مکتوب نمبر ۸

مکتوبات احمد (جلد دوم), حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کیونکہ وہ ایک سخت ہیبت اور شوکت اور روشنی اپنے اندر رکھتی ہے اور قول ثقیل اور شدید النزول بھی
ہے اور اس کی تیز شعاعیں شیطان کو جلاتی ہیں ۔ اس لئے شیطان اس کے نام سے دور بھاگتا ہے اور
نزدیک نہیں آسکتا اور نیز ملائک کی کامل محافظت اس کے ارد گرد ہوتی ہے۔ لیکن وحی غیر متلو جس
میں نبی کا اجتہاد بھی داخل ہے، یہ قوت نہیں رکھتی ۔ اس لئے تمنا کے وقت جو کبھی شاذ و نادر اجتہاد کے
سلسلہ میں پیدا ہو جاتی ہے ۔ شیطان نبی یا رسول کے اجتہاد میں دخل دیتا ہے پھر وحی متلو اس دخل کو
اُٹھا دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انبیاء کے بعض اجتہادات میں غلطی بھی ہو گئی ہے جو بعد میں رفع کی گئی۔
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ جس حالت میں خدا تعالیٰ کا یہ قانون قدرت ہے کہ نبی بلکہ رسول کی
ایک قسم کی وحی میں بھی جو وحی غیر متلو ہے، شیطان کا دخل بموجب قرآن کریم کی تصریح کے ہو سکتا ہے
تو پھر کسی دوسرے شخص کو کب یہ حق پہنچتا ہے کہ اس قانون قدرت کی تبدیلی کی درخواست کرے۔
ماسوا اس کے صفائی اور راستی خواب کی اپنی پاک باطنی اور سچائی اور طہارت پر موقوف ہے۔ یہی
قدیم قانون قدرت ہے جو اس کے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی معرفت ہم تک پہنچا ہے کہ سچی
خوابوں کیلئے ضرور ہے کہ بیداری کی حالت میں انسان ہمیشہ سچا اور خدا تعالیٰ کیلئے راستباز ہو۔ اور کچھ
شک نہیں کہ جو شخص اس قانون پر چلے گا اور اپنے دل کو راست گوئی اور راست روی اور راست منشی
کا پورا پورا پابند کرلے گا تو اس کی خواہیں سچی ہوں گی ۔ اللہ جل شانہ فرماتا ہے قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا
یعنی جو شخص باطل خیالات اور باطل نیات اور باطل اعمال اور باطل عقائد سے اپنے نفس کو پاک کر
لیوے وہ شیطان کے بند سے رہائی پا جائے گا اور آخرت میں عقوبات اُخروی سے رستگار ہوگا اور
شیطان اس پر غالب نہیں آسکے گا۔ ایسا ہی ایک دوسری جگہ فرماتا ہے اِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ
عَلَيْهِمْ سُلْطن کے یعنی اے شیطان میرے بندے جو ہیں جنہوں نے میری مرضی کی راہوں پر
قدم مارا ہے ان پر تیرا تسلط نہیں ہو سکتا ۔ سو جب تک انسان تمام کجیوں اور نالائق خیالات اور بیہودہ
طریقوں کو چھوڑ کر صرف آستانہ الہی پر گرا ہوا نہ ہو جائے تب تک وہ شیطان کی کسی عادت سے
مناسبت رکھتا ہے اور شیطان مناسبت کی وجہ سے اس کی طرف رجوع کرتا ہے اور اس پر دوڑتا ہے ۔
ہے۔
اور جب کہ یہ حالت ہے تو میں الہی قانون قدرت کے مخالف کون سی تدبیر کر سکتا ہوں کہ کسی
ا الشمس : ١٠ ٢ الحجر: ۴۳

شیطان اس کے خواب میں دور رہے؟ جو شخص ان راہوں پر
شیطان اس سے دور رہے گا ۔
جلد دوم
پر چلے گا جو رحمانی راہیں ہیں ، خود
اب اگر یہ سوال ہو کہ جبکہ شیطان کے دخل سے بکلی امن نہیں تو ہم کیونکر اپنی خوابوں پر بھروسہ
کر لیں کہ وہ رحمانی ہیں ۔ کیا ممکن نہیں کہ ایک خواب کو ہم رحمانی سمجھیں اور دراصل وہ شیطانی ہو اور
یا شیطانی خیال کریں اور دراصل وہ رحمانی ہو ؟ تو اس وہم کا جواب یہ ہے کہ رحمانی خواب اپنی شوکت
اور برکت اور عظمت اور نورانیت سے خود معلوم ہو جاتی ہے۔ جو چیز پاک چشمہ سے نکلی ہے وہ
پاکیزگی اور خوشبو اپنے اندر رکھتی ہے اور جو چیز نا پاک اور گندے پانی سے نکلی ہے اس کا گند اور اس
کی بدبو فی الفور آجاتی ہے۔ سچی خوا ہیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتی ہیں وہ ایک پاک پیغام کی
طرح ہوتی ہیں ۔ جن کے ساتھ پریشان خیالات کا کوئی مجموعہ نہیں ہوتا اور اپنے اندر ایک اثر ڈالنے
والی قوت رکھتی ہیں اور دل ان کی طرف کھینچے جاتے ہیں اور روح گواہی دیتی ہے کہ یہ منجانب اللہ
ہے کیونکہ اس کی عظمت اور شوکت ایک فولادی میخ کی طرح دل کے اندر دھنس جاتی ہے۔ اور
بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک شخص سچی خواب دیکھتا ہے اور خدا تعالیٰ اس کے کسی مجلسی کو بطور گواہ
ٹھہرانے کے وہی خواب یا اس کے کوئی ہمشکل دکھلا دیتا ہے ۔ تب اس خواب کو دوسرے کی خواب
سے قوت مل جاتی ہے۔ سو بہتر ہے کہ آپ کسی اپنے دوست کو رفیق خواب کر لیں جو صلاحیت اور تقویٰ
رکھتا ہو اور اس کو کہہ دیں کہ جب کوئی خواب دیکھے ، لکھ کر دکھلاوے اور آپ بھی لکھ کر دکھلا دیں ۔ تب
امید ہے کہ بچی خواب آئے گی تو اس کے کئی اجزاء آپ کی خواب میں اور اس رفیق کی خواب میں
مشترک ہوں گے اور ایسا اشتراک ہو گا کہ آپ تعجب کریں گے ۔ افسوس ! کہ اگر میرے رو برو آپ
ایسا ارادہ کر سکتے تو میں غالب امید رکھتا تھا کہ کچھ انجو بہ قدرت ظاہر ہوتا ۔ میری حالت ایک عجیب
حالت ہے۔ بعض دن ایسے گزرتے ہیں کہ الہامات الہی بارش کی طرح برستے ہیں اور بعض
پیشگوئیاں ایسی ہوتی ہیں کہ ایک منٹ کے اندر ہی پوری ہو جاتی ہیں اور بعض مدت دراز کے بعد
پوری ہوتی ہیں ۔ صحبت میں رہنے والا محروم نہیں رہ سکتا کچھ نہ کچھ تائید الہی دیکھ لیتا ہے جو اس کی
باریک بین نظر کے لئے کافی ہوتی ہے ۔ اب میں متواتر دیکھتا ہوں کہ کوئی امر ہونے والا ہے۔ میں
قطعاً نہیں کہہ سکتا کہ وہ جلد یا دیر سے ہوگا ۔ مگر آسمان پر کچھ تیاری ہو رہی ہے تا خدائے تعالیٰ بدظنوں کو

ملزم اور رسوا کرے۔ کوئی دن یا رات کم گزرتی ہے جو مجھ کو اطمینان نہیں دیا جاتا۔ یہی خط لکھتے لکھتے
یہ الہام ہوا ۔ يَجِيءُ الْحَقُّ وَيُكْشَفُ الصِّدْقُ وَيَخْسَرُ الْخَاسِرُونَ - يَأْتِي قَمَرُ الْأَنْبِيَاءِ
وَامْرُكَ يَتَأَتَى - إِنَّ رَبَّكَ فَعَالٌ لِمَا يُرِيدُ یعنی حق ظاہر ہوگا اور صدق کھل جائے گا اور جنہوں
نے بدظنیوں سے زیان اُٹھایا، وہ ذلت اور رسوائی کا زیان بھی اٹھائیں گے ۔ نبیوں کا چاند آئے گا
اور تیرا کام ظاہر ہو جائے گا ۔ تیرا رب جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔ مگر میں نہیں جانتا یہ کب ہوگا۔ اور جو
شخص جلدی کرتا ہے خدائے تعالیٰ کو اس کی ایک ذرہ بھی پرواہ نہیں ۔ وہ غنی ہے، دوسرے کا محتاج
نہیں ۔ اپنے کاموں کو حکمت اور مصلحت سے کرتا ہے اور ہر ایک شخص کی آزمائش کر کے پیچھے سے اپنی
تائید دکھلاتا ہے اگر پہلے سے نشان ظاہر ہوتے تو صحابہ کبار اور اہل بیت کے ایمان اور دوسرے
لوگوں کے ایمانوں میں فرق کیا ہوتا ؟ خدا تعالیٰ اپنے عزیزوں اور پیاروں کی عزت ظاہر کرنے کے
لئے نشان دکھلانے میں کچھ توقف ڈال دیتا ہے تا لوگوں پر ظاہر ہو کہ خدائے تعالیٰ کے خاص بندے
نشانوں کے محتاج نہیں ہوتے اور تا اُن کی فراست اور ڈور بینی سب پر ظاہر ہو جائے اور ان کے
مرتبہ عالیہ میں کسی کو کلام نہ ہو ۔ حضرت مسیح علیہ السلام سے بہتر آدمی اوائل میں اس بد خیال سے پھر
گئے اور مرتد ہو گئے کہ آپ نے ان کو کوئی نشان نہیں دکھلایا۔ ان میں سے بارہ قائم رہے اور بارہ میں
سے پھر ایک مرتد ہو گیا اور جو قائم رہے انہوں نے آخر میں بہت سے نشان دیکھے اور عنداللہ صادق
شمار ہوئے ۔
مکرر میں آپ کو کہتا ہوں کہ اگر آپ چالیس روز تک میری صحبت میں آجا ئیں تو مجھے یقین ہے
کہ میرے قرب وجوار کا اثر آپ پر پڑے۔ اور اگرچہ میں عہد کے طور پر نہیں کہہ سکتا مگر میرا دل
شہادت دیتا ہے کہ کچھ ظاہر ہو گا جو آپ کو کھینچ کر یقین کی طرف لے جائے گا ۔ اور میں یہ دیکھ رہا ہوں
کہ کچھ ہونے والا ہے مگر ابھی خدا تعالیٰ اپنی سنت قدیمہ سے دو گروہ بنانے چاہتا ہے۔ ایک وہ گروہ
جو نیک ظنی کی برکت سے میری طرف آتے جاتے ہیں ۔ دوسرے وہ گروہ جو بدظنی کی شامت سے
مجھ سے دور پڑتے جاتے ہیں ۔
اور میں نے آپ کے اس بیان کو افسوس کے ساتھ پڑھا جو آپ فرماتے ہیں کہ مجرد قیل و قال
ا تذکرہ صفحہ ۱۷۴۔ ایڈیشن چہارم

سے فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ میں آپ کو از راہ تو ڈر و مہربانی و رحم اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اکثر فیصلے دنیا دد
میں قیل و قال سے ہی ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ صرف باتوں کے ثبوت یا عدم ثبوت کے لحاظ سے
ایک شخص کو عدالت نہایت اطمینان کے ساتھ پھانسی دے سکتی ہے اور ایک شخص کو تہمت خون سے بری
کر سکتی ہے۔ واقعات کے ثبوت یا عدم ثبوت پر تمام مقدمات فیصلہ پاتے ہیں ۔ کسی فریق سے یہ
سوال نہیں ہوتا کہ کوئی آسمانی نشان دکھلاوے تب ڈگری ہو گی یا فقط اس صورت میں مقدمہ ڈسمس ہوگا
کہ جب مدعا علیہ سے کوئی کرامت ظہور میں آوے۔ بلکہ اگر کوئی مدعی بجائے واقعات کے ثابت
کرنے کے ایک سوٹی کا سانپ بنا کر دکھلا دیوے یا ایک کاغذ کا کبوتر بنا کر عدالت میں اُڑا دے تو
کوئی حاکم صرف ان وجوہات کے رو سے اس کو ڈگری نہیں دے سکتا ۔ جب تک با قاعدہ صحت دعوی
ثابت نہ ہو اور واقعات پر کھے نہ جائیں ۔ پس جس حالت میں واقعات کا پرکھنا ضروری ہے اور
میرا یہ بیان ہے کہ میرے تمام دعاوی قرآن کریم اور احادیث نبویہ اور اولیاء گزشتہ کی پیشگوئیوں
سے ثابت ہیں اور جو کچھ میرے مخالف تاویلات سے اصل مسیح کو دوبارہ دنیا میں نازل کرنا چاہتے
ہیں ، نہ صرف عدم ثبوت کا داغ ان پر ہے بلکہ یہ خیال محال بہ بداہت قرآن کریم کی نصوص بینہ سے
مخالف پڑا ہوا ہے اور اس کے ہریک پہلو میں اس قدر مفاسد ہیں اور اس قدر خرابیاں ہیں کہ ممکن
نہیں کہ کوئی شخص ان سب کو اپنی نظر کے سامنے رکھ کر پھر اس کو بدیہی البطلان نہ کہہ سکے۔ تو پھر ان
حقائق اور معارف اور دلائل اور براہین کو کیونکر فضول قیل و قال کہہ سکتے ہیں ۔ قرآن کریم بھی تو
بظاہر قیل و قال ہی ہے جو عظیم الشان معجزہ اور تمام معجزات سے بڑھ کر ہے ۔ معقولی ثبوت تو اول درجہ
پر ضروری ہوتے ہیں بغیر اس کے نشان پیچ ہیں ۔ یادر ہے کہ جن ثبوتوں پر مدعا علیہ کو عدالتوں میں
سزائے موت دی جاتی ہے وہ ثبوت ان ثبوتوں سے کچھ بڑھ کر نہیں ہیں جو قرآن اور حدیث اور
اقوال اکابر اور اولیاء کرام سے میرے پاس موجود ہیں ۔ مگر غور سے دیکھنا اور مجھ سے سننا شرط ہے ۔
میں نے ان ثبوتوں کو صفائی کے ساتھ کتاب آئینہ کمالات اسلام میں لکھا ہے اور کھول کر دکھلایا
ہے کہ جو لوگ اس انتظار میں اپنی عمر اور وقت کو کھوتے ہیں کہ حضرت مسیح پھر اپنے خاکی قالب کے
ساتھ دنیا میں آئیں گے وہ کس قدر منشاء کلام الہی سے دُور جا پڑے ہیں اور کیسے چاروں طرف کے
فسادوں اور خرابیوں نے ان کو گھیر لیا ہے ۔ میں نے اس کتاب میں ثابت کر دیا ہے کہ مسیح موعود کا
کا
۔

قرآن کریم میں ذکر ہے اور اور دجال کا کا بھی ۔ لیکن جس طرز سے سے قرآن کریم کریم میں میں یہ یہ بیان فرمایا ہے وہ
جبھی صحیح صحیح اور درست ہوگاکہ ہو گا کہ جب مسیح موعود سےمراد سے مراد کوئی مثیل مسیح لیا لیا جاوے جو جو اِسی اس اُمت میں پیدا ہو
اور نیز دجال سے مراد ایک گروہ لیا جائے اور دجال خود گروہ کو کہتے ہیں ۔ بلا شبہ ہمارے مخالفوں نے
بڑی ذلت پہنچانے والی غلطی اپنے لئے اختیار کی ہے گویا قرآن اور حدیث کو یک طرف چھوڑ دیا
ہے۔ وہ اپنی نہایت درجہ کی بلا ہت سے اپنی غلطی پر متنبہ نہیں ہوتے اور اپنے موٹے اور سطحی خیالات
پر مغرور ہیں ۔ مگر ان کو شرمندہ کرنے والا وقت نزدیک آتا جاتا ہے ۔
میں نہیں جانتا کہ میرے اس خط کا آپ کے دل پر کیا اثر پڑے گا۔ مگر میں نے ایک واقعی نقشہ
آپ کے سامنے کھینچ کر دکھلا دیا ہے۔ ملاقات نہایت ضروری ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ جس طرح
ہو سکے ۔ ۲۷ / دسمبر ۱۸۹۲ء کے جلسہ میں ضرور تشریف لاویں ۔ انشاء اللہ القدیر آپ کے لئے بہت
مفید ہوگا ۔ اور جو لِلہِ سفر کیا جاتا ہے وہ عند اللہ ایک قسم عبادت کے ہوتا ہے ۔ اب دعا ختم کرتا ہوں ۔
أَيَّدَكُمُ اللَّهُ مِنْ عِنْدِهِ وَرَحِمَكُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ والسلام
د ہم رودسمبر ۱۸۹۲ء
خاکسار
غلام احمد از قادیان
ضلع گورداسپور
نوٹ :۔ اس خط کو کم سے کم تین مرتبہ غور سے پڑھیں ۔ یہ خط اگر چہ بظاہر آپ کے
نام ہے اس کی بہت سی عبارتیں دوسروں کے اوہام دور کرنے کے لئے ہیں ۔ گو آپ ہی
مخاطب ہیں ۔
آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۳۱ تا ۳۵۷

آج 10 میں سے 10 باقی