مجموعہ اشتہارات (جلد 3)
حصہ 5
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کی طرح زندہ ہی قبر میں داخل ہوئے اور زندہ ہی نکلے کیونکہ ممکن نہیں کہ مسیح نے اس مثال کے بیان
کرنے میں جھوٹ بولا ہو۔
اس واقعہ پر پہلا گواہ تو یہی مثال ہے کہ مسیح کے منہ سے نکلی کیونکہ اگر مسیح قبر میں مردہ ہونے کی
حالت میں داخل کیا گیا تھا تو اس صورت میں یونس سے اس کو کچھ مشابہت نہ تھی پھر دوسرا گواہ اس پر
مرہم عیسی ہے۔ یہ ایک مرہم ہے جس کا ذکر عیسائیوں اور یہودیوں اور مجوسیوں اور مسلمانوں کی طب
کی کتابوں میں اس طرح پر لکھا گیا ہے کہ یہ حضرت مسیح کے لئے یعنی ان کی چوٹوں کے لئے طیار کی گئی
تھی اور یہ کتابیں ہزار نسخہ سے بھی کچھ زیادہ ہیں جن میں سے بہت سی میرے پاس بھی موجود ہیں ۔
پس اس مرہم سے جس کا نام مرہم عیسی ہے۔ یقینی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ آسمان پر جانے کا قصہ غلط اور
عوام کی خود تراشیدہ باتیں ہیں۔ سچ صرف اس قدر ہے کہ حضرت مسیح صلیب پر وفات پانے سے تو بیچ
گئے تھے مگر آپ کے ہاتھوں اور پیروں پر زخم ضرور آئے تھے اور وہ زخم مرہم عیسی کے لگانے سے اچھے
ہو گئے ۔ آپ کے حواریوں میں سے ایک ڈاکٹر بھی تھا غالباً یہ مرہم اُس نے تیار کی ہو گی چونکہ مرہم
عیسیٰ کا ثبوت ایک علمی پیرایہ میں ہم کو ملا ہے جس پر تمام قوموں کے کتب خانے گواہ ہیں ۔ اس لئے یہ
ثبوت بڑے قدر کے لائق ہے۔ تیسرا تاریخی گواہ حضرت مسیح کے آسمان پر نہ جانے کا یوز آسف کا قصہ
ہے جو آج سے گیارہ سو برس پہلے تمام ایشیا اور یورپ میں شہرت پاچکا ہے۔ یوز آسف حضرت مسیح ہی
تھے جو صلیب سے نجات پا کر پنجاب کی طرف گئے اور پھر کشمیر میں پہنچے اور ایک سو برس کی عمر میں
وفات پائی ۔ اس پر بڑی دلیل یہ ہے کہ یوز آسف کی تعلیم اور انجیل کی تعلیم ایک ہے اور دوسرے یہ
قرینه که یوز آسف اپنی کتاب کا نام انجیل بیان کرتا ہے تیسرا قرینہ یہ کہ اپنے تمھیں شہزادہ نبی کہتا ہے
چوتھا یہ قرینہ کہ یوز آسف کا زمانہ اور مسیح کا زمانہ ایک ہی ہے۔ بعض انجیل کی مثالیں اس کتاب میں
بعینہ موجود ہیں جیسا کہ ایک کسان کی مثال ۔ چوتھا تاریخی گواہ حضرت مسیح علیہ السّلام کی وفات پر وہ قبر
ہے جواب تک محلہ خانیار سری نگر کشمیر میں موجود ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ یوز آسف شہزادہ نبی کی قبر ہے
اور بعض کہتے ہیں کہ عیسی صاحب کی قبر ہے اور کہتے ہیں کہ کتبہ پر یہ لکھا ہوا تھا کہ یہ شہزادہ اسرائیل کے
خاندان میں سے تھا کہ قریباً اٹھارہ سو برس اس بات کو گزر گئے جب یہ نبی اپنی قوم سے ظلم اُٹھا کر کشمیر
میں آیا تھا اور کوہ سلیمان پر عبادت کرتا رہا۔ اور ایک شاگرد ساتھ تھا۔ اب بتلاؤ کہ اس تحقیق میں کونسی
کسر باقی رہ گئی۔ سچائی کو قبول نہ کرنا یہ اور بات ہے کہ لیکن کچھ شک نہیں کہ بھانڈا پھوٹ گیا اور
یوز آسف کے نام پر کوئی تعجب نہیں ہے کیونکہ یہ نام یسوع آسف کا بگڑا ہوا ہے۔ آسف بھی حضرت
مسیح کا عبرانی میں ایک نام ہے جس کا ذکر انجیل میں بھی ہے اور اس کے معنے ہیں متفرق قوموں کو اکٹھا
کرنے والا ۔ اب بخوف اندیشہ طول اسی پر میں ختم کرتا ہوں اور میں تمام لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ
اب آسمان کے نیچے اعلیٰ اور اکمل طور پر زندہ رسول صرف ایک ہے یعنی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ۔
اسی ثبوت کے لئے خدا نے مجھے مسیح کر کے بھیجا ہے جس کو شک ہو وہ آرام اور آہستگی سے مجھ سے یہ
اعلیٰ زندگی ثابت کرالے۔ اگر میں نہ آیا ہوتا تو کچھ عذر بھی تھا مگر اب کسی کے لئے عذر کی جگہ نہیں
کیونکہ خدا نے مجھے بھیجا ہے کہ تا میں اس بات کا ثبوت دوں کہ زندہ کتاب قرآن ہے اور زندہ دین
اسلام ہے اور زندہ رسول محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ دیکھو میں آسمان اور زمین کو گواہ کر کے کہتا
ہوں کہ یہ باتیں سچ ہیں اور خدا وہی ایک خدا ہے جو کلمہ لا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ میں
پیش کیا گیا ہے۔ اور زندہ رسول وہی ایک رسول ہے جس کے قدم پر نئے سرے سے دنیا زندہ ہو رہی
ہے۔ نشان ظاہر ہو رہے ہیں۔ برکات ظہور میں آ رہے ہیں غیب کے چشمے کھل رہے ہیں۔ پس مبارک
وہ جو اپنے تئیں تاریکی سے نکال لے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشت
مرز اغلام احمد از قادیان
۲۵ رمئی ۱۹۰۰ ء مطابق ۲۵ محرم الحرام ۱۳۱۸ هجری روز جمعه
( یہ اشتہار ۲۶۸۲۰ کے ۶ صفحہ پر ہے ) رفاہ عام سٹیم پریس لاہور
A
( تبلیغ رسالت جلد ۹ صفحه ۱۱ تا ۱۹)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اشتہار معیار الاخيار
اس اشتہار کو منشی الہی بخش صاحب اکونٹنٹ اور حافظ محمد یوسف صاحب اور
اولا د مولوی عبداللہ صاحب غزنوی غور سے پڑھیں اور منشی الہی بخش صاحب
جواب دیں کہ کیا ان کا الہام سچا ہے یا اُن کے مرشد مولوی عبداللہ صاحب
غزنوی کا ۔
إِنِّي أَنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ فَطُوبَى لِمَنْ عَرَفَنِي أَوْعَرَفَ مَنْ عَرَفَنِي
اے لوگو میری نسبت جلدی مت کرو اور یقیناً جانو کہ میں خدا کی طرف سے ہوں ۔ میں اُسی
خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں اس کی طرف سے ہوں سمجھو اور
سوچو کہ دنیا میں کس قدر مفتری ہوئے اور اُن کا انجام کیا ہوا ۔ کیا وہ ذلت کے ساتھ بہت جلد
ہلاک نہ کئے گئے؟ پس اگر یہ کاروبار بھی انسانی افترا ہوتا تو کب کا تباہ ہو جاتا۔ کیا کسی ایسے مفتری
کا نام بطور نظیر پیش کر سکتے ہو جس کو افتراء اور دعوی وحی اللہ کے بعد میری طرح ایک زمانہ دراز
تک مہلت دی گئی ہو۔ وہ مہلت جس میں سے آج تک بقدر زمانه وحی محمدی علیہ السلام یعنی قریباً
چوبیس برس گزر گئے ۔ اور آئندہ معلوم نہیں کہ ابھی کسی قدر ہیں ۔ اگر پیش کر سکتے ہو تو تمہیں
خدا تعالیٰ کی قسم ہے کہ ایسے مفتری کا نام لو اور اس شخص کی مدت کا جس قدر زما نہ ہو اس کا
میرے زمانہ بحث کی طرح تحریری ثبوت دو اور لعنت ہے اس شخص پر جو مجھے جھوٹا جانتا ہے اور
پھر یہ نظیر مع ثبوت پیش نہ کرے ۔ فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوا وَلَنْ تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي
وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ اور ساتھ اس کے یہ بھی بتلاؤ کہ کیا تم کسی ایسے مفتری کو
بطور نظیر پیش کر سکتے ہو جس کے کھلے کھلے نشان تحریر اور ہزاروں شہادتوں کے ذریعہ سے
میری طرح بپایہ ثبوت پہنچ گئے ہوں ۔ اے لوگو تم پر افسوس تم نے اپنے ایمانوں کو ایسے
نازک وقت میں ضائع کیا جیسا کہ ایک نادان ایسے لق و دق بیابان میں پانی کو ضائع کر
