مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

صفحه
نمبر اشتہار
لنگر خانہ کے انتظام کے لئے
مضمون اشتہار
ایک شخص ساکن جموں چراغ دین کی نسبت اپنی تمام جماعت کو ایک عام اطلاع
۲۵۲ اشتہا ر ا نعامی پچاس روپیه
۲۵۳ مسلمانوں کی ہلاکت کے لئے ڈوئی کی پیشگوئی کا جواب
۲۵۴ درخواست چندہ برائے توسیع مکان
دس ہزار روپیہ کا اشتہار
اعلان
۲۵۷ اصلاح حسب منشا کھلی چٹھی مولوی ثناء اللہ صاحب
۲۵۸ تعطیل جمعه (میموریل)
پیش از وقت شائع کردہ وحی الہی کی پیشگوئی ہر ایک شخص کو خوب یا درکھنی چاہیے
مستقل قیام امن و عافیت کے لئے ایک تجویز پیش کردہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام
آریہ صاحبوں کے بعض اعتراضات کے جواب میں
۲۶۲ پکٹ اور ڈوئی کے متعلق پیشگوئیاں
ریویو آف ریلیجنز انگریزی کی توسیع اشاعت کے بارہ میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریک
۲۶۴ ایک ضروری امر اپنی جماعت کی توجہ کے لئے

نمبر اشتہار
مضمون اشتہار
صفحه
۲۶۵ ایک واقعہ کا اظہار برائے خدا اسے ضرور پڑھو
٢٦٦ الوصيت
٢٦٧ الدَّعْوَت
۲۶۸ الانذار
لده۔
۲۶۹ النِّدَاءُ مِنْ وَحْيِ السَّمَاءِ یعنی ایک زلزلہ عظیم کی نسبت پیشگوئی بار دوئم
۲۷۰ زلزلہ کی خبر با رسوم
ضروری گزارش لائق توجہ گورنمنٹ
تبليغ الحق
زلزلہ کی پیشگوئی
۲۷۴ اشتہار واجب الاظہار درباره پیشگوئی زلزلہ
زلزلہ کی پیشگوئی منظوم
۲۷۶ ایک تازہ پیشگوئی
۲۷۷ تمام جماعت احمدیہ کے لئے اعلان
۲۷۸ درخواست مباہلہ منظور
۲۷۹ احمد مسیح کے ساتھ مباہلہ منظور
خدا سچے کا حامی ہو
تازہ نشان کی پیشگوئی

نمبر اشتہار
۲۸۲ اعلان
۲۸۳ اعلان بخدمت علماء اسلام
۲۸۴ بخدمت آریه صاحبان
۲۸۵ دعوت حق
۲۸۶ فتح عظیم
مضمون اشتہار
صفحه
۲۸۷ ذكر المباهلة التي دعوت دوئى اليها
۲۸۸ مولوی ثناء اللہ کے ساتھ آخری فیصلہ
۲۸۹ ناظرین کی توجہ کے لائق اور مخالفوں سے ایک استفسار
۲۹۰ اپنی جماعت کے لئے ضروری نصیحت
اعلان بار دوم
۲۹۲ تمام مریدوں کے لئے عام ہدایت
۲۹۳ تبصره
۲۹۴ ربنا افتح بيننا و بين قومنا بالحق
۲۹۵ قابل توجه ناظرین
دعوی نبوت کی وضاحت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک
لد ٧٥
اہم مکتوب

اپنی جماعت کے لیے ایک ضروری اشتہار
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
چونکہ مسلمانان ہند پر علی العموم اور مسلمانانِ پنجاب پر بالخصوص گورنمنٹ برطانیہ کے بڑے
بڑے احسانات ہیں۔ لہذا مسلمان اپنی اس مہربان گورنمنٹ کا جس قدر شکر یہ ادا کریں اتنا ہی
تھوڑا ہے کیونکہ مسلمانوں کو ابھی تک وہ زمانہ نہیں بھولا جبکہ وہ سکھوں کی قوم کے ہاتھوں ایک
دہکتے ہوئے تنور میں مبتلا تھے اور ان کے دست تعدی سے نہ صرف مسلمانوں کی دنیا ہی تباہ تھی بلکہ
ان کے دین کی حالت اس سے بھی بدتر تھی ۔ دینی فرائض کا ادا کرنا تو در کنار بعض اذان نماز کہنے
پر جان سے مارے جاتے تھے۔ ایسی حالت زار میں اللہ تعالیٰ نے ڈور سے اس مبارک گورنمنٹ
کو ہماری نجات کے لئے ابر رحمت کی طرح بھیج دیا جس نے ان کو نہ صرف ان ظالموں کے پنجہ سے
بچایا بلکہ ہر طرح کا امن قائم کر کے ہر قسم کے سامان آسایش مہیا کئے اور مذہبی آزادی یہاں تک
دی کہ ہم بلا دریغ اپنے دین متین کی اشاعت نہایت خوش اسلوبی سے کر سکتے ہیں ۔ ہم نے عید الفطر
کے موقع پر اس مضمون پر مفصل تقریر کی تھی جس کی مختصر کیفیت تو انگریزی اخباروں میں جا چکی ہے
اور باقی مفصل کیفیت عنقریب حبّى فى الله مرز ا خدا بخش صاحب شائع کرنے والے ہیں ۔
ہم نے اس مبارک عید کے موقع پر گورنمنٹ کے احسانات کا ذکر کر کے اپنی جماعت کو جو اس
گورنمنٹ سے دلی اخلاص رکھتی اور دیگر لوگوں کی طرح منافقانہ زندگی بسر کرنا گناہ عظیم سمجھتی ہے

توجہ دلائی کہ سب لوگ تہ دل سے اپنی مہربان گورنمنٹ کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کو اس
جنگ میں جو ٹرنسوال میں ہو رہی ہے فتح عظیم بخشے اور نیز یہ بھی کہا کہ حق اللہ کے بعد اسلام کا اعظم
ترین فرض همدردی خلایق ہے اور بالخصوص ایسی مہربان گورنمنٹ کے خادموں سے ہمدردی کرنا سے
کار ثواب ہے جو ہماری جانوں اور مالوں اور سب سے بڑھ کر ہمارے دین کی محافظ ہے۔ اس
لئے ہماری جماعت کے لوگ جہاں جہاں ہیں اپنی توفیق اور مقدور کے موافق سرکار برطانیہ کے
ان زخمیوں کے واسطے جو جنگ ٹرانسول میں مجروح ہوئے ہیں چندہ دیں ۔ لہذا بذریعہ اشتہار ہذا
اپنی جماعت کے لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہر اک شہر میں فہرست مکمل کر کے اور چندہ کو وصول کر
کے یکم مارچ سے پہلے مرزا خدا بخش صاحب کے پاس بمقام قادیان بھیج دیں کیونکہ یہ ڈیوٹی ان
کے سپرد کی گئی ہے ۔ جب آپ کا روپیہ معہ فہرستوں کے آ جائے گا تو اس فہرست چندہ کو اس
رپورٹ میں درج کیا جائے گا جس کا ذکر اوپر ہو چکا ہے ہماری جماعت اس کام کو ضروری سمجھ کر
بہت جلد اس کی تعمیل کرے۔ والسلام
راق
میرزاغلام احمد از قادیان
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
یہ اشتہار ۲۶۸۴۰ کے ایک صفحہ پر ہے )
A
۱۰ فروری ۱۹۰۰ء
روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۶۲۴ ، ۱۲۵ تبلیغ رسالت جلد ۹ صفحه ۲۱)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
گورنمنٹ انگریزی اور جہاد
جہاد کے مسئلہ کی فلاسفی اور اس کی اصل حقیقت ایسا ایک پیچیدہ امر اور دقیق نکتہ ہے کہ جس کے نہ
