پادریوں کے نام خطوط
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 16
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یادر ہے کہ دنیا میں صرف قرآن شریف ہی ایک ایسی کتاب ہے جس کی طرف سے معجزہ ہونے
کا دعوی پیش ہوا اور بڑے زور سے یہ دعوی کیا گیا کہ اس کی خبریں اور اس کے قصے سب غیب گوئی
ہے اور آئندہ کی خبریں بھی قیامت تک اس میں درج ہیں اور وہ اپنی فصاحت بلاغت کی رو سے بھی
معجزہ ہے۔ پس عیسائیوں کے لئے اس وقت یہ بات نہایت سہل تھی کہ وہ بعض قصے نکال کر پیش
کرتے کہ ان کتابوں سے قرآن شریف نے چوری کی ہے۔ اس صورت میں اسلام کا تمام کا روبار
سرد ہو جاتا ۔ مگر اب تو بعد از مرگ واویلا ہے۔ عقل ہرگز ہرگز قبول نہیں کر سکتی کہ اگر عرب کے
عیسائیوں کے پاس در حقیقت ایسی کتابیں موجود تھیں جن کی نسبت گمان ہو سکتا تھا تھا کہ ان کتابوں سے
قرآن شریف نے قصے لئے ہیں ۔ خواہ وہ کتا بیں اصلی تھیں یا فرضی تھیں ۔ تو عیسائی اس پردہ دری ۔
سے چپ رہتے؟ پس بلا شبہ قرآن شریف کا سارا مضمون وحی الہی سے ہے اور وہ وحی ایسا عظیم الشاء
معجزہ تھا کہ اس کی نظیر کوئی شخص پیش نہ کر سکا اور سوچنے کا مقام ہے کہ جو شخص دوسری کتابوں کا چور ہو
اور خود مضمون بناوے اور جانتا ہے کہ فلاں فلاں کتاب سے میں نے یہ مضمون لیا ہے اور غیب کی
باتیں نہیں ہیں اس کو کب جرات اور حوصلہ ہو سکتا ہے کہ تمام جہان کو مقابلہ کے لئے بلاوے اور پھر کوئی
بھی مقابلہ نہ کرے اور کوئی اس کی پردہ دری پر قادر نہ ہو۔ اصل بات یہ ہے کہ عیسائی قرآن شریف پر
بہت ہی ناراض ہیں اور ناراض ہونے کی وجہ یہی ہے کہ قرآن شریف نے تمام پر و بال عیسائی مذہب
کے توڑ دیئے ہیں۔ ایک انسان کا خدا بننا باطل کر کے دکھلا دیا۔ صلیبی عقیدہ کو پاش پاش کر دیا اور
انجیل کی وہ تعلیم جس پر عیسائیوں کو ناز تھا ۔ نہایت درجہ ناقص اور نکتا ہونا اس کا بپا ئیہ ثبوت پہنچا
دیا ۔ تو پھر عیسائیوں کا جوش ضرور نفسانیت کی وجہ سے ہونا چاہئے تھا ۔ پس جو کچھ وہ افترا کریں
تھوڑا ہے جو شخص مسلمان ہو کر پھر عیسائی بننا چاہے۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کوئی
لے قرآن شریف نے تو اپنی نسبت معجزہ اور بے مثل ہونے کا دعوی کر کے اپنی بریت اس طرح پر ثابت کر دی کہ بلند آواز
نسبت معجزہ اور بے ہونے کا
دعوی کر کے اپنی بریت اس طرح پر
سے کہہ دیا کہ اگر کوئی اس کو انسانی کلام سمجھتا ہے تو وہ جواب دے لیکن تمام مخالف خاموش رہے ۔ مگر انجیل کو تو اسی زمانہ میں
یہودیوں نے مسروقہ قرار دیا تھا اور نہ انجیل نے دعوی کیا کہ انسان ایسی انجیل بنانے پر قادر نہیں۔ پس مسروقہ ہونے کے
شکوک انجیل پر عائد ہو سکتے ہیں نہ قرآن شریف پر ۔ کیونکہ قرآن کا تو دعوی ہے کہ انسان ایسا قرآن بنانے پر قادر نہیں اور
تمام مخالفین نے چپ رہ کر اس دعوی کا سچا ہونا ثابت کر دیا۔ منہ
ماں کے پیٹ سے پیدا ہو کر اور بالغ ہو کر پھر یہ چاہے کہ ماں کے پیٹ میں داخل ہو جائے اور وہی
نطفہ بن جائے جو پہلے تھا مجھے تعجب ہے کہ عیسائیوں کو کس بات پر ناز ہے اگر اُن کا خدا ہے تو وہ وہی
ہے جو مدت ہوئی کہ مر گیا اور سری نگر محلہ خانیار کشمیر میں اس کی قبر ہے اور اگر اس کے معجزات ہیں تو وہ
دوسرے نبیوں سے بڑھ کر نہیں ہیں ۔ بلکہ الیاس نبی کے معجزات اس سے بہت زیادہ ہیں اور بموجب
بیان یہودیوں کے اس سے کوئی معجزہ نہیں ہوا۔ محض فریب اور مکرے تھا اور پیشگوئیوں کا یہ حال ہے جو
اکثر جھوٹی نکلی ہیں ۔ کیا باران حواریوں کو وعدہ کے موافق باران تخت بہشت میں نصیب ہو گئے ؟
کوئی پادری صاحب تو جواب دیں۔ کیا دنیا کی بادشاہت حضرت عیسیٰ کو ان کی اپنی پیشگوئی کے
موافق مل گئی ؟ جس کے لئے ہتھیار بھی خریدے گئے تھے ۔ کوئی تو بولے ۔ اور کیا اسی زمانہ میں
حضرت مسیح اپنے دعوی کے موافق آسمان سے اُتر آئے ؟ میں کہتا ہوں اُتر نا کیا ان کو تو آسمان پر جانا
ہی نصیب نہیں ہوا ۔ یہی رائے یورپ کے محقق علماء کی بھی ہے ۔ بلکہ وہ صلیب پر سے نیم مردہ ہو کر بیچ
گئے اور پھر پوشیدہ طور پر بھاگ کر ہندوستان کی راہ سے کشمیر میں پہنچے اور وہیں فوت ہوئے کیے
لے یہودیوں کے اس بیان کی خود حضرت مسیح کے قول میں تائید پائی جاتی ہے۔ کیونکہ حضرت مسیح انجیل
میں فرماتے ہیں کہ اس زمانہ کے حرام کار مجھ سے نشان مانگتے ہیں۔ ان کو کوئی نشان نہیں دکھلایا جائے گا۔ پس ظاہر
ہے کہ اگر حضرت عیسی نے کوئی معجزہ یہودیوں کو دکھلایا ہوتا تو ضرور وہ یہودیوں کی اس درخواست کے وقت ان
معجزات کا حوالہ دیتے ۔ منہ
جو لوگ مسلمان کہلا کر حضرت عیسیٰ کو مع جسم عنصری آسمان پر پہنچاتے ہیں وہ قرآن شریف کے برخلاف ایک
لغو بات منہ پر لاتے ہیں۔ قرآن شریف تو آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِیل میں حضرت عیسیٰ کی موت ظاہر کرتا ہے
اور آیت قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرً ا رَسُولاً میں انسان کا مع جسم عنصر کا مع جسم عنصری آسمان پر
جانا ممتنع قرار دیتا ہے۔ پھر یہ کیسی جہالت ہے کہ کلام الہی کے مخالف عقیدہ رکھتے ہیں۔ توفی کے یہ معنی کرنا کہ مع
جسم عنصری آسمان پر اُٹھائے جانا۔ اس سے بڑھ کر کوئی جہالت نہ ہوگی ۔ اوّل تو کسی کتاب لغت میں توفی کے یہ
معنی نہیں لکھے کہ مع جسم عنصری آسمان پر اُٹھایا جانا۔ پھر ماسوا اس کے جبکہ آیت فَلَمَّا تَوَ فَيْتَنِی قیامت کے
متعلق ہے۔ یعنی قیامت کو حضرت عیسی خدا تعالیٰ کو یہ جواب دیں گے تو اس سے لازم آتا ہے کہ قیامت تو آجائے
گی مگر حضرت عیسی نہیں مریں گے اور مرنے سے پہلے ہی مع جسم عنصری خدا کے سامنے پیش ہو جائیں گے۔
قرآن شریف کی یہ تحریف کرنا یہودیوں سے بڑھ کر قدم ہے۔ منہ
لى المائدة: ۱۱۸ ۲ بنی اسرائیل : ۹۴
پھر تعلیم کا یہ حال ہے کہ قطع نظر اس سے کہ اس پر چوری کا الزام لگایا گیا ہے۔ انسانی قومی کی تمام
شاخوں میں سے صرف ایک شاخ حلم اور درگذر پر انجیل کی تعلیم زور دیتی ہے اور باقی شاخوں کا خون
کیا ہے حالانکہ ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ جو کچھ انسان کو قدرت قادر نے عطا کیا ہے۔ کوئی چیز اس میں
سے بیکار نہیں ہے اور ہر ایک انسانی قوت اپنی اپنی جگہ پر عین مصلحت سے پیدا کی گئی ہے اور جیسے کسی
وقت اور کسی محل پر حلم اور درگذر عمدہ اخلاق میں سے سمجھے جاتے ہیں۔ ایسا ہی کسی وقت غیرت اور
انتظام اور مجرم کو سزا دینا اخلاق فاضلہ میں سے شمار کیا جاتا ہے۔ نہ ہمیشہ در گذر اور عفو قرین مصلحت ہے
اور نہ ہمیشہ سزا اور انتقام مصلحت کے مطابق ہے۔ یہی قرآنی تعلیم ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
وَجَزَؤُا سَيِّئَةِ سَيِّئَةً مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ، یعنی بدی کی جزا اسی قدر
ہے جس قدر بدی کی گئی ۔ مگر جو کوئی عفو کرے اور اس عفو میں کوئی اصلاح مقصود ہوئے تو اس کا اجر
خدا کے پاس ہے۔ یہ تو قرآن شریف کی تعلیم ہے۔ مگر انجیل میں بغیر کسی شرط کے ہر ایک جگہ عفو اور
در گذر کی ترغیب دی گئی ہے اور انسانی دوسرے مصالح کو ، جن پر تمام سلسلہ تمدن کا چل رہا ہے، پامال
کر دیا ہے اور انسانی قومی کے درخت کی تمام شاخوں میں سے صرف ایک شاخ کے بڑھنے پر زور دیا
ہے اور باقی شاخوں کی رعایت قطعاً ترک کر دی گئی ہے ۔ پھر تعجب ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے
خود اخلاقی تعلیم پر عمل نہیں کیا۔ انجیر کے درخت کو بغیر پھل کے دیکھ کر اس پر بد دعا کی ۔ اور دوسروں کو
دعا کرنا سکھلایا اور دوسروں کو یہ بھی حکم دیا کہ تم کسی کو احمق مت کہو مگر خود اس قدر بد زبانی میں بڑھ
گئے کہ یہودی بزرگوں کو ولد الحرام تک کہہ دیا اور ہر ایک وعظ میں یہودی علماء کو سخت سخت گالیاں
دیں اور بُرے برے ان کے نام رکھے ۔ اخلاقی معلم کا فرض یہ ہے کہ پہلے آپ اخلاق کریمہ ۔
دکھلاوے ۔ پس کیا ایسی تعلیم ناقص جس پر انہوں نے آپ بھی عمل نہ کیا۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے
ہو سکتی ہے؟ پاک اور کامل تعلیم قرآن شریف کی ہے جو انسانی درخت کی ہر ایک شاخ کی پرور
کرتی ہے اور قرآن شریف صرف ایک پہلو پر زور نہیں ڈالتا ۔ بلکہ کبھی تو عفوا ور در گذر کی تعلیم دیتا
الشورى: ۴۱ قرآن شریف نے بے فائدہ عفو اور در گذر کو جائز نہیں رکھا۔ کیونکہ اس سے انسانی
اخلاق بگڑتے ہیں اور شیرازہ نظام درہم برہم ہو جاتا ہے بلکہ اس عفو کی اجازت دی ہے جس سے کوئی اصلاح ہو
سکے۔ منہ
ہے مگر اس شرط سے کہ عفو کرنا قرین مصلحت ہوا اور کبھی مناسب محل اور وقت کے مجرم کو سزا دینے کے
لئے فرماتا ہے۔ پس در حقیقت قرآن شریف خدا تعالیٰ کے اس قانون قدرت کی تصویر ہے جو ہمیشہ
ہماری نظر کے سامنے ہے۔ یہ بات نہایت معقول ہے کہ خدا کا قول اور فعل دونوں مطابق ہونے
چاہئیں ۔ یعنی جس رنگ اور طرز پر دنیا میں خدا تعالیٰ کا فعل نظر آتا ہے۔ ضرور ہے کہ خدا تعالیٰ کی سچی
کتاب اپنے فعل کے مطابق تعلیم کرے۔ نہ یہ کہ فعل سے کچھ اور ظاہر ہو اور قول سے کچھ اور ظاہر ہو۔
خدا تعالیٰ کے فعل میں ہم دیکھتے ہیں کہ ہمیشہ نرمی اور درگذر نہیں بلکہ وہ مجرموں کو طرح طرح کے
عذابوں سے سزا یاب بھی کرتا ہے۔ ایسے عذابوں کا پہلی کتابوں میں بھی ذکر ہے ۔ ہمارا خدا صرف
حلیم خدا نہیں بلکہ وہ حکیم بھی ہے اور اس کا قہر بھی عظیم ہے ۔ سچی کتاب وہ کتاب ہے جو اس کے قانونِ
قدرت کے مطابق ہے اور سچا قول الہی وہ ہے جو اس کے فعل کے مخالف نہیں ۔ ہم نے کبھی مشاہدہ
نہیں کیا کہ خدا نے اپنی مخلوق کے ساتھ ہمیشہ حلم اور درگزر کا معاملہ کیا ہوا اور کوئی عذاب نہ آیا ہو۔
اب بھی نا پاک طبع لوگوں کے لئے خدا تعالیٰ نے میرے ذریعہ سے ایک عظیم الشان اور ہیبت ناک
زلزلہ کی خبر دے رکھی ہے جو اُن کو ہلاک کرے گا اور طاعون بھی ابھی دور نہیں ہوئی ۔ پہلے اس سے
نوح کی قوم کا کیا حال ہوا ؟ لوڈ کی قوم کو کیا پیش آیا؟ سو یقیناً سمجھو کہ شریعت کا مَا حَصَل تَخَلُقُ
بِاخْلاقِ الله ہے یعنی خدائے عزوجل کے اخلاق اپنے اندر حاصل کرنا یہی کمال نفس ہے۔ اگر ہم یہ
چاہیں کہ خدا سے بھی بڑھ کر کوئی نیک خلق ہم میں پیدا ہو تو یہ بے ایمانی اور پلید رنگ کی گستاخی ہے
اور خدا کے اخلاق پر ایک اعتراض ہے۔
اور پھر ایک اور بات پر بھی غور کرو کہ خدا کا قدیم سے قانون قدرت ہے کہ وہ تو بہ اور استغفار
سے گناہ معاف کرتا ہے اور نیک لوگوں کی شفاعت کے طور پر دعا بھی قبول کرتا ہے ۔ مگر یہ ہم نے خدا
کے قانون قدرت میں کبھی نہیں دیکھا کہ زید اپنے سر پر پتھر مارے اور اس سے بکر کی دردسر جاتی
رہے۔ پھر ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ مسیح کی خودکشی سے دوسروں کی اندرونی بیماری کا دور ہونا کس
قانون پر مبنی ہے اور وہ کون سا فلسفہ ہے جس سے ہم معلوم کر سکیں کہ مسیح کا خون کسی دوسرے کی
اندرونی ناپاکی کو دور کر سکتا ہے۔ بلکہ مشاہدہ اس کے برخلاف گواہی دیتا ہے کیونکہ جب تک مسیح
نے خود کشی کا ارادہ نہیں کیا تھا ۔ تب تک عیسائیوں میں نیک چلنی اور خدا پرستی کا مادہ تھا۔ مگر صلیب کے
بعد تو جیسے ایک بند ٹوٹ کر ہر ایک طرف دریا کا پانی پھیل جاتا ہے۔ یہی عیسائیوں کے نفسانی جوشوں
کا حال ہوا۔ کچھ شک نہیں کہ اگر یہ خود کشی مسیح سے بالا رادہ ظہور میں آئی تھی تو بہت بے جا کام کیا۔
اگر وہی زندگی وعظ و نصیحت میں صرف کرتا تو مخلوق خدا کو فائدہ پہنچتا۔ اس بے جا حرکت سے
دوسروں کو کیا فائدہ ہوا۔ ہاں اگر مسیح خودکشی کے بعد زندہ ہو کر یہودیوں کے روبرو آسمان پر چڑھ
جاتا تو اس سے یہودی ایمان لے آتے ۔ مگر اب تو یہودیوں اور تمام عقلمندوں کے نزدیک مسیح کا
آسمان پر چڑھنا محض ایک فسانہ اور گپ ہے ۔
اور پھر تثلیث کا عقیدہ بھی ایک عجیب عقیدہ ہے۔ کیا کسی نے سنا ہے کہ مستقل طور پر اور کامل طور
پر تین بھی ہوں اور ایک بھی ہو اور ایک بھی کامل خدا اور تین بھی کامل خدا ہو ۔ عیسائی مذہب بھی عجیب
مذہب ہے کہ ہر ایک بات میں غلطی اور ہر ایک امر میں لغزش ہے اور پھر باوجود ان تمام تاریکیوں
کے آئندہ زمانہ کے لئے وحی اور الہام پر مہر لگ گئی ہے اور اب ان تمام انا جیل کی غلطیوں کا فیصلہ
حسب اعتقاد عیسائیوں کی وحی جدید کی رو سے تو غیر ممکن ہے۔ کیونکہ ان کے عقیدہ کے موافق اب
وحی آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گئی ہے۔ اب تمام مدار صرف اپنی اپنی رائے پر ہے جو جہالت اور تاریکی
سے مبرا نہیں اور ان کی انجیلیں اس قدر بیہودگیوں کا مجموعہ ہیں جو ان کا شمار کرنا غیر ممکن ہے۔ مثلاً
ایک عاجز انسان کو خدا بنانا اور دوسروں کے گناہوں کی سزا میں اس کے لئے صلیب تجویز کرنا اور
تین دن تک اس کو دوزخ میں بھیجنا ۔ اور پھر ایک طرف خدا بنانا اور ایک طرف کمزوری اور
دروغگوئی کی عادت کو اس کی طرف منسوب کرنا چنانچہ انجیلوں میں بہت سے ایسے کلمات پائے جاتے
ہیں جن سے نعوذ باللہ حضرت مسیح کا دروغگو ہونا ثابت ہوتا ہے ۔ مثلاً وہ ایک چور کو وعدہ دیتے ہیں کہ
آج بہشت میں تو میرے ساتھ روزہ کھولے گا اور ایک طرف وہ خلاف وعدہ اُسی دن دوزخ میں
جاتے ہیں اور تین دن دوزخ میں ہی رہتے ہیں ۔ ایسا ہی انجیلوں میں یہ بھی لکھا ہے کہ شیطان
آزمائش کے لئے مسیح کو کئی جگہ لئے پھرا۔ یہ عجیب بات ہے کہ مسیح خدا بن کر بھی شیطان کی آزمائش
سے بچ نہ سکا اور شیطان کو خدا کی آزمائش کی جرات ہو گئی ۔ یہ انجیل کا فلسفہ تمام دنیا سے نرالا ہے۔
اگر در حقیقت شیطان مسیح کے پاس آیا تھا تو مسیح کے لئے بڑا عمدہ موقع تھا کہ یہودیوں کو شیطان دکھلا
دیتا۔ کیونکہ یہودی حضرت مسیح کی نبوت کے سخت انکاری تھے۔ وجہ یہ کہ ملا کی نبی کی کتاب میں سچے
مسیح کی یہ علامت لکھی تھی کہ اس سے پہلے الیاس کے نبی دوبارہ دنیا میں آئے گا۔ پس چونکہ الیاس نبی
دوبارہ دنیا میں نہ آیا۔ اس لئے یہودی اب تک حضرت عیسیٰ کو مفتری اور مگار کہتے ہیں ۔ یہ یہودیوں
کی ایسی حجت ہے کہ عیسائیوں کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں اور شیطان کا مسیح کے پاس آنا یہ بھی
یہودیوں کے نزدیک مجنونانہ خیال ہے۔ اکثر مجانین ایسی ایسی خواہیں دیکھا کرتے ہیں ۔ یہ مرض
کا بوس کی ایک قسم ہے۔ اس جگہ ایک محقق انگریز نے یہ تاویل کی ہے کہ شیطان کے آنے سے مراد یہ
ہے کہ مسیح کو تین مرتبہ شیطانی الہام ہوا تھا مگر مسیح شیطانی الہام سے متاثر نہیں ہوا۔ ایک شیطانی
الہاموں میں سے یہ تھا کہ مسیح کے دل میں شیطان کی طرف سے یہ ڈالا گیا کہ وہ خدا کو چھوڑ دے
اور محض شیطان کے تابع ہو جائے ۔ مگر تعجب کہ شیطان خدا کے بیٹے پر مسلط ہوا اور دنیا کی طرف اس
کو رجوع دیا۔ حالانکہ وہ خدا کا بیٹا کہلاتا ہے۔ اور پھر خدا ہونے کے برخلاف وہ مرتا ہے۔ کیا خدا
بھی مرا کرتا ہے اور اگر محض انسان مرا ہے تو پھر کیوں یہ دعویٰ ہے کہ ابن اللہ نے انسانوں کے لئے
جان دی اور پھر وہ ابن اللہ کہلا کر قیامت کے وقت سے بھی بے خبر ہے ۔ جیسا کہ مسیح کا اقرار انجیل
میں موجود ہے کہ وہ باوجود ابن اللہ ہونے کے نہیں جانتا کہ قیامت کب آوے گی ۔ باوجود خدا
کہلانے کے قیامت کے علم سے بے خبر ہونا کس قدر بیہودہ بات ہے بلکہ قیامت تو دور ہے اس کو تو یہ
بھی خبر نہ تھی کہ جس درخت انجیر کی طرف چلا اس پر کوئی پھل نہیں ۔
اب ہم اصل امر کی طرف رجوع کر کے مختصر طور پر بیان کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی ایک وحی اگر
کسی گزشتہ قصہ یا کتاب کے مطابق آجائے یا پوری مطابق نہ ہو یا فرض کرو کہ وہ قصہ یا وہ کتاب
لوگوں کی نظر میں ایک فرضی کتاب یا فرضی قصہ ہے تو اس سے خدا تعالیٰ کی وحی پر کوئی حملہ نہیں ہو سکتا ۔
جن کتابوں کا نام عیسائی لوگ تاریخی کتابیں رکھتے یا آسمانی وحی کہتے ہیں ۔ یہ تمام بے بنیاد باتیں ہیں
لے اس زمانہ میں یہودی لوگ الیاس نبی کے دنیا میں دوبارہ آنے اور آسمان سے اُترنے کے ایسے ہی منتظر تھے جیسے
کہ آجکل ہمارے سادہ طبع مولوی حضرت عیسیٰ کے آسمان سے اترنے کے منتظر ہیں ۔ مگر حضرت عیسیٰ کو ملا کی نبی کی
اس پیشگوئی کی تاویل کرنی پڑی ۔ اسی وجہ سے یہودی اب تک ان کو سچا نبی نہیں جانتے کہ الیاس آسمان سے نہیں
اترا۔ اس عقیدہ کی وجہ سے یہودی تو واصل جہنم ہوئے ۔ اب اسی طمع خام میں مسلمان گرفتار ہیں ۔ یہ سراسر یہودیوں
کا رنگ ہے۔ خیر اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پیشگوئی پوری ہوگئی ۔
جن کا کوئی ثبوت نہیں اور کوئی کتاب ان کی شکوک و شبہات کے گند سے خالی نہیں اور جن کتابوں کو وہ
جعلی اور فرضی کہتے ہیں ممکن ہے کہ وہ جعلی نہ ہوں اور جن کتابوں کو وہ صحیح مانتے ہیں ممکن ہے کہ وہ جعلی
ہوں ۔ خدا تعالیٰ کی کتاب ان کی مطابقت یا مخالفت کی محتاج نہیں ہے ۔ خدا تعالیٰ کی بچی کتاب کا یہ
معیار نہیں ہے کہ ایسی کتابوں کی مطابقت یا مخالفت دیکھی جائے ۔ عیسائیوں کا کسی کتاب کو جعلی کہنا
ایسا امر نہیں ہے کہ جو جو ڈیشل تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہے اور نہ ان کا کسی کتاب کو صحیح کہنا کسی
با ضابطہ ثبوت پر مبنی ہے۔ نری اٹکلیں اور خیالات ہیں ۔ لہذا ان کے یہ بیہودہ خیالات خدا کی کتاب
کے معیار نہیں ہو سکتے ۔ بلکہ معیار یہ ہے کہ دیکھنا چاہئے کہ وہ کتاب خدا کے قانونِ قدرت اور قوی
معجزات سے اپنا منجانب اللہ ہونا ثابت کرتی ہے یا نہیں؟ ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم سے تین ہزار سے زیادہ معجزات ہوئے ہیں اور پیشگوئیوں کا تو شمار نہیں ۔ مگر ہمیں ضرورت نہیں
کہ ان گزشتہ معجزات کو پیش کریں ۔ بلکہ ایک عظیم الشان معجزہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ہے کہ
تمام نبیوں کی وحی منقطع ہو گئی اور معجزات نابود ہو گئے اور ان کی اُمت خالی اور تہی دست ہے۔ صرف
قصے ان لوگوں کے ہاتھ میں رہ گئے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی منقطع نہیں ہوئی اور نہ معجزات
منقطع ہوئے بلکہ ہمیشہ بذریعہ کا ملین اُمت ، جو شرف اتباع سے مشرف ہیں ، ظہور میں آتے ہیں ۔
اسی وجہ سے مذہب اسلام ایک زندہ مذہب ہے اور اس کا خدا زندہ خدا ہے چنانچہ اس زمانہ میں بھی
اس شہادت کے پیش کرنے کے لئے یہی بندہ حضرت عزت موجود ہے اور اب تک میرے ہاتھ پر
ہزار ہا نشان تصدیق رسول اللہ اور کتاب اللہ کے بارہ میں ظاہر ہو چکے ہیں اور خدا تعالیٰ کے پاک
مکالمہ سے قریباً ہر روز میں مشرف ہوتا ہوں ۔ اب ہوشیار ہو جاؤ اور سوچ کر دیکھ لو کہ جس حالت میں
دنیا میں ہزار ہا مذہب خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں تو کیونکر ثابت ہو کہ وہ در حقیقت
لے دنیا میں ایک قرآن ہی ہے جس نے خدا کی ذات اور صفات کو خدا کے اس قانونِ قدرت کے مطابق
ظاہر فرمایا ہے ۔ جو خدا کے فعل سے دنیا میں پایا جاتا ہے اور جو انسانی فطرت اور انسانی ضمیر میں منقوش ہے
عیسائی صاحبوں کا خدا صرف انجیل کے ورقوں میں محبوس ہے اور جس تک انجیل نہیں پہنچی وہ اس خدا سے بے خبر
ہے لیکن جس خدا کو قرآن پیش کرتا ہے اس سے کوئی شخص ذو العقول سے بے خبر نہیں اس لئے سچا خدا وہی خدا
ہے جس خدا کو قرآن نے پیش کیا ہے۔ جس کی شہادت انسانی فطرت اور قانونِ قدرت دے رہا ہے ۔
منجانب اللہ ہیں ۔ آخر سچے مذہب کیلئے کوئی تو ما بہ الامتیاز چاہئے اور صرف معقولیت کا دعویٰ کسی
مذہب کے منجانب اللہ ہونے پر دلیل نہیں ہو سکتی ۔ کیونکہ معقول باتیں انسان بھی بیان کر سکتا ہے
اور جو خدا محض انسانی دلائل سے پیدا ہوتا ہے ۔ وہ خدا نہیں ہے بلکہ خداوہ ہے جو اپنے تئیں قوی
نشانوں کے ساتھ آپ ظاہر کرتا ہے۔ وہ مذہب جو محض خدا کی طرف سے ہے اس کے ثبوت کے لئے
یہ ضروری ہے کہ وہ منجانب اللہ ہونے کے نشان اور خدائی مہر اپنے ساتھ رکھتا ہوتا معلوم ہو کہ وہ
خاص خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے ہے ۔ سو یہ مذہب اسلام ہے ۔ وہ خدا جو پوشیدہ اور نہاں در نہاں ہے
اسی مذہب کے ذریعہ سے اس کا پتہ لگتا ہے اور اسی مذہب کے حقیقی پیروؤں پر وہ ظاہر ہوتا ہے جو
در حقیقت سچا مذہب ہے ۔ سچے مذہب پر خدا کا ہاتھ ہوتا ہے اور خدا اس کے ذریعہ سے ظاہر کرتا ہے
کہ میں موجود ہوں ۔ جن مذاہب کی محض قصوں پر بنا ہے وہ بت پرستی سے کم نہیں ۔ ان مذاہب
میں کوئی سچائی کی روح نہیں ہے اگر خدا اب بھی زندہ ہے جیسا کہ پہلے تھا اور اگر وہ اب بھی بولتا اور
سنتا ہے جیسا کہ پہلے تھا تو کوئی وجہ معلوم نہیں ہوتی کہ وہ اس زمانہ میں ایسا چپ ہو جائے کہ گویا
موجود نہیں ۔ اگر وہ اس زمانہ میں بولتا نہیں تو یقیناً وہ اب سنتا بھی نہیں گویا اب کچھ بھی نہیں ۔ سوسچا
وہی مذہب ہے کہ جو اس زمانہ میں بھی خدا کا سننا اور بولنا دونوں ثابت کرتا ہے ۔ غرض سچے مذہب
میں خدا تعالیٰ اپنے مکالمہ مخاطبہ سے اپنے وجود کی آپ خبر دیتا ہے ۔ خدا شناسی ایک نہایت مشکل کام
ہے۔ دنیا کے حکیموں اور فلاسفروں کا کام نہیں ہے جو خدا کا پتہ لگا ویں ۔ کیونکہ زمین و آسمان کو دیکھ کر
صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس ترکیب محکم اور ابلغ کا کوئی صانع ہونا چاہئے ۔ مگر یہ تو ثابت نہیں ہوتا
کہ فی الحقیقت وہ صانع موجود بھی ہے اور ہونا چاہئے اور ہے میں جو فرق ہے وہ ظاہر ہے پس اس
وجود کا واقعی طور پر پتہ دینے والا صرف قرآن شریف ہے جو صرف خدا شناسی کی تاکید نہیں کرتا بلکہ
آپ دکھلا دیتا ہے اور کوئی کتاب آسمان کے نیچے ایسی نہیں ہے کہ اس پوشیدہ وجود کا پتہ دے۔
مذہب سے غرض کیا ہے ! بس یہی کہ خدا تعالیٰ کے وجود اور اس کی صفات کاملہ پر یقینی طور پر
ایمان حاصل ہو کر نفسانی جذبات سے انسان نجات پا جاوے اور خدا تعالیٰ سے ذاتی محبت پیدا ہو۔
کیونکہ در حقیقت وہی بہشت ہے جو عالم آخرت میں طرح طرح کے پیرایوں میں ظاہر ہوگا۔ اور حقیقی
خدا سے بے خبر رہنا اور اس سے دور رہنا اور سچی محبت اس سے نہ رکھنا درحقیقت یہی جہنم ہے جو عالم
آخرت میں انواع و اقسام کے رنگوں میں ظاہر ہو گا اور اصل مقصود اس راہ میں یہ ہے کہ اس خدا کی
ہستی پر پورا یقین حاصل ہو اور پھر پوری محبت ہو ۔ اب دیکھنا چاہئے کہ کونسا مذہب اور کونسی کتاب ہے
جس کے ذریعہ سے یہ غرض حاصل ہو سکتی ہے۔ انجیل تو صاف جواب دیتی ہے کہ مکالمہ اور مخاطبہ کا
دروازہ بند ہے اور یقین کرنے کی راہیں مسدود ہیں اور جو کچھ ہوا وہ پہلے ہو چکا اور آگے کچھ نہیں ۔ مگر
تعجب کہ وہ خدا جواب تک اس زمانہ میں بھی سنتا ہے ۔ وہ اس زمانہ میں بولنے سے کیوں عاجز ہو گیا
ہے؟ کیا ہم اس اعتقاد پر تسلی پکڑ سکتے ہیں کہ پہلے کسی زمانہ میں وہ بولتا بھی تھا اور سنتا بھی مگر اب وہ
صرف سنتا ہے مگر بولتا نہیں ۔ ایسا خدا کس کام کا جو ایک انسان کی طرح جو بڑھا ہو کر بعض قومی اس
کے بیکار ہو جاتے ہیں ۔ امتداد زمانہ کی وجہ سے بعض قومی اس کے بھی بیکا ر ہو گئے اور نیز ایسا خدا کس
کام کا کہ جب تک ٹکٹکی سے باندھ کر اس کو کوڑے نہ لگیں اور اس کے منہ پر نہ تھوکا جائے اور چند روز
اس کو حوالات میں نہ رکھا جائے اور آخر اس کو صلیب پر نہ کھینچا جائے ۔ تب تک وہ اپنے بندوں کے
گناہ نہیں بخش سکتا ۔ ہم تو ایسے خدا سے سخت بیزار ہیں جس پر ایک ذلیل قوم یہودیوں کی جو اپنی
حکومت بھی کھو بیٹھی تھی غالب آگئی ۔ ہم اس خدا کو سچا خدا جانتے ہیں جس نے ایک مکہ کے غریب بے
کس کو اپنا نبی بنا کر اپنی قدرت اور غلبہ کا جلوہ اسی زمانہ میں تمام جہان کو دکھا دیا۔ یہاں تک کہ
جب شاہ ایران نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گرفتاری کے لئے اپنے سپاہی بھیجے تو اس قادر خدا
نے اپنے رسول کو فرمایا کہ سپاہیوں کو کہہ دے کہ آج رات میرے خدا نے تمہارے خدا وند کو قتل کر دیا
ہے۔ اب دیکھنا چاہئے کہ ایک طرف ایک شخص خدائی کا دعوی کرتا ہے اور اخیر نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ
گورنمنٹ رومی کا ایک سپاہی اس کو گرفتار کر کے ایک دو گھنٹہ میں جیل خانہ میں ڈال دیتا ہے اور تمام
کی وہ مرد کر
رات کی دعائیں بھی قبول نہیں ہوتیں اور دوسری طرف وہ مرد ہے کہ صرف رسالت کا دعویٰ
کرتا ہے
اور خدا اس کے مقابلہ پر بادشاہوں کو ہلاک کرتا ہے ۔ یہ مقولہ طالب حق کے لئے نہایت نافع ہے کہ
یار غالب شوکه تا غالب شوی ۔ ہم ایسے مذہب کو کیا کریں جو مُردہ مذہب ہے ۔ ہم ایسی کتاب سے کیا
فائدہ اُٹھا سکتے ہیں جو مُردہ کتاب ہے۔ اور ہمیں ایسا خدا کیا فیض پہنچا سکتا ہے جو مردہ خدا ہے ۔ مجھے
اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں اپنے خدائے پاک کے یقینی اور قطعی
مکالمہ سے مشرف ہوں اور قریباً ہر روز مشرف ہوتا ہوں اور وہ خدا جس کو یسوع مسیح کہتا ہے کہ تو نے
مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ میں دیکھتا ہوں کہ اس نے مجھے نہیں چھوڑا اور مسیح کی طرح میرے پر بھی بہت
حملے ہوئے مگر ہر ایک حملہ میں دشمن ناکام رہے اور مجھے پھانسی دینے کے لئے منصوبہ کیا گیا مگر میں مسیح
زندہ ہو۔
صلى الله
کی طرح صلیب پر نہیں چڑھا بلکہ ہر ایک بلا کے وقت میرے خدا نے مجھے بچایا اور میرے لئے اس
نے بڑے بڑے معجزات دکھلائے اور بڑے بڑے قومی ہاتھ دکھلائے اور ہزار ہا نشانوں سے اس نے
مجھ پر ثابت کر دیا کہ خدا وہی خدا ہے جس نے قرآن کو نازل کیا اور جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کو بھیجا اور میں عیسی مسیح کو ہرگز ان امور میں اپنے پر کوئی زیادت نہیں دیکھتا۔ یعنی جیسے اس پر خدا کا
کلام نازل ہوا ایسا ہی مجھ پر بھی ہوا اور جیسے اس کی نسبت معجزات منسوب کئے جاتے ہیں میں یقینی طور
پر ان معجزات کا مصداق اپنے نفس کو دیکھتا ہوں بلکہ ان سے زیادہ ۔ اور یہ تمام شرف مجھے صرف ایک
نبی کی پیروی سے ملا ہے جس کے مدارج اور مراتب سے دنیا بے خبر ہے یعنی سیدنا حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم ۔ یہ عجیب ظلم ہے کہ جاہل اور نادان لوگ کہتے ہیں کہ عیسی آسمان پر زندہ ہے حالانکہ
ونے کی علامات آنحضرت ﷺ کے وجود میں پاتا ہوں ۔ وہ خدا جس کو دنیا نہیں جانتی ہم نے
اس خدا کو اس کے نبی کے ذریعہ سے دیکھ لیا اور وہ وحی الہی کا دروازہ جو دوسری قوموں پر بند ہے ۔
ہمارے پر محض اسی نبی کی برکت سے کھولا گیا اور وہ معجزات جو غیر قو میں صرف قصوں اور کہانیوں کے
طور پر بیان کرتی ہیں ۔ ہم نے اس نبی کے ذریعہ سے وہ معجزات بھی دیکھ لئے اور ہم نے اس نبی کا وہ
مرتبہ پایا جس کے آگے کوئی مرتبہ نہیں ۔ مگر تعجب کہ دنیا اس سے بے خبر ہے۔ مجھے کہتے ہیں کہ مسیح موعود
ہونے کا کیوں دعوی کیا۔ مگر میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس نبی کی کامل پیروی سے ایک شخص عیسی سے
بڑھ کر بھی ہو سکتا ہے۔ اندھے کہتے ہیں یہ کفر ہے ۔ میں کہتا ہوں کہ تم خود ایمان سے بے نصیب ہو ۔
پھر کیا جانتے ہو کہ کفر کیا چیز ہے ۔ کفر خود تمہارے اندر ہے اگر تم جانتے کہ اس آیت کے کیا معنی ہیں
کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ لے تو ایسا کفر منہ پر نہ
لاتے ۔ خدا تو تمہیں یہ ترغیب دیتا ہے کہ تم اس رسول کی کامل پیروی کی برکت سے تمام رسولوں کے
متفرق کمالات اپنے اندر جمع کر سکتے ہو اور تم صرف ایک نبی کے کمالات حاصل کرنا کفر جانتے ہو ۔
غرض آپ پر لازم ہے کہ اس راہ کی طرف توجہ کرو کہ کیوں کر ایک سچا مذہب جو خدا تعالیٰ کی
ا الفاتحة : ٧،٦
طرف سے ہے شناخت ہوسکتا ہے۔ پس یادر ہے کہ وہی سچا مذہب ہے جس کے ذریعہ سے خدا کا پتہ
لگتا ہے ۔ دوسرے مذاہب میں صرف انسانی کوششیں پیش کی جاتی ہیں گویا انسان کا خدا پر احسان
ہے جو اس نے اس کا پتہ دیا ۔ مگر اسلام میں خود خدا تعالیٰ ہر ایک زمانہ میں اپنی أَنَا الْمَوْجُودُ کی آواز
سے اپنی ہستی کا پتہ دیتا ہے ۔ جیسا کہ اس زمانہ میں بھی وہ مجھ پر ظاہر ہوا۔ پس اس رسول پر ہزاروں
سلام اور برکات جس کے ذریعہ سے ہم نے خدا کو شناخت کیا۔
بالآخر میں دوبارہ افسوس سے لکھتا ہوں کہ آپ کا یہ قول کہ حضرت مریم کا اخت ہارون ہونا
آپ پر بداثر ڈالتا ہے ۔ میری نگاہ میں آپ کی بہت نا واقفیت ظاہر کرتا ہے۔ اس بیہودہ اعتراض پر
پہلے علماء نے بھی بہت کچھ لکھا ہے ۔ اگر استعارہ کے رنگ میں یا اور بنا پر خدا تعالیٰ نے مریم کو ہارون
کی ہمشیرہ ٹھہرایا تو آپ کو اس سے کیوں تعجب ہوا۔ جب کہ قرآن شریف بجائے خود بار بار بیان کر
چکا ہے کہ ہارون نبی حضرت موسیٰ کے وقت میں تھا اور یہ مریم حضرت عیسیٰ کی والدہ تھی جو چودہ سو
برس بعد ہارون کے پیدا ہوئی تو کیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ ان واقعات سے بے خبر ہے
اور نعوذ باللہ اس نے مریم کو ہارون کی ہمشیرہ ٹھہرانے میں غلطی کی ہے ۔ کس درجہ کے خبیث طبع یہ لوگ
ہیں کہ بیہودہ اعتراض کر کے خوش ہوتے ہیں اور ممکن ہے کہ مریم کا کوئی بھائی ہو جس کا نام ہارون
ہو۔ عدم علم سے عدم شئے تو لازم نہیں آتا ۔ مگر یہ لوگ اپنے گریبان میں منہ نہیں ڈالتے اور نہیں
دیکھتے کہ انجیل کس قدر اعتراضات کا نشانہ ہے ۔ دیکھو یہ کس قدر اعتراض ہے کہ مریم کو ہیکل کی
نذر کر دیا گیا تھا تا وہ ہمیشہ بیت المقدس کی خادمہ ہوا اور تمام عمر خاوند نہ کرے۔ لیکن جب چھ سات
مہینہ کا حمل نمایاں ہو گیا ۔ تب حمل کی حالت میں ہی قوم کے بزرگوں نے مریم کا یوسف نام ایک نجار گیا۔
سے نکاح کر دیا اور اس کے گھر جاتے ہی ایک دو ماہ کے بعد مریم کو بیٹا پیدا ہوا ۔ وہی عیسی یا یسوع پیدا ہوا۔
کے نام سے موسوم ہوا ۔ اب اعتراض یہ ہے کہ اگر در حقیقت معجزہ کے طور پر یہ حمل تھا تو کیوں وضع
حمل تک صبر نہیں کیا گیا ؟ دوسرا اعتراض یہ ہے کہ عہد تو یہ تھا کہ مریم مدت العمر ہیکل کی خدمت میں
رہے گی پھر کیوں عہد شکنی کر کے اور اس کو خدمت بیت المقدس سے الگ کر کے یوسف نجار کی بیوی
بنایا گیا ؟ تیسرا اعتراض یہ ہے کہ توریت کی رو سے بالکل حرام اور نا جائز تھا کہ حمل کی حالت میں کسی
عورت کا نکاح کیا جائے ۔ پھر کیوں خلاف حکم تو ریت مریم کا نکاح عین حمل کی حالت میں یوسف
سے کیا گیا ۔ حالانکہ یوسف اس نکاح سے ناراض تھا اور اس کی پہلی بیوی موجود تھی ۔ وہ لوگ جو تعدد
ازدواج سے منکر ہیں شائد ان کو یوسف کے اس نکاح کی اطلاع نہیں ۔ غرض اس جگہ ایک معترض کا
حق ہے کہ وہ یہ گمان کرے کہ اس نکاح کی یہی وجہ تھی کہ قوم کے بزرگوں کو مریم کی نسبت نا جائز جمل
کا شبہ پیدا ہو گیا تھا ۔ اگر چہ ہم قرآن شریف کی تعلیم کی رو سے یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ حمل محض خدا
کی قدرت سے تھا تا خدا تعالیٰ یہودیوں کو قیامت کا نشان دے۔ اور جس حالت میں برسات کے
دنوں میں ہزار ہا کیڑے مکوڑے خود بخود پیدا ہو جاتے ہیں اور حضرت آدم علیہ السلام بھی بغیر ماں
باپ کے پیدا ہوئے تو پھر حضرت عیسی کی اس پیدائش سے کوئی بزرگی ان کی ثابت نہیں ہوتی ۔ بلکہ
بغیر باپ کے پیدا ہونا بعض قولی سے محروم ہونے پر دلالت کرتا ہے ۔ القصہ حضرت مریم کا نکاح محض
شبہ کی وجہ سے ہوا تھا۔ ورنہ جو عورت بیت المقدس کی خدمت کرنے کے لئے نذر ہو چکی تھی اس کے
نکاح کی کیا ضرورت تھی ۔ افسوس اس نکاح سے بڑے فتنے پیدا ہوئے اور یہود نابکار نے ناجائز
تعلق کے شبہات شائع کئے ۔ پس اگر کوئی اعتراض قابل حل ہے تو یہ اعتراض ہے نہ کہ مریم کا ہارون
بھائی قرار دینا کچھ اعتراض ہے۔ قرآن شریف میں تو یہ بھی لفظ نہیں کہ ہارون نبی کی مریم ہمشیرہ تھی ۔
صرف ہارون کا نام ہے۔ نبی کا لفظ وہاں موجود نہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ یہودیوں میں یہ رسم تھی کہ
نبیوں کے نام تبر کا رکھے جاتے تھے۔ سوقرین قیاس ہے کہ مریم کا کوئی بھائی ہو گا جس کا نام ہارون ہو تھے۔ ہے کہ مریم کا ہوگا کا نام کا
گا اور اس بیان کو محل اعتراض سمجھنا سراسر حماقت ہے۔
اور قصہ اصحاب کہف وغیرہ اگر یہودیوں اور عیسائیوں کی پہلی کتابوں میں بھی ہو۔ اور اگر فرض وغیرہ اور کی
کر لیں کہ وہ لوگ ان قصوں کو ایک فرضی قصے سمجھتے ہوں تو اس میں کیا حرج ہے۔ آپ کو یادر ہے کہ
ان لوگوں کی مذہبی اور تاریخی کتابیں اور خود ان کی آسمانی کتابیں تاریکی میں پڑی ہوئی ہیں ۔ آپ کو
اس بات کا علم نہیں کہ یورپ میں ان کتابوں کے بارے میں آج کل کس قدر ماتم ہو رہا ہے اور سلیم
طبیعتیں خود بخود اسلام کی طرف آتی جاتی ہیں اور بڑی بڑی کتابیں اسلام کی حمایت میں تالیف ہو
رہی ہیں ۔ چنانچہ کئی انگریز امریکہ وغیرہ ممالک کے ہمارے سلسلہ میں داخل ہو گئے ہیں ۔ آخر جھوٹ
کب تک چھپا رہے ۔ پھر سوچنے کا مقام ہے کہ وحی الہی کو ایسی کتابوں کے اقتباس کی کیا ضرورت
پیش آئی تھی ۔ خوب یاد رکھو کہ یہ لوگ اندھے ہیں اور ان کی تمام کتابیں اندھی ہیں ۔ تعجب کہ جس