غیر احمدی علماء کے نام خطوط (۲)
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 10
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شي
دوسرے یہ کہ چونکہ آسمان سے ایک انقلاب کا ارادہ ہو رہا ہے کہ تا غلط کار اور بدعتی
مسلمانوں کو کم کرے اور سچے مسلمان جو کتاب اللہ کے موافق چلتے ہیں ان کو زیادہ کرے تو پھر
آپ دنیا کے اسباب سے ڈر کر کیوں اس سلسلہ سے دور رہتے ہیں؟ کیا بجز خدا تعالیٰ کے کوئی
اور بھی قادر ہے جس سے ڈرنا چاہئے؟ یقین ہے کہ اگر آپ سچے دل سے، پورے جوش سے،
پورے صدق سے، پوری وفا سے اس سلسلہ میں داخل ہوں تو کچھ مدت کے بعد خدا تعالیٰ
آپ کیلئے کچھ بندو بست کر دے گا کیونکہ زمین و آسمان دونوں اس کے اختیار میں ہیں ۔
صحابہ رضی اللہ عنہم نے کھلے کھلے طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قبول کیا اور اپنے مال و دولت
اقارب کی کچھ بھی پرواہ نہ کی آخرتمیں برس کے بعد خدا نے ان کو بادشاہ کر دیا۔ جو شخص مرد برس
بن کر خدا کی طرف آتا ہے اس پر رحم کیا جاتا ہے گو کچھ دیر کے بعد ہی ہو۔ اور جو شخص مخلوق سے
ڈرتا ہے اس کی عزت جناب الہی میں نہیں ہوتی کیونکہ وہ شرک پر ہے مخلوق کو خدا کا شریک سمجھتا
ہے۔ ایسا شخص ہمیشہ ناقص الدین رہتا ہے۔ مداہنہ سے زندگی بسر کرتا ہے۔ صحبت میں نہیں رہ
سکتا۔ ڈرتا ہے کہ کسی کو اطلاع نہ ہو۔ دیکھو طاعون کے دن ہیں ۔ غضب الہی مشتعل ہے۔ اوّل
حق کو خوب تحقیق کر لو اور پھر اپنی سب عزت اس پر قربان کر دو اور اس کے لئے دکھ اٹھاؤ،
گالیاں سنو تا آسمان پر تمہاری عزت : عزت ہوا اور عقدہ سربستہ
اور اقار
۱۷ جون ۱۹۰۲ء
بستہ کھل جائے ۔
والسلام
غلام احمد
حيد اخبار بدر ۱۹ را پریل ۱۹۰۶ ء
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*
منشی عبد القادر بیدل کے نام
شکار پور ( سندھ) سے ایک شخص مسمی عبدالقادر بیدل نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں ایک خط مشتمل بر چند سوالات لکھا تھا۔ یہ اوائل
جون ۱۹۰۵ء کی بات ہے حضور نے اس کا جواب لکھنا شروع فرمایا اور ایک حصہ اس کا
بغرض اشاعت عطا فرمایا جو بدر ۲۲ جون ۱۹۰۵ء میں شائع ہوا ۔ لیکن مضمون چونکہ
وسعت چاہتا تھا اس لئے حضور کا خیال تھا کہ مفصل کتاب میں لکھ دیا جائے ۔ اگر چہ
ان کے سوالات کا جواب تو آگیا تھا مگر حضور مزید وضاحت کرنا چاہتے تھے اور من بعد
مختلف کتابوں میں اس کی صراحت ہوئی اس لئے جس قدر حصہ منشی عبدالقادر صاحب
بیدل کو بھیج دیا گیا تھا اور شائع بھی ہو گیا تھا اسے یہاں درج کر دیا جاتا
ہے۔ (عرفانی کبیر )
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*
جلد اول
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مکتوب نمبر ۲۸
آپ کا خط مجھ کو ملا سوالات کے جواب حسب ذیل ہیں ۔
( نمبرا) جو شخص سچی ارادت سے مریدوں میں داخل ہوگا اور سچا مسلمان بن جائے گا۔
میں امید رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اُس سے بہتری کرے گا۔
( نمبر ۲) اگر کوئی معجزہ دیکھنے پر بیعت کے لئے تیار ہے تو اس وقت تک دس ہزار کے رہے
قریب اللہ تعالیٰ معجزات دکھا چکا ہے جن کے لاکھوں انسان گواہ ہیں اور اپنی مرضی سے ہمیشہ
دکھاتا ہے لیکن اگر کوئی یہ کہے کہ گزشتہ مجزات میرے لئے کافی نہیں اور میں اپنے اقتراح سے
معجزہ چاہتا ہوں تو ایسا آدمی شریر اور بد نصیب ہے۔ خدا تعالیٰ کو نہ اس کی پرواہ ہے نہ اس کی
بیعت کی۔ کی ۔
( نمبر۳) کرشن ہونے کا دعوئی خدا تعالیٰ کی وحی سے ہے ہر ایک ملک میں نبی ہوتے رہے
ہیں پس یہ شرارت ہے کہ بغیر علم یقینی کے کرشن کو بُرا کہا جاوے ۔ وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا
فِيهَا نَذِيرٌ !
( نمبر ۴ ) میں نے ثناء اللہ کو ہر گز نہیں کہا کہ میرے مکان پر نہ آؤ ۔ لَعْنَتُ اللهِ عَلَى
الْكَاذِبِينَ ۔ بلکہ خود اُن آریہ سماج والوں کے مکان پر اترا جو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
صد ہا گالیاں نکالتے تھے ۔ جن کے گندے رسالے اب تک موجود ہیں ۔ ایک غیرت مند مومن
کا کام نہیں کہ ایسے پلید گروہ دشمن اسلام کے گھر میں اُترے۔ نہ میرے پاس وہ آیا نہ آنے کی
خواہش ظاہر کی ۔ میں نے اس کو کب کہا تھا کہ تم چوروں کی طرح میرے پاس آؤ۔ وہ ہرگز
میرے پاس نہیں آیا۔ ہاں قادیان میں آریہ سماج والوں کے پاس آیا اور اس کی اس حرکت
سے قادیان کے مسلمان بھی حیران تھے کہ مولوی کہلا کر دشمنانِ اسلام کے پاس اُترا جن کا
طریق تو ہین اسلام ہے ۔ کوئی غیرت مند مسلمان ہرگز قبول نہیں کر سکتا کہ ایسے مکان پر کسی کے
ا فاطر: ۲۵
ملنے کے لئے جائے ئے جہاں جہاں حضرت سیدنا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو گندی لندی گال گالیاں دیتے ہیں اور
دن رات تو ہین اسلام ان کا کام ہے۔ وہ میرے دروازہ پر نہیں آیا تا میں اس کی خاطر داری
کرتا بلکہ دشمنان اسلام اور دشمنانِ نبی کریم کے دروازہ پر گیا اور اگر وہ اب اس واقعہ سے
انکاری ہے تو میں بجز اس کے کیا کہہ سکتا ہوں کہ لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ۔
قولہ: آپ نے پیشگوئی کی تھی کہ طاعون کا قادیان پر اثر نہ ہوگا اور میرے مریدوں سے
اس مرض مہلک میں گرفتار نہ ہوگا اور اس کے برعکس ہوا ۔
الجواب : میں نے کوئی ایسی پیشگوئی نہیں کی کہ قادیان میں طاعون سے کوئی نہیں مرے گا۔
بلکہ قادیان کی نسبت یہ پیشگوئی کی تھی کہ لَوْلَا الْإِكْرَامُ لَهَلَكَ الْمُقَامُ ، یعنی خدا تعالیٰ فرماتا
ہے کہ اگر میں تیری عزت کا پاس نہ کرتا تو قادیان کے تمام لوگوں کو ہلاک کر دیتا کیونکہ اس
گاؤں میں اکثر شریر اور خبیث نا پاک طبع ہیں۔ خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا ۔ إِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ
في الدَّارِ کے یعنی میں قادیان میں طاعون بھیجوں گا اور میں ان سب لوگوں کو بچالوں گا جو
تمہارے گھر کی چار دیوار کے اندر ہیں ۔ اب ظاہر ہے کہ اگر قادیان کی نسبت عام طور پر
بچانے کا وعدہ تھا تو پھر اس وحی الہی کے کیا معنی ہوئے کہ میں اس گھر کے رہنے والوں کو بچالوں
گا۔ اب میں یہ بھی بتلاتا ہوں کہ شریر اور مفسد طبع لوگوں نے کہاں سے ایک جھوٹی بات بنائی ۔
پس اس کی جڑ یہ ہے کہ ایک یہ وحی الہی تھی اِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا
بِأَنْفُسِهِمْ - إِنَّهُ أَوَى الْقَرْيَةَ سے یعنی خدا تعالیٰ اس بیماری کو اس ملک کے رہنے والوں سے دور
نہیں کرے گا جب تک وہ ان خیالات کو دور نہ کریں جو اُن کے دل میں ہیں اور وہ اس گاؤں کو
یعنی قادیان کو بالکل تباہ ہونے سے بچالے گا یعنی قادیان کی ایسی حالت نہ ہوگی کہ بالکل نابود
ہو جائے جیسا کہ اس نواح میں کتنے دیہات نابود ہو گئے اور ان کا نام و نشان نہ رہا۔ یادر ہے
کہ اولی کا لفظ جو اس وحی الہی میں ہے یعنی یہ فقرہ کہ إِنَّهُ اَوَى الْقَرْيَةَ ۔ اس لفظ کے عربی میں یہ
معنی ہیں کہ ایک حد تک مصیبت دکھلا کر پھر اپنی پناہ میں لے لینا اور بکلی بر باد نہ کرنا یہ محاورہ
ہے۔
ا تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۳۴۴ ۲ تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۳۴۸
تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۲۶۱
قرآن شریف اور تمام عرب کی زبان میں ہے جیسا کہ اللہ تعالی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فر ما تا
ہے اَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فَاوی لے یعنی کیا خدا نے تجھ کو یتیم پا کر پھر پناہ نہ دی ظاہر ہے کہ
خدا تعالیٰ نے اوّل آپ ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یتیم کیا اور یتیمی کے تمام مصائب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر وارد کئے اور پھر بعد مصائب کے پناہ دی ۔ پس آوای کے لفظ میں
شرط ہے کہ جس کو پناہ دی جائے ، وہ اوّل کچھ مصیبتیں اُٹھا چکا ہو ۔ یہی فقرہ وحی الہی کا ہے جس
کے معنی مفسد طبع لوگوں نے اپنی قدیم عادت کے موافق یہ بنائے کہ گویا خدا نے یہ فرمایا تھا کہ
قادیان میں طاعون سے کوئی نہیں مرے گا ۔ اب اس جگہ بھی بجز اس کے ہم کیا کہیں کہ لَعْنَتُ
اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ اور یادر ہے کہ پیسہ اخبار والے کو تو حق سے قدیم بغض ہے اور خلاف
واقعہ لکھنا اور اپنی طرف سے بات بنانا اس کی عادت ہے اور میں اس بارے میں مدت ہوئی
چند کتابیں شائع کر چکا ہوں اور عام طور پر بتلا چکا ہوں کہ ایسی کوئی مجھے وحی نہیں ہوئی جس کے
یہ معنی ہوں کہ قادیان میں طاعون ہرگز نہیں پڑے گی ۔ اب اگر آپ کا دعوئی ہو کہ ضرور میں نے
ایسی کوئی پیشگوئی شائع کی تھی تو اس کو پیش کرنا چاہئے ۔ میں حلفاً کہتا ہوں کہ میں نے ایسی کوئی
وحی شائع نہیں کی جس کے یہ معنی ہوں کہ قادیان میں طاعون نہیں پڑے گی ۔ اب اگر کوئی کہے
کہ شائع کی تھی تو بجز اس کے کیا جواب دوں کہ لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ۔ پھر یہ دوسرا
اعتراض کہ مریدوں کے لئے یہ وحی شائع کی تھی کہ ان میں سے کوئی نہیں مرے گا ۔ یہ بھی سراسر
یہ
ل الضحى: ۷
پیسہ اخبار کا خلاف واقعہ لکھنے کا یہ نمونہ کافی ہے کہ قادیان میں بعض اموات جو اور اور بیماریوں سے ہوئی
تھیں۔ اس نے طاعون میں داخل کر دیں۔ اور ایک شخص دیوانہ کتے کے کاٹنے سے مرا تھا وہ بھی طاعونی
موت قرار دی اور اس طرح پر طاعون کی وارداتیں زیادہ دکھلائیں ۔ ورنہ اردگرد کے دیہات کی نسبت اس
قدر قادیان میں طاعون کم رہی ہے کہ گویا نہیں ہوئی اور قادیان میں قدیم سے آبادی تین ہزار سے زیادہ نہیں
بلکہ کم ہے۔ یہ کس دروغ گو کے منہ سے نکلا کہ اب صرف تین سو باقی ہیں۔ پیسہ اخبار کی بار بار کی خلاف بیانی
اور عوام کو دھو کہ دینے کی نسبت بجز اس کے ہم کیا کہہ سکتے ہیں کہ لعنت الله علی الکاذبین۔اس نے یہ
بھی خلاف واقعہ لکھا کہ فلاں فلاں آدمی طاعون سے مر گئے ہیں حالانکہ نہ ان کو طاعون ہوئی اور نہ وہ مرے۔
بلکہ اب تک زندہ موجود ہیں ۔ منہ
جھوٹ اور افترا ہے ۔ صرف یہ وحی الہی شائع کی تھی۔ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ
أُولَئِكَ لَهُمُ الَا مُنُ وَهُمْ مُّهْتَدُونَ لا یعنی جو لوگ ایمان لائے اور کسی قسم کا ظلم اور قصور ان کے
ایمان میں نہ تھا وہ امن میں رہیں گے ۔ پس میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ ایک بھی
ایسے مریدوں میں سے طاعون سے نہیں مرا۔ باقی وہ لوگ جو کچھ کچھ دنیا داری کا رنگ اپنے
اندر رکھتے ہیں اور ان کا میرے ساتھ وہ پاک تعلق نہیں جو ظلم اور قصور سے ان کو مبرا
کرے۔ یہ پیشگوئی اُن کی ذمہ دار نہیں ۔ ابھی بہت تھوڑے ہیں جو اس پیشگوئی کے مصداق
ہیں ۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ جو شخص مجھ سے سچی محبت رکھتا ہے اور میں بھی اس سے محبت رکھتا
ہوں اور نفسانی اغراض سے پاک ہے اور وفا اور صدق کامل طور پر رکھتا ہے اور ٹھوکر کھانے والا
مادہ اپنے اندر نہیں رکھتا اور متقی ہے اور کسی ابتلا کے وقت مرتد ہونے کے لئے تیار نہیں اور میری
عظمت اور مرتبہ کو سمجھتا ہے اور کوئی شک و شبہ اپنے اندر نہیں رکھتا اور نہ کسی ابتلا کے وقت شبہ
پیدا ہونے کا خانہ اس کے دل میں موجود ہے ۔ وہ ضرور طاعون سے بچایا جائے گا کیونکہ ایک قسم
کا مجھ سے اتحاد رکھتا ہے ۔ مگر بہت سے ایسے لوگ ہیں کہ کہتے ہیں کہ ہم مرید ہیں مگر وہ مرید
نہیں ۔ وہ پورے زور سے تقویٰ کی راہوں پر قدم نہیں مارتے اور دنیا کے گندان کے اندر ہیں
اور پورے صدق سے مجھ سے تعلق نہیں رکھتے ۔ ایک ادنی ابتلا کے وقت میں دیکھتا ہوں کہ وہ
گرے، وہ گرے۔ پس در حقیقت ان کو مجھ سے تعلق نہیں اور نہ مجھے اُن سے تعلق ۔ اور اگر وہ
قیامت کو بھی میرے پاس آویں تو مجھے کہنا پڑے گا کہ مجھ سے دور رہو کہ میں تمہیں شناخت نہیں
کرتا۔ ہاں ایسے بھی ہیں کہ گو طاعون سے بوجہ عدم کمال نام کے فوت ہو جائیں یعنی ان میں
شرائط متذکرہ بالا پورے طور متحقق نہ ہوں مگر شہیدوں میں لکھے جائیں گے اور طاعون اُن کے
بہشت کا ذریعہ ہو جائے گا کیونکہ ایک حصہ صدق کا ان میں ہے جو کامل نہیں ۔
اعتراض پنجم ۵ : مسماۃ محمدی کو دوسرا شخص نکاح کر کے لے گیا اور وہ دوسری جگہ بیاہی گئی ۔
الجواب : وحی الہی میں یہ نہیں تھا کہ وہ دوسری جگہ نہیں بیاہی جائے گی بلکہ یہ تھا کہ ضرور
ہے کہ اوّل دوسری جگہ بیاہی جائے ۔ سو یہ ایک پیش گوئی کا حصہ تھا کہ دوسری جگہ بیاہی جانے
لے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۸۴
سے پورا ہوا ۔ الہام الہی کے یہ لفظ ہیں ۔ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَيَرُدُّهَا إِلَيْكَ یعنی خدا
تیرے ان مخالفوں کا مقابلہ کرے گا اور وہ جو دوسری جگہ بیاہی جائے گی ۔ خدا پھر اس کو تیری
طرف لائے گا۔ جاننا چاہئے کہ ردّ کے معنی عربی زبان میں یہ ہیں کہ ایک چیز ایک جگہ ہے اور
وہاں سے چلی جاوے اور پھر واپس لائی جاوے۔ پس چونکہ محمدی ہمارے اقارب میں سے بلکہ
قریب خاندان میں سے تھی یعنی میری چچازاد ہمشیرہ کی لڑکی تھی اور دوسری طرف قریب رشتہ میں
ماموں زاد بھائی کی لڑکی تھی یعنی احمد بیگ کی ۔ پس اس صورت میں ردّ کے معنی اُس پر مطابق
آئے کہ پہلے وہ ہمارے پاس تھی اور پھر وہ چلی گئی اور قصبہ پٹی میں بیاہی گئی اور وعدہ یہ ہے کہ
پھر وہ نکاح کے تعلق سے واپس آئے گی ۔ سوا لیسا ہی ہو گا مگر چونکہ آتھم کی پیشگوئی کی طرح یہ بھی
شرطی پیشگوئی ہے۔ اس لئے کسی میعاد سے اس کو تعلق نہیں اور اس کے ظہور کا منتظر رہنا چاہیے۔
اور اگر کوئی یہ کہے کہ رڈ کے یہ معنی نہیں تو بجز اس کے کیا کہیں کہ لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى
الْكَاذِبِينَ ۔ بے شک یہ سچ ہے کہ میعاد اس شرطی پیشگوئی کی گزر گئی ۔ مگر شرطی پیشگوئی میعاد کے
گزرنے سے باطل نہیں ہوتی ۔ بلکہ وعید کی پیشگوئیاں جو کسی کے عذاب کے متعلق ہوں باوجود
نہ ہونے کسی شرط کے اصل میعاد سے متاخر ہو سکتی ہیں جیسا کہ یونس نبی کی پیشگوئی متاخر ہو گئی ۔
اس میں راز یہ ہے کہ خدائے کریم کا تمام نبیوں کی زبانی وعدہ ہے کہ جس بلا کا اس نے ارادہ کسی
کی نسبت کیا ہے خواہ پیشگوئی کے پیرا یہ میں خواہ کسی اور طرح ۔ وہ اس بلا کو تو بہ اور صدقہ اور
خیرات کی وجہ سے ٹال سکتا ہے یا اس میں تاخیر ڈال سکتا ہے۔ اس پر تمام نبیوں کا اتفاق ہے اور
منکر اس کا کافر ہے ۔ پس یہ اعتراض اعتراض نہیں ہے بلکہ جہالت ہے خصوصاً جس حالت میں
پیشگوئی کی ایک شاخ پوری ہو چکی ہے۔ یعنی محمدی کا باپ جس کی موت اس پیشگوئی میں داخل
تھی ۔ میعاد کے اندر مر چکا۔ پس یہ تو محل تصدیق ہے نہ جائے اعتراض ۔ اور دوسرے شخص کی
موت میں تا خیر اسی وجہ سے ہوئی کہ اسی پیشگوئی سے ایک بڑی موت فریق ثانی کے بزرگ کی
یعنی احمد بیگ کی میعاد مقررہ کے اندر وقوع میں آ گئی ۔ اور اُس نے ان کے دلوں میں سخت
خوف ڈال دیا کیونکہ جب کہ دو شخص پیشگوئی کی زد میں تھے اور ایک اُن میں سے میعاد کے اندر
لے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۱۲۶
مر گیا ۔ تو یہ بات ایک طبعی امر تھا کہ دوسرے شخص اور اس کے اقارب کو خوف دامن گیر ہو جاتا۔
پس وہی خوف قرآن شریف کے وعدہ کے مطابق تاخیر بلا کا موجب ہوا ۔ اور جیسا کہ وعید کی
پیشگوئیوں میں سے کسی حد تک تاخیر ہو گئی کیونکہ خوف کے وقت خدا تعالیٰ بلا کو ، جس کا ارادہ کیا
ہے
گیا ہے، ٹال دیتا ہے یا تاخیر میں ڈال دیتا ہے۔
نمبر 4: آپ نے فرمایا تھا کہ وہ ملعون مردار ہو کر مر جائے گا یا وہ جگہ آپ کے ہاتھ آئے
گی مگر اب تک کوئی بات ظہور میں نہ آئی ۔
الجواب: میں اس اعتراض کو سمجھا نہیں ۔ آپ اس ملعون کا نام لیں مجھے بالکل معلوم نہیں
کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں ۔ وہ جگہ کونسی ہے اور وہ ہندوکون اور الہام کون ہے۔ اس کی تشریح
آپ کے ذمہ ہے۔ مکر را اس قدر لکھنے کی ضرورت ہوئی کہ میں نے پیسہ اخبار والے کو ناحق طور
پر سرزنش نہیں کی ۔ بلکہ اس نے قادیان کی نسبت ایک لمبی فہرست دی تھی کہ اتنے آدمی طاعون
سے فوت ہو گئے ہیں حالانکہ اس فہرست میں بہت سی خلاف واقعہ اموات درج تھیں ۔ اس سے
انکار نہیں ہو سکتا کہ کسی دوسرے وقت میں کچھ وارداتیں طاعون کی قادیان میں بھی ہوئیں تھیں
مگر نہ اس قدر جس پر پیسہ اخبار نے شور مچایا تھا اور ضرور تھا کہ کسی قدر قادیان میں طاعون کی
وارداتیں ہوتیں تا پیشگوئی پوری ہوتی ۔ یہ آپ نے کس کے منہ سے سن لیا کہ کوئی الہام میں نے
ایسا شائع کیا تھا کہ قادیان میں کوئی واردات طاعون نہیں ہوگی ۔ اور آپ کا یہ کہنا کہ قادیان کی
نسبت شکار پور دارالامان ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کے مقابلہ پر ہنسی اور گستاخی ہے۔ معلوم نہیں کہ
آئندہ شکار پور کی نسبت کیا قہر الہی مخفی ہے کہ یہ گستاخی کے کلمات آپ کے منہ سے نکل گئے ۔ کیا قہر الہی تھی ہے ستانی کے منہ
اور یہ آپ کا کہنا کہ اب قادیان میں صرف تین سو آدمی کی آبادی باقی ہے ۔ یہ آپ کو کس نے ۔
نایا ۔ لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ۔ قادیان کی آبادی قدیم سے تین ہزار سے کچھ تھوڑی
ہے۔ اور اب بھی اسی قدر ہے کوئی اس قصبہ کے اندر داخل ہو کر نہیں خیال کر سکتا کہ ایک بھی مرا
ہے۔
☆
مورخه ۲۰ جون ۱۹۰۵ء
اخبار البدر ۲۲ جون ۱۹۰۵ء
الراقم
خاکسار میرزاغلام احمد
قاضی نذر حسین صاحب ایڈیٹر قلقل کے نام
(تعارفی نوٹ )
۔
قاضی نذرحسین صاحب نے بجنور سے ایک اخبار قلقل نام شائع کیا تھا۔ یہ
۱۹۰۶ء کا واقعہ ہے اس زمانہ میں علی العموم اخبار نویس ، الا ماشاء اللہ اپنے کاروبار کی
گرم بازاری کے لئے سلسلہ عالیہ احمد یہ کے خلاف مضامین لکھنا بھی ضروری سمجھتے تھے
اور بعض تو اسی مقصد کیلئے مخصوص اور وقف تھے ۔ یو۔ پی میں بجنور سے کئی اخبارات
وقتاً فوقتاً نکلتے رہے لیکن آخر وہ اپنے اَجل مسمی پرختم ہو گئے ۔ قاضی صاحب نے بھی
اپنے اخبار میں ایک مضمون لکھا جس میں سلسلہ کی سچائی پر حملہ کیا۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو اس نے اپنا پرچہ خاص طور پر روانہ کیا۔ اس لئے حضرت اقدس
نے خود اس کا جواب لکھا اور شائع بھی کر دیا۔ اس مکتوب کے پڑھنے سے معلوم ہوگا
کہ حضور نے اپنی صداقت کا ایک معیار دنیا کے سامنے پیش کیا کہ میں عیسی پرستی کے
ستون کو توڑ دوں اور بجائے تثلیث کے توحید کو پھیلا دوں اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی جلالت اور عظمت اور شان دنیا پر ظاہر کروں ۔ پس اگر مجھ سے کروڑ نشان
بھی ظاہر ہوں اور یہ علت غائی ظہور میں نہ آئے تو میں جھوٹا ہوں ۔ پس دنیا مجھ سے
کیوں دشمنی کرتی ہے۔ وہ میرے انجام کو کیوں نہیں دیکھتی ؟ آج دنیا دیکھتی ہے اور
جانتی ہے کہ آپ نے جو دعویٰ کیا تھا وہ کس قوت اور وضاحت سے پورا ہوا ہے۔
سلسلہ عالیہ احمد یہ قادیان سے نکل کر پنجاب اور پنجاب سے نکل کر ہندوستان کے
گوشہ گوشہ میں پھیلا اور اب ہندوستان سے نکل کر روئے زمین میں پھیل گیا اور دنیا
کی ہر قوم اور ہر ملک میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بلند ہو رہا ہے اور عیسائیت
کی شکست کو خود عیسا دعیسائی قوم نے ا
ہے۔ مقصد
اپنے عمل اور اور اپنے قلم سے تسلیم کر لیا ہے ۔ جس۔
کیلئے خدا تعالیٰ نے آپ کو مبعور پ کو مبعوث فرمایا تھا وہ پوری قوت اور شان سے پورا ہوا اور ہر
نیا دن اس کی ترقی کی شعاعیں لے کر آتا ہے ۔ وہ جو مخالفت کیلئے کھڑے ہوئے تھے ہے۔
وہ اور ان کے اسباب ختم ہو گئے اور کوئی ان کا نام لیوا موجود نہیں اور اگر کوئی باقی ہے
وہ اپنے انجام سے اس صداقت پر مہر کریں گے ۔
قاضی صاحب اور ان کے اخبار قلقل کو کوئی نہیں جانتا۔ لیکن حضرت مرزا
غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام کی روحانی اور جسمانی نسل تا دیر مبارک ہے اور دنیا کے
ہر حصہ میں ، دن رات کے ہر لحظہ میں آپ پر سلام بھیجا جا رہا ہے ۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمُ -
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
جلد اول
مکتوب نمبر ۲۹
حضرت مسیح موعود کا ایک تازہ خط بنام قاضی نذر حسین
صاحب ایڈیٹر اخبار قلقل (بجنور ۔ روھیل کھنڈ )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی ایڈیٹر صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کے پر چرا اخبار قلقل میں میرے دعوے کی نسبت جو مضمون شائع ہوا ہے، میں ہے ، میں افسوس
کرتا ہوں کہ اس کے جواب میں مجھے مفصل تحریر کی فرصت نہیں ہے۔ میں چند ماہ سے بیمار ہوں
اور ابھی بہت کمزور ہوں ۔ یہ سچ ہے کہ میرا دعویٰ مسیح موعود اور مہدی معہود ہونے کا ہے۔ میں
اپنی کتابوں میں ثابت کر چکا ہوں کہ یہ خیال صحیح نہیں ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اُنیس سو برس
سے آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں اور کسی زمانہ میں واپس آ کر دنیا کی عدالت کریں گے بلکہ
قرآن شریف تصریح سے فرماتا ہے کہ وہ فوت ہو چکے ہیں جیسا کہ آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی سے
ظاہر ہے۔ یہ تو خدا تعالیٰ کا قول ہے اور اس کی تائید میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا قول یا
رویت موجود ہے کیونکہ آں جناب نے حضرت عیسیٰ کو معراج کی رات میں ان انبیاء میں دیکھا
ہے جو اُن سے پہلے وفات پاچکے تھے اور پھر قرآن شریف میں سورہ نور میں فرماتا ہے کہ کل خلیفے
اس اُمت کے اسی اُمت میں پیدا ہو نگے ۔ اس صورت میں ظاہر ہے کہ حضرت رت مینی دوباره دنیا عیسی دو
میں نہیں آسکتے اور وہ زندہ نہیں ہیں بلکہ مر گئے ہیں اور ان کی آمد ثانی کا خیال سراسر باطل اور
طمع خام ہے اور میری طرف سے یہ صرف دعوا دعویٰ نہیں بلکہ صد ہا نشانوں سے جو خدا کی طرف سے
ظہور میں آچکے ہیں میری سچائی ثابت ہے ۔ اگر میں خدا کی گواہی کے بغیر دعویٰ کرتا ہوں تو
جھوٹا ہوں اور اگر خدا کے کلام سے حضرت عیسیٰ کا زندہ ہونا ثابت ثا : ہے تو میں جھوٹا ہوں اور اور اگر ا
یہ سب میر
میری سچائی کی علامتیں ثابت
ہو
میں ضرورت کے وقت نہیں آیا یا تو تو : میں جھوٹا ہوں ۔ لیکن
چکی ہیں ۔ اسلام ایک نہایت تنزل کی حالت میں ہے۔ کیا باعتبار ظاہر اور کیا با عتبار باطن ۔ اور
خدا نہیں چاہتا کہ اس کو اسی حالت میں چھوڑ دے ۔ اس لئے اس نے ارادہ فرمایا ہے کہ دوبارہ
اسلام میں زندگی کی روح پھونکے ۔ جو لوگ خدا تعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں اُن کی سچائی پر
صد با علامتیں ہوتی ہیں ۔ ان کی تعلیم ایک کامل بصیرت پر مبنی ہوتی ہے۔ وہ اپنی طاقت عملی کی وجہ
سے لوگوں کے لئے ایک نمونہ ہوتے ہیں ۔ ان میں ایک خارق عادت کشش پائی جاتی ہے اس
لئے ان کی قوت جاذبہ ہزار ہا سعیدوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے ۔ اور ان کے لئے خدا تعالیٰ آسمانی
نشانوں کو ظاہر کرتا ہے تا ان کی سچائی پر گواہ ہوں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ اپنے مبعوث
ہونے کی علت غائی کو پالیتے ہیں اور نہیں مرتے جب تک ان کی بعثت کی غرض ظہور میں نہ
آ جائے ۔ پس اگر چہ پہلی چار علامتیں میرے دعوے کے متعلق ثابت ہو چکی ہیں ۔ لہذا میری تعلیم
علی وجہ البصیرت ہے اور اسلام کا پاک اور خوبصورت چہرہ ظاہر کرتی ہے اور میری طاقت عملی
میری استقامت سے ظاہر ہے کہ میں پچیس برس سے لعن طعن مخالفوں کا نشانہ ہو رہا ہوں ۔
میرے پر خون کے مقدمات بنائے گئے اور گورنمنٹ کو اُکسایا گیا اور کفر کا فتویٰ دیا گیا اور مجھے
سخت ڈرایا گیا ۔ پھر وہ کون سی چیز تھی جس نے میری استقامت کو بحال رکھا۔ کیا وہ خدا کے
ساتھ پاک تعلق نہ تھا؟ اور جو مجھ میں قوت کشش وغیرہ بھیجی ہے وہ اس سے ظاہر ہے کہ جب
میں نے خدا کی طرف دعوت شروع کی تو میں اکیلا تھا اور اب تین لاکھ سے زیادہ میرے ساتھ
جماعت ہے اور جو میرے لئے نشان ظاہر ہوئے وہ تین لاکھ سے بھی زیادہ ہیں اور کوئی مہینہ بغیر
نشانوں کے نہیں گزرتا مگر باوجود ان تمام علامتوں کے طالب حق کے لئے میں یہ بات پیش کرتا
ہوں کہ میرا کام جس کے لئے میں اس میدان میں کھڑا ہوں یہ ہی ہے کہ میں عیسی پرستی کے
ستون کو توڑ دوں اور بجائے تثلیث کے توحید کو پھیلاؤں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
جلالت اور عظمت اور شان دنیا پر ظاہر کروں ۔ پس اگر مجھ سے کروڑ نشان بھی ظاہر ہوں اور یہ
علت غائی ظہور میں نہ آوے تو میں جھوٹا ہوں پس دنیا مجھ سے کیوں دشمنی کرتی ہے۔ وہ میرے انجام
کو کیوں نہیں دیکھتی ۔ اگر میں نے اسلام کی حمایت میں وہ کام کر دکھایا جو مسیح موعود و مہدی معہود
کو کرنا چاہیے تھا تو پھر میں سچا ہوں اور اگر کچھ نہ ہوا اور میں مر گیا تو پھر سب گواہ رہیں کہ میں
جھوٹا ہوں کی
ید الحکم ۲۴ جولائی ۱۹۰۶ ء صفحہ ۹
والسلام
فقط غلام احمد