غیر احمدی علماء کے نام خطوط (۲)

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 9

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بھی بتایا تھا کہ آپ ان الہامی فقرات سے دھوکا نہ کھائیں جو آپ کی زبان پر جاری ہوتے ہیں ۔
میری جماعت میں اس قسم کے ملہم من اللہ ہیں کہ بعض کے الہامات کی ایک کتاب بنتی ہے اور ان فتحی
کے الہامات میں آپ کی نسبت غلطی کم ہوتی ہے۔ ایسے الہامات سے کوئی شخص بھی امام الزماں کی
بیعت سے مستغنی نہیں ہو سکتا ۔ غرض ان تمام حالات نے انکی ایمانی حالت میں ایک تغیر پیدا کر دیا
اور وہ محبت کی بجائے کینہ اور مخالفت کے جذبات لے کر واپس گئے اور اپنی مجلہ ، اور اپنی مجلسوں میں انہوں
نے ذکر کیا کہ میری تحقیر اور تذلیل کی گئی۔ حضرت اقدس نے ہمدردی کے جوش میں ضرورۃ الامام
نام کی کتاب ڈیڑھ دن میں تیار کر کے شائع کر دی ۔ اس میں کہا کہ میری ہمدردی نے تقاضا کیا
کہ میں ان کیلئے امامت حقہ کے بیان میں یہ رسالہ لکھوں اور بیعت کی حقیقت تحریر کروں۔
حضرت اقدس کے اس رسالہ کے بعد ان کی مخالفت میں شدت اور محبت بغض کی صورت
میں تبدیل ہو گئی اور وہ پھر اسی غزنوی ٹولہ کے افراد سے ربط ضبط کرنے لگے جن کی نسبت انھیں
کبھی الہام ہوا تھا۔
چه داند بوزنه لذات ادرک
چونکہ وہ علوم دینی سے واقف نہ تھے اور ایک عامی انگریزی خواں تھے اس لئے مخالفانہ
تحریروں کے لئے ان لوگوں کے دامن میں ہی پناہ لینی پڑی جن کو نفرت اور حقارت سے اپنے
الہامات میں ہندو کے لفظ سے یاد کرتے تھے اور مخالفت میں شدت ہوتی گئی ۔ جون ۱۸۹۹ء کو
حضرت اقدس نے بابو صاحب کو ایک خط لکھا کہ آپ کو بھی الہام ہوتے ہیں اور مجھے بھی ! الهام
ہوتے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی ضد ہیں ۔ مسلمان حیران ہیں کہ کس کو مانیں اور کس کو
نہ مانیں ۔ پس آپ کو خدا کی قسم ہے کہ اسلام اور مسلمانوں پر رحم کر کے ۳۰ رجون ۱۸۹۹ء تک
اپنے الہامات جو میرے خلاف ہیں چھاپ کر مجھے بھیج دیں تا پھر میں بھی اپنے الہامات جن پر
میرے دعاوی کی بنا ہے چھاپ دوں اور پھر ہم دونوں خدا سے آسمانی فیصلہ کی درخواست کریں
تا مسلمانوں کو اس تذبذب سے نجات ہو۔ منشی الہی بخش صاحب اس میدانِ مقابلہ میں نہ نکلے
اور یوں اپنی مجلسوں میں مخالفت کرتے رہے۔ اس پر حضرت اقدس نے ۲۵ رمئی ۱۹۰۰ ء کو
اتمام حجت کے لئے ایک اعلان بعنوان معیار الا خیار شائع کیا اور پھر ۱۶ رجون ۱۸۹۹ء والے
خط کے مطالبہ کو دہرایا مگر لاہوری ملہم کو اس مقابلہ میں علی الاعلان آنے کی ہمت نہ پڑی اور ایک

کتاب عصائے موسیٰ کے نام سے عام مکذبین کے طریق پر شائع کی اور اس میں حضرت اقدس
کی نسبت دعوی کیا کہ وہ کذاب ہیں اور میری زندگی میں طاعون سے ہلاک ہو جائیں گے ۔
اس طرح گویا منشی الہی بخش صاحب اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے امتحان کے
لئے خدائی فیصلہ کا نفاذ بھی باقی تھا۔ جو حق و باطل میں ہونیوالا تھا۔ منشی الہی بخش نے اپنے
الہامات کی بنا پر علی الاعلان یہ کہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام طاعون سے اس کی
زندگی میں فوت ہو جائیں گے اور خود موسیٰ ہونے کا بھی دعوی کیا اور حضرت کو لکھا کہ میں موسیٰ
ہوں اور میرے ہاتھ سے آپ کا سلسلہ ہلاک کر دیا جاوے گا ۔ (مفہوم )
اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت کو بذریعہ الہام بشارت دی کہ ایک موسیٰ ہے
میں اس کو ظاہر کروں گا اور لوگوں کے سامنے اس کو عزت دوں گا اور جس نے میرا گناہ کیا ہے
میں اس کو گھسیٹوں گا اور اس کو دوزخ دکھلاؤں گا ۔ میرے نشان روشن ہو جائیں گے ۔ میرا دشمن
ہلاک ہو گیا ( یعنی ہلاک ہو جائے گا ) ہن اس دا لیکھا خدا نال جا پیا اے لیے
یہ الہامات قبل از وقت اخبار الحکم اور بدر میں شائع ہو گئے ۔ یہ مارچ ۱۹۰۷ ء کی بات ہے
ان الہامات کی اشاعت کے سترھویں دن بعد ۷ را پریل ۱۹۰۷ ء کو با بوالہی بخش صاحب ( جو
حضرت مسیح موعود کا اپنی زندگی میں طاعون سے ہلاک ہونے کا اعلان کرتے تھے ۔ خود
طاعون میں مبتلا ہو کر فوت ہو گیا اور اس طرح خدا تعالیٰ نے اپنے فیصلہ سے حق اور باطل میں
امتیاز کر دیا اور بتا دیا کہ الہی بخش اپنے دعاوی میں کا ذب اور حضرت مرزا صاحب صادق ہیں
ولله الحمد تفصیلی تذکرہ انشاء اللہ العزیز انجام المكذ بین میں ہوگا ۔ وبالله التوفيق
هو نعم المولى ونعم الرفيق - (عرفانی)
ا تذکرہ صفحه ۵۹۹،۵۹۶ ایڈیشن چهارم

مکتوب نمبر ۲۵
بنام منشی الہی بخش صاحب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
از جانب متوکل علی اللہ الاحد غلام احمد عافاه الله واید ۔
بخدمت اخویم مکرم با بوا الہی بخش صاحب ! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
جلد اول
بعد ہذا اس عاجز کو اس وقت تک آئمکرم کے الہامات کی انتظار رہی ۔ مگر کچھ معلوم نہیں کہ تو قف
کا کیا باعث ہے۔ میں نے سراسر نیک نیتی سے جس کو خدا وند کریم جانتا ہے یہ درخواست کی تھی
تا اگر خدا تعالیٰ چاہے تو ان متناقض الہامات میں کچھ فیصلہ ہو جائے ۔ کیونکہ الہامات کا باہمی
تناقض اور اختلافات اسلام کو سخت ضرر پہنچاتا ہے اور اسلام کے مخالفوں کو ہنسی اور اعتراض کا
موقعہ ملتا ہے اور اس طرح پر دین کا استخفاف ہوتا ہے۔ بھلا یہ کیوں کر ہو سکے کہ ایک شخص کو
خدا تعالیٰ یہ الہام کرے کہ تو خدا تعالیٰ کا برگزیدہ اور اس زمانہ کے تمام مومنوں سے بہتر اور افضل
اور مثیل الانبیاء اور مسیح موعود اور مجد د چودھویں صدی اور خدا کا پیارا اور اپنے مرتبہ میں نبیوں کی
مانند اور خدا کا مرسل ہے اور اس کی درگاہ میں وجیہہ اور مقرب اور مسیح ابن مریم کی مانند ہے اور
ادھر دوسرے کو یہ الہام کرے کہ یہ شخص فرعون اور کذاب اور مسرف اور فاسق اور کافر اور ایسا
اور ایسا ہے۔ ایسا ہی اس شخص کو تو یہ الہام کرے کہ جو شخص تیری پیروی نہیں کرے گا اور تیری
بیعت میں داخل نہیں ہوگا اور تیرا مخالف رہے گا ۔ وہ خدا اور رسول کی نافرمانی کرنے والا اور
جہنمی ہے اور پھر دوسرے کو یہ الہام کرے کہ جو اس کی پیروی کرتے ہیں وہ شقاوت کا طریق
اختیار کرتے ہیں ۔ پس آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کس قدرا سلام پر یہ مصیبت ہے کہ ایسے مختلف الہام
ہوں اور مختلف فرقے پیدا ہوں جو ایک دوسرے کے سخت مخالف ہوں ۔ اس لئے ہمدردی
اسلام اسی میں ہے کہ ان الہامات کا فیصلہ ہو جائے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کوئی
فیصلہ کی راہ پیدا کر دے گا اور اس مصیبت سے مسلمانوں کو چھڑائے گا۔ لیکن یہ فیصلہ تب ہو سکتا
