مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 8

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

يتصيد شوارد الطبائع المنتفرة من مسئلة الجهاد۔ وينزل ماء الأى على القلوب
الـمـجـدبـة كـالـعهاد۔ ويغسل وسخ الشبهات ودرن الوساوس وسوء الاعتقاد۔ فَقَدّر
للاسلام وقتًا كابان الربيع وهو وقت المسيح النازل من الرقيع۔ ليجرى فيه ماء
الآيات كالينابيع۔ ويظهر صدق الاسلام ويبين ان المتزرين كانوا كاذبين۔ وكان
ذالك واجبًا في علم الله ربّ العالمين۔ ليعلم الناس ان تضوّع الاسلام وشيعوعته
كان من الله لا من المحاربين۔ وانّى انا المسيح النازل من السماء۔ و ان وقتى وقت
ازالة الظنون واراءة الاسلام كالشمس في الضياء۔ ففكروا ان كنتم عاقلين۔ وترون
ان الاسلام قد وقعت حذته اديان كاذبة يسعى لتصديقها۔ واعين كليلة يجاهد
لتبريقها ۔ وان اهلها اخذوا طريق الرفق والحلم فى دعواتهم وأروا التواضع والذل
بقیہ ترجمہ۔ جہاد سے نفرت کرنے والی غیر مانوس طبائع کا شکار کرے اور موسم بہار کی پہلی بارش کی
مانند خشک اور بنجر زمین سے مشابہ دلوں پر نشانات کی بارش نازل کرے۔ اور شبہات کی میل ،
وساوس کی گندگی اور اعتقاد کے فساد اور برائی کو دھو دے۔ پس اس نے اوائل موسم بہار کی مانند
اسلام کے لئے وقت مقدر کیا ۔ اور وہ آسمان سے نازل ہونے والے مسیح کا وقت ہے۔ تا اس میں
چشموں کی مانند نشانات کا پانی بہے اور اسلام کی سچائی کو ظاہر کرے اور واضح کرے کہ عیب چینی کرنے
والے جھوٹے تھے۔ اور اللہ رب العالمین کے علم میں یہ ضروری تھا تا وہ لوگوں کو بتائے کہ اسلام کی
مہک اور اس کی اشاعت کے سامان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوں گے نہ کہ لڑنے والوں کی طرف
سے اور میں ہی وہ مسیح ہوں جو آسمان سے اُترا ہوں اور میرا زمانہ وساوس وظنون کو زائل کرنے اور
اسلام کی روشنی میں سورج کی مانند دکھانے کا زمانہ ہے۔ پس اگر تم عقل سے کام لینے والے ہو تو فکر
اور سوچ سے کام لو۔ اور تم دیکھتے ہو کہ اسلام کے مقابل ایسے ادیان ہیں جن کو سچا قرار دینے کی
جاتی ہے۔ اور ایسی کمزور نظر آنکھیں ہیں جن کو تیز نظر ثابت کرنے کے لئے کوشش کی جاتی ہے۔
اور ان ادیان کے پیروؤں نے اپنی تبلیغ میں رفق اور بردباری کا طریق اختیار کیا ہے۔ اور وہ اپنی

عند ملاقاتهم۔ وقالوا ان الاسلام اولغ فى الابدان المدى۔ ليبلغ القوة والعلى۔ وانا
ندعوا الخلق متواضعين ۔ فرأى الله كيدهم من السماء۔ وما اريد من البهتان
والازدراء والافتراء۔ فجلى مطلع هذا الدين بنور البرهان۔ وارى الخلق انه هو القائم
والشايع بنور ربه لا بالسيف والسنان۔ ومنع ان يقاتل في هذا الحين۔ وهو حكيم
يعـلـمـنـا ارتضاع كأس الحكمة والعرفان۔ ولا يفعل فعلا ليس من مصالح الوقت
والأوان۔ ويرحم عباده ويحفظ القلوب من الصداء والطبائع من الطغيان۔ فانزل
مسيحه الموعود والمهدى المعهود۔ ليعصم قلوب الناس من وساوس الشيطان
وتجارتهم من الخسران وليجعل المسلمين كرجل هيمن ما اصطفاه۔ واصاب
ما اصباه فثبت ان الاسلام لا يستعمل السيف والسهام عند الدعوة۔ ولا يضرب
الصعدة ولكن يأتى بدلائل تحكى الصعدة فى اعدام الفرية۔ وكانت الحاجة قد
بقیہ ترجمہ۔ ملاقات میں تواضع اور تذلیل کو دکھاتے ہیں ۔ اور کہتے ہیں کہ اسلام نے طاقت
اور بلندی کے حصول کے لئے ابدان میں چھڑے گھونے ہیں۔ اور ہم مخلوق کو تواضع سے
بلاتے ہیں ۔ پس اللہ تعالیٰ نے آسمان سے ان کی اس تدبیر کو دیکھا اور اس کو بھی جو بہتان ۔
تحقیر اور افتراء کے متعلق ان کے ارادے تھے ۔ اس نے اس دین کے چہرہ کو براہین کے نور
سے روشن کیا اور اس نے مخلوق کو دکھایا کہ یہ اپنے رب کے نور کے وجہ سے نہ کہ تلوار اور نیزہ سے
قائم رہے گا اور پھیلے گا۔ اور اس نے اس زمانہ میں لڑائی ممنوع قرار دے دی ۔ اور وہ حکیم ہے جو
ہمیں حکمت اور عرفان کا پیالہ پینا تو سکھاتا ہے لیکن کوئی ایسا فعل نہیں کرتا جو وقت اور زمانہ کی
مصلحت کے خلاف ہو۔ اور وہ اپنے بندوں پر رحم کرتا اور ان کے دلوں کی زنگ سے حفاظت کرتا
اور طبائع کی سرکشی سے بچاتا ہے۔ اس لئے اس نے اپنے موعود مسیح اور مہدی معہود کو ا تا را تا وہ
لوگوں کے دلوں کو شیطانی وساوس سے اور ان کی تجارت کو گھاٹے سے بچائے اور تاوہ مسلمانوں کو
اس شخص کی طرح بنا دے جو اپنی پسندیدہ ہستی پر عاشق ہو گیا ہو اور اس نے وہ کچھ پالیا ہو جس نے
اس کو فریفتہ بنا دیا ہو۔ پس ثابت ہوا کہ اسلام تبلیغ میں تلوار اور نیزے کے استعمال میں جلدی نہیں
کرتا اور نیزہ نہیں مارتا بلکہ وہ ایسے دلائل پیش کرتا ہے جو افتراء کے مٹانے میں نیزہ کے مشابہ ہیں

اشتدت في زمننا لرفع الالتباس ۔ ليعلم الناس حقيقة الامر ويعرفوا السر
كالاكياس والاسلام مشرب قد احتوى كل نوع حفاوة۔ والقرآن كتاب جمع
كل حلاوة وطلاوة۔ ولكن الاعداء لا يرون من الظلم والضيم۔ ويتسابون انسياب
الايم۔ مع ان الاسلام دين خصه الله بهذه الأثرة۔ وفيه بركات لا يبلغها احد من
الملة۔ وكان الاسلام في هذا الزمان كمثل معصوم انم وظلم بانواع البهتان۔
وطالت الالسنة عليه و صالوا على حريمه۔ وقالوا مذهب كان قتل الناس خلاصة
تعليمه ۔ فَبُعِثت ليجد الناس ما فقدوا من سعادة الجد۔ وليخلصوا من الخصم
الالد۔ و انى ظهرت برث في الارض وحلل بارقة فى السماء۔ فقير في الغبراء
وسلطان في الخضراء۔ فطوبى للذى عرفنى او عرف من عرفني من الاصدقاء
وجئت اهل الدنيا ضعيفًا نحيفًا كنحافة الصب۔ وغرض القذف والشتم والسب۔
بقیہ ترجمہ ۔ اور ہمارے زمانہ میں وساوس اور شبہات کو دور کرنے کی حاجت زیادہ شدت اختیار
کر گئی ہے تا وہ لوگوں کو حقیقت امر سے آگاہ کرے اور تا لوگ داناؤں اور ذہین لوگوں کی طرح راز
سے واقف ہو جائیں اور اسلام ایک ایسا گھاٹ ہے جو ہر قسم کے اعزاز اور ہر طرح کی خوشی کے
اظہار پر حاوی ہے اور قرآن کریم نے اپنے اندر ہر قسم کی حلاوت اور شان و شوکت کو جمع کر لیا ہے۔
لیکن دشمن ظلم و جور کو نہیں دیکھتے اور اژدھا کی طرح تیز چلتے ہیں۔ اس کے باوجود اسلام ایک ایسا
دین ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے اس ترجیح سے مخصوص کیا ہے اور اس میں ایسی برکات ہیں جن تک کوئی
امت نہیں پہنچ سکتی ۔ اور اس زمانہ میں اسلام اس معصوم کی مانند ہے جس کو گنہگار قرار دیا گیا اور انواع و
اقسام کے بہتان لگا کر اس پر ظلم کیا گیا اور اس پر زبانیں دراز ہوئیں اور اس کے محفوظ حصہ پر لوگوں نے حملہ
کیا۔ اور انہوں نے کہا کہ اس کی تعلیم کا خلاصہ لوگوں کو قتل کرنا ہے۔ پس میں مبعوث کیا گیا تا لوگ بزرگی کی
گم شدہ سعادت کو پالیں اور تاوہ سخت جھگڑا لو قسم کے لوگوں سے نجات پا جائیں۔ اور میں زمین میں
بوسیدہ کپڑوں میں ملبوس اور آسمانوں میں چمکیلے لباس میں ظاہر ہوا ہوں ۔ میں زمین میں غریب اور آسمان
میں بادشاہ ہوں ۔ پس خوش نصیب ہے وہ شخص جس نے مجھے یا میرے پہچاننے والے دوستوں کو پہچانا۔ اور
میں اہل دنیا کے پاس ایک عاشق کی طرح نحیف و نزار اور لعن طعن اور گالی گلوچ کا نشانہ بن کر آیا ہوں ۔

ولكني كمى قوى فى العالم الاعلى۔ ولى عضب مذرب في الافلاك وملک لا
يبلى۔ وحسام يضاهى البرق صقاله۔ ويمزّق الكذب قتاله۔ و لي صورة في السماء
لا يراها الانسان۔ ولا تدركها العينان۔ وانني من اعاجيب الزمان۔ واني طهرت
وبدلت وبعدت من العصيان۔ وكذالك يطهر ويبدل من احبّني وجاء بصدق
الجنان۔ وان انفاسي هذه ترياق سم الخطيّات وسد مانع من سوق الخطرات الى
سوق الشبهات۔ ولا يمتنع من الفسق عبد ابدا الا الذي احب حبيب الرحمان۔
او ذهب منه الاطيبان۔ وعطف الشيب شطاطه بعد ما كان كقضيب البان۔ ومن
عرف الله او عرف عبده فلا يبقى فيه شيء من الحدّ والسنان۔ وينكسر جناحه ولا
يبقى بطش في الكف والبنان۔ ومن خواص اهل النظر انهم يجعلون
الحجر كالعقيان۔ فانهم قوم لا يشقى جليسهم ولا يرجع رفيقهم بالحرمان۔
بقیہ ترجمہ لیکن میں عالم اعلیٰ میں ایک بہادر اور مضبوط انسان ہوں۔ اور میرے لئے آسمانوں میں مرغن
کھانا ہے اور ایسی حکومت ہے جو کبھی فنا نہیں ہوگی اور ایسی صیقل شدہ تلوار ہے جو بجلی کی مانند ہے اور اس کے
ساتھ لڑنا جھوٹ کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے اور آسمان میں میری ایسی صورت ہے جس کو انسان نہیں دیکھ سکتا۔
اور نہ اُس کو آنکھیں پاسکتی ہیں۔ اور میں عجائبات زمانہ میں سے ہوں ۔ اور میں گناہ و نا فرمانی سے پاک اور
دور کیا گیا ہوں ۔ اور اسی طرح وہ شخص بھی پاک اور تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ جو مجھ سے محبت کرے اور صدق
دل سے میرے پاس آئے اور میرے انفاس خطاؤں کے زہر کا تریاق ہیں اور خطرات کو شبہات کے
بازار میں لے جانے سے روکنے والی دیوار ہیں اور فسق و فجور سے کوئی بندہ رُک نہیں سکتا مگر وہی جو
خدائے رحمان کے محبوب سے محبت رکھتا ہو یا وہ جس کی دونوں آنکھیں جاتی رہی ہوں اور بڑھاپا اس
کے قد و قامت کو جھکا دے بعد اس کے کہ وہ بان درخت کی ٹہنی کی مانند تھا۔ اور وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کو یا
اس کے بندہ کو پہچان لے اس میں تیزی نہیں رہتی ۔ اس کے پر ٹوٹ جاتے ہیں اور اس کی ہتھیلی
اور پوروں میں قوت گرفت نہیں رہتی ۔ اور اہل نظر کی ایک خاصیت یہ ہے کہ وہ پتھر کو سونے کی مانند بنا
دیتے ہیں ۔ وہ ایسے لوگ ہیں جن کا ہم مجلس بے نصیب نہیں رہتا اور جن کا دوست محروم نہیں لوٹتا

فالحمد لله على مننه انه هو المنان۔ ذو الفضل والاحسان۔ واعلموا اني انا
المسيح۔ وفـي بـركـات اسـيح۔ وكل يوم يزيد البركات ويزداد الأيات۔ والنور
يبرق على بابی و یأتی زمان يتبرك الملوك فيه اثوابی۔ وذالك الزمان زمان
قريب۔ وليس من القادر بعجيب ۔
الاختبار اللطيف لمن كان يعدل اويحيف
ايها الناس ان کنتم فی شك من امرى۔ ومما اوحى الى من ربي۔ فناضلوني في
انباء الغيب من حضرة الكبرياء۔ وان لم تقبلوا ففى استجابة الدعاء۔ و ان لم تقبلوا
ففي تفسير القرآن في اللسان العربية۔ مع كمال الفصاحة ورعاية الملح الادبية۔
فمن غلب منكم بعد ماساق هذا المساق ۔ فهو خير منّى ولا مراء ولا شقاق ۔ ثم ان
بقیہ ترجمہ ۔ پس اللہ تعالیٰ کے لئے ہی اس کے احسانوں کی وجہ سے بہت تعریفیں ہیں کہ وہی بہت
احسان کرنے والا اور فضل کرنے والا ہے۔ اور جان لو کہ میں ہی مسیح ہوں اور برکات میں چلتا پھرتا
ہوں اور ہر روز برکات اور نشانات میں اضافہ ہوتا رہتا ہے اور نور میرے دروازے پر چمکتا ہے۔ اور
ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ بادشاہ میرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ اور یہ زمانہ اب قریب ہی
ہے اور خدائے قادر سے یہ بات عجیب نہیں ۔
عدل کرنے والے یا ظلم کرنے والے کا لطیف امتحان
اے لوگو ! اگر تم میرے معاملہ میں اور اس وحی کے بارہ میں جو میری طرف کی گئی ہے شک میں
ہو تو تم مجھ سے ان غیبی پیش گوئیوں میں جو مجھے حضرت کبریاء کی طرف سے دی گئی ہیں مقابلہ کر لو۔
اور اگر تم اسے قبول نہ کرو تو قبولیت دعا میں میرا مقابلہ کر لو ۔ اور اگر تم اسے بھی قبول نہ کرو تو مجھ سے
تفسیر القرآن میں جو فصیح عربی زبان میں ہو اور جس میں ادبی عمدہ تراکیب کا لحاظ ہو مقابلہ کر لو۔ پس
اس رستہ پر چلنے کے بعد اگر تم میں کوئی مجھ پر غالب آجائے تو وہ مجھ سے بہتر ہے۔ اور اس

كنتم تـعـرضون عن الامرين الاولين۔ و تعتذرون وتقولون انا ما اعطينا عين رؤية
الغيب ولا من قدرة على اجراء تلك العين۔ فصارعوني في فصاحة البيان مع التزام
بیان معارف القرآن واختاروا مسحب نظم الكلام۔ ولتسحبوا ولا ترهبوا ان كنتم
من الادباء الكرام۔ وبعد ذالك ينظر الناظرون فى تفاضل الانشاء۔ ويحمدون من
يستحق الاحماد والابراد و يلعنون من لعن من السماء۔ فهل فيكم فارس هذا
الميدان۔ و مالک ذالک البستان۔ وان كنتم لا تقدرون على البيان۔ ولا تكفون
حصائد اللسان۔ فلستم على شيء من الصدق والسداد۔ وليس فيكم الامادة
الفساد۔ اتحمون وطيس الجدال۔ مع هذه البرودة والجمود والجهل والكلال۔
موتوا فـي غـديـر او بارزونی کقدیر و ارونی عینکم ولا تمشوا كضرير ۔ واتقوا
عذاب ملك خبير۔ واذكروا اخـذ عـلـيـم وبصير۔ وان لم تنتهوا فياتي زمان
بقیہ ترجمہ میں کوئی جھگڑا اور اختلاف نہ ہوگا ۔ پھر اگر تم پہلے دو امور سے اعراض کرتے ہو اور عذر کرتے
ہو اور یہ کہتے ہو کہ ہمیں غیب بین آنکھ نہیں دی گئی اور نہ اس چشمہ کو جاری کرنے کی قدرت عطا ہوئی ہے تو تم
فصاحت بیان میں معارف قرآنیہ کے بیان کے التزام کے ساتھ مجھے پچھاڑو اور نظم کلام کے راستہ کو اختیار
کرو اور چلو اور ڈرو نہیں اگر تم معزز ادباء سے ہو۔ ( تو تم ضرور ایسا کرو گے ) اور اس کے بعد دیکھنے والے
انشاء پرداری میں ایک دوسرے پر فضلیت ظاہر کرنے کے بارہ میں غور کریں گے اور اس شخص کی تعریف کریں
گے جو تعریف کا مستحق ہوگا اور اس شخص پر لعنت کریں گے جو آسمان میں ملعون قرار دیا گیا ہے۔ پس کیا تم
میں سے کوئی اس میدان کا شہ سوار ہے۔ اور اس باغ کا کوئی مالک ہے۔ اور اگر تم قوت بیان نہیں رکھتے اور
بد گوئیوں اور ہتک آمیز باتوں سے نہیں رکھتے تو تم صدق و سداد پر قائم نہیں۔ اور تم میں فساد کے مادہ کے سوا
اور کچھ نہیں ۔ کیا تم اس برودت ، جمود، جہالت اور درماندگی کے باوجود لڑائی میں شدت اختیار کر رہے ہو۔
تالاب میں ڈوب مرو یا ایک طاقت ور کی طرح میرے ساتھ مقابلہ کرو۔ اور مجھے اپنی آنکھ دکھاؤ اور
اندھے کی طرح نہ چلو۔ اور واقف حال چوکنے بادشاہ کے عذاب سے بچو اور علیم وخبیر کی پکڑ کو یاد کرو۔

تحضرون عند جليل كبير ۔ ثم تذوقون ما يذوق المجرمون في حصير۔ وان كنتم
تدعون المهارة في طرق الاشرار ۔ ومكائد الكفار ۔ فكيدوا كل كيد الى قوة
الاظفار۔ و قلبوا امرى ان كان عندكم ذرّة من الاقتدار ۔ واحكموا تدبيركم
وعاقبوا دبيركم۔ واجمعوا كبيركم۔ وصغير كم واستعملوا دقاريركم۔ وادعوا
لهذا الامر مشاهيركم۔ وكل من كان من المحتالين۔ واسجدوا على عتبة كل قريع
زمن و جابرز من ليمدكم بالمال والعقيان ثم انهضوا بذالك المال وهدموني من
البنيان ان كنتم على هد هيكل الله قادرين۔ واعلموا ان الله يخزيكم عند قصد
الشر۔ ويحفظني من الضرّ۔ ويتم امره وينصر عبده ولا تضرونه شيئًا ولا تموتون
حتى يـريـكـم مـا ارى من قبلكم كل من عادا اولياء ه من النبيين والمرسلين
بقیہ ترجمہ ۔ اور اگر تم نہیں رکتے تو وہ آنے والا ہے جب تم خدائے جلیل وکبیر کے دربار میں
حاضر کئے جاؤ گے۔ پھر وہی چکھو گے جو مجرم جہنم میں چکھیں گے ۔ اور اگر اشرار کے طریقوں اور
کفار کی تدبیروں میں مہارت کے دعویدار ہو تو تم ناخنوں تک زور لگا کر پوری تدبیر کر لو۔ اور اگر تم
میں ذرہ بھی قدرت ہے تو تم میرے معاملہ کو الٹا کر دو۔ اور تم اپنی تدبیر کو محکم کر لو۔ اور اپنے
دھاگے کو بار بار بٹ دو اور اپنے بڑوں اور چھوٹوں کو اکٹھا کرو اور خوب جھوٹ بولو ۔ اور اس کام
کے لئے اپنے مشاہیر اور ہر یک حیلہ ساز کو بلا لو۔ اور اپنے ہر بوڑھے سردار اور ہر حاوی جابر کی
دہلیز پر سجدہ کرو تا وہ مال اور سونے سے تمہاری مدد کریں۔ اور پھر اس مال کو لے کر اُٹھو اور مجھے
بنیادوں سے گرا دو ۔ اگر تم اللہ تعالیٰ کی اس بلند اور بالا عمارت کو گرانے پر قدرت رکھتے ہو۔ اور
یہ جان لو کہ اللہ تعالیٰ شر کے ارادہ کے وقت تمہیں رسوا کرے گا اور مجھے تمہارے ضرر سے محفوظ
رکھے گا۔ وہ اپنے کام کو پورا کرے گا اور اپنے بندہ کی مدد کریگا ۔ اور تم اسے کچھ تکلیف نہ دے سکو
گے اور تم اس وقت تک مرو گے نہیں جب تک کہ اللہ تعالیٰ تمہیں وہ سب کچھ نہ دکھا دے جو اُس نے
ہر اُس شخص کو دکھایا جس نے اُس کے دوستوں یعنی نبیوں ۔ رسولوں اور ماموروں سے دشمنی کی ۔

والمامورين واخر امرنا نصر من الله وفتح مبين۔ وآخر دعوانا ان الحمدلله
رب العالمين۔
المشتهر مرزاغلام احمد مسیح موعود از قادیان
ر جون ۱۹۰۰ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
ضمیمہ تحفہ گولڑ و یه مطبوعه ستمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۲۶ تا ۳۲ ۔ روحانی خزائن جلدی اصفحہ ۷۷ تا ۸۶ )
بقیہ ترجمہ: اور ہمارے کام کا انجام اللہ تعالیٰ کی نصرت اور کھلی کھلی فتح ہے اور ہمارا آخری دعوئی
یہی ہے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔
لے تاریخ اور مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان کے الفاظ تحفہ گولڑویہ میں تحریر نہیں ہیں ( ناشر )

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
اپنی جماعت کے خاص گروہ کے لئے
منارة المسیح کے بارے میں توجہ دہانی اور اس کام کے لئے ان سے
ایک درخواست
L
لمیسر
منارة امسیح کے بارے میں اس سے پہلے ایک اشتہار شائع ہو چکا ہے ۔ لیکن جس کمزوری اور :
کم تو جہی کے ساتھ اس کام کے لئے چندہ وصول ہو رہا ہے اس سے ہرگز امید نہیں کہ یہ کام انجام پذیر
ہو سکے ۔ لہذا میں آج خاص طور سے اپنے اُن مخلصوں کو اس کام کے لئے توجہ دلاتا ہوں جن کی
نسبت مجھے یقین ہے کہ اگر وہ سچے دل سے کوشش کریں اور جیسا کہ اپنے نفس کے اغراض کے
لئے اور اپنے بیٹوں کی شادیوں کے لئے پورے زور سے انتظام سرمایہ کر لیتے ہیں ۔ ایسا ہی
انتظام کریں تو ممکن ہے کہ یہ کام ہو جائے اگر انسان کو ایمانی دولت سے حصہ ہو تو گو کیسے ہی مالی
مشکلات کے شکنجہ میں آجائے تا ہم وہ کار خیر کی توفیق پالیتا ہے۔ نظیر کے طور پر بیان کرتا ہوں کہ
ان دنوں میں میری جماعت میں سے دو ایسے مخلص آدمیوں نے اس کام کے لئے چندہ دیا ہے جو
باقی دوستوں کے لئے در حقیقت جائے رشک ہیں ۔ ایک ان میں سے منشی عبدالعزیز نام ضلع
لے یہ اشتہار جلد ھذا میں زیر نمبر ۲۲۶ صفحہ ۴۹ سے شروع ہوتا ہے ( ناشر )

گورداسپور میں پٹواری ہیں جنہوں نے باوجود اپنی کم سرمائیگی کے ایک سو روپیہ اس کام کے
لئے چندہ دیا ہے اور میں خیال کرتا ہوں کہ یہ سو روپیہ کئی سال کا ان کا اندوختہ ہوگا۔ اور زیادہ وہ
قابل تعریف اس سے بھی ہیں کہ ابھی وہ ایک اور کام میں سو روپیہ سو روپیہ چندہ دے چکے ہیں ۔ ں۔ اور اب
اپنے عیال کی بھی چنداں پروا نہ رکھ کر یہ چندہ پیش کر دیا ۔ جَزَاهُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔ دوسرے
مخلص جنہوں نے اس وقت بڑی مردانگی دکھلائی ہے میاں شادیخاں لکڑی فروش ساکن
سیالکوٹ ہیں ۔ ابھی وہ ایک کام میں ڈیڑھ سو روپیہ چندہ دے چکے ہیں ۔ اور اب اس کام کے
لئے دوسو روپیہ چندہ؟ روپیہ چندہ بھیج دیا ہے ۔ اور یہ وہ متوکل شخص ہے کہ اگر اس کے گھر کا تمام اسباب دیکھا
جائے تو شاید تمام جائداد پچاس روپیہ سے زیادہ نہ ہو۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ چونکہ
ایام قحط ہیں اور دنیوی تجارت میں صاف تباہی نظر آتی ہے تو بہتر ہے کہ ہم دینی تجارت کر لیں۔ اس
لئے جو کچھ اپنے پاس تھا۔ سب بھیج دیا۔ اور درحقیقت وہ کام کیا جو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کیا
تھا۔ شاید ہمارے بعض مخلصوں کو معلوم نہیں ہوگا کہ یہ منارة المسیح کیا چیز ہے اور اس کی کیا ضرورت
ہے ۔ سو واضح ہو کہ ہمارے سید و مولی خیر الاصفیا خاتم الانبیاء سید نا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
کی یہ پیشگوئی ہے کہ مسیح موعود جو خدا کی طرف سے اسلام کے ضعف اور عیسائیت کے غلبہ کے
وقت میں نازل ہوگا اس کا نزول ایک سفید منارہ کے قریب ہو گا جو دمشق سے شرقی طرف واقع
ہے۔ اس پیشگوئی کے پورا کرنے کے لئے دو مرتبہ اسلام میں کوشش کی گئی ہے ۔ اول ۷۴۱ ھ سے
پہلے دمشق کی مشرقی طرف سنگِ مرمر کا پتھر سے ایک منارہ بنایا گیا تھا جو دمشق سے شرقی طرف
جامع اموی کی ایک جزو تھی اور کہتے ہیں کہ کئی لاکھ روپیہ اس پر خرچ آیا تھا اور بنانے والوں کی
غرض یہ تھی کہ تا وہ پیشگوئی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری ہو جائے ۔ لیکن بعد اس کے نصاری نے
اس منارہ کو جلا دیا۔ پھر اس حادثہ کے بعد ۷۴۱ھ میں دوبارہ کوشش کی گئی کہ وہ منارہ دمشق کی
شرقی طرف پھر طیار کیا جائے ۔ چنانچہ اس منارہ کے لئے بھی غالبا ایک لاکھ روپیہ تک چندہ جمع کیا
گیا ۔ مگر خدا تعالیٰ کی قضا و قدر سے جامع اموی کو آگ لگ گئی اور وہ منارہ بھی جل گیا۔ غرض

دونوں مرتبہ مسلمانوں کو اس قصد میں ناکامی رہی ہے۔ اور اس کا سبب یہی تھا کہ خدا تعالیٰ کا ارادہ تھا
کہ قادیان میں منارہ بنے کیونکہ مسیح موعود کے نزول کی یہی جگہ ہے۔ سواب یہ تیسری مرتبہ ہے
اور خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں کو موقع دیا ہے کہ اس ثواب کو حاصل کریں ۔ جو شخص اس ثواب کو ۔ جو
حاصل کرے گا وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک ہمارے انصار میں سے ہوگا ۔ میں دیکھتا ہوں کہ اگرچہ
لاکھوں انسان اس جماعت میں داخل ہو جائیں گے اور ہو رہے ہیں مگر مقبول دو گروہ ہی ہیں ۔
(۱) اول وہ گروہ جنہوں نے بعد اس کے جو مجھے پہچان لیا جو میں خدا کی طرف سے ہوں
بہت سے نقصان اُٹھا کر اپنے وطنوں سے ہجرت کی اور قادیان میں اپنے گھر بنالئے اور اس درد کی
برداشت کی جو ترک وطن اور ترک احباب وطن میں ہوا کرتی ہے۔ یہ گروہ مہاجرین ہے۔ اور
میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک ان کا بڑا قدر ہے۔ کیونکہ خدا کے واسطے اپنے وطنوں کو
چھوڑنا اور اپنے چلتے ہوئے کاموں کو خاک میں ملا دینا اور اپنے وطن کی پیاری مٹی کو خدا کے لئے
الوداع کہہ دینا کچھ تھوڑی بات نہیں ۔ فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ الْمُهَاجِرِينَ ۔ دوسرا گر وہ انصار ہے۔
لے اس ملک کے بعض نادان مولویوں نے یہ اعتراض کیا ہے کہ منارہ پر روپیہ خرچہ کرنا اسراف ہے اور پھر اس
پر گھنٹہ رکھنا اور بھی اسراف ۔ لیکن ہمیں تعجب ہے کہ ایسی گستاخی کی باتیں زبان پر لانے والے پھر بھی مسلمان
کہلاتے ہیں ۔ یادر ہے کہ اس منارہ کے بنانے سے اصل غرض یہ ہے کہ تا پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی
پوری ہو جائے ۔ اسی غرض کے لئے پہلے دو دفعہ منارہ دمشق کی شرقی طرف بنایا گیا تھا جو جل گیا ۔ یہ اسی قسم کی
غرض ہے جیسا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک صحابی کو کسری کے مال غنیمت میں سے سونے کے کڑے
پہنائے تھے تا ایک پیشگوئی پوری ہو جائے ۔ اور نمازیوں کی تائید اور وقت شناسی کے لئے منارہ پر گھنٹہ رکھنا
ثواب کی بات ہے نہ گناہ ۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ مولوی نہیں چاہتے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی
پیشگوئی پوری ہو۔ اگر قادیاں کے منارہ پر راضی نہیں تو چاہیے کہ دمشق میں جا کر منارہ بناویں۔ سنن ابن ماجہ
کے صفحہ ۳۰۶ پر جو حافظ ابن کثیر کا حاشیہ منارہ اسیح کے بارے میں ہے اُس کو غور سے پڑھیں اور جہالتوں جہال
۔
اور ضلالتوں سے توبہ کریں ۔ منہ

اور وہ اگر چہ اپنے وطنوں میں ہیں۔ لیکن ہر ایک حرکت اور سکون میں ان کے دل ہمارے ساتھ
ہیں اور وہ مال سے محض خدا کو راضی کرنے کے لئے مدد دیتے ہیں اور میں ارادہ کرتا ہوں اگر
خدا تعالیٰ کا بھی ارادہ ہو کہ اس منارہ کے کسی مناسب پہلو میں ان مہاجرین کے نام لکھوں ۔
جنہوں نے محض خدا کے لئے یہ دُکھ اپنے اوپر لیا کہ اپنے پیارے وطنوں کو چھوڑ کر ایک خدا کے
مامور کا قرب مکانی حاصل کرنے کے لئے قادیان میں سکونت اختیار کر لی اور ایسا ہی ان انصار
کے نام بھی جنہوں نے اپنی خدمت اور نصرت کو انتہا تک پہنچایا اور میرا نور قلب مجھے اس وقت
اس بات کی طرف تحریک کرتا ہے جو ایسے مبارک کام کے لئے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی ایک پیشگوئی پوری ہوتی ہے اپنی مخلص جماعت کو اس مالی مدد کی تکلیف دوں جو مومن کے لئے
جنت کو واجب کرتا ہے ۔ پس میں اسی غرض سے چند مخلصین کے نام ذیل میں لکھتا ۔ ھتا ہوں اور امید
رکھتا ہوں کہ ہر ایک ان میں سے کم سے کم ایک سو روپیہ اس عظیم الشان کام کے لئے پیش کرے۔
اور میں خوب جانتا ہوں کہ اگر انسان بے ہودہ عذرات کی طرف مائل نہ ہو تو اس قدر رقم ان
لوگوں کے لئے کچھ مشکل نہیں جو چالیس یا پچاس یا اس سے زیادہ آمدنی رکھتے ہیں ۔ مثلاً عورتوں
کا زیور ہی ایک ایسی چیز ہے کہ اگر صدق دل ہو تو اس میں سے کچھ ایسے کام کے لئے آ سکتا
ہے۔ بلکہ دیکھا گیا ہے کہ جب نیک بخت عورتیں اپنے دیندار خاوندوں اور باپوں اور بھائیوں
کے منہ سے ایسی باتیں سنتی ہیں تو خودان کا ایمانی جوش حرکت کرنے لگتا ہے ۔ اور بسا اوقات
اپنے خاوندوں کے حوصلہ سے زیادہ ایک رقم کثیر پیش کر دیتی ہیں ۔ بلکہ بعض عورتیں بعض
کثیر پیش کر دیتی ہیں۔ بلکہ بعض عورتیں بعض
مردوں سے صد ہا درجے اچھی ہوتی اور موت کو یا د رکھتی ہیں ۔ وہ خوب جانتی ہیں کہ جبکہ کبھی کبھی
اس زیور کو چور لے جاتے ہیں یا کسی اور طریق سے تباہ ہو جاتا ہے۔ تو پھر اس سے بہتر کیا ہے کہ
اس خدا کے لئے جس کی طرف عنقریب کوچ کرنا ہے ۔ کوئی حصہ زیور کا خرچ کیا جائے ۔ آخر یہ
کام اسی جماعت نے کرنا ہے ۔ اور دوسرے لوگ اس میں شریک نہیں ہو سکتے وہ تو اور خیالات
میں مبتلا ہیں ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی