غیر احمدی علماء کے نام خطوط (۱) - مولوی محمد حسین بٹالوی
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 6
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جس کا ان تمام بے دین قرابتیوں پر اثر پڑتا تھا ۔ خدا ترس آدمی سمجھ سکتا ہے کہ موت اور حیات انسان
کے اختیار میں نہیں اور ایسی پیشگوئی جس میں ایک شخص کی موت کو اس کی بیٹی کے نکاح کے ساتھ ، جو
غیر سے ہو، وابستہ کر دیا گیا اور موت کی حد مقرر کر دی گئی ۔ انسان کا کام نہیں ہے۔ چونکہ یہ الہامی
پیشگوئی صاف بیان کر رہی تھی کہ مرزا احمد بیگ کی موت اور حیات اس کی لڑکی کے نکاح سے وابستہ
ہے اس لئے پانچ برس تک یعنی جب تک اس لڑکی کا کسی دوسری جگہ نکاح نہ کیا گیا ، مرزا احمد بیگ
زندہ رہا اور پھرے را پریل ۱۸۹۲ء میں احمد بیگ نے اس لڑکی کا ایک جگہ نکاح کر دیا اور بموجب
پیشگوئی کے تین برس کے اندر یعنی نکاح کے چھٹے مہینہ میں جو ۳۰ ستمبر ۱۸۹۲ ءتھی ، فوت ہو گیا ۔ اور اسی
اشتہار میں یہ بھی لکھا تھا کہ اگر چہ روزِ نکاح سے موت کی تاریخ تین برس تک بتلائی گئی ہے مگر
دوسرے کشف سے معلوم ہوا کہ کچھ بہت عرصہ نہیں گزرے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ نکاح اور موت
میں صرف چھ مہینہ بلکہ اس سے بھی کم فاصلہ رہا۔ یعنی جیسا کہ میں لکھ چکا ہوں کہ ۷ را پریل ۱۸۹۲ء میں
نکاح ہوا اور ۳۰ رستمبر ۱۸۹۲ء کو مرزا احمد بیگ اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گیا ۔ اب ذرا خدا تعالیٰ
سے ڈر کر کہیں کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی یا نہیں؟ اور اگر آپ کے دل کو یہ دھو کہ ہو کہ کیونکر یقین ہو کہ
یہ الہامی پیشگوئی ہے؟ کیوں جائز نہیں کہ دوسرے وسائل نجوم و رمل و جفر وغیرہ سے ہو؟ تو اس کا یہ
جواب ہے کہ منجموں کی اس طور کی پیشگوئی نہیں ہوا کرتی جس میں اپنے ذاتی فائدہ کے لحاظ سے اس
طور کی شرطیں ہوں کہ اگر فلاں شخص ہمیں بیٹی دے تو زندہ رہے گا ورنہ نکاح کے بعد تین برس تک بلکہ
بہت جلد مر جائے گا۔ اگر دنیا میں کسی منجم یار مال کی اس قسم کی پیشگوئی ظہور میں آئی ہے تو وہ اس کے
ثبوت کے ساتھ پیش کریں۔ علاوہ اس کے اس پیشگوئی کے ساتھ اشتہار میں ایک دعوئی پیش کیا گیا
ہے یعنی یہ کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہوں اور مکالمہ الہیہ سے مشرف ہوں اور مامور من اللہ
ہوں اور میری صداقت کا نشان یہ پیشگوئی ہے۔ اب آپ اگر کچھ بھی اللہ جل شانہ کا خوف رکھتے
ہیں تو سمجھ سکتے کہ ایسی پیشگوئی جو منجانب اللہ ہونے کیلئے بطور ثبوت کے پیش کی گئی ہے ، اسی حالت
میں سچی ہو سکتی تھی کہ جب در حقیقت یہ عاجز منجانب اللہ ہو ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ ایک مفتری کی
و ۔ ، پیشگوئی کو جو ایک جھوٹے دعوی کے لئے بطور شاہد صدق بیان کی گئی ۔ ہرگز سچی نہیں کر سکتا ، وجہ
یہ کہ اس میں خلق اللہ کو دھوکا لگتا ہے ۔ جیسا کہ اللہ جل شانہ خود مدعی صادق کیلئے یہ علامت قرار
دے کر فرماتا ہے وَإِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ لا اور فرماتا ہے
فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُول کے رسول کا لفظ عام ہے جس
میں رسول اور نبی اور محدث داخل ہیں ۔ پس اس پیشگوئی کے الہامی ہونے کے لئے ایک مسلمان کے