ہے کہ ملہمین جن کو الہام ہوتا ہے وہ زنانہ سیرت اختیار نہ کریں اور مرد میدان بن کر جس طرح

کے الہام ہوں ۔ وہ سب دیانت کے ساتھ چھاپ دیں اور کوئی الہام جو تصدیق یا تکذیب کے
متعلق ہو، پوشیدہ نہ رکھیں ۔ تب کسی آسمانی فیصلہ کی امید ہے۔ اسی وجہ سے میں نے اللہ تعالیٰ کی
قسمیں آپ کو پہلے خط میں دی تھیں تا آپ جلد تر اپنے الہام میری طرف بھیج دیں مگر آپ نے
کچھ پروانہیں کی اور میرے نزدیک یہ عذر آپ کا قبول کے لائق نہیں کہ آپ کو مخالفانہ الہام اس
کثرت سے ہوتے ہیں کہ ایک مدت ان کی تشریح کے لئے چاہئے ۔ میرے خیال میں یہ کام
چند منٹ سے زیادہ کا کام نہیں ہے اور غایت درجہ دو گھنٹہ تک معہ تشریح و تفسیر آپ لکھ سکتے ہیں
اور اگر کسی اور کتاب کا ارادہ ہے تو اس کو اس سے کچھ تعلق نہیں ۔ مناسب ہے کہ آپ اس اُمت
پر رحم کر کے اور نیز خدا تعالیٰ کی قسموں کی تعظیم کر کے بالفعل دو تین سوالہام ہی جو گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ
کا کام ہے ، چھپوا کر روانہ فرما دیں ۔ یہ تو میں تسلیم نہیں کر سکتا کہ الہامات کی بڑی بڑی عبارات
ہیں ۔ بلکہ ایسی ہوں گی جیسا کہ آپ کا الہام مُسْرِف کذاب ہے تو اس صورت میں آپ
جانتے ہیں کہ اس قسم کے الہام کا غذ کے ایک صفحہ میں کس قدر آ سکتے ہیں ۔ میں پھر آپ کو
اللہ جل شانہ کی قسم دیتا ہوں کہ مسلمانوں کی حالت پر رحم کر کے بھجر دپہنچنے اس خط کے اپنے الہامات
چھپوا کر روانہ فرماویں۔ مجھے اس بات پر بھی سخت افسوس ہوا ہے کہ آپ نے بے وجہ میری یہ
شکایت کی کہ گویا میں نے مولوی عبداللہ صاحب کی کوئی بے ادبی کی ہے ۔ آپ جانتے ہیں کہ
میری گفتگو صرف اس قدر تھی کہ آپ مولوی محمد حسین کو کیوں بُرا کہتے ہیں ۔ حالانکہ آپ کے
مرشد مولوی عبداللہ صاحب نے اس کے حق میں یہ الہام شائع کیا تھا کہ وہ تمام عالموں کے لئے
رحمت ہے اور سب اُمت سے بہتر ہے ۔ یہ قرآنی الہام تھے جن کا میں نے ترجمہ کر دیا ہے۔
اس صورت میں اس میں اگر شک تھا تو آپ مولوی محمد حسین سے دریافت کر لیتے ۔ سچی بات پر غصہ کرنا
مناسب نہیں ہے ۔ پھر ماسوا اس کے جس دعوی کے ساتھ خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے اس کے
مقابل پر عبداللہ صاحب کی کیا حقیقت اور سرمایہ ہے۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ اگر وہ اس وقت
زندہ ہوتے تو وہ میرے تابعداروں اور خادموں میں داخل ہو جاتے ۔ ظاہر ہے کہ مسیح موعود
کے آگے گردن خم کرنا اور غربت اور چاکری کی راہ سے اطاعت اختیار کر لینا ہر ایک دیندار اور
سچے مسلمان کا کام ہے۔ پھر وہ کیوں کر میری اطاعت سے باہر رہ سکتے تھے ۔ اس صورت میں
آپ کا کچھ بھی حق نہیں تھا۔ اگر میں حکم ہونے کی حیثیت سے ان میں کچھ کلام کرتا ۔ آپ
لی تذکره صفحه ۵۵۱ ایڈیشن چهارم

جانتے ہیں کہ خدا اور رسول نے مولوی عبد اللہ کا کوئی درجہ مقرر نہیں کیا اور نہ ان کے بارے میں
کوئی خبر دی ۔ یہ فقط آپ کا نیک ظن ہے جو آپ نے ان کو نیک سمجھ لیا ورنہ کسی حدیث یا آیت
سے تو ثابت نہیں کہ در حقیقت پاک دل تھے ۔ ہاں جہاں تک ہمیں خبر ہے وہ پابند نماز تھے ۔
رمضان کے روزے رکھتے تھے اور بظاہر دیندار مسلمان تھے ۔ اندرونی حال خدا کو معلوم ۔
حافظ محمد یوسف صاحب نے کئی دفعہ قسم کو یاد کرنے سے یقین کامل سے کئی مجلسوں میں
میرے رو برو بیان کیا کہ ایک دفعہ عبداللہ صاحب نے اپنے کسی خواب یا الہام کی بنا پر فرمایا تھا
کہ آسمان سے ایک نور قادیان میں گرا۔ جس کے فیضان سے ان کی اولاد بے نصیب رہ
گئی ۔ حافظ صاحب زندہ ہیں ۔ ان سے پوچھ لیں ۔ پھر آپ کی شکایت کس قدر افسوس کے
لائق ہے ۔ اور اللہ جل شانہ خوب جانتا ہے کہ ہمیشہ مولوی عبداللہ غزنوی کی نسبت میرا نیک ظن
رہا ہے ۔ اگر چہ بعض حرکات ان کی میں نے ایسی بھی دیکھیں کہ اس حسن ظن میں فرق ڈالنے
والی تھیں ۔ تاہم میں نے ان کی طرف کچھ خیال نہ کیا اور ہمیشہ سمجھتا رہا کہ وہ ایک مسلمان اپنی فہم
اور طاقت کے موافق پابند سنت تھا لیکن میں اس سے مجبور رہا کہ میں ان کو ایسے درجہ کا انسان
خیال کرتا کہ جیسے خدا کے کامل بندے مامورین ہوتے ہیں اور مجھے خدا نے اپنی جماعت کے
نیک بندوں کی نسبت وہ وعدے دیئے ہیں کہ جو لوگ ان وعدوں کے موافق میری جماعت میں
سے روحانی نشو و نما پائیں گے اور پاک دل ہو کر خدا سے پاک تعلق جوڑ لیں گے ۔ میں اپنے
ایمان سے کہتا ہوں کہ میں ان کو صد ہا درجہ مولوی عبداللہ غزنوی سے بہتر سمجھوں گا اور سمجھتا ہوں
کیونکہ خدا تعالیٰ ان کو وہ نشان دکھلاتا ہے کہ جو مولوی عبداللہ صاحب نے نہیں دیکھے اور اُن کو وہ
معارف سمجھاتا ہے جن کی مولوی عبد اللہ صاحب کو کچھ بھی خبر نہیں تھی اور انہوں نے خوش قسمتی
سے مسیح موعود کو پایا اور اسے قبول کیا مگر مولوی عبداللہ صاحب اس نعمت سے محروم گزر گئے ۔
آپ میری نسبت کیسا ہی بدگمان کریں اس کا فیصلہ تو خدا کے پاس ہے لیکن میں بار بار کہتا
ہوں کہ میں وہی ہوں اور اس نور میں میرا پودا لگایا گیا ہے جس نور کا وارث مہدی آخر زمان
چاہیے تھا۔ میں وہی مہدی ہوں ۔ جس کی نسبت ابن سیرین سے سوال کیا گیا کہ وہ حضرت
ابو بکر کے درجہ پر ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ابو بکر کیا وہ تو بعض انبیاء سے بہتر ہے ۔ یہ
ا

ہے
خدا تعالیٰ کی عطا کی تقسیم ہے ۔ اگر کوئی بخل سے مربھی جائے تو اس کو کیا پروا ہے اور جو شخص
مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کے ذکر سے مجھ پر ناراض ہوتا ہے ۔ اس کو ذرا خدا سے شرم
کر کے اپنے نفس سے ہی سوال کرنا چاہئے کہ کیا یہ عبداللہ صاحب غزنوی اس مہدی ومسیح موعود
کے درجہ پر ہو سکتا ہے جس کو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام کہا اور فرمایا کہ خوش قسمت
ہے وہ اُمت جو دو پناہوں کے اندر ہے ۔ ایک میں جو خاتم الانبیاء ہوں اور ایک مسیح موعود جو
ولایت کے تمام کمالات کو ختم کرتا ہے اور فرمایا کہ یہی لوگ ہیں جو نجات پائیں گے ۔
اب فرمائیے کہ جو شخص مسیح موعود سے کنارہ کر کے عبداللہ غزنوی کی وجہ سے اس سے
ناراض ہوتا ہے اس کا کیا حال ہے؟ کیا سچ نہیں ہے کہ تمام مسلمانوں کا متفق علیہ عقیدہ یہی ہے
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کے صلحا اور اولیاء اور ابدال اور قطبوں اور غوثوں
میں سے کوئی بھی مسیح موعود کی شان اور مرتبہ کو نہیں پہنچتا۔ پھر اگر یہ سچ ہے تو آپ کا مسیح موعود
کے مقابل پر مولوی عبداللہ غزنوی کا ذکر کرنا اور بار بار یہ شکایت کرنا کہ عبداللہ کے حق میں یہ کہا