دے جس میں ایک قطرہ پانی کا میسر نہیں آ سکتا ۔ خدا نے عین صدی کے سر پر عین ضرورت
کے وقت میں تمہارے لئے مجدد بھیجا اور صدی بھی چودھویں صدی جو اسلام کے ہلال کو
بدر کرنے کے لئے مقرر کی گئی تھی جس کی تم اور تمہارے باپ دادے انتظار کرتے تھے اور
جس کی نسبت اہل کشف کے کشفوں کا ڈھیر لگ گیا تھا اور دوسری طرف مجدد کے ظہور کے
لئے ضرورتیں وہ پیش آئی تھیں جو کبھی نبوت کے زمانہ کے بعد پیش نہ آئیں مگر آپ لوگوں
نے پھر بھی قبول نہ کیا ۔ اس مہدی کے وقت میں جس کا دوسرا نام مسیح موعود ہے خسوف
کسوف بھی رمضان میں ہوا جو قریباً گیارہ سو برس سے تمہاری حدیث کی کتابوں میں لکھا
ہ برس گزر بھی
ا
ہوا موجود تھا جو د تھا مگر آپ لوگوں نے پھر بھی نہ سمجھا ۔ چودھویں صدی میں سے سترہ برس گا نے چھر ہی نہ
گئے مگر پھر بھی آپ لوگوں کے دلوں میں کچھ سوچ پیدا نہ ہوئی ۔ یہ ضرورتیں اور صدی خالی
گئی ۔ کیا تم کوئی بھی سوچنے والا نہیں؟ میں نے بار بار کہا کہ میں خدا کی طرف سے ہوں ۔ میں
نے بلند آواز سے ہر ایک کو پکارا ا جیسا کہ کوئی پہاڑ پر چڑھ کر نعرے مارتا ہے۔ خدا نے مج مجھے کہا
کہ اُٹھ اور ان لوگوں کو کہہ دے کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے پس کیا تم خدا کی گواہی کو رد کر دو
گے ۔ خدا کا کلام جو میرے پر نازل ہوا اس کے یہ الفاظ ہیں ۔ قُلْ عِنْدِي شَهَادَةٌ مِّنَ اللَّهِ
البقرة : ۲۵
فَهَلْ أَنْتُمْ مُؤْمِنُونَ۔ قُلْ عِنْدِى شَهَادَةٌ مِّنَ اللَّهِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُسْلِمُونَ۔ قُلْ إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَقُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا أَي مُرْسَلٌ مِّنَ اللَّهِ۔
غرض خدا کے روشن نشان میرے ساتھ ہیں اسی کی مانند جو خدا کے پاک نبیوں کے ساتھ تھے
مگر آپ لوگوں کی روحوں میں کچھ حرکت پیدا نہ ہوئی۔ اس سے دل دردمند ہے کہ آپ لوگوں نے
ایسی قابل شرم غلطی کھائی اور نور کو تاریکی سمجھا ۔ مگر آپ لوگ اے اسلام کے علماء اب بھی اس قاعدہ
کے موافق جو سچے نبیوں کی شناخت کے لئے مقرر کیا گیا ہے قادیان سے کسی قریب مقام میں جیسا
کہ مثلاً بٹالہ ہے یا اگر آپ کو انشراح صدر میتر آوے تو خود قادیان میں ایک مجلس مقرر کریں جس
مجلس کے سرگروہ آپ کی طرف سے چند ایسے مولوی صاحبان ہوں کہ جو علم اور برداشت اور خوف
باری تعالیٰ میں آپ لوگوں کے نزدیک مسلّم ہوں ۔ پھر ان پر واجب ہوگا کہ منصفانہ طور پر بحث
کریں اور ان کا حق ہو گا کہ تین طور سے مجھ سے اپنی تسلی کر لیں ۔ (۱) قرآن اور حدیث کے رو
سے (۲) عقل کی رو سے۔ (۳) سماوی تائیدات اور خوارق اور کرامات کی رو سے ۔ کیونکہ خدا نے
اپنی کلام میں مامورین کے پرکھنے کے لئے یہی تین طریق بیان فرمائے ہیں ۔ پس اگر میں ان
تینوں طوروں سے ان کی تسلی نہ کر سکا یا اگر ان تینوں میں سے صرف ایک یا دو طور سے تسلّی کی تو
تمام دنیا گواہ رہے کہ میں کا ذب ٹھہروں گا ۔ لیکن اگر میں نے ایسی تسلی کر دی جس سے وہ ایمان اور
حلف کی رو سے انکار نہ کر سکیں اور نیز وزن ثبوت میں ان دلائل کی نظیر پیش نہ کر سکیں تو لازم ہوگا کہ
تمام مخالف مولوی اور اُن کے نادان پیرو خدا تعالیٰ سے ڈریں اور کروڑوں انسانوں کے گناہ کا
بوجھ اپنی گردن پر نہ لیں ۔
اور اس جگہ میں بالخصوص ان صاحبوں کو مندرجہ ذیل شہادت کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ جو
مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی کی نسبت جن کی اولا د مولوی عبد الواحد صاحب اور عبد الجبار
صاحب امرتسر میں موجود ہیں راست بازی کا اعتقاد رکھتے ہیں یا خود اُن کے فرزند ہیں ۔
تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ مجھے میرے مخالفوں کے گروہ میں سے دو شخص کے ذریعہ سے
خبر پہنچی ہے کہ مولوی عبداللہ صاحب غزنوی نے میرے ظہور کی نسبت پیشگوئی کی تھی ۔ ان دونوں
صاحبوں میں سے ایک صاحب کا نام حافظ محمد یوسف ہے جو داروغہ نہر ہیں اور غالباً اب مستقل
سکونت امرتسر میں رکھتے ہیں ۔ دوسرے صاحب منشی محمد یعقوب نام ہیں اور یہ دونوں حقیقی بھائی
ہیں اور یہ دونوں صاحب عبد اللہ صاحب کے خاص معتقدین اور مصاحبین میں سے ہیں جس سے
کسی صاحب کو بھی انکار نہیں اور ان کی گواہیاں اگر چہ دو ہیں مگر حاصل مطلب ایک ہی ہے۔
حافظ محمد یوسف صاحب کا حلفی بیان جس کے غالباً دو سو کے قریب گواہ ہوں گے یہ ہے کہ ایک
دن عبداللہ صاحب نے مجھے فرمایا کہ میں نے کشفی طور پر دیکھا ہے کہ ایک نور آسمان سے قادیان
کی طرف نازل ہوا ہے اور میری اولا د اس سے محروم رہ گئی ہے یعنی اس کو قبول نہیں کیا اور وہ انکار
اور مخالفت پر مرے گی اور منشی محمد یعقوب صاحب کا ایک تحریری بیان ہے جو ایک خط میں موجود
ہے جو ابھی ۳۰ ر ا پریل ۱۹۰۰ ء کو بذریعہ منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلہ سے مجھ کو پہنچا ہے جس کو
انہوں نے بتاریخ ۲۴ را پریل ۱۹۰۰ ء اپنے ہاتھ سے لکھ کر منشی ظفر احمد صاحب کے پاس بھیجا تھا
اور انہوں نے میرے پاس بھیج دیا جو اس وقت میرے سامنے رکھا ہے اور جو شخص چاہے دیکھ سکتا
ہے مگر میں مناسب سمجھتا ہوں کہ اس تمام حقیقت کے سمجھانے کے لئے وہ حالات بھی لکھ دوں جو
مجھے معلوم ہیں کیونکہ جو کچھ خط میں ایک کمزور عبارت میں لکھا گیا ہے اسی کو منشی محمد یعقوب صاحب
ایک بڑے شد و مد سے میرے سامنے بیان کر چکے ہیں ۔ مگر چونکہ اب وہ اور اُن کے دنیا سے پیار
کرنے والے بھائی حافظ محمد یوسف شیعوں کی طرح خلافت حقہ سے انکار کر کے تقیہ کے رنگ میں
بسر کر رہے ہیں اس لئے اب اُن کے لئے ایک موت ہے کہ سچا واقعہ مجلس میں اُسی شد و مد کے
ساتھ منہ پر لاویں تا ہم امید نہیں کہ وہ اس شہادت کو مخفی رکھیں کیونکہ حق کو چھپانا لعنتیوں کا کام
ہے نہ قرآن شریف کے حافظوں کا ۔ اس لئے ہم بھی منتظر ہیں کہ ان کی طرف سے کیا آواز آتی
ے ۔ منشی محمد یعقوب صاحب تو بوجہ اس خط کے قابو میں آگئے ہیں مگر حافظ محمد یوسف صاحب کے
لئے اس وقت تک حیلہ بازی کی راہ کھلی ہے جب تک کہ قرآن شریف ہاتھ میں دے کر ایک مجمع
ہے۔
مسلمانوں میں قسم کے ساتھ ان سے پوچھا نہ جائے لیے
جلد سوم
القصہ جو میرے سامنے منشی محمد یعقوب صاحب نے کہا تھا اس کی تفصیل یہ ہے کہ جب بمقام
امرتسر مولوی عبد الحق غزنوی سے میرا مباہلہ ہوا تھا جس کے بعد اللہ تعالیٰ نے میری سچائی ظاہر
کرنے کے لئے ستر کے قریب نشان ظاہر کئے جن کے ہزار ہا انسان گواہ ہیں ۔ ایسا اس کے بعد ۔
ہا ۔ ہزار ہا نیک دل لوگوں کو میری بیعت میں داخل کیا جو دس ہزار سے بھی زیادہ ہیں ۔ جنہوں نے اپنا
صدق ظاہر کرنے کے لئے ہمارے سلسلہ کی تائید میں تیس ہزار کے قریب روپیہ دیا ہو گا۔ ایسا ہی
خدا تعالیٰ نے مجھے اس مباہلہ کے بعد پیشگوئی کے موافق کئی فرزند عطا فرمائے اور ایک فرزند کی
نسبت جس کا نام مبارک احمد ہے کے ظاہر فرمایا کہ عبد الحق نہیں مرے گا جب تک وہ پیدا نہ ہو ۔
یعنی مباہلہ کے بعد یہ ذلت بھی اس کو نصیب ہو گی کہ اس کی بیوی کا حمل خطا جائے گا اور اس کی
پیشگوئی جھوٹی نکلے گی ۔ مگر میری تصدیق کے لیے اس کی زندگی میں چوتھا لڑکا پیدا ہو گا ۔ ایسا ہی خدا
نے مباہلہ کے بعد لاکھوں انسانوں میں عزت کے ساتھ مجھے شہرت دی اور مخالفوں کی ذلت اور
نامرادی ثابت کر کے دکھلا دی۔ اس مباہلہ کے میدان میں ایک کثیر جماعت کے رو برونشی
محمد یعقوب صاحب نے کھڑے ہو کر میری نسبت بیان کیا تھا کہ مولوی عبداللہ صاحب نے مجھے کہا تھا
لے نوٹ ۔ اگر حافظ محمد یوسف صاحب اور ان کے بھائی منشی محمد یعقوب صاحب نے اپنا انکار بذریعہ
چھپے ہوئے اشتہار کے شائع نہ کیا تو ہر ایک منصف کو سمجھ لینا چاہیے کہ انہوں نے ہمارے اس بیان کو قبول
کر لیا اور اگر اشتہار شائع کیا تو پھر عبد اللہ آتھم کی طرح قسم کے لیے ان کو مجبور کیا جائے گا تا سیہ روئے
شود هر که در وغش باشد ۔
منه
دوسرا نام اس لڑکے کا ایک خواب کی بنا پر دولت احمد بھی ہے ۔ منہ
سے مباہلہ کے بعد وہ پیشگوئی بھی پوری ہوئی جس میں لکھا تھا کہ اخویم مکرم مولوی حکیم نور الدین
صاحب کے گھر میں لڑکا پیدا ہو گا اور اس کے بدن میں بہت سے پھوڑے ہوں گے چنانچہ لڑکا پیدا ہو گیا
اور خوفناک پھوڑے اس کے بدن پر موجود ہیں ۔ منہ
کہ ایک نور پیدا ہو گا جس سے دنیا کے چاروں طرف روشنی ہو جائے گی اور وہ نور مرزا غلام احمد ہے
جو قادیان میں رہتا ہے۔ یہ وہ گواہی ہے کہ جو منشی محمد یعقوب نے بمقام امرت سر محمد شاہ صاحب کی
مسجد کے قریب ایک میدان میں کھڑے ہو کر قریباً دو سو آدمی کے رو برو دی تھی
اور اب جو
۳۰ را پریل ۱۹۰۰ ء کو نشی صاحب مذکور کا اس جگہ خط پہنچا اس کی عبارت یہ ہے جو ذیل میں لکھتا ہوں ۔
” میرے اشفاق فرمائے منشی ظفر احمد جی زَادَ لُطْفُهُ - السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
وو
آج ۲۲ را پریل ۱۹۰۰ ء کو آپ کا عنایت نامہ صادر ہوا۔ دریافت خیریت سے بہت
خوشی ہوئی اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ با من خود رکھ کر خواہش دلی پر پہنچا وے۔ آپ میرے بیان کو
بالکل بھول گئے ۔ میں نے تو اس صورت میں بیان کیا تھا کہ میرے گھر میں خواب دیکھا تھا کہ
آسمان سے چاند ٹوٹا اور درمیان آسمان اور زمین کے آکر اُس کے چار ٹکڑے ہو کر ہر چہار
ٹکڑے ہر ایک گوشہ دنیا میں گرے اور گرتے ہوئے ہر چہار گوشہ میں بہت شور سے شعلہ زن
ہوئے ۔ یہ خواب بندہ نے علی الصباح مولوی عبد اللہ صاحب مرحوم سے بیان کر کے تعبیر
دریافت کی ۔ فرمایا قریب ہے کہ کوئی شخص اللہ کی طرف سے پیدا ہوجس کے سبب سے دنیا کے
ہر چہار گوشہ سے دین کی ترقی ہو۔ اور ساتھ ہی ایسا بھی فرمایا کہ شاید مرزا قادیان سے ظہور ہو ۔
یعنی اس نور کا ظہور مرزا قادیانی کے وجود سے ہو۔ فقط
اب یہ دو گواہیاں ان دو انسانوں کی ہیں کہ اس وقت وہ اپنی ذلیل دُنیا کی مصلحت سے میرے
مخالف ہیں۔ یہ دونوں مولوی عبداللہ صاحب کے رفیق اور مصاحب تھے۔ ہر ایک طالب حق کو چاہیے
کہ ان صاحبوں سے حلفاً دریافت کرلے منشی محمد یعقوب صاحب کا خط تو میں نے بجنسہ لکھ دیا ہے جو
اوپر ذکر ہو چکا ہے۔ ان سے دریافت کر لو کہ ان کا یہ خط ہے یا نہیں۔ اور حافظ محمد یوسف صاحب کی
گواہی کا نہ ایک نہ دو بلکہ دوسو آ دمی گواہ ہے وَلَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ۔ اب اگر مولوی عبد الله
صاحب کی اولاد کے دل میں کچھ بھی خدا تعالیٰ کا خوف ہو تو اپنے باپ کی پیشگوئی کو عزت کی نگاہ سے
دیکھیں۔ ہاں اس پیشگوئی میں یہ بھی ہے کہ وہ اس نور کو قبول نہیں کریں گے۔ اور محروم رہ جائیں
گے۔ سو جیسا کہ سمجھا جاتا ہے اگر محروم کے لفظ کے یہی معنے ہیں جو سمجھے گئے تو پھر قضا و قدر کے
مقابل پر کیا پیش جاسکتی ہے۔ لیکن ہم خاص طور پر منشی الہی بخش صاحب اکونٹنٹ کو اس پیشگوئی کی
طرف توجہ دلاتے ہیں کہ یہ ان کے مرشد کی پیشگوئی ہے جس کو وہ مسیح موعود سے بھی زیادہ عزت
دیتے ہیں ۔ ہاں اگر اُن کو شک ہو تو حافظ محمد یوسف صاحب اور منشی محمد یعقوب سے قسمیہ دریافت
کر لیں ۔ اس قدر کافی ہوگا کہ اگر وہ اس بیان کو تصدیق نہ کریں تو اتنا کہہ دیں کہ میرے پر خدا کی
لعنت ہوا گر میں نے جھوٹ بولا ہے۔ اور نیز ذرہ شرم کر کے اس بات کو سوچیں کہ وہ میری نسبت
کہتے ہیں کہ صد ہا الہامات سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص کافر اور بے ایمان اور دجال اور
مفتری ہے اور ان کا مرشد عبد اللہ غزنوی یہ گواہی دیتا ہے کہ یہ شخص خدا کا نور ہے اور اس سے
محروم خدا سے محروم ہے۔ اب بابوا الہی بخش صاحب بتلائیں کہ اُن کا کشف جھوٹا ہے یا اُن کے
مر شد مولوی عبد اللہ کا ۔ اور اب ہم بہت انتظار کے بعد اس کے ذیل میں اپنا وہ خط درج کرتے
ہیں جس کا ہم نے وعدہ کیا تھا اور وہ یہ ہے ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
از جانب مُتَوَكِّلُ عَلَى اللهِ الْأَحَدُ غلام احمد عافاه الله و اید ـ بخدمت مکرم با بوالہی بخش
صاحب السّلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
بعد ہذا اس آل اعاجز کو اس وقت تک آں مکرم کے الہامات کی انتظار رہی ۔ مگر کچھ معلوم نہیں ہوا
کہ توقف کا کیا باعث ہے۔ میں نے سراسر نیک نیتی سے جس کو خدائے کریم جانتا ہے یہ
درخواست کی تھی تا اگر خدا تعالیٰ چاہے تو ان متناقض الہامات میں کچھ فیصلہ ہو جائے کیونکہ
الہامات کا باہمی تناقض اور اختلافات اسلام کو سخت ضرر پہنچاتا ہے اور اسلام کے مخالفوں کو ہنسی اور
اعتراض کا موقع ملتا ہے اور اس طرح پر دین کا استخفاف ہوتا ہے۔ بھلا یہ کیونکر ہو سکے کہ ایک شخص
کو تو خدا تعالیٰ یہ الہام کرے کہ تو خدا تعالیٰ کا برگزیدہ اور اس زمانہ کے تمام مومنوں سے بہتر اور
افضل اور مثیل الانبیاء اور مسیح موعود کا مجد د چودھویں صدی اور خدا کا پیارا اور اپنے مرتبہ میں نبیوں
کی مانند اور خدا کا مرسل ہے اور اس کی درگاہ میں وجیہ اور مقرب اور مسیح ابن مریم کی مانند ہے اور
اُدھر سے دوسرے کو یہ الہام کرے کہ یہ شخص فرعون اور کذاب اور مسرف اور فاسق اور کافر اور
ایسا اور ایسا ہے ۔ ایسا ہی اس شخص کو تو یہ الہام کرے کہ جو شخص تیری پیروی نہیں کرے گا اور تیری
بیعت میں داخل نہیں ہوگا۔ اور تیرا مخالف رہے گا وہ خدا اور رسول کی نافرمانی کرنے والا اور جہنمی
ہے اور پھر دوسرے کو یہ الہام کرے کہ جو اس کی پیروی کرتے ہیں وہ شقاوت کا طریق اختیار
کرتے ہیں۔ پس آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کس قدر اسلام پر یہ مصیبت ہے کہ ایسے مختلف الہام ہوں
اور مختلف فرقے پیدا ہوں جو ایک دوسرے کے سخت مخالف ہوں ۔ اس لئے ہمدردی اسلام
اسی میں ہے کہ ان مختلف الہامات کا فیصلہ ہو جائے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کوئی فیصلہ کی
راہ پیدا کر دے گا ۔ اور اس مصیبت سے مسلمانوں کو چھوڑ ائے گا۔ لیکن یہ فیصلہ تب ہو سکتا ہے کہ
ملہمین جن کو الہام ہوتا ہے وہ زنانہ سیرت اختیار نہ کریں اور مرد میدان بن کر جس طرح کے
الہام ہوں وہ سب دیانت کے ساتھ چھاپ دیں اور کوئی الہام جو تصدیق یا تکذیب کے متعلق ہو
پوشیدہ نہ رکھیں تب کسی آسمانی فیصلہ کی امید ہے۔ اسی وجہ سے میں نے اللہ تعالیٰ کی قسمیں آپ کو
پہلے خط میں دی تھیں تا آپ جلد تر اپنے الہام میری طرف بھیج دیں مگر آپ نے کچھ پرواہ نہیں کی
اور میرے نزدیک یہ عذر آپ کا قبول کے لائق نہیں کہ آپ کو مخالفانہ الہام اس کثرت سے اس
ہوتے ہیں کہ ایک مدت ان کی تشریح کے لئے چاہیے ۔ میرے خیال میں یہ کام چند منٹ سے
زیادہ کا کام نہیں ہے اور غایت درجہ دو گھنٹہ تک مع تشریح و تفسیر آپ لکھ سکتے ہیں اور اگر کسی کتاب
کی تالیف کا ارادہ ہے تو اس کو اس سے کچھ تعلق نہیں ۔ مناسب ہے کہ آپ اس امت پر رحم کر کے
اور نیز خدا تعالیٰ کی قسموں کی تعظیم کر کے بالفعل دو تین سوالہام ہی جو گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ کا کام ہے
چھپوا کر روانہ فرماویں۔ یہ تو میں تسلیم نہیں کر سکتا کہ الہامات کی بڑی بڑی عبارات ہیں ۔ بلکہ ایسی
ہوں گی جیسا کہ آپ کا الہام مُسْرِفٌ، " كَذَّابٌ تو اس صورت میں آپ جانتے ہیں کہ
اس قسم کے الہام کا غذ کے ایک صفحہ میں کسی قدر آ سکتے ہیں۔ میں پھر آپ کو اللہ جل شانہ کی
قسم دیتا ہوں کہ مسلمانوں کی حالت پر رحم کر کے بجرد پہنچنے اس خط کے اپنے الہامات چھپوا کر روانہ
فرمائیں۔ مجھے اس بات پر بھی سخت افسوس ہوا ہے کہ آپ نے بے وجہ میری یہ شکایت کی کہ گویا
میں نے مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی کی کوئی بے ادبی کی ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ میری گفتگو
صرف اس قدر تھی کہ آپ مولوی محمد حسین کو کیوں بُرا کہتے ہیں حالانکہ آپ کے مرشد مولوی
عبداللہ صاحب نے اس کے حق میں یہ الہام شائع کیا تھا کہ وہ تمام عالموں کے لئے رحمت ہے
اور سب اُمت سے بہتر ہے۔ یہ قرآنی الہام تھے جن کا میں نے ترجمہ کر دیا ہے ۔ اس صورت
میں اگر شک تھا تو آپ مولوی محمد حسین سے دریافت کر لیتے ۔ سچی بات پر غصہ کرنا مناسب نہیں
ہے پھر ماسوا اس کے جس دعوی کے ساتھ خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے اس کے مقابل پر عبد اللہ
صاحب کی کیا حقیقت اور سرمایا ہے۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ اگر وہ اس وقت زندہ ہوتے تو وہ
میرے تابعداروں اور خادموں میں داخل ہو جاتے ۔ ظاہر ہے کہ مسیح موعود کے آگے گردن خم کرنا
اور غربت اور چاکری کی راہ سے اطاعت اختیار کر لینا ہر ایک دیندار اور سچے مسلمان کا کام ہے۔
پھر وہ کیونکر میری اطاعت سے باہر رہ سکتے تھے۔ اس صورت میں آپ کا کچھ بھی حق نہیں تھا۔
اگر میں حکم ہونے کی حیثیت سے اُن میں کچھ کلام کرتا ۔ آپ جانتے ہیں کہ خدا اور رسول نے
مولوی عبد اللہ کا کوئی درجہ مقرر نہیں کیا اور انہ اُن کے بارے میں کوئی خبر دی ۔ یہ فقط آپ کا نیک
ظن ہے جو آپ نے اُن کو نیک سمجھ لیا۔ ورنہ کسی حدیث یا آیت سے تو ثابت نہیں کہ در حقیقت
پاک دل تھے ۔ ہاں جہاں تک ہمیں خبر ہے وہ پابند نماز تھے ۔ رمضان کے روزے رکھتے تھے اور
بظاہر دیندار مسلمان تھے اور اندرونی حال خدا کو معلوم ۔
حافظ محمد یوسف صاحب نے کئی دفعہ قسم یاد کرنے سے یقین کامل سے کئی مجلسوں میں میرے
رو برو بیان کیا کہ ایک دفعہ عبداللہ صاحب نے اپنے کسی خواب یا الہام کی بنا پر فرمایا تھا کہ آسمان سے
ایک نور قادیان میں گرا جس کے فیضان سے اُن کی اولاد بے نصیب رہ گئی ۔ حافظ صاحب زندہ
ہیں اُن سے پوچھ لیں پوچھ لیں۔ پھر آپ کی شکایت کس قدر افسوس کے لایق ہے۔ اور اللہ جل شانہ خوب
جانتا ہے کہ ہمیشہ مولوی عبداللہ غزنوی کی نسبت میرا نیک ظن رہا ہے اور اگر چہ بو بعض حرکات ان کی
میں نے ایسی بھی دیکھیں کہ اس حُسن ظن میں فرق ڈالنے والی تھیں تاہم میں نے اُن کی طرف کچھ
خیال نہ کیا اور ہمیشہ سمجھتا رہا کہ وہ ایک مسلمان اپنی فہم اور طاقت کے موافق پابند سنت تھا ۔ لیکن
میں اس سے مجبور رہا کہ میں ان کو ایسے درجہ کا انسان خیال کرتا کہ جیسے خدا کے کامل بندے
مامورین ہوتے ہیں۔ اور مجھے خدا نے اپنی جماعت کے نیک بندوں کی نسبت وہ وعدے دیئے ہیں
کہ جو لوگ ان وعدوں کے موافق میری جماعت میں سے روحانی نشو و نما پائیں گے اور پاک دل
ہو کر خدا سے پاک تعلق جوڑ لیں گے میں اپنے ایمان سے کہتا ہوں کہ میں ان کو صد ہا درجہ مولوی
عبداللہ غزنوی سے بہتر سمجھوں گا اور سمجھتا ہوں کیونکہ خدا تعالیٰ ان کو وہ نشان دکھلاتا ہے کہ جو مولوی
عبداللہ صاحب نے نہیں دیکھے اور اُن کو وہ معارف سمجھاتا ہے جن کی مولوی عبد اللہ کو کچھ بھی خبر نہیں
تھی اور انہوں نے اپنی خوش قسمتی سے مسیح موعود کو پایا اور اُسے قبول کیا مگر مولوی عبد اللہ اس نعمت
سے محروم گزر گئے ۔ آپ میری نسبت کیسا ہی بدگمان کریں اس کا فیصلہ تو خدا تعالیٰ کے پاس ہے۔
لیکن میں بار بار کہتا ہوں کہ میں وہی ہوں اور اس نور میں میرا پودہ لگایا گیا ہے جس نور کا وارث
مہدی آخر زمان چاہیے تھا۔ میں وہی مہدی ہوں جس کی نسبت ابن سیرین سے سوال کیا گیا کہ کیا
وہ حضرت ابوبکر کے درجہ پر ہے۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ ابو بکر کیا وہ تو بعض انبیاء سے بہتر
ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کی عطا کی تقسیم ہے۔ اگر کوئی بخل سے مر بھی جائے تو اس کو کیا پرواہ ہے۔ اور جو شخص
مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کے ذکر سے مجھ سے ناراض ہوتا ہے اس کو ذرا خدا سے شرم کر کے اپنے
نفس سے ہی سوال کرنا چاہیے کہ کیا یہ عبد اللہ اس مہدی ومسیح موعود کے درجہ پر ہو سکتا ہے۔ جس کو
لے حاشیہ ۔ حافظ صاحب کے بھائی محمد یعقوب نے ایک مجلس میں یہ بھی کہا کہ عبداللہ صاحب نے نام بھی لیا تھا کہ وہ
نور مرزاغلام احمد پر نازل ہوا۔ مگر میں ایسی روایتوں کا ذمہ وار نہیں ۔ جھوٹ سچ ان دونوں صاحبوں کی گردن پر ۔ منہ