ہندؤون۔ آریوں اور براہمو سماجیوں کے نام خطوط
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 8
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لالہ بھیم سین صاحب کے نام خط
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہم مکتب ایک لالہ بھیم سین صاحب تھے اور زمانہ
قیام سیالکوٹ میں حضرت اقدس کی ان کے ساتھ بڑی راہ و رسم تھی ۔ لالہ بھیم سین صاحب
کی بابت اس خط کے شائع کرتے وقت مجھے معلوم نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا فوت ہو چکے ہیں
مگر اس میں کوئی کلام نہیں کہ ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بڑی محبت تھی اور
خط و کتابت بھی رہتی تھی ۔ جن ایام میں گورداسپور میں مقدمات کا سلسلہ شروع تھا تو
لالہ بھیم سین صاحب نے اپنے بیٹے کی خدمات بھی پیش کی تھیں جو بیرسٹری کا امتحان پاس
کر کے آچکے تھے ۔ حضرت مسیح موعود نے شکریہ کے ساتھ ان کی خدمات کو کسی دوسرے
وقت پر عند الضرورت ملتوی کر دیا تھا ۔ غرض حضرت صاحب کو لالہ بھیم سین صاحب سے
محبت اور لالہ بھیم سین کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اخلاص تھا۔
۱۴ جون ۱۹۰۳ء کو حضرت مسیح موعود نے لالہ بھیم سین کو ایک خط لکھا تھا جو ذیل
میں درج کیا جاتا ہے۔ میں لالہ بھیم سین صاحب کے فرزند ارجمند سے خط کتابت کر کے
حضرت اقدس کی بعض اور تحریریں بھی جو میسر آ سکیں حاصل کرنی چاہتا ہوں مگر سر دست یہ
ایک خط یہاں درج کر دیا جاتا ہے جو ہمارے ہاتھ میں ہے۔
خاکسار یعقوب علی عفی اللہ عنہ
مکتوب نمبر ۲۲
آپ نے اپنے خط میں کچھ مذہبی رنگ میں بھی نصائح تحریر فرمائی تھیں ۔ مجھ کو اس بات سے
بہت خوشی ہوئی کہ آپ کو اس عظیم الشان پہلو سے بھی دلچسپی ہے۔ درحقیقت چونکہ دنیا ایک مسافر خانہ
ہے اور تھوڑی دیر کے بعد ہم سب لوگ اصلی گھر کی طرف واپس کئے جائیں گے۔ اس لئے ہر ایک کا
فرض ہونا چاہئے کہ دین اور مذہب کے عقائد کے معاملہ میں پورے غور سے سوچے پھر جس طریق کو
خدا تعالیٰ کی رضا مندی کے موافق پاوے اُسی کے اختیار کرنے میں کسی ذلت اور بدنامی سے نہ
ڈرے اور نہ اہل وعیال اور خوشیوں اور فرزندوں کی پروا رکھے۔ ہمیشہ صادقوں نے ایسا ہی کیا
ہے۔ سچائی کے اختیار کرنے میں اُنہوں نے بڑے بڑے دُکھ اُٹھائے ۔
یہ تو ظاہر ہے کہ خواہ عقائد ہوں یا اعمال ، دو حال سے خالی نہیں ۔ یا سچے ہوتے ہیں یا جھوٹے ۔
پھر جھوٹے کو اختیار کرنا دھرم نہیں ہے۔ مثلاً وید کی طرف یہ ہدایت منسوب کی جاتی ہے کہ اگر کسی
عورت کے چند سال تک بیٹا نہ ہو، بیٹیاں ہی ہوں تو اس کا خاوند اپنی عورت کو دوسرے سے ہمبستر کرا
سکتا ہے ۔ اور ایسا سلسلہ اُس وقت تک جاری رہ سکتا ہے جب تک ایک بیگا نہ مرد کے نطفہ سے گیارہ
فرزند نر بینہ پیدا ہو جائیں ۔ اور شاکت مت میں جو وید کی طرف ہی اپنے تئیں منسوب کرتے ہیں یہ ہی اپنے میں منسوب کرتے ہیں۔ یہ
ہدایت ہے کہ اُن کے خاص مذہبی میلوں میں ماں اور بہن سے بھی جماع درست ہے اور ایک شخص
دوسرے کی عورت سے زنا کر سکتا ہے۔ اسی طرح دنیا میں ہزار ہا ایسے مذہب ہیں کہ اگر ان کا ذکر کیا
جاوے تو آپ انگشت بدنداں رہیں گے۔ پھر کیونکر ممکن ہے کہ انسان صلح کاری اختیار کر کے اُن
لوگوں کی ہاں سے ہاں ملاوے ۔ ایسا ہی عقائد کا حال ہے ۔ بعض لوگ دریاؤں کی پوجا کرتے ہیں،
بعض لوگ آگ کی ، بعض سورج کی بعض چاند کی ، بعض درختوں کی ، بعض سانپوں اور بلیوں کی ۔
اور بعض انسانوں کو در حقیقت خدا سمجھتے ہیں ۔ تو کیا ممکن ہے کہ ان سب کو راستباز سمجھا جاوے؟
جو لوگ دنیا کی اصلاح کے لئے آتے ہیں اُن کا فرض ہوتا ہے کہ سچائی کو زمین پر پھیلا دیں اور
جھوٹ کی بیخ کنی کریں ۔ وہ سچائی کے دوست اور جھوٹ کے دشمن ہوتے ہیں ۔ مثلاً اگر کسی راستباز کو
چند ڈا کو یا چور یہ ترغیب دیں کہ بذریعہ ڈاکو یا کیسہ بری یا نقب زنی کے کوئی مال حاصل کرنا چاہئے تو
کیا جائز ہوگا کہ وہ راستباز اُن کیساتھ ہو کر ایسے جرائم کا ارتکاب کرے؟ پس مذہب کس چیز کا نام
ہے۔ اسی بات کا نام تو مذہب ہے کہ جو عقائد یا اعمال بُرے اور گندے اور ناپاک ہوں اُن سے
پر ہیز کیا جاوے اور ایسی کتابیں جو نا پاک عقائد یا اعمال سکھلاتی ہیں اُن کو اپنا پیشوا اور رہبر نہ بنایا
جاوے۔ میں اس بات کو کسی طرح سمجھ نہیں سکتا کہ ہر ایک مذہب سے صلح رکھی جاوے اور اُن کی ہاں
میں ہاں ملائی جاوے۔ کیونکہ اگر ایسا کیا جاوے تو دنیا میں کوئی بدی بدی نہیں رہے گی اور ہر قسم کے
بدعقائد اور بداعمال ان نیکیوں میں داخل ہو جائیں گے ۔ حالانکہ جو شخص ایک نظر دنیا کے مذاہب پر
ڈالے تو اُس کو معلوم ہو جائے گا کہ خدا شناسی ہی کے بارے میں کئی عقائد ہیں ۔ بعض ناستک مت
یعنی دہر یہ ہیں ۔ وہ خدا کے قائل نہیں ہیں اور بعض انسانوں یا حیوانوں یا اجرام سماوی یا عنا صر کو خدا
بناتے ہیں ۔ خاص آریہ سماجی جو اپنے تئیں ویدوں کے وارث ٹھہراتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ خدا نے
ایک ذرہ بھی پیدا نہ کیا اور نہ ارواح پیدا کئے بلکہ یہ تمام چیزیں اور ان کی تمام قوتیں خود بخود ہیں ۔
پر میشور کا ان میں کچھ بھی دخل نہیں ۔ مگر مجھے ان باتوں کے بیان کرنے سے صرف یہ ظاہر کرنا مقصود
ہے کہ ایک راستباز کے لئے ممکن نہیں کہ ان تمام متناقض امور کو مان لے اور اُن پر ایمان لے
آوے۔ جن لوگوں نے خدا تعالیٰ کی عظمت اور توحید اور قدرت کاملہ پر داغ لگایا ہے یا بدکاری کو
جائز رکھا ہے میں اس جگہ اُن کی نسبت اور اُن کی کتاب کی نسبت کچھ نہیں کہتا ۔ صرف آپ کو یاد دلاتا
ہوں کہ انسان کے لئے ممکن نہیں کہ نا پاک کو بھی ایسا ہی تسلیم کرے جیسا کہ پاک کو کرتا ہے۔ یہ سچ
یے ممکن کہ ناپاک ایسا ہی جیسا کو ہے۔ یہا
ہے کہ پاک ہونے سے خدا ملتا ہے ۔ لیکن ایسے طریقوں سے جو نا پاک عقائد اور ناپاک اعمال پر سے ہے۔ سے جو نا
مشتمل ہیں کیونکر خدا مل سکتا ہے؟ یہ سچ ہے کہ خدا تعالی سے محبت کرنا بہشتی زندگی تک پہنچاتا ہے لیکن
جو شخص راجہ رام چندر یا راجہ کرشن یا حضرت عیسیٰ کو خدا سمجھتا ہے یا خدائے قیوم کو ایسا عاجز اور ناقص
خیال کرتا ہے کہ ایک ذرہ یا ایک روح کے پیدا کرنے پر بھی قادر نہیں ، وہ کیونکر اس پاک ذوالجلال
کی حقیقی محبت سے حصہ لے سکتا ہے۔ حقیقی اور سچے خدا کو اُس کی پاک اور کامل صفات کے ساتھ جاننا
اور اُس کی پاک راہوں کے مطابق چلنا ہی حقیقی نجات ہے اور اُس حقیقی نجات کے مخالف جو طریق
ہیں ۔ وہ سب گمراہی کے طریق ہیں پھر کیونکر ان طریقوں میں پھنسے رہنے سے انسان حقیقی نجات
پاسکتا ہے۔
دنیا میں اکثر یہ واقعہ مشہور ہے کہ ہر ایک شخص ان خیالات پر بہت بھروسہ رکھتا ہے جن خیالات
میں اُن نے پرورش پائی ہے یا جن کو سننے کا اُس کو بہت موقعہ ملا ہے ۔ چنانچہ ایک عیسائی بے تکلف
کہہ دیتا ہے کہ عیسی ہی خدا ہے اور ایک ہندو اس بات کے بیان کرنے سے کچھ شرم نہیں کرتا کہ
رام چندر اور کرشن در حقیقت خدا ہیں یا دریائے گنگ اپنے پرستاروں کو مرادیں دیتا ہے یا اُن کا ایک
ایسا خدا ہے جس نے کچھ بھی پیدا نہیں کیا ، صرف موجودہ اجسام یا اراوح کو جو کسی اتفاق سے خود بخود
قدیم سے چلے آتے ہیں جوڑنا اس کا کام ہے۔ لیکن یہ تمام بھرو سے بے اصل ہیں ۔ ان کے ساتھ
کوئی دلیل نہیں ۔ زندہ خدا کو خوش کرنا نجات کے طالب کا اصول ہونا چاہئے ۔ دنیا رسوم و عادات کی
قید میں ہے۔ ہر ایک شخص جو کسی مذہب میں پیدا ہوتا ہے اکثر بہر حال اُسی کی حمایت کرتا ہے لیکن یہ
طریق صحیح نہیں ہے بلکہ صحیح یہ بات ہے کہ جس مذہب کی رو سے زندہ خدا کا پتہ مل سکے اور بڑے
بڑے نشانوں اور معجزات سے ثابت ہو کہ وہی خدا ہے، اس مذہب کو اختیار کرنا چاہئے ۔ کیونکہ اگر
در حقیقت خدا موجود ہے اور اُس کی ذات کی قسم کہ در حقیقت وہ موجود ہے تو یہ اس کا کام ہے کہ وہ
بندوں پر اپنے تئیں ظاہر کرے اور انسان جو محض اپنی انکلوں سے خیال کرتا ہے کہ اس جہان کا ایک
خدا ہے اور وہ اٹکلیں سچی تسلی دینے کیلئے کافی نہیں اور جیسا کہ ایک محجوب ان روپوں پر بھروسہ کرتا
ہے جو اُس کے صندوق میں بند ہیں اور اُس زمین پر جو اُس کے قبضہ میں ہے اور اُن باغات پر جو
ہمیشہ صد ہا روپیہ کی آمدنی نکالتے ہیں اور اُن لائق بیٹوں پر جو بڑے بڑے عہدوں پر سرفراز ہیں اور
ماہ بماہ اپنے باپ کو ہزار ہا روپیہ سے مدد کرتے ہیں وہ محجوب ایسا بھروسہ خدا تعالیٰ پر ہرگز نہیں کر
سکتا ۔ اس کا کیا سبب ہے۔ یہی سبب ہے کہ اُس پر حقیقی ایمان نہیں ۔ ایسا ہی ایک غافل جیسا کہ
طاعون سے ڈرتا ہے اور اُس گاؤں میں داخل نہیں ہوتا جو طاعون سے ہلاک ہو رہا ہے اور جیسا کہ وہ
سانپ سے ڈرتا ہے اور اُس سوراخ میں ہاتھ نہیں ڈالتا جس میں سانپ ہو یا سانپ ہونے کا گمان
ہوا اور جیسا کہ وہ شیر سے ڈرتا ہے اور اُس بَن میں داخل نہیں ہوتا جس میں شیر ہو ۔ ایسا ہی وہ خدا سے
نہیں ڈرتا اور دلیری سے گناہ کرتا ہے۔ اس کا سبب یہی ہے کہ اگر چہ وہ زبان سے کہتا ہے مگر دراصل
خدا تعالیٰ سے غافل اور بہت دور ہے ۔ خدا تعالیٰ پر ایمان لانا کوئی امر سہل نہیں ہے۔ بلکہ جب تک
خدا تعالیٰ کے کھلے کھلے نشان ظاہر نہ ہوں اُس وقت تک انسان سمجھ بھی نہیں سکتا کہ خدا بھی ہے ۔ گو
۔
تمام دنیا اپنی زبان سے کہتی ہے کہ ہم خدا پر ایمان لائے مگر اُن کے اعمال گواہی دے رہے ہیں کہ وہ
ایمان نہیں لائے ۔ سچا ایمان تجربہ کے بعد حاصل ہوتا ہے ۔ مثلاً جب انسان بار بار کے تجربہ سے
معلوم کر لیتا ہے کہ سم الفار ایک زہر ہے جو نہایت قلیل مقدار اُس کی قاتل ہے تو وہ سم الفار کھانے
سے پر ہیز کرتا ہے۔ تب اُس وقت کہہ سکتے ہیں کہ وہ سم الفار کے قاتل ہونے پر ایمان لایا۔ سو جو
شخص کسی پہلو سے گناہ میں گرفتار ہے وہ ہنوز خدا پر ایمان ہرگز نہیں لایا اور نہ اس کو شناخت کیا۔
دنیا بہت سی فضولیوں سے بھری ہوئی ہے اور لوگ ایک جھوٹی منطق پر راضی ہو رہے ہیں ۔
مذہب وہی ہے جو خدا تعالیٰ کو دکھلاتا ہے اور خدا سے ایسا قریب کر دیتا ہے کہ گویا انسان خدا کو دیکھتا
ہے۔ اور جب انسان یقین سے بھر جاتا ہے تو خدا تعالی سے اس کا خاص تعلق ہو جاتا ہے ۔ وہ گناہ
سے اور ہر ایک نا پا کی سے خلاصی پاتا ہے اور اس کا سہارا صرف خدا ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ اپنے
خاص نشانوں سے اور اپنی خاص تجلی سے اور اپنے خاص کلام سے اس پر ظاہر کر دیتا ہے کہ میں موجود
ہوں تب اس روز سے وہ جانتا ہے کہ خدا ہے اور اسی روز سے وہ پاک کیا جاتا ہے اور اندرونی
آلائشیں دور کی جاتی ہیں ۔ یہی معرفت ہے جو بہشت کی کنجی ہے۔ مگر یہ بغیر اسلام کے اور کسی کو بھی
میسر نہیں آتی ۔ یہی خدا تعالیٰ کا ابتداء سے وعدہ ہے جو وہ اُنہی پر ظاہر ہوتا ہے جو اُس کے پاک کلام راء سے جو وہ ہوتا ہے کے
کی پیروی کرتے ہیں ۔ تجربہ سے زیادہ کوئی گواہ نہیں ۔ پس جبکہ تجربہ سے ہم دیکھتے ہیں کہ خدا اپنے ہیں۔ جبکہ
تیں بجز اسلام کے کسی پر ظاہر نہیں کرتا اور کسی سے ہمکلام نہیں ہوتا اور کسی کی اپنے زبر دست معجزات کے سے !
سے مدد نہیں کرتا تو ہم کیونکر مان لیں کہ دوسرے مذہب میں ایسا ہو سکتا ہے۔
ابھی تھوڑے دن کی بات ہے کہ لیکھرام نامی ایک برہمن جو آریہ تھا ، قادیان میں میرے پاس
آیا اور کہا کہ وید خدا کا کلام ہے۔ قرآن شریف خدا کا کلام نہیں ہے۔ میں نے اُس کو کہا کہ چونکہ
تمہارا دعوی ہے کہ وید خدا کا کلام ہے مگر میں اُس کو اُس کی موجودہ حیثیت کے لحاظ سے خدا کا کلام
نہیں جانتا کیونکہ اس میں شرک کی تعلیم ہے اور کئی اور ناپاک تعلیمیں ہیں ۔ مگر میں قرآن شریف کو خدا
کا کلام جانتا ہوں کیونکہ نہ اس میں شرک کی تعلیم ہے اور نہ کوئی اور نا پاک تعلیم ہے اور اُس کی پیروی
سے زندہ خدا کا چہرہ نظر آ جاتا ہے اور معجزات ظاہر ہوتے ہیں ۔ پس بہت سہل طریق یہ ہے کہ تم وید
والے خدا سے میری نسبت کوئی پیشگوئی کرو اور میں قرآن شریف والے خدا سے وحی پا کر پیشگوئی
کروں گا ۔ پس اُس نے میری نسبت یہ پیشگوئی کی کہ یہ شخص تین برس تک ہیضہ کی بیماری سے مر جائے
گا۔ اور میرے خدا نے یہ ظاہر کیا کہ چھ برس تک لیکھرام بذریعہ قتل نابود ہو جائے گا کیونکہ وہ خدا کے
پاک نبی کی بے ادبی میں حد سے گزر گیا ۔ اور میرے پر ظاہر کیا گیا کہ اس کے مرنے کے تھوڑی مدت
کے بعد پنجاب میں طاعون پھیل جائے گی ۔ تمام پیشگوئی میں نے اپنی کتابوں میں بار بار شائع کر دی
اور یہ بھی شائع کر دیا کہ وید در حقیقت خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے تو اب آریہ سماج والوں کو چاہئے
کہ لیکھرام کی نسبت اپنے پرمیشور سے بہت دعا کریں تا وہ اُس کو بچالے کیونکہ میرے پر ظاہر کیا گیا
ہے کہ ان کا پرمیشور ان کو بچا نہیں سکے گا اور ایسا ہی لیکھرام نے بھی میری نسبت اپنی کتاب میں شائع
کر دیا کہ یہ شخص تین برس میں ہیضہ کی بیماری سے فوت ہو جائے گا۔ آخرلیکھر ام اپنے قتل ہونے پر
گواہی دے گیا کہ وید خدا کی طرف سے نہیں ہے۔
اسی طرح نہ ایک نشان بلکہ ہزار ہا نشان ظاہر ہوئے جو انسان کی طاقت سے بالا تر ہیں ۔ جن
سے روز روشن کی طرح کھل گیا کہ دین اسلام ہی دنیا میں سچا مذہب ہے اور سب انسانوں کے
اختراع ہیں اور یا کسی وقت سچے تھے اور بعد میں وہ کتا بیں بگڑ گئیں ۔ اے عزیز ! ہم آپ کی باتوں کو
کہ جو کوئی روشن دلیل ساتھ نہیں رکھتیں کیونکر مان لیں ۔ آپ نے جو کچھ لکھا ہے وہ صرف دعوٹی ہے
جس کے ساتھ کوئی دلیل نہیں ۔ دنیا میں ایک ادنی مقدمہ بھی جب کسی عدالت میں پیش ہوتا ہے تو
ثبوت کے سوائے کسی حاکم کے نزدیک قابل سماعت نہیں ہوتا اور ایسا مدعی ڈگری حاصل نہیں کر سکتا تو
پھر نہ معلوم آپ ان خیالات پر کیونکر بھروسہ رکھتے ہیں جو بے ثبوت ہیں ۔ خدا ایک ہے اور اس کی ۔
مرضی ایک ہے پھر وہ کیونکر متناقض امور کا مصداق ہو سکتا ہے اور کیونکر ہم ان سب باتوں کو سچی مان
سکتے ہیں کہ عیسیٰ خدا ہے اور رام چندر خدا ہے اور کرشن خدا ہے اور یا کہ خدا ایسا عاجز ہے کہ ایک ذرہ
بھی اُس نے پیدا نہیں کیا ۔ وہ مذہب قبولیت کے لائق ہے جو ثبوت کا روشن چراغ اپنے ساتھ رکھتا ہے
اور وہ اسلام ہے۔ اگر آپ یہ کہیں کہ جو زبردست نشان اور معجزات اسلام میں ظاہر ہوتے ہیں وہ کسی
دوسرے مذہب میں بھی ہوتے ہیں تو ہم آپ کی اس بات کو بشوق سنیں گے ۔ بشرطیکہ آپ اس بات کا
ثبوت دیں ۔ مگر یاد رکھیں کہ یہ آپ کے لئے ہر گز ممکن نہیں ہو گا کہ اس زمانہ میں کوئی ایسا زندہ شخص بھی
دکھلا سکیں کہ وہ برکات اور آسمانی نشان جو مجھے ملے ہیں ان میں وہ مقابلہ کر کے دکھلاوے ۔
اب میں آپ کے بعض خیالات کی غلطی کو رفع کرتا ہوں ۔
قول آں عزیز ۔ خدا نے کافر اور مومن کو اس دنیا میں یکساں حصہ بخشا ہے۔
اقول ۔ چونکہ خدا نے ہر ایک کو اپنی طرف بلایا ہے اس لئے سب کو ایسی قوتیں بخشی ہیں کہ اگر وہ
ان قوتوں کو ٹھیک طور پر استعمال کریں تو منزل مقصود تک پہنچ جائیں ۔ مگر تجربہ سے ثابت ہے کہ بجز
اس کے کوئی اسلام پر قدم مارے ہر ایک شخص ان قوتوں کو بے اعتدالی سے استعمال میں لاتا ہے اور
منزل مقصود تک نہیں پہنچتا۔
قول آں عزیز ۔ بہت مشکل ہے کہ تمام لوگ ایک ہی مذہب پر چلیں ۔
اقول ۔ سچے طالب کے لئے ہر ایک مشکل سہل کی جاتی ہے۔
قول آں عزیز ۔ اگر چہ ریل پر چلنے والے بہت آرام پاتے ہیں لیکن اگر کوئی پیادہ پا سفر اختیار
کرے تو ریل والے اس کو کا فرنہیں کہتے ۔
اقول ۔ یہ قول دینی معاملہ پر چسپاں نہیں ہے اور قیاس مع الفارق ہے۔ خدا کے ملنے کی ایک
خاص راہ ہے یعنی معجزات اور نشانوں سے یقین حاصل ہونا ۔ اسی پر تزکیہ نفس موقوف ہے اور یقین
کے اسباب بجز اسلام کے کسی مذہب میں نہیں ۔
قول آں عزیز ۔ خدا بے انت ہے ۔ سو ہم بے انت کو اُسی وقت محسوس کر سکتے ہیں جب
پابندی شرع سے باہر ہو جائیں ۔
اقول ۔ شرع عربی لفظ ہے جس کے معنی ہیں راہ ۔ یعنی خدا کے پانے کی راہ ۔ پس آپ کے کلام ۔ عر
کا خلاصہ یہ ہوا کہ جب ہم خدا کے پانے کی راہ چھوڑ دیں تب ہمیں خدا ملے گا ۔ اب آپ خود سوچ
لیں کہ یہ کیسا مقولہ ہے ۔
قول آں عزیز ۔ ذات پات نہ پوچھے کو ۔ ہر کو بھجے سوہر کا ہو ۔
اقول ۔ یہ سچ بات ہے۔ اس سے اسلام بحث نہیں کرتا کہ کسی قوم اور کس ذات کا آدمی ہے۔
با ہے۔
جو شخص راہِ راست طلب کرے گا خواہ وہ کسی قوم کا ہو خدا اسے ملے گا۔ مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ خواہ کسی
مذہب کا پابند ہو خدا کو مل سکتا ہے۔ کیونکہ جب تک پاک مذہب اختیار نہیں کرے گا تب تک خدا ہرگز
نہیں پائے گا ۔ مذہب اور چیز ہے اور قوم اور چیز ۔
قول آں عزیز ۔ یہی وجہ ہے کہ پیروان وید نے کسی شخص کی پیروی نجات کیلئے محصور نہیں رکھی ۔
اقول ۔ جس شخص کے نزدیک وید کے مؤلف کی پیروی نجات کے لئے محصور نہیں وہ وید کا
مکذب ہے ۔ آپ خود بتلائیں کہ اگر مثلاً ایک شخص وید کے اصولوں اور تعلیموں کو نہیں مانتا۔ نہ نینوگ
کو مانتا ہے نہ اس بات پر راضی ہوتا ہے کہ اولاد کی خواہش کے لئے اپنی زندگی میں اپنی جورو کو
ہمبستر کراوے اور یا وہ اس بات کو نہیں مانتا کہ پرمیشور نے کچھ بھی پیدا نہیں کیا اور تمام روحیں اپنے
اپنے وجود کی آپ ہی خدا ہیں اور یا وہ اگنی ، وایو، سورج وغیرہ کی پرستش کو نہیں مانتا۔ غرض وہ
بہر طرح وید کورڈی کی طرح خیال کرتا ہے۔ یہاں تک کہ جس پر میشور کو وید نے پیش کیا ہے اُس کو
پر میشور ہی نہیں جانتا تو کیا ایسے آدمی کیلئے نجات ہے یا نہیں؟ اگر نجات ہے تو آپ وید سے ایسی شرقی
پیش کریں جو ان معنوں پر مشتمل ہو اور اگر نجات نہیں تو پھر آپ کا یہ قول صحیح نہ ہوا۔ کیونکہ ہم لوگ بھی تو
صرف اس قدر کہتے ہیں کہ جو شخص قرآن شریف کی تعلیموں کو نہیں مانتا اُس کو ہرگز نجات نہیں اور اس
جہان میں وہ اندھے کی طرح بسر کرے گا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ
دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَسِرِينَ ۔ یعنی قرآن نے جو دین اسلام پیش
کیا ہے ۔ جو شخص قرآنی تعلیم کو قبول نہیں کرے گا وہ مقبول خدا ہرگز نہ ہوگا اور مرنے کے بعد وہ زیاں
کاروں میں ہوگا ۔ یہ کہنا کہ کسی شخص کی پیروی وید کی رُو سے درست نہیں ، یہ غلط ہے ۔ جب اُس کی
کتاب کی پیروی کی تو خود اُس کی پیروی ہو گئی ۔ اگر ہند و صاحبان وید کی پیروی نہیں کرتے تو پھر وید
کو پیش کیوں کرتے ہیں؟
ہوگئی۔
قول آں عزیز ہر ملت اور ہر مذہب میں صاحب کمال گزرے ہیں ۔
اقول ۔ زمانہ موجودہ میں بطور ثبوت کے کسی صاحبِ کمال کو پیش کرنا چاہئے ۔ کیا آپ کے
نزدیک پنڈت لیکھر ام صاحب کمال تھا یا نہیں ؟ جس کو آج تک آریہ سماجی لوگ روتے ہیں ۔
میں نے آں محب کی دلجوئی کے لئے باوجود کم فرصتی کے یہ چند سطر میں لکھی ہیں ۔ امید کہ اس پر
غور فرمائیں گے ۔
۱۴ جون ۱۹۰۳ء
ال عمران : ٨٦
خاکسار
غلام احمد قادیان
مینیجر گرو کل گوجرانوالہ کے نام
فروری ۱۹۰۷ء کو گوجرانوالہ گروکل کے مینیجر کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی خدمت میں متواتر خطوط وہاں کی مذہبی کانفرنس میں شمولیت کیلئے آئے ۔ یہ کانفرنس
آریوں کی طرف سے قرار پائی تھی ۔ اس کا نفرنس میں مختلف مذاہب کے لیڈروں کو مدعو کیا
گیا تھا اور ہر ایک کے لئے نصف گھنٹہ مقرر کیا تھا کہ وہ تقریر کریں ۔ نصف گھنٹہ میں مذہب
جیسی چیز کا فیصلہ آریوں کے نزدیک آسان ہو تو یہ امر دیگر ہے لیکن جو شخص مذہب کی
حقیقت اور صداقت کو کھول کر بیان کرنا چاہتا ہو اس کے لئے یہ ہنسی کی بات ہے۔ بہر حال
وہاں کے مینیجر صا۔ ر صاحب نے حضرت اقدس کی خدمت میں متواتر خطوط لکھے اور وقت کی
توسیع کے لئے جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے یہی کہا کہ آپ جلسہ مذاہب میں ضرور
تشریف لاویں۔ سب کے واسطے نصف گھنٹہ مقرر کیا ہے اور ایک عالم کے واسطے یہ وقت
کافی ہے۔ اس خط کا جواب حضرت اقدس نے مفتی صاحب ( برادرم محمد صادق ) کو زبانی
فرما دیا کہ یہ لکھ دو۔ چنانچہ مفتی صاحب نے وہ خط لکھ دیا۔ چونکہ یہ حضرت اقدس ہی کی
طرف سے ہے اور حضرت ہی کے کلمات ہیں اس لئے اس کو درج کیا جاتا ہے۔ (ایڈیٹر )
مکتوب نمبر ۲۳
جناب مینیجر صاحب گروکل گوجرانوالہ تسلیم
آپ کا دوسرا خط حضرت کی خدمت میں پہنچا جس میں آپ نے ظاہر کیا ہے کہ آپ نصف گھنٹہ
سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے اور کہ ایک عالم کے واسطے بہ سبب اس کے علم کے اتنا وقت کافی ہے۔
بجواب گزارش ہے کہ حضرت فرماتے ہیں :
کہ اہم مذہبی امور پر گفتگو کرنے کے واسطے اتنا تھوڑا وقت کسی صورت میں کافی نہیں ہو
سکتا ۔ اس واسطے ہم ایسی مجلس میں شریک نہیں ہو سکتے ۔ اگر آپ کم از کم تین گھنٹہ وقت ہمارے مضمون
کے واسطے رکھتے تو ممکن تھا کہ ہم خود جاتے یا اپنا کوئی فاضل دوست اپنا مضمون دے کر بھیج دیتے ۔ ہم
کسی طرح سمجھ ہی نہیں سکتے کہ ایسے مضامین عالیہ میں صرف آدھ گھنٹے کی تقریر کافی ہے ۔ ہم رسوم کے
پابند نہیں بلکہ ہم پابند احقاق حق ہیں ۔ باقی آپ کا یہ فرمانا کہ بڑے عالم کے واسطے نصف گھنٹہ ہی کافی
ہے۔ مجھے تعجب ہے کہ یہ بات آپ کیونکر درست قرار دیتے ہیں جب کہ آپ کے وید مقدس لکھنے
والوں نے اپنی باتوں کو ختم نہ کیا جب تک کہ وہ ایک گدھے کے بوجھ کے برابر ہو گئے تو پھر آپ ہم
سے یہ امید کیونکر رکھتے ہیں ۔ ایک نکتہ معرفت کا قبل از تکمیل گلا گھوٹنا در حقیقت سچائی کا خون کرنا ہے
جس کو کوئی راستباز پسند نہ کرے گا۔ اگر علم و فضل کا معیار حد درجہ کے اختصار اور تھوڑے وقت میں
ہوتا ، تو چاہئے کہ وید صرف چند سطروں میں ختم ہو جاتا۔ مجھے افسوس ہے کہ اس تھوڑے وقت نے مجھے
اس اشتراک سے محروم رکھا۔ کیا خدا تعالیٰ کی ذات صفات کی نسبت کچھ بیان کرنا اور پھر روح اور
مادہ میں جو کچھ فلاسفی مخفی ہے اس کو کھولنا آدھ گھنٹہ کا کام ہے؟ ہرگز نہیں ۔ بلکہ یہ لفظ ہی سوء ادب میں
داخل ہے۔
جن لوگوں کو محض شراکت کا فخر حاصل کرنا مقصود ہے وہ جو چاہیں کریں مگر ایک محقق ناتمام
تقریر پر خوش نہیں ہو سکتا ۔ سچائی کو نا تمام چھوڑ نا ایسا ہے جیسا کہ بچہ اپنے پورے دنوں سے پہلے پیٹ
سے ساقط ہو جائے ۔ آئندہ آپ کا اختیار ہے۔
ار فروری ۱۹۰۷ء
خادم مسیح موعود
محمد صادق علی اللہ عنہ