پادریوں کے نام خطوط

مکتوبات احمد (جلد اوّل)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پادریوں کے نام
خطوط
چوں مرا نورے پئے قوم مسیحی داده اند
مصلحت را ابن مریم نام من بنهاده اند
سابقه جلد سوم
مرتبه
حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی
صفحه ۹۷ تا ۲۹۱

فہرست مکتوبات
پادریوں کے نام
مکتوب بنام
جلد اول
مکتوب نمبر صفحه تاریخ تحریر مکتوب
۱۸۸۵ء
پادری سوفٹ
۱۸۹۱ء ایک عیسائی کے چند سوالوں کے جوابات
لد
اپریل ۱۸۹۳ء عبد اللہ آتھم کے نام مکتوب
۱۳ اپریل ۱۸۹۳ء
مسیحان جنڈیالہ
۱۶۹ ۲۳ اپریل ۱۸۹۳ء
مارٹن کلارک
۱۲۵ اپریل ۱۸۹۳ء
پادری صاحب
۳۱ جون ۱۸۹۳ء
پادری جوالہ سنگھ
V
۲۰ دسمبر ۱۸۹۵ء
ناظرین کے لئے ضروری اطلاع
۲۰ دسمبر ۱۸۹۵ء پادری فتح مسیح ( نور القرآن حصہ ۲)
۲۰ دسمبر ۱۸۹۵ء بقیه اعتراضات فتح مسیح ( نور القرآن حصہ (۲)
یکم فروری ۱۸۹۶ء
پادری فتح مسیح
الدا
الله
۲۵ مئی ۱۹۰۰ء بشپ صاحب لاہور سے سچے فیصلہ کی درخواست
جارج لیفرائے ڈی ڈی بشپ لاہور
ستمبر ۱۹۰۲ء

مکتوب نمبر صفحه تاریخ تحریر مکتوب
مکتوب بنام
ستمبر ۱۹۰۲ء
جان الیگزنڈر ڈوئی ( پہلا خط )
بلا تاریخ
جان الیگزنڈر ڈوئی ( دوسرا خط )
۲۴ جون ۱۹۰۴ء
ایک انگریز کے نام
١٩٠٦ء
بانس بریلی کے ایک مسلمان ( بجواب بینا بیع الاسلام )
☆

پادری سوفٹ صاحب کے نام
یہ ایک پُرانا خط ہے جو پادری سوفٹ صاحب کے نام لکھا گیا تھا۔ یہ پادری صاحب
گوجرانوالہ میں رہتے تھے۔ انہیں عام پادریوں کی نسبت عیسوی تھیالوجی کا بڑا دعوی تھا ۔ افسوس اس
خط کے نقل کرنے والے نے بھی تاریخ وسنہ کے لکھنے سے جو سخت ضروری بات تھی تامل کیا ۔ بہر حال
۔
یہ ۱۸۸۴ء سے کم عرصہ کا یہ خط نہیں۔ اس سے بڑا بھاری فائدہ یہ حاصل ہوتا ہے کہ حضرت امام الزمان
اپنے دعاوی کے صادقانہ لہجے میں برا بر مستقیم اور غیر متبدل چلے آتے ہیں اور یہ افتراء واختلاق کے
رڈ کی بڑی بھاری دلیل ہے۔ والحمد لله على ذلک ۔ (ایڈیٹر ) ]
حیات احمد جلد دوم نمبر سوم صفحہ ۱۳۵ میں حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی مزید تحریر فرماتے ہیں ۔
دعوت یکسالہ اور عیسائی
میں نے اعلان دعوت نشان نمائی یکسالہ کے سلسلہ میں بیان کیا ہے کہ عیسائیوں میں کوئی فوری
تحریک اس کے مقابلہ میں آنے کی نہیں ہوئی مگر جب اندر من وغیرہ کے متعلق اعلانات شائع ہوئے
تو ایک دیسی عیسائی مسٹر سوفٹ نے اس مقابلہ میں حضرت کو ایک خط لکھا اور آمادگی کا اظہا ر ایسے رنگ
میں کیا جس کا لازمی نتیجہ فرار تھا ۔
اس خصوص میں پادری سوفٹ کو جو جوابی خط حضرت نے لکھا تھا میں نے اسے مکتوبات احمد یہ کی
