مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 7

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اتفاقیہ نہیں ہو سکتے بلکہ ان کے نیچے اسرار اور رموز ہوتے ہیں وجہ یہ کہ خدا تعالیٰ کی تمام باتیں رموز
اور اسرار سے پُر ہیں ۔
اب ہمارے مخالف گو اس دمشقی حدیث کو بار بار پڑھتے ہیں مگر وہ اس کا جواب نہیں
بقیہ حاشیہ - تائیدات کا بھی ایک دریا چل رہا تھا ۔
فحاصل البيان ان الزمان زمانان زمان التائيدات ودفع الآفات و زمان
البركات والطيبات واليه اشار عزاسمه بقوله سُبْحَنَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ
لَيْلًا مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَا الَّذِي بُرَكْنَا حَوْلَهُ ، فاعلم ان لفظ
مسجد الحرام في قوله تعالى يدل على زمان فيه ظهرت عزة حرمات الله بتائيد من الله
وظهرت عزة حدوده و احکامه و فرائضه و تراءت شوكة دينه ورعب ملته۔ وهو زمان نبينا صلى
الله عليه وسلم۔ والمسجد الحرام البيت الذي بناه ابراهيم عليه السلام في مكة وهو موجود الى هذا
الـوقــت حـرســه الـلـه مـن كـل آفة۔ وامـا قـولـه عـزاسمه بعد هذا القول اعنى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَا
الَّذِي بُرَكْنَا حَوْلَهُ فيدل على زمان فيه يظهر بركات في الارض من كل جهة كما ذكرناه
أنفا وهو زمان المسيح الموعود والمهدى المعهود والمسجد الاقصى هو المسجد الذي بناه
المسيح الموعود فى القاديان سُمّى اقصى لبعده من زمان النبوة ولما وقع في اقصى
طرف من زمن ابتداء الاسلام فتدبر هذا المقام فانه اودع اسرارًا من الله العلام۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معراج تین قسم پر منقسم ہے۔ سیر مکانی اور
سیر زمانی اور سیر لامکانی ولا زمانی ۔ سیر مکانی میں اشارہ ہے طرف غلبہ اور فتوحات پر یعنی یہ اشارہ کہ
اسلامی ملک مکہ سے بیت المقدس تک پھیلے گا۔ اور سیر زمانی میں اشارہ ہے طرف تعلیمات اور تاثیرات
کے یعنی یہ کہ مسیح موعود کا زمانہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تاثیرات سے تربیت یافتہ ہوگا جیسا کہ
قرآن میں فرمایا ہے وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ۔ ابهم - اور سیر لا مکانی ولا زمانی میں اشارہ
ہے طرف اعلیٰ درجہ کے قرب اللہ اور مدانات کی جس پر دائره امکان قرب کا ختم ہے۔ فافهم ۔ منه
ا بنی اسراءیل : ۲
الجمعة : ۴

دے سکتے کہ یہ جو اس حدیث میں بتلایا گیا ہے کہ مسیح موعود دمشق کی شرقی طرف کے منارہ کے
قریب نازل ہوگا اس میں کیا بھید ہے بلکہ انہوں نے محض ایک کہانی کی طرح اس حدیث کو سمجھ لیا
ہے۔ لیکن یادر ہے کہ یہ کہانی نہیں ہے اور خدا تعالیٰ لغو کاموں سے پاک ہے بلکہ اس حدیث کے
ان الفاظ میں جو اول دمشق کا ذکر فرمایا اور پھر اس کے شرقی طرف ایک منارہ قرار دیا ایک
عظیم الشان راز ہے اور وہ وہی ہے جو ابھی ہم بیان کر چکے ہیں۔ یعنی یہ کہ تثلیث اور تین خداؤں
کی بنیا د دمشق سے ہی پڑی تھی ۔ کیا ہی منحوس وہ دن تھا جب پولوس یہودی ایک خواب کا منصوبہ بنا کر
دمشق میں داخل ہوا اور بعض سادہ لوح عیسائیوں کے پاس یہ ظاہر کیا کہ خدا وند مسیح مجھے دکھائی
دیا اور اس تعلیم کے شائع کرنے کیلئے ارشاد فرمایا کہ گویا وہ بھی ایک خدا ہے بس وہی خواب تثلیث
کے مذہب کی تخم ریزی تھی ۔ غرض یہ شرک عظیم کا کھیت اول دمشق میں ہی بڑھا اور پھولا اور پھر یہ
زہر اور اور جگہوں میں پھیلتی گئی ۔ پس چونکہ خدا تعالیٰ کو معلوم تھا کہ انسان کو خدا بنانے کا بنیادی پتھر
اول دمشق میں ہی رکھا گیا اس لئے خدا نے اُس زمانہ کے ذکر کے وقت کہ جب غیرت خداوندی
اس باطل تعلیم کو نابود کرے گی پھر دمشق کا ذکر فرمایا اور کہا کہ مسیح کا منارہ یعنی اُس کے نور کے ظاہر
ہونے کی جگہ دمشق کی مشرقی طرف ہے۔ اس عبارت سے یہ مطلب نہیں تھا کہ وہ منارہ دمشق کی
ایک جز ہے اور دمشق میں واقع ہے جیسا کہ بد قسمتی سے سمجھا گیا بلکہ مطلب یہ تھا کہ مسیح موعود کا نور
آفتاب کی طرح دمشق کے مشرقی جانب سے طلوع کر کے مغربی تاریکی کو دور کرے گا اور یہ ایک
لطیف اشارہ تھا کیونکہ مسیح کے منارہ کو جس کے قریب اس کا نزول ہے دمشق کے مشرقی طرف قرار
دیا گیا اور دمشقی تثلیث کو اس کے مغربی طرف رکھا اور اس طرح پر آنے والے زمانہ کی نسبت یہ
پیشگوئی کی کہ جب مسیح موعود آئے گا تو آفتاب کی طرح جو مشرق سے نکلتا ہے ظہور فرمائے گا اور
اس کے مقابل پر تثلیث کا چراغ مردہ جو مغرب کی طرف واقع ہے دن بدن پژمردہ ہوتا جائے گا
کیونکہ مشرق سے نکلنا خدا کی کتابوں سے اقبال کی نشانی قرار دی گئی ہے اور مغرب کی طرف جانا
ادبار کی نشانی اور اسی نشانی کی طرف ایما کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے قادیاں کو جو مسیح موعود کا

نزول گاہ ہے دمشق سے مشرق کی طرف آباد کیا اور دمشق کو اُس سے مغرب کی طرف رکھا ۔ بڑا
دھوکا ہمارے مخالفوں کو یہ لگا ہے کہ انہوں نے حدیث کے لفظوں میں یہ دیکھ کر کہ مسیح موعود اس
منارہ کے قریب نازل ہوگا جو دمشق کی شرقی طرف ہے یہ سمجھ لیا کہ وہ منارہ دمشق میں ہی واقع
ہے حالانکہ دمشق میں ایسے منارہ کا وجود نہیں اور یہ خیال نہیں کیا کہ اگر کہا جائے کہ اگر مثلاً فلاں
جگہ فلاں شہر کے شرقی طرف ہے تو کیا ہمیشہ اس سے یہ مراد ہوا کرتا ہے کہ وہ جگہ اس شہر سے پیوستہ
ہے؟ اور اگر حدیث میں ایسے لفظ بھی ہوتے جن سے قطعی طور پر یہی سمجھا جاتا کہ وہ منارہ دمشق
کے ساتھ پیوستہ ہے اور دوسرے احتمال کی راہ نہ ہوتی تاہم ایسا بیان دوسرے قرائن کے مقابل پر
قابل قبول نہ ہوتا ۔ مگر اب چونکہ حدیث پر غور کرنے سے صاف طور پر سمجھ آتا ہے کہ اس حدیث کا
صرف یہ منشا ہے کہ وہ منارہ دمشق کی شرقی طرف ہے نہ در حقیقت اُس شہر کا ایک حصہ تو دیانت
سے بعید اور عقلمندی سے دُور ہے کہ خدا تعالیٰ کی اُن حکمتوں اور بھیدوں کو نظر انداز کر کے جن کو ہم
نے اس اشتہار میں بیان کر دیا ہے بیوجہ اس بات پر زور ڈالا جائے کہ وہ منارہ جس کے قریب مسیح
کا نزول ہے وہ دمشق میں واقع ہے بلکہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس منارہ سے
اُس مسجد اقصی کا منارہ مراد لیا ہے جو دمشق سے شرقی طرف واقع ہے یعنی مسیح موعود کی مسجد جو حال
میں وسیع کی گئی ہے اور عمارت بھی زیادہ کی گئی اور یہ مسجد فی الحقیقت دمشق سے شرقی طرف واقع
