مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مجموعه
اشتهارات
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی
مسیح موعود و مهدی معهود عليه السلام
جلد سوم

نام کتاب
پہلی اشاعت
اشاعت ھذا انڈیا بار اول
تعداد
شائع کرده
مطبع
:
مجموعه اشتہارات جلد سوئم
حضرت مرزاغلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام
:
:
جولائی 2019ء
:
:
نظارت نشر و اشاعت قادیان ، 143516
ضلع گورداسپور ( پنجاب ) انڈیا
:
فضل عمر پریس قادیان
MAJMOOA ISHTEHARAT
Vol-3 (Urdu)
By: HAZRAT MIRZA GHULAM AHMAD QADIANI
PROMESSED MASIAH AND MAHDI
First Edition In India : In 2019
Copies: 1000
Published by: Nazarat Nashro Ishaat Qadian - 143516
Distt۔ Gurdaspur (Punjab) INDIA
Printed at: Fazl-e-Umar Press Qadian

عرض ناشر
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سیدنا حضرت اقدس مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود
علیہ السلام کے مجموعہ اشتہارات کا کمپیوٹرائز ڈایڈیشن 3 جلدوں پر مشتمل پہلی بار قادیان سے شائع ہو
رہا ہے
نظارت نشر و اشاعت قادیان سیدنا
حضرت خلیفة اع الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے اسے شائع کرنے کی سعادت
حاصل کر رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے مبارک کرے اور اس کی تیاری کے سلسلہ میں کام کرنے والے جملہ
معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہم سب کو سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ارشادات مبارکہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
ناظر نشر و اشاعت قادیان

ر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وَ عَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
پیش لفظ
بار اول
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۸۷۸ء سے اپنے وصال ۱۹۰۸ء تک جو بے شمار اشتہارات
شائع فرمائے تھے وہ مذہبی دنیا کی تاریخ کا ایک عظیم سرمایہ ہے۔
اسلام کی حقانیت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے اثبات میں ان اشتہارات کی بڑی
قیمت ہے۔ حضور نے اپنے معاندین کو جتنے چیلنج اتمام حجت کے لئے دیئے اکثر وہ اشتہارات میں ہی
درج ہیں۔ اہم پیشگوئیوں کے پس منظر اور تفصیلات کو تبھی سمجھا جا سکتا ہے جب ان اشتہارات کا
ترتیب وار مطالعہ کیا جائے ۔ حضور کے یہ اشتہارات حجج قاطعہ و براہین نیرہ اور زندہ خدا کے زندہ
کلام سے پُر ہیں۔ اور اس روحانی اسلحہ کا ایک اہم حصہ ہیں جو خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو دشمنان اسلام پر غلبہ کے لئے عطا فرمائے تھے۔ حضور نے اپنی کتاب ”فتح اسلام میں
تائید حق اور اشاعت اسلام کے لئے جن پانچ شاخوں کا ذکر بائیمائے الہی فرمایا ہے۔ ان میں ایک اہم
شاخ اشتہارات کی ہے۔ حضور فرماتے ہیں:
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا
اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔ یہ انسان کی بات نہیں خدا تعالیٰ
کا الہام اور رب جلیل کا کلام ہے۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ان حملوں کے دن نزدیک ہیں ۔ مگر یہ حملے بہ
تیغ و تبر سے نہیں ہوں گے اور تلواروں اور بندوقوں کی حاجت نہیں پڑے گی۔ بلکہ روحانی اسلحہ کے ساتھ
خدا تعالیٰ کی مدد اترے گی اور ہر ایک حق پوش دجال دنیا پرست یک چشم جو دین کی آنکھ نہیں رکھتا

