مکتوب نمبر ۸
مکتوبات احمد (جلد دوم), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
برداشت نہیں کر سکتے ۔ لیکن جب وہ یعنی سچائی کا روح آئے گا تو تم کو تمام سچائی کی راہ دکھائے گا۔
اس لئے کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہے گا لیکن جو کچھ سنے گا وہی کہے گا اور تمہیں آئندہ کی خبریں دے
گا ۔ وہ میرا جلال ظاہر کرے گا ۔ اس لئے کہ مجھ ہی سے حاصل کر کے تمہیں خبریں دے گا۔ جو کچھ
باپ کا ہے وہ سب میرا ہے۔ اس لئے میں نے کہا کہ وہ مجھ ہی سے حاصل کرتا ہے اور تمہیں خبریں
دے گا“۔ (لوقا باب ۱۳، آیت: ۳۵)
ان آیات میں مسیح کا یہ فقرہ کہ میں اسے تم پاس بھیج دوں گا ۔ اس بات پر صاف دلالت کرتا ہے
کہ مسیح کی روحانیت اس کے آنے کے لئے تقاضا کرے گی اور یہ فقرہ کہ باپ اس کو میرے نام سے
بھیجے گا۔ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ وہ آنے والا مسیح کی تمام روحانیت پائے گا اور اپنے کمالات
کی ایک شاخ کی رو سے وہ مسیح ہو گا ۔ جیسا کہ ایک شاخ کی رو سے وہ موسیٰ ہے۔ بات یہ ہے کہ
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء کے نام اپنے اندر جمع رکھتے ہیں ۔ کیونکہ وہ وجود پاک جامع
کمالات متفرقہ ہے۔ پس وہ موسیٰ بھی ہے اور عیسیٰ بھی اور آدم بھی اور ابراہیم بھی اور یوسف بھی اور
یعقوب بھی ۔ اسی کی طرف اللہ جلشانہ اشارہ فرماتا ہے ۔ فَبِهُدهُمُ اقْتَدِهُ ، یعنی اے رسول الله !
تو ان تمام ہدایات متفرقہ کو اپنے وجود میں جمع کرلے جو ہر یک نبی خاص طور پر اپنے ساتھ رکھتا تھا۔
پس اس سے ثابت ہے کہ تمام انبیاء کی شانیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں شامل تھیں اور
در حقیقت محمد کا نام صلی اللہ علیہ وسلم اسی کی طرف اشارہ کرتا ہے کیونکہ محمد کے یہ معنی ہیں کہ بغایت
تعریف کیا گیا۔ اور غایت درجہ کی تعریف تبھی متصور ہو سکتی ہے کہ جب انبیاء کے تمام کمالات متفرقہ
اور صفات خاصہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں جمع ہوں ۔ چنانچہ قرآن کریم کی بہت سی آیتیں جن کا
اس وقت لکھنا موجب طوالت ہے ، اسی پر دلالت کرتی بلکہ بصراحت بتلاتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی ذات پاک باعتبار اپنی صفات اور کمالات کے مجموعہ انبیاء تھی اور ہر ایک نبی نے اپنے
وجود کے ساتھ مناسبت پا کر یہی خیال کیا کہ میرے نام پر وہ آنے والا ہے۔ اور قرآن کریم ایک جگہ
فرماتا ہے کہ سب سے زیادہ ابراہیم سے مناسبت رکھنے والا یہ نبی ہے اور بخاری میں ایک حدیث ہے
جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میری مسیح سے بشدت منا سبت ہے اور اس کے
ا الانعام: 91
وجود سے میرا وجود ملا ہوا ہے۔ پس اس حدیث میں حضرت مسیح کے اس فقرہ کی تصدیق ہے کہ وہ نبی
میرے نام پر آئے گا۔ سو ایسا ہی ہوا کہ ہمارا مسیح صلی اللہ علیہ وسلم جب آیا تو اس نے مسیح ناصری کے
نا تمام کاموں کو پورا کیا اور اس کی صداقت کے لئے گواہی دی اور ان تہمتوں سے اس کو بری قرار دیا
جو یہود اور نصاری نے اس پر لگائی تھیں اور مسیح کی روح کو خوشی پہنچائی ۔ یہ مسیح ناصری کی روحانیت کا
پہلا جوش تھا جو ہمارے سید ہمارے مسیح خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے اپنی مراد کو پہنچا۔
فالحمد الله -
صفت اسم او ر ا
پھر دوسری مرتبہ مسیح کی روحانیت اس وقت جوش میں آئی کہ جب نصاری میں دجالیت کی
اور اکمل طور پر آگئی اور جیسا کہ لکھا ہے کہ دجال نبوت کا دعوی بھی کرے گا اور خدائی کا
بھی ۔ ایسا ہی انہوں نے کیا ۔ نبوت کا دعوی اس طرح پر کیا کہ کلام الہی میں اپنی طرف سے وہ دخل
دئے ، وہ قواعد مرتب کئے اور وہ تنسیخ ترمیم کی جو ایک نبی کا کام تھا۔ جس حکم کو چاہا قائم کر دیا اور اپنی
طرف سے عقائد نامے اور عبادت کے طریقے گھڑے اور ایسی آزادی سے مداخلت بیجا کی کہ گویا ان
باتوں کے لئے وحی الہی ان پر نازل ہو گئی ۔ سوال ہی کتابوں میں اس قدر بیجا دخل دوسرے رنگ میں
نبوت کا دعوی ہے۔ اور خدائی کا دعوی اس طرح پر کہ ان کے فلسفہ دانوں نے یہ ارادہ کیا کہ کسی
طرح تمام کام خدائی کے ہمارے قبضہ میں آجائیں جیسا کہ ان کے خیالات اس ارادہ پر شاہد ہیں کہ
وہ دن رات ان فکروں میں پڑے ہوئے ہیں کہ کسی طرح ہم ہی مینہ برسائیں اور نطفہ کو کسی آلہ میں
ڈال کر اور رحم عورت میں پہنچا کر بچے بھی پیدا کر لیں ۔ اور ان کا عقیدہ ہے کہ خدا کی تقدیر کچھ چیز ہ
نہیں بلکہ نا کامی ہماری بوجہ غلطی تدبیر تقدیر ہو جاتی ہے اور جو کچھ دنیا میں خدا کی طرف منسوب کیا جاتا
ہے وہ صرف اس وجہ سے ہے کہ پہلے زمانہ کے لوگوں کو ہر یک چیز کے طبعی اسباب معلوم نہیں تھے اور
اپنے تھک جانے کی حد انتہا کا نام خدا اور خدا کی تقدیر رکھا تھا۔ اب علل طبعیہ کا سلسلہ جب بکلی
لوگوں کو معلوم ہو جائے گا تو یہ خام خیالات خود بخود دور ہو جائیں گے۔ پس دیکھنا چاہئے کہ یورپ
اور امریکہ کے فلاسفروں کے یہ اقوال خدائی کا دعوی ہے یا کچھ اور ہے؟ اسی وجہ سے ان فکروں میں
پڑے ہوئے ہیں کہ کسی طرح مردے بھی زندہ ہو جائیں ۔ اور امریکہ میں ایک گروہ عیسائی فلاسفروں
کا انہی باتوں کا تجربہ کر رہا ہے۔ اور مینہ برسانے کا کارخانہ تو شروع ہو گیا اور ان کا منشاء ہے کہ
بجائے اس کے کہ لوگ مینہہ کے لئے خدا تعالیٰ سے دعا کریں یا استسقاء کی نماز پڑھیں ، گورنمنٹ
میں ایک عرضی دے دیں کہ فلاں کھیت میں مینہ برسایا جائے ۔ اور یورپ میں یہ کوشش ہو رہی ہے ۔
کہ نطفہ رحم میں ٹھہرانے کے لئے کوئی کل پیدا ہو۔ اور نیز یہ بھی کہ جب چاہیں لڑکا پیدا کر لیں اور
جب چاہیں لڑکی ۔ اور ایک مرد کا نطفہ لے کر اور کسی پچکاری میں رکھ کر کسی عورت کے رحم میں چڑھا
دیں اور اس تدبیر سے اس کو حمل کر دیں ۔ اب دیکھنا چاہئے کہ یہ خدائی پر قبضہ کرنے کی فکر ہے یا کچھ
اور ہے؟ اور یہ جو حدیثوں میں آیا ہے کہ دجال اول نبوت کا دعوی کرے گا پھر خدائی کا ۔ اگر اس
کے یہ معنی لئے جائیں کہ چند روز نبوت کا دعوی کر کے پھر خدا بننے کا دعویٰ کرے گا تو یہ معنی صریح
باطل ہیں کیونکہ جو شخص نبوت کا دعوی کرے گا ، اس دعوی میں ضرور ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی ہستی کا
اقرار کرے اور نیز یہ بھی کہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے میرے پر وحی نازل ہوتی ہے۔ اور نیز خلق الله
کو وہ کلام سناوے جو اس پر خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا ہے اور ایک اُمت بناوے جو اس کو نبی
سمجھتی اور اس کی کتاب کو کتاب اللہ جانتی ہے۔ اب سمجھنا چاہئے کہ ایسا دعوی کر کرنے والا اس اُمت
رو ؟ کے رو برو خدائی کا دعویٰ کیونکر کر سکتا ہے؟ کیونکہ وہ لوگ کہہ سکتے ہیں کہ تو بڑا مفتری ہے۔ پہلے تو کرسکتا
خدائے تعالی کا اقرار کرتا تھا اور خدا تعالیٰ کا کلام ہم کو سنا تا تھا اور اب اس سے انکار ہے اور اب
آپ ہو
خدا بنتا ہے ۔ پھر جب اوّل دفعہ تیرے ہی اقرار سے تیرا جھوٹ ثابت ہو گیا تو دوسرا دعوی کیونکر
۔
سچا سمجھا جائے ۔ جس نے پہلے خدائے تعالیٰ کی ہستی کا اقرار کر لیا اور اپنے تئیں بندہ قرار دے دیا اور
بہت سا الہام اپنا لوگوں میں شائع کر دیا کہ یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے وہ کیونکر ان تمام اقرارات سے
انحراف کر کے خدا ٹھہر سکتا ہے اور ایسے کذاب کو کون قبول کر سکتا ہے؟ سو یہ معنی جو ہمارے علماء لیتے
ہیں ، بالکل فاسد ہیں ، صحیح معنی یہی ہیں کہ نبوت کے دعوئی سے مراد دخل در امورِ نبوت اور خدائی کے
دعوی سے مراد دخل در امور خدائی ہے جیسا کہ آجکل عیسائیوں سے یہ حرکات ظہور میں آ رہی ہیں ۔
ایک فرقہ ان میں سے انجیل کو ایسا توڑ مروڑ رہا ہے کہ گویا وہ نبی ہے اور اس پر آیتیں نازل ہو رہی
ہیں اور ایک فرقہ خدائی کے کاموں میں اس قدر دخل دے رہا ہے کہ گویا وہ خدائی کو اپنے قبضہ میں
کرنا چاہتا ہے ۔
غرض یہ دجالیت عیسائیوں کی اس زمانہ میں کمال درجہ تک پہنچ گئی ہے اور اس کے قائم کرنے
کے لئے پانی کی طرح انہوں نے اپنے مالوں کو بہا دیا ہے اور کروڑ ہا مخلوقات پر بداثر ڈالا ہے۔ تقریر
سے تحریر سے، مال سے ، عورتوں سے ، گانے سے ، بجانے سے ، تماشے دکھلانے سے ، ڈاکٹر کہلانے
سے ، غرض ہریک پہلو سے ، ہر یک طریق سے، ہر یک پیرا یہ سے ، ہر یک ملک پر انہوں نے اثر ڈالا
ہے چنانچہ چھ کروڑ تک ایسی کتاب تالیف ہو چکی ہے جس میں یہ غرض ہے کہ دنیا میں نا پاک طریق
عیسی پرستی کا پھیل جائے ۔ پس اس زمانہ میں دوسری مرتبہ حضرت مسیح کی روحانیت کو جوش آیا اور
انہوں نے دوبارہ مثالی طور پر دنیا میں اپنا نزول چاہا اور جب ان میں مثالی نزول کے لئے اشد درجہ
کی توجہ اور خواہش پیدا ہوئی تو خدا تعالیٰ نے اس خواہش کے موافق دجال موجودہ کے نابود کرنے
کے لئے ایسا شخص بھیج دیا جو اُن کی روحانیت کا نمونہ تھا ۔ وہ نمونہ مسیح علیہ السلام کا روپ بن کر
مسیح موعود کہلایا۔ کیونکہ حقیقت عیسویہ کا اس میں حلول تھا۔ یعنی حقیقت عیسو یہ اس سے متحد ہو گئی تھی
اور مسیح کی روحانیت کے تقاضا سے وہ پیدا ہوا تھا ۔ پس حقیقت عیسو یہ اس میں ایسی منعکس ہو گئی جیسا
کہ آئینہ میں اشکال ۔ اور چونکہ وہ نمونہ حضرت مسیح کی روحانیت کے تقاضا سے ظہور پذیر ہوا تھا اس
لئے وہ عیسی کے نام سے موسوم کیا گیا کیونکہ حضرت عیسیٰ کی روحانیت نے قادر مطلق عزاسمہ سے بوجہ
اپنے جوش کے اپنی ایک شبیہ چاہی اور چاہا کہ حقیقت عیسو یہ اس شبیہ میں رکھی جائے ۔ تا اس شبیہ کا
نزول ہو ۔ پس ایسا ہی ہو گیا ۔ اس تقریر میں اس وہم کا بھی جواب ہے کہ نزول کے لئے مسیح کو کیوں
مخصوص کیا گیا۔ یہ کیوں نہ کہا گیا کہ موسیٰ نازل ہوگا یا ابراہیم نازل ہوگا یا داؤ د نازل ہوگا۔ کیونکہ
اس جگہ صاف طور پر کھل گیا کہ موجودہ فتنوں کے لحاظ سے مسیح کا نازل ہونا ہی ضروری تھا کیونکہ مسیح کی
ہی قوم بگڑی تھی اور مسیح کی قوم میں ہی دجالیت پھیلی تھی ۔ اس لئے مسیح کی روحانیت کو ہی جوش آنالائق
تھا۔ یہ وہ دقیق معرفت ہے کہ جو کشف کے ذریعہ سے اس عاجز پر کھلی ہے اور یہ بھی کھلا کہ یوں مقدر
ہے کہ ایک زمانہ کے گزرنے کے بعد کہ خیر اور صلاح اور غلبہ توحید کا زمانہ ہوگا۔ پھر دنیا میں فساد اور
شرک اور ظلم عود کرے گا اور بعض بعض کو کیڑوں کی طرح کھائیں گے اور جاہلیت غلبہ کرے گی اور
دوبارہ مسیح کی پرستش شروع ہو جائے گی اور مخلوق کو خدا بنانے کی جہالت بڑے زور سے پھیلے گی
اور یہ سب فساد عیسائی مذہب سے اس آخری زمانہ کے آخری حصہ میں دنیا میں پھیلیں گے۔ تب پھر
مسیح کی روحانیت سخت جوش میں آکر جلالی طور پر اپنا نزول چاہے گی ۔ تب ایک قہری شبیہ میں اس کا
نزول ہو کر اس زمانہ کا خاتمہ ہو جائے گا تب آخر ہو گا اور دنیا کی صف لپیٹ دی جائے گی ۔ اس سے جا۔
معلوم ہوا کہ مسیح کی اُمت کی نالائق کرتوتوں کی وجہ سے مسیح کی روحانیت کے لئے یہی مقدر تھا کہ تین
مرتبہ دنیا میں نازل ہو۔
اس جگہ یہ نکتہ بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت بھی اسلام
کے اندرونی مفاسد کے غلبہ کے وقت ہمیشہ ظہور فرماتی رہتی ہے اور حقیقت محمد یہ کا حلول ہمیشہ کسی
کامل متبع میں ہو کر جلوہ گر ہوتا ہے اور جو احادیث میں آیا ہے مہدی پیدا ہو گا اور اس کا نام میرا ہی نام
ہو گا اور اس کا خلق میرا ہی خلق ہوگا ۔ اگر یہ حدیثیں صحیح ہیں تو یہ اسی نزول روحانیت کی طرف اشارہ
ہے لیکن وہ نزول کسی خاص فرد میں محدود نہیں ۔ صد ہا ایسے لوگ گزرے ہیں جن میں حقیقت محمد ی تحقق
تھی اور عند اللہ ظلی طور پر ان کا نام محمد یا احمد تھا۔ لیکن چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت مرحومہ
ان فسادوں سے بفضلہ تعالیٰ محفوظ رہی ہے جو حضرت عیسیٰ کی اُمت کو پیش آئے اور آج تک ہزارہا
صلحاء اور اتقیاء اس اُمت میں موجود ہیں کہ جو محبہ دنیا کی طرف پشت دے کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔
پنج وقت تو حید کی اذان کی مساجد میں ایسی گونج پڑتی ہے کہ آسمان تک محمدی توحید کی شعاعیں پہنچتی ہیں ۔
پھر کون موقع تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت کو ایسا جوش آتا جیسا کہ حضرت مسیح کی روح
میں عیسائیوں کے دل آزار وعظوں اور نفرتی کاموں اور مشر کا نہ تعلیموں اور نبوت میں بیجا دخلوں اور
خدائے تعالیٰ کی ہمسری کرنے نے پیدا کر دیا۔ اس زمانہ میں یہ جوش حضرت موسیٰ کی روح کو بھی
اپنی اُمت کے لئے نہیں آسکتا تھا کیونکہ وہ تو نابود ہوگئی ۔ اور اب صفحہ دنیا میں ذریت ان کی بجز چند لاکھ
کے باقی نہیں اور وہ بھی ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَ الْمَسْكَنة لے کے مصداق اور اپنی دنیا داری
کے خیالات میں غرق اور نظروں سے گرے ہوئے ہیں لیکن عیسائی قوم اس زمانہ میں چالیس کروڑ سے
کچھ زیادہ ہے اور بڑے زور سے اپنے دجالی خیالات کو پھیلا رہی ہے اور صدہا پیرایوں میں اپنے
شیطانی منصوبوں کو دلوں میں جاگا جاگزین کر رہی ہے۔ بعض واعظوں کے رنگ میں پھرتے ہیں ۔ بعض
گویئے بن کر گیت گاتے ہیں ۔ بعض شاعر بن کر تثلیث کے متعلق غزلیں سناتے ہیں ۔ بعض جوگی بن
کر اپنے خیالات کو شائع کرتے پھرتے ہیں ۔ بعض نے یہی خدمت لی ہے کہ دنیا کی تمام زبانوں
البقره: ٦٢
میں اپنی محرف انجیل کا ترجمہ کر کے اور ایسا ہی دوسری کتا بیں اسلام کے مقابل پر ہر ایک زبان میں
لکھ کر تقسیم کرتے پھرتے ہیں۔ بعض تھیڑ کے پیرا یہ میں اسلام کی بُری تصویر لوگوں کے دلوں میں
جماتے ہیں اور ان کاموں میں کروڑ ہا رو پید ان کا خرچ ہوتا ہے۔ اور بعض ایک فوج بنا کر اور مکتی فوج
اس کا نام رکھ کر ملک بہ ملک پھرتے ہیں اور ایسا ہی اور کارروائیوں نے بھی ، جو اُن کے مرد بھی
کرتے ہیں اور ان کی عورتیں بھی ، کروڑ ہا بندگانِ خدا کو نقصان پہنچایا ہے اور بات انتہا تک پہنچ گئی
ہے۔ اس لئے ضرور تھا کہ اس زمانہ میں حضرت مسیح کی روحانیت جوش میں آتی اور اپنی شبیہ کے نزول ما
کے لئے جو اس کی حقیقت سے متحد ہو ، تقاضا کرتی ۔ سو اس عاجز کے صدق کی شناخت کے لئے یہ ایک ہو، ۔سواس
بڑی علامت ہے مگر ان کے لئے جو سمجھتے ہیں۔ اسلام کے صوفی جو قبروں سے فیض طلب کرنے کے
عادی ہیں اور اس بات کے بھی قائل ہیں کہ ایک فوت شدہ نبی یا ولی کی روحانیت کبھی ایک زندہ
مرد خدا سے متحد ہو جاتی ہے جس کو کہتے ہیں فلاں ولی موسیٰ کے قدم پر ہے اور فلاں ابراہیم کے قدم پر
یا محمدی المشرب اور ابراہیمی المشرب نام رکھتے ہیں ۔ وہ ضرور اس دقیقہ معرفت کی طرف توجہ کریں ۔
(۳) تیسری علامت اس عاجز کے صدق کی یہ ہے کہ بعض اہل اللہ نے اس عاجز سے بہت
سے سال پہلے اس عاجز کے آنے کی خبر دی ہے ۔ یہاں تک کہ نام اور سکونت اور عمر کا حال بتصریح بتلا
دیا ہے جیسا کہ نشان آسمانی “ میں لکھ چکا ہوں ۔
(۴) چوتھی علامت اس عاجز کے صدق کی یہ ہے کہ اس عاجز نے بارہ ہزار کے قریب خط اور
اشتہار الہامی برکات کے مقابلہ کے لئے مذاہب غیر کی طرف روانہ کئے بالخصوص پادریوں میں سے
شاید ایک بھی نامی پادری یورپ اور امریکہ اور ہندوستان میں باقی نہیں رہا ہوگا جس کی طرف خط
رجسٹری کر کے نہ بھیجا ہو ۔ مگر سب پر حق کا رعب چھا گیا ۔ اب جو ہماری قوم کے مثلاً مولوی لوگ اس
دعوت میں ت میں نکتہ چینی کرتے ہیں۔ در حقیقت یہ ان کی دروغگو کی اور نجاست خواری ہے ۔ مجھے یہ ہے۔ قطعی طور
پر بشارت دی گئی ہے کہ اگر کوئی مخالف دین میرے سامنے مقابلہ کے لئے آئے گا تو میں اس پر غالب
ہوں گا اور وہ ذلیل ہوگا ۔ پھر یہ لوگ جو مسلمان کہلاتے ہیں اور میری نسبت شک رکھتے ہیں کیوں اس
زمانہ کے کسی پادری سے میرا مقابلہ نہیں کراتے ۔ کسی پادری یا پنڈت کو کہہ دیں کہ یہ شخص در حقیقت
مفتری ہے، اس کے ساتھ مقابلہ کرنے میں کچھ نقصان نہیں ہم ذمہ دار ہیں پھر خدا تعالیٰ خود فیصلہ
۔
کر دے گا۔ میں اس بات پر راضی ہوں کہ جس قدر دنیا کی جائیداد یعنی اراضی وغیرہ بطور وراثت قدر
میرے قبضہ میں آئی ہے بحالت دروغگو نکلنے کے وہ سب اس پادری یا پنڈت کو دے دوں گا ۔ اگر وہ
دروغگو نکلا تو بجز اس کے اسلام لانے کے میں اس سے کچھ نہیں مانگتا۔ یہ بات میں نے اپنے جی میں
جز ما ٹھہرائی ہے اور تہ دل سے بیان کی ہے اور اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اس مقابلہ کے
لئے تیار ہوں اور اشتہار دینے کے لئے مستعد ۔ بلکہ میں نے تو بارہ ہزار اشتہار شائع کر دیا ہے ۔ بلکہ
میں بلاتا بلاتا تھک گیا ۔ کوئی پنڈت پادری نیک نیتی سے سامنے نہیں آیا۔ میری سچائی کے لئے اس
سے بڑھ کر اور کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ میں اس مقابلہ کے لئے ہر وقت حاضر ہوں ۔ اور اگر کوئی مقابلہ
پر کچھ نشان دکھلانے کا دعویٰ نہ کرے تو ایسا پنڈت یا پادری صرف اخبار کے ذریعہ سے یہ شائع کر
دے کہ میں صرف یک طرفہ کوئی امر خارق عادت دیکھنے کو تیار ہوں ۔ اور اگر امر خارق عادت ظاہر
ہو جائے اور میں اس کا مقابلہ نہ کر سکوں تو فی الفور اسلام قبول کروں گا تو یہ تجویز بھی مجھے منظور ہے ۔
کوئی مسلمانوں میں سے ہمت کرے اور جس شخص کو کافر بے دین کہتے ہیں اور دجال نام رکھتے ہیں
بمقابل کسی پادری کے اس کا امتحان کر لیں اور آپ صرف تما شا دیکھیں ۔
(۵) پانچویں علامت اس عاجز کے صدق کی یہ ہے کہ مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ میں ان
مسلمانوں پر بھی اپنے کشفی اور الہامی علوم میں غالب ہوں ۔ ان کے ملہموں کو چاہئے کہ میرے
مقابل پر آویں پھر اگر تائید الہی میں اور فیض سماوی میں اور آسمانی نشانوں میں مجھ پر غالب ہو جائیں
تو جس کا رد سے چاہیں مجھ کو ذبح کر دیں مجھے منظور ہے۔ اور اگر مقابلہ کی طاقت نہ ہو تو کفر کے
فتوے دینے والے جو الہاماً میرے مخاطب ہیں یعنی جن کو مخاطب ہونے کے لئے الہام الہی مجھ کو ہو
گیا ہے، پہلے لکھ دیں اور شائع کرا دیں کہ اگر کوئی خارقِ عادت امر دیکھیں تو ہلا چون و چرا دعوی کو
منظور کر لیں ۔ میں اس کام کے لئے بھی حاضر ہوں اور میرا خدا وند کریم میرے ساتھ ہے لیکن مجھے یہ
حکم ہے کہ میں ایسا مقابلہ صرف ائمہ الکفر سے کروں ۔ انہیں سے مباہلہ کروں اور انہیں سے اگر وہ
چاہیں یہ مقابلہ کروں ۔ مگر یاد رکھنا چاہئے کہ وہ ہرگز مقابلہ نہیں کریں گے کیونکہ حقانیت کے ان کے
دلوں پر رعب ہیں اور وہ اپنے ظلم اور زیادتی کو خوب جانتے ہیں ۔ وہ ہرگز مباہلہ بھی نہیں کریں گے
مگر میری طرف سے عنقریب کتاب دافع الوساوس میں ان کے نام اشتہار جاری ہو جائیں گے ۔
رہے احاد الناس کہ جو امام اور فضلا علم کے نہیں ہیں اور نہ ان کا فتوی ہے۔ ان کے لئے مجھے
یہ حکم ہے کہ اگر وہ خارق دیکھنا چاہتے ہیں تو صحبت میں رہیں ۔ خدا تعالیٰ غنی ، بے نیاز ہے جب تک ۔
کسی میں تذلل اور انکسار نہیں دیکھتا اس کی طرف توجہ نہیں فرماتا ۔ لیکن وہ اس عاجز کو ضائع نہیں
کرے ا
رے گا اور اپنی حجت دنیا پر پوری کر دے گا اور کچھ زیادہ دیر نہیں ہوگی کہ وہ اپنے نشان دکھاوے
گا۔ لیکن مبارک وہ جو نشانوں سے پہلے قبول کر گئے ۔ وہ خدائے تعالیٰ کے پیارے بندے ہیں
اور وہ صادق ہیں جن میں دغا نہیں ۔ نشانوں کے مانگنے والے حسرت سے اپنے ہاتھوں کو کاٹیں گے
کہ ہم کو رضائے الہی اور اس کی خوشنودی حاصل نہ ہوئی جوان بزرگ لوگوں کو ہوئی جنہوں نے
قرائن سے قبول کیا اور کوئی نشان نہیں مانگا۔
سو یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ خدائے تعالیٰ اپنے اس سلسلہ کو بے ثبوت نہیں چھوڑے گا۔
وہ خود فرماتا ہے جو براہین احمدیہ میں درج ہے کہ :۔
دنیا میں ایک نذیر آیا ، پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا ۔ لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور
آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کرے گا ۔ جن لوگوں نے انکار کیا اور جو انکار کے لئے مستعد ہیں،
ان کیلئے ذلت اور خواری مقدر ہے ۔ انہوں نے یہ بھی نہ سوچا کہ اگر یہ انسان کا افترا ہوتا تو کب کا
ضائع ہو جاتا۔ کیونکہ خدا تعالیٰ مفتری کا ایسا دشمن ہے کہ دنیا میں ایسا کسی کا دشمن نہیں ۔ وہ بے وقوف
یہ بھی خیال نہیں کرتے کہ کیا یہ استقامت اور جرات کسی کتاب میں ہو سکتی ہے۔ وہ نادان یہ بھی نہیں
جانتے کہ جو شخص ایک غیبی پناہ سے بول رہا ہے وہی اس بات سے مخصوص ہے کہ اس کے کلام میں
شوکت اور ہیبت ہو۔ اور یہ اسی کا جگر اور دل ہوتا ہے کہ ایک فرد تمام جہان کا مقابلہ کرنے کے لئے
تیار ہو جائے ۔ یقیناً منتظر رہو کہ وہ دن آتے ہیں بلکہ نزدیک ہیں کہ دشمن رو سیاہ ہوگا اور دوست
نہایت ہی بشاش ہوں گے ۔ کون ہے دوست؟ وہی جس نے نشان دیکھنے سے پہلے مجھے قبول کیا اور
جس نے اپنی جان اور مال اور عزت کو ایسا فدا کر دیا ہے کہ گویا اس نے ہزار ہا نشان دیکھ لئے ہیں۔ سوی میری جماعت ہے، اور میرے ہیں جنہوں نے مجھے کیا پایا اور میری مادی اور مجھے مکین
دیکھا اور میرے غمخوار ہوئے اور ناشناسا ہو کر پھر آشناؤں کا سا ادب بجالائے خدا تعالیٰ کی ان پر
رحمت ہو۔ اگر نشانوں کے دیکھنے کے بعد کوئی کھلی صداقت کو مان لے گا تو مجھے کیا اور اس کو اجر کیا اور
حضرت عزت میں اس کی عزت کیا۔ مجھے در حقیقت انہوں نے ہی قبول کیا ہے جنہوں نے دقیق نظر
سے مجھ کو دیکھا اور فراست سے میری باتوں کو وزن کیا اور میرے حالات کو جانچا اور میرے کلام کو سنا
اور اس میں غور کی تب اسی قدر قرائن سے خدا تعالیٰ نے ان کے سینوں کو کھول دیا اور میرے ساتھ
ہو گئے ۔ میرے ساتھ وہی ہے جو میری مرضی کے لئے اپنی مرضی کو چھوڑتا ہے اور اپنے نفس کے ترک
اور اخذ کے لئے مجھے حکم بنا تا ہے اور میری راہ پر چلتا ہے اور اطاعت میں فانی ہے اور انانیت کی جلد
سے باہر آ گیا ہے۔ مجھے آہ کھینچ کر یہ کہنا پڑتا ہے کہ کھلے نشانوں کے طالب وہ تحسین کے لائق خطاب
اور عزت کے لائق مرتبے میرے خداوند کی جناب میں نہیں پاسکتے ۔ جو اُن راستبازوں کو ملیں گے
جنہوں نے چھپے ہوئے بھید کو پہچان لیا اور جو اللہ جل شانہ کی چادر کے تحت میں ایک چھپا ہوا بندہ تھا۔
اس کی خوشبو ان کو آگئی ۔ انسان کا اس میں کیا کمال ہے کہ مثلاً ایک شہزادہ کو اپنی فوج اور جاہ وجلال
میں دیکھ کر پھر اس کو سلام کرے۔ باکمال وہ آدمی ہے جو گداؤں کے پیرا یہ میں اس کو پاوے اور
شناخت کر لیوے۔ مگر میرے اختیار میں نہیں کہ یہ زیر کی کسی کو دوں ۔ ایک ہی ہے جو دیتا ہے۔ وہ
جس کو عزیز رکھتا ہے ایمانی فراست اس کو عطا کرتا ہے ۔ انہیں باتوں سے ہدایت پانے والے ہدایت
پاتے ہیں ۔ اور یہی باتیں ان کے لئے جن کے دلوں میں کبھی ہے زیادہ ترکجی کا موجب ہو جاتی ہیں ۔
اب میں جانتا ہوں کہ نشانوں کے بارے میں میں بہت کچھ لکھ چکا ہوں اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ یہ
بات صحیح اور راست ہے کہ اب تک تین ہزار کے قریب یا کچھ زیادہ وہ امور میرے لئے خدا تعالیٰ
سے صادر ہوئے ہیں جو انسانی طاقتوں سے بالا تر ہیں اور آئندہ ان کا دروازہ بند نہیں ۔ ان نشانوں
کے لئے ادنی ادنیٰ میعادوں کا ذکر کرنا یہ ادب سے دُور ہے۔ خدا تعالیٰ غنی ، بے نیاز ہے ۔ جب مکہ
کے کا فر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھتے تھے کہ نشان کب ظاہر ہوں گے تو خدا تعالیٰ نے کبھی یہ
جواب نہ دیا کہ فلاں تاریخ نشان ظاہر ہوں گے ۔ کیونکہ یہ سوال ہی بے ادبی سے پُر تھا اور گستاخی
سے بھرا ہوا تھا ۔ انسان اس نابکار اور بے بنیاد دنیا کے لئے سالہا سال انتظاروں میں وقت خرچ
کر دیتا ہے۔ ایک امتحان دینے میں کئی برسوں سے تیاری کرتا ہے وہ عمارتیں شروع کرا دیتا ہے
جو برسوں میں ختم ہوں ۔ وہ پودے باغ میں لگاتا ہے جن کا پھل کھانے کے لئے ایک ڈور زمانہ تک
انتظار کرنا ضروری ہے پھر خدا تعالیٰ کی راہ میں کیوں جلدی کرتا ہے ۔ اس کا باعث بجز اس کے اور
کچھ نہیں کہ دین کو ایک کھیل سمجھ رکھا ہے ۔ انسان خدا تعالیٰ سے نشان طلب کرتا ہے اور اپنے دل میں رکھا ہے۔
مقرر نہیں کرتا کہ نشان دیکھنے کے بعد اس کی راہ میں کونسی جانفشانی کروں گا اور کس قدر دنیا کو چھوڑ
دوں گا اور کہاں تک خدا تعالیٰ کے مامور بندہ کے پیچھے ہو چلوں گا ۔ بلکہ غافل انسان ایک تماشا کی
طرح نشان کو سمجھتا ہے ۔ حواریوں نے حضرت مسیح سے نشان مانگا تھا کہ ہمارے لئے مائدہ اُترے
تا بعض شبہات ہمارے جو آپ کی نسبت ہیں دور ہو جائیں ۔ پس اللہ جلشانۂ قرآن کریم میں حکایتاً
حضرت عیسی کو فرماتا ہے کہ ان کو کہہ دے کہ میں اس نشان کو ظاہر کروں گا۔ لیکن پھر اگر کوئی شخص مجھ کو
ایسا نہیں مانے گا کہ جو حق ماننے کا ہے تو میں اس پر وہ عذاب نازل کروں گا جو آج تک کسی پر نہیں کیا
ہوگا ۔ تب حواری اس بات کو سن کر نشان مانگنے سے تائب ہو گئے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس قوم پر
ہم نے عذاب نازل کیا ہے، نشان دکھلانے کے بعد کیا ہے۔ اور قرآن کریم میں کئی جگہ فرماتا ہے کہ
نشان نازل ہونا عذاب نازل ہونے کی تمہید ہے ۔ وجہ یہ کہ جو شخص نشان مانگتا ہے اس پر فرض ہو جاتا
ہے کہ نشان دیکھنے کے بعد یک لخت دنیا سے دست بردار ہو جائے اور فقیرانہ دلق پہن لے
اور خدا تعالیٰ کی عظمت اور ہیبت دیکھ کر اس کا حق ادا کرے ۔ لیکن چونکہ غافل انسان اس درجہ
کی فرمانبرداری کر نہیں سکتا اس لئے شرطی طور پر نشان دیکھنا اس کے حق میں وبال ہو جاتا ہے ۔
کیونکہ نشان کے بعد خدائے تعالیٰ کی حجت اس پر پوری ہو جاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اگر پھر بھی
کامل اطاعت کے بجالانے میں کچھ کسر رکھے تو غضب الہی اُس پر مستولی ہو جاتا ہے اور اس کو نابود
کر دیتا ہے۔
تیسرا سوال آپ کا استخارہ کے لئے ہے جو درحقیقت استخبارہ ہے۔ پس آپ پر واضح ہو کہ
جو مشکلات آپ نے تحریر فرمائی ہیں در حقیقت استخارہ میں ایسی مشکلات نہیں ہیں ۔ میری مراد میری
تحریر میں صرف اس قدر ہے کہ استخارہ ایسی حالت میں ہو کہ جب جذبات محبت اور جذبات عداوت
کسی تحریک کی وجہ سے جوش میں نہ ہوں ۔ مثلاً ایک شخص کسی شخص سے عداوت رکھتا ہے اور غصہ اور
عداوت کے اشتعال میں سو گیا ہے ۔ تب وہ شخص جو اس کا دشمن ہے۔ اس کو خواب میں کتے یاسور کی
شکل میں نظر آیا ہے یا کسی اور درندہ کی شکل میں دکھائی دیا ہے تو وہ خیال کرتا ہے کہ شائد در حقیقت یہ
شخص عند اللہ کتا یا سو رہی ہے۔ لیکن یہ خیال اس کا غلط ہے کیونکہ جوش عداوت میں جب دشمن خواب
میں نظر آوے تو اکثر درندوں کی شکل میں یا سانپ کی شکل میں نظر آتا ہے۔ اس سے یہ نتیجہ نکالنا کہ میں اس یہ نتیجہ نکالنا
در حقیقت وہ بد آدمی ہے کہ جو ایسی شکل میں ظاہر ہوا ، ایک غلطی ہے۔ بلکہ چونکہ دیکھنے والے کی
طبیعت اور خیال میں وہ درندوں کی طرح تھا اس لئے خواب میں درندہ ہو کر اس کو دکھا دیا۔ سو میرا
مطلب یہ ہے کہ خواب دیکھنے والا جذبات نفس سے خالی ہو اور ایک آرام یافتہ اور سرا سر و بحق دل
سے محض اظہار حق کی غرض سے استخارہ کرے۔ میں یہ عہد نہیں کر سکتا کہ ہر ایک شخص کو ہر یک حالت
نیک یا بد میں ضرور بد میں ضرور خواب آجائے گی ۔ لیکن آپ کی نسبت میں کہتا ہوں کہ اگر آپ چالیس روز تک
روجق ہو کر بشرائط مندرجہ نشان آسمانی استخارہ کریں تو میں آپ کے لئے دعا کروں گا ۔ کیا خوب
ہو کہ یہ استخارہ میرے روبرو ہو۔ تا میری توجہ زیادہ ہو ۔ آپ پر کچھ بھی مشکل نہیں ۔ لوگ معمولی اور
نفلی طور پر حج کرنے کو بھی جاتے ہیں مگر اس جگہ نفلی حج سے ثواب زیادہ ہے اور غافل رہنے میں
نقصان اور خطر ۔ کیونکہ سلسلہ آسمانی ہے اور حکم ربانی ۔
سچی خواب اپنی سچائی کے آثار آپ ظاہر کر دیتی ہے وہ دل پر ایک ٹور کا اثر ڈالتی ہے اور
میخ آہنی کی طرح اندر گھب جاتی ہے اور دل اس کو قبول کر لیتا ہے اور اس کی نورانیت اور ہیبت بال
بال پر طاری ہو جاتی ہے۔ میں آپ سے عہد کرتا ہوں کہ اگر آپ میرے رو برو اور میری ہدایت اور تعلیم
کے موافق اس کام میں مشغول ہوں تو میں آپ کے لئے بہت کوشش کروں گا کیونکہ میرا خیال آپ کی
نسبت بہت نیک ہے اور خدا تعالیٰ سے چاہتا ہوں کہ آپ کو ضائع نہ کرے اور رشد اور سعادت میں ترقی
دے۔ اب میں نے آپ کا وقت بہت لے لیا ختم کرتا ہوں ۔ والسلام على من اتبع الهدى۔
آپ کا مکر رخط پڑھ کر ایک بات کچھ زیادہ تفصیل کی محتاج معلوم ہوئی اور وہ یہ ہے کہ استخارہ کے
لئے ایسی دعا کی جائے کہ ہر یک شخص کا استخارہ شیطان کے دخل سے محفوظ ہو ۔ عزیز من! یہ بات خدا تعالیٰ
کے قانون قدرت کے برخلاف ہے کہ وہ شیاطین کو ان کے مواضع مناسبہ سے معطل کر دیوے۔ اللہ جل شانہ
قرآن کریم میں فرماتا ہے ۔ وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُولٍ وَلَا نَبِي إِلَّا إِذَا تَمَنَّى
الْقَى الشَّيْطَنُ فِي أَمْنِيَّتِهِ فَيَنْسَخُ اللهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَنُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللهُ أَيْتِهِ
وَاللهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ، یعنی ہم نے کوئی ایسا رسول اور نبی نہیں بھیجا کہ اس کی یہ حالت نہ ہو کہ جب
ا الحج: ۵۳
ہے۔
وہ کوئی تمنا وہ کوئی تمنا کرے۔ یعنی اپنے نفس سے کوئی بات چاہے تو شیطان اس کی خواہش میں کچھ نہ ملاوے۔ نہ ملا ہے۔
یعنی جب کوئی رسول یا کوئی نبی اپنے نفس کے جوش سے کسی بات کو چاہتا ہے تو شیطان اس میں بھی دخل
دیتا ہے۔ تب وحی متلو جو شوکت اور ہیت اور روشنی نام رکھتی ہے اس دخل کو اٹھا دیتی ہے اور منشاء الہی کو
مصفا کر کے دکھلا دیتی ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ نبی کے دل میں جو خیالات اٹھتے ہیں اور
جو کچھ خواطر اس کے نفس میں پیدا ہوتی ہیں در حقیقت وہ تمام وحی ہوتی ہیں ۔ جیسا کہ قرآن کریم اس پر
شاہد ہے ۔ وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُولی ، لیکن قرآن کی وحی دوسری وحی
سے جو صرف معانی منجانب اللہ ہوتی ہیں تمیز کلی رکھتی ہے اور نبی کے اپنے تمام اقوال وحی غیر متلو
میں داخل ہوتے ہیں ۔ کیونکہ روح القدس کی برکت اور چمک ہمیشہ نبی کے شامل حال رہتی ہے اور
ہر یک بات اس کی برکت سے بھری ہوئی ہوتی ہے اور وہ برکت روح القدس سے اس کلام میں رکھی
۔ لہذا ہر ایک بات نبی کی جو نبی کی توجہ تام سے اور اس کے خیال کی پوری مصروفیت سے اس
کے منہ سے نکلتی ہے ۔ وہ بلا شبہ وحی ہوتی ہے۔ تمام احادیث اسی درجہ کی وحی میں داخل ہیں ۔ جن کو
غیر متلو وحی کہتے ہیں ۔ اب اللہ جل شانہ آیت موصوفہ ممدوحہ میں فرماتا ہے کہ اس ادنیٰ درجہ کی وحی میں
جو حدیث کہلاتی ہے۔ بعض صورتوں میں شیطان کا دخل بھی ہو جاتا ہے اور وہ اس وقت کہ جب نبی کا
نفس ایک بات کے لئے تمنا کرتا ہے تو اس کا اجتہاد غلطی کر جاتا ہے اور نبی کی اجتہادی غلطی بھی
در حقیقت وحی کی غلطی ہے کیونکہ نبی تو کسی حالت میں وحی سے خالی نہیں ہوتا ۔ وہ اپنے نفس سے کھویا
جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ایک آلہ کی طرح ہوتا ہے۔ پس چونکہ ہر یک بات جو اس کے منہ
سے نکلتی ہے، وحی ہے ۔ اس لئے جب اس کے اجتہاد میں غلطی ہو گئی تو وحی کی غلطی کہلائے گی نہ اجتہاد
کی غلطی ۔ اب خدائے تعالیٰ اسی کا جواب قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ کبھی نبی کی اس قسم کی وحی جس کو
دوسرے لفظوں میں اجتہاد بھی کہتے ہیں مس شیطانی سے مخلوط ہو جاتی ہے۔ اور یہ اس وقت ہوتا ہے
کہ جب نبی کوئی تمنا کرتا ہے کہ یوں ہو جائے ۔ تب ایسا ہی خیال اس کے دل میں گزرتا ہے جس پر
نبی مستقل رائے قائم کرنے کے لئے ارادہ کر لیتا ہے۔ تب فی الفور وحی اکبر جو کلام الہی اور وحی متلو
اور مہیمن ہے نبی کو اس غلطی پر متنبہ کر دیتی ہے اور وحی متلو شیطان کے دخل سے بکلی منزہ ہوتی ہے
ل النجم : ۵،۴