ہے۔ اور یہ مسجد صرف اس غرض سے وسیع کی گئی اور بنائی گئی ہے کہ تا دمشقی مفاسد کی اصلاح
لمسير
کرے۔ ۔اور یہ منارہ وہ منارہ ہے جس کی ضرورت احادیث نبویہ میں تسلیم کی گئی۔ اور اس منارة امسیح
کا خرچ دس ہزار روپیہ سے کم نہیں ہے۔ اب جو دوست اس منارہ کی تعمیر کے لئے مدد کریں گے
میں یقیناً سمجھتا ہوں کہ وہ ایک بھاری خدمت کو انجام دیں گے۔ اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ ایسے
موقع پر خرچ کرنا ہرگز ہرگز ان کے نقصان کا باعث نہیں ہوگا ۔ وہ خدا کو قرض دیں گے اور مع سود
واپس لیں گے۔ کاش ان کے دل سمجھیں کہ اس کام کی خدا کے نزدیک کس قدر عظمت ہے۔ جس
خدا نے منارہ کا حکم دیا ہے اُس نے اِس بات کی طرف اشارہ کر دیا ہے کہ اسلام کی مُردہ حالت

میں اسی جگہ سے زندگی کی روح پھونکی جائے گی اور یہ فتح نمایاں کا میدان ہوگا ۔ مگر یہ فتح اُن
بولی بنا۔
ہتھیاروں کے ساتھ نہیں ہوگی جو انسان بناتے ہیں بلکہ آسمانی حربہ کے ساتھ ہے جس حربہ سے کے جوانسان ہیں حربہ کے حربہت
ا کے حکم کے ساتھ
فرشتے کام لیتے ہیں ۔ آج سے انسانی جہاد جو تلوار سے کیا جاتا تھا خدا کے حکم ۔
بند کیا گیا۔ اب اس کے بعد جو شخص کا فر پر تلوار اُٹھاتا ہے اور اپنا نام غازی رکھتا
ہے وہ اُس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرتا ہے جس نے آج سے تیرہ
سو برس پہلے فرما دیا ہے کہ مسیح موعود کے آنے پر تمام تلوار کے جہاد ختم ہو جائیں
گے۔ سواب میرے ظہور کے بعد تلوار کا کوئی جہاد نہیں۔ ہماری طرف سے امان اور
صلح کاری کا سفید جھنڈا بلند کیا گیا ہے۔ خدا تعالیٰ کی طرف دعوت کرنے کی ایک
راہ نہیں ۔ پس جس راہ پر نادان لوگ اعتراض کر چکے ہیں خدا تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت
نہیں چاہتی کہ اُسی راہ کو پھر اختیار کیا جائے ۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ جیسے جن نشانوں کی
پہلے تکذیب ہو چکی وہ ہمارے سید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیئے گئے ۔
لہذا مسیح موعود اپنی فوج کو اس ممنوع مقام سے پیچھے ہٹ جانے کا حکم دیتا ندامیج موعود کو سے ہٹ
ہے جو بدی کا بدی کے ساتھ مقابلہ کرتا ہے وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ اپنے
تھیں شریر کے حملہ سے بچاؤ مگر خود شریرا نہ مقابلہ مت کرو ۔ جو شخص ایک
شخص کو اس غرض سے تلخ دوا دیتا ہے کہ تا وہ اچھا ہو جائے وہ اس سے نیکی
کرتا ہے ایسے آدمی کی نسبت ہم نہیں کہتے کہ اُس نے بدی کا بدی سے مانے
مقابلہ کیا۔ ہر ایک نیکی اور بدی نیت سے ہی پیدا ہوتی ہے ۔ پس چاہیے کہ
تمہاری نیت کبھی نا پاک نہ ہوتا تم فرشتوں کی طرح ہو جاؤ ۔
یہ اشتہار منارہ کے بننے کے لئے لکھا گیا ہے مگر یادر ہے کہ مسجد کی بعض جگہ کی عمارات بھی ابھی
نا درست ہیں اس لئے یہ قرار پایا ہے کہ جو کچھ منارة امسیح کے مصارف میں سے بچے گاوہ مسجد کی دوسری

عمارت پر لگا دیا جائے گا۔ یہ کام بہت جلدی کا ہے۔ دلوں کو کھولو اور خدا کو راضی کرو۔ یہ روپیہ بہت سی
