غیر احمدی علماء کے نام خطوط (۱) - مولوی محمد حسین بٹالوی

مکتوبات احمد (جلد اوّل)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

غیر احمدی علماء
کے نام خطوط
سابقه جلد چهارم
مرتبه
حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی
صفحه ۲۹۳ تا ۳۷۶

فهرست مکتوبات
مولوی محمد حسین بٹالوی کے نام
تاریخ تحریر مکتوب
ستمبر ۱۸۸۷ء
۱۶ ستمبر ۱۸۸۷ء
۲۸ ستمبر ۱۸۸۷ء
۵ اکتوبر ۱۸۸۷ء
۵ فروری ۱۸۹۱ء
بلا تاریخ
فروری ۱۸۹۱ء
۲۳ فروری ۱۸۹۱ء
مارچ ۱۸۹۱ء
بلا تاریخ
۱۴ مارچ ۱۸۹۱ء
۱۶ اپریل ۱۸۹۱ء
۲۰ اپریل ۱۸۹۱ء
بلا تاریخ
مکتوبات احمد
مکتوب نمبر صفحه
لد
الله الله
V
الله
الد

مکتوب نمبر صفحه
VI
الد
تاریخ تحریر مکتوب
۹ مئی ۱۸۹۱ء
۹ مئی ۱۸۹۱ء
۲۷ مئی ۱۸۹۱ء
۶ جون ۱۸۹۱ء
۳۱ دسمبر ۱۸۹۲ء
۳۱ دسمبر ۱۸۹۲ء
جنوری ۱۸۹۱ء
۳۰ مارچ ۱۸۹۳ء
۱۹ اپریل ۱۸۹۳ء
فروری ۱۸۹۸ء
مارچ ۱۸۹۸ء
جلد اول

حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی رضی اللہ عنہ نے جب مکتوبات حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی اشاعت کا سلسلہ شروع فرمایا تو مالی دشواریوں کی بنا پر ہر دفعہ
موقعہ ملنے پر چھوٹی چھوٹی جلد میں شائع فرمائیں ۔
موجودہ مکتوبات جو عرفانی صاحب نے چوتھی جلد کے طور پر ۱۵ نومبر ۱۹۱۹ء کو
شائع کی اس کے اس کے بارہ میں آپ کا ارادہ تو یہ تھا کہ اس جلد میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے وہ مکتوبات شائع کئے جائیں جو حضور نے مخالف الرائے علماء اور صوفیاء کو لکھے تھے ۔ مگر
عملاً آپ نے اس جلد میں صرف وہ مکتوبات شامل کئے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
وقتاً فوقتاً مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو لکھے تھے ۔
نظارت نے مولوی محمد حسین کے علاوہ دوسرے علماء و صوفیاء کو لکھے گئے مکتوبات
بھی شامل کر دیے ہیں تا کہ ایک نوعیت کے مکتوبات یکجامل سکیں ۔
ہم نے ان مکاتیب میں تاریخ کو مد نظر رکھا ہے اور مولوی محمد حسین کے ان خطوط
جنہیں عرفانی صاحب نے حاشیہ میں درج کیا ہے او پر متن میں ہی رکھا ہے تا کہ قارئین
کے لئے آسانی ہو۔

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
عرض حال
الحمد لله رب العالمين الرحمن الرحيم مالك يوم الدين والصلوة والسلام على
رسوله محمد الامين وخاتم النبيين واله واصحابه الطيبين و على خلفائه الراشدين
المهديين ـ اما بعد خاکسارایڈیٹر الحکم نہایت خوشی اور مسرت قلبی سے اس امر کا اظہار کرتا ہے کہ
جب سے اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے اس کو اس چشمہ ہدایت کی طرف رہنمائی فرمائی اور
اپنے فضل ہی سے اس کے ہاتھ میں قلم اور دل و دماغ میں قوت بخشی اور سلسلہ عالیہ احمد یہ کی قلمی
خدمت کیلئے اسے ایک جوش عطا فرمایا۔ تب ہی سے اسے یہ آرزو ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے ملفوظات ۔ مکتوبات اور ہر ایسی تحریروں کو جمع کروں جو حضور کے قلم سے کبھی نکلی ہوں اور وہ کسی
منتشر حالت میں ہوں یا یہ اندیشہ ہو کہ وہ نایاب نہ ہو جائیں ۔ محض اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اسے
یہ موقع دیا کہ وہ الحکم کے ذریعہ آپ کے ملفوظات اور الہامات اور مکتوبات وغیرہ کو ایک حد تک
جمع کر سکا ۔ الحکم کے ذریعہ اس سلسلہ میں فضل ربی سے بہت بڑا کام ہوا۔ پُرانی تحریروں کو جمع
کرنے میں بھی ایک حد تک کامیابی ہوئی ہے۔ پرانی تحریروں کے سلسلہ ہی میں مکتوبات کا سلسلہ
شامل کر دیا گیا تھا۔ خدا کا شکر ہے کہ مکتوبات کے سلسلہ میں پانچویں جلد کا پہلا حصہ تک شائع کرنے
کی توفیق پائی ۔ پہلی جلد مکتوبات کی جب شائع کی گئی تھی اُس وقت میرا خیال تھا کہ دوسری جلد میں
حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب کے نام کے مکتوبات درج کروں لیکن بعد میں میرا خیال ہوا
کہ مخالفین اسلام کے نام کے مکتوبات کی جلدوں کو پہلے چھاپ دوں اور مخلص خدام کے مکتوبات کا
سلسلہ بعد میں رکھوں ۔ چنانچہ آریوں ، ہندوؤں ، برہموں کے نام کے مکتوبات دوسری جلد میں اور
ر

عیسائی مذہب کے لیڈروں کے نام کے مکتوبات تیسری جلد میں شائع ہو چکے ہیں ۔ اس چوتھی جلد
میں سلسلہ عالیہ کے تلخ ترین دشمن مولوی محمد حسین بٹالوی کے نام کے مکتوبات ہیں ۔ پانچویں جلد
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخلصین کی جلد ہے۔ اس کے متعدد حصہ ہونگے ۔ چنانچہ جس کا پہلا حصہ
شائع ہو چکا ہے اور حصہ دوم میں حضرت چوہدری رستم علی صاحب مرحوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام
کے مکتوبات ہیں۔
میں یہ بھی کوشش کر رہا ہوں کہ آئندہ جو مکتوبات طبع ہوں وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
اپنے ہی خط کے عکس میں شائع ہوں مگر یہ بہت محنت اور کوشش اور صرف کا کام ہے۔ احباب نے
میری حوصلہ افزائی کی اور اس کام میں میری مالی مدد کی تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بعید نہیں کہ اس میں
کامیاب ہو جاؤں ۔ کیونکہ اصل مکتوبات میرے پاس موجود ( ہیں ) ۔ اللہ تعالیٰ ہی کی اوّل و آخر
حمد ہے۔
تراب منزل قادیان دارالامان
الحکم آفس ۱۵ رنومبر ۱۹۱۹ء
سلسلہ عالیہ کا ادنی خدمت گزار
خاکسار یعقوب علی تراب احمدی ایڈیٹر الحکم
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*

مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی کے نام
(تعارفی نوٹ )
مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی کا نام سلسلہ کی تاریخ اعدا میں نمایاں ہے۔ یہ
صاحب بٹالہ ضلع گورداسپور کے باشندے تھے دراصل وہ ہندو خاندان پوری سے تعلق رکھتے تھے ۔
ان کے اجداد میں ایک شخص مسلمان ہو گیا مولوی محمد حسین اپنے علم وفضل کے لحاظ سے اپنے معاصرین
میں ممتاز تھے اور شیخ الکل مولوی نذیر حسین صاحب محدث دہلوی کے مایہ ناز شاگردوں میں فرد تھے ۔
پنجاب میں فرقہ اہلحدیث کے اپنے زمانہ اول میں سردار تھے اور رسالہ اشاعتہ السنہ کے مؤسس وایڈیٹر
تھے ان کے والد شیخ رحیم بخش صاحب کو حضرت اقدس کے خاندان سے تعلقات نیاز مندی حاصل
تھے اور اس خاندان کی ریاست و وجاہت سے مستفید ہوتے رہتے تھے ۔ مولوی محمد حسین صاحب نے
براہین احمدیہ پر نہایت شاندار ریویو لکھا اور حضرت اقدس سے ان کو اس قدر ارادت تھی کہ اپنے
پر
ہاتھ سے وضو کراتا اور آپ کی جوتیاں سامنے رکھنا فخر سمجھتے تھے۔ مگر آپ کے دعویٰ مسیح موعود
مولوی صاحب نے علم مخالفت بلند کیا اور یہ دعوی کیا کہ میں نے ہی اسے اونچا کیا اور میں ہی گراؤں
گا۔ اُدھر خدا کی وحی نے بشارت دی کہ اِنِّي مُهِينٌ مَنْ اَرَادَ اِهَا نَتَک - آخر مولوی محمد حسین صاحب
کا جو انجام ہوا ۔ وہ تاریخ سلسلہ کا ایک خاص باب ہے ۔ حضرت اقدس کی مخالفت میں کیا کیا پاپڑ بیلے
مگر ہر مرحلہ پر شکست کھائی ۔ کفر کا فتویٰ تیار کروایا ، جھوٹے مقدمات میں گواہیاں دیں۔ خود ایک
مقدمہ چلا یا لیکن ہوا وہی جو خدا تعالیٰ نے پہلے سے بتا دیا تھا۔ عرفانی کبیر ۱۸۹۱ء سے اس کے حالات
سے بے تکلف واقف ہے اور اس نے اس کے عروج اور زوال کے زمانوں میں بچشم خود دیکھا ہے ۔
میں نے مولوی صاحب کے نام کے کچھ خطوط مکتوب کی جلد چہارم میں شائع کئے تھے یہ خط میں
اس وقت شائع نہ کر سکا۔ اس مکتوب کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مولوی محمد حسین صاحب
شروع میں ہی مبتلائے مرض ہو چکے تھے اور ان کو شکوک و شبہات پیدا ہونے لگے امر واقعہ یہ ہے
لے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۱۵۸

کہ وہ ایک قسم کی ڈکٹیڑی چاہتے تھے فی الحقیقت وہ شکوک و شبہات میں مبتلا نہ تھا۔ وہ براہین احمد یہ
کی طبع و اشاعت کے متعلق اپنے اختیارات حاکمانہ رکھنا چاہتے تھے اور براہین کی تالیف واشاعت
گلیہ حضرت رب کریم کے منشاء کے تحت تھی ۔ حضرت اقدس کی اپنی ذات کو تدبیر اور انتظام میں کوئی
دخل نہ تھا گو عملاً اور ظاہراً آپ کر رہے تھے مولوی محمد حسین صاحب نے نخوت و تکبر کے نشہ سے بے خود
ہو کر اعتراض شروع کیا کہ کتاب کی اشاعت میں توقف کیوں ہے جو رقم آئی ہے اس کا حساب کیا
ہے حضرت اقدس نے کمال رفق و ملائمت سے سمجھانا چاہا۔ مگر خوے بدرا بہانہ بسیار آخر وہ بیج عداوت
اور مخالفت کا جو بویا گیا تھا۔ اس کا خار دار درخت مسیح موعود کے دعوئی کے بعد اس نے کہا اور اسی
میں جو شخص خود الجھ کر ختم ہو گیا اور آج ۔۔۔ اور جس کی مخالفت میں اس نے بڑے بڑے دعوے کئے
تھے اور اس کے سلسلہ کا نام ونشان مٹا دینے کا متمنی تھا۔ وہ سلسلہ آج اکناف عالم میں پھیل چکا ہے
اور اس کلمہ طیبہ کے درخت کی شاخیں آسمان تک جا چکی ہیں اور اس کے تازہ بتازہ ثمرات سے دنیا
حیات کو پارہی ہے ۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ ( عرفانی کبیر )

اعلیٰ حضرت امام الملہ مسیح موعود کے مکتوبات
مولوی ابو سعید محمد حسین بٹالوی کے نام
محترم ناظرین! یہ خطوط جو ہم ذیل میں درج کرتے ہیں جہاں تک ہمارا علم جہاں تک ہمارا علم ہے کبھی
شائع نہیں ہوئے ۔ مولوی محمد حسین صاحب جب اول اول آمادۂ مخالفت ہوئے ہیں اُس وقت
کے یہ مکتوبات ہیں ۔ اور ۱۸۸۷ء کا یہ معاملہ ہے ۔ ان خطوط کو پڑھنے سے معلوم ہوسکتا ہے کہ وجہ
مخالفت کیا ہوئی ہے؟ اور اعلیٰ حضرت حجتہ اللہ کو اپنے مولیٰ کریم کی وحی پر کس قدر انشراح صدر
سے بالبصیرہ یقین کامل ہے ۔ کسی کی مخالفت اور اعتراض کی کچھ پروانہیں ۔ دنیا کی خیالی ذلّت
اور عزت سے سروکار نہیں ۔ اصل غرض اعلاء کلمۃ الاسلام ہے اس میں خواہ کوئی ناراض ہو یا
خوش ۔ یہ مکتوبات امید ہے کہ ہماری قوم کی ایمانی ترقی کا باعث ہوں گے۔
مکتوب نمبرا
(ایڈیٹر )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
از عائذ بالله الصمد غلام احمد بخدمت اخویم مکرم مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب بعد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ عنایت نامہ پہنچا اشتہارات تلاش کر کے اور بعض مہمانوں سے لے کر
ارسال خدمت ہیں میں بباعث بیماری وجع الا ذن حاضر نہیں ہو سکا کیونکہ مجھ کو در دگوش سے بشدت تکلیف
ہے اور اندیشہ تپ بھی ہے اعتراض احباب دربارہ کتب مؤلفہ ایں احقر معلوم نہیں کس صورت سے
ہے اگر تو قف طبع کتاب پر ہے تو یہ امر قضاء وقدر حضرت حکیم مطلق سے واقع ہو گیا ہے شاید اس میں
یہ مصلحت ہوگی کہ جو کچھ درمیانی کارروائیاں آج تک ہوئی ہیں ان کا وقوع میں آ جانا قبل از طبع
کتاب ضروری تھا میں اس بات پر کبھی راضی نہیں ہوا اور نہ اب ہوں کہ کام طبع کتاب میں توقف ہو
لیکن یہ تمام توقفات قادر مطلق کی انواع اقسام کی روکوں سے واقع ہوتی گئی ہیں ۔ الوہیت کے زور
یہ

اور قدرتیں بشریت کے ارادوں کو مضمحل اور کالعدم کر دیتی ہیں اور پھر جب خوب غور سے سوچیں تو
اصل خیر بھی اُنہیں میں ہوتی ہے۔ انسان اپنی فطرت سے مستعجل اور زود پسند ہے اور یہی چاہتا ہے
کہ جو کل ہونا ہے وہ آج ہی ہو جائے لیکن عادة الله تانی اور توقف ہے جیسا کہ مدة نزول قرآن شریف
سے ظاہر ہے۔ غرض میرے ساتھ معاملہ حضرت عزہ جل شانہ کچھ ایسا ہے کہ میں مردہ بدست زندہ
ہوں اور اُس کی مصلحت میری مصلحت پر مقدم آ جاتی ہے وہ لوگوں کے لعن طعن کی کچھ بھی پروانہیں
کرتا کیونکہ قادر ہے کہ انجام کار لوگوں کو خوش کر دے اور جس بات کے لئے میرا سینہ کھول دیا ہے
اُس کے لئے اُن کا سینہ بھی کھول دے وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْء قَدِيرٌ ۔
اور اگر اس عاجز کی کتابوں پر اس صورت سے اعتراض ہو کہ اُن میں بعض جگہ سخت لفظ استعمال
کئے گئے ہیں تو میں منطقیوں کی طرح اُن سے جھگڑ نا نہیں چاہتا بلکہ میں سادہ طور پر بیان کرنا کافی سمجھتا
ہوں کہ حکیم مطلق نے میرے اجتہاد کو اسی طرف رجوع دیا اور میرے دل میں یہ نقش کر دیا کہ گو بظاہر
ایسی تقریریں موجب اشتعال ہونگی مگر ایک عجیب اثر ان میں یہ ہوگا کہ مخالفین کو خواب خرگوش سے
بیداری حاصل ہوگی اور گو وہ کیسے ہی بد تہذیبی سے پیش آئیں مگر اُن کو ان تالیفات کی طرف ، خواہ
رڈ ہی کی نیت سے کیوں نہ ہو ، رجوع ہو جائے گا اور اس رجوع کا انجام نہایت مفید ہو گا سو جس بات
پر میری رائے قائم کی گئی سو اگر چہ ابھی اُس کے اخیر نتیجہ کا وقت نہیں آیا مگر میں دیکھتا ہوں کہ صد ہا
ہند ورڈ کی نیت سے میری کتاب کو پڑھتے ہیں اور صدہا ہندوؤں کے خیالات پر اثر ہو گیا ہے اور
بایں ہمہ اس عاجز کی تقریر میں وہ سختی نہیں جس سختی کو ہندوؤں نے ابتدا سے استعمال کیا ہے ۔ اب
قصہ کوتاہ یہ کہ یہ طرز تحریر جس کے اختیار کرنے کے لئے حال تک میرا سینہ کھول دیا گیا تھا اگر چہ وہ
کسی معترض کی نظر میں صحیح ہو یا غیر صحیح مگر یہ وہ شے ہے جس پر میرا اجتہاد قائم کیا گیا اور اب میں نے
جس قدر درشت الفاظ کو استعمال کیا اُسی قدر کو کافی سمجھا ہے اور آئندہ میں نے بھی قصد کیا ہے کہ ہر
ایک بات حلم اور رفق سے بیان کی جائے اور اسی پر خدا تعالیٰ نے میرے دل کو قائم کر دیا ہے۔ سوید
میں
جانتا ہوں کہ اس میں بھی ایک حکمت تھی اور اس میں ایک حکمت ہے۔
اور جو آں مخدوم نے پہلے خط میں ذکر فرمایا تھا کہ پیشگوئی فرزند کو رسالہ میں درج کرنا
مناسب نہیں ۔ میں نے اب تک آپ کی خدمت میں اس وجہ سے اُس کا جواب نہیں لکھا کہ خدا تعالیٰ

نے اس معاملہ میں میری رائے کو آپ کی رائے سے متفق نہیں کیا ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ مجھ
کو منجانب اللہ اس بارے میں اعلان واشاعت کا حکم ہے اور جیسا کہ میرے آقا محسن نے مجھے
ارشاد فرمایا ہے میں وہی کام کرنے کیلئے مجبور ہوں ۔ مجھے اس سے کچھ کام نہیں کہ دنیوی مصلحت کا
کیا تقاضا ہے اور نہ مجھے دنیا کی عزت و ذلت سے کچھ سروکار ہے اور نہ اس کی کچھ پروا اور نہ اُس کا
کچھ اندیشہ ہے۔ میں جانتا ہوں کہ جن باتوں کے شائع کرنے کے لئے میں مامور ہوں ہر چند یہ
بدظنی سے بھرا ہوا زمانہ اُن کو کیسی ہی تحقیر کی نگاہ سے دیکھے لیکن آنے والا زمانہ اُس سے بہت سا
فائدہ اُٹھائے گا ۔
بعض احباب مجھ پر یہ بھی اعتراض کرتے ہیں کہ اسراف کا خرچ ہے جو دو دوسو تین تین سو
روپے ماہواری کا ہو جاتا ہے اور اسی خرچ نے طبع کتاب میں دقتیں ڈالیں اور انبار کا انبار قرضہ کا سر
پر ہو گیا ۔ اس کے جواب میں بھی یہی عرض کرتا ہوں کہ اگر چہ یہ اعتراض سچ ہے مگر یہ مہمانداری
محض للہ ہے اور اس میں بھی بار ہا تواضع اور اکرام ضیف کے لئے حکم ہوا ہے نہ تخفیف مصارف کے
لئے ۔ تین سال کے عرصہ میں شاید چالیس ہزار سے کچھ زیادہ مہمان آئے ہوں گے اور جہاں تک
لاقت تھی حسب توفیق خدا داد ان کی خدمت کی گئی ۔ سو بظاہر یہ نہایت درجہ کا اسراف معلوم ہوتا ہے
لیکن اللہ جل شانہ کو اپنے افعال میں مصالح ہیں اور میں اُسی کے حکم اور امر کا پیرو ہوں اور کسی
دوسری کمیٹی یا جماعت کی پیروی نہیں کر سکتا اور نہ وہ اس کا روبار میں کچھ دخل دے سکتے ہیں ۔ ت کی پیروی نہیں کر سکے
جس قدر میرے پر قرضہ اور حقوقِ عباد کے بار ڈالے گئے ہیں میں جانتا ہوں کہ میں اپنی قوت
سے ان گراں باروں سے سبکدوش نہیں ہو سکتا بلکہ الہی قوت مجھے سبکدوش کرے گی اس فوق الطاقة
کام میں کسی دوست کی کچھ پیش نہیں جا سکتی مگر وہ ایک ہے حقیقی دوست ہے جو ان غموں کے دُور
کرنے پر قادر ہے ۔
حید الحکم ۷ ارفروری ۱۹۰۴ ء صفحه ۶، ۷
والسلام
ستمبر ۱۸۸۷ء

مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
مخدومی مکرمی اخویم مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ بعد السلام علی سلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
عنایت نامہ پہنچا۔ میں افسوس سے لکھتا ہوں کہ میری نسبت سوء ظن مسلمان بھائیوں کا کسی معقول وجہ
پر مبنی نہیں ہے۔ میں ایسے مسلمانوں کی فتح بیچ پر راضی ہوں ان کا ظن کسی طور سے درست ہونے میں
نہیں آتا۔ یہ تو سچ بات ہے کہ مہمان نوازی کی نیت سے اور خود اپنی ذاتی ضروریات کی وجہ سے بہت
کچھ روپیہ خرچ ہوتا رہا ہے اور اب بھی ہوتا ہے لیکن یہ خیال کہ اکثر حصہ اس روپیہ کا وہی رقوم ہیں جو
قیمت کتاب میں وصول ہوئیں یہ ایک ضعیف خیال ہے جو حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتا۔ واقعی
حقیقت یہی ہے کہ جیسے مصارف زیادہ ہوتے گئے اللہ جل شانہ محض اپنے فضل و کرم سے ان کو انجام
دیتا گیا۔ غایت مافی الباب یہ کہ عند الضرورت قیمت کتابوں میں سے بھی کچھ قدر قلیل خرچ ہوتا رہا
ہے اور کچھ انہیں درمیانی کارروائیوں میں خرچ ہوا جو کتاب کے متعلق تھیں خیر سائلین اور معترضین
کچھ سمجھیں اور کچھ خیال کر لیں لیکن مجھے خوب یقین حاصل ہے کہ خدا تعالیٰ مجھے ایسی حالت میں
موت نہیں دے گا کہ ان بدظنیوں کا میرے پر کوئی اعتراض اس قسم کا باقی رہ جائے کہ جو کچھ اصلیت
رکھتا ہو أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ
طفل نو زاد کی نسبت میں نے کسی اخبار میں یہ مضمون نہیں چھپوایا کہ یہ وہی لڑکا ہے جس کی
تعریف ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ء کے اشتہارات میں مندرج ہے ہاں کتنی دفعہ گمان ہوتا ہے کہ وہ ہی ہے
کیونکہ یہی لڑکا تین کو چار کرنے والا ہوا۔ حضرت مسیح کے روز پیدائش میں پیدا ہوا ۔
(۳) سنا گیا ہے کہ اسی ماہ میں ستارہ مسیح بھی یورپ میں دکھائی دیا جیسا کہ نورافشاں میں درج
ہے۔
(۴) اس کے روز پیدائش میں یعنی بعد تولد یہ الہامات ہوئے ۔
إِنَّا أَرْسَلْنَاهُ شَاهِدًا وَمُبَشِّراً وَّنَذِيرًا كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَاءِ فِيهِ ظُلُمَاتٌ وَرَعْدٌ وَبَرْقٌ
البقرة: ١٠٧

آج 10 میں سے 10 باقی