لئے یہ دلیل کافی ہے جو منجانب اللہ ہونے کے دعوی کے ساتھ یہ پیشگوئی بیان کی گئی اور خدا تعالیٰ نے
اس کو سچی کر کے دکھلا دیا۔ اور اگر آپ کے نزدیک یہ ممکن ہے کہ ایک شخص دراصل مفتری ہو اور
سراسر دروغ گوئی سے کہے کہ میں خلیفہ اللہ اور مامور من اللہ اور مجد د وقت اور مسیح موعود ہوں اور
میرے صدق کا نشان یہ ہے کہ اگر فلاں شخص مجھے اپنی بیٹی نہیں دے گا اور کسی دوسرے سے نکاح کر
دے گا تو نکاح کے بعد تین برس تک بلکہ اس سے بہت قریب فوت ہو جائے گا اور پھر ایسا ہی واقعہ ہو
جائے تو برائے خدا اس کی نظیر پیش کرو، ورنہ یا د رکھو کہ مرنے کے بعد اس انکار اور تکذیب اور تکفیر
سے پوچھے جاؤ گے۔ خدا تعالیٰ صاف فرماتا ہے کہ اِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ كَذَّابٌ ۔
سوچ کر دیکھو کہ اس کے یہی معنی ہیں جو شخص اپنے دعوی میں کا ذب ہو، اس کی پیشگوئی ہرگز پوری
نہیں ہوتی ۔ شیخ صاحب ! اب وقت ہے سمجھ جاؤ اور اس دن سے ڈرو جس دن کوئی شیخی پیش نہیں
جائے گی اور اگر کوئی نجومی یار مال یا جفری اس عاجز کی طرح دعوی کر کے کوئی پیشگوئی دکھلا سکتا ہے تو
اس کی نظیر پیش کرو اور چند اخباروں میں درج کرا دو۔ اور یاد رکھو کہ ہرگز پیش نہیں کر سکو گے اور ایسا
نجومی ہلاک ہو گا ۔ خدا تعالیٰ تو اپنے نبی کو فرماتا ہے کہ اگر وہ ایک قول بھی اپنی طرف سے بناتا تو اس
کی رگِ جان قطع کی جاتی ۔ پھر یہ کیونکر ہو کہ بجائے رگِ جان قطع کی جانے کے اللہ جل شانہ اس
کوفر
تو نبی کوفر ما
عاجز کو جو آپ کی نظر میں کافر ، مفتری ، دجال، کذاب ہے، دشمنوں کے مقابل پر یہ عزت دے کہ
تائید دعوی میں پیشگوئی پوری کرے ۔ کبھی دنیا میں یہ ہوا ہے کہ کا ذب کی خدا تعالیٰ نے ایسی مدد کی
ہو؟ کہ وہ گیارہ برس سے خدا تعالیٰ پر یہ افترا کر رہا ہو کہ اس کی وحی ولایت اور وحی محدثیت میرے پر
نازل ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ اس کی رگِ جان نہ کاٹے بلکہ اس کی پیشگوئیوں کو پورا کر کے آپ جیسے
دشمنوں کو منفعل اور نادم اور لاجواب کرے اور آپ کی کوشش کا نتیجہ یہ ہو کہ آپ کی تکفیر سے پہلے تو
کل پچہتر آدمی سالانہ جلسہ میں شریک ہوں اور بعد آپ کی تکفیر اور جانکاہی اور لوگوں کے
ا المؤمن : ۲۹ الجن : ۲۷، ۲۸ - المؤمن : ۲۹
روکنے کے تین سو ستائیس احباب اور مخلص جلسہ اشاعت حق پر دوڑے آویں۔ اب اس سے زیادہ کیا
لکھوں ۔ میں اس خط کو انشاء اللہ چھاپ کر شائع کر دوں گا اور مجھے اس بات کی ضرورت نہیں کہ اس
الہامی پیشگوئی کی آزمائش کے لئے بٹالہ میں کوئی مجلس مقرر کروں ۔ مناسب ہے کہ آپ بھی اپنے
اشاعۃ السنہ میں میرے اس خط کو شائع کر دیں اور یہ بات بھی ساتھ لکھ دیں کہ اب آپ کو قبول کرنے
میں کیا عذر ہے ؟ خود منصف لوگ دیکھ لیں گے کہ وہ عذر صحیح یا غلط ہے۔
مکرر یہ کہ اللہ جلشانہ خوب جانتا ہے کہ میں اپنے دعوی میں صادق ہوں ، نہ مفتری ہوں نہ
دجال نہ کذاب ۔ اس زمانہ میں کذاب اور دجال اور مفتری پہلے اس سے کچھ تھوڑے نہیں تھے
تا خدا تعالیٰ صدی کے سر پر بھی بجائے ایک مجدد کے جو اس کی طرف سے مبعوث ہو، ایک دجال کو قائم
کر کے اور بھی فتنہ اور فساد ڈال دیتا۔ مگر جو لوگ سچائی کو نہ سمجھیں اور حقیقت کو دریافت نہ کریں اور
تکفیر کی طرف دوڑیں ، میں ان کا کیا علاج کروں ۔ میں اس بیمار دار کی طرح جو اپنے عزیز بیمار کے غم
میں مبتلا ہوتا ہے، اس ناشناس قوم کے لئے سخت اندوہ گیں ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اے قادر
ذوالجلال خدا ! اے ہادی اور رہنما ! ان لوگوں کی آنکھیں کھول اور آپ ان کو بصیرت بخش اور آپ
ان کے دلوں کو سچائی اور راستی کا الہام بخش ۔ اور یقین رکھتا ہوں کہ میری دعا ئیں خطا نہیں جائیں گی
کیونکہ میں اس کی طرف سے ہوں اور اس کی طرف بلاتا ہوں ۔ یہ سچ ہے کہ اگر میں اس کی طرف
سے نہیں ہوں اور ایک مفتری ہوں تو وہ بڑے عذاب سے مجھ کو ہلاک کرے گا کیونکہ وہ مفتری کو کبھی
وہ عزت نہیں دیتا کہ جو صادق کو دی جاتی ہے۔ میں نے جو ایک پیشگوئی ، جس پر آپ نے میرے
صادق اور کا ذب ہونے کا حصر کر دیا ، آپ کی خدمت میں پیش کی ہے۔ یہی میرے صدق اور کذب
کی شناخت کے لئے ایک کافی شہادت ہے۔ کیونکہ ممکن نہیں کہ خدا تعالیٰ کذاب اور مفتری کی مدد
کرے ۔ لیکن ساتھ اس کے میں یہ بھی کہتا ہوں کہ اس پیشگوئی کے متعلق دو پیشگوئی اور ہیں ۔ جن کو
میں اشتہار ہار جولائی ۱۸۸۸ء میں شائع کر چکا ہوں ، جن کا مضمون یہی ہے کہ خدا تعالیٰ اس عورت
کو بیوہ کر کے میری طرف رڈ کرے گا۔ اب انصاف سے دیکھیں کہ نہ کوئی انسان اپنی حیات پر اعتماد
کر سکتا ہے اور نہ کسی دوسرے کی نسبت دعوی کر سکتا ہے کہ وہ فلاں وقت تک زندہ رہے گا یا فلاں
وقت تک مر جائے گا مگر میری اس پیشگوئی میں نہ ایک بلکہ چھ دعوئی ہیں ۔ اوّل نکاح کے وقت تک
میرا زندہ رہنا۔ دوم نکاح کے وقت تک اس لڑکی کے باپ کا یقیناً زندہ رہنا۔سوم پھر نکاح کے بعد
اس لڑکی کے باپ کا جلدی سے مرنا جو تین برس تک نہیں پہنچے گا ۔ چہارم اس کے خاوند کا اڑھائی برس
کے عرصہ تک مر جانا ۔ پنجم اس وقت تک کہ میں اس سے نکاح کروں اس لڑکی کا زندہ رہنا۔ ششم پھر
آخر یہ کہ بیوہ ہونے کی تمام رسموں کو توڑ کر با وجود سخت مخالفت اس کے اقارب کے میرے نکاح میں
آ جانا ۔ اب آپ ایمانا کہیں کہ کیا یہ باتیں انسان کے اختیار میں ہیں؟ اور ذرہ اپنے دل کو تھام کر
سوچ لیں کہ کیا ایسی پیشگوئی سچے ہو جانے کی حالت میں انسان کا فعل ہو سکتی ہے ۔ پھر اگر اس پیشگوئی
پر جولڑکی کے باپ کے متعلق ہے جو ۳۰ ستمبر ۱۸۹۲ ء کو پوری ہو گئی آپ کا دل نہیں ٹھہرتا ؟ تو آپ
اشاعۃ السنہ میں ایک اشتہار حسب اپنے اقرار کے دے دیں کہ اگر یہ دوسری پیشگوئیاں بھی پوری
ہو گئیں تو اپنے ظنون باطلہ سے توبہ کروں گا اور دعوٹی میں سچا سمجھ لوں گا اور ساتھ اس کے خدا تعالیٰ
سے ڈر کر یہ بھی اقرار کر دیں کہ ایک تو ان میں سے پوری ہو گئی اور اگر اس پیشگوئی کے پورا ہو جانے
کا آپ کے دل میں زیادہ اثر نہ ہو تو اس قدر تو ضرور چاہیے کہ جب تک اخیر ظاہر نہ ہو، کفت لسان
اختیار کریں۔ جب ایک پیشگوئی پوری ہو گئی تو اس کی کچھ تو ہیت آپ کے دل پر چاہیے ۔ آپ تو میری
ہلاکت کے منتظر اور میری رُسوائی کے دنوں کے انتظار میں ہیں اور خدا تعالیٰ میرے دعوی کی سچائی پر
نشان ظاہر کرتا ہے۔ اگر آپ اب بھی نہ مانیں تو میرا آپ پر زور ہی کیا ہے لیکن یاد رکھیں کہ انسان
اپنے اوائل ایام انکار میں بباعث کسی اشتباہ کے معذور ٹھہر سکتا ہے لیکن نشان دیکھنے پر ہرگز معذور نہیں
ٹھہر سکتا ۔ کیا یہ پیشگوئی جو پوری ہوگئی کوئی ایسا اتفاقی امر ہے جس کی خدا تعالیٰ کو کچھ بھی خبر نہیں ۔ کیا بغیر
اس کے علم اور ارادہ کے ایک دجال کی تائید میں خود بخود یہ پیشگوئی وقوع میں آگئی؟ کیا یہ سچ نہیں کہ
مدعی کا ذب کی پیشگوئی ہرگز پوری نہیں ہوتی۔ یہی قرآن کی تعلیم ہے اور یہی تو ریت کی ۔ اگر آپ
میں انصاف کا کچھ حصہ ہے اور تقویٰ کا کچھ ذرہ ہے تو اب زبان کو بند کر لیں ۔ خدا تعالیٰ کا غضب آپ
کے غضب سے بہت بڑا ہے ۔ مَا يَفْعَلُ اللهُ بِعَذَابِكُمْ إِنْ شَكَرْتُمْ وَأَمَنْتُمْ
والسلام على من اتبع الهدى وما استكبرو ما ابي
عاجز ۔ غلام احمد علی اللہ عنہ
النساء : ۱۴۸ ، آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۱۹ تا ۳۲۶
مکتوب نمبر ۲۲
ایک روحانی نشان جس سے ثابت ہوگا کہ یہ عاجز صادق اور
خدا تعالیٰ سے مؤید ہے یا نہیں اور شیخ محمد حسین بٹالوی اس
عاجز کو کا ذب اور دجال قرار دینے میں صادق ہے یا خود
کا ذب اور دجال ہے
عاقل سمجھ سکتے ہیں کہ منجملہ نشانوں کے حقائق اور معارف اور لطائف حکمیہ کے بھی نشان
ہوئے ہیں جو خاص ان کو دیئے جاتے ہیں جو پاک نفس ہوں اور جن پر فضل عظیم ہو جیسا کہ آیت
لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ اور آیت وَ مَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا
بلند آواز سے شہادت دے رہی ہے۔ سو یہی نشان میاں محمد حسین کے مقابل پر میرے صدق اور
کذب کے جانچنے کے لئے کھلی کھلی نشانی ہوگی اور اس فیصلہ کے لئے احسن انتظام اس طرح ہو سکتا
ہے کہ ایک مختصر جلسہ ہو کر منصفان تجویز کردہ اس جلسہ کے چند سورتیں قرآن کریم کی جن کی عبارت
استنی ۸ آیت سے کم نہ ہو۔ تفسیر کے لئے منتخب کر کے پیش کریں اور پھر بطور قرعہ اندازی کے ایک سورۃ
اُن میں سے نکال کر اسی کی تفسیر معیا ر امتحان ٹھہرائی جائے اور اس تفسیر کے لئے یہ امر لازمی ٹھہرایا
جاوے کہ بلیغ فصیح زبان عربی اور متقی عبارت میں قلمبند ہو اور دس جز و سے کم نہ ہو، اور جس قد راس
میں حقائق اور معارف لکھے جائیں وہ نقل عبارت کی طرح نہ ہو بلکہ معارف جدیدہ اور لطائف غریبہ
ہوں ۔ جو کسی دوسری کتاب میں نہ پائے جائیں اور بایں ہمہ اصل تعلیم قرآنی سے مخالف نہ ہوں بلکہ
ا الواقعة : ٨٠
البقرة : ۲۷۰
☆
ان کی قوت اور شوکت ظاہر کرنے والے ہوں اور کتاب کے آخر میں سو شعر لطیف بلیغ اور فصیح عربی
میں نعت اور مدح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں بطور قصیدہ درج ہوں اور جس بحر میں وہ شعر ہونے
چاہئیں وہ بحر بھی بطور قرعہ اندازی کے اسی جلسہ میں تجویز کیا جائے اور فریقین کو اس کام کے لئے
چالیس دن کی مہلت دی جائے اور چالیس دن کے بعد جلسہ عام میں فریقین اپنی اپنی تفسیر اور اپنے
اپنے اشعار جو عربی میں ہوں گے سنا دیں ۔ پھر اگر یہ عاجز شیخ محمد حسین بٹالوی سے حقائق اور معارف
کے بیان کرنے اور عبارت عربی فصیح و بلیغ اور اشعار آبدار مدحیہ کے لکھنے میں قاصر اور کم درجہ پر رہا
یا یہ کہ شیخ محمد حسین اس عاجز سے برابر رہا تو اسی وقت یہ عاجز اپنی خطا کا اقرار کرے گا اور اپنی کتابیں
جلا دے گا اور شیخ محمد حسین کا حق ہو گا کہ اس وقت اس عاجز کے گلے میں رسہ ڈال کر یہ کہے کہ
اے کذاب ! اے دجال ! اے مفتری ! آج تیری رسوائی ظاہر ہوئی ۔اب کہاں ہے وہ جس کو تُو کہتا
تھا کہ میرا مددگار ہے۔ اب تیرا الہام کہاں ہے اور تیرے خوارق کدھر چھپ گئے ۔ لیکن اگر یہ عاجز
غالب ہوا تو پھر چاہیے کہ میاں محمد حسین اسی مجلس میں کھڑے ہو کر ان الفاظ سے تو بہ کرے کہ
اے حاضرین ! آج میری روسیا ہی ایسی کھل گئی کہ جیسا آفتاب کے نکلنے سے دن کھل جاتا ہے اور
اب ثابت ہوا کہ یہ شخص حق پر ہے اور میں ہی دجال تھا اور میں ہی کذاب تھا اور میں ہی کافر تھا اور
میں ہی بے دین تھا اور اب میں تو بہ کرتا ہوں ۔ سب گواہ رہیں ۔ بعد اس کے اسی مجلس میں اپنی
کتا بیں جلا دے اور ادنی خادموں کی طرح پیچھے ہولے لیے
صاحبو! یہ طریق فیصلہ ہے جو اس وقت میں نے ظاہر کیا ہے ۔ میاں محمد حسین کو اس پر سخت اصرار
ہے کہ یہ عاجز عربی علوم سے بالکل بے بہرہ اور کوڈن اور نادان اور جاہل ہے۔ اور علم قرآن سے
اگر کسی کے دل میں یہ خدشہ گذرے کہ ایسے جدید حقائق و معارف جو پہلی تفاسیر میں نہ ہوں وہ کیونکر تسلیم کئے جا
سکتے ہیں اور وہ انہیں پہلی ہی تفاسیر میں محدود کرے تو اُسے مناسب ہے کہ عبارت ذیل کو ملاحظہ کرے ۔ ثم رایت
كل اية وكـل حـديـث بحـرا مواجا فيه من اسرار مالو كتبت شرح سر واحدٍ منها في مجلدات لما
احاطته ورئيت الاسرار الخفية مبتذلةً فى اشارات القرآن والسنّة فقضيت العجب كل العجب
فيوض الحرمين - صفحه ۴۲ ) تصنیف حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی)
لے شیخ بٹالوی کو اختیار ہو گا کہ میاں شیخ الکل اور دوسرے تمام متکبر ملاؤں کو ساتھ ملا لے۔ منہ
دیکھو ان کا فتوی نمبر ۴ جلد ۱۳ صفحه ۱۱۵
بالکل بے خبر ہے اور خدائے تعالیٰ سے مدد پانے کے تو لائق ہی نہیں ۔ کیونکہ کذاب اور دجال ہے
اور ساتھ اس کے ان کو اپنے کمال علم اور فضل کا بھی دعوی ہے کیونکہ ان کے نزدیک حضرت مخدوم
مولوی حکیم نورالدین صاحب جو اس عاجز کی نظر میں علامہ عصر اور جامع علوم ہیں ۔ صرف ایک حکیم
اور اخویم مکرم مولوی سید محمد احسن صاحب جو گویا علم حدیث کے ایک پتلے ہیں صرف ایک منشی ہیں ۔
پھر باوجود ان کے اس دعوے کے اور میرے اس ناقص حال کے جس کو وہ بار بار شائع کر چکے ہیں،
اس طریق فیصلہ میں کون سا اشتباہ باقی ہے اور اگر وہ اس مقابلہ کے لائق نہیں اور اپنی نسبت بھی
جھوٹ بولا ہے اور میری نسبت بھی ۔ اور میرے معظم اور مکرم دوستوں کی نسبت بھی تو پھر ایسا شخص کسی
قد ر سزا کے لائق ہے کہ کذاب اور دجال تو آپ ہو اور دوسروں کو خواہ نخواہ دروغ گوکر کے مشتہر
کرے اور یہ بات بھی یادر ہے کہ یہ عاجز در حقیقت نہایت ضعیف اور بیچ ہے گویا کچھ بھی نہیں ۔ لیکن
خدا تعالیٰ نے چاہا ہے کہ متکبر کا سر توڑے اور اس کو دکھاوے کہ آسمانی مدد اس کا نام ہے۔ چند ماہ کا
عرصہ ہوا ہے جس کی تاریخ مجھے یاد نہیں کہ ایک مضمون میں نے میاں محمد حسین کا دیکھا جس میں میری
نسبت لکھا ہوا تھا کہ یہ شخص کذاب اور دجال اور بے ایمان اور بائیں ہمہ سخت نادان اور جاہل اور
علوم دینیہ سے بے خبر ہے۔ تب میں جناب الہی میں رویا کہ میری مدد کر تو اس دُعا کے بعد الہام
ہوا کہ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم لے یعنی دُعا کرو کہ میں قبول کروں گا ۔ مگر میں بالطبع نافر تھا کہ کسی
کے عذاب کے لئے دُعا کروں ۔ آج جو ۲۹ شعبان ۳۱۰ ا ھ ہے ۔ اس مضمون کے لکھنے کے وقت
خدا تعالیٰ نے دعا کے لئے دل کھول دیا ۔ سو میں نے اس وقت اسی طرح سے رقت دل سے اس
مقابلہ میں فتح پانے کے لئے دعا کی اور میرا دل کھل گیا اور میں جانتا ہوں کہ قبول ہوگئی اور میں جانتا
ہوں کہ وہ الہام جو مجھ کو میاں بٹالوی کی نسبت ہوا تھا کہ اِنّی مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ اهَانَتَكَ وه ای
موقعہ کے لئے ہوا تھا ۔ میں نے اس مقابلہ کے لئے چالیس دن کا عرصہ ٹھہرا کر دعا کی ہے اور وہی
عرصہ میری زبان پر جاری ہوا ۔ اب صاحبو ! اگر میں اس نشان میں جھوٹا نکلا یا میدان سے بھاگ گیا یا
کچے بہانوں سے ٹال دیا تو تم سارے گواہ رہو کہ بیشک میں کذاب اور دجال ہوں ۔ تب میں ہر یک
سزا کے لائق ٹھہروں گا۔ کیونکہ اس موقعہ پر ہریک پہلو سے میرا کذب ثابت ہو جائے گا اور دُعا کا
ا المؤمن: ٦١ تذکرہ صفحہ ۱۵۷۔ ایڈیشن چہارم
نا منظور ہونا کھل کر میرے الہام کا باطل ہونا بھی ہر ایک پر ہویدا ہو جائے گا۔ لیکن اگر میاں بٹالوی
مغلوب ہو گئے تو اُن کی ذلت اور روسیاہی اور جہالت اور نادانی روزِ روشن کی طرح ظاہر ہو جائے
گی ۔ اب اگر وہ اس کھلے کھلے فیصلہ کو منظور نہ کریں اور بھاگ جائیں اور خطا کا اقرار بھی نہ کریں تو
یقیناً سمجھو کہ ان کے لئے خدا تعالیٰ کی عدالت سے مندرجہ ذیل انعام ہے۔
لعنت
لعنت
لعنت
لعنت
لعنت
(ন)
(لد )
تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ
المشتهر
مرزا غلام احمد قادیانی
۳۰ مارچ ۱۸۹۳ء
نوٹ :۔ اگر میاں بٹالوی اس نشان کو منظور نہ کریں اور کسی اور قسم کا نشان چاہیں تو پھر اسی کے
بارے میں دعا کی جائے گی مگر پہلے اشتہارات کے ذریعہ سے شائع کر دیں کہ میں اس مقابلہ سے
عاجز اور قاصر ہوں ۔
تنبیہہ : اس کا جواب یکم اپریل سے دو ہفتہ کے اندر نہ آیا تو آپ کی گریز سمجھی جائے گی ۔
آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۰۲ تا ۶۰۴
مکتوب نمبر ۲۳
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اشتہار ۳۰ مارچ ۱۸۹۳ء
کے جواب میں مولوی محمد حسین بٹالوی کا خط
شیخ محمد حسین بٹالوی
۱۹ را پریل ۱۸۹۳ء
تمہارے چند اوراق کتاب وساوس کے ہمدست عزیزم مرزا خدا بخش اور دور جسٹر ڈ خط وصول
ہوئے (۱) میں تمہاری اس کتاب کا جواب لکھنے میں مصروف تھا ۔ اس لئے تمہارے خطوط کے جواب
میں توقف ہوا ۔ اب اس سے فارغ ہوا ہوں تو جواب لکھتا ہوں (۲) میں تمہاری ہر ایک بات کی
اجابت کیلئے مستعد ہوں ۔
(۱) مباہلہ کیلئے طیار ہوں ۔
(۲) بالمقابلہ عربی عبارت میں تفسیر قرآن لکھنے کو بھی حاضر ہوں ۔ میری نسبت جو تم کو منذ را لہام ہوا
ہے اس کی اشاعت کی اجازت دینے کو بھی مستعد ہوں ۔ مگر ہر ایک بات کا جواب واجابت رسالہ
میں چھاپ کر مشتہر کرنا چاہتا ہوں ۔ جو انہیں باقی ماندہ ایام اپریل میں ہوگا ۔ انشاء اللہ تعالیٰ
(۳) تمہارا سابق تحریرات میں یہ قید لگانا کہ دو ہفتہ میں جواب آوے اور آخری خط میں یہ لکھنا کہ
۲۰ را پریل تک جواب ملے ورنہ گریز مشتہر کیا جائے گا ۔ کمال درجہ کی خفت و وقاحت ہے ۔ اگر
بعد اشتہارا را نکارا دھر سے اجابت کا اشتہار ہوا تو پھر کون شرمندہ ہو گا ؟ (۴) ہماری طرف سے
جو جواب خط نمبری ۲۱ ۔ مؤرخہ ۹ جنوری ۱۸۹۳ء کیلئے ایک ماہ کی میعاد مقرر ہوئی تھی ۔ اس کا
لحاظ تم نے یہ کیا کہ تیسرے مہینے کے اخیر میں جواب دیا۔ پھر اپنی طرف سے یہ حکومت کہ جواب
دو هفته یا ۲۰ را پریل تک آوے۔ کیوں موجب شرم نہ ہوئی ۔ تم نے اپنے آپ کو کیا سمجھا ہے؟
اور اس حکومت کی کیا وجہ ہے ۔ جن پر تم حکومت کرتے ہو ۔ وہ تم کو دجال ، کذاب ، کافر و
زندیق سمجھتے ہیں پھر وہ ایسی حکومتوں کو کیونکر تسلیم کریں ۔ کیا تم نے سب کو اپنا مرید ہی سمجھ رکھا
ہے؟ ذرا عقل سے کام لو۔ کچھ تو شرم کرو۔ دین سے تعلق نہیں رہا تو کیا دنیا سے بھی بے تعلق ہو؟
اس خط کی رسید ڈاکخانہ سے لی گئی ہے۔ وصولی سے انکار کرو گے تو وہ رسید تمہاری مکذب
ہوگی ۔
ابوسعید محمد حسین عفا اللہ عنہ
ایڈیٹر اشاعۃ السنہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جواب
آپ کا خط دوسری شوال ۱۳۱۰ھ کو مجھ کو ملا ۔ الحمد لله والمنتہ کہ آپ نے میرے اشتہار مؤرخہ
۳۰ مارچ ۱۸۹۳ء کے جواب میں بذریعہ اپنے خط ۱۸ اپریل ۱۸۹۳ء کے مجھ کو مطلع کیا کہ میں
بالمقابلہ عربی عبارت میں تفسیر قرآن لکھنے کو حاضر ہوں ۔ خاص کر مجھے اس سے بہت ہی خوشی ہوئی کہ
آپ نے اپنے خط کی دفعہ ۲ میں صاف لکھ دیا کہ میں تمہاری ہر ایک بات کی اجابت کے لئے مستعد
ہوں ۔ سو اس اشتہار کے متعلق باتیں جن کو آپ نے قبول کر لیا ۔ صرف تین ہی ہیں زیادہ نہیں ۔
اوّل یہ کہ ایک مجلس قرار پا کر قرعہ اندازی کے ذریعہ سے قرآن کریم کی ایک سورۃ جس کی
آیتیں اسی سے کم نہ ہوں ، تفسیر کرنے کے لئے قرار پاوے۔ اور ایسا ہی قرعہ اندازی کی رُو سے
قصیدہ کا بحر تجویز کیا جائے ۔
دوسری یہ کہ وہ وہ تفسیر تفسیر قرآن قرآن کریم کریم کے کے ایسے ایسے حقائق حقائق و و معارف معارف پر پر پر مشتمل ہو جو جدید ہوں اور
منقولات کی مد میں داخل نہ ہو سکیں ۔ اور بایں ہمہ عقیدہ متفق علیہا اہل سنت والجماعت سے مخالف بھی
نہ ہو۔ اور یہ تفسیر عربی بلیغ فصیح اور متقی عبارت میں ہو۔ اور ساتھ اس کے ننوا شعر عربی بطور قصیدہ
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح میں ہو ۔
تیسری یہ کہ فریقین کے لئے چالیس دن کی مہلت ہو۔ اس مہلت میں جو کچھ لکھ سکتے ہیں لکھیں
اور پھر ایک مجلس میں سناویں۔
پس جبکہ آپ نے یہ کہہ دیا کہ میں آپ کی ہر ایک بات کی اجابت کیلئے مستعد ہوں تو صاف طور پر
کھل گیا کہ آپ نے یہ تینوں باتیں مان لیں۔ اب انشاء اللہ القدیر اسی پر سب فیصلہ ہو جائے گا ۔ آج
اگر چہ روز عید سے دوسرا دن ہے مگر اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ آپ کے مان لینے اور قبول کرنے سے مجھے
اس قدر خوشی ہوئی کہ میں آج کے دن کو بھی عید کا ہی دن سمجھتا ہوں ۔ الحمد لله ثم الحمد للہ کہ اب ایک کھلے
کھلے فیصلہ کے لئے بات قائم ہوگئی ۔ اب لوگ اس بات کو بہت جلد اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے کہ
خدا تعالیٰ اس عاجز کو بقول آپ کے کافر اور کذاب ثابت کرتا ہے یا وہ امر ظاہر کرتا ہے جو صادقین
کی تائید کے لئے اس کی عادت ہے ۔ اگر چہ دل میں اس وقت یہ خیال بھی آتا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ
آپ اس صاف اقرار کے بعد رسالہ میں کچھ اور کا اور لکھ ماریں، لیکن پھر اس بات سے تسلی ہوتی ہے
کہ ایسے صاف اور کھلے کھلے اقرار کے بعد کہ میں نے آپ کی ہر ایک بات مان لی ہے ۔ ہرگز ممکن
نہیں کہ آپ گریز کی طرف رُخ کریں اور اب آپ کے لئے یہ امر ممکن بھی نہیں کیونکہ آپ ان شرائط
پیش کردہ کو بغیر اس عذر کے کہ ان کی انجام دہی کی مجھ میں لیاقت نہیں اور کسی صورت سے چھوڑ نہیں
سکتے اور خود جیسا کہ آپ اپنے اس خط میں قبول کر چکے ہیں کہ میں نے ہر ایک بات مان لی تو پھر
ماننے کے بعد انکار کرنا خلاف وعدہ ہے۔
مجھے اس بات سے بھی خوشی ہوئی کہ میری تحریر کے موافق آپ مباہلہ کے لئے بھی تیار ہیں اور
اپنی ذات کی نسبت کوئی نشان بھی دیکھنا چاہتے ہیں ۔ سبحان اللہ! اب تو آپ کچھ رخ پر آگئے ۔ اگر
رسالہ میں کچھ نئے پتھر نہ ڈال دیں مگر کیوں کر ڈال سکتے ہیں ۔ آپ کا یہ فقرہ کہ میں آپ کی ہر ایک کا
بات کی اجابت کے لئے مستعد ہوں ۔ طیار ہوں ۔ حاضر ہوں ۔ صاف خوشخبری دے رہا ہے کہ آپ
نے میری ہر ایک بات اور ہر ایک شرط کو سچے دل سے مان لیا ہے ۔ اب میں مناسب دیکھتا ہوں کہ
اس خوشخبری کو چھپایا نہ جائے بلکہ چھپوایا جائے ۔ اس لئے معہ آپ کے خط کے اس خط کو چھاپ کر آپ
کی خدمت میں نذر کرتا ہوں اور ایفاء وعدہ کا منتظر ہوں ۔ والسلام على من اتبع الهدى
الراقم
۱۹ را پریل ۱۸۹۳ء
خاکسار
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور
مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۳۲۱ تا ۳۲۳
امام الوقت کی خط و کتابت
ذیل میں ہم امام الزمان حضرت سیدنا مرزا صاحب ایدہ اللہ کا وہ ہدایت نامہ بڑے فخر سے
درج کرتے ہیں جو حضور نے میاں محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنۃ کو اُن کی یہ بات سن کر کہ میں
نماز میں اُن پر لعنت کرتا ہوں ۔ معاذ اللہ
اپنی سچی ہمدردی اور حقیقی جوش محبت سے ( جو اس مقدس قوم کو بنی نوع انسان سے عموماً اور اپنے
مخالفوں سے خصوصاً ہوتی ہے ) لکھا اور یہ قول سچ کر دکھایا ۔
گالیاں سُن کے دُعا دیتا ہوں اُن لوگوں کو
رحم ہے جوش میں اور غیظ گھٹایا ہم نے
۔
اس خط کو پڑھ کر ہمارے ناظرین معلوم کریں گے کہ باوجود یکہ یہ کریم النفس انسان ایک
نادان مولوی کے سب وشتم سے سخت ستایا گیا اور رنج دیا گیا اور نہ اپنے لئے بلکہ اس لئے کہ اُس نے
اُس کو خدا کی اور آسمان کی باتیں سنائیں ۔ ایسی حالت میں اس مقدس انسان نے جب کب اس ۔
نادان مخالف الرائے کے حق میں دعائے خیر ہی کی ہے اور ہمیشہ یہی آرزو ظاہر کی ہے کہ اللہ تعالیٰ
اُس کو وہ آنکھ اور بصیرت دے جس سے وہ خدائے تعالیٰ کی قدرت نمائیوں کے دیکھنے پر قادر ہو
کا
سکے ۔ اس وقت بھی اُس کے لعن طعن سن کر اس راست باز نے یہی چاہا کہ گو عرصہ سے خط و کتابت بند
ہو۔ تو ہو۔ خود ہی ابتداء کر کے پھر اس کو تبلیغ کی اور ایک عظیم الشان نشان ظاہر ہونے سے پیشتر اُس کو
سچی ہمدردی اور جوش دل سے لکھا تا وہ اُس وقت جب وہ نشان ظاہر ہو۔ اس ہدایت نامہ سے مدد جوش وہ
لے کر اپنی اصلاح کرلے ۔ مگر اس شتاب کارملاں کی تیزی طبع ملاحظہ ہو کہ بجائے اس کے اُس خط ۔
سے استفادہ کرتا اور صبر و استقلال سے اُس نشان کا انتظار کرتا اور کرشمہ قدرت کو دیکھنے کے لئے
اپنے آپ کو طیار کرتا ۔ اُس معاملہ کرسی کے جھگڑے کو لے بیٹھا کہ ثابت کرو کہ مجھے مقدمہ ہنری کلارک
میں کرسی نہیں ملی اور جھڑکیاں ملیں ۔ ناظرین خود حضرت مسیح الزمان اور اُس کے خط کو پڑھ کر اندازہ
کر لیں گے کہ کونسا خط اپنے اندر ہدایت کی روشنی اور کونسا بدحواسی کی تاریکی رکھتا ہے ۔ الغرض ہم اُن
ا