پادریوں کے نام خطوط
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 15
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جان الیگزینڈرڈوئی کے نام
دوسرا کھلا خط
ڈوئی نے جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خط کا جواب نہ دیا تو پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے ڈوئی کے نام ایک اور خط لکھا جو امریکہ کے اخبارات و رسائل میں کثرت کے ساتھ شائع
ہوا ۔ مگر باوجود اس کثرت اشاعت پیشگوئی کے ڈوئی نے اس چیلنج کا بھی کوئی جواب نہ دیا اور نہ ہی
اپنے اخبار لیوز آف ہیلنگ میں اس کا کچھ ذکر کیا ۔ البتہ اسلام کے متعلق اس نے وہی بد زبانی کا
طریق جاری رکھا چنانچہ ۱۴ فروری ۱۹۰۳ ء کو اس نے اپنے اخبار میں یہ فقرے شائع کئے ۔” میں خدا
سے دعا کرتا ہوں کہ وہ دن جلدی آئے جب اسلام دنیا سے نابود ہو جائے ۔ اے خدا تو میری اس ۔
دعا کو قبول کر ۔ اے خدا تو اسلام کو ہلاک کر پہلے تو صرف گول مول الفاظ میں ایک پیشگوئی تھی مگر
اس چٹھی کے بعد کھلے الفاظ میں اسلام کی ہلاکت کے لئے دعا کرنا مباہلہ کا ہی اختیار کرنا تھا کیونکہ وہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مسلمانوں کی طرف سے وکیل سمجھتا تھا۔ (ایڈیٹر ) اور پھر ۱۵ را گست
۱۹۰۳ء کو اسلام کا ذکر کر کے لکھا کہ ”انسانیت پر اس سخت بد نما دھبہ کو ( یعنی اسلام کو ) صیہون ہلاک
کر کے چھوڑے گا۔
پس جب وہ نہ تو اسلام کے متعلق دریدہ دہنی سے باز آیا اور نہ ہی کھلے طور پر میدان مقابلہ میں
وہ
نکلا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک اور اشتہار جاری کیا جو صرف زبان انگریزی میں ترجمہ ہو
کر بلاد یورپ اور امریکہ میں بکثرت شائع ہوا ۔ اس اشتہار کا بھی انگریزی اور امریکن اخبارات
میں بہت چرچا ہوا۔ اس اس ان اشتہار رکا کا عنوان یہ یہ تھا تھا ” پکٹ اور ڈوئی کے متعلق پیشگوئیاں اور جیسا کہ
عنوان سے ظاہر ہوتا ہے اب یہ خالی مباہلہ کی دعوت نہ رہی تھی بلکہ اس میں صراحت کے ساتھ ڈوئی
کی ہلاکت کی پیشگوئی بھی کی گئی تھی ۔ ذیل میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس خط کا اُردو ترجمہ
پیش کیا جاتا ہے۔ یہ ترجمہ ریویو آف ریلیجنز جلد ۶ نمبر ۴ میں شائع ہو چکا ہے ۔
مکتوب نمبر ۱۳
ڈوئی کے نام دوسر اکھلا خط
جلد اول
زمین جب گناہ اور شرک سے آلودہ ہو جاتی ہے اور اس حقیقت سے بے خبر ہو جاتی ہے جو
انسان کی پیدائش کی اصل غرض ہے ۔ تب خدا کی رحمت تقاضا کرتی ہے کہ ایک کامل الفطرت انسان کو
اپنی ذات سے پاک تعلق بخش کر اور اپنے مکالمہ سے اُس کو مشرف کر کے اور اپنی محبت میں اُس کو انتہا
تک پہنچا کر اُس کے ذریعہ سے دوبارہ زمین کو پاک وصاف کرے۔ انسان خدا تو نہیں ہو سکتا مگر
بڑے بڑے تعلقات اس سے پیدا کر لیتا ہے۔ جب وہ بالکل خدا کیلئے ہو جاتا ہے اور اپنے تئیں
صاف کرتا کرتا ایک مصفا آئینہ کی طرح بن جاتا ہے ۔ تب اس آئینہ میں عکسی طور پر خدا کا چہرہ نمودار
ہوتا ہے اُس صورت میں وہ بشری اور خدائی صفات میں ایک مشترک چیز بن جاتا ہے اور بھی اس سے
صفات الہیہ صادر ہوتی ہیں کیونکہ اس کے آئینہ وجود میں خدا کا چہرہ منعکس ہے اور کبھی اُس سے
بشری صفات صادر ہوتی ہیں کیونکہ وہ بشر ہے اور ایسے انسانوں کو دیکھنے والے کبھی دھوکا کھا کر اور
صرف ایک پہلو کا کرشمہ دیکھ کر ان کو خدا سمجھنے لگتے ہیں۔ اور دنیا میں مخلوق پرستی اسی وجہ سے آئی ہے
اور صد ہا انسان اسی دھوکا سے خدا بنائے گئے ہیں ۔ مگر ہمارے اس زمانہ میں جس قد ر عیسائیوں کا وہ
فرقہ جو حضرت مسیح کو خدا جانتا ہے اس دھوکا میں مبتلا ہے اس قدر کوئی اور قوم مبتلا نہیں ۔ مسیح سے صدہا
برس پہلے جو لوگ خدا بنائے گئے تھے جیسے راجہ رام چندر، راجہ کرشن ، گوتم بدھ ۔ ہمارے اس زمانہ
میں ان کے پیر و متنبہ ہوتے جاتے ہیں کہ یہ ان کی غلطیاں تھیں ۔ مگر افسوس حضرت مسیح کے پیرو اب
تک اس زمانہ میں بھی خواہ نخواہ خدائی کا خطاب ان کو دے رہے ہیں ۔ اگر چہ اس خیال کا بطلان ایسا
بد یہی تھا کہ کسی دلیل کی ضرورت نہ تھی ۔ مگر افسوس کہ عیسائی ابھی تک اس زمانہ کی ہوا سے بھی دور
بیٹھے ہیں بلکہ بعض لوگوں نے جب دیکھا کہ ایسے لغو خیالات کا زمانہ ہی دن بدن مخالف ہوتا جاتا ہے
تو انہوں نے اپنے معمولی طریقوں سے مایوس ہو کر یہ ایک نیا طریق اختیار کیا کہ کوئی ان میں سے
الیاس بن گیا اور کسی نے یہ دعوی کر دیا کہ میں مسیح ابن مریم ہوں اور میں ہی خدا ہوں ۔ اس مجمل
فقرہ سے مراد میری یہ ہے کہ لندن میں تو مسٹر پکٹ نے خدائی اور مسیحیت کا دعویٰ کیا اور امریکہ میں
مسٹر ڈوئی الیاس بن بیٹھے اور پیشگوئی کر دی کہ مسیح ابن مریم پچیس برس تک دنیا میں آ جائے گا۔
دونوں میں فرق یہ ہے کہ ڈوئی نے تو بزدلی دکھلائی اور الیاس بننے میں بھی اپنی پردہ دری سے ڈرتا رہا
اور مسیح نہ بنا بلکہ مسیح کا خادم بنا اور پکٹ نے بڑی ہمت دکھلا ئی کہ خود مسیح بن گیا، نہ صرف مسیح بلکہ
خدا ہونے کا بھی دعویٰ کیا ۔ اب لندن والوں کو کسی بیماری ، آفت ، مصیبت کا کیا اندیشہ ہے، جن کے
شہر میں خدا اُترا ہوا ہے ۔ مگر میں نے سنا ہے کہ لندن میں کچھ یہودی بھی رہتے ہیں اس لئے بے شک
یہ اندیشہ ہے کہ ان کو طبعا یہ خیال پیدا ہو کہ یہ تو وہی مسیح ہے جو صلیب سے بوجہ غشی کے غلطی کے ساتھ
زندہ اُتارا گیا اور پھر موقع پا کر مشرقی بلاد کی طرف بھاگ گیا ۔ آخراب ایسے طور سے اس کو صلیب
دیں کہ کام تمام ہو جائے اور پھر کسی طرف بھاگ نہ سکے۔ اور ساتھ ہی یہ فکر بھی ہے کہ مبادا عیسائیوں
کو بھی خیال آ جاوے کہ پہلا کفارہ پرانا اور بودہ ہو چکا ہے اور شراب خوری اور فسق و فجور کی کثرت
نے ثابت بھی کر دیا ہے کہ اس کفارہ کی تاثیر جاتی رہی ہے۔ اس لئے اب ایک نئے خون کی
ضرورت ہے۔ سو میں ہمدردی سے کہتا ہوں کہ مسٹر یکٹ کو ان ہر دو فرقوں سے چوکس رہنا چاہئے ۔ پٹ
القصہ ان دنوں میں جب کہ زمین میں ایسے ایسے جھوٹے اور ناپاک دعوے کئے گئے ہیں اس لئے خدا
نے جو زمین پر بدی اور ناپاکی کا پھیلنا پسند نہیں کرتا مجھے اپنا مسیح کر کے بھیجا تا وہ زمین کی تاریکی کو
اپنی توحید سے روشن کرے اور شرک کی نجاست سے دنیا کو مخلصی بخشے ۔ پس میں وہی مسیح موعود ۔ وہی ے۔
ہوں جو ایسے وقت میں آنے والا تھا۔ اور میں صرف اپنے منہ سے نہیں کہتا کہ میں مسیح موعود ہوں
بلکہ وہ خدا جس نے زمین و آسمان بنایا، میری گواہی دیتا ہے۔ اس نے اس گواہی کے پورا کرنے
کے لئے صد ہا نشان میرے لئے ظاہر کئے اور کر رہا ہے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس کا فضل اُس مسیح
سے مجھ پر زیادہ ہے جو مجھ سے پہلے گزر چکا ہے۔ میرے آئینہ میں اس کا چہرہ اس سے زیادہ وسیع طور
پر منعکس ہوا ہے جو اُس کے آئینہ میں ہوا تھا۔ اگر میں صرف اپنے منہ سے کہتا ہوں تو میں جھوٹا ہوں
لیکن اگر وہ میرے لئے گواہی دیتا ہے تو کوئی مجھے جھوٹا قرار نہیں دے سکتا۔ میرے لئے اس کی ہزا رہا
گواہیاں ہیں جن کو میں شمار نہیں کر سکتا ۔ مگر منجملہ ان کے ایک یہ بھی گواہی ہے کہ یہ دلیر دروغ گو یعنی
پکٹ جس نے خدا ہونے کا لندن میں دعویٰ کیا ہے وہ میری آنکھوں کے سامنے نیست و نابود ہو
جائے گا۔ دوسری یہ گواہی ہے کہ مسٹر ڈوئی اگر میری درخواست مباہلہ قبول کرے گا اور صراحتا یا
اشارۃً میرے مقابلہ پر کھڑا ہوگا تو میرے دیکھتے دیکھتے بڑی حسرت اور دکھ کے ساتھ اس دنیائے فانی
کو چھوڑ دے گا۔ یہ دونشان ہیں جو یورپ اور امریکہ کے لئے خاص کئے گئے ہیں۔ کاش ! وہ ان پر
غور کریں اور ان سے فائدہ اُٹھائیں ۔
یادر ہے کہ اب تک ڈوئی نے میری اس درخواست مباہلہ کا کچھ جواب نہیں دیا اور نہ اپنے
اخبار میں کچھ اشارہ کیا ہے اس لئے میں آج کی تاریخ سے جو ۲۳ / اگست ۱۹۰۳ء ہے۔ اس کو
پورے سات ماہ کی اور مہلت دیتا ہوں ۔ اگر وہ اس مہلت میں میرے مقابلہ پر آ گیا اور جس طور
سے مقابلہ کرنے کی میں نے تجویز کی ہے، جس کو میں شائع کر چکا ہوں ، اس تجویز کو پورے طور پر
منظور کر کے اپنے اخبار میں عام اشتہار دے دیا تو جلد تر دنیا دیکھ لے گی کہ اس مقابلہ کا انجام کیا
ہوگا۔ میں عمر میں ستر برس کے قریب ہوں اور وہ جیسا کہ بیان کرتا ہے پچاس برس کا جوان ہے، جو
میری نسبت گویا ایک بچہ ہے لیکن میں نے اپنی بڑی عمر کی کچھ پرواہ نہیں کی ۔ کیونکہ اس مباہلہ کا فیصلہ
عمروں کی حکومت سے نہیں ہوگا بلکہ وہ خدا جو زمین و آسمان کا مالک اور احکم الحاکمین ہے وہ اس کا
فیصلہ کرے گا ۔ اور اگر مسٹر ڈوئی اس مقابلہ سے بھاگ گیا تو دیکھو آج میں تمام امریکہ اور یورپ
کے باشندوں کو اس بات پر گواہ کرتا ہوں کہ یہ طریق اس کا بھی شکست کی صورت سمجھی جائے گی ۔ اور
نیز اس صورت میں پبلک کو یقین کرنا چاہئے کہ یہ تمام دعوئی اس کا الیاس بننے کا محض زبان کا مکر اور کا
فریب تھا اور اگر چہ وہ اس طرح سے موت سے بھاگنا چاہے گا لیکن در حقیقت ایسے بھاری مقابلہ
سے گریز کرنا بھی ایک موت ہے۔ پس یقین سمجھو کہ اس کے صیہون پر جلد تر ایک آفت آنے
والی ہے کیونکہ ان دونوں صورتوں میں سے ضرور ایک صورت اس کو پکڑ لے گی ۔ اب میں اس
مضمون کو اس دعا پرختم کرتا ہوں کہ
”اے قادر اور کامل خدا! جو ہمیشہ نبیوں پر ظاہر ہوتا رہا اور ظاہر ہوتا رہے گا یہ فیصلہ جلد کر کہ
پاٹ اور ڈوئی کا جھوٹ لوگوں پر ظاہر کر دے۔ کیونکہ اس زمانہ میں تیرے عاجز بندے اپنے جیسے
انسانوں کی پرستش میں گرفتار ہو کر تجھ سے بہت دور جا پڑے ہیں ۔ سواے ہمارے پیارے خدا! ان
کو اس مخلوق پرستی کے اثر سے رہائی بخش اور اپنے وعدوں کو پورا کر جو اس زمانہ کے لئے تیرے
تمام نبیوں نے کئے ہیں ۔ ان کانٹوں میں سے زخمی لوگوں کو باہر نکال اور حقیقی نجات کے سرچشمہ سے
ان کو سیراب کر کیونکہ سب نجات تیری معرفت اور تیری محبت میں ہے، کسی انسان کے خون میں
نجات نہیں ۔ اے رحیم کریم خدا! ان کی مخلوق پرستی پر بہت زمانہ گزر گیا ہے ۔ اب اُن پر تو رحم کر اور
ان کی آنکھیں کھول دے۔ اے قادر اور رحیم خدا! سب کچھ تیرے ہاتھ میں ہے۔ اب تو ان بندوں
کو اس اسیری سے رہائی بخش اور صلیب اور خون مسیح کے خیالات سے ان کو بچا لے۔ اے قادر کریم
خدا! ان کے لئے میری دُعاسُن اور آسمان سے ان کے دلوں پر ایک نور نازل کر۔ تا وہ تجھے دیکھ
لیں ۔ کون خیال کر سکتا ہے کہ وہ تجھے دیکھیں گے۔ کس کے ضمیر میں ہے کہ وہ مخلوق پرستی کو چھوڑ دیں
گے اور تیری آواز سنیں گے۔ پر اے خدا! تو سب کچھ کر سکتا ہے۔ تو نوح کے دنوں کی طرح ان کو
ہلاک مت کر کہ آخر وہ تیرے بندے ہیں بلکہ اُن پر رحم کر اور ان کے دلوں کو سچائی کے قبول کرنے
کے لئے کھول دے۔ ہر ایک قفل کی تیرے ہاتھ میں کنجی ہے۔ جب کہ تو نے مجھے اس کام کے لئے
بھیجا ہے۔ سو میں تیرے منہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں نامرادی سے مروں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ جو
کچھ اپنی وحی سے مجھے تو نے وعدے دیئے ہیں ان وعدوں کو تو ضرور پورا کرے گا کیونکہ تو ہمارا خدا
صادق خدا ہے ۔ اے میرے رحیم خدا ! اس دنیا میں میرا بہشت کیا ہے ! بس یہی کہ تیرے بندے
مخلوق پرستی سے نجات پا جائیں ۔ سو میرا بہشت مجھے عطا کر اور ان لوگوں کے مردوں اور ان لوگوں
کی عورتوں اور ان کے بچوں پر یہ حقیقت ظاہر کر دے کہ وہ خدا جس کی طرف توریت اور دوسری
پاک کتابوں نے بلایا ہے، اس سے وہ بے خبر ہیں ۔ اے قادر کریم ! میری سُن لے کہ تمام طاقتیں تجھ
کو ہیں ۔ امین ثم امین کے
تمّت
نوٹ : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے ڈوئی کے انجام اور اس کی ہلاکت کی صریح خبر کو
امریکہ کے بہت سے اخبارات اور رسائل نے جلی عنوانوں کے ساتھ شائع کیا اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی پیشگوئی کے عین مطابق ڈوئی انتہائی ذلت کے ساتھ نہایت کسمپرسی کی حالت میں مارچ ۱۹۰۷ء کو
اس جہان فانی سے گزر گیا اور اس کا آباد کردہ شہر صیہون ویران ہو گیا ۔ ( سید عبدالحی )
ریویو آفريليجنز اُردو ا پریل ۱۹۰۷ء صفحه ۱۴۲ تا ۱۴۵
مکتوب نمبر ۱۶
حضرت اقدس کا ایک خط ایک انگریز کے نام
میرے پیارے دوست !
آپ کی محبت اور اخلاص سے بھری ہوئی چٹھی پہنچی جس کے مضمون پر مطلع ہونے سے اور
آپ کی خیر و عافیت کے پانے سے مجھے بہت خوشی حاصل ہوئی ۔ افسوس کہ میں بباعث نہ ملنے کسی
انگریزی خواں کے کسی قدر دیر کے بعد اس چٹھی کو لکھتا ہوں ۔ میں تا تحریر خط ہذا ۔ ہر طرح سے معہ
اہل وعیال خیریت سے ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ جانبین کو دنیوی مکروہات اور
آزمائشوں سے بچا کر اپنے خاص اور جاودانی رحمتوں سے متمتع فرمادے ۔ میرے دل میں دن
بدن بوجہ آپ کی استقامت اور استقلال طبیعت اور غیر متبدل خلوص کے آپ کی محبت بڑھتی جاتی
ہے اور میں ایسا خیال کرتا ہوں کہ آپ جیسا ایک یک رنگ دوست پانے سے میں نے ایک خزانہ
پالیا ہے یا ایک شہباز میرے قبضہ میں آیا ہے جس سے بڑے بڑے نیک نتیجوں کی امید رکھتا ہوں
اور آپ کیلئے دعا کرتا ہوں کہ خداوند کریم روز بروز اپنی محبت اور معرفت اور وفا اور ثبات اور
استقلال اور استقامت میں آپ کو ترقی بخشے اور میرے دل سے آپ کے دل کو ایک کر دیوے۔
اسلام سے آپ کا محبت رکھنا صاف دلالت کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے آپ کے دل کو نہایت مستقیم
اور سلیم پیدا کیا ہے اور ایک اجنبی قوم کیلئے آپ کو چراغ ہدایت بنانا چاہا ہے کیونکہ وہ دین جو
آئینہ عالم پر نظر ڈال کر اس کی پوری صورت ہم دیکھ سکتے ہیں وہ اسلام ہی ہے۔ اسلام کوئی نئی
بات نہیں سکھاتا اور نہ کوئی نیا معبود پیش کرتا ہے اور نہ کوئی غیر طبعی اور اجنبی طریق نجات کا اس
نے ایجاد کیا ہے اور نہ خدا تعالیٰ کے صفات کاملہ میں سے جن پر صحیفہ فطرت شہادت دے رہا ہے
کچھ کم کرتا ہے اور نہ نالائق صفتیں اس کی طرف منسوب کرتا ہے بلکہ تعلیم قرآنی ان نقوش اور
اشارات کی تفصیل کننده کنندہ اور شارع اور یاد دلانے اور غلطی سے محفوظ رکھنے والی ہے جو خدا تعالیٰ
کے افعال میں منقش ہیں ۔ قرآن شریف کی خوبیوں میں سے ایک بڑی خوبی یہی ہے کہ اس میں
ایک ذرہ تصنع اور بناوٹ کی بد بو نہیں پائی جاتی ۔ انسان کے تمام قومی جو اس کی فطرت میں پائے
جاتے ہیں وہ قرآنی تعلیم کے سامنے ایسے ہیں کہ گویا وہ ایک قالب ہے جو بالطبع اس روح کے
لینے کے لیے تقاضا کر رہا ہے۔ جو شخص اس دین کی پوری صورت دیکھ لیوے اور طبع سلیم رکھتا ہو تو
میں خیال نہیں کر سکتا کہ وہ اس نعمت کے قبول کرنے سے محروم رہ جائے اسی غرض سے وہ رسالہ
تالیف کیا گیا ہے جس کا ترجمہ آپ کی خدمت میں بھیجنا چاہتا ہوں ۔ افسوس کہ میں بباعث اپنی
ان مجبوریوں کے جن کی تفصیل طول طلب ہے جلدی اپنے وعدہ کو پورا نہیں کر سکا۔ اگر میں
انگریزی خواں ہوتا تو یہ مشکلات مجھے نہ آتیں ۔ بہر حال امید رکھتا ہوں کہ اب میری دوسری چٹھی
کوئی حصہ رسالہ کا ساتھ لے کر آپ کی خدمت میں پہنچے گی ۔ یہ نہیں وعدہ کر سکتا کہ کب ۔ تک مگر
امید رکھتا ہوں کہ خداوند قادر مطلق کوئی بہت دیر اس میں نہیں ڈالے گا۔ خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ
رہے اور وہ دن لاوے کہ جیسے خط و کتابت کے ذریعہ سے ایک روحانی ملاقات حاصل ہو رہی
ہے خارجی ملاقات سے بھی مسرور اور خوشحال ہو جائیں ۔ آمین والسلام
آپ کا مخلص دوست غلام احمد
قادیان ضلع گورداسپور
الحکم جلد ۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۴ء صفحه ۳
مکتوب نمبر ۱۷
بانس بریلی کے ایک مسلمان کے خط کا جواب
( تمہیدی نوٹ )
جلد اول
اواخر فروری ۱۹۰۶ء میں بانس بریلی (یو۔ پی پی) ) کے ایک مسلمان نے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی : والسلام کی خدمت میں دینا بیع الاسلام نام کی ایک نام کی ایک مسیحی کتاب اب سے متاثر ہو
کر دردناک خط لکھا اور اس کے جواب کا خواستگار ہوا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو تو خدا تعالیٰ نے شوکت اسلام کے اظہار اور کسر صلیب ہی کے لئے مامور فرمایا تھا ۔ آپ
نے اس کا جواب لکھا اور وہ جواب ایک مستقل رسالہ کی صورت میں شائع ہوا ۔ اگر چہ وہ
جواب بجائے خود ایک رسالہ ہے لیکن وہ ایک خط ہی کا جواب اور مکتوب ہے ۔اس لئے میں
اس رسالہ کے موضوع کے لحاظ سے اسے پورا درج کرنا ضروری سمجھتا ہوں ۔ اس جواب کے
پڑھنے سے معلوم ہو گا کہ حضور کو کس قدر غیرت اسلام کے لئے ودیعت کی گئی تھی ۔ اس خط کا
نام آپ نے چشمہ مسیحی تجویز فرمایا تھا ۔ ( عرفانی کبیر )
چشمه مسیحی
بجواب ينابيع الاسلام
جلد اول
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَ نَبِيِّهِ العَظيمِ
السلام علیکم ۔ بعد هذا واضح ہو کہ میں نے آپ کا خط بڑے افسوس سے پڑھا جس کو آپ نے
ایک عیسائی کی کتاب ینابیع الاسلام نام کی پڑھنے کے بعد لکھا۔ مجھے تعجب ہے کہ وہ قوم جن کا
خدا مر دہ ۔ جن کا مذہب مردہ ۔ جن کی کتاب مردہ اور جو روحانی آنکھ کے نہ ہونے سے خود
مُردے ہیں ۔ ان کی دروغ اور پُر افترا باتوں سے اسلام کی نسبت آپ تردد میں پڑ گئے ۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔
آپ کو یاد رہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے صرف خدا کی کتابوں کی تحریف نہیں کی بلکہ اپنے
مذہب کو ترقی دینے کے لئے افترا اور مفتریا نہ تحریروں میں ہر ایک قوم سے سبقت لے گئے ۔ چونکہ
ان لوگوں کے پاس وہ نور نہیں جو سچائی کی تائید میں آسمان سے اُتر تا اور سچے مذہب کو اپنی متواتر
شہادتوں سے دنیا میں ایک صریح امتیاز بخشتا ہے۔ اس لئے یہ لوگ ان باتوں کے لئے مجبور ہوئے کہ
لوگوں کو ایک زندہ مذہب یعنی اسلام سے بیزار کرنے کے لئے طرح طرح کے افتراؤں اور مکروں
اور فریبوں اور دھوکہ دہی اور محض جعلی اور بناوٹی باتوں سے کام لیا جاوے۔
اے عزیز ! یہ لوگ سیاہ دل لوگ ہیں ۔ جن کو خدا کا خوف نہیں اور جن کے منصو بے دن
رات اسی کوشش میں ہیں کہ کسی طرح لوگ تاریکی سے پیار کریں اور روشنی کو چھوڑ دیں ۔
میں سخت تعجب میں ہوں کہ آپ ایسے شخص کی تحریروں سے کیوں متاثر ہوئے ۔ یہ لوگ ان
ساحروں سے بڑھ کر ہیں جنہوں نے موسیٰ نبی کے سامنے رسیوں کے سانپ بنا کر دکھا دیئے تھے۔ مگر
چونکہ موسی" خدا کا نبی تھا اس لئے اس کا عصا ان تمام سانپوں کو نگل گیا ۔ اسی طرح قرآن شریف
خدا تعالیٰ کا عصا ہے ۔ وہ دن بدن رسیوں کے سانپوں کو نگلتا جاتا ہے اور وہ دن آتا ہے بلکہ نزدیک
ہے کہ ان رسیوں کے سانپوں کا نام ونشان نہیں رہے گا۔
صاحب بینابیع الاسلام نے اگر یہ کوشش کی ہے کہ قرآن شریف فلاں فلاں قصوں یا کتابوں
سے بنایا گیا ہے۔ یہ کوشش اس کی اس کوشش کے ہزارم حصہ پر بھی نہیں جو ایک فاضل یہودی ۔
انجیل کی اصلیت دریافت کرنے کیلئے کی ہے ۔ اس فاضل نے اپنے خیال میں اس بات کو ثابت کر دیا
ہے کہ انجیل کی اخلاقی تعلیم یہودیوں کی کتاب طالمود اور بعض اور چند بنی اسرائیل کی کتابوں سے لی
گئی ہے اور یہ چوری اس قدر صریح طور پر عمل میں آئی ہے کہ عبارتوں کی عبارتیں بعینہ نقل کر دی گئی
ہیں اور اس فاضل نے دکھلا دیا ہے کہ در حقیقت انجیل مجموعہ مال مسروقہ ہے۔ درحقیقت اس نے حد
کر دی اور خاص کر پہاڑی تعلیم کو جس پر عیسائیوں کو بہت کچھ ناز ہے ۔ طالمود سے اخذ کرنا لفظ بہ لفظ
ثابت کر دیا ہے اور دکھلا دیا ہے کہ یہ طالمود کی عبارتیں اور فقرے ہیں اور ایسا ہی دوسری کتابوں سے یہ
وہ مسروقہ عبارتیں نقل کر کے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ چنانچہ خود یورپ کے محقق بھی اس
طرف دلچسپی سے متوجہ ہو گئے ہیں ۔ اور ان دنوں میں میں نے ایک ہندو کا رسالہ دیکھا ہے جس نے
یہ کوشش کی ہے کہ انجیل بدھ کی تعلیم کا سرقہ ہے اور بدھ کی اخلاقی تعلیم کو پیش کر کے اس کا ثبوت دینا
چاہا ہے اور عجیب تر یہ کہ بدھ لوگوں میں وہی قصہ شیطان کا مشہور ہے جو اس کو آزمانے کے لئے کئی
جگہ لئے پھرا۔ پس ہر ایک کو یہ خیال دل میں لانے کا حق ہے کہ تھوڑے سے تغیر سے وہی قصہ انجیل
میں بھی بطور سرقہ داخل کر دیا گیا ہے۔ یہ بات بھی ثابت شدہ ہے کہ ضرور حضرت عیسی علیہ السلام
ہندوستان میں آئے تھے اور حضرت عیسیٰ کی قبر سری نگر کشمیر میں موجود ہے جس کو ہم نے دلائل سے
ثابت کیا ہے ۔ اس صورت میں ایسے معترضین کو اور بھی حق پیدا ہوتا ہے کہ وہ ایسا خیال کریں کہ
اناجیل موجودہ در حقیقت بدھ مذہب کا ایک خاکہ ہے ۔ یہ شہادتیں اس قدرگزرچکی ہیں کہ اب مخفی
نہیں ہو سکتیں ۔ ایک اور امر تعجب انگیز ہے کہ یوز آسف کی قدیم کتاب ( جس کی نسبت اکثر محقق
یزوں کے بھی یہ خیالات ہیں کہ وہ حضرت عیسیٰ کی پیدائش سے بھی پہلے شائع ہو چکی ہے ) جس
کے ترجمے تمام ممالک یورپ میں ہو چکے ہیں ۔ انجیل کو اس کے اکثر مقامات سے ایسا تو ارد ہے کہ
بہت سی عبارتیں باہم ملتی ہیں۔ اور جو انجیلوں میں بعض مثالیں موجود ہیں ۔ وہی مثالیں انہی الفاظ
کے ساتھ اس کتاب میں بھی موجود ہیں ۔ اگر ایک شخص ایسا جاہل ہو کہ گو یا اندھا ہو وہ بھی اس کتاب
کو دیکھ کر یقین کرے گا کہ انجیل اسی میں سے چرائی گئی ہے۔ بعض لوگوں کی یہ رائے ہے کہ یہ کتاب
انگریزو
گوتم بدھ کی ہے اور اول سنسکرت میں تھی اور پھر دوسری زبانوں میں ترجمے ہوئے ۔ چنانچہ بعض محقق
انگریز بھی اس بات کے قائل ہیں ۔ مگر اس بات کے ماننے سے انجیل کا کچھ باقی نہیں رہتا اور نعوذ باللہ
حضرت عیسی اپنی تمام تعلیم میں چور ثابت ہوتے ہیں ۔ کتاب موجود ہے جو چاہے دیکھ لے۔ مگر ہماری
رائے تو یہ ہے کہ خود حضرت عیسی کی یہ انجیل ہے۔ جو ہندوستان کے سفر میں لکھی گئی اور ہم نے بہت
سے دلائل سے اس بات کو ثابت بھی کر دیا ہے کہ یہ در حقیقت حضرت عیسی کی انجیل ہے اور دوسری
انجیلوں سے زیادہ پاک وصاف ہے ۔ مگر وہ بعض محقق انگریز جو اس کتاب کو بدھ کی کتاب ٹھہراتے
ہیں وہ اپنے پاؤں پر آپ تبر مارتے ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو سارق قرار دیتے ہیں ۔
اب یہ بھی یادر ہے کہ پادریوں کا مذہبی کتابوں کا ذخیرہ ایک ایسا رڈی ذخیرہ ہے۔ جو نہایت
قابل شرم ہے ۔ وہ لوگ صرف اپنی ہی اٹکل سے بعض کتابوں کو آسمانی ٹھہراتے ہیں اور بعض کو جعلی
قرار دیتے ہیں ۔ چنانچہ ان کے نزدیک یہ چارا جیلیں اصلی ہیں اور باقی اناجیل جو چھپن ہ کے قریب
ہیں ، جعلی ہیں ۔ مگر محض گمان اور شک کی رُو سے نہ کسی مستحکم دلیل پر اس خیال کی بنا ہے ۔ چونکہ مروجہ
انجیلوں اور دوسری انجیلوں میں بہت تناقض ہے اس لئے اپنے گھر میں ہی یہ فیصلہ کر لیا ہے اور محققین
کی یہی رائے ہے کہ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ یہ انجیلیں جعلی ہیں یا وہ جعلی ہیں ۔ اسی لئے شاہ ایڈورڈ قیصر کی
تخت نشینی کی تقریب پر لندن کے پادریوں نے وہ تمام کتابیں جن کو یہ لوگ جعلی تصور کرتے ہیں ان
چار انجیلوں کے ساتھ ایک ہی جلد میں مجلد کر کے مبارک بادی کے طور پر بطور نذر پیش کی تھیں اور
اس مجموعہ کی ایک جلد ہمارے پاس بھی ہے۔ پس غور کا مقام ہے کہ اگر در حقیقت وہ کتا بیں گندی اور
جعلی اور ناپاک ہوتیں تو پھر پاک اور ناپاک دونوں کو ایک جلد میں مجلد کرنا کس قدر گناہ کی بات
تھی ۔ بلکہ اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ دلی اطمینان سے نہ کسی کتاب کو جعلی کہہ سکتے ہیں نہ اصلی ٹھہرا
سکتے ہیں۔ اپنی اپنی رائیں ہیں اور سخت تعصب کی وجہ سے وہ انجیلیں جو قرآن شریف کے مطابق ہیں
ان کو یہ لوگ جعلی قرار دیتے ہیں ۔ چنانچہ برنباس کی انجیل جس میں نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی
نسبت پیشگوئی ہے۔ وہ اسی وجہ سے جعلی قرار دی گئی ہے کہ اس میں کھلے کھلے طور پر آنحضرت کی ٹی ہے کہ اس میں کھلے کھلے طور پر آنحضرت کی میں پر
پیشگوئی موجود ہے ۔ چنانچہ سیل صاحب نے اپنی تفسیر میں اس قصہ کو بھی لکھا ہے کہ ایک عیسائی راہب
اسی انجیل کو دیکھ کر مسلمان ہو گیا تھا۔ غرض یہ بات خوب یا د رکھنی چاہئے کہ یہ لوگ جس کتاب کی
نسبت کہتے ہیں کہ یہ جعلی ہے یا جھوٹا قصہ ہے۔ ایسی باتیں صرف دو خیال سے ہوتی ہیں (۱) ایک یہ کہ
وہ قصہ یا وہ کتاب انا جیل مروجہ کے مخالف ہوتی ہے ۔ (۲) دوسری یہ کہ وہ قصہ یا وہ کتاب
قرآن شریف سے کسی قدر مطابق ہوتی ہے اور بعض شریر اور سیاہ دل انسان ایسی کوشش کرتے ہیں کہ
اول اصول کے مسلمہ کے طور پر یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ یہ جعلی کتا بیں ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ قرآن شریف
میں ان کا قصہ درج ہے اور اس طرح پر نادان لوگوں کو دھو کہ میں ڈالتے ہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ
اس زمانہ کے نوشتوں کا جعلی یا اصلی ثابت کرنا بجز خدا کی وحی کے اور کسی کا کام نہ تھا۔ پس خدا کی وحی
کا جس کسی قصہ سے تو ارد ہوا وہ سچا ہے ۔ گو بعض نادان انسان اس کو جھوٹا قصہ قرار دیتے ہیں ۔ اور
جس واقعہ کی خدا کی وحی نے تکذیب کی وہ جھوٹا ہے اگر چہ بعض انسان اس کو سچا قرار دیتے ہوں ۔
اور قرآن شریف کی نسبت یہ گمان کرنا کہ ان مشہور قصوں یا افسانوں یا کتبوں یا اناجیل سے بنایا گیا
ہے۔ نہایت قابل شرم جہالت ہے ۔ کیا ممکن نہیں کہ خدا کی کتاب کا کسی گزشتہ مضمون سے تو ارد ہو
جائے ۔ چنانچہ ہندوؤں کے وید جو اس زمانہ میں مخفی تھے۔ ان کی کئی سچائیاں قرآن شریف میں پائی
جاتی ہیں ۔ پس کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وید بھی پڑھا تھا ۔ اناجیل وغیرہ کا
ذخیرہ جو چھا پہ خانہ کے ذریعہ سے اب ملا ہے۔ عرب میں ان کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا اور عرب کے
لوگ محض اُمی تھے اور اگر اس ملک میں شاذ و نادر کے طور پر کوئی عیسائی بھی تھا وہ بھی اپنے مذہب کی
کوئی وسیع واقفیت نہیں رکھتا تھا۔ تو پھر یہ الزام کہ گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سرقہ کے طور پر
ان کتابوں سے وہ مضمون لئے تھے ایک لعنتی خیال ہے ۔ آنحضرت محض اُمی تھے ۔ آپ عربی بھی نہیں
پڑھ سکتے تھے ۔ چہ جائیکہ یونانی یا عبرانی۔ یہ بار ثبوت ہمارے مخالفوں کے ذمہ ہے کہ اس زمانہ کی
کوئی پرانی کتاب پیش کریں جس سے مطالب اخذ کئے گئے ۔ اگر فرضِ محال کے طور پر قرآن کریم میں
سرقہ کے ذریعہ سے کوئی مضمون ہوتا تو عرب کے عیسائی لوگ جو اسلام کے سخت دشمن تھے ۔ فی الفور
شور مچاتے کہ ہم سے سن کر ایسا مضمون لکھا ہے۔
لے عیسائی مذہب میں دین کی حمایت کیلئے ہر قسم کا افترا کرنا اور جھوٹ جائز بلکہ موجب ثواب ہے۔ دیکھو پولوس کا قول ۔ منہ
ے پادری فنڈل صاحب نے اپنی کتاب میزان الحق میں اس بات کو قبول کر لیا ہے کہ عرب کے عیسائی بھی وحشیوں
کی طرح تھے اور بے خبر تھے ۔ منہ