محبت قاطعہ کی تلوار سے قتل کیا جائے گا اور سچائی کی فتح ہو گی اور اسلام کے لئے پھر اس تازگی اور روشنی کا
دن آئے گا جو پہلے وقتوں میں آچکا ہے اور وہ آفتاب اپنے پورے کمال کے ساتھ پھر چڑھے گا جیسا کہ
پہلے چڑھ چکا ہے لیکن ابھی ایسا نہیں ۔ ضرور ہے کہ آسمان اسے چڑھنے سے روکے رہے جب تک کہ ن ابی ایسا نہیں ۔ ضرور ہے کہ آسان اسے چڑھنے سے روکے رہے۔
محنت اور جانفشانی سے ہمارے جگر خون نہ ہو جائیں اور ہم سارے آراموں کو اس کے ظہور کے
لئے نہ کھو دیں اور اعزاز اسلام کے لئے ساری ذلتیں قبول نہ کر لیں ۔ اسلام کا زندہ ہونا ہم سے
ایک فدیہ مانگتا ہے۔ وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا۔ یہی موت ہے جس پر اسلام کی
زندگی ۔ مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خُدا کی تجلی موقوف ہے۔ اور یہی وہ چیز ہے جس کا دوسرے لفظوں
میں اسلام نام ہے۔ اسی اسلام کا زندہ کرنا خدا تعالیٰ اب چاہتا ہے اور ضرور تھا کہ وہ اس مہم عظیم
کے روبراہ کرنے کے لئے ایک عظیم الشان کارخانہ جو ہر ایک پہلو سے مؤثر ہو اپنی طرف سے قائم
کرتا۔ سو اس حکیم و قدیر نے اس عاجز کو اصلاح خلائق کے لئے بھیج کر ایسا ہی کیا اور دنیا کو حق اور راستی
کی طرف کھینچنے کے لئے کئی شاخوں پر امر تائید حق اور اشاعت اسلام کو منقسم کر دیا۔
دوسری شاخ اس کارخانہ کی اشتہار جاری کرنے کا سلسلہ ہے جو حکم الہی اتمام حجت کی غرض
سے جاری ہے۔ اور اب تک بیس ہزار سے کچھ زیادہ اشتہارات اسلامی حجتوں کو غیر قوموں پر
پورا کرنے کے لئے شائع ہو چکے ہیں اور آئندہ ضرورت کے وقتوں میں ہمیشہ ہوتے رہیں گے۔“
( فتح اسلام )
مجموعہ اشتہارات کو پہلے حضرت میر قاسم علی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تبلیغ رسالت کے نام
سے شائع فرمایا تھا۔ اب مزید اشتہارات کی تلاش کر کے مکرم و محترم مولوی عبد اللطیف صاحب
بہاولپوری نے اس مجموعہ میں اضافہ کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس محنت کو قبول فرمائے اور اس کی انہیں
جزاء خیر عطا فرمائے۔

ج
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وَ عَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
وو
پیش لفظ
بار دوم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے دعوئی ماموریت سے قبل اور دعویٰ ماموریت کے بعد
وقتا فوقتا جو اشتہارات شائع فرمائے تھے انہیں حضور علیہ السلام کی زندگی میں ہی کئی اصحاب نے جمع کر
کے کتابی شکل میں شائع کرنے کے لئے کام شروع کیا تھا تاہم سب سے پہلے حضرت مفتی محمد صادق
صاحب ایڈیٹر اخبار بدر کو مجموعہ اشتہارات کے نام سے چھ جلدوں میں انہیں شائع کرنے کی توفیق
ملی انہوں نے دیباچہ میں لکھا ہے کہ اکثر اشتہارات آپ کو حضرت پیر منظور محمد صاحب سے ملے تھے۔
لیکن ان کے مجموعہ میں کوئی ترتیب نہیں تھی صرف اشتہارات کو محفوظ کرنا مقصود تھا۔ ان کے بعد حضرت کے
میر قاسم علی صاحب ایڈیٹر فاروق نے انہیں تاریخ وار ترتیب دے کر مزید اشتہارات جوان کو ملے تھے
انہیں شامل کر کے تبلیغ رسالت کے نام سے شائع کیا۔
تقسیم ملک کے بعد حضرت مولوی عبد اللطیف صاحب بہاولپوری نے مزید اشتہارات تلاش کر
کے انہیں شامل کیا جنہیں ” مجموعہ اشتہارات کے نام سے الشرکة الاسلامیہ لمیٹیڈ نے تین جلدوں
میں شائع کیا۔ اسی ایڈیشن کا Reprint جماعت احمدیہ کی صد سالہ جو بلی 1989ء کے موقع پر
انگلستان سے شائع ہوا۔
موجودہ ایڈیشن میں وہ اشتہارات بھی شامل کئے گئے ہیں جو مجموعہ اشتہارات کے پہلے ایڈیشن کی
اشاعت تک دستیاب نہیں ہوئے تھے یا جنہیں پہلے کسی وجہ سے اشتہارات میں شامل نہیں کیا گیا تھا

