غیر احمدی علماء کے نام خطوط (۱) - مولوی محمد حسین بٹالوی

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

كُلُّ شَيْء تَحْتَ قَدَمَيْهِ !
جلد اول
سو میرے نزدیک اب تک یہ الہامات ذوالوجوہ ہیں و دیگر علامات بھی ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔
مکتوب نمبر ۳
☆
والسلام
۱۶ ستمبر ۱۸۸۷ء
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم مولوی محمد حسین صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج ۲۸ رستمبر ۱۸۸۷ء کو آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ واضح رہے کہ اس عاجز کے قلم سے کوئی کلمہ رنج
یا خفگی کا آپ کی نسبت نہیں نکلا ۔ بلکہ میں ممنون ہوں کہ آپ بغیر اس کے کہ اصل حال سے واقف
ہوتے میرے خیر خواہوں اور خیرا ندیشوں اور نیک خیالوں میں رہے۔ سو میرے لئے آپ کا شکر
کرنے کیلئے یہی کافی ہے اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ آپ میں سچی محبت رہی ہے اور میرا دل شہادت
دیتا ہے کہ فقط ایک سچی محبت کے جوش سے آپ قلم و زبان سے میری کارروائیوں کی نصرت میں لگے
رہے ہیں ۔ ۔ سورنج اور اور خفگی کا کوئی محل نہیں ۔ تا میں نے آپ پر ایک واقعی حال اظہار کیا اور
پھر وہ سب واقعی عذرات آپ کی نظر میں مکلفی نہ ہوئے تو بقول شخصے کہ طاقت بہماں
نداشت خانہ مہماں گذاشت - چند الفاظ مؤدبانہ ترک نزاع کیلئے میں نے استعمال کئے ۔
۔
شائد انہیں الفاظ کو آپ نے کلمہ رنج و خفگی سمجھا ہوگا۔ مگر حاشا وکلا میرا وہ منشاء نہیں ہے جو آپ نے سمجھا
میں پھر بادب آپ کی خدمت میں عرض کرتا ہوں کہ آئندہ اخراجات کی کمی اور تخفیف کی فکر میں میں
آپ ہی ہوں مگر گذشتہ تدارک میرے حد امکان سے باہر ہے۔ اس قصور کا خود معترف ہوں کہ جو کچھ
کتاب کی قیمت میں آیا وہ خرچ ہوتا رہا ہے۔ مگر یہ بات کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک میرے وہ مصارف
کس رنگ میں ہیں اور نکتہ چینوں کی نظر میں کسی رنگ میں ۔ اس میں بحث کرنا نہیں چاہتا۔ کیونکہ گذری
ہوئی بات کو طول دینا کچھ فائدہ نہیں اور میری رائے ناقص میں آپ کا اس فکر میں پڑنا مالا ملزم ہے۔
ا تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۱۹۹ حمید الحکم ۷ ارفروری ۱۹۰۴ء صفحہ ۷

آں مخدوم سے شرعی یا عرفی طور پر کچھ مواخذہ یا مطالبہ نہیں وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى ، میں
نے سرمہ چشم آریہ کے پہلے صفحہ پر ہی اشتہار دے دیا ہے کہ جو شخص خرید کتاب پر ناراض ہو وہ فتح بیع
کر سکتا ہے۔ ایسے خطوط جب پہنچیں گے تو میں کوشش کروں گا کہ جلد تر کتابیں واپس لی جائیں اور
ان کا روپیہ مستر د کیا جائے ۔ سو وہ اشتہار اطلاع عام کے لئے کافی ہے۔ میں آپ پر مکرر ظاہر کرتا
ہوں کہ میں آپ پر ہرگز ناراض نہیں لیکن اگر آپ خواہ نخواہ بات کو طول دیں تو میری طرف سے
ناراض ہونا بے محل بھی نہیں ۔ میں بشر ہوں اور بشریت کی صفات اور لوازم سے نبی بھی الگ نہیں رہ
سکتے جو شخص ان کے دل کو خوش کرے اس سے راضی ہو جاتے ہیں ۔ اور جو شخص ان کے دل کو خواہ مخواہ
