم حیران ہیں کہ اس صریح خلاف واقعہ امر کا کیا جواب لکھیں ۔ ہم نہیں جانتے کہ ثناء اللہ
صاحب کے خیال میں ذلت کس کو کہتے ہیں۔ ہاں ہم یہ قبول کرتے ہیں کہ ذلت کئی قسم کی ہوتی ہے
اور انسانوں کے ہر ایک طبقہ کے مناسب حال ایک قسم کی ذلت ہے۔ مثلاً زمینداروں میں سے ایک
وہ ہیں جو فقط س رسرکاری دستک جاری ہونے سے اپنی ذلت خیال کرتے ۔ رتے ہیں اور ان کے مقابل پر اس
قسم کے زمیندار بھی دیکھے جاتے ہیں کہ قسط مالگذاری بر وقت ادا نہ ہونے کی وجہ سے تحصیل کے
چپراسی ان کو پکڑ کر لے جاتے ہیں اور بوجہ نہ ادائیگی معاملہ کے سخت گوشمالی کرتے ہیں بلکہ بعض
اوقات دو چار جوتے ان کو مار بھی دیتے ہیں۔ اور وہ زمیندار ہنسی خوشی سے مار کھا لیتے ہیں اور ذرہ
خیال نہیں کرتے کہ کچھ بھی ان کی بے عزتی ہوئی ہے اور ان سے بھی زیادہ بعض شریر چوہڑوں اور

چماروں اور ساہنسیوں میں سے ایسے ہوتے ہیں کہ جو جیل خانہ میں جاتے ہیں اور چوتڑوں پر بید بھی
کھاتے ہیں اور با ایں ہمہ کبھی نہیں سمجھتے کہ ہماری عزت میں کچھ بھی فرق آیا ہے بلکہ جیل میں ہنستے
رہتے اور گاتے رہتے ہیں گویا ایک نشے میں ہیں۔ اب چونکہ عزتیں کئی قسم کی اور ذلتیں بھی کئی قسم کی
ہیں اس لئے یہ بات میاں ثناء اللہ سے پوچھنے کے لایق ہے کہ وہ کس امر کو شیخ محمد حسین کی ذلت قرار
دیتے ہیں۔ اور اگر اتنی قابل شرم باتوں میں سے جو بیچارے محمد حسین کو پیش آئیں اب تک اس کی
کچھ بھی ذلت نہیں ہوئی تو ہمیں سمجھا دیں کہ وہ کونسی صورت تھی جس سے اس کی ذلت ہو سکتی اور بیان
فرماویں کہ جو مولوی محمد حسین جیسی شان اور عزت کا آدمی ہو اس کی ذلت کس قسم کی بے عزتی میں
متصور ہے۔ اب تک تو ہم یہی سمجھے بیٹھے تھے کہ شریف اور معز ز انسانوں کی عزت نہایت نازک ہوتی
ہے اور تھوڑی سی کسر شان سے عزت میں فرق آ جاتا ہے۔ مگر اب میاں ثناء اللہ صاحب کے بیان
سے معلوم ہوتا ہے کہ ان تمام قابل شرم امور سے مولوی صاحب موصوف کی عزت میں کچھ بھی فرق
نہیں آیا۔ پس اس صورت میں ہم اس انکار کا کچھ بھی جواب نہیں دے سکتے جب تک کہ میاں شاء اللہ
کھول کر ہمیں نہ بتلاویں کہ کس قسم کی ذلت ہونی چاہیے تھی جس سے موحدین کے اس ایڈوکیٹ کی
عزت میں فرق آ جاتا ۔ اگر وہ معقول طور پر ہمیں سمجھا دیں گے کہ شریفوں اور معزز وں اور ایسے نامی
علماء کی ذلت اس قسم کی ہونی ضروری ہے تو اس صورت میں اگر ہماری پیشگوئی کے رو سے وہ خاص
ذلت نہیں پہنچی جو پہنچنی چاہیے تھی تو ہم اقرار کر دیں گے کہ ابھی پیشگوئی پورے طور پر ظہور میں نہیں
آئی۔ لیکن اب تک تو ہم مولوی محمد حسین کی عالمانہ حیثیت پر نظر کر کے یہی سمجھتے ہیں کہ پیشگوئی ان کی
حیثیت کے مطابق اور نیز الہامی شرط کے مطابق پورے طور پر ظہور میں آچکی ۔
لے الہامی شرط یہ تھی کہ محمد حسین اور اس کے دور فیقوں کی ذلت صرف اسی قسم کی ہوگی جس قسم کی ذلت انہوں نے
پہنچائی تھی جیسا کہ الہام مندرجہ اشتہا ر ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے اس فقرہ سے ظاہر ہے کہ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَ
تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۔ پس الہامی شرط کو نظر انداز کر کے اعتراض اٹھانا نا دان متعصبوں کا کام ہے نہ عقلمندوں اور
منصفوں کا منه

مدت ہوئی کہ ہمیں ان تمام مولویوں سے ترک ملاقات ہے ہمیں کچھ بھی معلوم نہیں کہ یہ
لوگ اپنی بے عزتی کسی حد کی ذلت میں خیال کرتے ہیں اور کسی حد کی ذلت کو ہضم کر جاتے ہیں ۔
میاں ثناء اللہ کو اعتراض کرنے کا بے شک حق ہے مگر ہم جواب دینے سے معذور ہیں جب تک وہ
کھول کر بیان نہ کریں کہ بے عزتی تب ہوتی تھی جب ایسا ظہور میں آتا۔ ہم قبول کرتے ہیں کہ
انسانوں کی مختلف طبقوں کے لحاظ سے بے عزتی بھی مختلف طور پر ہے اور ہر ایک کے لئے وجوہ ذلت
کے جدا جدا ہیں لیکن ہمیں کیا خبر ہے کہ آپ لوگوں نے مولوی محمد حسین کو کس طبقہ کا انسان قرار دیا ہے
اور اس کی ذلت کن امور میں تصور فرمائی ہے ۔ ہماری دانست میں تو میاں ثناء اللہ کو مولوی محمد حسین
صاحب سے کوئی پوشیدہ کینہ ہے کہ وہ اب تک ان کی اس درجہ کی ذلت پر راضی نہیں ہوئے جو
شریفوں اور معززوں اور اہل علم کے لئے کافی ہے۔
یہ تو ظاہر ہے کہ دنیا میں ذلت تین قسم کی ہوتی ہے ایک تو جسمانی ذلت جس کے اکثر
جرائم پیشہ تختہ مشق ہوتے رہتے ہیں۔ دوسرے اخلاقی ذلت ۔ یہ تب ہوتی ہے جبکہ کسی کی اخلاقی حالت ۔
نہایت گندی ثابت ہو اور اس پر اس کو سرزنش ہو۔ تیسرے علمی پردہ دری کی ذلت جس سے
عالمانہ حیثیت خاک میں ملتی ہے۔ اب ظاہر ہے کہ اخلاقی ذلت ظہور میں آچکی ہے۔ اگر کسی کو شک ہے تو
اس مثل کو ملاحظہ کرے جو مسٹر ۔ جے ایم ڈوئی صاحب کی عدالت میں طیار ہوئی ہے۔ ایسا ہی عالمانہ حیثیت
کی ذلت ظہور میں آچکی اور عجبت کے صلہ پر جو اعتراض محمد حسین صاحب نے کیا ہے اور پھر جو
ڈسچارج کا ترجمہ کرتے ہوئے آپ نے فرمایا ہے کہ ڈسچارج کا ترجمہ بری نہیں ہے۔ ان دونوں
اعتراضوں سے صاف طور پر کھل گیا کہ علاوہ کمالات محودانی اور حدیث دانی کے آپ کو قانون
انگریزی میں بھی کچھ دخل ہے اور یاد رہے کہ دشمن کی ذلت ایک قسم کی یہ بھی ہوتی ہے کہ اس کے
مخالف کو جس کے ذلیل کرنے کے لئے ہر دم تدبیریں کرتا اور طرح طرح کے مکر استعمال میں لاتا
ہے خدا تعالیٰ کی طرف سے عزت مل جائے ۔ سو اس قسم کی ذلت بھی ظاہر ہے کیونکہ ڈوئی صاحب
کے مقدمہ کے بعد جو کچھ خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم نے میری طرف ایک دُنیا کو رجوع دیا اور دے رہا

ہے یہ ایک ایسا امر ہے جو اس شخص کی اس میں صریح ذلت ہے جو اس کے برخلاف میرے لئے چاہتا
تھا۔ ہاں میاں ثناء اللہ کے تین اعتراض اور باقی ہیں اور وہ یہ کہ وہ پرچہ اخبار عام میں یہ کہتا ہے کہ
محمد حسین کو چار مربع زمین مل گئی ہے اور کسی ریاست میں اس کا کچھ وظیفہ مقرر ہو گیا ہے ۔ اور مسٹر
جے ایم ڈوئی صاحب نے اس کی منشاء کے موافق مقدمہ کیا ہے ۔“
تیسرے اعتراض کے جواب کی کچھ ضرورت نہیں کیونکہ ابھی ہم لکھ چکے ہیں کہ یہ دعوی تو
سراسر ترک حیا ہے کہ ایسا خیال کیا جائے کہ محمد حسین کی منشاء کے موافق مقدمہ ہوا ہے۔ خود محمد حسین کو
قسم دے کر پوچھنا چاہیے کہ اس کا منشاء تھا کہ آئندہ وہ کافر اور دجال اور کاذب کہنے سے باز آ جائے
اور کیا اس کا یہ منشاء تھا کہ آئندہ گالیوں اور پخش کہنے اور کہانے سے باز آ جائے؟ پھر کون منصف اور
صاحب حیا کہہ سکتا ہے کہ یہ مقدمہ محمد حسین کی منشاء کے موافق ہوا۔ ہاں اگر یہ اعتراض ہو کہ ہمیں بھی
آئندہ موت اور ذلت کی پیشگوئی کرنے سے روکا گیا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ہماری کارروائی
خود اُس وقت سے پہلے ختم ہو چکی تھی کہ جب ڈوئی صاحب کے نوٹس میں ایسا لکھا گیا بلکہ ہم اپنے
رسالہ انجام آتھم میں بتصریح لکھ چکے ہیں کہ ہم ان لوگوں کو آئیندہ مخاطب کرنا بھی نہیں چاہتے جب
تک یہ ہمیں مخاطب نہ کریں اور ہم بدل بیزار اور متنفر ہیں کہ ان لوگوں کا نام بھی لیں چہ جائیکہ ان کے
حق میں پیشگوئی کر کے اسی قدر خطاب سے ان کو کچھ عزت دیں ۔ ہمارا مدعا تین فرقوں کی نسبت تین
پیشگوئیاں تھیں ۔ سو ہم اپنے اس مدعا کو پورا کر چکے۔ اب کچھ بھی ہمیں ضرورت نہیں کہ ان لوگوں کی
موت اور ذلت کی نسبت پیشگوئی کریں اور یہ الزام کہ آیندہ عموماً الہامات کی اشاعت کرنے اور
ہر قسم کی پیشگوئیوں سے روکا گیا ہے یہ ان لوگوں کی باتیں ہیں جو وعید لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ
میں داخل ہیں ۔ اب بھی ہم اس مقدمہ کے بعد بہت سی پیشگوئیاں شائع کر چکے ہیں پس یہ کیسا گندہ
جھوٹ ہے کہ یہ لوگ بے خبر لوگوں کے پاس بیان کر رہے ہیں ۔
رہا یہ سوال کہ محمد حسین کو کچھ زمین مل گئی ہے یعنی بجائے ذلت کے عزت ہوگئی ہے یہ نہایت
بیہودہ خیال ہے بلکہ یہ اُس وقت اعتراض کرنا چاہیے تھا کہ جب اس زمین سے محمد حسین کچھ منفعت
اُٹھا لیتا۔ ابھی تو وہ ایک ابتلا کے نیچے ہے کچھ معلوم نہیں کہ اس زمین سے انجام کار کچھ زیر باری ہوگی

یا کچھ منفعت ہوگی ۔ ماسوا اس کے کنز العمال کی کتاب المزارعة میں یعنی صفحہ ۷۳ میں جناب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث موجود ہے لا تدخل سكة الحرث على قوم الا
اذلّهم الله (طب - عن ابي يمامة ) یعنی کھتی کا لوہا اور آل کسی قوم میں نہیں آتا جو اس قوم کو ذلیل
نہیں کرتا۔ پھر اسی صفحہ میں ایک دوسری حدیث ہے انه صلى الله عليه وسلم رأى شيئًا من
الة الحرث فقال لا يدخل هذا بيت قوم الادخله الذل (خ عن ابي امامة ) یعنی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آلہ زراعت کا دیکھا اور فرمایا کہ یہ آلہ کسی قوم کے گھر میں داخل
نہیں ہوتا مگر اس قوم کو ذلیل کر دیتا ہے ۔ اب دیکھو ان احادیث سے صریح طور پر ثابت ہے کہ جہاں
کاشت کاری کا آلہ ہوگا وہیں ذلت ہوگی ۔ اب ہم میاں ثناء اللہ کی بات مانیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی۔ جو شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بات پر ایمان رکھتا ہے اس کو ماننا پڑے گا کہ کسی کے گلے
میں کاشت کاری کا سامان پڑا یہ بھی ایک قسم کی ذلت ہے۔ سو یہ تو میاں ثناء اللہ نے ہماری مدد کی کہ
جس قسم کی ذلت کی ہمیں خبر بھی نہیں تھی ہمیں خبر دے دی ۔ ہمیں تو صرف پانچ قسم کی ذلت کی خبر
تھی ۔ اس چھٹی قسم کی ذلت پر میاں ثناء اللہ کی معرفت اطلاع ہوئی ۔
اور رہی یہ بات کہ محمد حسین کا کسی ریاست میں وظیفہ مقرر ہو گیا ہے یہ ایسا امر ہے کہ اس کو کوئی
کنز العمال جلد ۸ شائع کردہ دائرۃ المعارف نظامیه حیدر آباد دکن ۱۳۱۴ ھ (ناشر)
عن ابی یمامہ کا تب سے سہواً غلط لکھا گیا ہے درست عن ابی امامۃ ہے۔ (ناشر)
سے قرآن شریف میں یہ قسم مذکور ہے کہ یہودیوں نے آسمانی کھانے سے انکار کر کے حضرت موسی سے زمین مانگی
تھی اور ساگ اور عدس اور پیاز وغیرہ کے خواہشمند ہوئے تھے۔ تب خدا نے ان کی یہ درخواست منظور کر کے فرمایا کہ تم
نے زمین نہیں لی بلکہ اپنے لئے ذلت لے لی۔ اگر چاہو تو قرآن شریف میں سے یہ تمام آیات غور سے پڑھو میں
بَقْلِهَا وَقِثَّابِهَا وَفُوْمِهَا وَعَدَسِهَا اس آیت تک کہ وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّيَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ
اب اس جگہ اگر کچھ ان دونوں قصوں میں فرق ہے تو صرف یہی کہ یہودیوں نے حضرت موسیٰ سے زمین مانگی اور
ذلت کی پیشگوئی سنی اور محمد حسین نے مسٹر جے ایم ڈوئی سے زمین مانگی مگر ہمیں معلوم نہیں کہ انہوں نے بھی کچھ فرمایا
یا نہیں ۔ یہودیوں کا آسمانی کھانا من اور سلولی تھا اور محمد حسین کا آسمانی کھانا متوکلا نہ رزق تھا اب نمبرداری کی
البقرة : ٦٢
خواہش ہوئی دیکھیں نتیجہ کیا ہو۔
منہ

دانشمند عزت قرار نہیں دے گا ۔ ان ریاستوں میں تو ہر ایک قسم کے لوگوں کے وظیفے مقرر ہیں جن میں
سے بعض کے ناموں کا ذکر بھی قابل شرم ہے۔ پھر اگر محمد حسین کا وظیفہ بھی کسی نے مقرر کر دیا تو کس
عزت کا موجب ہوا بلکہ اس جگہ تو وہ فقرہ یاد آتا ہے کہ بِئْسَ الْفَقِيرُ عَلَى بَابِ الْأَمِيرِ۔
غرض یہ پیشگوئی جو محمد حسین اور اس کے دور فیقوں کی نسبت تھی اعلیٰ درجہ پر پوری ہو گئی ۔ ہم
قبول کرتے ہیں کہ ان لوگوں کی اس قسم کی ذلت نہیں ہوئی جو ادنی طبقہ کے لوگوں کی ذلت ہوتی ہے
مگر پیشگوئی میں پہلے سے اس کی تصریح تھی کہ مثلی ذلت ہو گی جیسا کہ پیشگوئی کا یہ فقرہ ہے۔ جَزَاءُ
سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ یعنی جس قسم کی ذلت ان لوگوں نے پہنچائی اُسی قسم کی ذلت ان کو
پہنچے گی ۔ اب ہم اس سوال کو زٹلی اور تبتی سے تو نہیں پوچھتے کیونکہ ان کی ذلت اور عزت دونوں طفیلی
ہیں مگر جو شخص چاہے محمد حسین کو قرآن شریف ہاتھ میں دے کر حلفاً پوچھ لے کہ یہ مشلی ذلت جو الہام
سے مفہوم ہوتی ہے یہ تمہیں اور تمہارے رفیقوں کو پہنچ گئی یا نہیں؟ بے حیائی سے بات کو حد سے بڑھانا
کسی شریف انسان کا کام نہیں ہے بلکہ گندوں اور سفلوں کا کام ہے۔ لیکن ایک منصف مزاج سوچ
سکتا ہے کہ الہام الہی میں یہ تو نہیں بتلایا گیا تھا کہ وہ ذلت کسی زدوکوب کے ذریعہ سے ہوگی یا کسی
اور جسمانی ضرر سے یا خون کرنے سے وہ ذلت پہنچائی جائے گی بلکہ الہام الہی کے صاف اور صریح
یہ لفظ تھے کہ ذلت صرف اس قسم کی ہو گی جس قسم کی ذلت ان لوگوں نے پہنچائی ۔ الہام موجود ہے۔
ہزاروں آدمیوں میں چھپ کر شائع ہو چکا ہے۔ پھر یہودیوں کی طرح اس میں تحریف کرنا اُس
بے حیا انسان کا کام ہے جس کو نہ خدا تعالیٰ کا خوف ہے اور نہ انسانوں سے شرم ہے !!
میرزاغلام احمد از قادیاں
تاریخ طبع کے اردسمبر ۱۸۹۹ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیاں
( اس اشتہار کی اصل کاپی خلافت لائبریری ربوہ میں موجود ہے )

آج 10 میں سے 10 باقی