ر
اور وہ اشتہارات بھی شامل کئے گئے ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انگریزی میں ترجمہ
کروا کر حکومت ہند کے برطانوی افسروں کو احمد یہ جماعت کے قیام کے مقاصد اور عقاید سے متعارف
کرانے کے لئے شائع فرمائے تھے۔ ان میں سے بعض وہ انگریزی اشتہارات بھی ہیں جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے تو شائع نہیں ہوئے مگر حضور کی نگرانی میں میمورنڈم کے طور پر
جماعت کی طرف سے شائع ہوتے رہے۔ چونکہ یہ جماعتی تاریخ کا قیمتی سرمایہ تھا اس لئے ان کو محفوظ
کرنے کے لئے انہیں موجودہ ایڈیشن کی تیسری جلد میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح اس مجموعہ میں
ایسے اشتہارات بھی شامل کئے گئے ہیں جو اگرچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تو نہیں لیکن جماعت
کی تاریخ میں ان کی خاص اہمیت ہے مثلاً حضرت صوفی احمد جان صاحب رضی اللہ عنہ کا وہ اشتہار جو
انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوئی ماموریت سے پہلے حضور کی تصنیف براہین احمدیہ کی
تائید میں لکھا تھا اور جس میں وہ فرماتے ہیں ۔
سب مریضوں کی ہے تمہی پہ نگاہ
تم مسیحا بنو خدا کے لئے

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
عرض حال
حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی تصنیف منیف ” فتح اسلام میں
رقم فرمایا ہے۔
اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے ۔ وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا۔ یہی
موت ہے جس پر اسلام کی زندگی مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی تجلی موقوف ہے اور یہی
وہ چیز ہے جس کا دوسرے لفظوں میں اسلام نام ہے۔ اسی اسلام کا زندہ کرنا خدا تعالیٰ آب
چاہتا ہے اور ضرور تھا کہ وہ مہم عظیم کے روبراہ کرنے کے لئے ایک عظیم الشان کارخانہ جو ہر
ایک پہلو سے مؤثر ہو اپنی طرف سے قائم کرتا۔ سو اس حکیم و قدیر نے اس عاجز کو اصلاح
خلائق کے لئے بھیج کر ایسا ہی کیا۔“
(فتح اسلام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۰ تا ۱۲)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اشاعت اسلام کے لئے اس عظیم الشان کارخانہ کی پانچ
شاخوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔
دوسری شاخ اس کارخانہ کی اشتہارات جاری کرنے کا سلسلہ ہے جو بحکم الہی
اتمام حجت کی غرض سے جاری ہے اور اب تک ہیں "ہزار سے کچھ زیادہ اشتہارات اسلامی
حجتوں کو غیر قوموں پر پورا کرنے کے لئے شائع ہو چکے ہیں اور آئندہ ضرورت کے وقتوں
میں ہمیشہ ہوتے رہیں گے۔“
( فتح اسلام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۳)

و
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی حیاۃ مبارکہ میں ۱۸۷۸ء سے مختلف مواقع پر حسب
ضرورت اشتہارات کا یہ سلسلہ جاری فرمایا جو آپ کے وصال تک جاری رہا جو اسلام کی فتح اور غلبہ کی
رفیع الشان مہم کے اس محاذ پر نہایت مؤثر اور کارگر کار روائی ثابت ہوئی ۔ ان اعلانات واشتہارات
میں حضور علیہ السلام نے عیسائی پادریوں ہندو منا دوں اور علماء اسلام اور عوام الناس کو مخاطب فرمایا ہے
اور اسلام کی عظمت اور برتری اور رفعت شان اور حقیت نبوت محمدیہ کا بھر پورا ظہار کیا اور ہر مد مقابل کو
مقابلہ کے لئے للکارا۔
تھک گئے ہم تو انہیں باتوں کو کہتے کہتے
ہر طرف دعوتوں کا تیر چلایا ہم نے
آزمائش کے لئے کوئی نہ آیا ہر چند
ہر مخالف کو مقابل پر بلایا ہم نے
حضرت اقدس کے اشتہارات و اعلانات کو حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے ابتداء یکجا
کرنے کی خدمت کا آغاز فرمایا تھا لیکن یہ پایہ تکمیل کونہ پہنچ سکا۔ تاہم بعد ازاں حضرت میر قاسم علی صاحب
نے جو اشتہارات میسر ہو سکے ان کو یکجا کر کے تبلیغ رسالت کے نام سے دس جلدوں میں شائع کیا۔
تقسیم ملک کے بعد محترم مولوی عبداللطیف صاحب بہاولپوری نے مجموعہ اشتہارات کے عنوان
سے ان اشتہارات کو تین جلدوں میں اکٹھا کر کے الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ کے زیر انتظام زیور طبع سے
آراستہ کیا۔
احمد یہ صد سالہ جو بلی ۱۹۸۹ء کے موقعہ پر لندن سے اس ایڈیشن کا ری پرنٹ طبع ہوا تھا۔
نظارت اشاعت نے اس دوران میں بعض مزید اشتہارات جو دریافت ہوئے ان کو شامل کر کے
مجموعہ اشتہارات کا ایڈیشن دوم شائع کیا اور اس مواد کو جو تین جلدوں پر مشتمل تھا دو جلدوں میں منقسم کر دیا۔
خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی دی ہوئی توفیق سے حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
کی ہدایت اور اجازت سے
مجموعہ اشتہارات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تیسری

دفعہ اشاعت کا انتظام کرنے کی سعادت پارہی ہے اور حضرت خلیفہ المسیحا رت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
کے اس ارشاد کے تحت کہ عربی اور فارسی زبان میں جو اشعار و عبارات ہیں ان کا ترجمہ اردو زبان
میں دے دیا جائے ۔ جملہ عبارتوں کے تراجم دے دیئے گئے ہیں تا قارئین کے لئے سہولت اور
افادہ کا موجب ہو ۔
اس مجموعہ میں تین اشتہارات نمبر ۱۱۹- ۱۵۶- ۲۹۵ جو پہلے دستیاب نہیں ہوئے تھے یا کسی وجہ
سے اشتہارات میں شامل نہیں ہو سکے تھے انہیں نئے ایڈیشن میں شامل کیا جا رہا ہے۔
مجموعه اشتہارات جو ایڈیشن دوم میں دو جلدوں میں تھے اور جلد کی ضخامت زیادہ ہو۔ ہونے کی
وجہ سے بھاری ہو چکی تھی ان کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی روشنی میں
حسب سابق تین جلدوں میں کر دیا گیا ہے تا کتاب کو ہاتھ میں لے کر پڑھنا آسان ہو۔
اس مطبوعے کی تیاری و تکمیل کے مختلف مراحل پر جن احباب کرام کا محنت اور شوق شامل رہا
اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے اور اپنے فضلوں سے نوازے اور پڑھنے والوں کو اس علمی خزانہ سے
استفاضہ کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

فهرست
مجموعہ اشتہارات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جلد سوم
نمبر اشتهار
مضمون اشتہار
اپنی جماعت کے لئے ایک ضروری اشتہار
گورنمنٹ انگریزی اور جہاد
بشپ صاحب لاہور سے ایک سچے فیصلہ کی درخواست
جناب بشپ صاحب کے لیکچر زندہ رسول پر کچھ ضروری بیان
۲۲۵ اشتہار معیار الاخیار
۲۲۶ اشتہار چنده منارة المسيح
صفحه
۲۲۷ دینی جہاد کی ممانعت کا فتوی مسیح موعود کی طرف سے
اپنی جماعت کے خاص گروہ کے لئے منارۃ المسیح کے بارے میں توجہ دہانی
اور اس کام کے لئے ان سے ایک درخواست
۲۲۹ ضمیمہ رسالہ جہاد
۲۳۰ پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی کے ساتھ ایک طریق فیصلہ
۲۳۱ اربعین نمبر اول
۲۳۲ پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی نے میری دعوت کے جواب میں کیا کارروائی کی

نمبر اشتہار
مضمون اشتہار
۲۳۳ پیر مہر علی شاہ صاحب کے توجہ دلانے کے لئے آخری حیلہ
۲۳۴ اعلان (ضمیمه اربعین نمبر ۲)
۲۳۵ اشتہار واجب الاظہار اپنی جماعت کے لئے اور گورنمنٹ کی توجہ کے لئے
۲۳۶ پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی
۲۳۷ شتاب کا رنکتہ چینوں کے لئے مختصر تحریر اور براہین احمدیہ کا ذکر
۲۳۸ اسلام کے لئے ایک روحانی مقابلہ کی ضرورت
۲۳۹ در ددل سے ایک دعوت قوم کو
۲۴۰ ایک ضروری تجویز
خدا کے فضل سے بڑا معجزہ ظاہر ہوا
۲۴۲ الصُّلُحُ خَيْرٌ
۲۴۳ طاعون
۲۴۴ الاعلان
۲۴۵ اشتہار مفید الاخیار
۲۴۶ ایک غلطی کا ازالہ
۲۴۷ اشتہار کتاب آیات الرحمان
۲۴۸ الْمَنَارِ
۲۴۹ الطَّاعُون
صفحه

آج 10 میں سے 10 باقی