غیر احمدی علماء کے نام خطوط (۲)

مکتوبات احمد (جلد اوّل)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

غیر احمدی علماء
کے نام خطوط
(ন)
سابقه جلد ششم
مرتبه
حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی
صفحه ۳۷۷ تا ۴۹۸

فهرست مکتوبات
غیر احمدی علماء کے نام
مکتوب نمبر صفحه تاریخ تحریر مکتوب
مکتوب بنام
له
♡
لد
V
ا خالد
لد 70
لداله
لد الله
لدلد الله
الد
لدلدل
الله
لدم
اله
لدا
جلد اول
یکم مارچ ۱۸۸۴ء
مولوی نور محمد صاحب
دسمبر ۱۸۸۴ء
حاجی محمد ولی اللہ صاحب
۲۳ دسمبر ۱۸۸۴ء
حاجی محمد ولی اللہ صاحب
۳۰ دسمبر ۱۸۸۴ء
حاجی محمد ولی اللہ صاحب
۴ فروری ۱۸۸۵ء
حاجی محمد ولی اللہ صاحب
۲۱ مئی ۱۸۸۶ء
حاجی محمد ولی اللہ صاحب
۲۸ اپریل ۱۸۸۸ء
مولوی امام الدین صاحب
۳۰ ستمبر ۱۸۸۹ء
مولوی امام الدین صاحب
۱۱ فروری ۱۸۹۱ء مولوی عبدالجبار صاحب غزنوی
۲۳ اگست ۱۸۹۱ء اقرار نامہ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی
۲۴ اگست ۱۸۹۱ء
اہل اسلام لدھیانہ
۲۴ اگست ۱۸۹۱ء
اہل اسلام لاہور
۲۴ اپریل ۱۸۸۹ء مولوی محمد بشیر صاحب بھو پالوی
۱۵ اکتوبر ۱۸۹۱ء
مولوی محمد احمد صاحب

مکتوب بنام
مولوی محمد بشیر صاحب بھوپالوی
مکتوبات احمد
مکتوب نمبر صفحه تاریخ تحریر مکتوب
بلا تاریخ
۲۱ اکتوبر ۱۸۹۱ء مولوی محمد بشیر صاحب بھوپالوی
۲۲ اکتوبر ۱۸۹۱ء مولوی محمد بشیر صاحب بھوپالوی
۲۳ اکتوبر ۱۸۹۱ء مولوی محمد بشیر صاحب بھوپالوی
۲۴ مئی ۱۸۹۳ء مولوی عبدالحق صاحب غزنوی
مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی
١٨٩٦ء
۶ جنوری ۱۸۹۷ء غلام دستگیری صاحب قصوری
بلا تاریخ
غلام دستگیری صاحب قصوری
۲۷ اپریل ۱۸۹۹ء
حافظ محمد یوسف صاحب
۱۵ مئی ۱۸۹۹ء
حافظ محمد یوسف صاحب
۱۶ جون ۱۸۹۹
با بوالہی بخش صاحب
۱۰ دسمبر ۱۸۹۹ء مولوی سلطان محمود صاحب
۱۷ جون ۱۹۰۲ء ایک مشہور درسگاہ کا صاحبزادہ
١٩٠٦ء
۲۰ جون ۱۹۰۵ء منشی عبد القادر صاحب بیدل
قاضی نذر حسین صاحب قلقل
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
لدلد
لدلدلد
لدلدلد
لدلد الله
VI
لد ٧
الد
LVW
76لد

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
( تمہیدی نوٹ )
اللہ تعالیٰ کا شکر اور حمد ہے کہ اس نے اس خاکسار کو توفیق بخشی که حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے مکتوبات کی چھٹی جلد کو ترتیب دے ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ ۔
اس جلد میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان مکاتیب کو جمع
کرنے کی سعی کی ہے جو آپ نے مخالف الرائے علماء ومشائخین اور غیر احمدی مسلمانوں کو
وقتاً فوقتاً لکھے۔ یہ مکاتیب کبھی تو بعض کے استفسارات کے جواب میں لکھے گئے اور کبھی
اتمام حجت اور تبلیغ حق کیلئے ۔ میں نے کوشش کی ہے کہ مکتوب الیہم کے متعلق ایک مختصر سا
نوٹ دے دوں تا کہ تاریخ سلسلہ میں ان کی حیثیت ظاہر رہے ۔
مکتوبات احمد یہ کے سلسلہ میں اس وقت تک پانچ جلد میں نو نمبروں میں شائع ہو چکی
ہیں اور اس لحاظ سے یہ دسویں جلد ہے۔ ایک جلد متفرقات کی ہوگی اور اس طرح مکتوبات
کے سلسلہ کی تکمیل ہو جائے گی ۔ وَبِاللَّهِ التَّوْفِيقُ ۔
مکتوبات کی جمع و ترتیب بھی دراصل سیرۃ و سوانح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
ایک اہم حصہ ہے ۔ مجھے اعتراف ہے کہ اس کام کو میں متواتر اور مسلسل جاری نہیں رکھ سکا۔
میں اپنی کمزوریوں سے ناواقف نہیں مگر میں ایک یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس غفلت اور
کوتاہی کے لئے جماعت بھی منفرد او مجتمعاً ذمہ دار ہے اِلَّا مَا شَاءَ اللہ اس لئے کہ اس نے
اس کام کی اہمیت کو ابھی تک نہیں سمجھا۔ بہر حال میں اپنے ذوق اور استعداد کے موافق اس
سے غافل نہیں رہا اور یہ اسی جذبہ کی ایک حقیر کوشش ہے۔ اللہ تعالیٰ قبول کرے آمین ۔
خاکسار عرفانی کبیر
از سکندر آباد دکن
۲۸ رفروری ۱۹۵۰ء

مولوی نور محمد صاحب کے نام
(تعارفی نوٹ )
لکھو کے ضلع فیروز پور میں مولوی محمد صاحب لکھو کے والے ایک مشہور عالم
خاندان کے رکن تھے ۔ انہوں نے پنجابی زبان میں بعض کتابیں ” احوال الآخرت
وغیرہ تصنیف کی تھیں اور کچھ قرآن مجید کی تفسیر بھی لکھی ۔ اس خاندان کے بعض افراد کو
خواب بینی یا الہام کا بھی دعوی تھا ۔ اسی خاندان کے ایک فرد مولوی نور محمد صاحب بھی
تھے۔ میں نے ان کو دیکھا ہے ۔ یہ مکتوب جو میں نیچے درج کر رہا ہوں ، انہیں کے نام
ہے۔ میں نے جب ان کو دیکھا تو وہ سلسلہ کے خلاف ضلع گورداسپور میں دورہ
کر رہے تھے اور وہ قادیان بھی آئے اور انہیں یہ معلوم تھا کہ حضرت اقدس کے
ابنائے عم آپ کے مخالف ہیں۔ اس لئے انہیں بڑی امیدیں تھیں ۔ میرے سامنے کا
واقعہ ہے اور میں محمد اللہ عینی شاہد ہوں ۔ وہ ایک گھوڑی پر سوار تھے، مسجد مبارک
کے سامنے ایک چبوترہ پر مرزا نظام الدین صاحب بیٹھے ہوئے تھے، ان سے ہی اس
نے دریافت کیا کہ نمبر دار مرزا نظام الدین صاحب سے ملنا ہے ۔ مرزا صاحب نے
دریافت کیا۔ کیا کام ہے؟ میں ہی ہوں ۔ اس نے کہا کہ یہاں مرزا نے دعوی کیا
ہے میں اس کی مخالفت کرنے آیا ہوں ۔ مرزا نظام الدین صاحب نے ہنس کر کہا کہ یہ
سمجھا ہوگا کہ ہم ان کے مخالف ہیں۔ یہاں کوئی تقریر نہیں ہو سکتی ۔ روٹی کھانی ہے تو
منگوا دیتا ہوں ۔ ورنہ سیدھے چلے جاؤ۔ تمہارا کچھ کام نہیں ۔ اس پر وہ سیدھا بازار
کے راستہ چلا گیا۔ بازار میں بھی کسی نے پوچھا نہیں ۔ میں نے مرز انظام الدین صاحب
کے جواب کو نہایت نرم الفاظ میں لکھا ہے ورنہ اُنہوں نے تو نہایت خشونت سے اپنے
محاورہ میں ان سے کلام کیا تھا ۔ پس یہ وہ نور محمد صاحب ہیں ۔
( عرفانی کبیر )

