غیر احمدی علماء کے نام خطوط (۱) - مولوی محمد حسین بٹالوی
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 7
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہر دو خطوں کو ذیل میں چھاپ دیتے ہیں ۔ حضرت مسیح الزمان نے اُسی روز میاں محمد حسین بٹالوی کے
خط کے جواب میں ایک اشتہار چھاپ دیا ہے ۔ جس کو اسی سلسلہ خط و کتابت میں ہم درج کرتے
ہیں ۔ ایڈیٹر
مکتوب نمبر ۲۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الحمد لله والسلام على عباده الذين اصطفى
شیخ بٹالوی محمد حسین صاحب ! هداكم الله
نے علاوہ کئی الفاظ
علاوہ کئی الفاظ سب و
مجھے زبانی حبی فی اللہ مولوی قطب الدین صاحب معلوم ہوا کہ مولوی صاحب موصوف کسی مصلحت
سے آپ کے مکان پر گئے اور ہمدردی انسانی سے چاہا کہ آپ کو حق کی طرف دعوت کریں مگر آپ
، وشتم کے جو میری نسبت استعمال کئے ۔ یہ بھی کہا کہ میں نماز میں اُن پر لعنت
بھیجا کرتا ہوں ۔ ان تمام باتوں کے سننے سے اگر چہ آپ کی صلاحیت سے نومیدی ہوتی ہے مگر جیسا
کہ میں نے بعض بشارات میں دیکھا ہے ۔ امید کی جاتی ہے کہ آپ پر عنقریب وہ زمانہ بھی آ وے کہ
آپ کی آنکھ کھلے اور آپ ان گستاخیوں اور شوخیوں اور بداندیشیوں سے توبہ کریں ۔اس لئے میں
نے ایک ضروری امر پر آپ کو مطلع کرنے کے لئے یہ چند سطریں لکھیں ہیں ۔ تا شاید کسی وقت یہ امر
آپ کو کام آوے۔ اور آپ کی زیادہ بصیرت کا موجب ہو ۔ اور وہ یہ ہے کہ چند متواتر الہامات اور
رویا سے مجھے معلوم ہوا کہ عنقریب ایک نشان خدا تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہونے والا ہے۔ جو بہت
سے لوگوں کو میری طرف کھینچے گا۔ اور اُس دن بہت سے نیک دل انسان سچائی کو پہچان لیں گے۔
میری اس تحریر کو آپ محفوظ رکھیں ۔ میں چند کسی معزز گواہوں کی شہادت اس پر ثبت کر کے آپ کے
پاس بھیجتا ہوں اور اس کام پر محض ہمدردی نے مجھ کو آمادہ کیا ہے ۔ آپ جانتے ہیں کہ اللہ جل شانہ
فرماتا ہے کہ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ ، سو کسی شخص سے
ا الجن: ۲۷، ۲۸
ایسی پیشگوئی کا ظاہر ہونا جو غیب پر مشتمل ہو۔ اُس کے سچا ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ پر بہت افسوس
ہے کہ اب تک آپ نے نہ نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ سے فائدہ اُٹھایا اور نہ عقل خدا داد سے کام لیا اور
نہ آسمانی نشانوں سے ، جو میرے ہاتھ پر یا میرے لئے ظاہر ہوئے ، ہدایت پائی۔ احمد بیگ کی وفات
سے لے کر لیکھرام کی موت تک ایک لمبا سلسلہ خدا تعالیٰ کے نشانوں کا تھا، لیکن کسی نشان نے آپ کو
فائدہ نہ دیا۔ آفتاب ماہتاب بھی رمضان میں منکسف ہوئے مگر آپ نے کچھ پرواہ نہ کی ۔ آپ نے
انسانیت اور ٹھنڈے مزاج سے اپنے شبہات کو دور نہ کرایا۔ صدی میں بھی چودہ برس گزر گئے ۔ مگر
آپ نے کسی مجدد کا پتہ نہ دیا جوفتن موجودہ کی اصلاح کے لئے کھڑا ہوا ہو۔ میں نے مباہلہ کے ساتھ
بھی آپ سے فیصلہ کرنا چاہا مگر آپ وہاں سے بھی بھاگ گئے ۔ خدا تعالیٰ آپ کے حال پر رحم
کرے۔ اب تو انتہا تک آپ کی نوبت پہنچ گئی ۔ آپ کہتے تھے کہ میں نے ہی تم کو اونچا کیا اور میں
ہی گراؤں گا ۔ آپ کو سوچنا چاہیے کہ اس فضول گوئی میں کیسے آپ جھوٹے نکلے ۔ کیا میں نے الہام کا
دعوئی آپ کے صلاح مشورہ سے کیا تھا۔ کیا میں نے کبھی آپ پر بھروسہ رکھا یا آپ کو کچھ چیز سمجھا؟
اور اب مختلف شہروں اور قریب اور ڈور کے ملکوں کے صد ہا آدمی اس جماعت میں داخل ہو رہے
ہیں ۔ سو دیکھو ۔ خدا تعالیٰ نے کیسے آپ کے غرور کو توڑا کہ میں ہی گرا دوں گا۔ سچ ہے کہ آپ نے تو
کسی چال بازی میں کسر نہ کی ۔ مگر ہر ایک حملہ کے وقت آپ ہی کو ذلت دیکھنی پڑی ۔ پادریوں کے
مقدمہ میں آپ نہایت ناز سے دامن کشاں کچہری میں پہنچے کہ تا میری ذلت دیکھیں مگر خدا تعالیٰ نے
میرے روبرو اور میری جماعت کے رو برو آپ کو ذلیل کیا ۔ آپ کا کرسی طلب کرنا اور پھر صاحب
ڈپٹی کمشنر بہادر کا تین جھڑ کیاں دے کر کرسی سے محروم رکھنا ۔ یہ کیسی ذلت تھی کہ جو میرے روبرو میری
جماعت کے رو برو منشی غلام حیدر خاں صاحب سپرنٹنڈنٹ ضلع کے رو برو ، مولوی فضل الدین صاحب
پلیڈر کے رُوبرو، لالہ رام بھیج دت وکیل کے روبرو اور صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر کے اردلیوں کے
رو برو آپ کو نصیب ہوئی ۔ یہاں تک کہ مجھے بھی آپ کی اس حالت پر رحم آیا۔ یہ خدا تعالیٰ کی طرف
سے ذلت تھی یا کچھ اور تھا ۔ آپ مجھے مفتری کہتے ہیں مگر بتلا نہیں سکتے کہ کیا ابتدا دنیا سے آج تک
کوئی ایسا مفتری آپ نے دیکھا جس کو خدا تعالیٰ نے روزِ دعویٰ الہام سے میری طرح پچپی ۲۵ برس
تک مہلت دی ہو ۔ جو خدا پر افترا کرے وہ تو کتے کی عمر بھی نہیں پاتا اور جلد پکڑا جاتا ہے اور ہلاک
کیا جاتا ہے۔ اور میں تو پچپیش برس سے برابر خدا تعالیٰ کا الہام پیش کر رہا ہوں ۔ براہین کا زمانہ ہی
دیکھو جواب اٹھارہ برس کے قریب پہنچ گیا۔ اللہ جل شانہ سے شرم کرنی چاہیے۔ گواہوں کے دستخط
دوسرے صفحہ پر اس ورق کے ثبت کئے گئے ہیں ۔
مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی ، خواجہ کمال الدین بی اے ایل ایل بی، میر ناصر نواب
صاحب ، سیٹھ عبدالرحمن ، حاجی اللہ رکھا جنرل مرچنٹ مدراس ، مولوی محمد افضل صاحب سکنہ تھا نہ
لالہ موسیٰ ، سیٹھ اسماعیل آدم تاجر بمبئی ، مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی ، مولوی قطب الدین
صاحب سکنہ بدوملہی ، میاں معراج الدین صاحب ٹھیکہ دار لاہور ۔ شیخ یعقوب علی صاحب ایڈیٹر
الحکم ۔ حافظ احمد اللہ خاں صاحب ناگپوری ۔ سردار عبدالعزیز خاں صاحب قزلباش ۔ عبدالرحمن خاں
صاحب غزنوی مولوی نورالدین صاحب بھیروی ۔
محمد حسین کا خط
مقام بٹالہ۔ مورخه ۲۸ رفروری ۱۸۹۸ء نمبر ۱۱۴
میاں غلام احمد صاحب خدا آپ کو راہ راست پر لاوے اور ضلالت والحاد سے نجات بخشے ۔
السلام م علی من ! اتبع الهدی ۔ آپ کا خط ۲۸ فروری ۹۸ ء کو پہنچا۔ جس کو میں نے تعجب اور افسوس
کے ساتھ پڑھا۔ افسوس آپ کے مرید میاں قطب الدین صاحب پر آیا کہ وہ کیا پیام وسوال لے
گئے تھے اور کیا جواب لائے اور نہ سمجھے کہ وہ کیا پیام وسوال لے گئے تھے ۔ اور کیا جواب لائے ۔ اور
نہ سمجھے کہ وہ میرے پیام وسوال کا جواب نہیں ہے ۔ آپ نے ان پر چھوہ کر دیا۔ اُن کی چشم بصیرت کو
نابینا کر دیا اس لئے وہ نہ سمجھ سکے کہ وہ جواب مطابق سوال نہیں ہے۔ اور یہ امران کو بطور پیشگوئی کہہ
دیا گیا تھا کہ آپ ان پر چھوہ کر دیں گے جو ظہور میں آیا۔
تعجب آپ کی جرات پر آیا کہ آپ نے اس خط میں اپنے ان ہی پرانے ڈھکوسلوں کا اعادہ کر
دیا اور شرم سے کام نہ لے کر یہ خیال نہ کیا کہ جن باتوں کا میں اعادہ کرتا ہوں ان کو تمہارا مخاطب با رہا
بدلائل رد کر چکا ہے ۔ پھر میں اُن کا اعادہ کیوں کرتا ہوں ۔
اس افسوس اور تعجب کے بطلان پر دوبارہ اعادہ بطلب سوال اعادہ کرتا ہوں ۔ کیونکہ میاں
قطب الدین صاحب دوبارہ میرے پاس آئے ہیں اور آپ کی اس چال کو میرے سمجھانے سے سمجھ
گئے ہیں ۔ اور اس وجہ سے اس خط کے ذریعہ میرا پیام دوبارہ پہنچانے کا وعدہ کر گئے ہیں ۔
آپ نے کتاب البریہ کے صفحہ ۱۱ و ۱۴ و ۱۵ میں تین دعوے کئے ہیں ۔ اوّل یہ کہ محمد حسین نے
صاحب ڈپٹی کمشنر سے کرسی طلب کی۔ اور کہا کہ اس کو عدالت میں کرسی ملتی ہے اور اُس کے باپ کو
عدالت میں کرسی ملتی تھی ۔ جس پر صاحب ڈپٹی کمشنر نے اُس کو تین جھڑ کیاں دیں اور کہا کہ تو جھوٹا
ہے۔ بک بک مت کر ۔ دوسرا یہ دعویٰ کہ پھر وہ باہر کے کمرہ میں ایک کرسی پر جا بیٹھا۔ تو کپتان
صاحب پولیس کی نظر اس پر جاپڑی اور اُس وقت کنسٹبل کی معرفت جھڑ کی کے ساتھ اس کرسی سے اُٹھایا
گیا۔ تیسرا دعوئی یہ ہے کہ پھر وہ ایک شخص کی چادر لے کر اس پر بیٹھ گیا تو اُس شخص نے چادر نیچے سے
کھینچ لی ۔ اور کہا کہ ایک مذہبی مقدمہ میں جو بناوٹی ہے پادریوں کی گواہی دیتا ہے۔ اور میری چادر پر
بیٹھتا ہے۔ میں اپنی چادر پلید کرانی نہیں چاہتا۔ میرے نزدیک یہ تینوں دعوے محض دروغ ہیں جس
میں راستی کا شمہ دخل اور شائبہ بھی نہیں ہے ۔ آپ ان دعووں میں سچے ہیں تو ایک جلسہ عام میں
( جو بمقام لاہور یا گورداسپور یا بٹالہ ہو ) ان ہی لوگوں میں سے جن کے نام اپنے خط میں درج کئے
ہیں صرف دو یا تین اشخاص کو جن کو میں منتخب کروں پیش کریں۔ اور اُن سے شہادت دلوائیں ۔ پس اگر
وہ آپ کے بیان الفاظ کی تصدیق کریں تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں اپنے آپ کو آپ کے مقابلہ میں
شکست یافتہ سمجھ کر آئندہ آپ کے رڈو جواب سے قلم و زبان کو بند کرلوں گا۔ اور اگر ان گواہوں نے کو
آپ کے بیان والفاظ کی تصدیق نہ کی تو اس صورت میں آپ اپنے ملحدانہ دعاوی ، مسیحائی ، مجدّدیت،
مہدویت ، نبوت وغیرہ سے تائب ہو کر خالص اسلام کے پابند ہو جائیں گے۔ پیام یہ تھا جس کے
جواب میں آپ نے صرف دعوی ہی ( مطابق اصل ) کر دیا اور نہ سوچا کہ دعوی تو آپ نے پہلے میں
بھی کیا تھا۔ اُس دعوی کا ثبوت بذریعہ شہادت مطلوب تھا ۔ نہ اعادہ دعوی ۔ اب بھی آپ توجہ کریں
اور جواب بمطابق سوال دیں ورنہ آپ کا خط اور یہ جواب عنقریب رسالہ میں مشتہر ہوگا۔
راقم آپ کا خیر خواہ قدیم
ابو سعید محمد حسین
( نقل مطابق اصل ) یہ مولوی صاحب کی انشا پردازی ہے ۔ ایڈیٹر ۔ جی الحکم ۶ مارچ ۱۸۹۸ء صفحه ۴، ۵
مکتوب نمبر ۲۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
کیا محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ کو عدالت
صاحب ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپور میں کرسی ملی؟
راستی موجب رضائے خدا است )
نہایت افسوس ہے کہ اس زمانہ کے بعض نام کے مولوی محض اپنی عزت بنانے کے لئے یا کسی
اور غرض نفسانی کی وجہ سے عمداً جھوٹ بولتے ہیں اور اس بدنمونہ سے عوام کو طرح طرح کے معاصی
کی جرات دیتے ہیں کیونکہ جھوٹ ام الخبائث ہے اور جب کہ ایک شخص مولوی کہلا کر کھلی کھلی بے شرمی
سے جھوٹ بولنا اختیار کرے تو بتلاؤ کہ عوام پر اس کا کیا اثر ہوگا ۔ ابھی کل کی بات ہے کہ بے چارہ
میاں شیخ محمد حسین بٹالوی صاحب اشاعۃ السنہ کو بمقام بٹالہ کرسی مانگنے سے کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس
صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر نے تین مرتبہ تین جھڑ کیاں دیں اور کرسی دینے سے انکار کیا اور کہا کہ ” ” بک
وو
وو
بک مت کر اور پیچھے ہٹ اور سیدھا کھڑا ہو جا۔ اور یہ بھی فرمایا کہ ”ہمارے پاس تمہارے ہو اور یہ کہ
کرسی ملنے کے بارے میں کوئی ہدایت نہیں، لیکن نہایت افسوس ہے کہ شیخ مذکور نے جا بجا کرسی کے
بارے میں جھوٹ بولا ۔ کہیں تو یہ مشہور کیا کہ مجھے کرسی ملی تھی اور کسی جگہ یہ کہا کہ کرسی دیتے تھے مگر
میں نے عمد انہیں لی اور کسی جگہ یہ افترا کیا کہ عدالت میں کرسی کا ذکر ہی نہیں آیا۔ چنانچہ آج میری
طرف بھی اس مضمون کا خط بھیجا ہے کہ گویا اس کا کرسی مانگنا اور کرسی نہ ملنا اور بجائے اس کے چند
جھڑکیوں سے پیچھے ہٹائے جانا یہ باتیں غلط ہیں ۔ ہم اس کے جواب میں بجز اس کے کیا کہیں کہ
لعنة الله على الكاذبین ۔ ہم ناظرین کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ بات فی الواقع سچ ہے کہ شیخ مذکور
نے صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر سے کرسی مانگی تھی اور اس کا اصل سبب یہی تھا کہ مجھے اُس نے صاحب
یہ
ڈپٹی کمشنر بہادر کے روبروے کرسی پر بیٹھے ہوئے دیکھ کر بے اختیاری کے عالم میں اپنی طمع خام کو
ظاہر کیا اور نہ چاہا کہ میرا دشمن کرسی پر ہو اور میں زمین پر بیٹھوں ۔ اس لئے بڑے جوش سے کچہری
کے اندر داخل ہوتے ہی کرسی کی درخواست کی اور چونکہ عدالت میں نہ اس کو اور نہ اُس کے باپ کو
کری ملتی تھی اس لئے وہ درخواست زجر اور تو پیچ کے ساتھ رد کی گئی اور در حقیقت یہ سوال نہایت
قابل شرم تھا کیونکہ سچ یہی ہے کہ نہ پیشخص اور نہ اس کا باپ رحیم بخش کبھی رئیسان کرسی نشین میں شمار
کئے گئے اور اگر یہ یا اس کا باپ کرسی نشین تھے تو گویا سر لیپل گریفن نے بہت بڑی غلطی کی کہ جو اپنی
کتاب تاریخ رئیسان پنجاب میں ان دونوں کا نام نہیں لکھا۔ غضب کی بات ہے کہ کہلا نا مولوی اور
اس قدر فاش درونگوئی اور پھر آپ اپنے خط میں کرسی نہ ملنے کا مجھ سے ثبوت مانگتے ہیں ۔ گویا اپنی
ذلت کو کامل طور پر تمام لوگوں پر ظاہر کرنا چاہتے ہیں اور اپنے خط میں وعدہ کرتے ہیں کہ اگر وہ
کا ذب نکلیں تو ا نکلیں تو اپنے تئیں شکست یافتہ تصور کریں گے اور پھر کبھی رڈ وقدح نہیں کریں گے ۔ افسوس !
کہ اس شخص کو جھوٹ بولتے ذرہ شرم نہیں آئی ۔ جھوٹ کہ اکبر الکبائر اور تمام گناہوں کی ماں ہے
کس طرح دلیری سے اس شخص نے اس پر زور دیا ہے۔ یہی دیانت اور امانت ان لوگوں کی ہے جس
سے مجھے اور میری جماعت کو کا فرٹھہرایا اور دنیا میں شور مچایا۔ کا
واضح رہے کہ ہمارے بیان مذکورہ بالا کا گواہ کوئی ایک دو آدمی نہیں بلکہ اس وقت کہ
کچہری کے ارد گرد صد ہا آدمی موجود تھے جو کرسی کے معاملہ کی اطلاع رکھتے ہیں ۔ صاحب ڈپٹی کمشنر
ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب بہادر خود اس بات کے گواہ ہیں جنہوں نے بار بار کہا کہ تجھے کرسی نہیں ملے
گی ۔ بک بک مت کر اور پھر کپتان لیمار چنڈ صاحب ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ اس بات کے گواہ ہیں کہ
کرسی مانگنے پر محمد حسین کو کیا جواب ملا تھا اور کیسی عزت کی گئی تھی ۔ پھر منشی غلام حیدر خاں صاحب
سپرنٹنڈنٹ ضلع جواب تحصیلدار ہیں اور مولوی فضل دین صاحب پلیڈ ر اور لالہ رام بھیج دت صاحب
وکیل اور ڈاکٹر کلارک صاحب جن کی طرف سے یہ حضرت گواہ ہو کر گئے تھے اور صاحب ڈپٹی کمشنر
بہادر کے تمام اردلی ۔ یہ سب میرے بیان مذکورہ بالا کے گواہ ہیں اور اگر کوئی شخص اُن میں سے
محمد حسین کی حالت پر رحم کر کے اس کی پردہ پوشی بھی چاہے مگر میں خوب جانتا ہوں کہ کوئی شخص اس
بات پر قسم نہیں کھا سکے گا کہ یہ واقعہ کرسی نہ ملنے اور جھڑ کیاں دینے کا جھوٹ ہے۔ مجھے حیرت پر حیرت
آتی ہے کہ اس شخص کو کیا ہو گیا اور اس قدر گندے جھوٹ پر کیوں کمر بستہ کی ۔ ذرہ شرم نہیں کی کہ اس
واقعہ کے تو صد ہا آدمی گواہ ہیں وہ کیا کہیں گے ۔ اس طرح تو آئندہ مولویوں کا اعتبار اٹھ جائے گا۔
اگر در حقیقت اس شیخ بٹالوی کو کری ملی تھی اور صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر نے بڑے اکرام اور اعزاز سے
اپنے پاس اُن کو کرسی پر بٹھا لیا تھا تو پتہ دینا چاہیے کہ وہ کرسی کہاں بچھائی گئی تھی ۔ شیخ مذکور کو معلوم ہوگا
کہ میری کرسی صاحب ڈپٹی کمشنر کے بائیں طرف تھی اور دائیں طرف صاحب ڈسٹرکٹ سپر نٹنڈنٹ
کی کرسی تھی اور اسی طرف ایک کرسی پر ڈاکٹر کلارک تھا۔ اب دکھلانا چاہیے کہ کونسی جگہ تھی جس میں
شیخ محمد حسین بٹالوی کے لئے کرسی بچھائی گئی تھی ۔ سچ تو یہ ہے کہ جھوٹ بولنے سے مرنا بہتر ہے۔اس
شخص نے میری ذلت چاہی تھی اور اسی جوش میں پادریوں کا ساتھ کیا۔ خدا نے اُس کو عین عدالت
میں ذلیل کیا ۔ یہ حق کی مخالفت کا نتیجہ ہے اور یہ راستباز کی عداوت کا ثمرہ ہے ۔
اگر اس بیان میں نعوذ باللہ میں نے جھوٹ بولا ہے تو طریق تصفیہ دو ہیں ۔ اول یہ کہ شیخ مذکور ہر
ایک صاحب سے جو ذکر کئے گئے ہیں حلفی رقعہ طلب کرے جس میں قسم کھا کر میرے بیان کا انکار کیا
ہو اور جب ایسے حلفی رقعے جمع ہو جائیں تو ایک جلسہ بمقام بٹالہ کر کے مجھ کو طلب کرے۔ میں شوق
سے ایسے جلسہ میں حاضر ہو جاؤں گا۔ میں ایسے شخص کے رقعہ کو دیکھنا چاہتا ہوں جس نے حلفاً اپنے
رقعہ میں یہ بیان کیا ہو کہ محمد حسین نے کرسی نہیں مانگی اور نہ اس کو کوئی جھڑ کی ملی بلکہ عزت کے ساتھ
کرسی پر بٹھایا گیا ۔ شیخ مذکور کو خوب یادر ہے کہ کوئی شخص اس کے لئے اپنا ایمان ضائع نہیں کریگا اور
ہرگز ہرگز ممکن نہ ہوگا کہ کوئی شخص اشخاص مذکورین میں سے اس کے دعوئی باطل کی تائید میں قسم
کھاوے۔ واقعات صحیحہ کو چھپانا بے ایمانوں کا کام ہے۔ پھر کیونکر کوئی معزز شیخ بٹالوی کے لئے
مرتکب اس گناہ کا ہوگا اور اگر شیخ بٹالوی کو یہ جلسہ منظور نہیں تو دوسرا طریق تصفیہ یہ ہے کہ بلا توقف
ازالہ حیثیت عرفی میں میرے پر نالش کرے کیونکہ اس سے زیادہ اور کیا ازالہ حیثیت عرفی ہوگا کہ
عدالت نے اس کو کرسی دی اور میں نے بجائے کرسی ، جھڑکیاں بیان کیں اور عدالت نے قبول کیا کہ
وہ اور اس کا باپ کرسی نشین رئیس ہیں اور میں نے اس کا انکار کیا۔ اور استغاثہ میں وہ پہ لکھا سکتا ہے
کہ مجھے عدالت ڈگلس صاحب بہادر میں کرسی ملی تھی اور کوئی جھڑ کی نہیں ملی اور اس شخص نے عام
اشاعت کر دی ہے کہ مانگنے پر بھی کرسی نہیں ملی بلکہ جھڑ کیاں ملیں اور ایسا ہی استغاثہ میں یہ بھی لکھا سکتا
ہے کہ مجھے قدیم سے عدالت میں کرسی ملتی تھی اور ضلع کے کرسی نشینوں میں میرا نام درج ہے اور
میرے باپ کا نام بھی درج تھا لیکن اس شخص نے ان سب باتوں سے انکار کر کے خلاف واقعہ بیان
کیا ہے۔ پھر عدالت خود تحقیقات کرلے گی کہ آپ کو کرسی کی طلب کے وقت کرسی ملی تھی یا جھڑکیاں ملی
تھیں اور دفتر سے معلوم کر لیا جائے گا کہ آپ اور آپ کے والد صاحب کب سے کرسی نشین رئیس شمار
کئے گئے ہیں کیونکہ سرکاری دفتروں میں ہمیشہ ایسے کا غذات موجود ہوتے ہیں جن میں کرسی نشین
ریکسوں کا نام درج ہوتا ہے ۔ اگر شیخ مذکور نے ان دونوں طریقوں میں سے کوئی طریق اختیار نہ کیا تو
پھر نا چار ہمارا یہی قول ہے کہ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ۔ زیادہ کیا لکھیں ۔
اور یادر ہے کہ ہمیں بالطبع نفرت تھی کہ ایسے ایک شخصی معاملہ میں قلم اُٹھائیں اور ذاتیات کے
جھگڑوں وں میں اپنے تئیں ڈالیں اور اگر شیخ محمد حسین بٹالوی صرف اسی قدر جھوٹ پر کفایت کرتا کہ
مجالس میں ہمارا ذکر درمیان نہ لاتا اور صرف اپنی پردہ پوشی کے لئے کرسی مانگنے کے معاملہ سے انکار
کرتا رہتا تو ہمیں کچھ ضرورت نہ تھی کہ اصل حقیقت کو پبلک پر کھولتے ۔ لیکن اس نے نہایت خیرگی
اختیار کر کے ہر ایک مجلس میں ہماری تکذیب شروع کی اور سراسر افتراء سے میری نسبت ہر ایک جگہ
یہ دعویٰ کیا کہ یہ شخص کا ذب ہے اور اس نے میرے پر کرسی کے معاملہ میں جھوٹ باندھا ہے اور اس
طرح پر عوام کے دلوں پر برا اثر ڈالنا چاہا۔ تب ہم نے اُس کے اس دروغ کو اکثر نادانوں کے
دلوں پر مؤثر دیکھ کر محض حق کی حمایت میں یہ اشتہار لکھا تا بعض نا واقف ایک راست گو کو جھوٹا سمجھ کر
ہلاک نہ ہو جائیں اور تا اس کی یہ دجالی تقریریں حقانی سلسلہ کی رہزن نہ ہوں ۔ غرض اسی ضرورت کی
وجہ سے ہمیں اس کے اس مکر وہ جھوٹ کو کھولنا پڑا۔ روہ
بالآخر یہ بھی یادر ہے کہ وہ خط شیخ محمد حسین بٹالوی کا میرے پاس موجود ہے جو آج یکم مارچ
۱۸۹۸ء کو بٹالہ سے اُس نے بھیجا ہے جس میں میرے بیان کرسی نہ ملنے اور جھڑ کی کھانے سے صاف
انکار کیا ہے اور ایسا ہی اُن لوگوں کے خط بھی محفوظ ہیں جن کے روبروے طرح طرح کی دروغگوئی
سے اس واقعہ کو پوشیدہ کرنا چاہا ہے جیسا کہ اوپر لکھ چکا ہوں اور میں مناسب دیکھتا ہوں کہ اُن معزز
گواہوں کے نام بھی اس جگہ درج کر دوں جنہوں نے واقعہ مذکورہ بالا بچشم خود دیکھا اور یا عین موقعہ
پر سنا اور جو کچہری میں حاضر تھے اور وہ یہ ہیں ۔
۔
حکیم فضل الدین صاحب بھیروی ، مرزا ایوب بیگ صاحب سینیئر اینگلو ور نیکولر کلاس لاہور
( یہ دونوں صاحب بھی کمرہ عدالت کے اندر تھے اور باقی اکثر صاحبان دروازہ کے باہر سے دیکھتے تھے۔ )
مولوی حکیم نورالدین بھیروی ، صاحبزادہ منظور محمد صاحب لدھیانوی ، مولوی خان ملک صاحب ، حافظ
احمد اللہ خاں صاحب قادیان ، قاضی غلام حسین صاحب بھیروی سٹوڈنٹ لاہور ، شیخ عبدالرحمن صاحب
نومسلم قادیان ، شیخ عبدالرحیم صاحب نو مسلم قادیان ، شیخ عبدالعزیز صاحب نومسلم قادیان ، صاحبزادہ
مظہر قیوم صاحب لدھیانہ، شیخ نور احمد صاحب مالک مطبع ریاض ہند امرتسر، سردار عبدالعزیز خان
صاحب حال وارد قادیان ، میاں کرم داد صاحب حال وارد قا دیان ، میاں عبدالحق صاحب جہلمی ، میاں
رمضان صاحب آتشباز قادیان، چوہدری نبی بخش صاحب بٹالہ منشی تاج الدین صاحب دفتر ایگزیمز
ریلوے لاہور ، منشی عبدالرحمن صاحب کلرک لوکو آفس ریلوے لاہور، میاں معراج الدین صاحب
ٹھیکیداروارث میاں محمد سلطان ، حافظ فضل احمد صاحب کلرک دفتر ایگزیمنر ریلوے لاہور ، مرزا رحمت علی
صاحب ٹیچر اسلامیہ کالج لاہور، یک لاہور ، حکیم فضل الہی صا۔ صاحب لاہور، خلیفہ رجب دین صاحب تاجر لاہور سور همنشی
خواجہ عزیز الدین صاحب تاجر لاہور ، میاں غلام حسین صاحب لاہور ، میاں عبد الحق صاحب طالب علم
لاہور، میاں شیر علی صاحب طالبعلم بی اے کلاس لاہور ، مرزا یعقوب صاحب اسٹنٹ سرجن لاہور،
مولوی محمد علی صاحب ایم اے لاہور ، میاں محمد شریف صاحب طالبعلم میڈیکل کالج لاہور ، میاں عبید اللہ
صاحب طالبعلم میڈیکل کالج لاہور ، خواجہ کمال الدین صاحب بی اے لاہور ، مفتی محمد صادق صاحب
کلرک لاہور ، میاں شیر محمد صاحب طالبعلم بی اے کلاس علیگڑھ ۔ حافظ عبدالعلی صاحب طالبعلم بی اے
کلاس علیگڑھ، میاں نبی بخش صاحب رفوگر امرتسر ، میاں عبد الخالق صاحب عطا ر امرتسر ، شیخ یعقوب علی
صاحب ایڈیٹر امرتسر حال قادیان، میاں قطب الدین صاحب مس گرامر تسر ، شیخ عطاء اللہ صاحب مس گر
امرتسر، میاں جیون بٹ رفوگر قلعہ بھنگیاں ، مولوی محمد اسماعیل صاحب سوداگر امرتسر، میاں اللہ بخش
صاحب امرتسر، میاں چراغ الدین صاحب امرتسر، میاں مولا بخش صاحب پٹوہلی امرتسر، مولوی
عبدالکریم صاحب سیالکوٹ ، سید حامد شاہ صاحب مثل خواں سیالکوٹ ہمنشی عبدالعزیز صاحب ٹیلر ماسٹر
صدر سیالکوٹ ، مولوی مبارک علی صاحب سیالکوٹ ، منشی محمد دین صاحب اپیل نویس سیالکوٹ ، ماسٹر
غلام محمد صاحب بی ۔ اے سیالکوٹ ، مستری نظام الدین صاحب سیالکوٹ ، ڈاکٹر فیض قادر صاحب
بٹالہ، محمد اکبر صاحب ٹھیکہ دار بٹالہ، حکیم محمد اشرف صاحب بٹالہ، قاضی نعمت علی صاحب عرضی نویس بٹالہ،
میاں برکت علی صاحب نیچہ بند بٹالہ، میاں اللہ رکھا صاحب شالباف بٹالہ، مولوی غلام مصطفیٰ صاحب
مہتمم مطبع شعلہ نور بٹالہ، محمد افضل خانصاحب یتیم مدرسه حمایت اسلام لاہور، مولوی برہان الدین
صاحب جہلم ، عبداللہ خان صاحب برادر نواب خان صاحب تحصیلدار جہلم ، میاں حسن محمد صاحب
ٹھیکیدار جہلم ، منشی روڑا صاحب نقشہ نویس عدالت مجسٹر یٹی کپورتھلہ منشی ظفر احمد صاحب اپیل نویس
کپورتھلہ ، میاں محمد خان صاحب منشی بگھی خانہ کپور تھلہ منشی عبدالرحمن صاحب اہلمد محکمہ جرنیلی کپورتھلہ ،
منشی فیاض علی صاحب منشی پلٹن کپورتھلہ ، میاں اللہ دیا صاحب جلد ساز لدھیانہ، میاں امیرالدین
صاحب جیانوالہ، مرزا خدا بخش صاحب اتالیق مالیر کوٹلہ منشی محمد جان صاحب وزیر آباد تاجر، خلیفہ
نورالدین صاحب تاجر جموں ، مرزا نیاز بیگ صاحب رئیس پنشنر کلانور، مولوی خدا بخش صاحب
جالندھر، شیخ عطا محمد صاحب اسٹامپ فروش چنیوٹ ، میاں نجم الدین صاحب بھیرہ ، مفتی فضل الرحمن
صاحب بھیرہ منشی عبدالعزیز صاحب پٹواری ضلع گورداسپور، شیخ محمد صدیق صاحب تاجر سیکھواں ضلع
گورداسپور، میاں جمال الدین صاحب تاجر سیکھواں گورداسپور، میاں امام الدین صاحب تاجر
سیکھواں گورداسپور ، میاں خیر الدین صاحب تاجر سیکھواں گورداسپور ، مهرسون صاحب گورداسپور ، حافظ
نور محمد صاحب زمیندار فیض اللہ چک گورداسپور، شیخ فضل الہی صاحب نمبر دار فیض اللہ چک گورداسپور ،
شیخ غلام علی صاحب فیض اللہ چک گورداسپور ، شیخ چراغ علی صاحب تھہ غلام نبی گورداسپور ، شیخ شہاب
الدین صاحب ککے زئی تھہ غلام نبی گورداسپور ، شیخ امیر صاحب تھہ غلام نبی گورداسپور، شیخ شیر علی
صاحب تھہ غلام نبی گورداسپور، شیخ احمد علی صاحب نمبر دار وزیر چک گورداسپور، میاں چراغ الدین
صاحب منڈی کنال گورداسپور ، سید باقر علی صاحب بھیل ضلع گجرات ، میاں عبدالغنی صاحب او جلہ ضلع
گورداسپور، محمد شفیع صاحب او جله ضلع گورداسپور ، نواب الدین صاحب ہیڈ ماسٹر دینا نگر، میاں اللہ دیا
صاحب دینا نگر، مرزا سندھی بیگ صاحب دینا نگر، حافظ محی الدین صاحب بھیرہ، حافظ محمد حسین
صاحب واعظ قصبہ ڈنگے ضلع گجرات ۔
المشتهر
۲ مارچ ۱۸۹۸ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
۱۶ مارچ ۱۸۹۸ء صفحه ۶۵
مرزاغلام احمد قادیان
ضلع گورداسپور