آزار پہنچاوے اس سے وہ خوش نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ بشر ہیں ۔ آپ کے سامنے قرآن وحدیث سے
اس کے نظائر پیش کرنا حاجت نہیں ۔
وو
اور پھر آپ اپنے خط میں تحریر فرماتے ہیں کہ گویا مجھے یہ الہام ہوا تھا کہ وہ لڑکا بہت قریب
ہونے والا ہے آپ میرے اشتہار ۸ ا پریل ۸۶ ء کو دیکھ لیں اس میں ”وہ“ کا لفظ نہیں بلکہ ایک کا لفظ
ہے اور یہ آپ کا قول کہ ایسی پیشگوئیوں سے بجائے نفع اسلام کو کمال نقصان پہنچے گا ۔ میری دانست
میں یہ کہنا اُس کا حق ہے کہ ان پیشگوئیوں کا مقابلہ کر کے دکھلاوے۔ میرے رسالہ سراج منیر اور اُس
کی تمام پیشگوئیوں کی بناء اسی پر ہے کہ اگر کوئی مخالف کسی پیشگوئی کا انکار کرے تو ایسی پیشگوئی
پیش کرے۔ آپ فرماتے ہیں کہ سراج منیر میں اسی طور کی پیشگوئیاں ہیں تو میری رائے ہے کہ
سراج منیر کا طبع کرانا موقوف رکھا جائے کیونکہ ایسی کتاب سے مسلمانوں کا کمال ہتک ہو گا۔ اس کی
جواب میں عرض کرتا ہوں کہ بیشک سراج منیر میں اسی طرح کی پیشگوئیاں ہیں بلکہ سب سے بڑھ کر
یہی پیشگوئی ہے مگر دوسرا فقرہ آپ کا کہ ایسی پیشگوئیوں سے مسلمانوں کا کمال ہتک ہوگا ۔ فراست
صحیحہ پر مبنی نہیں ہے اور آپ کا یہ قول کہ” مجھے صرف یہ خیال ہے کہ مسلمانوں کا زیادہ ہتک نہ ہو اوران
کا مال ناحق بر باد نہ ہو ۔ آپ کے اس قول سے ثابت ہوتا ہے کہ بیٹا پیدا ہونے سے مسلمانوں کا کسی
قدر ہتک ہو گیا ہے اور آیندہ سراج منیر کے چھپنے سے اس سے زیادہ ہوگا۔ سو میں کہتا ہوں کہ اگر
پیشگوئیوں کا سچائی سے ظہور میں آجانا مسلمانوں کے لئے موجب ہتک ہے تو جس قدر یہ ہتک ہو
الانعام: ۱۶۵

اتنا ہی تھوڑا ہے ۔ ۲۷ جولائی ۸۶ ء کو آریوں نے ایک اشتہار دیا تھا کہ ہمیں اپنے پرمیشر کی طرف
سے الہام ہوا ہے کہ ہرگز بیٹا پیدا نہیں ہوگا۔ ابد تک نہیں ہوگا ۔ معلوم ہوتا ہے کہ کسی ہندو نجم نے اُن
کی اطمینان کی ہوگی اور یہ اشتہار عام طور پر پنجاب اور ہندوستان میں شائع کئے گئے تھے ۔ اب آپ
سوچ کر دیکھیں کہ بر طبق اشتہار ۸ ر ا پریل ۸۶ ء بیٹا پیدا ہو جانا جو مصدق پیشگوئی ہے۔ یہ موجب
ہتک اور ندامت آریوں اور دیگر مخالفین کا ہوا یا مسلمانوں کا اس سے ہتک ہو گیا۔ انجیل میں
حضرت مسیح کی پیشگوئیاں آپ نے نہیں دیکھیں کہ بھونچال آویں گے ، کال پڑیں گے، وبا پھیلے گی ،
لڑائیاں ہوویں گی ۔ نہ کسی وقت کا پتہ نہ کسی مکان کا نشان ۔ مگر اُس وقت کے سچے عیسائیوں کا اس
سے کچھ ہتک نہ ہوا۔ آپ کو یادر ہے کہ مخالفین خود ملزم ہیں کیونکہ وہ مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ ہر ایک چیز کا
قدر و قیمت مقابلہ سے ظاہر ہوتا ہے۔ والسلام
خاکسار
غلام احمد
۲۸ ستمبر ۱۸۸۷ء

مکتوب نمبر ۴
جلد اول
وَلَهُ أَيْضاً
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
اس
مخدومی مکرمی اخویم مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
عنایت نامہ پہنچا۔ میں افسوس سے لکھتا ہوں کہ میں آپ کے کسی حرف سے اتفاق نہیں کر سکتا جیسا کہ
بظاہر سمجھا جاتا ہے آپ بھی میری رائے سے اتفاق نہیں کر سکتے تو پھر میری دانست میں خط و کتابت کی
بات تو خاتمہ کو پہنچی ۔ اب میری طرف سے تو یہ تحریر و داعی اور آخری خط ہی سمجھیں ۔ اور آپ کو
اختیار ہے کہ جس رائے پر آپ قائم ہیں اس کو اپنی طاقت قلمی سے بخوبی ظاہر کریں۔ میں بجز اس
زمانہ اور وقت کے کہ حضرت مقلب القلوب اور ہادی مطلق آپ کو آپ کے قول سے رجوع دلا کر
میری رائے سے متفق کرے ۔ آیندہ کوئی خط آپ کی طرف لکھنا نہیں چاہتا اور نہ اپنے اختیار اور
مرضی سے بغیر کسی امر جدید پیش آنے کے جس کا اب مجھے علم نہیں لکھوں گا۔ ہاں ، آپ کے اس خط
کی نسبت جس کو میں نے عزت کے ساتھ اپنے صندوق میں رکھ لیا ہے اگر مناسب سمجھا سراج منیر یا
کسی دوسرے رسالہ میں بغرض ازالہ وساوس کچھ لکھوں گا اور وہ بھی اس حالت میں کہ آپ کا یہ خط یا
ایسا ہی کوئی اور مضمون آپ کے رسالہ یا کسی اور پرچہ میں شائع ہو جائے یا زبانی طور پر مختلف فرقوں
میں شیوع پا جائے سو مناسب ہے کہ اب آپ بھی میری طرف خطوط بھیجنے سے مستریح رہیں اور
بذریعہ تحریرات مطبوعہ اپنے بخارات نکالیں ۔
والسلام على من اتبع الهدى
خاکسار غلام احمد عفی عنہ
۱۵ اکتوبر ۱۸۸۷ء
حید الحکم ۷ ارفروری ۱۹۰۴ ء صفحہ ۷

مکتوب نمبر ۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدومی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ عاجز کی طبیعت علیل ہے۔
ا خویم منشی عبد الحق صاحب کو تاکید فرماویں کہ جہاں تک جلد ممکن ہو معمولی گولیاں ارسال فرمائیں ۔
توجہ سے کہہ دیں ۔ افسوس کہ میری علالت طبع کے وقت آپ عیادت کیلئے بھی نہیں آئے ۔ اور آپ
کے استفسار کے جواب میں صرف ”ہاں“ کافی سمجھتا ہوں ۔ والسلام
۵ فروری ۱۸۹۱ء
مکتوب نمبر ۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
خاکسار
غلام احمد
مخدومی مکرمی اخویم مولوی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم و رحمۃ ا اللہ وبرکاتہ ۔
عنایت نامہ پہنچا۔ اگر چہ خدا وند کریم خوب جانتا ہے کہ یہ عاجز اُس کی طرف سے مامور ہے
اور ایسے امور میں جہاں عوام کے فتنے کا اندیشہ ہے، جب تک کامل اور قطعی اور یقینی طور پر اس عاجز اور اور عامہ
پر ظاہر نہیں کیا جاتا ، ہرگز زبان پر نہیں لاتا ۔ لیکن اس میں کچھ حکمت خداوند کریم کی ہوگی کہ اس
پرنہیں لاتا۔ اس میں کہ
اس
نزول مسیح کے مسئلے میں جس کو اصل اور کب اسلام سے کچھ تعلق نہیں اور ایک مسلمان پر اس کی اصل کچھ
حقیقت کھولی گئی ہے۔ جس پر بوجہ اخوت حسن ظن بھی کرنا چاہئے ۔ آں مکرم کو مخالفانہ تحریر کے لئے
جوش دیا گیا ہے اور میں جانتا ہوں کہ آپ کی اس میں نیت بخیر ہوگی ۔ اور اگر چہ مجھے آپ کے
استعجال کی نسبت شکایت ہو اور اس کو رو برو یا غائبانہ بیان بھی کروں ۔ مگر آپ کی نیت کی نسبت مجھے
حسن ظن ہے اور آپ کو زمانہ حال کے اکثر علماء، بلکہ اگر آپ ناراض نہ ہوں ، تو بعض للّہی جد وجہد

کے کاموں کے لحاظ سے مولوی نذیر حسین صاحب سے بھی بہتر سمجھتا ہوں اور اگرچہ میں آپ سے ان
باتوں کی شکایت کروں تاہم مجھے بوجہ آپ کی صفائی باطن کے آپ سے محبت ہے ۔ اگر میں شناخت
نہ کیا جاؤں تو میں سمجھوں گا کہ میرے لئے یہی مقدر تھا۔ مجھے فتح اور شکست سے بھی کچھ تعلق نہیں بلکہ
عبودیت و اطاعت حکم سے غرض ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اس خلاف میں آپ کی نیت بخیر ہوگی ۔ لیکن
میرے نزدیک بہتر ہے کہ آپ اوّل مجھ سے بات چیت کر کے اور میری کتابوں کو یعنی رسالہ ثلاثہ کو
دیکھ کر کچھ تحریر کریں۔ مجھے اس سے کچھ غم اور رنج نہیں کہ آپ جیسے دوست مخالفت پر آمادہ ہوں ۔
کیونکہ یہ مخالفت رائے نے بھی حق کیلئے ہوگی ۔ کل میں نے اپنے بازو پر یہ لفظ اپنے تئیں لکھتے ہوئے دیکھا
کہ میں اکیلا ہوں اور خدا میرے ساتھ ہے اور اُس کے ساتھ مجھے الہام ہوا۔ اِنَّ مَعِيَ رَبِّي
سَيَهْدِينِ لے سو میں جانتا ہوں کہ خدا وند تعالیٰ اپنی طرف سے کوئی حجت ظاہر کر دے گا ۔ میں آپ
کے لئے دعا کروں گا ۔ مگر ضرور ہے کہ جو آپ کے لئے مقدر ہے وہ سب آپ کے ہاتھ سے پورا ہو
جائے ۔ حضرت موسیٰ کی جو آپ نے مثل لکھی ہے ۔ اشارةُ النَّص پایا جاتا ہے کہ ایسا نہیں کرنا
چاہئے ۔ جیسا کہ موسیٰ نے کیا۔ اس قصے کو قرآن شریف میں بیان کرنے سے غرض بھی یہی ہے کہ تا
آئندہ حق کے طالب معارف روحانیہ اور عجائبات مخفیہ کے کھلنے کے شائق رہیں ، حضرت موسیٰ کی
طرح جلدی نہ کریں ۔ حدیث صحیح بھی اسی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
اب مجھے آپ کی ملاقات کے لئے صحت حاصل ہے ۔ اگر آپ بٹالے میں آ جائیں تو اگرچہ
میں بیمار ہوں اور دورانِ سراس قدر ہے کہ نماز کھڑے ہو کر نہیں پڑھی جاتی تاہم افتان و خیزاں آپ
کے پاس پہنچ سکتا ہوں ۔ بقول رنگین ع
وہ نہ آوے تو تو ہی چل رنگین اس میں کیا تیری شان جاتی ہے
ازالة الاوہام ابھی چھپ کر نہیں آیا ۔ فتح اسلام اور توضیح المرام ارسال خدمت ہیں ۔
الراقم
غلام احمد از قادیان
ا الشعراء: ۶۳ تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۳۷

مکتوب نمبرے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدومی مکرمی اخویم مولوی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ : السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
محبت نامہ پہنچا۔ چونکہ آں مکرم عزم پختہ کر چکے ہیں تو پھر میں کیا عرض کر سکتا ہوں ۔ اس عاجز کی
طبیعت بیمار ہے ۔ دورانِ سر اور ضعف بہت ہے ۔ ایسی طاقت نہیں کہ کثرت سے بات کروں ۔ جس
حالت میں آس مکرم کسی طور سے اپنے ارادہ سے باز نہیں رہ سکتے اور ایساہی یہ عاجز اس بصیرت اور علم
سے اپنے تئیں نا بینا نہیں کر سکتا جو حضرت احدیت جل شانہ نے بخشا ہے ۔ اس صورت میں گفتگو عبث
ہے۔ رسالہ ابھی کسی قدر باقی ہے، ناقص کو میں بھیج نہیں سکتا ۔ اس جگہ آنے کیلئے آں مکرم کو یہ عاجز
تکلیف دینا نہیں چاہتا ۔ مگر ۲۶ فروری ۱۸۹۱ء کو یہ عاجز انشاء اللہ القدیر لودیانہ کے ارادہ سے بٹالہ
میں پہنچے گا ۔ وہاں صرف آپ کی ملاقات کرنے کا شوق ہے، گفتگو کی ضرورت نہیں ۔ اور یہ عاجز الله
آپ کے ان الفاظ کے استعمال سے جو مخالفانہ تحریر کی حالت میں کبھی حد سے بڑھ جاتے ہیں یا اپنے
بھائی کی تذلیل اور بدگمانی تک نوبت پہنچاتے ہیں معاف کرتا ہے۔ وَاللَّهُ عَلَى مَا قُلْتُ شَهِيدٌ اور
تک نوبت پہنچا
چند روز کا ذکر ہے کہ پرانے کاغذات کو دیکھتے دیکھتے ایک پرچہ نکل آیا جو میں نے اپنے ہاتھ پر جو میں
سے بطور یادداشت کے لکھا تھا اُس میں تحریر تھا کہ یہ پرچہ ۵ / جنوری ۱۸۸۸ء کو لکھا گیا ہے۔ مضمون ۵ر
یہ تھا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ مولوی محمد حسین صاحب نے کسی امر میں مخالفت کر کے کوئی تحریر
چھپوائی ہے اور اُس کی سرخی میری نسبت ” کمینہ رکھی ہے ۔ معلوم نہیں اس کے کیا معنے ہیں ۔ اور وہ
تحریر پڑھ کر کہا ہے کہ آپ کو میں نے منع کیا تھا پھر آپ نے کیوں ایسا مضمون چھپوایا ۔ هَذَا مَا رَأَيْتُ
وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِتَأْوِيلِهِ
L
چونکہ حتی الوسع خواب کی تصدیق کیلئے کوشش مسنون ہے اس لئے میں آں مکرم کو منع بھی کرتا
ہوں کہ آپ اس ارادہ سے دست کش رہیں ۔ خدائے تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ میں اپنے دعوئی
میں صادق ہوں اور اگر صادق نہیں تو پھر اِنْ يَّاتُ كَاذِبًا کے کی تہدید پیش آنے والی ہے۔
لا تذکرہ صفحہ ۱۲۰۔ ایڈیشن چہارم المؤمن : ۲۹

لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ولا تدخل نفسك فيما لا تعلم حقيقته
يا اخى ـ وافوض امرى الى الله يُؤْتِكَ اجر صبرک یا اخی وانا انظر
الى السماء وارجو تائيد الله واعلم من الله مالا تعلمون -
والسلام على من اتبع الهدى
حضرت اخویم حبی فی سبیل اللہ مولوی حکیم نورالدین اور آں مکرم کی تحریرات میں یہ عاجز دخل
دینا نہیں چاہتا ۔
ا بنی اسراءیل : ۳۷
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خاکسار
غلام احمد

مکتوب نمبر ۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
جلد اول
از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد عافاه الله واید ہ ۔ بخدمت محبی اخویم مکرم ابو سعید محمد حسین صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ چونکہ یہ عاجز اپنی دانست میں نا تمام مضمون ازالہ الا وہام کا آں مکرم کو
دکھلا نا مناسب نہیں سمجھتا اس لئے اجازت نہیں دے سکتا ۔ مگر اس عاجز کی رائے میں صرف ہیں پچھیں
روز تک رسالہ ازالة الاوہام چھپ جائے گا ، کچھ بہت دیر نہیں ہے۔ پھر انشاء اللہ القدیر سب سے
پہلے یہ عاجز آں مکرم کی خدمت میں بھیج دے گا ۔ آں مکرم کو معلوم ہو گا کہ در ہوگا کہ در حقیقت ان رسالوں
میں کوئی نیا دعویٰ نہیں کیا گیا بلکہ بلا کم و بیش یہ وہی دعویٰ ہے جس کا براہین احمد یہ میں بھی ذکر ہو چکا بلاکم
ہے۔ جس کی آں مکرم اپنے رسالہ اشاعت السنۃ میں امکانی طور پر تصدیق کر چکے ہیں ۔ پھر متعجب
ہوں کہ اب پھر دوسری مرتبہ آں مکرم کو دیکھنے کی حاجت ہی کیا ہے؟ کیا وہی کافی نہیں جو پہلے
آں مکرم اشاعۃ السنۃ نمبر ۶ جلدے میں تحریر فرما چکے ہیں ۔ جبکہ اوّل سے آخر تک وہی دعوئی ، وہی
مضمون ، وہی بات ہے تو پھر آپ جیسے محقق کی نگاہ میں نیا معلوم ہو ۔ کس قدر تعجب ہے !
یہ عاجز رسالہ ازالہ الاوہام میں آں مکرم کے ریویو کی بعض عبارتیں درج بھی کر چکا ہے۔ اس
عاجز نے جو ٫۵جنوری ۱۸۸۸ ء کو خواب دیکھی تھی اُس کی سرخی کمینہ تھا۔ جس کی حقیقت مجھے معلوم
نہیں ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔
پھر بھی میں آں مکرم کو اللہ نصیحت کرتا ہوں کہ اس سماوی امر میں آپ کا دخل دینا مناسب نہیں ۔
مثیل مسیح کا دعوی کوئی امر عند الشرع مستبعد نہیں ۔
اگر آپ ناراض نہ ہوں تو اس عاجز کی دانست میں اخویم مولوی حکیم نورالدین صا۔ نورالدین صاحب کے
مقابل آپ کی تحریر میں کسی قدر ریختی تھی ۔ خدا تعالیٰ انکسار اور تذلیل کو ہمیشہ پسند کرتا ہے اور علماء کے
اخلاق اپنے بھائیوں کے ساتھ سب سے اعلیٰ درجے کے چاہئیں ۔ جس دین کی حمایت اور ہمدردی

کے لئے دن رات کوششیں ہو رہی ہیں ، وہ کیا ہے؟ صرف یہی کہ اللہ اور رسول کی منشاء کے موافق
ہمارے جمیع احوال و افعال و حرکات وسکنات ہو جائیں ۔
میرے خیال میں اخلاق کے تمام حصوں میں سے جس قدر خدا تعالیٰ تواضع اور فروتنی اور انکسار
اور ہر ایک ایسے تذلیل کو جو منافی نخوت ہے پسند کرتا ہے ایسا کوئی شعبہ خلق کا اس کو پسند نہیں ۔
مجھے یاد ہے کہ ایک مرتبہ ایک سخت بے دین ہندو سے اس عاجز کی گفتگو ہوئی اور اس نے حد
سے زیادہ تحقیر دین متین کیلئے الفاظ استعمال کئے ۔ غیرت دینی کی وجہ سے کسی قدر اس عاجز نے
وَاغْلُظَ عَلَيْهِمْ پر عمل کیا مگر چونکہ وہ ایک شخص کو نشانہ بنا کر درشتی کی گئی تھی اس لئے الہام ہوا
کہ تیرے بیان میں سختی بہت ہے۔ رفق چاہیے رفق ہے اور اگر ہم انصاف سے دیکھیں تو ہم کیا چیز اور ہمارا
علم کیا چیز ۔ اگر سمندر میں ایک چڑیا منقار مارے تو اس سے کیا کم کرے گی۔ ہمارے لئے بھی بہتر ہے کہ
جیسے ہم در حقیقت خاکسار ہیں ۔ خاک ہی بنے رہیں ۔ جب کہ ہمارا مولیٰ ہم سے تکبر اور نخوت پسند نہیں کرتا
تو کیوں کریں۔ ہمارے لئے ایسی عزت سے بے عزتی اچھی ہے جس سے ہم مور د عتاب ہو جائیں۔
آپ کی تحریر اگر اس طرح پر ہوتی کہ جس قدر خداوند تعالیٰ نے میرے پر کھولا ہے ۔ اگر آپ
مہربانی فرما کر ملیں یا میں ملوں ۔ تو بیان کرونگا تو کیا اچھا ہوتا ۔
یہ قاعدہ ہے کہ جس حالت اندرونی سے انسان کے منہ سے الفاظ نکلتے ہیں وہی رنگ الفاظ میں
بھی آ جاتا ہے ۔
میں نے اس فیصلہ میں مولوی نورالدین صاحب کا کچھ لحاظ نہیں کیا اور محض اللہ آں مکرم کی خدمت
میں عرض کی گئی ہے۔ اس عاجز کو پختہ طور پر معلوم نہیں کہ کس تاریخ اس جگہ سے یہ عاجز روانہ ہو۔ بعض
موانع پیش آگئے ہیں ۔ مگر معلوم ہوتا ہے کہ شاید ایک ہفتہ کے اندر اندر روانہ ہو جاؤں۔اس صورت میں
بالفعل ملاقات مشکل معلوم ہوتی ہے لہذا اطلاعاً آپ کی خدمت میں لکھتا ہوں کہ اس عاجز کیلئے بٹالہ میں
تشریف نہ لاویں کیونکہ کوئی پختہ معلوم نہیں ۔ جس وقت خدا تعالیٰ چاہے گا ملاقات ہو جائے گی ۔ والسلام
۲۳ رفروری ۱۸۹۱ء
ا التوبة : ٧٣ تذکرہ صفحہ ۱۳۸۔ ایڈیشن چہارم
خاکسار
غلام احمد از قادیان

مکتوب نمبر ۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
مخدومی اخویم مولوی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جلد اول
آج لد ہیا نہ میں آپ کا محبت نامہ مجھ کو ملا ۔ بظاہر مجھے گفتگو میں کچھ فائدہ معلوم نہیں ا ) دیتا۔ مجھے
خدا تعالیٰ نے ایک علم بخشا ہے جس کو میں چھوڑ نہیں سکتا ۔ ایسا ہی آپ بھی اپنی رائے کو چھوڑ نے والے
نہیں ۔ مجھے ایک ایسا سبیل بخشا گیا ہے جو معرض بحث میں نہیں آ سکتا۔ وليس الخبر كالمعاينة
ہاں اس نیت سے میں مجلس علما میں حاضر ہو سکتا ہوں کہ شاید خدا تعالیٰ حاضرین میں سے کسی کے
دل کو اس سچائی کی طرف کھینچے جو اس نے اس عاجز پر ظاہر کی ہے۔ سو اگر شرائط مندرجہ ذیل آپ
قبول فرماویں تو میں حاضر ہو سکتا ہوں ۔ ہو ۔
(1) اس مجمع میں حاضر ہونے والے صرف چند ایسے مولوی صاحب نہ ہوں جو مدعی کا جو مدعی کا حکم رکھتے
ہیں کیونکہ وہ مجھ سے بجز اس صورت کے ہرگز راضی نہیں ہو سکتے کہ میں ان کے خیالات و اجتہادات کا
اتباع کروں اور میری طرف سے بار باران کو یہی جواب ہے کہ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَى
اگر یہ مجمع کسی قدر عام مجمع ہوگا اور ہر ایک مذاق اور طبیعت کے آدمی اس میں ہوں گے تو شاید کوئی دل
حق کی طرف توجہ کرے اور مجھے اس کا ثواب ملے ۔ سو میں چاہتا ہوں کہ یہ مجلس صرف چند مولوی
صاحبوں میں محدود نہ ہو۔
(۲) دوسری شرط یہ ہے کہ یہ بحث جو محض اظهاراً لِلْحَقِّ ہوگی تحریری ہو ۔ کیونکہ بارہا تجربہ ہو
چکا ہے کہ صرف زبانی باتیں کرنا آخر منجر بفتنہ ہوتی ہیں اور بجز حاضرین کے دوسروں کو ان کی
نسبت رائے لگانے کا موقعہ نہیں دیا جاتا اور کیسی ہی عمدہ اور محققانہ باتیں ہوں جلدی بھول جاتی ہیں
اور جن لوگوں کو غلو یا دروغ بیانی کی عادت ہے خواہ وہ کسی گروہ کے ہیں ان کو جھوٹ بولنے کیلئے بہت
سی گنجائش نکل آتی ہے۔ کوئی شخص محنت اُٹھا کر اور ہر ایک قسم کے اخراجات سفر کا متحمل ہو کر اور بہت
ا مسند احمد بن حنبل جلد اصفحه ۳۱۵ البقرة : ۱۲۱ و الانعام: ۷۲

سی مغز خواری کرنے کے بعد کب روا رکھ سکتا ہے کہ غیر منتظم طریق کی وجہ سے تمام محنت اس کی ضائع
جائے اور طالب حق کو اس کی تقریر سے فائدہ نہ پہنچ سکے ۔ سو تحریری بحث کا ہونا ایک شرط ہے۔
(۳) اس مجمع بحث میں وہ الہامی گروہ بھی ضرور شامل چاہئے ۔ جنہوں نے اپنے الہامات کے
ذریعہ سے اس عاجز کو جہنمی ٹھہرایا ہے اور ایسا کافر جو ہدایت پذیر نہیں ہو سکتا ، اور مباہلہ کی درخواست
کی ہے۔ الہام کی رو سے کافر اور ملحد ٹھہرانے والے تو میاں مولوی عبدالرحمن لکھو کے والے ہیں ۔
۔
اور جہنمی ٹھہرانے والے میاں عبد الحق غزنوی ہیں ۔ جن کے الہامات کے مصدق و پیرو میاں مولوی
عبدالجبار ہیں ۔ سو ان تینوں کا جلسہ بحث میں حاضر ہونا ضروری ہے تا کہ مباہلہ کا بھی ساتھ ہی قضیہ
طے ہو جائے ۔ اور اگر مولوی صاحب باہم مسلمانوں کے مباہلہ کو صورت پیش آمدہ میں ناجائز قرار نہ
دیں تو مباہلہ بھی اسی مجلس میں ہو جائے کیونکہ یہ عاجزا کثر بیمار رہتا ہے۔ بار بار سفر کی طاقت نہیں ۔
(۴) یہ کہ تحریری بحث کیلئے تمام مخالف الرائے مولوی صاحبوں کی طرف سے آپ منتخب ہوں ۔
کیونکہ یہ عاجز نہیں چاہتا کہ خواہ نخواہ لعن طعن ہوا اور تو تو میں میں متفرق لوگوں کا سُنے ۔ ایک مہذب
اور شائستہ آدمی تحریری طور پر سوالات پیش کرے ۔ کہ اس عاجز کے اس دعوئی میں جس کی الہام الہی
پر بنا ہے، کیا خرابیاں ہیں اور کیا وجہ ہے کہ اس کو قبول نہ کیا جاوے۔سواس عاجز کی دانست میں اس
کام کیلئے آپ سے بہتر اور کوئی نہیں ۔
(۵) یہ آپ کا اختیار ہے کہ جس تاریخ میں آپ گنجائش سمجھیں مجھے اور اخویم مولوی نورالدین صاحب
کو اطلاع دیں ۔ چونکہ یہ عاجز بیمار ہے اور مرض سدر و دوار سے لا چار اور ضعیف بہت ہے ۔ اس
لئے اخویم مولوی نورالدین صاحب کا شامل آنا مناسب سمجھتا ہوں کہ اگر خدا نخواستہ اس عاجز کی
طبیعت زیادہ علیل ہو جائے جیسا کہ اکثر دورہ مرض کا ہوتا رہتا ہے اور زیادہ بات کرنے سے سخت
دورہ مرض کا ہوتا ہے ۔ اس صورت میں مولوی صاحب موصوف حسب منشاء اس عاجز کے مناسب
وقت کارروائی کر سکتے ہیں ۔
(۶) اگر آپ ہندوستان کی طرف سفر کرنا چاہتے ہیں تو لدھیانہ راہ میں ہے۔ کیا بہتر نہیں کہ
لدھیانہ میں ہی یہ مجلس قرار پائے؟ یہ عاجز بیمار ہے، حاضری سے عذر کچھ نہیں مگر ایسی صورت میں
مجھے بیماری کی حالت میں شدائد سفر اُٹھانے سے امن رہے گا ورنہ جس جگہ غزنوی صاحبان اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی