مکتوب نمبر ۸

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۸ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی و عزیزی اخویم نواب محمد علی خان صاحب سلمہ اللہ تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک ہفتہ سے بلکہ عشرہ سے زیادہ گزر گیا کہ آں محب کا محبت نامہ پہنچا تھا۔ چونکہ اس میں امور
مستفسرہ بہت تھے اور مجھے باعث تالیف کتاب آئینہ کمالات اسلام بغایت درجہ کمی فرصت تھی ۔
کیونکہ ہر روز مضمون تیار کر کے دیا جاتا ہے۔ اس لئے میں جواب لکھنے سے معذور رہا اور آپ کی
طرف سے تقاضا بھی نہیں تھا۔ آج مجھے خیال آیا کہ چونکہ آپ ایک خالص محب ہیں اور آپ کا
استفسار سراسر نیک ارادہ اور نیک نیت پر مبنی ہے اس لئے بعض امور سے آپ کو آگاہ کرنا اور آپ
کے لئے جو بہتر ہے اُس سے اطلاع دینا ایک امر ضروری ہے۔ لہذا چند سطور آپ کی آگاہی کے لئے
ذیل میں لکھتا ہوں ۔ ل
یہ سچ ہے کہ جب سے اس عاجز نے مسیح موعود ہونے کا دعوی بامر اللہ تعالیٰ کیا ہے۔ تب سے وہ
لوگ جو اپنے اندر قوت فیصلہ نہیں رکھتے عجب تذبذب اور کشمکش میں پڑ گئے ہیں اور آپ فرماتے ہیں
کہ قیل و قال سے فیصلہ نہیں ہو سکتا مباہلہ کے لیے اب طیار ہونا چاہیے اور آپ یہ بھی کہتے ہیں کہ کوئی
ن بھی دکھلانا چاہئے ۔
نشار
(۱) مباہلہ کی نسبت آپ کے خط سے چند روز پہلے مجھے خود بخود اللہ جل شانہ نے اجازت دے
دی ہے اور یہ خدا تعالیٰ کے ارادہ سے آپ کے ارادہ کا تو ارد ہے کہ آپ کی طبیعت میں یہ جنبش پیدا
ہوئی ۔ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ اب اجازت دینے میں حکمت یہ ہے کہ اوّل حال میں صرف اس لئے
مباہلہ نا جائز تھا کہ ابھی مخالفین کو بخوبی سمجھا یا نہیں گیا تھا اور وہ اصل حقیقت سے سراسر نا واقف تھے
اور تکفیر پر بھی ان کا وہ جوش نہ تھا جو بعد اس کے ہوا۔ لیکن اب تالیف آئینہ کمالات اسلام کے بعد تفہیم
اپنے کمال کو پہنچ گئی اور اب اس کتاب کے دیکھنے سے ایک ادنی استعداد کا انسان بھی سمجھ سکتا ہے کہ
مخالف لوگ اپنی رائے میں سراسر خطا پر ہیں ۔ اس لئے مجھے حکم ہوا ہے کہ میں مباہلہ کی درخواست کو

کتاب آئینہ کمالات اسلام کے ساتھ شائع کروں ۔ سو وہ درخواست انشاء اللہ القدیر پہلے حصہ کے ساتھ ۔ سو ۔ سو وہ انت
ہی شائع ہوگی ۔ اول دنوں میں میرا یہ بھی خیال تھا کہ مسلمانوں سے کیونکر مباہلہ کیا جائے کیونکہ مباہلہ کہتے ۔
ہیں ایک دوسرے پر لعنت بھیجنا اور مسلمان پر لعنت بھیجنا جائز نہیں ۔ مگر اب چونکہ وہ لوگ بڑے اصرار پر بھیجنا اور مگر
سے مجھ کو کافر ٹھہراتے ہیں اور حکم شرع یہ ہے کہ جو شخص کسی مسلمان کو کا فرٹھہر اوے اگر وہ شخص در حقیقت
کافر نہ ہو تو کفر اُلٹ کر اُسی پر پڑتا ہے جو کا فرٹھہراتا ہے۔ اسی بنا پر مجھے یہ حکم ہوا ہے کہ جو لوگ تجھ کو کافر
ٹھہراتے ہیں اور ابناء اور نساء رکھتے ہیں اور فتویٰ کفر کے پیشوا ہیں ان سے مباہلہ کی درخواست کر ۔
کا فرنہ
(۲) نشان کے بارے میں جو آپ نے لکھا ہے ، یہ بھی درست ہے۔ در حقیقت انسان دو قسم
کے ہوتے ہیں ۔ اوّل وہ جو زیرک اور زکی ہیں اور اپنے اندر قوت فیصلہ رکھتے ہیں اور متخاصمین کی
قیل و قال میں سے جو تقریر حق کی عظمت اور برکت اور روشنی اپنے اندر رکھتی ہے۔ اس تقریر کو پہچان
لیتے ہیں ۔ اور باطل جو تکلف اور بناوٹ کی بد بو رکھتا ہے وہ بھی ان کی نظر سے پوشیدہ نہیں رہتا۔
ایسے لوگ مثلاً حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شناخت کے لئے اس بات کے محتاج نہیں ہو سکتے کہ ان کے
سامنے سوئی کا سانپ بنایا جاوےا وے اور نہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شناخت کے لئے حاجت مند ہو
سکتے ہیں کہ ان کے ہاتھ سے مفلوجوں اور مجذوبوں کو اچھے ہوتے دیکھ لیں اور نہ ہمارے سید و مولی
حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں ایسے اعلیٰ درجہ کے لوگوں نے کبھی معجزہ طلب
کیا لے کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ صحابہ کبار رضی اللہ عنہم کوئی معجزہ دیکھ کر ایمان لائے تھے بلکہ وہ زکی
تھے اور نور قلب رکھتے تھے ۔ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا منہ دیکھ کر ہی پہچان لیا تھا کہ یہ
جھوٹوں کا منہ نہیں ہے۔ اس لئے خدائے تعالیٰ کے نزدیک صدیق اور راستباز ٹھہرے۔ انہوں نے
حق کو دیکھا اور ان کے دل بول اٹھے کہ یہ منجانب اللہ ہے۔
دوسری قسم کے وہ انسان ہیں جو معجزہ اور کرامت طلب کرتے ہیں ۔ ان کے حالات خدا تعالیٰ
نے قرآن کریم میں تعریف کے ساتھ بیان نہیں کئے اور اپنا غضب ظاہر کیا ہے جیسا کہ ایک جگہ
فرماتا ہے وَ أَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنْ جَاءَتْهُمْ آيَةً لِّيُؤْمِنُنَّ بِهَا
قُلْ إِنَّمَا الْآيَتُ عِنْدَ اللَّهِ وَمَا يُشْعِرُكُمْ أَنَّهَا إِذَا جَاءَتْ لَا يُؤْمِنُوْنَ کے یعنی یہ لوگ
عرفانی صاحب کے مجموعہ مکتوبات میں سہو کتابت سے ”نہیں“ لکھا لکھا گیا ہے ۔ کے الانعام: ۱۱۰
ا عرفا

سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر کوئی نشان دیکھیں تو ضرور ایمان لے آئیں گے ۔ ان کو کہہ دے کہ نشان
نے پاس ہیں اور تمہیں خبر نہیں کہ جب نشان بھی دیکھیں گے تو کبھی ایمان نہیں لائیں گے۔
پھر فرماتا ہے يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ أَيْتِ رَبِّكَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيْمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ
مِن قَبْلُ ! یعنی جب بعض نشان ظاہر ہوں گے تو اس دن ایمان لانا بے سود ہوگا اور جو شخص صرف
نشان کے دیکھنے کے بعد ایمان لایا ہے اس کو وہ ایمان نفع نہیں دے گا۔ پھر فرماتا ہے وَ يَقُولُونَ
مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ قُلْ لَّا أَمْلِكُ لِنَفْسِي ضَرًّا وَلَا نَفْعًا إِلَّا
مَا شَاءَ اللهُ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ کے الخ یعنی کافر کہتے ہیں کہ وہ نشان کب ظاہر ہوں گے اور یہ
وعدہ کب پورا ہو گا ؟ سوان کو کہہ دے کہ مجھے ان باتوں میں دخل نہیں ۔ نہ میں اپنے نفس کے لئے ضرر کا
مالک ہوں نہ نفع کا۔ مگر جو خدا چاہے۔ ہر یک گروہ کے لئے ایک وقت مقرر ہے جو ٹل نہیں سکتا اور پھر اپنے
رسول کو فرماتا ہے۔ وَإِن كَانَ كَبُرَ عَلَيْكَ إِعْرَاضُهُمْ فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَبْتَغِيَ
نَفَقًا فِي الْأَرْضِ أَوْ سُلَّمًا فِي السَّمَاءِ فَتَأْتِيَهُمْ بِآيَةٍ وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَى
الْهُدَى فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْجِهِلِينَ سے یعنی اگر تیرے پر (اے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ) ان
کافروں کا اعراض بہت بھاری ہے۔ سواگر تجھے طاقت ہے تو زمین میں سرنگ کھود کر یا آسمان پر زمینہ لگا
کر چلا جا اور ان کے لئے کوئی نشان لے آ۔ اور اگر خدا چاہتا تو ان سب کو جو نشان مانگتے ہیں ہدایت
دے دیتا۔ پس تو جاہلوں میں سے مت ہو۔
اب ان تمام آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں کا فرنشان
مانگا کرتے تھے۔ بلکہ قسمیں بھی کھاتے تھے کہ ہم ایمان لائیں گے مگر اللہ جل شانہ کی نظر میں وہ مور د غضب
تھے اور ان کے سوالات بیہودہ تھے ۔ بلکہ اللہ جل شانۂ صاف صاف فرماتا ہے کہ جو شخص نشان دیکھنے کے
بعد ایمان لاوے اس کا ایمان مقبول نہیں ۔ جیسا کہ ابھی آیت لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيْمَانُهَا تحرير
ہو چکی ہے اور اسی کے قریب قریب ایک دوسری آیت ہے اور وہ یہ ہے۔ وَلَقَدْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ
بِالْبَيِّنَتِ فَمَا كَانُوا لِيُؤْمِنُوا بِمَا كَذَّبُوا مِنْ قَبْلُ كَذَلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى
قُلُوبِ الْكَفِرِينَ هے یعنی پہلی اُمتوں میں جب ان کے نبیوں نے نشان دکھلائے تو ان نشانوں کو
الانعام: ۱۵۹ ۲ یونس : ۳۵۰،۴۹ الانعام: ۴۳۶ الانعام: ۱۵۹ ۵ الاعراف: ۱۰۲

دیکھ کر بھی لوگ ایمان نہ لائے ۔ کیونکہ وہ نشان دیکھنے سے پہلے تکذیب کر چکے تھے۔ اسی طرح خدا
ان لوگوں کے دلوں پر مہریں لگا دیتا ہے جو اس قسم کے کافر ہیں جو نشان سے پہلے ایمان نہیں لاتے ۔
یہ تمام آیتیں اور ایسا ہی اور بہت سی آیتیں قرآن کریم کی ، جن کا اس وقت لکھنا موجب طوالت
ہے ، بالا تفاق بیان فرما رہیں ہیں کہ نشان کو طلب کرنے والے مورد غضب الہی ہوتے ہیں اور جو
شخص نشان دیکھنے سے ایمان لاوے اس کا ایمان منظور نہیں ۔ اس پر دو اعتراض وارد ہوتے ہیں
اول یہ کہ نشان طلب کرنے والے کیوں مورد غضب الہی ہیں ۔ جو شخص اپنے اطمینان کے لئے یہ
آزمائش کرنا چاہتا ہے کہ یہ شخص منجانب اللہ ہے یا نہیں؟ بظاہر وہ نشان طلب کرنے کا حق رکھتا ہے تا
دھو کہ نہ کھاوے اور مردو دالہی کو مقبول الہی خیال نہ کر لیوے۔
اس وہم کا جواب یہ ہے کہ تمام ثواب ایمان پر مترتب ہوتا ہے۔ اور ایمان ۔ اور ایمان اسی بات کا نام ہے
کہ جو بات پردہ غیب میں ہو اس کو قرائن مرتبہ کے لحاظ سے قبول کیا جائے ۔ یعنی اس قدر دیکھ لیا
جائے کہ مثلاً صدق کے وجوہ کذب کے وجوہ پر غالب ہیں اور قرائن موجودہ ایک شخص کے صادق
ہونے پر بہ نسبت اس کے کا ذب ہونے کے بکثرت پائے جاتے ہیں ۔
یہ تو ایمان کی حد ہے لیکن اگر اس حد سے بڑھ کر کوئی شخص نشان طلب کرتا ہے تو وہ عنداللہ فاسق
ہے اور اسی کے بارے میں اللہ جلتا نہ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ نشان دیکھنے کے بعد اس کو ایمان
نفع نہیں دے گا ۔ یہ بات سوچنے سے جلد سمجھ میں آسکتی ہے کہ انسان انسان ایمان لانے سے کیوں خدا تعالیٰ
کی رضا مندی حاصل کرتا ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ جن چیزوں کو ہم ایمانی طور پر قبول کر لیتے ہیں وہ
بكل الوجوہ ہم پر مکشوف نہیں ہوتیں مثلاً انسان خدا تعالیٰ پر ایمان لاتا ہے مگر اس کو دیکھا نہیں ۔
فرشتوں پر بھی ایمان لاتا ہے لیکن وہ بھی نہیں دیکھے ۔ بہشت اور دوزخ پر ایمان لاتا ہے اور وہ بھی نظر
سے غائب ہیں ، محض حُسنِ ظن سے مان لیتا ہے اس لئے خدائے تعالیٰ کے نزدیک صادق ٹھہر جاتا
ہے اور یہ صدق اس کے لئے موجب نجات ہو جاتا ہے۔ ورنہ ظاہر ہے کہ بہشت اور دوزخ اور
ملائک ایک مخلوق خدائے تعالیٰ کی ہے، ان پر ایمان لانا نجات سے کیا تعلق رکھتا ہے۔ جو چیز واقعی
طور پر موجود ہے اور بدیہی طور پر اس کا موجود ہونا ظاہر ہے اگر ہم اس کو موجود مان لیں تو کس اجر
کے ہم مستحق ٹھہر سکتے ہیں ۔ مثلاً اگر ہم یہ کہیں کہ آفتاب کے وجود پر ایمان لائے اور زمین پر ایمان

لائے کہ موجود ہے اور چاند کے موجود ہونے پر بھی ایمان لائے اور اس بات پر ایمان لائے کہ دنیا
میں گدھے بھی ہیں اور گھوڑے بھی اور خچر بھی اور بیل بھی اور طرح طرح کے پرند بھی ، تو کیا اس ،
ایمان سے کسی ثواب کی توقع ہو سکتی ہے؟ پھر کیا وجہ ہے کہ جب ہم مثلاً ملائک کے وجود پر ایمان
لاتے ہیں تو خدائے تعالیٰ کے نزدیک مومن ٹھہرتے ہیں اور مستحق ثواب بنتے ہیں اور جب ہم ان
تمام حیوانات پر ایمان لاتے ہیں جو زمین پر ہماری نظر کے سامنے موجود ہیں تو ایک ذرہ بھی ثواب
نہیں ملتا حالانکہ ملائک اور دوسری سب چیزیں برابر خدائے تعالیٰ کی مخلوق ہیں ۔ پس اس کی یہی وجہ
ہے کہ ملائک پردہ غیب میں ہیں اور دوسری چیزیں یقینی طور پر ہمیں معلوم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ
قیامت کے دن ایمان لانا منظور نہیں ہو گا یعنی اگر اس وقت کوئی شخص خدا تعالیٰ کی تجلیات دیکھ کر اور
اس کے ملائک اور بہشت اور دوزخ کا مشاہدہ کر کے یہ کہے کہ اب میں ایمان لایا تو منظور نہ ہو گا۔
کیوں منظور نہ ہوگا ؟ اسی وجہ سے کہ اس وقت کوئی پردہ غیب درمیان نہ ہوگا تا اس سے ماننے والے
کا صدق ثابت ہو۔
اب پھر ذرا غور کر کے اس بات کو سمجھ لینا چاہئے کہ ایمان کس بات کو کہتے ہیں اور ایمان لانے
پر کیوں ثواب ملتا ہے؟ امید ہے کہ آپ بفضلہ تعالیٰ تھوڑ اسا فکر کر کے اس بات کو جلد سمجھ جائیں گے
کہ ایمان لانا اس طرز قبول سے مراد ہے کہ جب بعض گوشے یعنی بعض پہلو کسی حقیقت کے جس پر
ایمان لایا جاتا ہے مخفی ہوں اور نظر دقیق سے سوچ کر اور قرائن مرجہ کو دیکھ کر اس حقیقت کو قبل اس
کے کہ وہ بکلی کھل جائے ، قبول کر لیا جائے ۔ یہ ایمان ہے جس پر ثواب مترتب ہوتا ہے اور اگر چہ
رسولوں اور نبیوں اور اولیاء کرام علیہم السلام سے بلا شبہ نشان ظاہر ہوتے ہیں ۔ مگر سعید آدمی جو
خدائے تعالیٰ کے پیارے ہیں ان نشانوں سے پہلے اپنی فراست صحیحہ کے ساتھ قبول کر لیتے ہیں اور
جو لوگ نشانوں کے بعد قبول کرتے ہیں وہ لوگ خدائے تعالیٰ کی نظر میں ذلیل اور بے قدر ہیں ۔ بلکہ
قرآن کریم بآواز بلند بیان فرماتا ہے کہ جو لوگ نشان دیکھنے کے بغیر حق کو قبول نہیں کر سکتے وہ نشان
کے بعد بھی قبول نہیں کرتے ۔ کیونکہ نشان کے ظاہر ہونے سے پہلے وہ بالجبر منکر ہوتے ہیں اور علانیہ
کہتے پھرتے ہیں کہ یہ شخص کذاب اور جھوٹا ہے کیونکہ اس نے کوئی نشان نہیں دکھلایا۔ اور ان کی
ضلالت کا زیادہ یہ موجب ہوتا ہے کہ خدائے تعالیٰ بھی باعث آزمائش اپنے بندوں کے نشان

دکھلانے میں عمداً تا خیر اور توقف ڈالتا ہے اور وہ لوگ تکذیب اور انکار میں بڑھتے جاتے ہیں یہاں
تک کہ انکار میں ترقی کرتے کرتے اپنی راؤں لے کو پختہ کر لیتے ہیں اور دعوی سے کہنے لگتے ہیں کہ
در حقیقت یہ شخص کذاب ہے ، مفتری ہے ، مکار ہے، دروغگو ہے، جھوٹا ہے اور منجانب اللہ نہیں ہے۔
پس جب وہ شدت سے اپنی رائے کو قائم کر چکتے ہیں اور تقریروں کے ذریعہ سے اور تحریروں کے
ذریعہ سے اور مجلسوں میں بیٹھ کر اور منبروں پر چڑھ کر اپنی مستقل رائے دنیا میں پھیلا دیتے ہیں کہ
در حقیقت یہ شخص کذاب ہے۔ تب اس وقت عنایت الہی توجہ فرماتی ہے کہ اپنے عاجز بندے کی عزت
اور صداقت ظاہر کرنے کے لئے کوئی اپنا نشان ظاہر کرے ۔ سو اس وقت کوئی غیبی نشان ظاہر ہوتا ہے
جس سے صرف وہ لوگ فائدہ اُٹھاتے ہیں جو پہلے مان چکے تھے اور انصار حق میں داخل ہو گئے تھے ۔
یا وہ جنہوں نے اپنی زبانوں اور اپنی قلموں اور اپنے خیالات کو مخالفانہ اظہار سے بچا لیا تھا۔ لیکن وہ
بد نصیب گروہ جو مخالفانہ راؤں کو ظاہر کر چکے تھے ۔ وہ نشان دیکھنے کے بعد بھی اس کو قبول نہیں کر سکتے
کیونکہ وہ تو اپنی رائیں علی رؤس الاشهاد شائع کر چکے ۔ اشتہار دے چکے ۔ مہریں لگا چکے کہ یہ شخص
در حقیقت کذاب ہے اس لئے اب اپنی مشہور کردہ رائے سے مخالف اقرار کرنا ان کے لئے مرنے
سے بھی زیادہ سخت ہو جاتا ہے۔ کیونکہ اس سے ان کی ناک کٹتی ہے اور ہزاروں لوگوں پر ان کی
حماقت ثابت ہوتی ہے کہ پہلے تو بڑے زور شور سے دعوی کرتے تھے کہ یہ شخص ضرور کا ذب ہے،
ضرور کا ذب ہے، اور قسمیں کھاتے اور اپنی عقل اور علمیت جتلاتے تھے اور اب اسی کی تائید کرتے
ہیں ۔
اور میں پہلے اس سے بیان کر چکا ہوں کہ ایمان لانے پر ثواب اسی وجہ سے ملتا ہے کہ ایمان لانے
والا چند قرائن صدق کے لحاظ سے ایسی باتوں کو قبول کر لیتا ہے کہ وہ ہنوز مخفی ہیں ۔ جیسا کہ اللہ جل شانہ
نے مومنوں کی تعریف قرآن کریم میں فرمائی ہے يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ کے یعنی ایسی بات کو مان
لیتے ہیں کہ وہ ہنوز در پردہ غیب ہے۔ جیسا کہ صحابہ کرام نے ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کو
مان لیا اور کسی نے نشان نہ مانگا اور کوئی ثبوت طلب نہ کیا اور گو بعد اس کے اپنے وقت پر بارش کی
طرح نشان بر سے اور معجزات ظاہر ہوئے۔ ہوئے۔ لیکن صحابہ کرام ایمان لانے میں معجزات کے محتاج نہیں
لے رائے کی جمع رایوں کے البقرہ: ۴

ہوئے ۔ اور اگر وہ معجزات کے دیکھنے پر ایمان موقوف رکھتے تو ایک ذرہ بزرگی ان کی ثابت نہ ہوتی
اور عوام میں سے شمار کئے جاتے اور خدائے تعالیٰ کے مقبول اور پیارے بندوں میں داخل نہ ہو
سکتے ۔ کیونکہ جن جن لوگوں نے نشان مانگا خدائے تعالیٰ نے ان پر عتاب ظاہر کیا اور در حقیقت ان
کا انجام اچھا نہ ہوا اور اکثر وہ بے ایمانی کی حالت میں ہی مرے۔ غرض خدائے تعالیٰ کی تمام کتابوں
سے ثابت ہوتا ہے کہ نشان مانگنا کسی قوم کے لئے مبارک نہیں ہوا اور جس نے نشان مانگا وہی تباہ
ہوا۔ انجیل میں بھی حضرت مسیح فرماتے ہیں کہ اس وقت کے حرام کار مجھ سے نشان مانگتے ہیں ان کو کوئی
نشان نہیں دیا جائے گا۔
میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ بالطبع ہر یک شخص کے دل میں اس جگہ یہ سوال پیدا ہو گا کہ بغیر کسی
نشان کے حق اور باطل میں انسان کیونکر فرق کر سکتا ہے اور اگر بغیر نشان دیکھنے کے کسی کو منجانب اللہ
قبول کیا جائے تو ممکن ہے کہ اس قبول کرنے میں دھوکا ہو ۔
اس کا جواب وہی ہے جو میں لکھ چکا ہوں کہ خدائے تعالیٰ نے ایمان کا ثواب اکثر اسی امر سے
مشروط کر رکھا ہے کہ نشان دیکھنے سے پہلے ایمان ہو۔ اور حق اور باطل میں فرق کرنے کے لئے یہ
کافی ہے کہ چند قرائن جو وجہ تصدیق ہو سکیں اپنے ہاتھ میں ہوں اور تصدیق کا پلہ تکذیب کے پلّہ سے
بھاری ہو ۔ مثلاً حضرت صدیق اکبر ابو بکر رضی اللہ عنہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے تو
انہوں نے کوئی معجزہ طلب نہیں کیا اور جب پوچھا گیا کہ کیوں ایمان لائے؟ تو بیان کیا کہ میرے پر
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا امین ہونا ثابت ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ انہوں نے کبھی کسی انسان کی
نسبت بھی جھوٹ کو استعمال نہیں کیا چہ جائیکہ خدا تعالیٰ پر جھوٹ باندھیں ۔ ایسا ہی اپنے اپنے مذاق پر
ہر یک صحابی ایک ایک اخلاقی یا تعلیمی فضیلت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دیکھ کر اور اپنی نظر دقیق
سے اس کو وجہ صداقت ٹھہرا کر ایمان لائے تھے اور ان میں سے کسی نے بھی نشان نہیں مانگا تھا اور
کا ذب اور صادق میں فرق کرنے کے لئے ان کی نگاہوں میں یہ کافی تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
تقویٰ کے اعلیٰ مراتب پر ہیں ۔ اپنے منصب کے اظہار میں بڑی شجاعت اور استقامت رکھتے ہیں
اور جس تعلیم کو لائے ہیں وہ دوسری تعلیموں سے صاف تر اور پاک تر اور سراسر نور ہے اور تمام اک تر اور سراسر نور ہے اور تمام
اخلاق حمیدہ میں بے نظیر ہیں اور لکھی جوش ان میں اعلیٰ درجہ کے پائے جاتے ہیں اور صداقت ان

کے چہرہ پر برس رہی ہے۔ پس انہیں باتوں کو دیکھ کر انہوں نے قبول کر لیا کہ وہ در حقیقت خدائے تعالیٰ
کی طرف سے ہیں ۔ اس جگہ یہ نہ سمجھا جائے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے معجزات ظاہر
نہیں ہوئے ۔ بلکہ تمام انبیاء سے زیادہ ظاہر ہوئے۔ لیکن عادت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ اوائل
میں کھلے کھلے معجزات اور نشان مخفی رہتے ہیں تا صادقوں کا صدق اور کا ذبوں کا کذب پر کھا جائے ۔ یہ
زمانہ ابتلا کا ہوتا ہے اور اس میں کوئی کھلا کھلا نشان ظاہر نہیں ہوتا ۔ پھر جب ایک گروہ صافی دلوں
کا اپنی نظر دقیق سے ایمان لے آتا ہے اور عوام کا لانعام باقی رہ جاتے ہیں تو ان پر حجت پوری
سے
کرنے کے لئے یا ان پر عذار یا ان پر عذاب نازل کرنے کے لئے نشان ظاہر ہوتے ہیں ۔ مگر ان نشانوں
وہی لوگ فائدہ اُٹھاتے ہیں جو پہلے ایمان لا چکے تھے اور بعد میں ایمان لانے والے بہت کم ہوتے
ہیں ۔ کیونکہ ہر روزہ تکذیب سے ان کے دل سخت ہو جاتے ہیں اور اپنی مشہور کردہ راؤں کو وہ بدل
نہیں سکتے ۔ آخر اسی کفر اور انکار میں واصل جہنم ہوتے ہیں ۔
مجھے دلی خواہش ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ آپ کو یہ بات سمجھ آجاوے کہ در حقیقت ایمان
کے مفہوم کے لئے یہ بات ضروری ہے کہ پوشیدہ چیزوں کو مان لیا جائے ۔ اور جب ایک چیز کی
حقیقت ہر طرح سے کھل جائے یا ایک وافر حصہ اس کا کھل جائے تو پھر اس کا مان لینا ایمان میں داخل
نہیں ۔ مثلاً اب جو دن کا وقت ہے۔ اگر میں یہ کہوں کہ میں اس بات پر ایمان لاتا ہوں کہ اب دن
ہے، رات نہیں ہے تو میرے اس ماننے میں کیا خوبی ہو گی اور اس ماننے میں مجھے دوسروں پر کیا
زیادت ہے۔ سعید آدمی کی پہلی نشانی یہی ہے کہ اس بابرکت بات کو سمجھ لے کہ ایمان کس چیز کو کہا جاتا
ہے۔ کیونکہ جس قدر ابتدائے دنیا سے لوگ انبیاء کی مخالفت کرتے آئے ہیں ان کی عقلوں پر یہی
پردہ پڑا ہوا تھا کہ وہ ایمان کی حقیقت کو نہیں سمجھتے تھے اور چاہتے تھے کہ جب تک دوسرے امور مشہودہ
محسوسہ کی طرح انبیاء کی نبوت اور ان کی تعلیم کھل نہ جائے تب تک قبول کرنا مناسب نہیں اور وہ
بیوقوف یہ خیال نہیں کرتے تھے کہ کھلی ہوئی چیز کو ماننا ایمان میں کیونکر داخل ہو گا ۔ وہ تو ہندسہ اور
حساب کی طرح ایک علم ہوا نہ کہ ایمان ۔ پس یہی حجاب تھا کہ جس کی وجہ سے ابو جہل اور ابولہب
وغیرہ اوائل میں ایمان لانے سے محروم رہے اور پھر جب اپنی تکذیب میں پختہ ہو گئے اور مخالفانہ
راؤں پر اصرار کر چکے ۔ اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے کھلے کھلے نشان ظاہر

ہوئے تب انہوں نے کہا کہ اب قبول کرنے سے مرنا بہتر ہے۔ غرض نظر دقیق سے صادق کے صدق
کو شناخت کرنا سعیدوں کا کام ہے اور نشان طلب کرنا نہایت منحوس طریق اور اشقیا کا شیوہ ہے۔
ہا ۔ جس کی وجہ سے کروڑ ہا منکر ہیزم جہنم ہو چکے ہیں۔ خدائے تعالیٰ اپنی سنت کو نہیں بدلتا ۔ وہ جیسا کہ
اس نے فرما دیا ہے ان ہی کے ایمان کو ایمان سمجھتا ہے جو زیادہ ضد نہیں کرتے اور قرائن مرجحہ کو دیکھ
کر اور علامات صدق پا کر صادق کو قبول کر لیتے ہیں اور صادق کا کلام ، صادق کی راستبازی ، صادق
کی استقامت اور خود صادق کا منہ ان کے نزدیک اس کے صدق پر گواہ ہوتا ہے ۔ مبارک وہ جن کو
مردم شناسی کی عقل دی جاتی ہے۔
ماسوا اس کے جو شخص ایک نبی متبوع علیہ السلام کا متبع ہے اور اس کے فرمودہ پر اور کتاب اللہ پر
ایمان لاتا ہے ۔ اس کی آزمائش انبیاء کی آزمائش کی طرح کرنا ایک قسم کی نا سمجھی ہے کیونکہ انبیاء اس
لئے آتے ہیں کہ تا ایک دین سے دوسرے دین میں داخل کریں اور ایک قبلہ سے دوسرا قبلہ مقرر
کراویں اور بعض احکام کو منسوخ کریں اور بعض نئے احکام لاویں ۔ لیکن اس جگہ تو ایسے انقلاب
کا دعویٰ نہیں ہے۔ وہی اسلام ہے جو پہلے تھا۔ وہی نمازیں ہیں جو پہلے تھیں ۔ وہی رسول مقبول
صلی اللہ اللہ علیہ وسلم ہے جو پہلے تھا اور وہی کتاب کریم ہے جو پہلے تھی ۔ اصل دین میں سے کوئی ایسی
بات چھوڑنی نہیں پڑی جس سے اس قدر حیرانی ہو۔ مسیح موعود کا دعوی اس حالت میں گراں اور قابلِ
احتیاط ہوتا کہ جب کہ اس دعوی کے ساتھ نعوذ باللہ کچھ دین کے احکام کی کمی بیشی ہوتی اور ہماری عملی
حالت دوسرے مسلمانوں سے کچھ فرق رکھتی ۔ اب جبکہ ان باتوں میں سے کوئی بھی نہیں ۔ صرف
ما بہ النزاع حیات مسیح اور وفات مسیح ہے اور مسیح موعود کا دعویٰ اس مسئلہ کی در حقیقت ایک فرع ہے اور
اس دعولٰی سے مراد کچھ عملی انقلاب نہیں اور نہ اسلامی اعتقادات پر اس کا کچھ مخالفانہ اثر ہے۔ تو کیا
اس دعوی کے تسلیم کرنے کے لئے کسی بڑے معجزہ یا کرامت کی حاجت ہے؟ جس کا مانگنا رسالت کے
دعوئی میں عوام کا قدیم شیوہ ہے۔ ایک مسلمان جسے تائید اسلام کے لئے خدا تعالیٰ نے بھیجا۔ جس کے
مقاصد یہ ہیں کہ تا دین اسلام کی خوبیاں لوگوں پر ظاہر کرے اور آج کل کے فلسفی وغیرہ الزاموں
سے اسلام کا پاک ہونا ثابت کر دیوے اور مسلمانوں کو اللہ اور رسول کی محبت کی طرف رجوع
دلاوے۔ کیا اس کا قبول کرنا ایک منصف مزاج اور خدا ترس آدمی پر کوئی مشکل امر ہے؟

مسیح موعود کا دعوئی اگر اپنے ساتھ ایسے لوازم رکھتا جن سے شریعت کے احکام اور عقائد پر کچھ
مخالفانہ اثر پہنچتا تو بے شک ایک ہولناک بات تھی۔ لیکن دیکھنا چاہئے کہ میں نے اس دعوی کے ساتھ
کس اسلامی حقیقت کو منقلب کردیا ہے ۔ کون سے احکام اسلام میں سے ایک ذرہ بھی کم یا زیادہ کر دیا
ہے ہاں ایک پیشگوئی کے وہ معنی کئے گئے ہیں جو خدا تعالیٰ نے اپنے وقت پر مجھ پر کھولے ہیں
اور قرآن کریم ان معنوں کی صحت کے لئے گواہ ہے اور احادیث صحیحہ بھی ان کی شہادت دیتی
ہیں ۔ پھر نہ معلوم کہ اس قدر کیوں شور و غوغا ہے؟
ہاں طالب حق ایک سوال بھی اس جگہ کر سکتا ہے اور وہ یہ کہ مسیح موعود کا دعوی تسلیم کرنے کے
لئے کون سے قرائن موجود ہیں؟ کیونکہ کسی مدعی کی صداقت ماننے کے لئے قرائن تو چاہیے خصوصاً
آج کل کے زمانہ میں جو مکر اور فریب اور بد دیانتی سے بھرا ہوا ہے اور دعاوی باطلہ کا بازار گرم ہے ۔
اس سوال کے جواب میں مجھے یہ کہنا کافی ہے کہ مندرجہ ذیل امور طالب حق کے لئے بطور
علامات اور قرائن کے ہیں ۔
(۱) اول وہ پیشگوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جو تو اتر معنوی تک پہنچ گئی ہے جس کا مطلب
یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ ہر ایک صدی کے سر پر وہ ایسے شخص کو مبعوث کرے گا جو دین
کو پھر تازہ کر دے گا اور اس کی کمزوریوں کو دور کر کے پھر اپنی اصلی طاقت اور قوت پر اس کو لے
آوے گا۔ اس پیشگوئی کے رو سے ضرور تھا کہ کوئی شخص اس چودہویں صدی پر بھی خدا تعالیٰ کی طرف
سے مبعوث ہوتا اور موجودہ خرابیوں کی اصلاح کے لئے پیش قدمی دکھلاتا۔ سو یہ عاجز عین وقت پر
مامور ہوا ۔ اس سے پہلے صدہا اولیاء نے اپنے الہام سے گواہی دی تھی کہ چودہویں صدی کا مجدد
مسیح موعود ہوگا۔ اور احادیث صحیحہ نبویہ پکار پکار کر کہتی ہیں کہ تیرہویں صدی کے بعد ظہور مسیح ہے ۔
پس کیا اس عاجز کا یہ دعوی اس وقت عین اپنے محل اور اپنے وقت پر نہیں ہے؟ کیا یہ ممکن ہے کہ فرمودہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطا جاوے۔ میں نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ اگر فرض کیا جاوے کہ
چودہویں صدی کے سر پر مسیح موعود پیدا نہیں ہوا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کئی پیشگوئیاں
خطا جاتی ہیں اور صدہا بزرگوار صاحب الہام جھوٹے ٹھہرتے ہیں ۔
(۲) اس بات کو بھی سوچنا چاہیے کہ جب علماء سے یہ سوال کیا جائے کہ چودھویں صدی کا مجدد

ہونے کے لئے بجز اس احقر کے اور کس نے دعوی کیا ہے اور کس نے منجانب اللہ آنے کی خبر دی ہے
اور ملہم ہونے اور مامور ہونے کا دعویٰ کیا ہے؟ تو اس کے جواب میں وہ بالکل خاموش ہیں اور کسی
شخص کو پیش نہیں کر سکتے جس نے ایسا دعویٰ کیا ہو۔ اور یہ یاد رکھنا چاہئے کہ مسیح موعود ہونے کا دعویٰ
ملہم من اللہ اور مجدد من اللہ کے دعوئی سے کچھ بڑا نہیں ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ جس کو یہ رتبہ حاصل
ہو کہ وہ خدا تعالیٰ کا ہمکلام ہو ۔ اس کا نام منجانب اللہ خواہ مثیل مسیحہو اور خواہ مثیل موسیٰ ہو ، یہ
تمام نام اس کے حق میں جائز ہیں ۔ مثیل ہونے میں کوئی اصلی فضیلت نہیں ۔ اصلی اور حقیقی فضیلت
ملهم من الله اور کلیم اللہ ہونے میں ہے۔ پھر جس شخص کو مکالمہ الہیہ کی فضیلت حاصل ہو گئی اور کسی
خدمت دین کے لئے مامور من اللہ ہو گیا تو اللہ جل شانہ وقت کے مناسب حال اس کا کوئی نام رکھ سکتا
ہے۔ یہ نام رکھنا تو کوئی بڑی بات نہیں ۔ اسلام میں موسیٰ ۔ عیسی ۔ داؤد سلیمان ۔ یعقوب وغیرہ
بہت سے نام نبیوں کے نام پر لوگ رکھ لیتے ہیں ۔ اس تفاول کی نیت سے کہ ان کے اخلاق انہیں
حاصل ہو جائیں پھر اگر خدا تعالیٰ کسی کو اپنے مکالمہ کا شرف دے کر کسی موجودہ مصلحت کے موافق
اس کا کوئی نام بھی رکھ دے تو اس میں کیا استبعاد ہے؟
اور اس زمانہ کے مجدد کا نام مسیح موعود رکھنا اس مصلحت پر مبنی معلوم ہوتا ہے کہ اس مجدد کا
عظیم الشان کام عیسائیت کا غلبہ توڑنا اور ان کے حملوں کو دفع کرنا اور ان کے فلسفہ کو جو مخالف قرآن
ہے۔ دلائل قویہ کے ساتھ توڑنا اور ان پر اسلام کی حجت پوری کرنا ہے کیونکہ سب سے بڑی آفت
اس زمانہ میں اسلام کیلئے جو بغیر تائید الہی دور نہیں ہوسکتی ، عیسائیوں کے فلسفیانہ حملے اور مذہبی نکتہ چینیاں
ہیں جن کے دور کرنے کے لئے ضرور تھا کہ خدائے تعالیٰ کی طرف سے کوئی آوے۔ اور جیسا کہ
میرے پر کشفاً کھولا گیا ہے ۔ حضرت مسیح کی روح ان افتراؤں کی وجہ سے جو اُن پر اس زمانہ میں کئے
گئے ، اپنے مثالی نزول کے لئے شدت جوش میں تھی ۔ اور خدا تعالیٰ سے درخواست کرتی تھی کہ اس
وقت مثالی طور پر اس کا نزول ہو ۔ سو خدائے تعالیٰ نے اس کے جوش کے موافق اس کی مثال کو دنیا ہو۔سو
میں بھیجا تا وہ وعدہ پورا ہو جو پہلے سے کیا گیا تھا۔
یہ ایک سر اسرار الہیہ میں سے ہے کہ جب کسی رسول یا نبی کی شریعت اس کے فوت ہونے کے
بعد بگڑ جاتی ہے اور اس کی اصل تعلیموں اور ہدایتوں کو بدلا کر بیہودہ اور بیجا باتیں اس کی طرف

منسوب کی جاتی ہیں ۔ اور ناحق کا جھوٹ افتراء کر کے یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ وہ تمام کفر اور بدکاری
کی باتیں اس نبی نے ہی سکھلائی تھیں تو اس نبی کے دل میں ان فسادوں اور تہمتوں کے دُور کرنے
کے لئے ایک اشد توجہ اور اعلیٰ درجہ کا جوش پیدا ہو جاتا ہے ۔ تب اس نبی کی روحانیت تقاضا کرتی ہے
کہ کوئی قائم مقام اس کا زمین پر پیدا ہو۔
اب غور سے اس معرفت کے دقیقہ کو سنو کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو دو مرتبہ یہ موقعہ پیش آیا کہ ان
کی روحانیت نے قائم مقام طلب کیا۔ اوّل جبکہ ان کے فوت ہونے پر چھ سو برس گزر گیا اور
یہودیوں نے اس بات پر حد سے زیادہ اصرار کیا کہ وہ نعوذ باللہ ، مگار اور کا ذب تھا اور اس کا ناجائز
طور پر تولد تھا اور اسی لئے وہ مصلوب ہوا اور عیسائیوں نے اس بات پر غلو کیا کہ وہ خدا تھا اور خدا کا
بیٹا تھا اور دنیا کو نجات دینے کے لئے اس نے صلیب پر جان دی ۔ پس جبکہ مسیح علیہ السلام کی بابرکت
شان میں نابکار یہودیوں نے نہایت خلاف تہذیب جرح کی اور بموجب توریت کی اس آیت کے جو
کتاب استثناء میں ہے کہ جو شخص صلیب پر کھینچا جائے وہ لعنتی ہوتا ہے، نعوذ باللہ ، حضرت مسیح علیہ السلام
کو لعنتی قرار دیا اور مفتری اور کا ذب اور نا پاک پیدائش والا ٹھہرایا اور عیسائیوں نے ان کی مدح میں
اطراء کر کے ان کو خدا ہی بنا دیا اور ان پر یہ تہمت لگائی کہ یہ تعلیم انہیں کی ہے ۔ تب یہ اعلام الہی
مسیح کی روحانیت جوش میں آئی اور اس نے ان تمام الزاموں سے اپنی بریت چاہی اور خدا تعالیٰ
سے اپنا قائم مقام چاہا تب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے جن کی بعثت کی اغراض کثیرہ
میں سے ایک یہ بھی غرض تھی کہ ان تمام بیجا الزاموں سے مسیح کا دامن پاک ثابت کریں اور اس کے
حق میں صداقت کی گواہی دیں ۔ یہی وجہ ہے کہ خود مسیح نے یوحنا کی انجیل کے ۱۶ باب آیت : ۷ تا ۱۶
میں کہا ہے کہ ” لیکن میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ میرا جانا تمہارے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ اگر میں نہ
جاؤں تو وہ مددگار ( یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم) تمہارے پاس نہ آئے گا لیکن اگر جاؤں گا تو اسے
تمہارے پاس بھیج دوں گا ۔ اور وہ آکر دنیا کو گناہ اور راستبازی اور عدالت کے بارے میں
قصور وار ٹھہرائے گا۔ گناہ کے بارے میں اس لئے کہ وہ مجھ پر ایمان نہیں لائے ۔ راستبازی کے
بارے میں اس لئے کہ میں باپ کے پاس جاتا ہوں اور تم مجھے پھر نہ دیکھو گے۔ عدالت کے بارے
میں اس لئے کہ دنیا کا سردار مجرم ٹھہرایا گیا۔ مجھے تم سے اور بھی بہت سی باتیں کہنا ہے مگر اب تم ان کی

آج 10 میں سے 10 باقی