ہندؤون۔ آریوں اور براہمو سماجیوں کے نام خطوط

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سے اپنے کمال میں نقص روا نہیں رکھتا۔ اور نیز جب کہ یہ صفت قدیم سے خدا کی ذات سے قطعاً
مفقود ، د ہے تو خوشی خاطر کہاں رہی؟ اور اگر کہو کہ مجبوری سے ، تو وجود کسی اور قا سر کا ماننا پڑا کہ جس نے
خدا کو مجبور کیا اور نفاذ اختیارات خدائی سے اس کو روکا ۔ یا یہ فرض کرنا پڑا کہ وہ قاسر اس کا اپنا ہی
ضعف اور ناتوانی ہے، کوئی خارجی قاسر نہیں ۔ بہر حال وہ مجبور ٹھہرا۔ تو اس صورت میں وہ خدائی کے
لائق نہ رہا۔ پس بالضرورت اس سے ثابت ہوا کہ خدا وند تعالی داغ مجبوری سے کہ بطلان الوہیت کو
مستلزم ہے پاک اور منزہ ہے اور صفت کا ملہ خالقیت اور عدم سے پیدا کرنے کی اس کو حاصل ہے اور
یہی مطلب تھا ۔
دلیل پنجم فرقان مجید میں خالقیت باری تعالیٰ پر بمادہ قیاس استثنائی قائم کی گئی ہے اور قیاس استثنائی
اس قیاس کو کہتے ہیں کہ جس میں عین نتیجہ یا نقیض اس کی بالفعل موجود ہو اور دو مقدموں سے مرکب ہو
یعنی ایک شرطیہ اور دوسرے وضعیہ سے ۔ چنانچہ آیت شریف جو اس قیاس پر متضمن ہے یہ ہے دیکھو
سورة الزمرجز و ۲۳ - يَخْلُقُكُمْ فِي بُطُونِ أُمَّهْتِكُمْ خَلْقًا مِنْ بَعْدِ خَلْقٍ فِي ظُلُمةٍ
ثَلَثٍ ذَلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ یعنی وہ تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں تین اندھیرے پردوں میں پیدا
کرتا ہے اس حکمت کا ملہ سے کہ ایک پیدائش اور قسم کی اور ایک xxx اور قسم کی بناتا ہے۔ یعنی ہر عضو کو
صورت مختلف اور خاصیتیں اور طاقتیں الگ الگ بخشتا ہے یہاں تک کہ قالب بیجان میں جان ڈال
دیتا ہے نہ اس کو اندھیرا کام کرنے سے روکتا ہے اور نہ مختلف قسموں اور خاصیتوں کے اعضا بنانا اُس
پر مشکل ہوتا ہے اور نہ سلسلہ پیدائش کے ہمیشہ جاری رکھنے میں اس کو کچھ دقت اور حرج واقعہ ہوتا ہے۔
ذَلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ وہی جو ہمیشہ اس سلسلہ قدرت کو بر پا اور قائم رکھتا ہے وہی تمہارا رب ہے۔
یعنی اسی قدرت تامہ سے اس کی ربوبیت تامہ جو تامہ جو عدم سے وجود اور وجود سے سے کمال وجود بخشنے کو کہتے
ہیں ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ اگر وہ ربّ الاشیاء نہ ہوتا اور اپنی ذات میں ربوبیت تامہ نہ رکھتا اور
صرف مثل ایک بڑھئی یا کاریگر کے اِدھر اُدھر سے لے کر گزارہ کرتا تو اس کو قدرت تام ہرگز حاصل
نہ ہوتی اور ہمیشہ اور ہر وقت کامیاب نہ ہو سکتا ۔ بلکہ کبھی نہ کبھی ضرور ٹوٹ آ جاتی اور پیدا کرنے سے
عاجز رہ جاتا۔ خلاصہ آیت کا یہ ہے کہ جس شخص کا فعل ربوبیت تامہ سے نہ ہو یعنی از خود پیدا کنندہ نہ
ل الزمر :

ہو، اس کو قدرت تامہ کبھی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ لیکن خدا کو قدرت تامہ حاصل ہے کیونکہ قسم قسم کی
پیدائش بنانا اور ایک بعد دوسرے کے بلا تخالف ظہور میں لانا اور کام کو ہمیشہ برابر چلا نا قدرت تامہ
کی کامل نشانی ہے۔ پس اس سے ثابت ہوا کہ خدائے تعالیٰ کو ربوبیت تامہ حاصل ہے اور در حقیقت
وہ ربّ الاشیاء ہے نہ صرف بڑھئی اور معمار اشیاء کا ، ورنہ ممکن نہ تھا کہ کارخانہ دنیا کا ہمیشہ بلا حرج چلتا
رہتا بلکہ دنیا اور اس کے کارخانہ کا کبھی کا خاتمہ ہو جاتا کیونکہ جس کا فعل اختیار تام سے نہیں وہ ہمیشہ
اور ہر وقت اور ہر تعداد پر ہرگز قادر نہیں ہو سکتا ۔
اور شکل اس قیاس کی جو آیت شریف میں درج ہے بقاعدہ منطقیہ اس طرح پر ہے کہ جس شخص کا
فعل کسی وجود کے پیدا کرنے میں بطور قدرت تامہ ضروری ہو اس کے لئے صفت ربوبیت تامہ کی
یعنی عدم سے ہست کرنا بھی ضروری ہے لیکن خدا کا فعل مخلوقات کے پیدا کرنے میں بطور قدرت تامہ
ضروری ہے ۔ پس نتیجہ یہ ہوا کہ اس کے لئے صفت ربوبیت تامہ کی بھی ضروری ہے ۔
ثبوت صغری کا یعنی اس بات کا کہ جس صانع کے لئے قدرت تامہ ضروری ہے اس کے لئے
صفت ربوبیت تامہ کی بھی ضروری ہے اس طرح پر کہ عقل اس بات کی ضرورت کو واجب ٹھہراتی ہے
کہ جب کوئی ایسا صانع کہ جس کی نسبت ہم تسلیم کر چکے ہیں کہ اس کو اپنی کسی صنعت کے بنانے میں
حرج واقعہ نہیں ہوتا کسی چیز کا بنانا شروع کرے تو سب اسباب تکمیل صنعت کے اُس کے پاس موجود
ہونے چاہئیں اور ہر وقت اور ہر تعداد تک میسر کرنا ان چیزوں کا جو وجود مصنوع کے لئے ضروری
ہیں اس کے اختیار میں ہونا چاہئے ۔ اور ایسا اختیار تام بجز اس صورت کے اور کسی صورت میں مکمل
نہیں کہ صانع اس مصنوع کا اس کے اجزا پیدا کرنے پر قادر ہو کیونکہ ہر وقت اور ہر تعداد تک اُن
چیزوں کا میسر ہو جانا کہ جن کا موجود کرنا صانع کے اختیار تام میں نہیں عند العقل ممكن التخلف ہے اور
عدم تخلف پر کوئی برہان فلسفی قائم نہیں ہوتی ۔ اور اگر ہو سکتی ہے تو کوئی صاحب پیش کرے ۔ وجہ اس
کی ظاہر ہے کہ مفہوم اس عبارت کا کہ فلاں امر کا کرنا زید کے اختیار تام میں نہیں ، اس عبارت کے
مفہوم سے مساوی ہے کہ ممکن ہے کہ کسی وقت وہ کام زید سے نہ ہو سکے ۔ پس ثابت ہوا کہ صانع تام
کا بجز اس کے ہرگز کام نہیں چل سکتا کہ جب تک اس کی قدرت بھی تام نہ ہو ۔ اسی واسطے کوئی مخلوق
اہلِ حرفہ میں سے اپنے حرفہ میں صانع تام ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا بلکہ کل اہلِ ضائع کا دستور ہے کہ

جب کوئی بار بار ان کی دوکان پر جا کر ان کو دق کرے کہ فلاں چیز ابھی مجھے بنا دو تو آخر اُس کے
تقاضے سے تنگ آ کر اکثر بول اُٹھتے ہیں کہ میاں میں کچھ خدا نہیں ہوں کہ صرف حکم سے کام کر
دوں ۔ فلاں فلاں چیز ملے گی تو پھر بنا دوں گا ۔ غرض سب جانتے ہیں کہ صانع تام کے لئے
قدرت تام اور ربوبیت شرط ہے۔ یہ بات نہیں کہ جب تک زید نہ مرے بکر کے گھر لڑکا پیدا نہ ہو۔ یا
جب تک خالد فوت نہ ہو ولید کے قالب میں جو ابھی پیٹ میں ہے جان نہ پڑ سکے۔ پس بالضرورت
صغری ثابت ہوا۔
اور کبری شکل کا یعنی یہ کہ خدا مخلوقات کے پیدا کرنے میں بطور قدرت تامہ کے ضروری ہے۔ خود
ثبوت صغری سے ثابت ہوتا ہے اور نیز ظاہر ہے کہ اگر خدا تعالیٰ میں قدرت ضرور یہ تامہ نہ ہو تو پھر
قدرت اس کی بعض اتفاقی امور کے حصول پر موقوف ہوگی اور جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں، عقل تجویز
کر سکتی ہے کہ اتفاقی امور وقت پر خدا تعالیٰ کو میسر نہ ہو سکیں کیونکہ وہ اتفاقی ہیں ضروری نہیں ۔ حالانکہ
تعلق پکڑ نا روح کا جنین کے جسم سے بر وقت تیاری جسم اس کے لازم ملزوم ہے۔ پس ثابت ہوا کہ فعل
خدا تعالیٰ کا بطور قدرت تامہ کے ضروری ہے اور نیز اس دلیل سے ضرورت قدرت تامہ کی خدا تعالیٰ
کے لئے واجب ٹھہرتی ہے کہ بموجب اصول متقررہ فلسفہ کے ہم کو اختیار ہے کہ یہ فرض کریں کہ مثلاً
ایک مدت تک تمام ارواح موجودہ ابدان متناسبہ اپنے سے متعلق رہیں ۔ پس جب ہم نے یہ امر فرض
سبہ اپنے سے
کیا تو یہ فرض ہمارا اس دوسرے فرض کو بھی مستلزم ہوگا کہ اب تا انقضائے اس مدت کے ان جنینوں میں
جو رحموں میں تیار ہوئے ہیں کوئی روح داخل نہیں ہوگا ۔ حالانکہ جنینوں کا بغیر تعلق روح کے معطل
پڑے رہنا بہ بداہت عقل باطل ہے۔ پس جو امر مستلزم باطل ہے وہ بھی باطل ۔ پس ثبوت متقدمین سے
یہ نتیجہ ثابت ہو گیا کہ خدائے تعالیٰ کے لئے صفت ربوبیت تامہ کی ضروری ہے اور یہی مطلب تھا۔
دلیل ششم قرآن مجید میں بمادہ قیاس مرکب قائم کی گئی اور قیاس مرکب کی یہ تعریف ہے کہ
ایسے مقدمات سے مؤلف ہو کر اُن سے ایسا نتیجہ نکلے کہ اگر چہ وہ نتیجہ خود بذاتہ مطلب کو ثابت نہ کرتا
ہو لیکن مطلب بذریعہ اس کے اس طور سے ثابت ہو کہ اُسی نتیجہ کو کسی اور مقدمہ کے ساتھ ملا کر ایک
دوسرا قیاس بنایا جائے ۔ پھر خواہ نتیجہ مطلوب اسی قیاس دوم کے ذریعہ سے نکل آوے یا اور کسی قدر
اسی طور سے قیاسات بنا کر مطلوب حاصل ہو ۔ دونوں صورتوں میں اس قیاس کو قیاس مرکب کہتے ہیں

اور آیت شریف جو اس قیاس پر متضمن ہے، یہ ہے دیکھو سورة البقرة الجزو - اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ
الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ا یعنی خدا
اپنی ذات میں سب مخلوقات کے معبود ہونے کا ہمیشہ حق رکھتا ہے جس میں کوئی اس کا شریک نہیں ۔اس
دلیل روشن سے کہ وہ زندہ ازلی ابدی ہے اور سب چیزوں کا وہی قیوم ہے یعنی قیام اور بقا ہر چیز کا اسی
کے بقا اور قیام سے ہے اور وہی ہر چیز کو ہر دم تھامے ہوئے ہے، نہ اس پر اونگ طاری ہوتی ہے، نہ نیند
اُسے پکڑتی ہے ۔ یعنی حفاظت مخلوق سے کبھی غافل نہیں ہوتا ۔ پس جب کہ ہر ایک چیز کی قائمی اسی
سے ہے ۔ پس ثابت ہے کہ ہر ایک مخلوقات آسمانوں کا اور مخلوقات زمین کا وہی خالق ہے اور
وہی مالک ۔ اور شکل اس قیاس کی جو آیت شریف میں وارد ہے بقاعدہ منطقیہ اس طرح پر ہے
( جز اول قیاس مرکب کی ) (صغری ) خدا کو بلا شرکتہ الغیر تمام مخلوقات کے معبود ہونے کا حق از لی
ابدی ہے (کبری ) اور جس کو تمام مخلوقات کے معبود ہونے کا حق ازلی ابدی ہو وہ زندہ ازلی ابدی
اور تمام چیزوں کا قیوم ہوتا ہے ( نتیجہ ) خدا زندہ ازلی ابدی اور تمام چیزوں کا قیوم ہے۔ ( جز ثانی
قیاس مرکب کی کہ جس میں نتیجہ قیاس اوّل کا صغری قیاس کا بنایا گیا ہے (صغری ) ( خداوند ازلی ابدی بنایا
اور تمام چیزوں کا قیوم ہے ) (کبری) اور جو زندہ ازلی ابدی اور تمام چیزوں کا قیوم ہو وہ تمام اشیاء
کا خالق ہوتا ہے ) ( نتیجہ ) ( خدا تمام چیزوں کا خالق ہے ) صغری جزو اول قیاس مرکب کا یعنی یہ
قضیہ کہ خدا کا بلا شرکت غیرے تمام مخلوقات کے معبود ہونے کا حق ازلی ابدی ہے باقرار فریق ثانی
ثابت ہے ۔ پس حاجت اقامت دلیل کی نہیں اور کبری جز اول قیاس مرکب کا یعنی یہ قضیہ کہ جس کو
تمام اشیاء کے معبود ہونے کا حق ازلی ابدی ہو وہ زندہ ازلی ابدی اور تمام اشیاء کا قیوم ہوتا ہے ۔ اس
طرح پر ثابت ہے کہ اگر خدائے تعالیٰ ازلی ابدی زندہ نہیں ہے تو یہ فرض کرنا پڑا کہ کسی وقت پیدا ہو یا
آئندہ کسی وقت باقی نہیں رہے گا ۔ دونوں صورتوں میں ازلی ابدی معبود ہونا اس کا باطل ہوتا ہے
کیونکہ جب اس کا وجود ہی نہ رہا تو پھر عبادت اس کی نہیں ہو سکتی کیونکہ عبادت معدوم کی صحیح نہیں ہے
اور جب وہ بوجہ معدوم ہونے کے معبود ازلی ابدی نہ رہا تو اس سے یہ قضیہ کا ذب ہوا کہ خدا کو معبود
ہونے کا حق ازلی ابدی ہے ۔ حالانکہ ابھی ذکر ہو چکا ہے کہ یہ قضیہ صادق ہے ۔ پس ماننا پڑا کہ جس کو
البقرة: ۲۵۶

تمام اشیاء کے معبود ہونے کا حق ازلی ابدی ہو وہ زندہ ازلی ابدی ہوتا ہے۔
اسی طرح اگر خدا تمام چیزوں کا قیوم نہیں ہے یعنی حیات اور بقا دوسروں کی اس کی حیات اور
بقا پر موقوف نہیں تو اس صورت میں وجود اس کا بقاء مخلوقات کے واسطے کچھ شرط نہ ہوگا ۔ بلکہ تاثیر اس
کی بطور مؤثر بالقسر ہوگی ۔ نہ بطور علت حقیقت حافظ الاشیاء کے کیونکہ مؤثر بالقسر اسے کہتے ہیں کہ
جس کا وجود اور بقاء اس کے متاثر کے بقاء کے واسطے شرط نہ ہو جیسے زید نے مثلاً ایک پتھر چلایا اور اُسی
وقت پتھر چلاتے ہی مر گیا تو بیشک اسی پتھر کو جو ابھی اس کے ہاتھ سے چھٹا ہے بعد موت زید کے بھی
حرکت رہے گی ۔ پس اسی طرح اگر بقول آریہ سماج والوں کے خدا تعالیٰ کو محض مؤثر بالقسر قرار دیا
جائے تو اس سے نعوذ باللہ یہ لازم آتا ہے کہ اگر پر میشور کی موت بھی فرض کریں تو بھی ارواح اور
ذرات کا کچھ بھی حرج نہ ہو۔ کیونکہ بقول پنڈت دیانند صاحب کے کہ جس کو اُنہوں نے ستیارتھ پرکاش
میں درج فرما کر توحید کا ستیا ناس کیا ہے اور نیز بقول پنڈت کھڑک سنگھ صاحب کے جنہوں نے بغیر
سوچے سمجھے تقلید پنڈت دیانند صاحب کی اختیار کی ہے ۔ وید میں یہ لکھا ہے کہ سب ارواح اپنی بقا اور
حیات میں بالکل پرمیشور سے بے غرض ہیں اور جیسے بڑھئی کو چوکی سے اور کمہار کو گھڑے سے نسبت
ہوتی ہے وہی پر میشور کو مخلوقات سے نسبت ہے۔ یعنی صرف جوڑ نے جاڑنے سے ٹنڈا پر میشر گریکا
چلاتا ہے اور قیوم چیزوں کا نہیں ہے ۔ لیکن ہر ایک دانا جانتا ہے کہ ایسا ماننے سے یہ لازم آتا ہے کہ
پر میشور کا وجود بھی مثل کمہاروں اور نجاروں کے وجود کے بقاء اشیاء کے لئے کچھ شرط نہ ہو بلکہ جیسے
بعد موت کمہاروں اور بڑھئیوں کے گھڑے اور چوکیاں اسی طرح سے بنے رہتے ہیں اسی طرح بصورت
فوت ہونے پر میشور کے بھی اشیاء موجودہ میں کچھ بھی خلل واقع نہ ہو سکے۔ پس ثابت ہوا کہ یہ خیال
پنڈت صاحب کا جو پرمیشور کو صانع ہونے میں کمہار اور بڑھی سے مشابہت ہے قیاس مع الفارق
ہے ۔ کاش اگر وہ خدا کو قیوم اشیاء کا مانتے اور نجاروں سا نہ جانتے تو ان کو یہ تو کہنا نہ پڑتا کہ
پرمیشور کی موت فرض کرنے سے روحوں کا کچھ بھی نقصان نہیں ۔ لیکن شاید وید میں بھی لکھا ہوگا
ور نہ میں کیونکر کہوں کہ پنڈت صاحب کو قیومت پروردگار جو اجلی بدیہیات ہے، (پر) کچھ شک ہے
اور اگر پنڈت صاحب پرمیشور کو قیوم سب چیزوں کا مانتے ہیں تو پھر اس کو کمہاروں اور معماروں
سے نسبت دینا کس قسم کی بدیا ہے اور وید میں اس پر دلیل کیا لکھی ہے ۔ دیکھو فرقان مجید میں

صفت قیومی پروردگار کی کئی مقام میں ثابت کی ہے جیسا کہ مکرر اس دوسری آیت میں بھی فرمایا ہے۔
سورة النور اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ! یعنی خدا آسمان وزمین کا نور ہے ۔اسی سے
طبقہ سفلی اور علوی میں حیات اور بقا کی روشنی ہے۔ پس اس ہماری تحقیق سے جز اول قیاس مرکب کی
ثابت ہوئی اور صغری جز ثانی قیاس مرکب کا وہی ہے جو جز اول قیاس مرکب کا نتیجہ ہے اور جز اول
قیاس مرکب کی ابھی ثابت ہو چکی ہے ۔ پس نتیجہ بھی ثابت ہو گیا اور کبری جزو ثانی کا جو زندہ
ازلی ابدی اور قیوم سب چیزوں کا ہو وہ خالق ہوتا ہے اس طرح پر ثابت ہے کہ قیوم اُسے کہتے ہیں
کہ جس کا بقا اور حیات دوسری چیزوں کے بقا اور حیات اور اُن کے کل مایحتاج کے حصول کا شرط ہو
اور شرط کے یہ معنی ہیں کہ اگر اُس کا عدم فرض کیا جائے تو ساتھ ہی مشروط کا عدم فرض کرنا پڑے۔
جیسے کہیں کہ اگر خدا تعالیٰ کا وجود نہ ہو تو کسی چیز کا وجود نہ ہو۔ پس یہ قول کہ اگر خدا تعالیٰ کا وجود نہ ہو تو
کسی چیز کا وجود نہ ہو بعینہ اس قول کے مساوی ہے کہ خدا تعالیٰ کا وجود نہ ہوتا تو کسی چیز کا وجود نہ ہوتا ۔
پس اس سے ثابت ہوا کہ خدائے تعالیٰ کا وجود دوسری چیزوں کے وجود کا علت ہے اور خالقیت
کے بجز اس کے اور کوئی معنی نہیں کہ وجود خالق کا وجود مخلوق کے لئے عدت ہو۔ پس ثابت ہو گیا کہ خدا
خالق ہے اور یہی مطلب تھا۔ یہ
الراقم
مرزاغلام احمد ۔ رئیس قادیان
النور : ٣٦
پرانی تحریریں ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳ تا ۱۹

مکتوب نمبر ۲
سوامی دیانند صاحب کے نام کھلا خط بصورت اعلان
سوامی دیانند صاحب نے بجواب ہماری اس بحث کے، جو ہم نے روحوں کا بے انت ہونا باطل
کر کے غلط ہونا ا مسئلہ تناسخ اور قدامت سلسلہ دنیا کا ثابت کیا ہے ، معرفت تین کس آریہ سماج والوں
کے یہ پیغام بھیجا ہے کہ اگر ارواح حقیقت میں بے انت نہیں لیکن تناسخ اس طرح پر ہمیشہ رہتا ہے کہ
جب سب ارواح مکتی پا جاتے ہیں تو پھر بوقت ضرورت مکتی خانہ سے باہر نکالے جاتے ہیں ۔ اب
سوامی صاحب فرماتے ہیں کہ اگر ہمارے اس جواب میں کچھ شک ہو تو بالمواجہ بحث کرنی چاہئے ۔
چنانچہ اس بارے میں سوامی صاحب کا خط بھی آیا۔ اس خط میں بحث کا شوق ظاہر کرتے ہیں اس
واسطے بذریعہ اس اعلان کے ظاہر کیا جاتا ہے کہ
یہ بحث بالمواجہ ہم کو بسر و چشم منظور ہے۔
کاش سوامی صاحب کسی طرح ہمارے سوالوں کا جواب دیں۔ مناسب ہے کہ سوامی صاحب کوئی
مقام اور ثالث بالخیر اور انعقاد جلسہ کی تجویز کر کے بذریعہ کسی مشہور اخبار کے مشتہر کر دیں لیکن اس
جلسہ میں شرط یہ ہے کہ یہ جلسہ بحاضری چند منصفان صاحب لیاقت اعلیٰ کہ تین صاحب ان میں سے
ممبران برہم سماج اور تین صاحب مسیحی مذہب ہونگے قرار پاوے گا ۔ اوّل تقریر کرنے کا ہمارا حق
ہوگا کیونکہ ہم معترض ہیں ۔ پھر پنڈت صاحب برعایت شرائط جو چاہیں گے جواب دیں گے ۔ پھر ان
کا جواب الجواب ہماری طرف سے گزارش ہوگا اور بحث ختم ہو جائے گی ۔ ہم سوامی صاحب کی اس
درخواست سے بہت خوش ہوئے ۔ ہم تو پہلے ہی کہتے تھے کہ کیوں سوامی صاحب اور اور دھندوں میں
لگے ہوئے ہیں اور ایسی بحث اور اعتراضوں کا جواب نہیں دیتے جس نے سب آریہ سماج والوں کا
دم بند کر رکھا ہے ۔ اب اگر سوامی صاحب نے اس اعلان کا کوئی جواب مشتہر نہ کیا تو پس یہ سمجھو کہ
سوامی صاحب صرف باتیں کر کے اپنے موافقین کے آنسو پونچھتے ہیں اور مکت پایوں کی واپسی میں جو
مفاسد ہیں مضمون مشتملہ متعلقہ اِس اعلان میں درج ہیں ۔ ناظرین پڑھیں اور انصاف فرمائیں ۔
مرزا غلام احمد رئیس قادیان
۱۰ / جون ۱۸۷۸ء

مکتوب نمبر ۳
جلد اول
دیو سماج کے بانی مبانی پنڈت شو نرائن صاحب سینتانند
اگنی ہوتری سے خط و کتابت
الہام ایک القاء غیبی ہے کہ جس کا حصول کسی طرح کی سوچ اور تر ڈراور تفکر اور تدبر پر موقوف
نہیں ہوتا اور ایک واضح اور منکشف احساس سے کہ جیسے سامع کو متکلم سے یا مضروب کو ضارب سے یا
ملموس کو لامس سے ہو، محسوس ہوتا ہے اور اس سے نفس کو مثل حرکات فکریہ کے کوئی الم روحانی نہیں
پہنچتا بلکہ جیسے عاشق اپنے معشوق کی رویت سے بلا تکلف انشراح اور انبساط پاتا ہے ویسا ہی روح کو
الہام سے ایک از لی اور قدیمی رابطہ ہے کہ جس سے روح لذت اُٹھاتی ہے ۔ غرض یہ ایک منجانب اللہ
اعلام لذیذ ہے کہ جس کو نفث في الروع اور وحی بھی کہتے ہیں ۔
۔
دلیل المی نمبر اول۔ الہام کی ضرورت
کوئی قانون عاصم ہمارے پاس ایسا نہیں ہے کہ جس کے ذریعہ سے ہم لزوماً غلطی سے بچ سکیں ۔
یہی باعث ہے کہ جن حکیموں نے قواعد منطق کے بنائے اور مسائل مناظرہ کے ایجاد کئے اور دلائل فلسفہ
کے گھڑے، وہ بھی غلطیوں میں ڈوبتے رہے اور صد ہا طور کے باطل خیال اور جھوٹا فلسفہ اور نکمی باتیں
اپنی نادانی کی یادگار میں چھوڑ گئے ۔ پس اس سے یہ ثبوت ملتا ہے کہ اپنی ہی تحقیقات سے جمیع امور حقہ
اور عقائد صحیحہ پر پہنچ جانا اور کہیں غلطی نہ کرنا ایک محال عادی ہے۔ کیونکہ آج تک ہم نے کوئی فرد بشر ایسا
نہیں دیکھا اور نہ سنا اور نہ کسی تاریخی کتاب میں لکھا ہوا پایا کہ جو اپنی تمام نظر اور فکر میں سہو اور خطا سے کہ جواپنی اور میں ہو اور خطا
معصوم ہو۔ پس بذریعہ قیاس استقرائی کے یہ صحیح اور سچا نتیجہ نکلتا ہے کہ وجود ایسے اشخاس کا کہ جنہوں نے بیچ اور گلتا ہے ایسے کا کہ
صرف قانون قدرت میں فکر اور غور کر کے اور اپنے ذخیرہ کانشنس کو واقعات عالم سے مطابقت دے کر اپنی اور اپنے ذخیرہ کیا اس کو واقعات عالم سے مطابق
تحقیقات کو ایسے اعلیٰ پایہ صداقت پر پہنچادیا ہو کہ جس میں غلطی کا نکلنا غیر ممکن ہو ، ہو، خود عادتاً غیر ممکن ہے۔

اب بعد اس کے جس امر میں آپ بحث کر سکتے ہیں اور جس بحث کا آپ کو حق پہنچتا ہے وہ یہ
ہے کہ اس کے برخلاف ہمارے اس استقرا کے کوئی نظیر دے کر ہمارے اس استقرا کو توڑ دیں یعنی
از روئے وضع مستقیم مناظرہ کے جواب آپ کا صرف اس امر میں محصور ہے کہ اگر آپ کی نظر میں
ہمارا استقرا غیر صحیح ہے تو آپ بغرض ابطال ہمارے اس استقرا کے کوئی ایسا فرد کامل ارباب نظر اور
فکر اور حدس میں سے پیش کریں کہ جس کی تمام راؤں اور فیصلوں اور ججمنٹوں میں کوئی نقص
نکالنا ہرگز ممکن نہ ہو اور زبان اور قلم اُس کی سہو و خطا سے بالکل معصوم ہو ۔ تا ہم بھی تو دیکھیں کہ وہ
در حقیقت ایسا ہی معصوم ہے یا کیا حال ہے؟ اگر معصوم نکلے گا تو بیشک آپ سچے اور ہم جھوٹے ، ورنہ
صاف ظاہر ہے کہ جس حالت میں نہ خود انسان اپنے علم اور واقفیت سے غلطی سے بچ سکے اور نہ خدا
( جو رحیم و کریم اور ہر ایک سہو و خطا سے مبرا اور ہر امر کی اصل حقیقت سے واقف ہے ) بذریعہ اپنے
سچے الہام کے اپنے بندوں کی مدد کرے تو پھر ہم عاجز بندے کیونکر ظلمات جہل اور خطا سے باہر آویں
اور کیونکر آفات شک و شبہ سے نجات پائیں ۔ لہذا میں مستحکم رائے سے یہ بات ظاہر کرتا ہوں کہ
مقتضائے حکمت اور رحمت اور بندہ پروری اُس قادر مطلق کا یہی ہے کہ وقتاً فوقتاً جب مصلحت دیکھے
ایسے لوگوں کو پیدا کرتا رہے کہ عقائد حقہ کے جاننے اور اخلاق صحیحہ کے معلوم کرنے میں خدا کی طرف
سے الہام پائیں اور تفہیم تعلیم کا ملکہ وہی رکھیں تا کہ نفوس بشریہ، کہ سچی ہدایت کے لئے پیدا کئے گئے
ہیں ، اپنی سعادت مطلوبہ سے محروم نہ رہیں ۔
۲۱ رمتی ۱۸۷۹ء
جواب از پنڈت شو نرائن
راقم آپ کا نیازمند
غلام احمد عفی عنہ
مکرمی جناب مرزا صاحب! عنایت نامہ آپ کا بمع مضمون پہنچا۔ آپ نے الہام کی تعریف
اور اس کی ضرورت کے بارے میں جو کچھ لکھا ہے، افسوس ہے کہ میں اس سے اتفاق نہیں کر سکتا
ہوں ۔ میرے اتفاق نہ کرنے کی جو جو وجوہات ہیں اُنہیں ذیل میں رقم کرتا ہوں ۔
Judgements

اول: آپ کی اس دلیل میں ( جس کو آپ لمی قرار دیتے ہیں ) علاوہ اس خیال کے کہ وہ الہام
کے لئے جس کو آپ معلول تصور کرتے ہیں علت ہو سکتی ہے یا نہیں ، ایک صریحا غلطی ایسی پائی جاتی
ہے کہ وہ واقعات کے خلاف ہے۔ مثلاً آپ ارقام فرماتے ہیں کہ کوئی قانون عاصم ہمارے پاس
ایسا نہیں ہے کہ جس کے ذریعہ سے ہم لز و ما غلطی سے بچ سکیں اور یہی باعث ہے کہ جن حکیموں نے
قواعد منطق کے بنائے اور مسائل مناظرے کے ایجاد کئے اور دلائل فلسفہ کے گھڑے وہ بھی غلطیوں
میں ڈوبتے رہے اور صد ہا طور کے باطل خیال اور جھوٹا فلسفہ اور نکمی باتیں اپنی نادانی کی یادگار چھوڑ
گئے۔ اس سے کیا آپ کا یہ مطلب ہے کہ انسان نے اپنی تحقیقات میں ہزاروں برس سے جو کچھ
آج تک مغز زنی کی ہے اور ہاتھ پیر مارے ہیں ، اُس میں بجز باطل خیال اور جھوٹا فلسفہ اور نکمی باتوں
کے کوئی صحیح خیال اور کوئی راست اور حق امر باقی نہیں چھوڑا گیا ہے؟ یا اب جو محقق نیچر کی تحقیقات
میں مصروف ہیں وہ صرف ”’نادانی کے ذخیرہ کو زیادہ کرتے ہیں اور حق امر پر پہنچنے سے قطعی مجبور
ہیں؟ اگر آپ ان سوالوں کا جواب نفی میں نہ دیں تو صاف ظاہر ہے کہ آپ سینکڑوں علوم اور اُن کے
متعلق ہزاروں باتوں کی راست اور صحیح معلومات سے دنیا کی ہر ایک قوم کم و بیش مستفید ہو رہی ہے،
صریحاً انکار کرتے ہیں ۔ مگر میں یقین کرتا ہوں کہ شاید آپ کا یہ مطلب نہ ہوگا اور اس بیان سے غالباً
آپ کی یہ مراد ہوگی کہ انسان سے اپنی تحقیقات اور معلومات میں سہوا اور خطا کا ہونا ممکن ہے ۔ مگر یہ نہیں
کہ نیچر نے انسان کو فی ذاتہ ایسا بنایا ہے کہ جس سے وہ کوئی معلومات صحت کے ساتھ حاصل ہی نہیں کر
سکتا ہے۔ کیونکہ ایسے اشخاص آپ نے خود دیکھے اور سنے ہونگے اور نیز تاریخ میں ایسے لوگوں کا ذکر
پڑھا ہوگا کہ جو اپنی تمام نظر اور فکر میں اگر چہ آپ کے نزدیک سہو اور خطا سے معصوم نہ ہوں مگر بہت
سی باتوں میں اُن کی معلومات قطعی راست اور درست ثابت ہوئی ہے اور صد ہا امور کی تحقیقات جو
پچھلے اور حال کے زمانہ میں وقوع میں آئی ہے اس میں غلطی کا نکلنا قطعی غیر ممکن ہے اور اس بیان کی
تصدیق آپ علوم طبعی ریاضی اور اخلاقی وغیرہ کے متعلق صدہا معلومات میں بخوبی کر سکتے ہیں ۔
گل معلومات جو انسان آج تک حاصل کر چکا ہے اور نیز آئندہ حاصل کرے گا ، اس کے حصول کا
گل سامان ہر فرد بشر میں نیچر نے مہیا کر دیا ہے۔ اب اس سامان کو انسان فرداً فرداً اور نیز به هئیت مجموعی
جس قد را اپنی محنت اور جانفشانی سے روز بروز زیادہ سے زیادہ نفیس اور طاقتور بنانے کے ساتھ ترقی کی

صورت میں لاتا جاتا ہے اور جس قدر اس کے مناسب استعمال کی تمیز پیدا کرتا جاتا ہے اسی قدر وہ نیچر کی
تحقیقات میں زیادہ سے زیادہ تر صحت کے ساتھ اپنی معلومات کے حصول میں کامیاب ہوتا جاتا ہے۔
اس مختصر بیان سے میں یقین کرتا ہوں کہ آپ اس بات کے تسلیم کرنے سے انکار نہ کریں گے
که انسان سے اپنی تحقیقات میں اگر چہ غلطی کرنا ممکنات سے ہے۔ مگر یہ نہیں کہ ہر ایک معلومات میں
اس کے غلطی موجود ہے بلکہ بہت کچھ معلومات اس کی صحیح ہیں اور ظاہر ہے کہ جن معلومات میں اس کی
غلطی موجود نہیں ہے وہ جس قاعدہ یا طریق کے برتاؤ کے ساتھ ظہور میں آئی ہے وہ بھی غلطی سے مترا
تھا۔ کیونکہ غلط قاعدہ کے عملدرآمد سے کبھی کوئی صحیح نتیجہ برآمد نہیں ہوتا ہے۔ پس جو معلومات اس کی
صحیح ہے اس میں اسے حقیقت کے حصول کے لئے جو سامان نیچر نے اُسے عطا کیا تھا اس کا صحیح اور
مناسب استعمال ظہور میں آیا مگر جہاں اس نے اپنی معلومات میں غلطی کھائی ہے وہاں اس کی
مناسب نگہداشت نہیں ہوئی ۔ گویا ایک شخص جس کے پاس ڈور بین موجود ہے اور اُس کی نلی بھی وہ
کھولنا جانتا ہے مگر ٹھیک فوکس نہ پیدا کرنے کے باعث جس طرح مقابل کی شھے کو یا تو دیکھنے سے
محروم رہتا ہے یا بشرط دیکھنے کے صاف اور اصل حالت میں نہیں دیکھ سکتا ہے ۔ ایک شخص اسی طرح
اپنی تحقیقات میں حسب مذکورہ بالا نیچری سامان کی ڈور بین کھولتے وقت مناسب درجہ کے فوکس میں
قائم کرنے سے رہ جاتا ہے تو وہ یا تو حقیقت کی تصویر کے دیکھنے سے ہی محروم ہو جاتا ہے یا وہ تصویر
جیسی ہے ویسی نہیں دیکھ سکتا مگر جو شخص بر خلاف اس شخص کے صحیح فوکس کے پیدا کرنے کے قابل
ہوتا ہے وہ پہلے شخص کی غلطی کو دریافت کر لیتا ہے اور حق الامر کو پہنچ جاتا ہے ۔
اب اس بیان سے ( کہ جو نہایت سیدھا اور صاف ہے ) یہ بخوبی ثابت ہے کہ اول تو انسان بعض
صورتوں میں اپنے نیچری سامان کے مناسب استعمال کے ساتھ پہلے ہی حق امر کو دریافت کر لیتا
دنیا میں جیسے ہاتھ پیر اور صحت بدنی رکھتے ہوئے بھی ہزاروں اور لاکھوں اشخاص بلا مشقت سستی اور کاہلی کے
ساتھ ہی شکم پُری کرنے کو مستعد رہتے ہیں ویسے ہی معلومات کے متعلق بھی لاکھوں اور کروڑوں اشخاص با وجود
تحقیقات کیلئے نیچری سامان سے مشرف ہونے کے پھر اپنے دماغ کو پریشان کرنا نہیں چاہتے ہیں اور جن باتوں کی
اصلیت کو اپنے تھوڑے سے فکر سے بھی معلوم کر سکتے ہیں ان کے لئے بھی خود تکلیف اُٹھانا نہیں چاہتے ہیں اور محض
اندھوں کی طرح ایک ہی تقلید کے ساتھ مطلب برآری کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا میں آج تک ایک کی غلطی
لاکھوں کروڑوں روحوں پر مؤثر دیکھی جاتی ہے۔

ہے۔ دوم بشرط مناسب استعمال میں نہ لانے یا نہ لا سکنے کی اگر غلطی کھاتا ہے تو کوئی دوسرا جسے اس
کے ٹھیک استعمال کا موقع مل جاتا ہے وہ اس غلطی کو رفع کر دیتا ہے چنانچہ انسانی معلومات کی کل
تاریخ اس قسم کے دلچسپ سلسلہ سے پُر ہے اور اس سلسلہ میں جو ہزاروں برس کا تجربہ ظاہر کرتا ہے
کسی محقق کے لئے اس نتیجہ پر پہنچنا بہت دشوار نہیں رہتا ہے کہ انسان فی ذاتہ تمام ضروری اعضاء
جسمانی اور قواعد دماغی و اخلاقی سے مشرف ہو کر اس دنیا میں (جو اس کے تمام نیچر کے حسب حال
اور باہمی ربط و علاقہ کے ساتھ وابستہ کی گئی ہے ) آپ اپنا راستہ ڈھونڈھے اور خو داپنی جسمانی
روحانی بھلائی اور بہتری کے وسائل کا علم حاصل کرے اور فائدہ اُٹھائے ۔
پس اس قانون قدرت کو پس انداز کر کے یا حکیم حقیقی کی دانائی کے خلاف اگر ہم ایک فرضی
دلیل قائم کریں کہ چونکہ انسان کو اپنے چاروں طرف دیکھنا ضروریات سے ہے اور دیکھنے کیلئے جو
دو آنکھیں اس کے چہرے پر قائم کی گئی ہیں۔ وہ جس وقت سامنے کی اشیاء کے دیکھنے میں مصروف
ہوتی ہیں اُس وقت پیچھے سے اُس کے اگر اُس کی ہلاکت کا سامان کیا گیا ہو تو وہ بشرط آگے کی دو ہی
آنکھوں کے ہونے کے ضرور ہے کہ پیچھے کے حال کے دیکھنے سے محروم رہے ۔ پس ممکن نہ تھا کہ خدا
جو رحیم اور کریم اور حکیم ہے وہ اسے سر کے پیچھے کی طرف بھی دو آنکھیں ایسی عطا نہ کرتا کہ جس سے
وہ مذکورہ بالا خطرہ سے نجات پانے کی تدبیر کر سکتا۔ پس جبکہ سر کے پیچھے کی طرف دو آنکھوں کے
ہونے کی ضرورت ہے لہذا لازم ہوا کہ خدا اپنے بندوں کی مزید حفاظت کی غرض سے ایسی آنکھیں
کی سے
عطا کرے یا اسی قسم کی ایک اور دلیل ہم یہ قائم کریں کہ چونکہ انسان کی عقل خطا کرتی ہے اور اسے یہ
علم بھی آج تک حاصل نہیں ہے کہ بمبئی سے جس جہاز پر وہ ولایت کو روانہ ہوتا ہے اس کی روانگی کی
تاریخ سے ہفتہ یا ڈیڑھ ہفتہ بعد جو خطرناک طوفان سمندر میں آنے والا ہے اور جس میں اس کا جہاز
غرق ہونے کو ہے اسے پہلے سے جان سکے ۔ پس جس حالت میں نہ خود انسان اپنے علم اور واقفیت
سے اپنے تئیں طوفان کے مہلک اور خوفناک اثر سے محفوظ کر سکتا ہے اور وہ خدا ( جو رحیم و کریم اور ہر
ایک سہو و خطا سے مبرا اور ہر امر کی حقیقت پر واقف ہے ) بذریعہ اپنے نج کے پیغام کے فوراً اپنے
بندوں کی مدد کرے تو پھر ہم عاجز بندے کیونکر اپنی جان کو ہلاکت کے طوفان سے محفوظ رکھ سکتے
ہیں ۔ پس مقتضائے حکمت اور رحمت اور بندہ پروری اُس قادر مطلق کا یہی ہے کہ وقتاً فوقتاً وہ ہم کو

·

آج 10 میں سے 10 باقی