برکتیں ساتھ لے کر پھر آپ لوگوں کی طرف واپس آئے گا میں اس سے زیادہ کہنا نہیں چاہتا۔ اور ختم
کرتا ہوں اور خدا کے سپرد۔
بالآخر میں ایک ضروری امر کی طرف اپنے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس منارہ میں ہماری یہ بھی
غرض ہے کہ مینار کے اندریا جیسا کہ مناسب ہوا ایک گول کمرہ یا کسی اور وضع کا کمرہ بنا دیا جائے جس
میں کم سے کم سو آدمی بیٹھ سکے اور یہ کمرہ وعظ اور مذہبی تقریروں کے لئے کام آئے گا کیونکہ ہمارا ارادہ
ہے کہ سال میں ایک یا دو دفعہ قادیاں میں مذہبی تقریروں کا ایک جلسہ ہوا کرے اور اُس جلسہ میں ہر
ایک شخص مسلمانوں اور ہندوؤں اور آریوں اور عیسائیوں اور سکھوں میں سے اپنے مذہب کی
خوبیاں بیان کرے مگر یہ شرط ہو گی کہ دوسرے مذہب پر کسی قسم کا حملہ نہ کرے فقط اپنے مذہب اور اپنے
مذہب کی تائید میں جو چاہے تہذیب سے کہے اس لئے لکھا جاتا ہے کہ ہمارے دوست اس اشتہار کو
ہر ایک کاریگر معمار کو دکھلائیں اور اگر وہ کوئی عمدہ نمونہ اس منارہ کا جس میں دونوں مطلب مذکورہ بالا
پورے ہو سکتے ہوں تو بہت جلد ہمیں اس سے اطلاع دیں ۔ والسلام
L
مرزاغلام احمد از قادیان - ۲۸ مئی ۱۹۰۰ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
( یہ اشتہار ۳۰ کے، اصفحہ پر ہے )
(ضمیمہ خطبہ الہامیہ مطبوعه ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحه تار - روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۱۵ تا ۳۰)
لے نقل مطابق اصل ۔ غالبا یہاں لفظ دے تھا جو سہو کتابت سے رہ گیا ہے۔ (ناشر)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
دینی جہاد کی ممانعت کا فتوی
مسیح موعود کی طرف سے
اب اے چھوڑ دو جہاد کا اے دوستو خیال دیں کے لیئے دیں کے لئے حرام ہے اب جنگ اور قتال
اب آ گیا مسیح جو دیں کا کا امام امام کے ہے
دیں کے تمام جنگوں کا اب اختتام ہے
اب آسماں سے نورِ خدا کا نزول ہے اب جنگ اور جہاد کا فتویٰ فضول ہے
دشمن ہے وہ خدا کا جو کرتا ہے اب جہاد
منکر نبی کا ہے جو یہ رکھتا ہے اعتقاد
کیوں چھوڑتے ہو لوگو نبی کی حدیث کو جو چھوڑتا ہے چھوڑ دو تم اس خبیث کو
لے نوٹ ۔ ایک زبردست الہام اور کشف ) آج ۲ جون ۱۹۰۰ ء کو بروز شنبہ بعد دو پہر دو بجے کے وقت مجھے
تھوڑی سی غنودگی کے ساتھ ایک ورق جو نہایت سفید تھا دکھلایا گیا ۔ اس کی آخری سطر میں لکھا تھا ۔ اقبال۔ میں
خیال کرتا ہوں کہ آخری سطر کہ آخری سطر میں یہ لفظ لکھنے سے انجام کی طرف ان رف اشارہ تھا۔ یعنی انجام با قبال ہے ۔ پھر ساتھ ہی یہ
الہام ہوا۔ قادر کے کاروبار نمودار ہو گئے کافر جو کہتے تھے وہ گرفتار ہو گئے ۔ اس کے یہ معنے مجھے سمجھائے
گئے کہ عنقریب کچھ ایسے زبر دست نشان ظاہر ہو جائیں گے جس سے کافر کہنے والے جو مجھے کافر کہتے تھے الزام
میں پھنس جائیں گے اور خوب پکڑے جائیں گے اور کوئی گریز کی جگہ ان کے لئے باقی نہیں رہے گی ۔ یہ پیشگوئی
ہے۔ ہر یک پڑھنے والا اس کو یادرکھے۔ اس کے بعد ۳ جون ۱۹۰۰ ء کو بوقت ساڑھے گیارہ بجے یہ الہام ہوا۔
کافر جو کہتے تھے وہ نگونسار ہو گئے ۔ جتنے تھے سب کے سب ہی گرفتار ہو گئے ۔ یعنی کافر کہنے والوں پر خدا کی حجت
