ہندؤون۔ آریوں اور براہمو سماجیوں کے نام خطوط
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 7
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
زبان کے اشارہ سے روپیوں کا ڈھیر جمع ہو جائے گا ۔ خدا نخواستہ ایسا کیوں ہونے لگا کہ آریہ سماج
کے دولتمند اور ذی مقتدرت لوگ آپ کو چند روز کے لئے بطور امانت روپیہ دینے سے انکار کریں
اور آپ کی دیانتداری اور امانت گزاری میں اُن کو کلام ہو ۔ کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ ادنی ادنی آدمی
جیسے چوہڑے چمار یا سانسی اپنی قوم میں کچھ ذرا سا اعتبار رکھتے ہیں ، وہ بھی اپنی برادری میں اس
قدر مسلم العزت ہوتے ہیں کہ قوم کے ذی مقدرت لوگ کسی مشکل کے وقت صد ہا روپیہ سے بطور
قرضہ وغیرہ اُن کی امداد کرتے ہیں اور آپ تو بقول آپ کے بڑے ذی عزت آدمی ہیں جن کی
عزت سارے آریہ سماجوں میں تسلیم وقبول کی گئی ہے۔ ماسوا اس کے یہ روپیہ صرف کچھ مدت کیلئے
امانت کے طور پر آپ کے ہاتھ میں دیں گے یہ نہیں کہ وہ روپیہ آپ کی ملک کر دیں گے ۔ قصہ کوتاہ
یہ کہ آج ہم یہ خط رجسٹری کرا کر آپ کی خدمت میں بھیجتے ہیں اور اگر ہمیں دن تک آپ نے ہمارا
جواب نہ بھیجا اور قادیان میں آ کر ایک سال تک ٹھہرنے کیلئے بات نہ ٹھہرالی اور ان شرائط کو جو
عین انصاف اور حق پسندی پر مبنی ہیں قبول نہ کیا تو پھر بعد گزرنے ہیں روز کے یہ حال کنارہ کشی
آپ کا چند اخباروں میں شائع کرا کر لوگوں پر ثابت کیا جائے گا کہ آپ کا ایک سال تک قادیان
میں ٹھہرنے کے لئے مجھ سے دریافت کرنا سراسر لاف و گزاف پر مبنی تھا۔ نہ آپ کی نیت صاف و
درست تھی نہ آپ کی ایسی حیثیت و عزت تھی جس کا آپ نے وعدہ کیا تھا۔
اب ہم اس خط کو ختم کرتے ہیں اور مدت مقررہ تک ہر روز آپ کے جواب کے منتظر رہیں
گے
☆
از قادیان ضلع گورداسپور
مورخہ ۷ ارجولائی ۱۸۸۵ء
ح روزنامه الفضل قادیان دارالامان مؤرخه ۲ فروری ۱۹۴۳ء صفحه ۳
والسلام علی من اتبع الهدی
خاکسار ۔ غلام احمد
مکتوب نمبر ۱۶
بنام پنڈت لیکھر ام آر یہ مسافر
اصل خط نہیں ملا۔ صرف اس خط کے اقتباس لیکھرام کی تکذیب سے لئے ہیں ۔
اس لئے ان کو ہی مفصل درج کر دیا جاتا ہے ۔ بہر حال اس اقتباس سے معلوم ہوسکتا ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا لکھا ہوگا ۔ (ایڈیٹر )
پہلے اشتہار میں چوبیس سو ( ۲۴۰۰) دینے کا وعدہ ضرور ہوا ہے مگر پیشگی جمع کر دینے کی شرط نہیں
کی تھی ۔ چونکہ آپ نے میرے وعدہ کو معتبر نہ سمجھا اور یہ زائد شرط لگائی کہ زر معہودہ کسی بنک سرکاری
میں جمع کر دیا جائے ۔ اس صورت میں میرے لئے برخلاف اس اشتہار کے استحقاق پیدا ہو گیا کہ
