میر عباس الی صاحب لدھیانوی کے نام خطوط

مکتوبات احمد (جلد اوّل)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میر عباس علی صاحب لدھیانوی
کے
نام خطوط
سابقه جلد اول
مرتبه
حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی
الد الله الدمام مجمه

فهرست مکتوبات
میر عباس علی صاحب لدھیانوی کے نام
مکتوب نمبر صفحه
تاریخ تحریر مکتوب
۲۸ اکتوبر ۱۸۸۲ء
نومبر ۱۸۸۲ء
بلا تاریخ
۲۲ جنوری ۱۸۸۳ء
۹ فروری ۱۸۸۳ء
۱۷ فروری ۱۸۸۳ء
۳ مارچ ۱۸۸۳ء
۱۸ مارچ ۱۸۸۳ء
۲۵ مارچ ۱۸۸۳ء
۱۵ اپریل ۱۸۸۳ء
بلا تاریخ
بلا تاریخ
۲۶ اپریل ۱۸۸۳ء
بلا تاریخ
بلا تاریخ
♡
لد
له
V
الد
الله

تاریخ تحریر مکتوب
۲۱ مئی ۱۸۸۳ء
۲ جون ۱۸۸۳ء
۱۲ جون ۱۸۸۳ء
۱۵ جون ۱۸۸۳ء
۲۱ جون ۱۸۸۳ء
۱۱ جولائی ۱۸۸۳ء
۲۵ جولائی ۱۸۸۳ء
یکم اگست ۱۸۸۳ء
۱۹ اگست ۱۸۸۳ء
۳۰ اگست ۱۸۸۳ء
۶ ستمبر ۱۸۸۳ء
۷۷۱لله کنیه الله
بلا تاریخ
۲۲ ستمبر ۱۸۸۳ء
برا ۔
لد
اکتوبر ۱۸۸۳ء
اکتوبر ۱۸۸۳ء
۲۴ اکتوبر ۱۸۸۳ء
۲۹ اکتوبر ۱۸۸۳ء
۹ نومبر ۱۸۸۳ء
مکتوبات احمد
مکتوب نمبر صفحه
VI
المولد

تاریخ تحریر مکتوب
۲۰ نومبر ۱۸۸۳ء
۱۲ دسمبر ۱۸۸۳ء
۱۹ دسمبر ۱۸۸۳ء
یکم جنوری ۱۸۸۴ء
ے جنوری ۱۸۸۴ء
۱۸ جنوری ۱۸۸۴ء
۱۳ فروری ۱۸۸۴ء
۱۵ فروری ۱۸۸۴ء
۱۶ فروری ۱۸۸۴ء
۲۱ فروری ۱۸۸۴ء
۲۸ فروری ۱۸۸۴ء
۱۱ مارچ ۱۸۸۴ء
۲۶ مئی ۱۸۸۴ء
۸ اکتوبر ۱۸۸۴ء
۲ مارچ ۱۸۸۵ء
بلا تاریخ
۶ اپر اپریل ۱۸۸۵ء
۱۹ اپریل
۱۸۸۵ء
۳۰ مئی ۱۸۸۵ء
۴ جون ۱۸۸۵ء
مکتوبات احمد
مکتوب نمبر صفحه
ام
لدلم
الدلمه
لدلد
لده
لدما
hoh
ولد

مکتوب نمبر صفحه
تاریخ تحریر مکتوب
۹ جون ۱۸۸۵ء
۲۲ جون ۱۸۸۵ء
۲۴ جون ۱۸۸۵ء
۵ اپریل ۱۸۸۶ء
مئی ۱۸۸۶ء
۲۷ دسمبر ۱۸۹۱ء
ے مئی ۱۸۹۲ء
۹ مئی ۱۸۹۲ء
جلد اول

وو
عرض حال
جب سے اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے محض فضل سے اس چشمہ ہدایت کی طرف رہنمائی فرمائی ہے
اور میرے ہاتھ میں قلم اور سلسلہ کی قلمی خدمت کیلئے ایک جوش دیا ہے اسی وقت سے مجھے یہ دھن اور
آرزو رہی ہے کہ میں اپنے سید و مولی امام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ان تحریروں اور
نوشتوں کو جمع کر کے شائع کروں جو ایسے وقت اور حال کی ہیں، جب دنیا میں ایک گمنام انسان کی
طرح زندگی بسر کرتے تھے اور میری غرض ایسی تحریروں کے جمع کرنے سے یہ تھی اور ہے کہ اس طرح
پر آپ کی سوانح کے لئے ایک مواد جمع ہو جاوے۔ چنانچہ اس جوش اور شوق کا نتیجہ تھا کہ میں نے
۱۸۹۹ء میں پرانی تحریریں“ کے نام سے ایک پمفلٹ شائع کیا جس میں ۱۸۷۸ء کے وہ مضامین
تھے جو آپ نے برادر ہند، آفتاب پنجاب وغیرہ اخبارات میں شائع فرمائے تھے۔ اس کے بعد میں
اس سلسلہ میں ایک مبسوط مجموعہ آپ کے مکتوبات کا شائع کرتا ہوں اور یہ پہلی جلد ہے مکتوبات کی
ترتیب میں مجھے بہت عرصہ تک غور کرنا پڑا کبھی بلحاظ سنین کے ترتیب کرتا اور کبھی بلحاظ مضامین ۔ آخر
بڑے غور وفکر کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ اسم وار ہو جاوے تو اچھا ہے اور جہاں مکتوبات ایک شخص
کے نام بہت ہی کم ہو نگے وہاں ایک جلد متفرق مکتوبات کی مرتب کی جاوے۔ بہر حال اس سلسلہ میں
سب سے پہلی جلد میر عباس علی شاہ کے نام شائع کرتا ہوں ۔ ان مکتوبات میں حضرت حجۃ اللہ کے
عجیب و غریب مسائل تصوف کی فلاسفی اور اسرار ناظرین پائیں گے اور معرفت حقیقی کا ایک مصفا
چشمہ انہیں ملے گا اور بہت سی پیشگوئیاں انہیں نظر آئیں گی۔ میں خدا تعالیٰ کا شکر کرتا ہوں کہ اس نے
مجھے توفیق دی کہ اپنے محبوب سید و آقا کے مکتوبات اس کے محبوب دوستوں تک پہنچانے کا فخر حاصل
کروں اس کے بعد دوسری جگہ حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ مسیح کے نام کے مکتوبات کی
ہوگی ۔ خدا ہی کے فضل سے امید ہے کہ وہ توفیق دے گا اور اسی کی توفیق پر سب انحصار ہے۔ مکتوبات
حضرت حکیم الامۃ کے نام کے میرے پاس موجود ہیں ۔امید ہے کہ نان ہے کہ ناظرین اسی مجموعہ کو ذکر حبیب
سمجھ کر اس کی قدر کریں گے ۔ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ احقر الناس یعقوب علی تراب احمدی
دفتر الحکم قادیان دار الامان
ایڈیٹر الحکم قادیان
۲۴ دسمبر ۱۹۰۸ء

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۔
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
مکتوب نمبرا
مکرمی مخدومی میر عباس علی صاحب زَادَ عِنَايَتُه - السلام علیکم و و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آپ کا کا عنایت
نامہ پہنچ کر با باعث خو باعث خوشی ہوا ۔ جزا جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْراً ۔ آپ اللہ اور رسول ، اللہ اور رسول کی محبت میں جس قدر کوشش
کریں وہ جوش خود آپ کی ذات میں پایا جاتا ہے ۔ حاجت تاکید نہیں ۔ چونکہ یہ کام خالصاً خدا کیلئے
اور خود حضرت احدیت کے ارادہ خاص سے ہے اس لئے آپ اس کے خریداروں کی فراہمی میں یہ
ملحوظ خاطر شریف رکھیں کہ کوئی ایسا خریدار شامل نہ ہو جس کی محض خرید فروخت پر نظر ہو۔ بلکہ جو لوگ
دینی محبت سے مدد کرنا چاہتے ہیں اُنہیں کی خریداری مبارک اور بہتر ہے کیونکہ در حقیقت یہ کوئی خرید
فروخت کا کام نہیں بلکہ سرمایہ جمع کرنے کیلئے یہ ایک تجویز ہے ۔ مگر جن کا اصول محض خریداری ہے ۔
اُن سے تکلیف پہنچتی ہے اور اپنے روپیہ کو یاد دلا کر تقاضا کرتے رہتے ہیں ۔ سوایسے صاحب اگر
خریداری کے سلسلہ میں داخل نہ ہوں اور نہ وہ روپیہ بھیجیں اور نہ کچھ مدد کریں تو یہ اُن کے لئے اس
حالت سے بہتر ہے کہ کسی وقت بدگمانی اور شتابکاری سے پیش آئیں ۔ اس کام میں جیسے جیسے عرصہ
میں خداوند کریم سرمایہ کافی کسی حصہ کے چھپنے کیلئے حسب حکمت کا ملہ خود میسر کرتا ہے اُسی عرصہ میں یہ
کتاب چھپتی ہے۔ پس کسی وقت کچھ دیر ہوتی ہے تو بعض صاحب جن کی خریداری پر نظر ہے۔ طرح
طرح کی باتیں لکھتے ہیں جن سے رنج پہنچتا ہے ۔ غرض آن مخدوم اسی سعی اور کوشش میں خدا وند کریم
پر تو گل کر کے صادق الارادت لوگوں سے مدد لیں ۔ اور اگر ایسے نہ ملیں تو آپ کی طرف سے دعا ہی
مدد ہے۔ ہم عاجز اور ذلیل بندے کیا حیثیت اور کیا قدر رکھتے ہیں ۔ وہ جو قادر مطلق ہے ۔ وہ جب
چاہے گا تو اسباب کا ملہ خود بخود میسر کر دے گا۔ کونسی بات ہے جو اُس کے آگے آسان نہ ہوئی ہو۔
( ۲۸ راکتو بر ۸۲، مطابق ۱۵ رذی الحجہ ۱۲۹۹ هجری )

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
مکتوب نمبر ۲
مشفقی مکرمی حضرت میر عباس علی شاہ صاحب زَادَ عِنَايَتُه - السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
بعد ہذا دو قطعہ ہنڈ وی بتیس ۳۳ پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْراً - امور خمسہ کی بابت جو آپ نے حسب الارشاد
منشی احمد جان صاحب تاکید لکھی ہے۔ مناسب ہے کہ آپ بعد سلام مسنون منشی صاحب مخدوم کی
خدمت میں اس عاجز کی طرف سے عرض کر دیں کہ حتی الوسع آپ کے فرمودہ پر تعمیل ہوگی ۔ اور آپ
کو خدا جزاء خیر بخشے ۔ یہ بھی گزارش کی جاتی ہے کہ حصہ سوم کتاب براہین احمد یہ میں جو دس وسوسوں
کا بیان ہے وہ آریہ سماج والوں کے متعلق نہیں ۔ آریہ سماج آریہ سماج ایک اور فرقہ ہے جو وید کو خدا کا کلام
جانتے ہیں اور دوسری کتابوں کو نَعُوذُ بِاللهِ انسانوں کا اختراع سمجھتے ہیں ۔ اس فرقہ کے رڈ کے لئے
کتاب براہین احمدیہ میں دوسرا مقام ہے ۔ لیکن دس وساوس جو حصہ سوم میں لکھے گئے ہیں ۔ وہ
بر ہمو سماج والوں کا رڈ ہے۔ یہ ایک اور فرقہ ہے جو کلکتہ اور ہندوستان کے اکثر مقامات میں پھیلا ہوا
ہے اور لاہور میں بھی موجود ہے۔ یہ لوگ کتب الہامیہ کا انکار کرتے ہیں اگر چہ ہندو ہیں مگر وید کو نہیں
مانتے ۔ نہ اُس کی تعلیم کو عمدہ سمجھتے ہیں ۔ یہ لوگ آریہ سماج والوں کی نسبت بہت ذی علم اور دانا
ہوتے ہیں۔ اور کئی اصول اُن کے اسلام سے ملتے ہیں ۔ مثلاً یہ تناسخ کے قائل نہیں ۔ بُت پرستی کو بُرا
سمجھتے ہیں ۔ خدا کو صاحب اولاد اور متولد ہونے سے پاک سمجھتے ہیں ۔ مگر کتب الہامیہ کے منکر ہیں
اور الہام صرف ایسی باتوں کا نام رکھتے ہیں جن کو انسان خود اپنی عقل یا فکر کے ذریعہ سے پیدا
کرے۔ یا معمولی طور پر اُس کے دل میں گزر جائیں اور انبیاء کی متابعت کو ضروری نہیں سمجھتے اور را
صرف عقل کو کافی قرار دیتے ہیں ۔ الہام ربانی سے انکار کرنا اُن کا ایک مشہور اصول ہے جیسا
رسالہ برادر ہند میں جو پنڈت شیو نارائن کی طرف سے شائع ہوتا تھا۔ چھپتا رہا ہے چونکہ ہندوستان میں
اُن کی جماعت بہت پھیل گئی ہے اور اُن کے وساوس کا ضر رنو تعلیم یافتہ لوگوں کو بہت پہنچتا ہے اور پہنچ رہا

ہے۔ اس لئے ضرور تھا کہ ان کا رڈ لکھا جاوے۔ اور اُن کا کتب الہامیہ سے انکار کرنا ایسا جز و مذہب
ہے جیسا کہ ہمارے یہاں لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کا اقرار اصل مذہب ہے ۔ غرض
آریہ سماج ایک الگ فرقہ ہے۔ جو بہت ذلیل اور ناکارہ خیال رکھتا ہے اور وہ عقل کے پابند
نہیں ۔ بلکہ صرف وید پر چلتے ہیں اور بہت سے واہیات اور مزخرفات کے قائل ہیں ۔ مگر بر ہمو سماج
کا فرقہ دلائل عقلیہ پر چلتا ہے اور اپنی عقل نا تمام کی وجہ سے کتب الہامیہ سے منکر ہے۔ چونکہ
انسان کا خاصہ ہے کہ معقولات سے زیادہ اور جلد تر متاثر ہوتا ہے ۔ اس لئے اطفال مدارس اور بہت
سے نو تعلیم یافتہ ان کی سوفسطائی تقریروں سے متاثر ہو گئے اور سید احمد خان بھی اُنہیں کی ایک شاخ
ہے اور انہیں کی صحبتوں سے متاثر ہے۔ پس اُن کے زہرناک وساوس کی بیخ کنی کرنا از حد ضرور تھا۔
لاہور کے برہمو سماج نے پرچہ رفاہ میں بہ نیت رڈ حصہ سیوم کچھ لکھنا بھی شروع کیا ہے۔ مگر حق محض
کے آگے اُن کی کوششیں ضائع ہیں ۔ عنقریب خدا اُن کو ذلیل اور رُسوا کرے گا اور اپنے دین کی
عظمت اور صداقت ظاہر کر دے گا ۔
منشی احمد جان صاحب نے جو یہ نصیحت فرمائی ہے کہ تعریف میں مبالغہ نہ ہو ۔اس کا مطلب اس
عاجز کو معلوم نہیں ہوا۔ اس کتاب میں تعریف قرآن شریف اور حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی
ہے۔ سو وہ دونوں دریائے بے انتہا ہیں اگر تمام دنیا کے عاقل اور فاضل اُن کی تعریف کریں ۔ تب
بھی حق تعریف کا ادا نہیں ہو سکتا ۔ چہ جائیکہ مبالغہ تک نوبت پہنچے ۔ ہاں الہامی عبارت میں کہ جو اس
عاجز پر خداوند کریم کی طرف سے القا ہوئے کچھ کچھ تعریفیں ایسی لکھی ہیں کہ بظاہر اس عاجز کا کی طرف
منسوب ہوتی ہیں مگر حقیقت میں وہ سب تعریفیں حضرت خاتم الانبیاء کی ہیں صلی اللہ علیہ وسلم اور
اسی وقت تک کوئی دوسرا اُن کی طرف منسوب ہو سکتا ہے کہ جب تک اس نبی کریم کی متابعت ہوسکتا
کرے اور جب متابعت سے ایک ذرہ منہ پھیرے تو پھر تحت الثری میں گر جاتا ہے ۔ اُن
الہامی عبارتوں میں خدا وند کریم کا یہی منشاء ہے کہ تا اپنے نبی اور اپنی کتاب کی عظمت ظاہر کرے ۔
( ۱۸ نومبر ۱۸۸۲ ء مطابق ۲۶ ذی الحجہ ۱۲۹۹ هجری )
اخبار الحکم نمبر ۴۸ جلد ۳ - ۱۰ اگست ۱۸۹۹ء

مکتوب نمبر ۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
جلد اول
مشفقی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
آپ کا عنایت نامہ معہ ایک ہنڈ وی مبلغ بیس روپیہ بابت خریداری دو جلد کتاب پہنچا ۔ جَزَاكُمُ اللهُ
خَيْرًا وَهُوَ يَسْمَعُ وَيَرَى ۔ میں آپ کی مساعی پر نظر کر کے آپ کی قبولیت کا بہت امیدوار ہوں ۔
خصوص ایک عجیب کشف سے جو مجھ کو ۳۰ دسمبر ۱۸۸۲ء بروز شنبہ کو یکدفعہ ہوا ۔ آپ کے شہر کی طرف
نظر لگی ہوئی تھی اور ایک شخص نامعلوم الاسم کی ارادت صادقہ خدا نے میرے پر ظاہر کی ۔ جو باشندہ
لود ہیا نہ ہے۔ اس عالم کشف میں اُس کا تمام پتہ ونشان ، سکونت بتلا دیا جواب مجھ کو یاد نہیں رہا۔
صرف اتنا یا درہا کہ سکونت خاص لودہیا نہ اور اُس کے بعد اُس کی صفت میں یہ لکھا ہوا پیش کیا گیا۔
سچا ارادت مند اصلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ لا یعنی اُس کی ارادت ایسی قوی اور کامل ہے
کہ جس میں نہ کچھ تزلزل ہے نہ نقصان ہے ۔ کئی پادریوں اور ہندوؤں اور بر ہمولوگوں کو کتابیں دی
گئی ہیں اور وہ کچھ جان کنی کر رہے ہیں ۔
۔
مکتوب نمبر ۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی ومکرمی میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
دس روپیہ کا منی آرڈر پہنچ گیا ۔ خداوند کریم آپ کی سعی کا اجر بخشے جو کچھ فساد زمانہ کا حال لکھا
ہے سب واقعی امر ہے۔ اس عاجز کی دانست میں اُمت محمدیہ پر ایسا فاسد زمانہ کوئی نہیں آیا۔ تمام
زمانوں سے زیادہ تر ظلماتی وہ زمانہ تھا جس کی تنویر کے لئے حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی
بعثت کی ضرورت پڑی ۔ وہ ایسا ظلماتی زمانہ تھا جس کی نظیر دنیا میں کوئی نہیں گزری اور اس زمانہ کی
ا ابراهیم ۲۵

حالت موجودہ ایک بڑے نبی کے مبعوث ہونے کو چاہتی تھی جس کا ثانی کوئی نہیں گزرا ۔ اور جس پر
تمام کمالات نبوت ختم ہو گئے اور جس کی بعثت کے زمانہ نے اُن تمام تاریکیوں کو دور کر دیا اور
وحدانیت کو زمین پر پھیلا دیا اور جو کچھ کفر اور شرک میں سے باقی رہا وہ ذلت اور مغلوبیت کی حالت
کے ساتھ باقی رہا۔ لیکن چونکہ یہ زمانہ جس میں ہم لوگ ہیں ، نبوت کے زمانہ سے بہت دور جا پڑا
ہے۔ اس لئے دوطور کی خرابی یعنی اندرونی اور بیرونی اس پر محیط ہو رہی ہے۔ اندرونی یہ کہ بہت سے
لوگوں نے مختلف فرقہ بنائے ہیں جو حقیقت میں خدا اور رسول کے دشمن ہیں ۔ بہتوں پر اباحت اور
الحاد کا غلبہ ہے کہ خدا کے وجود کو اور اُس مدبر عالم کی ہستی کو کوئی مستقل تھے نہیں سمجھتے بلکہ اپنے ہی وجود کو
خدا سمجھے بیٹھے ہیں اور اسی خیال کے غلبہ سے احکام الہی کی تعمیل سے بکلی فارغ ہیں اور شریعت حقانی
کوپتر لے استخفاف دیکھتے ہیں اور صوم اور صلوۃ پر ٹھٹھا کرتے ہیں۔ ایک دوسرا فرقہ ہے جو بہشت،
دوزخ ، ملائک، شیطان وغیرہ سب سے منکر ہیں اور وحی الہیہ سے انکاری ہیں باایں ہمہ مسلمان
کہلاتے ہیں۔ غرض اندرونی فساد بھی نہایت درجہ تک پہنچ گئے ہیں اور بیرونی فسادوں کا یہ حال ہے
کہ چاروں طرف سے دشمن اپنے اپنے تیر چھوڑ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ بالکل اسلام کو نیست و نابود
کر دیں ۔ حقیقت میں یہ ایسا پُر آشوب زمانہ ہے کہ اسلامی زمانوں میں کہیں اس کی نظیر نہیں ملتی ۔
پہلے لوگ صرف غفلت اور کم توجہی سے اسلام کے مخالف تھے ۔ مگر اب دو فرقہ اسلام سے مخالف
ہیں ۔ ایک تو وہی غافل اور کم توجہ لوگ ۔ دوسرے وہ لوگ پیدا ہو گئے کہ جو شرارت اور خبث سے،
عقل کی بد استعمالی سے اسلام پر حملہ کرتے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو علوم کے لئے روشنی کا دعوی کرتے
ہیں اور متبعین شریعت اسلام کو کہتے ہیں کہ یہ پرانے خیالات کے آدمی ہیں اور یہ سادہ لوح اور ہم
دانا ہیں ۔ پس ایسے دنوں میں خدا وند کریم کا یہ نہایت فضل ہے کہ اپنے عاجز بندہ کو اس طرف توجہ دی
ہے اور دن رات اُس کی مدد کر رہا ہے تا باطل پرستوں کو ذلیل اور رسوا کرے۔ چونکہ ہر حملہ کی مدافعت
کے لئے اس سے زبر دست حملہ چاہئے اور قومی تاریکی کے اُٹھانے کیلئے قوی روشنی چاہئے ۔ اس لئے
یہ امید کی جاتی ہے اور آسمانی بشارات بھی ملتے ہیں کہ خداوند کریم اپنے زبردست ہاتھ سے اپنے
عاجز بندہ کی مدد کرے گا اور اپنے دین کو روشن کر دے گا۔اب انشاء اللہ تعالیٰ حصہ چہارم کچھ تھوڑے
ے مطابق اصل ۔ یہ سہو کا تب معلوم ہوتا ہے۔ صحیح بنظر استخفاف ہے۔

توقف کے بعد شروع کیا جاوے گا ۔ چونکہ یہ تمام کام قوت الہی کر رہی ہے اور اُسی کی مصلحت سے
اس میں توقف ہے۔ اس لئے مومنین مخلصین : مخلصین نہایت مطمئن رہیں کہ جیسے خدا وند کریم کے کامل اور قوی
کام ہیں اسی طرح وہ وقتاً فوقتاً کتاب کی حصص کو نکالے گا ۔ وَهُوَ اَحْسَنُ الْخَالِقِينَ۔
والسلام عليكم وعلى اخوانكم من المومنين -
۲۲ جنوری ۱۸۸۳ء ۱۲ / ربیع الاول ۱۳۰۰ھ
مکتوب نمبر ۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی مکرم اخویم میر عباس علی شاہ صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
بعد ہذا خداوند کریم آپ کو بہت جزاء خیر دیوے ۔ آپ سرگرمی سے تائید دین کیلئے مصروف
ہیں ۔ آپ کی تحریر سے معلوم ہوا کہ قاضی باجی خان صاحب نے محض بطور امداد دس روپیہ بھیجے ہیں ۔
خداوند ان کو اجر بخشے ۔ اس پر آشوب وقت میں ایسے لوگ بہت تھوڑے ہیں کہ اللہ اور رسول کی تائید
کیلئے اور غیرت دینی کے جوش سے اپنے مالوں میں سے کچھ خرچ کریں اور ایک وہ بھی وقت تھا کہ
جان کا خرچ کرنا بھی بھاری نہ تھا۔ لیکن جیسا کہ ہر ایک چیز پرانی ہو کر اُس پر گرد و غبار بیٹھ جاتا ہے ۔
اب اسی طرح اکثر دلوں پر حب دنیا کا گرد بیٹھا ہوا ہے۔ خدا اس گرد کو اُٹھاوے ۔ خدا اس ظلمت کو
دور کرے۔ دنیا بہت ہی بے وفا اور انسان بہت ہی بے بنیاد ہے ۔ مگر غفلت کی سخت تاریکیوں نے
اکثر لوگوں کو اصلیت کے سمجھنے سے محروم رکھا ہے اور چونکہ ہر یک عُسر کے بعد یسر اور ہریک
جذر کے بعد مد اور ہریک رات کے بعد دن بھی ہے۔ اس لئے تفضلات الہیہ آخر فروماندہ بندوں
کی خبر لے لیتے ہیں ۔ سو خدا وند کریم سے یہی تمنا ہے کہ اپنے عاجز بندوں کی کامل طور پر دستگیری
کرے اور جیسے اُنہوں نے اپنے گزشتہ زمانہ میں طرح طرح کے زخم اُٹھائے ہیں ۔ ویسا ہی اُن کو
مرہم عطا فرماوے اور اُن کو ذلیل اور رسوا کرے جنہوں نے نور کو تاریکی اور تاریکی کو نور سمجھ لیا ہے
اور جن کی شوخی حد سے زیادہ بڑھ گئی اور نیز اُن لوگوں کو بھی نادم اور منفعل کرے جنہوں نے
حضرت احدیت کی توجہ کو جو عین اپنے وقت پر ہوئی ، غنیمت نہیں سمجھا اور اُس کا شکر ادا نہیں کیا بلکہ

آج 10 میں سے 10 باقی