پادریوں کے نام خطوط
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۲
ایک عیسائی کے چند سوالوں کا جواب
انجمن حمایت اسلام لاہور کے ذریعہ ایک عیسائی نے کچھ سوال اسلام پر کئے تھے
انجمن نے ان سوالات کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفہ امسیح مدظلہ العالی
کے پاس بھیج دیا اور آقا و غلام نے ان سوالات کے جواب لکھ کر انجمن کو بھیج دیئے تھے۔
چونکہ وہ ایک عیسائی کے خط کا جواب بذریعہ ایک کھلے خط کے تھا اس لئے انہیں درج کر دیا
جاتا ہے ۔ وبالله التوفيق (ایڈیٹر )
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بَلْ هُوَ أَيْتُ بَيِّنَتُ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ
چند روز ہوئے کہ ایک عیسائی صاحب مسمی عبداللہ جیمز نے چند سوال اسلام کی نسبت بطلب
جواب انجمن میں ارسال فرمائے تھے چنانچہ اُن کے جواب اس انجمن کے تین معزز و مقتدر معاونین
نے تحریر فرمائے ہیں جو بعد مشکوری تمام بصورت رسالہ ہذا شائع کئے جاتے ہیں ۔
سوال نمبر : محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی نبوت اور قرآن مجید کے کلام اللہ ہونے پر متشگی ہونا
جیسا سورہ بقر اور سورہ انعام میں درج ہے فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِینَ کے اس سے ثابت ہوتا
ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دل میں یقین جانتے تھے کہ وہ پیغمبر خدا نہیں اگر وہ پیغمبر خدا ہوتے یا
انہوں نے کبھی بھی کوئی معجزہ کیا ہوتا یا معراج ہوا ہوتا یا جبرئیل علیہ السلام قرآن مجید لائے ہوتے تو وہ
کبھی اپنی نبوت پر متشکی نہ ہوتے اُس سے انکار قرآن مجید پر اور اپنی نبوت پر متشکلی ہونا صاف
صاف ثابت ہوتا ہے اور نہ وہ رسول اللہ ہیں ۔
پہلے سوال کا جواب : معترض نے پہلے اپنے دعوی کی تائید میں سورہ بقر میں سے ایک آیت پیش کی
ہے جس کے پورے پورے لفظ یہ ہیں ۔ اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ ]
ا العنكبوت: ۲۵۰ البقرة: ۱۴۸، الانعام: ۱۱۵ البقرة: ۱۴۸
اسایت کا سیاق سباق یعنی اگلی پچھلی آیتوں کے دیکھنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس جگہ نبوت اور
قرآن شریف کا کوئی ذکر نہیں ۔ صرف اس بات کا بیان ہے کہ اب بیت المقدس کی طرف نہیں بلکہ
بیت کعبہ کی طرف منہ پھیر کر نماز پڑھنی چاہیے ۔ سو اللہ جل شانہ اس آیت میں فرماتا ہے کہ یہ ہی حق
بات ہے یعنی خانہ کعبہ کی طرف ہی نماز پڑھنا حق ہے جو ابتدا سے مقرر ہو چکا ہے اور پہلی کتابوں میں
بطور پیشگوئی اس کا بیان بھی ہے سو تو (اے پڑھنے والے اس کتاب کے ) اس بارے میں شک
کرنے والوں سے مت ہو۔ پھر اس آیت کے آگے بھی اسی مضمون کے متعلق آیتیں ہیں چنانچہ فرماتا
ہے وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَإِنَّهُ لَلْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ یعنی
ہر ایک طرف سے جو تو نکلے تو خانہ کعبہ کی ہی طرف نماز پڑھ۔ یہی تیرے رب کی طرف سے حق ہے۔
غرض صاف ظاہر ہے کہ یہ تمام آیات خانہ کعبہ کے بارے میں ہیں نہ کسی اور تذکرہ کے متعلق اور
چونکہ یہ حکم جو خانہ کعبہ کی طرف نماز پڑھنے کے لئے صادر ہوا ایک عام حکم ہے جس میں سب مسلمان
داخل ہیں لہذا بوجہ ابوجه عموم منشاء حكم بعض و وسو سے والی طبیعتوں کا وسوسہ دور کرنے کے لئے ان آیات میں
اُن کو تسلی دی گئی کہ اس بات سے متردد نہ ہوں کہ پہلے بیت المقدس کی طرف نماز پڑھتے پڑھتے اب
اُس کی طرف سے ہٹ کر خانہ کعبہ کی طرف نماز پڑھنا کیوں شروع کر دیا۔ سو فر مایا کہ یہ کوئی نئی بات
نہیں بلکہ یہ وہی مقرر شدہ بات ہے جس کو خدا تعالیٰ نے اپنے پہلے نبیوں کے ذریعے ذریعے سے پہلے ہی سے
بتلا رکھا تھا اس میں شک مت کرو۔
دوسری آیت میں جو معترض نے بتائید دعوی خود تحریر کی ہے وہ سورہ انعام کی ایک آیت ہے جو معہ اپنی
آیات متعلقہ کے اس طرح پر ہے اَفَغَيْرَ اللهِ ابْتَغِى حَكَمًا وَ هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ إِلَيْكُمُ الْكِتَبَ
مُفَصَّلًا وَالَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يَعْلَمُونَ أَنَّهُ مُنَزِّلُ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ
الْمُمْتَرِین کے یعنی کیا بجز خدا کے میں کوئی اور حکم طلب کروں اور وہ وہی ہے جس نے مفصل کتاب تم پر
اُتاری اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب یعنی قرآن دیا ہے مراد یہ ہے کہ جن کو ہم نے علم قرآن سمجھایا ہے وہ
یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ پہلی کتابوں میں اور نیز انجیل میں بھی تحویل کعبہ کے بارے میں بطور پیش پیشگوئی اشارات ہو
چکے ہیں۔ دیکھو یوحنا ۴ ۲۲ تا ۲۴ یسوع نے اسے کہا کہ اے عورت میری بات کو یقین رکھ وہ گھڑی آتی ہے کہ جس میں تم نہ
اس پہاڑ پر اور نہ یروشلم میں باپ کی پرستش کرو گے۔
۔
البقرة : ۱۵۰ الانعام: ۱۱۵
خوب جانتے ہیں کہ وہ منجانب اللہ ہے سوائے پڑھنے والے ! تو شک کرنے والوں میں سے مت ہو۔
اب ان آیات پر نظر ڈالنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ مخاطب اس آیت کے جو فَلَا تَكُونَنَّ
مِنَ الْمُمْتَرِينَ ہے ایسے لوگ ہیں جو ہنوز یقین اور ایمان اور علم سے کم حصہ رکھتے ہیں بلکہ اوپر کی
آیتوں سے یہ بھی کھلتا ہے کہ اس جگہ یہ حکم فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِینَ کا پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم
کا قول ہے جس کا قرآن شریف میں ذکر کیا گیا ہے کیونکہ شروع کی آیت میں جس سے یہ آیت تعلق
رکھتی ہے آنحضرت ﷺ کا ہی قول ہے یعنی یہ کہ اَفَغَيْرَ اللَّهِ أَبْتَغِي حَكَمًا سو ان تمام آیات کا
با محاورہ ترجمہ یہ ہے کہ میں بجز خدا تعالیٰ کے کوئی اور حکم جو مجھ میں اور تم میں فیصلہ کرے مقرر نہیں کر
سکتا وہ وہی ہے جس نے تم پر مفصل کتاب نازل کی سوجن کو اس کتاب کا علم دیا گیا ہے وہ اس کا
منجانب اللہ ہونا خوب جانتے ہیں سوتو ( اے بے خبر آدمی ) شک کرنے والوں میں سے مت ہو۔
اب تحقیق سے ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود شک نہیں کرتے بلکہ شک کرنے والوں
کو بحوالہ شواہد و دلائل منع فرماتے ہیں ۔ پس با وجود ایسے کھلے کھلے بیان کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی طرف شک فی الرسالت کو منسوب کرنا بے خبری و بے علمی یا محض تعصب نہیں تو کیا ہے۔
پھر اگر کسی کے دل میں یہ خیال ہو کہ اگر شک کرنے سے بعض ایسے نو مسلم یا مترد دمنع کئے گئے
تھے جو ضعیف الایمان تھے تو اُن کو یوں کہنا چاہیے تھا کہ تم شک مت کرو نہ یہ کہ تو شک مت کر کیونکہ
ضعیف الایمان آدمی صرف ایک ہی نہیں ہوتا بلکہ کئی ہوتے ہیں بجائے جمع کے واحد مخاطب کا صیغہ
کیوں استعمال کیا گیا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس وحدت سے وحدت ؟ ت جنسی مراد ہے جو جماعت کا حکم
رکھتی ہے اگر تم اوّل سے آخر تک قرآن شریف کو پڑھو تو یہ عام محاورہ اُس میں پاؤ گے کہ وہ اکثر مقامات
میں جماعت کو فرد واحد کی صورت میں مخاطب کرتا ہے مثلاً نمونہ کے طور پر ان آیات کو دیکھو۔
لَا تَجْعَلْ مَعَ اللَّهِ إِلَهَا أَخَرَ فَتَقْعُدَ مَذْمُومًا مَّخْذُوْلًا وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا
إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلُّهُمَا فَلَا تَقُلْ
لَّهُمَا أَفْ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ
وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيْنِي صَغِيرًا
ا بنی اسراءیل : ۲۳ تا ۲۵
یعنی خدا تعالیٰ کے ساتھ کوئی دوسرا خدا مت ٹھہرا اگر تو نے ایسا کیا تو مذموم اور مخذول ہو کر بیٹھے
گا۔ اور تیرے خدا نے یہی چاہا ہے کہ تم اسی کی بندگی کرو ۔ اُس کے سوا کوئی اور دوسرا تمہارا معبود نہ
ہو اور ماں باپ سے احسان کر اگر وہ دونو یا ایک اُن میں سے تیرے سامنے بڑی عمر تک پہنچ جائیں تو
تو اُن کو اُف نہ کر اور نہ اُن کو جھڑک بلکہ اُن سے ایسی باتیں کر کہ جن میں اُن کی بزرگی اور عظمت پائی
جائے اور تذلیل اور رحمت سے ان کے سامنے اپنا باز و جھکا اور دُعا کر کہ اے میرے رب ! تو ان پر
رحم کر جیسا اُنہوں نے میرے بچپن کے زمانے میں میری پرورش کی ۔
اب دیکھو کہ ان آ لہ ان آیات میں یہ ہدایت ظاہر ہے کہ یہ واحد کا خطاب جماعت اُمت کی طرف ہے
جن کو بعض دفعہ انہیں آیتوں میں تم کر کے بھی پکارا گیا ہے ۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان آیات
میں مخاطب نہیں کیونکہ ان آیتوں میں والدین کی تعظیم و تکریم اور اُن کی نسبت پر و احسان کا حکم ہے
اور ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین تو صغیر سنی کے زمانے میں بلکہ جناب ممدوح
کی شیر خوارگی کے وقت میں ہی فوت ہو چکے تھے۔ سو اس جگہ سے اور نیز ایسے اور مقامات سے
بوضاحت ثابت ہوتا ہے کہ جماعت کو واحد کے طور پر مخاطب کر کے پکارنا یہ قرآن شریف کا ایک عام
محاورہ ہے کہ جو ابتدا سے آخر تک جا بجا ثابت ہوتا چلا جاتا ہے۔ یہی محاورہ توریت کے احکام میں
بھی پایا جاتا ہے کہ واحد مخاطب کے لفظ سے حکم صادر کیا جاتا ہے اور مراد بنی اسرائیل کی جماعت
ہوتی ہے جیسا کہ خروج باب ۳۳ ، ۳۴ میں بظاہر حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مخاطب کر کے فرمایا ہے ۔
(۱۱) آج کے دن میں جو حکم تجھے کرتا ہوں تو اُسے یاد رکھیو۔ (۱۲) ہوشیار رہ تا نہ ہووے کہ اُس
زمین کے باشندوں کے ساتھ جس میں تو جاتا ہے کچھ عہد باندھے۔ (۱۷) تو اپنے لئے ڈہائے
ہوئے معبودوں کومت بنائیو۔
اب ان آیات کا سیاق سباق دیکھنے سے صاف ظاہر ہے کہ اگر چہ ان آیات میں حضرت موسیٰ
مخاطب کئے گئے تھے مگر دراصل حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ان احکام کا نشانہ نہیں بنایا گیا ۔ حضرت
موسیٰ علیہ السلام نہ کنعان میں گئے اور نہ بت پرستی جیسا برا کام حضرت موسیٰ علیہ السلام جیسے مردِ خدا
بت شکن سے ہو سکتا تھا جس سے ان کو منع کیا جاتا کیونکہ موسیٰ علیہ السلام وہ مقرب اللہ ہے جس کی
شان میں اسی باب میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تو میری نظر میں منظور ہے اور میں تجھ کو بنام پہچانتا ہوں
دیکھو خروج آیت (۱۷)
سو یا د رکھنا چاہیے کہ یہی طرز قرآن شریف کی ہے۔ توریت اور قرآن شریف میں اکثر احکام
اسی شکل سے واقعہ ہیں کہ گو یا مخاطب اُن کے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور جناب رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم ہیں مگر دراصل وہ خطاب قوم اور اُمت کے لوگوں کی طرف ہوتا ہے لیکن جس کو ان کتابوں کی
طرز تحریر معلوم نہیں وہ اپنی بے خبری سے یہی خیال کر لیتا ہے کہ گویا وہ خطاب و عتاب نبی منزل علیہ کو
ہو رہا ہے مگر غور اور قرائن پر نظر ڈالنے سے اُس پر کھل جاتا ہے کہ یہ سراسر غلطی ہے۔
پھر یہ اعتراض ان آیات پر نظر ڈالنے سے بھی بکلی مستاصل ہوتا ہے جن میں اللہ جلشانہ نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے یقین کامل کی تعریف کی ہے جیسا کہ وہ ایک جگہ فرماتا ہے قُلْ اني
عَلَى مِنْ رَّبِّی لى بَيِّنَةِ من ربی کے یعنی کہ مجھے اپنی رسالت پر کھلی کھلی دلیل اپنے رب کی طرف سے ملی ہے اور پھر
دوسری جگہ فرماتا ہے قُلْ هَذِهِ سَبِيْلِي أَدْعُوا إِلَى اللهِ عَلَى بَصِيرَةِ ہے یعنی کہ یہ میری راہ
ہے میں اللہ کی طرف بصیرت کاملہ کے ساتھ بُلاتا ہوں اور پھر ایک جگہ فرماتا ہے وَأَنْزَلَ اللهُ عَلَيْكَ
الكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا کے یعنی خدا
نے تجھ پر کتاب اُتاری اور حکمت یعنی دلائل حقیت کتاب و حقیت رسالہ تجھ پر ظاہر کئے اور تجھے وہ علوم
سکھائے جنہیں تو خود بخود جان نہیں سکتا تھا اور تجھ پر اُس کا ایک عظیم فضل ہے۔ پھر سورہ نجم میں فرماتا ہے
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى لَقَدْ رَأَى مِنْ أَيْتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى
یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دل نے جو اپنی صداقت کے آسمانی نشان دیکھے تو اُس کی کچھ
تکذیب نہ کی یعنی شک نہیں کیا اور آنکھ چپ وراست کی طرف نہیں پھیری اور نہ حد سے آگے بڑھی
یعنی حق پر ٹھہر گئی اور اس نے اپنے خدا کے وہ نشان دیکھے جو نہایت بزرگ تھے ۔
اب اے ناظرین ! ذرا انصافاً دیکھو۔ اے حق پسند و ! ذرا منصفانہ نگہ سے غور کرو کہ خدائے
تعالیٰ کیسے صاف صاف طور پر بشارت دیتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بصیرت کا ملہ کے ساتھ
اپنی نبوت پر یقین تھا اور عظیم الشان نشان ان کو دکھلائے گئے تھے ۔
اب خلاصہ جواب یہ ہے کہ تمام قرآن شریف میں ایک نقطہ یا ایک شعشہ اس بات پر دلالت
الانعام: ۵۸ ۲ یوسف : ۱۰۹ ۳ النساء: ۱۱۴ النجم : ١٢ النجم: ۱۹،۱۸
کرنے والا نہیں پاؤ گے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی نبوت یا قرآن شریف کے منجانب اللہ ہونے
کی نسبت کچھ شک تھا بلکہ یقینی اور قطعی بات ہے کہ جس قدر یقین کامل و بصیرت کامل و معرفت اکمل کا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ذات بابرکات کی نسبت دعوی کیا ہے اور پھر اُس کا ثبوت دیا ہے ایسا
کامل ثبوت کسی دوسری موجودہ کتاب میں ہرگز نہیں پایا جاتا ۔ فَهَلْ مَنْ يَسْمَعُ فَيُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ
مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَكُونُ مِنَ المُسْلِمِينَ الْمُخْلِصِينَ ۔ واضح رہے کہ انجیلوں میں
حضرت مسیح کے بعض اقوال ایسے بیان کئے گئے ہیں جن پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح
علیہ السلام اپنی عمر کے آخری دنوں میں اپنی نبوت اور اپنے موید من اللہ ہونے کی نسبت کچھ شبہات میں پڑ
گئے تھے جیسا کہ یہ کلمہ کہ گویا آخری دم کا کلمہ تھا یعنی ایلی ایلی لما سبقتنی ! جس کے معنی یہ ہیں کہ
اے میرے خدا! اے میرے خدا! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ عین دنیا سے رخصت ہونے کے وقت میں
کہ جو اہل اللہ کے یقین اور ایمان کے انوار ظاہر ہونے کا وقت ہوتا ہے آنجناب کے منہ سے نکل گیا۔ پھر
آپ کا یہ بھی طریق تھا کہ دشمنوں کے بدارادہ کا احساس کر کے اُس جگہ سے بھاگ جایا کرتے تھے حالانکہ
خدا تعالیٰ سے محفوظ رہنے کا وعدہ پاچکے تھے۔ ان دونوں امور سے شک اور تحیر ظاہر ہے۔ پھر آپ کا تمام
رات رو رو کر ایسے امر کے لئے جس کا انجام بد آپ کو پہلے سے معلوم تھا بجز اس کے کیا معنی رکھتا ہے کہ ہر
ایک بات میں آپ کو شک ہی شک تھا۔ یہ باتیں صرف عیسائیوں کے اس اعتراض اٹھانے کی غرض سے
لکھی گئی ہیں ورنہ ان سوالات کا جواب ہم تو احسن طریق سے دیکھتے ہیں اور اپنے پیارے مسیح کے سر سے
جو بشری ناتوانیوں اور ضعفوں سے مستثنیٰ نہیں تھے ان تمام الزامات کو صرف ایک نفی الوہیت وابہنیت سے
ایک طرفہ العین میں اُٹھا سکتے ہیں مگر ہمارے عیسائی بھائیوں کو بہت دقت پیش آئے گی ۔
☆
سوال نمبر ۲: اگر محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پیغمبر ہوتے تو اس وقت کے سوالوں کے جواب میں
لا چار ہو کر یہ نہ کہتے کہ خدا کو معلوم یعنی مجھ کو معلوم نہیں اور اصحاب کہف کی بابت ان کی تعداد میں
غلط بیانی نہ کرتے اور یہ نہ کہتے کہ سورج چشمہ دلدل میں چھپتا ہے یا غرق ہوتا ہے حالانکہ سورج
زمین سے نو کروڑ حصہ بڑا ہے وہ کس طرح دلدل میں چھپ سکتا ہے؟
یہ شبہات چاروں انجیلوں سے پیدا ہوتے ہیں۔ خاص کر انجیل متی تو اول درجہ کی شبہ اندازی میں ہے
متی بات ۲۷ آیت ۴۶
دوسرے سوال کا جواب : پوشیدہ نہ رہے کہ ان دونوں آیتوں سے معترض کا مدعا جو استدلال
برنفی معجزات ہے، ہرگز ثابت نہیں ہوتا بلکہ برخلاف اس کے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم سے ضرورا ایسے معجزات ظہور پذیر ہوتے رہے ہیں کہ جو ایک صادق و کامل نبی سے ہونے
چاہئیں ۔ چنانچہ تصریح اس کی نیچے کے بیانات سے بخوبی ہو جائے گی ۔
پہلی آیت جس کا ترجمہ معترض نے اپنے دعوی کی تائید کیلئے عبارات متعلقہ سے کاٹ کر پیش کر
دیا ہے مع اس ساتھ کی دوسری آیتوں کے جن سے مطلب کھلتا ہے، یہ ہے۔
وَقَالُوا لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ أَيْتُ مِنْ رَّبِّهِ قُلْ إِنَّمَا الْآيَتُ عِنْدَ اللَّهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرُ
مُّبِينٌ۔ أَوَلَمْ يَكْفِهِمْ أَنَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ يُتْلَى عَلَيْهِمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَرَحْمَةً وَذِكْرَى
لِقَوْمٍ يُؤْمِنُوْنَ وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَلَوْلَا أَجَلٌ مُّسَمًّى لَجَاءَ هُمُ الْعَذَابُ
وَلَيَأْتِيَنَّهُمْ بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
یعنی کہتے ہیں کیوں نہ اُتریں اس پر نشانیاں کہ وہ نشانیاں ( جو تم مانگتے ہو یعنی عذاب کی
نشانیاں ) وہ تو خدائے تعالیٰ کے پاس اور خاص اس کے اختیار میں ہیں اور میں تو صرف ڈرانے والا
ہوں ۔ یعنی میرا کام فقط یہ ہے کہ عذاب کے دن سے ڈراؤں نہ یہ کہ اپنی طرف سے عذاب نازل
کروں اور پھر فرمایا کہ ان لوگوں کیلئے ( جو اپنے پر کوئی عذاب کی نشانی وارد کرانی چاہتے ہیں ) یہ
رحمت کی نشانی کافی نہیں جو ہم نے تجھ پر (اے رسول اُمی ) وہ کتاب ( جو جامع کمالات ہے ) نازل
کی جو اُن پر پڑھی جاتی ہے یعنی قرآن شریف جو ایک رحمت کا نشان ہے۔ جس سے درحقیقت وہی
مطلب نکلتا ہے جو کفار عذاب کے نشانوں سے پورا کرنا چاہتے ہیں ۔ کیونکہ کفار مکہ اس غرض سے
عذاب کا نشان مانگتے تھے کہ تا وہ ان پر وارد ہو کر انہیں حق الیقین تک پہنچاوے۔ صرف دیکھنے کی
چیز نہ رہے کیونکہ مجرد رویت کے نشانوں میں ان کو دھو کے کا احتمال تھا اور چشم بندی وغیرہ کا خیال ۔سو
اس وہم اور اضطراب کے دور کرنے کے لئے فرمایا کہ ایسا ہی نشان چاہتے ہو جو تمہارے وجودوں پر
وارد ہو جائے تو پھر عذاب کے نشان کی کیا حاجت ہے؟ کیا اس مدعا کے حاصل کرنے کے لئے
رحمت کا نشان کافی نہیں؟ یعنی قرآن شریف جو تمہاری آنکھوں کو اپنی پُر نور اور تیز شعاعوں سے خیرہ
ا العنكبوت: ۵۲،۵۱ العنكبوت : ۵۴
کر رہا ہے اور اپنی ذاتی خوبیاں اور اپنے حقائق اور معارف اور اپنے فوق العادت خواص اس قدر
دکھلا رہا ہے جس کے مقابلہ و معارضہ سے تم عاجز رہ گئے ہو۔ اور تم پر اور تمہاری قوم پر ایک
خارقِ عادت اثر ڈال رہا ہے اور دلوں پر وارد ہو کر عجیب در در عجیب تبدیلیاں بدیلیاں دکھلا رہا ہے۔ مدت
ہائے دراز کے مردے اس سے زندہ ہوتے چلے جاتے ہیں اور مادر زاد اندھے جو بے شمار پشتوں
سے اندھے ہی چلے آتے تھے ، آنکھیں کھول رہے ہیں اور کفر اور الحاد کی طرح طرح کی بیماریاں
اس سے اچھی ہوتی چلی جاتی ہیں اور تعصب کے سخت جذامی اس سے صاف ہوتے جاتے ہیں ۔اس
سے نور ملتا ہے اور ظلمت دور ہوتی ہے اور وصل الہی میسر آتا ہے اور اس کی علامات پیدا ہونا ہوتی ہیں ۔ سو
یہ تمام خارق عادت خاصیتیں قرآن شریف کی ، جن کی رو سے وہ معجزہ کہلاتا ہے ان مفصلہ ذیل سورتوں میں یہ تفصیل
ذیل کہتے ہیں ۔ سورة البقرة سورة ال عمران، سورة النساء، سورة المائدة، سورة الانعام، سورة الاعراف،
سورة الانفال، سورة التوبة، سورة يونس، سورة هود، سورة الرعد، سورة ابراهيم، سورة الحجر، سورة الواقعة، سورة
النمل، سورة الحج، سورة البيّنة، سورة المجادلة چنانچه بطور نمونه چند آیات یہ ہیں فرماتا ہے عز و جل ۔
يهدى به الله من اتبع رضوانه سبل السلام ويخرجهم من الظلمت الى النور - شفاء لما في الصدور ـ
انزل من السماء ماء فاحيابه الارض بعد موتها - انزل من السماء ماءً فسالت اودية بقدرها - انزل من السماء
ماء فتصبح الارض مُخْضَرَّةً - تقشعر منه جلود الذين يخشون ربهم ثم تلين جلودهم وقلوبهم الى ذكر الله
الا بذكر الله تطمئن القلوب - اولئك كتب في قلوبهم الايمان وايدهم بروح منه قل نزله روح القدس من
ربك بِالْحَقِّ ليثبت الذين أمنوا وهدى وبشرى للمسلمين - انا نحن نزلنا الذِّكْرَ وَاناله لحفظون فيها كتب
قيمة - قل لئن اجتمعت الانس والجن على ان ياتوا بمثل هذا القرآن لاياتون بمثله ولو كان بعضهم لبعض
ظهیراه یعنی قرآن کے ذریعہ سے سلامتی کی راہوں کی ہدایت ملتی ہے اور لوگ ظلمت سے نور کی طرف نکالے جاتے ہیں ۔ وہ ہر ایک
اندرونی بیماری کو اچھا کرتا ہے۔ خدا نے ایک ایسا پانی اُتارا ہے جس سے مردہ زمین زندہ ہو رہی ہے۔ ایسا پانی اُتارا جس سے ہر ایک
وادی بقدر اپنی وسعت کے بہہ نکلا ہے۔ ایسا پانی اُتارا جس سے گلی سڑی ہوئی زمین سرسبز ہوگئی۔ اس سے خدا خوف بندوں کی
جلدیں کا نپتی ہیں۔ پھر ان کی جلد یں اور ان کے دل ذکر الہی کیلئے نرم ہو جاتے ہیں۔ یاد رکھو کہ قرآن سے دل اطمینان پکڑتے ہیں۔
جو لوگ قرآن کے تابع ہو جائیں اُن کے دلوں میں ایمان لکھا جاتا ہے اور روح القدس انہیں ملتا ہے۔ روح القدس نے ہی قرآن کو
ا تا را تا قرآن ایمانداروں کے دلوں کو مضبوط کرے اور مسلمین کیلئے ہدایت اور بشارت کا نشان ہو۔ ہم نے ہی قرآن کو اُتارا
ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں، یعنی کیا صورت کے لحاظ سے اور کیا خاصیت کے لحاظ سے ہمیشہ قرآن اپنی
حالت اصلی پر رہے گا اور الہی حفاظت کا اس پر سایہ ہو گا ۔ پھر فرمایا کہ قرآن میں تمام معارف و حقائق و صداقتیں ہیں جو حقانی کتابوں
میں پائی جاتی ہیں۔ اور اس کی مثل بنانے پر کوئی انسان و جن قادر نہیں اگر چہ اس کام کیلئے باہم ممد و معاون ہو جائیں۔
تم کیوں اس رحمت کے نشان کو چھوڑ کر جو ہمیشہ کی زندگی بخشتا ہے عذاب اور موت کا نشان ما نگتے ہو؟
پھر بعد اس کے فرمایا کہ یہ قوم تو جلدی سے عذاب ہی مانگتی ہے۔ رحمت کے نشانوں سے فائدہ اُٹھانا
نہیں چاہتی ۔ اُن کو کہہ دے کہ اگر یہ بات نہ ہوتی کہ عذاب کی نشانیاں وابستہ باوقات ہوتی ہیں تو یہ
عذابی نشانیاں بھی کب کی نازل ہو گئی ہوتیں ۔ اور عذاب ضرور آئے گا اور ایسے وقت میں آئے گا کہ
ان کو خبر بھی نہیں ہوگی ۔
اب انصاف سے دیکھو! کہ اس آیت میں کہاں معجزات کا انکار پایا جاتا ہے۔ یہ آیتیں تو
بآواز بلند پکار رہی ہیں کہ کفار نے ہلاکت اور عذاب کا نشان مانگا تھا۔ سواؤل انہیں کہا گیا کہ دیکھو تم
میں زندگی بخش نشان موجود ہے یعنی قرآن جو تم پر وارد ہو کر تمہیں ہلاک کرنا نہیں چاہتا بلکہ ہمیشہ کی
حیات بخشتا ہے مگر جب عذاب کا نشان تم پر وارد ہوا تو وہ تمہیں ہلاک کرے گا ۔ پس کیوں تم ناحق اپنا
مرنا ہی چاہتے ہو اور اگر تم عذاب ہی مانگتے ہو تو یا د رکھو کہ وہ بھی جلد آئے گا ۔ پس اللہ جل شانہ نے
ان آیات میں عذاب کے نشان کا وعدہ دیا ہے اور قرآن شریف میں جو رحمت کے نشان ہیں اور
دلوں پر وارد ہو کر اپنا خارق عادت اثر ان پر ظاہر کرتے ہیں ان کی طرف توجہ دلائی ۔
پر معترض کا یہ گمان کہ اس آیت میں لا نافیہ جنس معجزات کی نفی پر دلالت کرتا ہے۔ جس سے کل
معجزات کی نفی لازم آتی ہے۔ محض صرف و نحو سے ناواقفیت کی وجہ سے ہے۔ یا د رکھنا چاہئے کہ نفی کا اثر
اُسی حد تک محدود ہوتا ہے جو متکلم کے ارادہ میں متعین ہوتی ہے ۔ خواہ وہ ارادہ تصریحاً بیان کیا گیا ہو
یا اشارہ ۔ مثلاً کوئی کہے کہ اب سردی کا نام و نشان باقی نہیں رہا ، تو ظاہر ہے کہ اس نے اپنے بلدہ کی
حالت موجودہ کے موافق کہا ہے اور گو اس نے بظاہر اپنے شہر کا نام بھی نہیں لیا مگر اس کے کلام سے یہ
سمجھنا کہ اس کا یہ دعویٰ ہے کہ کل کو ہستانی ملکوں سے بھی سردی جاتی رہی اور سب جگہ سخت اور تیز
دھوپ پڑنے لگی اور اس کی دلیل یہ پیش کرنا کہ جس لا کو اس نے استعمال کیا ہے وہ نفی جنس کا لا
ہے۔ جس کا تمام جہان پر اثر پڑنا چاہئے ، درست نہیں ۔ مکہ کے مغلوب بت پرست جنہوں نے آخر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور آنجناب کے معجزات کو معجزہ کر کے مان لیا اور جو کفر کے
زمانہ میں بھی صرف خشک منکر نہیں تھے بلکہ روم اور ایران میں بھی جا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
متعجبانہ خیال سے ساحر مشہور کرتے تھے اور گوبے جا پیرایوں میں ہی سہی ، مگر نشانوں کا اقرار کر لیا
کرتے تھے۔ جن کے اقرار قرآن شریف میں موجود ہیں ۔ وہ اپنے ضعیف اور کمزور کلام میں جو
انوار ساطعہ نبوت محمد یہ کے نیچے دبے ہوئے تھے۔ کیوں لا نافیہ استعمال کرنے لگے ۔ اگر ان کو ایسا
ہی لمبا چوڑا انکار ہوتا تو وہ بالآخر نہایت درجہ کے یقین سے جو انہوں نے اپنے خونوں کے بہانے اور
اپنی جانوں کے فدا کرنے سے ثابت کر دیا تھا مشرف بالاسلام کیوں ہو جاتے ؟ اور کفر کے ایام میں
جو اُن کے بار بار کلمات قرآن شریف میں درج ہیں وہ یہی ہیں کہ وہ اپنی کو تہ بینی کے دھوکہ سے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ساحر رکھتے تھے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَإِنْ يَرَوْا آيَةً
يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرُ مُسْتَمِر کے یعنی جب کوئی نشان دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے
ہیں کہ یہ پکا جادو ہے۔ پھر دوسری جگہ فرماتا ہے وَعَجِبُوا أَنْ جَاءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ وَقَالَ
الْكَفِرُونَ هَذَا سُحِرُ كَذَّابٌ کے یعنی انہوں نے اس بات سے تعجب کیا کہ انہیں میں سے ایک
شخص اُن کی طرف بھیجا گیا اور بے ایمانوں نے کہا کہ یہ تو جادو گر کذاب ہے۔ اب ظاہر ہے کہ جبکہ وہ
نشانوں کو دیکھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جادوگر کہتے تھے اور پھر اس کے بعد انہیں نشانوں کو معجزہ کر
کے مان بھی لیا اور جزیرہ کا جزیرہ مسلمان ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک معجزات کا ہمیشہ
کیلئے سچے دل سے گواہ بن گیا تو پھر ایسے لوگوں سے کیونکر ممکن ہے کہ وہ عام طور پر نشانوں سے صاف
منکر ہو جاتے اور انکار معجزات میں ایسا لا نافیہ استعمال کرتے جو اُن کی حد حوصلہ سے باہر اور ان کی
مستمر رائے سے بعید تھا بلکہ قرائن سے آفتاب کی طرح ظاہر ہے کہ جس جس جگہ پر قرآن شریف میں
کفار کی طرف سے یہ اعتراض لکھا گیا ہے کہ کیوں اس پیغمبر پر کوئی نشانی نہیں اُتری ؟ ساتھ ہی یہ بھی
بتلا دیا گیا ہے کہ اُن کا مطلب یہ ہے کہ جو نشانیاں ہم مانگتے ہیں ۔ اُن میں سے کوئی نشانی کیوں نہیں
اترقی
اب قصہ کوتاہ یہ کہ آپ نے آیت متذکرہ بالا کے لا نافیہ کو قرائن کی حد سے زیادہ کھینچ دیا ہے
ا القمر : ۲۳ ص: ۵
واضح ہو کہ قرآن شریف میں نشان مانگنے کے سوالات کفار کی طرف سے ایک دو جگہ نہیں بلکہ کئی مقامات میں یہی سوال
کیا گیا ہے اور اب سب مقامات کو بنظر یکجائی دیکھنے سے ثابت ہوتا ہے کہ کفار مکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تین قسم کے
نشانات مانگا کرتے تھے ۔
(۱) وہ نشان جو عذاب کی صورت میں فقط اپنے اقتراح سے کفار مکہ نے طلب کئے تھے۔
ایسا لا نافیہ عربوں کے کبھی خواب میں بھی نہیں آیا ہوگا ۔ ان کے دل تو اسلام کی حقیقت سے بھرے
ہوئے تھے۔ تب ہی تو سب کے سب ، بجز معدودے چند کہ جو اس عذاب کو پہنچ گئے تھے جس کا اُن کو
بقیه حاشیه گزشتہ صفحہ ) (۲) دوسرے وہ نشان جو عذاب کی صورت میں یا مقدمہ عذاب کی صورت میں پہلی اُمتوں پر وارد
کئے گئے تھے ۔
(۳) تیسرے وہ نشان جن سے پردہ غیبی بکلی اُٹھ جائے ، جس کا اُٹھ جانا ایمان بالغیب کے بکلی برخلاف ہے۔ سو عذاب کے نشان
ظاہر ہونے کے لئے جو سوال کئے گئے ہیں ان کا جواب تو قرآن شریف میں بھی دیا گیا ہے کہ تم منتظر رہو، عذاب نازل ہوگا۔
ہاں ایسی صورت کا عذاب نازل کرنے سے انکار کیا گیا ہے جس کی پہلے تکذیب ہو چکی ہے۔ تا ہم عذاب نازل ہونے کا وعدہ دیا گیا
ہے جو آخر غزوات کے ذریعہ سے پورا ہو گیا۔ لیکن تیسری قسم کا نشان دکھلانے سے بکلی انکار کیا گیا ہے اور خود ظاہر ہے کہ ایسے سوال
کا جواب انکار ہی تھا ، نہ اور کچھ۔ کیونکہ کفار کہتے تھے کہ تب ہم ایمان لاویں گے کہ جب ہم ایسا نشان دیکھیں کہ زمین سے آسمان
تک نردبان رکھی جائے اور تو ہمارے دیکھتے دیکھتے اس نردبان کے ذریعہ سے زمین سے آسمان پر چڑھ جائے اور فقط تیرا آسمان پر
چڑھنا ہم ہرگز قبول نہیں کریں گے جب تک آسمان سے ایک کتاب نہ لا دے جس کو ہم پڑھ لیں اور پڑھیں بھی اپنے ہاتھ میں لے
کر ۔ یا تو ایسا کر کہ مکہ کی زمین میں جو ہمیشہ پانی کی تکلیف رہتی ہے۔ شام اور عراق کے ملک کی طرح نہریں جاری ہو جاویں اور جس
قدرا بتداء دنیا سے آج تک ہمارے بزرگ مر چکے ہیں، سب زندہ ہو کر آ جائیں اور اس میں قصی بن کلاب بھی ہو کیونکہ وہ بڑھا
ہمیشہ سچ بولتا تھا ۔ اس سے ہم پوچھیں گے کہ تیرا دعوی حق ہے یا باطل؟ یہ سخت سخت خود تراشیدہ نشان تھے جو وہ مانگتے تھے اور پھر بھی نہ
صاف طور پر بلکہ شرط پر شرط لگانے سے جس کا ذکر جا بجا قرآن شریف میں آیا ہے۔ پس سوچنے والے کیلئے عرب کے شریروں کی
ایسی درخواستیں ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات ظاہرہ و آیات بینہ ورسولا نہ ہئیت پر صاف صاف اور کھلی کھلی دلیل
ہے۔ خدا جانے ان دل کے اندھوں کو ہمارے مولی و آقا محمد مصطفی اللہ کے انوار صداقت نے کس درجہ تک عاجز و تنگ کر رکھا تھا اور عليسة
کیا کچھ آسمانی تائیدات و برکات کی بارشیں ہو رہی تھیں کہ جن سے خیرہ ہو کر اور جن کی ہیبت سے منہ پھیر کر سراسر ٹالنے اور بھاگنے کی
غرض سے ایسی دور از صواب درخواستیں پیش کرتے تھے۔ ظاہر ہے کہ اس قسم کے معجزات کا دکھلا نا ایمان بالغیب کی حد سے باہر ہے۔
یوں تو اللہ جل شانہ قادر ہے کہ زمین سے آسمان تک زینہ رکھ دیوے۔ جس کو سب لوگ دیکھ لیویں اور دو چار ہزار کیا دو کروڑ آدمیوں
کو زندہ کر کے ان کے منہ سے اُن کی اولاد کے سامنے صدق نبوت کی گواہی دلا دیوے۔ یہ سب کچھ وہ کر سکتا ہے مگر ذرا سوچ کر
دیکھو کہ اس انکشاف تام سے ایمان بالغیب جو مدار ثواب اور اجر ہے، دور ہو جاتا ہے اور دنیا نمونہ محشر ہو جاتی ہے۔ پس جس طرح
قیامت کے میدان میں جو انکشاف تام کا وقت ہوگا ۔ ایمان کام نہیں آتا۔ اسی طرح اس انکشاف تام سے بھی ایمان لانا کچھ مفید
نہیں بلکہ ایمان اسی حد تک ایمان کہلاتا ہے کہ جب کچھ اخفاء بھی باقی رہے جب سارے پردے کھ ے پر دے کھل گئے تو پھر ایمان ایمان نہیں
رہتا۔ اسی وجہ سے سارے نبی ایمان بالغیب کی رعایت سے معجزے دکھلاتے رہے ہیں۔ کبھی کسی نبی نے ایسا نہیں کیا کہ ایک شہر کا شہر
زندہ کر کے ان سے اپنی نبوت کی گواہی دلاوے یا آسمان تک نردبان رکھ کر اور سب کے روبرو چڑھ کر تمام دنیا کو تماشا دکھلاوے۔
وعدہ دیا گیا تھا، بالآخر مشرف بالا سلام ہو گئے تھے اور یاد رہے کہ ایسا لا نافیہ حضرت مسیح کے کلام
میں بھی پایا جاتا ہے اور وہ یہ ہے۔ فریسیوں نے مسیح سے نشانات طلب کئے ۔ اُس نے آہ کھینچ کر کہا
کہ اس زمانہ کے لوگ کیوں نشان چاہتے ہیں میں تم سے سچ کہتا ہوں اس زمانہ کے لوگوں کو کوئی
نشان نہیں دیا جائے گا ۔ دیکھو مرقس ۸ باب ۱۱
دشمن
اب دیکھو کیسا حضرت مسیح نے صفائی سے انکار کر دیا ہے ۔ اگر غور فرمائیں تو آپ کا اعتراض
اس اعتراض کے آگے کچھ بھی چیز نہیں کیونکہ آپ نے فقط کفار کا انکار پیش کیا اور وہ بھی نہ عام انکار
بلکہ خاص نشانات کے بارے میں اور ظاہر ہے کہ دشمن کا انکار بکلی قابل اطمینان نہیں ہوتا کیونکہ
خلاف واقعہ بھی کہہ جاتا ہے مگر حضرت مسیح تو آپ اپنے منہ سے معجزات کے دکھلانے سے انکار
کر رہے ہیں اور نفی صدور معجزات کو زمانہ کے ساتھ متعلق کر دیا ہے اور فرماتے ہیں کہ اس زمانے کے
لوگوں کو کوئی نشان دیا نہ جائے گا ۔ پس اس سے بڑھ کر انکار معجزات کے بارے میں اور کون سا بیان
واضح ہو سکتا ہے اور اس لا نافیہ سے بڑھ کر پھر اور کونسالا نافیہ ہو گا ۔
پھر دوسری آیت کا ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔ اس میں بھی سیاق و سباق کی آیتوں سے بالکل الگ
کر کے اس پر اعتراض وارد کر دیا ہے مگر اصل آیت اور اس کے متعلقات پر نظر ڈالنے سے ہر ایک
منصف بصیر سمجھ سکتا ہے کہ آیت میں ایک بھی ایسا لفظ نہیں ہے کہ جو انکار معجزات پر دلالت کرتا ہو بلکہ
تمام الفاظ صاف بتلا رہے ہیں کہ ضرور معجزات ظہور میں آئے ۔ چنانچہ وہ آیت معہ اس کی دیگر
آیات متعلقہ کے یہ ہے۔
وَإِنْ مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيمَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا عَذَابًا شَدِيدًا كَانَ
ذلِكَ فِي الْكِتٰبِ مَسْطُورًاه وَمَا مَنَعَنَا أَنْ تُرْسِلَ بِالْآيَتِ إِلَّا أَنْ كَذَّبَ بِهَا الْأَوَّلُونَ
وَآتَيْنَا ثَمُودَ النَّاقَةَ مُبْصِرَةً فَظَلَمُوا بِهَا وَمَا نُرْسِلُ بِالْآيَتِ إِلَّا تَخْوِيفَانَ فرماتا ہے
عزوجل کہ یوں تو قیامت سے پہلے ہر ایک بستی کو ہم نے ہی ہلاک کرنا ہے یا عذاب شدید نازل کرنا ہے یہی
کتاب میں مندرج ہو چکا ہے۔ مگر اس وقت ہم بعض ان گذشتہ قہری نشانوں کے ( جو عذاب کی صورت میں پہلی
اُمتوں پر نازل ہو چکے ہیں ) اس لئے نہیں بھیجتے جو پہلی اُمت کے لوگ اس کی تکذیب کر چکے ہیں۔ چنانچہ ہم
ا بنی اسراءیل : ۶۰۰۵۹