آپ بیتی حضرت سیٹھ عبدالرحمٰن صاحب مدارسی

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آپ بیتی
حضرت سیٹھ عبد الرحمن صاحب مدارسی
حضرت سیٹھ عبد الرحمن صاحب رضی اللہ عنہ کے نام کے مکتوبات کے بعد میں اس مضمون
کو درج کر دینا ضروری سمجھتا ہوں جو سیٹھ صاحب نے حضرت حجتہ اللہ علی الارض مسیح موعود علیہ
السلام کے ارشاد عالی کے ماتحت لکھا تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے حکم دیا تھا کہ میں
اسے الحکم میں چھاپ دوں چنانچہ وہ الحکم میں چھپ گیا تھا ۔ حضرت سیٹھ صاحب کی اس یادگار تھا۔
کے ساتھ اس کا اندراج بہت ضروری ہے ۔ ( عرفانی )
حضور اقدس امام همام علیہ السلام !
اس ناچیز کی ابتدائی عمر ہی سے قسم قسم کے لوگوں سے ملاقات رہی ہے۔ مگر جس گروہ کے
ساتھ جب ملاقات ہوتی ابتدا تو ایک دلی جوش سے ہوا کرتی تھی اور اس ناچیز کو بڑی محبت اس سے
رہا کرتی ۔ لیکن جب کبھی کسی قسم کی کوئی منافقانہ حرکت ایسے ملا قاتی سے مشاہدہ میں آتی تو میرا
دل رنج و غم سے بھر جاتا اور سخت صدمہ پہنچتا۔ میری صحبت اور ملاقات زیادہ تر اور خصوصیت کے
ساتھ علماء اور صلحاء سے رہتی اور بجائے خود میں تقویٰ اور طہارت کو بھی فی الجملہ پسند کرتا تھا ۔ چنانچہ
میری ابتدائی عمر کی ایک کیفیت یہ ہے کہ ایک بزرگ غالباً وہ خراسانی تھے۔ بنگلور کے قریب ایک
مقام میں جس کو لاگر کہتے ہیں سکونت رکھتے تھے اور ان کا نام و دود میاں تھا۔ چونکہ خراسانی گھوڑوں
کے سوداگر وہاں قیام کرتے تھے اور سرکاری گھوڑوں کی خریداری بھی وہاں ہی ہوا کرتی تھی اس
لئے ان کا قیام اسی جگہ رہتا تھا اور کبھی کبھی بنگلور بھی آجایا کرتے تھے ۔ ایک نوجوان خوش رو اور
دوسرے تقویٰ اور پر ہیز گاری میں بھی کامل تھے اور اس وقت ان کا سن بھی کوئی پچاس کے قریب ہوگا
مگر قرآت بہت ہی اچھی پڑھتے تھے اور بڑے ہی خوش الحان تھے ۔ جب کبھی ان کا آنا بنگلہ بنگلور میں :
تھا تو جامع مسجد میں آکر فروکش ہوا کرتے تھے اور اس ناچیز کے وقت کا ایک حصہ اسی مسجد میں گزرتا
تھا۔ ایک دفعہ ایسا اتفاق ہوا کہ مولوی و دود میاں صاحب نے نماز عشاء پڑھوائی اور یہ گویا ان کی
۔
ہوتا

قرآت اور خوش الحانی پر مطلع ہونے کا پہلا اتفاق ہوا۔ جوں جوں نماز پڑھتا تھا اور ساتھ سات نا اور ساتھ ساتھ طبیعت
کو ان کی طرف میلان ہوتا گیا اور پھر تو میرے وقت کا کچھ کچھ حصہ ان کی صحبت میں بھی گزرتا رہا۔
چونکہ وہ بزرگ، نہایت درجہ کے متقی ، پارسا ، تہجد گزار اور منکسر المزاج تھے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے
میں ایک لذت بھی محسوس ہوتی تھی بایں سبب ان پر میرا حسن ظن بڑھتا گیا اور اکثر وہ ہمارے ہاں بھی
مہمان رہتے جب تک ان کا قیام ہوتا ۔ چونکہ اس ناچیز کے والدین ، خدا ان کو مغفرت کرے، اس کا ہوتا۔ ،
بات کو نہایت عزیز رکھتے تھے تو میرے لئے یہ بات بہت آسان ہو جاتی تھی کہ جب کبھی کوئی اور عالم
یا کوئی اور اعلیٰ درجہ کے آدمی وہاں آجاتے تو ہرگز ہمارے مہمان ہوئے بغیر رخصت نہ ہوتے تھے ۔
اور یہ اس زمانہ کا ذکر ہے کہ اس ناچیز کو کاروبار دنیا سے کچھ معلوم نہ تھا۔ مسجد اور مدرسہ اور کبھی کبھی
اپنے ہم عمر لڑکوں کے ساتھ کھیل تماشہ سیر کرنے میں بھی وقت گزرتا تھا۔ غرض جیسا کہ والدین کی
عادت ہوا کرتی تھی بڑے دنوں یعنی مشہور تہواروں میں لڑکوں کو کچھ دے دیا کرتے ہیں جیسا کہ
عیدین وغیرہ کو اور ایسا ہی بعض دوسرے موقعوں پر اور ہمارے ہاں عموماً یہ بھی عادت ہے کہ دوسرے
رشتہ دار بھی ایسے موقعوں پر کچھ نہ کچھ نقدی بطور عیدی دے دیا کرتے ہیں تو اس ناچیز کے پاس ایسی
تقریبوں کے جمع کئے ہوئے کوئی دس بارہ روپے تھے اور اس کو بڑی احتیاط سے اپنے پاس رکھتا تھا
یعنی کسی کو اس کی خبر نہ تھی۔ میں خاص اپنے صندوق میں رکھا کرتا تھا۔ غرض ایک وقت مولوی صاحب
مذکور حسب عادت تشریف لائے اور میں ان کو کھانا کھلانے کے واسطے مکان پر لے گیا۔ چونکہ وہ کوئی
وقت کھانے کا نہ تھا تاہم میری والدہ نے جھٹ پٹ تھوڑی روٹی اور سالن تیار کر لیا اور بہت جلد
مولوی صاحب کے روبرو پیش کر دیا۔ معلوم ہوتا ہے اس وقت ان کو اشتہا بھی زیادہ تھی یعنی کھانا
کھانے کے بعد ۔ دعائے خیر معمول سے زیادہ ان سے صادر ہوئی اور ان کی حالت ظاہری سے کچھ
ایسا بھی محسوس ہوتا تھا کہ ان کو کچھ اور بھی احتیاج ہے اور میں نے وہ مبلغ جو اس عمر تک جمع کیا ہوا تھا
تمام و کمال مولوی صاحب کے نذر کر دیا اور شاید آج تک اس کی کسی کو خبر نہیں ہے اور مجھے یہ واقعہ
اب تک اچھی طرح سے یاد ہے۔
اس کے بعد مولوی صاحب بہت ہی محبت اور شفقت فرماتے رہے اور چونکہ ایک صوفی منش بھی
تھے کچھ کچھ ذکر اور اوراد مجھے سکھلانے لگے اور میں بھی ان کی ہدایت بموجب کرتا رہا۔ چنانچہ ان

لئے مجھے
کی لکھوائی ہوئی ادعیہ میں سے ایک ابھی تک میرا دستور العمل ہے لیکن بعد اس کے بہت جلد میری
شادی ہوئی ۔ میری عمر کا شاید چودہواں سال ہوگا جو میری یہ تقریب ہوئی۔ اور میری حالت اس ۔
وقت تک یہ تھی کہ میں اس کی غرض وغیرہ سے بالکل نا آشنا تھا۔ یعنی کچھ بھی خبر نہ تھی کہ شادی سے غرض
کیا ہوتی ہے۔ غرض بعد شادی کے بھی مجھے زیادہ اُنس مسجد اور اچھے لوگوں کی صحبت سے رہی ۔ اگر چہ
ایک حد تک دوکانداری بعد شادی کے ضروری امر ہو گیا مگر میں اس کے واسطے کچھ پرواہ نہیں کرتا
تھا۔ میری بیوی اس وقت کبھی میرے پاس رہتی تھی کبھی میکے میں گزارتی تھی ۔ اکثر عادت ایسی تھی کہ
ایک ہفتہ یہاں اور ایک ہفتہ وہاں ان کا گزرتا تھا۔ مگر میری یہ حالت رہتی تھی کہ جب وہ میکے میں
ہوتی تھیں تو میں بڑا خوش رہتا تھا۔ چونکہ کمرہ خالی ہوتا اور میں مصلے ہی پر صبح کرتا تھا اس
اس تنہائی میں ایک خاص لطف معلوم ہوتا تھا۔ میرے سسرال کو چند روز کے لئے سفر در پیش آیا اور
انہوں نے میری بی بی کو ساتھ لے جانا چاہا اور میرے والدین سے اس امر کی درخواست کی اور ان کو
یہ بات نا پسند تھی مگر میری یہ خواہش تھی کہ اگر یہ اجازت دے دیں تو مجھے ایک عرصہ تک تنہائی میسر
رہے گی ۔ غرض ایسا ہی ہوا اور مجھے تنہائی میسر ہو گئی اور میں اس تنہائی میں اپنے شغل میں لگا رہتا تھا اور
کچھ کچھ باطنی صفائی بھی مجھے محسوس ہوتی تھی اور اچھے اچھے خواب بھی آتے تھے۔ دیوان حافظ وغیرہ
ایسی کتابوں کے ساتھ مجھے خاص رغبت رہتی تھی اور میں وہ دن بڑی خوشی اور ذوق کے ساتھ گزارتا
تھا۔ غرض جیسا کہ میں او پر لکھ آیا ہوں یعنی دو تین سال میرے اسی طرح گزرے اور اس کے بعد
میرے چھوٹے بھائی زکر یا مرحوم کی شادی ٹھہری اور میرے والد اس سے بہت محبت کیا کرتے تھے
اور اس کو بہت ہی چاہتے تھے کیونکہ جیسے وہ کمال درجہ کے شکیل تھے ویسے ہی ذکی الطبع بھی تھے ۔ پس
ان کی شادی اس وقت کے رسم و رواج کے موافق بڑی دھوم دھام سے ہوئی ۔ جب اس شادی سے
فراغت پا چکے تو انہوں نے حج بیت اللہ کا ارادہ فرمایا اور اس اثنا میں ہماری دوکان مدراس میں الگ
شروع ہو گئی جو اس سے پیشتر چند شرکاؤں میں چلتی تھی ۔ اب سب شرکاء نے اپنی اپنی جدا جدا
دوکانیں کھول کر مشتر کہ دوکان کو بند کر دیا۔ اس مشترکہ دوکان میں چار شریک تھے جن کی اب چار
دوکانیں ہوگئیں ۔ والد مرحوم نے مجھ کو اور زکریا مرحوم کو یہاں چھوڑا اور باقی سب کو ہمراہ لے کر
بیت اللہ شریف کو راہی ہو گئے اور یہاں دو بھائی ہم اور ہمارے دو چچا زاد بھائی تھے جو بڑی عمر کے

تھے اور معاملہ فہم تھے مگر ہم دونوں بھائی کم سن اور نو آموز ۔ غرض والد صاحب کے تشریف فرما ہونے
کے بعد چھوٹا بھائی زکر یا مدراس کو اپنی خاص دوکان پر روانہ ہو گیا۔ چونکہ وہ میرے سے زیادہ معاملہ
فہم اور طبیعت کا ہر ایک طرح سے تیز تھا اس لئے میرے بڑے بھائی نے ان کو وہاں روانہ کر دیا اور
میرے دوسرے چچا زاد بھائی کو الگ دوکان پر بٹھایا اور اپنے تئیں مجھے بڑی دوکان کے لئے تجویز
فرمایا۔ اور بعد اس کے خود بھی جلد کسی کام کے پیش آجانے سے مدراس روانہ ہو گئے اور میں اکیلا
یہاں دوکان پر رہ گیا اور اس وقت تک میں گویا ایک آزاد زندگی بسر کرتا تھا اور اب پابند ہو گیا اس
لئے اب کچھ کچھ بوجھ معاملہ کا اور خانہ داری کا محسوس ہونے لگا۔ چونکہ ابتدا سے ہمارے چچا زاد
بھائیوں کا کھانا پینا الگ ہی تھا صرف معاملہ شرکت کا تھا۔ غرض ہر ایک قسم کی آزمائش ہونے لگی اور
بہت جلد طبیعت آئندہ کے لئے ہوشیار ہو چلی ۔ تجارت پیشہ میں بھی ایک شمار ہونے لگا اور کچھ عزت
اور وقار کی نظر سے ابنائے جنس میں دیکھا جانے لگا اور بمصداق ع
تکیه بر جائے بزرگان نتواں زد بگزاف
مگر اسباب
بزرگی
ہمہ
آماده کنی
ہر ایک موقعہ اور محل کا فہم گویا خدا سے ہی ملنے لگ گیا اور کوئی ایک برس کے بعد مدراس جانے کی
نوبت پیش آگئی ۔ والد مرحوم کا بعد حج شاید دوسرے یا تیسرے دن مکہ معظمہ میں انتقال ہو گیا اور بڑا
سخت صدمہ اس حادثہ سے دل کو پہنچا جس کو یہ عاجز اب تک نہیں بھولا ۔ غرض اس حادثہ جانکاہ کے
بعد میرا بھائی بنگلور آ گیا اور مجھے وہاں جانا پڑا۔ بعد پہنچنے کے میرے چچا زاد بڑے بھائی جو وہاں
موجود تھے صرف دو یا تین دن رہے اور بنگلور کو روانہ ہو گئے ۔ ان کی اس حرکت سے سخت حیرانی ہوگئی
یعنی ایک تو میں بالکل نیا اور پھر ہر ایک طرح سے نو آموز ۔ دفتر وغیرہ لکھنے کی بالکل تمیز نہ تھی اور نہ کسی
اہل معاملہ سے شناسائی کروائی اور نہ کچھ زبان سے کہا اور کیا تو یہ کیا کہ چلنے پر آمادہ ہو گئے اور یہاں
مجھے گویا قیامت کا سامنا ہو گیا ۔ ہزاروں کا لین دین اور کچھ بھی خبر ندارد۔ مگر کیا ہو سکتا تھا بجز اس کے
که قهر در ویش بر جان درویش کبھی تو گھبرا کر رو پڑتا تھا اور کبھی دفتروں کو پاس رکھ کر ساری ساری
رات غور کیا کرتا تھا ۔ اس وقت ایک مدراسی مسلمان ہمارے کام میں تھے جن کو کام و کاج کا کچھ تجربہ
تھا ان سے مجھے مددملتی رہی ۔ غرض یہ کہ ان سب باتوں پر میں بہت جلد حاوی ہو گیا اور پھر معاملہ کے

متعلق بھی شوق ہو چلا ۔
جلد دوم
یا امام همام علیہ الصلوٰۃ والسلام ! میرا اس قدر طوالت کے ساتھ اس مضمون کو بیان کرنے سے
مدعا یہ ہے کہ یہ گویا میری ابتدائی عمر کا ایک ثلث ہے جس کو آج بھی میں یاد کرتا ہوں تو میرے آنسو
نکل پڑتے ہیں ۔ وہ کیا ہی مبارک حصہ زندگی کا تھا جس میں ہر ایک قسم کی خیر و خوبی جمع تھی ۔ تجارت
ایک محدود دائرہ کے اندر چلتی تھی ۔ اکثر اسباب بمبئی سے آیا کرتا تھا بمبئی سے بنگلور شاید اڑھائی اور
تین مہینے کے اندر اسباب پہنچتا تھا اور جب پہنچتا تھا تو ایک دم ہی تیس چالیس گاڑیوں میں کئی تاجروں
کا مال آجاتا تھا گویا ایک قافلہ کی حیثیت ہوتی تھی اور پھر اس اسباب کے آنے سے جو رونق بازار کی
ہوتی تھی اس کا نقشہ ابھی تک میری آنکھوں کے سامنے ہے غرض ہیں سے لے کر چالیس فیصدی کے
قریب نفع پر وہاں کے چھوٹے چھوٹے بیو پاری مال خرید لیتے تھے اور چار سے چھ قسط میں روپیہ ادا
کرنے کی شرط ہوتی تھی اور اس طرح پر سال میں میں ہزار کے قریب قریب ہماری تجارت چلتی
تھی ۔ اور سال میں آٹھ مہینے راستہ کھلا رہتا تھا اور چار مہینے بند ۔ یعنی موسم کے مخالف ہونے کی وجہ
سے جہاز رانی موقوف رہتی تھی ۔ یہ گویا معاش کا ذریعہ اور اس وقت کی تجارت کی حالت تھی ۔ اب رہا
دوسرا پہلو یعنی خانہ داری کا سو ملاحظہ فرمائیے کہ ہمارے والد اور چچا نے زندگی تک رفاقت کی ۔
۔
رہائش اور تجارت میں اس وقت شاید پچیس کے قریب آدمی ہمارے کنبے میں ہوں گے جو ایک ہی
مکان میں رہتے تھے۔ کوئی تین روپیہ کرا یہ ماہوار کا مکان تھا جس میں اچھی طرح سے اوقات بسری
ہوتی تھی۔ میرے چچا شاید تمہیں رو پیدا اور میرے والد پندرہ روپیہ ماہوار خرچ کے لئے اُٹھایا کرتے
تھے۔ ہر ایک چیز ارزاں تھی۔ گھی کی شاید دو سوا دو روپیہ فی من قیمت تھی اور عمدہ سے عمدہ چاول کی
قیمت پونے دو سے دو روپیہ تک فی بستہ تھی۔ علی ہذا القیاس ہر ایک خوردنی چیز کا یہ حال تھا اور اس
زمانہ میں جو لذیذ اور لطیف غذاؤں کا استعمال ہوا کرتا تھا آج اس کا نام ونشان بھی نظر نہیں آتا۔
ہمدردی اپنے اور بیگانے سے ایسی تھی کہ شادی اور غنمی دونوں پہلوؤں کا اثر صاحب خانہ کے برابر
دوسروں پر ہوتا تھا۔ خیراتی کاموں کی نگرانی صدق اور اخلاص اور محبت سے ہوا کرتی تھی ۔ بدستور
فقراء اور علماء میں سیر چشمی نظر آتی تھی اور طالب ضرور ایک حد تک مستفیض ہو جاتے تھے ۔ ادنی درجہ
کا آدمی یعنی ایک دور و پیر کا معاش رکھنے والا بھی خورم و خنداں نظر آتا تھا ۔ مروّت ۔ محبت ۔ صدق ۔ - - -

اخلاص - حیا ۔ شرم - حفظ مراتب ۔ ہمدردی ہر ایک قسم کے لوگوں میں پائی جاتی تھی ۔ گویا آسمان - حیا۔ -
سے خیر و برکت کی بارش برس رہی تھی علی العموم جمعیت خاطر کے آثار نظر آتے تھے اور ابھی تک گویا
وہ منظر آنکھوں کے سامنے ہے۔
اس کے بعد عمر کا دوسرا ثلث ہے جس کی نسبت جی نہیں چاہتا کہ کچھ لکھوں صرف اس قد را شارہ
کافی سمجھتا ہوں کہ بتدریج اس ابتدائی حصہ کی خوبیاں جن کو میں نمونے کے طور پر لکھ آیا ہوں رُوبہ کمی
ہوتی گئیں اور آخر حصہ میں وہ سب کی سب کا فور ہو گئیں اور ان کی جگہ نا گفتہ بہ باتوں کا مجموعہ اپنے
اندر جمع ہو گیا اور صحبت اور مجلس بھی ویسی ہی رہتی تھی ۔ غرض جب تیسرے حصہ کا آغاز ہونے لگا ۔ شاید
عمر بھی چالیس سے متجاوز ہوگئی تو کچھ کچھ آنکھ کھلنے لگی گو کسی قدر حالات وہی دوسرے حصہ کے باقی اور
قائم رہ گئے صرف اتنا فرق پیدا ہوا کہ اپنی حالت کو غور سے دیکھنے لگ گیا اور اچھے اور بُرے میں تمیز
ہونے لگ گئی ۔ والدین وغیرہ تو گویا سر پر سے اُٹھ گئے تھے ۔ اب نوبت اپنے ہمنشینوں کی آئی جو کسی
قدر معمر تھے وہ بھی باری باری اٹھنے لگے اور عبرت ناک حالات بھی پیش ہونے لگے ۔ کچھ تو اپنی
نالائق زندگی کا غم اور کچھ تغیرات زمانہ کا رنگ دل کو پکڑتا گیا مروّت محبت اپنے بیگانے سے اُٹھنے لگی ،
دوست دشمن سے بدتر نظر آنے لگے ، گھر کی بات بگڑنے لگی ۔ ہم آٹھ بھائی تھے چھ حقیقی اور دو چا زاد
اور پھر سب با عیال و اطفال بلکہ بھتیجے تک صاحب عیال و اطفال ، سب مل ملا کر کوئی پچاس آدمی کا
مجموعہ تھا مگر سب کے سب مل کر اچھی طرح سے گزارتے تھے ۔ کوئی کسی کا بار خاطر نہ تھا اور کسی کو کسی
کے لئے خرچ کرنا گراں نہیں گزرتا تھا۔ چچا زاد گو یا حقیقی بھائیوں سے زیادہ عزیز تھے مگر اب اس میں
بھی فرق آنے لگا اور ایک دوسرے کے درپے ہو گیا ۔ اتفاق کی صورت میں فرق آتا گیا گو چندے
بات سنبھلی رہی اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اس عاجز کا رعب سب گھر والوں پر تھا، کسی کو کسی قسم کی سبقت
کی جرات نہ ہو سکتی تھی ۔ مگر چونکہ صورت اتفاق میں فرق آگیا تھا اس لئے زندگی بے لطف سی ہو گئی
اور پھر علیحدہ ہونے کی نوبت آ پہنچی اور سب کے سب یکے بعد دیگرے الگ ہو گئے ۔ صرف ایک میرا
بھائی زکریا میرے ساتھ رہا۔ اور کارخانہ بھی ہمارے ہی سر پڑا ۔ کوئی دس برس کا عرصہ گزرتا ہے کہ
میں قسم قسم کے ابتلاؤں میں پڑا اور کوئی پہلو زمانہ کا ایسا نہ رہا جس سے مجھ کو سابقہ نہ پڑا ہو۔ اور ہر
ایک پہلو پر تغیرات کمی کا اثر محسوس ہونے لگا اور ساتھ اس کے میری زبان پر اس کا شکوہ اور گلہ بھی رہا

یہاں تک کہ میں نے اپنے بعض دوستوں بعض دوستوں کو بعض کا ۔ کاموں سے روکا جو بظاہر اس وف بظاہر اس وقت ان کے لئے مفید
تھے مگر در حقیقت میری نظر میں جو اس حالت سے گزر کر خوفناک اور مضر ہو گئے تھے۔ غرض انہوں نے
میری بات نہ سنی اور خرابیوں میں مبتلا ہو گئے اور اکثر اب تک میں ایسا ہی دیکھتا آیا ہوں یعنی جس پہلو
کو کچھ مدت پہلے جیسا میں نے تصور کیا تھا آخر وقت پر وہ ویسا ہی ثابت ہوا۔ اور اس سے یہ امر میری
طبیعت میں پیدا ہو گیا کہ ایک چھوٹی سی بات پر بھی زیادہ غور کرتا اور ایک ادنی کام کو بھی بے سوچے
کرنا میری طبیعت کے خلاف ہو گیا اور ہر ایک پہلو سے زمانہ کو نازک سمجھنے لگ گیا ۔ اسی عرصہ میں کچھ
خسارہ بھی اُٹھایا اور کچھ لوگوں کے حالات کا تجربہ بھی ہو گیا ۔ غرض یہ کہ جیسا کہ میں نے کسی قدر
تفصیل کے ساتھ ابتدائی عمر کے حصہ کو خیر و خوبی کا مجموعہ بتایا ہے اس سے وہ چند زیادہ شر وفساد کا
مجموعہ اپنی عمر کے اس آخری حصہ کے زمانہ کو میں نے پایا اور اگر اس کی تفصیل لکھنے بیٹھوں تو شاید
میرے ذاتی تجارب کی ایک بڑی کتاب بن جاوے۔ اور میں نے ہر ایک پہلو کو نہ فقط اپنے ہی
تجربے اور مشاہدہ پر چھوڑا۔ بلکہ ہر ایک پہلو کے پختہ کار لوگوں کی شہادت بھی میں نے لی اور ہمیشہ
ایک خوفناک حالت زمانہ میں زندگی بسر کرتا رہا اور خاص کر تجارت کی حالت گذشتہ دس سال سے
ایسی نازک ہوتی چلی آئی ہے کہ ہمیشہ زوال عزت و ناموس عزت کا دھڑ کا دل کو لگا رہا اور شاید
۱۸۹۱ء اور ۱۸۹۲ء میں دولاکھ روپے کا خسارہ مجھے ایک ایکسچینج میں بھگتنا پڑا۔ مگر خدا تعالیٰ نے مجھے
ٹھوکر سے بچالیا الحمد للہ علی ذلک ۔
غرض اس کے بعد میں ہمیشہ تفکرات کے دریا میں ڈوبا رہا اور زندگی گویا تلخ معلوم ہوتی تھی ۔
ایک طرف تو معاملہ کی کچھ ایسی حالت دوسری طرف کچھ اپنی سیہ کاریاں اور تیسرا یہ کہ جس پہلو کو ایک
راحت کا موجب سمجھ کر اختیار کیا جاتا تو وہاں سے بجز نفاق اور بداندیشی کے کچھ نظر نہ آیا۔ وہ
راحت جس کو حاصل کرنا مقصود کرتا وہ تو رہی ایک طرف ، باقی رنج پہلے سے وہ چند ہو گیا۔ غرض میں
سچ سچ عرض کرتا ہوں کہ ایسی حالت دیکھ کر میں موت کو زندگی پر ترجیح دیتا تھا اور کسی کسی وقت میں
اپنی سیہ کاریوں کے تصور میں رو پڑتا تھا اور اپنے آپ کو بدترین مخلوق سمجھتا تھا اور باقی میری طبیعت
میں غیر کا لحاظ ابتدائے عمر سے چلا آیا ہے وہ اخیر تک رہا ، کسی کو بھی کسی قسم کا آزار پہنچانا میں خطر ناک ،
براسمجھتا تھا اور اللہ تعالیٰ سے اکثر اس امر کی توفیق طلب کرتا رہتا تھا کہ وہ مجھے کسی کے آزار کا موجب

نہ بناوے ۔ غرض اسی حالت میں میرے بھائی حاجی ایوب فوت ہو گئے جن کا مجھے بہت رنج ہوا اور رگئے جن کا مجھے بہت رنج
عبرت بھی ہوئی۔ ان کے بعد میرا چھوٹا بھائی زکر یا بیمار ہوا۔ دو بڑے بھائی تو گویا الگ ہو چکے
تھے۔ مگر ز کر یا میرے ساتھ تھے۔ بمبئی میں ان کی عزت ہر ایک طرح سے اچھی تھی ۔ تجارتی کاروبار
میں مالی تائید ان سے ہی ملتی تھی ۔ اب ان کا بیمار ہونا دو طرح کے رنج کا باعث ہو گیا جس کے سبب
سے بڑی پریشانی رہا کرتی تھی اور یہ قریب قریب وہی زمانہ ہے جس میں میں نے دولاکھ روپے کے
خسارہ کا ذکر کیا ہے۔ غرض جب ان کی علالت زیادہ ہو گئی تو میں نے بنگلور میں ایک مکان خریدا
اور تبدیل آب و ہوا کے لئے ان کو یہاں لے آیا۔ ہر ہفتہ میں دو دن میں ان کے پاس رہتا اور باقی
دن مدراس میں ۔
دوسرے افکار کا بوجھ جو اس وقت میرے سر تھا اس کا ذکر میں کچھ نہیں کرتا۔ بس اتنا ہی کافی
سمجھتا ہوں کہ میں کہہ دوں ہے
دل من داند و من دانم و داند دل من
غرض ایک مرتبہ ایسا اتفاق ہوا کہ میں جمعہ کی شام کو مدراس سے چل کر ہفتہ کی صبح کو بنگلور پہنچا
اور بھائی کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ ایک منشی صاحب بھی اس وقت پاس بیٹھے تھے ۔ اِدھر اُدھر کی بات چیت
ہو رہی تھی اور موجودہ زمانہ کی حالت زار کا ذکر ہو رہا تھا۔ اور اسی اثنا میں میرا چھوٹا بھائی محمد صالح جو
ایک روز پہلے سے بنگلور آیا ہوا تھا ، وہاں آگیا اور ایک کتاب بھی ساتھ لایا اور وہ یوں کہنے لگا کہ یہ
کتاب مجھے سیالکوٹ ( پنجاب ) سے منشی غلام قادر فصیح نے بھیجی ہے اور قابل پڑھنے اور سننے کے
ہے ۔ یہ کہہ کر انہوں نے اس کو پڑھنا شروع کیا۔ اور وہ کتاب حضور اقدس کی پہلی کتاب دعوی مسیحیت
اور مہدویت کے بعد کی تھی ۔ جس کا مبارک نام فتح اسلام ہے۔ غرض اس کتاب کے کوئی دو ورق
پڑھنے کے بعد میرے دل پر کس قسم کا اثر ہوا ، میں اس کو بیان نہیں کر سکتا ۔ مگر میرے بیمار بھائی زکریا
مرحوم نے اسی وقت ایک جوش کے ساتھ بآواز بلند کہہ دیا کہ خدا کی قسم ! یہ بے شک وہی ہیں اور ان کا
کلام اس کی پوری پوری شہادت دے رہا ہے۔ غرض ان کے اس کہنے پر میں اور وہ منشی صاحب بھی
میرے ساتھ ہم آواز ہو گئے کہ بے شک یہ کلام کوئی نرالا اثر دل پر کر رہا ہے اور پھر دیر تک اس کو سنتے
رہے یہاں تک کہ اوّل سے آخر تک اس کو پورا سن لیا اور مجھے حضور کی طرف پورا پورا یقین ہو گیا ۔ مگر اور مجھے حضور کی طرف پورا پورا یقین ہو گیا۔ مگر

مسیحیت کے دعوی پر کچھ تعجب سا رہا اور اس کے ساتھ یہ خیال بھی رہا کہ مسیح کے لئے تو یہ کہا جاتا ہے
کہ وہ زندہ آسمان پر موجود ہے اور پھر اپنے وقت پر وہاں سے زندہ نزول فرماویں گے۔ اور کسی پر سے زندہ اور
طرح کا اس میں اختلاف نہیں ۔ غرض اس وقت یہ فیصلہ کیا کہ خواہ کچھ ہی ہو مگر کتا بیں تو سب منگوا کر
دیکھنی چاہئیں اور اس طرف مرحوم بھائی کا بار بار یہ کہنا کہ یہ بے شک اپنے قول میں صادق ہیں
اور بہت جلد لوگوں پر یہ امر کھل جاوے گا ۔ حالانکہ ان کی بہت ہی کم استعداد تھی مگر جیسا کہ میں نے
اوپر ذکر کیا ہے، بڑے ہی ذکی الطبع تھے اور ان کی طبیعت ملانوں اور پیر زادوں سے ہمیشہ متنفر رہا
کرتی تھی یہاں تک کہ اگر کبھی مجھے کسی سے ملتے ہوئے دیکھ لیتے تھے تو صاف کہہ دیتے تھے کہ آپ کو
ان مکاروں سے ہمیشہ دور رہنا چاہے۔ ان کی صحبت میں کبھی خیر نہیں ۔ لیکن حضور اقدس کی کتاب کو
سنتے ہی ان کا یقیناً قبول کر لینا ان کی کمال فراست کی پوری دلیل تھی ۔ غرض میں دوسرے دن مدراس
کو روانہ ہوا۔ اور یہاں پہنچ کر سب کتابوں کے لئے خط لکھوایا اور جس کسی سے ملاقات ہوتی ان سے
یہ تذکرہ کرتا اور پھر ساتھ ہی موجودہ وقت کی ہر قسم کی برائیوں کی طرف ان کی توجہ دلاتا اور اس وقت
تک میری نظر صرف مسلمانوں ہی تک محدود تھی ۔ یعنی ہر طبقہ کے مسلمانوں کی ہی حالت پر میری نظر
تھی جس کے مشاہدہ سے ہمیشہ دل کو درد پہنچتا تھا۔
جب کبھی کوئی عام مفید کام کے لئے جلسہ ہو جاتا تو پھر جو چند حضرات موجود ہو جاتے تھے ان کی
صورت اور سیرت ، طرز گفتگو اور پھر ایک دوسرے کو باہم دیکھا جاتا۔ اس کی بابت ذکر کروں تو شاید
طول ہوتا ہے مگر مختصر الفاظ اس کے یہ ہیں کہ پوری پوری یہودیت ثابت ہو جاتی تھی ۔ یعنی جس غرض
کے لئے جلسہ کیا وہ تو نا تمام ، اور تمام ہو بھی کس طرح ۔ جب ایک دوسرے کی رائے کے تابع ہونے
کو ایک سبکی اور ذلت کا موجب سمجھا جاتا ہو ۔ آخری جو کچھ کہ اس جلسہ سے نتیجہ حاصل ہوتا وہ یہی کہ
دو چار صاحبوں میں تو ضرور ہمیشہ کے لئے نفاق پڑ جاتا اور باقی بھی ایک دوسرے پر ضرور کچھ نہ کچھ
الزام لگائے بغیر خالی نہ رہتے ۔ غرض جو صاحب یا صاحبان اس جلسہ کے بانی ہوتے ان کو بجز خفت
کے کچھ حاصل نہ ہوتا اور پھر ہمیشہ کے لئے شاید دل میں عہد کر لیں کہ آئندہ کبھی ایسی بے جا حرکت نہ
کریں گے۔ غرض یہ اس قسم کی مجلسیں تھیں جن میں ہر قسم کے اور طائفہ کے لوگ جمع ہو جاتے تھے۔
عالم ، مولوی ، خاندانی بیو پاری ، نوکری پیشه، زمیندار وغیرہ وغیرہ گو یا سب قسم کے لوگوں کا مجموعہ ہوتا

تھا اور ہر ایک قسم کی طبیعتوں کا اور اخلاق کا خوب پتہ مل جاتا تھا۔ یہ تو عام مفید کاموں کے جلسہ کا
حال ہوا۔ اب خاص خاص قسم کے لوگوں کے جلسے اور تقریبات کا حال ، جس کا مجھے تجربہ ہوا ہے، لکھنے
بیٹھوں تو بہت طول ہوتا ہے اس لئے صرف ہمارے تجارت پیشہ لوگوں کا ہی مختصر حال لکھتا ہوں کہ
مجھے ہمیشہ سے یہ آرزو رہی کہ زیادہ نہیں صرف دو مسلمان تاجروں کے کسی تجارت کے کام میں
اتفاق اور یک دلی سے کام کرتے دیکھوں جس سے وہ نتیجہ جو اتفاق کے لئے لازمی ہے ان کو حاصل
ہوا ہو لیکن یہ میری آرزو نا تمام ہی رہی ۔ یوں تو بہتوں کو اتفاق کرتے دیکھا مگر انجام اس کا ایک
تھوڑے ہی عرصہ کے بعد بد نظر آیا۔ کہیں تو کورٹ کچہری میں خراب ہوتے دیکھا اور کہیں ہمیشہ کے
لئے عداوت اور کہیں ہمیشہ کے لئے آپس میں کمپیٹیشن پڑ گیا اور دونوں کو خراب کر دیا۔ غرض اس طرح
کے بہت تجربے اور مشاہدے کے بعد میرا یہ دستور ہو گیا تھا کہ جہاں کہیں کسی امر کے متعلق بھی ہو،
مسلمانوں کی مجلس ہوتی تو پہلے اس مجلس میں یہ دعوے سے میں کہہ دیتا تھا کہ مجھے ایک مدت دراز
سے یہ آرزو ہے کہ مسلمان اپنی مجلس میں کامیاب ہوتے ہوئے دیکھوں مگر میری یہ آرزو پوری نہ
ہوئی اور میری یہ عادت مدراس تک ہی محدود نہ تھی ، جہاں کہیں جانے کا اتفاق ہوتا تھا ۔ یعنی بمبئی ۔
بنگلور ۔ مدراس ۔ نیلگری تو موقعہ پر ضرور یہ میں کہہ دیتا تھا اور پھر مخاطب بھی ( قائل ) ہو جاتے تھے ۔
غرض مسلمانوں کے حالات اور عادات پر ہمیشہ رنج ہوتا ہی رہتا تھا۔ یورپ کے تو اتحاد اور اتفاق کا
کہنا ہی کیا ہے۔ اکثر کام ان کے اتفاق اور شرکت اور یک دلی کی بدولت ترقی کے انتہائی نقطہ تک
پہنچے ہوئے ہیں مگر اس صورت میں بھی مسلمانوں کے سوائے دوسری قوموں میں پھر بھی کچھ نظر میں
آجاتا ہے۔ چوہڑے چمار بھی اپنی بساط کے موافق کبھی نہ کبھی کسی کام میں متفق ہو جاتے ہیں مگر
مسلمانوں میں اس کے برخلاف، کیا عام کاموں میں اور کیا خاص میں ، پھر وہ دینی ہو یا دنیوی اور کسی
ملک میں بھی یعنی عرب ، عجم ، ہند اور سند ، دکھن اور کوکن جہاں تک مجھے علم ہے ، ایک نمونہ بھی نظر نہیں
آتا ۔ غرض ہر ایک موقعہ پر مسلمان بہت ہی کم نظر آتے ہیں اور اگر کسی جگہ اتفاق سے کوئی مسلمان
سرکاری کام و کاج میں کوئی اعلیٰ مرتبہ پر آجاتا ہے تو گویا اس کے لئے یہ مثال موزوں ہو جاتی ہے کہ
مور ہماں بہ کہ نباشد پرش ۔ الا ماشاء الله - غرض یہ میرے خیالات اور مشاہدے مجھے پریشان ہی
نہیں بلکہ استعجاب میں بھی ڈال دیتے تھے کہ یا اللہ ! اسلام تو تیرا ہے مگر مسلمانوں کی حالت ایسی زار تیرا ہے اب

اور قابل عبرت کیوں ہو گئی ہے؟ کوئی ایک پہلوان کا یعنی کیا عبادات اور کیا معاملات سیدھا اور حق پر نظر
نہیں آتا اور حالت ایسی ہو گئی ہے بجز تیرے فضل کے یعنی مردے از غیب بروں آید و کارے بکند کے
اور کوئی رستگاری کی صورت نظر نہیں آتی ۔ غرض اسی حالت میں حضور کی کتاب فتح اسلام کو میں نے سنا
اور اندر کا اندر ہی میں باغ باغ ہو گیا کہ آخر خدا نے ایک کو کھڑا ہی کر دیا اور پھر اسی کو جس کا
زمانۂ رسول کے بعد وقتاً فوقتاً انتظار ہوتا رہا اور کئی جھوٹے مدعی بھی اس نام کے زمانہ قرب
زمانہ رسول سے ہوتے آئے مگر اب تو گویا عین وقت پر اور وہ بھی اشد ضرورت کے وقت ہی آواز
آئی ہے۔ سو یا اللہ ! تو اس آواز کو سچی اور مسلمانوں کے لئے مبارک ثابت فرما آمین ۔ یہ میری سو یا
اندرونی حالت تھی اور میرے مرحوم بھائی نے تو گویا بآواز بلند شہادت بھی دے دی اور الحمد للہ
والمنتہ کہ خدا تعالیٰ نے ویسا ہی ثابت کر دکھایا اور باغ اسلام میں دوبارہ گئی ہوئی بہار اور رونق آتی
چلی ہے ۔ غرض اس موقع کے بعد کتا بیں بھی آگئیں اور ان کے پڑھنے سے کچھ کچھ فہم بھی پڑتا گیا اور
مدراس میں چر چا بھی ہوتا چلا ۔ جو یک بیک ایک اخبار آزاد نام جو لکھنو سے شائع ہوتا تھا۔ اس میں یہ
لکھا ہوا دیکھا کہ میرزا قادیانی اپنے دعوائے مسیحیت سے دست بردار ہو گئے اس لئے اب پھر ان
کی عزت وہی قائم رہ گئی جو اس دعوی کے قبل تھی ۔ یہ مضمون تھا عبارت میں کچھ فرق ہو گا مگر اس کے
پڑھنے سے میرے پر جو صدمہ گزرا اور رنج ہوا اس کو خدا ہی جانتا ہے اور ابھی تک میں اس کو بھولا
نہیں ۔ غرض اس کے بعد میں نے جب حضور کی کتابیں ایک طرف ڈال دیں اور ایسی چالوں سے
اور اداسی میرے پر چھا گئی کہ کچھ نہیں لکھ سکتا ۔ باوجود اس کے بھی ہونے سے صد ہا لوگوں کو میں نے
گویا یہ خوشخبری پہنچائی تھی اور اب گویا اس کے خلاف اخباروں میں شائع ہو گیا ہے۔ غرض اس
مضمون کے دیکھنے کے بعد دوسرے یا تیسرے دن بمبئی سے میرے بھائی کا تار آیا اور میں روانہ ہو گیا
اور وہاں اپنے ایک دوست سے افسوس ناک دل سے میں نے یہ تذکرہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ تو
اپنے دعوئی پر قائم ہیں چنانچہ ان کے ایک خاص مرید یہاں آئے ہوئے ہیں اور ان کی زبانی مجھے یہ
سب کچھ معلوم ہوا ہے ۔ اب اس موقع پر مجھے جو خوشی ہوئی گویا اس رنج سے وہ چند زیادہ تھی اور وہ
مرید گویا ہمارے ہمارے شیخ شیخ رحمت اللہ صاحب تھے جن سے دوسرے روز میری ملاقات ہو ہو گئی اور مفصل
حالات بھی معلوم ہوئے اور کتاب آئینہ کمالات اسلام کی خبر پاکے انہیں کو میں نے جلد وی پی مدراس

کے چھ پر روانہ کرنے کے لئے فرمائش دی اور میں، کے پتہ پر روانہ کرنے کے لئے فرمائش دی اور میں مدراس واپس گیا ۔ اس وقت یہ کتا بیں پہنچ گئی
تھیں ۔ غرض پھر اسی طرح سے میں اس کا چرچا کرتا رہا اور سلطان محمود صاحب اور ان کے برادر زادے
اپنی جگہ پر باہم اس بارے میں بحث کرتے تھے اور آخر وفات عیسی پر دونوں کا اتفاق ہو گیا اور
سلطان محمود صاحب نے مجھے خط لکھا اور حضور کی کتابوں کی خواہش ظاہر کی ۔ اس خط کی طرز تحریر سے
یہ پتہ لگ گیا کہ حضور کی جانب ان کا حسن ظن ہے۔ غرض میرے پاس جو کتا بیں موجود تھیں وہ تو بھیج
دیں اور آئینہ کمالات اسلام ایک مولوی کو دی تھی ان سے لینے کو لکھ دیا اور پھر میں نے ملاقات کی اور
میرے سے زیادہ ان کا میلان حضور کی طرف پایا۔ اور اس وقت تک وفات عیسیٰ پر مجھے کامل یقین
نہ ہوا تھا مگر ان کے دوستوں مولویوں سے ۔ غرض ان کا حضور کی طرف رجوع کرنا بڑی تقویت کا
باعث ہو گیا اور ایک قلیل عرصہ میں ایک چھوٹی سی جماعت تیار ہوگئی ہے اور شہر میں زور شور کے ساتھ
اس کی شہرت ہونے لگی ۔ یہ وہ وقت تھا کہ ان مولویوں اور ملانوں کی اچھی طرح سے قلعی کھلنے لگی
اور ان کی اندرونی حالت کا پورا اظہار ہونے لگا جس کی وجہ سے حضور کی طرف کمال درجہ کا یقین
بڑھتا گیا یہاں تک کہ حضور کی خدمت میں خط لکھا گیا اور جس قد ر لوگ اس وقت تک اس سلسلہ میں
شریک ہوئے تھے ان سب کے دستخط لئے گئے ۔ بعد اس کے جو کچھ ان ملانوں کا حال دیکھا وہ
احادیث کے موافق تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حق میں پہلے سے بطور پیشگوئی بتا رکھی
تھیں ۔ عوام میں ایک خطرناک جوش ان کے دجل اور کذب سے پھیل گیا اور اب یہاں کے
مسلمانوں کے اسلام کا حال ایک نئے رنگ میں ظاہر ہونے لگا ۔ جس سے ضرورت امام پر میرا یقین
بڑھتا گیا اور حضور کی زیارت کا شوق دن بدن بڑھنے لگا اور اس فکر میں ہوا کہ کوئی اچھا رفیق مل
جائے تو روانہ ہو آؤں ۔ وہاں کے ایک مولوی جن سے زیادہ تعلق تھا اور جو بظاہر منافقانہ طریق پر
ملتے جلتے بھی تھے مگر باطن میں پورا دشمن تھا جس سے میں اب تک ناواقف تھا۔ ان کو ساتھ لانے کی
صلاح ہوئی ۔ وہ تر ملکھڑی کی جامع میں رہتے تھے جہاں میں گاڑی پر سوار ہو کر گیا اور حاجی بادشاہ
صاحب کے مکان پر جو وہ بھی اندرونی احاطہ مسجد ہی میں واقعہ ہے ملاقات ہو گئی اور مذکور بادشاہ
صاحب وہاں کے ایک مشہور اور نامی تاجر ہیں ۔ ان مولوی صاحب نے ہماری مخالفت اختیار کرنے
کے بعد وہاں اپنے قدم جمانے شروع کر دیئے ۔ یہ بادشاہ صاحب بھی اگر چہ سخت مخالف تھے لیکن

آج 10 میں سے 10 باقی