سمجھنے کے باعث سے اس زمانہ اور ایسا ہی درمیانی زمانہ کے لوگوں نے بڑی بڑی غلطیاں کھائی ہیں اور
ہمیں نہایت شرم زدہ ہو کر قبول کرنا پڑتا ہے کہ ان خطرناک غلطیوں کی وجہ سے اسلام کے مخالفوں کو
موقع ملا کہ وہ اسلام جیسے پاک اور مقدس مذہب کو جو سراسر قانون قدرت کا آئینہ اور زندہ خدا کا جلال
ظاہر کرنے والا ہے مورد اعتراض ٹھہراتے ہیں ۔
جاننا چاہیے کہ جہاد کا لفظ جھد کے لفظ سے مشتق ہے جس کے معنے ہیں کوشش کرنا اور پھر مجاز
کے طور پر دینی لڑائیوں کے لئے بولا گیا اور معلوم ہوتا ہے کہ ہندوؤں میں جو لڑائی کو یدہ کہتے
ہیں دراصل یہ لفظ بھی جہاد کے لفظ کا ہی بگڑا ہوا ہے۔ چونکہ عربی زبان تمام زبانوں کی ماں ہے اور تمام
زبانیں اسی میں سے نکلی ہیں اس لئے یدہ کا لفظ جو سنسکرت کی زبان میں لڑائی پر بولا جاتا ہے دراصل
جہد یا جہاد ہے اور پھر جیم کو یا کے ساتھ بدل دیا گیا اور کچھ تصرف کر کے تشدید کے ساتھ بولا گیا۔
اب ہم اس سوال کا جواب لکھنا چاہتے ہیں کہ اسلام کو جہاد کی کیوں ضرورت پڑی اور جہاد کیا
چیز ہے۔ سو واضح ہو کہ اسلام کو پیدا ہوتے ہی بڑی بڑی مشکلات کا سامنا پڑا تھا اور تمام قو میں اس کی
دشمن ہو گئی تھیں جیسا کہ یہ ایک معمولی بات ہے کہ جب ایک نبی یا رسول خدا کی طرف سے مبعوث ہوتا

ہے اور اس کا فرقہ لوگوں کو ایک گروہ ہونہار اور راستباز اور باہمت اور ترقی کرنے والا دکھائی دیتا ہے تو
اس کی نسبت موجودہ قوموں اور فرقوں کے دلوں میں ضرور ایک قسم کا بغض اور حسد پیدا ہو جایا کرتا
ہے۔ بالخصوص ہر ایک مذہب کے علماء اور گدی نشین تو بہت ہی بغض ظاہر کرتے ہیں کیونکہ اُس مرد خدا
کے ظہور سے ان کی آمد نیوں اور وجاہتوں میں فرق آتا ہے۔ اُن کے شاگرد اور مرید ان کے دام سے
باہر نکلنا شروع کرتے ہیں کیونکہ تمام ایمانی اور اخلاقی اور علمی خوبیاں اس شخص میں پاتے ہیں جو خدا کی
طرف سے پیدا ہوتا ہے۔ لہٰذا اہل عقل اور تمیز سمجھنے لگتے ہیں کہ جو عزت بخیال علمی شرف اور تقوی اور
پر ہیز گاری کے ان عالموں کو دی گئی تھی اب وہ اس کے مستحق نہیں رہے اور جو معزز خطاب اُن کو دیئے
گئے تھے جیسے نَجْمُ الامۃ اور شَمْسُ الأُمّة اور شَيْخُ المشائخ وغیرہ اب وہ ان کے لئے
موزوں نہیں رہے۔ سوان وجوہ سے اہل عقل اُن سے منہ پھیر لیتے ہیں۔ کیونکہ وہ اپنے ایمانوں کو
ضائع کرنا نہیں چاہتے۔ ناچار ان نقصانوں کی وجہ سے علماء اور مشائخ کا فرقہ ہمیشہ نبیوں اور رسولوں
سے حسد کرتا چلا آیا ہے۔ وجہ یہ کہ خدا کے نبیوں اور ماموروں کے وقت ان لوگوں کی سخت پردہ دری
ہوتی ہے کیونکہ دراصل وہ ناقص ہوتے ہیں اور بہت ہی کم حصہ نور سے رکھتے ہیں اور ان کی دشمنی خدا
کے نبیوں اور راستبازوں سے محض نفسانی ہوتی ہے۔ اور سراسر نفس کے تابع ہو کر ضرر رسانی کے
منصوبے سوچتے ہیں بلکہ بسا اوقات وہ اپنے دلوں میں محسوس بھی کرتے ہیں کہ وہ خدا کے ایک
پاک دل بندہ کو ناحق ایذا پہنچا کر خدا کے غضب کے نیچے آگئے ہیں اور ان کے اعمال بھی جو
مخالف کارستانیوں کے لئے ہر وقت اُن سے سرزد ہوتے رہتے ہیں ان کے دل کی قصور وار
حالت کو اُن پر ظاہر کرتے رہتے ہیں مگر پھر بھی حسد کی آگ کا تیز انجن عداوت کے گڑھوں کی
طرف ان کو کھینچے لئے جاتا ہے۔ یہی اسباب تھے جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت
میں مشرکوں اور یہودیوں اور عیسائیوں کے عالموں کو نہ محض حق کے قبول کرنے سے محروم رکھا بلکہ
سخت عداوت پر آمادہ کر دیا۔ لہذا وہ اس فکر میں لگ گئے کہ کسی طرح اسلام کو صفحۂ دنیا سے مٹا دیں اور
چونکہ مسلمان اسلام کے ابتدائی زمانہ میں تھوڑے تھے اس لئے اُن کے مخالفوں نے باعث اس تکبر

کے جو فطرتاً ایسے فرقوں کے دل اور دماغ میں جاگزیں ہوتا ہے جو اپنے تئیں دولت میں ، مال میں ،
کثرت جماعت میں عزت میں ، مرتبت میں دوسرے فرقہ سے برتر خیال کرتے ہیں اُس وقت کے
مسلمانوں یعنی صحابہ سے سخت دشمنی کا برتاؤ کیا اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ آسمانی پودہ زمین پر قائم ہو
بلکہ وہ ان راستبازوں کے ہلاک کرنے کے لئے اپنے ناخنوں تک زور لگا رہے تھے اور کوئی دقیقہ
آزار رسانی کا اُٹھا نہیں رکھا تھا اور اُن کو خوف یہ تھا کہ ایسا نہ ہو کہ اس مذہب کے پیر جم جائیں اور پھر
اس کی ترقی ہمارے مذہب اور قوم کی بربادی کا موجب ہو جائے ۔سواسی خوف سے جو اُن کے دلوں
ایک رعبناک صورت میں بیٹھ گیا تھا نہایت جابرانہ اور ظالمانہ کارروائیاں اُن سے ظہور میں آئیں
اور انہوں نے دردناک طریقوں سے اکثر مسلمانوں کو ہلاک کیا اور ایک زمانہ دراز تک جو تیرہ برس
کی مدت تھی اُن کی طرف سے یہی کارروائی رہی اور نہایت بے رحمی کی طرز سے خدا کے وفادار
بندے اور نوع انسان کے فخر ان شریر درندوں کی تلواروں سے ٹکڑے ٹکڑے کئے گئے اور یتیم بچے
اور عاجز اور مسکین عورتیں کو چوں اور گلیوں میں ذبح کئے گئے اس پر بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے قطعی
طور پر یہ تاکید تھی کہ شتر کا ہرگز مقابلہ نہ کرو چنانچہ ان برگزیدہ راستبازوں نے ایسا ہی کیا اُن کے
خونوں سے کوچے سُرخ ہو گئے پر انہوں نے دم نہ مارا وہ قربانیوں کی طرح ذبح کئے گئے پر انہوں نے
آہ نہ کی۔ خدا کے پاک اور مقدس رسول کو جس پر زمین اور آسمان سے بے شمار سلام ہیں بار ہا پتھر مار مار
کر خون سے آلودہ کیا گیا مگر اس صدق اور استقامت کے پہاڑ نے ان تمام آزاروں کی دلی انشراح
اور محبت سے برداشت کی اور ان صابرانہ اور عاجزانہ روشوں سے مخالفوں کی شوخی دن بدن
بڑھتی گئی اور اُنہوں نے اس مقدس جماعت کو اپنا ایک شکار سمجھ لیا ۔ تب اُس خدا نے جو نہیں چاہتا
مین پر ظلم اور بے رحمی حد سے گذر جائے اپنے مظلوم بندوں کو یاد کیا اور اُس کا غضب
شریروں پر بھڑ کا اور اُس نے اپنی پاک کلام قرآن شریف کے ذریعہ سے اپنے مظلوم بندوں کو
اطلاع دی کہ جو کچھ تمہارے ساتھ ہو رہا ہے میں سب کچھ دیکھ رہا ہوں میں تمہیں آج سے
مقابلہ کی اجازت دیتا ہوں اور میں خدائے قادر ہوں ظالموں کو بے سزا نہیں چھوڑوں گا ۔ یہ حکم

تھا جس کا دوسرے لفظوں میں جہاد نام رکھا گیا اور اس حکم کی اصل عبارت جو قرآن شریف میں اب
تک موجود ہے یہ ہے : - أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ
لَقَدِيرُ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَق کے یعنی خدا نے اُن مظلوم لوگوں کی جو قتل
کئے جاتے ہیں اور ناحق اپنے وطن سے نکالے گئے فریاد سن لی اور ان کو مقابلہ کی اجازت دی گئی اور خدا
قادر ہے جو مظلوم کی مدد کرے۔ الحجز و نمبر ۷ اسورۃ الحج مگر یہ حک مختص الزمان والوقت تھا ہمیشہ کے لئے
نہیں تھا بلکہ اس زمانہ کے متعلق تھا جبکہ اسلام میں داخل ہونے والے بکریوں اور بھیڑوں کی طرح ذبح
کئے جاتے تھے۔ لیکن افسوس کہ نبوت اور خلافت کے زمانہ کے بعد اس مسئلہ جہاد کے سمجھنے میں جس کی
اصل جڑ آیت کریمہ مذکورہ بالا ہے لوگوں نے بڑی بڑی غلطیاں کھائیں اور ناحق مخلوق خدا کو تلوار کے
ساتھ ذبح کرنا دینداری کا شعار سمجھا گیا اور عجیب اتفاق یہ ہے کہ عیسائیوں کو تو خالق کے حقوق کی
نسبت غلطیاں پڑیں اور مسلمانوں کو مخلوق کے حقوق کی نسبت ۔ یعنی عیسائی دین میں تو ایک عاجز
انسان کو خدا بنا کر اس قادر قیوم کی حق تلفی کی گئی جس کی مانند نہ زمین میں کوئی چیز ہے اور نہ آسمان میں
اور مسلمانوں نے انسانوں پر ناحق تلوار چلانے سے بنی نوع کی حق تلفی کی اور اس کا نام جہاد رکھا غرض
حق تلفی کی ایک راہ عیسائیوں نے اختیار کی اور دوسری راہ حق تلفی کی مسلمانوں نے اختیار کر لی ۔ اور اس
زمانہ کی بد قسمتی سے یہ دونوں گروہ ان دونوں قسم کی حق تلفیوں کو ایسا پسندیدہ طریق خیال کرتے ہیں کہ
ہر ایک گروہ جو اپنے عقیدہ کے موافق ان دونوں قسموں میں سے کسی قسم کی حق تلفی پر زور دے رہا ہے وہ
یہ سمجھ رہا ہے کہ گویا وہ اس سے سیدھا بہشت کو جائے گا اور اس سے بڑھ کر کوئی بھی ذریعہ بہشت کا
نہیں۔ اور اگر چہ خدا کی حق تلفی کا گناہ سب گناہوں سے بڑھ کر ہے لیکن اس جگہ ہمارا یہ مقصود نہیں ہے
کہ اس خطرناک حق تلفی کا ذکر کریں جس کی عیسائی قوم مرتکب ہے بلکہ ہم اس جگہ مسلمانوں کو اُس
ق تلفی پر متنبہ کرنا چاہتے ہیں جو بنی نوع کی نسبت اُن سے سرزد ہورہی ہے۔
یادر ہے کہ مسئلہ جہاد کو جس طرح پر حال کے اسلامی علماء نے جو مولوی کہلاتے ہیں سمجھ رکھا ہے اور
جس طرح وہ عوام کے آگے اس مسئلہ کی صورت بیان کرتے ہیں ہرگز وہ صحیح نہیں ہے اور اس کا نتیجہ
ا الحج: ۴۱۰۴۰

بجز اس کے کچھ نہیں کہ وہ لوگ اپنے پُر جوش وعظوں سے عوام وحشی صفات کو ایک درندہ صفت بناویں۔
اور انسانیت کی تمام پاک خوبیوں سے بے نصیب کر دیں۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ
جس قدر ایسے ناحق کے خون اُن نادان اور نفسانی انسانوں سے ہوتے ہیں کہ جو اس راز سے بے خبر
ہیں کہ کیوں اور کس وجہ سے اسلام کو اپنے ابتدائی زمانہ میں لڑائیوں کی ضرورت پڑی تھی اُن سب کا
گناہ ان مولویوں کی گردن پر ہے کہ جو پوشیدہ طور پر ایسے مسئلے سکھاتے رہتے ہیں جن کا نتیجہ دردناک
خونریزیاں ہیں۔ یہ لوگ جب حکام وقت کو ملتے ہیں تو اس قدر سلام کے لئے جھکتے ہیں کہ گویا سجدہ
کرنے کے لئے طیار ہیں اور جب اپنے ہم جنسوں کی مجلسوں میں بیٹھتے ہیں تو بار بار اصرار ان کا اسی
بات پر ہوتا ہے کہ یہ ملک دارالحرب ہے اور اپنے دلوں میں جہاد کرنا فرض سمجھتے ہیں اور تھوڑے ہیں جو
اس خیال کے انسان نہیں ہیں۔ یہ لوگ اپنے اس عقیدہ اپنے اس عقیدہ جہاد پر جو سراسر غلط اور قرآن اور حدیث کے
بر خلاف ہے اس قدر جمے ہوئے ہیں کہ جو شخص اس عقیدہ کو نہ مانتا ہو اور اس کے برخلاف ہواُس کا نام
دجال رکھتے ہیں اور واجب القتل قرار دیتے ہیں۔ چنانچہ میں بھی مدت سے اسی فتوٹی کے نیچے ہوں
اور مجھے جو اس ملک کے بعض مولویوں نے دجال اور کافر قرار دیا اور گورنمنٹ برطانیہ کے قانون سے
بھی بے خوف ہو کر میری نسبت ایک چھپا ہوا فتوئی شائع کیا کہ یہ شخص واجب القتل ہے اور اس کا مال
لوٹنا بلکہ عورتوں کو نکال کر لے جانا بڑے ثواب کا موجب ہے۔ اس کا سبب کیا تھا؟ یہی تو تھا کہ میرا
مسیح موعود ہونا اور اُن کے جہادی مسائل کے مخالف وعظ کرنا اور اُن کے خونی مسیح اور خونی مہدی کے
آنے کو جس پر ان کو لوٹ مار کی بڑی بڑی امیدیں تھیں سراسر باطل ٹھہرانا اُن کے غضب اور عداوت کا
موجب در ہو گیا مگر وہ یاد رکھیں کہ در حقیقت یہ جہاد کا مسئلہ جیسا کہ اُن کے دلوں میں سے صحیح نہیں ہے اور
اس کا پہلا قدم انسانی ہمدردی کا خون کرنا ہے۔ یہ خیال اُن کا ہر گز صحیح نہیں ہے کہ جب پہلے زمانہ میں
جہاد روا رکھا گیا ہے تو پھر کیا وجہ کہ اب حرام ہو جائے ۔ اس کے ہمارے پاس دو جواب ہیں۔ ایک یہ
کہ یہ خیال قیاس مع الفارق ہے اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرگز کسی پر تلوار نہیں اٹھائی بجز ان
لوگوں کے جنہوں نے پہلے تلوار اٹھائی اور سخت بے رحمی سے بے گناہ اور پر ہیز گار مردوں اور عورتوں اور

بچوں کو قتل کیا اور ایسے دردانگیز طریقوں سے مارا کہ اب بھی ان قصوں کو پڑھ کر رونا آتا ہے۔ دوسرے
یہ کہ اگر فرض بھی کر لیں کہ اسلام میں ایسا ہی جہاد تھا جیسا کہ ان مولویوں کا خیال ہے تا ہم اس زمانہ
میں وہ حکم قائم نہیں رہا کیونکہ لکھا ہے کہ جب مسیح موعود ظاہر ہو جائے گا تو سیفی جہاد اور مذہبی جنگوں کا
خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ مسیح نہ تلوار اٹھائے گا اور نہ کوئی اور زمینی ہتھیار ہاتھ میں پکڑے گا بلکہ اُس کی دعا
اُس کا حربہ ہوگا اور اُس کی عقد ہمت اُس کی تلوار ہو گی وہ صلح کی بنیاد ڈالے گا اور بکری اور شیر کو ایک ہی
گھاٹ پر اکٹھے کرے گا اور اس کا زمانہ صلح اور نرمی اور انسانی ہمدردی کا زمانہ ہوگا۔ ہائے افسوس کیوں
یہ لوگ غور نہیں کرتے کہ تیرہ سو برس ہوئے کہ مسیح موعود کی شان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ
سے کلمہ يَضَعُ الحَرب جاری ہو چکا ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ مسیح موعود جب آئے گا تو لڑائیوں کا
خاتمہ کر دے گا۔ اور اسی کی طرف اشارہ اس قرآنی آیت کا ہے حَتَّى تَضَعَ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا
یعنی اس وقت تک لڑائی کرو جب تک کہ مسیح کا وقت آجائے ۔ یہی تضع الحرب اوزارھا ہے۔
دیکھو صحیح بخاری موجود ہے جو قرآن شریف کے بعد اَصَحُ الكُتب مانی گئی ہے۔ اس کو غور سے پڑھو۔
اے اسلام کے عالمو اور مولویو! میری بات سنو! میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اب جہاد کا وقت نہیں ہے خدا
کے پاک نبی کے نافرمان مت بنو مسیح موعود جو آنے والا تھا آچکا اور اُس نے حکم بھی دیا کہ آئندہ مذہبی
جنگوں سے جو تلوار اور کشت و خون کے ساتھ ہوتی ہیں باز آجاؤ تو اب بھی خونریزی سے باز نہ آنا اور
ایسے وعظوں سے مُنہ بند نہ کرنا طریق اسلام نہیں ہے جس نے مجھے قبول کیا ہے وہ نہ صرف ان وعظوں
سے منہ بند کرے گا بلکہ اس طریق کو نہایت برا اور موجب غضب الہی جانے گا۔
L
اس جگہ ہمیں یہ بھی افسوس سے لکھنا پڑا کہ جیسا کہ ایک طرف جاہل مولویوں نے اصل حقیقت
جہاد کی مخفی رکھ کر لوٹ مار اور قتل انسان کے منصوبے عوام کو سکھائے اور اس کا نام جہا د رکھا ہے اسی طرح
دوسری طرف پادری صاحبوں نے بھی یہی کارروائی کی اور ہزاروں رسالے اور اشتہار اردو اور پشتو
وغیرہ زبانوں میں چھپوا کر ہندوستان اور پنجاب اور سرحدی ملکوں میں اس مضمون کے شائع کئے کہ
اسلام تلوار کے ذریعہ سے پھیلا ہے اور تلوار چلانے کا نام اسلام ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ عوام نے جہاد
ا محمد: ۵

کی دو گواہیاں پاکر یعنی ایک مولویوں کی گواہی اور دوسری پادریوں کی شہادت اپنے وحشیانہ جوش میں
ترقی کی۔ میرے نزدیک یہ بھی ضروری ہے کہ ہماری محسن گورنمنٹ ان پادری صاحبوں کو اس خطرناک
افترا سے روک دے جس کا نتیجہ ملک میں بے امنی اور بغاوت ہے۔ یہ تو ممکن نہیں کہ پادریوں کے
ان بے جا افتراؤں سے اہل اسلام دین اسلام کو چھوڑ دیں گے ہاں ان وعظوں کا ہمیشہ یہی نتیجہ ہوگا کہ
عوام کے لئے مسئلہ جہاد کی ایک یاد دہانی ہوتی رہے گی اور وہ سوئے ہوئے جاگ اٹھیں گے۔ غرض
اب جب مسیح موعود آگیا تو ہر ایک مسلمان کا فرض ہے کہ جہاد سے باز آوے۔ اگر میں نہ آیا ہوتا تو
شائد اس غلط نہی کا کسی قدر عذر بھی ہوتا مگر اب تو میں آگیا اور تم نے وعدہ کا دن دیکھ لیا۔ اس لئے اب
مذہبی طور پر تلوار اٹھانے والوں کا خدا تعالیٰ کے سامنے کوئی عذر نہیں۔ جو شخص آنکھیں رکھتا ہے اور
حدیثوں کو پڑھتا اور قرآن کو دیکھتا ہے وہ بخوبی سمجھ سکتا ہے کہ یہ طریق جہاد جس پر اس زمانہ کے اکثر
وحشی کار بند ہو رہے ہیں ۔ یہ اسلامی جہاد نہیں ہے بلکہ یہ نفس اما امارہ کے جوشوں سے ، جوشوں سے یا بہشت کی طمع خام
سے ناجائز حرکات ہیں جو مسلمانوں میں پھیل گئے ہیں ۔ میں ابھی بیان کر چکا ہوں کہ ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے زمانہ میں خود سبقت کر کے ہرگز تلوار نہیں اُٹھائی بلکہ ایک زمانہ دراز تک کفار
کے ہاتھ سے دُکھ اُٹھایا اور اس قدر صبر کیا جو ہر ایک انسان کا کام نہیں اور ایسا ہی آپ کے اصحاب بھی اسی
اعلیٰ اصول کے پابندر ہے اور جیسا کہ اُن کو حکم دیا گیا تھا کہ دکھ اٹھاؤ اور صبر کر وایسا ہی انہوں نے صدق
اور صبر دکھایا۔ وہ پیروں کے نیچے کچلے گئے انہوں نے دم نہ مارا۔ اُن کے بچے اُن کے سامنے ٹکڑے
ٹکڑے کئے گئے وہ آگ اور پانی کے ذریعہ سے عذاب دیئے گئے مگر وہ شتر کے مقابلہ سے ایسے باز
رہے کہ گویا وہ شیر خوار بچے ہیں ۔ کون ثابت کر سکتا ہے کہ دنیا میں تمام نبیوں کی اُمتوں میں سے کسی
ایک نے بھی باوجود قدرت انتقام ہونے کے خدا کا حکم سُن کر ایسا اپنے تئیں عاجز اور مقابلہ سے
دستکش بنالیا جیسا کہ انہوں نے بنایا ؟ کس کے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا میں کوئی اور بھی ایسا
گروہ ہوا ہے جو باوجود بہادری اور جماعت اور قوت بازو اور طاقت مقابلہ اور پائے جانے تمام
لوازم مردی اور مردانگی کے پھر خونخوار دشمن کی ایذا اور زخم رسانی پر تیرہ برس تک برابر صبر کرتا رہا؟

·

آج 10 میں سے 10 باقی