آپ بیتی حضرت سیٹھ عبدالرحمٰن صاحب مدارسی
مکتوبات احمد (جلد دوم), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چونکہ قدیم سے ان کے بزرگوں کے ساتھ میرا کمال درجہ کا ارتباط تھا۔ اس لئے بظاہر ان سے وہی
۔
ان کے بزرگوں کے ساتھ میرا
سلوک قائم تھا اور اب تک بھی باقی ہے ۔ غرض وہاں ان مولوی صاحب سے میں نے کہا کہ سب سے ۔
بہتر یہی بات ہے کہ تم میرا ساتھ دو اور میں آپ کے ہر قسم کے اخراجات کا کفیل اور ذمہ دار ہوں ۔
۔
جو کچھ امتحان کرنا ہے وہاں جا کر کیا جاوے۔ اس میں بڑے بڑے فائدے ہیں روبرو جا کر جو
چاہیں پوچھ سکتے ہیں ۔ اس سے خلق خدا کو بھی فائدہ پہنچے گا ۔ کیونکہ آجکل جو طوفان بے تمیزی پھیل رہا
ہے۔ اسی سے خلق اللہ کو نجات ہوگی اور میں نے آپ کو اس لئے تجویز کیا ہے کہ بظاہر آپ کے مزاج میں
حق پسندی ہے اور تمہارے طالب علمی کے زمانہ سے میرا یہ حسن ظن ہے ۔ پس آپ تیار ہو جا ئیں ۔
جمعہ کے دن یہاں سے روانہ ہو جائیں گے مگر ان کو یہ کب منظور تھا ۔ ان کو مخالفت میں اس وقت
صریح فائدہ نظر آ رہا تھا ۔ غرض انہوں نے انکار کر دیا اور میں واپس چلا آیا اور اسی خیال میں تھا کہ
مولوی حسن علی صاحب مرحوم یاد آگئے اور وہ ان دنوں مدراس آنے والے بھی تھے کیونکہ انجمن کی
طرف سے سالانہ جلسہ کی دعوت ان کو ہوئی تھی اور اس انجمن کے دراصل بانی وہی تھے ۔ لیکن اتفاق
ایسا ہوا کہ بھا گلپور سے مولوی صاحب نکل چکے تھے اور یہاں دو مہینے کے لئے جلسہ ملتوی ہو گیا ۔اس
لئے مجھے یہ موقع خوب ہاتھ آیا اور فی الفور میں نے بمبئی کی اپنی دوکان پر تار دی کہ مولوی صاحب کو
ٹھہراؤ اور میں آتا ہوں ۔ یہ تار دے کے میں بنگلور گیا اور رات کو اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ میں ارادہ کر چکا
ہوں اب تو عالم الغیب اور بہتر جانتا ہے۔ میرے لئے جوئ جو بہتر ہے وہ مہیا کر۔ صبح کو میں حسب معمول
ناشتہ کر کے گھر سے باہر چبوترہ پر آکر بیٹھا کہ اسی وقت ڈاک والا آگیا اور اس نے ایک چھٹی اور
اس کے ساتھ ایک رسالہ الحق دیا۔ میں نے اس رسالہ کو کھولا تو میری نظر سب سے پہلے اس ہیڈنگ
پر پڑی جو ایک بھاری بشارت سے موسوم تھا اور مضمون اس کا جھنڈے والے پیر صاحب کا واقعہ
اور خلیفہ عبداللطیف اور عبد اللہ عرب کا حضور اقدس میں حاضر ہونے کا تھا۔
غرض اس اس ۔ کے بعد میرا عزم مصم ہو گیا اور اور اسی اسی روز روز شام شام کو لو مد مدراس راس او اور دوسرے روز مدراس سے
بمبئی روانہ ہو گیا اور مولوی حسن علی صاحب مرحوم سے ملاقات ہوئی اور چلنے کی بابت گفتگو ہوئی ۔
مولوی صاحب مرحوم نے حق مغفرت کرے، رت کرے، جواب میں یہ فرمایا کہ میں آپ کا ساتھ دینے کے لئے
تو تیار ہوں مگر ایک شرط سے ۔ میں نے کہا وہ شرط فرمائیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سفر میں جب تک
