میر عباس الی صاحب لدھیانوی کے نام خطوط
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 12
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ثابت قدم ہے ، متزلزل نہیں تو کیا اس الہام کو خلاف واقعہ کہا جائے گا۔ بہت سے الہامات صرف
موجودہ حالات کے آئینہ ہوتے ہیں ۔ عواقب امور سے اُن کو کچھ تعلق نہیں ہوتا اور نیز یہ بات بھی
ہے کہ جب تک انسان زندہ ہے اُس کے سوء خاتمہ پر حکم نہیں کر سکتے کیونکہ انسان کا دل اللہ جل شانہ
کے قبضہ میں ہے۔ میر صاحب تو میر صاحب ہیں اگر وہ چاہے تو دنیا کے ایک بڑے سنگدل اور
مختوم القلب آدمی کو ایک دم میں حق کی طرف پھیر سکتا ہے۔ غرض یہ الہام حال پر دلالت کرتا ہے ۔ مال پر
ضروری طور پر اُس کی دلالت نہیں ہے اور مال ابھی ظاہر بھی نہیں ہے ۔ بہتوں نے راستبازوں کو
چھوڑ دیا اور پکے دشمن بن گئے مگر بعد میں پھر کوئی کرشمہ قدرت دیکھ کر پشیمان ہوئے اور زار زار
روئے اور اپنے گناہ کا اقرار کیا اور رجوع لائے۔ انسان کا دل خدائے تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور
اُس حکیم مطلق کی آزمائشیں ہمیشہ ساتھ لگی ہوئی ہیں ۔ سو میر صاحب اپنی کسی پوشیدہ خامی اور نقص کی
وجہ سے آزمائش میں پڑ گئے اور پھر اس ابتلا کے اثر سے جوش ارادت کے عوض میں قبض پیدا ہوئی
اور پھر قبض سے سے خشکی خشکی اور اجنبیت اور اجنبیت سے ترک ادب اور ترک ادب سے ختم علی القلب اور
خَتَمَ عَلَى الْقَلَبِ سے جہری عداوت اور ارادہ تحقیر و استحقاق لے و تو ہین پیدا ہو گیا ۔ عبرت کی جگہ ہے
کہ کہاں سے کہاں پہنچے ۔ کیا کسی کے وہم یا خیال میں تھا کہ میر عباس علی کا یہ حال ہوگا ۔ مالک الملک جو
چاہتا ہے کرتا ہے۔ میرے دوستوں کو چاہئے کہ اُن کے حق میں دعا کریں اور اپنے بھائی فروماندہ اور
در گذشتہ کو اپنی ہمدردی سے محروم نہ رکھیں اور میں بھی انشاء اللہ الکریم دعا کروں گا۔ میں چاہتا تھا کہ
اُن کے چند خطوط بطور نمونہ اس رسالہ میں نقل کر کے لوگوں پر ظاہر کروں کہ میر عباس علی کا اخلاص کس
درجہ پر پہنچا تھا اور کس طور کی خوا ہیں وہ ہمیشہ ظاہر کیا کرتے تھے اور کن انکساری الفاظ اور تعظیم کے
الفاظ سے وہ خط لکھتے تھے لیکن افسوس کہ اس مختصر رسالہ میں گنجائش نہیں ۔ انشاء اللہ القدیر کسی دوسرے
وقت میں حسب ضرورت ظاہر کیا جائے گا۔ یہ انسان کے تغیرات کا ایک نمونہ ہے کہ وہ شخص جس کے
دل پر ہر وقت عظمت اور ہیبت سچی ارادت کی طاری رہتی تھی اور اپنے خطوط میں اس عاجز کی نسبت
خليفة الله في الارض لکھا کرتا تھا ۔ آج اس کی کیا حالت ہے۔ پس خدا تعالیٰ سے ڈرو اور ہمیشہ
دعا کرتے رہو کہ وہ محض اپنے فضل سے تمہارے دلوں کو حق پر قائم رکھے اور لغزش سے بچاوے۔اپنی
لے نقل مطابق اصل ۔ لیکن یہاں سہو کتابت معلوم ہوتا ہے صحیح لفظ استخفاف ہے ۔ واللہ اعلم
استقامتوں پر بھروسہ مت کرو۔ کیا استقامت میں فاروق رضی اللہ عنہ سے کوئی بڑھ کر ہوگا ؟ جن کو
ایک ساعت کے لئے ابتلا پیش آ گیا تھا اور اگر خدا تعالیٰ کا ہاتھ اُن کو نہ تھا متا تو خدا جانے کیا حالت
ہو جاتی ۔ مجھے اگر چہ میر عباس علی صاحب کی لغزش سے رنج بہت ہوا۔ لیکن پھر میں دیکھتا ہوں کہ جب
کہ میں حضرت مسیح علیہ السلام کے نمونہ پر آیا ہوں تو یہ بھی ضرور تھا کہ میرے بعض مدعیان اخلاص
کے واقعات میں بھی وہ نمونہ ظاہر ہوتا۔ یہ بات ظاہر ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کے بعض خاص
دوست جو اُن کے ہم نوالہ و ہم پیالہ تھے جن کی تعریف میں وحی الہی بھی نازل ہو گئی تھی ۔ آخر
حضرت مسیح علیہ السلام سے منحرف ہو گئے تھے۔ یہودا اسکر یوطی کیسا گہرا دوست حضرت مسیح کا تھا جو اکثر
ایک ہی پیالہ میں حضرت مسیح کے ساتھ کھاتا اور بڑے پیار کا دم مارتا تھا۔ جس کو بہشت کے بارہویں
تخت کی خوشخبری بھی دی گئی تھی اور میاں پطرس کیسے بزرگ حواری تھے جن کی نسبت حضرت مسیح نے
فرمایا تھا کہ آسمان کی کنجیاں اُن کے ہاتھ میں ہیں ، جن کو چاہیں بہشت میں داخل کریں اور جن کو چاہیں
نہ کریں۔ لیکن آخر میاں صاحب موصوف نے جو کر توت دکھلائی وہ انجیل پڑھنے والوں پر ظاہر ہے
کہ حضرت مسیح کے سامنے کھڑے ہو کر اور اُن کی طرف اشارہ کر کے نعوذ باللہ بلند آواز سے کہا کہ
میں اس شخص پر لعنت بھیجتا ہوں ۔ میر صاحب ابھی اس حد تک کہاں پہنچے ہیں ۔ کل کی کس کو خبر ہے کہ
کیا ہو ۔ میر صاحب کی قسمت میں اگر چہ یہ لغزش مقدر تھی اور اصلها ثابت کی ضمیر تانیث بھی اُس
کی طرف ایک اشارہ کر رہی تھی ۔ لیکن بٹالوی صاحب کی وسوسہ اندازی نے اور بھی میر صاحب کی
حالت کو لغزش میں ڈالا ۔ میر صاحب ایک سادہ آدمی ہیں جن کو مسائل دقیقہ دین کی کچھ بھی خبر نہیں ۔
حضرت بٹالوی وغیرہ نے مفسدا نہ تحریکوں سے ان کو بھڑ کا دیا کہ یہ دیکھو فلاں کلمہ عقیدہ اسلام کے
برخلاف اور فلاں لفظ بے ادبی کا لفظ ہے۔ میں نے سنا ہے کہ شیخ بٹالوی اس عاجز کے مخلصوں کی
نسبت قسم کھا چکے ہیں کہ لَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ ہے اور اس قدر غلو ہے کہ شیخ نجدی کا استثناء بھی اُن
کی کلام میں نہیں پایا جاتا۔ تا صالحین کو باہر رکھ لیتے اگر چہ وہ بعض روگردان ارادت مندوں کی وجہ
سے بہت خوش ہیں مگر انہیں یا د رکھنا چاہئے کہ ایک ٹہنی کے خشک ہو جانے سے سارا باغ بر باد نہیں ہو
سکتا۔ جس ٹہنی کو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے خشک کر دیتا ہے اور کاٹ دیتا ہے اور اس کی جگہ اور ٹہنیاں پھلوں
ا الحجر : ۴۰
اور پھولوں سے لدی ہوئی پیدا کر دیتا ہے ۔ بٹالوی صاحب یا درکھیں کہ اگر اس جماعت سے ایک نکل
جائے گا تو خدا تعالیٰ اُس کی جگہ ہیں لائے گا ۔ اور اس آیت پر غور کریں ۔ فَسَوْفَ يَأْتِي الله
بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ اَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكُفِرِينَ !
بالآخر ہم ناظرین پر ظاہر کرتے ہیں کہ میر عباس علی صاحب نے ۱۲ دسمبر ۱۸۹۱ء میں مخالفانہ
طور پر ایک اشتہار بھی شائع کیا ہے جو ترک ادب اور تحقیر کے الفاظ سے بھرا ہوا ہے۔ سو ان الفاظ
سے تو ہمیں کچھ غرض نہیں ۔ جب دل بگڑتا ہے تو زبان ساتھ ہی بگڑ جاتی ہے لیکن اُس اشتہار کی تین
باتوں کا جواب دینا ضروری ہے۔
اوّل: یہ کہ میر صاحب کے دل میں دہلی کے مباحثات کا حال خلاف واقعہ جم گیا ہے سو اس
وسوسہ کے دور کرنے کیلئے میرا یہی اشتہار کافی ہے بشرطیکہ میر صاحب اس کو غور سے پڑھیں ۔
دوم: یہ کہ میر صاحب کے دل میں سراسر فاش غلطی سے یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ گویا میں ایک
نیچری آدمی ہوں ۔ معجزات کا منکر اور لیلۃ القدر سے انکاری اور نبوت کا مدعی اور انبیا علیہم السلام کی
اہانت کرنے والا اور عقائد اسلام سے منہ پھیرنے والا ۔ سوان اوہام کے دور کرنے کے لئے میں
وعدہ کر چکا ہوں کہ عنقریب میری طرف سے اس بارہ میں رسالہ مستقلہ شائع ہوگا ۔ اگر میر صاحب
توجہ سے اس رسالہ کو دیکھیں گے تو بشرط توفیق از لی اپنی بے بنیاد اور بے اصل بدظنیوں سے سخت
ندامت اُٹھائیں گے ۔
سوئم: یہ کہ میر صاحب نے اپنے اس اشتہار میں اپنے کمالات ظاہر فرما کر تحریر فر مایا ہے کہ گویا اُن کو
رسول نمائی کی طاقت ہے۔ چنانچہ وہ اس اشتہار میں اس عاجز کی نسبت لکھتے ہیں کہ اس بارہ میں میرا
مقابلہ نہیں کیا۔ میں نے کہا تھا کہ ہم دونوں کسی ایک مسجد میں بیٹھ جائیں اور پھر یا تو مجھ کو رسول کریم کی
زیارت کرا کر اپنے دعاوی کی تصدیق کرادی جائے اور یا میں زیارت کرا کر اس بارہ میں فیصلہ
کر ا دونگا۔ میر صاحب کی اس تحریر نے نہ صرف مجھے ہی تعجب میں ڈالا بلکہ ہر ایک واقف حال سخت متعجب
ہو رہا ہے کہ اگر میر صاحب میں یہ قدرت اور کمال حاصل تھا کہ جب چاہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
المائده : ۵۵
کو دیکھ لیں اور باتیں پوچھ لیں بلکہ دوسروں کو بھی دکھلا دیں تو پھر انہوں نے اس عاجز سے بدوں
تصدیق نبوی کے کیوں بیعت کر لی اور کیوں دس سال تک برا بر خلوص نماؤں کے گروہ میں رہے۔
تعجب کہ ایک دفعہ بھی رسول کریم اُن کی خواب میں نہ آئے اور ان پر ظاہر نہ کیا کہ اس کذاب اور
مکار اور بے دین سے کیوں بیعت کرتا ہے اور کیوں اپنے تئیں گمراہی میں پھنساتا ہے ۔ کیا کوئی عقلمند
سمجھ سکتا ہے کہ جس شخص کو یہ اقتدار حاصل ہے کہ بات بات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حضوری
میں چلا جاوے اور اُن کے فرمودہ کے مطابق کار بند ہو اور اُن سے صلاح مشورہ لے لے ۔ وہ
دس برس تک برا بر ایک کذاب اور فریبی کے پنجہ میں پھنسا ر ہے اور ایسے شخص کا مرید ہو جاوے جو
اللہ اور رسول کا دشمن اور آنحضرت کی تحقیر کرنے والا اور تحت الثری میں گرنے والا ہو۔ زیادہ تر
تعجب کا مقام یہ ہے کہ میر صاحب کے بعض دوست بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے بعض خواہیں
ہمارے پاس بیان کی تھیں اور کہا تھا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا اور
آنحضرت نے اس عاجز کی نسبت فرمایا کہ وہ شخص واقعی طور پر خلیفہ اللہ اور مجد د دین ہے اور اسی قسم
کے بعض خط جن میں خوابوں کا بیان اور تصدیق اس عاجز کے دعوی کی تھی میر صاحب نے اس عاجز کو
بھی لکھے۔ اب ایک منصف سمجھ سکتا ہے کہ اگر میر صاحب رسول اللہ ﷺ کو خواب میں دیکھ سکتے ہیں تو
جو کچھ اُنہوں نے پہلے دیکھا وہ بہر حال اعتبار کے لائق ہوگا اور اگر وہ خواہیں اُن کی اعتبار کے لائق
نہیں اور اضغاث احلام میں داخل ہیں ۔ تو ایسی خواہیں آئندہ بھی قابلِ اعتبار نہیں ٹھہر سکتیں ۔
ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ رسول نمائی کا قادرا نہ دعوی کس قد رفضول بات ہے ۔ حدیث صحیح سے ظاہر
ہے کہ تمثل شیطان سے وہی خواب رسول بینی کی مبرا ہوسکتی ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
اُن کے حلیہ پر دیکھا گیا ہو۔ ورنہ شیطان کا تمثل انبیاء کے پیرا یہ میں نہ صرف جائز بلکہ واقعات میں
سے ہے اور شیطان لعین تو خدا تعالیٰ کا تمثل اور اُس کے عرش کی تجلی دکھلا دیتا ہے۔ پھر انبیاء کا تمثل
اُس پر کیا مشکل ہے ۔ اب جب کہ یہ بات ہے تو فرض کے طور پر اگر مان لیں کہ کسی کو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی تو اس بات پر کیونکر مطمئن ہوں کہ وہ زیارت در حقیقت آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے کیونکہ اس زمانہ کے لوگوں کو ٹھیک ٹھیک کلیۂ نبوی پر اطلاع نہیں اور غیر حلیہ پر
الله
تمثل شیطان جائز ہے۔ پس اس زمانہ کے لوگوں کے لئے زیارت حقہ کی حقیقی علامت یہ ہے کہ اُس
زیارت کے ساتھ بعض ایسے خوارق اور علامات خاصہ بھی ہوں جن کی وجہ سے اُس رؤیا یا کشف
کے منجانب اللہ ہونے پر یقین کیا جائے مثلاً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بعض بشارتیں پیش از وقوع بتلا
دیں یا بعض قضا و قدر کے نزول کی باتیں پیش از وقوع مطلع کر دیں یا بعض دعاؤں کی قبولیت سے
پیش از وقت اطلاع دے دیں یا قرآن کریم کی بعض آیات کے ایسے حقائق و معارف بتلا دیں جو
پہلے قلم بند اور شائع نہیں ہو چکے تو بلا شبہ ایسی خواب صحیح سمجھی جاوے گی ۔ ورنہ اگر ایک شخص دعوی
کرے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری خواب میں آئے ہیں اور کہہ گئے ہیں کہ فلاں شخص بیشک
کافر اور دجال ہے۔ اب اس بات کا کون فیصلہ کرے کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے یا
شیطان کا یا خود اس خواب بین نے چالا کی کی لی راہ سے یہ خواب اپنی طرف سے بنالی ہے۔ سو اگر
میر صاحب میں در حقیقت یہ قدرت حاصل ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُن کی خواب میں
آ جاتے ہیں تو ہم میر صاحب کو یہ تکلیف دینا نہیں چاہتے کہ وہ ضرور ہمیں دکھا دیں بلکہ وہ اگر اپنا ہی
دیکھنا ثابت کر دیں اور علامات اربعہ مذکورہ بالا کے ذریعہ سے اس بات کو بپایہ ثبوت پہنچا دیں کہ
در حقیقت اُنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے تو ہم قبول کر لیں گے۔ اور اگر انہیں
مقابلہ کا ہی شوق ہے تو اُس سیدھے طور سے مقابلہ کریں جس کا ہم نے اس اشتہار میں ذکر کیا ہے ۔
ہمیں بالفعل اُن کی رسول بینی میں ہی کلام ہے۔ چہ جائیکہ اُن کی رسول نمائی کے دعوی کو قبول کیا
جائے ۔ پہلا مرتبہ آزمائش کا تو یہی ہے کہ آیا میر صاحب رسول بینی کے دعوی میں صادق ہیں یا
کا ذب ۔ اگر صادق ہیں تو پھر اپنی کوئی خواب یا کشف شائع کریں جس میں یہ بیان ہو کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی اور آپ نے اپنی زیارت کی علامت فلاں فلاں پیشگوئی
اور قبولیت دعا اور انکشاف حقائق و معارف کو بیان فرمایا۔ پھر بعد اس کے رسول نمائی کی دعوت
کریں ۔ اور یہ عاجز حق کی تائید کی غرض سے اس بات کے لئے بھی حاضر ہے کہ میر صاحب رسول نمائی
کا عجوبہ بھی دکھلا دیں۔ قادیان میں آجائیں ۔ مسجد موجود ہے ۔ اُن کے آنے جانے اور خوراک کا
تمام خرچ اس چ اس عاجز کے ذمہ ہوگا اور یہ عاجز تمام ناظرین پر ظاہر کرتا ہے کہ یہ صہ ہر کرتا ہے کہ یہ صرف لاف و گزاف
ہے اور کچھ نہیں دکھلا سکتے ۔ اگر آئیں گے تو اپنی پردہ دری کرائیں گے۔ عقلمند سوچ سکتے ہیں کہ جس
شخص نے بیعت کی۔ مریدوں کے حلقہ میں داخل ہوا اور مدت دس سال سے اس عاجز کو خلیفۃ اللہ
اور امام اور مجد د کہتا رہا اور اپنی خواہیں بتلاتا رہا کیا وہ اس دعوی میں صادق ہے؟ میر صاحب کی
حالت نہایت قابلِ افسوس ہے خدا اُن پر رحم کرے۔ پیشگوئیوں کے منتظر رہیں جو ظاہر ہوں گی
ازالہ اوہام کے صفحہ ۸۵۵ کو دیکھیں ۔ ازالہ اوہام کے صفہ ۶۳۵ اور ۳۹۶ کو بغور مطالعہ کریں۔
اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۷ ء کی پیشگوئی کا انتظار کریں جس کے ساتھ یہ بھی الہام ہے ۔
وَيَسْتَلُونَكَ اَحَقُّ هُوَ قُلْ إِنْ وَرَبِّي إِنَّهُ لَحَقٌّ وَمَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِينَ - زَوَّجْنَاكَهَا اور تجھ
سے یہ پوچھتے ہیں کہ کیا یہ بات سچ ہے کہ ہاں مجھے اپنے رب کی قسم ہے کہ یہ سچ ہے اور تم اس بات کو
وقوع میں آنے سے روک نہیں سکتے کہ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِی وَاِنْ يَّرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا ہم نے خود اس
سے تیرا عقد نکاح باندھ دیا ہے۔ میری باتوں کو کوئی بدلا نہیں سکتا اور نشان دیکھ کر منہ پھیر لیں گے اور
قبول نہیں کریں گے اور يَقُولُوا سِحْرٌ مُسْتَمِرا کہیں گے کہ یہ کوئی اپکا فریب یا پکا جادو ہے۔
۲-۱-۱۰-۱۴-۲-۲-۱- سلام -۱۲-۱۱۰۱۴۳۰۳۱۱
ーーー
۲۷۔ دسمبر ۱۸۹۱ء
والسلام على من فهم اسرارنا واتبع الهدى
الناصح المشفق
خاکسار غلام احمد قادیانی
ے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۱۲۸ آسمانی فیصلہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۴۳ تا ۳۵۰
آسمانی فیصلہ کے متعلق میر عباس علی کا ایک مکتوب اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے اس کا جواب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
از جانب عباس علی ۔ بخدمت مرزا غلام احمد قادیانی ۔ عرض ہے کہ جواب فیصلہ آسمانی مندرجہ
شاعۃ السنۃ صفحہ ۵۱ جو ایک صوفی صاحب بالمقابل آپ سے بموجب آپ کے وعدے کے کرامت
دیکھنے یا دکھلانے کی درخواست کرتے ہیں۔ بھیج کر التماس ہے کہ آپ کو اس میں جو کچھ منظور ہو تحریر
فرماویں کہ اس کے موافق عملدرآمد کیا جاوے۔ اور مضمون صفحہ ۵۱ بغور ملاحظہ ہو کہ فریق ثانی آپ
کے عاجز ہونے پر کام شروع کرے گا ۔ ( الراقم عباس علی از لود بانه ۶ رمئی ۱۸۹۲ء)
الجواب
مکتوب نمبر ۶۱
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ والسّلام على عباده الذي اصطفى
اما بعد بخدمت میر عباس علی صاحب واضح ہو کہ آپ کا رقعہ پہنچا۔ آپ لکھتے ہیں جو ایک
صوفی صاحب بالمقابل آپ سے بموجب آپ کے دعوے کے اشاعت السنۃ میں کرامت دیکھنے یا
دکھلانے کی درخواست کرتے ہیں ۔ آپ کو اس میں جو کچھ منظور ہو تحریر فرماویں۔ فقط ۔ اس کا جواب
میری طرف سے یہ ہے کہ اگر در حقیقت کوئی صوفی صاحب اس عاجز کے مقابلہ پر اُٹھے ہیں اور جو
کچھ فیصلہ آسمانی میں اس عاجز نے لکھا ہے اس کو قبول کر کے تصفیہ حق اور باطل کا چاہتے ہیں تو سب
سے پہلے یہ لازم ہے کہ وہ چوروں کی طرح کار روائی نہ کریں۔ پردہ سے اپنا منہ باہر نکالیں اور
مرد میدان بن کر ایک اشتہار دیں۔ اسی اشتہار میں بتصریح اپنا نام لکھیں اور اپنا دعوی بالمقابل ظاہر
فرمائیں اور پھر اس طرز پر چلیں جس طرز پر اس عاجز نے فیصلہ آسمانی میں تصفیہ چاہا ہے۔ اور اگر وہ
طرز منظور نہ ہو تو فریقین میں ثالث مقرر ہو جائیں ۔ جو کچھ وہ ثالث حسب ہدایت اللہ اور رسول کے
روحانی آزمائش کا طریق پیش کریں وہی منظور کیا جائے ۔ چوروں اور نامردوں اور مخنثوں کی طرح
کارروائی کرنا کسی صوفی صافی کا کام نہیں ہے۔ جب کہ اس عاجز نے علانیہ اپنی طرف سے دو ہزار
جلد فیصلہ آسمانی کی چھپوا کر اسی غرض سے تقسیم کی ہے تا اگر اس فرقہ مکفرہ میں کوئی صوفی اور اہلِ صلاح
موجود ہے تو میدان میں باہر آ جائے۔ تو پھر برقع کے اندر بولنا کس بات پر دلالت کر رہا ہے۔ کیا یہ
شخص مرد ہے یا عورت جو اپنے تئیں صوفی کے نام سے ظاہر کرتا ہے۔ کیا اس عاجز نے بھی اپنا نام لکھنے
سے کنارہ کیا ہے۔ پھر جس حالت میں میری طرف سے مردانہ کارروائی ہے اور کھلے کھلے طور سے اپنا
نام لکھا ہے تو یہ صوفی کیوں چھپتا پھرتا ہے۔ مناسب ہے کہ اُسی طرح مقابل پر اپنا نام لکھیں کہ میں
ہوں فلاں ابن فلاں ساکن بلدہ فلاں ۔ اور اگر ایسا نہ کریں گے تو منصف لوگ سمجھ لیں گے کہ یہ
کارروائی ان لوگوں کی دیانت اور انصاف اور حق طلبی سے بعید ہے ۔ اب بالفعل اس سے زیادہ لکھنا
ضرورت نہیں ۔ جس وقت اس صوفی محجوب پردہ نشین کا چھپا ہوا اشتہار میری نظر سے گزرے گا ۔ اس
وقت اس کی درخواست کا مفصل جواب دوں گا ۔ ابھی تک میرے خیال میں ایسے صوفی اور عنقا میں
کچھ فرق معلوم نہیں ہوتا ۔ فقط ۔ والسلام علی من اتبع الهدی
الراقم خاکسار غلام احمد
ے امتی ۱۸۹۲ء
مکرر یہ کہ ایک نقل اس کی چھپنے کے لئے اخبار پنجاب گزٹ سیالکوٹ میں بھیجی گئی تا کہ یہ
کارروائی مخفی نہ رہے ۔ بالآخر یاد رہے کہ اگر اس رقعہ کے چھینے اور شائع ہونے کے بعد کوئی
صوفی صاحب میدان میں نہ آئے اور بالمقابل کھڑے نہ ہوئے اور مرد میدان بن کر بتصریح اپنے
نام کے اشتہار شائع نہ کئے تو سمجھا جائے گا کہ دراصل کوئی صوفی نہیں صرف شیخ بٹالوی کی ایک
مفتر یانہ کارروائی ہے ۔ فقط
جواب الجواب
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بعد الحمد والصلوة - بخدمت میرزا غلام احمد صاحب ۔ سلام مسنون ۔ آپ کا عنایت نامہ
مورخہ کے رمئی میرے نیاز نامہ کے جواب میں وارد ہوا۔ اُسے اوّل سے آخر تک پڑھ کر سخت افسوس
ہوا کہ آپ نے دانستہ ٹلانے کے واسطے سوال از آسمان جواب از ریسمان کے موافق عمل کر کے بچنا
چاہا ہے ۔ اصل مطلب تو آپ نے چھوڑ دیا۔ یعنی آزمائش کے واسطے وقت اور مقام مقررنہیں کیا بلکہ
پھر آپ نے اپنی عادت قدیمہ کے مطابق کاغذی گھوڑے دوڑانے شروع کر دیئے۔ جناب من !
جس طرح آپ نے فیصلہ آسمانی میں چھاپا تھا ۔ اسی طرح اشاعت السنۃ میں ان صوفی صاحب نے
جواب ترکی بہ تر کی شائع کر دیا ہے ۔ آپ کو تو غیرت کر کے بلا تحریک دیگرے خود ہی طیار ہو جانا
چاہیے تھا۔ برعکس اس کے تحریک کرنے پر بھی آپ بہانہ کرتے ہیں اور ٹلاتے ہیں ۔ صوفی صاحب
نے خود قصداً اپنا نام پوشیدہ نہیں رکھا بلکہ مولوی محمد حسین صاحب نے کسی مصلحت سے ظاہر نہیں کیا۔
نا حق آپ نے کلمات گستاخانہ صوفی صاحب کی نسبت لکھ کر ارتکاب عصیان کیا ۔ سو آپ کو اس سے کیا
بحث ہے ۔ آپ کو تو اپنے دعوی کے موافق تیار ہونا چاہیے ۔ مولوی محمد حسین صاحب خود ذمہ وار
ہیں ۔ فوراً مقابلہ پر موجود کر دیں گے ۔ لہذا اب آپ ٹلا ئیں نہیں ۔ مرد میدان بنیں اور صاف لکھیں
کہ فلاں وقت اور فلاں جگہ پر موجود ہو کر سلسلہ آزمائش و اظہار کرامت متدعو یہ شروع کیا جائے گا۔
یہ عاجز بعد عجز و نیاز عرض کرتا ہے کہ آپ اپنے دعوئی میں اگر سچے ہو تو حیلہ بہانہ کیوں کرتے ہو۔
میدان میں آؤ ۔ دیکھو یا دکھاؤ ۔ صاف باطن لوگ دغل باز نہیں ہوتے ۔ حیلہ بہانہ نہیں کیا کرتے ۔
برکات آسمانی والے کمیٹیاں مقرر کیا کرتے ہیں ۔ رجسٹر کھلوایا کرتے ہیں ۔ اس قسم کی کارروائی
صرف دھو کہ دینا اور دفع الوقتی پر مبنی ہے۔ افسوس صد افسوس ۔ اللہ سے ڈرو۔ قیامت پیش نظر رکھو ۔
ایسی مریدی پیری پر خاک ڈالو ۔ جس مطبع میں آپ اپنا مضمون چھاپنے کے لئے بھیجیں اس عاجز کے
مضمون کو بھی زیر قدم چھاپ دیں ۔
عریضہ نیاز ۔ میر عباس علی از لدھیانہ ۔
جواب جواب الجواب مکتوب نمبر ۶۲
روز دوشنبه - ۹ رمئی ۱۸۹۲ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
بعد ہذا بخدمت میر عباس علی صاحب واضح ہو کہ آپ کا جواب الجواب مجھ کو ملا ۔ جس کے
افسوس ۔ ہوا ۔ آپ مجھ کو لکھتے ہیں کہ صوفی صاحب کے کے۔ مقابلہ پر مر د میدان بنیں ۔
اگر سچے ہو تو حیلہ بہا نہ کیوں کرتے ہو۔ آپ کی اس تحریر پر مجھ کو رونا آتا ہے۔صاحب میں نے کب
پڑھنے ھنے سے بہت ہی ا
اور کس وقت حیلہ بہا نہ کیا ۔ کیا آپ کے نزدیک وہ صوفی صاحب ، جن کے نام بھی اب تک کچھ
پتہ ونشان نہیں ، میدان میں کھڑے ہیں ۔ میں نے آپ کو ایک صاف اور سیدھی بات لکھی تھی کہ جب
تک کوئی مقابل پر نہ آوے اپنا نام نہ بتاوے ۔ اپنا اشتہار شائع نہ کرے کس سے مقابلہ کیا جائے ۔
میں کیونکر اور کن وجوہ سے اس بات پر تسلی پذیر ہو جاؤں کہ آپ یا شیخ بٹالوی اس صوفی گمنام کی
طرف سے وکیل بن گئے ہیں ۔ کوئی وکالت نامہ نہ آپ نے پیش کیا اور نہ بٹالوی نے ۔ اور اب تک
مجھے معلوم نہیں ہوا کہ اس صوفی پردہ نشین کو وکیلوں کی ضرورت کیوں پڑی ۔ کیا وہ خودستر میں ہے یا
دیوانہ یا نا بالغ ۔ بجز اس کے کیا سمجھنا چاہیے کہ اگر فرض کے طور پر کوئی صوفی ہی ہے تو کوئی فضول گو
اور مفتری آدمی ہے جو بوجہ اپنی مفلسی اور بے سرمائیگی کے اپنی شکل دکھانی نہیں چاہتا۔ میں متعجب
ہوں ۔ یہ سیدھی بات آپ کو سمجھ نہیں آتی ۔ یہ کس قسم کی بات ہے کہ صوفی تو عورتوں کی طرح چھپتا
پھرے اور مردِ میدان بن کر میرے مقابلہ پر نہ آوے اور الزام اس عاجز پر ہو کہ کیوں صوفی کے
مقابل پر کھڑے نہیں ہوتے ۔ صاحب من ! میں تو بحکم اللہ جل شانہ کھڑا ہوں اور خدا تعالیٰ کے یقین
دلانے سے قطعی طور پر جانتا ہوں کہ اگر کوئی صوفی وغیرہ میرے مقابل آئے گا۔ تو خدا تعالیٰ اس کو
سخت ذلیل کرے گا۔ یہ میں نہیں کہتا بلکہ اس واحد لاشریک عزاسمہ نے مجھ کو خبر دی ہے جس پر مجھ کو
بھروسہ ہے۔ ایسے صوفیوں کی میں کس سے مثال دوں وہ ان عورتوں کی مانند ہیں جو گھر کے
دروازے بند کر کے بیٹھیں اور پھر کہیں کہ ہم نے مردوں پر فتح پائی ۔ ہمارے مقابل پر کوئی نہ آیا۔ اور پھر کہ ہم نے مردوں پر فتح پائی۔ ؟
میں پھر مکر رکہتا ہوں کہ بٹالوی کی تحریر سے مجھ کو سخت مشبہ ہے اور اس کے ہر روزہ افتراء پر خیال کر کے مجھ
میرے دل میں یہی جما ہوا ہے کہ یہ صوفی کا تذکرہ محض فرضی طور پر اس نے اپنی اشاعۃ السنہ میں
لکھ دیا ہے ورنہ مقابلہ کا دم مارنا اور پھر پردہ میں رہنا کیا راست باز آدمیوں کا کام ہے۔ اس صوفی
کو چاہیے کہ میری طرح کھلے اشتہار دے کہ میں حسب دعوت فیصلہ آسمانی تمہارے مقابل پر آیا
ہوں ۔ اور میں فلاں ابن فلاں ہوں۔ اگر اس اشتہار کے شائع ہونے اور میرے پاس پہنچائے
جانے کے بعد میں خاموش رہا تو جس قدر آپ نے اپنے اس خط میں ایسے الفاظ لکھے ہیں کہ ” حیلہ
بہانہ کیوں کرتے ہو ۔ صاف باطن دغل باز نہیں ہوتے ۔“ یہ سارے الفاظ آپ کے میری نسبت صحیح
ٹھہریں گے ورنہ دشنام دہی سے زیادہ نہیں ۔ جب انسان کی آنکھ بند ہو جاتی ہے تو اس کو روز روشن
وا
بھی رات ہی معلوم ہوتی ہے۔ اگر آپ کی آنکھ میں ایک ذرہ بھی نور باقی ہوتا تو آپ سمجھ لیتے کہ
حیلہ بہانہ کون کرتا ہے ۔ کیا وہ شخص جس نے صاف طور پر دو ہزار اشتہار تقسیم کر کے ایک دنیا پر ظاہر کر
دیا کہ میں میدان میں کھڑا ہوں ۔ کوئی میرے مقابل پر آوے یا وہ شخص کہ چوروں کی طرح غار کے
اندر بول رہا ہے۔ جو لوگ حق کو چھپاتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ کی ان پر لعنت ہے۔ پس اگر یہ صوفی
در حقیقت کوئی انسان ہے تو محمد حسین کی ناجائز وکالتوں کے برقع میں مخفی نہ رہے اور خدا تعالیٰ کی لعنت
سے ڈرے۔ اگر اس کے پاس حق ہے تو حق کو لے کر میدان میں آ جائے ۔ جب کہ مجھ کو کوئی معین
شخص سامنے نظر نہیں آتا تو میں کس سے مقابلہ کروں ۔ کیا مردہ سے یا ایک فرضی نام سے ۔ اور آپ کو
یادر ہے کہ اگر میری نظر میں یہ صوفی ایک خارجی وجود رکھتا تو میں جیسا کہ میرے پر ظاہر ہوتا اس کے
مرتبہ کے لحاظ سے باخلاق اس سے کلام کرتا ۔ مگر جب کہ میری نظر میں صرف یہ ایک فرضی نام ہے
جس کا میرے خیال میں خارج میں وجود ہی نہیں تو اس کے حق میں سخت گوئی محض ایک فرضی نام کے
حق میں سخت گوئی ہے ۔ ہاں سخت گوئی آپ نے کی ہے سو میں آپ کے اس ترک ادب اور لعن طعن
اور سب اور شتم کو خدا تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں ۔ فقط ۔ راقم مرزا غلام احمد
مکرر واضح رہے کہ اب اتمام حجت کر دیا گیا ۔ آیندہ ہماری طرف ایسی پر تعصب تحریریں ہرگز
ارسال نہ کریں۔ جب یہ تحریریں چھپ جائیں گی منصف لوگ خود معلوم کر لیں گے کہ کس کی بات
انصاف پر مبنی ہے اور کس کی سراسر ظلم اور تعصب سے بھری ہوئی ہے۔
میرزا غلام احمد
۹ رمئی ۱۸۹۲ء
( مطبوعہ پنجاب پر لیس سیالکوٹ )
یہ اشتہار ۲۰×۲۶ کے دو صفحوں پر ہے جو ضمیمہ پنجاب گزٹ سیالکوٹ مورخہ ۱۴ رمئی ۱۸۹۲ء میں
طبع ہوا ہے۔ (المرتب)
مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۲۶۱ تا ۲۶۴