مکتوب نمبر 1
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
از طرف احقر عباد عائذ بالله الصمد
جلد اول
به مخدومی مکرمی مولوی نور محمد صاحب - سَلَمٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى -
اما بعد - نامه گرامی آں مخدوم پہنچا۔ یہ عاجز باعث کم فرصتی و مشغولی ملاقات بعض
احباب و نیز بوجہ ضعف طبیعت اب تک جواب لکھنے سے مقصر رہا اور اب بھی اس قدر طاقت و
فرصت نہیں کہ مفصل لکھوں ۔ صرف مجمل طور پر عرض کرتا ہوں کہ اگر چہ یہ عاجز اپنی ذاتی حالت
کی رو سے فی الواقع نہایت آلوده دامن اور ناچیز اور بیچ ہے اور جس قدر بدظنی کی جائے وہ
تھوڑی ہے۔ من آنم کہ من دانم ۔ لیکن اگر رنج ہے تو صرف اس قدر ہے کہ جس بنا پر آپ اور
آپ کے ان بزرگوں نے جن کے رویا اور کشوف آپ کے زعم خام میں قطعی اور یق اور یقینی ہیں ۔ جن
میں وحی انبیاء کی طرح ایک ذرہ خطا اور غلطی کی گنجائش نہیں ہے، اس احقر عباد پر کذب اور افترا کا
الزام لگایا ہے اور اپنے گمان میں بہت کچھ فساد اور شرک اور کفر کی حالت کو بہ نسبت ایں
احقر یقین کر لیا ہے ۔ ایسا یقین مسلمانوں کی حالت سے بعید ہے ۔ اَللَّهُمَّ أَصْلِحُ أُمَّةَ
مُحَمَّدٍ ( آپ کو اور آپ کے بزرگوار کو بڑی وحشت میں اس خواب نے ڈالا ہے کہ جو
نقول آپ کے اس بزرگوار نے دیکھی ہے جس میں ان کے متخیلہ پر ایسا ظاہر ہوا کہ گویا یہ عاجز
ایک جھوٹہ پر سوار ہے اور گلے میں زنا ر ہے ۔ جھوٹے کے ڈم کی طرف منہ ہے اور پھر اس
بزرگ نے یہ دیکھا کہ یہ عاجز ایک ریچھ کی کھال پر بیٹھا ہوا ہے اور اس پر قرآن شریف رکھا ہوا
ہے۔ اور پھر ایک دوسرے بزرگ نے بقول آپ کے اس عاجز کی بینائی میں فرق دیکھا۔ ان
دونوں خوابوں کی صورت پر نظر کر کے سیرت حسن ظن اسلامی کو آپ نے چھوڑ دیا اور جو کچھ
تمہارے رب کریم نے تاکید فرمائی ہے کہ ظن المومنین والمومنات کا اپنے بھائیوں سے بخیر ہونا
چاہئے ۔ اس تاکید کو یک لخت بھول گئے اور بڑے دعوے سے زبان کھولی کہ ضرور دال میں
صلى الله

