میر عباس الی صاحب لدھیانوی کے نام خطوط
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جاہلوں کی طرح شک میں پڑے۔ سو اگر اس عاجز کی فریادیں رب العرش تک پہنچ گئی ہیں تو وہ زمانہ
کچھ دور نہیں جو نور محمدی اس زمانہ کے اندھوں پر ظاہر ہو اور الہی طاقتیں اپنے عجائبات دکھلا دیں ۔
اس عاجز کے صادق دوستوں کی تعداد ا بھی تین چار سے زیادہ نہیں جن میں سے ایک آپ ہیں اور
باقی لوگ لا پروا اور غافل ہیں بلکہ اکثروں کے حالات ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ وہ اپنی تیرہ باطنی
کے باعث سے اس کا رخانہ کو کسی مکر اور فریب پر مبنی سمجھتے ہیں اور اس کا مقصود اصلی دنیا ہی قرار
دیتے ہیں کیونکہ خود جیفہ دُنیا میں گرفتار ہیں ۔ اس لئے اپنے حال پر قیاس کر لیتے ہیں ۔ سوان کی
روگردانی بھی خداوند کریم کی حکمت سے باہر نہیں ۔ اس میں بھی بہت سی حکمتیں ہیں جو پیچھے سے ظاہر
ہوں گی ۔ إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالٰی ۔ مگر اپنے دوستوں کی نسبت اس عاجز کی یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن کو
اُن کے صدق کا اجر بخشے اور اُن کو اپنی استقامت میں بہت مضبوط کرے چونکہ ہر طرف ایک
زہرناک ہوا چل رہی ہے اس لئے صادقوں کو کسی قد رغم اُٹھانا پڑے گا اور اُس غم میں اُن کے لئے
بہت اجر ہیں ۔
ぢー
(۹) رفروری ۱۸۸۳ء مطابق ۳۰ ربیع الاول ۱۳۰۰ھ )
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*
مکتوب نمبر ۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ و نظر الله سر حمایتِه - السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
بعد ہذا آں مخدوم کی سعی و کوششوں سے اس عاجز کو بہت مدد ملی ہے ۔ یہ خداوند کریم کی عنایات
میں سے ہے کہ اُس نے اپنے مخلص بندوں کو اس طرف ایمانی جوش بخشا ہے۔ سو چونکہ عمل وہی معتبر
ہے جس کا خاتمہ بالخیر ہوا اور صدق اور وفاداری سے انجام پذیر ہو اور اس پر فتنہ زمانہ میں اخیر تک
صدق اور وفا کو پہنچانا اور بد باطن لوگوں کے وساوس سے متاثر نہ ہونا سخت مشکل ہے۔ اس لئے
خداوند کریم سے التجا ہے کہ وہ اس عاجز کے دوستوں کو جو ابھی تین چار سے زیادہ نہیں ۔ آپ سکینت
اور تسلی بخشے ۔ زمانہ نہایت پُر آشوب ہے اور فریبوں اور مکاریوں کی افراط نے بدظنیوں اور
بدگمانیوں کو افراط تک پہنچا دیا ہے۔ ایسے زمانہ میں صداقت کی روشنی ایک نئی بات ہے اور اُس پر وہ
ہی قائم رہ سکتے ہیں جن کے دلوں کو خدا وند کریم آپ مضبوط کرے۔ اور چونکہ خداوند کریم کی
بشارتوں میں تبدیلی نہیں اس لئے امید ہے کہ وہ اس ظلمت میں سے بہت سے نورانی دل پیدا
کر کے دکھلا دے گا کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ آں مخدوم کی تحریرات کے پڑھنے سے بہت کچھ حال
صداقت و نجابت آں مخدوم ظاہر ہوتا ہے اور ایک مرتبہ بنظر کشفی بھی کچھ ظاہر ہوا تھا ۔ شاید کسی
زمانہ میں خدا وند کریم اس سے زیادہ اور کچھ ظاہر کرے ۔ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَرَحِمَهُ اللَّهُ
وَإِيَّاكُمْ وَهُوَ مَوْلُنَا نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ -
۱۷ رفروری ۱۸۸۳ ء مطابق ۱۸ ربیع الثانی ۱۳۰۰ھ
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*
مکتوب نمبرے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدومی مکرم اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا آپ کا خط جو آپ نے لود بیانہ سے لکھا تھا، پہنچ گیا۔ جس کے مطالعہ سے بہت خوشی
حاصل ہوئی ۔ بالخصوص اس وجہ سے کہ جس روز آپ کا خط آیا اُسی روز بعض عبارتیں آپ کے خط کی
کسی قدر کمی بیشی سے بصورت کشفی ظاہر کی گئیں اور وہ فقرات زیادہ آپ کے دل میں ہوں گے۔ یہ
خداوند کریم کی طرف سے ایک رابطہ بخشی ہے۔ خداوند کریم اس رابطہ کو زیادہ کرے۔ آپ نے اپنے
خط میں تحریر فرمایا تھا کہ ایک برہمو صاحب ملے جن کا یہ بیان تھا کہ گویا اس عاجز نے اُن کی اصلیت کو
سمجھا نہیں ۔ یہ بیان سراسر بناوٹ ہے ۔ برہمو سماج والوں کے عقائد کا خلاصہ یہی ہے کہ وہ الہام اور
وحی سے منکر ہیں اور خدا کے پیغمبروں کو نَعُوذُ بِاللهِ مفتری اور کذاب سمجھتے ہیں اور خدا کی کتابوں کو
اختراع انسان کا خیال کرتے ہیں ۔ وہ الہام اور وحی کے ہرگز قائل نہیں ہیں اور اپنی اصطلاح میں
الہام اور وحی ان خیالات کا نام رکھتے ہیں کہ جو عادتی طور پر انسان کے دل میں گزرا کرتے ہیں ۔
جیسے کسی مصیبت زدہ کو دیکھ کر رحم آنا یا کوئی بُرا کام کر کے پچھتانا کہ ایسا کیوں کیا۔ یہ اُن کے نزدیک
الہام ہے۔ مگر وہ الہام اور وحی جو خداوند کریم کے فرشتے کسی انسان سے کلام کریں اور حضرت احدیت
کسی سے مخاطبت کریں۔ اس پاک الہام سے وہ قطعاً منکر ہیں اور اپنے رسائل اور تصانیف میں
ہمیشہ انکار کرتے رہتے ہیں ۔ مگر اب وقت آ پہنچا ہے کہ خدا اُن کو اور اُن کے دوسرے بھائیوں کو
ذلیل اور رسوا کرے۔ مجھے یاد ہے کہ پنڈی ت شیو شیو نارائن نارائن نے جو برہمو سماج کا کا ا ایک منتخب معلم ہے
لاہور سے میری طرف ایک خط لکھا کہ میں حصہ سوم کا رڈ لکھنا چاہتا ہوں ۔ ابھی وہ خط اس جگہ نہیں پہنچا
تھا کہ خدا نے بطور مکاشفات مضمون اس خط کا ظاہر کر دیا۔ چنانچہ کئی ہندوؤں کو بتلایا گیا اور شام کو
ایک ہندو کو ہی جو آریہ ہے ڈاکخانہ میں بھیجا گیا تا گواہ رہے ۔ وہی ہندو اس خط کو ڈاکخانہ سے لایا۔
پھر میں نے پنڈت شیو نارائن کو لکھا کہ جس الہام کا تم رڈ لکھنا چاہتے ہو خدا نے اُسی کے ذریعہ
اب یہ شخص منکرِ خدا ہے ۔ (مرتب)
سے تمہارے خط کی اطلاع دی اور اُس کے مضمون سے مطلع کیا ۔ اگر تم کو شک ہے تو خود قادیان میں
آ کر اُس کی تصدیق کر لو کیونکہ تمہارے ہندو بھائی اس کے گواہ ہیں ۔ رڈ لکھنے میں بہت سی تکلیف
ہوگی اور اس طرح جلدی فیصلہ ہو جائے گا۔ میں نے یہ بھی لکھا کہ اگر تم صدق دل سے بحث کرتے
ہو تو تمہیں اس جگہ ضرور آنا چاہئے کہ اس جگہ خود اپنے بھائیوں کی شہادت سے حق الامر تم پر کھا
جائے گا۔ لیکن باوجود ان سب تاکیدوں کے پنڈت صاحب نے کچھ جواب نہ لکھا اور اس بارے میں
دم بھی نہ مارا اور وہ الہام پورا ہوا جو حصہ سوم میں چھپ چکا ہے سَنُلْقِي فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ
اب دیکھئے ۔ اس سے زیادہ اور کیا صفائی ہو گی کہ خدا وند کریم مخالفین کو نہ صرف شنیدہ پر رکھنا چاہتا ہے
بلکہ دیدہ کے مرتبہ پر پہنچانا چاہتا ہے۔ گل صوابی ضلع پشاور سے اس جگہ کے آریہ سماج کے نام صوابی
آریہ سماج نے ایک خط بھیجا ہے کہ حصہ سوم براہین احمدیہ میں تمہاری شہادتیں درج ہیں ۔ اس کی
اصلیت کیا ہے۔ سو اگر چہ ہندو لوگ اسلام کے سخت مخالف ہیں مگر ممکن نہیں کہ سچ کو چھپا سکیں ۔ اس
لئے فکر میں ہوئے ہیں کہ اپنے بھائیوں کو کیا لکھیں۔ اگر شرارت سے جھوٹ لکھیں گے تو اس میں
روسیاہی ہے اور آخر پردہ فاش ہو گا اور سچ لکھنے میں مصلحت اپنے مذہب کی نہیں دیکھتے۔ اب دیکھنا
چاہئے کہ کیونکر پیچھا چھڑاتے ہیں ۔ شاید جواب سے خاموش رہیں ۔ یہ اسرار جو خدا وند کریم اس عاجز
کے ہاتھ پر ظاہر کرتا ہے۔ عام طور پر اُس کی عادت نہیں تھی جو ان کے اظہار کی اجازت دے بلکہ
اَسْرَارِ رَبَّانی کے ظاہر کرنے میں اندیشہ سَلْبِ وَلَایت ہے لیکن اس زمانہ میں ان باتوں کا ظاہر کرنا
نہایت ضروری ہے کیونکہ ظلمت اپنے کمال کو پہنچ گئی۔ گو دوسرے لوگ اپنی نانہی سے اس اظہار کو
ریا کاری میں داخل کریں یا کچھ اور سمجھیں مگر یہ عاجز اس کی کچھ بھی پرواہ نہیں کرتا کہ لوگ کیا
کہیں گے اور خدا وند کریم نے اس عاجز کو عام فقرا کے برخلاف طریقہ بخشا ہے جس میں ظاہر کرنا
بعض اسرار ربانی کا عین فرض ہے ۔ وَالسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَعَلَى إِخْوَانِكُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ -
(۳ مارچ ۱۸۸۳ء مطابق ۲۲ ربیع الثانی ۱۳۰۰ھ )
ا تذکرہ صفحہ ۳۸ ۔ ایڈیشن چہارم
مکتوب نمبر ۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی مکرمی میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
آپ کی خواب کے آثار یوں ہی نظر آتے ہیں کہ انشاء اللہ رویا صالحہ و واقعہ صحیحہ ہوگا ۔ مگر اس
بات کے لئے کہ مضمون خواب حیز قوت سے حد فعل میں آوے۔ بہت سی محنتیں درکار ہیں ۔خواب
کے واقعات اُس پانی سے مشابہ ہیں کہ جو ہزاروں من مٹی کے نیچے زمین کی تہ تک میں واقعہ ہے۔
جس کے وجود میں تو کچھ شک نہیں لیکن بہت سی جان کنی اور محنت چاہئے تا وہ مٹی پانی کے اوپر سے
بگلی دور ہو جائے اور نیچے سے پانی شیریں اور مصفا نکل آوے۔ ہمت مرداں مد دخدا صدق اور وفا
سے خدا کو طلب کرنا موجب فتحیابی ہے۔ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا
در
مقام صبر
گویند سنگ لعل شود
آرے شود ولیک بخون جگر شود
گرچه وصالش
ہر
قدر
اے
نه
بکوشش
دهند
دل که توانی بکوش
آپ کی ملاقات کے لئے میں بھی چاہتا ہوں مگر وقت مناسب کا منتظر ہوں ۔ بیوقت حج بھی فائدہ نہیں
کرتا ۔ اکثر حاجی جو بڑی خوشی سے حج کرنے کے لئے جاتے ہیں اور پھر دل سخت ہو کر آتے ہیں ۔
اُس کا یہی باعث ہے کہ انہوں نے بیوقت بیت اللہ کی زیارت کی اور بجز ایک کوٹھہ کے اور کچھ نہ
دیکھا اور اکثر مجاورین کو صدق اور صلاح پر نہ پایا ۔ دل سخت ہو گیا ۔ علی ھذا القیاس ۔ ملاقات جسمانی
میں بھی ایک قسم کے ابتلاء پیش آ جاتے ہیں ۔ اِلَّا مَا شَاءَ اللهُ ۔ آپ کے سوالات کا جواب جو اس
وقت میرے خیال میں آتا ہے مختصر طور پر عرض کیا جاتا ہے۔ آپ نے پہلے یہ سوال کیا ہے کہ پورا پورا
علم جیسا بیداری میں ہوتا ہے۔ خواب میں کیوں نہیں ہوتا اور خواب کا دیکھنے والا اپنی خواب کو خواب
کیوں نہیں سمجھتا۔ سو آپ پر واضح ہو کہ خواب اُس حالت کا نام ہے کہ جب باعث غلبۂ رطوبتِ مزاجی
ا العنكبوت: ۷۰
کہ جو دماغ پر طاری ہوتی ہے ۔ حواس ظاہری و باطنی اپنے کاروبار معمولی سے معطل ہو جاتے
ہیں ۔ پس جب خواب کو تعطل حواس لازم ہے تو نا چارجو علم اور امتیاز اور تيقظ بذریعہ حواس انسان
کو حاصل ہوتا ہے وہ حالت خواب میں بباعث تعطل حواس نہیں رہتا۔ کیونکہ جب حواس بوجہ غلبہ
رطوبت مزاجی معطل ہو جاتے ہیں تو بالضرورت اس فعل میں بھی فتور آ جاتا ہے۔ پھر بعلت اس فتور
کے انسان نہیں سمجھ سکتا کہ میں خواب میں ہوں یا بیداری میں ۔ لیکن ایک اور حالت ہوتی ہے کہ جس
سے ارباب طلب اور اصحاب سلوک کبھی کبھی متمتع اور محظوظ ہو جاتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ بباعث
دوام مراقبه و حضور و استیلاء شوق و غلبہ محبت ایک حالت غیبت حواس اُن پر وارد ہو جاتی ہے۔ جس کا
یہ باعث نہیں ہوتا کہ دماغ پر رطوبت مستولی ہو ۔ بلکہ اس کا باعث صرف ذکر اور شہود کا استیلاء ہوتا
ہے۔ اُس حالت میں چونکہ تعطل حواس بہت کم ہوتا ہے۔ اس جہت سے انسان اس بات پر متنبہ ہوتا
ہے کہ وہ کسی قدر بیدار ہے۔ خواب میں نہیں ۔ اور نیز اپنے مکان اور اُس کی تمام وضع پر بھی اطلاع
رکھتا ہے۔ یعنی جس مکان میں ہے اُس مکان کو برا بر شناخت کرتا ہے۔ حتی کہ لوگوں کی آواز بھی سنتا
ہے اور کل مکان کو بچشم خود دیکھتا ہے۔ صرف کسی قدر بجذ بہ غیبی ، غیبت حس ہوتی ہے اور جو انسان
خواب کی حالت میں اپنے رویا میں اپنے تئیں بیدار معلوم کرتا ہے۔ یہ علم بذریعہ حواس نہیں بلکہ اس
علم کا منشاء فقط روح ہے۔ دوسرا سوال آپ کا یہ ہے کہ فناء اتم اعنی غایت المعراج و نهایت الوصال
میں علم حق رہتا ہے یا نہیں ؟ اول سمجھنا چاہئے کہ فناء اتم عین وصال کا نام نہیں بلکہ امارات اور آثار
وصال میں سے ہے کیونکہ فناء اتم مراد اس حالت سے ہے کہ طالب حق خلق اور ارادت اور نفس سے
بکلی باہر ہو جاوے اور فعل اور ارادت الٰہی میں بکلی کھویا جاوے۔ یہاں تک کہ اُسی کے ساتھ دیکھتا
ہو اور اُسی کے ساتھ سنتا ہو۔ اور اُسی کے ساتھ پکڑتا : رتا ہو اور اسی کے ساتھ چھوڑتا ہو۔ پس یہ تمام آثار
وصال کے ہیں نہ عین وصال ۔ اور عین وصال ایک بیچون اور بیچگون نور ہے کہ جس کو اہلِ وصال
شناخت کرتے ہیں مگر بیان نہیں کر سکتے ۔ خلاصہ کلام یہ کہ جب طالب کمال وصال کا خدا کے لئے
اپنے تمام وجود سے الگ ہو جاتا ہے اور کوئی حرکت اور سکون اس کا اپنے لئے نہیں رہتا بلکہ سب کچھ
خدا کے لئے ہو جاتا ہے تو اس حالت میں اس کو ایک روحانی موت پیش آتی ہے جو بقاء کو مستلزم
ہے۔ پس اس حالت میں گویا وہ بعد موت کے زندہ کیا جاتا ہے اور غیر اللہ کا وجود اُس کی آنکھ میں
باقی نہیں رہتا۔ یہاں تک کہ غلبہ شہود ہستی الہی سے وہ اپنے وجود کو بھی نابود ہی خیال کرتا ہے۔ پس یہ
مقام عبودیت وفناء اتم ہے جو غایت سیر اولیاء ہے اور اسی مقام میں غیب سے باذن اللہ ایک نو رسا لک
کے قلب پر نازل ہوتا ہے جو تقریر اور تحریر سے باہر ہے۔ غلبہ شہود کی ایک ایسی حالت ہے کہ جو علم الیقین
اور عین الیقین کے مرتبہ سے برتر ہے۔ صاحب شہود تام کو ایک علم تو ہے مگر ایسا علم جو اپنے ہی نفس پر
وارد ہو گیا ہے جیسے کوئی آگ میں جل رہا ہے۔ سو اگر چہ وہ بھی جلنے کا ایک علم رکھتا ہے مگر وہ علم الیقین
اور عین الیقین سے برتر ہے۔ کبھی شہود تام بے خبری تک بھی نوبت پہنچا دیتا ہے اور حالت سکر اور بیہوشی
کی غلبہ کرتی ہے۔ اُس حالت سے یہ آیت مشابہ ہے۔ فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ
دَةً وَخَرَّ مُوسَى صَعِقًا ہے لیکن حالت تام وہ ہے جس کی طرف اشارہ ہے مَا زَاغَ الْبَصَرُ
