مکتوبات بنام منشی مظہر حسین صاحب
مکتوبات احمد (جلد اوّل)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوبات
بنام
منشی مظہر حسین صاحب
( نئے شامل کئے گئے خطوط )
صفحه ۶۴۵ تا ۶۷۵
جلد اول
مکتوب نمبر صفحه
فہرست مکتوبات
بنام منشی مظہر حسین صاحب
تاریخ تحریر مکتوب
اگست ۱۸۸۸ء
۱۶ اگست ۱۸۸۸ء
۲۳ اگست ۱۸۹۸ء
جلد اول
مکتوب نمبرا
مسئلہ وحدت الوجود
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
از عاجز عائذ بالله الصمد غلام احمد ۔ سلام علی من اتبع الهدی ۔
منشی مظہر حسین صاحب کو واضح ہو ۔ آپ کا خط پہنچا ۔ باوجود عدم فرصتی محض للہ آپ کے فائدہ
کے لئے بترتیب اقوال جدا گانه یعنی بطور قوله واقول ذیل میں جواب لکھا جاتا ہے ۔
قوله : فقیر کو نہ مسئلہ وحدت الوجود میں کچھ شبہ ہے نہ مسئلہ وحدت الشہود میں ۔
اقول : آپ اپنے پہلے خط میں اقرار کر چکے ہیں کہ یہ مسئلہ حالی طور سے مجھ پر منکشف نہیں اور
نہ عقلی طور پر منکشف ہے ۔ صرف قرآن شریف کی بعض آیات کے رُو سے اپنے خیال میں اس
مسئلہ کو حق سمجھا گیا ہے ۔ آپ کو اس کے جواب میں لکھا گیا تھا کہ بینات قرآنیہ ہرگز اس مسئلہ کی
تائید نہیں کرتیں بلکہ قرآن شریف نے جا بجا امتیاز حقیقی خالق اور مخلوق میں بتایا ہے
لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ ، یہ کہاں
قرآن شریف میں لکھا ہے کہ مخلوق خالق کا حقیقت میں عین ہی ہے صرف تغایر اعتباری ہے ۔سو
میں اب بھی کہتا ہوں اور باصرار کہتا ہوں کہ قرآن شریف پر وجود یوں کی یہ تہمت ہے ۔ بینات کو یہ
چھوڑ کر متشابہات کی پیروی کرنا کج دل آدمیوں کا کام ہے ۔ اگر قرآن شریف کا حصہ کثیر جو حقیقی
طور پر عابد اور معبود اور خالق اور مخلوق میں دائمی فرق کر کے دکھلاتا ہے ایک طرف اکٹھا کیا
جاوے اور دوسری طرف وہ چند آیات متشابہات دکھلائی جائیں جن کو وجودی محض تعصب اور
نادانی کی وجہ سے اپنے دعوی کی دستاویز بنانا چاہتے ہیں تو طالب حق کو واضح ہو کہ کس قدر ان کے
دلوں پر پردہ پڑا ہوا ہے اور کیسے وہ طریق انصاف اور طلب حق سے دور جا پڑے ہیں ۔ اب ذرا
ہوش کر کے دیکھو کہ اس استدلال کا تو یہ حال ہے کہ جو قرآن شریف سے کیا جاتا ہے اور حال سے
تو وجود یوں کو کچھ بہرہ ہی نہیں اور نہ کسی وجودی کو کبھی کامل طور پر ہوا۔ جیسا کہ اپنی تہی دستی
الشورى: ۱۲ الانعام: ۱۰۴
اور محرومی محض کا تو اپنے خط میں آپ کو بھی اقرار ہے ۔ ہاں بطور قصہ اور کہانی کے دوسرے لوگوں کے
فضائل کے آپ قائل ہیں مگر قصوں اور کہانیوں کے ہم قائل نہیں ۔ مردہ پرستوں کا قدیم سے یہ شیوہ
چلا آتا ہے کہ جب وہ دیکھتے ہیں کہ ہم روحانی برکات سے بے نصیب اور محروم محض ہیں ۔ اور باایں
ہمہ یہ بھی منظور ہے کہ اپنے مشرب کی گو وہ کیسا ہی گندہ ہو تعریف کی جائے تو مخنث کی طرح جو اپنے
بھائی کی مردی پر ناز کرتا ہے، کسی زمانہ کے گزرے ہوئے مردوں کی کہانیاں پیش کرتے ہیں اور
دعوی کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ہم مشرب تھے یا ہمارے ہی داد صاحب تھے مگر ایسے دعووں کو کوئی
پسند نہیں کرتا ۔ مثلاً اگر ہم کسی ہندو کے سامنے اپنے گزشتہ اولیاء کے صرف جھوٹے تذکرے پیش کر
سکتے ہیں تو کیا وہ ہندو اسی بارہ میں اپنے گرنتھ یا پوتھیاں پیش نہیں کر سکتا ؟ یہ تو عام عادت ہے کہ
عوام کالانعام جن کے مشرب میں ہوتے ہیں مرنے کے بعد ان کو ایک بڑا صاحب مقامات و
کرامات قرار دے دیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اب وہ مر چکا ۔ اب اس کے حال کی تفتیش کرنا
مشکل ہے ۔ چاہیں اس کو غوث بنا دیں یا قطب ٹھہرا دیں ۔ کیا اس کو غوث الثقلین اور قطب دارین
کہہ دیں ۔ پیراں نمی پرند مریداں می پرانند ۔ انہیں لوگوں کے حق میں ہے۔ سو حالی طور پر نہ اس
زمانہ کے وجودی کوئی ایسی دلیل دے سکتے ہیں کہ جو دوسرے پر اتمام حجت کرے اور نہ ان کے مُردہ
پیشوا قبروں سے نکل کر اپنی خدائی کا کوئی کرشمہ دکھا سکتے ہیں ۔ ایسا ہی عقلی طور پر کسی وجودی کو دم
مارنے کی جگہ نہیں ۔ وجودیوں کے مذہب کا لب لباب یہ ہے کہ ہم اور خدا ایک ہی ہیں صرف
درمیان میں اعتباری تغائر ہے جیسا ہے جیسا کہ اپنے خط میں آ۔ خط میں آپ خود تسلیم کر چکے ہیں اور محی الدین عربی
صاحب جا بجا اپنی تالیفات میں اسی پر زور دیتے ہیں کہ الخالق عین مخلوق “ دیکھو نصوص کے
پہلے ہی صفحات پر ۔ پس جب کہ وجودی بزعم خود خدا ہوئے تو اب کس قدر ان پر اعتراض ہوتے
ہیں ۔ کیا کوئی گن سکتا ہے؟ کیا خدائے عزوجل کی روح کبھی خدائی کے مرتبہ سے منزل بھی کرتی ہے
اور اس سے گناہ اور فسق و فجور اور ہر طرح کی حرامکاری اور مکاری سرزد ہوتی ہے؟ اور نیز ضعف اور
جہل اور نادانی وغیرہ رذائل اس کے عائد حال ہو جاتے ہیں اور پھر جہنم ابدی اس کے نصیب ہوتا
ہے نعوذ بالله من هذه الخرافات و سبحن ربنا عما يصفون ۔ اب جبکہ نہ حال کی رو سے نہ
عقل کی رو سے نہ بینات قرآنیہ کی رو سے وجودی مذہب کی صداقت آپ کے پاس ہے تو آپ کا کہنا رو۔
کہ فقیر کو وحدۃ الوجود میں کچھ شبہ نہیں کس قدر شرم کی بات ہے۔ کاش وجودی لوگ آیت کریمہ
لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ، غور سے پڑھتے اور اپنی بساط سے بڑھ کر قدم نہ رکھتے
مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلَا لِآبَابِهِمْ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ
إِنْ يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا
قولہ: شبہ صرف اس بات میں ہے کہ آپ کا دعوی مجدد ہونے کا اور صاحب الہام ہونے کا سچا
ہے یا جھوٹا۔
اقول : یہ دعوی ایسا نہیں کہ وجودیوں کے پر تزویر مشائخ کی طرح صرف چند سادہ لوح
اور بے وقوف مریدوں میں کیا گیا ہو ۔ بلکہ یہ دعوی بفضلہ تعالی و توفیقہ میدانِ مقابلہ میں کروڑ
با مخالفوں کے سامنے کیا گیا ہے اور قریب تمہیں ہزار کے اس دعوی کے دکھلانے کے لئے
اشتہارات تقسیم کئے گئے ۔ اور آٹھ ہزار انگریزی اشتہار اور خطوط انگریزی رجسٹری کرا کر
ملک ہند کے تمام پادریوں اور پنڈتوں اور یہودیوں کی طرف بھیجے گئے اور پھر اس پر اکتفا نہ
کر کے انگلستان اور جرمن اور فرانس اور یونان اور روس اور روم اور دیگر ممالک یورپ میں
بڑے بڑے پادریوں کے نام اور شہزادوں اور وزیروں کے نام روانہ کئے گئے ۔ چنانچہ ان
میں سے شہزادہ پرنس آف ویلز ولی عہد تخت انگلستان اور ہندوستان ، اور گلیڈسٹون وزیر اعظم
اور جرمن کا شہزادہ بسمارک ہے ۔ چنانچہ تمام صاحبوں کی رسیدوں سے ایک صندوق بھرا ہوا
ہے ۔ پس کیا ایسی کارروائی مکر و فریب میں داخل ہو سکتی ہے؟ کیا کسی مکار کو یہ جرات ہے کہ
ایسا کام کر کے دکھلاوے؟ ہاں یہ سچ ہے کہ ان کارروائیوں سے وجود یوں کے دل پر بڑا
صدمہ ہے ۔ چنانچہ اس جگہ کے وجودی بھی دیکھ دیکھ کر آتش حسد میں جل رہے ہیں کیونکہ وہ
در حقیقت اللہ اور رسول کے دشمن ہیں اور وہ چاہتے ہی نہیں کہ اللہ اور رسول کا بول بالا ہو ۔
يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُّ نُوْرِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكُفِرُونَ اور
اگر آپ کے یا آپ کے کسی اور بھائی وجودی کے دل میں یہ شک ہو کہ دوسرے کفار کی طرح ہمیں
لے بنی اسرائیل: ۳۷ ۲ الکهف : ٦ ٣ الصف: ۹
آزمائش کے لئے کیوں بلایا نہیں جاتا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ہم نے اپنی دانست میں پہلے بڑے
بڑے کافروں کو حق کی طرف دعوت کی ہے اور اب تک ہم سمجھتے تھے کہ وجودیوں کے لئے بھی یہی
دعوت کافی ہوگی ۔ سو اب آپ کی تحریر سے معلوم ہوا کہ وجودی علیحدہ طور پر اپنی دعوت چاہتے ہیں ۔
سوانشاء اللہ عنقریب وجودیوں کے لئے الگ اشتہار چھپوائے جائیں گے اور پنجاب اور ہندوستان
اور اودھ کے وجود یوں کی طرف جو ناحق ضلالت اور کورانہ حالت میں پیر زادہ اور مشائخ بن بیٹھے
ہیں روانہ کئے جائیں گے۔ لیکن اگر آپ کی روح جو وجودیت کے بخارات سے اُچھل رہی ہے اس
بات کیلئے تڑپتی ہے کہ میرے لئے جلدی ہونی چاہیے تو میں آپ کے معاملہ کو ان اشتہارات تک بھی
توقف میں ڈالنا نہیں چاہتا۔ اللہ جل شانہ ہمارے ساتھ ہے وہ ہر ایک مخالف دین کو جو مقابل پر
آوے گا ذلیل اور رسوا کرے گا۔ خواہ وہ وجودی ہوں یا یہودی یا عیسائی یا آریہ یا کوئی اور مگر شرط یہ
ہے کہ آپ ہمارے پاس ایک برس تک ٹھہریں۔ قادیان میں بعض وجودی رہتے ہیں جو دین اور
سچائی کے سخت مخالف بلکہ اللہ اور رسول کے علانیہ منکر ہیں ۔ یقین ہے کہ بباعث ہم مادہ ہونے کے
آپ کو ان سے بہت آرام مل جائے گا اور اُنس ہو جائے گا۔ بایں ہمہ رفع حجت کے لئے ہم اس
بات پر بھی آمادہ ہیں کہ آپ کے آنے جانے کا تمام کرا یہ ہمارے ذمہ رہے۔ دو وقت روٹی جو کچھ
نان و نمک ہو وہ بھی ہماری طرف کھاویں۔ مگر یہ سب اس شرط سے کہ ایک سال تک رہیں ورنہ کوئی
ذمہ واری نہیں ہوگی ۔ سو اگر ایک سال تک رہنے کے بعد ہم اپنے دعوی میں جھوٹے نکلے تو وجودی
لوگ جس قسم کی سزا ہمیں چاہیں دے دیں یا کچھ بطور سزا تاوان آپ مقرر کریں وہی حتی الاستطاعت
ہمیں منظور ہے ۔ جس طرح چاہیں تسلی کرالیں لیکن اگر ہم سچے نکلے یعنی ہم میں کوئی ایسا امر خارق
عادت پایا گیا جس کا وجودی لوگ مقابلہ نہیں کر سکتے تو ہم ان سے کچھ نہیں مانگتے بجز اس کے کہ اس
نا پاک اور شیطانی طریق سے سچے دل سے توبہ کریں اور صراط مستقیم اسلام میں داخل ہو جائیں ۔ اور
اگر آپ بعد اس ہماری دعوت کے قادیان میں نہ آئے تو سمجھا جائے گا کہ آپ کو حق کی طلب نہیں تھی
بلکہ وجود یوں کی عادت کے موافق صرف عِجُلٌ جَسَدٌ لَّهُ خَوَارٌ کے آپ مصداق تھے ۔
قوله :
حرف درویشاں نہ بندد مرد دوں
تا نخواند بر سلیمے آں فسوں
اقول: یہ میرے لئے آپ بے چارہ رومی کا شعر آپ لائے ہیں ۔ سواس کا جواب شعر کے ساتھ
ہی دیا جاتا ہے کیونکہ شعر کے جواب میں شعر ہی زیبا ہے اور وہ یہ ہے ۔
مه نور می فشاند و سگ بانگ می کند سگ را بپرس خشم تو بر ماهتاب چیست
قولہ: ان وجودیوں کی ضلالت سے جو ملک پنجاب میں پائے جاتے ہیں ۔ اصحاب وحدت
الوجود کو فرقہ ضالہ نہیں کہا جا سکتا ۔
اقول: جس حالت میں فرقہ ضالہ کہنے کا اصل موجب یہی ہے کہ تمام وجودی خواہ عام میں
داخل ہوں یا خاص میں مخلوق کو عین خالق کا جانتے ہیں تو پھر وہ سب کے سب فرقہ کہلائے یا کچھ اور
ہاں یہ سچ ہے کہ پنجاب کے وجودی اکثر تارک الصلوۃ والصوم، زانی ، فاسق ، فاجر بلکہ بعض کجرو،
شارب الخمر وغیرہ ہیں ۔
قوله : اصحاب وحدۃ الوجود میں رومی اور محی الدین عربی اور شیخ عبدالقادر گیلا نی داخل ہیں ۔
اقول: رومی کی عبارت سے صرف توحید شہودی معلوم ہوتی ہے اس کو جاہل وحدۃ وجودی سمجھتے
ہیں محی الدین نے غلطی کھائی ایک بشر تھا بھول گیا اس کا بوجھ اس پر اور تمہارا تم پر ۔ اور سید گیلانی پر
وجودیت کی تہمت ہے ان کا قول ہے کہ کل حقيقة ردتها الشريعة فهو زندقة فتوح الغيب كو
آپ نے نہیں پڑھا یا اگر پڑھا ہے تو نہیں سمجھا ۔ فتوح الغیب تو وجودیوں کی جڑ کاٹتی ہے اس کو غور
سے پڑھوتا معلوم ہو ۔
قولہ: کسی وحدۃ الوجود والے نے یہ نہیں کہا اور نہ یہ سمجھا کہ میں خدا ہوں ۔
اقول : اگر وجودی مذہب میں آپ کی معلومات کا یہ حال ہے تو پھر جھگڑا ہی کیوں شروع
کیا ۔ آپ کو خبر نہیں کہ آپ کے مقتدا حضرت محی الدین صاحب فصوص میں فرماتے ہیں ۔بـــــــل
هو عين لاغيـر هـا ـ اور اس بات کو کون نہیں جانتا کہ وجودی مخلوق کو عین خالق کا سمجھے ہوئے بیٹھے
ہیں حقیقی طور پر نہ مجازی طور پر ۔ کیونکہ اگر اس جگہ کسی مجاز کو دخل ہو تو پھر وہ توحید شہودی ہوگی نہ
وحدت وجودی ۔
قولہ: کیا تماشا ہے کہ لوگ اپنی ناقص العقلی اور خباثت باطنی سے بزرگانِ دین پر تہمت کرتے
ہیں اور انا الحق اور ہمہ اوست کے معنی بگاڑ کر کچھ کا کچھ سمجھتے ہیں ۔
اقول: حضرت لوگوں کا کچھ قصور نہیں ان کو کیوں آپ ناحق کوستے ہیں بلکہ سچ تو یہ ہے کہ آپ
کے پُر جوش کلمات ناقص العقلی اور خباثت الباطنی کے وجودیوں پر ہی عائد ہوتے ہیں نہ کسی
اہل حق پر ۔ کیونکہ وہی لوگ تو حید شہودی کے معنوں کو بگاڑ کر خواہ نخواہ وحدت وجودی کی طرف
لے آتے ہیں ۔ چنانچہ کسی کا سکر اور فنائے نظری کی حالت میں انا الحق کہنا ہمہ اوست کا کلمہ
زبان پر لا نایا سبحانی ما اعظم شانی منہ سے نکلنا یہ سب کلمات عشقی محویت کی حالت میں توحید
شہودی کے چشمہ سے نکلے ہیں ۔ اور وجودیوں کی یہ ناقص العقلی اور خباثت الباطنی ہے جو کہ ان
عاشقانہ کلمات کو وحدت وجودی پر نازل کرتے ہیں ۔ چنانچہ اس مقام میں مجددالف ثانی صاحب بھی
اپنے ایک خط میں جو شیخ فرید کی طرف لکھا ہے لکھتے ہیں ۔
توحید وجودی که نفی ماسوا یک ذات است تعالی و تقدس با عقل و شرع در جنگ
است۔ ۔۔۔۔۔۔ و اقوال بعضی از مشائخ که بظاہر بشریت حقه مخالف می نمایند بتوحید وجودی ۔
بعضی مردم آنها را فرود می آرند مثل قول ابن منصور الحلاج انا الحق وقول الى يزيد
بسطامی سبحانی و امثال اینها ۔۔۔۔۔ حالانکہ این اقوال از اں قسم عشاق بتوحید شهودی انسب و
اقرب اند و بر محل آں چسپاں تر این کلمات بتوحید شهودی فرود ناید آورد و مخالف شرع را دور
باید ساخت آن بزرگان این چنین سخنان از مقام غلبه محویت عشقی و حیرت گفته اند و امثال
این سخنان در این مقام بعض را وحی دهید۔۔۔۔۔ و چون از این مقام بگذرند و بحق الیقین میر
مسانند از امثال این کلمات تحاشی می نمایند و از حد اعتدال تجاوز نمی فرمایند ۔۔۔۔۔۔۔ اکثر
ابنائے ایک وقت ۔۔۔۔۔۔۔ بدا من توحید وجودی زده اند و همه را عین حق می دانند بلکه عین حق می
دانند و گرد نہائے خود را از ربقہ تکلیف شرعی بالحیله می کشایند و مدانهات در احکام شرعیه می
نمائید ۔ تم کلامہ
اب اس خط سے بھی ظاہر ہے کہ یہ وجودی ہمیشہ خدائی کا دعوی کرتے رہے ہیں اور بے قیدی اور
اباحت ان کو لازم حال ہو رہی ہے ۔
قولہ: منصور اور بایزید کے منہ سے فنا کے مقام میں وہ کلمات نکلتے تھے۔
اقول : اس سے آپ نے خود اقرار کر لیا کہ وہ کلمات توحید شہودی کے پاک چشمہ سے تھے نہ
مکد را اور مغشوش چشمه وحدت وجود سے ۔ کیونکہ فنا اور محویت عشقی کا نتیجہ توحید شہودی ہے نہ وجودی ۔
جو شخص غلبہ عشق سے فانی اور محو ہو گیا ہے اس کو اس تحقیق سے کیا غرض کہ واقعی امر ہمہ اوست ہے یا
همه از دست ۔ وہ تو محویت عشقی کے جوش سے کہتا ہے کہ
من تو شدم تو من شدی عشق آمد شد خودی
قولہ : اگر اب بھی میرے دعوی کو نہ سمجھے ہوں اور اپنے دعوی مجددیت کو ثابت نہ کرسکیں
تو میرے خطوط واپس بھیج دو۔
اقول: اگر میں آپ کے خطوط کو کچھ چیز سمجھتا اور خیال کرتا کہ کسی انسان کے ہاتھ کے لکھے
ہوئے ہیں تو میں ان کو عزت سے رکھتا اور ان کو واپس بھی کر دیتا مگر میرے پاس ایسے مخالفین
اسلام کے ہزار ہزار ہا ہا رڈی خطوط اور فضول آتے ہیں ہیں اور اور چاک کئے کئے جاتے ہیں۔ ہیں۔ رہا رہا یہ یہ امر کہ میری
الہامیت اور مجددیت کا دعوی ثابت ہے یا نہیں؟ تو بفضلہ تعالیٰ ایسا ثابت ہے کہ وجود یوں کی ہزار
پشت تک بلکہ اس وقت جو وجودیوں کا تخم نکلا ہے ایسا ثبوت ملنا ان کے خودساختہ بزرگوں میں مشکل
ہے۔ اور اگر وجودیوں میں کوئی صاحب الہام اور قبولیت ہے تو میرے مقابل پر آوے۔ میں یقیناً
سمجھتا ہوں کہ حال کے وجودی نرے شیخ نجدی کے ہی خلیفہ ہیں اور کوئی وجہ مشیخت کی نہیں
وَأَنَّ اللَّهَ مُوْهِنَّ كَيْدِ الْكَفِرِينَ !
قولہ: میرے خیال میں نہیں آتا کہ بغیر حصول مرتبہ فنا کے کوئی صاحب الہام ہو سکے ۔
۔
اقول: یہی وجہ ہے کہ وجودیوں میں کوئی صاحب الہام نظر نہیں آتا۔ کیونکہ ان میں فنا کا نام
ونشان نہیں وہ تو عبدالدراہم والدینار ہیں۔ لیکن اس عاجز کا الہام کوئی مخفی چیز نہیں اور نہ کوئی امر غیر
مثبت ۔
آفتاب
آمد
دلیل
گر دلیلی باید
از
دے
رو
آفتاب
متاب
ا (الانفال: ۱۹)
دیکھو کیا روشن و درخشاں دعوی ہے کہ تمام وجودی، یہودی ، عیسائی ، آریہ وغیرہ مجال نہیں رکھتے
کہ سامنے آویں ۔ ان سب دشمنان اللہ و رسول پر یہ الہام صاعقہ کا حکم رکھتا ہے۔ کیا آپ برعایت
شرائط متذکرہ بالا ایک سال تک رہنے کیلئے آسکتے ہیں ۔ ہر گز امید نہیں کہ آئیں ۔ اللہ جل شانہ
نے مجھے الہام دیا ہے سَنُلْقِي فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ اور نیز مجھے بشارت دی ہے کہ اگر کوئی مخالف
آوے گا تو ذلیل اور رُسوا ہو کر جائیگا میں آپ کو پھر مکرر دعوت کرتا ہوں کہ اگر پورے ایک سال کیلئے
لہام کی آزمائش کے لئے آویں اور ایک سال تک رہیں اور مجھ کو جھوٹا اور مکار پاویں تو جوتا وار
میری مقدرت کے موافق آپ تجویز کریں وہ ادا کروں گا ۔ یا آپ کے سال کی تنخواہ بحساب دس روپے
جو آپ کو ملتے ہیں آپ کو دے دوں گا ۔ اور اگر میں سچا نکلا تو بجز اس کے کچھ نہیں چاہتا کہ آپ وجودیت
سے تو بہ کر کے دین اسلام میں داخل ہوں اور دو چار اخباروں میں شائع کرادیں کہ مجھ پر ثابت ہو گیا کہ
وجودی مذہب ضلالت اور الحاد کی راہ ہے اور اب سچے دل سے اللہ اور رسول اور قرآن شریف پر ایمان
لایا اور الحاد کے طریقہ سے تو بہ کی ۔
میرے
تاوان
قولہ: جس سے کرامت کا صدور ہوگا اس کو دعوی کرنے اور اشتہار دینے کی ضرورت کیا ہے۔
جیسے فضل الرحمن صاحب اودھ میں ہیں کہ ان کی قدم بوسی کیلئے ہر شہر سے لوگ چلے آتے ہیں اور
مرادیں پاتے ہیں ۔
اقول: جو کامل مردان خدا ہیں وہی دعوی کرتے ہیں ۔ مخنثوں اور نامردوں کا کام نہیں جو دعوی
کریں ۔ فضل الرحمن بیچارا خدا جانے کون اور کس خیال کے آدمی ہیں ۔ غالباً وہی وجودی پیر زادہ
ہوگا ۔ یہی حضرات ہیں جو جا بجاد کا نہیں کھول رہے ہیں ۔ ایسے بودے کی کیا طاقت جو ایک جہان کے
سامنے کچھ دعوی زبان پر لاوے ۔ میدان میں کھڑے ہو کر کروڑ ہا مخالفوں کے سامنے دعوی کرنا ہر
ایک ایسے ویسے آدمی کا کام نہیں ۔ یہ دعوی اولوالعزم رسولوں نے کیا ۔ یا انہوں نے جو اُن کے
قائمقام اور کمالات میں ان کے مثیل ہیں ۔ دوسروں سے جو بز دل اور ضعیف الایمان اور
ربانی شجاعوں اور بہادروں میں سے نہیں ہیں اور نہ کامل بھروسہ اللہ جل شانہ پر رکھتے ہیں ایسا
عالی شان دعوی کب ہو سکتا ہے ۔
تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۳۸
و
شجاعت
از
زن
مطلب اگر
نه
میدانی
دانی
جلد اول
بھلا ہم نے تو خدا کے اذن سے بادشاہان وقت کو دعوت کی یہاں تک کہ قیصرہ ہند کے ولی عہد
کو اسلام کا خط لکھا میاں فضل الرحمٰن کو کہیے اپنے ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو دعوت اسلام کی کر کے دکھلاوے
پھر دعوی کرے کہ مجھ میں یہ طاقت ایمانی ہے۔ میں ایسے پیر زادوں کی حقیقت خوب جانتا ہوں مگر
لکھنے کی کچھ ضرورت نہیں ۔ اب حاصل کلام یہ ہے کہ جو لوگ مسکین اور بے بصارت اور اس راہ میں
گئے گزرے ہیں وہ دعوی نہیں کر سکتے اور نہ اشتہار دے سکتے ہیں ۔ مگر جو لوگ رسول یا رسولوں کی
مانند ہیں وہ قدیم سے دعوی کرتے چلے آئے ہیں ۔ اس مقام میں صاحب منصب امامت نے کیا عمدہ
لکھا ہے چنانچہ اس کی عبارت یہ ہے۔
نکته اول : ۔ امامت ظل رسالت است و بنائے آل بر اظهار است نه بر اخفا بخلاف
سائر ارباب ولایت - پس چنانکه ادعای منازل وجاہت وادعائے مقامات ولایت و بیان
معاملات ربانی و کشف اسرار روحانی در حق ارباب ولایت مظنه سلب و زوال ولایت است همچنیں
در حق ایشاں باعث ترقی و کمال آنچه از قسم کلمات فخریه از ائمه هدی سر بر میزند مثل آنچه از حضرت امیر
المومنین علی مرتضی منقول است انا الصديق الاكبر لا يقولها بعدى الاكذاب و انا القرآن
الناطق و آنچه از سید الشهد در معرکه کر بلا از اشعار مفاخرت مروی است و هم چنین از سائر ائمہ اہل
بیت وسیدی عبد القادر جیلانی و دیگر ائمه هدای این کلمات را از قبیل تحديث بنعمة الله وتشبث برحمة
الله باید شمردند از جنس ہرزہ سرائی و خودستائی ۔
کار پاکاں
گرچه
ماند
را
در
از
قیاس
خود یگر
نوشتن شیر و شیر
ترجمہ: امامت ظل رسالت ہے ۔ بناء اس کی اظہار پر ہے نہ کہ اخفا پر ۔ برخلاف ولایت کے ۔
پس جیسا کہ منازل و و جاہیت اور مقامات کا دعوی اور معاملات ربانی و کشف و اسرار روحانی کا بیان
ارباب ولایت کے حق میں مظغۂ سلب و زوال ہے اسی طرح ان کے حق میں ترقی و کمال کا باعث
ہے ۔ وہ کلمات جو فخر کی اقسام سے آئمہ ہدی سے ظاہر ہوئے جیسا کہ حضرت امیر المؤمنین حضرت علی
مرتضی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے ۔ انا الصديق الاكبر لا يقولها بعدى الاكذاب و انا القرآن
الناطق ( میں صدیق اکبر ہوں میرے بعد یہ لفظ سوائے کذاب کے کوئی نہ کہے گا اور میں قرآن
ناطق ہوں ) اور جو سید الشہداء سے معرکہ کربلا میں فخریہ اشعار مروی ہیں اور ایسا ہی تمام ائمہ اہل بیت
اور سید عبدالقادر جیلانی اور دیگر ائمہ ہدی سے بھی ایسے کلمات صادر ہوئے ہیں ۔ ان کلمات کو نعمۃ
اللہ اور تثبت رحمۃ اللہ کی قبیل سے شمار کرنا چاہیے نہ کہ ہرزہ سرائی اور خودستائی کی جنس سے ۔
اب رہی یہ بات کہ میاں فضل الرحمن کے پاس لوگ بہت آتے ہیں اور مرادیں پاتے ہیں اس
کا آخری فقرہ تو پیراں نمی پرند مریداں سے پرانند میں داخل ہے۔ ہاں یہ قریب قیاس ہے کہ عوام
کالانعام کہ جو نیک اور بد میں تمیز نہیں کر سکتے بہت آتے ہو نگے ۔ مگر کیا پنجاب کے مہنتوں سے
بھی زیادہ جن کا لاکھ لاکھ آدمی چیلہ ہے ۔ ہمارے ہی قریب ایک جاہل اور نادان وجودی رہتا ہے
جو موافق عادت وجودیوں کے تارک صوم وصلوٰۃ اور بہت سی ناکردنی اور نا گفتنی باتیں اس کی
جماعت میں پائی جاتی ہیں مگر قریب ایک لاکھ کے اس کا مرید ہوگا ۔ بات یہ ہے کہ ایسوں کو تیسے مل
جاتے ہیں ۔ حضرت سیدنا ومولانا مخدومنا ومخدوم الكل خاتم الرسل محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے
ہزاروں تکالیف اُٹھا کر تیرہ برس میں مکہ معظمہ میں سو یا سوا سو کافر کو خلعت ایمان پہنایا اور مسیلمہ
کذاب پر صرف ایک ماہ میں لاکھ آدمی کے قریب ایمان لے آیا۔ یہ قاعدہ ہے کہ حق کا اثر دیر سے
پڑتا ہے مگر دیر پا ہوتا ہے اور باطل کا اثر جلد پڑتا ہے اور جلدی ہی دور ہو جاتا ہے ۔ مردان خدا کی
شان کمی جماعت سے کچھ کم نہیں ہوتی ۔ قیامت کے میدان میں کئی ایسے رسول آئیں گے جن کے
ساتھ دو یا ایک پیروکار ہوگا اور بعض ایسے ہونگے کہ اکیلے آئیں گے کثرت پر خوش ہونا جہال کی
عادت ہے جو حقیقت اور مغز کو نہیں دیکھتے۔ راستی اور حقیقی برکت کو تلاش نہیں کرتے آجکل بہتیرے
حرام خور پیر زادے ہیں جو ہزاروں جاہل سادہ لوح ان کی قدم بوسی کیلئے آتے ہیں اور ان کے زعم
میں وہ مرادیں دیتے ہیں لے
سچ تو یہ ہے کہ جس کو خدا تعالیٰ گمراہ کرے اس کو کون ہدایت دیوے ۔ اگر میاں فضل الرحمٰن
میں کچھ قبولیت اور برکت ہے تو وہ کیوں مقابلہ کیلئے میدان میں نہیں آتے ۔ بہر حال جب
الحکم نمبر ۳۱ جلد نمبر ۵ ۲۴ اگست ۱۹۰۱ء