مکتوبات بنام منشی مظہر حسین صاحب

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اشتہار وجودیوں کے نام چھپیں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ ایک پر چہ فضل الرحمن کے نام بھی روانہ کیا جائے
گا۔ وجودی بُرا مانیں یا بھلا مانیں ہمارا منشاء ہے کہ ان کو چاہ ضلالت سے باہر نکالیں اور جس خدا کو
ابھی انہوں نے شناخت نہیں کیا اس کی طرف رجوع دلاویں اِنَّ هَؤُلَاءِ
مُتَبَّرُ مَّا هُمْ فِيْهِ وَبُطِلُّ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
قولہ: کیوں صاحب دیانند میں کیا مناسبت تھی جس کو آپ خرچ دے کر بلاتے تھے ۔
اقول: وائے بریں عقل و دانش ۔ کیا دیا نند کو کسی فیض حاصل کرنے کیلئے بلایا گیا تھا ؟ اس پر
اتمام حجت منظور تھی ۔ مگر آپ کے پہلے طمع اور منافقانہ خطوں سے فیض پانے کی درخواست پائی جاتی
تھی سو اس پر لکھا گیا تھا کہ تم میں مرض الحاد ارتداد لگا ہوا ہے ۔ فیض پانے کی تم میں مناسبت نہیں ہے
لیکن اب ہم نے آپ کو دوسری صورت پر پاکر اور دیانند کا قائمقام سمجھ کر آپ کی درخواست کو قبول
کر لیا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ آپ آجاتے ہیں یا وجودیوں کی روباه بازی آپ پر غالب آ کر اس
ارادہ سے آپ کو باز رکھتی ہے اور نیز یادر ہے کہ دیا نند اگر چہ کا فر تھا مگر آپ کے الحاد سے ایک گونہ
اس کا کفر جز و فضیلت کی رکھتا تھا کیوں کہ وجودی نہیں تھا اور اپنی قوم کے وجودیوں کو نہایت نابکار
اور پلید فرقہ خیال کرتا تھا اور کہتا تھا کہ اگر انسان پرمیشر ہے تو تعجب ہے کہ وہی پر میشر پاپ کرے اور
سزا پاوے دیکھو ستیارتھ پرکاش ۔
قولہ: میں نے سنا ہے کہ دیانند گئے تھے اس نے بھی حیلہ کر دیا تھا اور کچھ نہ دکھایا تھا۔ جھوٹ
کتاب میں لکھ دیا کہ دیا نند کو خرچ دینے کا وعدہ بھی کیا مگر وہ نہ آیا۔
اقول : لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الكَذِبِينَ ۔ اگر آپ ایسے ایسے افترا نہ کریں تو کیونکر ثابت ہو
که وجودی در پرده دشمن خدا اور رسول ہیں ۔ کیوں صاحب اگر آپ اس دعوی میں جھوٹے
نکلے تو آپ کو کیا سزا دینی چاہیے؟ میرے پاس دیانند کا دستخطی انکاری خط اب تک موجود ہے جو
صندوق میں بحفاظت رکھا ہوا ہے اور قادیان کے آریوں سے بھی آپ حلفاً دریافت کر سکتے
ہیں ۔ اگر چہ وہ آپ کی طرح دشمن دین ہیں مگر دشمن راستی کو کہاں تک چھپائے گا ۔ قادیان کے
وجودی خدا و رسول کو علانیہ گالیاں دیتے ہیں اور قرآن شریف سے ٹھٹھا کرتے ہیں ۔ مگر آپ نے
الاعراف: ۱۴۰

ابھی ابجد شروع کی ہے کیوں نہ ہو وجودی جو ہوئے ۔ وجودی سترے پردوں کے اندر شناخت کیا
جاتا ہے ۔ قُتَلَهُمُ اللَّهُ أَنِّي يُؤْفَكُونَ لا
قولہ: کیوں ایسا کیا جس کا ثابت کرنا اپنے اختیار میں نہیں ۔
اقول : اے بے شرم ! ایسا دعوی کس نے کیا جس کا ثبوت اختیار سے باہر ہو ۔ ہم نے تو وہ
دعوی کیا جو آفتاب کی طرح روشنی دکھلا رہا ہے ۔ محبانِ خدا اور رسول بھی ذلیل نہیں ہوتے اور نہ
وہ جھوٹے دعوے کرتے ہیں۔ وہی آخر فتح پاتے ہیں کیونکہ ہر میدان میں خدا تعالیٰ ان کے
ساتھ ہوتا ہے ۔ فَإِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْغُلِبُونَ لَ
قوله : آنرا که خبر شد خبرش باز نیامد ۔
اقول : قال الله تعالى - الشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاؤن سے اس زمانہ کے جاہل یہ
خیال کرتے ہیں کہ اپنے تئیں ظاہر کرنا منافی شان ولایت ہے ۔ ان کے نزدیک ولی وہی
ہے کہ جو خبرش باز نیامد کا مصداق ہو ۔ لیکن اصل حقیقت وہ ہے جو ابھی ہم لکھ چکے ہیں کہ
مردانِ کامل پر لازم و واجب کیا جاتا ہے کہ اپنے تئیں ظاہر کریں ۔ وہ اظہار کے لئے
مامور ہوتے ہیں جیسے دوسرے اخفا کے لئے ۔ اسی وجہ سے انبیاء و رسول اپنے تئیں ظاہر
کرتے رہتے ہیں اور جو لوگ بوجہ عظمت قربت نبیوں اور رسولوں کے حکم میں اور انہیں کے
کر
قائمقام اور انہیں کی قوتیں اپنے اندر رکھتے ہیں ۔ وہ عورتوں کی طرح چھپ کر نہیں رہتے قائمقام اور انہیں کی قوتیں اپنے اندر رکھتے ہے
کیونکہ وہ روحانی طور پر جنگی مرد ہیں ۔ ہاں جو ایسے عابد اور زاہد ہیں جو مخنث کے حکم
میں ہیں ۔ ان کو چاہیے کہ برقعہ پہن کر بیٹھیں ورنہ یا درکھیں کہ ولایت سلب ہو جائیگی ۔ اور
یہ بھی جاننا چاہیے کہ حضرت شیخ سعدی کے مصرعہ مذکور بالا سے مطلب ہی اور ہے جس کو
نادان وجودی نہیں سمجھتے اور وہ یہ ہے کہ جو باطنی تعلقات اولیاء اللہ کو اللہ جل شانہ سے
ہوتے ہیں ۔ ان تعلقات سے کسی کو کچھ خبر نہیں ہوتی ۔ وہ اپنے رب جلیل سے ایک ایسی
نسبت رکھتے ہیں کہ انسان تو کیا فرشتوں کو بھی اس پر اطلاع نہیں ہوتی ۔ ہاں ہر ایک
صاحب بصیرت حسب استعداد خود ان کی ظاہری استقامت و برکات سے ان کی عظمت کا
۔
لى التوبة : ٣٠ ٢ المائدة: ۳۵۷ الشعراء:۲۲۵

قائل ہوتا ہے ۔ مگر وہ لوگ بوجہ اس راز دقیق کے جو ان کو خدا تعالیٰ کے ساتھ ہوتا ہے گم کے حکم
میں ہیں ۔ تَحْسَبُهُمْ أَيْقَاظًا وَهُمْ رُقُودٌ وه خلق اللهہ سے ہر وقت دور ہوتے ہیں۔ اسی
وجہ سے ان کی اندرونی حالت میں تصرف کرنا اور ان کے اخلاق اور افعال اور اطوار کی نسبت
کوئی رائے لگانا ہر ایک معمولی حالت کے انسان کا کام نہیں ورنہ ہلاک ہو جائے گا۔
چو بیت
رہا کرو
المقدس دروں پر ز تاب
دیوار بیروں خراب
و
قولہ: آپ لکھتے ہیں کہ شیخ عبد القادر کو مجھ سے میرے طریق اور قدم میں مناسبت ہے مگر یہ بھی
مثل دعوی مجددیت والہا میت دعوی بے دلیل ہے۔ چہ نسبت خاک را با عالم پاک ۔
اقول: میں آپ پر کئی مرتبہ اسی خط میں واضح کر چکا ہوں کہ مجددیت اور الہا میت کا دعوی بے
دلیل نہیں بلکہ میں نے اس حجت کو اس کمال تک پہنچایا ہے کہ اس کی نظیر ملنا مشکل ہے۔ کوئی سال ایسا نہیں
گزرتا کہ جسمیں کوئی الہامی پیش گوئی پوری ہو کر مخالفوں پر حجت نہ ہو۔ دشمن بھاگتے چلے جاتے ہیں،
مخالفوں پر سخت رعب پڑ رہا ہے اور انوار الہی دن رات بلکہ ہر طرفة العين میں برابر نازل ہو رہے
ہیں ۔ مگر جو دل کے اندھے اور خَتَمَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ " کے مصداق ہیں وہ کیونکر ان نوروں کا
مشاہدہ کر سکتے ہیں ۔ اِن شَرَّ الدَّوَابِ عِنْدَ اللهِ الصُّمُّ الْبُكْمُ الَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ ]
لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لَّا يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَذَانٌ لَّا يَسْمَعُونَ بِهَا
أُولَئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ أُولَئِكَ هُمُ الْغُفِلُونَ
رہا آپ کا قول که چه نسبت خاک را با عالم پاک۔ سچ تو یہ ہے کہ میں اور میرا برادر صالح شیخ
عبد القادر ہم دونوں خاک ہی ہیں ۔ مگر الحمد لله والمنتہ کہ تجلیات الہیہ نے اس مشت خاک پر بڑے
بڑے کام کئے ہیں ۔ اب اگر ایک وجودی نادان ان تجلیات کو دیکھ نہ سکے تو کیا حرج اور کیا نقصان ۔
قَالَ اللَّهُ تَعَالَى وَتَقَدَّس - يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ ۔
بہر حال ہم کو ایسے اقوال پر اختلال سے کچھ رنج نہیں ۔ عوام الناس جو لکیر کے طور پر اولیاء اور
الكهف : ١٩ ٢ البقرة : ٨ ٣ الانفال : ٢٣ ٤ الاعراف : ۱۸۰ ۵۔ الاعراف: ۱۹۹

اصفیاء کی تعظیم کرتے تے ہیں نہ تحقیق کے طور پر وہ وہ ہمیشہ سے اور اور قدیم سے ایسے ایسے الفاظ جدید
الظہور اولیاء اور انبیاء کی نسبت کہتے چلے آئے ہیں ۔ جیسا کہ قرآن شریف اُن کے خیالات و
مقالات کا شاہد ہے وَمَا ظَلَمُوْنَا وَلَكِنْ كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ لا
قولہ : حضرت غوث الثقلین کے دعوی کو تو کل اولیاء اللہ نے مان لیا تھا۔ مگر آپ کے دعوی کو
تو کوئی نہیں مانتا ۔
اقول : اے بے خبر مجھ پر بھی ظاہر ہوا ہے کہ صفحہ زمین کے کل اولیاء اللہ نے مجھے مان لیا ہے ۔
ہاں خبیثوں اور بے ایمانوں نے نہیں مانا وَمَا تُغْنِي الْآيَتُ وَالنُّذُرُ عَنْ قَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُوْنَ
کے اللہ جل شانہ نے مجھے خبر دی ہے کہ يُصَلُّونَ عَلَيْكَ صُلَحَاءَ الْعَرَبِ وَ أَبْدَالُ الشَّامِ
وَتُصَلِّي عَلَيْكَ الْأَرْضُ وَالسَّمَاءُ وَ يَحْمَدُكَ اللهُ عَنْ عَرْشِہ کے بار ہا غوث اور قطب وقت
میرے پر مکشوف کئے گئے ہیں جو میری عظمت مرتبت پر ایمان لائے ہیں اور لائیں گے اور مجھے خد
اتعالیٰ نے اپنے اس الہام سے خبر دی ہے کہ اِنِّی مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَجَاعِلُ الَّذِينَ
اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ، اور مجھے بشارت دی ہے کہ جس نے تجھے
شناخت کرنے کے بعد تیری دشمنی اور تیری مخالفت اختیار کی وہ جہنمی ہے اور مجھے خداوند کریم سے وہ
نسبت ہے کہ اگر مجھ پر کامل طور پر کھل جاتا کہ اسی درجہ کی نسبت شیخ عبدالقادر کو بھی حاصل ہے تو میں
ان کی تعظیم کرتا اور اب بھی کرتا ہوں کیونکہ اجمالی طور پر میں نے اپنے درجہ سے ان کی مناسبت پائی
ہے ۔ وَقَدِ اسْتَخْلَفَنِيَ اللهُ كَمَا اسْتَخَلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِي وَقَالَ إِنَّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا
وَقَالَ أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزَلَةِ تَوْحِيدِى وَتَفْرِيدِى وَقَالَ اَنْتَ مِنِّي وَأَنَا مِنْكَ كَ سِرُّكَ
سِرِّي وَقَالَ أَنْتَ مِنِّى وَأَنَا مِنْكَ أَيْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ وَقَالَ أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزَلَةِ
لَا يَعْلَمُهَا الْخَلْقُ " وَقَالَ أَنْتَ وَجِيَّةٌ فِي حَضْرَتِي اخْتَرْتُكَ لِنَفْسِي وَ كَلَّمَنِي وَ نَاجَانِی وَ
ذَكَرَنِي فِي كِتَابِهِ وَ فِي حَدِيثِ رَسُولِهِ وَ آتَانِى مَا لَمْ يُؤْتِ أَحَدًا مِنَ الْعَلَمِينَ
البقرة : ۵۸ ۲ یونس : ۱۰۲ ۳ تذکره: ۱۳۹ ۴ تذکره صفحه: ۵۴۸ تذکره: ۷۴ ۶ تذکره صفحه ۵۳
تذکره صفحه ۸۳۴۵ تذکره صفحه ۷۴ ۹ تذکره صفحه ۱۷۴ ۱۰ تذکره صفحه ۳۹ الی تذکره صفحه ۱۴۵

قولہ : حضرت غوث پاک کے وعظ میں کثرت سے لوگ مسلمان ہوتے تھے ۔ آپ نے کتنوں کو
مسلمان کیا۔
اقول : اے قصے کہانیوں پر بھروسہ کرنے والے اور افسانوں پر ناز کرنے والے ۔ کیا تجھے ایک
بزرگ رسول کی نسبت یہ آیت یاد نہیں وَمَا آمَنَ مَعَةً إِلَّا قَلِیل اور کیا تجھے یہ آیت یاد نہیں
يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِعُونَ ما سوا اس
کے اس عاجز کے پاس تھوڑے عرصہ میں ستر ہزار کے قریب ایسے لوگوں کے خط پہنچے جنہوں نے اس
عاجز کی تالیفات سے فیض اٹھانے کی شہادت دی اور ہدایت پانے کی گواہی دی اور ابھی یہ سلسلہ کب
ختم ہو گیا ہے۔ اوائل میں نبیوں اور رسولوں کا کام بھی دشواری سے چلا ہے مگر پیچھے سے
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجات کا بزرگ نشان ظاہر ہو گیا ہے ۔ سنت نبویہ اس عاجز کے ساتھ
جاری کی گئی ہے اور اس بارہ میں براہین احمدیہ میں ایک الہام بھی چھپ چکا ہے اور وہ یہ ہے دنیا
میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے
اس کی سچائی ظاہر کر دیگا۔ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ هَذَا الَّذِي كُنتُمُ
بِهِ تَسْتَعْجِلُون تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَّ تَبَّ مَا كَانَ لَهُ أَنْ يَّدْ خُلَ فِيهَا إِلَّا خَائِفًا دیکھو
حصہ چہارم براہین احمدیہ۔
قولہ: پائے استدلالیاں چوبیں بود
اقول : قَالَ اللهُ تَعَالَى وَتَقَدَّس - الشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُنَ وَقَالَ عَزَّوَجَلَّ -
يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ يَّشَاءُ وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِي خَيْرًا كَثِيرًا
وَقَالَ اللهُ تَعَالَى مُخْبِرًا مِنْ اَهْلِ النَّارِ وَقَالُوا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي
أَصْحُبِ السَّعِيرِ وَقَالَ عَزَّوَجَلَّ - إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ : پس ان آیات سے ظاہر ہے کہ
اللہ جل شانہ نے عقل کو معطل کرنا نہیں چاہا اور انسان مکلف بوجہ عقل ہی ہوتے ہیں اور صاحب کمال
هود: ۱ ۲ پس : ۳۱ ۳ النصر : ۳ ۴ تذکره: ۸۱ ۵ تذکره صفحه ۳۰۲ ۶ تذکره صفحه ۶۸ ۷
الشعراء: ۲۲۵ ۸ البقره: ۲۷۰ ۹ الملك : اا ا ال عمران : ۱۹۱

حال بھی ۔ مگر وجود یوں میں ایسا کون ہے کسی آدھہ کا نشان تو دو۔ وہ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ کے
مصداق ہو رہے ہیں بمقابل ان کے شکر کا مقام ہے کہ خدا تعالیٰ نے جس قدر تکمیل علم و عقل کے لئے
معارف و حقائق و دقائق قرآن شریف کے کھولے ہیں وہ ایک ہی امر طالب حق کیلئے خارقِ عادت
ہے ۔ آپ نے تو اس عاجز کی نسبت بلا تحقیق رومی صاحب کا یہ شعر پڑھا۔
ای
پس
بسا
بہر
ابلیس آدم
دستے
بناید
دے
داد
ہست
دست
پر
و اپنے مرشد فن الرحم کو فرشتہ بنایا لیکن اگر برائے ایمان یا انصاف پینی ہوتی تو ا تمیز کیئے یہ پر اس یہ
کہ ان دونوں میں ابلیس کون ہے آیہ کریمہ لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کو محک امتحان بنایا جاتا
یعنی ایک مجلس میں ایک دو آیت قرآن شریف کی پیش کر کے اس عاجز اور میاں فضل الرحمٰن سے دقائق
اور معارف اس آیت کے پوچھے جاتے ۔ تا دیکھا جاتا کہ کس کو خدا تعالیٰ نے علم اسرار قرآن میں
بسطت و وسعت دی ہے۔ اِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموالے سمجھنا چاہیے کہ ولایت
وارث الانبیاء ہونے کا دعوی ہے ۔سو نبی اپنی وفات کے بعد اپنا تر کہ دینار و درہم تو نہیں چھوڑ تے
ہیں۔ پس جس نے ان علوم اور برکات کو کامل طور پر پایا وہی کامل طور پر ان کا وارث ہے۔ اور اگر یہ
امتحان کافی نہیں تو لازم تھا کہ دوسرا امتحان جو لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا کے متعلق
ہے کیا جاتا وَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى عَزَّوَجَلَّ مُخْبِرًا مِنْ اِنْعَامِهِ عَلَى عَبْدِ صَالِحٍ أَتَيْتُهُ رَحْمَةً
مِنْ عِنْدِنَا وَعَلَّمْنَهُ مِنْ لَّدُنَّا عِلْمًا
قولہ: شیخ صنعان جس نے حضرت شیخ کا انکار کیا تھا ان کا جو حال ہوا مشہور ہے۔
اقول : یادر ہے کہ یہ بات بالکل باطل ہے کہ جو شخص انبیاء یا اولیاء کا انکار کرے اس کو اسی
دنیا میں جھٹ پٹ سزا مل جاتی ہے یہ تو وجودیوں کا ناقص خیال ہے جیسے ان کی عقل کچی ہے
ایسا ہی ان کا خیال بھی کچا ہے ۔ اس فیصلہ اور تصفیہ کے لئے کامل طور پر عدالت کا دن نزدیک
ہے ۔ وَقَالَ اللهُ تَعَالَى وَتَقَدَّس - يَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِينَ إِلَى الرَّحْمَنِ وَفَدًا وَ نَسُوقُ
الْمُجْرِمِينَ إِلَى جَهَنَّمَ وِرْدًا وَقَالَ عَزَّوَجَلَّ مَنْ يُحَادِدِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَأَنَّ لَهُ
الواقعه: ۲۸۰ فاطر : ۲۹ ۳ یونس : ۶۵ الكهف: ۶۶ ۵ مريم: ۸۷

نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدًا فِيهَا ذَلِكَ الْخِزْيُ الْعَظِيمُ
قولہ: میں نے سنا ہے کہ آپ کے ایک بھائی اپنے آپ کو صاحب الہام اور لال بیگ کا چیلہ
بتلاتے ہیں ۔
نکالتی
اقول: الہام کی بات آپ نے خوب کہی ۔ وجودیت کی رگ کیا کیا افترا آپ کے منہ سے
ہے ۔ نہ معلوم وجودیوں کو ناحق جھوٹ بولنے سے کیا مزہ آتا ہے۔ اس کا یہی باعث ہے کہ جس نے
خدا تعالیٰ پر جھوٹ بولا پھر اس کا اوروں کے لئے منہ کھل جاتا ہے۔ اب واضح ہو کہ یہ شخص اپنے تئیں
ملہم نہیں کہلا تا بلکہ اس خدائے عز وجل کا قائل ہی نہیں جو اپنے نیک بندوں کو الہام دیتا ہے ۔ ہاں
لال بیگ کا جھنڈا کھڑا کیا ہوا ہے ۔ بات یہ ہے کہ دراصل وہ آپ کی طرح اوّل وجو دی تھا۔ پھر جیسا
کہ وجودی ترقی کر کے دہر یہ بنتے ہیں اور انکار صانع تک نوبت پہنچاتے ہیں ۔ اس بیچارہ کی بھی
وجودیت کی شامت سے اسی حد تک نوبت پہنچی یہاں تک کہ وجودیت کے جتنے اللہ اور رسول کی
نسبت بھی زبان درازیاں کرائیں اب اسی جن کی ترغیب سے بقول آپ کے بھنگیوں کے چیلہ کرنے
کا ڈھنگ نکالا ہے۔ مگر حضرت یہ آپ کا بھائی بُرا نہیں اور نہ آپ بُرے ہیں ۔ بلکہ دراصل مایه یہ وجودی
مذہب ہی بُرا ہے جس کا ادنیٰ نمونہ یہ ہے ۔ آپ کے اس بھائی کا حقیقی بھائی بھی وجودی ہے اور مرشد
اس کا گلاب شاہ نام ایک بھاری وجودی ہے اور اللہ اور رسول سے بالکل روگرداں ہے۔ قرآن
شریف کی نسبت وہ کہتا ہے کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ بنا لیا تھا۔ جیسا کہ اکثر وجودیوں کا
یہی اعتقاد ہے ۔ اس پر دلیل پیدا کرنے کے لئے وجودی مذہب سے اس نے یہ نکتہ لیا ہے کہ جس
حالت میں مخلوق حقیقت میں خدا ہی ہے تو پھر اور خدا کون ہے جو قرآن کو نازل کرتا ۔ یہ شخص یہ بھی کہتا ہے جو یہ
ہے کہ باوانا تک کا گرنتھ قرآن شریف سے اچھا ہے اور بھنگ، چرس وشراب وغیرہ کو حلال جانتا
ہے۔ غرض یہ لوگ تو آپ کے ہی بھائی ہیں میرا بھائی تو ان میں سے کوئی نہیں ۔ میرا ایک بھائی تھا
مدت ہوئی وہ اس دنیا سے کوچ کر گئے ہیں ۔ فَتَدَبَّرُوا وَتَنَدَّمُوا ۔
قولہ: ان کو دنیا کمانے کی خوب تد بیر سوجھی ۔
ل التوبة : ٦٣

اقول: ہاں وہ آپ کے بھائی صاحب وجودی جو ہوئے ۔ وجودیوں سے بڑھ کر دنیا کے مکر
وفریب اور کس کو یاد ہوں گے ۔
قولہ : جیسے آپ اپنے دعوؤں سے دولت مند ہو گئے ۔
اقول: إِنَّمَا يَفْتَرِى الْكَذِبَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِايَتِ اللَّهِ وَأُولَئِكَ هُمُ
الْكَذِبُونَ أُولَبِكَ الَّذِينَ طَبَعَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَسَمْعِهِمْ وَأَبْصَارِهِمْ
وَأُولَئِكَ هُمُ الْغُفِلُونَ الَّذِينَ يُؤْدُّونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا
فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْتَانًا وَ إِثْمًا مُّبِينًا وَاَسَرُّوا القَدَامَةَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ قَالُوا
مَا لَنَا لَا نَرَى رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُمْ مِّنَ الْأَشْرَارِ كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَ
مَا يُوْعَدُونَ لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا سَاعَةً مِنْ نَهَارِ يَوْمَ تَأْتِي كُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَنْ
نَّفْسِهَا وَتُوَفَّى كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ
کو
قولہ: کوئی خدا پرست میں نے نہیں سنا کہ ایسے مزخرفات میں پھنسا ہو یعنی جس نے ایسے دعوے
کئے ہوں ۔
۔
:اقول: هَلْ تَنْقِمُوْنَ مِنَّا إِلَّا أَنْ آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلُ
وَأَنَّ أَكْثَرَكُمْ فُسِقُوْنَ ) وَقَدْ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْنَا بِوَحْيِهِ وَالْهَامِهِ وَ دَقَائِقَ مَعَارِفِهِ وَ
فَضَّلَنَا عَلَى كَثِيرٍ مِنْ عِبَادِهِ أَفَلَا نُحَدِّثُ بِالآئِهِ وَ نُعْمَائِهِ أَيُّهَا الْجَاهِلُونَ -
دانا آدمی ہر ایک درخت کو اس کے پھلوں سے پہچان سکتا ہے ۔ کا ذب آدمی اپنے دعوی
کذب سے خود ہلاک ہو جاتا ہے۔ سو اس کی ہلاکت ہی اس کے مفتری ہونے کی نشانی ہوتی
ہے ۔ لیکن صادق کبھی ہلاک نہیں ہوتا اور راستباز کبھی کاٹا نہیں جاتا۔ اس کے چاروں طرف
رحمت ایزدی نگہبان رہتی ہے ۔ بھلا یہ کیونکر ہو کہ اپنے فدا شدہ بندوں کو خدا تعالیٰ ذلیل
کرے۔ جاہل ان کی ذلت کے لئے کوشش کرتا ہے مگر وہ عزیز لوگ ہرگز ذلیل نہیں ہوتے ۔
خدائے عزّ وجلّ وہ وفا دار خدا ہے کہ جو ایک قدم آگے رکھنے والے کے لئے دس قدم آگے رکھتا
ہے۔ اور میانہ چلنے والے کے لئے دوڑتا ہے ۔ اس کا کسی سے بے وجہ رشتہ نہیں ۔ اگر تو اس کے
النحل : ١٠٦ ٢ النحل : ١٠٩ ٣ الاحزاب : ۴۵۹ سبا ۵۳۴ ص: ۲۶۳ الاحقاف: ۳۶ - النحل : ١١٢ المائده : ٦٠

لئے بدلے گا تو وہ تیرے لئے بدلے گا اگر تو اس کے لئے بیدار ہو گا تو اسے بیدار پائے گا۔
اس جگہ ایک قرآنی نکتہ کہ جو حضرت سلیمان علیہ السلام نے ملکہ سبا کو اس کی آفتاب پرستی کی غلطی
پر آگاہ کرنے کے لئے صرح ممرد کی شکل میں دکھایا۔ یادرکھنے کے قابل ہے۔ چنانچہ قرآن
شریف میں لکھا ہے کہ إِنَّهُ صَرْحٌ مُمَرَّدٌ مِنْ قَوَارِيرَ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جو کچھ
اجرام علوی و اجسام سفلی میں نظر آتا ہے جن میں سے بعض کی جاہل لوگ پرستش بھی کرتے ہیں تمام یہ
چیزیں بیچ اور معدوم محض ہیں۔ پرستش کے لائق نہیں اور جو کچھ بظاہر ان میں طاقتیں نظر آتی ہیں ان
کی طرف منسوب کرنا ایک دھوکا ہے بلکہ ایک ہی طاقت عظمیٰ ان سب کے نیچے پوشیدہ ہے کہ جو
در حقیقت ان سے الگ ہے اور وہی یہ سب کرشمے دکھلا رہی ہے ۔ جیسا اس صرح ممر د کے نیچے پانی
تھا اور اس طرح کا عین نہیں تھا بلکہ اس سے الگ تھا مگر بلقیس کی نظر سقیم میں عین دکھائی دیا تھا تب ہی
اس نے ان شیشوں کو بہتے پانی کے دریا کی طرح سمجھا اور اپنی پنڈلیوں پر سے پاجامہ اُٹھا لیا۔ یہ اس کو
ایسا ہی دھو کہ لگا تھا جیسا اس کو آفتاب پرستی میں لگا تھا کہ وہ طاقت عظمی اس کو نظر نہ آئی کہ جو در پردہ
آفتاب سے عجائب کام ظہور میں لاتی اور اس سے الگ تھی ۔ اسی طرح دنیا ایک ایسے شیش محل کی
طرح ہے جس کی زمین کا فرش نہایت مصفا شیشوں سے کیا گیا اور پھر ان شیشوں کے نیچے پانی چھوڑا
گیا ہے جو نہایت تیزی سے چل رہا ہے ۔ اب ہر ایک نظر جو شیشوں پر پڑتی ہے وہ اپنی غلطی سے ان
شیشوں کو بھی پانی سمجھ لیتی ہے اور پھر انسان ان شیشوں پر چلنے سے ایسا ڈرتا ہے جیسے پانی سے حالانکہ
وہ در حقیقت شیشے ہیں ۔ سو یہ نکتہ کہ جو تمام عالم کے انکشاف حقیقت کے لئے عمدہ ترین اصول ہے۔
اہل اللہ سے بہت مناسبت رکھتا ہے اور جس طرح اللہ جل شانہ نے بلقیس کی نسبت فرمایا ہے
فَلَمَّا رَأَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَكَشَفَتْ عَنْ سَاقَيْهَا قَالَ إِنَّهُ صَرْحٌ مُمَرَّدٌ مِنْ قَوَارِيرَ
یعنی بلقیس نے اس شیش محل کو جس کا فرش مصفا اور شفاف شیشے تھے اور نیچے ان کے پانی بہتا تھا اپنی
غلط فہمی سے بہتا پانی خیال کیا ایسا ہی اہل اللہ کی نسبت لوگ دھوکا کھا جاتے ہیں یعنی وہ پانی جو انکی
شیشوں کے فرش کے نیچے یعنی ان کی فانی حالت کے تحت میں منجانب اللہ بہتا ہے اور کبھی اپنی سختی اور
ا ، النمل: ۴۵

کبھی اپنی نرمی دکھاتا ہے اور کبھی تلخ اور شور اور بے مزہ کی صورت میں اور کبھی شیریں اور خوشگوار پانی
کی شکل میں نظر آتا ہے اور کبھی طوفان کی طرح قوت غضبی کے زور سے بہتا ہے اور کبھی نہایت آہستگی
اختیار کرتا ہے ۔ اس پانی کو جاہل خیال کرتا ہے کہ یہ نفسانی جذبات کا پانی ہے اور اہل اللہ کی شان
عظیم سے منکر ہو جاتا ہے یا شک میں پڑ جاتا ہے۔ حالانکہ ان کا نفس بہت سے صیقلوں کے شیشہ کی
صفت پر آگیا ہے اور جو کچھ ایک جاہل کو پانی اور پانی کا زور نظر آتا ہے وہ الہی چشمہ ہے جو اس شیشہ
کے نیچے بہتا ہے۔ سو کامل انسان میں خدا تعالیٰ کے ارادے کام کرتے رہتے ہیں اور غسال کی طرح
اس میت کو کبھی اس پہلو اور کبھی دوسرے پہلو بدلتے رہتے ہیں ۔ کبھی خدا تعالیٰ کی طرف سے کبریائی
اس میں جوش مارتی ہے اور جاہل اس کا نام تکبر رکھتا ہے اور کبھی وہ درگز ر اور خاکساری اختیار کرتا
ہے اور جاہل اس کو بزدلی سے منسوب کرتا ہے۔ کبھی عارف خدا تعالیٰ کی محبت اور عشق میں ڈوب کر
ایک طرفۃ العین کے لئے اس کے رنگ سے رنگیں ہو جاتا ہے اور اس عاشقانہ بے تمیزی میں الوہیت
کی چادر اپنے اوپر لپیٹ لیتا ہے اور بخودی کی حالت میں اَنَا الْحَقُّ يَا سُبْحَانِي مَا أَعْظَمَ
شانی کے مثل الفاظ اپنے منہ سے نکالتا ہے ۔ تب جاہل یا تو اس کو کفر کی طرف منسوب کرتا ہے اور
یا اس کے مستانہ قول کو فرقہ ضالہ وحدۃ الوجود کیلئے سند پکڑتا ہے۔ اگر چہ کسی اہل اللہ کے منہ سے
انا الحق وغیرہ نکلنا اس کے ضعف اور کمزوری کی نشانی ہے اور اس بات پر دال ہے کہ ابھی وہ
شخص عبودیت کے اعلیٰ ترین مقام پر جو منتہائے دائرہ کمالات انسانی ہے نہیں پہنچا۔ لیکن ایسے ایسے
الفاظ میں یہ نقصان ہے کہ ان سے بہت سے لوگ فتنہ میں پڑتے ہیں اور ہلاک ہوتے ہیں ۔ سوذاتی
اور اخلاقی لیاقت عارف کی یہی ہے کہ ایسے جوشوں کو دبا رکھے۔ یہی وجہ ہے کہ نبیوں کے منہ سے
ایسے ایسے شطحیات ہر گز نہیں نکلے لیکن نا تمام عارفوں کی مستانہ بکواس سے نادانوں کو بہت نقصان پہنچا
اور جس نشہ کی ایک با افراط جوش نے ان کے منہ سے ایسے الفاظ نکالے تھے اس کی طرف جاہلوں کا
خیال نہیں آیا اور اس شک میں پڑ گئے کہ در حقیقت مخلوق خالق کا عین ہے۔ تب ہی تو ایسے ایسے
بزرگوار عینیت کا دعوی کرتے ہیں اور بوجہ اپنی جہالت کے ان کو یہ نہ سوجھا کہ یہ سالکین کے لئے
ایک درمیانی مقام ہے۔ جس میں محویت عشقی کی ایک آندھی آتی ہے یہاں تک کہ حالت خواب اور

کشف میں بھی اثر کر کے خود اس سالک کو بڑے بڑے دھوکوں میں ڈالتی ہے بلکہ اس سے بڑھ کر
الہامات
امات بھی اسی رنگ سے رنگین ہو جاتے ہیں ۔ چنانچہ اس جگہ اس عاجز کے پاس اپنی ذاتی تجارب
اور خود گزشتہ وارداتوں کا ایک عجیب ذخیرہ ہے کہ اگر اس کو نقل کیا جائے تو پھر یہ خط نہیں رہے گا بلکہ
ایک رسالہ بن جائیگا جس کے لئے ابھی فرصت نہیں ۔ بہر حال جن پر عنایت ایز دی ہے وہ اس مقام
سے آگے نکالے جاتے ہیں اور جن کو شقاوت کا کچھ حصہ ہے وہ اس میں محصور اور اسیر رہتے ہیں ۔
اب قصہ کوتاہ بعض نادان صوفیوں نے حدیث اور آیت سے قطع امید کر کے وحدت وجود کے اثبات
کے لئے اقوال مشائخ گزشتہ کی طرف نظر کی تو اس کو چہ میں آکر بہت دھو کے انہوں نے کھائے
یہاں تک کہ بعض اچھے آدمی بھی اس دھوکے میں پھنس گئے جو اقوال سلف صالحین کے توحید شہودی
کے جوش میں نکلے تھے یا بعض اولیاء کے ایسے شطحیات جو متشابہات میں داخل تھے انہیں کو وحدت
وجود کی دلیل سمجھ بیٹھے حالانکہ یہ ایک خطا فاش تھی ۔
ہم مکر ر لکھتے ہیں کہ یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ عشاق الہی کو ان کے سلوک عاشقانہ کی
حالت میں یہ امر لا بدی اور لازمی اور ان کی راہ میں پڑا ہے کہ وہ ولولہ عشق اور محبت سے مست
ہو کر ایسے کلمات زبان پر لاویں جن سے ان کی اور ان کے مولا محبوب کی یگانگت مترشح ہو جیسا کہ
عشاق مجازی کے منہ سے بھی اسی طور کے کلمات اکثر نکلا کرتے ہیں اور کوئی ان کو وحدت وجود کی
طرف منسوب نہیں کرتا ۔ سوان بزرگوں کے کلمات جابجا تو حید شہودی کی خوشبو سے بھرے ہوئے
ہیں جو حالت ذوق اور مستی میں ان کے منہ سے نکلے ہیں مگر وحدت وجودی تو عشق اور محبت کے
مشرب سے مناسبت نہیں رکھتے بلکہ وہ خود وجودیوں کی نگاہ میں ایک فلسفیانہ راہ ہے جس کے لئے
کچھ ضروری نہیں کہ عشق اور محبت بھی ہو۔ لیکن خدا تعالیٰ کی نسبت جو لا یدرک اور وراء الوری
ہے ایسا ما ظاہر ظاہر کرنا کی گویا یہ دعوی ہے کہ ہم نے اس کی اصل حقیقت معلوم کر لی ہے اور اس کی گنہ تک
پہنچ گئے ہیں ۔ حالانکہ کلام الہی ایسے ایسے خیالات سے منع فرماتا ہے اور مخلوق اور خالق میں
صاف امتیاز قائم کرتا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے اَفَمَنْ يَخْلُقُ كَمَنْ لَّا يَخْلُقُ ۔
ل النحل : ١٨
۱۸:
یدرک

فَسَبِّحْنَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْے اور قرآن شریف کے
متفرق مقامات میں ذات باری کی یہ صفات قرار دی گئی ہیں کہ وہ مبدا ہے تمام فیضوں کا اور منبع ہے یازات :
تمام طاقتوں کا اور متجمع ہے جمیع کمالات کا اور جامع ہے تمام خوبیوں کا اور قیوم ہے تمام چیزوں کا اور
لاشریک ہے اپنی ذات میں اور صفات میں اور افعال میں اور لا یدرک ہے اپنے وجود کی گنہ میں
اور اپنے کاموں کی گنہ میں ۔ وہ نزدیک ہے باوجود ڈوری کے اور دور ہے باوجود نزدیکی کے۔
سب کے اوپر ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ اس سے کوئی چیز مماس ہے ۔ سب کی جان ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ
وہ کسی چیز کا عین حقیقت ہے ۔ وہ غیر محدود ہے اور برتر ہے خیال سے اور گمان سے اور قیاس سے
نظریں اس پر احاطہ نہیں کر سکتیں اور وہ نظروں پر محیط ہے کوئی بھی ایسی شے نہیں کہ اس کی مانند ہو۔
پس اس کے لئے تم مثالیں مت گھڑو۔
اب حاصل کلام کا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے وجود باری کو ایک ایسا برتر وَلَا يُدْرِكُ و مميز
ذات قرار دیا ہے کہ کوئی شے اس کی مثل و مانند نہیں ہو سکتی اور لامحدود کو محدود سے کیا مشابہت
اور قوی مطلق کو ضعیف محض سے کیا نسبت ۔ سو مخلوق عین خالق کا کیونکر ہو سکے اور خدائی قوتیں
کہاں سے لاوے اور وجودیوں کے ہاتھ میں اس مسئلہ کے اثبات کے لئے شرعی یا قانونی یا عقلی
کوئی ثبوت بھی نہیں صرف ایک ظن فاسد ہے ۔ وَإِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا قَالَ
اللَّهُ تَقَدَّسَ وَتَعَالَى لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ
وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا ، جن بزرگوں کو اپنے سلوک نا تمام اور کا نا تمام اور کشف خام
کی وجہ سے یہ دھو کہ لگا ہے وہ تو ایک وجہ سے معذور معذور بھی تھے ۔ اسی وجہ سے : وجہ سے ہماری تمام ملامت سے
جو اس خط میں ہم نے کی ہے وہ مستثنیٰ ہیں ۔ اور باوجود اس خطا کے ہم ان کو بزرگ ہی سمجھتے
ہیں کیونکہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے لطف و مرحمت نے اس غلطی پر انجام کارگو قریب موت
ہی ہو۔ ان کو متنبہ کر دیا ہو گا جیسا کہ عین موت کے وقت مجد دسر ہندی کے مرشد اس غلطی پر متنبہ کئے
گئے اور اپنے آخری وقت میں انہوں نے اس ضلالت کے خیال سے توبہ کی اور لوگوں کو اس تو بہ کا
گواہ کیا۔ سو ہمارا دل بڑے استحکام سے شہادت دیتا ہے کہ محی الدین ابن العربی صاحب نے
ل الانبياء : ۲۳ ۲ الشورى : ۱۲ ۳ النجم: ۲۹ بنی اسراءیل: ۳۷

·

آج 10 میں سے 10 باقی