ایسی پوری ہو گئی کہ ان کے لئے کوئی عذر کی جگہ نہ رہی۔ یہ آئندہ زمانہ کی خبر ہے کہ عنقریب ایسا ہوگا اور کوئی ایسی
چمکتی ہوئی دلیل ظاہر ہو جائے گی کہ فیصلہ کر دے گی ۔ منہ

وہ
کیوں بھولتے ہو تم يَضَعُ الْحَرْب کی خبر کیا یہ نہیں بخاری میں دیکھو تو کھول کر
فرما چکا ہے سیدہ کونین مصطفے
عیسی مسیح جنگوں کا کردے گا التوا
جب آئے گا تو صلح کو وہ ساتھ لائے گا جنگوں کے سلسلہ کو وہ یکسر مٹائے گا
پیویں گے ایک گھاٹ پر شیر اور گوسپند کھیلیں گے بچے سانپوں سے بے خوف و بیگزند
یعنی وہ وقت امن کا ہو گا نہ جنگ کا
بھولیں گے لوگ مشغلہ تیر و تفنگ کا
یہ حکم سُن کے بھی جو لڑائی کو جائے گا وہ کافروں سے سخت ہزیمت اٹھائے گا
اک معجزہ کے طور سے یہ پیشگوئی ہے کافی ہے سوچنے کو اگر اہل کوئی ہے
القصہ یہ مسیح کے آنے کا ہے نشاں کر دے گا ختم آئے وہ دیں کی لڑائیاں
ظاہر ہیں خود نشاں کہ زماں وہ زماں نہیں اب قوم میں ہماری وہ تاب و تواں نہیں
اب تم میں خود وہ قوت و طاقت نہیں رہی وہ سلطنت وہ رعب وہ شوکت نہیں رہی
نام وہ نمود وہ دولت نہیں رہی وہ عزم مقبلا نہ وہ ہمت نہیں رہی
علم
عفت نہیں رہی
وہ نور اور وہ چاند سی طلعت نہیں رہی
وہ درد وہ گداز وہ رقت نہیں رہی خلق خدا پر شفقت و رحمت نہیں رہی
دل میں تمہارے یار کی الفت نہیں رہی حالت تمہاری جاذب نصرت نہیں رہی
حمق آ گیا ہے سر میں وہ فطنت نہیں رہی کسل آگیا ہے دل میں جلاوت نہیں رہی
وہ علم و معرفت و فراست نہیں رہی وہ فکر وہ قیاس وہ حکمت نہیں رہی
دنیا و دیں میں کچھ بھی لیاقت نہیں رہی اب تم کو غیر قوموں پر سبقت نہیں رہی
وہ انس و شوق و وجد وہ طاعت نہیں رہی ظلمت کی کچھ بھی حد و نہایت نہیں رہی
ہر وقت جھوٹ سچ کی تو عادت نہیں رہی
نور خدا کی کچھ بھی علامت نہیں رہی
سوسو ہے گند دل میں طہارت نہیں رہی نیکی کے کام کرنے کی رغبت نہیں رہی
خوانِ تہی پڑا ہے وہ نعمت نہیں رہی دیں بھی ہے ایک قشر حقیقت نہیں رہی
مولی سے اپنے کچھ بھی محبت نہیں رہی دل مر گئے نیکی کی قدرت نہیں رہی
سب پر یہ اک بلا ہے کہ وحدت نہیں رہی اک پھوٹ پڑ رہی ہے مودت نہیں رہی
وہ
وہ صلاح وہ

پھر جبکہ تم میں خود ہی وہ ایماں نہیں رہا
پھر اپنے کفر کی خبر اے قوم لیجئے
وہ
اب تم میں کیوں وہ سیف کی طاقت نہیں رہی بھید اس میں ہے یہی کہ وہ حاجت نہیں رہی
اب کوئی تم پہ جبر نہیں غیر قوم سے کرتی نہیں ہے منع صلوٰۃ اور صوم سے
ہاں آپ تم نے چھوڑ دیا دیں کی راہ کو عادت میں اپنی کر لیا فسق و گناہ کو
اب زندگی تمہاری تو سب فاسقانہ ہے مومن نہیں ہو تم کہ قدم کافرانہ ہے
اے قوم تم پر یار کی اب وہ نظر نہیں روتے رہو دعاؤں میں بھی وہ اثر نہیں
کیونکر ہو نظر کہ تمہارے وہ دل نہیں شیطاں کے ہیں خدا کے پیارے وہ دل نہیں
تقویٰ کے جامے جتنے تھے سب چاک ہو گئے جتنے خیال دل میں تھے ناپاک ہو گئے
کچھ کچھ جو نیک مرد تھے وہ خاک ہو گئے باقی جو تھے وہ ظالم و سفاک ہو گئے
اب تم تو خود ہی مورد خشم خدا ہوئے اس یار سے بشامت عصیاں جدا ہوئے
اب غیروں سے لڑائی کے معنے ہی کیا ہوئے تم خود ہی غیر بن کے محل سزا ہوئے
سچ سچ کہو کہ تم میں امانت ہے اب کہاں وہ صدق اور وہ دین و دیانت ہے اب کہاں
نور مومنانہ وہ عرفاں نہیں رہا
آیت عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ یاد کیجئے
ایسا گماں کہ مہدی خونی بھی آئے گا اور کافروں کے قتل سے دیں کو بڑھائے گا
اے غافلو یہ باتیں سراسر دروغ ہیں بہتاں ہیں بے ثبوت ہیں اور بے فروغ ہیں
یارو جو مرد آنے کو تھا وہ تو آ چکا
یہ راز تم کو شمس و قمر بھی بتا چکا
اب سال سترہ بھی صدی سے گزر گئے تم میں سے ہائے سوچنے والے کدھر گئے
تھوڑے نہیں نشاں جو دکھائے گئے تمہیں کیا پاک راز تھے جو بتائے گئے تمہیں
پر تم نے اُن سے کچھ بھی اُٹھایا نہ فائدہ
مونھ پھیر کر ہٹا دیا تم نے یہ مائدہ
بخلوں سے یارو باز بھی آؤ گے یا نہیں خو اپنی پاک صاف بناؤ گے یا نہیں
باطل سے میل دل کی ہٹاؤ گے یا نہیں حق کی طرف رجوع بھی لاؤ گے یا نہیں
اب عذر کیا ہے کچھ بھی بتاؤ گے یا نہیں مخفی جو دل میں ہے وہ سناؤ گے یا نہیں
آخر خدا کے پاس بھی جاؤ گے یا نہیں اُس وقت اُس کو منہ بھی دکھاؤ گے یا نہیں
تم میں سے جس کو دین و دیانت سے ہے پیار اب اُس کا فرض ہے کہ وہ دل کر کے اُستوار
لوگوں کو یہ بتائے کہ وقت مسیح ہے اب جنگ اور جہاد حرام اور قبیح ہے

ہم اپنا فرض دوستو اب کر چکے ادا
المش
५५
جلد سوم
اب بھی اگر نہ سمجھو تو سمجھائے گا خدا
L
مرزاغلام احمد مسیح موعود از قادیان
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
رجون ۱۹۰۰ء
یہ اشتہار کے صفحہ پر ہے )
لد
عربی زبان میں ایک خط
اہل اسلام پنجاب اور ہندوستان اور عرب اور فارس
وغیرہ ممالک کی طرف جہاد کی ممانعت کے بارے میں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
اعلموا ايها المسلمون رحمكم الله ان الله الذي تولى الاسلام۔ وكفل اموره العظام۔
جعل دينه هذا وصلة الى حكمه وعلومه۔ ووضع المعارف في ظاهره ومكتومه۔ فمن
الحكم التي اودع هذا الدين ليزيد هدى المهتدين هو الجهاد الذي امر به في صدر زمن
ترجمہ از مرتب : ۔ (اے مسلمانو! اللہ تم پر رحم کرے ) جان لو کہ اللہ تعالیٰ ہی اسلام کی حفاظت کا ذمہ
دار ہے اور وہی اس کے اہم اہم امور کا کا کفیل ہے۔ ہے۔ اس نے اپنے نے اپنے اس دین دین کو کو اپنی اپنی حکمتوں اور اور اپنے علوم کے
لیے تعلق کا ذریعہ بنایا ہے اور اس نے اس کے ظاہر و باطن میں معارف رکھ دیئے ہیں۔ اور ان حکمتوں
لے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے جو اشتہار الگ سے شائع فرمایا تھا۔ اس میں المشتہر اور آگے دیئے فرمایا
گئے الفاظ موجود تھے جو حضرت نے کتاب میں درج نہیں فرمائے ۔ (مرتب)
نظم کے نیچے عربی خط ممانعت جہاد کا ہے جو درج ہے ۔ (مرتب)

الاسلام۔ ثم نهى عنه في هذه الايام۔ والسر فيه انه تعالى اذن للذين يقاتلون في اول زمان
الملة دفعًا لصول الكفرة۔ وحفظا للدين ونفوس الصحبة ثم انقلب امر الزمان عند عهد
↓
الدولة البرطانية۔ وحصل الامن للمسلمين وما بقى حاجة السيوف والاسنة۔ فعند
ذالك اثم المخالفون المجاهدين۔ وسلكوهم مسلك الظالمين السفاكين۔ ولبس
الله عليهم سر الغزاة والغازين۔ فنظروا الى محاربات الدين كلها بنظر الزراية۔
بقیہ ترجمہ میں سے جو اس نے اس دین میں ہدایت پانے والوں کی ہدایت کی زیادتی کے لئے
ودیعت کی ہیں ایک حکمت جہاد ہے جس کا ابتدائے اسلام میں حکم دیا گیا اور پھر اس زمانہ میں
اسے ممنوع قرار دیا گیا۔ اور اس میں راز یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ابتدائے اسلام میں ان مسلمانوں کو
جن پر حملے کئے جارہے تھے کفار کے حملوں سے دفاع کے لئے اور دین اسلام اور صحابہ کی جانوں کی
حفاظت کے لئے جہاد کی اجازت دے دی تھی لیکن سلطنت برطانیہ کے دور میں وہ زمانہ بدل گیا اور
مسلمانوں کو امن نصیب ہوا ۔ اور اس طرح تلواروں اور نیزوں کی حاجت نہ رہی ۔ پس اس وقت
مخالفوں نے مجاہدین کو گنہ گار ٹھیرایا ۔ اور انہیں ظالموں اور خون بہانے والوں کے مسلک پر چلنے والا
قرار دیا اور اللہ تعالیٰ نے ان غازیوں کے راز کو مخفی رکھا۔ اس لئے انہوں نے دین کی تمام لڑائیوں کو
ے نوٹ ۔ لا شك انــا نـعـيــش تــحــت هـذه السلطنة البرطانية بالحرية التامة۔ و
حفظت اموالنا و نفوسنا وملتنا و اعراضنا من ايدى الظالمين بعناية هذه الدولة
فوجب علينا شكر من غمر نا بنواله۔ وسقا نأس الرحة بما ثر خصاله۔ و جب ان
نرى اعدائه صقال العضب و نوقدله لا عليه نارا الغضب ۔ منه
ے ترجمہ نوٹ ۔ بے شک ہم اس سلطنت برطانیہ کے زیر سایہ پوری آزادی سے زندگی بسر کر رہے
ہیں اور اس حکومت کی مہربانی سے ہمارے اموال ہماری جانیں ہماری ملت اور ہماری عزتیں ظالموں
کے ہاتھوں سے محفوظ ہیں ۔ پس ہم پر واجب ہے کہ ہم اس کی مہربانی کی وجہ سے اور اس وجہ سے کہ ہم کو
اپنی عمدہ خصال کی وجہ سے راحت کا جام پلایا ہے تہ دل سے اس کا شکریہ ادا کریں اور ہم پر یہ بھی
واجب ہے کہ ہم اس کے دشمنوں کو تلواروں کی چمک دکھا ئیں اور اس کے خلاف نہیں بلکہ اس کی خاطر
اپنے غصہ کی آگ کو بھڑ کا ئیں ۔ منہ

ونسبوا كل من غزا الى الجبر و الطغيان والغواية۔ فاقتضت مصالح الله ان يضع
الحرب والجهاد ويرحم العباد وقد مضت سنته هذه في شيع الاولين۔ فان بنى اسرائيل
قد طعن فيهم لجهادهم من قبل فبعث الله المسيح في آخر ز من موسى وارى ان
الزارين كانوا خاطئين۔ ثم بعثني ربّى فى آخر ز من نبينا المصطفى وجعل مقدار هذا
الزمن كمقدار زمن كان بين موسى وعيسى و ان فی ذالك لأية لقوم متفكرين۔
والمقصود من بعثى وبعث عيسى واحد وهو اصلاح الاخلاق ومنع الجهاد۔ واراءة
الآيات لتقوية ايمان العباد۔ ولا شك ان وجوه الجهاد معدومة في هذا الزمن وهذه
البلاد۔ فاليوم حرام على المسلمين ان يحاربوا للدين۔ وان يقتلوا من كفر بالشرع
المتين۔ فان الله صرح حرمة الجهاد عند زمان الامن والعافية۔ وندّد الرسول الكريم
بقیہ ترجمہ۔ نکتہ چینی کی نظر سے دیکھا اور ہر مجاہد کو جبر کشی اور گمراہی کی طرف منسوب کیا۔ پس اللہ
تعالیٰ کی مصلحتوں نے اس بات کا تقاضا کیا کہ وہ لڑائی اور جہاد کو منسوخ کر دے اور اسی طرح اپنے
بندوں پر رحم کرے اور اللہ تعالیٰ کی یہ سنت پہلے لوگوں میں بھی جاری رہی ہے ۔ چنانچہ اس سے قبل
بنواسرائیل پر بھی ان کے جہاد کی وجہ سے طعن کیا گیا تو اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کے زمانہ کے آخر
