میر عباس الی صاحب لدھیانوی کے نام خطوط

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 11

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

انسان غایت درجہ کا بد بخت اور بے نصیب ہوگا جس کے لئے سخت دل پر میشر کا یہ ارادہ ہے کہ جب
تک وہ بکلی گناہوں کے صادر ہونے سے کہ جو انسان کی سرشت سے لازم ہوئے ہیں محفوظ نہ رہے
تب تک مختلف جونوں کا تختہ مشق رہے گا ۔ اب دیکھنا چاہئے کہ اس کے مقابل پر یہ اصول قرآن شریف
کا کیسا با برکت اور پیارا اور تسلی بخش اور انسانی فطرت کے لئے ضروری اور مناسب حال ہے کہ
گناہ کا تدارک تو بہ اور استغفار سے ہو سکتا ہے اور بدیوں کی تلافی نیکیوں سے ممکن ہے۔ یہ ایسا
ضروری اور لا بدی اصول ہے کہ انسان کی مغفرت اور نجات یابی بجز اس کے ممکن ہی نہیں ۔ خیال
کرنا چاہئے کہ اگر تمام انسانوں کا یہی حال ہوا کرتا ہے کہ وہ اپنی ابتدائی عمر میں کسی قد رغفلت اور
لہو و لعب یا نالائق باتوں اور بد چلنیوں میں رہ کر پھر کسی نیک صحبت کی برکت سے یا کسی واعظ اور
ناصح کے سمجھانے سے یا اپنے ہی انصاف دلی کے جوش سے اس بات کے مشتاق ہو جایا کرتے ہیں
کہ اب ہم خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوں اور بُرے کاموں اور خراب راہوں کو چھوڑ دیں۔
اب سوچنا چاہئے کہ اگر ایسے طالب حق کے لئے جناب الہی میں باریابی کی کوئی سبیل نہیں
اور توبہ منظور ہی نہیں اور استغفار قبول ہی نہیں تو پھر وہ بیچارہ اپنی آخری بہبودی کیلئے اگر کچھ
کوشش بھی کرے تو کیا کرے اور کیونکر کرے اور کدھر جائے ۔ ممکن ہے کہ وہ ایسے پرمیشر سے
سخت نا امید اور شکستہ دل ہو کر اور اُس کی رحمت سے بکتی ہاتھ دھو کر پھر اپنے گناہوں کی طرف
رجعت قبقری کرے اور خوب دل کھول کر ہر قسم کے گناہ اور بدمعاشی سے تمتع اور حظ اُٹھائے ۔
غرض یہ ایسا اصول ہے کہ نہ بندہ اُس سے اپنی نجات تک پہنچ سکتا ہے اور نہ خدا تعالیٰ کی رحمت
اس سے قائم رہتی ہے ۔ کیا یہ بات اللہ تعالیٰ کی عادت کریمانہ کے موافق ہے؟ کہ وہ انسان کی
کامیابی میں اس قدر مشکلات ڈالے اور اس کی نجات کو معلق بالمحال کر کے اس کے گناہ کو
ہمیشہ یاد رکھے مگر اس کے رجوع اور محبت اور توبہ اور استغفار کا ایک ذرہ قدر نہ کرے اور
چوراسی لاکھ جون میں سے ایک جون کی تخفیف کرنے سے دریغ کرتا رہے ۔ کیا ایسے پرمیشر پر
کوئی امید رہ سکتی ہے ۔ ہرگز نہیں ۔
پھر تیسرا اصول وید کا جو عقل کے برخلاف ہے یہ ہے کہ نجات ابدی کسی کو حاصل نہیں ہو سکتی ۔
بلکہ لوگ کچھ مدت محدود تک نجات پا کر پھر مکتی خانہ سے ناکردہ گناہ باہر نکالے جاتے ہیں اور پرمیشر

ہرگز قادر نہیں کہ اُن کو ہمیشہ کے لئے نجات دے سکے ۔ اب جو لوگ عشق الہی کی ایک چنگاری بھی
اپنے اندر رکھتے ہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ ایسی بے مروتی اُس محبوب حقیقی سے ہر گز نہیں ہو سکتی کہ
عزت دے کر پھر بے عزت کرے اور ایک نعمت بخش کر پھر اُس کو چھین لے ۔ ایک دفعہ اپنا پیارا
اور مقرب بنا کر پھر نا کردہ گناہ کیڑوں مکوڑوں اور کتوں بلوں کی جونوں میں ڈالتا ر ہے ۔ جس شخص
کو محبت الہی کے جام سے ایک گھونٹ بھی میسر ہے اُس کی عارف اللہ روح جو اس جواد مطلق پر بڑی
بڑی امیدیں رکھتی ہے اور سب کچھ کھو کر اُسی کی ہو رہی ہے ۔ ہرگز اس کو یہ فتویٰ نہیں دیتی کہ اس کا
پیارا اور محبوب جانی آخر اس سے ایسا معاملہ کرے گا کہ اس کی سب امید میں خاک میں ملا کر اور
اُس کی خوشحالی دائمی کی خواہش جو اُس کے دل میں ڈالی گئی ہے نظر انداز کر کے اُس کو اس مصروع
کی طرح جو بار بار دورہ صرع سے دُکھ اُٹھاتا ہے مختلف جونوں کے عذاب سے معذب کرتا رہے
گا۔ اُس کے صدق اور وفا پر اُس کو کچھ بھی خیال نہیں آئے گا اور اس کے خالص محبوں پر اُس کو کچھ اور
بھی نظر نہیں ہوگی ۔ افسوس کہ ہندو لوگ ایسا اعتقاد رکھنے سے خود اپنے اوتاروں اور رشیوں کی
عزت کو خاک میں ملاتے ہیں ۔ کہ اول ان کو بڑے مقبول الہی بلکہ خدا کا اوتار سمجھ کر پھر اُن کے
لئے یہ تجویز کرتے ہیں کہ ان بیچاروں کو بھی نجات ابدی نہیں اور وہ کیڑے مکوڑے اور کتے بلے بننے
سے مستثنیٰ نہیں رہ سکتے ۔ جن لوگوں کو ان مقدس ویدوں کی خبر نہیں وہ تعجب کریں گے کہ یہ کیسے اصول
ہیں جو ویدوں کی طرف نسبت دیئے گئے ہیں اور کچھ بعید نہیں کہ وہ بدگمانی سے یہ خیال کریں کہ یہ
ویدوں پر تہمت ہے۔ سو واضح ہو کہ ہم نے ان اصولوں کو کمال تحقیق اور تدقیق سے لکھا ہے اور اس
وقت وید ہمارے سامنے پڑا ہے اور اُس کے بھاش ہمارے پاس موجود ہیں ۔ اگر کسی کو شک ہو تو ہر
طرح ہم سے تسلی کر سکتا ہے اور خود ویدوں کے ماننے والے اس سے بے خبر اور انکاری نہیں ہیں
اور اگر کوئی ہم تک نہ پہنچ سکے اور نہ پنڈتوں سے دریافت کر سکے تو ہم اس کو صلاح دیتے ہیں کہ وہ
رگ وید کو جو د ہلی سوسائٹی میں بکمال سعی و تحقیق چھپا ہے۔ ذرا نظر غور اور تدبر سے مطالعہ کرے اور
ہے اور
پھر یہ بھی مناسب ہے کہ پنڈت دیانند کی ستیارتھ پرکاش اور وید بھاش کا بھی درشن کرے تا اُسے
معلوم ہو کہ وید کیا شے ہے اور اُس کی تعلیم کیسی ہے ۔
بعض جاہل ہندو اور مسلمان اپنشدوں کو جو براہم پشتک ہیں اور صد ہا سال ویدوں کے بعد لکھے

سے لکھوا کر ایک
گئے ہیں وید ہی سمجھتے ہیں۔ جیسے داراشکوہ نے بعض اپنشدوں کا ترجمہ بھی کسی پنڈت سے لکھوا
رسالہ تالیف کیا ہے لیکن جاننا چاہئے کہ یہ لوگ صریح غلطی پر ہیں ۔ ویدوں اور اپنشدوں کے مضامین
میں کچھ تعلق ہی نہیں بلکہ وہ خیالات جو اُپنشدوں میں درج ہیں صرف برہمنوں کے دلوں کی تراش خراش کچھ
ہیں اور ان خیالات کا خلاصہ یہ ہے کہ انسان وغیرہ مخلوق پر میشر کے وجود کا ایک ٹکڑہ ہے اور اسی سے
نکلتا ہے اور اُسی میں داخل ہو جاتا ہے اور یہ صورت دخول اور خروج کی ہمیشہ بنتی رہتی ہے معلوم ہوتا
ہے کہ یہ خیالات برہمنوں نے ایک مدت کے بعد بدھ مذہب والوں سے لئے ہیں اور یہ اس زمانہ
کے خیالات ہیں کہ جب برہمن لوگ وید کی تعلیم سے بیزار ہو چکے تھے اور ان کا منشا تھا کہ بجائے تعلیم
وید کے ان خیالات کو جو اُپنشدوں میں درج ہیں شائع کیا جائے ۔ مگر باوجود اس کے پھر بھی برہمن
وید کے دیوتاؤں سے الگ نہیں ہوئے اور اُن کی پرستش سے کنارہ نہیں کیا بلکہ صد با طرح کی اور اور
مشرکانہ باتیں حاشیہ کے طور پر چڑہا دیں۔ اور کئی طرح کے جھوٹے قصے اور کتھا اور کہانیاں بر مہا اور
بشن اور مہادیو اور اندر وغیرہ کے بارہ میں لکھ ڈالیں اور کئی پشتک اپنی طرف سے تالیف کر کے یہ
مشہور کرنا چاہا کہ یہ بھی ویدر نک یعنی وید کی خبریں ہیں ۔ چنانچہ انہیں میں سے وہ اُپنشدیں بھی ہیں
جن کا بعض نا واقف مسلمانوں نے ترجمہ بھی کیا تھا اور اپنی اوپری واقفیت سے یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ یہی
وید ہیں ۔ مگر اب وہ زمانہ آ گیا ہے کہ کوئی امر مشتبہ نہیں رہ سکتا۔ وہی وید جو برہمنوں کے تہہ خانوں
میں چھپے ہوئے تھے اب کتب فروشوں کی دوکانوں پر چھپے ہوئے رکھے ہیں ۔ اس مقام پر ہم بڑے
افسوس سے لکھتے ہیں کہ مرزا جان جاناں صاحب نے کہ جو نقشبندی فقیروں میں سے ایک نامی اور
مشہور بزرگوار ہیں خواہ مخواہ دخل در معقولات دے کر کے ویدوں کے بارہ میں ایک مکتوب کسی اپنے
مرید کے نام لکھا ہے اور اس میں ویدوں کی تعریف کی ہے کہ وہ شرک اور مخلوق پرستی سے پاک ہیں
اور توحید کی تعلیم ان میں بھری ہوئی ہے ۔ اب جب ہم ایک طرف ویدوں کی مشر کا نہ تعلیم اور
ملحدانہ عقائد کو بچشم سر دیکھتے ہیں اور پندرہ کروڑ ہندوؤں کو اُس میں مبتلا پاتے ہیں اور دوسری
طرف مرزا صاحب کا یہ مکتوب پڑھتے ہیں جس کو انہوں نے نہایت سادہ دلی اور لاعلمی سے لکھا ہے تو
ہم بجز اس کے کہ حضرت مرزا صاحب کے حق میں دعاء مغفرت چاہیں اور خدا تعالیٰ سے اُن کی خطا
کی معافی چاہیں اور کسی طرح سے اُن کے کلام پر پردہ نہیں ڈال سکتے ۔ مرزا صاحب نے نہایت

بے جا اور نا مناسب کام کیا کہ بے خبر محض ہونے کی حالت میں ویددانی کا بھی دعویٰ کر بیٹھے ۔ اُن کے
لئے یہی بہت فخر کی بات تھی کہ وہ اپنے فقیرانہ اشغال و اذکار میں مشغول رہتے اور جس کو چہ میں
ایک ذرہ بھی اُن کی رسائی نہیں تھی اس کی نامعلوم خبر میں لوگوں کو نہ بتلاتے ۔ پھر مرزا صاحب اپنے
مکتوبات میں یہ لکھتے ہیں کہ ہندوؤں کا وید چار دفتر میں ہے جو احکام امر و نہی و اخبار ماضیہ مستقبلہ پر
مشتمل ہے اور یہ وید بذریعہ ایک فرشتہ کے جس کا نام برہما تھا آغاز ایجاد عالم میں ہندوؤں کو پہنچا
ہے ۔ اُسی وید میں سے اُن کے پُر ان اور شاستر نکالے گئے ہیں اس وید میں بلحاظ عمر طولانی عالم کے
چار طور کی مختلف ہدایت رکھی گئی ہیں جن میں سے بعض ہدایتیں ست جگ کے مناسب حال ہیں اور
بعض ہدایتیں کل جنگ کے مناسب حال ہیں اور ہندو اگر چہ مختلف فرقے ہیں مگر وہ سب کے سب
توحید باری پر اتفاق رکھتے ہیں اور عالم کو مخلوق سمجھتے ہیں اور روز حشر کے قائل ہیں اور معارف اور
مکاشفات میں ید طولیٰ رکھتے ہیں اور اُن کے بُت پرست حقیقت میں بت پرست نہیں ہیں بلکہ وہ
بعض ملائکہ کو جو بامر الہی عالم کون و فساد میں تصرف رکھتے ہیں یا بعض کاملین کی ارواح کو جن کا
تصرف بعد گذر جانے کے اس نشاً دنیا سے باقی ہے یا بعض زندوں کو جو اُن کے زعم میں خضر کی طرح
ہمیشہ زندہ رہتے ہیں قبلہ توجہ کر لیتے ہیں ۔ یعنی صوفیہ اسلامیہ کی طرح اُن کی خیالی صورتوں کی طرف
متوجہ ہوتے ہیں جیسے صوفیہ اسلامیہ اپنے پیر کی صورت کا تصور کرتے ہیں اور اُس سے فیض اُٹھاتے
ہیں مگر صرف اتنا فرق ہے کہ اسلامی صوفی ظاہر میں کوئی تصویر شیخ کی اپنے آگے نہیں رکھتے اور یہ لوگ
رکھ لیتے ہیں ۔ سو اُن کی یہ صورت عبادت کفار عرب کی بُت پرستی سے مشابہ نہیں کیونکہ کفار عرب
اپنے بتوں کو متصرف و مؤثر بالذات مانتے تھے اور اُن کو خدائے زمین سمجھتے تھے اور خدا تعالیٰ کو
خدائے آسمان مانتے تھے ۔ اسی طرح ہندو لوگ جو اُن تصویروں کو سجدہ کرتے ہیں وہ سجدہ بھی سجدہ
عبادت نہیں بلکہ سجدہ تحیت ہے۔ اُن کی شرع میں باپ اور پیر اور اُستاد کے لئے بجائے سلام کے بھی
سجده مرسوم اور معمول ہے ۔ انتہی ۔
اب مرزا صاحب نے اپنے اس بیان میں جس قدر غلطیاں کی ہیں اور دھو کے کھائے ہیں اور
خلاف واقعہ لکھا ہے ، ہم کس کس کی اصلاح کریں۔ مرزا صاحب نے صرف کسی نادان ہندو کی زبانی
سن کر بغیر اپنی ذاتی تحقیق کے یہ خس و خاشاک غلطیوں کا اس خط میں بھر دیا ہے ۔ نہ معلوم کہ اُنہوں

نے کہاں سے اور کس سے سن لیا کہ ہندوؤں کے یہی خیالات اور عقائد ہیں یا جو ان کے محققوں نے اپنی
معتبر کتابوں میں لکھے ہیں ۔ کیونکہ اوّل مرزا صاحب لکھتے ہیں کہ وید کے چار دفتر ہیں ۔ سو مرزا صاحب
کی پہلی غلطی یہی ہے کہ وید کو ایک کتاب قرار دے کر اُس کے چار دفتر خیال کرتے ہیں بلکہ حق
بات جس کا ثبوت ایک امر بدیہی کی طرح حال کے زمانہ میں کھل گیا ہے یہ ہے کہ وید کے مجموعے
چار کتابیں ہیں جو چار مختلف زمانوں میں کئی لوگوں نے اُن کو بنایا ہے۔ چنانچہ چوتھا وید جو اتھرون
سے موسوم ہے اُس کی نسبت اکثر ہندوؤں کی یہی رائے ہے کہ وہ پیچھے سے ویدوں کے ساتھ ملایا گیا
ہے اور کسی برہمن نے اُس کو لکھا ہے اور اُس کے سوا جو تین وید ہیں وہ الگ الگ کتابیں ہیں جن کو
الگ الگ رشیوں نے جمع کیا ہے اور ہندوؤں کے محققوں کے نزدیک بر ہما کچھ چیز نہیں ہے بلکہ وید
اگنی اور وایو اور سورج پر اترے ہیں اور محقق ہندو یہ بھی کہتے ہیں کہ جو اٹھارہ پر ان اور شاستر وغیرہ
اُپنشد یں ہندوؤں کے ہاتھ میں ہیں ۔ وہ وید کے مضمون سے بہت مخالفت رکھتے ہیں اور بہت سے
اور مضامین اُن کتابوں میں پائے جاتے ہیں جو وید میں نہیں ہیں ۔ مثلاً یہی خیال کہ چاروں وید بر ہما
کے چاروں مکھ سے نکلے ہیں ۔ اس کا کوئی اصل صحیح وید میں نہیں پایا جاتا۔ ایسا ہی یہ کہنا کہ دنیا کا کوئی
خالق ہے وید کی رُو سے بڑا گناہ اور پاپ کی بات ہے بلکہ وید کا عقیدہ یہ ہے کہ دنیا کا کوئی پیدا کرنے
والا نہیں ہے۔ دنیا خود بخود قدیم سے ایسی ہی چلی آتی ہے۔ جیسا پر میشر چلا آتا ہے اور پرمیشر کے
وجود سے دنیا کے وجود کو کسی قسم کا فیض نہیں پہنچتا۔ یہاں تک کہ اگر پر میشر کا مرنا بھی فرض کر لیا جائے پر کا لیا
تو دنیا کا اس میں کچھ بھی حرج نہیں ۔ اور ایسا ہی ہندوؤں کے محقق یہ بھی کہتے ہیں کہ حشر اجساد کچھ چیز ۔
نہیں اور وید پر عمل کرنے سے ہرگز کسی کا گناہ عفو نہیں ہو سکتا اور نہ تو بہ واستغفار کچھ کام آتی ہے ۔ بلکہ
ایک گناہ کے عوض میں ہر ایک شخص کو چوراسی لاکھ جون سزا میں بھگتنی پڑے گی ۔ اُن کا یہ بھی قول ہے
کہ وید اخبار ماضیہ اور مستقبلہ سے بکلی خالی ہے اور کوئی امر خارق عادت جو نبیوں سے ظہور میں آتا
ہے اس میں درج نہیں اور مکاشفات کا ذکر تک نہیں ۔ اور اُن کے نزدیک مکاشفات اور خوارق اور
پیشگوئیاں اور اخبار غیبیہ از قبیل محالات ہیں جن کا وجود ہر گز ممکن نہیں ۔ اور جن لوگوں پر وید نازل ہوا
وہ لوگ ان باتوں سے بکلی محروم تھے اور وید کی رُو سے ان باتوں کا ظہور میں آنا قطعی طور پر نا جائز
اور غیر ممکن ہے ۔ اب دیکھنا چاہئے کہ ہندوؤں کے محقق تو اپنے وید کو اخبار ماضیہ اور مستقبلہ سے

بکلی عاری اور مکاشفات سے بکلی بے نصیب اور خدا تعالیٰ کی خالقیت اور حشر اجساد سے بکلی انکاری
قرار دیتے ہیں اور مرزا صاحب ایک قدم آگے بڑھ کر ہندوؤں کے ویدوں کی نسبت اُن سب
چیزوں کو مانتے ہیں ۔ اب دیکھئے کہ بقول شخصے کہ مدعی سُست اور گواہ چست ۔ کیا نالائق غلو
مرزا صاحب کے بیان میں پایا جاتا ہے جس پر آج کل کے محقق اطلاع پاویں تو مرزا صاحب کو ایک
غایت درجہ کا سادہ لوح قرار دیں اور اُن کی باتوں پر قہقہہ مار کر ہنسیں ۔ پھر دیکھنا چاہئے کہ
مرزا صاحب اپنے اسی مکتوب میں ہندوؤں کو بُت پرستی سے بھی بری قرار دینا چاہتے ہیں ۔ یہ کس قدر
بے خبری اور لا علمی مرزا صاحب کی ہے کہ ہندوستان میں پرورش پا کر ہندوؤں کے عقائد سے
کس قدر بے خبر اور غافل ہیں ۔ اُنہیں معلوم نہیں کہ ہندو تو عرب کے بُت پرستوں سے اپنے شرک
میں کئی درجہ بڑھ کر ہیں کیونکہ عرب کے بُت پرست اگر چہ اپنی مرادیں بتوں سے مانگتے تھے مگر اُن کا
یہ قول ہرگز نہ تھا کہ دنیا کے خالق و مالک وہی دیوتا ہیں جن کی تصویریں اور مورتیں پتھر یا دھات
وغیرہ سے متشکل کر کے پوجی جاتی ہیں ۔ لیکن ہندوؤں کا اصول جیسا کہ ابھی ہم نے بیان کیا ہے یہ
ہے کہ پرمیشر دنیا کا خالق نہیں ہے بلکہ اُن کے دیوتا دنیا کے خالق ہیں اور انہیں سے مرادیں مانگنی
چاہئیں ۔ اس بات کو کون نہیں جانتا کہ ہندو انہیں بتوں سے مرادیں مانگنے میں بڑے سرگرم ہیں ۔
مرزا صاحب نے شاید کسی تہہ خانہ میں پرورش پائی ہو گی کہ اُن کو اپنی مدت العمر تک یہ بھی خبر نہ ہوئی
کہ ہندو اپنے پرانے بت خانوں کے درشن کے لئے کس جوش اور خروش میں جایا کرتے ہیں ۔ یہاں
تک کہ جگن ناتھ وغیرہ بت خانوں کے بڑے بڑے بتوں کے راضی اور خوش کرنے کیلئے بعض بعض
ہندو اپنی زبانیں بھی کاٹ کر چڑھا دیتے ہیں اور گنگا مائی کے درشن کرنے والے جو ہر سال ہزا رہا
جاتے ہیں اور پکار پکار کر مرادیں مانگتے ہیں۔ یہ بات بھی مرزا صاحب سے چھپی رہی اور اسی طرح
وہ صد ہا کتابیں ہندوؤں کی جنہوں نے خود اپنی بُت پرستی کا اقرار کیا ہے اور اپنے دیوتاؤں اور بتوں
سے مرادیں مانگنے کے طریق لکھے ہیں ۔ اگر اُن میں سے کوئی کتاب مرزا صاحب کی نظر میں گزر جاتی
تو میں خیال کرتا ہوں کہ مرزا صاحب موصوف بہت ہی شرمندہ ہوتے ۔ مگر بالآخر مجھ کو یہ خیال آتا
ہے کہ غالباً یہ مکتوب کسی اور شخص نے لکھ کر مرزا صاحب کی طرف منسوب کر دیا ہے کیونکہ یہ بات عام
طور پر چلی آتی ہے کہ اکثر اہل غرض اپنی تحریروں کو بعض اکابر کی طرف منسوب کرتے رہے ہیں

تا اُن کی مقبولیت کی وجہ سے وہ تحریریں بلا عذر قبول کی جائیں ۔ بہر حال اب ہم اس خط کو دعا پر ختم
کرتے ہیں اور مرزا صاحب کے معتقدین کو برادرانہ نصیحت دیتے ہیں کہ وہ ایسے خیالات دور از
صداقت و دیانت مرزا صاحب کی طرف منسوب نہ کریں ۔
رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيْمَانِ وصَل علی نبیک
و حبيبك محمد و آله و سلم وتوفّنا في امته وابعثنا في امته واتنا ما وعدت لامته ـ ربنا
اننا آمنا فاكتبنا في عبادك المومنين - وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ
وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَسِرِينَ * خاکسار
خط
بتاریخ
غلام احمد از قادیان
هشتم ماه رمضان المبارک ۱۳۰۲ھ مطابق ۲۲ رجون ۱۸۸۵ء
مکتوب نمبر ۵۷
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
از خاکسار غلام احمد با خویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اں مخدوم پہنچا۔ یہ عاجز بباعث در دسر و درد پہلو اس قدر بیمار رہا ار رہا کہ بعض اوقات یہ عارضہ
مقدمہ موت جو ہر یک بشر کیلئے ضروری ہے معلوم ہوتا تھا ۔ اب افاقہ ہے مگر کچھ درد باقی ہے۔ اسی
وجہ سے تحریر جواب سے معذور رہا۔ آپ کا خط جو استفسار اختلافات نماز میں ہے وہ بھی اس عاجز کے
پاس رکھا ہے مگر کیا کیا جائے صحت پر موقوف ہے۔ بمبئی والے سوداگر کی بد معاملگی ایک ابتلاء ہے
اس میں صبر بہتر ہے ۔ مقدمہ سازی و مقدمہ بازی دنیا داروں کا کام ہے جس کو خدا تعالیٰ نے بصیرت
بخشی ہے وہ سب امور خدا تعالیٰ کی طرف سے دیکھتا ہے۔ سو اس میں حضرت خداوند کریم کی کچھ
حکمت ہے۔ آپ صبر کریں اور خدا تعالیٰ پر توکل رکھیں ۔ اور جو کچھ حالت عسر و تنگدستی در پیش ہے۔
یہ بھی ابتلا ہے۔ ایسے وقتوں میں مردانِ خدا اُس کی طرف رجوع کرتے ہیں اور دعا اور استغفار اور
ا الحشر : اا
ال عمران : ٨٦
اخبار الحکم نمبر ۶ جلد ۵ - ۷ ارفروری ۱۹۰۱ء و اخبار الحکم نمبر۷ جلد ۵-۲۴ فروری ۱۹۰۱ء

تضرع سے استقامت و مشکل کشائی چاہتے ہیں اور حضرت ارحم الراحمین عز اسمه و قادر کریم و رحیم
ہے۔ جب بندہ عاجز اپنے کرب اور قلق کے وقت میں ہر یک طرف سے قطع امید کر کے اُس کے
دروازہ پر گرتا ہے اور رتا ہے اور پورے ے پورے رجوع سے دعا کرتا ہے اور دعا کرنے سے تھکتا نہیں تو خدا تعالیٰ
اُس پر رحم فرماتا ہے اور اس کو مخلصی بخشتا ہے ۔ تب اُس کو دولذتیں ملتی ہیں ۔ ایک تو یہ کہ وہ اپنے
کرب وقلق سے نجات پاتا ہے ۔ دوسرے یہ کہ دعا کے قبول ہونے میں جو ایک لذت ہے۔ اس سے
بھی وہ متمتع ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نہایت کریم و رحیم ہے جب بندہ یقین کامل ( سے ) اپنے دردوں اور
تکلیفوں کے وقت میں اس کی طرف رجوع کرتا ہے تو ضرور وہ اُس کی سنتا ہے ۔ اس عاجز کو اس بات
سے افسوس ہے کہ آپ کے چند خطوط جو علوم دین کے استفسار میں تھے۔ ان کا جواب مجھ سے نہیں لکھا
گیا اور اب ضعف دماغ و دردسر کا یہ حال ہے کہ جو کچھ کھایا جاتا ہے ۔ اُس کی تبخیر ہو کر درد شروع ہو
جاتا ہے۔ اس بات کی ابھی تسلی نہیں کہ عمر کا کیا حال ہے۔ بعض عوارض لاحقہ میں اندیشہ موت کا پیدا ہو
جاتا ہے۔ کام کتاب کا ہنوز شروع نہیں کیا گیا ۔ اگر خدا تعالیٰ چاہے گا تو یہ کتاب پوری ہو جائے گی ۔
۲۴ جون ۱۸۸۵ ء مطابق ۱۰ رمضان ۱۳۰۲ھ
مکتوب نمبر ۵۸
میر عباس علی کے نام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
خبر واقعہ وفات لخت جگر آں مخدوم سے حزن واند وہ ہوا ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ مومن کو
اس بے ثبات گھر اور نا پائیدار جگہ میں ابتلا سے چارہ نہیں ۔ یہی عادت اللہ انبیاء ورسل اور صدیقوں
کے ساتھ جاری ہے جس کو اس دنیا میں رنج نہیں پہنچتا۔ اس کا قدرومنزلت جناب الہی میں کچھ نہیں ۔
( ۵ را پریل ۱۸۸۶ء)
ح الحكم ۱۰ رجون ۱۹۰۳ء صفحه ۲

مکتوب نمبر ۵۹
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ اللہ جل شانہ آپ کے گھر کے لوگوں کو اور
آپ کو صبر بخشے ۔ دنیا مقام مصائب و شدائد ہے ۔ ایک حدیث صحیح میں ہے کہ جس پر کوئی بھی مصیبت
نازل نہیں ہوئی اس کا نجات پانا بہت مشکل ہے اگر چہ پیغمبر زادہ ہو۔ اور ایک حدیث میں ہے کہ
قیامت کے دن جب مصیبت زدوں کو اجر دیئے جاویں گے تو لوگ حسرت کریں گے کہ کاش ہمارے
بدن دنیا میں مقراضوں سے کاٹے جاتے تا ہم آج اُس کا اجر پاتے اور ایک حدیث میں آیا ہے کہ
جس مومن کے دل پر کسی سخت موت کا داغ ہو اور اُس نے صبر کیا ہو تو خدا تعالیٰ اسے دو اجر دے گا
ایک دنیا میں ، ایک آخرت میں ۔ غرض مومن کو مصائب سے چارہ نہیں ہے خدا تعالیٰ جس مومن سے
پیار کرتا ہے اُس کو کسی مصیبت میں مبتلا کرتا ہے اور حدیث صحیح میں آیا ہے کہ فرزند متوفی فرط ہے یعنی
پیش خیمہ ہے اور اپنے والدین کے لئے بہشت میں جا کر سامان تیار کرتا ہے سو اللہ تعالیٰ صبر بخشے تا
اُس کا ثواب مترتب ہو دے ۔ مصیبت پر از حد بے صبری کرنا کو تہ نظری ہے ۔ دنیا کا معاملہ خود
چند روزہ ہے۔ قضا و قدر کی لڑائی گرم ہے ہر ایک کے سر پر تقدیر کھڑی ہے۔ پھر کیوں ثواب کو ضائع
کیا جاوے۔
(۳ رمئی ۱۸۸۶ء)
حي الحكم ۱۰ رجون ۱۹۰۳ء صفحه ۲

میر عباس علی صاحب لدھیانوی کے بعد کے حالات
جلد اول
یہ مجموعہ مکتوبات احمدیہ کی پہلی جلد ہے اور یہاں ختم ہوتی ہے لیکن میں اس کو نا تمام سمجھوں گا اگر
میر عباس علی شاہ صاحب کے بعد کے واقعات اور حالات کا یہاں ذکر نہ کروں ۔ (عرفانی ) کا
میر عباس علی شاہ صاحب لودہانہ کے رہنے والے تھے اور حضرت اقدس علیہ السلام کی تالیف
براہین احمدیہ کے زمانہ میں ایک مخلص مددگار تھے۔ مسیح موعود کے دعوئی کے وقت انہیں ابتلا آیا اور
اسی ابتلاء میں اُن کا خاتمہ ہوا ۔ اُنہوں نے اپنی مخالفت کا اظہار بذریعہ اشتہا ر بھی کیا اور حضرت ہوا۔
حجۃ اللہ نے نہایت رفق و ملائمت سے اُن کو جواب بھی دیا مگر جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے پہلے سے ارادہ کر
لیا تھا اُن کا خاتمہ انکار پر ہوا۔ اس معاملہ میں میں زیادہ کچھ بھی لکھنا نہیں چاہتا۔ ہاں ناظرین کو اسی
مجموعہ مکتوبات کے مکتوب نمبر ۳۴ اور ۴۰ پر خصوصیت سے توجہ کرنے کی صلاح دیتا ہوں ۔ وہ ان
مکتوبات کو پڑھیں گے تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر حضرت حجۃ اللہ نے پہلے
سے پیشگوئی کی تھی ۔ بہر حال میں حضرت اقدس علیہ السلام کی اس کے بعد کی تحریر میں عباس علی شاہ
کے متعلق یہاں درج کر دیتا ہوں اور اس کے بعد اور کوئی تحریر ملی یا مکتوبات ملے ۔ جو میر عباس علی ہی
کے نام ہوں وہ بطور تتمہ اس جلد کے چھاپ دیئے جاویں گے ( بہر حال وہ تحریریں یہ ہیں )
(۹) حبی فی اللہ میر عباس علی لود بانوی ۔ یہ میرے وہ اوّل دوست ہیں ۔ جن کے
دل میں خدا تعالیٰ نے سب سے پہلے میری محبت ڈالی اور جو سب سے پہلے تکلیف سفر اُٹھا
کر ابرار اخیار کی سنت پر بقدم تجرید محض اللہ قادیان میں میرے ملنے کے لئے آئے ۔ وہ
یہی بزرگ ہیں ۔ میں اس بات کو بھی بھول نہیں سکتا کہ بڑے سچے جوشوں کے ساتھ اُنہوں
نے وفاداری دکھلائی اور میرے لئے ہر ایک قسم کی تکلیفیں اُٹھائیں اور قوم کے منہ سے ہر
ایک قسم کی باتیں سنیں ۔ میر صاحب نہایت عمدہ حالات کے آدمی اور اس عاجز سے
روحانی تعلق رکھنے والے ہیں اور اُن کے مرتبہ اخلاص کے ثابت کرنے کیلئے یہ کافی ہے کہ
ایک مرتبہ اس عاجز کو اُن کے حق میں الہام ہوا تھا ۔ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ
ا تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۴۵

وہ اس مسافر خانہ میں محض متوکلا نہ زندگی بسر کرتے ہیں ۔ اپنے اوائل ایام میں وہ ہیں برس
تک انگریزی دفتر میں سرکاری ملازم رہے مگر باعث غربت و درویشی کے اُن کے چہرہ پر
نظر ڈالنے سے ہرگز خیال نہیں آتا کہ وہ انگریزی خوان بھی ہیں ۔ لیکن دراصل وہ بڑے ۔
لائق اور مستقیم الاحوال اور دقیق الفہم ہیں ۔ مگر بایں ہمہ سادہ بہت ہیں ۔ اسی وجہ سے بعض
موسوسین کے وساوس اُن کے دل کو غم میں ڈال دیتے ہیں لیکن اُن کی قوت ایمانی جلد ان
کو دفع کر دیتی ہے۔
اس کے بعد مخالفت کے اظہار پر حضرت اقدس نے مندرجہ ذیل مضمون لکھا :۔
مکتوب نمبر ۶۰
میر عباس علی صاحب لد بانوی
است
چوں بشنوی سخن اهل دل مگو که خطا است
سخن شناس نه دلبرا خطا اینجا
یہ میر صاحب وہی حضرت ہیں جن کا ذکر بالخیر میں نے ازالہ اوہام کے صفحہ ۷۹۰ میں بیعت کرنے
والوں کی جماعت میں لکھا ہے ۔ افسوس کہ وہ بعض موسوسین کی وسوسہ اندازی سے سخت لغزش میں
آ گئے بلکہ جماعت اعدا میں داخل ہو گئے ۔ بعض لوگ تعجب کریں گے کہ اُن کی نسبت تو الہام ہوا تھا
که أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ لیے اس کا یہ جواب ہے کہ الہام کے صرف اس قدر معنی ہیں
کہ اصل اُس کا ثابت ہے اور آسمان میں اُس کی شاخ ہے اس میں تصریح نہیں ہے کہ وہ باعتبار اپنی
اصل فطرت کے کس بات پر ثابت ہیں ۔ بلا شبہ یہ بات ماننے کے لائق ہے کہ انسان میں کوئی نہ کوئی
فطرتی خوبی ہوتی ہے جس پر وہ ہمیشہ ثابت اور مستقل رہتا ہے اور اگر ایک کا فر کفر سے اسلام کی
طرف انتقال کرے تو وہ فطرتی خوبی ساتھ ہی لاتا ہے اور اگر پھر اسلام سے کفر کی طرف انتقال کرے
تو اُس خوبی کو ساتھ ہی کو ساتھ ہی لے جاتا ہے کیونکہ فطرت اللہ اور خلق الله با اللہ اور خلق اللہ میں تبدل اور تغیر نہیں ۔ افراد
نوع انسان مختلف طور کی کانوں کی طرح ہیں ۔ کوئی سونے کی کان ، کوئی چاندی کی کان ، کوئی پیتل کی
کان ۔ پس اگر اس الہام میں میر صاحب کی کسی فطرتی خوبی کا ذکر ہو جو غیر متبدل ہو تو کچھ عجب نہیں
لے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۴۵

اور نہ کچھ اعتراض کی بات ہے۔ بلا شبہ یہ مسلم مسئلہ ہے کہ مسلمان تو مسلمان ہیں کفار میں بھی بعض
فطرتی خوبیاں ہوتی ہیں اور بعض اخلاق فطرتاً اُن کو حاصل ہوتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ نے مجسم ظلمت اور
سرا سر تاریکی میں کسی چیز کو بھی پیدا نہیں کیا۔ ہاں یہ سچ ہے کہ کوئی فطرتی خوبی بجز حصول صراط مستقیم
کے جس کا دوسرے لفظوں میں اسلام نام ہے۔ موجب نجات اخروی نہیں ہو سکتی کیونکہ اعلیٰ درجہ کی
خوبی ایمان اور خدا شناسی اور راست روی اور خدا ترسی ہے اگر وہی نہ ہوئی تو دوسری خوبیاں بیچ
ہیں ۔ علاوہ اس کے یہ الہام اُس زمانہ کا ہے کہ جب میر صاحب میں ثابت قدمی موجود تھی ۔
زبردست طاقت اخلاص کی پائی جاتی تھی اور اپنے دل میں وہ بھی یہی خیال رکھتے تھے کہ میں ایسا ہی
ثابت رہوں گا۔ سو خدا تعالیٰ نے اُن کی اُس وقت کی حالت موجودہ کی خبر دے دی۔ یہ بات
خدا تعالیٰ کی تعلیمات وحی میں شائع متعارف ہے کہ وہ موجودہ حالت کے مطابق خبر دیتا ہے ۔ کسی
کے کافر ہونے کی حالت میں اُس کا نام کا فر ہی رکھتا ہے اور اُس کے مومن اور ثابت قدم ہونے کی
حالت میں اُس کا نام مومن اور مخلص اور ثابت قدم ہی رکھتا ہے۔ خدا تعالیٰ کے کلام میں اس کے
نمونے بہت ہیں اور اس میں کچھ شک نہیں کہ میر صاحب موصوف عرصہ دس سال تک بڑے اخلاص
اور محبت اور ثابت قدمی سے اس عاجز کے مخلصوں میں شامل رہے اور خلوص کے جوش کی وجہ سے
بیعت کے وقت نہ صرف آپ اُنہوں نے بیعت کی بلکہ اپنے دوسرے عزیزوں اور رفیقوں اور
دوستوں اور متعلقوں کو بھی اس سلسلہ میں داخل کیا اور اس دس سال کے عرصہ میں جس قدر انہوں
نے اخلاص اور ارادت سے بھرے ہوئے خط بھیجے ۔ اُن کا اس وقت میں اندازہ بیان نہیں کر سکتا ۔
لیکن دوسو کے قریب اب بھی ایسے خطوط اُن کے موجود ہوں گے جن میں اُنہوں نے انتہائی درجہ کے
عجز اور انکسار سے اپنے اخلاص اور ارادت کا بیان کیا ہے بلکہ بعض خطوط میں اپنی وہ خوا میں لکھی ہیں
جن میں گویا روحانی طور پر اُن کو تصدیق ہوئی ہے کہ یہ عاجز من جانب اللہ ہے اور اس عاجز کے
مخالف باطل پر ہیں اور نیز وہ اپنی خوابوں کی بنا پر اپنی معیت دائمی ظاہر کرتے ہیں کہ گویا وہ اس جہان
اور اُس جہان میں ہمارے ساتھ ہیں ۔ ایسا ہی لوگوں میں بکثرت اُنہوں نے یہ خوا ہیں مشہور کی ہیں
اور اپنے مریدوں اور مخلصوں کو بتلائیں ۔ اب ظاہر ہے کہ جس شخص نے اس قدر جوش سے اپنا
اخلاص ظاہر کیا ایسے شخص کی حالت موجودہ کی نسبت اگر خدا تعالیٰ کا الہام ہو کہ یہ شخص اس وقت

·

آج 10 میں سے 10 باقی