مجموعہ اشتہارات (جلد 3)
حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بشپ صاحب لاہور
سے ایک سچے فیصلہ کی درخواست
میں نے سنا ہے کہ بشپ صاحب لاہور نے مسلمانوں کو اس بات کی دعوت کی ہے کہ اگر وہ
چاہیں تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مقابل پر اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا معصوم ہونا ثابت کر کے
دکھلا دیں۔ میرے نزدیک بشپ صاحب موصوف کا یہ بہت عمدہ ارادہ ہے کہ وہ اس بات کا تصفیہ
چاہتے ہیں کہ ان دونوں بزرگ نبیوں میں سے ایسا نبی کون ہے جس کی زندگی پاک اور مقدس
ہو۔ لیکن میں سمجھ نہیں سکتا کہ اس سے اُن کی کیا غرض ہے کہ کسی نبی کا معصوم ہونا ثابت کیا جائے
یعنی پبلک کو یہ دکھلایا جائے کہ اس نبی سے اپنی عمر میں کوئی گناہ صادر نہیں ہوا ۔ میرے نزدیک یہ
ایسا طریق بحث ہے جس سے کوئی عمدہ نتیجہ پیدا نہیں ہوگا۔ کیونکہ تمام قوموں کا اس پر اتفاق نہیں
ہے کہ فلاں قول اور فعل گناہ میں داخل ہے اور فلاں گفتار اور کردار گناہ میں داخل نہیں ۔ مثلاً بعض
فرقے شراب پینا سخت گناہ سمجھتے ہیں اور بعض کے عقیدہ کے موافق جب تک روٹی تو ڑ کر شراب
میں نہ ڈالی جائے اور ایک نو مرید مع بزرگان دین کے اس روٹی کو نہ کھاوے اور اُس شراب کو نہ
پیوے تب تک دیندار ہونے کی پوری سند حاصل نہیں ہو سکتی ۔ ایسا ہی بعض کے نزدیک اجنبی
عورت کو شہوت کی نظر سے دیکھنا بھی زنا ہے مگر بعض کا یہ مذہب ہے کہ ایک خاوند والی عورت بیگانہ
۔
ہو
مرد سے بے شک اس صور ، اس صورت میں ہم بستر ہو جائے جبکہ اسی وجہ سے اولاد ہونے سے نومیدی
اور یہ کام نہ صرف جائز بلکہ بڑے ثواب کا موجب ہے اور اختیار ہے کہ دس یا گیارہ بچوں کے
پیدا ہونے تک ایسی عورت بیگا نہ مرد سے بدکاری میں مشغول رہے۔ ایسا ہی ایک کے نزدیک
جوں یا پیشو مارنا بھی حرام ہے اور دوسرا تمام جانوروں کو سبز ترکاریوں کی کاریوں کی طرح سمجھتا ہے اور ایک
کے مذہب میں سور کا چھوٹا بھی انسان کو نا پاک کر دیتا ہے اور دوسرے کے مذہب میں تمام سفید
اور سیاہ سور بہت عمدہ غذا ہیں۔ اب اس سے ظاہر ہے کہ گناہ کے مسئلہ میں دنیا کو کلی اتفاق نہیں
ہے۔ عیسائیوں کے نزدیک حضرت مسیح خدائی کا دعویٰ کر کے پھر بھی اول درجہ کے معصوم ہیں مگر
مسلمانوں کے نزدیک اس سے بڑھ کر کوئی بھی گناہ نہیں کہ انسان اپنے تئیں یا کسی اور کو خدا کے
برابر ٹھہر اوے۔ غرض یہ طریق مختلف فرقوں کے لئے ہر گز حق شناسی کا معیار نہیں ہو سکتا جو بشپ
صاحب نے اختیار کیا ہے۔ ہاں یہ طریق نہایت عمدہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت
مقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا علمی اور عملی اور اخلاقی اور تقدسی اور برکاتی اور تاثیراتی اور
ایمانی اور عرفانی اور افاضہ خیر اور طریق معاشرت وغیرہ وجوہ فضائل میں باہم مواز نہ اور مقابلہ
کیا جائے یعنی یہ دکھلایا جائے کہ ان تمام امور میں کس کی فضیلت اور فوقیت ثابت ہے اور کس کی
ثابت نہیں ۔ کیونکہ جب ہم کلام کلی کے طور پر تمام طرق فضیلت کو مد نظر رکھ کر ایک نبی کے وجوہ
فضائل بیان کریں گے تو ہم پر یہ طریق بھی کھلا ہوگا کہ اُسی تقریب پر ہم اس نبی کی پاک باطنی اور
تقدس اور طہارت اور معصومیت کے وجوہ بھی جس قدر ہمارے پاس ہوں بیان کر دیں ۔ اور
چونکہ اس قسم کا بیان صرف ایک جز وی بیان نہیں ہے بلکہ بہت سی باتوں اور شاخوں پر مشتمل ہے۔
اس لئے پبلک کے لئے آسانی ہوگی کہ اس تمام مجموعہ کو زیر نظر رکھ کر اس حقیقت تک پہنچ جائیں کہ
ان دونوں نبیوں میں سے در حقیقت افضل اور اعلیٰ شان کس نبی کو حاصل ہے اور گو ہر ایک شخص
فضائل کو بھی اپنے مذاق پر ہی قرار دیتا ہے مگر چونکہ یہ انسانی فضائل کا ایک کافی مجموعہ ہوگا اس
لئے اس طریق سے افضل اور اعلیٰ کے جانچنے میں وہ مشکلات نہیں پڑیں گی جو صرف معصومیت کی
بحث میں پڑتی ہیں۔ بلکہ ہر ایک مذاق کے انسان کے لئے اس مقابلہ اور موازنہ کے وقت ضرور
ایک ایسا قدر مشترک حاصل ہو جائے گا جس سے بہت صاف اور سہل طریقہ پر نتیجہ نکل آئے گا کہ
ان تمام فضائل میں سے فضائل کثیرہ کا مالک اور جامع کون ہے ۔ پس اگر ہماری بحثیں محض خدا
کے لئے ہیں تو ہمیں وہی راہ اختیار کرنی چاہیے جس میں کوئی اشتباہ اور کدورت نہ ہو۔ کیا یہ سچ
نہیں ہے کہ معصومیت کی بحث میں پہلے قدم میں ہی یہ سوال پیش آئے گا کہ مسلمانوں اور
یہودیوں کے عقیدہ کی رو سے جو شخص عورت کے پیٹ سے پیدا ہو کر خدا یا خدا کا بیٹا ہونا اپنے تئیں
بیان کرتا ہے وہ سخت گنہگار بلکہ کافر ہے تو پھر اس صورت میں معصومیت کیا باقی رہی ۔ اور اگر کہو کہ
ہمارے نزدیک ایسا دعوی نہ گناہ نہ کفر کی بات ہے تو پھر اُسی الجھن میں آپ پڑ گئے جس سے بچنا
چاہیے تھا کیونکہ جیسا آپ کے نزدیک حضرت مسیح کے لئے خدائی کا دعوی کرنا گناہ کی بات نہیں
ہے۔ ایسا ہی ایک شاکت مت والے کے نزدیک ماں بہن سے بھی زنا کرنا گناہ کی بات نہیں ہے
اور آریہ صاحبوں کے نزدیک ہر ایک ذرہ کو اپنے وجود کا آپ ہی خدا جاننا اور اپنی پیاری بیوی کو
باوجود اپنی موجودگی کے کسی دوسرے سے ہم بستر کرا دینا کچھ بھی گناہ کی بات نہیں اور سناتن دھرم
والوں کے نزدیک راجہ رام چندر اور کرشن کو اوتار جاننا اور پرمیشر ماننا اور پتھروں کے آگے سجدہ
کرنا کچھ گناہ کی بات نہیں اور ایک گبر کے نزدیک آگ کی پوجا کرنا کچھ گناہ کی بات نہیں ۔ اور
ایک فرقہ یہودیوں کے مذہب کے موافق غیر قوموں کے مال کو چوری کر لینا اور ان کو نقصان پہنچا
دینا کچھ گناہ کی بات نہیں اور بجز مسلمانوں کے سب کے نزدیک سود لینا کچھ گناہ کی بات نہیں تو
اب ایسا کون فارغ حج ہے کہ ان جھگڑوں کا فیصلہ کرے۔ اس لئے حق کے طالب کے لئے افضل
اور اعلیٰ نبی کی شناخت کے لئے یہی طریق کھلا ہے جو میں نے بیان کیا ہے۔ اور اگر ہم فرض بھی
کر لیں کہ تمام قو میں معصومیت کی وجوہ ایک ہی طور سے بیان کرتی ہیں یعنی اس بیان میں اگر تمام
مذہبوں والے متفق بھی ہوں کہ فلاں فلاں امر گناہ میں داخل ہے جس سے باز رہنے کی حالت
میں انسان معصوم کہلا سکتا ہے تو گو ایسا فرض کرنا غیر ممکن ہے تا ہم محض اس امر کی تحقیق ہونے سے
کہ ایک شخص شراب نہیں پیتا، رہزنی نہیں کرتا ، ڈاکہ نہیں مارتا ، خون نہیں کرتا ، جھوٹی گواہی نہیں
دیتا۔ ایسا شخص صرف اس قسم کی معصومیت کی وجہ سے انسان کامل ہونے کا ہرگز مستحق نہیں ہو سکتا
اور نہ کسی حقیقی اور اعلیٰ نیکی کا مالک ٹھہر سکتا ہے۔ مثلاً اگر کوئی کسی کو اپنا یہ احسان جتلائے کہ
باوجود یکہ میں نے کئی دفعہ یہ موقع پایا کہ تیرے گھر کو آگ لگا دوں اور تیرے شیر خوار بچے کا گلا
گھونٹ دوں مگر پھر بھی میں نے آگ نہیں لگائی اور نہ تیرے بچے کا گلا گھونٹا۔ تو ظاہر ہے کہ
عقلمندوں کے نزدیک یہ کوئی اعلیٰ درجہ کی نیکی نہیں سمجھی جائے گی اور نہ ایسے حقوق اور فضائل کو پیش
کرنے والا کوئی بھلا مانس انسان خیال کیا جائے گا۔ ورنہ ایک حجام اگر یہ احسان جتلا کر ہمیں ممنون بنانا
چاہے کہ بالوں کے کاٹنے یا درست کرنے کے وقت مجھے یہ موقعہ ملا تھا کہ میں تمہارے سر یا گردن
یا ناک پر استرہ مار دیتا مگر میں نے یہ نیکی کی کہ نہیں مارا تو کیا اس سے وہ ہمارا اعلیٰ درجہ کا محسن ٹھیر
جائے گا اور والدین کے حقوق کی طرح اس کے حقوق بھی تسلیم کئے جائیں گے؟ نہیں بلکہ وہ ایک
طور کے جرم کا مرتکب ہے جو اپنی ایسی صفات ظاہر کرتا ہے اور ایک دانشمند حاکم کے نزدیک
ضمانت لینے کے لائق ہے ۔ غرض یہ کوئی اعلیٰ درجہ کا احسان نہیں ہے کہ کسی نے بدی کرنے سے
اپنے تئیں بچائے رکھا کیونکہ قانون سزا بھی تو اسے روکتا تھا مثلاً اگر شریر نقب لگائے یا اپنے ہمسایہ
کا مال چرانے سے رک گیا ہے تو کیا اس کی یہی وجہ ہو سکتی ہے کہ وہ اس شرارت سے باز رہ کر
اس سے نیکی کرنا چاہتا تھا بلکہ قانون سزا بھی تو اسے ڈرا رہا تھا کیونکہ وہ یہ بھی جانتا تھا کہ اگر میں
نقب زنی کے وقت یا کسی کے گھر میں آگ لگانے کے وقت یا کسی بے گناہ پر پستول چھوڑنے کے یا
وقت یا کسی بچے کا گلا گھونٹنے کے وقت پکڑا گیا تو پھر گورنمنٹ پوری سزا دے کر جہنم تک پہنچائے
گی۔ غرض اگر یہی حقیقی نیکی اور انسان کا اعلیٰ جو ہر ہے تو پھر تمام جرائم پیشہ ایسے لوگوں کے محسن ٹھہر
جائیں گے جن کو انہوں نے کوئی ضرر نہیں پہنچایا۔ لیکن جن بزرگواروں کو ہم انسان کامل کا خطاب
دینا چاہتے ہیں کیا ان کی بزرگی کے اثبات کے لئے ہمیں یہی وجوہ پیش کرنے چاہئیں کہ کبھی
انہوں نے کسی شخص کے گھر کو آگ نہیں لگائی ۔ چوری نہیں کی ، کسی بیگا نہ عورت پر حملہ نہیں کیا،
ڈا کہ نہیں مارا کسی بچے کا گلا نہیں گھونٹا ۔ حَاشَا وَ كَلَّا یہ کمینہ باتیں ہرگز کمال کی وجوہ نہیں ہو
سکتیں بلکہ ایسے ذکر سے تو ایک طور سے ہجو نکلتی ہے۔ مثلاً اگر میں یہ کہوں کہ میری دانست میں زید
جو ایک شہر کا معزز اور نیک نام رئیس ہے فلاں ڈاکہ میں شریک نہیں ہے یا فلاں عورت کو جو چند
آدمی زنا کے لئے بہکا کر لے گئے تھے اس سازش سے زید کا کچھ تعلق نہ تھا تو ایسے بیان میں میں
زید کی ایک طریق سے ازالہ حیثیت عرفی کر رہا ہوں کیونکہ پوشیدہ طور پر پبلک کو احتمال کا موقع
دیتا ہوں کہ وہ اس مادہ کا آدمی ہے گو اس وقت شریک نہیں ہے۔ پس خدا کے پاک نبیوں کی
تعریف اسی حد تک ختم کر دینا بلا شبہ اُن کی ایک سخت مذمت ہے۔ اور اسی بات کو ان کا بڑا کمال
سمجھنا کہ جرائم پیشہ لوگوں کی طرح ناجائز تکالیف عامہ سے انہوں نے اپنے تئیں بچایا اُن کے
مرتبہ عالیہ کی بڑی بہتک ہے۔ اوّل تو بدی سے باز رہنا جس کو معصومیت کہا جاتا ہے کوئی اعلیٰ
صفت نہیں ہے ۔ دنیا میں میں ہزاروں اس قسم کے کے لوگ لوگ موجود موجود ہیں کہ ہیں کہ ان کو موقع کو موقع نہیں نہیں لا ملا کہ وہ نقب
لگائیں یا دھاڑا ماریں یا خون کریں یا شیر خوار بچوں کا گلا گھونٹیں یا بیچاری کمزور عورتوں کا زیور
کانوں سے توڑ کر لے جائیں ۔ پس ہم کہاں تک اس ترک شر کی وجہ سے لوگوں کو اپنا محسن ٹھہراتے
جائیں اور ان کو محض اسی وجہ سے انسان کامل مان لیں؟ ماسوا اس کے ترک شر کے لئے جس کو
دوسرے لفظوں میں معصومیت کہتے ہیں بہت سے وجوہ ہیں ۔ ہر ایک کو یہ لیاقت کب حاصل ہے
کہ رات کو اکیلا اُٹھے اور حربہ نقب ہاتھ میں لے کر اور لنگوٹی باندھ کر کسی کوچے میں گھس جائے
اور عین موقع پر نقب لگا وے اور مال قابو میں کرے اور پھر جان بچا کر بھاگ جائے ۔ اس قسم کی
مشقیں نبیوں کو کہاں ہیں اور بغیر لیاقت اور قوت کے جرات پیدا ہی نہیں ہو سکتی ۔ ایسا ہی زنا کاری
بھی قوت مردی کی محتاج ہے اور اگر مرد ہو بھی تب بھی محض خالی ہاتھ سے غیر ممکن ہے۔ بازاری
عورتوں نے اپنے نفس کو وقف تو نہیں کر رکھا وہ بھی آخر کچھ مانگتی ہیں۔ تلوار چلانے کے لئے بھی
باز و چاہیے اور کچھ اٹکل بھی اور کچھ بہادری اور دل کی قوت بھی ۔ بعض ایک چڑیا کو بھی مار نہیں
سکتے ۔ اور ڈاکہ مارنا بھی ایک بز دل کا کام نہیں ۔ اب اس بات کا کون فیصلہ کرے کہ مثلاً ایک
شخص جو ایک پُر ثمر باغ کے پاس پاس جا رہا تھا اس نے اس باغ کا اس لئے بے اجازت پھل
نہیں تو ڑا کہ وہ ایک بڑا مقدس انسان تھا۔ کیا وجہ کہ ہم یہ نہ کہیں کہ اس لئے نہیں توڑا کہ دن کا
وقت تھا۔ پچاس محافظ باغ میں موجود تھے اگر تو ڑتا تو پکڑا جاتا ، مارکھاتا ، بے عزت ہوتا ۔ اس قسم
کی نبیوں کی تعریف کرنا اور بار بار معصومیت معصومیت پیش کرنا اور دکھلا نا کہ انہوں نے ارتکاب
جرائم نہیں کیا سخت مکروہ اور ترک ادب ہے۔ ہاں ہزاروں صفات فاضلہ کی ضمن میں اگر یہ بھی
بیان ہو تو کچھ مضایقہ نہیں مگر صرف اتنی ہی بات کہ اس نبی نے کبھی کسی بچے کا دو چار آنے کی طمع
کے لئے گلا نہیں گھونٹا یا کسی اور کمینہ بدی کا مرتکب نہیں ہوا یہ بلا شبہ ہجو ہے ۔ یہ ان لوگوں کے خیال
ہیں جنہوں نے انسان کی حقیقی نیکی اور حقیقی کمال میں کبھی غور نہیں کی جس شخص کا نام ہم انسان کامل
رکھتے ہیں ۔ ہمیں نہیں چاہیے کہ محض ترک شر کے پہلو سے اس کی بزرگی کا وزن کریں کیونکہ اس
وزن سے اگر کچھ ثابت ہو تو صرف یہ ہوگا کہ ایسا انسان بد معاشوں کے گروہ میں سے نہیں ہے۔
معمولی بھلے مانسوں میں سے ہے کیونکہ جیسا کہ ابھی میں نے بیان کیا ہے محض شرارت سے باز
رہنا کوئی اعلیٰ خوبیوں کی بات نہیں ۔ ایسا تو کبھی سانپ بھی کرتا ہے کہ آگے سے خاموش گذر جاتا
ہے اور حملہ نہیں کرتا اور کبھی بھڑیا بھی سامنے سے سرنگوں گذر جاتا ہے۔ ہزاروں بچے ایسی حالت
میں مر جاتے ہیں کہ کوئی ضرر بھی کسی انسان کو انہوں نے نہیں پہنچایا تھا۔ بلکہ انسان کامل کی
شناخت کے لئے کسب خیر کا پہلو دیکھنا چاہیے یعنی یہ کہ کیا کیا حقیقی نیکیاں اس سے ظہور میں آئیں
اور کیا کیا حقیقی کمالات اس کے دل اور دماغ اور کانشنس میں موجود ہیں اور کیا کیا صفات فاضلہ
اُس کے اندر موجود ہیں ۔ سو یہی وہ امر ہے جس کو پیش نظر رکھ کر حضرت مسیح کے ذاتی کمالات اور
انواع خیرات اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کمالات اور خیرات کو ہر ایک پہلو سے جانچنا
چاہیے مثلاً سخاوت ، فتوت ، مواسات، حقیقی حلم جس کے لئے قدرت سخت گوئی شرط ہے ، حقیقی عفو
جس کے لئے قدرت انتقام شرط ہے ۔ حقیقی شجاعت جس کے لئے خوفناک دشمنوں کا مقابلہ شرط
ہے۔ حقیقی عدل جس کے لئے ظلم شرط ہے، حقیقی رحم جس کے لئے قدرت سزا شرط ہے اور اعلیٰ کی
زیر کی اور اعلیٰ درجہ کا حافظہ اور اعلیٰ درجہ کی فیض رسانی اور اعلیٰ درجہ کی استقامت اور اعلیٰ درجہ کا
احسان جن کے لئے نمونے اور نظیریں شرط ہیں ۔ پس اس قسم کی صفات فاضلہ میں مقابلہ اور
مواز نہ ہونا چاہیے نہ صرف ترک شر میں جس کا نام بشپ صاحب معصومیت رکھتے ہیں کیونکہ
نبیوں کی نسبت یہ خیال کرنا بھی ایک گناہ ہے کہ انہوں نے چوری ڈاکہ وغیرہ کا موقع پا کر اپنے
تیں بچایا یا یہ جرائم ان پر ثابت نہ ہو سکے بلکہ حضرت مسیح علیہ السلام کا یہ فرمانا کہ ” مجھے نیک مت
کہہ یہ ایک ایسی وصیت تھی جس پر پادری صاحبوں کو عمل کرنا چاہیے تھا۔
اگر بشپ صاحب تحقیق حق کے در حقیقت شایق ہیں تو وہ اس مضمون کا اشتہار دے دیں کہ
ہم مسلمانوں سے اسی طریق سے بحث کرنا چاہتے ہیں کہ ان دونوں نبیوں میں سے کمالات ایمانی
و اخلاقی و برکاتی و تاثیراتی و قولی و فعلی و ایمانی و عرفانی و علمی و تقدسی اور طریق معاشرت کے رو سے
کون نبی افضل واعلیٰ ہے۔ اگر وہ ایسا کریں اور کوئی تاریخ مقرر کر کے ہمیں اطلاع دیں تو ہم
وعدہ کرتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی شخص تاریخ مقررہ پر ضرور جلسہ قراردادہ پر حاضر ہو جائے گا
ورنہ یہ طریق محض ایک دھوکہ دینے کی راہ ہے جس کا یہی جواب کافی ہے اور اگر وہ قبول کر لیں تو
یہ شرط ضروری ہو گی کہ ہمیں پانچ گھنٹہ سے کم وقت نہ دیا جائے ۔
راقم خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
یہ اشتہار ۲۶×۲۰ کے چار صفحہ پر ہے )
لد
تبلیغ رسالت جلد ۹ صفحه ۳ تا ۱۱)
۲۵ رمتی ۱۹۰۰ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جناب بشپ صاحب کے لیکچر ”زندہ رسُول
پر کچھ ضروری بیان
چونکہ مسلمانوں کو بھی اس تقریر کے بعد میں بات کرنے کا موقعہ دیا گیا ہے۔ اس لئے مختصراً
میں کچھ بیان کرتا ہوں ۔ بشپ صاحب کی طرف سے یہ دعوی ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام زندہ
اپنے خاکی جسم کی ساتھ آسمان کی طرف چلے گئے تھے مگر افسوس کی ہم کسی طرح اس دعوی کو قبول
نہیں کر سکتے ۔ نہ عقل کے رو سے نہ انجیل کے رو سے ۔ اور نہ قرآن شریف کے رو سے ۔ عقل کے
رو سے اس لئے کہ حال اور گذشتہ زمانہ کے تجارب ثابت کرتے ہیں کہ انسان سطح زمین سے چھ میل
تک بھی اوپر کی طرف صعود کر کے زندہ نہیں رہ سکتا اور ثابت نہیں کیا گیا کہ حضرت مسیح علیہ السّلام
کے وجود کی کوئی ایسی خاص بناوٹ تھی جس سے کرہ زمہریر کی سردی ان کو ہلاک نہیں کر سکتی تھی بلکہ
بر خلاف اس کے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ تمام انسانوں کی طرح وہ کھاتے پیتے اور بھوکھ اور پیاس
سے متاثر ہوتے تھے یہ تو عقل کے رو سے ہم نے بیان کیا اور انجیل کے رو سے اس لئے یہ دعوی
قبول کے لائق نہیں کہ اول تو انجیلیں چالیس سے بھی کچھ زیادہ ہیں جن میں سے حضرات عیسائی
صاحبوں کی رائے میں چار صحیح اور باقی جعلی ہیں ۔ لیکن یہ محض ایک رائے ہے جس کی تائید میں کافی
وجود شائع نہیں کی گئیں اور نہ وہ تمام انجیلیں چھاپ کر عام طور پر شائع کی گئی ہیں تا پلک کو رائے
گانے کا موقع ملتا۔ پھر قطع نظر اس سے یہ چار انجیلیں جن کے بیان پر بھروسہ کیا گیا ہے ۔ یہ بھی
کھلی کھلی اور یقینی شہادت اس بات کی نہیں دیتیں کہ در حقیقت حضرت مسیح آسمان پر مع جسم عنصری
چلے گئے تھے۔ ان انجیلوں نے کوئی جماعت دو یا چار ثقہ آدمیوں کی پیش نہیں کی جن کی شہادت پر
اعتماد ہو سکتا۔ اور اس واقعہ کے ذاتی اور عینی رؤیت کے مدعی ہوتے ۔ پھر انہیں انجیلوں میں یہ بھی
لکھا ہے کہ حضرت مسیح ایک چور کو تسلی دیتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ بہشت میں روزہ کھولے گا ۔
بہت خوب ۔ مگر اس سے لازم آتا ہے کہ یا تو چور بھی جسم عنصری کے ساتھ بہشت میں گیا ہو اور یا
حضرت مسیح چور کی طرح محض روح کے ساتھ بہشت میں گئے ہوں ۔ پھر اس صورت میں جسم کے
ساتھ جانا صریح باطل یا یوں کہو کہ چور تو بدستور بہشت میں روحانی رنگ میں رہا لیکن حضرت مسیح
تین دن بہشت میں رہ کر پھر اس سے نکالے گئے ۔ اسی طرح اور کئی قسم کے مشکلات اور پیچیدگیاں
ہیں جو انجیل سے پیدا ہوتی ہیں چنانچہ یہ بھی عقیدہ ہے کہ حضرت مسیح فوت ہونے پر بہشت کی
طرف نہیں گئے تھے بلکہ دوزخ کی طرف گئے ۔ اس سے سمجھا جاتا ہے کہ غالبا وہ چور بھی دوزخ کی
طرف گیا ہو گا کیونکہ وہ تو خود دوزخ کے لائق ہی تھا ۔ پس حق بات یہی تھی کہ انجیل کے متناقض
بیان نے انجیل کو بے اعتماد کر دیا ہے ۔ حضرت مسیح کا صلیب کے بعد اپنے حواریوں کو ملنا ۔ کباب
کھانا ، زخم دکھلانا، سڑک پر چلنا ، ایک گاؤں میں رات اکٹھے رہنا جو انجیلوں سے ثابت ہوتا ہے۔
یہ وہ امور ہیں جو قطعی طور پر ثابت کرتے ہیں جو حضرت مسیح آسمان پر نہیں گئے ۔ اور قرآن شریف
ار یہ بتلاتا ہے کہ حضرت مسیح فوت ہو گئے ہیں ۔ ہاں جو رفع ایماندار لوگوں کے لئے
فوت کے بعد ہوا کرتا ہے وہ ان کے لئے بھی ہوا جیسا کہ آیت يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ
وَرَافِعُكَ إِلَى سے سمجھا جاتا ہے کیونکہ لفظ رَافِعُكَ قرآن شریف میں لفظ مُتَوَفِّیک کے
بعد مذکور ہے اور یہ قطعی قرینہ اس بات پر ہے کہ یہ وہ رفع ہے جو وفات کے بعد مومنوں کے لئے ہوا
کرتا ہے۔ اصل جڑھ اس کی یہ تھی کہ یہودی حضرت مسیح کے رفع روحانی کے منکر ہیں اور کہتے ہیں
ال عمران: ۵۶
L
کہ چونکہ وہ سُولی دیئے گئے تھے تو بموجب حکم تو ریت کے وہ اُ اُس رفع ارفع سے بے نصیب ہیں جو
مومنوں کو موت کے بعد خدا کی طرف سے بطور انعام ہوتا ہے اور خدا کے قرب کے ساتھ ایک
پاک زندگی ملتی ہے۔ سو ان آیات میں یہودیوں کے اس خیال کا اس طرح پر رد کیا گیا کہ مسیح
صلیب کے ذریعے قتل نہیں کیا گیا تھا اور اس کی موت صلیب پر نہیں ہوئی اس لئے وہ توریت کے
اس حکم کے نیچے نہیں آ سکتا کہ جو شخص سولی پر چڑھایا جاوے اس کا خدا کی طرف رفع نہیں ہوتا بلکہ
وہ لعنتی ہو کر جہنم کی طرف جاتا ہے ۔ اب دیکھو کہ جسمانی رفع کا اس جگہ کوئی جھگڑا نہ تھا اور
یہودیوں کا کبھی یہ مذہب نہیں ہوا۔ اور نہ اب ہے کہ جو شخص سولی پر لٹکایا جاوے اس کا جسمانی
طور پر رفع نہیں ہوتا ۔ یعنی وہ مع جسم آسمان پر نہیں جاتا کیونکہ یہودیوں نے جو حضرت مسیح کے اس
رفع کا انکار کیا جو ہر ایک مومن کے لئے موت کے بعد ہوتا ہے تو اُس کا سبب یہ ہے کہ یہودیوں
اور نیز مسلمانوں کے نزدیک یہ ضروری ہے کہ ایماندار کا فوت کے بعد خدا کی طرف رفع ہو جیسا
کہ آیت لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ ، صریح دلالت کرتی ہے اور جیسا کہ ارجعی الی
رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً کے میں بھی یہی اشارہ ہے لیکن جسمانی رفع یہودیوں کے نزدیک اور نیز
مسلمانوں کے نزدیک بھی نجات کے لئے شرط نہیں ہے جیسا کہ ظاہر ہے کہ حضرت موسیٰ کا جسمانی
رفع نہیں ہوا تو کیا وہ یہودیوں کے نزدیک نجات یافتہ نہیں ۔ غرض اس قصہ میں اکثر لوگ حقیقت
کو چھوڑ کر کہیں کے کہیں چلے گئے ہیں ۔ قرآن شریف ہرگز اس عقیدہ کی تعلیم نہیں کرتا کہ نجات
کے لئے جسمانی رفع کی ضرورت ہے اور نہ یہ کہ حضرت مسیح زندہ آسمان پر چلے گئے ہیں ۔
قرآن نے کیوں اس قصہ کو چھیڑا ۔ اس کا فقط یہ سبب تھا کہ یہودیوں اور عیسائیوں میں
روحانی طور پر رفع اور عدم رفع میں ایک جھگڑا تھا۔ یہودیوں کو یہ حجت ہاتھ آگئی تھی کہ یسوع مسیح
سولی دیا گیا ہے لہذا وہ توریت کے رو سے اس رفع کا جو ایمانداروں کا ہوتا ہے بے نصیب رہا اور
اس سے انہوں نے یہ نتیجہ نکالا تھا کہ وہ سچا نبی نہیں ہے جیسا کہ اب بھی وہ سولی کا واقعہ بیان کر کے یہی
مقام تو ریت کا پیش کرتے ہیں ۔ اور میں نے اکثر یہودیوں سے جو دریافت کیا تو انہوں نے یہی
ا الاعراف: ۴۱ ۲ الفجر : ۲۹
جواب دیا کہ ہمیں جسمانی رفع سے کچھ غرض نہیں ۔ ہم تو یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ شخص تو ریت کے
رو سے ایماندار اور صادق نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ سولی دیا گیا ۔ پس تو ریت فتویٰ دیتی ہے کہ اس کا
رفع روحانی نہیں ہوا۔ بمبئی اور کلکتہ میں بہت سے یہودی موجود ہیں جس سے چاہو پوچھ لو یہی
جواب دے گا ۔ سو یہی وہ جھگڑا تھا جو فیصلہ کے لائق تھا۔ خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں ان الفاظ
سے اس جھگڑے کا فیصلہ کر دیا کہ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى یعنی یہ کہ وفات کے
بعد حضرت مسیح کا رفع ہوا ہے اور وہ ایمان داروں کے گروہ میں سے ہے نہ اُن میں سے جن
پر آسمان کے دروازے بند ہوئے ہیں ۔ مگر جسمانی طور پر کسی کا آسمان میں جا بیٹھنا نجات کے
مسئلہ سے کچھ بھی تعلق اس کو نہیں اور نہ کوئی قرب الہی اس سے ثابت ہوتا ہے۔ آجکل تو ثابت کیا
گیا ہے کہ آسمان پر بھی مجسم مخلوق رہتے ہیں جیسے زمین پر ۔ تو کیا آسمان پر رہنے سے وہ سب
نجات یافتہ ہیں ۔ باایں ہمہ یہ خیال سخت غیر معقول ہے کیونکہ اگر خدا تعالیٰ کو یہ منظور تھا کہ حضرت
مسیح کے جسم کو آسمان پر پہنچا دے تو چاہیے تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کے جسم کے تمام ذرات کو محفوظ رکھتا
اور کوئی ذرہ اُن کے جسم میں تلف ہونے نہ پاتا اور نہ تحلیل ہوتا ۔ تا یہ ظلم صریح لازم نہ آتا کہ بعض
حصے مسیح کے جسم کے تو خاک میں مل گئے اور بعض حصے آسمان پر اٹھائے گئے اور اگر مسیح کے جسم کے
ذرات تحلیل نہیں ہوئے تو کم سے کم صلیب کے وقت میں حضرت مسیح کا جسم پہلے جسم سے دس حصے
زیادہ چاہیے تھا کیونکہ علم طبعی کی شہادت سے یہی ثبوت ملتا ہے اور یہ ثابت شدہ امر ہے کہ تین
برس کے بعد پہلے جسم کے اجزاء تحلیل ہو کر کچھ تو ہوا میں مل جاتے ہیں اور کچھ خاک ہو جاتے چھ خاک ہو جائے
ہیں۔ سو چونکہ مسیح نے تینتیس برس کے عرصے میں دس جسم بدلے ہیں ۔ اس کے آخری جسم کو
آسمان پر پہنچانا اور پہلے جسموں کو خاک میں ملانا یہ ایک ایسی بیہودہ حرکت ہے جس کی فلاسفی
یقیناً بشپ صاحب کو بھی معلوم نہیں ہوگی ۔ اب جبکہ عقل اور انجیل اور قرآن شریف سے حضرت مسیح
کا آسمان پر معہ جسم جانا ثابت نہیں بلکہ اس عقیدہ پر عقلی اور نقلی طور پر سخت اعتراضات کی بارش
ہوتی ہے تو اس خیال کو پیش کرنا میرے نزدیک تو قابل شرم امر ہے کہ سچ ہے کہ لوگ اس طرح پر
اپنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آسمان پر نہیں لے جاتے اور نہ روحانی قربوں کے لئے اس کی
کچھ ضرورت ہے۔ مگر روحانی زندگی کے لحاظ سے ہم تمام نبیوں میں سے اعلیٰ درجے پر اپنے نبی
L
صلی اللہ علیہ وسلم کو زندہ سمجھتے ہیں اور قرآن شریف آیت و أيت وَ اخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ
میں اس زندگی کی طرف اشارہ فرماتا ہے کیونکہ اس کا یہی مطلب ہے کہ جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے باطنی فیض پایا ایسا ہی آخری زمانے میں ہوگا کہ مسیح موعود اور اس کی
جماعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے فیض پائے گی جیسا کہ اب ظہور میں آ رہا ہے اور ایک بڑی
دلیل اس بات پر کہ صرف ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم روحانی طور پر اعلیٰ زندگی رکھتے ہیں دوسرا کوئی
نہیں رکھتا آپ کے تاثیرات اور برکات کا زندہ سلسلہ ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ سچے مسلمان
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی پیروی کر کے خدا تعالیٰ کے مکالمات سے شرف پاتے ہیں اور
فوق العادت خوراق اُن سے صادر ہوتے ہیں اور فرشتے ان سے باتیں کرتے ہیں، دُعا ئیں ان کی
قبول ہوتی ہیں۔ اس کا نمونہ ایک میں ہی موجود ہوں کہ کوئی قوم اس بات میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
یہ تو دلیل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر ہے مگر حضرت مسیح کی زندگی پر کون سی دلیل آپ کے
پاس ہے۔ اتنا بھی تو نہیں کہ کوئی پادری صاحب یا مسیح ! یا مسیح !! کر کے پکاریں اور آسمان سے مسیح کی
طرف سے کوئی ایسی آواز آوے کہ تمام لوگ سُن لیں اور اگر اس قدر ثبوت بھی نہیں تو محض دعویٰ قابل
التفاف نہیں ۔ اس طرح پر تو سکھ صاحب بھی کہتے ہیں کہ بابا نانک صاحب زندہ آسمان پر چلے گئے ۔
پھر جب ہم ان سب باتوں سے الگ ہو کر تاریخی سلسلہ پر نظر ڈالتے ہیں تو یہ سارے پر دے درمیان
سے اُٹھ کر کھلی کھلی حقیقت نظر آ جاتی ہے کیونکہ تاریخ نے حضرت مسیح علیہ السلام کے آسمان پر نہ جانے
کے تین گواہ ایسے پیش کئے ہیں جن سے قطعی طور پر یہ فیصلہ ہو گیا ہے کہ بات صرف اتنی ہے کہ حضرت
عیسی علیہ السلام اپنے اس قول کے مطابق کہ اُن کا قصہ یونس نبی کے قصے سے مشابہ ہے قبر میں مردہ
ہونے کی حالت میں داخل نہیں ہوئے تھے جیسا کہ یونس نبی مچھلی کے پیٹ میں مردہ ہونے کی حالت
میں داخل نہیں ہوا تھا اور نہ وہ قبر میں مرے جیسا کہ یونس نبی مچھلی کے پیٹ میں نہیں مرا تھا بلکہ یونس نبی
ا الجمعة : ۴