آپ کا اور ہمارا ساتھ ہے آپ نماز کی پابندی ملحوظ خاطر رکھیں ۔ بس یہی پہلی شرط ہے جس کو میں نے پہلی ہے جس کومیں
شکریئے کے ساتھ قبول کیا ۔ دوسرے روز علی گڑھ روانہ ہو گئے اور وہاں کے حالات پر غور کیا گیا تو یہ روز ہو تو
ایک دوسری دلیل ضرورت امام کے لئے ہاتھ آگئی یعنی دو نمونے دیکھے ۔ ایک تو اسٹر بچی ہال جس
میں یورپین انداز وضع کا نقشہ تھا جو زبان حال سے کہہ رہا تھا کہ جو یہاں داخل ہوگا وہ ضرور ایک نہ ح
ایک دن یورپین انداز کا جنٹلمین ہو جائے گا اور دوسرا نمونہ مسجد کا دیکھا جس کی ظاہری صورت یہ تھی
کہ ایک دو پھٹے پرانے بوریئے اور دو چار ٹوٹے پھوٹے لوٹے ۔ گویا زبان حال ( سے ) اس کا یہ
مضمون ادا ہورہا تھا کہ جو میری طرف رکوع و سجود کے لئے مائل ہو گا اس کی بساط پھٹے بوریئے اور
پھوٹے ہوئے لوٹے کے سوا آگے وہی یعنی اللہ اللہ خیر صلا ۔ غرض یہ دونوں نظارے بھی ایک عبرت
لینے کے باعث میرے لئے ہوئے ۔ پھر وہاں سے سیدھا قادیان شریف کا ارادہ ہوا۔ ہمارے
مولوی صاحب نے بہت کچھ فال قرآن میں دیکھے اور استخارے بھی کئے ۔ غرض ہر ایک پہلو پر بھی
ان کو جواب ملا کہ چلے چلئیے ۔ غرض روا نہ تو ہو گئے مگر مولوی صاحب کا شروع سے اخیر تک یہی بیان
رہا کہ مرزا صاحب بڑے نیک آدمی ہیں مگر ان کا یہ دعوئی ان کی ظاہری وجاہت سے بہت کچھ بڑھا
ہوا ہے۔
میں اس کے جواب میں کہتا تھا کہ اب جو کچھ ہے وہاں پہنچ کر ہی ہوگا ۔ جب امرتسر پہنچے تو وہاں
مولوی محمد حسین صاحب کا کوئی چیلا ہم کو مل گیا اور اس نے مولوی صاحب کو بہت کچھ روکا اور
با بو محکم الدین صاحب کی کوٹھی تک ہمارا پیچھا نہ چھوڑا اور بلائے بد کی طرح لگا رہا اور وہاں پہنچ کر بھی
مولوی صاحب تو ان کو نرم نرم جواب دیتے رہے اور وہ زیادہ گستاخ ہوتا چلا ۔ یہاں تک کہ آخر
مولوی صاحب نے میرے پر حوالہ دے کر اپنی جان چھڑائی ۔ جب وہ میری طرف ہوا تو میری دو ہی
جھڑکیوں سے گھبرا گیا اور پھر بیٹھ نہ سکا یعنی دفعہ ہو گیا ۔ غرض شب ہم نے وہاں گزاری اور صبح کو بٹالہ کی
راہ لی اور جب وہاں پہنچے تو وہاں بھی ایک سد راہ ہوا مگر زیادہ جرات نہ کر سکا اور ہم وہاں سے یکوں
میں بیٹھ کر روانہ ہوئے اور جوں جوں دارالامان سے نزدیک ہوتے گئے ویسے ہی دل پر ایک نیک اثر
ہوتا گیا۔ یہاں تک کہ دارالامان کا نظارہ نظر آنے لگا اور جامع مسجد مجھے تو ایک بقعہ نور نظر آتی تھی۔ تھی ۔
اس سال بارش کثرت سے ہوئی تھی اس لئے پہنچنے میں دیر ہوئی ۔ جب یہاں پہنچے تو میری اپنی یہ
حالت تھی کہ ذوق اور محبت سے بھر گیا تھا اور عجیب و غریب لذت اپنے اندر محسوس کر رہا تھا ۔ غرض ہم
قادیان پہنچے اور مولانا مولوی نورالدین صاحب کے مدرسہ اور مطب کے پاس یکے کھڑے ہو گئے
اور ہم دونوں اتر پڑے غروب آفتاب کا وقت تھا ۔ مولوی حسن علی صاحب نے مولوی نورالدین
صاحب سے مجھے تعارف کرایا اور میں ان سے مصافحہ کر کے پاس بیٹھ گیا۔ اتنے میں کسی نے آکر خبر
دی کہ وہ نیا مکان جو تیار ہوا ہے اس میں ان مسافروں کا اسباب بھیج دو۔ مولوی حسن علی صاحب
اسباب کے ہمراہ اس مکان کو تشریف لے گئے اور میں نماز عصر پڑھ کر مولوی نورالدین صاحب کی
خدمت میں بیٹھا ہی تھا کہ ایک شخص نے آکر خبر دی کہ حضرت اس نئے مکان میں آ کر تشریف فرما
ہوئے ہیں ۔ تو میں یہاں سے اُٹھا اور جلد اس مکان میں داخل ہوا اور میری نظر حضور کے چہرہ مبارک
پر پڑی ۔ میں حلفا گزارش کرتا ہوں کہ حضور کا سراپا اس وقت ایک نور مجسم مجھے نظر آیا اور میں آنکھ بند
کر کے حضور کی دست بوسی کرنے لگا اور جوش محبت کے ساتھ میری آنکھوں سے آنسو نکل پڑے۔
اور حضور اس کے بعد کمال مہربانی اور شفقت سے احوال پرسی فرماتے رہے اور میرا حال یہ تھا کہ اندر
ہی اندرمولوی حسن علی صاحب کو ملامت کرتا تھا کہ انہوں نے حضور کی ظاہری وجاہت کیا بتلائی تھی
اور یہاں کیا کچھ نظر آ رہا ہے اور منتظر تھا کہ حضور یہاں سے تشریف لے جائیں تو ان کی خبر پورے
طور سے لوں ۔ یہ میرا خیال ہو چکا اور حضور اقدس و اشرف بھی اسی وقت اندر تشریف لے گئے
اور جونہی میں مولوی حسن علی صاحب کی طرف متوجہ ہوا۔ انہوں نے بلند آواز سے اللہ اکبر کہا
اور فرمایا کہ خدا کی قسم یہ وہ مرزا نہیں جن کو کچھ برس پہلے میں نے دیکھا تھا یہ تو کوئی اور ہی وجود نظر
آ رہا ہے۔ غرض کہ ظاہری وجاہت میں بھی حضور کی بہت کچھ ترقی انہوں نے بیان فرمائی اور اسی
وقت کہہ دیا کہ بے شک اب یہ وہی نظر آ رہے ہیں جس کا ان کو دعویٰ ہے اور مجھے کہا کہ بے شک تم
بیعت کرلو ۔ چونکہ میں نے اپنی بھی ان سے غرض بتائی تھی کہ فقط اس لئے آپ کو ساتھ لیتا ہوں کہ
موقع پر آپ مجھے نیک اور میرے مناسب مشورہ دیں ۔ پس اسی طرح انہوں نے مجھے فی الفور کہہ دیا
اور میری اندرونی حالت یہ تھی کہ اگر ایک نہیں ہزار دفعہ بھی اس کے خلاف اگر وہ مشورہ دیتے تو میں
حلقہ بگوش ہوئے بغیر اس مبارک آستانہ سے جدا نہ ہوتا ۔ مگر الحمد للہ کہ فی الفور مولوی صاحب نے
مجھے میری دلی آرزو کے مطابق کہہ دیا ۔ لیکن ان کا خاص ارادہ بالکل اس امر پر نہ تھا۔ ان کے لئے امر پر نہ
سب ہمارے مدراسی بھائیوں کی یہ رائے تھی ۔ اگر مولوی صاحب کی مرضی بھی آ جائے پھر بھی مصلحت ۔ کی
کو ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔ چونکہ اس وقت کی مخالفت بڑی سخت تھی اور مولوی صاحب سے ابھی وہاں
بہت کچھ ہونا باقی تھا۔ اس لئے میں خود اس وقت اس امر کے مخالف تھا مگر مولوی صاحب پہلے ہی
نظارہ میں زخمی ہو گئے تھے اس لئے وہ بجائے خود بڑی تشویش میں پڑ گئے اور استخاروں پر استخارہ
کرنے لگے اور یہی فرماتے تھے کہ مجھے کچھ پتہ نہیں لگتا کہ میں کیا کروں تو اس کے جواب میں میں ان
کو وہی کہتا تھا جو تمام احباب کی رائے تھی جس کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے مگر وہ ان کے خلاف مرضی
ہوتی تھی اور پھر استخاروں کی طرف جھک جاتے تھے اور مجھے بھی روک رکھا تھا۔ غرض چار شنبہ کے
دن بعد نماز صبح اپنی عادت کے موافق چادر اوڑھ کر سو گئے اور چند منٹوں کے بعد جیسا کہ ان کی
عادت تھی اُٹھے اور فرمایا کہ مجھے یہی جواب ملا ہے کہ مولوی نورالدین صاحب کے مشورہ پر عمل کرو۔
غرض اسی وقت حضرت مولانا مولوی صاحب کو تشریف آوری کے لئے پیغام بھیجا اور حضرت مولینا
کے اظہار کے بعد میری طرف مخاطب ہو کر فرمایا کہ آپ تو شاید بیعت کر چکے ۔ جواباً میں نے عرض کیا
کہ مولوی صاحب نے مجھے روک رکھا ہے اس کو سن کر مولانا نے فرمایا ۔ کاش ! تم نے معا کر لی ہوتی
تو اب تک اس کا کچھ نہ کچھ اثر بھی محسوس کر لیتے اور پھر مولوی صاحب سے کہا کہ پوچھتے کیا ہو؟
در چه باشی زود باش ۔ غرض مولوی صاحب کے مشورہ کے بعد یہیصلاح ٹھہری کہ کل شب جمعہ
ہے اور ہم دونوں بیعت ہو جائیں گے اور جمعہ پڑھ کر شنبہ کو روانہ ہو جائیں گے کیونکہ حضور نے وہی
دن روانگی کا مقرر فرمایا تھا۔ اس کے بعد مولوی حسن علی صاحب کا یہ حال تھا کہ بار بار فرماتے تھے کہ
شب جمعہ تو کل ہے ۔ اس سے ان کا مطلب یہ تھا کہ ابھی اس میں دیر ہے اور یہاں اتنی دیر کرنے کی
برداشت نہیں ہے۔ غرض اسی روز شام کو یہ عاجز اور مولوی صاحب بیعت سے مشرف ہو گئے ۔
الحمد لله على ذلک۔
اس کے بعد کوئی دو دن ہی ٹھہر نا ہوا اور حضور سے جدا ہو گئے ۔ پھرتے پھراتے کوئی ایک مہینے
کے بعد مدراس پہنچے اور وہاں حضرت مولوی سلطان محمود صاحب نے بڑا ہی اہتمام فرمایا تھا۔ اسٹیشن
سے سیدھا میلا پور لے گئے اور پُر تکلف دعوت دی اور ساتھ ہی اس ناچیز کو ایک ایڈریس بھی دیا۔
صد ہا مخالف بھی اس وقت جمع تھے۔ میں نے اس ایڈریس کے جواب میں کچھ نہ کہا۔ صرف اتنا ہی کہا
که مولوی حسن علی صاحب تشریف لاویں گے اور مجھ سے بدر جہا افضل بھی ہیں جو کچھ ہم نے وہاں
دیکھا اور پایا اس کو وہ خوب ادا کریں گے اور بعد جلسہ برخاست ہو گیا ۔ اس کے بعد مخالفت کی آگ
بہت تیز ہو گئی ۔ یہاں اب اسی سے غرض نہیں مگر یہ ظاہر کرنا ضروری تھا کہ قبل از بیعت میری حالت
کیا ہوئی اور ضرورت امام کس حد تک محسوس ہونے لگی اور پھر حضرت امام کی صداقت پر زمینی اور
آسمانی نشان کیا کیا ظاہر ہوئے جن پر توجہ نہ کرنے سے کیا نتائج پیدا ہو رہے ہیں ۔ غرض ان باتوں کا
مختصر طور پر ذکر کرنا ضروری معلوم ہوتا ہے۔ سب سے اوّل اس امام الزمان علیہ الصلوۃ والسلام کی
بیعت کرنے کے بعد اپنے اندر جو تبدیلی ہوئی اس کو مختصر الفاظ میں لکھ دینا کافی ہے۔ ابتدائی عمر کے
زمانہ کے بعد زمانہ اوسط اور اس کے بعد لگا تار (تا) زمانہ بیعت جو کچھ اپنی عملی حالت میں نے بتائی
ہے اس کا ازالہ ہوتا چلا اور کوئی ہیں اور پچیس برس کی ناگفتنی علتیں اور عادتیں جو اپنے اندر تھیں اور
جن کی بابت کبھی کبھی خیال کر کے میں رو دیا کرتا تھا کہ اے رب ! ان برائیوں سے نجات کس طرح
ہوگی ، اور مجھے یہ امر ناممکن معلوم ہوتا تھا اور فی الحقیقت اگر میں ہزار کوشش کر کے بھی جان چھڑاتا تو
پھر یہ امر ناممکن معلوم ہوتا تھا کہ میری صحت وغیرہ میں کچھ فتور پیدا نہ ہوتا۔ مگر حلفاً لکھتا ہوں کہ بعد
بیعت وہ سب باتیں یکے بعد دیگرے ایسی دور ہوگئیں جیسے لاحول سے شیطان بھاگتا ہے اور مجھے
تکلیف بھی محسوس نہیں ہوئی اور صحت کا یہ حال ہو گیا کہ گویا ان ارتکابوں کے وقت میں بیمار تھا اور ان
کے ترک کے بعد تندرست ہو گیا اور یہ صرف حضرت حجت الله امام حمام علیہ الصلوۃ والسلام کے
انفاس طیبات کے طفیل نصیب ہوا اور اب اپنے اندر وہ باتیں دیکھتا ہوں کہ بے اختیار ہو کر رب کریم
و رحیم کا شکر کرتا ہوں اور ابتدائی زمانہ کو بھی اس کے مقابلہ میں بیچ سمجھتا ہوں ۔ فـالــحــمــد لله على
ذلک۔ اگر چہ میں اب تک اپنے آپ کو گندہ بشر سمجھتا ہوں اور اپنے اندر بہت سے عیوب محسوس کرتا
ہوں مگر اس مولا کریم کی جناب میں قوی امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنے حبیب کی جوتیوں کے صدقے
میری مغفرت کر دے گا ۔
اب دوسری بات یہ کہ ضرورت امام کس حد تک محسوس ہونے لگی ۔سواس کے بارے میں صرف
اتنا لکھ دینا کافی ہے کہ اگر چہ اس کا وجود باجود کوئی ہمیں برس سے قائم ہے، وہ نہ ہوتا گو یا د نیا غارت
ہی ہو جاتی ۔ اور میرا کامل یقین یہ ہے کہ اسی کے مبارک وجود کے طفیل جو سراسر رحمت الہی کا مظہر
ہے ، یہ دنیا قائم ہے اور بہت کچھ برکات اور فیوض آئندہ اس کے وجود باجود سے اس کو نصیب ہونے
والے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ عنقریب وہ تمام باتیں عام طور پر ظاہر ہو جائیں گی ۔ اگر چہ خاص طور پر
اس کا مشاہدہ کرنے والے مشاہدہ بھی کر چکے ہیں ۔ والحمد لله علی ذلک ۔
اب تیسری بات یہ ہے کہ اس عالی جناب امام کی صداقت پر زمینی اور آسمانی نشان کیا کیا ظاہر
ہوئے؟ سواس کا جواب یہی ہے کہ اکثر وہ سب ظاہر ہو گئے جن کا حدیثوں میں ذکر ہوا ہے اور اکثر
ا کا برانِ دین کا بھی اسی چودہویں صدی پر اس کے ظہور فرمانے کا زمانہ کشفاً اور الہاما ظاہر ہو گیا ہے
اور وہ اپنی اپنی تصنیفات میں اس کا ذکر بھی کر چکے ہیں اور ان سب باتوں کے مفصل مذکور کے لئے
ہمارے امام علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتابیں بھری پڑی تھیں ۔ خدا تعالیٰ دنیا کو ان کتابوں کے دیکھنے کی
توفیق نصیب کرے تو پھر کسی قسم کا شک باقی نہ رہے گا۔
اب رہی چوتھی بات کہ امام وقت کی طرف رجوع نہ کرنے کا باعث کس قسم کے آثار وقوع پذیر
ہوتے ہیں تو جواب میں یہ گزارش کافی ہوگی کہ عیاں را چه بیان ۔ آج کامل تین سال ہوئے جو
قہر الہی کے آثار کل دنیا میں آشکار ہو گئے ہیں مگر خاص کر کے ہند کا حال تو پوچھو ہی نہیں ۔ ابتدا تو طاعون
سے ہوئی ہے مگر بعد اس کے قہر الہی کے نمونے جو وقتاً فوقتاً مخالف مغضوب قوموں کے لئے ہوئے
جن کا ذکر خود اللہ جل شانہ کی کتاب پاک میں موجود ہے، ظاہر ہو گئے ہیں ۔ اور پھر یہ نہیں کہ ایک وقت
دیکھو طاعون کا حملہ باری باری سے کس طرح ہوتا ہے اور پھر یہ گو ہنوز روز اول ہے اور بعد اس کے
قحط کو دیکھو پچھلے سال اس قدر شدت نہ تھی جتنی اس سال میں ہے۔ اخبار بینوں پر مخفی نہیں ۔ اس کے
بعد زلزلہ آیا۔ پہلی مرتبہ تو چند ایک پُر خطر منظر پر تھا۔ جو خیر گزری اور بنگالہ ضلع رین کلکتہ سے لے کے
دارجلنگ پر ایک وقت شدت سے ہوا اور کچھ خفیف سا نقصان بھی ہوا ۔ مگر جانوں کی خیر گزری اور
بعد اس کے خفیف طور پر مختلف مقاموں پر کچھ کچھ حرکتیں اس کی ہوتی آئیں۔ مگر پچھلی دفعہ جو اس کا
حادثہ ہوا جس کو ابھی چند مہینے گزرے، کسی قیامت کا ہوا ۔ کتنی جانیں تلف ہوئیں اور کتنے مقامات
زمین کے اندر دھنس گئے ۔ علی ہذا القیاس۔ سیلاب کی بابت دیکھئے پہلے تو جب یہ چڑگام اور اس کے
اطراف میں آیا تو کچھ کم نقصان ہوا مگر بار ثانی جو پٹنہ ضلع بھاگلپور اس کی نوبت پہنچی تو کیا کچھ خرابی نہ
ہوئی ۔ صدہا گاؤں غرقاب ہو گئے اور بے حساب بندگان خدا اور چار پائے ہلاک ہو گئے جس کا صحیح
اندازہ اب تک نہیں ہوا اور کوئی شہر پر پانچ میل کے اندر پانی دس سے بارہ فیٹ چڑھ آیا تھا ۔ غرض ہو اور کئی شہر پر پانی کے دس سے تھا۔ فرض
اندازہ ہوسکتا ہے کہ کیا کچھ نہ ہوا ہوگا ۔ آتشزدگی کا حال تو کچھ پوچھو ہی نہیں ۔ کوئی ہفتہ شاید خالی نہیں نہ ہوا ہوگا۔ کاحال پوچھوہی
جاتا اور جان و مال کی خرابی نہیں ہوتی اور یہ مسلسل تین سال سے میں تجربہ کر رہا ہوں ۔ اب اخیر سال
جو اکثر لوگوں میں یہ بھی مشہور تھا کہ قیامت آجائے گی اور پھر ان میں بعض قوموں کا تو یہ حال تھا کہ
اس امر کو بالکل یقینی سمجھے ہوئے تھے جس سے ایک عجیب طرح کا خوف ان پر مستولی تھا جس کا میں
نے خود نظارہ کیا ہے لیکن علی العموم یہ خوف تھا کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہو کے رہے گا ۔ الا ماشا اللہ ۔ غرض
اس ایک بات کو بھی ذرا عمیق نظر سے دیکھو تو یہ کتنا بڑا نمونہ قہر الہی کا ثابت ہوتا ہے۔ غرض
آخر الامراسی تاریخ کے قریب قریب بعض مقاموں پر ایسا ہوا کا سخت طوفان آیا کہ مکانوں کے اڑ
جانے کا خوف ہو گیا اور اکثر مکانوں کی چھت اُڑ بھی گئی ۔ یہ واقعہ مدراس کے قریب ناگیشن میں ہوا
جو ایک بڑا بندر ہے اور سب اخباروں میں اس کا ذکر ہوا تھا۔ اور بعض لوگوں کی زبانی میں نے یہ بھی
سنا جو وہاں سے آئے تھے کہ جب یہ حادثہ شروع ہوا اور شدت ہوتی چلی تو ہم کو یہ یقین ہوتا گیا کہ
بے شک قیامت ہی کے آثار ہیں اور حضرت اسرافیل علیہ السلام کی صور ہے، کسی کو باہر نکلنے کی طاقت
نہ تھی اور صدہا بلکہ ہزار ہا بڑے بڑے تناور درخت بیخ و بن سے اُکھڑ کر گر گئے اور پختہ مکانات
اور چھتیں گر گئے اور ہم کو یہ یقین ہو گیا تھا کہ اس قیامت خیز حادثہ سے ضرور ہم ہلاک ہو جاویں گے
اور فی الحقیقت اور کچھ تھوڑے۔ اور کچھ تھوڑے سے وقت اگر یہ حادثہ اسی طرح قائم رہتا تو سارا نا گلشن نابود ہو
جاتا ۔مگر اللہ کا فضل کہ جلد وہ رفع ہو گیا اور ہم نے گو یہ نئی زندگی پائی ۔ غرض یہ تو ان واقعات کا ذکر
ہے جو اضطراری صورت رکھتے ہیں یعنی انسانی دخل کسی طرح کا ان میں نہیں اور اگر ان امور کی طرف
خیال کرتے ہیں جن میں فی الجملہ انسانی دخل ہوتا ہے اور جن کو اختیاری کے نام سے موسوم کر سکتے
ہیں تو ان کی حالت زیادہ وحشت خیز نظر آتی ہے بالخصوص تجارتی امور کو دیکھئے ۔ اس کو بتلانے کے
آگے ہی یہ امر ظاہر کرنا ضروری معلوم ہوتا ہے کہ اس برٹش حکومت میں اس کی ترقی کس حد تک پہنچی
ہوئی ہے اور اگر سچ پوچھو تو برٹش حکومت کی ترقی کا یہی زبر دست اصول ہے اور گو یہ زمینی استحکام بھی
ہے مگر اس کی حالت اس قدرا بتر ہو گئی ہے اور ہوتی جاتی ہے جس کو مفصل بتلانے کے بہت کچھ لکھنا
پڑتا ہے اس لئے مختصر کیفیت یہ ہے کہ بہت سے بیچارے تو گو کہ مقابلہ سے دست بردار ہو بیٹھے ہیں
اور گو یہ وقت کا انتظار کر رہے ہیں اور بہت سے ناتجربہ کاری کے باعث خراب ہو گئے اور جو کچھ حصہ
کام کر رہا ہے اس کی یہ حالت ہے کہ گویا اگر مائم شبے مانم شب دیگر نمی مانم ۔ ایسی خوفناک تجارت
کی حالت ہے۔ یہ تو میں نے ایک بات بتلائی جس کا بہت بڑا اثر ہے لیکن ساتھ اس کے اگر زراعت
اور مزارعین کو دیکھتے ہیں تو تاجروں سے بھی بدتر ان کو پایا جاتا ہے اور ساتھ ہی حکومتوں اور سلطنتوں
کے حالات پر غور کرتے ہیں تو سب سے زیادہ پریشان اور افکاروں کے سمند ر عمیق غرق بھنور نظر آتے
ہیں ۔ غرض علی العموم زمانہ کی حالت بدلی ہوئی نظر آتی ہے اور کیا چھوٹا اور کیا بڑا اپنی اپنی حد پر متفکر
اور پریشان ہی نظر آتا ہے گویا جمعیت اور طمانیت مفقود ہو گئی ہے اور ساتھ ہی اس کے گویا مروّت،
محبت ، وفا ۔ یہ باتیں بھی اُٹھ گئیں ہیں ۔ جب وہ نہیں تو یہ کہاں ۔ غرض وہ مولی کریم اپنا فضل فرماوے
اور اپنے بندوں کو نیک توفیق دے کہ تا وقتوں کو پہچانیں اور سلامتی کی راہ جس کو صراط مستقیم کہتے ہیں
اور جس کے دکھلانے کیلئے حضرت امام آخر الزمان ، جن کا مبارک لقب مسیح و مہدی علیہ السلام ہے،
موجود ہو گئے ہیں اور بڑے درد دل سے منادی کر رہے ہیں ۔ ان کی پیروی نصیب کرے ۔ آمین ۔
۱۸ رمضان المبارک ۱۳۱۸ھ
خاکسار
عبد الرحمن
☆
الحکم ۱۷ را گست ۱۹۰۳ ء تا ۷ اردسمبر ۱۹۰۳ء