مجموعہ اشتہارات (جلد 3)
حصہ 40
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت ظالم لوگ اسلام پر تلوار کے ساتھ حملے کرتے تھے اور چاہتے
تھے کہ اسلام کو تلوار کے ذریعہ سے نابود کر دیں ۔ سو جنہوں نے تلواریں اُٹھائیں وہ تلوار سے ہی
ہلاک کئے گئے ۔ سو وہ جنگ صرف دفاعی جنگ تھی ۔ اب خواہ مخواہ ایسے اعتقاد پھیلا نا کہ کوئی خونی
مہدی آئے گا اور عیسائی بادشاہوں کو گرفتار کرے گا یہ محض بناوٹی مسائل ہیں جن سے ہمارے
مخالف مسلمانوں کے دل سیاہ اور سخت ہو گئے ہیں اور جن کے ایسے عقیدے ہیں وہ خطرناک
انسان ہیں اور ایسے عقیدے کسی زمانہ میں جاہلوں کے لیے بغاوت کا ذریعہ ہو سکتے ہیں بلکہ ضرور
ہوں گے سو ہماری کوشش ہے کہ مسلمان ایسے عقیدوں سے رہائی پاویں۔ یا د رکھو کہ وہ دین خدا کی
طرف سے نہیں ہو سکتا۔ جس میں انسانی ہمدردی نہیں۔ خدا نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ زمین پر رحم کرو
تا آسمان سے تم پر رحم کیا جائے ۔
وَالسَّلام
خاکس
ار
مرزا غلام احمد مسیح موعود
عَافَاهُ اللَّهُ وَأَيَّدَهُ
ے رمئی ۱۹۰۷ء
مطبوعه میگزین پر لیس قادیان
یہ اشتہار
۲۶۲۰ کے دو صفحوں پر ہے )
A
تبلیغ رسالت جلد ۰ ۱ صفحه ۱۲۲ تا ۱۲۵)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اعلان
بار دوم
مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِايَتِهِ
افسوس کہ اس ملک کے اکثر لوگ جو مولوی کہلاتے یا ملہم ہونے کا دم مارتے ہیں جب
خدا تعالیٰ کا کلام ان کو سنایا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ وہ افترا ہے انہیں لوگوں پر اتمام حجت کرنے
کے لیے میں نے کتاب حقیقۃ الوحی تالیف کی ہے کب تک یہ لوگ ایسا کریں گے آخر ہر ایک فیصلہ
کے لئے ایک دن ہے اور ہر ایک قضاء و قدر کے نزول کے لئے ایک رات ہے اس وقت میں
نمونہ کے طور پر خدا تعالیٰ کا ایک کلام ان لوگوں کے سامنے پیش کرتا ہوں اور بالخصوص اس جگہ
مخاطب میرے مولوی ابوالوفا ثناء اللہ امرتسری اور مولوی عبد الجبار اور عبد الواحد اور عبد الحق
غزنوی ثم امرتسری اور جعفر زٹلی لاہوری اور ڈاکٹر عبد الحکیم خاں اسٹینٹ سرجن تر اوڑی ملازم
ریاست پٹیالہ ہیں اور وہ کلام یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا ہے۔ اِنِّی أَحَافِظُ
كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ وَ أُحَافِظُكَ خَاصَّةً - ترجمہ اس کا بموجب تفہیم الہی یہ ہے کہ میں ہر ایک
ا الانعام : ۲۲
مولوی ثناء اللہ صاحب اس آخری مقابلہ کے لیے تیار نہ ہوئے اور بالکل خاموش رہے یہ ان پر آخری
اتمام حجت ہے ۔ ۱۲ ( عبداللطیف بہاولپوری )
شخص کو جو تیرے گھر کے اندر ہے طاعون سے بچاؤں گا اور خاص کر تجھے ۔ چنانچہ گیارہ برس سے
اس پیشگوئی کی تصدیق ہو رہی ہے اور میں اس کلام کے منجانب اللہ ہونے پر ایسا ہی ایمان لاتا
ہوں جیسا کہ خدا تعالیٰ کی تمام کتب مقدسہ پر اور بالخصوص قرآن شریف پر اور میں گواہی دیتا ہوں
کہ یہ خدا کا کلام ہے پس اگر کوئی شخص مذکورہ بالا اشخاص میں سے یا جو شخص ان کا ہمرنگ ہے یہ
اعتقاد رکھتا ہو کہ یہ انسان کا افترا ہے تو اسے لازم ہے کہ وہ قسم کھا کر ان الفاظ کے ساتھ بیان
کرے کہ یہ انسان کا افترا ہے خدا کا کلام نہیں۔ وَ لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى مَنْ كَذَّبَ وَحْيَ اللَّهِ - جيبا
کہ میں بھی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ خدا کا کلام ہے ۔ وَ لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى مَنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ ۔ اور
میں امید رکھتا ہوں کہ خدا اس راہ سے کوئی فیصلہ کرے اور یادر ہے کہ میرے کسی کلام میں یہ الفاظ
نہیں ہیں کہ ہر ایک شخص جو بیعت کرے وہ طاعون سے محفوظ رہے گا بلکہ یہ ذکر ہے کہ الَّذِینَ
آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُمْ مُهْتَدُونَ ۔ پس کامل
پیروی کرنے والے اور ہر ایک ظلم سے بچنے والے جس کا علم محض خدا کو ہے بچائے جائیں گے اور
کمزور لوگ طاعون سے شہید ہو کر شہادت کا اجر پاویں گے اور طاعون ان کے لئے تمحیص اور تطہیر
کا موجب ٹھیرے گی۔
اب میں دیکھوں گا کہ اس میری تحریر کے مقابل پر بغرض تکذیب کون قسم کھاتا ہے مگر یہ امر
ضروری ہے کہ اگر ایسا مکذب اس کلام کو خدا کا کلام نہیں سمجھتا تو آپ بھی دعویٰ کرے کہ میں بھی
طاعون سے محفوظ رہوں گا۔ اور مجھے بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ الہام ہوا ہے تا دیکھ لے افترا
کی کیا جزا ہے ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى - الراقم خاکسار
میرزاغلام احمد
اخبار بدر مورخه ۶ جون ۱۹۰۷ ء صفحه ۴ )
فیصلہ کی آسان راہ
ایک صاحب نے حضرت کی خدمت میں ذکر کیا کہ حضور کی اس تحریر پر جو اخبار میں چھپی ہے
کہ اگر ہمارے مکذب ہمارے شائع کردہ الہام الہی کو کہ اِنِّي أُحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ کو
افتر اسمجھتا ہے اور یقین کرتا ہے کہ محض ہم نے اپنے دل سے یہ بات بنائی ہے اور یہ خدا کا کلام
نہیں جو ہم پر نازل ہوا ہے اور صرف اتفاقی طور پر ہمارے گھر کی حفاظت ہو رہی ہے تو چاہیے کہ
ہمارے مکذبوں میں سے بھی کوئی ایسا الہام شائع کرے تب اس کو جلد معلوم ہو جاوے گا کہ افترا
کا کیا نتیجہ ہے ۔ اس بات کو پڑھ کر بعض مخالف یہ کہتے ہیں کہ ہم مفتری نہیں ہیں جو خدا تعالیٰ پر
افترا کریں ۔ ہم کس طرح ایسا الہام شائع کر سکتے ہیں؟
حضرت نے فرمایا :۔
یہی بات ہے جو ہم ان کو سمجھانا چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پر افتراء کر کے کوئی شخص بیچ نہیں سکتا
اگر یہ کلام ہم پر خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل نہ ہوتا اور ہمارا افترا ہوتا تو اللہ تعالیٰ اس کلمہ کے
مطابق ہمارے گھر کی حفاظت کیوں کرتا ؟ جبکہ ایک کلام صریح الفاظ میں پورا ہو گیا ہے تو پھر اس
کے ماننے میں کیا شک ہے لیکن ہم نے مخالفین کے واسطے فیصلہ کی دوسری راہ بھی بیان کر دی ہے
کہ جو شخص یہ اعتقاد رکھتا ہے کہ یہ انسان کا افترا ہے تو اسے لازم ہے کہ وہ قسم کھا کر ان الفاظ کے
ساتھ بیان کرے کہ یہ انسان کا افترا ہے خدا تعالیٰ کا کلام نہیں وَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى مَنْ كَذَّبَ
وَحْيَ اللهِ ۔ اگر کوئی شخص ایسی قسم کھاوے تو خدا تعالیٰ اس قسم کا نتیجہ ظاہر کر دے گا۔
چاہیے کہ مولوی ثناء اللہ صاحب اور جعفر زٹلی لاہوری اور ڈاکٹر عبدالحکیم صاحب اور غزنوی
صاحبان بہت جلد اس کی طرف توجہ کریں ۔ ( بدر مورخه ا ار جولائی ۱۹۰۷ ء صفحہ ۶ کالم نمبر ۲ (۳)
مولوی ثناء اللہ صاحب نے اس فیصلہ کی آسان راہ کو قبول نہ کیا ۔۱۲ (عبداللطیف بہاولپوری )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تمام مریدوں کے لئے عام ہدایت
مجھے معلوم ہوا ہے کہ جناب وائسرائے گورنر جنرل ہند اس تجویز کو طاعون کے علاج کے لئے
پسند فرماتے ہیں کہ جب کسی گاؤں یا شہر کے کسی محلہ میں طاعون پیدا ہو تو یہ بہترین علاج ہے کہ اس
گاؤں یا اس شہر کے اس محلہ کے لوگ جن کا محلہ طاعون سے آلودہ ہے فی الفور بلا توقف اپنے اپنے
مقام کو چھوڑ دیں اور باہر جنگل میں کسی ایسی زمین میں جو اس تاثیر سے پاک ہے رہائش اختیار کریں سو
میں دلی یقین سے جانتا ہوں کہ یہ تجویز نہایت عمدہ ہے اور مجھے معلوم ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے کہ جب کسی شہر میں وبا نازل ہو تو اس شہر کے لوگوں کو چاہیے کہ بلا توقف اس شہر کو چھوڑ
دیں ورنہ وہ خدا تعالیٰ سے لڑائی کرنے والے ٹھہریں گے۔ عذاب کی جگہ سے بھاگنا انسان کی عقلمندی
میں داخل ہے۔ کتب تاریخ میں لکھا ہے کہ جب خلیفہ دوم حضرت عمر رضی اللہ عنہ فتوحات ملک شام کے
بعد اس ملک کو دیکھنے کے لئے گئے تو کسی قدر مسافرت طے کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس ملک میں
سخت طاعون کا زور ہے تب حضرت عمرؓ نے یہ بات سنتے ہی واپس جانے کا قصد کیا اور آگے جانے کا
ارادہ ملتوی کر دیا تب بعض لوگوں نے عرض کی کہ یا خلیفہ اللہ کیوں آپ ارادہ کو ملتوی کرتے ہیں کیا
آپ خدا کی تقدیر سے بھاگتے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا کہ ہاں میں ایک تقدیر سے بھاگ کر دوسری
تقدیر کی طرف جاتا ہوں سوانسان کو نہیں چاہیے کہ دانستہ ہلاکت کی راہ اختیار کرے۔
خوب یا د رکھو کہ جو کچھ یہ گورنمنٹ عالیہ کر رہی ہے اپنی رعایا کی بہبودی کے لئے کر رہی ہے اور
رعایا کی جان کی حفاظت کے لئے اب تک کئی لاکھ روپیہ ضائع ہو چکا ہے۔ اس شخص جیسا کوئی نادان
نہیں کہ جو گورنمنٹ کے ان کاموں کو بدظنی سے دیکھتا ہے۔ سواے میری جماعت ! تم اطاعت کرنے
میں سب سے پہلے اپنا نمونہ دکھلاؤ اسی میں تمہاری بہتری ہے تم اب خدا کے فضل سے چار لاکھ کے
قریب ہو اور تمہارا نمونہ بہتوں کی جان کو بچائے گا۔ میں تمہیں حکم کرتا ہوں کہ اگر تمہارے کسی شہر میں
خدانخواستہ و با ظاہر ہو جائے تو سب سے پہلے تم اس زمین کو چھوڑ دو جو طاعون سے آلودہ ہے ہاں میں
اسی قدر پر کفایت نہیں کروں گا کہ تم اس زمین کو چھوڑ دو بلکہ اے خدا کے بندو! میں اس بات سے بھی
تمہیں اطلاع دیتا ہوں کہ یہ طاعون خود بخود اس ملک میں نہیں آئی بلکہ اس خدا کے ارادہ اور حکم سے
آئی ہے جس کے حکم کے ماتحت ذرہ ذرہ زمین اور آسمان کا ہے اور مجھے معلوم کرایا گیا ہے کہ کثرت
گناہوں کی وجہ سے وہ تمہارا خدا اہل زمین پر ناراض ہے سو تم تو بہ اور استغفار کو لازم حال رکھو اور جیسا
کہ تم اس زمین کو چھوڑو گے جو طاعون سے آلودہ ہے ایسا ہی تم ان خیالات کو بھی چھوڑ دو جو گناہوں
سے آلودہ ہیں۔ اے میری جماعت میں ہمیشہ تم میں نہیں رہوں گا یہ میرے کلمات یا د رکھو کہ کوئی حادثہ
زمین پر ظاہر نہیں ہوتا جب تک آسمان پر پہلے قرار نہ پالے۔ سو وہ خدا جو آسمان اور زمین کا خدا ہے اس
سے ڈرو اور ایک سچی تبدیلی پیدا کر لو تا تم عذاب سے بچائے جاؤ اور یا درکھو کہ یہ طریق شوخی اور شرارت
کا طریق ہے کہ جس گورنمنٹ کے ماتحت تم امن سے زندگی بسر کر رہے ہو اور اس کی عنایات کو آزما
چکے ہو تم اس پر بدگمانی کر دیا اس کے حکم کے مطابق نہ چلو اور تمہاری یہ بد قسمتی ہوگی کہ اس کے ان احکام
سے جو سراسر تمہاری بھلائی کے لئے ہیں منہ پھیر لو۔ میں وہی بات کرتا ہوں جو تمہاری بھلائی کے لئے
ہے۔ مجھے ضرورت نہیں کہ میں گورنمنٹ کی خوشامد کروں کیونکہ ایک ہی آتا ہے جس کا میں نے دامن
پکڑا ہے وہی جو زمین و آسمان کا بادشاہ ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ اس وقت تک کہ میں مروں کسی
دوسرے کا محتاج نہیں ہوں گا مگر اس بات کو کیونکر چھپایا جاوے کہ در حقیقت یہ گورنمنٹ ہمارے لئے
ایک محسن گورنمنٹ ہے اور بجز اس کے کہ ہم اس گورنمنٹ کے سایہ میں امن سے زندگی بسر کریں
ہمارے لئے ایک بالشت بھی ایسی زمین نہیں جو ہمیں پناہ دے سکے سو جس خدا نے ہمارے آرام اور
امن کے لئے اس گورنمنٹ کو منتخب کیا ہے اس کے ہم ناشکر گزار ہوں گے اگر اس گورنمنٹ کا شکر نہ
کریں۔ اور اگر میں اس رائے میں غلطی کرتا ہوں تو مجھے بتاؤ کہ اگر ہم اس گورنمنٹ کے ملک سے
علیحدہ ہو جائیں تو ہمارا ٹھکانا کہاں ہے۔ تم سن چکے ہو کہ ہمارے مخالف مولوی جن کے ہم زبان اس
ملک میں اور دوسرے ملکوں میں کروڑہا انسان ہیں صدہا رسالوں اور اشتہاروں اور اخباروں میں ہماری
نسبت کفر کے فتوے شائع کر چکے ہیں اور نیز واجب القتل ہونے کی نسبت فتوی دے چکے ہیں بلکہ
گذشتہ دنوں میں مولوی ابو سعید محمد حسین بٹالوی جو موحدین کا ایڈووکیٹ کہلاتا ہے اور ایک اور صاحب
سید محمد نام بھی فتوے ہمارے واجب القتل ہونے کے اخبار سول اینڈ ملٹری گزٹ میں شائع کر چکے
ہیں۔ اب بتلاؤ کہ اس گورنمنٹ کے سوا تمہارا گزارہ کہاں ہے اور کون سی اسلامی سلطنت تمہیں پناہ دے
سکتی ہے۔ سو تم ہوشیار ہو جاؤ اور سچے دل سے اس گورنمنٹ کی اطاعت کرو اور کسی صلہ کی بھی خواہش نہ
کرو کیونکہ یہ صلہ تھوڑا نہیں ہے کہ تمہاری عزت اور جان کا محافظ خدا تعالیٰ نے اسی گورنمنٹ کو ٹھیرایا ہے۔
یہاں اپنی جماعت کی اطلاع کے لئے اس قدر اور بڑھا دینا بھی ضروری ہے کہ گورنمنٹ نے
بڑی مہربانی سے یہ ارادہ کیا ہے کہ جو لوگ ان تجاویز پر عمل کریں ان کو ہر طرح سے مدد دے اور ان کی
سہولت کے لئے انتظام کرے۔ اس لئے ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ ایسے اضلاع میں جیسے مثلاً
سرحدی اضلاع ہیں جہاں باہر میدانوں میں نکلنے میں جانوں کا خطرہ ہے اور خصوصاً احمدیوں کو جن پر
مولوی لوگ قتل کے فتوے دے چکے ہیں گورنمنٹ اس انتظام کے علاوہ جو دوسری جگہ اس نے مالوں کی
محافظت کے لئے کرنے کا ارادہ کیا ہے ایسے مقامات پر لوگوں کی جانوں کی حفاظت کا بھی انتظام
کرے گی ۔ پس جو لوگ باہر نکلیں انہیں چاہیے کہ گورنمنٹ میں ایسی درخواست کریں کہ گورنمنٹ ان
کی جانوں اور مالوں کی محافظت کا کافی انتظام کرے۔ والد عا۔
خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی مسیح موعود
الحکم مورخه ۲۴ را گست ۱۹۰۷ء صفحه ۱)
ہماری جماعت کو لازم ہے کہ اس پیشگوئی کو خوب شائع کریں اور اپنی طرف سے چھاپ کر
مشتہر کریں اور یادداشت کے لئے اشتہار کے طور پر اپنے گھر کی نظر گاہ میں چسپاں کریں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تبصرہ
مجھے اس تحریر کے لئے اس بات نے مجبور کیا ہے کہ میں مامور ہوں کہ امر معروف اور نہی منکر
کروں اور سننے والوں کو ان امور پر قائم کروں جن سے اُن کا ایمان قوی ہو اور معرفت زیادہ ہو
اور صراط مستقیم پر قائم ہو جاویں۔ واضح ہو کہ میں نے اس ہفتہ کے اخبار عام میں اس ۔ عام میں اس کے پہلے کالم
میں ہی پڑھا ہے کہ بعض کو تاہ اندیش لوگوں نے میرے فرزند مبارک احمد کی وفات پر بڑی خوشی
۔ سے ظاہر کی ہے ۔ بلکہ دوسرے بعض اخباروں میں بھی بڑے زور سے اس واقعہ کو ظاہر کر کے یہ رنگ
اس پر چڑھایا ہے کہ گویا ان میں سے کسی کا مباہلہ میں فتحیاب ہونا اس سے ثابت ہوتا ہے۔ ہم اس
جگہ زیادہ لکھنا نہیں چاہتے کیونکہ جھوٹ کی سزا دینے کے لئے خدا تعالیٰ کافی ہے ۔
واضح ہو کہ میں نے کسی سے ایسا مباہلہ نہیں کیا جس سے کسی دوسرے فریق کی اولاد کو اس
طرح پر معیار صدق و کذب بنایا جاوے کہ اگر اس فریق کا لڑکا مر گیا تو وہ جھوٹا ٹھہرے گا بلکہ میں
ہمیشہ یہی چاہتا ہوں کہ وہی شخص نابود ہو جس کا گناہ ہے ۔ جس نے خدا پر افترا کیا ہے یا صادق کو
کا ذب ٹھہراتا ہے ۔ ہاں اگر کسی کی اولاد مباہلہ کے وقت حاضر ہو کر خود مباہلہ سے حصہ لے اور
افترا کے حامی یا تکذیب کے حامی ہو جاویں جیسا کہ قرآن شریف سے سمجھا جاتا ہے تب وہ
کا ذب ہونے کی حالت میں عذاب میں بھی شریک ہوں گے جیسا کہ وہ مقابلہ میں شریک ہو
گئے ۔ ورنہ بموجب حکم آیت لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى - خدا خدا ایک کے گناہ کے لئے
دوسرے کو ہلاک نہیں کرتا۔ میرالڑ کا مبارک احمد نا بالغ تھا اور ابھی نو برس کی عمر کو نہیں پہنچا تھا جب وہ
فوت ہو گیا۔ اور خدا نے اس کی وفات سے کئی برس پہلے دو مرتبہ اس کی نسبت خبر دی تھی کہ ابھی وہ
بالغ نہیں ہوگا جو فوت ہو جائے گا۔ اور یہ بھی فرمایا تھا کہ دشمن اس دن خوش ہوگا اور اپنا وار کرے گا مگر
ساتھ ہی دشمن کے بد انجام کی بھی خبر دی تھی کہ آخر کار وہ غضب الہی کے نیچے آئے گا اور میری نسبت
یہ بھی فرمایا تھا کہ وہ دن تلخ زندگی کے ہوں گے اور ساتھ اس کے میرے دل کی حالت کو ان الفاظ
سے ظاہر کیا تھا کہ اِنِّی مَعَ اللهِ فِي كُلِّ حَالٍ یعنی میں ہر ایک ہر ایک حال میں خدا کے سا خدا کے ساتھ ہوں اور جو
اس کی رضا ہے وہی میری رضا ہے۔ اور یہ بھی میرے گھر کے لوگوں کو خدا نے مخاطب کر کے مجھے یہ
الہام کیا تھا کہ ہے تو بھاری مگر خدائی امتحان کو قبول کر۔ اور یہ بھی ان کی نسبت الہام تھا کہ إِنَّمَا
يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا ۔ یعنی اے اہل بیت خدا
تمہیں ایک امتحان کے ذریعہ سے پاک کرنا چاہتا ہے جیسا کہ حق ہے پاک کرنے کا ۔ اس الہام
میں بھی اسی مصیبت کی طرف اشارہ تھا۔ اور علاوہ اس کے اور کئی الہام تھے جن میں بصراحت
اس لڑکے کے مرنے کی خبر دی گئی تھی ۔ اور صرف یہی نہیں تھا کہ زبانی اپنی جماعت کو یہ پیشگوئیاں
بتلائی گئی تھیں بلکہ یہ پیشگوئیاں اس واقعہ سے کئی سال پہلے اخبار بدر اور الحکم میں شائع کر دی گئی
تھیں جس کا خلاصہ مضمون یہی تھا کہ مبارک احمد قبل ا مضمون یہی تھا کہ مبارک احمد قبل اس کے کہ جو بلوغ کی عمر کو پہنچے فوت ہو جائے
گا اور باوجود اس کے کہ میرے کئی اور لڑکے تھے جو اس کے حقیقی بھائی تھے مگر میں نے خدا سے الہام
پا کر صریح طور پر پیشگوئی میں شائع کیا تھا کہ قبل از بلوغ وفات پانے والا مبارک احمد ہے ۔ اور
صاف اور کھلے لفظوں میں لکھا تھا کہ مبارک احمد نابالغ ہونے کی حالت میں ہی فوت ہو جائے گا۔
ا الانعام: ۱۶۵
اب ظاہر ہے کہ یہ تو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم الشان نشان تھا جو خدا نے کھلے کھلے طور پر خبر
دے دی کہ مبارک احمد بلوغ کی عمر تک نہیں پہنچے گا اور خوردسالی میں ہی فوت ہو جائے گا ۔ اب
کوئی ایمان دار سوچے کہ کیا یہ کسی اعتراض کی جگہ تھی بلکہ یہ موت تو پہلے ہی سے مقرر ہو چکی تھی اور
اخباروں میں شائع ہو چکی تھی ۔ اس لئے یہ ایک بڑا بھاری نشان تھا کیونکہ ایسے عمیق غیب پر انسان
کا علم محیط نہیں ہو سکتا ۔ مگر تعصب کا کیا علاج ۔ متعصب انسان اندھا ہو جاتا ہے اور اس وقت اس
پر یہ شعر صادق آتا ہے۔ چشم بداندیش کہ بر کندہ باد عیب نماید هنرش در نظر
لیکن خدا کی قدرتوں پر قربان جاؤں کہ جب مبارک احمد فوت ہوا ساتھ ہی خدا تعالیٰ نے یہ الہام
کیا ۔ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ يَنْزِلُ مَنْزِلَ الْمُبَارَک ۔ یعنی ایک حلیم لڑکے کی ہم تجھے
خوشخبری دیتے ہیں جو بمنزلہ مبارک احمد کے ہوگا۔ اور اس کا قائمقام اور اس کا شبیہ ہوگا۔ پس خدا
نے نہ چاہا کہ دشمن خوش ہو ۔ اس لئے اس نے بحجر دوفات مبارک احمد کے ایک دوسرے لڑکے کی
بشارت دے دی تا یہ سمجھا جائے کہ مبارک احمد فوت نہیں ہوا ۔ بلکہ زندہ ہے۔ اور ایک الہام میں
مجھے مخاطب کر کے فرمایا - إِنِّي أُرِيحُكَ وَلَا أُجِيحُكَ وَأُخْرِجُ مِنْكَ قَوْمًا یعنی میں
تجھے راحت دوں گا اور میں تیری قطع نسل نہیں کروں گا اور ایک بھاری قوم تیری نسل سے پیدا
کروں گا یہ خدا کا کلام ہے جو اپنے وقت پر پورا ہو گا ۔ اگر اس زمانہ کے بعض لوگ لمبی عمر پائیں
گے تو وہ دیکھیں گے کہ آج جو خدا کی طرف سے یہ پیشگوئی کی گئی ہے وہ کس شان اور قوت اور
طاقت سے ظہور میں آئے گی ۔ خدا کی باتیں ٹل نہیں سکتیں ۔ وہ خدا جس نے ابراہیم علیہ السّلام کو
اور پھر موسیٰ علیہ السّلام کو اور پھر عیسی علیہ السّلام کو اور سب کے بعد ہمارے سید و مولی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو جانی اور خونی دشمنوں سے بچایا وہ مجھے بھی بچائے گا۔ اور وہ وقت آتا ہے بلکہ
نزدیک ہے کہ دشمن اپنے کردار کی سزا پائیں گے کیونکہ خدا شریر کو دوست نہیں رکھتا ۔ جو شخص تقویٰ
سے کام نہیں لیتا اور بد زبانی میں حد سے بڑھ جاتا ہے وہ آخر پکڑا جاتا ہے۔ مگر خدا متقی کے ساتھ
لے ترجمہ شعر: بدخواہ کی آنکھ کہ خدا کرے پھوٹ جائے ۔ اسے ہنر بھی عیب دکھائی دیتا ہے۔
ہوتا ہے۔ یہ بھی جاننا چاہیے کہ معمولی سلسلہ موت کا ہر ایک بد اور نیک پر محیط ہے۔ کسی خاص فرقہ
سے مخصوص نہیں ۔ اگر ہماری اولاد میں سے کوئی مر گیا یا آئندہ مرے تو دشمنوں کے لئے یہ خوشی کی
بات نہیں کیونکہ یہ موت ہر ایک کے ساتھ لگی ہوئی ہے ۔ بلکہ مجھے خبر دی گئی ہے کہ ہمارے گھر کے
عزیزوں میں سے یا ہمارے بہت قریب متعلقین میں سے بعض کی اجل قریب ہے۔ سو ایسے
واقعات دشمن کے لئے خوشی کی جگہ نہیں کیونکہ موت فوت سے کسی نبی کا خاندان مستثنی نہیں رہا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ اللہ علیہ وسلم کے کئی لڑکے فوت ہو گئے یہاں تک کہ خبیث فطرت کا فروں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ابتر رکھا۔ مگر آخر کار خدا نے فتح اور نصرت کے تمام وعدے
پورے کئے یہاں تک کہ ان عرب کے کافروں کا نام ونشان نہ رہا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
معدوم کرنا چاہتے تھے اور جزیرہ عرب اسلام سے بھر گیا یہ سچ ہے کہ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ ۔ سوخدا
کا یہ وعدہ ہے کہ مجھ سے بھی ایسا ہی کرے گا جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
کیا۔ ایک دن آتا ہے کہ جن متعصب اور جانی دشمنوں کا آج مُنہ دیکھتے ہو۔ پھر نہیں
دیکھو گے ۔ وہ جڑ سے کاٹے جاویں گے اور ان کا نام ونشان نہیں رہے ونشان نہیں رہے گا ۔ اس بارے میں
ان دنوں میں جو کچھ خدا تعالیٰ نے مجھے فرمایا ہے ۔ وہ پیشگوئی اس جگہ لکھتا ہوں ۔ چاہیے کہ میری
جماعت اس کو یاد رکھیں۔ اور اس کو اپنے گھروں کے نظارہ گاہ جگہوں پر چسپاں کریں اور اپنی
عورتوں اور لڑکوں کو اس سے اطلاع دیں اور جہاں تک ممکن ہو نرمی اور آہستگی سے اپنے واقف
کاروں کو اس امر پر مطلع کریں کیونکہ یہ دن آنے والے ہیں اور خدا نے سب کچھ دیکھا ہے اور
اب وہ ہم میں اور ہمارے اُن مخالفوں میں جو تکفیر اور گالیوں سے باز نہیں آتے فیصلہ کرے گا ۔ وہ
حلیم ہے مگر اس کا غضب بھی سب سے بڑھ کر ہے اور وہ سزا دینے میں دھیما ہے مگر اس کا قہر بھی
ایسا ہے کہ فرشتے بھی اس سے کانپتے ہیں ۔ اور اس پیشگوئی میں ہمارے مخاطب صرف وہ لوگ
ہیں جنہوں نے حد سے زیادہ مجھے ستایا اور گالیاں دینے اور بد زبانی میں حد سے زیادہ بڑھ گئے
بلکہ بعض نے ان میں سے میرے قتل کے فتوے دیئے اور وہ سب لوگ چاہتے ہیں کہ میں قتل کیا
جاؤں اور زمین سے نابود کیا جاؤں اور میرا تمام سلسلہ پراگندہ اور نابود ہو جائے مگر خدا جو میرے
دل کی حالت کو جانتا ہے وہ وہی فیصلہ کرے گا جو اس کے علم کے موافق ہے۔ اس نے مجھے اپنے
فیصلہ کی خبر دی ہے اور وہ یہ ہے۔
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيلِ۔ أَلَمْ يَجْعَلُ كَيْدَهُمْ فِي
تَضْلِيلٍ ۔ إِنَّكَ بِمَنْزِلَةِ رَحَى الْإِسْلَامِ أَثَرْتُكَ وَاخْتَرْتُكَ۔
ترجمہ۔ تو نے دیکھ لیا یعنی تو ضرور دیکھے گا کہ اصحاب الفیل یعنی وہ جو بڑے حملے
والے ہیں اور جو آئے دن تیرے پر حملہ کرتے ہیں اور جیسا کہ اصحاب الفیل نے
خانہ کعبہ کو نابود کرنا چاہا تھا وہ تجھے نابود کرنا چاہتے ہیں ان کا انجام کیا ہوگا؟ یعنی ان کا
وہی انجام ہوگا جو اصحاب الفیل کا ہوا۔ پھر فرمایا۔
وَيَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ - يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ
یعنی تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم الہام کریں گے ۔ وہ دور دراز جگہوں
سے تیرے پاس آویں گے ۔ اس جگہ استعارہ کے رنگ میں خدا تعالیٰ نے مجھے بیت اللہ سے
مشابہت دی ۔ کیونکہ آیت يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ خانہ کعبہ کے حق میں ہے۔ اور پھر فرمایا
کہ تو مجھ سے بمنزلہ اسلام کی چکی کے ہے۔ اس چکی میں جو پڑے گا ۔ وہ آخر کو پیسا جائے گا۔ یعنی
تجھ سے لڑنے والے اور تیرے پر حملہ کرنے والے سلامت نہیں رہیں گے اور پھر فرمایا کہ تیرے
مخالفوں کا اخزاء اور افتاء تیرے ہی ہاتھ سے مقدر تھا یعنی جو لوگ تجھے رسوا اور ہلاک کرنا چاہتے
ہیں وہ آپ ہی رسوا اور ہلاک ہوں گے اور پھر فرمایا۔
إِنِّي أَنَا رَبُّكَ الرَّحْمَنُ ذُو الْعِزّ وَالسُّلْطَانِ۔ مَنْ عَادَا وَلِيًّا لِي فَكَأَنَّمَا
خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ إِنِّي مَوْجُودٌ فَانْتَظِرُ ۔ سَيَنَالُهُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَمَا كُنَّا
مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا قَدْ اَفْلَحَ مَنْ ذَكَّاهَا وَ قَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا
قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ لَكُمْ فَافْعَلُوا مَا تُؤْمَرُونَ ۔ اَلْيَوْمَ يَوْمُ الْبَرَكَاتِ۔ يَا عَبْدَ اللَّهِ