چوبیس سو روپیہ بالمقابل پیشگی امانت رکھاؤں ۔
۔
اخیر پر آپ اس قسم کے نشانوں کو قبول کرتے ہیں کہ ستاروں ، آفتاب و ماہتاب کے تغیر و تبدل
وغیرہ پر مشتمل ہوں ۔
پنڈت صاحب ! ہمارا یہ کام ہرگز نہیں کہ ہم جس طور سے کوئی شخص زمین و آسمان میں انقلاب
پیدا کرنا چاہے اس طور سے انقلاب کر کے دکھا دیں ۔ ہم صرف بندہ مامور ہیں۔ ہمیں کچھ معلوم نہیں
کہ خدا تعالیٰ کسی طور پر کا نشان ظاہر کرے گا ۔ ہم جانتے اور سمجھتے ہیں کہ نشان اس شے کا نام ہے کہ
انسانی طاقت سے بالا تر ہو ۔ ہمارا دعوئی صرف اس قدر ہے کہ خدا تعالیٰ صرف ایسا نشان دکھائے گا
جس کے مقابلہ سے انسانی طاقتیں عاجز ہوں ۔
لفظ نشان کو اپنی اصطلاح میں معجزہ قرار دے کر یہ تعریف لکھتے ہو کہ اس کے مقابلہ سے انسانی
طاقتیں عاجز ہوں تو واقعی یہ معنی معجزہ کے درست ہیں کہ مشاہدین فورا عاجز ہو کر مشاہدہ کرانے والے
پر ایمان لاویں اور دور تک موثر ہووے۔ غرضیکہ اظہر من الشمس ہونا چاہئے ۔
۳۱ جولائی ۱۸۸۵ء
خاکسار
مرزا غلام احمد
روزنامه الفضل قادیان دارالامان مؤرخه ۲ فروری ۱۹۴۳ء صفحه ۳ از قادیان
مکتوب نمبر ۱۷
پنڈت لیکھرام نے لکھا ہے کہ میرے آخری خط کا جواب عرصہ تین ماہ تک نہ آیا تو پھر میں نے
ایک پوسٹ کارڈ بطور یاد دہانی کے ارسال کیا۔ اس کے جواب میں مرزا جی کا کارڈ آیا کہ
قادیان کوئی دور تو نہیں ہے ۔ آن کر کے ملاقات کر جاؤ۔ امید کہ یہاں پر باہمی ملنے سے
شرائط طے ہو جائیں گی ۔ ( کلا (کلیات صفحہ ۴۱۳ )
مکتوب نمبر ۱۸
لیکھرام کا خط
مرزا صاحب ۔ کندن کوہ (اس کے آگے ایک شکستہ لفظ ہے جو پڑھا نہیں جاتا ہے ) افسوس کہ
آپ نے قرآنی اسپ خود کو اسپ اور اوروں کے اسپ کو خچر قرار دیتے ہیں۔ میں نے ویدک
اعتراض کا عقل سے جواب دیا اور آپ نے قرآنی اعتراض کا نقل سے ۔ مگر وہ عقل سے بسا بعد
ہے۔ اگر آپ فارغ نہیں تو مجھے بھی تو کام بہت ہے اچھا آسمانی نشان تو دکھا دیں ۔ اگر بحث نہیں کرنا
چاہتے تو رب العرش خیر الماکرین سے میری نسبت کوئی آسمانی نشان تو مانگیں تا فیصلہ ہو ۔ (لیکھرام )
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے جواب
جناب پنڈت صاحب ! آپ کا خط میں نے پڑھا۔ آپ یقیناً ھا ۔ آپ یقیناً سمجھیں کہ ہم کو نہ بحث سے انکار
ہے اور نہ نشان دکھلانے سے ۔ مگر آپ سیدھی نیت سے طلب حق نہیں کرتے بیجا شرائط زیادہ کر دیتے
ہیں ۔ آپ کی زبان بد زبانی سے رکتی نہیں ۔ آپ لکھتے ہیں کہ اگر بحث نہیں کرنا چاہتے تو رب العرش لکھتے تو
خیر الماکرین سے میری نسبت کوئی آسمانی نشان مانگیں ۔ یہ کس قدر ہنسی ٹھٹھے کے کلمے ہیں گویا آپ
اُس خدا پر ایمان نہیں لاتے جو بے باکوں کو تنبیہہ کر سکتا ہے۔ باقی رہا یہ اشارہ کہ خدا عرش پر ہے اور
لد روزنامه الفضل قادیان دارالامان مؤرخه ۲ فروری ۱۹۴۳ء صفحه ۳
مکر کرتا ہے یہ خود آپ کی نا سمجھی ہے۔ مگر لطیف اور مخفی تدبیر کو کہتے ہیں جس کا اطلاق خدا پر نا جائز نہیں
اور عرش کا کلمہ خدا تعالیٰ کی عظمت کے لیے آتا ہے کیونکہ وہ سب اونچوں سے زیادہ اونچا اور جلال
رکھتا ہے۔ یہ نہیں کہ وہ کسی انسان کی طرح کسی تخت کا محتاج ہے۔ خود قرآن میں ہے کہ ہر ایک چیز کو
اُس نے تھاما ہوا ہے اور وہ قیوم ہے جس کو کسی چیز کا سہارا نہیں ۔ پھر جب قرآن شریف یہ فرماتا ہے تو
۔
عرش کا اعتراض کرنا کس قدر ظلم ہے ۔ آپ عربی سے بے بہرہ ہیں آپ کو مکر کے معنی بھی معلوم نہیں ۔
مکر کے مفہوم میں کوئی ایسا نا جائز امر نہیں ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف منسوب نہیں ہو سکتا ۔ شریروں کو سزا
دینے کے لیے خدا کے جو باریک اور مخفی کام ہیں ان کا نام مکر ہے۔ لغت دیکھو پھر اعتراض کرو میں
اگر بقول آپ کے وید سے اُمّی ہوں تو کیا حرج ہے کیونکہ میں آپ کے مسلم اصول کو ہاتھ میں لے کر
بحث کرتا ہوں ۔ مگر آپ تو اسلام کے اصول سے باہر ہو جاتے ہیں ۔ صاف افترا کرتے ہیں چاہیے
تھا کہ عرش پر خدا کا ہونا جس طور سے مانا گیا ہے اوّل مجھ سے دریافت کرتے پھر اگر گنجائش ہوتی تو
اعتراض کرتے ۔ اور ایسا ہی مکر کے معنی اول پوچھتے پھر اعتراض کرتے اور نشان خدا کے پاس ہیں
وہ قادر ہے جو آپ کو دکھلاوے ۔ والسلام علی من اتبع الہدی ۔
خاکسار
مرزاغلام احمد
حیات احمد جلد دوم نمبر دوم صفحه ۴۲ ۴۳۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکتوب نمبر ۱۹
نامه مرزاغلام احمد صاحب
بجواب خط
ساہوکاران قادیان
عنایت فرمائی من پنڈت نہر من پنڈت نہال چند صاحب و پنڈت پھارامل صاحب و پچھی رام صا و لا حب و بچھی رام صاحب ولا له بشن
داس صاحب و منشی تا را چند صاحب و دیگر صاحبان ارسال کنندگان درخواست مشاہدہ خوارق ۔
دیکھنے کیلئے
بعد ما وجب ! آپ صاحبوں کا عنایت نامہ جس میں آپ نے آسمانی نشانوں کے دیکھنے
درخواست کی ہے ، مجھ کو ملا ۔ چونکہ یہ خط سراسر انصاف و حق جوئی پر مبنی ہے اور ایک جماعت طالب
حق نے جو عشرہ کاملہ ہے اس کو لکھا ہے اس لیے یہ تمام تر شکر گزاری اس کے مضمون کو قبول منظور کرتا
ہوں ۔ اور ۔ اور آپ سے عہد کرتا ۔ عہد کرتا ہوں کہ اگر آپ صاحبان ان عہود کے پابند رہیں گے کہ جوا۔ جو اپنے خط میں
آپ لوگ کر چکے ہیں تو ضرور خدائے قادر مطلق جلشانہ کی تائید و نصرت سے ایک سال تک کوئی ایسا
نشان آپ کو دکھلایا جائے گا جو انسانی طاقت سے بالا تر ہو ۔ یہ عاجز آپ صاحبوں کے پر انصاف خط
پڑھنے سے بہت خوش ہوا۔ اور اس سے بھی زیادہ تر اس روز خوش ہوگا کہ جب آپ بعد دیکھنے کسی
نشان کے اپنے وعدے کے ایفاء کیلئے جس کو آپ صاحبوں نے اپنے حلفوں اور قسموں سے کھول
دیا ہے۔ اپنی شہادت رؤیت کا بیان چند اخباروں میں مشتہر کر کے متعصب مخالفوں کو ملزم ولا جواب
کرتے رہیں گے اور اس جگہ یہ بھی بخوشی دل آپ صاحبوں کو اجازت دی جاتی ہے کہ اگر ایک سال
تک کوئی نشان نہ دیکھیں یا کسی نشان کو جھوٹا پاویں تو بے شک اس کو مشتہر کر دیں اور اخباروں میں
چھپوا دیں۔ یہ امر کسی نوع سے موجب ناراضگی نہ ہوگا اور نہ آپ کے دوستانہ تعلقات میں کچھ فرق
آئے گا بلکہ یہ وہ بات ہے جس میں خدا بھی راضی اور ہم بھی اور ہر ایک منصف بھی ۔ اور چونکہ آپ
لوگ شرط کے طور پر کچھ روپیہ نہیں مانگتے ۔ صرف دلی سچائی سے نشانوں کا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اس لیے
اس طرف سے بھی قبول اسلام کے لیے شرط کے طور پر آپ سے کچھ گرفت نہیں بلکہ یہ بات بقول
آپ لوگوں کے توفیق ایزدی پر چھوڑی گئی ہے اور اخیر پر دلی جوش سے یہ دعا ہے کہ خداوند قادر
و کریم بعد دکھلا نے کسی نشان کے آپ لوگوں کو غیب سے قوت ہدایت پانے کی بخشے ۔ تا آپ لوگ
مائدہ رحمت الہی پر حاضر ہو کر پھر محروم نہ رہیں ۔ اے قادر مطلق کریم و رحیم ہم میں اور ان میں سچا
فیصلہ کر اور تو ہی بہتر فیصلہ کرنے والا ہے اور کوئی نہیں کہ بجز تیرے فیصلہ کر سکے ۔ آمین ثم آمین ۔
وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمُدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - *
خاکسار
احقر عباد الله غلام احمد علی اللہ عنہ
شہادت گواهان حاضر الوقت
ہم لوگ جن کے نام نیچے درج ہیں اس معاہدہ فریقین کے گواہ ہیں ۔ ہمارے رو برو
ساہوکاران قادیان نے جن کے نام اوپر درج ہیں اپنے خط کے مضمون کو حلفاً تصدیق کیا اور اسی
طرح مرزاغلام احمد صاحب نے بھی ۔
گواه شد
گواه شد
گواه شد
میر عباس علی لودھیانوی فقیر عبد اللہ سنوری شہاب الدین تھہ غلام نبی والا
مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۹۱-۹۲
( مطبوعہ ریاض ہندا مرتسر )
مکتوب نمبر ۲۰
ڈاکٹر جگن ناتھ صاحب ملازم ریاست جموں کے نام
ڈاکٹر جگن ناتھ صاحب ملازم ریاست جموں سے آسمانی نشان دکھلانے کے متعلق
جو خط و کتابت بتوسل حضرت مولوی نور الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ہوئی تھی اُس کے متعلق
کسی انٹروڈ کٹڑی لے نوٹ کی مجھے ضرورت نہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود
اس خط سے پہلے ، جس کا یہاں درج کرنا مقصود ہے، ایک تمہیدی نوٹ لکھ دیا ہے میں اسے
ہی درج کر دیتا ہوں ۔ ( یعقوب علی )
ڈاکٹر جگن ناتھ صاحب ملازم ریاست جموں کو آسمانی نشانوں کی طرف دعوت ۔ میرے
مخلص دوست اور للہی رفیق اخویم حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب فانی فی ابتغاء مرضات ربانی
ملازم و معالج ریاست جموں نے ایک عنایت نامہ مورخہ ۷ / جنوری ۱۸۹۲ء اس عاجز کی طرف بھیجا
ہے جس کی عبارت کسی قدر نیچے لکھی اور وہ یہ ہے ۔ خاکسار نابکارنورالدین ۔
و
بحضور خدام والا مقام حضرت مسیح الزمان سلمہ الرحمن السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کے بعد
حضرت مولوی صاحب کے محبت نامہ موصوفہ کے چند فقرے لکھتا ہوں ۔ غور سے پڑھنا چاہئے ۔ نہ معلوم کہ کہاں تک
رحمانی فضل سے ان کو انشراح صدر و صدق قدم و یقین کامل عطا کیا گیا ہے اور وہ فقرات یہ ہیں ۔ عالی جناب مرزا جی ! مجھے
اپنے قدموں میں جگہ دو۔ اللہ کی رضا مندی چاہتا ہوں اور جس طرح وہ راضی ہو سکے تیار ہوں ۔ اگر آپ کے مشن کو انسانی
خون کی آبپاشی ضرور ہے تو یہ نابکار ( مگر محب انسان ) چاہتا ہے کہ اس کام میں کام آوے ۔ تم کلامہ۔ جزاه الله
حضرت مولوی صاحب جو انکسار اور ادب اور ایثار مال وعزت اور جان فشانی میں فانی ہیں وہ خود نہیں بولتے بلکہ اُن کی
روح بول رہی ہے۔ در حقیقت ہم اُسی وقت سچے بندے ٹھہر سکتے ہیں کہ جو خدا وند منعم نے ہمیں دیا ہم اُس کو واپس دیں یا
واپس دینے کیلئے تیار ہو جائیں ۔ ہماری جان اُس کی امانت ہے اور وہ فرماتا ہے کہ أَنْ تُؤَدُّوا الْآمَنَتِ إِلَى أَهْلِهَا لَ
سر که نه در پائے عزیزش رود بارگراں است کشیدن بدوش۔ منہ
۵۹ :النساء Introductory
ہے۔ غریب نواز !! پر یروز ایک عرضی خدمت میں روانہ کی ۔ اس کے بعد یہاں جموں میں ایک عجیب
طوفان بے تمیزی کی خبر پہنچی جس کو بضرورت تفصیل کے ساتھ لکھنا مناسب سمجھتا ہوں ۔ ازالہ اوہام
میں حضور والا نے ڈاکٹر جگن ناتھ کی نسبت ارقام فرمایا ہے کہ وہ گریز کر گئے ۔ اب ڈاکٹر صاحب نے
بہت سے ایسے لوگوں کو جو اس معاملہ سے آگاہ تھے کہا ہے ۔ سیاہی سے یہ بات لکھی گئی ہے ۔ سرخی
سے اس پر قلم پھیر دو۔ میں نے ہرگز گریز نہیں کیا اور نہ کسی نشان کی تخصیص چاہی ۔ مُردہ کا زندہ کرنا
میں نہیں چاہتا اور نہ خشک درخت کا ہرا ہونا۔ یعنی بلا تخصیص کوئی نشان چاہتا ہوں جو انسانی
طاقت سے بالاتر ہو ۔
اب ناظرین پر واضح ہو کہ ڈاکٹر صاحب موصوف نے اپنے ایک خط میں نشانوں کو تخصیص کے
ساتھ طلب کیا تھا جیسے مردہ زندہ کرنا وغیرہ اس پر ان کی خدمت میں خط لکھا گیا کہ تخصیص ناجائز
ہے۔ خدا تعالیٰ اپنے ارادہ اور اپنے مصالح کے موافق نشان ظاہر کرتا ہے اور جب کہ نشان کہتے ہی
اس کو ہیں جو انسانی طاقتوں سے بالاتر ہو تو پھر تخصیص کی کیا حاجت ہے ۔ کسی نشان کے آزمانے کے
لئے یہی طریق کافی ہے کہ انسانی طاقتیں اُس کی نظیر نہ پیدا کر سکیں ۔ اس خط کا جواب ڈاکٹر صاحب
نے کوئی نہیں دیا تھا۔ اب پھر ڈاکٹر صاحب نے نشان دیکھنے کی خواہش ظاہر کی اور مہربانی فرما کر اپنی
اُس پہلی قید کو اُٹھا لیا ہے اور صرف نشان چاہتے ہیں ۔ کوئی نشان ہو مگر انسانی طاقتوں سے بالا تر ہو۔
لہذا آج ہی کی تاریخ یعنی اار جنوری ۱۸۹۲ء کو بروز دوشنبہ ڈاکٹر صاحب کی خدمت میں مکرراً
دعوت حق کے طور پر ایک خط رجسٹری شدہ بھیجا گیا ہے جس کا یہ مضمون ہے کہ آپ بلا تخصیص کسی نشان
دیکھنے پر سچے دل سے مسلمان ہونے کے لئے تیار ہیں تو اخبارات کے مندرجہ حاشیہ میں حلفاً یہ اقرار اپنی
طرف سے شائع کر دیں کہ میں جو فلاں ابن فلاں ساکن بلدہ فلاں ریاست جموں میں برعہدہ
ڈاکٹری متعین ہوں اس وقت حلفاً یہ اقرار صحیح سراسر نیک نیتی اور حق طلبی اور خلوص دل سے کرتا ہوں
کہ اگر میں اسلام کی تائید میں کوئی نشان دیکھوں جس کی نظیر مشاہدہ کرانے سے میں عاجز آ جاؤں
اور انسانی طاقتوں میں اُس کا کوئی نمونہ اُنہیں تمام لوازم کے ساتھ دکھلا نہ سکوں تو بلا توقف مسلمان
ہو جاؤں گا ۔ اس اشاعت اور اس اقرار کی اس لئے ضرورت ہے کہ خدائے قیوم وقد وس بازی اور
لے پنجاب گزٹ سیالکوٹ اور رسالہ انجمن حمایت اسلام لاہور اور ناظم الہند لاہور اور اخبار عام لا ہور ۔ اور نورافشاں لودیا نہ۔
کھیل کی طرح کوئی نشان دکھلا نا نہیں چاہتا جب تک کوئی انسان پورے انکسار و ہدایت یابی کی غرض
سے اُس کی طرف رجوع نہ کرے تب تک وہ بنظر رحمت رجوع نہیں کرتا اور اشاعت سے خلوص اور
پختہ ارادہ ثابت ہوتا ہے اور چونکہ عاجز نے خدا تعالیٰ کے اعلام سے ایسے نشانوں کے ظہور کے لئے
ایک سال کے وعدہ پر اشتہار دیا ہے، سو وہی میعاد ڈاکٹر صاحب کے لئے قائم رہے گی ۔ طالب حق
کے لئے یہ کوئی بڑی میعاد نہیں ۔ اگر میں ناکام رہا تو ڈاکٹر صاحب جو سزا اور تاوان میری مقدرت
کے موافق میرے لئے تجویز کریں وہ مجھے منظور ہے اور بخدا مجھے مغلوب ہونے کی حالت میں
سزائے موت سے بھی کچھ عذر نہیں ۔ کے
ہماں بہ کہ جاں در ره او فشانم جہاں را چہ نقصاں اگر من نہ مانم
والسلام علی من اتبع الهدی
المعلن والمشتهر *
خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی عفی اللہ عنہ
یازدهم جنوری ۱۸۹۲ء
آسمانی فیصلہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۳۸ تا ۳۴۰
☆☆☆
مکتوب نمبر ۲۱
لا تكتموا الشهادة
و من يكتمها فانه اثم قلبه والله بما تعملون عليم۔
تم گواہی کو مت چھپاؤ اور جو اسے چھپاتا ہے اسکا دل بدکار ہے اللہ تعالیٰ اعمال کو خوب جانتا۔
بسم
الله الرحمن الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
صاحب من ! میں اس چٹھی کے ہمراہ آپ کی خدمت میں ایک رسالہ بھیجتا ہوں جس کا نام
استفتاء ہے اس رسالہ کے لکھنے کی ضرورت یہ ہوئی ہے کہ آریہ قوم نے حد سے زیادہ اس بات پر زور
دیا ہے ۔ کہ لیکھر ام اس شخص یعنی اس راقم کی سازش سے قتل ہوا ہے اور میری دانست میں وہ کسی قدر
معذور بھی ہیں کیونکہ وہ الہامی پیشگوئیوں کی فوق العادت طریق سے بالکل بے خبر ہیں ۔ وجہ یہ کہ ان
کے عقیدہ کی رو سے ہزار ہا برس سے الہام الہی پر مہر لگ چکی ہے اور خدا کا کلام آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ
گیا ہے۔ اس لئے وہ کسی طرح سمجھ نہیں سکتے کہ خدا کی طرف سے ایسی پیشگوئیاں بھی ہو سکتی ہیں ۔
بہر حال ہمارے ہاتھ میں جو اپنی بریت کے وجوہ ہیں ۔ ان کا بیان کر دینا نہ صرف لیکھرام کے
حامیوں کے شبہات کو مٹانا ہے بلکہ ایسے لوگوں کے معلومات کو بھی وسیع کرنا ہے جو اس زمانہ میں کسی
الہامی پیشگوئی کے نفس مفہوم پر بھی اعتراض رکھتے ہیں اور غیب کی باتوں کو قبل از وقت بیان کرنا
قانون قدرت کے خلاف خیال کر رہے ہیں ۔ غالباً یہ رسالہ ان لوگوں کے لئے بھی دلچسپ اور
موجب زیادت علم ہوگا جو دلی شوق کے ساتھ اس بات کی تفتیش میں ہیں کہ کیا خدا حقیقت میں موجود
ہے۔ اور کیا وہ قبل از وقت کسی پر غیب کی باتیں ظاہر کر سکتا ہے۔ اسی غرض سے اس رسالہ میں تمام
ایسے وجوہ بیان کئے گئے ہیں کہ جو بخوبی ثابت کرتے ہیں کہ وہ پیشگوئی جولیکھرام کے بارے میں کی
گئی تھی ۔ وہ واقعی طور پر خدا کی طرف سے تھی۔ اور کسی طرح ممکن ہی نہیں کہ وہ انسان کا منصوبہ ہو۔ یا
انسان اس پر قادر ہو سکے۔ اور اس بات کو ہم کئی دفعہ بیان کر چکے ہیں کہ اس پیشگوئی کی درخواست
لیکھرام
رام نے آپ ہی کی تھی ۔ اور اس کو اسلام اور آریہ مذہب کے امتحان صدق و کذب کا معیار قرار
۔
۔
دیا تھا۔ اور پھر بعد اس کے فریقین کی باہمی رضامندی سے دونوں فریق نے بڑے زور سے اس
پیشگوئی کو شائع کیا تھا۔ اور جس طرح پہلوانوں کی کشتی ہوتی ہے۔ اسی طرح دونوں گروہ کا اس
پیشگوئی پر خیال لگا ہوا تھا ۔ آخر بڑی صفائی سے یہ پوری ہوئی ۔ اس پیشگوئی میں یہ بات نہایت عجیب
ہے۔ جس کو میں نے زبردست دلائل کے ساتھ اس رسالہ میں بیان کر دیا ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ
پیشگوئی مارچ ۱۸۹۷ء کے مہینہ سے جس میں لیکھرام قتل ہوا ہے۔ ۱۷ برس پہلے ہماری کتاب براہین
احمد یہ کے ایک الہام میں بڑی صفائی سے ذکر کی گئی ہے اور براہین کی تالیف کا وہ زمانہ تھا کہ شاید اس
وقت لیکھر ام ۱۲ ۱۳ برس کا ہوگا۔ یہی وہ بات ہے جس کو خوب غور سے سوچنا چاہئے ۔ اور یہی وہ امر
ہے جس سے معرفت کی ترقی ہوگی ۔ اور خدا کے فعل اور انسان کے فعل میں کھلا کھلا فرق دکھائی دے
گا۔ اور دل میں سکینت اور اطمینان پیدا ہو جائیں گے۔ اور غالباً اس جگہ اس بات کا بیان کرنا بھی
مفید ہوگا ۔ کہ ابھی میں نے اپنے ایک دوسرے رسالہ میں جس کا نام سراج منیر ہے ۔ اپنی بریت اور
سچائی ثابت کرنے کے لئے ایک اور سلسلہ گواہ کی طرح پیش کیا ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ میں نے وہ تمام
پیشگوئیاں جو لیکھرام کے مرنے سے پہلے پوری ہو چکی تھیں ۔ رسالہ مذکور میں جمع کر کے لکھ دی ہیں ۔
اور نہایت لطیف طور پر ان کا نظام دکھلایا ہے۔ ان پیشگوئیوں کے بعض ایسے آریہ بھی گواہ ہیں جن
کے بارہ میں یہ پیشگوئیاں کی گئی تھیں ۔ سو میرے نزدیک بہتر ہوگا کہ جو صاحب اپنی رائے لکھنے کے
وقت سراج منیر کا دیکھنا مناسب سمجھیں وہ مجھ سے طلب کریں ۔ میں وہ رسالہ ان کی خدمت میں
روانہ کر دوں گا اور یہ بات بھی بیان کر دینے کے قابل ہے کہ جیسا کہ آریوں کو اس پیشگوئی کے
بارے میں ناحق کے شبہات ہیں ۔ جن کی وجہ بجز ا سکے کچھ نہیں کہ پیشگوئی کی عظمت نے ان کو حیرت
میں ڈال دیا ہے ۔ ایسا ہی ہمارے مخالف مولوی بھی جو روحانیت سے بے بہرہ ہیں ۔ اسی گرداب میں
پڑے ہوئے ہیں سوان کیلئے بھی یہ رسالہ مفید ہوگا ۔ بشرطیکہ وہ غور سے پڑھیں ۔ اور یہ رسالہ اس چٹھی
کے ذریعہ سے آپ کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے کہ آپ رسالہ کے وجوہات پیش کردہ پر غور کر کے
اپنے دلی انصاف کے تقاضا سے وہ فتویٰ لکھیں جس کا لکھنا وجوہات معروضہ کی رو سے واجب ہو۔
یعنی یہ کہ لیکھرام کے مرنے کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی تھی ۔ کیا وہ فی الواقعہ پوری ہوگئی یا نہیں اور کیا وہ
اس اعلیٰ درجہ فوق العادت پر ہے یا نہیں جس کی نسبت وثوق کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ نہ وہ انسانی
۔
منصوبہ ہے اور نہ اتفاق امر ہے بلکہ خدا تعالیٰ کا وہ خاص فعل ہے جس کو الہامی پیشگوئی کہنا چاہئے ۔
والسلام علیٰ من اتبع الہدی ۔
راقم غلام ا غلام احمد قادیانی ۸ ۔ ذوالحجہ ۱۳۱۴ھ
مکرر آنکہ جو صاحب بغرض تصدیق نشان لیکھرام والی پیشگوئی کے اپنی گواہی نقشہ منسلکہ پر کرنا
نہ چاہیں انہیں لازم ہو گا کہ یہ رسالہ استفتاء معہ اس چٹھی کے واپس کریں ۔
استفتاء - روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۱۰۷ ، ۱۰۸)