غیر احمدی علماء کے نام خطوط (۲)
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
براہین کے ابتدائی دور میں خود حضرت کو مجد دتسلیم کرتے تھے۔ اس خصوص میں
حضرت منشی ظفر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کی شہادت میں نے حیات احمد جلد دوم
نمبر دوم کے صفحہ ( ۸۲ ) پر درج کی ہے ۔
اس خط و کتابت کے پڑھنے سے ( جو حاجی صاحب اور حضرت اقدس کے مابین
ہوئی ) معلوم ہوتا ہے کہ ابتدا حاجی صاحب کو بعض حالات اور اثرات کے ماتحت کچھ
قبض ہوا اور اس کا اظہار انہوں نے اپنے کسی خط میں کیا جس کا جواب حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوة والسلام نے ۲۳ / دسمبر ۱۸۸۴ء کو دیا۔ اور پھر اس خط کے بعد
حاجی صاحب نے کچھ سوالات کئے جن کا جواب حضرت نے ۳۰ دسمبر ۱۸۸۴ء کے
مکتوب میں تحریر فرمایا۔
اس کے بعد ۲۴ جنوری ۱۸۸۵ء کو حاجی صاحب نے ایک تفصیلی خط حضرت کی
خدمت میں لکھا جس سے پایا جاتا ہے کہ وہ حضرت اقدس کو احیاء اسلام کا ذریعہ سمجھتے
تھے اور ہندوستان ہی میں آپ کی بعثت کو ضروری سمجھتے تھے ۔ میں حاجی صاحب کے
اس خط کو حضرت اقدس کے دوسرے مکتوب کے بعد درج کر دینا اس لئے ضروری
سمجھتا ہوں کہ تاریخ سلسلہ میں حاجی صاحب کے متعلق کوئی غلط فہمی نہ رہے۔ میں نے
حیات احمد جلد دوم کے نمبر دوم میں بھی آپ کا ذکر کیا ہے اور اس ہے اور اس سے مقصد صرف اسی
قد را مر واقعہ کا اظہار ہے جو اس مکتوب سے متعلق ہے جو انہوں نے براہین کے سلسلہ
میں حضرت کو لکھا اور جس کا جواب ۲۳ / دسمبر ۱۸۸۴ء کے خط میں موجود ہے اب میں
کسی مزید تفصیل کے بغیر مکتو بات کو درج کرتا ہوں ۔
( عرفانی کبیر )
مکتوب نمبر ۲
الحمد لله وسلم على عباده الذين اصطفى اما بعد
بخدمت مخدومی مکرمی اخویم محمد ولی اللہ صاحب ! بعد سلام مسنون گزارش آنکہ آپ کا عنایت
نامہ مرقوم اار ذیقعدہ جس کے لفافہ پر اس عاجز کا نام لکھا ہوا تھا پہنچا۔ معلوم ہوتا ہے کہ سلطان احمد
اس عاجز کے بیٹے نے آپ کی خدمت میں کوئی خط بھیجا تھا جس کی اس عاجز کو کوئی اطلاع نہیں
ہے۔ مگر افسوس سے لکھتا ہوں کہ اگر اس نے آپ کی طرف کسی چندہ کے بارہ میں لکھا ہے تو آپ کو
ناحق تکلیف دی ۔ وہ اس وقت یہاں قادیان میں موجود نہیں ہے گورداسپور گیا ہوا ہے۔
مقصود مكتوب الدين النصيحة بہر حال اب باعث تحریران چند سطور کا صرف برادرانہ نصیحت ہے کہ الدين النصيحة
اور تفصیل اس کی یہ ہے کہ جیسا آپ کا خط پڑھنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ایسے امور میں
وساوس پکڑ رہے ہیں کہ جن پر سوءظن مضر ایمان ہے اور نَعُوذُ بِاللهِ رفتہ رفتہ سلپ ایمان کا
اندیشہ ہے کیونکہ ایک ادنی امر دینی کے انکار سے ایمان ہاتھ سے جاتا رہتا ہے۔ پھر اس
صورت میں ایمان کا کیا حال ہو کہ ایک بڑے اصول دینی کا انکار کیا جائے اور وہ اصول یہ ہے
کہ پہلی اُمتوں میں دین کے قائم رکھنے کے لئے خدا تعالیٰ کا یہ قاعدہ تھا کہ ایک نبی کے بعد
بر وقت ضرورت دوسرا نبی آتا تھا۔ پھر جب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں ظہور فرما
ہوئے اور خدا تعالیٰ نے اس نبی کریم کو خاتم الانبیاء ٹھہرایا تو بوجہ ختم نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے دل میں یہ ہم و غم رہتا تھا کہ مجھ سے پہلے دین کے قائم رکھنے کے لئے ہزار ہا نبیوں کی
ضرورت ہوئی اور میرے بعد کوئی نبی نہیں جس سے روحانی طور پر تسلی حاصل ہو۔ اس حالت
میں فسادات کا اندیشہ ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں بہت دعائیں کیں
تب خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بشارت دی اور وعدہ فرمایا کہ ہر صدی کے سر
پر دین کی تجدید کے لئے مجدد پیدا ہوتا رہے گا جس کے ہاتھ پر خدا تعالیٰ دین کی تجدید کرے
گا اور فرمایا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ کے یعنی ہم آپ قرآن شریف
ا الحجر : ١٠
کی حفاظت کریں گے اور اپنی طرف سے ایسے لوگوں کو بھیجتے رہیں گے کہ جو کمالات نبوت پا کر
اور حق جل و علی اور اس کے بندوں میں واسطہ بن کر راہ راست کی لوگوں کو ہدایت کریں
گے اور حدیث صحیح میں آچکا ہے کہ جو شخص اپنے وقت کے امام کو شناخت نہیں کرتا اس کی موت جو وقت امام کو
جاہلوں کی سی موت ہوگی اور حقانی معرفت اور حقیقی ایمان سے بے نصیب رہے گا ۔ اب آپ
ناراض نہ ہوں ۔ آپ کے دونوں خطوں سے سخت بدگمانی کی بو آتی ہے جس حالت میں
مخبر صادق صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ہر ایک صدی کے سر پر مجدد کے آنے کی خبر دی ہے تو آپ
قطعاً اس خبر کا انکار کر کے کس طرح بھاگ سکتے ہیں یا کیونکر آپ اس بات کو چھپا سکتے ہیں کہ یا کو ہا
بلا شبہ صدی کے سر پر ایک مجدد کا آنا ضروری ہے۔ جب تک آپ کو اس بات کی اطلاع نہ دی
جاتی کہ خبر کا فلاں کسی مصداق ہے تب تک آپ کا یہ قول ہونا چاہیے تھا کہ ہم بلا شبہ ایمان
لاتے ہیں کہ بر طبق پیشگوئی پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوئی مجد درصدی کے سر پر پیدا ہو گیا ہے جس
کی ہم کو آج تک خبر نہیں اور جب آپ کو ایک شخص نے اطلاع دے دی کہ وہ مجدد میں ہوں ۔
اور بہت سے انوار و برکات ظاہر کرنے سے خدا تعالیٰ نے اس کی مجددیت ثابت کی۔ تو پھر آپ
کو اگر کچھ شک تھا تو آپ جیفہ دنیا سے چند روز فراغت کر کے اس کی خدمت میں دوڑتے اور
اس سے تسلی اور تشفی کر لیتے ۔ اے عزیز و ! دنیا روزے چند آخر کار با خداوند ، تعالیٰ کی جناب میں
کسی کا تکبر پیش نہیں جاتا۔ جیسے رسول کے انکار سے کفر لازم آتا ہے ایسا ہی امام وقت کے انکار
سے اس قد رضعیف ایمان ہو جاتا ہے کہ آخر سلپ ایمان تک نوبت پہنچتی ہے۔
۔
مکھی بحثیں اس جگہ پیش نہیں جاتیں ۔ ایمان حقیقی اور یقین کامل وہ نعمت ہے کہ بجز التزام
كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ کے کبھی ہاتھ نہیں آتا ۔ اور لاف و گزاف اِس جناب میں پیش نہیں جاتی
اور اگر اس عاجز نے کسی مدد کے لئے کہا تو برعایت ظاہر اسباب کہا ۔ ورنہ یہ عاجز مخلوق کو بیچ اور
لاشے سمجھتا ہے۔ وَلِلَّهِ خَزَائِنُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَفْقَهُونَ ۔
خدا کرے کہ آپ ان خیالات سے توبہ کریں کہ مرگ نزدیک ہے اور اگر دل میں وساوس ہوں
تو بکثرت ملاقات کریں ۔ تا اگر خدا چاہے تو ایمان سلامت لے جائیں ۔ فَتُوبُوا ثُمَّ تُوبُوا - ثُمَّ
توبوا۔ والسلام على من اتبع الهدی دواشتہار بھیجے جاتے ہیں ان کو غور سے پڑھیں
غلام احمد عفی عنہ
لى التوبة: ١١٩ ٢ المنافقون: ۸ الحکم ۲۸ جولائی ۱۹۳۸ء صفحہ ۹ دسمبر ۱۸۸۴ء
مکتوب نمبر ۳
مخدومی مکرمی اخویم حاجی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ بعد سلام مسنون ۔
آج مدت کے بعد عنایت نامہ پہنچا۔ آپ نے جس قدر اپنے عنایت نامے میں اس حقیر
عباد اللہ کی نسبت اپنے بزرگانہ ارشادات سے بد نیتی ، ناراستی اور خراب باطنی اور وعدہ شکنی
اور انحراف از کعبه حقیقت و غیرہ وغیرہ الفاظ استعمال کئے ہیں۔ میں ان سے ناراض نہیں ہو
سکتا ۔ کیونکہ اول توع هر چه از دوست می رسد نیکوست۔
وو
ماسوا اس کے اگر خدا وند کریم و رحیم ایسا ہی بڑا انجام کرے جیسا کہ آپ نے سمجھا ہے تو میں اس
سے بدتر ہوں اور درشت تر الفاظ کا مستحق ہوں ۔ رہی یہ بات کہ میں نے آپ سے کوئی وعدہ خلافی تر سے
کی ہے یا میں کسی عہد شکنی کا مرتکب ہوا ہوں تو اس وہم کا جواب زیادہ تر توجہ سے خود آپ ہی معلوم
کر سکتے ہیں ۔ جس روز چھپے ہوئے پر دے کھلیں گے اور جس روز وَحُصِلَ مَا فِي الصُّدُورِ !
کا عملدرآمد ہو گا اور بہت سے بدظن اپنی جانوں کو رویا کریں گے۔ اس روز کا اندیشہ ہر ایک
جلد باز کو لازم ہے ۔ یہ سچ ہے کہ براہین احمدیہ کی طبع میں میری امید اور اندازے سے زیادہ
توقف ہو گیا مگر اس توقف کا نام عہد شکنی نہیں ۔ میں فی الحقیقت مامور ہوں اور درمیانی
کارروائیاں جو الہی مصلحت نے پیش کر دیں دراصل وہی توقف کا موجب ہو گئیں ۔ جن لوگوں
کو دین کی غمخواری نہیں وہ کیا جانتے ہیں کہ اس عرصہ میں کیا کیا عمدہ کام اس براہین کی تکمیل کے
لئے ہوئے اور خدا تعالیٰ نے اتمام حجت کے لئے کیا کیا سامان میسر کئے ۔ آپ نے سنا ہوگا کہ
قرآن شریف کئی برسوں میں نازل ہوا تھا۔ کیا وہ ایک دن نازل نہیں ہو سکتا تھا۔ آپ کو اگر
معلوم نہ ہو تو کسی باخبر سے دریافت کر سکتے ہیں کہ اس عرصہ میں یہ عاجز بیکار رہا یا بڑا بھاری
سامان اتمام حجت کا جمع کرتا رہا۔ تین ہزار سے زیادہ اشتہارات اُردو انگریزی میں تقسیم
ہوئے ۔ بیس ہزار سے زیادہ خطوط : سے زیادہ خطوط میں نے اپنے ہاتھ سے لکھ کر مختلف مقامات میں روانہ کئے ۔
ایک عقلمند اندازہ کر سکتا ہے کہ علاوہ جد و جہدا علاوہ جد وجہد اور محنت اور ع اور عرق ریزی کے کیا کچھ مصارف ان
L
العديت : اا
کارروائیوں پر ہوئے ہوں گے۔ ہر ایک کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے۔ بد باطن اور نیک باطن کو خوب
جانتا ہے۔ وَإِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ ے اور اگر بقول آپ کے میں خراب
اندروں ہوں اور کعبہ کو چھوڑ کر بت خانہ کو جا رہا ہوں تو وہ عالم الغیب ہے آپ سے بہتر مجھے جانتا ہوگا۔
لیکن اگر حال ایسا نہیں ہے تو میں نہیں سمجھ سکتا کہ آپ روز مطالبہ اس بدظنی کا کیا جواب دیں گے۔ اللہ
جل شانہ فرماتا ہے۔ وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ
كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا وَالسَّلْمُ عَى مِّنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
دیا
(۲۳ دسمبر ۱۸۸۴ء)
نوٹ : ۔ اس مکتوب کے پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حاجی صاحب کے خط کا
اسلوب بیان کیا ہو گا مگر حضرت اقدس نے جس حوصلہ اور ہضم نفس سے اس کو پڑھا اور جواب
ہے وہ آپ کے اخلاق فاضلہ کی رفعت و عظمت کا مظہر ہے اور آپ کو اپنی ماموریت پر
کامل بصیرت کے ساتھ یقین ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرت و کردار کے
متعدد پہلو اس مکتوب کے آئینہ میں نظر آتے ہیں ۔ یہ یقین اور بصیرت کسی شخص کو میسر نہیں آسکتی
جب تک وہ خدا تعالیٰ کی متواتر وحی سے تسلی نہ پاتا ہو ۔ ( عرفانی کبیر )
L
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
المؤمن : ۲۹ بنی اسراءیل : ۳۷
مکتوب نمبر ۴
مخدومی مکرمی اخویم سلمہ اللہ ۔ بعد سلام مسنون ۔ آں مخدوم کا دوبارہ عنایت نامہ
پہنچا۔ اس عاجز کو اگر چه بباعث علالت طبع طاقت تحریر جواب نہیں دے سکا۔ لیکن آں مخدوم کی
تاکید دوبارہ کی وجہ سے بطورا جمال عرض کیا جاتا ہے ۔
(۱) یہ عاجز شریعت اور طریقت دونوں میں مجد رہے ۔
(۲) تجدید کے یہ معنی نہیں ہیں کہ کم یا زیادہ کیا جائے ۔ اس کا نام تو نسخ ہے بلکہ تجدید کے
یہ معنی ہیں کہ جو عقائد حقہ میں فتور آگیا ہے اور طرح طرح کے زوائد ان کے ساتھ لگ گئے ہیں
یا جو اعمالِ صالحہ کے ادا کرنے میں سُستی وقوع میں آگئی ہے یا جو وصول اور سلوک الی اللہ کے
طریق اور قواعد محفوظ نہیں رہے ان کو مجدداً تاکیداً بالاصل بیان کیا جائے ۔ وقال اللہ تعالیٰ ۔
اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا العنی عادت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ
جب دل مر جاتے ہیں اور محبت الہیہ دلوں سے ٹھنڈی ہو جاتی ہے اور ذوق اور شوق اور حضور اور
خضوع نمازوں میں نہیں رہتا اور اکثر لوگ رو بدنیا ہو جاتے ہیں اور علماء میں نفسانیت اور فقراء
میں عجب اور پست ہمتی اور انواع واقسام کی بدعات پیدا ہو جاتی ہیں تو ایسے زمانہ میں خدا تعالیٰ
صاحب قوت قدسیہ کو پیدا کرتا ہے اور وہ حجت اللہ ہوتا ہے اور بہتوں کے دلوں کو خدا تعالیٰ کی
طرف کھینچتا ہے اور بہتوں پر اتمام حجت کرتا ہے۔ یہ وسوسہ بالکل نکتا ہے کہ قرآن شریف واحادیث
موجود ہیں پھر مجدد کی کیا ضرورت ہے؟ یہ انہی لوگوں کے خیالات ہیں جنہوں نے کبھی غمخواری
سے اپنے ایمان کی طرف نظر نہیں کی ۔ اپنی حالت اسلامیہ کو نہیں جانچا، اپنے یقین کا اندازہ معلوم
نہیں کیا بلکہ اتفاقاً مسلمانوں کے گھر پیدا ہو گئے اور پھر رسم اور عادت کے طور پر لا إِلهَ إِلَّا الله
کہتے رہے ۔ حقیقی یقین اور ایمان بجز صحبت صادقین میسر نہیں آتا ۔ قرآن شریف تو اس وقت
بھی ہوگا جب قیامت آئے گی مگر وہ صدیق لوگ نہیں ہوں گے کہ جو قرآن شریف کو سمجھتے تھے
اور اپنی قوت قدسی سے مستعدین پر اس کا اثر ڈالتے تھے لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
ا الحديد ۱۸ ۲ الواقعة : ٨٠
پس قیامت کے وجود کا مانع صرف صدیقوں کا وجود ہے۔ قرآن شریف خدا کی روحانی کتاب
ہے اور صدیقوں کا وجود خدا کی ایک مجسم کتاب ہے۔ جب تک یہ دونوں نہ ملیں انوار ایمانی
ظاہر نہیں ہوتے تب تک انسان خدا تک نہیں پہنچتا ۔ فَتَدَبَّرُوا وَتَفَكَّرُوا ۔
(۳) اس کا جواب جواب دوم میں آ گیا ہے ۔
(۴) اول قرآن شریف مجد د کی ضرورت بتلاتا ہے جیسے میں نے ابھی بیان کیا ہے ۔ قَالَ
اللَّهُ تَعَالَى اعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى إِنَّا نَحْنُ
نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ ہے اور ایسا ہی حدیث نبوی بھی مجد د کی ضرورت بتلاتی ہے۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ عَل إِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ
مِائَةِ سَنَةٍ مَّنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِينَهَا۔ اور اجماع سنت و جماعت بھی اس پر ہے ۔ ہے۔ کیونکہ کوئی ایسا
مومن نہیں کہ جو حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روگرداں ہو سکتا ہے اور قیاس بھی اسی کو
چاہتا ہے کیونکہ جس حالت میں خدا تعالیٰ شریعت موسوی کی تجدید ہزار ہا نبیوں کے ذریعہ سے
کرتا رہا ہے اور گو وہ صاحب کتاب نہ تھے مگر مجد دشریعت موسوی تھے اور یہ اُمت خیر الامم
ہے ۔ قَالَ اللهُ تَعَالَى - كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ کے پھر کیونکر ممکن ہے کہ
اس اُمت کو خدا تعالیٰ بالکل گوشه خاطر عاطر سے فراموش کر دے اور باوجود صد ہا خرابیوں کے
کہ جو مسلمانوں کی حالت پر غالب ہوگئی ہیں اور اسلام پر بیرونی طور پر حملے ہو رہے ہیں ، نظر
اُٹھا کر نہ دیکھی ۔ جو کچھ آج کل اسلام کی حالت ضعیف ہو رہی ہے کسی عاقل پر مخفی نہیں ۔ یعنی
تعلیم یافتہ عقائد حقہ سے دست بردار ہوتے جاتے ہیں۔ پُرانے مسلمانوں میں صرف یہودیوں
کی طرح ظاہر پرستی یا قبر پرستی رہ گئی ہے۔ ٹھیک ٹھیک رو بخدا کتنے ہیں؟ کہاں ہیں اور کدھر
ہیں ؟
(۵) پانچواں سوال میں آپ کا سمجھا نہیں ۔ مجھ سے اچھی طرح پڑھا نہیں گیا۔
(۶) ہر ایک صدی میں کوئی نامی مجدد پیدا ہونا ضروری نہیں ۔ نامی گرامی مجد د صرف اسی
ل الحديد : ۱۸ ۲ الحجر : ۱۰ س ابو داؤد كتاب الملاحم باب ما يذكر في قدر قرن المائة
ال عمران : ااا
L
صدی کے لئے پیدا ہوتا ہے کہ جس میں سخت ضلالت پھیلتی ہے جیسے آج کل ہے ۔
( ۷ ) حضرت مجدد الف ثانی صاحب اپنے مکتوبات میں آپ ہی فرماتے ہیں کہ جو لوگ میرے
بعد آنے والے ہیں جن پر حضرت احدیت کی خاص خاص عنایات ہیں میں ان سے افضل نہیں ہوں اور نہ
وہ میرے پیرو ہیں ۔ سو یہ عاجز بیان کرتا ہے نہ فخر کے طریق پر بلکہ واقعی طور پر شُكْرًا لِنِعْمَةِ اللَّهِ
کہ اس عاجز کو خدا تعالیٰ نے ان بہتوں پر افضلیت بخشی ہے کہ جو حضرت مجدد صاحب سے بھی بہتر
ہیں اور مراتب اولیاء سے بڑھ کر نبیوں سے مشابہت دی ہے۔ سو یہ عاجز مجد دصاحب کا پیرو نہیں ہے
بلکہ براہ راست اپنے نبی کریم کا پیرو ہے اور جیسا سمجھا گیا ہے۔ بدل یقین سمجھتا ہے کہ ان سے اور ایسا
ہی ان بہتوں سے کہ جو گزر چکے ہیں افضل ہے۔ ذلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ
(۸) خدا تعالیٰ کے کلام میں مجھ سے یہ محاورہ نہیں ہے۔ مجھ کو حضرت خداوند کریم محض
اپنے فضل سے صدیق کے لفظ سے : یاد کرتا ہے اور نیز دوسرے ایسے لا لفظوں سے جن کے سننے کی
آپ کو برداشت نہیں ہو گی اور حضرت خدا وند کریم نے مجھ کو اس خطاب سے معز ز فرما کر
إِنِّي فَضَّلْتُكَ عَلَى الْعَالَمِينَ
قُلْ أُرْسِلْتُ إِلَيْكُمْ أَجْمَعِينَ
یہ بات بخوبی کھول دی ہے کہ اس ناکارہ کو تمام عالمین یعنی تمام روئے زمین کے باشندوں پر
فضیلت بخشی گئی ہے ۔ پس سوال ہشتم کے جواب میں اسی قدر کافی ہے۔
(۹) اس ناکارہ کے والد مرحوم کا نام مرزا غلام مرتضی تھا۔ وہی ہیں جو حکیم حاذق تھے اور
دنیوی وضع پر اس ملک کے گردو نواح میں مشہور بھی تھے۔ والسّلْمُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى *
( ۳۰ دسمبر ۱۸۸۴)
نوٹ :۔ اس مکتوب سے واضح ہوتا ہے کہ ۲۳؍ دسمبر ۱۸۸۴ء کو جو مکتوب
حضرت نے لکھا تھا اور جس میں اپنی ماموریت کا اعلان فرمایا تھا اس پر حاجی صاحب
نے آٹھ سوال کئے اور آپ نے ان کے جوابات دیئے اور مامورانہ قوت اور دلیری
سے اپنے مقام رفیع کا اظہار فرمایا۔ حضرت اقدس نے اس امر کی طرف بھی اشارہ
الجمعة : ٥ الحکم ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۳۶ ء صفحہ ۱۰۰۹
فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنی وحی میں مجھے ایسے لفظوں سے بھی یا دفرمایا ہے کہ جن کی
ہر شخص کو سنے اور سمجھنے کی برداشت نہیں ہوتی ۔ یہ وہی مقام ہے جس کو مقام نبوت کہتے
ہیں ۔ بہر حال اس مبسوط مبسوط مکتوب کے بعد حاجی صاحب نے آپ کی خدمت میں ایک
خط لکھا جس کو ذیل میں درج کر دیتا ہوں جس میں انہوں نے اپنے اعتراضات کو
واپس لے کر اظہار معذرت کیا ۔ اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے ۔ التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ
لَّا ذَنْبَ لَهُ ( عرفاني كبير )
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*
جلد اول
L
مکتوب نمبر ۵
مخدومی مکرمی اخویم حاجی محمد ولی اللہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ کا جواب بھیجا گیا تھا مگر آج تک انتظار رہا
کہ آپ کی طرف سے کوئی جواب آوے تا پورا منشاء خط سابق میں کا ظاہر کیا جاوے ۔آخر
جواب سے نا امید ہو کر خود اپنی طرف سے تحریک کی جاتی ہے کہ آں مخدوم کے خط سابق میں اس
قدر حرارت اور تلخی بھری ہوئی تھی اور ایسے الفاظ درشت اور ناملائم تھے جن سے بداہت یہ کو
آرہی تھی کہ آں مکرم کی بدظنی غایت درجہ کے فساد اور خرابی تک پہنچ گئی ہے۔ اگر کتاب کی کے پہنچ کی غایت درجہ کے فساد اور تک پہنچے
خرید وفروخت کا تعلق نہ ہوتا تو ہر گز امید نہ تھی کہ آپ کے قلم سے ایسے الفاظ نکلتے ۔ پس اس سے کا نہ تو کہ ۔
ثابت ہوا کہ ایسے منحوس تعلق نے آپ جیسے بزرگ کی طبیعت کو آشفتہ کیا اور ابھی معلوم نہیں کہ
آشفتگی اور پریشان باطنی کہاں تک منجر ہو۔ اور اس عاجز کا حال یہ ہے کہ یہ تمام کاروبار بجز یہ
ذات باری عزاسمہ کسی کے بھروسہ پر نہیں ۔ پس اس صورت میں قرین مصلحت ہے کہ فتح بیع
اور استرداد قیمت مرسلہ سے آپ کی طبیعت کو ٹھنڈ اور آرام پہنچایا جاوے ۔ کیونکہ اس تمام
اشتعال کا بجز اس کے اور کوئی موجب نظر نہیں آتا کہ چند درہم کی جدائی نے جو بہر صورت جدا
ہونے والے ہیں آپ کی طبیعت کو تردد و تاسف و پریشانی وحیرت میں ڈال دیا ہے۔ تو اسی
ابن ماجه كتاب الزهد باب ذكر التوبة
نظر سے یہ خط بھیجا جاتا ہے کہ اگر ان سخت اور نالائق الفاظ کا موجب یہی ہے جو میں نے سمجھا
ہے تو آپ مجھ کو قیمت کے لئے اطلاع دیں تا کہ آپ کی قیمت مرسلہ واپس کر کے وہ علاج کر
دیا جائے جس سے کف لسانی کی سعادت جو شعار مومنین ہے ، آپ کو حاصل ہو ۔ اگر آپ رسالہ
سرمہ چشم آر یہ دیکھتے تو آپ کو معلوم ہوتا کہ اس عاجز نے پہلے ہی اشتہار دے دیا ہے کہ اگر کوئی
توقف طبع براہین پر ناراض ہو اور اپنی قیمت واپس لینا چاہے تو وہ اطلاع دے تو ویسے سب به
خریداروں کی قیمت واپس ہوگی ۔
آپ پر واضح رہے کہ جو لوگ بدظنی کرتے ہیں اور منہ سے گندی باتیں نکالتے ہیں وہ ہمارا
کچھ نقصان نہیں کر سکتے ۔ وہ آپ ہی بدظن ہو کر خسر الدنیا والآخرۃ کے مصداق ٹھہر جاتے ہیں ۔
یہ کاروبار سب جناب الہی کی طرف سے ہے اور وہی اس کو بخیر و خوبی پورا کرے گا۔ اگر تمام بنی آدم
ایسا ہی خیال دل میں پیدا کریں جیسا کہ آج کل آپ کا ہے تو تب بھی ایک ذرہ ہم کو ضر ر نہیں
پہنچا سکتا ۔ ہمارا وہ مربی کریم ہے جس نے تاریکی کے زمانہ میں مامور کیا ، وہ ہمارے ساتھ ہے
اور وہی کافی ہے۔ والسلم عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى *
( ۱۸ ربیع الثانی ۱۳۰۲ ھ - ۴ رفروری ۱۸۸۵ء )
نوٹ : ۔ یہ مکتوب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس یقین اور
بصیرت کا مظہر ہے جو آپ کو اپنی ماموریت اور خدا تعالیٰ کی تائید اور نصرت پر تھی
اور آپ ایک کامل یقین کے ساتھ جانتے تھے کہ آپ کی مخالفت کرنے والے
خائب و قاسر ہوں گے اور فتح و ظفر کی کلید آپ ہی کے حوالہ کی گئی ہے ۔
ہے۔
یہ مکتوب آج سے ۶۵ برس پہلے کا ہے ۔ براہین احمدیہ کے معرض التوا میں آنے کے الته
کی وجہ سے بدظنی پھیل رہی تھی ۔ لیکن آپ آنے والی کامیابیوں اور ربانی تائیدات کو اور
دیکھ رہے تھے اس مکتوب سے آپ کے تو کل علی اللہ کا بھی پتہ ملتا ہے اور اسی لئے
خدا تعالیٰ کی وحی نے آپ کا نام ” متوکل بھی رکھا۔ غرض حضرت اقدس کی سیرت
وو
مطہرہ کا یہ مکتوب آئینہ ہے۔
الحکم ۷ اپریل ۱۹۳۴ء صفحہ ۸
اس مکتوب میں آپ نے براہین احمدیہ کی قیمت کی واپسی کے متعلق اشتہار
مندرجہ سرمہ چشم آریہ کا بھی حوالہ دیا ہے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شائد تاریخوں
میں کچھ غلطی ہوئی ہو ۔ مگر اس سے نفس واقعہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام جس وقت یہ خط لکھ رہے تھے اس وقت آپ نے کوئی خاص دعوی
بجز به حیثیت مجدد مامور ہونے کے نہ کیا تھا۔ بلکہ آپ بیعت بھی نہ لیتے تھے اور لوگ التجا کرتے
تھے تو آپ لَسْتُ بِمَا مُورِ یعنی میں مامور نہیں ہوں ، فرما دیا کرتے تھے۔
بہر حال حاجی صاحب سے یہ خط و کتابت ہوئی اور حاجی صاحب نے حضرت اقدس
کی خدمت میں ۲۲ جنوری ۱۸۸۵ء کو ایک مکتوب لکھا۔ جس میں انہوں نے اظہار
ندامت کیا۔ ان خطوط کے اسلوب سے معلوم ہوتا ہے کہ حاجی صاحب نے اولاً
حضرت اقدس کو ایک خط ایسے طور پر لکھا جس میں آپ کے بعض مضامین کو غلط فہمی سے
نیچریت کا نتیجہ سمجھا ۔ جب حضرت اقدس نے اپنے مقام اور دعوی کی صراحت فرمائی
تو حاجی صاحب پر انکشاف حقیقت ہوا ۔ مگر بعد میں انہیں پھر براہین کے توقف پر
اعتراض ہوا تو حضرت اقدس نے یہ جواب دیا ۔ حاجی صاحب کے مکتوب مورخہ
۲۴ جنوری ۱۸۸۵ ء کو بھی میں یہاں درج کر دینا ضروری سمجھا ہوں ۔
( عرفانی کبیر )
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
مکتوب منجانب حاجی محمد ولی اللہ صاحب
اللہ اکبر
بخدمت با برکت مرزا صاحب مجمع فضائل و کمالات دینی و دنیوی دام مجد کم ۔
پس از ابراز لوازم مکرمت و احترام گزارش آنکہ یہ عاجز گنہگار معافی چاہتا ہے ۔ جو سابقاً
نیاز نامہ جات ارسال کئے تھے اور اس میں آپ کو مقلد سید احمد نیچری کا تحریر کیا تھا یا کوئی اور لفظ
خلاف ادب تحریر ہو گیا ہو یا آپ کے غائبانہ کوئی لفظ بر خلاف ذات شریف اور منشاء شریف کے
زبان پر گزر گیا ہو ۔ کیونکہ وہ وقت نادانی اور نا واقعی اصل حال کا تھا۔ اس زمانہ میں جو ظلمات کا
وعدہ ہے اور ہر طرف سے دیکھا جاتا ہے۔ جو فروش گندم نما۔ اوّل اپنی خوبیوں کو ظاہر کرتے
ہیں ۔ پھر وہ اپنی دنیا طلبی دکھلاتے ہیں ۔ یہ بڑی احتیاط کا زمانہ ہے۔ اگر احتیاط نہ کرے تو
سلامتی ایمان کی ناممکن ہے۔
اشتہارات اور آوازہ تصنیفات سید احمد کے دیکھ سن کر میں نے ایک دوست کو مشورہ دیا تھا
کہ تصنیفات اوس کی منگا لینی چاہئیں تا کہ دیکھ کر اصل بات سے واقفیت پیدا ہوگی ۔ چنانچہ اس
نے اپنا روپیہ صرف کیا ۔ جب ان کو دیکھا معلوم ہوا کہ یہ جانب دین سے بالکل پردہ ڈالتے
ہیں اور ظلمت کو زیادہ کرتے ہیں اور جیفہ دنیا کی طرف زور سے پکڑ کر زنجیر سنگین ڈال کر کھینچے
لئے جاتے ہیں ۔ اس واسطے بندہ کو افسوس اس مشورہ سے ہوا جس دوست کو مشورہ دیا تھا۔ اس کی
تعلیم اور طبیعت مستعد ہو گئی تھی۔ اس نے اس کی طرف توجہ مبذول کر لی اور اس کے مسائل پر
قائم ہو گیا ۔ چونکہ مومن ایک سوراخ سے دوبارہ نیش نہیں کھاتا اور چھاچھ کو بھی دودھ کی طرح گرم
سمجھ کر پھونک پھونک کر نوش کرتا ہے اس واسطے آپ کے اشتہار کو بھی دیکھ کر احتیاطا اسی قسم کا سمجھا
تھا۔ اب اتفاقیہ مجھ کو دو جلد میں سوم و چهارم کتاب آپ کی دستیاب ہو گئیں اور اوّل سے آخر تک
مطالعہ میں آگئی ہیں اور اس عاجز کو وہ ایسی بر خلاف تصنیفات سید احمد سے معلوم ہوتی ہیں ۔ گویا
زمین آسمان کا فرق ہے۔ یعنی وہ دنیا کی طرف لے جانے کا زور دیتے ہیں اور آپ کی کتاب