تیسری جلد میں شائع کر دیا تھا چونکہ خط پر کوئی تاریخ نہ تھی میرا خیال اس وقت یہ تھا کہ غالباً ۱۸۸۴ء
میں لکھا گیا لیکن چونکہ حضرت کے جواب سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اسی دعوت یکسالہ کے متعلق ہے اس
لئے یہ مکتوب ۱۸۸۵ء کی آخری ششماہی کا ہی ہو سکتا ہے۔
پادری سوفٹ کون تھا
یہ شخص دراصل ایک دیسی عیسائی تھا اور اس کا نام رام چند تھا ( ماسٹر رام چند اور تھا) یہ گوالیار
اسٹیٹ کا باشندہ تھا۔ عیسائی ہو کر اس نے اپنا نام تبدیل کر کے سوفٹ رکھ لیا تا کہ اس طرح وہ اپنی
عیسائیت یا پہلی زندگی کو مخفی رکھ سکے یہ شخص بعد میں سہارن پور وغیرہ کے مدرسہ الہیات میں تعلیم پا کر

گوجرانوالہ میں متعین ہوا۔ اور اسے اپنے علم الہیات پر بڑا ناز تھا اس نے اسی سستی شہرت کے لئے
حضرت اقدس کو اس دعوت کے قبول کرنے کے لئے مشروط خط لکھا ۔
حضرت اقدس کا جواب اور سوفٹ کی خاموشی
اور اس کا جواب حضرت اقدس نے جو دیا میں ذیل میں درج کر دیتا ہوں ۔ اس جواب کے
بعد پادری صاحب خاموش ہو گئے اور اس طرح عیسائی قوم پر بھی اتمام حجت ہو گئی ۔
مکتوب نمبرا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بعد ما وجب ۔ آپ کا عنایت نامہ جس پر کوئی تاریخ درج نہیں ، بذریعہ ڈاک مجھ کو ملا ۔ آپ
نے پہلے تو بے تعلق اپنے خط میں قصہ چھیڑ دیا ہے کہ حقیقت میں خدائے قادر مطلق خالق و مالک ارض و سما
مسیح ہے اور وہی نجات دہندہ ہے لیکن میں سوچ میں ہوں کہ آپ صاحبوں کی طبیعت کیونکر گوارا
کر لیتی ہے کہ ایک آدم زاد ، خا کی نہاد ، عاجز بندہ کی نسبت آپ لوگ یہ خیال کر لیتے ہیں کہ وہی ہمارا
پیدا کنندہ اور رب العلمین ہے یہ خیال آپ کا حضرت مسیح کی نسبت ایسا ہی ہے جیسے ہندو لوگ راجہ رام چندر کی
نسبت رکھتے ہیں ۔ صرف اتنا فرق ہے کہ ہندو لوگ کشلیا کے بیٹے کو اپنا پر میشر بنا رہے ہیں اور آپ
حضرت مریم صدیقہ کے صاحبزادہ کو ۔ نہ ہندوؤں نے کبھی یہ ثابت کر دکھایا کہ زمین و آسمان میں
سے کوئی ٹکڑا کسی مخلوق کا رام چندر یا کرشن نے پیدا کیا ہے اور نہ آج تک آپ لوگوں نے حضرت مسیح
کی نسبت کچھ ایسا ثبوت دیا ۔ افسوس کہ جو قوتیں عقل اور ادراک اور فہم و قیاس کی آپ صاحبوں کی
فطرت کو عطا کی گئیں تھیں آپ لوگوں نے ایک ذرا ان کا قدر نہیں کیا اور علوم طبعی اور فلسفی کو پڑھ پڑھا
کر ڈ بود یا اور عقلی علوم کی روشنی آپ لوگوں کے دل پر ایک ذرہ نہ پڑی۔ سادگی اور نا سمجھی کے زمانہ
اس
میں جو کچھ گھڑا گیا انہیں باتوں کو آپ لوگوں نے اب تک اپنا دستور العمل بنا رکھا ہے ۔ کاش !!
زمانہ میں دو چار دن ۔ دو چار دن کیلئے حضرت مسیح اور راجہ رام چندر اور کرشن و بدھ وغیرہ کہ جن کو مخلوق پرستوں

نے خدا بنایا ہوا ہے پھر دنیا میں اپنا درشن کرا جاتے ۔ تا خود ان لوگوں کا انصاف دلی ان کو ملزم کرتا کہ
کیا ان آدم زادوں کو خدا خدا کر کے پکارنا چاہئے؟ اور تعجب تو یہ ہے کہ باوجود ان تمام رُسوائیوں
کے جو آپ لوگوں کے عقائد میں پائی جاتی ہیں پھر آپ لوگ یہ دعوی کرتے ہیں کہ ہمارے عقائد عقل
کے موافق ہیں ۔ میں حیران ہوں کہ جن لوگوں کے یہ عقائد ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اپنا قدیمی اور
غیر متغیر جلال چھوڑ کر ایک عورت کے پیٹ میں حلول کیا اور ناپاک راہ سے تولد پایا اور دکھ اور تکلیف
اُٹھاتا رہا اور مصلوب ہو کر مر گیا اور پھر یہ کہ وہ تین بھی ہے اور ایک بھی ۔ اور انسان کامل بھی ہے اور
خدائے کامل بھی ۔ وہ ایسے عقائد کو کیونکر عقل کے مطابق کر سکتے ہیں اور ایسی نئی فلسفی کے کونسی ہے۔
جس کے ذریعے سے یہ لغویات معقول ٹھہر سکتی ہیں ۔ پھر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ جب آپ لوگ معقول
طور پر اپنے خوش عقیدہ کی سچائی ثابت نہیں کر سکتے تو پھر لا چار ہو کر نقل کی طرف بھاگتے ہیں اور یہ
کہتے ہیں کہ یہ باتیں ہم نے پہلی کتابوں میں یعنی بائیل میں دیکھی ہیں ۔ اسی وجہ سے ہم ان کو مانتے
ہیں ۔ لیکن یہ جواب بھی سراسر پوچ اور بے معنی ہے کیونکہ ان کتابوں میں ہرگز یہ بات درج نہیں ہے
کہ حضرت مسیح خدا کے بیٹے یا خود رب العلمین ہیں اور دوسرے لوگ خدا کے بندے ہیں بلکہ بائیبل
پر غور کرنے والے خوب جانتے ہیں کہ خدا کا بیٹا کر کے کسی کو پکارنا یہ ان کتابوں کا عام محاورہ ہے بلکہ
بعض جگہ خدا کی بیٹیاں بھی لکھی ہیں اور ایک جگہ یہ بھی لکھا ہے کہ تم سب خدا ہو۔ تو پھر اس حالت میں ہے تم نے
حضرت مسیح کی کیا خصوصیت رہی ؟ ماسوا اس کے ہر ایک عاقل جانتا ہے کہ منقولات اور اخبار میں
صدق اور کذب اور تغیر اور تبدل کا احتمال ہے۔ خصوصاً جو جو صدمات عیسائیوں اور یہودیوں کی
کتابوں کو پہنچے ہیں اور جن جن خیانتوں اور تحریفوں کا انہوں نے آپ اقرار کر لیا ہے ۔ ان وجوہ
یہ احتمال زیادہ تر قوی ہوتا جاتا ہے۔ اور یہ بھی آپ کو سوچنا چاہئے کہ اگر ہر ایک تحریر بغیر ثبوت
با ضابطہ کے قابل اعتبار ٹھہر سکتی ہے تو پھر آپ لوگ ان قصوں کو کیوں معتبر نہیں سمجھتے کہ جو ہندوؤں
کے پستکوں میں رام چندر اور کرشن اور برہما اور بشن وغیرہ کے معجزات کی نسبت اور ان کے بڑے
بڑے کاموں کے بارہ میں اب تک لکھے ہوئے پائے جاتے ہیں ۔ جیسے مہادیو کی لٹوں سے گنگا کا نکلنا
اور مہادیو کا پہاڑ کو اُٹھا لینا اور ایسا ہی ارجن کے بھائی راجہ بھیم کے مقابل پر مہادیو کا کشتی کیلئے آنا۔
سے یہ
لے یہاں مراد فلاسفی ہے ۔ ناشر

جس کی پرانوں میں یہ کتھا لکھی ہے کہ مہاد یوجی پاہنسی کا روپ دھار کر راجہ بھیم کے سامنے آ کھڑے
ہوئے ۔ بھیم نے چاہا کہ ان سے لڑے ۔ مہادیو جی بھاگ نکلے ۔ بھیم نے ان کا پیچھا کیا تب وہ زمین
میں گھس گئے۔ بھیم نے یہ دیکھ کر بڑے زور سے ان کی پونچھ پکڑ لی اور کہا کہ اب میں نہ جانے دوں گا۔
سو پونچھ اور پچھلا دھڑ تو بھیم لے کے ہاتھ میں رہ گیا اور منہ نیپال کے پہاڑ میں جا نکلا ۔ اسی وجہ سے
منہ کی پو جانیپال میں ہوتی ہے اور پونچھ اور پچھلے دھڑ کی کدار ناتھ میں ۔
اب دیکھئے کہ جو کچھ آپ نے عقیدہ بنا رکھا ہے کہ گویا خدا تعالیٰ کی روح حضرت مریم کے رحم
میں گھس گئی اور گھنے کے بعد اُس نے ایک نیا روپ دھار لیا ۔ جس سے وہ کامل خدا بھی بنے رہے اور
کامل انسان بھی ہو گئے ۔ کیا یہ قصہ بھیم اور مہادیو کے قصہ سے کچھ کم ہے۔
پھر آپ یہ بھی دعوی کرتے ہیں کہ ہم کو مسیح کے کفارہ پر ایمان لانے سے نجات حاصل ہو گئی ہے ۔ مگر
میں آپ لوگوں میں نجات کی کوئی علامت نہیں دیکھتا۔ اور اگر میں غلطی پر ہوں تو آپ مجھ کو بتلائیں
کہ وہ کون سے انوار و برکات اور قبولیتِ الہی کے نشان آپ لوگوں میں پائے جاتے ہیں جن سے
دوسرے لوگ محروم رہے ہوئے ہیں ۔ میں اس بات کو مانتا ہوں کہ ایمانداروں اور بے ایمانوں اور
ناجیوں اور غیر ناجیوں میں ضرور ما بہ الامتیاز ہونا چاہئے ۔ مگر پادری صاحب ! آپ ناراض نہ ہوں وہ
علامات جو ایمانداروں میں ہوتی ہیں اور ہونی چاہئیں ۔ جن کو حضرت مسیح علیہ السلام نے بھی دو تین جگہ
انجیل میں لکھا ہے وہ آپ لوگوں میں مجھ کو نظر نہیں آتیں۔ بلکہ وہ نشان سچے مسلمانوں میں پائے میں مجھ سے میں
وہ میں
جاتے ہیں اور انہیں میں ہمیشہ پائے گئے ہیں اور انہیں نشانوں کے ظاہر کرنے کیلئے اس عاجز نے
آپ صاحبوں کی خدمت میں رجسٹری کرا کر خط لکھے اور بیس ہزار اشتہار تقسیم کیا اور کوئی دقیقہ ابلاغ
اور اتمام حجت کا باقی نہ رکھا ۔ تا خدا کرے کہ آپ لوگوں کو حق دیکھنے کیلئے شوق پیدا ہوا اور جو مقبول
اور مردود میں فرق ہونا چاہئے وہ آپ بچشم خود دیکھ لیں اور اچھے درختوں کے اچھے پھل اور اچھے
پھول بذات خود ملاحظہ کر لیں ۔ مگر افسوس کہ میری اس قدر سعی اور کوشش سے اب تک آپ لوگوں
میں سے کوئی صاحب میدان میں نہیں آئے ۔ اب آپ نے یہ خط لکھا ہے مگر دیکھئے کہ اس کا انجام کیا
ہوتا ہے۔ آپ نے اپنے خط میں تین شرطیں لکھی ہیں ۔ پہلے آپ یہ لکھتے ہیں کہ چھ سو روپیہ یعنی
لے راجہ یدھشتر کا چھوٹا بھائی ۔ شیو جی ( اُردو ہندی لغت )

تین ماہ کی تنخواہ بطور پیشگی ہمارے پاس گوجرانوالہ میں بھیجا جاوے اور نیز مکان وغیرہ کا انتظام اس
عاجز کے ذمہ رہے اور اگر کسی نوع کی دقت پیش آوے تو فوراً آپ گوجرانوالہ میں واپس آ جاویں
گے اور جو روپیہ آپ کو مل چکا ہو اس کو واپس لینے کا استحقاق اس عاجز کو نہیں رہے گا ۔
یہ پہلی شرط ہے جو آپ نے تحریر فرمائی ہے لیکن گزارش خدمت کیا جاتا ہے کہ روپیہ کسی حالت
میں قبل از انفصال اس امر کے جس کے لئے بحالت مغلوب ہونے کے روپیہ دینے کا اقرار ہے،
آپ کو نہیں مل سکتا ۔ ہاں البتہ یہ روپیہ آپ کی تسلی اور اطمینان قلبی کیلئے کسی بنک سرکاری میں جمع ہو
سکتا ہے یا کسی مہاجن کے پاس رکھا جا سکتا ہے ۔ غرض جس طرح چاہیں روپیہ کی بابت ہم آپ کی
تسلی کرا سکتے ہیں لیکن آپ کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے اور یہ بات سچ اور قریب انصاف بھی ہے کہ
جب تک فریقین میں جو امر متنازعہ فیہ ہے وہ تصفیہ نہ پا جائے تب تک روپیہ کسی ثالث کے ہاتھ میں
رہنا چاہئے ۔ امید ہے کہ آپ جو طالب حق ہیں اس بات کو سمجھ جائیں گے اور اس کے برخلاف کو
اصرار نہیں کریں گے ۔ اور جو اسی شرط کے دوسرے حصہ میں آپ نے یہ لکھا ہے کہ اگر مکان وغیرہ
کے بارے میں کسی نوع کی ہم کو دقت پہنچی تو ہم فوراً گوجرانوالہ میں آویں گے اور جو روپیہ جمع کرایا
گیا ہے وہ ہمارا ہو جائے گا ۔ یہ شرط آپ کی بھی ایسی وسیع التاویل ہے کہ ایک بہانہ جو آدمی کو اس
سے بہت کچھ گنجائش مل سکتی ہے کیونکہ مکان بلکہ ہر یک چیز میں نکتہ چینی کرنا بہت آسان ہے۔ آپ
کہہ سکتے ہیں کہ اس جگہ کی آب و ہوا ہم کو مخالف ہے ، ہم بیمار ہو گئے ، مکان میں بہت گرمی ہے، فلاں
چیز ہم کو وقت پر نہیں ملتی ، فلاں فلاں ضروری چیزوں سے مکان خالی ہے وغیرہ وغیرہ ۔ اب ایسی ایسی
نکتہ چینیوں کا کہاں تک تدارک کیا جائے گا ۔ سو اس بات کا انتظام اس طرح پر ہو سکتا ہے کہ آپ
ایک دو دن کیلئے خود قادیان میں آکر مکان کو دیکھ بھال لیں اور اپنی ضروریات کا بالمواجہ تذکرہ اور
تصفیہ کر لیں تا جہاں تک مجھ سے بن پڑے آپ کی خواہشوں کے پورا کرنے کیلئے کوشش کروں اور پھر
بعد میں نکتہ چینی کی گنجائش نہ رہے ۔ ماسوا اس کے یہ عاجز تو اس بات کا ہرگز دعوی نہیں کرتا کہ کسی کو
اپنے مکان میں فروکش کر کے جو کچھ نفس امارہ اُس کا اسباب عیش و تنعم ما نگتا جائے وہ سب اس کے
لئے مہیا کرتا جاؤں گا بلکہ اس خاکسار کا یہ عہد واقرار ہے کہ جو صاحب اس عاجز کے پاس آئیں ان
کو اپنے مکانات میں سے اچھا مکان اور اپنی خوراک کے موافق خوراک دی جائے گی اور جس طرح

ایک عزیز اور پیارے مہمان کی حتی الوسع دلجوئی و خدمت و تواضع کرنی چاہئے ، اسی طرح ان کی بھی
کی جائے گی ۔ اپنی طاقت اور استطاعت کے موافق برتاؤ اور معاملہ ہو گا اور اپنے نفس سے
زیادہ تر اکل و شرب میں ان کی رعایت رکھی جائے گی ۔ ہاں اگر کوئی اس قسم کی تکلیف ہو جس کو اس
گاؤں میں ہم لوگ خود اُٹھاتے ہیں اور اس کا دفع اور ازالہ ہماری طاقت اور استطاعت سے باہر
ہے۔ اس میں ہمارے مہمان ہماری حالت کے شریک رہیں گے اور اس بات کو آپ سمجھیں یا نہ سمجھیں
مگر ہر ایک منصف سمجھ سکتا ہے کہ جس حالت میں ہم نے دو سو روپیہ ماہواری دینا قبول کیا اور اس
کیلئے ہر طرح تسلی بھی کر دی تو ہم نے اپنے فرض کو ادا کر دیا۔ کہ جو کسی کا پورا پورا حرجہ دینے کے لئے
ہمارے سر پر تھا۔ رہا تجویز مکان و دیگر لوازم مہمانداری سو یہ زوائد ہیں جن کو ہم نے حسنِ اخلاق
کے طور پر اپنے ذمہ آپ لے لیا ہے۔ ورنہ ہر ایک با انصاف آدمی جانتا ہے کہ جس شخص کو پورا و پورا پورا
حرجہ اس کی حیثیت کے موافق بلکہ اس سے بڑھ کر دیا جائے تو پھر اور کوئی مطالبہ اس کا بے جا ہے۔
اس کو تو خود مناسب ہے کہ اگر زیادہ تر آرام پسند اور آسائش دوست ہے تو اپنی آسائش کے لئے
آپ بند و بست کر لے ۔ جیسا اس حالت میں بند و بست کرتا کہ جب وہ دوسو روپیہ نقد کسی اور جگہ سے
بطور نوکری پاتا۔ غرض جس قدر قدر ر علاوہ علاوہ ادائے حرجہ کے ہم سے کسی کی خدمت خدمت : ہو جاوے ۔ اس میں تو
ہمارا ممنون ہونا چاہئے کہ ہم نے علاوہ اصل شرط کے بطور مہمانوں کے اس کو رکھا ۔ نہ کہ الٹی نکتہ چینی
کی جائے ۔ کیونکہ یہ تو تہذیب اور اخلاق اور انصاف سے بہت بعید ہے اور اس مقام میں مجھ کو ایک اور سے بہت بعید ہے اور اس
سخت تعجب یہ ہے کہ اگر ایسی شرائط جو آپ نے پیش کیں کوئی اور شخص کسی فرقہ مخالف کا پیش کرتا تو
کچھ بعید نہ تھا ۔ مگر آپ لوگ تو حضرت مسیح علیہ السلام کے خادم اور تابع کہلاتے ہیں اور ان کے
نقش قدم پر چلنے کا دم مارتے ہیں۔ سو یہ کیسی بھول کی بات ہے کہ آپ حضرت مسیح کی سیرت کو چھوڑے
جاتے ہیں ۔ کیا آپ کو معلوم نہیں کہ حضرت مسیح ایک مسکین اور درویش طبع آدمی تھے جنہوں نے اپنی
تمام زندگی میں کوئی اپنا گھر نہ بنایا اور کسی نوع کا اسباب عیش و عشرت اپنے لئے مہیا نہ کیا۔ تو پھر آپ
فرماویں کہ آپ کو ان کی پیروی کرنا لازم ہے یا نہیں؟ جب تک آپ کی زندگی مسیح کی زندگی کا نمونہ
نہ بنے تب تک آپ کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ ہم حضرت مسیح کے سچے پیرو ہیں ۔ سواب آپ غور کر لیں کہ
۔
یہ کس قدر ناز یبا بات ہے کہ جو آپ پہلے ہی اپنی عیش و عشرت کے لئے مجھ سے شرطیں کر رہے
ررہے ہیں ۔

آپ پر واضح ہو کہ یہ عاجز مسیح کی زندگی کے نمونہ پر چلتا ہے ۔ کسی باغ میں کوئی امیرا نہ کوٹھی نہیں رکھتا
اور اس عاجز کا گھر اس قسم کی عیش و نشاط کا گھر نہیں ہو سکتا جس کی طرف دنیا پرستوں کی طبیعتیں راغب
اور مائل ہیں ۔ ہاں اپنی حیثیت اور طاقت کے موافق مہمانوں کیلئے خالصا للہ مکانات بنا رکھے ہیں ۔
اور جہاں تک بس چل سکتا ہے۔ ان کی خدمت کے لئے آمادہ و حاضر ہوں ۔ سو اگر آپ ایسے
مکانات ت میں گزارہ کرنا چاہیں تو بہتر ہے کہ اول آ کر اُن کو دیکھ لیں ۔ لیکن اگر آپ تنعم پسند لوگوں کی
طرح مجھ سے یہ درخواست کریں کہ میرے لئے ایک ایسا شیش محل چاہئے جو ہر ایک طرح کی فرش
فروش سے آراستہ ہو ۔ جا بجا تصویر میں لگی ہوئی اور مکان سجا ہوا اور بوتلوں میں مست اور متوالا کرنے
والی چیز بھری ہوئی رکھی ہوں اور اردگرد مکان کے ایک خوشنما باغ اور چاروں طرف اس کے
نہریں جاری ہوں اور دس ہیں خدمت گذار غلاموں کی طرح حاضر ہوں تو ایسا مکان پیش کرنے
سے مجبور و معذور ہوں بلکہ ایک سادہ مکان جوان تکلفات سے خالی لیکن معمولی طور پر گزارہ کرنے کا
مکان ہو، موجود اور حاضر ہے اور مکر رکہتا ہوں کہ آپ کو پُر تکلف مکانات اور دوسرے لوازم سے
گریز کرنا چاہئے تا آپ میں مسیح کی زندگی کی علامات ظاہر ہو جائیں ۔ اور میں ہرگز خیال نہیں کرتا
کہ یہ مکان آپ کو کچھ تکلیف دہ ہوگا۔ بلکہ مجھے کامل تسلی ہے کہ ایک شکر گزار آدمی ایسے مکان میں رہ
کر کوئی کلمہ شکوہ شکایت کا منہ پر نہیں لائے گا ۔ کیونکہ مکان وسیع موجود ہے اور گزارہ کرنے کے لئے
سب کچھ مل سکتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اگر آپ بعد ملاحظہ مکان چند معمولی اور جائز باتوں میں جو کو
ہماری طاقت میں ہوں فرمائش کریں تو وہ بھی بفضلہ تعالیٰ میسر آ سکتی ہیں مگر بہر حال پہلے آپ کا
تشریف لانا از بس ضروری ہے ۔
پھر آپ دوسری شرط میں یہ لکھتے ہیں کہ الہام اور معجزہ کا ثبوت ایسا چاہئے ، جیسے کتاب اقلیدس
میں ثبوت درج ہیں ، جس سے ہمارے دل قائل ہو جائیں ۔ اس میں اوّل اس عاجز کی اس بات
کو یا درکھیں کہ ہم لوگ معجزہ کا لفظ صرف اُسی محل میں بولا کرتے ہیں جب کوئی خارقِ عادت کسی
نبی یا رسول کی ما طرف منسوب ہو ہو لیکن یہ عاجز سے نہ نبی ہے اور نہ رسول ہے ، صرف اپنے نبی معصوم
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک ادنیٰ خادم اور پیرو ہے اور اسی رسول مقبول کی برکت و متابعت سے
L
لے یہ آپ کی سچائی کی دلیل ہے کہ جب تک اللہ تعالیٰ نے آپ پر اس روز نبوت کو نہیں کھولا آپ نے بھی دعویٰ نہ کیا ۔ (ایڈیٹر )

یہ انوار و برکات ظاہر ہو رہے ہیں ۔ سو اس جگہ کر امت کا لفظ موزوں ہے نہ معجزہ کا اور ایسا ہی ہم
لوگوں کی بول و چال میں آتا ہے۔ اور جو آپ اقلیدس کی طرح ثبوت مانگتے ہیں ۔ اس میں یہ عرض
ہے کہ جس قدر بفضلہ تعالی روشن نشان آپ کو دکھلائے جائیں گے بمقابلہ اُن کے ثبوت اقلیدس کا جو
اکثر دوائر موہومہ پر بنی ہے نا کارہ اور پیچ ہے ۔ اقلیدس کے ثبوتوں میں کئی محل گرفت کی جگہ ہیں اور
ان ثبوتوں کی ایسی ہی مثال ہے کہ جیسے کوئی کہے۔ کہ اگر اول آپ بلا دلیل کسی ایک چار پایہ کی نسبت
یہ مان لیجئے کہ یہ چار پا یہ نجاست کھا لیتا ہے اور میں میں کرتا ہے اور بدن پر اس کے اُون ہے تو ہم
ثابت کر دیں گے کہ وہ بھیڑ کا بچہ ہے ۔ ایسا اسی اقلیدس کے بیانات میں اکثر جگہ تناقض ہے۔ جیسے
اوّل وہ آپ ہی لکھتا ہے کہ نقطہ وہ شئے ہے جس کی کوئی جز نہ ہو یعنی بالکل قابل انقسام نہ ہو ۔ پھر
دوسری جگہ آپ ہی تجویز کرتا ہے کہ ہر ایک خط کے دو ایسے ٹکڑے ہو سکتے ہیں کہ وہ دونوں اپنی اپنی
مقدار میں برابر ہوں ۔ اب فرض کرو کہ ایک خط مستقیم ایسا ہے جو نو نقطوں سے مرکب ہے اور بموجب
دعوی اقلیدس کے ہم چاہتے ہیں جو اس کے دو ٹکڑے مساوی کریں تو اس صورت میں یا تو یہ امر
خلاف قرار داد پیش آئے گا کہ ایک نقطہ کے دو ٹکڑے ہو جائیں اور یا یہ دعوی اقلیدس کا کہ ہر ایک
خط مستقیم دو ٹکڑے مساوی ہو سکتا ہے ، غلط ٹھہرے گا ۔ غرض اقلیدس میں بہت سی وہمی اور بے ثبوت
باتیں بھری ہوئی ہیں ۔ جن کو جاننے والے خوب جانتے ہیں ۔ مگر آسمانی نشان تو وہ چیز ہے کہ وہ خود منکر
کی ذات پر ہی وارد ہو کر حق الیقین تک اس کو پہنچا سکتا ہے اور انسان کو بجز اس کے ماننے کے کچھ بن
نہیں پڑتا ۔ سو آپ تسلی رکھیں کہ اقلیدس کے ناچیز خیالات کو ان عالی مرتبہ نشانوں سے کچھ نسبت نہیں ۔
چه نسبت خاک را با عالم پاک
اور یہ نہیں کہ صرف اس عاجز کے بیان پر ہی حصر رہے گا بلکہ یہ فیصلہ بذریعہ ثالثوں کے ہو
جائے گا اور جب تک ثالث لوگ جو فریقین کے مذہب سے الگ ہوں گے یہ شہادت نہ دیں
کہ ہاں فی الحقیقت یہ خوارق اور پیشگوئیاں انسانی طاقت سے باہر ہیں ۔ تب تک آپ غالب اور یہ
عاجز مغلوب سمجھا جائے گا۔ لیکن در صورت مل جانے ایسی گواہیوں کے جو اُن خوارق اور پیشگوئیوں کو
انسانی طاقت سے بالا تر قرار دیتی ہوں ، تو آپ مغلوب اور میں بفضلہ تعالیٰ غالب ہوں گا اور اُسی
وقت آپ پر لازم ہوگا کہ اسی جگہ قادیان میں بشرف اسلام مشرف ہو جائیں ۔ پھر آپ اپنے خط

کے اخیر پر یہ لکھتے ہیں کہ اگر شرائط مذکورہ بالا کو قبول نہیں فرماؤ گے ۔ تو آپ کا حال اور یہ شرائط چند
اخبار ہند میں شائع کی جائیں گی ۔ سو مشفق من ! جو کچھ حق حق تھا آپ کی خدمت میں لکھ دیا گیا ہے
اور یہ عاجز آپ کے حالات شائع کرنے کرانے سے ہرگز نہیں ڈرتا ۔ بلکہ خدا جانے آپ کب اور
کس وقت اپنی طرف سے اخباروں میں یہ مضمون درج کرائیں گے مگر یہ خاکسار تو آج ہی کی تاریخ
میں ایک نقل اس خط کی بعض اخباروں میں درج کرنے کیلئے روانہ کرتا ہے اور آپ کو یہ خوشخبری پہلے
سے سنا دیتا ہے تا آپ کی تکلیف کشی کی حاجت نہ رہے اور من بعد جو کچھ آپ کی طرف سے ظہور میں
آئے گا وہ بھی بیس روز تک انتظار کر کے چند اخباروں میں چھپوا دیا جائے گا ۔ اور اگر آپ کچھ غیرت
کو کام میں لا کر قادیان میں آگئے تو پھر آپ دیکھیں گے کہ خداوند کریم کس کے ساتھ ہے اور کس کی
حمایت اور نصرت کرتا ہے۔ اور پھر اس وقت آپ پر یہ بھی کھل جائے گا کہ کیا سچا اور حقیقی خدا جو
خالق و مالک ارض و سما ہے وہ حقیقت میں ابن مریم ہے یا وہ خدا ازلی و ابدی و غیر متغیر وقد وس ، جس
پر ہم لوگ ایمان لائے ہیں ۔ سو میں اُسی خدائے کامل اور صادق کی آپ کو قسم دیتا ہوں کہ آپ
ضرور تشریف لائیں ضرور آئیں ۔ اگر وہ قسم آپ کے دل پر مؤثر نہیں تو پھر اتمام الزام کی نیت سے
آپ کو حضرت مسیح کی قسم ہے کہ آپ آنے میں ذرا توقف نہ کریں تا حق و باطل میں جو فرق ہے
وہ آپ پر کھل جائے اور جو صادقوں اور کا ذبوں میں ما بہ الامتیاز ہے وہ آپ پر روشن ہو جائے ۔
والسلام علی من اتبع الہدی ۔
بوقت صبح شود همچو روز معلومت
که با که باخته عشق در شب دیجور
من ایستاده ام اینک تو ہم بیا بشتاب که تا سیاه شود روئے کاذب مغرور
۔
الحکم ۲۴ جون ۱۹۰۱ ء صفحه ۳ تا ۶
الراقم
خاکسار
آپ کا خیر خواہ
مرزا غلام احمد
قادیان ضلع گورداسپور
☆

آج 10 میں سے 10 باقی