مکتوبات بنام منشی مظہر حسین صاحب

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بھی اپنے آخری وقت میں تو بہ کی ہوگی اور اپنے اقوال مردودہ سے رجوع کر لیا ہوگا۔
تِلْكَ أُمَّةً قَدْ خَلَتْ وَلَكُمْ مَّا كَسَبْتُمْ وَلَا تُسْلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ وَإِنْ
كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا آتَيْنَا كُمْ بِرَحْمَةٍ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا
وَأَبْنَاءَكُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَأَنْفُسَنَا وَأَنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَل لَّعْنَتَ
اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ ، وَاخِرُ دَعُونَا آنِ لِلَّهِ لَحَمْدُ رَبِّ الْعَلَمِينَ *
(اگست ۱۸۸۸ء)
لى البقرة: ۱۳۵ ۲ ال عمران : ۶۲ (الحکم نمبر ۳۳ جلد ۵ مورخه ۰ استمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۵ -۶)

سید مظہر حسین الہ آبادی سے خط و کتابت
جناب مولوی صاحب مجمع کمالات ظاہری و باطنی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
جواب کارڈ سے آج سرفرازی حاصل ہوئی ۔ کچھ رنج اور کچھ خوشی ہوئی ۔ خوشی تو اس لئے کہ
آپ کی خیریت سے مطلع ہوا اور رنج اس لئے کہ میرے پہلے عریضہ کے گم ہو جانے سے جواب
با صواب نہ پہنچا جس پر مشیت ایزدی میں کسی کو کچھ دخل نہیں کچھ اس میں بہتری ہوگی ۔ پھر اپنا حال
لکھتا ہوں اور جواب کے واسطے لفافہ بھی رکھتا ہوں خدا کرے پہنچے اور آپ جواب باصواب سے
مطلع فرماویں تا کہ مجھے اپنا پتہ ملے ۔ حضرت میری حالت ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا الله کے شغل سے
اَنَا مَجْبُورٌ کی صدا دل گم گشتہ سے سنتا ہوں اور ہمہ اوست کا جلوہ آنکھوں سے دیکھتا ہوں
کثرت میں وحدت اور وحدت میں کثرت معلوم ہوتی ہے۔ متکلمین لائے نفی جنس کی خبر ہا
محذوف کرتے ہیں اور اللہ کو بمعنی معبود برحق کے کہتے ہیں ۔ یہ معنے مجھے تاویلی معلوم ہوتے ہیں
صوفیاء لائے نفی کی خبر غیر اللہ محذوف کرتے ہیں اور الہ بمعنی مطلق معبود کے کہتے ہیں یہ معنی ہمہ
اوست کو ثابت کرتے ہیں اور مطابق قرآن اور حدیث معلوم ہوتے ہیں ۔ هُوَ الْأَوَّلُ
وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ لے سے بھی ہمہ اوست کی تصدیق ہوتی ہے اور آیت أَجَعَلَ
الْأَلِهَةَ إِلهَا وَاحِدًا إِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ عَجَابٌ کے بھی اسی کو ثابت کرتی ہے ۔ پنجگا نہ نماز میں
ہم لا اله غیرک کہتے ہیں اور إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کے پڑھتے ہیں ۔ یہ سب
آیتیں اور حدیثیں صاف صاف کہتی ہیں کہ مجبوروں پر احکام تکلیفی صادر ہوتے ہیں غایت درجہ یہ کہ
ہے کہ مومنین بجا آوری احکام پر مجبور ہیں اور کفار و مشرکین عدم تعمیل احکام پر مجبور کئے گئے ہیں کسی
کو ذرا بھی اختیار نہیں ۔ مَا مِنْ دَابَّةٍ إِلَّا هُوَ اخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا کے بھی اسی کا شاہد ہے
جب میں بے خودی کے عالم میں ان مطالب و دلائل کو مسلمان سے بیان کرتا ہوں اور کہتا ہوں
کہ قرآن اور حدیث پر عقیدہ رکھ کر عمل کرو تو اللہ پاک مقبول کرے گا اور سینہ کھول دے گا ۔
متکلمین کی اٹکلیں ہیں اور تاویلیں ہیں ان سے کوئی سچا مومن نہیں ہو سکتا تو مجھے
الحديد : ۴ ۲ ص : ٦ ٣ الفاتحة : ٢٥ هود : ۵۷

کا فرو مجنون و زندیق کہتے ہیں ۔ میں خدا کا شکر کرتا ہوں اور اندھے مسلمانوں پر سخت افسوس کرتا
ہوں جب میں بھی مثل ان کے اندھا تھا تو مجھے سچا مسلمان جانتے تھے ۔ جب اللہ پاک نے روشنی دی
تو مجھے زندیق کہتے ہیں ۔ بہر حال میں خوش ہوں اللہ پاک مجھ سے راضی ہے۔ خدا جانے یہ آپ کی
دعا کا اثر ہے یا پیر و مرشد برحق کی توجہ کا باعث جو کچھ ہے یہ حالت ہے جو عرض کی ۔ اس مرتبہ
حضرت مرشد برحق نے بعد سننے حال کے حصن حصین پڑھنے اور عمل کرنے کی بھی اجازت فرمادی ہے
فقیر پابند ہے آپ کی زیارت کا اشتیاق بھی ترقی پر ہے دیکھئے یہ دولت کب نصیب ہو۔ دعا کیجئے کہ
جلدی اس دولت کے حصول کے اسباب مہیا ہو جاویں۔ جواب سے جلدی سرفراز فرماویں کہ یہ حالت
اچھی ہے یا بُری ۔ (۱۱ اگست ۱۸۸۸ء)
مکتوب نمبر ۲
جواب
مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ ۔
سے
آپ نے جو کچھ خط میں لکھا ہے اگر خدا تعالیٰ نے آپ کو اس کا علم قطعی اور یقینی بخشا بخشتا ہے ہے جس
میں شک اور شبہ کو راہ نہیں تو یہ حالت آپ کے لئے اچھی ہے اور اگر ایسا نہیں تو پھر دعوی بے دلیل
بچنا چاہیے ۔ لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ
وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا لى قرآن شریف کی بعض عبارات ذوالوجوہ
( ذو المعارف ) ہیں اور بعض آیات بینات سریع الفہم اور متبادر الفہم ۔ آیات جو بینات میں داخل
ہیں وہی ہیں جو جا بجا خالق اور مخلوق کا فرق کرتی ہیں یہاں تک کہ قرآن سے ثابت ہے کہ یہ ابدی
فرق ہے۔ یہ تو سچ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے وجود کے ساتھ تمام وجود ایسے ہی ہیں کہ گویا کچھ بھی نہیں ۔ اور
ہر ایک جگہ وہی طاقت عظمیٰ کر رہی ہے مگر جو بظاہر اجسام اور ارواح نظر آ رہے ہیں ان کو بیچ اور
کالعدم کہو تو کہو مگر ان کو خدا تو نہیں کہہ سکتے ۔ یہ سب پیچ اور کالعدم ہیں اور خدائے عزوجل پیچ اور
کا لعدم نہیں ۔ والسلام علیٰ من اتبع الهدی - ۱۶ اگست ۱۸۸۸ء
بنی اسراءیل : ۳۷ الحکم نمبر ۲۶ جلد ۵ صفحه ۱۵ - ۱۷ جولائی ۱۹۰۱ء

سید مظہر حسین صاحب الہ آبادی
جناب مولوی صاحب مخدوم و مکرم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
سرفراز نامه شرف صدور لایا کا شف مندرجہ مضمون ہوا ۔ دفعہ دیکھنے سے مجھے ایسا معلوم ہوا کہ
آپ مقلد متکلمین ہیں۔ لیکن بعد غور کامل کے ایسا دریافت ہوا کہ اگر آپ مقلد متکلمین ہوتے
تو میری حالت کو اچھا نہ کہتے اور صاف صاف زندیق وملحد فرما دیتے شاید آپ نے میرا امتحان لیا ہے
جو خالق مخلوق کے فرق کی دلیل فرمائی ہے ۔ فقیران وجودیوں کو گمراہ جانتا ہے جو خالق مخلوق میں فرق
نہیں کرتے۔ میرے نزدیک بلکہ محققین کے نزدیک وجود کے مراتب ہیں اور ہر مرتبہ کے احکام
جدا گانہ ہیں ۔
ہر مرتبہ از وجود حکمے وارد گر فرق مراتب نہ کنی زندیقی
اللہ پاک نے اپنے کلام پاک میں انسان تین قسم کے فرماتے ہیں ۔ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ
وَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرُت میں ان وجودیوں کا معتقد ہوں جو سابق
بالخیرات کے زمرہ میں ہیں اور کبھی مقام نہیں کرتے اور رات دن ان کے دل سے رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا کے
کی صدا بلند ہوتی ہے ۔ اولیاءى تحت فتائي لا يعرفهم غیری ۔ ان کی شان میں آیا ہے جو
لوگ وحدۃ الوجود ہمہ اوست کے قائل ہیں جہاں تک میری تحقیق ہے وہ یہ کہتے ہیں کہ خالق
مخلوق میں تغائر اعتباری ہے ۔ نفس الامر میں ایک چیز ہے ایک اعتبار سے اسی چیز کو خالق کہتے
ہیں دوسرے اعتبار سے مخلوق ۔ لیکن یہ بات عقل کے سمجھنے سے پاک ہے۔ عقل اس کو ہرگز رہے مخلوق ۔ سے
دریافت نہیں کر سکتی ۔ عشق کی حالت میں انسان اس کو سمجھ جاتا ہے یعنی جب انسان انا نیت کو دور انا
کرے اور فنا کا مقام حاصل کرے اس وقت اس کو کامل یقین ہو جاتا ہے کہ ہمہ اوست ٹھیک
ہے۔ ان کا قول ہے اللہ محسوس والخلق معقول اور یہ مرتبہ کامل یقین کا ہرگز اس شخص کو نہیں حاصل
ہوتا جو اتباع سنت میں ناقص ہے ۔ البتہ یہ بات ہر شخص کو عقل سلیم سے دریافت ہو جاتی ہے جو
قرآن وحدیث کے مطالب پر غور کرے کہ اللہ پاک نے ہمہ اوست کے اعتقاد کو سب احکام پر
ل الفاطر: ۳۳ ۲ طه : ۱۱۵

مقدم رکھا ہے چاہے سمجھ میں نہ آوے اس کو ایمان بالغیب کہتے ہیں۔ اور اس اعتقاد کے صحیح ہونے پر
جا بجا قرآن میں اور حدیثوں میں دلائل فرمائے ہیں ۔ منجملہ ان آیات کے جن سے ہمہ اوست ثابت
ہے لا إلهَ إِلَّا الله ہے جس کی صحت کی دلیل لَوْ كَانَ فِيهِمَا أَلِهَةٌ إِلَّا اللَّهُ لَفَسَدَنَا
ہے۔ اب اس کا ثبوت چاہیے کہ لَا اِلهَ اِلَّا الله سے ہمہ اوست کیسے ثابت ہے سواس کے بہت
دلائل ہیں منجملہ ان دلیلوں کے ایک دلیل یہ ہے کہ ایک بزرگ نے اپنے رسالہ میں لکھا ہے کہ
صاحب کشاف نے شان نزول آیت اَجَعَلَ الْأَلِهَةَ الهَا وَاحِدًا کی یہ لکھی ہے کہ جب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نبی ورسول ہونے کا اعلان کیا اور چند لوگ مثل ابو بکر صدیق و حمزہ
و علی و عمر و غیر هم رضی اللہ عنہم اجمعین ایمان لائے اور آنحضرت نے بتوں کو نا پاک فرمایا تو کفار قریش
نے مسلمانوں کو تکلیف دینا شروع کیا۔ ایک روز صنادید قریش ابو طالب کے پاس آئے اور کہا تم سردار
ہو اپنے برادر زادہ محمد کو سمجھا دو (صلی اللہ علیہ وسلم ) کہ ہمارے معبودوں کو بُرا نہ کہے ہم ان کو
اور ان کے ساتھیوں کو تکلیف دیں گے ۔ ابو طالب نے آنحضرت کو طلب کیا اور کہا یہ تمھاری قوم تم
سے کچھ درخواست کرتی ہے امید ہے کہ تم قبول کرو گے آنحضرت قوم کی طرف متوجہ ہوئے کہ تم مجھ
سے کیا چاہتے ہو۔ انہوں نے کہا آپ نے فرمایا کہ تم میرا ایک کلمہ مان لو تو میں بھی تمہاری بات مان
لوں گا ۔ انہوں نے کہا ہم مان لیں گے آپ نے فرمایا قولوا لا اله الا الله پس وہ لوگ آنحضرت
(صلی اللہ علیہ وسلم) کے پاس سے متحیر اور متعجب ہو کر اُٹھ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے اَجَعَلَ
الْأَلِهَةَ إِلهَا وَاحِدًا إِنَّ هَذَا الشَيْءٍ عُجَابٌ ، پس یہ بات سب پر روشن ہے کہ رسول عربی ہیں
اور وہ لوگ بھی اہل عرب آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی برادری تھی وہ ان کی کلام کا مطلب سمجھتے تھے
پس جب لَا إِلهَ إِلَّا الله کے نہ ماننے کی وجہ انہوں نے یہ کیا اللہ کثیرہ کا الہ واحد گرداننا تعجب
کی بات ہے تو اس سے صاف ظاہر ہے کہ لَا إِلهَ إِلَّا الله کے معنی یہی ہیں یعنی کئی معبودوں کو
ایک گرداننا۔ اور ظاہر ہے کہ تعجب اسی چیز پر ہوتا ہے کہ جس کا بھی مخفی ہو اور عقل میں نہ آوے اور جعل
سے جعل فعلی مراد نہیں ہو سکتی جعل عقلی مراد ہے اور یہی معنے ہمہ اوست کے ہیں۔ کہ جو چیزیں
الانبياء : ٢٣ ٢ ص : ٦

بچشم ظاہر کثیر معلوم ہوتی ہیں وہ بچشم باطن ایک مانی جاویں اور دیکھی جاویں یہ معنے جب ہی صحیح
ہو سکتے ہیں کہ اللہ بمعنی مطلق معبود کے جیسا کہ لغت سے ثابت ہے اور قرآن کی جابجا آیتوں
سے ثابت ہے کہا جاوے اور مانا جاوے اور خبر لا کی غیر اللہ محذوف کی جاوے ۔ پس معنے یہ
ہوں گے کہ نہیں ہے کوئی معبود باطل یا مستحق العبادت غیر اللہ کے مگر اللہ ہی ہے ۔ پس جب کوئی
غیر اللہ نہیں ہے تو عین اللہ ہے ورنہ ارتفاع نقیضین محال آوے گا اور معبودان کفار ممکنات
ہیں جب وہ غیر اللہ نہ ہوئے تو جملہ ممکنات غیر معبودان بھی غیر اللہ نہ ہوئے ۔ کیونکہ ترجیح بلا
مرجح ہے کہ بعض ممکنات عین اللہ ہوں اور بعض غیر اللہ انتہی تقریرہ پس علم یقینی اور قطعی اور شعی سے آپ
کی یہ مراد ہے کہ دلائل حقہ سے یقین ہو گیا ہو تو بے شک اللہ پاک نے مجھے یقین عنایت کیا ہے
اگر یہ مراد ہے کہ فنا د ہے کہ فنا کا مقام حاصل ہونے سے جو علم ہوتا ہے جس کو الہام کہتے ہیں تو یہ مرتبہ
ابھی تک نہیں حاصل ہوا ۔ اس کی طلب سے اللہ پاک نے آپ کو صاحب الہام کیا ہے جیسا کہ
آپ اپنی کتاب میں اعلان دے۔ اعلان دے چکے ہیں ۔ اگر آپ کو الہام کے ذریعہ سے یہ معلوم : یہ معلوم ہو جاوے
کہ مجھے یہ مرتبہ آپ کی حضور میں حاصل ہو سکتا ہے تو برائے خدا مجھے طلب فرمائے ۔ دیا نند کو جو
ایک کا فر تھا آپ نے ضروری اخراجات دینے دینے کا کا وعدہ وعدہ لکھا تھا میں آپ سے کچھ روپیہ پیسہ نہ نہیں
لینا چاہتا اور مسلمان ہوں وہ اپنی شقاوت از لی کے سبب محروم رہا۔ میں انشاء اللہ تعالیٰ حاضر
ہوں گا ۔ جواب باصواب سے سرفراز فرمائے ۔
۱۹ اگست ۱۸۸۸ء
اور
مکتوب نمبر ۳
جواب
مکرمی اخوی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
عنایت نامہ پہنچا مجھ کو بباعث شدت کم فرصتی زیادہ گفتگو کی فرصت نہیں ۔ میں ہر گز سمجھ نہیں
سکتا کہ مخلوق باوجود اپنے ضعف و ناتوانی و جهل و نادانی و حیرت و سرگردانی اور ہر ایک قسم کے
نقصان کے اور عیب کے کہ جو اس کی فطرت کو لگی ہوئی ہیں ۔ کیونکہ دراصل اپنی ماہیت میں عین
خالق ہو سکتا ہے اگر انسان عین خالق ہوتا تو الوہیت کی تمام صفات بلا شبہ اس میں پائی جاتیں ۔

لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ انسان دنیا میں آکر بہت سے غم وہم اٹھاتا ہے اور بہت کچھ اپنے نفس کیلئے
چاہتا ہے مگر ملتا نہیں ۔ بارہا اپنے مطالب سے نا کام اور نامراد رہتا ہے اگر اس کو خدائی میں کچھ
حصہ ہوتا تو یہ عجز اور نامرادی کی حالتیں کیوں اس کو پیش آتیں ۔ انسان کی مخلوقیت تو ایک یقینی امر
ہے جس کے لوازم ہر وقت ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں اور جس کا خمیازہ ہر ایک شخص اُٹھا رہا
ہے مگر اس کے خالق ہونے کی علامات کہاں ہیں ۔ انسان کیسے کیسے لا علاج مصیبتوں اور دردوں ۔
اور دکھوں میں پڑتا ہے اور فاقہ اور محتاجی میں کباب ہوتا اور جلتا ہے ۔ اور پھر ہر ایک قسم کی
معصیت اور کبائر اور صغائر میں بھی مبتلا ہوتا ہے اب کیا کوئی عقل تجویز کر سکتی ہے کہ یہ تمام نقصان
خدا تعالیٰ پر عائد ہو سکتے ہیں ۔ لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ
وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا ! آپ کا یہ قول کہ آیات قرآنیہ سے ہم کو یہ یقین
حاصل ہے نہایت تعجب کی جگہ ہے قرآن شریف میں متشابہات بھی ہیں اور بینات بھی اور بلاشبہ
بینات قرآنی آپ کے اس مطلب کے مخالف ہیں اور اگر بفرض محال قرآن شریف میں بتصریح
لکھا ہوتا کہ تم سب خدا ہو تب بھی اس کی کوئی تاویل کرنی پڑتی ۔ کیونکہ ہم بخوبی جانتے اور یقین
رکھتے ہیں کہ ہم نہایت عاجز اور ذلیل ہیں کسی طرح خدا نہیں بن سکتے اور ہمارے اس یقین کو
تاویلات رکیکہ اُٹھا نہیں سکتیں ۔ لوہے کو لوہا تو ڑ سکتا ہے نہ خس و خاشاک ۔ جنہوں نے خدائی کا
دعوی کیا وہ آخر نہایت ذلیل ہو کر مرے ہیں ۔ غرض خدا بننے کے لئے اپنی خدائی کا کچھ ثبوت بھی
تو دینا چاہیے ورنہ دعوی بلا دلیل صرف ایک معصیت ہے جس سے پر ہیز کرنا چاہے ۔
والسلام علی من اتبع الهدی
۲۳ راگست ۱۸۹۸ء
ے بنی اسراءیل : ۳۷ الحکم نمبر ۲۶ جلد ۵ صفحه ۱۵۔ مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۰۱ء

آج 10 میں سے 10 باقی