ہے کس قدر خدائے تعالیٰ کے احکام اور اس کے رسول کریم کی وصیتوں سے لا پرواہی ہے۔ کیا
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ نصیحت فرمائی تھی کہ عبداللہ غزنی سے نکالا جائے گا اور پنجاب میں علیہ
آئے گا۔ اس کو تم مان لینا اور میر اسلام اس کو پہنچانا یا یہ نصیحت فرمائی تھی کہ غلبہ صلیب کے وقت
مسیح موعود ظاہر ہوگا اور وہ نبیوں کی شان لے کر آئے گا اور خدا اسکے ہاتھ پر صلیبی مذہب کو
شکست دے گا۔ اس کی نافرمانی نہ کرنا اور اس کو میری طرف سے سلام پہنچانا اور اگر یہ کہو کہ وہ تو
آکر نصاری سے لڑے گا اور ان کی صلیبوں کو توڑے گا اور ان کے خنزیروں کو قتل کرے گا تو میں
خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ علمائے اسلام کی غلطیاں ہیں بلکہ ضرور تھا کہ مسیح موعود نرمی
اور صلح کاری کے ساتھ آتا اور صحیح بخاری میں بھی لکھا ہے کہ مسیح موعود جنگ نہیں کرے گا اور نہ
تلوار اُٹھائے گا بلکہ اس کا حربہ آسمانی حربہ ہوگا اور اس کی تلوار دلائل قاطعہ ہوگی ۔ سو وہ اپنے
وقت پر آچکا ۔ اب کسی فرضی مہدی اور فرضی مسیح موعود کی انتظار کرنا اور خونریزی کے زمانہ کا منتظر
رہنا سرا سر کو تہ فہمی کا نتیجہ ہے۔ اور خدا نے میرے ہاتھ پر بہت سے نشان دکھلائے اور وہ ایسے
یقینی طور پر ظاہر ہوئے کہ تیرہ سو برس کے زمانہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ان کی نظیر
نہیں پائی جاتی ۔ اسلامی اولیاء کی کرامات ان کی زندگی سے بہت پیچھے لکھی گئی ہیں اور ان کی

شہرت صرف ان کے چند مریدوں تک محدود تھی لیکن یہ نشان کروڑہا انسانوں میں شہرت پاگئے ۔
مثلاً دیکھو کہ لیکھرام کی پیشگوئی کو کیوں کر فریقین نے اپنے اشتہارات میں شائع کیا اور قبل اس
کے جو وہ پیشگوئی ظہور میں آوے، لاکھوں انسانوں میں اس پیشگوئی کا مضمون شہرت پا گیا اور
تین قو میں ہندو، مسلمان ، عیسائی اس پر گواہ ہوگئیں پھر اسی کروفر سے وہ پیشگوئی ظہور میں بھی
آئی اور اسی طرح لیکھرام قتل کے ذریعہ سے فوت ہوا جیسا کہ پیش از وقت ظاہر کیا گیا تھا۔ کیا
ایسی ہیبت ناک پیشگوئی کو پورا کرنا انسان کے اختیار میں ہے؟ کیا اس ملک کی تین قوموں میں
اس قدر شہرت پا کر اور ایک کشتی کی طرح لاکھوں انسانوں کے نظارہ کے نیچے آکر اس کا پورا
ہو جانا ایسی پیشگوئی کی جو اس شان و شوکت کے ساتھ پوری ہوئی ہو ۔ تیرہ سو برس کے زمانہ میں
کوئی نظیر بھی ہے؟ اور بعض کا یہ کہنا کہ بعض پیشگوئیاں پوری نہیں ہوئیں ۔ اس کا جواب بجز اس
کے ہم کیا دیں کہ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ۔ اگر ان لوگوں کے دلوں میں ایک ذرہ نور
انصاف ہوتا تو وہ شبہ کے وقت میرے پاس آتے تو میں ان کو بتلا تا کہ کس خوبی سے تمام
پیشگوئیاں پوری ہو گئیں ۔ ہاں ایک پیشگوئی ہے جس کا ایک حصہ پورا ہو گیا اور ایک حصہ شرط کی
وجہ سے باقی ہے جو اپنے وقت پر پورا ہوگا ۔ افسوس تو یہ ہے کہ ان لوگوں کو خدا تعالیٰ کی وہ سنتیں
اور قانون بھی معلوم نہیں جو پیشگوئیوں کے متعلق ہیں ۔ ان کے قول کے مطابق تو یونس نبی بھی
جھوٹا تھا جس نے اپنی پیشگوئی کے قطعی طور پر چالیس دن مقرر کئے تھے مگر وہ لوگ تو چالیس برس
سے بھی زیادہ زندہ رہے اور چالیس دن میں نینوں کا ایک تنکا بھی نہ ٹوٹا بلکہ یونس نبی تو کیا تمام
نبیوں کی پیشگوئیوں میں یہ نظیر یں ملتی ہیں ۔
پھر ا خیر پر خدا تعالیٰ کی قسم آپ کو دیتا ہوں کہ آپ وہ تمام مخالفانہ پیشگوئیاں جو میری نسبت
آپ کے دل میں ہوں لکھ کر چھاپ دیں ۔ اب دس دن سے زیادہ میں آپ کو مہلت نہیں د دیتا ۔
جون مہینے کی ۳۰ تاریخ تک آپ کا اشتہار مخالفانہ پیشگوئیوں کا میرے پاس آجانا چاہئے ورنہ
یہی کاغذ چھاپ دیا جائے گا اور پھر آئندہ آپ کو کبھی مخاطب کرنا بھی بے فائدہ ہوگا ۔ والسلام حمید
خاکسار
۱۶ جون ۱۸۹۹ء
مرزاغلام احمد عفی عنہ
تشخيذ الاذہان جلد ۹ نمبر ۳ صفحه ۴۱ تا ۴۶

مولوی سلطان محمود صاحب کے نام
(تعارفی نوٹ )
مولوی سلطان محمود صاحب ایک مشہور سجادہ نشین تھے ۔ اس مکتوب میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے دعوی تجدید کی حقیقت اور اپنے نام مسیح موعود
اور مہدی معہود کے راز کو بیان فرمایا ہے ۔ اس مکتوب کے آخر میں اپنی مہر بھی لگائی
ہے اور مہر کے الفاظ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ناز نازل شدہ ایک وحی ہے ۔ آپ نے
بعض اور مواہیر بھی تیار کی تھیں اور ان میں بھی الہامات ہی درج تھے۔ اپنے نام
۔
غلام احمد کی مہر میں نے نہیں دیکھی ۔ یہ انگوٹھیاں مختلف اوقات میں تیار ہوئیں ۔
الَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کی انگوٹھی حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب مرحوم
آپ کے والد کی وفات کے بعد تیار ہوئی تھی کیونکہ یہ الہام وفات کے معاً بعد ہوا تھا
جو ایک عظیم الشان پیشگوئی پر مشتمل تھا۔ جس کا ظہور آپ کی بعد کی زندگی میں ہوا اور
اللہ تعالیٰ نے آپ کی تمام ضروریات کا خارقِ عادت طور پر تکفل فرمایا۔ غرض یہ
مکتوب پنجاب کے ایک مشہور سجا دہ نشین کی طرف ہے اور چونکہ حضرت حکیم الامتہ
مولوی نور الدین صاحب خلیفہ اسیح اوّل رضی اللہ عنہ اس خاندان سے ذاتی
تعلقات رکھتے تھے آپ نے بھی اس پر چند سطر میں تحریر کر دیں ۔ ( عرفانی کبیر )
الزمر : ۳۷ تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۴۸
جلد اول

مکتوب نمبر ۲۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد عافاه الله واید ۔
بخدمت ا رمت اخویم مولوی سلطان محمود صاحب الـ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا میں مامور ہوں کہ ہر ایک رشید اور سعید کو اپنی بات سے اطلاع دوں کہ مجھے
خدا تعالیٰ نے اس صدی چہار دہم کے سر پر اس قسم کی تجدید کے لئے بھیجا ہے کہ تا وہ فتنہ عیسائیت
کا جس کے بیرونی حملوں سے اسلام بہت کمزور ہو گیا ہے اور نیز وہ فتنہ اندرونی جو خود مسلمانوں
کی اعتقادی اور ملی اور ایمانی حال ور عملی اور ایمانی حالت تنزل میں ہے۔ یہ دونوں فتنے میرے ذریعہ سے فرو کئے
جائیں ۔ چنانچہ اس حکیم مطلق نے بیرونی اصلاح کے لحاظ سے جو متعلق کسر صلیب ہے، میرا نام
مسیح موعود رکھا ہے اور اندرونی فتنہ کے فرو کرنے اور مسلمانوں کو حقیقی ہدایت پر قائم کرنے کے
لحاظ سے میرا نام مہدی معہود رکھا ہے۔ کیونکہ صلیبی فتنہ جس کے ہاتھ سے فرو ہو اور بگڑی ہوئی
عیسائیت کا زوال ہو۔ وہ وہی مجد د ہے جس کا نام آسمان پر سیج ہے ۔ اور وہ کا نام آسمان پر مسیح ہے۔ اور وہ شخص جو ایسے وقت
میں آوے کہ جب اکثر مسلمان مغز اور حقیقت کو کھو بیٹھے ہوں اور وہ اس لئے بھیجا جاتا ہے کہ تا
دوبارہ حقیقی ہدایت اور ایمان کی روح ان کے اندر پھونکے ، وہ وہی مجدد ہے جس کا نام مہدی
ہے ۔ جیسا کہ یہ حدیث ہے لَا الْمَهْدِى إِلَّا عیسی ۔ اور خدا نے چودھویں صدی کو اس لئے
خاص کیا۔ کیونکہ کمال نور کا نظارہ صرف چودھویں رات میں ہوتا ہے اور چودھویں رات کے
دونوں طرف انحطاط ہے اور جو شخص زمانہ کی حالت موجودہ پر ایک نظر ڈالے گا اور بیرونی
حملوں اور اندرونی فسادوں کو دیکھے گا ۔ اگر وہ فراست رکھتا ہو تو اسے اقرار کرنا پڑے گا کہ نہ کسی
تکلف اور بناوٹ سے بلکہ خود زمانہ کی حالت موجودہ نے چاہا ہے کہ اسی صدی کا مجد د مسیح موعود
اور مہدی مسعود کے نام سے پکارا جاوے۔ کیونکہ آسمان پر خدمتوں اور کاموں کے لحاظ سے نام
رکھا جاتا ہے پھر جس کی خدمت کسر صلیب ہے اس کا نام بجر مسیح موعود کے اور کیا ہو سکتا ہے اور
ابن ماجه كتاب الفتن باب شدة الزمان

جو قوم کے مردہ قالب میں دوبارہ ہدایت اور ایمان اور تقویٰ کی روح ڈالنا چاہتا ہے وہ بجز
مہدی کے کس نام سے موسوم ہو سکتا ہے؟ کیا سچ نہیں کہ آسمان پکار رہا ہے اور زمین فریاد کر رہی
ہے کہ اس صدی کے مجد د کا نام بلحاظ حالت موجودہ اور مفاسد مشہودہ اندرونی اور بیرونی کے مسیح
اور مہدی ہونا چاہئے ۔ اگر یہ حالت موجودہ خود مجھ کو طبعا یہ دونوں خطاب عطا نہیں کرتی تو میں
جھوٹا ہوں اور اگر کرتی ہے تو ہر ایک متقی ، خدا ترس کے لئے واجب اور لازم ہے کہ میرے
انصار میں سے ہو جاوے۔ اسی بنا پر میں آپ پر نیک ظن کر کے یہ خط آپ کی طرف لکھتا
ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ اس روز سے ڈر کر ، جبکہ ایک ذرہ انحراف اور خدا کی راہ میں سستی کر
نا انحطاط اعمال کا موجب ہوگا ، میری نصرت میں لگ جاویں۔ ہر ایک روح خود پسندی سے
خالی ہو کر میری نسبت خدا تعالیٰ سے گواہی طلب کرے گی تو خدا تعالیٰ میری مسیحائی کی اس کو خبر
دے گا۔ سواے عزیز و! خدا سے خوف کر کے اور اس دن سے ڈر کر جبکہ ہر ایک شخص کو اپنی
لا پرواہی کی باز پرس ہوگی ۔ میرے معاملہ میں خدا سے روشنی مانگو ۔ تا اس جماعت میں شمار نہ کئے
جاؤ جنہوں نے خدا کے مسیح کو پاکر سر اٹھا کر اس کی طرف نہ دیکھا۔ یہ میری طرف سے ایک تبلیغ
ہے اور ان تمام لوگوں کا بوجھ آپ کے سر پر ہے جو آپ کے ایک ذرہ اشارہ سے حق کو قبول
کر سکتے ہیں ۔ والسلام علیٰ من اتبع الہدی ۔
الراقم المامور من الرب الغفور
۷ شعبان ۱۳۱۷ھ (۱۰/دسمبر ۱۸۹۹ء) میرزا غلام احمد عفی عنہ
از قادیان
مکرر یہ کہ حضرت احدیت کا محب صادق جو اپنے تئیں محجوبا نہ حالت میں رکھنا نہیں چاہتا اور
نہ کسی حصہ تاریکی کے ساتھ اس دار نا پائیدار سے سفر کرنا چاہتا ہے۔ اس کو خدا تعالیٰ نے موقع دیا
ہے کہ اپنی معرفت کی منزلوں کو اپنی استعداد کے موافق پورا کرے۔ کیونکہ نشان ظاہر ہوتے ہیں
اور حقائق و معارف بیان کئے جاتے ہیں۔ پس مبارک وہ جو اس وقت ٹھوکر نہ کھاوے۔ اس
سعادت سے عمداً محروم نہ رہے جس کے آسمان سے دروازے کھولے گئے ہیں ۔ فقط ۔

اس خط پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے الہام الہی پر مشتمل مہر اُذْكُرُ نِعْمَتِی
الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكَ غَرَسْتُ لَكَ بِيَدِي رَحْمَتِي وَ قُدْرَتِی ہے لگائی تھی ۔
ذیل میں عبارت حضرت مولوی نور الدین صاحب کی ہے جو حضرت
صاحب کے حکم سے مراسلہ موصوف کے نیچے لکھی گئی ۔ کیونکہ معلوم ہوا تھا کہ صاحب
مکتوب الیہ کی مولوی صاحب سے سابقہ معرفت ہے۔ اس لئے حضرت صاحب نے
مناسب خیال فرما کر مولوی صاحب کی طرف سے تھوڑا سا مضمون لکھوا دیا اور وہ یہ
ہے۔
خاکسار نورالدین بگرامی خدمت قاضی صاحب ۔ پس السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
گزارش پرداز سرور عالم فخر بنی آدم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى
يُحِبُّ لَا خِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ ، پس بامتثال امر خاتم النبين رسول ربّ العلمين
عليه الصلوة والسلام الی یوم الدین کے دردِ دل سے عرض ہے کہ جناب امام زمان
علیہ الرضوان کے ارشاد کو دنیا کی بے ثباتی پر نظر کر کے غور سے پڑھیں اور بجائے اس کے کہ
آپ گزشتہ بزرگان کی قبور پر توجہ کریں، زندہ امام کے انصار اللہ میں اپنے آپ کو منسلک
کر دیں ۔ سارے کمالات اور الہی رضا مندی اطاعت میں ہیں ۔ اور بس (نورالدین )
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*
لے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۷۵ کے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۷۲
بخاری کتاب الايمان باب من الايمان ان يحب لاخيه ما يحب لنفسه
حيد الحکم ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۶ ، ۷

مکتوب نمبر ۲۷
ایک مشہور درس گاہ کے صاحبزادے کے نام
جلد اول
( معزز ناظرین بدر ۔ اید کم اللہ تعالیٰ ۔ کوئی ساڑھے تین سال کا عرصہ گزرتا ہے کہ پنجاب
کی ایک مشہور درسگاہ کے صاحبزادے نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حضور
عریضہ لکھا جس کا مضمون اُس کے جواب سے ظاہر ہے۔ حضرت نے کمال توجہ سے دو ورق
اپنے دست مبارک سے نوازش نامہ لکھ کر ارسال فرمایا جو تاحال پبلک پر ظاہر نہ ہوا۔ میں نے
بڑی مشکل سے اس کی نقل بہم پہنچائی ۔ امید ہے ، کئی سعید روحیں اس سے مستفید ہوں گی ۔ )
آپ کا نیاز مند محمد ظہور الدین اکمل آف گو لیکے
ضلع گجرات پنجاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی اخویم حافظ صاحب سلمہ ربَّہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خط پہنچا۔ واضح ہو کہ اکثر لوگ دعا کے اصول سے بے خبر ہیں اس اس لئے اپنے
مقاصد سے محروم رہتے ہیں ۔ دعا میں یہ شرط ہے کہ اس شخص سے جس سے دعا کروانا چاہتا ہے
اور جو در حقیقت میں مقبول درگاہ الہی ہے، پورا پورا تعلق ارادت اور محبت کا پیدا کرے اور اس
پر ثابت کرے کہ وہ ایسا ہی ہے تا دعا کرنے والے کی توجہ کامل طور پر اس کی طرف ہو جائے
کیونکہ جو لوگ خدا کے مقبول بندے ہوتے ہیں وہ زبانی باتوں سے متوجہ نہیں ہو سکتے جب تک
سچی ارادت مشہود نہ کریں اور کسی کو وفادار نہ پائیں ۔ پھر دوسری دعا کے لئے شرط یہ ہے کہ ایسے
شخص سے جو بطور شفیع درمیان ہو کر دعا کرتا ہے ہرگز ہرگز اس سے جلدی نہ کی جاوے گوسات سال
ہی گزر جائیں جو دنیا کی عمر کا ایک عدد ہے ۔ ایسے لوگ ، بہت امید سے کہا جاتا ہے کہ آخر اپنے
مطلب کو پاتے ہیں مگر جلدی کرنے والے اپنے مطلب کو نہیں پاتے ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی