مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 41

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

إِنِّي مَعَكَ۔ وَالضُّحَى وَاللَّيْلِ إِذَا سَجِي۔ مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلَى۔
یعنی میں رحمان ہوں ۔ صاحب عزت اور سلطنت جو شخص میرے ولی سے دشمنی کرے
گویا وہ آسمان سے گر گیا ۔ میں موجود ہوں پس میرے فیصلہ کا منتظر رہ ۔ جو لوگ عداوت سے
باز نہیں آتے عنقریب اُن پر غضب الہی نازل ہوگا ۔ ہم عذاب نازل نہیں کیا کرتے مگر اس
حالت میں کہ جب پہلے رسول آ جاوے۔ یعنی دنیا پر عذاب شدید نازل ہونا اس بات پر
دلالت کرتا ہے کہ رسول آ گیا ہے ۔ اور پھر فرمایا کہ عذاب سے وہ لوگ نجات پائیں گے۔
جنہوں نے دلوں کو پاک کیا اور وہ لوگ سزا پائیں گے جنہوں نے اپنے نفسوں کو گندہ کیا ۔ اور
پھر فرمایا کہ میں تیری نسل کو جڑ سے معدوم نہیں کروں گا بلکہ جو کچھ کھویا گیا وہ تجھے خدائے کریم
واپس دے گا ۔ ان کو کہہ دے کہ میں تمہارے لئے مامور ہو کر آیا ہوں ۔ پس وہی کرو جو میں
حکم کرتا ہوں ۔ یہ برکت کے دن ہیں ان کا قدر کرو ۔ اے خدا کے بندے میں تیرے ساتھ
ہوں ۔ مجھے روز روشن کی قسم ہے اور اس رات کی جو تاریک ہو جو تیرے رب نے تجھے دشمن
نہیں پکڑا ۔ اور پھر اردو میں فرمایا کہ ہر ایک حال میں تمہارے ساتھ موافق ہوں اور تیرے
منشاء کے مطابق ۔ اور پھر فرمایا ۔
لَكُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا خير و نصرت و فتح انشاء اللہ تعالیٰ ۔ وَضَعْنَا
عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِى اَنْقَضَ ظَهْرَكَ وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ۔ إِنِّي
مَعَكَ ذَكَرْتُكَ فَاذْكُرْنِي وَسِعُ مَكَانَكَ حَانَ أَنْ تُعَانَ وَ تُرْفَعُ بَيْنَ
النَّاسِ إِنِّي مَعَكَ يَا إِبْرَاهِيمُ إِنِّي مَعَكَ وَ مَعَ أَهْلِكَ إِنَّكَ مَعِي
وَأَهْلُكَ إِنِّي أَنَا الرَّحْمَانُ فَانْتَظِرُ قُلْ يَأْخُذَكَ اللَّهُ -
یعنی تمہارے لئے دنیا اور آخرت میں بشارت ہے ۔ نیز انجام نیک ہے۔ خیر ہے اور نصرت
اور فتح انشاء اللہ تعالیٰ ۔ ہم تیرا بوجھ اتار دیں گے جس نے تیری کمر توڑ دی اور تیرے ذکر کو اونچا
کر دیں گے۔ میں تیرے ساتھ ہوں ۔ میں نے تجھے یاد کیا ہے۔ سوتو مجھے بھی یاد کر اور اپنے مکان

کو وسیع کر دے۔ وہ وقت آتا ہے کہ تو مدد دیا جائے گا اور لوگوں میں تیرا نام عزت اور بلندی سے
لیا جائے گا ۔ میں تیرے ساتھ ہوں اے ابراہیم اور ایسا ہی تیرے اہل کے ساتھ اور تو
میرے ساتھ ہے اور ایسا ہی تیرے اہل ۔ میں رحمان ہوں ۔ میری مدد کا منتظر رہ اور اپنے
دشمن کو کہہ دے کہ خدا تجھ سے مواخذہ لے گا ۔ اور پھر آخر میں اُردو میں فرمایا کہ میں تیری عمر
کو بھی بڑھا دوں گا ۔ یعنی دشمن جو کہتا ہے کہ صرف جولائی ۱۹۰۷ء سے چودہ مہینے تک تیری عمر
کے دن رہ گئے ہیں ۔ یا ایسا ہی جو دوسرے دشمن پیشگوئی کرتے ہیں ان سب کو میں جھوٹھا
کروں گا اور تیری عمر کو بڑھا دوں گا تا معلوم ہو کہ میں خدا ہوں اور ہر ایک امر میرے اختیار
میں ہے۔
یہ عظیم الشان پیشگوئی ہے جس میں میری فتح اور دشمن کی شکست اور میری عزت اور دشمن کی
ذلت اور میرا اقبال اور دشمن کا ادبار بیان فرمایا ہے اور دشمن پر غضب اور عقوبت کا وعدہ کیا ہے۔
مگر میری نسبت لکھا ہے کہ دنیا میں تیرا نام بلند کیا جائے گا۔ اور نصرت اور فتح تیرے شامل حال ہو
گی اور دشمن جو میری موت چاہتا ہے وہ خود میری آنکھوں کے رو برو اصحاب الفیل کی طرح نابود
اور تباہ ہوگا ۔ خدا ایک قہری تجلی کرے گا اور وہ جو جھوٹھ اور شوخی سے باز نہیں آتے ان کی ذلت
ہر کرے گا۔ مگر میری طرف ایک دنیا کو جھکا دے گا اور میرا نام عزت کے ساتھ دُنیا
اور
کے ہر ایک کنارہ میں پھیلا دے گا۔ سوچاہیے کہ میری جماعت کے لوگ اس پیشگوئی کے منتظر
رہیں اور تقویٰ و طہارت سے پاک نمونہ دکھاویں۔ سے
اس پیشگوئی کے ساتھ یہ پیشگوئی بھی ہے کہ ایک سخت طاعون اس ملک میں اور دوسرے
ممالک میں بھی آنے والی ہے جس کی نظیر پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ۔ وہ لوگوں کو دیوانہ کی طرح
کر دے گی ۔ معلوم نہیں کہ اس سال یا آئندہ سال میں ظاہر ہو گی ۔ مگر خدا مجھے مخاطب کر کے
فرماتا ہے کہ میں تجھے اور تمام ان لوگوں کو جو تیری چاردیواری کے اندر ہیں بچاؤں گا ۔ گویا
اس دن یہ گھر نوح کی کشتی ہو گا جو شخص اس گھر میں داخل ہو جائے گا وہ بچایا جائے گا اور خدا

نے فرمایا میں روزہ بھی رکھوں گا اور افطار بھی کروں گا اور اس گھڑی تک جس کو بجز خدا کے
کوئی نہیں جانتا میرا عذاب دنیا کے شامل حال رہے گا اور طاعون دُور نہیں ہوگی اور کبھی
دور نہیں ہو گی جب تک کہ لوگ اپنی اصلاح کر کے نیکی اور خدا کی طرف رجوع نہ کریں ۔
خدا چاہتا ہے کہ زمین گناہ سے پاک ہو جائے ۔ سو اس لئے ایک طرف اس نے طاعون اور
کئی اور عذاب بھیجے اور دوسری طرف اپنے راہ کی منادی کرنے والا بھیجا تا زمین کو گناہ
سے پاک کرے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
میرزاغلام احمد
۱۵ نومبر ۱۹۰۷ء
یہ اشتہار ۱۳ ۶۷ سائز پیپر پر انوار احمد یہ مشین پر لیس قادیان میں طبع ہو کر شائع ہوا )
الحکم جلدا انمبر ۴۰ مورخه ۱۰ رنومبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۳ تا ۶ )
و
بدر نمبر ۴۶ جلد ۶ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۳ تا ۶ )

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ آمين۔
اے ہمارے خدا ہم میں اور ہماری قوم میں سچا فیصلہ کر دے اور تو سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔
جب سے خدا نے مجھے مسیح موعود اور مہدی معہود کا خطاب دیا ہے میری نسبت جوش اور
غضب اُن لوگوں کا جو اپنے تئیں مسلمان قرار دیتے ہیں اور مجھے کافر کہتے ہیں انتہا تک پہنچ گیا
ا الاعراف : ۹۰
حاشیہ۔ بعض کم سمجھ لوگ جو کتاب اللہ اور حدیث نبوی میں تدبر نہیں کرتے وہ میرے مہدی ہونے کوسن
کر یہ کہا کرتے ہیں کہ مہدی موعود تو سادات میں سے ہوگا ۔ سو یا د رہے کہ باوجود اس قدر جوش مخالفت کے
ان کو احادیث نبویہ پر بھی عبور نہیں ۔ مہدی کی نسبت احادیث میں چار قول ہیں ۔ (۱) ایک یہ کہ مہدی
سادات میں سے ہوگا ۔ (۲) دوسرے یہ کہ قریش میں سے سادات ہوں یا نہ ہوں ۔ (۳) تیسرے یہ حدیث
کہ رَجُلٌ مِّنْ أُمَّتِی یعنی مهدی میری امت میں سے ایک مرد ہے خواہ کوئی ہو ( ۴ ) چوتھے یہ حدیث ہے کہ
لَا مَهْدِى إِلَّا عِيسَی یعنی بحر عیسی کے اور کوئی مہدی نہیں ہوگا ۔ وہی مہدی ہے جو عیسی کے نام پر آئے گا ۔ اسی
آخری قول کے مصدق وہ اقول محدثین ہیں جن میں یہ بیان ہے کہ مہدی کے بارے میں جس قد را حادیث ہیں
بجز حدیث عیسی مہدی کے کوئی ان حدیثوں میں سے جرح سے خالی نہیں مگر عیسی کا مہدی ہونا بلکہ سب سے بڑا
مہدی ہونا تمام اہل حدیث اور آئمہ اربعہ کے نزدیک بغیر کسی نزاع کے مسلّم ہے۔ پس میں وہی مہدی ہوں جو
عیسیٰ بھی کہلاتا ہے۔ اور اس مہدی کے لئے شرط نہیں ہے کہ حسنی یا حسینی یا ہاشمی ہو ۔ منہ

ہے۔ پہلے میں نے صاف صاف او ادله کتاب اللہ اور حدیث سے ا۔ سے اپنے دعوی کو ثابت کیا مگر قوم
نے دانستہ ان دلائل سے منہ پھیر لیا اور پھر میرے خدا نے بہت سے آسمانی نشان میری تائید میں
دکھلائے مگر قوم نے اُن سے بھی کچھ فائدہ نہ اُٹھایا ۔ اور پھر ان میں سے کئی لوگ مباہلہ کے لئے
اُٹھے اور بعض نے علاوہ مباہلہ کے الہام کا دعویٰ کر کے یہ پیشگوئی کی کہ فلاں سال یا کچھ مدت
تک ان کی زندگی میں ہی یہ عاجز ہلاک ہو جائے گا مگر آخر کار وہ میری زندگی میں خود ہلاک ہو
گئے ۔ مگر نہایت افسوس ہے کہ قوم کی پھر بھی آنکھ نہ کھلی اور انہوں نے یہ خیال نہ کیا کہ اگر یہ
کاروبار انسان کا ہوتا تو ہر ایک پہلو سے وہ مغلوب نہ ہوتے ۔ قرآن شریف ان کو جھوٹا ٹھہراتا
ہے۔ معراج کی حدیث اور حدیث امامکم منکم ان کو جھوٹا ٹھہراتی ہے۔ مباہلوں کا انجام ان کو
جھوٹا ٹھہراتا ہے۔ پھر ان کے ہاتھ میں کیا ہے جو خدا کے اس فرستادہ کی دلیری سے تکذیب کر
رہے ہیں جو تقریباً چھبیس برس سے ان کو حق اور راستی کی طرف بلا رہا ہے۔ کیا اب تک انہوں
نے آیہ کریمہ يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ کا مزہ نہیں چکھا۔ کہاں ہے مولوی غلام دستگیر
جس نے اپنی کتاب فیض رحمانی میں میری ہلاکت کے لئے بد دعا کی تھی اور مجھے مقابل پر رکھ کر
جھوٹے کی موت چاہی تھی ؟ کہاں ہے مولوی چراغ دین جموں والا جس نے الہام کے دعوے
سے میری موت کی خبر دی تھی اور مجھ سے مباہلہ کیا تھا۔ کہاں ہے فقیر مرزا جو اپنے مریدوں کی
ایک بڑی جماعت رکھتا تھا جس نے بڑے زور شور سے میری موت کی خبر دی تھی اور کہا تھا کہ عرش
پر سے خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ یہ شخص مفتری ہے آئندہ رمضان تک میری زندگی میں ہلاک ہو
جائے گا۔ لیکن جب رمضان آیا تو پھر آپ ہی طاعون سے ہلاک ہو گیا۔ کہاں ہے سعد اللہ
لود بانوی ؟ جس نے مجھ سے مباہلہ کیا تھا اور میری موت کی خبر دی تھی ۔ آخر میری زندگی میں ہی
طاعون سے ہلاک ہو گیا ۔ کہاں ہے مولوی محی الدین لکھو کے والا ؟ جس نے مجھے فرعون قرار دے
کر اپنی زندگی میں ہی میری موت کی خبر دی تھی اور میری تباہی کی نسبت کئی اور الہام شائع کئے تھے۔
ا المؤمن: ۲۹

وو
آخر وہ بھی میری زندگی میں ہی دنیا سے گذر گیا۔ کہاں ہے بابو الہی بخش صاحب مؤلف
عصائے موسی اکو نٹنٹ لاہور ؟ جس نے اپنے تئیں موسیٰ قرار دے کر مجھے فرعون قرار دیا تھا
اور میری نسبت اپنی زندگی میں ہی طاعون سے ہلاک ہونے کی پیشگوئی کی تھی ۔ اور میری تباہی
کی نسبت اور بھی بہت سے پیشگوئیاں کی تھیں ۔ آخر وہ بھی میری زندگی میں ہی اپنی کتاب
عصائے موسی پر جھوٹ اور افتراء کا داغ لگا کر طاعون کی موت سے بصد حسرت مرا ۔ اور ان تمام
لوگوں نے چاہا کہ میں اس آیت کا مصداق ہو جاؤں کہ اِنْ تَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ لیکن وہ
آپ ہی اس آیت ممدوحہ کا مصداق ہو کر ہلاک ہو گئے اور خدا نے ان کو ہلاک کر کے مجھ کو اس
آیت کا مصداق بنا دیا ۔ وَ اِنْ يَّكُ صَادِقًا يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ۔ کیا ان تمام
دلائل سے خدا تعالیٰ کی حجت پوری نہیں ہوئی مگر ضرور تھا کہ مخالف لوگ انکار سے پیش آتے کیونکہ
پہلے سے یعنی آج سے چھبیس برس پہلے براہین احمدیہ میں خدا کی یہ پیشگوئی موجود ہے۔ دُنیا میں
ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے
اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ سو ہم ایمان رکھتے ہیں کہ خدا اپنے حملوں کو نہیں روکے گا اور نہ بس
کرے گا جب تک کہ دنیا پر میری سچائی ظاہر نہ ہو جائے۔
لیکن آج ۵ ارمئی ۱۹۰۸ ء کو میرے دل میں ایک خیال آیا ہے کہ ایک اور طریق فیصلہ کا ہے
شاید کوئی خدا ترس اس سے فائدہ اُٹھاوے اور انکار کے خطرناک گرداب سے نکل آوے اور وہ
طریق یہ ہے کہ میرے مخالف منکروں میں سے جو شخص اشد مخالف ہوا اور مجھ کو کافر اور کذاب سمجھتا
ہوتا وہ کم سے کم دس نامی مولوی صاحبوں یا دس نامی رئیسوں کی طرف سے منتخب ہو کر اس طور سے
مجھ سے مقابلہ کرے جو دوسخت بیماروں پر ہم دونوں اپنے صدق و کذب کی آزمایش کریں یعنی
اس طرح پر کہ دو خطر ناک بیمار لے کر جو مجد اجدا بیماری کی قسم میں مبتلا ہوں قرعہ اندازی کے
لے حاشیہ۔ یہ بھی شرط ہے کہ وہ شخص عام لوگوں میں سے نہ ہو بلکہ قوم میں خصوصیت اور علمیت اور تقویٰ کے ساتھ
مشہور ہو جس کا مغلوب ہونے کی حالت میں دوسروں پر اثر پڑے سکے۔ منہ

ذریعہ سے دونوں بیماروں کو اپنی اپنی دُعا کے لئے تقسیم کر لیں ۔ پھر جس فریق کا بیمار بکلی اچھا ہو
جاوے یا دوسرے بیمار کے مقابل پر اس کی عمر زیادہ کی جائے وہی فریق سچا سمجھا جاوے۔ یہ سب
کچھ اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ اور میں پہلے سے اللہ تعالیٰ کے وعدہ پر بھروسہ کر کے یہ خبر دیتا
ہوں کہ جو بیمار میرے حصہ میں آوے گا یا تو خدا اس کو بھی صحت دے گا اور یا بہ نسبت دوسرے
بیمار کے اس کی عمر بڑھا دے گا اور یہی امر سچائی کا گواہ ہوگا۔ اور اگر ایسا نہ ہوا تو پھر یہ سمجھو کہ میں
خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ۔ لیکن یہ شرط ہو گی کہ فریق مخالف جو میرے مقابل پر کھڑا ہو گا وہ خود
اور ایسا ہی دس اور مولوی یا دس رئیس جو اس کے ہم عقیدہ ہوں یہ شائع کر دیں کہ در حالت میرے
غلبہ کے وہ میرے پر ایمان لائیں گے اور میری جماعت میں داخل ہوں گے اور یہ اقرارتین نامی
اخباروں میں شائع کرانا ہوگا ۔ ایسا ہی میری طرف سے بھی یہی شرائط ہوں گی ۔ اس قسم کے
مقابلہ سے فائدہ یہ ہوگا کہ کسی خطرناک بیمار کی جو اپنی زندگی سے نومید ہو چکا ہے ۔ خد تعالی جان
بچائے گا اور احیاء مولی کے رنگ میں ایک نشان ظاہر کرے گا اور دوسرے یہ کہ اس طور سے یہ
جھگڑا بڑے آرام اور سہولت سے فیصلہ ہو جائے گا ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشتهر میرزاغلام احمد قادیانی مسیح موعود
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲ تا ۴ )
۱۵ رمتی ۱۹۰۸ء

قابل توجه ناظرین
اے پیارے ناظرین خدا آپ صاحبوں کے دلوں میں سچائی کا الہام کرے اور میری کوشش کو
جو میں نے سراسر ہمدردی اور نیک نیتی سے کی ہے آپ لوگوں کے لئے مفید بناوے۔ آمین! اس
کتاب کا پہلا حصہ جو میری طرف سے آریہ سماج کے جلسہ میں سنایا گیا تھا۔ میں نے وہ حصہ اس
کتاب کے آخر میں شامل کر دیا ہے۔ اور میں نے یہی مناسب سمجھا کہ اول ان تمام اعتراضات کا
جواب لکھوں جو نہایت بُرے پیرا یہ اور بد تہذیبی سے آریہ صاحبوں کی طرف سے ایک عام مجمع میں
حاضرین کا دل دُکھانے کے لئے پڑھے گئے تھے۔ اور بعد میں کتاب کے آخر میں اپنا وہ مضمون
شامل کر دوں جو میری طرف سے اس جلسہ میں پڑھا گیا تھا۔ اور اسی غرض سے میں نے اُس پہلے
حصہ کی اشاعت اس وقت تک روک رکھی تھی جب تک کہ میں آریہ صاحبوں کے اعتراضات
کا جواب لکھ لوں ۔ سو الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالْمَنَّةِ کہ وہ جواب پورے طور پر لکھا گیا۔ اس لئے میں نے
وہ مضمون جو جلسہ میں پڑھا گیا تھا اس رسالہ کے آخر میں لگا دیا ہے۔ ہمیں آریہ صاحبوں پر یہ افسوس
نہیں کہ انہوں نے اسلام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کیوں اعتراض کئے ۔ کیونکہ منکر کو تہذیب
اور شرافت کے ساتھ اعتراض کرنے کا حق حاصل ہے بلکہ ہمارا تمام افسوس اس بات پر ہے کہ انہوں
نے شرافت اور تہذیب سے کام نہیں لیا بلکہ اپنے مضمون میں نہایت درندگی اور ناپاکی سے کام لیا۔
اور اپنے مضمون کو ایک گالیوں کا مجموعہ بنا دیا اور کھلے کھلے طور پر ارادہ کیا کہ اُن معزز مسلمانوں کا
دل دکھایا جائے جن کو آپ ہی دھوکہ دے کر بلایا اور آپ ہی شرط لگا دی تھی کہ مہذبانہ

طور پر مضمون سنائے جائیں گے ۔ اس بات کو کون نہیں سمجھ سکتا کہ اگر بدیتی نہ ہو تو ایک شخص اپنے
اعتراض کو نیک اور پاک پیرا یہ میں بیان کر سکتا ہے ورنہ ایک مفسد آدمی ایک سیدھی بات کو بھی جو نرمی
اور شرافت سے ادا کر سکتا تھا گالی اور ہنسی ٹھٹھے کے پیرایہ میں بیان کر سکتا ہے۔ سو ہم نے ان لوگوں
کے جواب میں جس قدر تلخی اور مرارت بعض مقامات میں استعمال کی ہے وہ کسی نفسانی جوش کی وجہ
سے نہیں بلکہ ہم نے اُن کی شورہ پشتی کا تدارک اسی میں دیکھا کہ جواب تر کی بٹر کی دیا جائے ہمیں
اس طریق سے سخت نفرت ہے کہ کوئی تلخ اور ناگوار لفظ استعمال کیا جائے ۔ مگر افسوس ! کہ ہمارے
مخالف انکار کے جوش میں آکر انجام کا رگالیوں پر اتر آتے ہیں۔ اور آریہ صاحبان اگر ذرہ اپنے گریبان
میں منہ ڈال کر دیکھیں تو انہیں معلوم ہوگا کہ اسلام پر اعتراض کرنے کا اُن پر بالکل راہ بند ہے۔ ہم دعوے
سے کہتے ہیں کہ اسلام میں کوئی ایسا عقیدہ نہیں ہے جو ہندوؤں کے کسی فرقہ سے مطابقت اور تو ارد نہ رکھتا
ہو۔ یہ تو ظاہر ہے کہ وید کی پیروی کا دعویٰ کرنے والے صرف آریہ سماج والے ہی نہیں ہیں بلکہ یہ تو ایک
نیا فرقہ سمجھا جاتا ہے۔ اور پرانے فرقے جو دید پر چلنے کے مدعی ہیں جو اس ملک پنجاب اور ہندوستان
میں کروڑ ہا پائے جاتے ہیں اُن کی طرف دیکھنا چاہیے کہ وہ کیا کیا عقا ئد رکھتے ہیں۔ انہیں میں آتش
پرست بھی پائے جاتے ہیں اور انہیں میں آفتاب پرست بھی اور انہیں میں سے بت پرست بھی ہیں۔
اور وہ لوگ بھی جو ہر سال کئی لاکھ ہر دوار کے میلہ پر جمع ہوتے اور گنگا مائی سے مرادیں مانگتے ہیں۔ اور
وہ بھی جو جگن ناتھ جی کا درشن کرنا اور پہیہ کے نیچے کچلے جانا اپنا فخر سمجھتے ہیں۔ اور وہ بھی ہیں جواب تک
کانگڑہ کے مندر پر جانوروں کی قربانیاں چڑھاتے ہیں۔ اور وہ بھی جو انسانی قربانی کو بھی روا رکھتے ہیں
اور جل پروا کی رسم کے بھی حامی ہیں۔ آخر یہ سب لوگ یہی دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ وید کے پیرو ہیں۔
بلکہ شاکت مت والے بھی تو اسی قوم میں سے ہیں جو فسق و فجور میں اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ بدکاریوں
کا میدان اس قدر انہوں نے فراخ کر دیا ہے جو حقیقی ماں یا بہن یا لڑکی سے بھی حرام کاری کرنا کچھ
مضائقہ نہیں سمجھتے کیا وہ آریہ نہیں ہیں ۔ پھر جبکہ وید کی پیروی کرنے والے فسق و فجور اور شرک
اور مخلوق پرستی میں اس حد تک پہنچے ہوئے ہیں کہ دنیا میں اُن کی نظیر نہیں مل سکتی تو کیا لازم تھا کہ اسلام
یہ

جیسے پاک مذہب پر اعتراض کیا جاتا؟ کیا یہ سچ نہیں کہ اسلام میں کوئی بھی ایسا امر نہیں کہ جو ہندو مذہب
کی کسی نہ کسی شاخ میں نہ پایا جاتا ہو؟ اور اسلام اپنی کامل توحید کے ساتھ ایسا مخصوص ہے کہ وید میں اس کا
نمونہ تلاش کرنالا حاصل ہے۔ تاہم ہمارا یہی اعتقاد ہے کہ گوموجودہ تعلیم وید کی ایک گمراہ کرنے والی تعلیم
ہے لیکن کسی زمانہ میں وہ ان بیہودہ تعلیموں سے پاک ہوگا۔ اور ہم ایمان رکھتے ہیں کہ اس ملک میں خدا
کے نبی ہوئے ہیں کیونکہ جس جگہ بیمار ہے اُس جگہ طبیب کا ہونا بھی ضروری ہے۔ ہمیں افسوس ہے کہ
آریہ صاحبوں نے مسلمانوں کو اپنے گھر پر بلا کر وہ گندہ نمونہ اپنے اخلاق کا دکھلایا جس کو ہم کبھی نہیں
بھولیں گے آخر شرافت بھی کچھ چیز ہے۔
راق
مرزاغلام احمد قادیانی
۲۰ رمئی ۱۹۰۸ء
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۶۹ تا ۳۷۲)

دعوی نبوت کی وضاحت میں ایڈیٹرا اخبار عام ۔ لاہور کے نام
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اہم مکتوب
جناب ایڈیٹر صاحب اخبار عام
پر چه اخبار عام ۲۳ رمئی ۱۹۰۸ء کے پہلے کالم کی دوسری سطر میں میری نسبت یہ خبر درج ہے
کہ گویا میں نے جلسہ دعوت میں نبوت سے انکار کیا۔ اس کے جواب میں واضح ہو کہ اس جلسہ
میں میں نے صرف یہ تقریر کی تھی کہ میں ہمیشہ اپنی تالیفات کے ذریعہ سے لوگوں کو اطلاع دیتا رہا
ہوں اور اب بھی ظاہر کرتا ہوں کہ یہ الزام جو میرے ذمہ لگایا جاتا ہے کہ گویا میں ایسی نبوت کا
دعوی کرتا ہوں جس سے مجھے اسلام سے کچھ تعلق باقی نہیں رہتا اور جس کے یہ معنے ہیں کہ میں
مستقل طور پر اپنے تئیں ایسا نبی سمجھتا ہوں کہ قرآن شریف کی پیروی کی کچھ حاجت نہیں رکھتا اور
اپنا علیحدہ کلمہ اور علیحدہ قبلہ بناتا ہوں اور شریعت اسلام کو منسوخ کی طرح قرار دیتا ہوں اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء اور متابعت سے باہر جاتا ہوں، یہ الزام صحیح نہیں ہے بلکہ ایسا
دعوی نبوت کا میرے نزدیک کفر ہے۔ اور نہ آج سے بلکہ اپنی ہر ایک کتاب میں ہمیشہ میں یہی
لکھتا آیا ہوں کہ اس قسم کی نبوت کا مجھے کوئی دعوی نہیں اور یہ سرا سر میرے پر تہمت ہے۔ اور جس
بنا پر میں اپنے تئیں نبی کہلاتا ہوں وہ صرف اس قدر ہے کہ میں خدا تعالیٰ کی ہمکلامی سے مشرف
ہوں اور وہ میرے ساتھ بکثرت بولتا اور کلام کرتا ہے اور میری باتوں کا جواب دیتا ہے اور بہت
سی غیب کی باتیں میرے پر ظاہر کرتا اور آئندہ زمانوں کے وہ راز میرے پر کھولتا ہے کہ جب تک

انسان کو اس کے ساتھ خصوصیت کا قرب نہ ہو دوسرے پر وہ اسرار نہیں کھولتا اور انہیں امور کی
کثرت کی وجہ سے اس نے میرا نام نبی رکھا ہے۔ سو میں خدا کے حکم کے موافق نبی ہوں اور اگر
میں اس سے انکار کروں تو میرا گناہ ہوگا ۔ اور جس حالت میں خدا میرا نام نبی رکھتا ہے تو میں
کیونکر انکار کر سکتا ہوں۔ میں اس پر قائم ہوں اس وقت تک جو اس دنیا سے گزر جاؤں ۔ مگر میں
ان معنوں سے نبی نہیں ہوں کہ گویا میں اسلام سے اپنے تئیں الگ کرتا ہوں یا اسلام کا کوئی حکم
منسوخ کرتا ہوں ۔ میری گردن اس جوئے کے نیچے ہے جو قرآن شریف نے پیش کیا۔ اور کسی کو
مجال نہیں کہ ایک نقطہ یا ایک شوشہ قرآن شریف کا منسوخ کر سکے۔ سو میں صرف اس وجہ سے نبی
کہلاتا ہوں کہ عربی اور عبرانی زبان میں نبی کے یہ معنے ہیں کہ خدا سے الہام پا کر بکثرت پیشینگوئی
کرنے والا اور بغیر کثرت کے یہ معنی تحقیق نہیں ہو سکتے جیسا کہ صرف ایک پیسہ سے کوئی مالدار
نہیں کہلا سکتا ۔ سو خدا نے مجھے اپنے کلام کے ذریعہ سے بکثرت علم غیب عطا کیا ہے اور ہزارہا
نشان میرے ہاتھ پر ظاہر کئے ہیں اور کر رہا ہے۔ میں خودستائی سے نہیں مگر خدا کے فضل اور اس
کے وعدہ کی بنا پر کہتا ہوں کہ اگر تمام دنیا ایک طرف ہو اور ایک طرف صرف میں کھڑا کیا جاؤں
اور کوئی ایسا امر پیش کیا جائے جس سے خدا کے بندے آزمائے جاتے ہیں تو مجھے اس مقابلہ میں
خدا غلبہ دے گا اور ہر ایک پہلو کے مقابلہ میں خدا میرے ساتھ ہوگا اور ہر ایک میدان میں وہ مجھے
فتح دے گا۔ بس اسی بناء پر خدا نے میرا نام نبی رکھا ہے ۔ اس زمانہ میں کثرت مکالمہ مخاطبہ الہیہ
اور کثرت اطلاع بر علوم غیب صرف مجھے ہی عطا کی گئی ہے اور جس حالت میں عام طور پر لوگوں کو
خوا میں بھی آتی ہیں بعض کو الہام بھی ہوتا ہے اور کسی قدر ملونی کے ساتھ علم غیب سے بھی اطلاع
دی جاتی ہے مگر وہ الہام مقدار میں نہایت قلیل ہوتا ہے اور اخبار غیبیہ بھی اس میں نہایت کم ہوتی
ہیں اور باوجود کمی کے مشتبہ اور مکد راور خیالات نفسانی سے آلودہ ہوتی ہیں تو اس صورت میں
عقل سلیم خود چاہتی ہے کہ جس کی وحی اور علم غیب اس کدورت اور نقصان سے پاک ہو اس کو
دوسرے معمولی انسانوں کے ساتھ نہ ملایا جائے بلکہ اس کو کسی خاص نام کے ساتھ پکارا جائے

·

آج 10 میں سے 10 باقی