و ما طغی - یہ حالت اہل جنت کے نصیب ہوگی ۔ پس غایت یہی ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے آپ
اشارہ فرمایا ہے وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاصِرَةً إِلى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ - - والله اعلم بالصواب -
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
(۱۸ / مارچ ۱۸۸۳ ء مطابق ۸ جمادی الاول ۱۳۰۰ھ )
مکتوب نمبر ۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آپ کا والا نامہ پہنچا۔ خداوند کریم آپ کو خوش و خرم رکھے ۔ آپ دقائق متصوفین میں سے
سوالات پیش کرتے ہیں اور یہ عاجز مفلس ہے۔ محض حضرت ارحم الراحمین کی ستاری نے اس پیچ اور
ناچیز کو مجالس صالحین میں فروغ دیا ہے ۔ ورنہ من آنم کہ من دانم ۔ کاروبار قادر مطلق سے سخت
حیران ہے کہ نہ عابد، نہ عالم، نہ زاہد ۔ کیونکر اخوان مومنین کی نظر میں بزرگی بخشتا ہے۔ اس کی
عنایات کی کیا ہی بلندشان ہے۔ اور اُس کے کام کیسے عجیب ہیں ۔
پسند ید گانے
به
زما
کہتر انش
چه
جائے
آید
رسند
پسند
ل الاعراف: ۱۴۴ ۲ النجم: ۱۸ ۳ القيمة: ۲۴،۲۳ یه الحکم ۸ اکتوبر ۱۸۹۸ء صفحه ۴ ، ۵
میں آپ کے سوال کا جواب لکھتا ہوں ۔ آپ نے حالت فناء فی الفناء کی یہ تعریف لکھ کر
کہ وہ ایک ایسی حالت ہے کہ جس میں شعور سے بھی بے شعوری ہوتی ہے۔ یہ سوال پیش کیا ہے کہ اس
مرتبہ فناء میں کہ جو چہارم مرتبہ منجملہ مراتب فنا ہے اور حالت سکرِیت میں کیا فرق ہے اور سکریت
سے مراد آپ نے خواب غرقی لی ہے۔ یعنی ایسا سونا جس میں کچھ خبر نہ رہے۔ سو جو کچھ خدا نے
میرے دل میں اس کا جواب ڈالا ہے وہ یہ ہے کہ سکریت اور فناء الفنا میں موجب اور علت کا فرق ہے
یعنی سکرِیت کی حالت میں موجب اور علت ایک ظلمت ہے۔ جو سکرِ یت کے پیدا ہونے کا باعث
ہے۔ وجہ یہ کہ سکریت اسی سے پیدا ہوتی ہے کہ رطوبت مزاجی دماغ پر سخت غلبہ کر لیتی ہے یہاں
تک کہ دماغی قوتوں کو ایسا دبا لیتی ہے کہ انسان بے ہوش ہو کر سو جاتا ہے اور کچھ ہوش نہیں رہتا ۔
پس وہ چیز جس سے سُکر بیت وجود پکڑتی ہے ۔ ایک ظلمت ہے جو اپنی اصل حقیقت میں مغائر
اور منافی حواس انسانی کی ہے۔ جس کا غلبہ ایک ظلمانی حالت نفس پر طاری کر دیتا ہے اور آلات احساس
کو اس قدر تعطل اور بیکاری میں ڈالتا ہے کہ اُن کو عجائبات روحانی کا ماجرا کچھ بھی یاد نہیں رہتا ۔ لیکن
فناء فی الفنا کی حالت کا موجب اور علت یعنی سبب ایک نور ہے۔ یعنی تجلیات صفات الہیہ جو بعض اوقات
بعض نفوس خاصہ میں یک لخت ایک ربودگی پیدا کرتے ہیں جس کے باعث سے شعور سے بے شعوری
ہو جاتی ہے ۔ جیسے ایک نہایت لطیف اور تیز عطر بکثرت کسی مکان میں رکھا ہوا ہو ۔ تو ضعیف الدماغ
آدمی کی بعض اوقات قوت شامہ اس کثرت خوشبو سے مغلوب ہو کر ایسی بے حس ہو جاتی ہے کہ کچھ
شعور اُس خوشبو کا باقی نہیں رہتا ۔ غرض سکرِ یت کی حالت کے پیدا ہونے کیلئے مؤثر اور موجب ایک
ظلمت ہے اور فنافی الفناء کی حالت کے پیدا ہونے کے لئے مؤثر اور موجب ایک نور ہے ۔ اس کی
مثال یہ ہے کہ چشم بینا کیلئے دوطور کے مانع رؤیت ہوتے ہیں۔ یعنی دو سبب سے ایک سو جا کھے
انسان کی آنکھ دیکھنے سے رہ جاتی ہے۔ ایک تو سخت اندھیرا جس کی وجہ سے نور بینائی محجوب ہو جاتا
ہے اور دیکھنے سے رک جاتا ہے اور کچھ دیکھ نہیں سکتا ۔ یہ حالت تو سکریت کی حالت سے مشابہ ہے ۔
ہے۔
دوسری مانع بصارت سخت روشنی ہے کہ جو بوجہ اپنی شدت اور تیزی شعاع کے آنکھوں کو رؤیت کے
فعل سے روکتی ہے اور دیکھنے سے بند کر دیتی ہے جیسے یہ صورت اس حالت میں پیش آتی ہے کہ جب
عضو بصارت کو ٹھیک ٹھیک سورج کے مقابلہ پر رکھا جائے یعنی جب آنکھوں کو آفتاب کے سامنے کیا
جائے کیونکہ یہ بات نہایت بد یہی ہے کہ جب آنکھ آفتاب کے محاذات میں ٹکٹکی باندھے یعنی آفتاب
کی آنکھ اور انسان کی آنکھ آمنے سامنے ہو جا ئیں تو اُس صورت میں بھی انسان کی آنکھ فعل بصارت
سے بکلی معطل ہو جاتی ہے اور روشنی کی شوکت اور ہیبت اُس کو ایسا دباتی ہے کہ اُس کی تمام قوت بینائی
اندر کی طرف بھاگتی ہے ۔ پس یہ حالت فناء فی الفناء کی حالت سے مشابہ ہے اور اس فقدان
رؤیت میں جو دونوں طور ظلمت اور نور کی وجہ سے ظہور میں آتا ہے ۔ ا ہے۔ سکریت اور فناء فی الفناء کا
فرق سمجھنے کیلئے بڑا نمونہ ہے۔ مگر بایں ہمہ باطنی کیفیت جس کا موجب تجلیات الہیہ اور جذبات غیبیہ
ہوتے ہیں، پیچون اور بچگون ہے۔ جس میں اجتماع ضدین بھی ممکن ہے۔ باوجود بے شعوری کے شعور
بھی ہو سکتا ہے اور باوجود شعور کے بے شعوری بھی ہو سکتی ہے ۔ مگر ظلمانی حالات میں اجتماع ضدین
ممکن نہیں ۔ وہ عالم اس عالم سے بکلی امتیاز رکھتا ہے ۔ فَلَا تَضْرِ بُوا لِلَّهِ الْأَمْثَالَ لے اس جہت
سے پہلے بھی لکھا گیا تھا ۔ فَلَمَّا تَجَنِّي رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكَّا وَخَرَّ مُوسَى صَعِقَا
موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کا بیہوش ہو کر گرنا ایک واقعہ نورائی تھا۔ جس کا موجب کوئی جسمانی ظلمت نہ تھی
بلکہ تجلیات صفات الہیہ جو بغایت انشراق نور ظہور میں آئی تھیں ۔ وہ اُس کا موجب اور باعث تھیں ۔ جن
کی انشراق تام کی وجہ سے ایک عاجز بندہ عمران کا بیٹا بیہوش ہو کر گر پڑا اور اگر عنایت الہیہ اُس کا
تدارک نہ کرتیں تو اُسی حالت میں گذر ہو کر نا بود ہو جاتا ۔ مگر یہ مرتبہ ترقیات کاملہ کا انتہائی درجہ نہیں
ہے۔ انتہائی درجہ وہ ہے جس کی نسبت لکھا ہے کہ مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى ہے انسان زمانه سیر کے
سلوک میں اپنے واقعات کشفیہ میں بہت سے عجائبات دیکھتا ہے اور انواع واقسام کی واردات
اُس پر وارد ہوتی ہیں ۔ مگر اعلیٰ مقام اُس کا عبودیت ہے جس کا لازمہ صحو اور ہوشیاری سے اور سکر اور
شطح سے بکلی بیزاری ہے ۔ هدانا الله ايانا واياكم الصراط المستقيم الذي انعم على النبين
والصديقين والشهداء والصلحين واخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمين - والسلام
عليكم وعلى اخوانكم من المؤمنين -
( ۲۵ مارچ ۱۸۸۳ ء مطابق ۱۵ جمادی الاول ۱۳۰۰ھ )
ل النحل : ۷۵ الاعراف: ۱۴۴ ۳ النجم: ۱۸ الحکم ۱۵ اکتوبر ۱۸۹۸ء صفحه ۴۰۳
مکتوب نمبر ۱۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آں مخدوم کا عنایت نامہ پہنچا۔ باعث اطمینان خاطر ہوا۔ آپ نے جو کچھ لکھا ہے بہت درست اور بجا لکھا
ہے۔ جو کچھ بطور رسم اور عادت کیا جاوے وہ کچھ چیز نہیں ہے اور نہ اُس سے کچھ مرحلہ طے ہو سکتا ہے۔ سچا
طریق اختیار کرنے سے گو طالب صادق آگ میں ڈالا جاوے۔ مگر جب اپنے مطلب کو پائے گا، سچائی
سے پائے گا۔ راست باز آدمی نہ کچھ عزت سے کام رکھتا ہے، نہ نام سے، نہ ننگ سے، نہ خلقت سے، نہ ان
کے لعن سے نہ ان کے طعن سے ، نہ ان کی مدح سے، نہ اُن کی دُم سے۔ جب سچی طلب دامنگیر ہو جاتی ہے
تو اُس کی یہی علامت ہے کہ غیر کا بیم اور امید بکلی دل سے اُٹھ جاتا ہے اور توحید کی کامل نشانی یہ ہے
کہ محبّ صادق کی نظر میں غیر کا وجود اور نمود کچھ باقی نہ رہے ۔ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ
آپ اتباع طریقہ مسنونہ میں یہ لحاظ بدرجہ غایت رکھیں کہ ہر ایک عمل رسم اور عادت کی آلودگی سے بگلی
پاک ہو جائے اور دلی محبت کے پاک فوارہ سے جوش مارے۔ مثلاً درود شریف اس طور پر نہ پڑھیں کہ
جیسا عام لوگ طوطے کی طرح پڑھتے ہیں ۔ نہ ان کو جناب حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ کامل
خلوص ہوتا ہے اور نہ وہ حضور تام سے اپنے رسولِ مقبول کیلئے برکات الہی مانگتے ہیں بلکہ درود شریف سے
پہلے اپنا یہ مذہب قائم کر لینا چاہئے کہ رابطہ محبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس درجہ تک پہنچ گیا ہے کہ ہرگز
اپنا دل یہ تجویز نہ کر سکے کہ ابتداء زمانہ سے انتہاء تک کوئی ایسا فرد بشر گزرا ہے جو اس مرتبہ محبت سے زیادہ
محبت رکھتا تھا یا کوئی ایسا فرد آنے والا ہے جو اس سے ترقی کرے گا اور قیام اس مذہب کا اس طرح پر ہو سکتا
ہے کہ جو کچھ محبان صادق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں مصائب اور شدائد اُٹھاتے رہے ہیں یا
آئندہ اُٹھا سکیں یا جن جن مصائب کا نازل ہونا عقل تجویز کر سکتی ہے۔ وہ سب کچھ اُٹھانے کیلئے
دلی صدق سے حاضر ہو۔ اور کوئی ایسی مصیبت عقل یا قوت واہمہ پیش نہ کر سکے کہ جس کے اُٹھانے سے
دل رک جائے اور کوئی ایسا حکم عقل پیش نہ کر سکے کہ جس کی اطاعت سے دل میں کچھ روک یا انقباض پیدا
ہو اور کوئی ایسا مخلوق دل میں جگہ نہ رکھتا ہو جو اُس جنس کی محبت میں حصہ دار ہو اور جب یہ مذہب قائم ہو گیا
ا المائدة : ۵۵
L
تو درود شریف، جیسا کہ میں نے زبانی بھی سمجھایا تھا، اس غرض سے پڑھنا چاہئے کہ تا خداوند کریم اپنی
کامل برکات اپنے نبی کریم پر نازل کرے اور اُس کو تمام عالم کے لئے سرچشمہ برکتوں کا بناوے اور اُس کی
بزرگی اور اس کی شان و شوکت اس عالم اور اُس عالم میں ظاہر کرے۔ یہ دعا حضور تام سے ہونی چاہئے
جیسے کوئی اپنی مصیبت کے وقت حضور تام سے دعا کرتا ہے بلکہ اُس سے بھی زیادہ تضرع اور التجا کی جائے
اور کچھ اپنا حصہ نہیں رکھنا چاہئے کہ اس سے مجھ کو یہ ثواب ہوگا یا یہ درجہ ملے گا بلکہ خالص یہی مقصود چاہئے
کہ برکات کاملہ الہیہ حضرت رسول مقبول پر نازل ہوں اور اُس کا جلال دنیا اور آخرت میں چمکے اور اسی
مطلب پر انعقاد ہمت چاہئے ۔ اور دن رات دوام توجہ چاہئے یہاں تک کہ کوئی مراد اپنے دل میں اس
سے زیادہ نہ ہو۔ پس جب اس طور پر یہ درود شریف پڑھا گیا تو وہ رسم اور عادت سے باہر ہے اور بلا شبہ
اس کے عجیب انوار صادر ہوں گے اور حضور تام کی ایک یہ بھی نشانی ہے کہ اکثر اوقات گریہ و بکا
ساتھ شامل ہو ۔ اور یہاں تک یہ توجہ رگ و ریشہ میں تاثیر کرے کہ خواب اور بیداری یکساں ہو
جاوے ۔ علی ھذا القیاس۔ نماز جس کیلئے خداوند کریم نے صدہا مرتبہ قرآن شریف میں تاکید فرمائی ہے
اور اپنے تقرب کیلئے فرمایا ہے ۔ وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة کے یہ بیجا رسم اور عادت کے پیرا یہ میں
کچھ چیز نہیں ہے۔ اس میں بھی ایسی صورت پیدا ہونی چاہئے کہ مُصلّی اپنی صلوۃ کی حالت میں ایک سچا دعا
کنندہ ہو۔ سونماز میں بالخصوص دعائے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ " میں دلی آہوں سے،
دلی تضرعات سے، دلی خضوع سے، سچے دلی سے، سچے دلی جوش سے سے حضرت احدیت کے احدیت کا فیض طلب کرنا چاہئے اور اپنے
تیں ایک مصیبت زدہ اور عاجز اور لا چار سمجھ کر اور حضرت احدیت کو قادر مطلق اور رحیم کریم یقین کر کے
رابطہ محبت اور قرب کیلئے دعا کرنی چاہئے ۔ اُس جناب میں خشک ہونٹوں کی دعا قابل پذیرائی نہیں ۔
فیضانِ سماوی کیلئے سخت بیقراری اور جوش و گریہ وزاری شرط ہے۔ اور نیز استعداد قریبہ پیدا کرنے کیلئے
اپنے دل کو ماسوا اللہ کے شغل اور فکر سے بکلی خالی اور پاک کر لینا چاہئے ۔ کسی کا حسد اور نقار دل میں نہ
رہے۔ بیداری بھی پاک باطنی کے ساتھ ہو اور خواب بھی۔ بے مغز باتیں سب فضول ہیں اور جو عمل روح
کی روشنی سے نہیں وہ تاریکی اور ظلمت ہے۔ خذوا التوحيد والتفريد والتمجيد وموتوا قبل ان
تموتوا ۔ آج حسب تحریر آپ کی ہر سہ حصہ روانہ کئے گئے (۱۵ اپریل ۱۸۸۳ء مطابق ۷ ار جمادی الثانی ۱۳۰ھ )
الفاتحه : ٦ الحکم ۱۳۶ استمبر ۱۸۹۸ ء صفحہ ۷
البقرة : ٤٦
مکتوب نمبر 1
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا آپ کا خط ثالث خط ثالث بھی پہنچا۔ آپ کی دلی تو جہات پر بہت ہی شکر گزار ہوں ۔ خدا آپ کو
آپ کے دلی مطالب تک پہنچاوے ۔ آمین ۔ يَارَبَّ الْعَالَمِينَ ۔ غرباء سے چندہ لینا ایک مکروہ امر
ہے ۔ جب خدا اس کا وقت لائے گا تو پردہ غیب سے کوئی شخص پیدا ہو جاوے گا ۔ جو دینی محبت اور
دلی ارادت سے اس کام کو انجام دے۔ تجویز چندہ کو موقوف رکھیں ۔ اب بالفعل لود ہیا نہ میں اس
عاجز کا آنا ملتوی رہنے دیں۔ آپ کے تشریف لے جانے کے بعد چند ہندوؤں کی طرف سے
سوالات آئے ہیں اور ایک ہند و صوابی ضلع پشاور میں کچھ رڈ لکھ رہا ہے۔ پنڈت شیو نرائن بھی شاید
عنقریب اپنا رسالہ بھیجے گا۔ سو اب چاروں طرف سے مخالف جنبش میں آ رہے ہیں۔ غفلت کرنا اچھا
نہیں ۔ ابھی دل ٹھہر نے نہیں دیتا کہ میں اس ضروری اور واجب کام کو چھوڑ کر کسی اور طرف خیال کروں۔
الَّا مَا شَاءَ اللَّهُ رَبِّی ۔ اگر خدا نے چاہا تو آپ کا شہر کسی دوسرے وقت میں دیکھیں گے ۔ آپ ۔
کے
تعلق محبت سے دل کو نہایت خوشی ہے ۔ خدا اس تعلق کو مستحکم کرے۔ انسان ایسا عاجز اور بیچارہ ہے کہ
اُس کا کوئی کام طرح طرح کے پردوں اور حجابوں سے خالی نہیں اور اس کے کسی کام کی تکمیل بجز
حضرت احدیت کے ممکن نہیں ۔ ایک بات واجب الاظہار ہے اور وہ یہ ہے کہ وقت ملاقات ایک گفتگو
کی اثناء میں بنظر کشفی آپ کی حالت ایسی معلوم ہوئی کہ کچھ دل میں انقباض ہے اور نیز آپ کے بعض
خیالات جو آپ بعض اشخاص کی نسبت رکھتے تھے ۔ حضرت احدیت کی نظر میں درست نہیں۔ تو اُس پر
یہ الہام ہوا قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ ۔ سو الحمد للہ ! آپ جو ہر صافی رکھتے
ہیں ۔ غبار ظلمت آثار کو آپ کے دل میں قیام نہیں۔ اس وقت یہ بیان کرنا مناسب نہیں سمجھا گیا۔ مگر
بہت ہی سعی کی گئی کہ خدا وند کریم اُس کو دور کرے ۔ مگر تعجب نہیں کہ آئندہ بھی کوئی ایسا انقباض پیش
آوے۔ جب انسان ایک نئے گھر میں داخل ہوتا ہے تو اس کے لئے ضرور ہے کہ اُس گھر کی وضع قطع
البقرة: ۱۱۲