کچھ کالا ہے۔ برادرم! آپ ناراض نہ ہو جائیں کہ یہ کلمہ کفر سے کچھ کم نہیں ۔ کاش اگر آپ کو
کچھ سمجھ ہوتی کسی مومن کی نسبت ایسے ایسے وجوہات سے کفر یا شرک یا فسق اور افترا کا یقین کرنا
اور یہ کہنا کہ ضرور دال میں کچھ کالا ہے، پر ہیز گار اور نیک شعار اور نیک طبیعت مسلمانوں کا
ہرگز طریق نہیں ۔ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ
نہ معلوم کہ آپ اور آپ کے بزرگوار کہاں سے اور کس سے سُن آئے کہ جو صورت مثالی خواب یا
کشف میں مشہود ہو وہی صورت حقیقت مقصودہ ہوتی ہے۔ کیونکہ آج تک تمام معبرین کا اسی پر
اتفاق ہے کہ ہر ایک نوع رویا اور کشوف میں اکثری اصول یہی ہے کہ جو امور صور حسیہ اور
مثالیہ میں ظاہر ہوتے ہیں وہ اپنی ظاہری شکل پر حمل نہیں کئے جاتے ۔ کیونکہ وہ تمام معانی ہیں
جن کو ان صورتوں سے بوجہ من الوجوه مناسبت ہے اور یہ مناسبت ہے کہ جو صرف بوجہ اعتقاد
رائی قوت متخلیہ میں پیدا ہو جاتے ہیں ۔ مثلاً ایک شخص اپنے دشمن کو سانپ کی صورت میں دیکھتا
ہے۔ سو یہ نہیں کہ سانپ کی صفات ذمیمہ فی الحقیقت اس دشمن میں موجود ہیں ۔ بلکہ ممکن ہے کہ
دشمن اپنی ذاتی حالت کی رو سے پارسا اور نیک آدمی ہو اور صرف رائی کے خبث اعتقاد نے
سانپ کی صورت پر اس کو کر دیا ہو۔ اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو معانی صور مثالیہ میں مشتمل ہو کر
قوت متخیلہ پر ظاہر ہوتے ہیں وہ شخص رائی کی خود اپنی ہی حالت ہوتی ہے اور جو خبث اور فساد
کی کسی دوسرے کی نسبت وہ رائی دیکھتا ہے۔ حقیقت میں وہ تمام خبث اور فساد اس کے اپنے
ہی نفس میں بھرا ہوا ہے اور شخص مرئی جو کامل اور آئینہ صفت ہوتا ہے ، وہ آئینہ کی طرح وہ خبث
اس پر ظاہر کر دیتا ہے ۔ مثلاً ایک شخص کہ جو نہایت بد شکل ہے جب وہ اپنی صورت آئینہ میں
دیکھے گا تو ضرور اس کی شکل کا عکس آئینہ میں پڑے گا ۔ اب یہ بات نہیں کہ آئینہ بد شکل ہے بلکہ ۔
باعث نہایت صفائی کے اس میں انعکاس بدشکلی کا ہو گیا ہے۔ اسی جہت سے محققین علم تعبیر لکھتے
ہیں کہ جو لوگ فانی ہیں وہ باعث آئینہ صفت ہونے کے محل انعکاسی صفات ہو جایا کرتے
ہیں ۔ اسی وجہ سے قدیم سے یہ تحریر ہوتا چلا آیا ہے کہ اکثر كَفَرَہ فَجَرَہ نے یا ایسوں نے جن کا
خاتمہ بدتھا انبیاء اور اولیاء کو خراب اور فاسد حالتوں میں دیکھا ہے اور آخر انجام ایسے لوگوں کا
ا البقرة : 9

بد ہوا ہے اور کفر پر مرے ہیں ۔ تھوڑے عرصہ کی بات ہے کہ ایک بزرگ مولوی فضل احمد نام نے
کہ جو موضع فیروز والہ ضلع گوجرانوالہ میں رہتے ہیں ، ایام خوردسال میں اس احقر کے استاد بھی
تھے اور اب تک بقید حیات ہیں۔ اس عاجز کے پاس ذکر کیا کہ ایک شخص نے پیغمبر خدا صلے کو
الله
عليه
حالت خراب میں دیکھا اور لباس و وضع و مکان و حالت وغیرہ امور میں نالائق باتیں مشاہدہ
کیں اور مولوی صاحب فرمانے لگے کہ اس خواب کے سننے سے مجھے بہت انقباض ہے اور ہر چند
اس وسوسہ کو دور کرتا ہوں مگر بے اختیاری ہے۔ تب میں نے امام زین العابدین وغیرہ کے
اقوال ان کو پڑھ کر سنائے اور معتبر رسائل تعبیر کے کھول کر ان پر ظاہر کیا کہ اس پلید باطن نے
اپنے ہی نفس کو دیکھا ہے، نہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کو ۔ اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ اس
کا خاتمہ بد ہوگا ۔ تب مولوی صاحب سن کر بہت خوش ہوئے اور ان کا تمام انقباض دور ہو گیا اور
فرمانے لگے کہ وہ شخص کچھ تھوڑی مدت اس خواب کے بعد عیسائی بھی ہو گیا ہے۔ سو خاتمہ بد
پر
ہی قومی علامت ہے اور نیز مولوی صاحب نے یہ بھی فرمایا کہ مجھ کو اس عمدہ تعبیر کی ہر گز خبر نہ تھی ۔
اب مجھ کو بہت بصیرت حاصل ہوئی ۔ سچ ہے کہ بغیر علم کے انسان اندھا ہوتا ہے۔ غرض یہ بات
یا درکھنے کے قابل ہے کہ جو شخص فانیوں کو حالت خراب میں دیکھتا ہے وہ درحقیقت اپنے ہی نفس
کی حالت کو مشاہدہ کرتا ہے اور سر اس میں یہ ہے کہ جو شخص اپنے نفس سے فانی ہے وہ باعث
اپنی نہایت شفقت کے کہ جو اس کو عباد اللہ سے ہے ۔ دوسروں کی حالت پر کہ جن میں شخص
خواب بین بھی داخل ہے ایسا ہی دردمند ہے کہ جیسا کہ خود صاحب درد کو ہونا چاہئے ۔ پس اسی
جہت سے شخص رائی کی حالت ناقصہ اس صاحب کمال میں کہ جو بوجہ غایت شفقت محو فی الخلق
بھی بطور انعکاس دکھائی دیتی ہے اور سادہ لوح کو یہ دھو کہ لگتا ہے کہ واقعی طور پر یہ حالت اس
میں موجود ہے۔ اور کبھی اس کا باعث یہ بھی ہوتا ہے کہ ایک شخص کسی شخص کا حال اور مقام
دریافت کرنے کے لئے باطنی طور پر توجہ کرتا ہے اور وہ شخص جس کا حال دریافت کرنا منظور
ہے۔ وہ شخص متوجہ کے منع نظر سے بہت دور ہوتا ہے۔ ناچار نظر باطنی کے تھکنے کی وجہ سے کچھ
اپنے ہی حالات ظاہر ہو جاتے ہیں ۔ جیسے ایک شخص کہ جو آسمان کی طرف نظر کرتا ہے تو آسمان
بوجہ دور ہونے کے اس کو نظر نہیں آتا ۔ لیکن اپنی ہی آنکھوں کے کبودی سایے فضاء آسمان میں

دکھائی دیتی ہے اور دھو کے سے نادان آدمی یہ خیال کر لیتا ہے کہ آسمان برنگ کبود ہے ۔ حالانکہ
وہ ایک نورانی اور پاک جو ہر ہے۔ سواسی طرح نقصان توجہ سے بھی دھو کے لگتے رہے ہیں جس
میں سلب ایمان کا خطرہ رہتا ہے ۔
اب قصے کو مختصر کر کے گزارش کرتا ہوں کہ جو آپ کے بزرگوار نے خواب دیکھا ہے وہ تعبیر
کی رو سے نہایت عمدہ خواب ہے۔ کاش! آپ کے بزرگوار اور نیز آپ کو کچھ حصہ علم تعبیر سے
ہوتا ۔ تا دونوں تہلکہ بدظنی سے بچ جاتے ۔ سو جاننا چاہئے کہ امام ابن سیرین کہتے ہیں کہ زنار کا
باندھنا مستور الحال کے لئے اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے صاحب
عزم ہے اور نہ گھٹے گا اور نہ تھکے گا جب تک اپنے دشمنوں سے انصاف نہ لے اور گاومیش سے
قوم لا یعقل اور نفس پرست لوگ مراد ہیں اور اس پر سوار ہونا اشارہ بہ غلبہ وظفر وفتح ہے۔ جس
سے بالآخر سب نا اہل و نفس پرست ذلیل ہو جائیں گے اور حق ظاہر ہو جائے گا اور یہ جو اس
بزرگ نے دیکھا کہ سواری کی حالت میں دم کی طرف منہ ہے۔ یہ إِعْرَاضٍ عَنِ الْجَاهِلِين نے
کی طرف اشارہ ہے یعنی جاہلوں سے منہ پھیرا ہوا ہے اور ان کے جاہلا نہ شور و غوغا کی طرف
التفات نہیں ۔ سوڈم کی طرف منہ کرنے سے یہی مراد ہے کہ جاہلوں سے اعراض کیا ہوا ہے اور
آیت اَعْرِضْ عَنِ الْجُهِلِينَ ے پر عمل ہے اور دوسری خواب پہلی خواب کی تائید میں ہے۔
ریچھ سے مراد احمق اور سفلہ آدمی ہیں کہ جو ریچھ کی طرح ناحق اُلجھتے ہیں اور ریچھ کی کھال پر
بیٹھنا تسلط نام سے مراد ہے۔ اور ریچھ کی کھال اس کے اخلاق ذمیمہ کا پردہ ہے جس پردہ کو
خداوند کریم بذریعہ اس عاجز کے فاش کرے گا ۔ اور یہ جو دیکھا کہ قرآن شریف اس کھال پر
رکھا ہوا ہے ۔ اس کی یہ تعبیر ہے کہ حجت قرآنی ایسے ریچھوں پر قائم ہو جائے گی ۔ گویا قرآن
اس کھال پر رکھا گیا اور فرق بینائی سے اندوہ وحزن مراد ہے کہ جو شفقہ علیٰ خلق اللہ طاری
حال ہے۔ چنانچہ ابن سیرین وغیرہ معبروں نے شخص مامور الحال کیلئے یہی تعبیر لکھی ہے اور
حوالہ اس آیت کا دیا ہے ۔ وَابْيَضَّتْ عَيْنُهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِيمٌ ۔
بہ تعبیر اول کشف صریح کے ذریعہ سے اور پھر ابن سیرین وغیرہ کے معتبر اقوال سے
ل الاعراف: ۲۰۰ ۲ یوسف: ۸۵

بیا یہ صداقت پہنچ گئی ہے۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ۔
افسوس ! کہ آپ کو ان قطعی اور یقینی الہامات سے کہ جو مخالفوں کی شہادت سے بپا یہ ثبوت
پہنچ گئے ، کچھ ہدایت نہ ہوئی ۔ کیا صدہا انوار یقینیہ قطعیہ کے سامنے کسی کی پیش جاسکتی ہے؟
خدا تعالیٰ اس اُمت پر رحم کرے اور مرض خفاش سیرتی کو، کہ جو ظلمت سے پیار اور نور سے
بغض رکھنے کا موجب ہوا ہے ، آپ دور فرمادے ۔ آمین ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى أَرْبَابِ الصِّدْقِ
وَالدِّينِ
یکم مارچ ۸۴ ء مطابق ۲ جمادی الاول ۱۳۰۱ھ
نوٹ : ۔ اس خط میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے علم تعبیر الرویا
کے بعض عجیب نکات بیان فرمائے ہیں اور آپ کے دشمن نے آپ کی نسبت جو خواب
دیکھا ظاہر کیا۔ جس نے مولوی نور محمد صاحب کو ٹھو کر دی علم تعبیر الرویا کے ذریعہ اس
کی صحیح تعبیر پیش کی اور بتایا کہ دشمن کا یہ خواب بھی آپ کی صداقت اور ماموریت کی
دلیل ہے اور جہاں خود حضرت پر نازل شدہ الہامات و بشارات میں آپ کی کامیابی
کی قبل از وقت پیشگوئیاں ہیں ۔ دشمن کا یہ خواب بھی ان کا مؤید ہے ۔
الحکم ۱۶ جون ۱۸۹۹ء صفحہ ۳۰۲
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆

حاجی محمد ولی اللہ صاحب
(تعارفی نوٹ )
حاجی محمد ولی اللہ صاحب ریاست کپورتھلہ کے ایک معزز عہدہ دار تھے۔ اپنی
سمجھ اور فکر کے موافق اس عہد کے دیندار مسلمانوں میں آپ کا شمار تھا۔ وہ ابتداً
سرکار انگریزی میں ملازم تھے ۔ مگر جب بندو بست کا آغاز پنجاب میں ہوا تو ریاست
کپورتھلہ کے مہا راجہ نے آپ کی خدمات کو مستعار لے لیا اور پھر مستقل طور پر اپنی
ریاست میں رکھا ۔ وہ صاف گو اور دلیر عہدہ دار تھے۔ ریاستی پالیٹکس کے
قابل نہ تھے۔ اس لئے وہ ریاست کے وزیر اعظم تو نہ ہو سکے مگر یہ واقعہ ہے کہ
وزیر اعظم تک ان سے دیتے تھے۔ حاجی صاحب کا خاندان ضلع میرٹھ کا ایک معزز
خاندان تھا اور ایک مدبر اور علم دوست خاندان سمجھا جاتا تھا۔
حاجی صاحب اگر چه خود احمدی نہ ہو سکے مگر یہ واقعہ ہے کہ کپورتھلہ کی جماعت کا
باعث وہی ہوئے اور ان کے خاندان میں حضرت منشی حبیب الرحمن رضی اللہ عنہ اور
ان سے تعلق رکھنے والے حضرت منشی ظفر احمد صاحب رضی اللہ عنہ، حاجی صاحب کے
ہی ذریعہ سے سلسلہ میں آئے ۔
حضرت منشی حبیب ا
الرحمن صاحب تو آپ کے بھتیجے اور وارث ہی تھے ۔
حاجی صاحب براہین احمدیہ کے خریدار تھے اور اس کے حصص آپ کے پاس جا رہے
تھے۔ وہ خود بھی پڑھا کرتے تھے اور حضرت منشی ظفر احمد صاحب کو بھی سنانے کے لئے
فرمایا کرتے اور حضرت ظفر نے عین عنفوان شباب میں ہی براہین احمدیہ حاجی
صاحب کو سناتے اس نعمت کو پالیا۔ میری تحقیقات میں منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلہ
کے آدم ہیں ۔
غرض حاجی صاحب براہین احمدیہ کے خریدار تھے اور شوق ذوق سے اسے
جلد اول

پڑھتے اور سنتے تھے مگر ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قبول کرنے کی
توفیق نہ ملی البتہ ان کے ذریعہ سے حضرت اقدس کی دعوت کپورتھلہ پہنچی اور ان کے
خاندان میں ایک مخلص شاخ حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب رضی اللہ عنہ کے
خاندان کی بار آور ہوئی ۔ حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب ، حاجی صاحب کی وفات
کے بعد جائز وارث اور ان کے جانشین تجویز ہوئے اور اس کا اعلان اس زمانہ کے
عام رواج دستار بندی سے کیا گیا ۔ حاجی صاحب کو میں مخالفین کے زمرہ میں نہیں
سمجھتا ۔ ہاں عملاً وہ سلسلہ بیعت میں بھی شریک نہ ہو سکے ۔ براہین ہی کے زمانہ میں
انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کچھ سوالات کئے ۔ جن کے
جواب میں حضرت نے آپ کو خط لکھا۔ حاجی صاحب کے ذریعہ جماعت کپورتھلہ
( اس لئے کہ براہین، کپورتھلہ میں ان کے ذریعہ پہنچی ) کا قیام عمل میں آیا اور یہ
جماعت اپنے اخلاص و وفا میں ایک ایسی جماعت گزری ہے جس کو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے ساتھ جنت میں رہنے کی بشارت دی ۔ ( رضی اللہ عنہم )
حاجی صاحب کی تعمیر کردہ مسجد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت
کا ایک زندہ نشان ہے ۔ غیر احمدی اس مسجد کو لینا چاہتے تھے اور اس کا مقدمہ عرصہ
تک چلتا رہا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جماعت کو بشارت دی کہ اگر
میں سچا ہوں تو یہ مسجد تم کو ملے گی ۔ آخر وہی ہوا ۔ یہاں تک کہ ایک حاکم عدالت جو
احمد یوں کے خلاف اپنے دل میں فیصلہ کر چکا تھا قبل اس کے فیصلہ سنائے اللہ تعالیٰ کی
گرفت میں آ کر فوت ہو گیا ۔ حاجی صاحب کے یہ کام اپنی جگہ ایک وزن رکھتے ہیں مگر
حضرت اقدس کے ابتدائی زمانہ کے بعض معاونین کو سنت اللہ کے موافق ابتلا آیا اور یہ
اس لئے بھی ہوا تا خدا تعالیٰ کی قدرت نمایاں ہو۔ حاجی صاحب نے براہین کے التوا
کے متعلق اعتراضات کئے اور ادب کے مقام سے ہٹ کر وہی غلطی ان کے سامنے
آگئی اور وہ اس نعمت کی قدر نہ کر سکے ۔ اب ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہے۔ وہ
مکفرین اور سب وشتم کرنے والوں میں نہ تھے۔ ان کو ایک وقت حجاب ہوا ور نہ

آج 10 میں سے 10 باقی