میں حضرت مسیح کو مبعوث کیا اور اس طرح اس نے یہ دکھا دیا کہ نکتہ چینی کرنے والے ہی خطا کار تھے ۔
اب میرے رب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے آخر میں مجھے مبعوث کیا اور اس زمانہ کی
مقدار کو حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی علیہما السلام کے درمیانی زمانہ کی مقدار کے مشابہ بنا دیا اور اس
میں سوچ بچار کرنے والوں کے لئے بڑا نشان ہے اور میری بعثت اور حضرت عیسی علیہ السلام کی بعثت
کا مقصد ایک ہی ہے اور وہ مقصد اصلاح اخلاق اور جہاد کو ممنوع قرار دینا اور بنی نوع انسان کے
ایمان کی تقویت کے لئے نشانات کا دکھانا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس زمانہ میں اور اس
ملک میں جہاد کی وجوہ معدوم ہیں اور آج مسلمانوں پر دین کے لئے شریعت اسلامیہ کے
منکرین سے لڑائی کرنا حرام ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے امن و عافیت کے زمانہ میں جہاد کی حرمت

بانه من المناهى عند نزول المسيح فى الامة - ولا يخفى ان الزمان قد بدل احواله
تبديلا صريحًا وترك طورًا قبيحًا ولا يوجد في هذا الزمان ملك يظلم
مسلما لاسلامه۔ ولا حاكم يجور لدينه في احكامه۔ فلاجل ذالک بدل الله حکمه
في هذا الاوان۔ ومنع ان يحارب للدين او تقتل نفس لاختلاف الاديان۔ وامران يتم
المسلمون حججهم على الكفار ۔ ويضعوا البراهين موضع السيف البتار۔ ويتورّدوا
موارد البراهين البالغة و يعلوا قنن البراهين العالية حتى تطأ اقدامهم كل اساس يقوم
عليه البرهان۔ ولا يفوتهم حجة تسبق اليه الاذهان۔ ولا سلطان يرغب فيه الزمان۔ ولا
يبقى شبهة يولّدها الشيطان۔ وان يكونوا في اتمام الحجج مستشفين۔ و اراد ان
بقیہ ترجمہ کی تصریح فرمادی ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات کھول کر بیان کر دی
ہے کہ اُمت اسلامیہ میں مسیح کے نزول کے وقت جہاد ممنوع ہوگا ۔ اور یہ بات مخفی نہیں کہ زمانہ کے
حالات صریح طور پر بدل گئے ہیں اور اس نے بُرا طریق ترک کر دیا ہے اور اس زمانہ میں کوئی ایسا
بادشاہ رشاہ نہیں پایا جاتا جو ایک مسلمان پر صرف اسلام کی وجہ سے ظلم کرتا ہو اور نہ کوئی ایسا حاکم ہے جو اپنے
احکام میں محض اس کے دین کی وجہ سے اس پر ظلم کرتا ہو ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں اپنے
حکم کو بدل دیا اور اس نے اس بات سے منع کر دیا کہ دین کی خاطر جنگ وجدال کی جائے یا کسی شخص
کو محض اختلاف دین کی وجہ سے قتل کیا جائے اور اس نے حکم دیا کہ مسلمان کفار پر اتمام حجت کریں
اور دلائل کو تیز دھار والی تلواروں کی جگہ دیں اور بلیغ براہین کے گھاٹوں پر وارد ہوں اور براہین
عالیہ کی چوٹیوں پر چڑھیں تا ہر وہ بناء ان کے قدموں کے نیچے ہو جس پر برہان قائم ہے اور ان
سے کوئی ایسی حجت فوت نہ ہو جس کی طرف اذہان سبقت لے جائیں اور کوئی ایسی دلیل فوت
نہ ہو جس میں زمانہ رغبت کرے اور شیطان کا پیدا کردہ کوئی شبہ باقی نہ رہے اور اتمام حجت
کے سلسلہ میں وہ دوسروں کی شفاء کا موجب بن جائیں۔ اور اللہ تعالیٰ نے ارادہ کیا کہ مسئلہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی