ہندؤون۔ آریوں اور براہمو سماجیوں کے نام خطوط

مکتوبات احمد (جلد اوّل)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہندؤوں ۔ آریوں اور براہمو سما جیوں
کے
نام خطوط
سابقہ جلد دوم
مرتبه
حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی
صفحه ۱ تا ۹۵
جلد اول

فهرست مکتوبات
بنام
ہندو، آریہ، برہمو سماج مذاہب
مکتوب نمبر صفحه تاریخ تحریر مکتوب
مکتوب بنام
♡
۱۸۷۸ء
سوامی دیانند سرستی
۱۰ جون ۱۸۷۸ء
سوامی دیانند سرستی
له
لد
۲۱ مئی ۱۸۸۸ء
پنڈت شیو نرائن
۵ جون ۱۸۷۹ء
پنڈت شیو نرائن
۱۷ جون ۱۸۷۹ء
پنڈت شیو نرائن
المولد
با وانرائن سنگھ
١٨٧٩ء
با وانرائن سنگھ
V
لدما
۲۰ اپریل ۱۸۸۳ء
پنڈت دیانند سرستی
۸ مارچ ۱۸۸۵ء
مختلف مذاہب کے لیڈر
ولد
۱۰ مئی ۱۸۸۵ء
پنڈت رام چرن
الله
۳۰ مئی ۱۸۸۵ء
اندر من مراد آبادی
بلا تاریخ
پنڈت کھڑک سنگھ
۱۶ اپریل ۱۸۸۵ء
پنڈت لیکھرام
جلد اول

مکتوب نمبر صفحه تاریخ تحریر مکتوب
مکتوب بنام
الد
۱۷ اپریل ۱۸۸۵ء
پنڈت لیکھرام
۱۷ جولائی ۱۸۸۵ء
پنڈت لیکھرام
۳۱ جولائی ۱۸۸۵ء پنڈت لیکھرام
بلا تاریخ
پنڈت لیکھرام
VI
۱۸۸۵ء
پنڈت لیکھرام
V7
۱۸۸۵ء
بجواب خط سا ہو کاران قادیان
۱۱ جنوری ۱۸۹۲ء
ڈاکٹر جگن ناتھ
١٨٩٦ء
آریہ قوم
LV
۱۴ جون ۱۹۰۳ء
لالہ بھیم سین
۱۷ فروری ۱۹۰۷ء
مینجر گروگل گوجرانواله
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مکتوب نمبرا
سوامی دیانند سرستی کے نام اعلان
جلد اول
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک مضمون ابطال تناسخ پر بوعدہ انعام پانچ سو روپیه
لکھ کر رسالہ ہندو باندھو ، لاہور میں چھپوایا تھا۔ سوامی دیانند صاحب نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مباحثہ کی دعوت دی اور تین آریوں کی معرفت پیغام بھی بھیجا۔
حضرت مسیح موعود نے پسند نہ کیا کہ یہ کارروائی مخفی رہے۔ اس لئے سوامی جی کی دعوت مباحثہ کا
جواب بذریعہ ایک چھپے ہوئے اعلان کے جو بمنزلہ کھلی چٹھی تھا ، دے دیا۔ اس کو میں یہاں
درج کرتا ہوں اور اس لحاظ سے کہ ناظرین پورا لطف اُٹھا سکیں اس سے پہلے وہ مضمون درج
کر دیا جاتا ہے تا کہ جہاں ایک طرف ریکارڈ مکمل ہو جاوے وہاں ناظرین کو اصل کیفیت کے
سمجھنے میں سہولت ہو۔ اس اعلان کے مطالعہ سے یہ بھی معلوم ہوگا کہ حضرت حجۃ اللہ علیہ السلام یہ اللہ علیہالہ
کو اعلائے کلمۃ الاسلام کے لئے ایک خاص جوش بخشا گیا تھا اور آپ کسی ایسے موقعہ کو ہاتھ
سے نہیں دیتے تھے ۔ یہ اعلان ۱۸۷۸ ء کا ہے گویا آج سے قریباً ۳۵ سال پہلے کی بات ہے
جب کہ نہ کوئی دعوی تھا ، نہ جماعت تھی ۔ ہاں خدا تعالیٰ کی تائید آپ کے ساتھ تھی اور وہ
ابتدائی وقت تھا جب کہ خدا تعالیٰ کا کلام آپ پر نازل ہو رہا تھا ۔ بہر حال وہ مضمون اعلان
د
حسب ذیل ہے ۔ (ایڈیٹر )

ابطال تناسخ و مقابله و ید و فرقان
اعلان متعلقہ مضمون ابطال تناسخ و مقابله و ید و فرقان مع اشتهار
L-
پانسور و پیہ جو پہلے بھی یہ مباحثہ با و اصاحب مشتہر کیا گیا تھا ۔
ناظرین انصاف آئین کی خدمت بابرکت میں واضح ہو کہ باعث مشتہر کرنے اس اعلان کا یہ
ہے کہ عرصہ چند روز کا ہوا ہے کہ پنڈت کھڑک سنگھ صاحب ممبر آریہ سماج امرتسر قادیان میں ت ن میں تشریف
لائے اور مستدعی بحث کے ہوئے ۔ چنانچہ حسب خواہش ان کے دربارہ تناسخ اور مقابلہ وید و قرآن
کے گفتگو کرنا قرار پایا۔ برطبق اس کے ہم نے ایک مضمون جو اس اعلان کے بعد میں تحریر ہوگا
ابطال تناسخ میں اس التزام سے مرتب کیا کہ تمام دلائل اس کے قرآن مجید سے لئے گئے اور کوئی بھی
ایسی دلیل نہ لکھی کہ جس کا ماخذ اور منشاء قرآن مجید نہ ہو۔ اور پھر مضمون جلسہ عام میں پنڈت صاحب
کی خدمت میں پیش کیا گیا تا کہ پنڈت صاحب بھی حسب قاعدہ ملتزمہ ہمارے کے اثبات تناسخ میں
وید کی شرتیاں پیش کریں اور اس طور سے مسئلہ تناسخ کا فیصلہ پا جائے اور وید اور قرآن کی حقیقت بھی
ظاہر ہو جائے کہ ان میں سے کون غالب اور کون مغلوب ہے۔ اس پر پنڈت صاحب نے بعد سماعت
تمام مضمون کے دلائل وید کے پیش کرنے سے عجز مطلق ظاہر کیا اور صرف دو شرتیاں رگوید سے پیش
کیں کہ جن میں اُن کے زعم میں تناسخ کا ذکر تھا اور اپنی طاقت سے بھی کوئی دلیل پیش کردہ ہماری کو
رڈ نہ کر سکے ۔ حالانکہ اُن پر واجب تھا کہ بمقابلہ دلائل فرقانی کے اپنے وید کا بھی کچھ فلسفہ ہم کو
دکھلاتے ۔ اور اس دعوے کو جو پنڈت دیانند صاحب مدت دراز سے کر رہے ہیں کہ وید سر چشمہ تمام
علوم فنون کا ہے، ثابت کرتے۔ لیکن افسوس کہ کچھ بھی نہ بول سکے اور دم بخود رہ گئے اور عاجز اور
لا چار ہو کر اپنے گاؤں کی طرف سدھار گئے ۔ گاؤں میں جا کر پھر ایک مضمون بھیجا۔ جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ ان کو ابھی بحث کرنے کا شوق باقی ہے اور مسئلہ تناسخ میں مقابلہ ویدا اور قرآن کا بذریعہ کسی
اخبار چاہتے ہیں ۔ سو بہت خوب! ہم پہلے ہی تیار ہیں ۔ مضمون ابطال تناسخ جس کو ہم جلسہ عام میں
گوش گزار پنڈت صاحب موصوف کر چکے ہیں وہ تمام مضمون دلائل و براہین قرآن مجید سے لکھا گیا

ہے اور جا بجا آیات فرقانی کا حوالہ ہے۔ پنڈت صاحب پر لازم ہے کہ مضمون اپنا دلائل بید سے
بمقابلہ مضمون ہمارے کے مرتب کیا ہو۔ پرچہ سفیر ہند یا برادر ہند یا آریا در پن میں طبع کراویں۔ پھر
آپ ہی دانا لوگ دیکھ لیں گے اور بہتر ہے کہ ثالث اور منصف اس مباحثہ تنقیح فضیلت و ید اور قرآن
میں دو شریف اور فاضل آدمی مسیحی مذہب اور برہمو سماج سے جو فریقین کے مذہب سے بے تعلق
ہیں ، مقرر کئے جاویں۔ سو میری دانست میں ایک جناب پادری رجب علی صاحب جو خوب محقق مدقق
ہیں اور دوسرے جناب پنڈت شیونرائن صاحب جو برہمو سماج میں اہل علم اور صاحب نظر دقیق
ہیں ۔ فیصلہ اس امر متنازعہ فیہ میں حکم بننے کے لئے بہت اؤ لی اور ا بہت اولی اور انسب ہیں ۔ اس طور سے بحث
کرنے میں حقیقت میں چار فائدے ہیں اول یہ کہ بحث تناسخ کی تحقیق تمام فیصلہ پا جائے گی ۔
دوم اس موازنہ اور مقابلہ سے امتحان وید اور قرآن کا بخوبی ہو جائے گا اور بعد مقابلہ کے جو فرق
اہل انصاف کی نظر میں ظاہر ہوگا وہی فرق قول فیصل متصور ہوگا ۔ سوم یہ فائدہ کہ اس التزام سے
ناواقف لوگوں کو عقائد مندرجہ وید اور قرآن سے بکلی اطلاع ہو جائے گی ۔ چہارم یہ فائدہ کہ یہ
بحث تناسخ کی کسی ایک شخص کی رائے خیال نہیں کی جائے گی بلکہ محول بہ کتاب ہو کر اور معتاد طریق
سے انجام پکڑ کر قابل تشکیک اور تزکیف نہیں رہے گی اور اس بحث میں یہ کچھ ضرور نہیں کہ صرف
پنڈت کھڑک سنگھ صاحب تحریر جواب کے تن تنہا محنت اُٹھائیں بلکہ میں عام اعلان دیتا ہوں کہ
صاحبان مندرجه عنوان مضمون ابطال تناسخ جو ذیل میں تحریر ہوگا ، کوئی صاحب ارباب فضل و کمال میں
سے متصدی جواب ہوں اور اگر کوئی صاحب بھی باوجود اس قدر تا کید مزید کے اس طرف متوجہ نہیں
ہونگے اور دلائل ثبوت تناسخ کے فلسفہ متدعو یہ وید سے پیش کریں گے یا در صورت عاری ہونے وید
کے ان دلائل سے اپنی عقل سے جواب نہیں دیں گے تو ابطال تناسخ کی ہمیشہ کے لئے ان پر ڈگری ہو
جائے گی ۔ اور نیز دعوی وید کا دعوی وید کا کہ گویا وہ تمام علوم فنون پر متضمن ہے، محض بے دلیل اور باطل ٹھہرے
گا۔ اور بالآخر بغرض توجہ دہانی یہ بھی گزارش ہے کہ میں نے جو قبل اس سے فروری ۱۸۷۸ء میں ایک
اشتہار تعدادی پانسو رو پیه بابطال مسئلہ تناسخ دیا تھا وہ اشتہار اب اس مضمون سے بھی بعینہ متعلق
ہے۔ اگر پنڈت کھڑک سنگھ صاحب یا کوئی اور صاحب ہمارے تمام دلائل کو نمبر وار جواب دلائل
مندرجہ وید سے دے کر اپنی عقل سے توڑیں گے تو بلا شبہ رقم اشتہار کے مستحق ٹھہریں گے اور بالخصوص

بخدمت پنڈت کھڑک سنگھ صاحب کہ جن کا یہ دعویٰ ہے کہ ہم پانچ منٹ میں جواب دے سکتے ہیں یہ
گزارش ہے کہ اب اپنی اُس استعداد علمی کو رو بروئے فضلاء نامدار ملت مسیحی و برہمو سماج کے دکھلاویں
اور جو جو کمالات اُن کی ذات سامی میں پوشیدہ ہیں منصہ ظہور میں لاویں۔ ورنہ عوام کالانعام کے سامنے
دم زنی کرنا صرف لاف گزاف ہے۔ اس سے زیادہ نہیں ۔ اب میں ذیل میں مضمون موعودہ لکھتا ہوں ۔
مضمون ابطال تناسخ و مقابلہ فلسفہ وید و قرآن جس کے طلب جواب میں صاحبان
فضلاء آریہ سماج یعنی پنڈت کھڑک سنگھ صاحب ، سوامی پنڈت دیانند صاحب، جناب
با وا نرائن سنگھ صاحب، جناب منشی کنہیا لال صاحب، جناب منشی بختاور سنگھ صاحب ایڈیٹر
آریه در پن ، جناب با بوساردا پرشاد صاحب، جناب منشی شرم پت صاحب سیکرٹری آریہ
سماج قادیان ، جناب منشی اندر من صاحب مخاطب ہیں بوعدہ انعام پانسور و پیہ۔
آریہ صاحبان کا پہلا اصول جو مدار تناسخ ہے یہ ہے کہ دنیا کا کوئی پیدا کرنے والا نہیں اور سب
ارواح مثل پر میشور کے قدیم اور انادی ہیں اور اپنے اپنے وجود کے آپ ہی پرمیشور ہیں ۔ میں کہتا ۔
ہوں کہ یہ اصول غلط ہے اور اس پر تناسخ کی بڑی جما نا بنیاد فاسد پر فاسد ہے۔ قرآن مجید کہ جس پر
تمام تحقیق اسلام کی معنی ہے اور جس کے دلائل کو پیش کرنا بغرض مطالبہ دلائل ویدا اور مقابلہ با ہمی فلسفہ
مندرجہ وید اور قرآن ہم وعدہ کر چکے ہیں ، ضرورت خالقیت باری تعالیٰ کو دلائل قطعیہ سے ثابت کرتا
ہے ۔ چنانچہ وہ دلائل یہ تفصیل ذیل ہیں ۔
دلیل اوّل جو برہان لی ہے۔ یعنی علت سے معلول کی طرف دلیل گئی ہے ۔ دیکھو سورہ رعد
الجز و ١٣ - اللهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ ، یعنی خدا ہر ایک چیز کا خالق ہے
کیونکہ وہ اپنی ذات اور صفات میں واحد ہے اور واحد بھی ایسا کہ قہار ہے یعنی سب چیزوں کو اپنے
ماتحت رکھتا ہے اور ان پر غالب ہے۔ یہ دلیل بذریعہ شکل اوّل کے جو بدیہی الانتاج ہے اس طرح پر
قائم ہوتی ہے کہ صغری اس کا یہ ہے جو خدا واحد اور قہار ہے اور کبری یہ کہ ہر ایک جو واحد اور قہار ہو
وہ تمام موجودات ما سوائے اپنے کا ، خالق ہے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ جو خدا تمام مخلوقات کا خالق ہے ۔
اثبات قضیہ اولی یعنی صغری کا اس طور سے ہے کہ واحد اور قہار ہونا خدا تعالیٰ کا اصول مسئلہ
الرعد: 12

فریق ثانی بلکہ دنیا کا اصول ہے اور اثبات قضیہ ثانیہ یعنی مفہوم کبری کا اس طرح پر ہے کہ اگر
خدا تعالیٰ با وصف واحد اور قہار ہونے کے وجود ما سوائے اپنے کا خالق نہ ہو بلکہ وجود تمام موجودات کا
مثل اس کے قدیم سے چلا آتا ہو تو اس صورت میں وہ واحد اور قہار بھی نہیں ہو سکتا ۔ واحد اس باعث
سے نہیں ہو سکتا کہ وحدانیت کے معنی سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہ شرکت غیر سے بکلی پاک ہو اور
جب خدا تعالی خالق ارواح نہ ہو تو اس سے دو طور کا شرک لازم آیا ۔ اوّل یہ کہ سب ارواح غیر مخلوق
ہو کر مثل اس کے قدیم الوجود ہو گئے ۔ دوم یہ کہ ان کے لئے بھی مثل پروردگار کے ہستی حقیقی ماننی
پڑے ۔ جو مستفاض عن الغیر نہیں ۔ پس اسی کا نام شرکت بالغیر ہے اور شرک بالغیر ذات باری کا
بہ بداہت عقل باطل ہے۔ کیونکہ اس سے شریک الباری پیدا ہوتا ہے اور شریک الباری ممتنع اور محال
ہے ۔ پس جو امر مستلزم محال ہو وہ بھی محال ہے اور قہار اس باعث سے نہیں ہوسکتا کہ صفت قہاری کے
یہ معنی ہیں کہ دوسروں کو اپنے ماتحت میں کر لینا اور اُن پر قابض اور متصرف ہو جانا۔ سو غیر مخلوق اور
روحوں کو خدا اپنے ماتحت نہیں کر سکتا کیونکہ جو چیزیں اپنی ذات میں قدیم اور غیر مصنوع ہیں وہ
بالضرورت اپنی ذات میں واجب الوجود ہیں۔ اس لئے کہ اپنے تحقیق وجود میں دوسری کسی علت
کے محتاج نہیں اور اسی کا نام واجب ہے جس کو فارسی میں خدا یعنی خود آئندہ کہتے ہیں ۔ پس جب
ارواح مثل ذات باری تعالیٰ کے خدا اور واجب الوجود ٹھہرے تو اُن کا باری تعالیٰ کے ماتحت رہنا
عند العقل محال اور ممتنع ہوا کیونکہ ایک واجب الوجود دوسرے واجب الوجود کے ماتحت نہیں ہو سکتا ۔
اس سے دور یا تسلسل لازم آتا ہے۔ لیکن حال واقعہ جو مسلم فریقین ہے، یہ ہے کہ سب ارواح
خدا تعالیٰ کے ماتحت ہیں ، کوئی اُس کے قبضہ قدرت سے باہر نہیں ۔ پس اس سے ثابت ہوا کہ وہ
سب حادث اور مخلوق ہیں کوئی ان میں سے خدا اور واجب الوجود نہیں اور یہی مطلب تھا۔
دلیل دوم جو اِنِّی ہے۔ یعنی معلول سے علت کی طرف دلیل لی گئی ہے دیکھو سورۃ الفرقان : جز و ۱۸۔
لَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا ، یعنی اس
کے ملک میں کوئی اس کا شریک نہیں ، وہ سب کا خالق ہے اور اُس کے خالق ہونے پر یہ دلیل واضح ہے
کہ ہر ایک چیز کو ایک اندازہ مقرری پر پیدا کیا ہے کہ جن سے وہ تجاوز نہیں کر سکتی ۔ بلکہ اسی اندازہ میں
ا الفرقان: ۳

محصور اور محد دو ہے اس کی شکل منطقی اس طرح پر ہے کہ ہر جسم اور روح ایک اندازہ مقرری میں محصور
اور محدود ہے۔ اور ہر ایک وہ چیز کہ کسی اندازہ مقرری میں محصور اور محدود ہو اس کا کوئی حاصر او موراورمحدود محدد
ضرور ہوتا ہے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ہر ایک جسم اور روح کے لئے ایک حاصر اور محمد دہے۔ اب اثبات قضیہ اولی
کا یعنی محدود القدر ہونے اشیاء کا اس طرح پر ہے کہ جمیع اجسام اور ارواح میں جو جو خاصیتیں
پائی جاتی ہیں عقل تجویز کر سکتی ہے کہ اُن خواص سے زیادہ خواص اُن میں پائے جاتے ہیں مثلاً انسان
کی دو آنکھیں ہیں اور عند العقل ممکن تھا کہ اُس کی چار آنکھیں ہوتیں ۔ دومنہ کی طرف اور دو پیچھے کی
طرف تا کہ جیسا آگے کی چیزوں کو دیکھتا ہے ویسا ہی پیچھے کی چیزوں کو بھی دیکھ لیتا۔ اور کچھ شک نہیں
کہ چار آنکھ کا ہونا بہ نسبت دو آنکھ کے کمال میں زیادہ اور فائدہ میں دو چند ہے اور انسان کے پر نہیں
اور ممکن تھا کہ مثل اور پرندوں کے اُس کے پر بھی ہوتے اور علی ہذا القیاس نفس ناطقہ انسانی بھی ایک
خاص درجہ میں محدود ہے جیسا کہ وہ بغیر تعلیم کسی معلم کے خود بخود مجہولات کو دریافت نہیں کر سکتا ۔
قاسر خارجی سے کہ جیسے جنون یا مخموری ہے ، سالم الحال نہیں رہ سکتا بلکہ فی الفور اس کی قوتوں اور
طاقتوں میں تنزل واقع ہو جاتا ہے ۔ اسی طرح بذاتہ ادراک جزئیات نہیں کر سکتا جیسا کہ اس کو
شیخ محقق بو علی سینا نے نمط سابع اشارات میں بتصریح لکھا ہے ۔ حالانکہ عند العقل ممکن تھا کہ ان سب
آفات اور عیوب سے بچا ہوا ہوتا ۔ پس جن جن مراتب اور فضائل کو انسان اور اُس کی روح کے لئے
عقل تجویز کر سکتی ہے وہ کس بات سے ان مراتب سے محروم ہے۔ آ یا تجویز کسی اور مجوز سے یا خود
اپنی رضامندی سے ۔ اگر کہو کہ اپنی رضا مندی سے تو یہ صریح خلاف ہے۔ کیونکہ کوئی شخص اپنے حق ہے۔
میں نقص روا نہیں رکھتا اور اگر کہو کہ تجویز کسی اور مجوز سے۔ تو مبارک ہو کہ وجود خالق ارواح اور
اجسام کا ثابت ہو گیا اور یہی مدعا تھا۔
دلیل سوم قياس الخلف ہے اور قیاس الخلف اُس قیاس کا نام ہے جس میں اثبات مطلوب کا
بذریعہ ابطال نقیض اُس کے کیا جاتا ہے اور اس قیاس کو علم منطق میں خُلف اس جہت سے کہتے ہیں کہ
خلف لغت میں بمعنی باطل کے ہیں اور اسی طرح اس قیاس میں اگر مطلوب کو کہ جس کی حقیقت کا دعویٰ
ہے سچا نہ مان لیا جاوے تو نتیجہ ایسا نکلے گا جو باطل کو مستلزم ہوگا اور قیاس مذکور یہ ہے دیکھو سورۃ الطور
الجزء ۲۷ - أَمْ خُلِقُوا مِنْ غَيْرِ شَيْ أَمْ هُمُ الْخَلِقُوْنَ - أَمْ خَلَقُوا السَّمَوتِ

وَالْأَرْضَ بَلْ لَّا يُوْقِنُوْنَ - أَمْ عِنْدَهُمْ خَزَائِنُ رَبَّكَ أَمْ هُمُ الْمُصَّيْطِرُونَ
یعنی کیا یہ لوگ جو خالقیت خدا تعالیٰ سے منکر ہیں بغیر پیدا کر نے کسی خالق کے یوں ہی پیدا ہو گئے یا
اپنے وجود کو آپ ہی پیدا کر لیا۔ یا خود علت العلل ہیں جنہوں نے زمین و آسمان پیدا کیا یا ان کے
پاس غیر متناہی خزانے علم اور عقل کے ہیں جن سے اُنہوں نے ان سے معلوم کیا کہ ہم قدیم الوجود
ہیں یا وہ آزاد ہیں اور کسی کے قبضہ قدرت میں مقہور نہیں ہیں ۔ یہ گمان ہو کہ جبکہ ان پر کوئی غالب اور
قہار ہی نہیں تو وہ اُن کا خالق کیسے ہو ۔ اس آیت شریف میں یہ استدلال لطیف ہے کہ ہر پنج شقوق
قدامت ارواح کہ اس طرز مدلل سے بیان فرمایا ہے کہ ہر ایک شق کے بیان سے ابطال اس شق کا
فی الفور سمجھا جاتا ہے اور تفصیل اشارات لطیفہ کی یوں ہے کہ
شق اول یعنی ایک شے معدوم کا بغیر فعل کسی فاعل کے خود بخود پیدا ہو جانا اس طرح پر باطل
ہے کہ اس سے ترجیح بلا مرجح لازم آتی ہے کیونکہ عدم سے وجود کا لباس پہننا ایک مؤثر
مرجح کو چاہتا ہے جو جانب وجود کو جانب عدم پر ترجیح دے لیکن اس جگہ کوئی مؤثر مرجح موجود
نہیں اور بغیر وجود مرجح کے خود بخود ترجیح پیدا ہو جانا محال ہے ۔
اور شق دوم یعنی اپنے وجود کا آپ ہی خالق ہونا اس طرح پر باطل ہے کہ اس سے تقدم شے
کا اپنے نفس پر لازم آتا ہے کیونکہ اگر یہ تسلیم کیا جائے کہ ہر ایک شے کے وجود کی علت موجبہ اُس
شے کا نفس ہے تو بالضرورت یہ اقرار اس اقرار کو مستلزم ہوگا کہ وہ سب اشیاء اپنے وجود سے پہلے
موجود تھیں اور وجود سے پہلے موجود ہونا محال ہے۔
اور شق سوم یعنی ہر ایک شے کا مثل ذات باری کیعلت العلل اور صانع عالم ہونا تعد د خداؤں
کو مستلزم ہے اور تعدد خداؤں کا بالاتفاق محال ہے اور نیز اس سے دور یا تسلسل لازم آتا ہے اور وہ
بھی محال ہے۔
اور شق چہارم یعنی محیط ہونا نفس انسان کا علوم غیر متناہی پر اس دلیل سے محال ہے کہ
نفس انسانی باعتبار تعین تشخیص خارجی کے متناہی ہے اور متناہی میں غیر متناہی سما نہیں سکتا۔ اس سے تحدید
غیر محدود کی لازم آتی ہے۔
ل الطور : ۳۶ تا ۳۸

اور شق پنجم یعنی خود مختار ہونا اور کسی کے حکم کے ماتحت ہونا ممتنع الوجود ہے۔ کیونکہ نفس انسان
کا بضرورت استکمال ذات اپنی کے ایک مُكَمِّل کا محتاج ہے اور محتاج کا خود مختار ہونا محال ہے۔
اس سے اجتماع نقیضین لازم آتا ہے۔ پس جبکہ بغیر ذریعہ خالق کے موجود ہونا موجودات کا
بہر صورت ممتنع اور محال ہوا تو بالضرور یہی ماننا پڑا کہ تمام اشیاء موجودہ محدودہ کا ایک خالق ہے جو
ذات باری تعالیٰ ہے ۔ اور شکل اس قیاس کی جو ترتیب مقدمات صغری کبری سے با قاعدہ منطقیہ
مرتب ہوتی ہے اس طرح پر ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ یہ قضیہ فی نفسہ صادق ہے کہ کوئی شے بجز ذریعہ
واجب الوجود کے موجود نہیں ہو سکتی ۔ کیونکہ اگر صادق نہیں ہے تو پھر اس کی نقیض صادق ہوگی کہ ہر
ایک شے بجز ذریعہ واجب الوجود کے وجود پکڑ سکتی ہے اور یہ دوسرا قضیہ ہماری تحقیقات مندرجہ بالا
میں ابھی ثابت ہو چکا ہے کہ وجود تمام اشیاء ممکنہ کا بغیر ذریعہ واجب الوجود کے محالات خمسہ کو مستلزم
ہے۔ پس اگر یہ قضیہ صحیح نہیں ہے کہ کوئی شے بجز ذریعہ واجب الوجود کے موجود نہیں ہو سکتی تو یہ قضیہ صحیح
ہوگا کہ وجود تمام اشیاء کو محالات خمسہ لازم ہیں لیکن وجود اشیاء کا با وصف لزوم محالات خمسہ کے ایک
امر محال ہے۔ پس نتیجہ نکلا کہ کسی شے کا بغیر واجب الوجود کے موجود ہونا امر محال ہے۔ اور یہی
مطلوب تھا۔
دلیل چہارم قرآن مجید میں بذریعہ مادہ قیاس اقترانی قائم کی گئی ہے۔ جاننا چاہئے کہ ہے۔
قیاس حجت کی کی تین قسموں میں سے سے پہلی پہلی قسم قسم ہے۔ ہے۔ اور اور قیاس قیاس اقترانی اقترانی وہ وہ قیاس ہے کہ ہے کہ جس جس میں میں میں عین نتیجہ نتیجہ کا کا یا
نقیض اس کی بالفعل مذکور نہ ہو بلکہ بالقوہ پائی جائے اور اقترانی اس جہت سے کہتے ہیں کہ حدوداس
کے یعنی اصغر اور اوسط اور اکبر مقترن ہوتی ہیں اور بالعموم قیاس حجت کے تمام اقسام سے اعلیٰ اور
افضل ہے کیونکہ اس میں کلی کے حال سے جزئیات کے حال پر دلیل پکڑی جاتی ہے کہ جو بباعث
استیفاء تام کے مفید یقین کامل کے ہے۔ پس وہ قیاس کہ جس کی اتنی تعریف ہے اس آیت شریفہ میں
درج ہے اور ثبوت خالقیت باری تعالیٰ میں گواہی دے رہا ہے ۔ دیکھو سورۃ الحشر جز و ۲۸ ۔ ٹھو الله
الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى لیے وہ اللہ خالق ہے یعنی پیدا کنندہ
ہے، وہ باری ہے یعنی روحوں اور اجسام کو عدم سے وجود بخشنے والا ہے ، وہ مصوّر ہے یعنی صورت جسمیہ اور
ا الحشر: ۲۵

صورت نوعیہ عطا کرنے والا ہے کیونکہ اس کے لئے تمام اسماء حسنہ ثابت ہیں ۔ یعنی جمیع صفات کاملہ
جو باعتبار کمال قدرت کے عقل تجویز کر سکتی ہے اُس کی ذات میں جمع ہیں ۔ لہذا نیست سے ہست
کرنے پر بھی وہ قادر ہے۔ کیونکہ نیست سے ہست کرنا قدرتی کمالات سے ایک اعلیٰ کمال ہے اور
ترتیب مقدمات اس قیاس کی بصورت شکل اوّل کے اس طرح پر ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ پیدا کرنا اور
محض اپنی قدرت سے وجود بخشنا ایک کمال ہے اور سب کمالات ذات کامل واجب الوجود کو حاصل
ہیں ۔ پس نتیجہ یہ ہوا کہ نیست سے ہست کرنے کا کمال بھی ذات باری کو حاصل ہے۔ ثبوت مفہوم
صغری کا یعنی اس بات کا کہ محض اپنی قدرت سے پیدا کرنا ایک کمال ہے اس طرح پر ہوتا ہے کہ نقیض
اس کی یعنی یہ امر کہ محض اپنی قدرت سے پیدا کرنے میں عاجز ہونا جب تک باہر سے کوئی مادہ آ کر
معاون و مددگار نہ ہو ایک بھاری نقصان ہے۔ کیونکہ اگر ہم یہ فرض کریں کہ مادہ موجودہ سب جا بجا
خرچ ہو گیا تو ساتھ ہی یہ فرض کرنا پڑتا ہے کہ اب خدا پیدا کرنے سے قطعاً عاجز ہے حالانکہ ایسا نقص
اُس ذات غیر محدود اور قادر مطلق پر عائد کرنا گویا اس کی الوہیت سے انکار کرنا ہے۔
ئے اس کے علم الہیات میں یہ مسئلہ بدلائل ثابت ہو چکا ہے کہ یہ مسئلہ بدلائل ثابت ہو چکا ہے کہ مستجمع الکمالات ہونا
واجب الوجود کا تحقق الوہیت کے لئے شرط ہے ۔ یعنی یہ لازم ہے کہ کوئی مرتبہ کمال کا مراتب
ممکن التصور سے جو ذہن اور خیال میں گزر سکتا ہے اس ذات کامل سے فوت نہ ہو ۔ پس بلا شبہ معقل
اس بات کو چاہتی ہے کہ کمال الوہیت باری تعالیٰ کا یہی ہے کہ سب موجودات کا سلسلہ اسی کی
قدرت تک منتہی ہو نہ یہ کہ صفت قدامت اور ہستی حقیقی کے بہت سے شریکوں میں بٹی ہوئی ہو۔ اور
قطع نظر ان سب دلائل اور براہین کے ہر ایک سلیم الطبع سمجھ سکتا ہے کہ اعلیٰ کام بہ نسبت ادنی کام
کے زیادہ تر کمال پر دلالت کرتا ہے ۔ پس جس صورت میں تالیف اجزاء عالم کمال الہی میں داخل
ہے تو پھر پیدا کرنا عالم کا بغیر احتیاج اسباب کے جو کروڑہا درجہ زیادہ تر قدرت پر دلالت کرتا ہے
کس قدر اعلیٰ کمال ہوگا ۔ پس صغری اس شکل کا بوجہ کامل ثابت ہوا ۔
سوائے اس
اور ثبوت کبری کا یعنی اس قضیہ کا کہ ہر ایک کمال ذات باری کو حاصل ہے اس طرح پر ہے کہ
اگر بعض کمالات ذات باری کو حاصل نہیں تو اس صورت میں یہ سوال ہوگا کہ محرومی ان کمالات سے
بخوشی خاطر ہے یا یہ مجبوری ہے ۔ اگر کہو کہ بخوشی خاطر ہے تو یہ جھوٹ ہے کیونکہ کوئی شخص اپنی خوشی

آج 10 میں سے 10 باقی